سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 15

حقائق الفرقان
۲۰۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
۴۸- يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَ أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى
الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اے یعقوب کی اولاد! تم میرے ان انعاموں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے اور
میں نے ہی تم کو بزرگی دی تھی (اس وقت کے ) سب لوگوں پر ۔
تفسیر لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ۔ اللہ تعالیٰ مخاطب کرتا ہے ایک قوم کو اور فرماتا ہے کہ تم بہادر
سپاہی کی اولاد ہو اور بہادر بنو۔
میں سمجھتا ہوں تمہیں بھی مخاطب کر کے یہی کہتا ہے ۔ تم اپنے بزرگوں کو دیکھو کہ کس طرح
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہ کرام نے اسلام کی اشاعت میں اپنی جان تک لڑا دی۔ صحابہ ایسے
بہادر تھے کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا دریا کے کنارے پر جاؤ کچھ کام ہے۔
تین سو آدمی روانہ ہوئے اور میں حیران ہوں کہ یہ نہیں پوچھا کہ ہماری رسد کا کیا انتظام ہوگا۔ کچھ
کھجوریں مدینہ سے لے گئے جو رستے ہی میں ختم ہو گئیں۔ جب کچھ پاس نہ رہا تو کیکر کے پتے پھانک
کر گزارہ کرتے رہے۔ پھر ایک ویل مچھلی مل گئی جس پر تین سو آدمیوں نے سترہ روز تک گزارہ کیا۔
دیکھو اتباع کی کیا محبت تھی جو ان لوگوں میں تھی اب میں دیکھتا ہوں کہ کسی کو مالی نقصان ہی پہنچ جائے یا
عزت میں فرق آجاوے یا کسی کے خیال کے خلاف ہی کوئی حکم شرعی ہو تو اسے گراں گزرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۱،۱۰)
اللہ تعالیٰ ہمارا مالک ، ہمارا خالق ، ہمارا رازق کثیر اور بے انتہا انعام دینے والا مولیٰ فرماتا ہے کہ
میری نعمتوں کو یاد کرو۔ انسان کے اندر قدرت نے ایک طاقت ودیعت رکھی ہے کہ جب کوئی اُس کے
ساتھ احسان کرتا ہے تو اس کے اندر اپنے محسن کی محبت پیدا ہوتی ہے جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُب
مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا ۔ اور ایسا ہی اُس آدمی سے اُس کے دل میں ایک قسم کی نفرت اور رنج پیدا ہو جاتا
ہے جس سے اُس کو کسی قسم کی تکلیف یا رنج پہنچے اور یہ ایک فطرتی اور طبعی تقاضا انسان کا ہے۔ پس اسی
فطرت اور طبیعت کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ اس مقام پر فرماتا ہے کہ اللہ کریم کے احسانوں کا مطالعہ کرو

حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور ان کو یاد کر کے اس محسن اور منعم کی محبت کو دل میں جگہ دو۔ اُس کے بے شمار اور بینظیر احسانوں پر غور
تو کرو کہ اُس نے کیسی منو راور روشن آنکھیں دیں جن سے وسیع نظارۂ قدرت کو دیکھتے اور ایک حظ
اُٹھاتے ہیں۔ کان دیئے جن سے ہر قسم کی آوازیں ہمارے سننے میں آتی ہیں ۔ زبان دی جس سے
کیسی خوشگوار اور عمدہ باتیں کہہ کر خود بخودخوش ہو سکتے ہیں۔ ہاتھ دیئے کہ جن سے بہت سے فوائد خود ہم
کو اور دوسروں کو پہنچتے ہیں۔ پاؤں دیئے کہ جن سے چل پھر سکتے ہیں۔ پھر ذرا غور تو کرو کہ دنیا میں اگر
کوئی شخص کسی کے ساتھ ادنی سا احسان بھی کرتا ہے تو وہ اس کا کس قدر ممنون ہوتا ہے اور ہر طرح سے
اس احسان کو محسوس کرتا ہے۔ غرض کل دنیا کی نعمتوں سے جو انسان مالا مال ہو رہا ہے یہ اس کی ہی
ذرہ نوازیاں ہیں ۔ جسمانی نعمتوں اور برکتوں کو چھوڑ کر اب میں ایک عظیم الشان نعمت روح کے فطرتی
تقاضے کو پورا کرنے والی نعمت کا ذکر کرتا ہوں ۔ وہ کیا؟ یہ اُس کا پاک اور کامل کلام ہے جس کے
ذریعے سے انسان ہدایت کی صاف اور مصفا راہوں سے مطلع اور آگاہ ہوا اور ایک ظلمت اور تاریکی
کی زندگی سے نکل کر روشنی اور نور میں آیا۔ ایک انسان دوسرے انسان کی باوجود ہم جنس ہونے کے،
رضا سے واقف نہیں ہو سکتا تو پھر اللہ تعالیٰ کی رضا سے واقف ہونا کس قدر محال اور مشکل تھا۔ یہ
خدائے تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے اپنی رضا کی راہوں کو بتلانے اور اپنی وراء الوراء مرضیوں کو
ظاہر کرنے کے لئے انبیاء علیہم السّلام کا سلسلہ قائم فرمایا یہ احسان ہے اللہ تعالیٰ کا جو اسلام سے
مخصوص ہے کہ بھولی بسری متاع اللہ تعالیٰ ، جیسا وقت ہوتا ہے اس کے لحاظ سے اُس کا یاد دلانے والا
بھیج دیتا ہے۔ یہ انعام ہے۔ یہ فضل اور احسان ہے اللہ تبارک و تعالی کا ۔۔۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ
اُس فطرت کے لحاظ سے جو انسان میں ہے ارشاد فرماتا ہے کہ میری نعمتوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کی
ہیں ۔ وَ أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ (البقرة : ۴۸) بنی اسرائیل کو کہتا اور مسلمانوں کو سناتا ہے کہ اور
میں نے تم کو دنیا پر ایک قسم کی بزرگی عطا فرمائی ہے۔ خدا تعالیٰ کے حکموں پر چلنے والا آسمانی اور پاک
علوم سے دلچسپی رکھنے والا جیسی زندگی بسر کر سکتا ہے اُس سے بہتر اور افضل وہم میں بھی نہیں آ سکتی ۔
منافق کا نفاق جب ظاہر ہوتا ہے تو اس کو کیسی شرمندگی اُٹھانی پڑتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والے کے

حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
جھوٹ کے ظاہر ہونے پر وعدہ خلافی کرنے والے کے خلاف وعدہ پر ان کو کیسا دکھ ہوتا ہے مگر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے مذہبی حیثیت سے اپنے پاک اور ثابت شدہ بین اور
روشن عقائد اور اصول مذہب کے لحاظ سے کل دنیا پر فضیلت رکھتے ہیں ۔ کیا خدا تعالیٰ کے حضور کوئی
صرف دعوے سے افضل ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ خدا تعالی مخفی در مخفی ارادوں اور نیتوں کو جانتا ہے اس
کے حضور نفاق کام نہیں آ سکتا بلکہ مَنْ آتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ (الشعراء: ۹۰) کام آتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۳ تا ۵ )
قرآن کریم عجیب عجیب پیرائے میں نصیحتیں فرماتا ہے۔ بہادر سپاہی کی اولاد تم بھی غور کر لو! کوئی
اپنے آپ کو سید سمجھتا ہے وہ اپنے بڑوں کی بہادری پر کتنا فخر کرتا ہے۔ کوئی قریشی کہلاتا ہے وہ سیدوں کو
اپنی جز وقرار دیتا ہے۔ اسی طرح کوئی مغل ہے۔ کوئی پٹھان ، کوئی شیخ ۔ غرض مخلوق کے تمام گروہ اپنے
آپ کو کسی بڑے آدمی سے منسوب کرتے ہیں مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ بڑا آدمی کیوں بنا؟ اپنے
اعمال سے۔ پس اگر تم ان اعمال کے خلاف کرو گے تو کیا بڑے بن سکتے ہو؟ ہرگز نہیں ۔ جو بہادری
انسان کو بڑا بنا سکتی ہے کیا اُس بہادری کا ترک کر دینا انسان کو بر دل نہیں بنا سکتا۔
پس میرے پیارو! اگر تم بڑوں کی اولاد ہو اور خدا نے تمہیں تیرہ سو برس سے عزت دی تو
بڑوں کے کاموں کو نابود کرنے والے نہ بنو۔ تم خود ہی بتاؤ کہ وہ شرک کرتے ، جھوٹ بولتے ، دھوکا
کرتے ، دوسروں کو دکھ دیتے تھے؟ ہر گز نہیں۔ تو کیا تم ان افعال کے مرتکب ہو کر بڑے بن
سکتے ہو؟ بنی اسرائیل کو تو خدا نے شام میں بڑائی دی تھی مگر اسلام نے یہاں تک معزز کیا کہ
تمہیں سارے جہان میں عظیم انسان بنا دیا۔ اس نعمت کا شکر کرو کیونکہ یہ آیت نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ
عَلَيْكُمْ وَإِنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ تمہیں انعامات النبی یاد دلانے کے لئے نازل ہوئی ہے۔ اگر تم
انعام النبی کی ناقدری کرو گے تو اس کا وعید تیار ہے کیونکہ جس طرح نیکی کا پھل اعلیٰ درجے کا آرام ملتا
ہے ایسا ہی بدی کا پھل بھی ذلت و ادبار کے سوا کچھ نہ ہوگا۔ یہود کو کفرانِ نعمت کی سزا میں پہلے مدینہ
ے ہاں جو آئے گا اللہ کے پاس بے عیب دل لے کر ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۰۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے نکالا گیا تو لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا تُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَ إِنْ قُوتِلْتُمْ
لَنَنْصُرَنَّكُم (الحشر: (۱۲) کہنے والے کچھ کام نہ آئے۔ پھر جب مدینہ سے نکالے گئے تو ان کا کوئی
مددگار نہ ہوا۔ اسی طرح مسلمانوں کے ساتھ بھی معاملہ ہوا۔ سپین سے ایک دن میں نکال دیئے گئے
لاکھوں لاکھ تھے جنہوں نے جانے سے ذرا چون و چرا کی ان کو عیسائی بنالیا گیا۔ اب سیاحوں سے
پوچھو اسلام کا وہاں نام نشان تک نہیں ۔ مسجدیں ہیں اور چند عدالت کے کمرے۔ وہ تمہارے ڈلانے
کے لئے رکھ چھوڑے ہیں۔
-
غرض اگر بنی اسرائیل کو یہ احسان یاد دلایا ہے تو مسلمانوں کے فرعون کو خشکی میں غرق کر کے اس
کے بعد کئی انعامات ان پر کئے ہیں ۔ اب اگر وہ ناشکری کریں گے تو سزا پائیں گے۔ جس طرح
حضرت موسیٰ" کو چالیس روز خلوت میں رکھا اُسی طرح ہماری سرکا ر بھی غار حرا میں رہے۔
الفضل جلد نمبر ۱۷ مورخه ۸ را کتوبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
اسراءیل کے معنے ہیں بہادر سپاہی اے بہادر سپاہی یعنی اسحق کی اولا د تم میرے وہ احسانات
یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہارے بزرگوں پر کئے ۔ احسان اللہ تعالیٰ نے اس لئے یاد دلائے کہ
یہ انسان کا فطری فطری تقاضا۔ تقاضا ہے کہ جب وہ اپنے محسن کے احسانات یاد یاد کرتا کرتا ہے ہے تو تو خواہ خواہ مخواہ خواہ اُس اس کے کے دل دل
میں اپنے محسن کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اپنے محسن کو کسی طرح سے
خوش رکھوں ۔ اُس کی فرمانبرداری اور اس کا شکریہ ادا کروں کہ شکریہ اور فرمانبرداری میں خدا کی
رحمت اور اُس کے فضل کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔ اس لئے خدا نے فرمایا کہ أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى
العلمين " پھر اگلی آیت میں یہ فرما کر ڈرایا کہ وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ - -
لے اگر تم نکال دیئے جاؤ گے ملک سے تو ہم بھی ضرور نکل کھڑے ہوں گے تمہارے ساتھ اور ہم تو تمہارے مقدمہ
میں کبھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے لڑائی ہونے لگے گی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔ (ناشر)
ے اور میں نے ہی تم کو بزرگی دی تھی (اس وقت کے) سب لوگوں پر ۔ (ناشر) سے اور تم اُس دن سے ڈر جاؤ
جس دن کوئی آدمی کسی آدمی کے ذرہ کام نہ آئے گا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایک طرف تم کو میں اپنے احسانات اس لئے یاد دلاتا ہوں کہ تا تمہاری سوئی ہوئی فطرتیں
بیدار ہو کر محسن کے بھیجے ہوئے شخص کو تسلیم کر لیں ۔ اگر تم میرے بھیجے ہوئے یعنی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو تو یا درکھو کہ جیسی بزرگی میں نے تم کو اپنے اور انبیاء کے قبول
کرنے پر دی تھی ویسی اب دوں گا اور تمہارے تمام خوف حزن فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ
لَا هُمْ يَحْزَنُونَ يَحْزَنُونَ کے ماتحت دور کر دوں گا لیکن اگر تم اس کی اتباع نہیں کرو گے تو یا درکھو کہ ایک وہ
دن آنے والا ہے کہ اس وقت کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا ۔ نہ اُس روز کسی کی سفارش قبول ہوگی اور
نہ کسی کو جرمانہ لے کر بغیر سزا کے چھوڑا جاوے گا اور نہ وہاں پر کوئی کسی کی مدد کر سکے گا۔
و
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۵۶)
۴۹- وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ
وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور تم اُس دن سے ڈر جاؤ جس دن کوئی آدمی کسی آدمی کے ذرہ کام نہ آئے گا اور نہ کوئی سفارش
قبول ہوگی اس کی طرف سے اور نہ کفارہ ہی لیا جائے گا اُس کی طرف سے اور نہ ان کو کہیں سے مدد ہی ملے گی۔
تفسیر احمدی قوم پھر قادیان کے رہنے والے خصوصیت سے اس پر غور کریں۔ ایک وقت
ایسا آ جاتا ہے کہ کوئی جی کسی جی کے کام نہیں آ سکتا ۔ والدہ کو کتنی محبت ہوتی ہے مگر ذرا بچے کے
پیٹ میں درد اُٹھے وہ اس درد کو بانٹ ہی نہیں سکتی ۔ سب سے زیادہ محبت کرنے والے تو پیر
ہوتے ہیں۔ ان پیروں میں سے سب سے بزرگ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
جنہوں نے ہمیں لگنے موتنے تک کی جانچ سکھائی ۔ پھر ہم نے اپنے امام کو دیکھا ۔ میں بیمار ہوتا تو
وہ میرے لئے قربانیاں کرتے اور بار بار مکان کی تبدیلی کراتے اور دم بدم خبر منگواتے ۔ ایسا
در دکسی میں ہو سکتا ہے؟ پھر بھی جب وہ فوت ہونے لگے تو ہم نے کیا کر لیا۔ بعض وقت سفارش بھی
ے جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل
کے لئے وہ غمگین ہوگا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
کام دے جاتی ہے مگر ایک وقت سفارش بھی نہیں مانی جاتی ۔ مؤاخذہ الہی کا وقت ایسا آتا ہے کہ
وَ لَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةُ یہاں شفاعت کی مطلق نفی نہیں ہے کیونکہ الا باذنہ کا استثناء دوسرے مقام پر
موجود ہے ۔ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى (الانبیاء: ۲۹) قرآن میں آ چکا ہے۔ دیکھو
یہودیوں پر ایک وقت آیا کہ لَئِنْ أَخْرِجْتُمْ لَنَخْرُ جَنَّ مَعَكُمْ وَلَا تُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَ إِنْ
قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ (الحشر : ۱۲) کہنے والے بھی کچھ بھی اُن کے کام نہ آ سکے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
اللہ تعالیٰ کے انعام یاد کر کے مومن اس بات کو سوچے کہ ایک وقت آتا ہے۔
وَاتَّقُوا يَوْمًا ۔ ایک وقت آتا ہے کوئی دوست ، آشناء اپنا بیگانہ کچھ کام نہیں آتا۔ دُنیا میں نمونہ
موجود ہے انسان بیمار ہوتا ہے تو ماں باپ بھی اس کی بیماری کو نہیں بٹا سکتے ۔ یہ نمونہ اس بات کا کہ یہ سچی
بات ہے کہ خدا تعالیٰ کی پکڑ کے وقت کوئی کام نہیں آتا۔ کسی کی سپارش اور جرمانہ کام نہیں آتا اس لئے
اُس دن کے لئے آج سے ہی تیار رہو۔ پس خدا تعالیٰ کے فضل کو یاد کر کے محبت الہی کو زیادہ کرو اور
غفلتوں اور کمزوریوں کو چھوڑ دو اور اپنے وعدوں پر لحاظ کرو کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے ۔“
66
رنج و راحت ، سر یسر میں قدم آگے بڑھائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور بھائیوں سے محبت کریں
گے۔ پھر کہتا ہوں کہ یہ بڑی خطرناک بات ہے کہ جو وعدوں کے خلاف کرتا ہے وہ منافق ہوتا ہے۔
جھوٹ اور وعدوں کی خلاف ورزی کرتے کرتے انسان کا انجام نفاق سے مبدل ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مجھ کو اور آپ کو اس سے بچائے اور صدق، اخلاص اور اعمال حسنہ کی توفیق دے۔ آمین
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۶)
لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ ۔ جب مدینہ کے بنی اسرائیل کو بہ کا یا تو وہ جلا وطن ہوئے یقینا یہی
دن مراد ہے۔ قیامت کا ذکر نہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۷)
لے اور اللہ جن سے راضی نہیں وہ ان کی شفاعت نہیں کرتے ۔ ۲۔ اگر تم نکال دیئے جاؤ گے ملک سے تو ہم بھی
ضرور نکل کھڑے ہوں گے تمہارے ساتھ اور ہم تو تمہارے مقدمہ میں کبھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے
لڑائی ہونے لگے گی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۱۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
يَوْمًا لا تَجْزِی - یوم سے مطلب قیامت کا دن بھی ہے اور وہ دن بھی ہے جو خدا نے کفار کو ا
جنگ بدر میں قیامت کے ثبوت میں دکھلایا ۔ کیونکہ مومن اور مسلمان تو جزا وسزا کو اپنے عقیدہ کے
موافق یقین جانتے ہیں۔ پر کفار کی تسلی بھی تو ضروری تھی کہ دیکھو جس طرح اس دنیا میں جب تم کو خدا
کے عقاب سے کوئی نہ بچا سکا تو قیامت میں تم کو کون بچا سکتا ہے اور یہود کے لئے تو وہ دن ہے جب
جلا وطن ہوئے اور قریظہ قتل ہوئے ۔ ( البدر۔ کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۵۶)
۵۰- وَ إِذْ نَجَّيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ
ابْنَاءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہمیں نے تمہیں فرعونیوں کے پنجے سے چھڑایا تھا وہ تمہیں بڑی بری
تکلیفیں دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو وہ ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو وہ جیتا رہنے دیتے تھے یا
اُن کی حیا دور کر دیتے تھے اور اس مصیبت میں بھی تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے ایک
انعام عظیم تھا ۔
تفسير - وَإِذْ نَجَيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَبَيْنَ اءكم و يستحيون
نِسَاءَكُم (البقرة : ۵۰ ) ۔ یاد کرو جب ہم نے بچایا تم کو فرعونیوں سے تم کو برا دکھ دیتے اور
تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے ۔ اور فرماتا ہے اِذْ فَرَقْنَا بِكُم
الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُمُ (البقرة : ۵۱) ۔ اور جب فرق ڈال دیا ہم نے تمھارے لئے دریا میں اور پھر بچالیا تم
کو۔ پھر فرماتا ہے۔ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَ اَنْتُمْ ظُلِمُونَ (البقرۃ: ۵۲) ۔ پھر بنالیا تم نے
بچھڑے کو معبود پیچھے اس کے اور تم ظالم ہو۔
ریویو آف ریلیجنز - جلدے نمبر ۷۶ ۔ جون جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷)
يسْتَحْيُونَ ۔ عورتوں کو زندہ رکھتے ۔ دوسرے معنے میرے نزدیک یہ ہیں کہ ان کے حیا کو
سلب کرتے۔
بَلاءُ مِنْ رَبِّكُم - انعام
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۷)

حقائق الفرقان
۲۱۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر بنی اسرائیل کو اپنے احسانات یاد دلا کر فرماتا ہے کہ دیکھو اس زمانہ کو یاد کرو جبکہ فرعونی
تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے۔ پھر دیکھو ہم نے تم کو ان
سے نجات دلائی اور تمہاری آنکھوں کے سامنے ان ظالموں کو غرق کیا۔ کیا یہ کچھ تھوڑا سا احسان تھا۔
پھر جب ہم نے موسیٰ کو کتاب کا وعدہ دیا اور وہ جیسا کہ عبادت الہی کے لئے لئے نہ تنہائی کے لئے نہایت
مناسب موقع ہوتا ہے کوہ طور پر تم سے علیحدہ چلا آیا تو تم نے اس کے بعد میں خدا کے احسانات کو بھلا
دیا اور ایک بچھڑے کو اپنا معبود بنا کر اپنی جان پر ظلم کیا مگر دیکھو ہمارے رحم کو کہ ہم نے تمہاری
اس نہایت عظیم الشان خطا کو بھی معاف کر دیا اور یہ اس لئے تا کہ تم شکر کرو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۵۶)
۵۱ - وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَانْجَيْنَكُمْ وَ اَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ انْتُمْ تَنْظُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو کہ جب ہمیں نے تمہارے لئے سمندر کو چیر کر ہٹا دیا۔ پھر سلامتی کے
کنارے پر تمہیں پہنچادیا اور فرعونیوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے وہیں ڈبا دیا۔
تفسیر ۔ اور جب الگ کر دیا ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھر بچالیا تمہیں اور غرق کر دیا ہم نے
فرعونیوں کو اور تم دیکھتے رہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۱، ۲۰۲)
فرقنا بكم ۔ دریا کو تمہارے لئے الگ کر دیا۔ کس طرح کیا ۔ دوسری آیت میں فرمایا ہے فَاضْرِبُ
لَهُمْ طَرِيقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسا (طه: ۷۸) ایک راستہ اس دریا میں خشک نکال دیا ہے۔
انْتُمْ تَنْظُرُونَ ۔ ایک فضل تو یہ تھا کہ دشمن کو ہلاک کر دیا اب دوسر افضل یہ ہوا کہ دشمن کو تمہاری
آنکھوں کے سامنے ہلاک کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱)
تنظُرُونَ میں ایک خاص لذت ہے۔ دشمن کو ہلاک تو کیا مگر آنکھوں کے سامنے ۔ دشمن تو مرا
ہی کرتے ہیں مگر آنکھوں کے سامنے کسی دشمن کا ہلاک ہونا ایک لذیذ نظارہ ہے جو آخر اس متقی کو
نصیب ہوا۔
البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۸ )
لے پھر ان کے لئے راستہ تلاش کرخشک دریا میں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
له الله
سُورَةُ الْبَقَرَة
۵۲، ۵۳ - وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَى ارْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ
وَأَنْتُمْ ظَلِمُونَ - ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کے لئے (اپنے حضور میں ٹھہرنے کے واسطے )
چالیس رات میعاد مقرر کی پھر تم نے موسیٰ کے پیچھے بچھڑے کی پوجا شروع کی اور تم مشرک ہو گئے۔
پھر تمہاری ( ایسی بے ہودہ حرکت پر بھی ) ہم نے تم کو معاف کیا تا کہ تم ( ہماری مہربانیوں کو دیکھ کر )
شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر ۔ وَ انْتُمْ ظَلِمُونَ ۔ اور تم مشرک ہو گئے ۔ إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (القمن : ۱۴)
تَشْكُرُونَ - تاتم قدر کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
عَفُونَا ۔ اس لئے کہ اس شرک سے توبہ کر لی ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۳۷)
۵۵،۵۴- وَ إِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَ إِذْ قَالَ
مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَى
بَارِيكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِنْدَ بَارِيكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ
إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ۔
ترجمہ ۔ اور (وہ بھی یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور حق اور ناحق میں فیصلہ کرنے والی چیز دی
تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم کچھ شک نہیں کہ تم نے
ظالمانہ اور مشرکانہ کارروائی کی اپنی جانوں کے لئے کیونکہ تم نے بچھڑے کی پوجا اختیار کی ۔ مناسب
ہے کہ تم اپنے سچے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ ہو اور اللہ کے حضور اپنی جانوں کو قربان کر دو
( مشرک سرداروں کو مار ڈالو ) تمہارے واسطے تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک یہی بہتر ہے۔
اس پر بھی تمہارا رب متوجہ ہوا تمہاری طرف ۔ بے شک وہ تو بہ کرنے والوں کو بڑا معاف کرنے والا
سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔
لے کچھ شک نہیں کہ شرک بڑا ہی ظلم ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسير - الْفُرْقَانَ ۔ وہ مدد جس سے دشمن اور موسیٰ کے درمیان فیصلہ ہوا وہ یہی کہ فرعون غرق ہو
گیا اور بنی اسرائیل نجات پاگئے اور عمدہ ملکوں کے وارث ہوئے۔
حضرت موسی علیہ السلام ایک زمانہ میں طور پر تشریف لے گئے ۔ ایک شریر آدمی نے بچھڑا بنایا
اور ان لوگوں سے کہا کہ یہی موسیٰ کا معبود تھا وہ بھول کر پہاڑ پر چلا گیا۔ تم لوگ غالباً تعجب کرو کہ ایک
قوم بچھڑے کو کیونکر خدا ٹھہر اسکتی ہے سوئیں تمہیں سناتا ہوں کہ دیکھو آجکل ہندو کیسے ذہین اور چالاک
ہیں پھر بھی پتھروں کو معبود سمجھتے ہیں ۔ بچھڑے میں تو پھر ایک آواز تھی پتھر میں یہ بات بھی نہیں۔ پھر
پتھروں پر ہی اکتفا نہیں بلکہ جمنا جی ، گنگا جی اور اس قسم کی کئی ندیوں کی پرستش کرتے ہیں۔ خیر یہ تو
ہندو ہیں۔ مسلمانوں کا حال بھی اچھا نہیں ۔ لاہور دارالسلطنت ہے اس کی نسبت دارا شکوہ لکھتے ہیں کہ
یہاں تیس ہزار حفاظ قرآن شریف موجود ہیں باوجود اس کے پھر علم قرآن ایسا مفقود ہے کہ وہاں بھی
گھوڑے شاہ کی خانقاہ ہے۔ پھر اس قسم کی ہزاروں قبریں ہیں جن پر ٹلیاں یار سے چڑھتے ہیں۔
اس کی وجہ کیا ہے؟ صرف یہی کہ کوئی قوم خواہ کس قدر اچھی ہو جب بڑوں سے اس کا تعلق ہو تو ان
کی رسم و عادت نیکوں میں بھی رواج پذیر ہو جاتی ہے۔ دیکھو مسلمان جانتے ہیں صبر بھی اچھی چیز ہے
اور یہ بھی جانتے ہیں کہ بے صبری کا نتیجہ کچھ بھی نہیں اور پھر یہ بھی جانتے ہیں کہ چیخ کر رونا جائز نہیں ۔
باوجود اس کے شیعہ کو دیکھ کر سنی بھی محرم میں روتے پیٹتے ہیں اور تعزیئے بناتے ہیں۔ میں نے تعزیہ
بنانے والوں کو پوچھا ہے کہ یہ واقعی امام حسین کی قبر ہے تو وہ کہتے ہیں نہیں ۔ پھر جب یہ جتایا گیا کہ جو
دن امام حسین کے قبر بنانے کا ہے اس دن تم اس قبر کو توڑتے ہو تو وہ بہت نادم ہوئے ۔
غرض انسان کی غیرت اٹھ جاتی ہے اور وہ بدی کو نیکی سمجھنے لگ جاتا ہے۔ یہاں بنی اسرائیل نے
بھی ایسا ہی کیا کہ فرعونیوں میں رہتے رہتے وہ اپنے خدا کو بھول گئے اور گائے کی عظمت
ان کے دلوں میں گھر کر گئی اور وہ اس کی پوجا کرنے لگ گئے تو خدا نے فرمایا ۔ تُوبُوا إلى
بار یک تم اپنے گھڑنے والے کی پرستاری کرو۔
فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ ۔ اس کے معنے میرے نزدیک یہ ہیں کہ اس مجرم کے جو سرغنہ ہیں ان کو قتل کر

حقائق الفرقان
۲۱۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
دو۔ جو عام تھے ان کو خدا نے معاف فرمادیا جیسا کہ آگے فرمایا ۔ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۱)
الْفُرْقَانَ ۔ جب دشمن کی کمر ٹوٹ جائے ۔ ( تشحیذ الاذھان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۷)
بڑے تعجب کی بات ہے کہ لوگ شرارتیں کرتے ہیں لیکن سمجھتے نہیں ۔ موسیٰ نے اپنی قوم کو کہا
يُقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمُ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ (البقرة: ۵۵) تم نے بچھڑے کو خدا بنالیا اور اپنے
او پر ظلم کیا حالانکہ خدا کے تم پر بڑے بڑے احسان ہیں ۔ فتوبوا إلى بَارِیكُمْ اپنے پروردگار کی طرف
توجہ کرو اور اللہ تعالیٰ نے انسان پر بڑے بڑے فضل واحسان کئے ہیں۔اس کے قابو میں خدانے
ہر ایک چیز کر دی ہے۔ ہاتھی جیسا بڑا جانور انگوٹھے کے اشارہ پر چلتا ہے۔ اُونٹ کو ایک نکیل کے اشارہ
سے چلا لیتا ہے۔ اسی طرح پر ہزاروں کام جانوروں سے نکالتا ہے۔ طوطے سے توپ بندوق چلوا لیتا
ہے۔ بعض لوگ أَحْسَن تقویم کے یہ معنے کرتے ہیں کہ انسان کو خوبصورت بنایا مگر بعض انسان تو سیاه
رنگ اور بدصورت بھی ہوتے ہیں بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز کو اس کے قابو میں کر دیا۔ سرکس میں
کسی نے تما شاد یکھا ہو گا کہ کیسے کیسے کام جانوروں سے لیتے ہیں۔ یہ سب اللہ کے احسان ہیں ۔ ہر قوم
میں غریب سے غریب اور امیر سے امیر لوگ موجود ہیں لیکن اُمراء کو خیال تک نہیں آتا کہ ہم پر بڑا
احسان ہوا ہے۔ اس زمانہ کا بڑا بچھڑا روپیہ ہے جس کے پاس یہ ہوا اس کی بڑی عزت و توقیر ہوتی
ہے۔ اگر وہی روپیہ والا انسان غریب ہو جاوے تو اُسے پوچھتا بھی کوئی نہیں۔ روپے کے پیچھے خواہ نماز
روزہ حج جائے مگر کوئی پرواہ نہیں۔
عجل ۔ بچھڑا۔
الفضل جلد نمبر ۱۸ مورخه ۱۵ را کتوبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
اے بنی اسرائیل ہم نے تو تم کو تمام جہانوں پر فضیلت دی تھی پر تمہاری عقل کو کیا ہو گیا تھا
کہ تم نے ایک بچھڑے کو جو تمہارا خادم ہونے کے سوا مخدوم ہونے کی بھی حیثیت نہیں رکھتا تھا
معبود بنالیا۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۵۶)
پھر ہم نے کہا ۔ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ یعنی ان لوگوں کو قتل کرو۔ جنہوں نے بت پرستی کی ۔

حقائق الفرقان
۲۱۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
باریکم ۔ ( خالق کا مرادف نہیں ) مختلف اشیاء میں سے خلاصہ درخلاصہ نکالنے والا ۔ انسان کو
ممتاز کرنے اور مصیبت سے نکالنے والا ۔ اسی کی طرف قرآن مجید میں اشارہ - مِنْ سُللَةٍ مِّنْ
طين (المؤمنون : ۱۳ )
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۱ )
۵۶ تا ۵۸ وَ إِذْ قُلْتُمْ يُمُوسى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً
فَأَخَذَتْكُمُ الصَّعِقَةُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُونَ - ثُمَّ بَعَثْنَكُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَشْكُرُونَ - وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلُوى كُلُوا مِنْ
طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب تم نے موسیٰ سے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم تیری باتوں کو ہر گز نہیں مانیں گے جب تک کہ
ہم خود اللہ کو کھلم کھلا سامنے نہ دیکھ لیں تو تمہاری اس گستاخی کی وجہ سے تم کو کڑکتی بجلی نے پکڑ لیا اور یہ
تمہارے آنکھوں کے سامنے ہوا۔ پھر اس موت کی حالت سے تم کو ہم نے اٹھا کھڑا کیا تا کہ تم شکر گزار
بن جاؤ۔ اور ہم نے تم کو بادلوں کے سایہ میں رکھا اور تم پر من وسلوئی اتارا ( اور حکم ہو گیا کہ ) تم پاکیزہ
چیزیں کھاؤ ہماری دی ہوئی اور ہم نے ان پر مہربانی کرنے میں کچھ کمی نہیں کی ہمارا تو انہوں نے کچھ نہ
بگاڑ ا مگر وہ اپنا نقصان آپ ہی کرتے رہے۔
تفسیر - جَهْرَةً - خدا کو کھلا دیکھ لیں یا یہ بات کھل کر کہہ دی۔
مَوْتِكُمْ - غشی از صاعقہ ۔
-
ظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ - مصیبتوں کے وقت بادلوں کا سایہ بھیجا۔
من جو رزق بلا محنت کسی انسان کو ملے ۔ الكَمِئَةُ مِنَ الْمَن لڑکے جو روٹی کھاتے ہیں
میرے خیال میں وہ بھی من ہے کیونکہ ان کو وجہ معاش کے لئے کچھ پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی ۔
سلوی ۔ عربی زبان میں شہد کو بھی کہتے ہیں جو جنگلوں میں بافراط مل جاتا تھا اور چھوٹے
چھوٹے پرندوں کو بھی کہتے ہیں۔
اے مٹی کے خلاصہ سے ۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی