سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 17
حقائق الفرقان
۲۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں تکرار کرتے ہیں۔ پھر بدی میں ترقی کرتے ہیں ۔ رفتہ رفتہ بدیوں میں کمال پیدا کر لیتے ہیں۔ کل
جہان میں دیکھو بدی اسی طرح آتی ہے کبھی یکدم نہیں آتی ۔ حضرت موسی اپنی قوم کو کہتے ہیں کہ جو ہم
کہتے ہیں وہ مان لو۔ انہوں نے جواب دیا یہ تو ہم سے نہیں ہو سکتا۔ نافرمانی کا نتیجہ کیا ہوا؟ ذلیل اور
سکین ہو
گئے۔
ذلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ کا پہلے انسان اونی نافرمانی کرتا ہے پھر ترقی کرتا کرتا حد
سے بڑھ جاتا ہے۔ حضرت موسی کی قوم با وجود کمزور ہونے کے پانی تک کے لئے اجازت مانگتی
ہے۔ حضرت موسی نے خدا سے دعا کی۔ حکم ہوا پہاڑ پر جاؤ وہاں پانی بہتا ہے پیو۔ ایک کھانے پر بس
نہیں کی ۔ کہنے لگے ۔ دعا کریں ہم کھیتی باڑی کریں ۔ ترکاری ، لکڑیاں لہسن ، مسور اور پیاز کھائیں۔
موسی علیہ السلام نے فرمایا یہ بڑی غلطی ہے۔ یہ ادنی چیزیں ہیں ۔ یہ تو تمہاری محنت سے مل سکتی ہیں ۔
کم عقلو ! چھوٹے کاموں میں لگ جاؤ گے تو حکومت کس طرح کرو گے ۔ ان میں سے جو کمزور تھے ان
کو حکم دیا جاؤ کسی گاؤں میں جا کر آباد ہو ۔ فؤمِهَا کا ترجمہ بعض نے گندم کیا ہے یہ غلط ہے میں کبھی نہ
کروں گا۔ میں نے ایک کتاب دیکھی اگر چہ وہ مجھے نا پسند آئی مگر میں نے اس کو خرید لیا۔ رات کو مجھے
رویا ہوا کہ ایک بازار ہے اس میں بہت خوبصورت پیاز اور لہسن خرید لیا۔ جب جاگ آئی تو زبان پر
قوْمِھا تھا تو سمجھ آئی کہ لہسن پر خوب ہاتھ مارا۔ (الفضل جلد نمبر ۱۹ مورخه ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
وَ إِذِ اسْتَسْقَى مُوسَی لِقَوْمِہ ۔ اور جب موسیٰ نے بہ سبب قلت کے اپنی قوم کے لئے پانی کے
واسطے دعا کی تو ہم نے کہا کہ اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْحَجَرَ -
اضرب ۔ اپنی جماعت کو پہاڑ پر لے جایا اپنے عصا کو پتھر پر مار ۔ اُس نے ایسا ہی کیا۔ پس
وہاں بارہ چشمے موجود ہو گئے ۔
إِذِ اسْتَسْقی بھی سنت انبیاء ہے۔ حضرت نبی کریم نے بھی نماز استسقا پڑھی ہے۔
عصاء کے معنے جماعت کے بھی ہیں اور لاٹھی پر چونکہ پانچوں انگلیاں جمع ہو جاتی ہیں ۔
اس لئے اس کو بھی عصاء کہتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۳۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
انْفَجَرَتُ بہتے تھے۔
قوم لہسن ۔
پس ہر ایک سردار نے اپنی اپنی قوم کے ساتھ ایک ایک چشمہ پر قبضہ و تصرف کیا ۔ پس کھاؤ
اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق میں سے اور زمین میں فسادمت کرو۔
اور جب کہا تم نے اے موسیٰ ! ہم ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے ۔ پس تو اپنے رب سے
ہمارے لئے دعا کر کہ اُگائے ہمارے واسطے اُس چیز سے کہ اُگاتی ہے زمین ۔ مثل سبزی ساگ،
لکڑیاں لہسن ، مسور اور پیاز کے۔ حکم ہوا۔ کیا بدلتے ہوا دنی چیز کو اعلیٰ کے بدلہ میں ۔ جاؤ کسی شہر میں
اس میں تم کو وہ ملے گا جو تم مانگتے ہو اور اُن پر ذلت اور مسکنت ماری گئی ۔ اور وہ اللہ کا غضب کمالائے۔
اور یہ سب کچھ اس واسطے ہوا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے۔ انبیاء کے ساتھ بغیر
حق کے لڑتے تھے۔ اور یہ بدلہ تھا اس بات کا کہ وہ حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔
اونی کھیتی باڑی میں پڑو گے تو ذلیل ہو جاؤ گے کیونکہ خدا نے تو یہ حالت جس سے تم نکلنے
کی کوشش کر رہے ہو اس لئے تجویز کی کہ تا تم آزادی پسند ہو۔ فرعون کی غلامی کرتے کرتے
جو کمینہ خصلتیں تم میں پیدا ہو گئی ہیں وہ دور ہو جائیں اور بادشاہت کرنے کے لئے تم میں
طاقت ولیاقت پیدا ہو جائے ۔
مسكنت ۔ بے دست و پا ہو جانا۔
بنی اسرائیل نے یہ دعا کی اور قبول ہو گئی ۔ مگر کیسا نقصان اُٹھا یا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض
دعاؤں کا قبول ہونا اچھا نہیں بلکہ نہ ہونا ہی اچھا ہوتا ہے۔
يَعْتَدُونَ ۔ مسلمانوں کی تباہی بھی اسی طرح سے ہوئی چھوٹے گناہوں سے بڑے گناہ پیدا
ہوتے ہیں یہاں تک کہ آدمی نبیوں کے قتل کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں ۔ افسوس ہے کہ اس زمانہ
کے مسلمان ان تمام مصائب میں گرفتار ہیں لیکن اب تک کروٹ نہیں بدلتے ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۲٬۶۱)
حقائق الفرقان
۲۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
١٣ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرَى وَالصَّبِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَ
الْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ
لَا هُمْ يَحْزَنُونَ -
ترجمہ ۔ جو لوگ مسلمان ہیں اور جو یہودی کہلاتے ہیں اور نصاری اور ستاروں کو پوجنے والے ہمہ حق
بولنے والے صابی (ان میں سے کوئی ہو ) جس نے سچے دل سے اللہ اور قیامت کو مانا اور بھلے کام کئے
تو ایسے لوگوں کو ان کے رب کی طرف سے ضرور اجر ملے گا اور نہ اُن کو کوئی آئندہ غم ہوگا اور نہ گزشتہ ہی
عمل کے لئے وہ غمگین ہوں گے۔
تفسیر۔ یہاں تین باتوں کا ذکر آیا ہے ایک تو یہ کہ اسلام کے بعد دوسروں کے ساتھ تعلقات کیسے
ہوں؟ دوم ایمان کے بعد ہمارا عمل درآمد کیسا ہو؟ سوم یہ کہ اگر کہا نہ مانو گے تو حال کیا ہوگا ؟
فرماتا ہے جو لوگ کسی قسم کے ایمان کا دعوی کرتے ہیں خواہ دہر یہ ہی ہوں غرض پابند ہوں کسی
چیز کے کسی اصل کے۔ پھر وہ خواہ یہودی ہوں یا عیسائی ہوں یا صابی ۔ جو کوئی اللہ پر اور یوم آخرت
پر ایمان لاتا ہے۔
ان دو باتوں کا ذکر اس لئے کیا کہ ایمان کی جڑ اللہ پر ایمان ہے اور ایمان منتہی آخرت پر
ایمان اور جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اس کا نشان بھی بتا دیا کہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ
وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (الانعام: ۹۳) وہ ایک تو تمام قرآن مجید پر ایمان لاتا ہے دوم اپنی صلوٰۃ کی
محافظت کرتا ہے۔ آج ہی ایک نوجوان سے میں نے پوچھا نماز پڑھتے ہو؟ اُس نے کہا صبح کی نماز تو
معاف کرو۔ باقی پڑھتا ہوں۔ یہ مومن کا طریق نہیں ہے۔ ایک مقام پر فرمایا أَفَتُؤْمِنُونَ
بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرۃ: ۸۶) پس تمام کتاب پر ایمان و عمل موجب نجات ہے۔ اِس
آیت میں اللہ نے بتا دیا ہے کہ ایک ہندو، ایک عیسائی، ایک چوہڑا، ایک چمار جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھتا ہے اور یوم آخرت کا قائل ہو جاتا ہے تو وہ مسلمان بنتا ہے اور پھر تم سب
ایک ہو جاتے ہو۔ یہ اخوت اسلام کے سوا کسی مذہب میں نہیں ۔ میں ۔ میں نے دیکھا ہے کہ شرفاء، حکماء،
غرباء، ایک صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس فرمانبرداری کا نتیجہ بھی بتا دیا کہ وہ لا خوف
حقائق الفرقان
ولا تحزن زندگی بسر کرتا ہے۔
۲۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
الفضل جلد نمبر ۲۱ مورخه ۵ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
تحقیق وہ لوگ جو مسلمان ہوئے خواہ وہ یہودی تھے یا عیسائی تھے یا صائب تھے ۔ پس جو
اللہ تعالیٰ پر آخرت پر ایمان لے آئے اور نیک اعمال کرنے لگے اُن کے ان نیک کاموں کا خدا بدلہ
دے گا اور اُن سے تمام خوف و غم دور کر دے گا۔
صابی ۔ اپنے آپ کو دین اور لیس پر سمجھتے ہیں اور بعض حضرت یحییٰ کو اپنا مطاع مانتے ہیں۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۲)
اس واسطے
وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ چونکہ اس وقت ایک مذہبی جنگ شروع تھی اس و
تمام قو میں خوف کی حالت میں تھیں کہ خدا جانے ہمارا مذہب اور ہماری عزت باقی رہتی ہے یا
نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مومن ہیں ان کا نشان یہ ہے کہ ان کے لئے کوئی ڈر نہیں اور نہ ان
میں حزن باقی رہے گا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲)
بعض لوگ قرآن مجید کی اس آیت إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصْرَى وَالصَّبِينَ مَنْ
آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقرة: ۶۳) سے غلط فہمی میں پڑے ہیں۔ ان کا اعتقاد ہے کہ جو لوگ مسلمان ہوں، یہودی
ہوں ، صابی ہوں ، جو ایمان لائیں اللہ پر اور روز آخرت پر اور عمل کریں نیک ۔ پس ان کے لئے ربّ
کے حضور اجر ہے۔ نہ ان کو خوف ہے نہ حزن ۔ مطلب یہ ہے کہ بس اللہ کو مان لینا اور روز آخرت پر
ایمان نجات کے لئے کافی ہے مگر یہ ان کی غلطی ہے کیونکہ قرآن مجید کے متعد دمقامات میں اس مسئلہ کو
واضح کیا گیا ہے کہ یوم آخرت پر ایمان لانا کن لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلدے نمبر۷۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۴)
۶۴ - وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَكُمْ بِقُوَّةٍ وَ
اذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے تم سے شریعت کی پابندی کا اقرار لیا اور تم کوہ طور کے نیچے
تھے کہ ہمارے دیئے ہوئے احکام خوب مضبوطی سے پکڑو اور بہ خوبی یاد کر لو ان احکام کو جو اس میں
حقائق الفرقان
۲۳۳
بیان کئے گئے ہیں تا کہ تم دکھوں سے بچو۔
تفسیر میثاق ۔ پکا وعدہ۔ رَفَعْنَا ۔ اونچا رکھا ہم نے تم پر طور کو۔
۱۴
سُوْرَةُ الْبَقَرَة
بنی اسرائیل سے کچھ لوگ حضرت موسیٰ" کے ساتھ اس شوق میں گئے کہ ہم بھی مکالمات الہیہ
سنیں ۔ حضرت موسیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ میں پہاڑ پر جاتا ہوں تم یہاں پہاڑ کے نیچے انتظار کرو۔
جب جناب الہی سے ارشاد ہو گا تمہیں اس دعا کے مقام پر بلالوں گا۔ چونکہ انہیں پہاڑ کے نیچے رہنے
کی سخت تاکید کی۔ اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تم پر پہاڑ کو اونچا رکھا۔ ( پھر اس میں زلزلہ
آیا۔ جس سے وہ سمجھے کہ وہ ہم پر گر پڑنے والا ہے ) ۔
ہمارے ملک میں بھی ایسے محاورات بولے جاتے ہیں جیسے راوی پر لاہور آباد ہے یا راوی
لاہور کے نیچے بہتی ہے اور قرآن کریم میں ہے ۔ دَخَلُوا عَلَى يُؤْسَفَ ۔ اس سے یہ مراد تو نہیں کہ
سب بھائی آکر یوسف کے اوپر چڑھ بیٹھے ۔ ایک حدیث سے بھی یہ محاورہ صاف ہو جاتا ہے وہ
ہجرت کی حدیث ہے جس میں حضرت ابوبکر فرماتے ہیں ۔ فَرَفَعَ لَنَا الْجَبَلَ ۔
وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ ۔ جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کرو ۔
تَتَّقُونَ ۔ تاکہ تم دکھوں سے بچ جاؤ۔
مخاطب بنی اسرائیل ہیں مگر ہمیں سمجھاتا ہے کہ غار حرا میں رسول کریم بھی اوپر گئے تھے اللہ
نے انہیں وہاں کتاب دی ۔ تم اس پر عمل کرو تا کہ دکھوں سے بچ جاؤ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۳،۱۲ )
اور جب لیا ہم نے مضبوط وعدہ تمہارا اور او پر رکھا ہم نے تم پر طور کو۔ لوجود یا ہم نے تمہیں
قوت سے اور عمل کرو جو اس میں ہے تو کہ تم متقی بن جاؤ۔
دوسرے مقام پر رَفَعْنَا کے بدلہ آیا ہے نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَأَنَّهُ ظُلَّةٌ وَظَنُّوا أَنَّهُ
واقع بهم (الاعراف: ۱۷۲) مجاہد جو قرآن کے معانی بیان کرنے میں عظیم الشان تابعی ہے
اے ہم نے بلند کیا پہاڑ کو ان پر گویا وہ چھتری ہے اور انہوں نے یقین کیا کہ وہ اب ان پر گرا۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۲۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس نے کہا ہے نتقنا کے معنی زَعْزَعْنَا کے کئے ہیں ۔ زَعْزَعْنَا کے معنے ہوئے ہلا دیا ہم نے ۔
اور فراء نے کہا ہے نتقنا کے معنی رَفَعْنَا کے ہیں اور رَفَعْنَا کے معنے ہیں او پر رکھا ہم نے ۔ کیا تم
نے نہیں سنا کہ راوی لاہور کے نیچے بہتی ہے اور لاہور راوی کے اُو پر آباد ہے۔ ٹیمس لندن کے
نیچے بہتا ہے۔ پہاڑوں میں ایسے نظارے عام ہیں کہ پہاڑ سر پر ہوتا ہے اور اگر زلزلہ پہاڑ میں آ
رہا ہو اور پہاڑ آتش فشاں ہو تو اور بھی وہ نظارہ بھیانک ہو جاتا ہے۔
معنی آیت کے اس صورت میں یوں ہوئے جب بلند کیا تم پر اس چیز کو جو طور میں نازل
ہوئی ۔ آگے کا فقرہ اس معنی کی طرف راہنمائی بھی کرتا ہے خُذُوا مَا آتَيْنَكُمْ بِقُوَّةٍ وَاذْكُرُوا مَا
فيه (البقرة: ۶۴) لوجود یا ہم نے تم کو بڑی قوت سے اور عمل درآمد میں لاؤ جو اس میں ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۲۰۴، ۲۰۵)
بنی اسرائیل کو فرماتا ہے کہ ہم نے تم سے کوہ طور کے نیچے پختہ وعدہ لیا اور تم کو اس امر کی ہدایت
کی کہ جو کچھ ہم تم کو دیتے ہیں تم اس پر پورے طور سے عملدرآمد کرنا تا کہ متقی بن جاؤ۔
او
رفعنا ۔ اونچا رکھا۔ جیسا کہ دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ (يوسف : ۱۰۰) اس کا یہ مطلب نہیں کہ
یوسف کے اوپر چڑھ گئے بلکہ یوسف کے پاس گئے ۔ ایسا ہی ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ لاہور
دریائے راوی پر ہے۔ علی اور پر کے مضمون پر غور کرنا چاہئے۔
وَاذْكُرُوا ۔ عمل کرو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنو مبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۲ )
۱۵ - ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَلَوْ لَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَكُنْتُمْ
مِنَ الْخَسِرِينَ ۔
ترجمہ ۔ پھر تم نے منہ پھیر لیا اس حکم کے بعد پس اگر اللہ کے فضل اور اس کی رحمت ( نے ) تمہاری
دست گیری نہ کی ہوتی تو تم ضرور نقصان پانے والے ہوتے۔
تفسیر ۔ تم نے عہد کیا پر پھر تم پھر گئے ۔ پس یا د رکھو کہ اگر تمہاری اس بد عہدی کے بدلہ میں تم کو سزا
ملتی اور خدا کا فضل اور رحم تم پر نہ ہوتا تو تم نقصان اٹھانے والوں : نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوتے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۲)
حقائق الفرقان
۲۳۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
۶۶، ۶۷ - وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدُوا مِنْكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا
قِرَدَةً خَسِينَ - فَجَعَلْتُهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَ مَا خَلْفَهَا وَ مَوْعِظَةً
لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ بے شک تم تو جانتے ہی ہو ان کو جنہوں نے آرام اور سکھ کے دن میں خلاف حکم الہی
زیادتیاں کیں تو ہم نے ان کو کہہ دیا کہ تم ہو جاؤ خفیف العقل بندر ذلیل ۔ پھر ہم نے اس نافرمان
جماعت کو موجودہ اور آگے آنے والے لوگوں کے لئے عبرت کا مقام بنادیا اور اللہ سے ڈرنے والوں
کے واسطے بڑی نصیحت کا موجب ہوا ۔
تفسیر اور البتہ جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے زیادتی کی ہفتہ کے دن میں تو کہا ہم نے ہو
جاؤ بندر پھٹکارے۔ پھر ہم نے وہ دہشت رکھی اس شہر کے روبرو والوں کے اور پیچھے والوں کو ۔ اور
نصیحت رکھی ڈروالوں کو ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۳)
لَقَدْ عَلِمْتُم - خاسرون میں سے ہونے کی ایک مثال دیتا ہے کہ جو لوگ اللہ کے حکم کو نہیں مانتے
وہ کس طرح دکھوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ علمتم یعنی تمہیں یہ واقعہ خوب معلوم ہے۔
اعْتَدَوْا مِنْكُمْ ۔ خدا کے حکموں سے نکل کر کام کیا اور البی حد بندیوں کو توڑ دیا۔
في السبت - سبت کے معنے ہیں آرام ، راحت، آسودگی کے۔ لغت میں ہے السبت۔
الراحة - اکثر لوگ جب خدا انہیں دولت و مال، جاہ و جلال، جتھا، صحت عافیت دیتا ہے تو اس آسودگی
میں خدا کو راضی کرنے کی بجائے ناراض کر لیتے ہیں اور قسم قسم کی بدیاں اور حق تلفیاں کرتے ہیں اور
اس آرام میں حدود الہیہ سے نکل جاتے ہیں۔ سبت کے ایک اور معنے بھی ہیں وہ ایک دن کا نام ہے
جیسے ہمارے ہاں جمعہ ہے۔ یہودیوں میں بھی ہفتہ ایک دن ایسا مقرر کیا گیا تھا جس میں ارشاد الہی تھا
کہ شکار نہ کرو۔ وہ یوں کرتے تھے کہ گڑھوں میں مچھلیوں کو روک لیتے تھے اور دوسرے دن اٹھالا تے
اور کہتے کہ آج تو سبت نہیں ہے۔ شریعت کے احکام میں کئی لوگ ایسے حیلے بنا لیتے ہیں جس سے
ظاہری طور پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا مگر خدا تو ان کے دلوں کی نیتوں کو خوب جانتا ہے اس کو یہ لوگ
حقائق الفرقان
۲۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
کیونکر دھوکہ دے سکتے ہیں۔ یاد رکھو اس آیت میں یہ نصیحت ہے کہ مرفہ الحال ہو کے کوئی شخص
اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے تو وہ بھی برا اور خدا نے جو عبادت کے وقت مقرر کر رکھے ہیں ان میں
حیلہ گریوں سے کام لے تو وہ بھی برا۔ پس ان دونوں باتوں سے بچو۔ دیکھو ایک قوم نے ایام راحت
اور یوم عبادت کی قدر نہ کی۔ حکم الہی کی بجا آوری میں طرح طرح کے حیلے کئے تو اللہ نے ان کو یہ
عذاب دیا کہ بندروں کی طرح ذلیل بنا دیا۔ وہ احکام کو ٹال کر اپنی عزت چاہتے تھے مگر خدا نے انہیں
ذلیل کر دیا اور یہ واقعہ ایسا خطرناک ہوا کہ فَجَعَلْتها نکالا کہ اسے دہشت بنا دیا ان لوگوں کے لئے
جو اس وقت موجود تھے اور ان کے لئے بھی جو پیچھے آئیں گے۔
پاره ۹ رکوع گیارہ اور پھر پارہ ۶ رکوع ۱۳ میں فرمایا ہے کہ یہ لوگ کس طرح بندر بنائے گئے ۔
(1) فَلَمَّا عَتَوا عَنْ مَّا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ
عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ يَسُومُهُمُ سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ ۚ وَ إِنَّهُ لَغَفُورُ
رَّحِيمُ - وَ قَطَّعَنْهُمْ فِي الْأَرْضِ أَمَمًا مِنْهُمُ الصُّلِحُونَ وَ مِنْهُمْ دُونَ ذَلِكَ وَ بَلَونَهُمْ
بِالْحَسَنَتِ وَالسَّيَّاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ۔ (الاعراف: ۱۶۷ تا ۱۶۹)
پس جب ممنوع امور کو گردن کشی سے کرنے لگے تو ہم نے کہا ہو جاؤ تم۔۔۔ بندر ذلیل ۔ اور جب
تیرے رب نے آگاہ کر دیا کہ ان ( یہود ) پر ایسے لوگوں کو مسلط رکھے گا جو قیامت تک انہیں
بڑے بڑے دکھ پہنچاتے رہیں۔ تحقیق تیرا رب جلد اعمال کا برا نتیجہ دینے والا ہے اور بات یہ ہے
۔
کہ وہ بخشنے والا مہربان بھی ہے۔ اور ہم نے انہیں گروہ در گروہ بنا کر ملک میں منتشر کر دیا۔ ان میں سے
بعض نیکو کار ہو گئے اور انہی میں سے بعض اور طرح کے رہے اور انہیں ہم نے دکھوں سکھوں سے
آزمایا تا کہ رجوع کریں۔
(۲) - قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٌ مِنْ ذَلِكَ مَثْوبَةً عِنْدَ اللهِ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ
مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ أُولَئِكَ شَرَّ مَكَانًا وَ أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ -
وَ إِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَ قَدْ دَخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا
حقائق الفرقان
۲۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
يَكْتُمُونَ - وَتَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ أَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا
يَعْمَلُونَ - (المائدة: ۶۱ تا ۶۳ )
میں تمہیں آگاہ کروں کہ اللہ کے حضور بدتر بدلہ پانے والا کون ہے وہی گروہ جسے اللہ نے اپنی
رحمت سے دور کیا اس پر غضب نازل کیا جن کو بندر اور سور بنایا کیونکہ انہوں نے طاغوت کی
فرمانبرداری کی ۔ انہی لوگوں کا بُرا ٹھکانا ہے اور سیدھے راستے سے بہت دور ہیں ۔ جب وہ تمہارے
پاس آئے تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے حالانکہ وہ کفر سے بھرے ہوئے آئے اور اسی کے ساتھ نکل
گئے اور اللہ جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں اور تو ان میں سے بہت کو دیکھے گا کہ گناہ اور زیادتی میں اور
حرام خوری میں پیش دستی کرتے ہیں۔ بہت برا ہے وہ امر جو وہ کر رہے ہیں۔ اس سے صاف ثابت ہوا
کہ ان کی شکلیں مسخ نہیں ہوئیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۳ )
اور تم جان چکے ہو ان لوگوں کو جنہوں نے تم میں سے ہفتے کے دن میں زیادتی کی ۔ پس ہم
نے کہا ان کو کہ ذلیل بند رہو جاؤ۔ (فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔حصہ اول صفحہ ۱۴۴ حاشیہ )
سبت لغت میں آرام کو کہتے ہیں۔ دیکھو قاموس - السبتُ الرَّاحَةُ ۔ اور ہفتے کے دن کو بھی کہتے
ہیں۔ یہودی آرام کے دنوں میں یا یوں کہو سبت کے دن خداوند خدا کی نافرمانی کرتے اور ان کی
سرکشی اور بغاوت پر جب باری تعالیٰ کا غضب بھڑکتا تو ذلیل اور خوار ہو جاتے۔ اور ان کی حالت اس
ذلت اور ادبار کی وجہ سے گویا بندروں اور سؤروں اور کتوں کی سی ہو جاتی ۔ اسی مجاز کو قرآن کریم بیان
کرتا اور اہل کتاب کو جو زمانہ نبوی میں تھے ان کے اسلاف کا عبرت انگیز حال یاد دلا کر نصیحت دیتا
ہے۔ ایسے مجازوں کو جو کتب الہامیہ میں خصوصا اور ہر زبان میں عموماً مستعمل ہوتے ہیں حقیقت اور
نفس الامری سمجھ لینا سخت غلطی ہے اور یہ خوش فہمی انہیں حضرات نصاری سے ہی مخصوص ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۴، ۱۴۵)
چونکہ یہود کو سبت کی حفاظت کی تاکید شدید تھی جیسا خروج ۲۰ باب ۹۔ اور ۳۵ باب سے پایا جاتا
ہے۔ مگر وہ شریر قوم بخلاف حکم ربانی بغاوت اور عصیان کرتی تھی اس لئے غضب خداوندی ان پر نازل
حقائق الفرقان
۲۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوتا اور وہ ذلیل و مردود ہو جاتے ۔ اور اس کو سو ر اور بندر کے استعارے میں مجاز ا ذ کر کیا ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۵)
اور تحقیق تم جانتے ہو کہ جو لوگ سبت کے دن میں حد سے بڑھ گئے تھے یعنی وہ سبت کے
دن کی بے حرمتی کرتے تھے ان کو ہم نے بندر بنا کر ذلیل کر دیا۔
وہ دراصل بندر ہو گئے تھے ۔ پارہ ۶ رکوع ۱۳ میں بھی ان کا ذکر ہے کہ یہ بندر اور سؤر جب
تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لائے۔ نیز دیکھو پارہ نمبر ۹۔
پس ہم نے اس واقعہ کو ان کی آئندہ نسلوں اور متقیوں کے لئے عبرت بنایا۔
وہاں بنی اسرائیل کو سبت کے دن کی عزت و حرمت کی تاکید تھی اور یہاں جمعہ کے دن ( کی )
عزت کی مسلمانوں کو تاکید کی گئی ۔ مسلمانوں کے سامنے یہودیوں کے اس سبت کے دن کی بے حرمتی
کرنے سے بندر بنے ، سؤ رہنے ، بت پرست بنے ، ذلیل ہوئے ۔ اس ذلت کو عبرت کے رنگ میں
پیش کیا گیا ہے اور ڈرایا گیا ہے کہ دیکھو سبت کے دن کی بے حرمتی کر کے یہودیوں نے یہ پھل پایا
ایسا نہ ہو کہ کہیں تم جمعہ کے دن کی عزت سے لا پروائی کر کے مور د غضب بنومگر افسوس کہ مسلمانوں نے
جمعہ کے دن سے پھر بھی غفلت کی ۔ آخر کو اب وہ زمانہ آ گیا کہ یہ بھی ذلیل ہو گئے ۔ مسلمانوں نے
عالمگیر کے آخری زمانہ سے جمعہ کے معاملہ میں سستی شروع کی تھی۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۲، ۶۳)
۶۸ تا ۷۲- وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً قَالُوا
اتَتَّخِذُنَا هُزُوًا قَالَ أَعُوذُ بِاللهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجِهِلِينَ - قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ
يُبَيِّنُ لَنَا مَا هِيَ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَا فَارِضٌ وَلَا بِكُرُ عَوَانَ بَيْنَ
ذلِكَ فَافْعَلُوا مَا تُؤْمَرُونَ - قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنُ لَنَا مَا لَوْنُهَا قَالَ إِنَّهُ
يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاءُ فَاقِعٌ لَوْنُهَا تَسُرُّ النَّظِرِينَ - قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ
يُبَيِّنُ لَنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشْبَهَ عَلَيْنَا وَ إِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ
حقائق الفرقان
۲۳۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
لَمُهْتَدُونَ - قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةً لَّا ذَلُولُ تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِى
الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَا شِيَةَ فِيهَا قَالُوا الْكُنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ فَذَبَحُوهَا وَ مَا
كَادُوا يَفْعَلُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور یہ کیفیت بھی یاد کرو کہ جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم ! تم کو تحقیق اللہ تعالیٰ
حکم دیتا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو۔ قوم نے جواب دیا، اے موسیٰ ! کیا تم ہم سے ٹھٹھا کرتا ہے موسیٰ
نے جواب دیا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں میں تو جاہل لوگوں میں سے نہیں ہوں اور نہ ہونا چاہتا ہوں۔
قوم نے کہا (اگر یہ ہی حکم ہے ) تو تُو اپنے رب سے اتنا تو پوچھ دے کہ ہم کو بتا دے کہ وہ گائے کونسی
ہے؟ موسیٰ نے کہا تحقیق اللہ فرماتا ہے کہ بے شک وہ ایک گائے ہے نہ تو بہت بڑھی ہے اور نہ بچھیا
ہے ادھیڑ عمر کی ہے تو جو تم کو حکم دیا جاتا ہے اس کی تعمیل کرو۔ (پھر) قوم نے کہا، اپنے رب سے یہ
بھی تو پوچھ دو کہ ہم کو بتا دے کہ اُس گائے کا رنگ کیسا ہے؟ موسیٰ نے جواب دیا تحقیق اللہ فرماتا ہے
کہ بے شک وہ گائے زرد رنگ کی ہے اُس کا رنگ بھڑک دار ( شوخ ) ہے دیکھنے والوں کو بہت بھلا
معلوم ہوتا ہے۔ پھر قوم نے کہا تو اپنے رب سے ( کوئی خاص علامت ) پوچھ دے کہ ہم کو بتادے کہ
وہ کونسی گائے ہے۔ بے شک وہ گائے ہم پر مشتبہ ہو گئی ہے اور ہم اگر اللہ چاہے تو اپنے مقصود کو پالیں
گے۔ موسیٰ نے کہا بے شک اللہ فرماتا ہے وہ گائے ایسی ہے جس سے کوئی محنت نہیں لی جاتی زمین میں ہل
جو تنے کی اور نہ اس سے کھیتی کو پانی ہی دیا جاتا ہے موٹی تازی صحیح سلامت بے داغ گائے ہے۔ بول
اٹھے کہ (ہاں) اب تو حق و ہدایت لے کر آیا پس انہوں نے اس گائے کو ذبح تو کیا گو دل سے اس کو
ذبح کرنا نہ چاہتے تھے۔
تفسیر - تَذْبَحُوا بَقَرَةً ۔ وہ لوگ گائے کی پرستش کرتے تھے خدا نے ان سے درشنی گائے ذبح کرائی ۔
وو
مسلمة - ان کاموں ) اموں ( تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ ) سے بچے ۔ بے داغ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۳)
انبیاء بنی اسرائیل شرک اور بت پرستی کے دشمن تھے۔ بعض نادان فرقوں میں ایک
حقائق الفرقان
۲۴۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
گائے کی پرستش ہوتی تھی اور وہ ان میں درشنی گائے تھی ۔ چنانچہ تَسُرُّ النظرِينَ اور تُثِيرُ
الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَا شِيَةَ فِيهَا ( البقرة : (۷۲) ( سے ) اس کا صاف پتہ لگتا
ہے۔ اس کا ذبح کرنا بت پرستی کی جڑ کاٹنی تھی ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن - صفحہ ۲۱۸)
فرعون جو تھا اس کے آباء واجداد گاؤ کی پرستش کرتے تھے۔ اسکندریہ میں ایک لائبریری تھی
اس کو بروچیم کہتے تھے۔ بروچیم بیل کا نام ہے۔ اس لائبریری کے آگے ایک بیل بنا ہوا تھا لائبریری
کی حفاظت کے لئے ۔ مؤرخوں کا اس میں اختلاف ہے کہ بنی اسرائیل مصر میں ڈھائی سو سال رہے یا
چار سو سال۔ خیر یہ تمہاری دلچسپی کی بات نہیں۔ اور فرعون کے سر کا تاج بھی گئو موکہی کا تھا اور اس کا
بڑا ثبوت قرآن سے یوں ملتا ہے کہ جب بنی اسرائیل وہاں سے آئے تو بار بن کر سید نا موسیٰ علیہ السلام
کے زیر اثر تھے۔ سیدنا موسیٰ علیہ السّلام کے بعد انہوں نے بچھڑے کی پرستش شروع کر دی۔ گاؤ کو تو
پہلے ہی مانتے تھے۔ انبیاء کو تو شرک سے نفرت ہی ہوتی ہے۔ موسی علیہ السلام کو بچھڑے کی پرستش
بری لگی ۔۔۔۔ سیدنا موسیٰ علیہ السّلام نے فرمایا کہ گاؤ کی قربانی کرو۔ عادت بڑی بری بلا ہے۔ لگے ایچ
پیچ بنانے ۔ سیدھی بات تھی گائے ذبح کر دیتے ۔۔۔ موسی اتنا بڑا اولوالعزم نبی تھا کتنے نشان دکھلائے۔
فرعون کی غلامی سے بچایا۔ ید بیضاء ، عصاء، جراد، و با تعمل ، طوفان وغیرہ وغیرہ دکھائے ۔ فرعون غرق
ہوا۔ اسی دریا سے بنی اسرائیل بیچ کر نکل آئے۔ ان کے دل میں کوئی ادب معلوم نہیں ہوتا اور کہنے
لگے کہ کیا آپ ہنسی کرتے ہیں ۔ کہا اعوذ باللہ یہ تو جاہلوں کا کام ہے۔ ہماری سرکار نے فرمایا،
صلی اللہ علیہ وسلم ، کہ میں تم سے بڑا عالم اور متقی ہوں ۔ ٹھٹھا یا مخول کرنا عالم کا کام نہیں ۔ مجھے یاد
نہیں کہ کبھی درس میں یا طب میں ٹھٹھا کیا ہو ۔ وہ بد معاش خوب سمجھتے تھے کہ سید ناموسی کی کیا
غرض تھی مگر رسم کے خلاف کرنا بھی مشکل تھا اس لئے خوئے بدرا بہانہ ہا بسیار، کہتے ہیں کہ
ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنُ لَنَا مَا هِيَ یہ تمسخر ہے ۔ جواب ملا گائے ہے، نہ بچھیا ہے اور نہ بڑھیا ہے اور ہے۔
لے اگر عادت بری ہو تو اس کے لئے بے شمار بہانے مل جاتے ہیں ۔