سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 9

حقائق الفرقان
عِلْمًا (طه: ۱۱۵) تم بھی دعا کرو ۔
۱۳۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
یا درکھو کہ اگر انْعَمْتَ عَلَيْہم میں سے ہو تو اور ترقی کرو اور کسی وجود کی جو خدا کی طرف سے آیا
ہے وجود اور عدم وجود کو برابر نہ سمجھو۔ ظاہر و باطن مختلف نہ ہو ۔ دنیا کو دین پر مقدم نہ کرو۔ بعض اوقات
دنیا داروں کو دولت ، عزت اندھا کر دیتی ہے۔ خدا کی برسات لگ گئی ہے وہ اب سچے پودوں کو نشوونما
دے گی ۔ اور ضرور دے گی خدا کی ان ساری باتوں پر ایمان لا کر بچے معاہدہ کو یا درکھو ایسا نہ ہو کہ اذا
لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا ( البقرة: (۱۵) ہی کے مصداق رہ جاؤ۔ اس کا اصل علاج استغفار ہے اور
استغفار انسان کو ٹھوکروں سے بچانے والا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ ء صفحہ ۷، ۸ )
جس قدر انسانی فطرت اور اس کی کمزوریوں پر نظر کرو گے تو ایک بات فطرتی طور پر انسان کا
اصل منشاء اور مقصد معلوم ہو گی وہ ہے حصولِ سُکھ ۔ اس کے لئے وہ ہر قسم کی کوششیں کرتا اور ٹکریں مارتا
ہے لیکن میں تمہیں اس فطرتی خواہش کے پورا کرنے کا ایک آسان اور مجرب نسخہ بتاتا ہوں کوئی ہو جو
چاہے اس کو آزما کر دیکھ لے۔ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ اس میں ہرگز ہرگز کوئی خطا اور کمزوری نہ ہو
گی اور میں یہ بھی دعوی سے کہتا ہوں کہ جس قدر کوششیں تم نا جائز طور پر سکھ کے حاصل کرنے کے
لئے کرتے ہو اس سے آدھی ہی اس کے لئے کرو تو کامل طور پر سکھ مل سکتا ہے وہ نسخہ راحت یہ
کتاب مجید ہے اور میں اسی لئے اس کو بہت عزیز رکھتا ہوں اور اس وجہ سے کہ کامل مومن اس
وقت تک انسان نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا
ہے۔ میں اس کتاب کا سنانا بہت پسند کرتا ہوں ۔ اس کتاب مجید کی یہ پہلی سورۃ شریف ہے اور اس
میں الحمد شریف کی گویا تفسیر ہے بلکہ یہ کہنا چاہیئے کہ الحمد شریف کی تفسیر میں سے پہلی سورۃ ہے۔
الحمد شریف کو اللہ تعالیٰ نے اپنے اسماء ظاہری الله رَبُّ الْعَلَمِينَ ، الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ
الدین سے شروع فرمایا تھا اور اس سورہ شریفہ کو اسماء باطنی سے شروع فرمایا یعنی اللہ جس کے معنی
لے اور کہا کہ اے میرے رب ! مجھے علم اور زیادہ دے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں آنا اللہ اعلم ۔ پھر الحمد شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایک کامل دعا تعلیم فرمائی تھی اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم یعنی ہم کو اقرب راہ کی جو تیرے حضور پہنچنے کی ہے
راہنمائی فرما۔ وہ راہ جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا انعام ہو ا یعنی نبیوں ،صدیقوں اور شہیدوں
اور صالحوں کی راہ ۔
سورۃ فاتحہ میں یہ دعا تعلیم ہوتی ہے لیکن اس سورہ بقرۃ میں اس دعا کی قبولیت کو دکھایا ہے
اور اس کا ذکر فرمایا جبکہ ارشاد ارشادِ الٰہی یوں ہوا ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یہ وہ ہدایت
نامہ ہے یعنی متقی اور بامراد گروہ کا ہدایت نامہ ۔ ہاں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِم گروہ کی راہ یہی ۔ ہے۔ پھر منعم علیہ
گروہ کے اعمال وافعال کا ذکر کیا اور ان کے ثمرات میں أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ فرمایا۔ ان کے افعال و اعمال میں بتایا کہ وہ الغیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے
ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے خرچ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی وحی اور کلام اور سلسلہ
رسالت پر ایمان لاتے ہیں، جزا وسزا پر ایمان لاتے ہیں ۔ یہ منعم علیہ گروہ کی راہ ہے۔
اب ہر ایک شخص کا جو قرآن شریف پڑھتا ہے یا سنتا ہے یہ فرض ہے کہ وہ اس رکوع سے آگے نہ
چلے جب تک اپنے دل میں یہ فیصلہ نہ کرلے کہ کیا مجھ میں یہ صفات یہ کمالات ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو وہ
مبارک ہے اور اگر نہیں تو اسے فکر کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے روروکر دعا ئیں ۔ میں مانگنی چاہئیں کہ وہ ایمان
صحیح عطا فرمادے۔ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ دراصل عقائد صحیحہ کومشتمل ہے اور يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
مسئلہ رسالت اور الہام ووحی کے متعلق ہے اور بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ جزا وسزا کے متعلق ہے۔ پھر ان
اعمال وافعال کے ثمرات میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ بتایا ہے۔
اگر انسان حقیقی کامیابی حاصل کرتا ہے اور بامراد ہو رہا ہے تو اسے خوش ہونا چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کے فضل و کرم سے منعم علیہ گروہ کے زمرہ: ے منعم علیہ گروہ کے زمرہ میں شامل ہے لیکن اگر نہیں تو پھر فکر کا مقام اور خوف کی جاہے۔
پس قرآن کریم کی تلاوت کی اصل غرض یہی ہے کہ انسان اس پر عمل کرے۔ منعم علیہ گروہ کے
ذکر کے بعد پھر بتایا کہ مغضوب علیہم کون لوگ ہیں ان کے کیا نشانات ہیں؟ اور ان کا انجام کیا ہوتا

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے؟ ان کے عام نشانات میں سے بتایا کہ یہ وہ گروہ ہے جو تیرے انذار اور عدم انذار کو برابر سمجھتا
ہے اور چونکہ وہ وجود و عدم وجود کو برابر سمجھتے ہیں اس لئے باوجود دیکھنے کے وہ نہیں دیکھتے اور باوجود
سننے کے نہیں سن سکتے ۔ دل رکھتے ہیں پر نہیں سمجھ سکتے ایسے لوگوں کا انجام کیا ہوتا ہے عَذَابٌ آلِیم ۔
بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ جو شخص آنکھ رکھتا ہے وہ کیوں نہیں دیکھتا، کان رکھتا ہے کیوں نہیں
سنتا۔ انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ یہ نتیجہ ہے ایسے لوگوں کے ایک فعل کا ۔ وہ فعل کیا ہے؟ انذار اور
عدم انذار کو مساوی سمجھنا۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص انگریزی زبان کے پڑھنے یا نہ پڑھنے کو
برابر سمجھے تو وہ اس کو کب سیکھ سکتا ہے اس صورت میں وہ اس زبان کی اگر کسی کتاب کو دیکھے تو بتاؤ اس
دیکھنے سے اسے کیا فائدہ؟ اگر کسی دوسرے کو پڑھتے ہوئے سنے تو اس سننے سے کیا حاصل؟ دیکھو وہ
دیکھتا ہے اور پھر نہیں دیکھتا۔ سنتا ہے اور پھر نہیں سنتا۔ اسی طرح پر جو لوگ اللہ تعالیٰ کے مامور و مُرسل
کے انذار اور عدم انذار کو برابر سمجھتے ہیں تو وہ اس سے فائدہ کیونکر اُٹھا سکتے ہیں؟ کبھی نہیں۔ جب ایک
چیز کی انسان ضرورت سمجھتا ہے تو اس کے لئے سعی اور مجاہدہ کرتا ہے اور پھر اس مجاہدہ پر ثمرات مترتیب
ہوتے ہیں لیکن اگر وہ ضرورت ہی نہیں سمجھتا تو اس کے قومی مجاہدہ کے لئے تحریک ہی پیدا نہیں ہوگی ۔
یہ بہت ہی خطرناک مرض ہے جو انسان رسولوں اور اللہ تعالیٰ کے ماموروں اور اُس کی کتابوں کے وجود
اور عدم وجود کو برابر سمجھ لے۔ اس مرض کا انجام اچھا نہیں بلکہ یہ آخر کار تکذیب اور کفر تک پہنچا کر
عذاب الیم کا موجب بنا دیتا ہے۔ پس تلاوت کرنے والے کو پھر اس مقام پر سوچنا چاہیے کہ کیا میں خدا
کے رسول و مامور کے اندار اور عدم انذار کو مساوی تو نہیں سمجھتا ؟ کیا میں اس کی باتوں پر توجہ تام کرتا
ہوں اور کان لگا کر سنتا ہوں اور سوچتا ہوں؟ انذار و عدم انذار کے مساوات کی یہی صورت نہیں ہوتی
جو آدمی زبان سے کہہ دے بلکہ اگر رسول کے فرمودہ کے موافق عمل نہ کرے تو یہی ایک قسم کی انذار
اور عدم انذار کی مساوات ہے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴ ، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل/ ۱۰ مئی ۱۹۰۴ صفحه ۱۳)
پھر الضال کی تفسیر بیان فرمائی کہ یہ لوگ کون ہوتے ہیں؟ سورۃ فاتحہ میں جو دعا تعلیم کی
تھی اس میں ضالین کی راہ سے بچنے کی دعا تھی اور یہاں اُن لوگوں کے حالات بتائے کہ وہ

حقائق الفرقان
۱۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
کون ہوتے ہیں؟ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا ظاہر کچھ اور باطن کچھ اور ہوتا ہے۔ اسی لئے
فرما یا أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ یعنی یہی وہ
لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کو مول لے لیا ہے پس ان کی تجارت ان کے لئے
سودمند تو نہ ہوگی اور وہ کب با مراد ہو سکتے تھے۔
ان لوگوں کی پہلی نشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ زبان سے تو ایمان باللہ اور یوم الآخر کی لاف و گزاف
مارتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کا فیصلہ ان کے حق میں یہ ہے۔ مَا هُمْ ِبمُؤْمِنین اس سے ایک حقیقت کا پتہ لگتا
ہے کہ انسان اپنے منہ سے اپنے لئے خواہ کوئی نام تجویز کر لے اس نام کی کوئی حقیقت پیدا نہیں ہو سکتی
جب تک آسمان پر کوئی مبارک نام نہ ہو اور یہ امر اس وقت پیدا ہوتا ہے جبکہ انسان اپنے ایمان کے موافق
اعمال بنانے کی کوشش کرے۔ ایمان جب تک اعمال کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا کوئی سود مند نہیں ٹھہر
سکتا اور اگر بڑا ایمان رکھ کر انسان اعمال اس کے موافق بنانے کی کوشش نہ کرے تو اس سے مرض نفاق
پیدا ہوتا ہے جس کا اثر آخر یہاں تک ہو جاتا ہے کہ نہ قوت فیصلہ باقی رہتی ہے اور نہ تاب مقابلہ۔ ان
لوگوں کے دوسرے آثار اور علامات میں سے بیان کیا کہ وہ مفسد علی الأرض ہوتے ہیں اور جب ان
کو کہا جاتا ہے کہ تم فساد نہ کرو تو وہ اپنے آپ کو صلح بتاتے ہیں۔ بتاتے ہیں حالانکہ وہ بڑے بھاری مفسد ہوتے ہیں۔
اس طرح پر الضال کی ایک تفسیر ختم کر دینے کے بعد پھر اس سورت میں فرمانبرداری کی
راہوں کا ذکر کیا اور بتایا ہے کہ فرمانبرداری اختیار کرنا انسان کی اصل غرض اور مقصد ہے اور یہ بتایا
ہے کہ حقیقی راحت اور سکھ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے اور فرمانبرداری کے راہوں کے بیان
کرنے میں قرآن کریم کا ذکر فرمایا جس سے یہ مراد اور منشا ہے کہ قرآن شریف کو اپنا دستور العمل
بناؤ اور اس کی ہدایتوں پر عمل کرو۔ پھر اس بات کی دلیل پیش کی ہے کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کا
کلام ہے اور ایک زبردست تحدی کی ہے کہ اگر کسی کو اس کے منزل من اللہ ہونے میں شک ہو تو
وہ اس کی نظیر لاوے۔ پھر منعم علیہم قوم میں سے آدم علیہ السلام ابوالبشر کا ذکر کیا اور بتایا کہ
راستبازوں کے ساتھ شریروں اور فساد کرنے والوں کی ہمیشہ سے جنگ ہوتی چلی آئی ہے اور آخر

حقائق الفرقان
۱۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
خدا کے برگزیدے کامیاب ہو جاتے ہیں پھر مغضوب اور الضال کا ذکر کیا ہے بالآخر ابوالملت
سیدنا ابراہیم علیہ الصلوۃ والسّلام کا ذکر فرمایا اور اس کی فرمانبرداری کو بطور نمونہ پیش کیا کہ اس کی
راہ اختیار کر کے انسان برگزیدہ ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کے فیوض و برکات کو حاصل کر لیتا ہے۔ پھر
نماز ، روزہ، حج ، زکوۃ کی تاکید اور اِسی سورۃ شریف میں عبادت کے طریق سکھائے ہیں پھر آخر
میں یہ دعا سکھائی ہے۔ وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة: (۲۵)
یہ نہایت مختصر سا خلاصہ ہے سورۃ فاتحہ کا جو اس سورہ بقرہ میں موجود ہے۔ اس کی تفصیل اور تفسیر
کے لئے تو بہت وقت چاہیئے مگر میں نہایت مختصر طریق پر صرف پہلے ہی رکوع پر کچھ سناؤں گا
چنانچہ ابتداء میں مولی کریم فرماتا ہے الم - ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں اللہ
بہت جاننے والا ہوں اس کی جانب سے یہ ہدایت نامہ ملتا ہے جس پر چل کر انسان روحانی آرام اور
سچے عقاید اور جسمانی راحتیں حاصل کر سکتا ہے۔ میں نے پہلے کہا ہے کہ قرآن شریف کا نام اللہ تعالیٰ
نے شفا رکھا ہے اور اس کے ماننے والوں کا نام متقی رکھا ہے اور پھر فرمایا ہے۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ
وَلِلْمُؤْمِنِينَ (المتفقون: 9) یعنی جو لوگ ماننے والے ہوتے ہیں وہ معزز ہوتے ہیں۔ ماننے
والے سے مراد یہ ہے جو اس پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ یہ خیالی اور فرضی بات نہیں ہے تاریخ اور
واقعات صحیحہ اس امر کی شہادت دیتے ہیں کہ جس قوم نے قرآن کو اپنا دستور العمل بنایا وہ دنیا میں
معز ز و مقتدر بنائی گئی ۔ کون ہے جو اس بات سے ناواقف ہے کہ عربوں کی قوم تاریخ دنیا میں اپنا کوئی
مقام و مرتبہ رکھتی تھی وہ بالکل دنیا سے الگ تھلگ قوم تھی لیکن جب وہ قرآن کی حکومت کے نیچے آئی وہ
گل دنیا کی فاتح کہلائی ۔ علوم کے دروازے ان پر کھولے گئے ۔ پھر ایسی زبردست شہادت کے
ہوتے ہوئے اس صداقت سے انکار کرنا سراسر غلطی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ آجکل مسلمانوں کے
تنزل واد بار کے اسباب پر بڑی بحثیں ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو قوم کے ریفارمر یا لیڈر کہلاتے ہیں اس
مضمون پر بڑی طبع آزمائیاں کرتے ہیں، لیکچر دیتے ہیں، آرٹیکل لکھتے ہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ وہ
اے اور مدد فرما ہماری کا فرقوم کے مقابلے میں ۔ ۲۔ حالانکہ اللہ ہی کی عزت ہے اور اس کے
رسول کی اور ایمانداروں کی ۔ (ناشر)
۔

حقائق الفرقان
۱۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس نکتہ سے دور ہیں ان کے نزدیک مسلمانوں کے ادبار کا باعث یورپ کے علوم کا حاصل نہ کرنا ہے
اور ترقی کا ذریعہ انہیں علوم کا حاصل کرنا ہو سکتا ہے حالانکہ قرآن شریف یہ کہتا ہے کہ قرآن پر ایمان
لانے والے اور عمل درآمد کرنے والے معزز ہو سکتے ہیں بلکہ میرا تو یہ ایمان ہے کہ جب انسان کامل
طور پر قرآن کی حکومت کے نیچے آجاتا ہے تو وہ حکومت اس کو خود حکمران بنا دیتی ہے اور دوسروں پر
حکومت کرنے کی قابلیت عطا کرتی ہے جیسا کہ اوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرۃ:۲) سے پایا جاتا
ہے ۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اللہ جو بہت جاننے والا ہوں یہ ہدایت نامہ دیتا ہوں جس
میں کوئی ہلاکت کی راہ نہیں اور نکتہ گیری کا کوئی موقع نہیں ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ قرآن سے فائدہ
اٹھانے والا انسان تقوای شعار ہو، متقی ہو۔
ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کو ان لوگوں کے لئے ہدایت نامہ قرار دیا ہے جو شقی ہیں
ام پر علوم قرآنی کی تحصیل کی راہ بھی تقوای ہی قرار دیا ہے جسے فرمایا وَ اتَّقُوا الله
يُعَلِّمُكُمُ الله (البقرة: ۲۸۳) یعنی تقوی اختیار کرو اللہ تعالیٰ تمہارا معلم رو اللہ تعالیٰ تمہارا معلم ہو جائے گا۔
تقوی کے پاک نتائج بڑے عظیم الشان ہوتے ہیں ان میں سے ایک تو وہ ہے جو میں نے
ابھی بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ اس کا معلم ہو جاتا ہے اور قرآنی علوم اس پر کھلنے لگتے ہیں پھر تقویٰ
ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے جیسے فرمایا إِنَّ اللهَ مَعَ
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۹) بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ضرور ہوتا
ہے جو متقی ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو محسنین ہوتے ہیں ۔ احسان ہیں ۔ احسان کی تعریف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمائی ہے کہ وہ خدا کو دیکھتا ہو اگر یہ نہ ہو تو کم از کم یہ کہ وہ اس پر ایمان
رکھتا ہو کہ اللہ اس کو دیکھتا ہے۔ پھر یہ بھی تقوی ہی کے نتائج اور ثمرات میں سے ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر تنگی
سے مشتقی کو نجات دیتا ہے اور اس کو مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۴) رزق دیتا ہے متقی اللہ کا
محبوب ہوتا ہے يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ۔ غرض تقوی پر ساری بناء ہے۔ پھر فرمایا کہ متقی کون ہوتے ہیں؟ ان
کی پہلی نشانی یہ ہے يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وہ الغیب پر ایمان لاتے ہیں خلوت اور جلوت میں برابر مومن
اے یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔ ۲۔ جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۳۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
رہتے ہیں۔ ایک شخص کا مسجد میں اپنے ہم عصروں اور ملنے والوں کے سامنے ایماندار ہونا سہل ہے
لیکن خلوت میں جہاں اسے کوئی نہیں دیکھتا بجز اللہ تعالیٰ کے اس کا مومن رہنا ایک امر اہم ہے لیکن
متقی خلوت اور جلوت میں برابر مومن رہتے ہیں۔ اسی بنا پر کسی نے کہا ہے۔
مشکلی دارم از دانشمند مجلس باز پرس تو بہ فرمایاں چرا خود تو به کمتر می کنند اے
واعظاں کہیں جلوہ بر محراب و منبر میکنند بچوں بخلوت می روند آن کار دیگر می کنند ۲؎
پھر ایمان بالغیب میں بہت سی باتیں ہیں جن کو ماننا چاہیئے ۔ اصل میں ثواب کے حاصل کرنے
کے لئے ایمان بالغیب ضروری شئے ہے۔ اگر کوئی شخص مثلاً آفتاب و ماہتاب پر ایمان لاوے تو تم ہی اہتے ہے۔ اگر کوئی حص مثلا آفتاب و ماہتاب پر ایمان لاوے
بتاؤ کہ یہ ایمان اس کو کسی ثواب کا مستحق اور وارث بنائے گا؟ کسی کا بھی نہیں ۔ لیکن جن چیزوں کو اُس
نے دیکھا نہیں ہے صرف قرائن قویہ کی بنا پر ان کو مان لینا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں آئی ہیں ایمان
بالغیب ہے جو سود مند اور مفید ہے۔ دمند
پھر فرمایا کہ جب انسان ایمان لاتا ہے تو اس کا اثر اس کے جوارح پر بھی پڑنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ
پر ایمان کے لئے تعظیم لامر اللہ کا لحاظ ہو اس لئے فرمایا وَ يُقِيمُونَ الصَّلوة یہ متقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو
نماز کو قائم کرتے ہیں کیونکہ نماز اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کا موقع ہے مومن کو چاہیے کہ نماز کو اسی
طرح پر یقین کرے۔ ابتداء نماز سے جب اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے اور کانوں پر ہاتھ رکھتا ہے تو
گویا دنیا اور اس کی مشیختوں سے الگ ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ سے ہی سروکار رکھتا ہے پھر اپنے
مطالب و مقاصد بیان کرے۔ نماز میں قیام ، رکوع، سجدہ اور سجدہ سے اُٹھ کر پھر دوسرے سجدہ میں
اپنے مطالب بیان کر سکتا ہے پھر التحیات میں صلوۃ اور درود کے بعد دعا مانگ سکتا ہے۔ گویا یہ سات
موقعے دعا کے نماز میں رکھے ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۷ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۸)
لے مجھے مجلس کے دانشمند سے اس بات کی پوچھ گچھ کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ یہ جو توبہ کرنے کا حکم صادر کرتے
ہیں یہ خود تو بہ کیوں نہیں کرتے۔ ۲ے یہ واعظ لوگ جو محراب و منبر پر جلوہ گری کرتے ہیں جب یہ تنہائی میں جاتے
ہیں تو پھر دوسرا ہی کام کرتے ہیں ۔ ( شرح دیوانِ حافظ شیرازی غزل نمبر ۱۴۲ ) ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۴۰
مُسْتَهْزِعُونَ ۔ تحقیر کرتے ہیں ۔ خفیف سمجھتے ہیں۔ ھرو کے معنے ہیں ۔ تحقیر کرنا۔
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ
سُورَةُ الْبَقَرَة
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲)
استہزاء کا بدلہ دے گا یا حقیر کرے گا ان کو اور یمن کے معنے یہاں پر زیادہ کرنے کے ہیں نہ عمر
میں لمبائی کرنے کے، کیونکہ اس کے بعد لام آیا کرتا ہے جو کہ یہاں پر نہیں ہے۔ پس یمنھم کے
معنے ہوئے زیادہ کرتا ہے ان کو جیسا کہ من الجيش اور آمد الجیش کے معنے ہیں لشکر کو زیادہ کیا
اور قوی کیا ۔ طغیان کے معنے سرکشی کے ہیں اور حضرت ابن عباس اور بہت سے صحابہ رضی اللہ عنہم سے
مروی ہے کہ طغیان سے مراد کفر ہے اور معنے یہ ہوئے اور ان کو زیادہ کرتا یا مہلت دیتا ہے کفر میں ۔
يَعْمَهُونَ عَمه سے ہے اور عمہ کہتے ہیں ترددکو۔ يَعْمَهُونَ حیران اور متردد ہیں ۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۸ فروری ۱۹۰۷ء صفحه ۳۱۰)
ا - ذَكَرَ مُحَمَّةُ الْإِسْلَامِ الْغَزَالِيُّ - أَنَّ الْإِسْتِهْزَاء الْإِسْتِحْقَارُ وَالْإِسْتِهَانَةُ
وَالتَّنْبِيهُ عَلَى الْعُيُوبِ وَالنَّقَائِصِ عَلَى وَجْهِ يُضْحَكُ مِنْهُ ۱۲ ( رُوح المعانی ) تحقیر کو
استہزاء کہتے ہیں۔
۲
- الهزأة اصله الخِفَّةُ وَهُوَ الْقَتْلُ السَّرِيعُ هَذَا يَهْزَأَ : مَات فَجَاءَةً وَتَهْزَأُبِهِ
ناقة: أنى تُسْرِعُ بِهِ وَتَخِفُ " فتح ۔ ہا کا سمجھنے ، جلدی قتل کرنے ، اچانک مرنے کو
هزو کہتے ہیں ۔
پس اللهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِم (البقرة : ۱۶) کے معنے ہوئے اللہ تحقیر کرے گا، اہانت کرے گا اور ان
کے عیوب ونقائص سے خلقت کو ایسی آگہی دے گا کہ ان کی ہنسی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کو خفیف کرے گا۔
جلدی ہلاک کر دے گا۔
اے حجت الاسلام امام غزالی نے بیان کیا ہے کہ عیوب اور نقائص پر اس طور پر اطلاع دینا کہ اس پر ہنسا جائے نیز
تحقیر اور اہانت کرنا استہزاء کہلاتا ہے۔ ۲۔ هَزْى ةً فِي الأصل ۔ ہلکا سمجھنا اور جلدی سے قتل کرنا ہے ۔ هَذَى
۔
يَهْزَى ۔ اچانک فوت ہو گیا ۔ تَهْزَى بِهِ نَاقَةٌ تُسْرِعُ بِهِ وَتَخِفُ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ بیان ہے منافقوں کے حالات کا جن کا ظاہر کچھ اور باطن کچھ ہوتا ہے۔ دل میں کپٹ ہوتی
ہے اور ظاہر میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ مومنوں کی تحقیر و اہانت اور تخفیف کرتے ہیں۔ آخر اللہ تعالیٰ
ان کی تحقیر، اہانت اور تخفیف کرتا ہے اور کرتا رہے گا اور ہلاک کر دے گا اور ان کے عیوب و
نقائص کی اطلاع دیتا ہے اور دیتا رہے گا اس لئے کہ دنیا میں ان کی ہنسی ہو۔ یہ بڑی بھاری پیشگوئی ہے
اور وہ روز روشن کی طرح پوری ہوئی کہ تمام وہ لوگ جو اسلام پر ہنسی اُڑاتے اور اس کی تحقیر کرتے
تھے خدا تعالیٰ نے انہیں ضعیف و حقیر کر دیا۔ صداقتوں اور واقعات حقہ پر اعتراض کرنا سخت نا پا کی
اور جہالت نہیں تو کیا ہے؟ ( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۱۱۱، ۱۱۲)
السُّفَهَاءُ - سفاہت نام ہے اضطراب کا۔ پہلے کپڑے کو بھی سفیہ کہتے ہیں ۔
فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُم - ضالین بڑے تاجر ہوں گے مگر دینی ہدایت نہ لیں گے نہ دینی نفع
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۶)
اُٹھائیں گے۔
فَمَا رَبِحَتْ تَجَارَتُهُمْ ۔ ان کی تجارت بھی ان کے لئے فائدہ مند نہ ہوئی۔
اس کی مثال انگریزوں کے حالات میں خوب پائی جاتی ہے۔ کس قدر وسیع تجارت کرتے ہیں۔
سب ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ سب زبانیں سیکھتے ہیں ۔ تمام علوم میں ترقی کرتے ہیں۔ لیکن یہ توفیق
نہیں ہوتی کہ اپنے مذہب کی اصلاح کر لیں ۔ فَمَا رَبِحَتْ تَجَارَتُهُمْ وَ مَا كَانُوا مُهْتَدِينَ ان کی
تجارت نے ان کو یہ فائدہ نہ دیا کہ وہ راہ پانے والے ہو جاتے۔
ہر ایک ملک سے وہاں کی صنعت کا نمونہ لے جاتے ہیں۔ چکیاں، جوتیاں، لوہاروں کی چیزیں،
ترکھانوں کی چیزیں، کشیدہ، برتن۔ غرض ہر شے کا نمونہ ہر ملک سے لیتے ہیں اور اس کی نقل کرتے ہیں ہر شے کانمونہ ہر کسے لیتے ہیں اوراس کی ہیں
بلکہ اس سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اتنی عقل نہیں اور نہ توفیق ملتی ہے کہ اور مذاہب میں سے
اچھے مذہب کو قبول کریں اور اُس سے فائدہ اُٹھائیں۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۷)

حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس زمانے کا حال دیکھ کر تعجب آتا ہے کیونکہ اس میں منافق طبع بہت ہیں۔ زبان سے تو کہتے
ہیں کہ ہم مومن ہیں مگر مومن نہیں کیونکہ ان کے عقائد سے ان کے اعمال کی مطابقت نہیں ۔ عیسائیوں
نے سوال کیا ہے کہ نجات کس طرح ہوتی ہے اور میں نے جواب دیا ہے کہ نجات فضل سے ہے اور اس
خدا کے فضل کو ایمان کھینچتا ہے۔ اس واسطے یہ بھی صحیح ہے کہ نجات ایمان سے ہے۔ پھر کہتے ہیں عمل
کوئی چیز نہیں حالانکہ کون دنیا میں ایسا ہے کہ آگ کو آگ مان کر پھر اس میں ہاتھ ڈالے۔ پانی کو
پیاس بجھانے والا جان کر پھر پیاس لگنے پر اس سے پیاس نہ بجھائے ۔ ہم تو یہی دیکھتے ہیں کہ جب
ایمان ہے پانی پیاس بجھاتا ہے تو پیاس لگنے کے وقت اس پانی سے پیاس ضرور بجھائی جاتی ہے۔ پس
کیا وجہ ہے کہ یہ ایمان ہو قرآن مجید خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اور اعمال کی جزا وسزا ضروری ہے اور پھر
اس پر عمل درآمد نہ ہو؟ بہت سے لوگ ہیں جو اپنے اوپر خدا کے بہت سے فضلوں کا اقرار کرتے ہیں اور
اپنے مقابل میں دوسروں کا ایمان حقیر سمجھتے ہیں مگر عمل میں کچے ہیں۔ منہ سے بہت باتیں بناتے ہیں
مگر عمل درآمد خاک بھی نہیں ۔
ایسے لوگوں کو نصیحت کی جائے تو کہتے ہیں ہم تو مانتے ہیں مگر اپنے شیاطین اپنے سرغنوں کے پاس
جا کر کہتے ہیں کہ ہم تو ان مسلمانوں کو بناتے ہیں ان کو حقیر سمجھتے ہیں۔ استهزاء ھزو سے نکلا ہے۔ ہلکی
چیز کو چونکہ آسانی سے ہلایا جا سکتا ہے اس لئے استہزاء تحقیر کو کہتے ہیں ۔
اللہ ان کو ہلاک کرے گا کسی کو جلد کسی کو دیر سے۔ اللہ تو تو بہ کے لئے ڈھیل دیتا ہے مگر اکثر لوگ
خدا کی حد بندیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ حد بندی سے جوشِ نفس کے وقت یوں نکل جاتے ہیں جیسے
دریا کا پانی جوش میں آ کر کناروں سے باہر نکل جائے ۔ ایسے لوگ ہدایت کو چھوڑ کر گمراہی لیتے ہیں۔
یہ تجارت جس میں ہدایت چھوڑی اور گمراہی اختیار کی ان کے لئے نافع نہیں ان کے لئے پاک ہدایت
ایسی ہے جیسے میں نے طب میں دیکھا ہے کہ بعض وقت نرم کھچڑی شدّت صفراء کی وجہ سے نہایت تلخ
معلوم ہوتی ہے۔ یہ لوگ ہدایت کی باتوں کی قدر اور حقیقت سے بوجہ اپنے مرض قلبی کے آگاہ
نہیں ۔ پس ایسے لوگ اگر ایمان کا اظہار بھی کرتے ہیں تو اپنے نفع کے لئے جیسے کوئی آدمی جنگل میں

حقائق الفرقان
۱۴۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
آگ جلائے تو اس سے یہ فائدہ اٹھا لیتا ہے کہ شیر، چیتے اور ایسے درندے اس کے پاس نہیں
پھٹکنے پاتے ۔ اسی طرح منافق بظاہر اسلام کا اقرار کر کے مصائب سے عارضی طور پر بچاؤ کر لیتا
ہے لیکن بعد میں بلائیں ، جفائیں اسے گھیر لیتی ہیں ۔ اس کا نفاق کھل جاتا ہے پھر کچھ سوجھ نہیں
پڑتا ۔ غرض اپنا ظاہر کچھ باطن کچھ بنانے والے ضرور نقصان اُٹھاتے ہیں ۔
رض
الفضل جلد نمبر ۹ مورخه ۱۳ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
اشتری ۔ یہاں پر کوئی حقیقی خرید و فروخت مراد نہیں ہے بلکہ یہاں پر اس سے یہ مراد ہے
کہ انہوں نے ہدایت کو ترک کر دیا ہے اور بجائے اس کے گمراہی کو اختیار کر لیا ہے۔ حضرت
عبداللہ بن عباس اور عبد اللہ بن مسعود اور اور بہت سے صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہی معنے کئے ہیں
اور مَا كَانُوا مُهْتَدِينَ ( نہ وہ راہ پانے والے بنے) سے یہ مراد ہے کہ وہ تجارت کی صحیح راہ نہ پا
سکے یہاں تک کہ تجارت سے اصل مقصود تو یہ ہوتا ہے کہ اصل مال قائم رہے اور اس سے علاوہ کچھ زائد
فائدہ بھی حاصل ہو جائے لیکن منافقوں نے اصل مال ( یعنی فطرت سلیم اور تحصیل کمالات کی فطرتی
استعداد ) کو ہی ضائع کر دیا۔ (رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۹۔ مارچ ۱۹۰۷ ءصفحہ ۳۳۳)
۱۸، ۱۹ - مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا ۚ فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ
اللهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمةٍ لا يُبْصِرُونَ - صُمٌّ بُكُمْ عُمْيٌ فَهُمْ لَا
يَرْجِعُونَ
ترجمہ ۔ جیسے ایک آدمی ہے جس نے آگ سلگائی تو جب آگ نے اجالا کیا آگ سلگانے
والے کے آس پاس تو اللہ نے اُن کا نور اور اجالا کھو دیا اور اُن کو گھٹا ٹوپ اندھیروں میں چھوڑ دیا،
وہ کچھ دیکھتے نہیں ہیں۔ بہرے ہیں ( حق سننے سے ) گونگے ہیں ( حق بولنے سے ) اندھے ہیں
( حق دیکھنے سے ) وہ پھرنے والے حق کی طرف نہیں ۔
تفسیر۔ حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا قاعدہ تھا کہ جہاں کوئی میلہ ہوتا یا کوئی مجلس تو

حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ الْبَقَرَة
آپ ضرور پہنچتے اور توحید کا وعظ فرماتے ۔ اس کے لئے سب سے عمدہ و اعلیٰ موقع حج تھا جس میں آپ
ایک ایک قبیلے کے جتھے میں وعظ فرماتے ۔ بڑے بڑے واقعات آپ کو پیش آئے ۔ ایک شخص مشہور
عاقبت اندیش تھا۔ اس نے کہا اگر ایک آدمی میرے قابو میں آجائے تو میں اس کے ذریعہ ساری دنیا کو
فتح کر سکتا ہوں ۔ وہ نبی کریم صلعم کے پاس آیا اور کہا کہ اگر میری ساری قوم تمہیں مان لے تو مجھے کیا
دو گے؟ آپ نے فرمایا میں کسی کو کیا دے سکتا ہوں۔ میرے بعد خدا جانے کیا ہو۔ اس پر وہ ناراض ہو
کر چلا گیا۔ اپنی قوم سے کہنے لگا۔ ہے تو ایسا ہی مرد جیسا میں نے کہا تھا مگر میں اس پر ایمان لانے کا
تمہیں مشورہ نہیں دیتا۔
آپ انہی حج کے ایام میں منی ایک مقام ہے وہاں وعظ فرما رہے تھے۔ چھ آدمیوں نے جو
مدینہ طیبہ کے رہنے والے تھے اشارہ کیا کہ ہم آپ سے علیحدہ کچھ گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ آپ
منی کے پاس پہاڑیوں کا ایک سلسلہ ہے جو چکر کھا تا ہو ا جاتا ہے اس کے اندر ایک ٹیلہ ہے وہاں
چبوترہ پر جا بیٹھے اور ان کو اور ان کو دین اسلام کی تلقین کی ۔ انہوں نے بیعت کی اور کہا کہ ابھی ہمارا نام نہ
لیویں ہم جا کر مشورہ کریں گے اور آئندہ سال انشاء اللہ تعالیٰ اپنے بہت سے دوستوں کو بھیجیں گے
چنانچہ آئندہ سال باراہ آدمی بھیجے اور تیسرے سال ۷۲ آدمی حاضر ہوئے اور حضرت نبی کریم
(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے عرض کیا کہ ان چھ آدمیوں کی کوشش اور بارہ دوستوں کی کمر بستگی سے
مدینہ میں کوئی گھر نہیں رہا جس میں آپ کا تذکرہ نہ ہو ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے شہر میں چلیں ۔
عباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے گو وہ بظاہر مسلمان نہ تھے مگر حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمدرد تھے۔ آپ نے فرمایا کہ دیکھو ان کو لے جانے میں تم کو بہت سخت مشکلات
ہیں یہاں تمام منافی و ہاشمی آپ کے ساتھ ہیں مگر وہاں یہ بات نہیں ۔ اس پر انہوں نے بڑا بھاری
معاہدہ کیا اور اس معاہدہ میں رسول اللہ نے اُن سے قسمیں لیں۔ آپ نے فرمایا میرے مدینہ میں
لے جانے کے یہ معنے ہیں کہ سارے جہان سے لڑائی کے لئے تم تیار رہو۔ مکہ میں قریش دشمن ہیں پھر
نجد، غطفان ، مصر کو ساتھ ملائیں گے پھر عراق و شام کے راستے کی قو میں ان کے ساتھ ہیں ۔ اچھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی