سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 13

حقائق الفرقان
۱۸۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْوَانِ الْبُحُورِ وَطَيْرِ السَّمَاءِ وَالْأَنْعَامِ وَعُشْبِ الْأَرْضِ وَشَجَرِهَا وَثَمَرِهَا فَأَخْبَرَ أَنَّهُ فِي
الْأَرْضِ ثُمَّ قَالَ وَنَصَبَ الْفِرْدَوْسَ فَانْقَسَمَ عَلَى أَرْبَعَةِ أَنْهَارٍ سَيْحُونَ وَجَيْحُونَ وَدَجْلَةً
وَفُرَات
وَقَالَ مُنْذِرُ بْنُ سَعِيدٍ هَذَا وَهَبْ ابْنُ مُنَبَّهِ يُحْكِي أَنَّ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ خُلِقَ
فِي الْأَرْضِ وَفِيهَا سَكَنَ وَ فِيهَا نُصِبَ لَهُ الْفِرْدَوْسُ وَ إِنَّهُ كَانَ بِعَدْنٍ إِنَّ
الْأَرْبَعَةَ الْأَنْهَارِ الْقَسَمَتْ مِنْ ذَالِكَ النَّهْرُ الَّذِي كَانَ يُسَمَّى فِرْدَوْسُ أَدَمَ وَ تِلْكَ
الْأَنْهَارُ مَعَنَا فِي الْأَرْضِ لَا اِخْتِلَافَ بَيْنَ الْمُصَلِّينَ فِي ذَالِكَ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي
الْأَلْبَابِ
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۱ تا ۱۱۴)
ابي وَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ ( البقرة: ٥ ۳۵) ۔ یعنی اس نے سرکشی کی اور انکار کیا اور وہ
کافروں میں سے تھا یا ہوا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہلاکت کو خود اس نے اپنی سرکشی سے خریدا۔
خدا نے اسے بجبر ہلاک نہیں کیا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۰۶)
میں عورتوں کو درس دے رہا تھا اور میرے درس میں یہ آیت آئی ۔ يَادَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ
الْجَنَّةَ - (البقرة: ٣٦)
میرے دل میں اس وقت کے حسب حال اس کا یہ مفہوم ڈالا گیا کہ میاں بیوی کو جنت میں رہنے
کا حکم دیا گیا ہے کہ تم دونوں مل کر جنت میں رہو اور یہ جنت اس وقت تک جنت رہ سکتا ہے جب تک تم
آپس میں جھگڑا نہ کرو۔ جہاں میاں بیوی میں تنازعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے پھر وہ گھر جنت نہیں
اے آدم اور اس کی بی بی کو پیدا کر کے فرمایا جاؤ آباد ہو بڑھو پھولو اور زمین کو بھر دو اور طرح طرح کے دریاؤں،
آسمانوں کے پرندوں ، مویشیوں ، زبا ، زمین کا ، زمین کی گھاس پات اور اس کے درخت و ثمر سب پر قابض ہو جاؤ پھر کہتا ہے
کہ وہ ( جنت جہاں یہ پیدا ہوئے اور یہ حکم ہوا) زمین میں ہے پھر کہتا ہے فردوس کو بنایا اور اس میں چار نہریں
بنائیں ، سیحون ، جیحون ، دجلہ ، فرات۔ (ناشر) ۲ اور مندر بن سعید نے کہا کہ وہب بن منبہ بیان کرتے
ہیں کہ آدم علیہ ا دم علیہ السّلام زمین میں پیدا کئے گئے اور اسی میں رہے اور اسی میں ان کے لئے فردوس بنائی گئی جو عدن
میں تھی ۔ اور فردوس آدم نامی دریا چار دریاؤں میں تقسیم ہوا اور یہ چاروں زمین میں واقع ہیں ۔ اس بارہ میں اہلِ
صلوۃ یعنی مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَلْبَابِ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۸۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
بلکہ دوزخ کا نمونہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے چاہئے کہ میاں بیوی با ہم نہایت خوشی اور آرام سے مل کر
رہیں جھگڑا نہ کریں ایک دوسرے کی دل شکنی نہ کریں۔ اور مرد خصوصیت سے عورتوں کی بعض
کمزوریوں پر برداشت اور حوصلہ سے کام لیں۔
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۷ ۸۰ مورخه ۲۱، ۲۸ فروری ۱۹۱۱ ء صفحه ۴)
پہلا گناہ دین میں خلیفہ اللہ کے مقابل یہی تھا آبی وَ اسْتَكْبَر ۔ اس میں شک نہیں کہ سنت اللہ اسی
طرح پر ہے کہ ماموروں پر اعتراض ہوتے ہیں ۔ اچھے بھی کرتے ہیں اور بڑے بھی ۔ مگر اچھوں کو
رجوع کرنا پڑتا ہے اور برے نہیں کرتے ۔ مگر مبارک وہی ہیں جو اعتراض سے بچتے ہیں کیونکہ
نیکوں کو بھی آخر مامور کے حضور رجوع اور سجدہ کرنا ہی پڑا ہے۔ پس اگر یہ ملک کی طرح بھی ہو پھر
بھی اعتراض سے بچے کیونکہ خدا تو سجدہ کرائے بغیر نہ چھوڑے گا ور نہ لعنت کا طوق گلے میں پڑے
گا۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴)
پہلا نافرمان جس کی تاریخ ہمیں معلوم ہے ابلیس ہے وہ کیوں نافرمان بن گیا اس کی خبر بھی
قرآن شریف نے بتلائی ہے کہ اس نے ابی اور استکبار کیا یعنی اس میں انکار اور تکبر تھا جس کی وجہ سے
وہ اسلیم کی تعمیل نہ کر سکا۔ اس وقت بھی بہت لوگ ہیں کہ اس ابی اور استکبار کی وجہ سے اسلیم کی تعمیل
سے محروم ہیں ۔ کسی کو عقل پر تکبر ہے کسی کو علم پر کسی کو اپنے بزرگوں پر جو کہ ان کے نقصان کا باعث ہو
رہا ہے اور جب کبھی خدا کے مامور آتے رہے ہیں یہی ابی اور استکبار اُن کی محرومی کا ذریعہ ہوتے رہے
ہیں۔ انسان جب ایک دفعہ منہ سے نہ کر بیٹھتا ہے تو پھر اُسے دوبارہ ماننا مشکل ہو جاتا ہے اور لوگوں
سے شرم کی وجہ سے وہ اپنی ہٹ پر قائم رہنا پسند کرتا ہے اس کا نتیجہ پھر کھلم کھلا انکار اور آخر کار وگان
مِنَ الْكَفِرِينَ کا مصداق بننا پڑتا ہے۔ الحکم جلد ۹ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۷ )
ابی و اسْتَكْبَر ۔ تکبر اور ابھی بہت برا مرض ہے اور آجکل کثرت سے پھیلا ہوا ہے۔
فرمانبرداری بہت کم رہ گئی ہے۔ فضولی ، سستی اور ساتھ ہی تکبر بہت بڑھ گیا ہے اور یہ زیادہ تر
یورپ سے سیکھا گیا ہے۔ افسوس ہے کہ ہمارے لوگ یورپ کی نیکیاں نہیں لیتے اور ان کی بدیاں
اختیار کرتے ہیں ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۹)

حقائق الفرقان
۱۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ابي وَاسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ ۔ اس سے ظاہر ہے کہ اول ہی انکار اور کبر ایک ایسی شئے
ہے جو کہ فیضانِ الہی کو روک دیتی ہے ۔ طاعون کے گذشتہ دورہ میں جو الہام حضرت اقدس کو
ہو ا تھا اس میں بھی شرط لگی ہوئی تھی کہ اني أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا بِالْإِسْتِكْبَارِ
کبر تزکیۂ نفس کی ضد ہے اور دونوں چیزیں ایک جا جمع نہیں ہو سکتیں۔
۳۷۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۹)
٣٧ - فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ
لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إِلَى حِينٍ -
۔
ترجمہ ۔ پھر شیطان نے اُن کو اس درخت کے ذریعہ سے پھسلانا چاہا اور جہاں وہ تھے وہاں سے نکلوا
دیا اور ہم نے کہہ دیا چونکہ تمہاری آپس میں عداوت ہے ( صفائی نہیں ) اس لئے یہاں سے چلے جاؤ
اور خالص ملک میں تمہیں رہنا اور فائدہ اٹھانا ہے ایک مدت (یعنی) جئے تک۔
تفسیر - فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ (البقرۃ:۳۷) کتاب خازن کی تفسیر
میں لکھا ہے ۔ ازل أَي اسْتَزَلَ آدَمَ وَحَوْا أَوْ دَعَاهُمَا إِلَى الزَّلَّةِ وَهِيَ الْخَطِيئَةُ ۔
وو
کتاب التاويل تفسیر خازن تفسير سورة البقرة زير آيت فاز لهما الشيطان )
غرض آدم علیہ السلام اس ملک سے چل دیئے اور کسی اور زمین میں جا کر آباد ہوئے۔ توریت
شریف میں لکھا ہے ” خداوند خدا نے آدم علیہ السّلام کو لے کے باغ عدن میں رکھا کہ اس کی باغبانی
اور نگہبانی کرے“ ( پیدائش ۲ باب (۱۵) اور پیدائش ۳ باب ۲۴ آیت میں ہے اس نے آدم کو نکال دیا اور
باغ عدن کے پورب کی طرف کروبیوں کو جو چمکتی تلوار کے ساتھ چاروں طرف پھرتے تھے مقرر کیا۔ تو
غالباً یہ وہ مکان تھے جہاں قائن جا کر آباد ہوا ۔ سو قائن خداوند کے حضور سے نکل گیا اور عدن کے
اے یعنی میں ہر ایک ایسے انسان کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہوگا۔ مگر وہ لوگ جو تکبر سے
اپنے تئیں اونچا کریں ۔ ( تذکرہ ۔ ایڈیشن چہارم صفحہ ۳۵۰)- (ناشر) ۲ ان کو شیطان نے پھسلانا چاہا اور پھر
ان کو جہاں وہ تھے وہاں سے نکال دیا۔ سے شیطان نے ان دونوں کو پھیلا دیا۔ یعنی حضرت آدم اور حواء کو اور ان
دونوں کو ذلت یعنی خطاء کی طرف بلایا۔

حقائق الفرقان
۱۸۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
پورب کی طرف نود کی سرزمین میں جارہا ۔ ( پیدائش (۴ باب (۱۶) اور یہ بھی فرمایا کہ ہم اس واسطے تم کو
نکالتے ہیں کہ تم لوگوں میں باہمی عداوت ہے اور باہمی عداوت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ آخر کچھ قوموں کو
نکلنا پڑتا ہے۔ سوچو آ ر یہ ہند میں کس طرح آئے۔ مقام تامل اور غور ہے۔ اب بھی اگر ناعاقبت
اندیشوں کے باعث محرم دوسہرہ وغیرہ کے فسادات ہوتے رہے تو بہت ساروں کو حکم ہو گا پورٹ بلیر
چلے جاؤ اور یوں مجبوراً قُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ ( پورٹ بلیر ) مُسْتَقَرٌّ و
مَتَاعُ إلى حِينٍ (البقرۃ: ۳۷) کی تعمیل کرنی پڑے گی ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۷ ، ۱۱۸)
فَازَ لَهُمَا الشَّيْطَن - شیطان کو بھی ایک موقع معلوم ہوا اس نے پھسلانا چاہا۔
عَنْهَا ۔ اس درخت سے ۔ قرآن مجید میں لکھا ہے کہ نَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (طه: ١١٦)
کچھ مدت کے بعد آدم حکم الہی کو بھول گئے اور یہ کسی انسان کے لئے موجب تعجب نہیں ہو سکتا ۔
ہم دیکھتے ہیں کہ آدمی نماز کے لئے بڑے اہتمام کے ساتھ گھر سے آتا ہے وضو کرتا ہے۔ پھر پہلی
رکعت دوسری سے بالکل مختلف ہے پھر بھی بھول جاتا ہے ۔ قرآن مجید کی آیات کا بھی یہی حال
ہے۔ بعض وقت معمولی آیت قرآت کے وقت بھول جاتی ہے۔ روزہ رکھا جاتا ہے مگر بھول کر
پانی پی لیتے ہیں یہ عجائبات قدرت ہیں ۔
اخْرَجَهُمَا - اللہ نے نکال دیا اس حالت سے جس میں وہ تھے۔ پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جب
بعض تمہارے دشمن بھی ہیں تو تم چوکس رہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۹)
ابلیس اور شیطان کی اصل جن ہے۔ اور ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ جو چیز اپنی ذات میں بری
اور پر ضرر ہو وہ تو ابلیس ہے۔ اور جس چیز کا ضرر متعدی ہو دوسروں کو بھی دکھ پہنچائے تو وہ شیطان
ہے۔ چنانچہ پارہ اول رکوع ۴ میں فرماتا ہے۔ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَهُ وَ كَانَ مِنَ
لے ہم نے کہا چلے جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہوا اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور برتاؤ
کرنا ہے۔ (ناشر) ۲ بھول گیا تھا اور ہم نے اس میں قصد نہ پایا۔

حقائق الفرقان
۱۸۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
الكفِرِينَ (البقرة: ۳۵) جب تک اس میں انکار و استکبار تھا وہ ابلیس تھا لیکن جب اس کا ضرر متعدی
ہوا اور فَازَلَهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا (البقرۃ: ۳۷) اس کی شان ہوئی ، دوسروں کو بہکانے لگا تو پھر
اسے شیطان فرمایا۔ سارے قرآن مجید میں خوب غور کر کے دیکھ لو جہاں جہاں ابلیس آیا ہے وہاں اس
کا ضر ر ا پنی ذات میں ہے اور جہاں اس کا ضرر دوسروں تک پہنچا تو نام شیطان ہے۔ احادیث سے
بھی معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کا لفظ بہت وسیع ہے۔ آپ نے ایک باز کو کبوتری کے پیچھے جاتا دیکھ کر
فرمایا ۔ شَيْطَانُ يَتَّبِعُ شَيْطَانَةً (سنن ابي داؤد كتاب الادب باب اللعب بالحمام) النساء
حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ (اعتلال القلوب للخرائطى باب ذكر من فتنة النساء عن طاعة الله جلد 1
صفحه ۱۰۳ طبع الثانيه رياض)۔ غرض ظلمت کے مظاہر شیاطین ہیں اور نور کے مظاہر ملائکہ۔
البدر جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخہ کے ردسمبر ۱۹۱۲ء صفحہ (۲)
عدو ۔ میں بھی اپنے دوستوں کو تاکید کرتا ہوں کہ چوکس ہوکر رہو۔ مومن کو چاہئے کہ دشمن سے
علق
کبھی بے خبر نہ ہو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۹)
۳۸، ۳۹ فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَةٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ
الرَّحِيمُ - قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا ۚ فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ
فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ -
ترجمہ ۔ پھر آدم کو اللہ کی طرف سے کچھ باتیں القا ہوئیں اور اللہ نے رجوع برحمت فرمایا آدم پر
کیونکہ البتہ وہ تو تو بہ کرنے والوں کو بڑا معاف کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ (اس
کے بعد ) ہم نے آدم اور اُس کی نسل کو حکم دیا کہ اس (فساد کی ) جگہ سے تم سب کے سب چلے جاؤ
پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے اُس اُس وقت جو جو
شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گذشتہ ہی
عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا۔
لے تو ابلیس کے سوا سب نے حکم مانا۔ (ابلیس نے جو کافر تھا ) آدم کا انکار کر دیا اور اسے اپنے سامنے بیچ سمجھا اور
وہ حق پوش تھا۔ ۲ پھر شیطان نے ان کو اس درخت کے ذریعہ سے پھسلانا چاہا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۸۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر - اهبطوا - میرا ایمان ہے کہ یہ سزا نہیں ۔ آدم نے خدا سے کچھ با تا باتیں سیکھیں جیسے حضرت
ابراہیم نے وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْرَهِمَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ فَأَتَمَهُنَّ (البقرۃ:۱۲۵) یعنی کچھ احکام دیئے جن کو
ابراہیم نے پورا کیا تو امام بنایا گیا ۔ اسی طرح خدا نے حضرت آدم کو درجات عطا فرمائے ۔
هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ کے بعد قُلْنَا اهْبِطُوا فرمانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ بطور سزا ہر گز نہیں۔
یہ قرآن شریف کے سیاق کے بالکل خلاف ہے۔
فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى - ہمارا ہدایت نامہ جب آئے تو قاعدہ یا د رکھو جو تابع ہوگا اس پر کوئی
خوف وحزن نہیں ۔ ہر زمانے میں ایک تغیر آتا ہے اس تغیر میں ایک قوم خوف وحزن میں ہوتی ہے۔
رسول کریم جب مبعوث ہو کر پبلک میں آئے تو لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا وعظ کیا ۔ اس وقت
دو مذہب تھے ایک موحد دوسرے بت پرست ۔ ان میں سے جو متبع تھے حضرت نبی کریم کے وہ
کامیاب ہوئے اور سارے عرب کو ساتھ ملا لیا مگر کافراسی خوف وحزن میں رہے۔ عبداللہ بن اُبی
اور ابو جہل کو تھوڑا رنج نہ تھا اور پھر کفار کو کتنا حُزن ہوا ہو گا جبکہ دونوں کے بیٹے مسلمان ہو
گئے ۔ غرض جو فرمانبرداری اختیار کرتے ہیں وہ سکھ پاتے ہیں اور جو مقابلہ کرتے ہیں وہ
اصحاب النار جل بھن کے کباب ہو جاتے ہیں ۔
ایک اعتراض کیا جاتا ہے کہ مومنون کو بھی خوف وحزن ہوتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ مومنوں
کے لئے یہ وعدہ ہے وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمنا (النور: ۵۶) ۔ غرض یہ خوف و حزن
ایک فریق کے لئے کامیابی کا موجب ہوتا ہے تو دوسرے کے لئے ناکامی کا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۹)
ہدایت ۔ اسلام نے اس سورۃ میں انْعَمْتَ عَلَیم کی راہ کی ہدایت کی دعا سکھائی ہے اور پھر
عمل سے بھی یہی بتایا اور کہا۔ اِنَّمَا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة (البقرة : ۳۹) عمل بڑا کارخانہ ہے اور دنہ اور دنیا ایک عملی دنیا ہے جو
لے اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا ۔ ۲ پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے
ہدایت نامے آتے رہیں گے اُس اُس وقت جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ
آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا۔ ) وہ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۸۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
انسان ہدایت کی اطاعت کرتا ہے وہ کبھی خوف وحزن میں مبتلا نہیں ہو سکتا اور الہی ہدایت ہمیشہ دنیا
میں آتی رہتی ہے۔ حزن گذشتہ کا خوف ہوتا ہے اور خوف آئندہ کے نقصان کے لئے ہوتا ہے۔ اسی
خوف و حزن پر ساری دوستیوں اور مخلوق کا مدار ہے۔ اللہ جلشانہ فرماتا ہے کہ خوف اور حزن سے بچنے کی
ایک راہ ہے اور وہ اتباع ہدایت ۔ فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمُ مِنّى هُدًى سے ظاہر ہوتا ہے۔ میری طرف سے
ہدایت نامے ملا کریں گے۔ ہدایت نامہ تو ایک ہی ہوتا ہے مگر زمانہ کی نیرنگیاں، نئی تعلیم ، ترقی ، تنزل،
زبان کی حالت چاہتی ہے کہ پیرا یہ جدید ہو۔ اس لئے فرماتا ہے مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ
محدث الانبیاء (۳) ۔ یہ معلم فطرت کو جگانے کے لئے آتے ہیں۔ اس لئے ان کا نام ذکر ہوتا ہے وہ
آکر فطری قوی کو جگاتے ہیں۔
البدر - ۱۸ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ جلد ۱۲ نمبر (۳)
آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمات سیکھے اور اس پر فضل ہوا اور اللہ نے حکم دیا کہ اب جب
کبھی ہماری ہدایت پہنچے جو اس کے تابع ہو گا اس پر کسی قسم کا خوف وحزن طاری نہ ہوگا اور جو حکم کی
خلاف ورزی کرے گا اسے نقصان پہنچے گا تم سب دل میں سوچو کیا تمہارا جی چاہتا ہے کہ تمہیں غم ہو
خوف ہو۔ غموں اور خوفوں سے بچنے کا ایک ہی علاج ہے وہ یہ کہ ہدایت کی اتباع کروا گر نہیں کرو
گے تو دکھ اُٹھاؤ گے۔
الفضل جلد ا نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ خدا تعالیٰ کی ہدایت پر چلنے والوں کا یہ نشان بتلایا گیا
ہے کہ ان پر حزن وخوف نہیں ۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ والی دعا کا یہ نتیجہ ہے۔ یہ آیت قابل نوٹ
ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی حالت کو اس کے مطابق پر کھیں اور دیکھیں کہ آیا وہ اس درجے کو
پہنچے ہیں یا کہ نہیں ۔ کیا مسلمانوں میں اب خوف وحزن نہیں ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه (۳۹)
اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا - (البقرة: ٣٩)
یہ حکم اللہ تعالیٰ کے فضل کا نشان تھا۔ حضرت آدم غالباً ہند بلکہ سراندیپ میں چلے آئے جیسے
اے اُن کے پاس نہیں آئی کوئی نصیحت اُن کے رب کی طرف سے نئی۔ ۲۔ یہاں سے سب کے سب نکل جاؤ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۸۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
جابر، ابن عمر ، سید نا علی اور جماعت صحابہ اور تابعین اور من بعدھم سے مروی ہے ۔ کیونکہ جس
مکان پر کسی سے غلطی ہوتی ہے وہ منحوس جگہ اس قابل نہیں ہوتی کہ محتاط لوگ وہاں رہیں ۔ علاوہ
بریں ایسے مکان سے ہجرت کرنا آئندہ کے واسطے ہشیار اور خبر دار بنا دیتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۹، ۱۱۰)
خلیفہ مسیح کا اعلان خلافت میں اس مسجد میں قرآن ہاتھ میں لے کر اور خدا تعالیٰ
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے پیر بننے کی خواہش ہرگز
نہیں اور نہ تھی اور قطعا خواہش نہ تھی ۔ خدا تعالیٰ کے منشاء کو کون جان سکتا ہے اس نے جو چاہا کیا تم سب
کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا اور اس نے آپ نہ تم میں سے کسی نے مجھے خلافت کا کرتہ پہنا دیا۔
میں اس کی عزت اور ادب کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں باوجود اس کے میں تمہارے مال اور تمہاری کسی
بات کا بھی روادار نہیں اور میرے دل میں اتنی بھی خواہش نہیں کہ کوئی مجھے سلام کرتا ہے یا نہیں ۔ تمہارا
مال جو میرے پاس نذر کے رنگ میں آتا تھا اس سے پہلے اپریل تک میں اسے مولوی محمد علی کو دے
دیا کرتا تھا مگر کسی کو غلطی میں ڈالا اور کہا کہ یہ ہمارا روپیہ ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں۔ تب میں نے
محض خدا کی رضا کے لئے اس روپیہ کو دینا بند کر دیا کہ میں دیکھوں یہ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسا کہنے والے
نے غلطی کی نہیں بے ادبی کی۔ اسے چاہئے کہ وہ توبہ کرلے میں پھر کہتا ہوں کہ وہ توبہ کرلے، اب بھی
تو بہ کر لیں ۔ ایسے لوگ اگر توبہ نہ کریں گے تو ان کے لئے اچھا نہ ہوگا ۔ ایک وقت مجھ سے کسی
نے جھگڑا کیا اس وقت کے بعد سے میں ایسے اموال ان کو دیتا نہیں جو مخصوص مجھے ہی دیئے جاتے ہیں۔
ہاں میں انہیں ایک مد میں رکھتا ہوں اور اسے ایسی جگہ خرچ کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہ ہو۔
میں اپنی ذات اور اپنے متعلقین کے لئے تمہارے کسی روپیہ کا محتاج نہیں ہوں اور کبھی بھ اور کبھی بھی خدا تعالیٰ
نے مجھے کسی کا محتاج نہیں کیا۔ وہ اپنے غیب کے خزانوں سے مجھے دیتا ہے اور بہت دیتا ہے اور میں
اب تک وہ کسب کر لیتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔ یاد رکھو میں پھر کہتا ہوں کہ میں تمہارے
اموال کا محتاج نہیں ہوں اور نہ تم سے مانگتا ہوں تم میرے پاس اگر کچھ بھیجتے ہو تو اسے اپنے فہم کے

حقائق الفرقان
۱۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
موافق خدا کی رضا کے لئے خرچ کرتا ہوں پھر وہ کون سی بات ہو سکتی تھی کہ میں پیر بننے کی خواہش
کرتا۔ اب خدا تعالیٰ نے جو چاہا کیا اس میں نہ تمہارا کچھ بس چلتا ہے اور نہ کسی اور کا۔ اس لئے تم ادب
سیکھو کیونکہ یہی تمہارے لئے بابرکت راہ ہے تم اب اس حبل اللہ کو مضبوط پکڑ لو یہ بھی خدا ہی کی رسن
ہے جس نے تمہارے متفرق اجزا کو اکٹھا کر دیا ہے۔ پس اسے مضبوط پکڑے رکھو۔ تم خوب یا د رکھو کہ
معزول کرنا اب تمہارے اختیار میں نہیں تم مجھ میں عیب دیکھو آگاہ کر دو مگر ادب کو ہاتھ سے نہ دو۔ خلیفہ
بنانا انسان کا کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چار خلیفے بنائے ہیں آدم کو، داؤد کو اور ایک
وہ خلیفہ ہوتا ہے جو لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ( النور : ۵۶) :۵۶) میں موجود ہے ہے اور تم سب کو بھی خلیفہ
بنایا۔ پس مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے بنایا ہے اور اپنے مصالح سے بنایا ہے خدا تعالیٰ کے بنائے
ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی ۔ اس لئے تم میں سے کوئی مجھے معزول کرنے کی قدرت
نہیں رکھتا اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے معزول کرنا ہوگا تو وہ مجھے موت دے دے گا اللهُمَّ ايْدِ الْإِسْلَامَ
وَالْمُسْلِمِينَ بِبَقَائِهِ وَطُولِ حَيَاتِهِ ۔ ایڈیٹر ) تم اس معاملہ کو خدا کے حوالہ کرو تم معزول کی طاقت
نہیں رکھتے میں تم میں سے کسی کا بھی شکر گزار نہیں ہوں۔ جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا
مجھے یہ لفظ بھی دکھ دیتا ہے کہ جو کسی نے کہا کہ پارلیمنٹوں کا زمانہ ہے دستوری حکومت ہے ایران
اور پرتگال میں بھی دستوری ہو گئی ہے۔ ترکی میں پارلیمنٹ مل گیا۔ میں کہتا ہوں وہ بھی تو بہ کر لے جو
اس سلسلہ کو پارلیمنٹ اور دستوری سمجھتا ہے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ ایران کو پارلیمنٹ نے کیا سکھ دیا اور
دوسروں کو کیا فائدہ پہنچایا ہے۔ ترکوں کو پارلیمنٹ کے بعد کیا نیند آتی ہے؟ ایرانیوں نے کیا فائدہ
اٹھایا۔ محمد علی شاہ کے سامنے کتنوں کو غارت کرایا اور اب پچھلوں کو الٹی میٹم آتے ہیں۔ ادھر انجمن ترقی
واتحاد جو دکھ اٹھا رہی ہے اس کا اندازہ ان خبروں سے کر لو جو طرابلس سے آ رہی ہیں۔ تم دستوری کو کیا
سمجھتے ہو خدا ہی کے فضل سے اور اسی کے رسن کو مضبوط پکڑے رہنے سے کچھ بنتا ہے۔ اس لئے میں
لے
ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں ۔ ۲ اے اللہ آپ کی بقا اور لمبی زندگی کے ذریعہ اسلام
تائید و نصرت فرما۔
اسلام
اور مسلمانوں کی

حقائق الفرقان
۱۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
۔
پھر کہتا ہوں وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (ال عمران : ۱۰۴) میں تمہیں پھر یاد دلاتا ہوں کہ قرآن
مجید میں صاف طور پر لکھا ہے کہ اللہ ہی خلیفے بنایا کرتا ہے۔ یاد رکھو آدم کو خلیفہ بنایا تو کہا اٹی
جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة: (۳۱) فرشتوں نے اس پر اعتراض کر کے کیا خمیازہ اٹھایا ۔ تم
قرآن میں پڑھو جب فرشتوں کی یہ حالت ہے اور انہیں بھی سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا (البقرة: ٣٣) کہنا
پڑا تو تم مجھ پر اعتراض کرتے ہو۔ اپنا منہ دیکھ لو مجھے وہ لفظ خوب یاد ہیں کہ ایران میں پارلیمنٹ ہو گئی
اور دستوری کا زمانہ ہے انہوں نے اس قسم کے الفاظ بول کر جھوٹ بولا بے ادبی کی ۔ خدا تعالیٰ کی
غیرت نے انہیں دستوری کے نتیجے ایران ہی میں دکھا دیئے ۔ میں پھر کہتا ہوں وہ اب بھی تو بہ کر
لیں میں دوستوں کو کہتا ہوں لا أَسْلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللهِ (هود:۳۰) میرا مولا
مجھے سب کچھ دیتا ہے اگر وہ نہ چاہتا تو جب میں گھوڑے سے گرا تھا تو اس صدمہ سے مرجاتا مگر اسی
نے میری حفاظت کی اور جہاں پچھلے سال مجھے بولنے کی طاقت نہ تھی آج خدا کے فضل سے میں اس
سے بھی بلند آواز سے بول سکتا ہوں (اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِک ۔ ایڈیٹر ) پس ایسے خیالات کو چھوڑ دو۔
پھر جو اخباروں میں بعض مضامین دیتے ہو اللہ تعالیٰ کے آگے ڈرو ورنہ تم پر الزام قائم ہوگا۔ خوب یاد
رکھو اور سن رکھو میری امانت دیانت کی حفاظت تم سے نہیں ہو سکتی اور کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ کل ایک بیوی
نے مجھے سو روپیہ دیا اس کے بیٹے نے ایک مصیبت سے مخلصی پائی اس نے نذر مانی تھی ۔ مجھے وہ
روپیہ دیا۔ کیا کوئی جان سکتا تھا میری بیوی میرے پاس بیٹھی تھی میں نے سمجھا کہ شائد اس کا دل للچایا
ہو۔ میں نے اس دینے والی سے پوچھا کہ کہاں خرچ کریں وہ بولی کہ کسی اچھی جگہ خرچ کرو۔ میں
نے وہ جمع کر کے گھر میں نہیں رکھے۔ میرے پاس تین قسم کی رقوم آتی ہیں کچھ کپڑے آتے ہیں
یتامی اور مساکین کے لئے اور ایسا ہی روپیہ بھی آتا ہے کوئی روپیہ دیتا ہے کہ جہاں آپ چاہیں خرچ
حاکم م بنانے بنانے والا
لے اور مضبوط پکڑو اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ ذریعہ سے۔ ۲ میں خاص زمین میں ایک نائب حا
ہوں۔ (ناشر) سے آپ کی ذات بے عیب بڑی خوبیوں والی ہے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اُس کے سوائے ہمیں کچھ
معلوم نہیں۔ کے میں اس تعلیم پر تم سے کچھ مال بھی نہیں مانگتا میری مزدوری تو اللہ پر ہے۔ اسے مال

حقائق الفرقان
۱۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
کر دیں۔ ایک کہتا ہے جہاں میرے مردے کو ثواب پہنچے وہاں خرچ کر دو اور کچھ خیرات بھی آتی
ہے۔ بعض لوگ مخصوص کر دیتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ کے خاص منشا کے ماتحت ہوتا
ہے کہ یہ تمہاری ذات کے لئے ہے ان تمام اموال میں سے یتامی کے اموال کو تو میں لا تَقْرَبُوا مَالَ
الْيَتِيمِ (الانعام: ۱۵۳) پر عمل کرنے کے لئے محد علی صاحب کے حوالہ کر دیتا ہوں اور ایسا ہی ان کے
کپڑے بھی ۔ جو اموال میرے پاس آتے ہیں میرے حفاظت کرنے والوں کو تو میرے گوہ کی بھی خبر
نہیں تو اموال کی کیا خبر ہو؟ یہ سخت لفظ میں نے ایک خاص وجہ سے بولا ہے۔ پھر جو کپڑے ہوتے ہیں
بعض وقت ان میں قیمتی کپڑے ہوتے ہیں میں نے ایک دفعہ اپنی بیوی کو کہا کہ ان کو بیچ کر اوسط درجہ
کے کپڑے بنا دیا کرو تا کہ وہ زیادہ کے کام آ سکیں۔ اس نے کہا کہ اگر میں خود لینا چاہوں تو میں نے
اسے جواب دیا کہ ہرگز نہیں۔ اگر کوئی اور بیوی ہو جو ہماری رشتہ دار نہ ہو وہ چاہے تو لے سکتی ہے۔ تو
ایسے کپڑے بعض وقت ہم بیچ دیتے ہیں گو بہت ہی کم موقع ملتا ہے۔ مجھے یہاں شادیاں کرنی پڑتی
ہیں اور وہ مسکینوں کی ہوتی ہیں ابھی آٹھ دس نکاح ان دنوں میں ہوئے ہیں اور بجز میری ایک نواسی کے
سب مساکین تھے۔ ان کو کپڑے اور مختصر سے زیور دینے پڑتے ہیں ایسے اموال سے جو مساکین کے
لئے آتے ہیں اسی قسم کی ضرورتیں پوری کی جاتی ہیں۔ میں یہ واقعات اپنی برکت کے لئے نہیں کہتا اللہ
تعالیٰ خوب جانتا ہے میں تمہاری مدح ، مذمت ، انکار کی پرواہ نہیں کرتا بلکہ اس لئے سناتا ہوں کہ تم میں
سے کوئی بدگمانی کر کے گنہگار نہ ہووے۔ ایک عورت نے ایک مرتبہ کہا کہ کپڑوں کے کوٹھے بھر لئے ہیں
کوئی حساب تو نہیں ۔ مجھے خیال ہوا کہ ممکن ہے اس قسم کے وہم مردوں میں بھی ہوں ایسے لوگ اگر ہوں
تو توبہ کر لیں عشق است و ہزار بدگمانی سے میں تمہارے روپیہ کا محتاج نہیں حضرت صاحب کے
وقت میں بھی ایسے اموال میرے پاس آتے تھے اور میں لے لیتا تھا۔ میں تمہاری بھلائی کے لئے کہتا
ہوں مجھے تم میں سے کسی کا خوف نہیں اور بالکل نہیں ہاں میں صرف خدا ہی کا خوف رکھتا ہوں ۔ پس تم
ایسی بدگمانی نہ کرو اور توبہ کرو۔ اگر ہمارا گناہ ہے ہمارے ذمہ رہنے دو اگر میں غلطی کرتا ہوں اس بڑھاپے اور مارا ہے دو
ے یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ ۔ (ناشر) ۲ ایک عشق ہزار بد گمانیاں پیدا کر سکتا ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور اس عمر میں قرآن مجید نے نہیں سمجھایا تو پھر تم کیا سمجھاؤ گے؟ میری یہ حالت ہے کہ بیٹھتا ہوں تو پیر
دکھی ہوتے ہیں کھڑا ہوتا ہوں تو محض اس نیت سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ
۱۹۱۳ کے میں
پڑھتے تھے۔ میں نہیں جانتا میرا کتنا وقت ہے میں اس راہ سے ناواقف ہوں إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَّا نَكْتُبُ
وَلَا نَحْسُبُ سب (ص) (صحيح البخاری ، کتاب الصوم، باب قول النبي ﷺ لا نكتب و لا نحسب روایت نمبر ۱۹۱۳)
نے ملازمت بھی کی مگر اس میں بھی گھڑی نہیں رکھی۔ میں نے روٹی بھی نہیں کھائی اور اگر چائے کی پیالی
بھی نہ آتی تو اس کا بھی محتاج نہیں تھا۔ تمہاری بھلائی کے جوش میں میں ان چیزوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ مجھے
کیا معلوم ہے کہ پھر کہنے کا موقع ملے گا یا نہیں موقع ہو تو توفیق ہو یا نہ ہو۔ اس لئے میں نے ضروری
سمجھا کہ تم کو حق پہنچا دوں ۔ پس میری سنو اور خدا کے لئے سنو ! اسی کی بات ہے جو میں سناتا
ہوں میری نہیں کہ وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا (آل عمران : ۱۰۴) غرض تفرقہ نہ کرو
وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمُ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
(آل عمران: ۱۰۴) ۔ اللہ کا فضل یاد کرو جب کہ تم باہم اعداء تھے۔
نظارہ تفریق اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں محبت پیدا کر دی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تم باہم
بھائی بھائی ہو گئے۔ تم خود غور کرو تم جو یہاں موجود ہو سب کے ذوق الگ،
سب کی طرز کلام اور طریق بیان جدا ، شکلیں الگ اور زبانیں الگ ہیں اور تمہارے لباس ایک
دوسرے سے نہیں ملتے ، پگڑیوں کے رنگ ان کے باندھنے کے طریق سب جدا جدا ہیں ۔ اکبر کے
زمانہ میں بڑی خوبصورت پگڑیاں باندھنے کا طریق تھا ایک پگڑی سیدھی سادھی نور دین کی سی تھی
دربار میں اس سے کہا گیا کہ تم کو پگڑی باندھنی نہیں آتی ؟ اس نے کہا کہ مجھے تو آتی ہے یہ باقی عورتوں
لے ہم امی لوگ ہیں ، نہ ہم لکھتے ہیں اور نہ ہم حساب کرتے ہیں۔ (ناشر) ۲ اور مضبوط پکڑو، اپنے آپ کو بچاؤ حبل
اللہ کے ذریعہ سے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہو۔ سے اور اللہ کے احسان نہ بھولو جو تم پر ہیں وہ دن یاد کرو جب تم
ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُسی نے تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کی تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو
گئے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی