سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 14
حقائق الفرقان
۱۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے بندھوا کر لائے ہیں اگر انہوں نے آپ باندھی ہیں تو پھر بندھوا کر دیکھ لو۔ چنانچہ جب ان کو حکم دیا
گیا تو نہ باندھ سکے کیونکہ گھر میں تو بڑے تکلف اور آئینہ سامنے رکھ کر باندھا کرتے تھے۔ عورتوں
سے مراد نفس ہی لے لو۔ غرض اس وقت بھی پگڑیوں کی بندش ان کے رنگ اور ململوں اور لمبائی چوڑائی
سب باتوں میں فرق ہے۔ یہ اختلاف اور فرق دور تک چلتا ہے ایک خالق ہے ہم سب مخلوق ہیں پھر
اختلاف ہے ایک مرد ہے ایک عورت دونوں کے کام الگ ہیں ۔ ہر ایک کے اعضاء میں فرق ہے۔
با وجود اس اختلاف کے پھر وہ اتحاد چاہتے ہیں جب ان کا اختلاط ہوتا ہے تو پھر وہ کسی اور کے خواہشمند
ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ ہو جاوے۔ ہمیں بھی خطوط آتے ہیں کہ دعائیں کروکسی نے اپنے
بچہ کا نام غلام مرزا رکھا مگر وہ زندہ نہ رہا۔ غرض اکیلا ہو کر بیوی چاہتا ہے اس کے آنے پر پھر اولاد چاہتا
لادکی شادی پھر ان کی اولاد کی خواہش کرتا ہے۔ اختلاف ہے تو کتنا اتحاد ہے تو کس
کے
یہ تمام اختلافات اللہ تعالیٰ کی ہستی کے دلائل ہیں خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ اخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ
(الروم : ٢٣) في الحقیقت اگر ایک ہی قسم کے چہرے ہوتے اور ایک ہی قسم کی آواز میں قد و قامت
ہوتے تو کیسا دکھ اور مصیبت ہوتی دوست دشمن بیوی بہن میں تمیز نہ ہو سکتی ۔
اختلاف مثمر ہونے کے لئے وحدت چاہتا ہے پس اختلاف جہاں بہت ہی مفید
ہے وہاں باوجود اختلاف کے وحدت کے نظام کو چاہتا ہے تب یہ نتیجہ خیز اور مثمر ہو سکتا ہے۔ میں
دیکھتا ہوں ایک دوات ہے وہ آسٹریا ، چائنا یا انگلینڈ یا امریکہ سے بن کر آتی ہے۔ پھر سیاہی اور
اس کے اجزا کو دیکھو جب تک باہم مل کر متحد نہیں ہو گئے اس سیاہی میں لکھنے اور نقش پذیر ہونے
کی طاقت نہیں ۔ پھر قلم ہے اس میں آجکل کے قلم کو مد نظر رکھ کر دو تین جزو ہیں کچھ لکڑی ہے کچھ لوہا
ہے یہ اجزا اگر باہم نہ ملیں تو قلم نہیں بن سکتا ۔ پھر قلم بھی ہو لیکن اگر سیاہی کے ساتھ اس کا تعلق نہ ہو تو
کچھ فائدہ نہیں قلم کسی شخص کے ہاتھ میں ہو اور وہ ہاتھ اس کو اس دوات تک لے جاوے اور پھر اس
سیاہی سے کاغذ پر کچھ لکھے۔ کاغذ کے مختلف اجزا کو دیکھو اور غور کرو پھر لکھنے کے لئے ہاتھ کی جنبش اور
ا اور تمہاری بولیوں ۔۔۔۔۔ کا مختلف ہونا بھی۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
آنکھ کی بصارت اور دماغ کی قوت متفکرہ سے کام نہ لیا جاوے تو کچھ بھی نہیں ۔ اب تمام پراگندہ
صورتوں پر غور کرو پھر ان کے اتحاد کو دیکھو وہ حالت منتشرہ میں کیا کچھ بھی مفید ہو سکتی تھیں؟ لیکن جب
ان میں اتحاد اور اختلاط ہوا اور ایک مرکز پر جمع ہو گئیں تو اس سے کتا بیں اور نہایت قیمتی تحریریں پیدا ہو
گئیں ۔ یہ مضمون بجائے خود بڑا وسیع مضمون ہے اور اس پر غور کر کے نہایت مختصر الفاظ میں یوں کہہ سکتے
ہیں کہ نظام عالم کی رونق اختلاف سے ہے جب جب وہ اختلاف ایک مرکز پر متحد ہو۔ اپنے وجود پر غور
کروکس قدر مختلف چیزوں کا مجموعہ ہے لیکن ان مختلف چیزوں کا اجتماع کیسا خوبصورت بن گیا ہے۔ اب
تم سوچو کہ باوجود یکہ تمہارے رنگ و روپ تمہاری شکلیں، علوم عقول تعلیم ، تربیت، سوسائٹی ، مطالعہ کی
کتابیں اور خواہشیں جدا جدا ہیں ۔ پھر تم دیکھو کہ کیوں اکٹھے ہو کر باہم ایک جگہ جکڑے گئے ۔ تناسخ
والوں کو اس اختلاف نے غلطی میں ڈالا اور وہ اس اختلاف کو تناسخ کا نتیجہ سمجھ بیٹھے کاش وہ اس اختلاف کا
کی حقیقت پر غور کرتے تو اس کثرت میں وحدت کا مزہ پاتے۔ یہ خوب یاد رکھو کہ کثرت میں وحدت کی
ضرورت ہے جب تک وحدت نہ ہو کثرت مفید ہی نہیں ہو سکتی ۔ دیکھو کلکتہ سے لے کر پشاور تک ایک
شاہی سڑک ہے جس پر ریلیں دوڑتی ہیں۔ اب تم غور کرو کہ یہ مختلف قطعات زمین مختلف لوگوں کے قبضہ
میں تھے ایک طاقت جس کو گورنمنٹ کہتے ہیں آئی اور اس نے ان قطعات کو مختلف مالکوں سے لے کر
ایک کی ملکیت میں شامل کر دیا تب اس کثرت میں وحدت پیدا ہوگئی۔ پھر اینٹوں پتھروں اور مٹی کو مختلف
جگہ سے لا کر اس پر جمع کیا بظاہر مختلف چیزیں جمع کر دیں مگر ان کو ایک سطح اور ایک ترتیب میں رکھ کر ایک
سڑک کی شکل میں تبدیل کر دیا پھر لکڑی اور لوہے کو بچھا کر اور ایک خاص صورت سے انہیں ملا کر
لائن بچھا دی اور سكة الحدید بن گئی پھر اس لائن پر گاڑیوں کو جمع کیا جن میں مختلف عقلوں اور ہاتھوں
کے ذریعہ مختلف چیزوں لکڑی ، لوہا، رنگ وغیرہ کو ایک خاص شکل میں بنایا گیا وہ اختلاف بجائے خود قائم
رہ کر وحدت کا رنگ پیدا ہو گیا۔ پھر ایک اور چیز جس کو انجن کہتے ہیں ان کے آگے لگا دیا پھر اس انجن میں
آگ پانی کوئلہ رکھا گیا سب کی سب مختلف اور متضاد چیزیں تھیں مگر ایک خاص ترکیب سے ان کو ملا یا
تب ان سے بھاپ پیدا ہو کر حرکت کا موجب ہو گئی اب کلکتہ اور پشاور کے درمیان ریل گاڑی دوڑ نے
حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
لگی ۔ جو فوائد اور آرام اس سے مل رہے ہیں وہ ظاہر ہیں مگر یہ سب کچھ کثرت فی الوحدت کا نتیجہ ہے۔
اسی طرح پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ اختلاف کو رہنے دو مگر اس اختلاف کو وحدت کے مرکز کے نیچے لاؤ کہ
یہ مفید اور کارآمد شئے بن جاوے۔ ہمارے لوگ اختلاف کو تو ترقی دیتے ہیں مگر مرکز وحدت سے الگ
ہو کر اس صورت میں یہ مفید نہیں بلکہ مضر ہوگا۔ (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۴ تا ۷ )
یہ
فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ (البقرة: ٣٩)
مومن کیا اور ڈر کیا ۔ ضرار بن از در کی بہن کو دیکھو کہ جہاں ہزار دو ہزار ( دشمنان اسلام ) کی صف
دیکھتی تھیں فوراً اس میں گھس پڑتی تھیں اور چیر کر چھوڑتی تھیں۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۷)
۱- يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَ أَوْفُوا بِعَهْدِى
رُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ -
ترجمہ ۔ اے اللہ کے پہلو ان کی اولاد ! تم میرے ان انعاموں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے ہیں
اور تم میری شریعت کے اقرار کو پورا کرو میں تمہارا اقرار پورا کروں گا (یعنی جزا دوں گا ) اور میری
ہیت وجلال کے وقت سے ڈرو۔
تفسیر سارا قرآن شریف حقیقت میں الحمد کی تفسیر ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں
تین گروہوں کا اور اپنی صفات میں سے چار صفات کا ذکر کیا ہے۔ ایک گروہ کا نام منعم علیہم ہے۔ بہت
سے لوگ منعم علیہ ہو کر بھی مغضوب بن جاتے ہیں۔ مغضوب علیہ وہ ہوتا ہے جو علم پر عمل نہ کرے اور کسی
سے بے جا عداوت رکھے۔ احادیث میں یہود بتائے گئے ہیں ان میں یہی بات ہے کہ بے جا عداوت
رکھتے ہیں اور جو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ہو کر علم نہیں رکھتے اور کسی سے بے جا محبت رکھتے ہیں وہ ضالین
ہیں ۔ احادیث میں ان کا نام عیسائی آیا ہے۔ یہاں یعقوب کا نام چھوڑ دیا ہے۔ اسرائیل کو یونانی
زبان میں اس کی بجائے ش بولتے ہیں ۔ اثر کے معنے سپاہی ، بہادر ۔ خدا تعالیٰ نے یعقوب علیہ السّلام کا
لے جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل
کے لئے وہ غمگین ہوگا ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۹۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ نام رکھا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا بہادر سپاہی ہے۔ ماں باپ نے تو یعقوب نام رکھا تھا اللہ تعالیٰ نے
اسرائیل نام رکھا۔ یہاں ہم کو بتایا کہ تم کن اسلاف کی اولا د ہو۔
انعامات کو یاد کرنے سے یہ فائدہ ہے کہ ہمارے احکامات کی بجا آوری میں سستی نہ کرو۔
ہمارے احکامات کی بجا آوری کا یہ نتیجہ ہوگا کہ جو نتائج پہلوں کو عطا ہوئے ہیں وہ تم کو بھی عطا ہو جائیں
گے۔ بعض اوقات انسان کو ایک اور مشکل پیش آجاتی ہے وہ یہ کہ بعض آدمی غریب ہوتے ہیں ان کو فکر
ہوتا ہے کہ ہم کسی بڑے آدمی کی مخالفت کریں تو ہم کو نقصان پہنچے گا۔
نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمُ ۔ سب سے بڑی نعمت تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجو د مبارک تھا۔
رُوفِ بِعَهْدِكُمْ ۔ میرے وعدوں کے پابند ہو جاؤ۔ جو میں نے ان پر ثمرات عطا کرنے کا
-
وعدہ فرمایا ہے وہ میں دے دوں گا۔
چونکہ کسی شرعی حکم پر عمل کرنے میں بعض آدمیوں کو مشکلات ہوتی ہیں اور بڑے آدمیوں کا
خوف ہوتا ہے کہ شاید وہ تکلیف دیں۔ اس لئے فرماتا ہے إِيَّايَ فَارُهَبُونِ ڈر صرف میرا ہی رکھ
انسان حق بات کا اظہار بوجہ مالی ضعف یا ضعف جاہ و جلال یا ضعف علم و ہمت کے نہیں کر
سکتا۔ مثلاً ایک آدمی غریب ہے اپنا جتھا نہیں رکھتا پس وہ دوسروں کا محتاج ہے فرماتا ہے کہ تم اظہار حق
میں کسی کی پرواہ نہ کرو۔ تم میرے وفادار بنو اور میرا ڈر رکھ ، وفادار بنوا اور میرا ڈر رکھو میں ضرور تمہاری مدد کروں گا ۔ یہ ضعفاء
کے لئے ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۰،۹)
قرآن سنانے والوں کو یہودیوں، عیسائیوں میں قرآن سنانے کا کم موقعہ ملتا ہے پس جہاں یہ ذکر
ہے وہاں مسلمانوں کو متنبہ کرنا مقصود ہے۔ پس مسلمان کو چاہیے کہ جن ناپسندیدہ کاموں کی وجہ سے یہودی
عیسائی عذاب پانے والے ہوئے ان سے بچے اور جن پسندیدہ کاموں کے سبب انعام پائے وہ کرے۔
اس قوم کے مورث اعلیٰ کا نام نہیں لیا بلکہ لقب بیان کیا ہے اس سے ان کو شرم اور جوش دلانا مقصود
تھا۔ عربی زبان میں اسرائیل کے معنے ہیں خدا کا بہادر سپاہی۔ اس نام سے یہ غیرت دلائی کہ تم بھی اللہ
کے بہادر بنو۔ ہماری سرکار سید الابرار سے بڑھ کر اور کون اللہ کا پہلوان ہے۔ بس اتنے بڑے انسان کی
حقائق الفرقان
۱۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اُمت اور اولاد ہو کر ہم نفس و شیطان کے مقابلہ میں بزدلی دکھا ئیں تو ہم پر افسوس ہے!
نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُم وہ نعمت کیا تھی ۔ دوسری جگہ فرمایا کہ تم میں سے انبیاء وملوک بنائے
اور وہ کچھ دیا جو دوسروں کو نہ دیا گیا۔
اب اے مسلمانو ! تم اپنی حالت پر غور کرو کہ تم پر بھی یہ انعام ہو چکے ہیں ۔ اس کتاب پر ایمان
لاؤ کیونکہ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ تمام نصائح کی جامع ہے۔ اگر کسی اگلی کتاب میں تحریف ہو چکی
ہے تو یہ اسے صاف کرتی ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب کی اولاد کو ، بنی اسرائیل کو بہادر سپاہی کے بیٹوں
سے خطاب کیا۔ مسلمانوں کو عبرت چاہیے کہ تم بھی کسی بہادر سپاہی کی قوم ہو۔ محمد رسول اللہ تمہارا امام
تھا۔ صحابہ کرام اور تابعین کی اولاد ہو۔ تمہیں یاد ہے کہ تم پر کیا کیا فضل ہوئے۔ پہلا فضل تو یہی ہے کہ
تم کچھ نہ تھے۔ پیدا ہوئے پھر مسلمان ہوئے ۔ قرآن جیسی کتاب تمہیں دی گئی ۔ محمد رسول اللہ جیسا
خاتم النبیین رسول عطافرمایا تمہیں سمجھانے کے لئے متنبہ کرنے کے لئے دوسروں کے حالات سناتا ہے
کہ ایک قوم کو ہم نے بڑی نعمتیں دی ۔ فَكَفَرَتْ بِانْعُمِ اللهِ (النحل : ۱۱۳) اس قوم نے اللہ کی
نعمتوں کی کچھ قدر نہ کی تو ہم نے ان کو بھوک کی موت مارا ۔ بھوک کی موت ۔ بہت ذلت کی موت ۔
بہت دُکھ کی موت ہوتی ہے۔ میں نے ان اپنی آنکھوں سے بھوک کی موت مرتے لوگ دیکھے ہیں۔
دودھ ان کے منہ میں ڈالیں تو وہ بھی حلق سے نیچے نہیں اترتا۔ کشمیر میں خطرناک قحط پڑا کا فر تو سو ربھی
کھاتے ہیں ان کے باورچی خانہ کے ارد گرد لوگ جمع ہو جاتے کہ شاید کوئی چھچھڑا مل جائے۔ یہ حالت
اضطراری تھی اس لئے مسلمان معذور تھے۔ پندرہ بڑے بڑے غرباء خانے تھے اور رئیس چار سیر گیہوں
خرید کر سولہ سیر کے حساب سے دیتا مگر پھر بھی خدا ہی دے تو بندہ کھائے بندے کی کیا ہی طاقت ہے کہ
اتنی دُنیا کی رزق رسانی کر سکے ۔ غرض اللہ تعالیٰ ایک قوم کو نعمتیں یاد دلاتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے اوفوا
بِعَهْدِي رُوفِ بِعَهْدِكُمْ مجھ سے جو عہد کیا تھا وہ پورا کرو تو میں وہ عہد پورا کروں گا جو تم سے کیا تھا۔
ا پھر اس نے ناشکری کی اللہ کے انعاموں کی (یعنی نبوت و قرآن و توحید کی ) ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس کا ذکر پہلے آچکا ہے چنانچہ فرما یا فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا
هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرۃ: ۳۹) یعنی تم میری ہدایت کے پیرو ہو تو میں تمہیں لَا خَوْفٌ وَلَا يَحْزَنُونَ زندگی
دوں گا ۔ اس وقت کیسی مصیبت کے دن ہیں۔ سات کروڑ کے قریب مسلمان کہلاتے ہیں چھ کروڑ
کے کان میں قرآن کبھی نہیں گیا ایک کروڑ ہوگا جو یہ سنتا ہے کہ قرآن ہے مگر اسے سمجھنے کا موقع نہیں ۔
پھر چند ہزار ہیں جو قرآن مجید با ترجمہ پڑھتے ہیں۔ اب یہ دیکھو کہ ان میں عمل درآمد کے لئے کس
قدر تیار ہیں۔ میں نے ایک بڑے عالم فاضل کو دیکھا جن کا میں بھی شاگرد تھا۔ وہ ایک پرانا عربی
خطبہ پڑھ دیتے تھے۔ ساری عمر اس میں گزار دی اور قرآن مجید نہ سنا یا حالانکہ علم تھا، فہم تھا ، ذہین و
م
ذ کی تھے، نیک تھے، دُنیا سے شاید کچھ بھی تعلق نہ تھا۔ پھر ان کی اولاد کو بھی میں نے دیکھا وہ بھی اسی
خطبہ پر اکتفا کرتی ۔ میں نے آنکھ سے روزانہ التزام درس کا کہیں نہیں دیکھا ۔ ان بعض ملکوں میں یہ
دیکھا ہے کہ کسی فقہ کی کتاب کی عبارت عشاء کے بعد سنا دیتے ہیں ۔ پس میں تمہیں مخاطب کر کے سناتا
ہوں ۔ اللہ فرماتا ہے ہمارے فضلوں کو یاد کرو اور میرے عہدوں کو پورا کرو میں بھی اپنے عہد پورے
کروں گا۔ کبھی ملونی کی بات نہ کیا کرو اور گول مول باتیں کرنا ٹھیک نہیں ۔ حق کو چھپایا نہ کرو بحا لیکہ تم
جانتے ہو۔
قرآن شریف میں دو ہی مضمون ہیں ایک تعظیم لأمر اللهِ - لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے ساتھ مُحَمَّدٌ
رسُولُ اللہ اس کلمہ توحید کی تکمیل کے لئے ہے۔ دوم شفقت علی خلق اللہ ۔ اس مضمون کو کھول کر بیان
فرماتا ہے کہ خدا کی تعظیم کے واسطے نمازوں کو مضبوط کرو اور باجماعت پڑھو۔ آجکل تو یہ حال ہے کہ
امراء مسجد میں آنا اپنی ہتک سمجھتے ہیں ۔ حرفت پیشہ کو فرصت نہیں ۔ زمیندار صبح سے پہلے اپنے گھروں
سے نکلتے ہیں اور عشاء کے قریب واپس آتے ہیں۔ ایک وقت کی روٹی باہر کھاتے ہیں۔ پھر واعظوں
اور قرآن سنانے والوں کو فرماتا ہے کہ لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو۔ علماء ،
ے پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے اُس اُس وقت جو جو شخص اُن میرے
ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ نمکین ہوگا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
فقراء، گدی نشین سب کو ارشاد فرماتا ہے کہ بہادروں کے بیٹے بنو، منافق نہ بنو، حق میں باطل نہ ملاؤ،
وفادار بنوتا کہ بے خوف زندگی بسر کرو۔ دوسروں کو سمجھانے سے پہلے خود نمونہ بنو۔ اگر تبلیغ میں کوئی مشکل
پیش آجائے تو استقلال سے کام لو، بدیوں سے بچو، نیکیوں پر جمے رہو، نمازیں پڑھ پڑھ کر دعا ئیں
مانگتے رہو اور یہ یقین رکھو کہ آخر اللہ کے پاس جانا ہے۔ زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں۔ میں نے ایک شخص کو
دیکھا بادشاہ کے پاس قلم و کاغذ لے کر گیا ادھر پیش کیا اُدھر جان نکل گئی ۔ ایک اور شخص تھا بڑے شوخ
گھوڑے پر سوار میری طرف مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا۔ میں نے کہا آپ کا گھوڑا بڑا شوخ ہے۔ کہنے لگا
ہاں ایسا ہی ہے۔ میں ادھر گھر پہنچا کہ مجھے اطلاع ملی کہ وہ مر گیا۔ غرض یہ دوست ، یہ احباب ، یہ آشنا،
یہ اقرباء، یہ مال یہ دولت، یہ اسباب ، یہ دکانیں، یہ ساز و سامان سب یہیں رہ جائیں گے۔ آخر کار
با خداوند ۔ اللہ تم پر رحم کرے۔
الفضل جلد نمبر ۱۶ مورخہ یکم اکتوبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
۴۲ - وَ آمِنُوا بِمَا انْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ وَلَا
تَشْتَرُوا بِأَيْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ -
ترجمہ ۔ اور اب جو شریعت اتاری ہے اس کو مان لو اس کے انکار کرنے والوں میں اول نمبر نہ بنو اور
میری آیتوں کو دنیا کے بدلے نہ خریدو ۔ مجھ سے ڈرو اور مجھ ہی کو سپر بناؤ۔
-
تفسیر مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ - مُصَدِّقًا بعض عیسائیوں نے اعتراض کیا ہے کہ پھر مسلمان
کیوں انجیل پر عمل نہیں کرتے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم مصدق ہونے کو تیار ہیں بشرطیکہ انجیل وہ ہو
جو عیسی پر نازل ہوئی ۔ اگر وہ انجیل ہو تو ہم اس کے مصدق ہیں۔
پھر کوئی چیز مصدّق اس چیز کے لئے ہو سکتی ہے جو تصدیق کی محتاج ہو۔ مثلاً سبت مناؤ یا یہ کرو تو
یہ محتاج تصدیق نہیں ۔ تصدیق کی محتاج پیشگوئیاں ہوتی ہیں اسلام کی وجہ سے جو تغیر ان کے بلاد اور
مذہب میں ہوا۔ عیسائیوں سے ہمارا سوال ہے کہ آیا اس کے متعلق کوئی پیشگوئی تمہاری کتابوں میں
ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو وہ پوری ہو چکی ۔
تصدیق کے دوسرے معنے سچ کو سچ کہنے والا ۔ جھوٹ کو جھوٹ کہنے والے کو مصدق نہیں کہتے ۔
حقائق الفرقان
۲۰۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
پس جو ان کتابوں میں سچ ہے اس کو اپنی تعلیم میں لے کر سچا ثابت کر دیا اور جو جھوٹ ہے اس کی
تکذیب کر دی۔ مثلاً یہود کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے اور مسیحی کہتے ہیں کہ خدا تین ہیں ۔ پس فرمایا۔
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ (المائدة: ۷۴)
وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِیم به یعنی تم پڑھے ہوئے کافر بنو گے تو اول درجہ کے کافر کہلاؤ گے۔ گو
مشرک پہلے کافر ہوئے تھے مگر وہ جاہل تھے۔ اس لئے پڑھے ہوؤں سے کہا کہ تم اول درجہ کے کافر
بنو گے کیونکہ تم کو منہاج نبوت کا علم ہے اور پھر کافر بنے۔ کام ہے اور
۔
ثمنا قليلا کے یہ معنے نہیں کہ قرآن کی قیمت تھوڑی نہیں لینی چاہیے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
جھوٹے مسئلے بنا کے اپنی بڑائی یا دنیا چاہنا بہت برا ہے۔ قرآن مجید میں آیا ہے کہ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا
قليل النساء : ۷۸) جس سے ثمَنًا قَلِیلا کے معنے کھل سکتے ہیں ۔
فَاتَّقُون - میر اتقوای اختیار کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰)
رو
اوّل نمبر کے کافر نہ بنو یا پہلا برا نمونہ تم نہ بنو کہ دوسرے اس سے متاثر ہوں گے اور سب کا گناہ تمہارے
ذمہ پر ہوگا۔ کلام الہی کی بے ادبی نہ کرو۔ جس شخص نے بہار دانش لکھی ہے اُس نے کسی سے پوچھا
کہ کیا کر رہے ہو؟ جواب دیا اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ - (یوسف: ۲۹) کی تفسیر کر رہا ہوں۔ راگ
والی کتاب کسی نے بنائی اور او پر لکھ دیا يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ " (الزمر: 19)
-
سب لَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا کی خلاف ورزی ہے۔
۳
یہ
البدر جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
۴۴،۴۳۔ وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقِّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ
وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَآتُوا الزَّکٰوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاعِينَ -
ترجمہ۔ اور کھرے کھوٹے کو نہ ملا دو اور ناحق نہ چھپاؤ حق کو جب کہ تم کو بخوبی معلوم ہے۔ اور نمازوں
ا البتہ البتہ کا فر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے ۔ (ناشر) ۲ تم جواب دو کہ دنیا کا فائدہ
تھوڑا ہی سا ہے سے کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کی تدبیر بڑی ہوتی ہے۔ ہے جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات
کی پیروی کرتے ہیں۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیا کرو اور اللہ کے سامنے جھکنے والی جماعتوں کے ساتھ تم بھی جھکو ۔
تفسیر۔ دنیا میں ایک فرقہ ایسا بھی ہے کہ راستبازی ان کی فطرت میں داخل ہوتی ہے۔ ایک فرقہ
وہ ہے جو حق کو باطل کے ساتھ ملا دیتا ہے اور پھر اپنے تئیں سچا ثابت کرنے کے لئے حق کو چھپا دیتا
ہے۔ بچے کا حال بیچ کی مانند ہے کہ تم اچھا ہو پر زمین اچھی نہ ہو۔ زمین اچھی ہو تو آب پاشی نہ ہو۔
آب پاشی ہو تو حفاظت نہ ہو۔ پس خوش قسمت انسان کو نیک ماں باپ ، نیک ہم نشین ، عمدہ
تربیت و نگرانی حاصل ہوتی ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۲)
انْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔ جب کہ تم پر حق واضح ہو چکا ہو۔ یہ سب علماء سے خطاب ہے کیونکہ ایسے لوگ
علماء میں بہت ہیں۔ مثلاً ایک امیر شیعہ نے ایک عالم سے پوچھا کہ کر بلا جانا بہتر ہے یا مکہ جانا۔ اُس
نے جواب دیا مکہ کے واسطے تو زاد راہ اور امن کی شرط ہے اور کربلا کے واسطے یہ شرط نہیں ۔ اوہ! کربلا
کی اتنی عظمت اور اس کی طرف اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر جانا سمجھ کر سبحان اللہ پڑھتا چلا گیا۔ بعد
میں کسی دوست نے پوچھا کہ کیوں حضرت یہ کیا فرمایا۔ کہنے لگے کہ اس نے دھوکہ کھایا۔ میرا مطلب
یہ تھا کہ کر بلا جانا ثابت ہی نہیں۔ دیکھو اگر اسے حق کہنا منظور ہوتا تو ایسے مشتبہ لفظ نہ بولتا ۔
پھر فرمایا کہ نمازیں سنوار سنوار کر پڑھو اور زکوۃ دیتے رہو۔ میں نے بہت کم عالموں کو زکوۃ
دیتے دیکھا ہے۔ ان میں زکوۃ کا رواج کم ہے۔
اركَعُوا - فرمانبرداروں کے ساتھ ہو جاؤ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰)
اقِيمُوا الصَّلوة - نماز کو قائم کرو ۔ بعض کام روز مرہ کی عادت بن جاتے ہیں ۔ پھر ان کا
لطف نہیں رہتا ۔ دیکھا گیا ہے کہ زبان سے اللهُمَّ صَلِّ علی ہو رہا ہے مگر قلب کی توجہ کام کی
طرف ہے۔
پس نماز کو سنوار کر پڑھو اور جو معاہدہ نماز میں کرتے ہو عملی زندگی میں اس کا اثر دیکھو۔ زبان سے
کہتے ہو ايَّاكَ نَعْبُدُ ہم تیرے فرمانبردار ہیں مگر کیا فرمانبرداری پر ثابت قدم ہو؟ پھر واعظوں کو ڈانٹا
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے کہ تم دوسروں کو نیکی کی نسبت کہتے ہو اور اپنے تئیں بھلاتے ہو۔ پس تم دونوں سنانے والے
اور سننے والے ثابت قدمی سے کام لو اور دُعا کرو۔ نماز پڑھو کہ یہ دونوں کام خاشعین پر گراں
نہیں ۔۔۔۔۔۔ جن کو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کا یقین ہو وہی حقیقی خشوع کر سکتے ہیں ۔
البدر جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۲)
وإقام الصلوة - صبح کا وقت ہے اور سردی کا موسم ہے۔ رات کو احتلام ہو گیا ہے اور صبح کی
اذان ہوئی ہے۔ نماز پڑھنی ہے۔ پھر چستی سے اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے غسل کرتا اور نماز میں جا کر
شامل ہوتا ہے۔ علیٰ ہذا القیاس۔ عشاء کا وقت ہے یا عصر کا وقت ہے کہ دوکان پر خریداروں کا جمگھٹا
لگا ہوا ہے کہ مسجد سے اذان کی آواز آئی ہے۔ اور یہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر مسجد کو دوڑتا ہے۔ اسی
واسطے صبح اور عشاء کی نماز میں منافق کسل کا ہلی کرتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
اللہ تعالیٰ ان آیات میں اپنے احسانات یاد دلاتا ہے کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ اپنے
احسان کرنے والے کا شکر گزار ہوتا ہے اور اس کی فرمانبرداری کرتا ہے اور اس کو خوش رکھنا اپنا
فرض جانتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ انسان کو کہتا ہے کہ تم خدا کے ناشکرے کس طرح بنتے ہو۔ اپنا حال تو
دیکھو تم مردہ تھے ، بے جان ذرات تھے، تمہارا نام و نشان نہ تھا خدا نے تمہیں زندہ، جاندار بنا یا پھر
تم مر جاؤ گے پھر زندہ کئے جاؤ گے اور خدا کی طرف پھیرے جاؤ گے۔۔ پھر احسان الہی کو یاد کرو
کہ اس نے زمین کی تمام اشیاء تمہارے فائدہ کے واسطے بنائیں ۔ پھر تم زمین سے لے کر آسمان
تک بلکہ عرش تک نگاہ ڈالو ہر امر میں خدا تعالیٰ کے تمام کاموں کو حق و حکمت سے پر پاؤ گے ۔ کوئی بات
ایسی نہیں ہے جس میں کوئی کمزوری یا خرابی نگاہ میں آ سکے اور خدا سب باتوں کا علیم ہے وہ تمہارے
افعال کو دیکھ رہا ہے اور اُن سے باخبر ہے۔ البدر جلدی نمبر ۳۵ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۸ صفحه ۲)
واركعوا سوال نمبر ۳۔ نماز با جماعت کی تاکید میں وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاعِينَ (البقرۃ: ۴۴)
کا ارشاد ہوا ہے۔ وَاسْجُدُوا وغیرہ نہ ہونے کی مصلحت اور حکمت کیا ہے؟
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
جواب۔ رکوع رکعت کا درمیانی حصہ ہے۔ الفاظ رکوع اور رکعت ایک ہی مادہ سے نکلے ہیں ۔
رکعت میں کھڑا ہونا، بیٹھنا ، سجدہ کرنا اور رکوع کرنا سب شامل ہے۔ جو شخص نماز با جماعت میں
رکوع میں آ کر مل جائے اس کی رکعت ہو جاتی ہے سجدہ میں آ کر ملنے سے وہ رکعت نہیں ہوتی ۔
اس واسطے جماعت نماز کی تاکید کے وقت رکوع کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
البدر جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخه ۶ / مارچ ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
۴۵- أَتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ
أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ بھلا کیا تم دوسروں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے آپ کو بھولے جاتے ہو حالانکہ تم کتاب
بھی پڑھتے رہتے ہو پھر کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ہے۔
تفسیر - آتَامُرُونَ النَّاسَ ۔ ایسے نہ بنو کہ لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرو اور اپنے تئیں ترک کر دو۔
تَنْسَوْنَ کے معنے ترک کر دینے کے ہیں۔ قرآن شریف میں ایک جگہ آیا ہے نَسُوا الله
فَنَسِيَهُمْ (التوبة : ٦٧ )
أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ تم کیوں نہیں رکتے ۔ عقل ایک صفت ہے جس سے انسان اپنے تئیں بدیوں
سے روک سکتا ہے۔
یہ دو گروہ ہوئے۔ ضعفاء اور علماء۔ اب تیسرے گروہ کا ذکر آتا ہے یہ اُمراء کا گروہ ہے۔
ہمارے ملک میں ان لوگوں کے لئے تو گویا کوئی شریعت ہی نہیں اور نہ کوئی واعظ ہے۔ ہر قسم کی بدی
ان کے لئے مباح ہے۔ ان کی مجلسوں والے نرے خوشامدی ہیں ۔ ایک امیر نے بینگن کی تعریف کی۔
حاضرین مجلس نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ۔ دوسرے دن اُس نے بینگن کی مذمت کی تو وہ بھی مذمت
کرنے لگا۔ ایک دوست نے کہا کہ یہ کیا ؟ کہنے لگا میں تو امیر کا نوکر ہوں بینگن کا نوکر نہیں ۔ پس امراء
کو خصوصیت سے حکم دیتا ہے کہ روزے رکھو، نماز پڑھو۔ یہ طریق مشکل ہے مگر خشوع اختیار کرنے
والوں کو نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰)
لے انہوں نے اللہ کو چھوڑ دیا تو اللہ نے بھی ان کو چھوڑ دیا۔
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
أَفَلا تَعْقِلُونَ ۔ یہ غلط ہے جو کہا گیا ہے کہ عقل جو ہر ہے۔ عقل جو ہر نہیں بلکہ ایک صفت
ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے ۔ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا - (الحج : ۴۷)
عقل کے معنے ہیں روکنا اور باندھنا۔ جو شخص حکم سن کر پھر نہیں رکھتا وہ لا یعقل ہے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۹)
۴۶ ۴۷ - وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ -
الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمُ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ -
ترجمہ ۔ اور نیکیوں پر ہمیشگی اور بدیوں سے بچنے اور دعائیں کرنے پر مضبوط رہو اور صبر اور دعا کرنا بڑی
باتیں ہیں مگر دل سے ڈرنے والوں کے لئے (نہیں) ۔ جو یقین رکھتے ہیں کہ انہیں اللہ کے حضور حاضر
ہونا ہے اور یقینا یقینا اس کی طرف لوٹ جانا ہے۔
تفسیر - انھا کی ضمیر مؤنث ہے جو صبر و صلوۃ کی طرف پھرتی ہے۔ عربوں میں قاعدہ ہے کہ مذکر و و
مؤنث مل جاویں تو مذکر کو تر جیح دیتے ہیں لیکن اگر علیحدہ مؤنث و مذکر کو ضمیر پھیرنا ہو تو مؤنث ہوگا۔
قرآن مجید میں ایک جگہ فرمایا وَ الَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَ لَا يُنْفِقُونَهَا
(التوبة: ٣٤) ها ضمير فِضَّة کے لحاظ سے مؤنث آیا ہے حالانکہ اشارہ دونوں کی طرف ہے۔ یہ
انگریزوں میں بھی رواج ہے کہ ہاتھ ملانے ، خطاب کرنے میں عورتوں کو مقدم کرتے ہیں۔ عرب کے
شعراء کا بھی یہی مسلک ہے ایک شعر ہے
ه
وَمَا ذِكرُ الرَّحْمَنِ يَوْمًا وَ لَيْلَةً مَلَكْنَاكَ فِيهَا لَمْ تَكُنْ لَيْلَةُ الْبَدْرِ "
الَّذِينَ يَظُنُّونَ ۔ یقین کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدرقادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۰)
اسْتَعِينُوا بِالصَّبْر میں بھی صبر کے معنے روزے کے کئے گئے ہیں۔ روزے کے ساتھ دُعا
قبول ہوتی ہے۔
( البدر جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
لے ان کے دل ایسے ہوتے کہ وہ ان سے سمجھتے ۔ (ناشر) ہے اور جو لوگ جمع کرتے ہیں خزانے سونے اور
چاندی کے اور ان کو خرچ نہیں کرتے سے الرحمن کا ذکر دن رات رہا اور کوئی پورے چاند کی رات ایسی نہ تھی جس
میں ہم نے تجھے اپنے قبضہ میں نہ لیا ہو۔ ( تیرا ذکر غالب نہ رہا ہو ) (ناشر)