سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 16

حقائق الفرقان
۲۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ظلمونا ۔ ہمارا نقصان نہیں کیا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱)
نَرَى اللهَ جَهْرَةً - یہ گستاخی کی ۔
الصُّعِقَةُ - عذاب
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۷)
سخت محنت کے بغیر جو رزق ملتا ہے اس کو عربی میں من کہتے ہیں اس لئے لکھا کہ الْكَمْأَةُ مِنَ
المَن یعنی کھبی بھی من سے ہے اور ترنجبین۔ اور اسی کے معنی میں شیر خشت اور تمام جنگل کی اشیاء ۔ ان
سب کو من میں داخل کیا گیا ہے۔ ایک دفعہ پنجاب میں قحط پڑا تھا۔ بہت بڑھے ابھی تک اس کو جاننے کیا
والے موجود ہیں اس میں مر گن نام ایک بوٹی بہت پیدا ہوئی تھی اسی پر لوگوں کا گزارہ تھا۔ اسی واسطے
اس سال کو مر کن کا سال کہتے ہیں ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو جنگل کے درمیان مصیبت
کے ایام میں جنگلی اشیاء سے سہارا بخشا اور بھوک کے عذاب سے ہلاک نہ ہونے دیا۔
بنی اسرائیل چالیس برس اس ملک میں رہے جو ملک فلسطین اور بحیرہ قلزم کے درمیان ہے۔
انسانی ضرورتیں بغیر پانی کے پوری نہیں ہو سکتیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان دنوں ضروری وقتوں پر مینہ
برسائے یہ ان پر خاص فضل تھا اور کرم کی نگاہ تھی۔ والا خشک سالیوں میں ہلاک ہو جاتے ۔
جب موسی کے قصہ میں مشکلات پیش آویں تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملات
سے وہ مشکل بخوبی حل ہو سکتی ہے۔ موسیٰ کا قصہ بسط کے ساتھ قرآن کریم میں صرف اسی واسطے ہے کہ
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موسیٰ علیہ السلام کا مثیل قرار دیا گیا ہے چنانچہ آپ کے لئے
ضرورت کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے بادل کا سایہ کر دیا جیسے کہ غزوہ بدر اور احزاب میں اور حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی طرح بارش کی سخت ضرورت پیش آئی تو اُس وقت خدا تعالیٰ نے بارش کے ذریعہ مومنوں کو
ہلاکت سے محفوظ رکھا۔ استسقاء کی نماز ایسے ہی وقتوں کے لئے مسنون ہوئی ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۸،۲۱۷)
انتشاری بجلی سے ہلاکت اور نقصان اگر تم نے نہیں سنا تو کسی سائنسدان سے دریافت کرو اور کچھ
ہم بھی بتا دیتے ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جس وقت جناب موسیٰ علیہ السلام چند منتخب لوگوں کو طور کے قریب

حقائق الفرقان
۲۱۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
لے گئے اُس وقت پہاڑ پر آتش افشانی ہو رہی تھی اور بجلیاں اپنی چمک دمک دکھلا رہی تھیں ۔ جناب
موسیٰ علیہ السلام نے حسب ارشاد الہی قوم کو روک دیا تھا کہ پہاڑ کے اوپر کوئی نہ جاوے اور ہم نے ظاہر
کا لفظ اس لئے استعمال کیا ہے کہ بائیبل کو قرآن پر پال نے ترجیح دی ہے پس اُس نے بائیبل کو پڑھا ہو
گا۔ کتاب خروج میں مفصل موجود ہے اور قرآن کریم کے ان کلمات طیبات پر اعتراض کیا ہے۔
ا - فَأَخَذَتْكُمُ الصُّعِقَةُ وَ انْتُمْ تَنْظُرُونَ ٢- ثُمَّ بَعَثْنَكُم مِّنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(البقرۃ: ۵۷، ۵۶) پکڑ لیا تم کو کڑک نے اور حال یہ ہے کہ تم دیکھتے تھے۔ پھر اُٹھا یا تم کو تمہاری موت
کے بعد تو کہ تم قدردانی کرو۔
صَاعِقَه ، صَعَقَ سے نکلا ہے۔ صعق کے معنی میں لکھا ہے۔
الصَّعُقُ أَنْ يُغْشَى عَلَيْهِ مِنْ صَوْتٍ شَدِيدٍ يَسْمَعُهُ وَرُبَّمَا مَاتَ مِنْهُ (مجمع البحار)
صعق یہ ہے کہ بے ہوشی پڑ جاوے کسی پر کسی سخت آواز سے جس کو اس بے ہوش ہونے والے
شخص نے سنا اور کبھی اس سے موت بھی ہو جاتی ہے۔
قرآن کریم میں آیا ہے۔
وَخَرَّ مُوسَى صَعِقًا فَلَمَّا أَفَاقَ (الاعراف: ۱۴۴) موسی بے ہوش ہو کر گر پڑے پس جب
افاقہ آیا۔
پھر مجمع البحار میں لکھا ہے۔
يُنْتَظَرُ بِالْمَصْعُوقِ ثَلَا ثَا مَا لَمْ يَخَافُوا عَلَيْهِ نَتَنَا وَهُوَ الْمَغْشَى عَلَيْهِ أَوْ مَنْ يَمُوتُ فَجَانَةً
وَلَا يُعْجَلُ دَفْتُهُ -
جس پر صاعقہ گرے اور اس کو تین دن تک دفن نہ کیا جاوے جب تک سڑ جانے کا ڈر نہ ہو۔ اور
یہ وہ ہے جس پر غشی ہو یا اچانک مرجاوے دفن میں جلد بازی نہ کی جاوے۔
مفردات راغب میں لکھا ہے الصَّاعِقَہ تین قسم کا ہوتا ہے۔
(1) موت ۔ فرمایا ہے فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ (الزمر: 19)
لے تو بے ہوش ہو جائیں گے جو آسمان اور زمینوں میں ہیں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
(۲) عذاب۔ فرمایا ہے اندر تُكُمْ صَعِقَةً مِثْلَ عِقَةِ عَادٍ وَ ثَمُودَ وَثَمُودَ ( حم السجدة : ١٤)
(۳) آگ۔ فرمایا - يُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ (الرعد: ۱۴)
اس بیان سے اتنا معلوم ہو گیا کہ صاعقہ ۔ بیہوشی ، موت ، عذاب اور نار کو کہتے ہیں ۔ دوسرا
لفظ قابلِ غورموت کا لفظ ہے ۔ موت کے معنی مجمع البجار میں جو لغت قرآن وحدیث کی جامع
کتاب ہے یہ ہیں۔
ا۔ موت کے معنی سو جانا۔ حدیث میں آیا ہے أَحْيَانَا بَعْدَمَا آمَا تَنَا ہے۔
۲۔ موت کے معنی سکون ۔ کیا معنی؟ حرکت نہ کرنا ۔ مَاتَتِ الرِّيحُ ہو اٹھہر گئی۔
۳۔موت ،حیات کے مقابلہ ہوا کرتی ہے اور حیات کے معنی میں آیا ہے قوت نامیہ کا
بڑھنا ۔ قرآن کریم میں آیا ہے يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الحدید: ۱۸) زمین کو اللہ تعالیٰ اُس
کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے۔ موت کے بعد
۴۔ قوت حسیہ کے زوال پر موت بولتے ہیں۔ قرآن کریم میں آیا ہے يُلَيْتَنِي مِن قَبْلَ هُذَا
(مریم: ۲۴) کیا معنی؟ بچہ جننے سے پہلے میری قوتِ حسیہ نہ رہتی کہ درد تکلیف دہ ہوتا۔
۵ جهل و نادانی کو موت کہتے ہیں ۔ قرآن میں یہ معنے آئے ہیں۔ اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا
فَأَحْيَيْنَهُ (الانعام: ۱۲۳)
۶ ۔ حزن ۔ ۷۔ خوف مکڈر کو موت کہتے ہیں ۔ قرآن میں یہ محاورہ آیا ہے يَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ کوموت ہیں۔ یہ
كُلِّ مَكَان (ابراهیم: ۱۸) ہر طرف سے اس پر خوف اور غم آتے تھے۔
۔ احوال شاقہ ۔ فقر ۔ ذلت ۔سوال کرنا ۔ بڑھاپا۔
۔ اور معصیت وغیرہ کو موت کہتے ہیں ۔ حدیث میں آیا ہے أَوَّلَ مَنْ مَاتَ ابْلِيس
ا میں نے تم کو ڈرایا ہے ایک ایسے عذاب سے جیسے عاد اور ثمود کی قوم پر ہوا تھا۔ ہے وہی بھیجتا ہے گرنے والی
بجلیوں کو پھر ان کو گراتا ہے جن پر وہ چاہتا ہے۔ (ناشر) ۳ اُس (خدا) نے ہمارے مرنے ( سوجانے) کے بعد
ہمیں زندہ کیا۔ (ناشر) کے بھلا ایک مردہ تھا پھر ہم نے اس میں جان ڈالی ۔ ہے سب سے پہلے جو مرا وہ ابلیس ہے
یعنی نافرمانی کر کے روحانی موت مرنے والا پہلا فردا بلیس ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۰ ۔ اور آیا ہے اللبن لا يموت زندہ سے جو جز و الگ ہو وہ مردہ ہے مگر دودھ ۔ بال ۔ اُون
مردہ نہیں ہوتے ۔
یہ موت کے معنے ہوئے اور اسی طرح مُفردات راغب میں موت کے بہت معنی بتائے
ہیں ۔ اور تیسر ا لفظ بعث کا ہے۔ (۱) بعث کے معنی بھیجنا۔ قرآن میں ہے وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ
رَّسُولًا (النحل: ۳۷)
۲۔ اُٹھانا ۔ قرآن میں ہے ثُمَّ بَعَثْنَهُم ، ثُمَّ بَعَثْنَهُم ٣ ( الكهف : ١٣ ) حديث : یث میں ہے فَبَعَثْنَا الْبَعِيرَ
(صحیح بخاری، کتاب التیمم باب نمبر ا روایت نمبر ۳۳)
متوجہ کرنا ۔ قرآن میں ہے وَلكِنْ كَرِهَ اللهُ انْبِعَاثَهُم (التوبة: ۴۶) لیکن خدا نے
انہیں متوجہ کرنا نہ چاہا۔
لد
۴۔ جگا دینا ۔ آتانی اتِيَانِ فَبَعَثَانِي أَنْ أَيْقَظَانِي مِنَ النَّوْمِ ۔ انہوں نے مجھے نیند سے جگایا۔
۵۔ بھڑک اُٹھنا ۔ قرآن میں ہے اِذِ انْبَعَثَ اَشْقُهَا (الشمس: ۱۳) جب کہ انہیں کا بڑا
بد بخت بھڑک اُٹھا۔
اور بعث بمقابلہ موت کے بھی ہوتا ہے اس لئے جس قدر موت کے معنی ہیں ان کے مقابلہ میں
بعث ہوگا۔ قرآن میں ہے بَعَثْكُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ (البقرة: ۵۷)
صَاعِقَہ ۔ موت اور بعث کے معنی جب معلوم ہوئے اور سمجھے گئے تو معلوم رہے کہ صاعقہ کے
دو طریق ہیں ۔ اس کا آنا اور گرنا ۔ اس میں تو نقصان کم پڑتا ہے اور ایک دو تین سے زیادہ آدمی اس
میں نہیں مرتے ۔ دوسرا واپس ہونا اور اس کا انتشار کرنا۔ واپسی کے وقت بجلی یا صاعقہ بہت لوگوں کو
دکھ دیتی ہے، غشی ہوتی ، ہڈیاں ٹوٹتی ، نقاطات نکلتے ہیں۔
لے دودھ مردہ نہیں ہوتا۔ ہے ہم نے بے شک ہر ایک امت میں رسول بھیجے ۔ سے پھر ہم نے اُن کو اٹھایا۔
پھر ہم نے اس اونٹ کو اٹھایا۔ ۵ لیکن اللہ ہی نے ناپسند کیا ان کا اٹھنا ۔ (ناشر) ہے اس موت کی حالت
سے تم کو ہم نے اٹھا کھڑا کیا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اب ہر دو آیہ کریمہ کے معنی بتاتے ہیں مگر اتنا اور یادر ہے کہ یہاں جناب الہی نے أَخَذَتْكُمُ
الصعِقَةُ فرمایا ہے أَهْلَكَهُمُ الصَّاعِقَةُ نہیں فرمایا پھر اس کے ساتھ بتایا ہے کہ وَ انْتُمْ
تنظرُونَ اِس کے کیا معنے کہ جنہیں بجلی یا صاعقہ نے پکڑا وہ دیکھ رہے تھے ۔ لہذا اس آیت
شریفہ أَخَذَتْكُمُ الصُّعِقَةُ وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُونَ (البقرة : ۵۶) کے یہ معنی ہوئے کہ تم کو خاص صاعقہ
نے پکڑ لیا اور تم دیکھ رہے تھے۔
خاص کا ترجمہ ہم نے لفظ ال سے لیا ہے جو الصَّاعِقَہ کے پہلے ہے اور اس صاعقہ سے مراد وہ
صاعقہ ہے جو رجعت کے وقت انتشار انتشار کہ کرتی ہے اور اور دوسری دوسری آیت آ کریمہ کا ترجمہ یہ ہے ثُمَّ بَعَثْنَكُم مِّنْ
بَعْدِ مَوْتِكُمُ (البقرۃ: ۵۷) پھر اٹھایا ہم نے تم کو تمہاری موت کے بعد ۔ چونکہ موت کے معنی میں دکھ
اور تکلیف بھی آیا ہے اس لئے یہاں تکلیف ہی لیں گے کیونکہ معانی مختلفہ میں حسب قرینہ و امکان
معنی لئے جاتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم صاعقہ میں سخت مبتلا ہوئی اور
امید زیست نہ رہی اور ایک قسم کی موت ان پر طاری ہو گئی تو جناب موسیٰ کی اس قوم پر الہی رحم ہوا
اور آخر وہ بچ گئی۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۱۳ تا ۲۱۷)
پھر تم نے اس کے بعد ایک بڑی بھاری گستاخی یہ کی کہ تم نے موسیٰ کو یہ کہا ۔ اے موسیٰ ! ہم تجھ پر
اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ تو ہم کو صاف طور پر خدا کا چہرہ نہ دکھلا دے۔ پھر تم کو
بجلی کے عذاب نے پکڑ کر بیہوش کر دیا اور تمہاری حالت مردوں جیسی ہو گئی مگر ہم نے پھر تم سے اُس
غشی کو دور کر دیا تا کہ تم شکر کرو۔
نرى الله - ظاہراً ۔ علانیہ۔ بعض طبائع الہامات نبی کو سن کر یہ خواہش کیا کرتی ہیں کہ کاش ہم
کو بھی رویاء ۔ الہام ہونے لگے ۔
صَاعِقَةُ ۔ ایک قسم کی غشی یا مہلک عذاب ۔
پھر تمہاری اس خطاء سے بھی درگزر کر کے تم پر یہ اپنا فضل کیا کہ تم کو بلاکسی محنت و مشقت
برداشت کرنے کے اعلیٰ درجہ کا کھانا اور تمہاری صحت کے لئے جنگل کی تازہ ہوا دی ۔ تم کو آزاد کیا

حقائق الفرقان
۲۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
تا کہ تم سے غلاموں والی عادتیں دور ہو جائیں اور تم بادشاہ بننے کے قابل ہو جاؤ مگر تم نے اس کی
نا قدری کی اور کفرانِ نعمت کر کے اپنی ہی جان پر ظلم کیا۔ تم شہروں میں بود و باش کرنے اور اعلیٰ اور
بلا مشقت کے کھانا کھانے کو چھوڑ کر لہسن، پیاز اور دالوں کے خواہشمند ہوئے ۔
سلوی ۔ شہد، بٹیر۔
من - جو رزق بلا محنت و مشقت ملے ۔
من السماء - اٹل ، ناگزیر، آسمان سے، بادل سے۔
60-5
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ کے رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۱ )
- وَ إِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هُذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَادْخُلُوا
الْبَابَ سُجَّدًا وَ قُولُوا حِطَةٌ تَغْفِرُ لَكُمْ خَطِيكُمْ وَ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے تم کو حکم دیا کہ اس شہر میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں چاہو با فراغت
کھاؤ اور فرماں بردار ہو کر دروازے سے داخل ہو اور اپنے گناہوں سے پاک رہنے کی دعا (یعنی
استغفار ) کرتے جاؤ ہم تمہاری سب خطائیں معاف کر دیں گے، اور اچھے کام کرنے والوں پر تو
قریب ہی بہت بڑے بڑے فضل کریں گے گے۔ ۔
تفسیر وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هُذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا (البقرۃ:۵۹) اور جب کہا ہم نے داخل ہو تم اس
بستی میں پس کھاؤ تم اس سے۔ ریویو آف ریلیجنز جلدے نمبر ۷۶ ۔ جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷)
پس پھر جب ہم نے تمہاری خواہش پورا کرنے کے لئے کہا کہ جاؤ شہروں میں رہو اور با فراغت
کھاؤ اور پیو اور داخل ہو دروازوں میں فرمانبردار ہو کر دعا ئیں اور استغفار کرتے ہوئے ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ کے رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۱ )
وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا - کسی بستی میں جاؤ تو پکا عہد کر لو کہ فرمانبردار ہو کر رہیں گے
اور خلل امن کے مرتکب نہ ہوں گے۔
حطة - تو بہ کرنے سے ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے ۔ اور سُجَّدًا کا اجر نَزِید

حقائق الفرقان
۲۲۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْمُحْسِنِينَ سے ظاہر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)
٢٠ - فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ
ظَلَمُوا رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔
ترجمہ ۔ مگر اس جماعت سے ظالم طبع لوگوں نے جو کچھ ان کو کہا گیا تھا کسی اور بات سے بدل دیا اس وجہ
سے ہم نے ان ظالموں پر آسمانی و با نازل کی کیونکہ انہوں نے نافرمانی کی تھی ۔
تفسیر ۔ مگر ظالموں نے ہماری بتلائی ہوئی دعاؤں کو تبدیل کر کے کچھ کا کچھ بنالیا۔ پس نازل کیا ہم
نے اوپر ان کے عذاب ناگزیر بدلے اس کے کہ وہ فسق کرتے تھے۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ کے نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۱ )
۶۱ ۶۲ - وَ إِذِ اسْتَسْقَى مُوسَى لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ
مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ أَنَاسٍ مَشْرَبَهُمْ كُلُوا وَاشْرَبُوا مِنْ
رِزْقِ اللهِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ - وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَنْ نَصْبِرَ عَلَى
طَعَامِ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقُلِهَا وَقِثَّابِهَا
وَ مُؤْمِهَا وَعَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا قَالَ اَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَى بِالَّذِي هُوَ
خَيْرٌ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ
الْمَسْكَنَةُ وَبَاءُهُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللَّهِ وَ
يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو جب کہ اپنی ( پیاسی) قوم کے لئے موسیٰ نے پانی مانگا تو ہم نے ایک
تدبیر بتائی کہ تو اپنی لاٹھی پتھر پر مار پس اُس میں بارہ چشمے پانی کے بہہ نکلے اور سب لوگوں نے اپنا
(اپنا) گھاٹ معلوم کر لیا اور (حکم ہو گیا کہ ( اللہ کی دی ہوئی روزی تم کھاؤ اور پیو اور ملک میں فسادنہ
پھیلاتے پھرو۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا اے موسیٰ ! ہم سے تو ایک ہی طرح کے کھانے
پر نہیں رہا جاتا تو اپنے رب سے ہمارے لئے دعا مانگ کہ زمین سے جو چیزیں اُگتی ہیں ساگ ہوں

حقائق الفرقان
۲۲۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
کڑی ہوں گیہوں ( یا لہسن ہوں ) مسور اور پیاز ہوں وہ ہمارے لئے پیدا کر دے۔ موسیٰ نے کہا کیا
تم بہتر چیزوں کو چھوڑ کر ادنی چیزوں کی خواہش کرتے ہو (اچھا ) تم کسی شہر میں چلے جاؤ تم ، جو تم لوگ
مانگتے ہو وہ تمہیں مل جائے گا اور ان پر ذلت اور مسکینی کی مار پڑی اور وہ اللہ کے غضب میں آگئے یہ
ان کی حالت اس وجہ سے ہوئی کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا۔ اور وہ ناحق نبیوں سے مقابلہ
کرتے تھے اور ان کے درپے قتل رہتے یہ ( جراتیں ) اس لئے کیں کہ انہوں نے نافرمانی اختیار کی اور
اللہ کی حدوں سے آگے نکل گئے تھے۔
تفسیر ۔ وَإِذِ اسْتَسْقَى مُولی لِقَوْمِهِ - دنیا میں قحط پڑتے ہیں ان کے دُور کرنے کے لئے دو
راہیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ مدبران ملک نے مل کر سوچا کہ اب کیا تدبیر کریں اور پھر جو مجموعی طور سے
رائے قائم ہو اس پر عمل کیا چنانچہ اس زمانے میں ریل گاڑی کو قحط کا علاج سمجھا گیا تا کہ جس جگہ
پیداوار ہو وہاں سے اس جگہ فورا پہنچائی جاوے جہاں پیداوار نہیں ہوئی پھر گرانی وارزانی کی اطلاع
جلد بہم پہنچانے کے لئے تار ایجاد کی گئی ۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ جنگلوں کو آباد کر دیا تا کہ لوگوں کے لئے کافی غلہ بہم پہنچ سکے۔ ایک
دنیا دار تو اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا مگر انبیاء کی راہ ان راہوں سے علیحدہ ہے۔ وہ ہر مصیبت کا
علاج اللہ کے حکم کے ماتحت کرتے ہیں ۔ دیکھو بعض صحابہ کرام کو جب کفار سے تکالیف پہنچیں تو وہ اور
ملکوں کو ہجرت کر کے چلے گئے مگر نبی کریم خود نہیں گئے بلکہ ایک دن حضرت ابوبکر کے گھر گئے اور
فرمایا کہ ہم اور آپ اکٹھے چلیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ خدا مجھے بھی ہجرت کا حکم دے۔ اوروں
نے اگر اپنے ارادے اور تکالیف سے سفر کیا مگر نبی کریم حکم الہی کے منتظر رہے۔ اسی طرح آپ کے
زمانہ میں قحط ہوا۔ آپ اور بھی تدابیر کر سکتے تھے مگر انبیاء کا طریق دعا ہے اسی پر عمل کیا۔ چنانچہ موسی
علیہ السلام کی قوم کو بھی جب ایسی مصیبت پیش آئی تو انہوں نے پانی مانگا قوم کے لئے کس سے؟
چونکہ یہ بات بدیہی ہے کہ ایک نبی اللہ ہی سے مانگتا ہے اس لئے اللہ کا ذکر نہیں کیا۔ اس پر ہم نے
الہام کیا۔

حقائق الفرقان
۲۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْحَجَر ۔ اس کے کئی معنے ہیں ۔ سبھی معنے صحیح ہوں گے۔ ایک تو یہ کہ اس پہاڑ پر تم
اپنا عصا مارو وہاں بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور یہ امر ممکن ہے کیونکہ زمین کے اندر پانی چلتا ہے اور جہاں
اللہ کی مرضی ہو پھوٹ نکلتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موسی کو کشف صحیح عطا کیا۔ آپ کو جب اعلام النبی سے
معلوم ہوا کہ یہاں کوئی پانی قریب ہی جاتا ہے تو برچھا مارا اور اس سے چشمہ پھوٹ نکلا۔ میرے نے
خیال میں فلسفی کا اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ مگر ایک اور معنے بھی مجھے پسند ہیں وہ یہ کہ لے جا اپنی
جماعت کو پہاڑ پر۔
عصا کے معنے عربی زبان میں جماعت اسلام یعنی فرماں بردار جماعت کے ہیں ۔ لاٹھی کو بھی اس
لئے عصا کہتے ہیں کہ اس پر انگلیوں کی جماعت اکٹھی ہوتی ہے۔
لا تعتوا ۔ جب گھر سے بلا محنت کھانا ملے اور پیٹ بھر جائے تو بعض لوگ فرمانبرداری کی قدر
نہیں کرتے اور ان کے دماغ میں باغیانہ خیالات اٹھتے ہیں ۔ پس وہ امن میں خلل ڈالتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ نے تمہیں بے محنت رزق دیا تو بجائے شکر ، فساد نہ کرو۔ علی سخت فساد
کو کہتے ہیں ۔ لا تَعُفوا ۔ بہت شرارت نہ کرو۔
لَنْ نَصْبَرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہارے پانی ہی کا انتظام نہیں کیا بلکہ تمہیں
اپنی جناب سے طبیب کھانا بھی دیا۔ طَعَامٍ وَاحِدٍ ۔ ایک ہی طرز پر یعنی جنگل سے۔
یا یہ کہ من جو انہیں ملتی تھی وہ ہمیشہ ہی ملتی ۔ سلوی کی نسبت تو رات میں لکھا ہے کہ چند روز ملی ۔
بقلها - ترکاریاں زمین کی ۔
قنا بها لکڑیاں زمین کی ۔
قوم لہسن کو کہتے ہیں اور گیہوں کو بھی ۔ میری سمجھ میں انہوں نے ان چیزوں کا ذکر کر کے
زمیندارہ چاہا۔
بِالَّذِی ۔ بدلے اس کے۔
خیر ۔ یہ خیر کیا تھی سنو ! مجھے ان معنوں پر یقین ہے کہ وہ خیر فرعون کی غلامی اور ماتحتی سے چھڑا کر

حقائق الفرقان
۲۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
جہاں ان کی صحت و قوای جسمانی میں فتور آگیا ۔ آزادی اور جنگل اور پہاڑوں کی رہائش اور بے محنت
رزق کی بخشش تھی ۔ خدا کا مقصود یہ تھا کہ ان میں حریت کی روح بھر جائے اور پھر یہ فاتح بنیں مگر
انہوں نے اس انعام النبی کی قدر نہ کی اور کہا کہ زمیندارہ کریں گے۔
بعض حدیثوں سے ثابت ہے کہ آپؐ نے ایک گھر میں زمیندارہ کے آلات دیکھے تو فرمایا
ذلت کے سامان ہیں۔ اس ارشاد نبوی سے یورپ کی قوموں نے نفع اٹھایا۔ دیکھو کہ جنگلوں کو آباد کر
دیا ہے مگر وہ زمینیں ہمیں دیتے ہیں۔ انگریزوں کو عموما نہیں دلاتے ۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے دیکھ
لیا مسلمانوں کی چار قو میں سید مغل، پٹھان ، ترک فاتح ہو کر آئیں لیکن آکر زمیندارہ شروع کر دیا تو
آخر کار کمزور ہوگئیں۔ کیونکہ وہی زمین جو کسی مورث اعلیٰ کے پاس ہزار بیگہ تھی اولاد میں تقسیم ہوتے
ہوتے ہر ایک کے پاس چار چار بیگھ رہ گئی جس سے قوت لا یموت بھی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
خير - حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ اچھا جو کچھ تم نے چاہا وہ ہم نے دیا۔ جاؤ کوئی گاؤں
آباد کر لو مگر ان سے یہ معاہدہ کر لیا کہ شام کے فتح ہونے تک دوسری قوم کے ساتھ رہیں گے۔
ضُرِبَت ۔ لگا دی گئی ۔
ذلة ۔ دن بدن کم ہوتے گئے ۔ ذلت کے معنے کمی کے ہیں ۔
مَسْكَنَةُ - بے دست و پا ہو گئے ۔ زمیندارہ چھوڑ کے کہیں نہ جا سکتے تھے ۔ پھر یہ غضب
زمیندارہ سے نازل نہیں ہوا ۔ بلکہ اِس لئے کہ وہ آیات اللہ کا کفر کرتے ۔ انبیاء کے قتل کی کا کفر کرتے ۔ انبیاء کے قتل کی
تدبیریں سوچتے رہتے ۔ یہ جرات کیوں ہوئی پہلے چھوٹی چھوٹی نافرمانیاں کرتے تھے جن سے
جرات بڑھتے بڑھتے یہاں تک نوبت پہنچی ۔ اس بات کا تماشا میں نے آگ سے دیکھا ہے کہ
پہلے ایک دیا سلائی ہوتی ہے جس کی تیلی کے ایک کنارہ پر آگ مخفی ہوتی ہے۔ مگر ذرا گھسنے سے وہ
بھڑک اٹھتی ہے اور پھر بڑھتے بڑھتے وہ مکانوں اور شہروں کو جلا سکتی ہے۔ اسی طرح گناہ پہلے تھوڑا
سا ہوتا ہے پھر بڑھتے بڑھتے فسق و فجور تک نوبت پہنچتی ہے پھر اس سے کفر تک ۔ یہاں تک کہ
دوزخ کی آگ اس کا انجام ہے۔ تم اپنے تئیں پہلے ہی سے بچاؤ تا ہلاکت میں نہ پڑو۔ بنی اسرائیل

حقائق الفرقان
۲۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کی مثال سے عبرت پکڑو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱، ۱۲)
اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَت ۔ اس کے دو معنی ہیں عصا پتھر پر مارو۔ پانی کا چشمہ کھل
گیا۔ اللہ صاحب کشف کو آگاہ فرما سکتا ہے کہ اس پتھر کے نیچے پانی کا سوتا ہے۔ ۲۔ پہاڑ پر
جماعت کو لے جاؤ ۔۔۔ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ ۔ ان مشرکوں مجرموں کو قتل کر دو۔
بَاءُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہ ۔ بتا دیا کہ یہ مغضوب علیہم کا ذکر تھا۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۳۷)
فَقُلْنَا اضْرِبُ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا (البقرۃ: ۶۱) اپنی جماعت کو
لے کر پہاڑ پر چلا جا۔ پس بارہ چشمے ایسے جاری ہیں ۔
اس آیت میں تین لفظ ہیں ان کے معنے سنو!
ا - الضَرْبُ ايُقَاعُ شَيْءٍ عَلَى شَيْءٍ مِنْهُ ضَرْبُ الرِّقَابِ ثُمَّ ضَرْبُ الْخَيْمَةِ وَضَرْبُ
الدلة - ضرب کے معنے ہیں ایک چیز کا دوسری پر مارنا ۔ گردن کا مارنا۔ خیمہ کا لگانا اور ذلت کی مار
مارنا اسی سے نکلا ہے۔
- وَ الضَّرْبُ فِي الْأَرْضِ النِّهَابُ فِيهِ وَمِنْهُ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ وَاضْرِبُوا مَشَارِقَ
الْأَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا وَمِنْهُ ضَرَبَ يَعْسُوبُ الدِّين أَى أَسْرَعَ النِّهَابَ فِي الْأَرْضِ فِرَارًا مِنَ
الْفِتَنِ (لسان ، تاج، مجمع البحرین)
اور ضرب کے معنی ہیں زمین میں جانا اور اسی سے ہے جب تم زمین میں جاؤ اور زمین کی
مشرق و مغرب میں جاؤ اور اسی محاورہ سے ہے یعسوب دین چلا یعنی فتنوں سے بھاگ کر جلدی کہیں کو
نکل گیا۔ ( یعسوب الدین مولی مرتضیٰ علیہ السلام کا لقب ہے )۔
وَالشَّرْبُ الْإِقَامَةُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ أَى رَوِيَتْ إِبلُهُمْ حَتَّى بَرِكَتْ
وَأَقَامَتْ يُقَالُ ضَرَبَ بِنَفْسِهِ الْأَرْضَ أَى أَقَامَ وَالشَّرْبُ يَقَعُ عَلَى كُلِّ فِعْلٍ وَعَلَى جَمِيعِ
الْأَعْمَالِ إِلَّا قَلِيلًا (تاج ، لسان) اور ضرب کے معنی ہیں اقامت کرنا۔ محاورہ ہے لوگوں نے اپنے
لے ہم نے ایک تدبیر بتائی کہ تو اپنی لاٹھی پتھر پر مار پس اُس میں بارہ چشمے پانی کے بہہ نکلے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنے ڈیروں میں آرام کیا۔ کیا معنی؟ اُونٹ پانی پی کر بیٹھ گئے اور ٹھہرے اور ٹھہرے۔ اپنے آپ کو زمین میں
ٹھہرایا۔
ضَرَبَ کا لفظ ہر فعل پر اور تمام اعمال پر بجز اندک کے اطلاق پاتا ہے۔ خلاصہ ۔ ضَرَبَ کے
معنے ہوئے کسی چیز کا کسی پر ڈالنا۔ کہیں جانا۔ کہیں اقامت کرنا یا کوئی کام کرنا۔
۲
- الْعَصَا : جَمَاعَةُ الْإِسْلَامِ -
قاموس و صحاح میں ہے ۔ شَقَوْا عَصَا الْمُسْلِمِينَ أَى اجْتَمَاعَهُمْ وَايْتِلَا فَهُمْ - مسلمان
لوگوں کے اتفاق اور باہمی محبت اور الفت کو توڑ دیا انہوں نے ۔ اور لاٹھی کو اس لئے عصا کہتے ہیں کہ
اس پر انگلیاں اور ہاتھ جمع ہوتے ہیں ۔
۔ حجر کے معنی بادیہ وادی ، ویلی ، پتھر ۔ حدیث جساسہ و دجال میں ہی يَتْبَعُهُ أَهْلُ
الْحَجَرِ أَى أَهْلُ الْبَادِيَةِ
پس آیت کا ترجمہ ہوا ۔ پس کہا ہم نے لے جا اپنی فرمانبردار جماعت کو یا جا ساتھ اپنی
فرمانبردار جماعت کے فلاں بادیہ یا وادی میں ۔ پس چل رہے تھے وہاں بارہ چشمے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۴)
وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَنْ نَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا (البقرة: (۶۲) اور جب کہا تم نے
اے موسیٰ ۔ ہم صبر نہ کریں گے ایک طعام پر پس دعا مانگ ہمارے لئے ۔
ریویو آف ریلیجنز جلدے نمبر ۶ ۷ ۔ جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷)
اس رکوع شریف میں ہم لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انسان دنیا میں کس طرح ذلیل ہوتے
ہیں ۔ کسی طرح مسکین بنتے ہیں اور کس طرح خدا تعالیٰ کے عقب کے نیچے آتے ہیں۔ کس طرح
ابتداء اور انتہا ہوتی ہے؟ بہت سے لوگ دنیا میں ہیں جب وہ بدی کرنا چاہتے ہیں اگر وہ نیکوں کے
گھر میں پیدا ہوئے ہیں یا کسی نیکی کی کتاب پڑھتے اور مطالعہ کرتے ہیں تو پہلے پہل ان کو حیا مانع
ہوتا ہے اور وہ بدی میں مضائقہ کرتے ہیں۔ پہلے چپکے سے ایک چھوٹی سی بدی کر لی ۔ پھر اس بدی
ے اس کے پیچھے پیچھے اھل حجر یعنی بادیہ نشین چلیں گے ۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی