سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 12
حقائق الفرقان
قضاياه (فتح البيان )
۱۶۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْخَلِيفَةُ هُوَ مَنْ يَخْلُفُ غَيْرَهُ وَالْمَعْنَى خَلِيفَةً مِنْكُمْ لِأَنَّهُمْ كَانُوا سُكَانُ
الْأَرْضِ أَوْ خَلِيفَةُ اللهِ فِي أَرْضِهِ وَكَذَلِكَ كُلُّ نَبِي نَحْوَيْدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً
في الْأَرْضِ - ( تفسیر مدارک التنزيل )
کے
غرض اس زمین کے تمام مقدس فرشتوں کے مقدس گروہ نے آدم علیہ السّلام سے پہلی قوموں کی
بداطواری اور کافروں ، ڈشٹوں، دیسیوں، شیطانوں اور آسروں کے بڑے کام اور بد چلنی دیکھی
ہوئی تھی ۔ عالم الغیب تو بجز ذات پاک باری تعالیٰ کے کوئی بھی نہیں ۔ الا من شاء اللہ ۔ نہ انبیاء
نہ اولیاء ۔ وہ ملائکہ بھی ایسے ہی محدود العلم ، محدودا ا محدود العلم ، محدود التجربه مخلوق تھے۔ اپنی کم علمی اور غیب نہ جاننے ۔
باعث اور کچھ خلیفہ کے لفظ سے جس کے معنے نائب اور قائم مقام کے ہیں۔ غلطی سے سمجھ بیٹھے کہ یہ آدم
بھی آدم ہے پہلی قوموں کی طرح فساد قتل اور سفك دماء نہ کرے۔ اس آدم کی واقعی نیکی اور نیک چلنی
کا انکو علم نہ تھا اس لئے باری تعالیٰ کی معلی بارگاہ میں عرض کیا۔
اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
وَنُقَدِّسُ لَک کے (البقرة: ۳۱)
بزرگوں، دیوتاؤں کا کام تو یہی تسبیحات اور تمجید النبی اور باری تعالیٰ کی عبادت ہوتی ہے اور بس ۔
وہ بیچارے اللہ تعالیٰ کے علم و حکمت اور اس کے کاموں کے اسرار سے کیا واقف که فقط لسانی تحمید و تقدیس
سے دنیوی انتظام اور دینی کام اس دار نا پائیدار کے نہیں چلتے۔ میرا یہ کہنا کہ آدم سے پہلے اور قو میں دنیا میں
آباد تھیں اول تو قرآن کی اس آیت سے ظاہر ہے بلکہ مکذب نے بھی اس امر کو تکذیب میں تسلیم کیا ہے۔
ے اور اصل یہ ہے کہ اُسے خلیفہ اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ کا خلیفہ بن کر اُس کی زمین میں حدود کو قائم کرتا اور اور
احکامات کو جاری کرتا ہے۔ ۲ے خلیفہ اسے کہتے ہیں جو کسی کا قائم مقام ہو۔ آیت کے معنی یہ ہیں کہ وہ تم میں کا
خلیفہ ہے۔ کیونکہ وہ لوگ زمین کے باشندے تھے اور یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ وہ اللہ کا خلیفہ ہے اس کی زمین
میں ۔ اور اسی طرح ہر نبی اس کا خلیفہ ہے۔ مثلاً اے داؤ د! ہم نے تجھے اس زمین میں خلیفہ بنایا ۔ ( تفسیر مدارک )
سے کیا آپ ایسے شخص کو نائب بنا سے شخص کو نائب بنائیں گے زمین میں جو وہاں فتنہ انگیزی اور خون ریزی فتنه انگیزی اور خون ریزی کرے گا اور ہم تو تیری
تعریف کے ساتھ کہتے ہیں کہ تیری ذات پاک خوبیوں ہی خوبیوں والی اور سب عیبوں سے پاک ہے۔
حقائق الفرقان
١٧٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ (البقرة: ۳۵)
اور لفظ مِن کے معنے بعض کے ہوتے ہیں اور گان ماضی کا صیغہ ہے اور اخبار الدول اور
آثار الاول کی چوتھی فصل میں لکھا ہے۔
رَوَى مُجَاهِدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ فِي الْأَرْضِ قَبْلَ الْجِنِّ خَلْقَ
يُقَالُ لَهُمُ الْجِنَّ وَالْبُنَّ وَ الظَّمَّ وَ الرَّمَّ وَانْقَرَضُوا وَ ذَكَرَ غَيْرُهُ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ سَكَنَ
الْأَرْضَ أُمَّةٌ يُقَالُ لَهُمُ الْجِنُّ وَالْبُنُ ثُمَّ سَكَنَهَا الْجِنُّ قَامُوا يَعْبُدُونَ اللَّهَ زَمَانًا
فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَفَسَدُوا فَأَرْسَلَ اللهُ إِلَيْهِمْ نَبِيًّا مِنْهُمْ لِقَوْلِهِ تَعَالَى يَا مَعْشَرَ
الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ وَقِيلَ مَلِكًا مُنْذِرًا يُقَالُ لَهُ يُوسُفُ فَلَمْ يُطِيعُوهُ وَ
قَاتَلُوا فَأَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ فَأَجَلَتُهُمْ إِلَى الْبِحَارِ
اور تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے۔
أَفْسَدَتِ الْجِنَّ فِي الْأَرْضِ فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ طَائِفَةً مِّنَ الْمَلَائِكَةِ فَطَرَدُوهُمْ إِلَى الْبِحَارِ
له
وَرُؤُوسِ الْجِبَالِ وَأَقَامُوا مَكَانَهُمْ - ( فتح البيان )
اے ان سب نے اس کی اطاعت کی مگر ابلیس نے ابا کیا اور گردن کشی کی اور باغیوں میں سے ایک وہ بھی ہو گیا۔
مجاہد، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ جن سے پہلے یہاں زمین پر ایک لوگ رہتے تھے جنہیں
جن ، بن طلم ، رم کہتے تھے اور وہ سب نا پید ہو گئے اور ایک شخص کا قول ہے کہ زمین کے پہلے باشندے ایک قوم
تھی جنہیں جن اور بن کہتے تھے ۔ پھر اُس پر جن آباد ہوئے ۔ کچھ دنوں تو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندے
بنے رہے پھر لگے شرارتیں کرنے تو اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے ان کی طرف ایک نبی بھیجا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اے گروہ جن و انس کیا تم میں سے تمہاری طرف رسول نہیں آئے؟ کہتے ہیں ڈرانے والا بادشاہ۔ اس کا نام تھا یوسف ۔
انہوں نے اُس کا کہا نہ مانا اور اس سے لڑنے کو کھڑے ہوئے ۔ تب اللہ تعالیٰ نے ان پر فرشتوں کو بھیجا انہوں نے ان
باغیوں کو سمندر کی طرف نکال دیا۔ ۳ جنوں نے زمین میں فساد برپا کیا اللہ تعالیٰ نے ان پر ملائکہ کو بھیجا وہ
انہیں پہاڑوں اور سمندر کی طرف ہن کا کر ان کی جگہ آباد ہو گئے۔
حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اسْكَنَ الْجِنَّ فِي الْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهَا دَهْرًا طَوِيلًا ثُمَّ ظَهَرَ فِيهِمُ الْحَسَدُ وَالْبَغْى
فَأَفْسَدُوا فِيهَا فَبَعَثَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِمْ جُندًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ يُقَالُ لَهُ الْجِنِّ وَهُمْ خَزَانُ
الْجَنَانِ اشْتَقَ لَهُمْ اسْمٌ مِنَ الْجِنَّةِ رَأْسُهُمْ ابْلِيسُ فَكَانَ رَئِيسُهُمْ -
(تفسیر سراج المنير از خطیب شربینی جزء اصفحه ۹۵ )
وَعَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عَمْرٍ وَكَانَ الْجِنُّ بَنُو الْجَانِ فِي الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تُخْلَقَ ادَمُ
بِالْغَى ٢٠٠٠ سَنَةٍ فَأَفْسَدُوا فِي الْأَرْضِ وَسَفَكُوا الدِّمَاء فَبَعَثَ اللَّهُ جُنْدًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ
☑
فَضَرَ بُوهُمْ حَتَّى الْحَقُوهُمْ بِجَزَائِرِ الْبُحُورِ ۔ (ابن کثیر زیر آیت البقرۃ: ۳۱)
ان عبارات سے صاف واضح ہوتا ہے جیسے ہمیشہ فاتح لوگ قلب ملک پر قابض ہو جاتے ہیں
ایسے ہی ملائکہ اور وہ دیوتا جن کے سامنے یا جن پر آدم علیہ السلام خلیفہ بنائے گئے شیاطین پر فاتح
تھے اور شیاطین ذلیل اور خوار ہو کر ڈور ڈور بلاد میں بھاگ گئے ۔
اور امام الائمہ حضرت سیدنا امام محمد باقر علیہ السّلام سے روایت ہے جیسے تفسیر کبیر میں لکھا ہے
اس آدم علیہ السّلام سے پہلے ہزار دو ہزار آدم گذر چکے ہیں ۔ حضرت شیخ محی الدین ابن عربی
رحمۃ اللہ فتوحات مکیہ کے باب حدوث الدنیا میں فرماتے ہیں میں ایک دفعہ کعبہ کا طواف کرتا
تھا۔ مجھے کچھ لوگ طواف کرتے ملے ان کی حالت سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ کوئی روحانی گروہ ہے۔
اے خدا نے جنوں کو زمین میں ٹھہرایا پس اس پر ایک لمبا عرصہ تک رہے پھر ان میں حسد اور بغاوت پیدا ہوگئی
چنانچہ انہوں نے زمین میں فساد کرنا شروع کر دیا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انکی طرف فرشتوں کی ایک فوج ارسال کی انہیں
جن کہا جاتا ہے اور وہ تاریکی کے خزانچی تھے۔ ان کا جن نام جنہ سے مشتق ہے۔ انکی سر کردگی ابلیس کر رہا تھا اور وہ
ان کا سردار تھا۔ (ناشر)
مجاہد عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ جن زمین میں تخلیق آدم سے دو ہزار سال قبل
تاریکی کے فرزند تھے۔ انہوں نے فساد فی الارض کیا اور خون بہایا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کا ایک لشکر ان کی
طرف ارسال کیا چنانچہ انہوں نے ان کو اس قدر مارا کہ انہیں سمندروں کے جزائر میں جابسنے پر مجبور کر دیا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
فَقُلْتُ لِوَاحِدٍ مِنْهُمْ مَنْ أَنْتُمْ ، فَقَالَ نَحْنُ مِنْ أَجْدَادِكَ الْأَوَّلِ فَقُلْتُ كَمْ لَكُمْ مِنَ الزَّمَانِ وَ
الْمُدَّةِ فَقَالَ بِضْعُ وَ أَرْبَعُونَ أَلْفَ سَنَةٍ فَقُلْتُ لَيْسَ لِأَدَمَ قَرِيبٌ مِنْ تِلْكَ السِنِينَ فَقَالَ
عَنْ أَنِي آدَمَ تَقُولُ عَنْ هَذَا الْأَقْرَبِ إِلَيْكَ أَوْ غَيْرِهِ فَفَكَّرْتُ فَتَذَكَرْتُ حَدِيثًا مِنْ رَّسُولِ اللهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ قَبْلَ أَدَمَ الْمَعْلُوْمِ عِنْدَنَا مِائَةَ الْفِ ادَمَ !
شیخ صاحب کہتے ہیں میں عالم کشف میں حضرت ادریس نبی علیہ الصلوۃ والسلام سے ملا اور
اس کشف کی صحت پر سوال کیا ۔ فَقَالَ إِدْرِيسُ صَدَقَ الْخَبَرُ وَصَدَقَ شُهُودُكَ وَمُكَاشِفَتُكَ ۔
☑
جب ملائکہ، دیوتا نے اپنے اس غلط قیاس کے باعث وہ عرض کی جس کا ذکر آیت اَتَجْعَلُ فِيهَا
مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا میں گذرا تب باری تعالیٰ نے ملائکہ کوفر ما یا إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرة: (۳۱)
اللہ تعالیٰ علیم وخبیر کی غیب دانی پر غور کرو ۔ کیسی غیب دانی ہے اور وہ پاک ذات اپنے علم
کے ساتھ کیسا محیط انگل ہے ۔ کسی تاریخ سے قرآن کی کسی آیت سے معلوم نہیں ہوتا کہ
آدم علیہ الصلوة والسلام سے کسی قسم کا فساد فی الارض یا سفك دماء ہوا ہو ۔ ملائکہ کا اعتراض
حضرت آدم پر تھا اور اعتراض بھی یہ کہ فساد فی الارض اور سفك دماء اس سے سرزد ہو گا مگر
حضرت آدم ان عیوب سے پاک اور بری نکلے ۔ اگر حضرت آدم کی اولاد میں سے کوئی شخص اُن کی
طرز پر نہ چلا تو اُس کے جرم سے حضرت قصور وار نہیں ہو سکتے ۔ اولاد کے گناہ سے باپ کو بدنام کرنا
اور بیٹے کے قصور پر باپ کو ملامت کے قابل بنانا بے انصافی ہے۔ باپ کی کرتوت سے بیٹا بدنام ہو
لے میں نے ان میں سے ایک سے کہا آپ کون لوگ ہیں؟ اس نے کہا۔ ہم تیرے پہلے باپ دادوں سے
ہیں ۔ میں نے کہا تمہیں کتنا عرصہ ہوا۔ کہا پچاس ہزار سال کے۔ میں نے کہا اس ہمارے آدم کو اتنے برس نہیں
ہوئے ۔ اس نے کہا تو کس آدم کی بابت کہتا ہے۔ اس اپنے قریبی آدم کی بابت یا کسی اور کی بابت ۔ میں سوچ میں
پڑ گیا ۔ اتنے میں مجھے ایک حدیث یاد آ گئی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس معلوم آدم سے پہلے لاکھ آدم پیدا کئے ۔
پس حضرت ادریس نے فرمایا۔ خبر درست ہے۔ تیرے گواہان نے سچ بیان کیا اور تیرا مکاشفہ سچا ہے۔ ( ناشر )
سے میں وہ بھید خوب جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۷۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
تو ہو مگر بالعکس بالکل غلط ہے۔ ہاں حضرت آدم شیطان کی ناراستی اور قسم پر دھوکا کھا جاتے تو ممکن تھا
کیونکہ نیکوں کے نیک گمان ہوتے ہیں۔ نیک آدمی فریبیوں کی باتوں پر اپنے نیک گمان کے سبب غلطی
کھا سکتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۰۳ تا ۱۰۹)
میں نے تمہیں بارہا کہا ہے اور قرآن مجید سے دکھایا ہے کہ خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں بلکہ
خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ آدم کو خلیفہ بنایا کس نے ؟ اللہ تعالیٰ نے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ
خَلِيفَةً (البقرة: ٣١)
( الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۳٬۲۲ مورخه ۲۸٬۲۱ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۹٬۱۸)
۳۲ تا ۳۴ - وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَكَةِ فَقَالَ
انبُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - قَالُوا سُبُحْنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا
عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ - قَالَ يَادَمُ أَثْبِتْهُم بِأَسْبَابِهِمْ فَلَمَّا
أَثْبَاهُمْ بِأَسْبَابِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ
اعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ -
ترجمہ ۔ اور آدم کو سب چیزوں کے نام سکھا دیئے پھر ان چیزوں کو فرشتوں کے روبرو پیش کر کے فرمایا تم
بتاؤ تو مجھے ان چیزوں کے نام جب تم سچے ہو۔ فرشتوں نے عرض کی کہ آپ کی ذات بے عیب، بڑی
خوبیوں والی ہے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اُس کے سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں ۔ ہاں ہاں تیری ہی
ایسی ذات پاک ہے جو کامل علم اور کامل حکمت والی ہے ۔ اللہ نے آدم کو فرمایا، اے آدم فرشتوں کو
ان کے نام بتا دے تو آدم نے جب فرشتوں کو ان کے نام بتا دیئے تو اللہ نے (فرشتوں سے ) فرمایا
کیوں ہم نے تم سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں آسمان و زمین کی سب چھپی چیزیں معلوم ہیں اور ہم خوب
جانتے ہیں جو تمہارے ارادے ظاہر ہیں اور جو تم سے چھپے ہوئے ہیں ۔
تفسیر (اس سوال پر کہ اللہ تعالی نے خود ہی ایسی باتیں آدم علیہ السلام کو سکھائیں جوفرشتوں کو
معلوم نہ تھیں پھر اسے فرشتوں کے سامنے پیش کیا ) فرمایا۔
فرشتوں کو یا انسان کو جو کچھ ملا ہے سب خدا ہی کی طرف سے ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے
حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
جیسا کہ ہمیں خدا نے کسی بیماری کا ایک نسخہ سکھلا دیا۔ دوسرے نہیں جانتے ۔ وہ اس میں ہمارے محتاج
ہیں جس کو ہم بتا ئیں وہی جانے ۔ اسی طرح ملائکہ کو ارشاد ہے کہ تم سب ہماری تعلیم میں محتاج ہو جس کو
ہم پڑھائیں وہی پڑھے۔
اسماء ۔ وہ اسماء کیا ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آدم کو سکھلائے۔ بعض صحابہ نے فرمایا ہے کہ وہ زبان
تھی۔ بعض نے لکھا ہے کہ وہ اسمائے الہیہ تھے۔ بعض کے نزدیک کلمات دعائیہ تھے مگر ایسی تحقیقاتوں
میں تو غل کرنا ایک بے فائدہ کوشش ہے۔ (البدر۔ کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۸)
اللہ تعالیٰ نے ملائکہ، دیوتا اور سروں کو آدم کے خلیفہ بنانے پر جب یہ فرمایا انّي اَعْلَمُ مَا لَا
تَعْلَمُونَ (البقرة : ۳۱) اس دعوی کی نہایت لطیف دلیل بتائی ۔ دعوئی تو یہ فرمایا کہ بے ریب میں
وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے اور اس دعوی کا ثبوت یوں دیا وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا
(البقرۃ: ۳۲) آدم کو چیزوں کے نام سکھائے اس تعلیم سے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کو دی۔ اتنا تو ثابت
ہوا کہ جو چیز آپ کو سکھائی گئی وہ فرشتے نہیں جانتے تھے اگر وہ جانتے تو اس چیز کے بتانے سے
عاجز آ کر یہ نہ کہتے سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَيْتَنَا (البقرة: ٣٣)
آدم کو ایسی بات تعلیم کر دینی جس کا علم فرشتوں کو نہ ہو۔ ضرور اس کا مثبت ہے کہ اللہ تعالیٰ وہ کچھ ہے کہ اللہ
جانتا ہے جسے فرشتے نہیں جانتے ۔ اگر فرشتے جانتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اگر آدم کو پڑھا دیا تھا گو ہم
نے مانا کہ علیحدہ پڑھایا تھا تو واجب تھا کہ فرشتے بدوں اس کے کہ خدا سے پڑھتے بتلا دیتے اور اگر نہ تو
بتلا سکے تو معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا فرموده اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرۃ: ۳۱) بالکل سچ تھا ۔ جب وہ
ایسا علیم تھا کہ فرشتے اس کے علوم سے بے خبر ہیں تو اس کے کسی فعل پر کسی کو خواہ ملائکہ کیوں نہ ہوں
اعتراض کا موقع نہیں ۔
( تصدیق براہینِ احمد یہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۰ ، ۱۱۱)
اب ہر سہ گروہ ( منعم علیہم، مغضوب علیہم اور ضالین ۔ مرتب) کا ذکر تمثیلی رنگ میں فرما تا
ہے وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ یعنی یہ ایک سوال ہے مگر ہم آپ کو گلی عیوب سے پاک جانتے
ے میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ ۲۔ تو پاک ہے ہمیں کوئی علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا۔
حقائق الفرقان
۱۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں ۔۔۔۔ اني أَعْلَمُ کا ثبوت عَلَّمَ آدَم سے دیا یعنی اس کو سکھا دیا ۔ فرشتوں کو نہ پڑھایا اور
بتایا۔ دیکھو جسے ہم پڑھاتے ہیں وہی جانتا ہے دوسرا نہیں ۔ ان مسمیات کو پیش کیا وہ نام کیا
تھے۔ اس میں تفحص بیہودہ ہے۔ صوفیوں نے اسماء الہی مراد لئے فلاسفروں نے ہر چیز کا رب
النوع ۔۔۔۔۔۔۔ مَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ ۔ اللہ نے اپنی عظمت کا اپنی عظمت کا ذکر فرمایا کہ ہم سب کچھ جانتے ؟ انتے ہیں یہ نہیں کہ
فرشتے دل میں کوئی برا خیال رکھتے تھے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۶ ، ۴۳۷)
الاسماء - کچھ نام سکھا دیئے وہ نام کیا تھے اس پر لوگوں نے بحث کی ہے۔ صوفی تو کہتے ہیں اللہ
نے اپنے نام سکھائے ، فلاسفر کہتے ہیں چیزوں کے نام اور خواص ۔ یہ سب باتیں قیاسی طور پر کہی جاتی
ہیں۔ کسی وحی سے ثابت نہیں ۔ پس میں اتنا کہوں گا کہ اللہ نے کچھ باتیں سکھائیں ان کو اللہ خوب جانتا
ہے پھر فرشتوں سے کہا کہ کیا تم بتا سکتے ہو۔ اس پر ایک عیسائی نے اعتراض کیا ہے کہ اللہ نے ملائکہ
سے نا انصافی کی کہ ان کو نہ بتایا اور آدم کو بتایا حالانکہ وہ نادان نہیں جانتا کہ ثابت بھی یہی کرنا تھا کہ
جسے میں علم دوں وہ عالم ہے اور جسے میں نہ دوں وہ جاہل ہے چنانچہ فرمایا ہے كُلُّكُمْ ضَالُ الامن
هَدَيْتُهُ كُلُّكُمْ عَارِ إِلَّا مَنْ كَسَيْتُهُ " پہلے دونوں جاہل تھے اور دونوں تعلیم کے محتاج۔ آدم کو
و
پڑھا دیا اسے آ گیا ۔ ملائکہ کو نہ پڑھا یا اسے نہ آیا چنانچہ فرشتوں نے خود اقرار کیا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ
لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنا پھر فرما یا اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ خدا تعالیٰ زمین و آسمان کی چھپی ہوئی باتوں
کو جانتا ہے وہ علیم و حکیم ہے۔ ایک بچہ درزی کو دیکھے کہ اس نے تمام تھان کے ٹکڑے کر دیئے تو وہ گھبرا
اُٹھتا ہے کیونکہ نہیں جانتا کہ یہ ٹکڑے ایک اعلیٰ ملبوس بننے والے ہیں اسی طرح اللہ کے مصالح اکثر
نادانوں سے مخفی رہتے ہیں وہ ظاہری ۔۔۔ صورت دیکھ کر چلا اٹھتے ہیں۔
گلستان میں ایک شخص کی حکایت ہے کہ وہ لنگڑا ہو گیا اور ایک دن بیگار میں لوگوں کو پکڑ رہے تھے
اُسے چھوڑ گئے تو وہ خدا کا شکر بجالایا۔ قرآن شریف میں موسیٰ اور خضر کا قصہ ہے۔ خضر نے ایک کشتی کو
عیب ناک کر دیا اور بعد میں اس کی حکمت ظاہر ہوئی۔ پس ہمیں چاہیے کہ خدا کی حکمتوں پر ایمان لائیں
اے تم میں سے ہر ایک گم گشتہ راہ ہے۔ سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں ، راہ دکھاؤں ۔ اور ہر ایک برہنہ
ہے سوائے اس کے جسے میں لباس پہناؤں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور اس کے حکم مانیں ۔ شیطان نے اپنی رائے کو ترجیح دی۔ اس نے انکار کیا۔ اکڑ بازی کی کافر ہو گیا۔
بہت سے لوگ خدا کا فضل لے کر غضب کما لیتے ہیں بعض غضب تو نہیں کماتے مگر بھول جاتے
ہیں ۔ خدا کے انکار اور شرک وغیرہ کی سزائیں بعد الموت ہیں مگر شوخی ، بے حیائی، کسی کو دکھ دینا، کسی کی
ہتک کرنا ، ان سب کے عذاب اِسی دنیا میں بھی آتے ہیں۔ جو محض خدا کے حقوق ہیں ان کے لئے
فروگذاشت معاف کی جاتی ہے مگر حقوق العباد میں دسترس کرنے کی سزا بہت جلد ملتی ہے۔
بعض آدمیوں کو خدا تعالیٰ حسن دیتا ہے مگر وہ اسی نعمت سے عورتوں کو اپنے او پر رجھا کر اپنے لئے
موجب غضب بنا لیتے ہیں۔ دولتمند انسان کے پاس دولت ایک نعمت ہے مگر یہی نعمت خدا کا غضب
بن جاتی ہے اگر اسے فضولیوں اور عیاشیوں میں صرف کیا جائے۔ یہی حال تندرستی، ذہانت ، فراست،
موزونیت طبع کا ہے کہ بعض ایسی باتوں میں لگ جاتے ہیں جو حُسن و عشق سے وابستہ ہیں۔ ایک گندی
کتاب ہمارے بچپن کے زمانہ میں پڑھائی جاتی تھی جس کا نام بہار دانش ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا
کہ ایک شاگرد اپنے استاد کے آگے کس طرح اس کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ ذہن و ذکا ،
فہم و فراست، جاہ و جلال ، حُسن و جمال دیتا ہے مگر انسان انعام لے کر غضب کے نیچے آ جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
۳۵، ۳۶ - وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَ
اسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ - وَقُلْنَا يَادَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا
مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُهَا وَلَا تَقْرَبَا هُذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے فرماں بردار بن جاؤ (اور آدم کے سبب سے
سجدات شکر بجالاؤ ) تو ابلیس کے سوا سب نے حکم مانا۔ (ابلیس نے جو کافر تھا ) آدم کا انکار کر دیا اور
اُسے اپنے سامنے ہیچ سمجھا اور وہ حق پوش تھا۔ اور ہم نے حکم دیا اے آدم! تُو اور تیری بیوی ایک خاص باغ
میں امن چین سے رہو اور تم دونوں میاں بی بی اس باغ کا ہر ایک پھل جو یا جہاں جی چاہے فراغت
سے کھاؤ اور تم دونوں اس خاص درخت ( ممنوعہ ) کے پاس نہ جانا نہیں تو تم دونوں اپنی جان پر
حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
مصیبت جھیلنے والوں میں سے ہو جاؤ گے ۔
تفسیر۔ اب جو رکوع اس وقت پڑھتا ہوں اس میں نام لے کر ایک منعم علیہم کا ذکر ہے یعنی آدم
اور ایک مغضوب علیہم یعنی شیطان کا اور بھول میں پڑنے والے گروہ ملائکہ کا۔
)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
مخلوق دو قسم کی ہے۔ ایک وہ جونور کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ان میں ملائکہ ہیں، نیک لوگ ہیں
اور تمام مفید اور بابرکت اشیاء ہیں ۔ دوسری جو ظلمت سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں ابلیس ہے شریر لوگ
ہیں اور تمام موذی جانور اور ضرر دینے والی اشیاء ہیں ۔ بعض شریر آدمیوں کو بھی قرآن شریف میں
شیطان کہا گیا ہے۔ مثلاً إِذَا خَلَوْا إِلى شَيْطِينِهِمُ (البقرة : ۱۵) جبکہ اپنے سرداروں، شیطانوں کی
طرف علیحدہ ہوتے ہیں ۔ خدا کے نیک بندوں کو فرشتہ کہا جاتا ہے۔ حضرت یوسف کے متعلق مصر کی
عورتیں بول اُٹھیں ۔ مَا هُذَا بَشَرًا إِنْ هَذَا إِلَّا مَلَكُ كَرِيم (یوسف : ۳۲) ۔ یہ انسان نہیں یہ تو
صرف فرشتہ ہی ہے ۔ ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ مولوی شیر علی صاحب بی اے کے
متعلق فرمایا تھا کہ شیر علی تو فرشتہ ہیں ۔ ایڈیٹر )
بعض جگہ میں نے ملک کا ترجمہ نیک بندے یا شیطان کا ترجمہ شریر لوگ کیا ہے۔ اس سے کسی
کو یہ دھو کہ نہ لگے کہ میں فرشتے یا شیطان کے وجود کا قائل نہیں ہوں۔ میں ان کے علیحدہ وجود کو مانتا
ہوں لیکن ان کے مظاہر بندوں میں اور دیگر اشیاء میں بھی ہوتے ہیں۔
شجرة ۔ جھگڑے کو بھی کہتے ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ کسی جھگڑے کی بات میں نہ پڑو نسل
بڑھانے کو بھی شجرہ کہتے ہیں۔ اسی واسطے شجرہ نسب ہوتا ہے۔ اور شجرہ کے معنے ہیں درخت ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۹)
اللہ جو حکم دیتا ہے اس کے ساتھ کچھ نواہی بھی ہوتے ہیں یہاں اُسْكُنْ كُلَا مِنْهَا رَغَدًا تو احکام
ہیں اور لا تقربا نہی ہے۔
هذِهِ الشَّجَرَةَ - ایک درخت سے منع کیا جو ان کے لئے مضر تھا۔ بے جا تکلیف اُٹھائی ان
حقائق الفرقان
۱۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
لوگوں نے جنہوں نے اس درخت کا نام ڈھونڈا ہے۔ میرے اپنے ذوق کے مطابق یہ اعتقاد ہے
کہ ہر شخص کو کچھ حکم دیا جاتا ہے تو ساتھ ہی کچھ ممانعت بھی کی جاتی ہے كُلُوا وَاشْرَبُوا کے ساتھ
وَلَا تُسْرِفُوا فرمایا ہے ایسا ہی آدم کو کسی بات سے جو اس کے مضر تھی روکا۔
فَتَكُونَا مِنَ الظلمین ایسا کرو گے تو اپنی جان پر بوجھ ڈالو گے ۔ آدم خدا کا مصطفے اور مجتبی
تھا اور قرآن مجید میں آیا ہے۔ ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ
لِنَفْسِه (فاطر: (۳۳) جس سے معلوم ہوا کہ برگزیدہ لوگ بھی ظالم ہیں مگر وہ ظالم نہیں جن کے ظلم
کا نتیجہ برا ہے بلکہ وہ نفس پر رضاء الہی کے لئے ظلم کرتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۹)
چونکہ حضرت آدم کی خلافت ان کے کمال علمی کے باعث ثابت ہوگئی اور علمی کمال بطریق اولی تسبیح
اور تحمید کا باعث ہوتا ہے جیسے قرآن کریم نے کہا۔ اِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : ۲۹)
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتِ (المجادلة: (۱۲) تو حضرت آ آدم ملائکہ
سے بڑھ گئے اور ان پر فضیلت پاگئے ۔ جن باتوں پر خلافت کا مدار ہے اس آیت میں بیان ہوئی
ہیں ۔ اِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا قَالُوا أَنَّى يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ
بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُوتَ سَعَةً مِّنَ الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَ زَادَةَ بَسْطَةً فِي
الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ (البقرة: ۲۴۸)
اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ اس خلیفہ اور حاکم کی اطاعت کرو۔ البی خلفاء کی
تابعداری اور فرمانبرداری انسانی ضرورت ، تمدن اور سیاست کالا بدی مسئلہ ہے۔ اسی واسطے جامع
ا پھر ہم نے وارث بنا یا کتاب کا ان لوگوں کو جنہیں ہم نے منتخب کیا اپنے بندوں میں سے ( برگزیدہ بندوں کی تین
قسم ہیں ) کوئی تو اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے ۔ (ناشر) کے اللہ کے بندوں سے جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ جاننے
والے ہی ہیں۔ سے جو تم میں سے ایمان لائے اور جنہ اور جنہیں علم دیا گیا۔ اللہ ان کے درجے بلند کرے گا۔
ے اللہ نے طالوت کو تمہارے لئے بادشاہ مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم پر اس کی بادشاہی کیونکر ہو سکے گی بلکہ ہم
اس کی نسبت بادشاہی کے زیادہ حقدار ہیں ۔ اور اس کے پاس مال کی طرف سے کوئی وسعت نہیں۔ اس نے کہا اللہ
نے اسے تم پر چن لیا اور اسے علم و جسم دونوں میں کشائش دی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
العلوم کتاب قرآن کریم اس بارے میں حکم دیتی ہے۔ اَطِیعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ
مِنْكُم (النساء : ٢٠)
تمام مذاہب میں یہ امر مسلم ہے کہ عبادت نام ہے اللہ تعالیٰ کی آگیا کے پالن کرنے یعنی
اس کا فرما نبردار ہونا ۔ جب باری تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو آدم کو سجدہ کرنا
اور اس کی آگیا کا پالن کرنا در حقیقت باری تعالیٰ کی جناب کو سجدہ تھا نہ آدم کو ۔ سچ ہے مَنْ يُطِعِ
الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء: (۸) اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے خلفاء کی فرمانبرداری بھی خود
اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہوتی ہے اور حکام وقت کے بھلے حکموں اور اچھے ارشادوں کی اطاع اطاعت حضرت
حق سبحانه وتعالی کی ہی اطاعت ہوا کرتی ہے۔
سجدہ کا لفظ اسلامی شرع میں ایک وسیع لفظ ہے اس کے معنے سمجھنے کے لئے ان آیات و محاورات
پر غور کرو۔ وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (النحل : ٥٠) وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (الرعد: ١٦)
لد
سجدہ کا لفظ عرب کی لغت میں انقیاد اور فرمانبرداری کے معنے دیتا ہے۔ زید الخیل عرب کا ایک
مشہور شاعر ایک قوم کی بہادری کا تذکرہ کرتا ہے اور کہتا ہے اس بہادر قوم کے سامنے ٹیلے اور پہاڑ
سب سجدہ کرتے ہیں یعنی فرمانبردار ہیں ان میں سے کوئی چیز بھی اس قوم کو روک نہیں سکتی ۔
يجمع تَضِلُّ الْبَلْقَ فِي حُجُرَاتِهِ وَتَرَى الأَكْمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِه
وَالشَّجُودُ التَّذَلُّلُ وَالْإِنْقِيَادُ بِالسَّعْيِ فِي تَحْصِيلِ مَا يَئُوطُ بِهِ مَعَاشَهُمْ !
لے اللہ اور رسول کی اور حاکموں کی اپنے اطاعت کرو۔ ۲ جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی
اطاعت کی۔ سے آسمانوں اور زمین کی اشیاء اللہ کو سجدہ کرتی ہیں ۔ ۴ آسمانوں اور زمین کے رہنے والے اللہ کو
سجدہ کرتے تے ہیں۔ ۵ اتنے بڑے لشکر کے ساتھ جس میں کناروں لشکر کے ساتھ جس میں کناروں تک بلق گھوڑے ( چتکبرے گھوڑے ) گم ہو
جاتے ہیں ۔ ان گھوڑوں کے آگے پہاڑ اور ٹیلے سب سجدہ کرتے ہیں ۔ اس چیز کے حاصل کرنے کے لئے جس
سے ان ( لوگوں ) کی معاش وابستہ ہے۔ کوشش کر کے فرمانبرداری اور تذلل اختیار کرنا سجود ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
فتح تفسیر مدارک میں ہے وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا (البقرة: ۳۵) أَيْ أَخْضَعُوا لَه
وَأَقَرُّوا بِالْفَضْلِ لَهُ (تفسير النسفی المسمى بمدارک زیر آیت سورة البقرة: ۳۵)
غرض آدم علیہ السلام وہاں رہے اور ہر طرح اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرتے رہے
اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا تھا کہ انگور یا الشجر اور انجیر کے پاس بھی نہ جانا۔
وَ قُلْنَا يَادَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُهَا وَلَا تَقْرَبَا هُذِهِ
الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّلِمِينَ " (البقرة: ٣٦)
سعید بن جبیر سدی۔ شعبی۔ جعدہ بن ہبیرہ محمد بن قیس عبداللہ بن عباس۔ مرہ ابن مسعود اور
کئی صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہی قول ہے کہ وہ انگور کا درخت تھا۔ مدارک میں لکھا ہے کہ یہی درخت ا
تمام فتنوں کی جڑھ ہے اور منذر بن سعید نے اپنی تفسیر میں ایسا ہی لکھا ہے جیسے امام ابن قیم نے
حادی الارواح میں بیان کیا اور وہ جنت جس میں آدم علیہ السلام رہے وہ زمین پر تھا غور کرو دلائل ذیل پر۔
وَالْقَوْلُ بِأَنَّهَا جَنَّةٌ فِي الْأَرْضِ لَيْسَتْ بِجَنَّةِ الْخُلْدِ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةً وَأَصْحَابِهِ رَضِيَ
اللهُ عَنْهُ - وَهُذَا ابْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ وَ أَنَّ لَكَ أَنْ لَّا تَجُوعَ فِيهَا وَ
لَا تَعْرَى قَالَ يَعْنِي فِي الْأَرْضِ وَ ابْنُ عُيَيْنَةِ إِمَامٌ وَابْنُ نَافِعٍ إِمَامٌ وَهُمْ أَي الْمُنْكِرُونَ)
لَا يَأْتُونَنَا بِمِثْلِهِمَا -
اور امام ابن قتیبہ نے اپنی کتاب معارف میں فرمایا ہے۔
خَلَقَ آدَمَ وَزَوْجَهُ ثُمَّ تَرَكَهُمَا وَقَالَ اعْتَمِرُوا وَأَكْثِرُوا وَامْلَثُوا الْأَرْضَ وَتُسَلِّطُوا عَلَى
ے اس کی فرمانبرداری کرو اور اسی کے لئے ہر فضیلت کا اقرار کرو۔ ہے اور ہم نے کہا اے آدم تو اور تیری بی بی اس
جنت میں رہو اور جہاں چاہو اس میں سے کھاؤ۔ پر اس درخت کے قریب نہ جائیں کہ گناہگار ہو جاؤ گے۔ (ناشر)
66
اور یہ قول کہ: ” وہ جنت زمین پر ہے، اس سے مراد جنت خُلد یعنی ہمیشہ رہنے والی جنت نہیں ہے۔ یہ ابو حنیفہ اور
آپ کے رفقاء کا قول ہے۔ اور ابن عیینہ کے مطابق فرمانِ الہی : وَأَنَّ لَكَ أَنْ لَا تَجُوْعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَى ( کہ اس
میں تو بے خوراک و بے پوشاک نہ ہوگا) یعنی اس سرزمین میں۔ اور یادر ہے کہ ابن عیینہ اور ابن نافع ایسے امام ہیں جن
کی مثال منکرین کے پاس نہیں ہے۔ (حادی الارواح، امام ابن قیم، الباب الثاني ) (ناشر)