سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 18

حقائق الفرقان
۲۴۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
جوان ہے جو حکم ہوا ہے اس کی تعمیل کرو۔ شریر پابند رسوم و عادات بھلا کیسے جلد سیدھا ہو۔ لگے پوچھنے
کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ علاج تو یہ تھا کہ دو نجوت لگا دیتے مگر انبیاء رحیم کریم ہوتے ہیں تو انہوں نے
فرمایا کہ زرد رنگ اور شوخ ڈھڈھا رنگ ہے یعنی گوڑھا گورا ۔ خوش کرتی ہے دیکھنے والوں کو ۔ کیا معنے؟
درشنی گاؤ ہے۔ ہندو ایسی عمدہ گھروں میں رکھتے ہیں اور ان کو گندھا آٹا کھلاتے ہیں۔ اب یہ بدبختی
پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ کہتے ہیں کہ حضور گائیں بہت ہیں۔ گوریاں بھی ہیں ذرا تفصیل سے پوچھو ہم کو تو شبہ
پڑ گیا ہے۔ پھر تاڑ گئے کہ یہ شرک کو تو پسند نہ کرے گا اور فرمایا کہ وہ ذلیل نہیں ہے۔ وہ تو کھا کھا کر اتنی
موٹی ہوئی ہے کہ وہ زمین پر گھر مارتی ہے کبھی کھیتی میں نہیں لگائی گئی۔ اس میں کلا کوئی نہیں اور نہ داغ
ہے۔ مجبور ہو گئے ۔ آخر ذبح کرنی پڑی۔ آخر انبیاء علیہم السلام کے حضور کیا پیش جاتی ۔
ایک اور بات سناتا ہوں کہ جب انسان کسی جگہ کو آگ لگاتا ہے تو پہلے دیا سلائی کو جلاتا ہے۔
پہلے چیتھڑے اور کاغذ وغیرہ کو آگ لگاتا ہے۔ ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ بڑے بڑے کھنڈ تباہ کر
دیں۔ اسی طرح قومی افساد کیلئے بعض لوگ ایک امر کو دینی اور مذہبی امر تجویز کر کے اس سے افساد
شروع کرتے ہیں اور شاید ان کی اتنی عقل ہوتی ہے یا یہ ان کی بد عادت ہے اس کو پورا کرنے کو ایک
ایمانی امر تجویز کرتے ہیں اس لئے میں اول اپنا ایمان ظاہر کرتا ہوں ۔ ہمارے ایمان میں جو کچھ ہے
یہ ہے کہ لا إله إلا الله اور گواہ رہیو قیامت کے دن پوچھے جاؤ گے کہ کوئی معبود برحق ، محبوب،
مطلوب حقیقی جس کے آگے کامل اطاعت کریں، تذلل اختیار کریں اللہ ہے۔ اس کے مقابل میں کوئی
نہیں ۔ رب ، رحمن ، رحیم، مالک یوم الدین اس کی صفتیں ہیں ۔ لاکھوں فرشتے اس نے بنائے ہیں
یہ اس کے کارخانہ میں اس کے حکم کے ماتحت کارکن ہیں ۔ ان کی معرفت حکم الہی آتا ہے اور
بالواسطہ بھی آتا ہے اور جن کے پاس آتا ہے اگر وہ مامور ہوں تو وہ رسول کہلاتے ہیں اور سب کے
سردار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اس کے بعد دوزخ ، جنت، پل صراط ، قیامت برحق ہیں۔
الفضل جلدا نمبر ۲۲ مورخه ۱۲ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
جب خدا تعالیٰ نے یہ دیکھا کہ موسیٰ کی قوم میں گائے کی عظمت یہاں تک بڑھ گئی ہے کہ وہ اُس

حقائق الفرقان
۲۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو خدا کا شریک ٹھہرانے لگے تو اس کی غیرت جوش میں آئی اور اس نے چاہا کہ ان کے دلوں سے اس
شرک کا نام و نشان تک بھی اٹھا دے ۔ اس کے لئے یہ ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ ! تو اپنی قوم کو یہ حکم
دے کہ وہ گائے کو ذبح کریں اور اس کی قربانی کریں ۔ تا کہ جب وہ اس کے گوشت کو کھا ئیں تو ان کو
یہ بات محسوس ہو جائے کہ واہ ! ہم نے یہ اچھا معبود بنایا ہے کہ جس کا ہم گوشت بھی کھا جاتے ہیں۔
جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو کہا کہ دیکھو خدا تم کو حکم کرتا ہے کہ تم گائے کو ذبح کرو تو قوم نے کہا
کہ اے موسیٰ کیا تو ہمارے ساتھ ہنسی کرتا ہے۔
آپ نے فرمایا۔ اَعُوذُ بِاللهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجُهِلِينَ ۔ میں اس امر کے لئے خدا سے مدد
طلب کرتا ہوں کہ میں جاہلوں سے نہ ہو جاؤں۔ یہاں پر ایک نکتہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنسی
ٹھٹھا کرنا جاہلوں کا کام ہوتا ہے تب ہی تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں تو اس بات سے خدا کی پناہ
طلب کرتا ہوں کہ میں وہ کام کروں جو جاہل کیا کرتے ہیں۔
هزُوا ۔ جس چیز سے ہنسی کی جاتی ہے اور جس کی تحقیر ہو۔
فَارِضُ - كَبِيرَةً -
بکر ۔ جس نے ایک بار بچہ دیا ہو۔
عَوَان۔ جس نے دوبارہ بچہ دیا ہو۔
تسر النظرين - درشنی گائے ۔ خوش کرے دیکھنے والوں کو ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۳)
۷۴،۷۳۔ وَ إِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادْرَعْتُمْ فِيهَا ۖ وَ اللَّهُ مُخْرِجٌ مَا كُنتُم
تَكْتُمُونَ - فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِ اللَّهُ الْمَوْتَى وَ يُرِيكُمُ أَيْتِهِ
لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب تم نے مارا نفس کو پس تم نے اُس میں ایک سخت احتیاط چھپانے کی کی اور اللہ ظاہر کر
دینے والا ہے چھپی ہوئی باتوں کو جو تم نہیں جانتے یا سخت چھپاتے ہو۔ پس ہم نے یہ حکم دیا ہے کہ بعض

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو بعض کے ساتھ مار و قاتل کو قتل کرو اسی طرح اللہ تعالیٰ زندہ کیا کرتا ہے مُردوں کو اور اپنی نشانی تم کو
دکھایا کرتا ہے تا کہ تم عقل سیکھو۔ وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ پر غور کرو۔
تفسیر - إِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا ۔ ایک یہودی نے ایک مسلم عورت کو مار دیا۔ وہ قریب المرگ حالت
میں بتائے گئی میرا قاتل کون ہے ۔ پس حکم ہوا اس کو مار دو۔ ۔
ببعضها بعض کے بدلے میں ۔ اس لئے فرمایا کہ کوئی خواہ سو کو مارے آخر اسی ایک قاتل کو قتل
کیا جائے گا۔ ب دوم جرم کا ارتکاب خدا جانے کتنی بار کر چکا ہے اور اب پکڑا گیا۔
يحي اللهُ الْمَوْتَى - وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوة اس قاتل کو مارنے سے آئندہ قتل ہونے والے
بچ گئے ۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۷، ۴۳۸)
میں نے اس آیت پر غور کیا ہے وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا یہ ایک سیدھی آیت ہے اس کے معنے تم
نے ایک آدمی کو مار ڈالا ۔ آدمی کو تو مارا ہی کرتے ہیں۔ یہ ترجمہ اس کا صحیح نہیں ۔ اس کا ترجمہ یہ
66
ہے کہ تم نے ایک جی یا جان کو مارا پھر اپنے آپ سے ہٹانے لگے کہ ہم نے نہیں مارا ۔ معلوم ہوا کہ
وہ جان ایسی نہ تھی جس کا وہ بہادری کا کام سمجھ کر اقرار کرتا۔
کعب بن اشرف مارا گیا۔ اس کے قاتل کا پتہ پوچھنے پر نبی کریم نے فرمایا میں نے مارا ہے۔
ابو رافع مارا گیا اس کے لئے بھی نبی کریم صلعم نے فرمایا کہ ہم نے اس کو مارا ہے گشت و خون جیسا کہ
آجکل سرحدیوں ، وزیریوں اور محسور یوں وغیرہ میں ہے ایسا ہی عرب میں تھا۔
سب کے نزدیک عورت کا مارنا بہت معیوب ہے۔ ابوسفیان نے کہا تھا کہ آپ اس لڑائی میں
عورتوں کو بھی مقتول پائیں گے مگر میں نے یہ حکم نہیں دیا۔
میں ایک دفعہ ایک رئیس کے ساتھ جس کے ساتھ انگریز بھی تھے سور کے شکار میں گیا۔سامنے سے
ایک سور آیا۔ اس کا گھوڑا اس سے ڈر گیا ۔ وہ جھک کر گھوڑے کو ایک طرف دوڑا کر لے گیا۔ ایک انگریز
بھی ان میں تھا اس نے اس رئیس کو کہا کہ واہ۔ آپ کا گھوڑا سور سے ڈر گیا تو اس رئیس نے کہا کہ آپ نے
دیکھا نہیں۔ میں جھکا تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہ سور کی مادہ سورنی تھی۔ ہم سپاہی مادہ کو نہیں مارا کرتے۔ تو مادہ مارا
اس انگریز نے دوسرے انگریزوں کو کہا شکر ہے ہم نے اس کو نہیں مار اور نہ ہماری تو بدنامی ہوتی۔

حقائق الفرقان
۲۴۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس آیت میں جس نفس کا ذکر ہے وہ عورت ہے۔ مرد کو اگر مارتے تو کچھ حرج نہ تھا۔ تحقیقات
کرنے پر انہوں نے اس کو ایک دوسرے پر تھوپا۔ آخر نبی کریم صلعم نے مدینہ کے سارے
بد معاشوں کو جمع کیا اور اس عورت کے آگے سب کو پیش کیا۔ ( وہ بول تو نہ سکتی تھی مگر قوت ممیز ہ اس میں
تھی ) جب قاتل کو اس کے سامنے لایا گیا تو اُس نے سر سے اشارہ کیا کہ یہی ہے۔ اس کو نبی کریم صلعم
نے کئی پیچوں سے اس عورت پر پیش کیا مگر وہ اس کو پہچان لیتی ۔ اس کا ذکر بخاری شریف میں ہے۔
اس بدمعاش نے اس عورت کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا تھا ( کچھ زیور کے سبب سے ) ۔
وَاللهُ مُخْرِجٌ مَا كُنتُمْ تَكْتُبُونَ - اللہ اس بات کو نکالنے والا تھا آخر وہ بات نکل آئی۔
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا ۔ تب ہم نے اس قاتل کو مارنے کا حکم دیا اور یہ اس کے بعض کا بدلہ تھا۔
اس نے پہلے بھی کئی بد معاشیاں کیں اور آگے بھی وہ کرتا۔ اس لئے یہ سزا اس کے بعض کی ہے۔
اور جگہ فرمایا وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ (البقرة : (۱۸۰) بدلہ لینے میں تمہارے لئے حیات
ہے۔ یخی کا لفظ رکھا ہے یہ ان کی بے حیائی ہے کہ انہوں نے عورت کو مارا ۔ عورت کو مارنا کوئی
بہادری نہیں ۔
الفضل جلد ا نمبر ۲۳ مورخه ۱۹ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
یاد کرو جب تم نے ایک جی کو قتل کیا اور لگے ایک دوسرے پر تھوپنے ۔ اللہ تعالیٰ نکالنے والا
ہے جو تم چھپاتے ہو ۔ تب ہم نے کہا قاتل کو مارو۔ اور یقیل تو بعض نفوس کے بدلہ ہے۔ تمہیں کیا معلوم
کتنے آدمی اس قاتل نے مارے۔ کیونکہ یعفوا عن کثیر آیا ہے اور آئندہ اس کے ہاتھ سے قتل
ہونے والے بچ گئے ۔ جیسے فرمایا ۔ وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ -
البدر جلد ۱۴ نمبر۷ مورخه ۲۸ اگست ۱۹۱۳ ء صفحه (۳)
مخرج تم گائے کی خفیہ طور سے عبادت کرتے تھے خدا نے اس کو ظاہر کر دیا۔
۔۔۔۔ پس کہا ہم نے کر قتل کرو گائے کو کیونکہ اُس کو تم نے معبود بنایا تھا۔ تم گائے کی پوجا کر کے مردہ
ہو گئے تھے۔ اس لئے خدا نے چاہا کہ تمہارے دلوں سے شرک کی تاریکی اور زنگ دور کر کے نورِ ایمان
اور روحانیت سے بھر دے اور ہم کو زندہ کر دے۔ دے اور تم کو زندہ کر دے۔ دیکھو اس طرح سے اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کر کے
اپنے نشان دکھلاتا ہے تا کہ تم الو نہ بنو بلکہ عقل کرو۔ (البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۳ )

حقائق الفرقان
۲۴۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
۷۵- ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً
وَ إِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهُرُ وَ إِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَقَّقُ فَيَخْرُجُ
مِنْهُ الْمَاءُ وَ إِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا
تعملون -
ترجمہ ۔ پھر تمہارے دل اس کے بعد سخت ہو گئے گویا کہ وہ پتھر ہیں یا پتھر سے بھی زیادہ سخت
کیونکہ بعض پتھر ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور بے شک بعض پتھر ایسے
ہوتے ہیں کہ اُن کے پھٹ پڑنے سے پانی جاری ہو جاتا ہے اور تحقیق بعض پتھر ایسے ہوتے ہیں جو
اللہ کے خوف سے گر پڑتے ہیں اور اللہ تمہارے کرتوتوں سے غافل نہیں۔
تفسیر ۔ فَيَخْرُجُ مِنْهُ المَاءُ - جب بعض پتھر ایسے ہیں کہ ان سے پانی نکلتا ہے تو مومن کے
اندر سے تو اس سے بڑھ کر کچھ نکلنا چاہیے یعنی اتنی ندیاں پھوٹ کر نکلیں کہ عالم سیراب ہو۔
پتھروں سے پانی نکل کر فارغ البالی ، سرسبزی کا ذریعہ بنتا ہے تو مومن کے اندر سے بھی ایسے
کلمات نکلنے چاہئیں جن سے روحانی سرزمین میں بہار آتی ہو۔
لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ ۔ پتھر کے اوپر سے گرنے کا نظارہ انسان میں خشیت پیدا کرتا
ہے یا ضمیر قلوب کی طرف ہو۔
وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ۔ گناہ سے بچنے اور خشیت اللہ پیدا کرنے کا ایک ذریعہ یہی
ہے کہ انسان کو یہ یقین ہو اللہ میرے کاموں سے بے خبر نہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۴)
میں اس آیت کو سنا کر افسوس کرتا ہوں ۔ مسلمانوں کو بتلایا کہ تم ایسا کام نہ کرنا۔ صد ہ قتل کرتے
ہیں ڈرتے نہیں ۔ ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبکم ۔ تمہارے دل سخت ہو گئے ۔
بعض پتھروں سے نہریں چلتی ہیں اور ان سے نفع پہنچتا ہے مگر تم تو ان پتھروں سے بھی بدتر
ہو۔ تم جس قدر ہو تم میں سے ندیاں اور نہریں جاری ہوتیں اور کچھ نہیں تو پانی نکلتا۔ میں تمہارا خیر

حقائق الفرقان
۲۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
خواہ ہوں۔ میں نے تمہیں سمندر کے سمند ر سنائے مگر تم بھی بہادر ہو۔ بعض ہیں کہ ان کے کانوں پر
جوں رینگتی ہی نہیں قَسَتْ قُلُوبکم خدا ساری قوم کو برا نہیں کہتا۔ بعض نیک بھی تو ہوتے ہیں جو ان
مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ الله کے مصداق ہوتے ہیں ۔
مِنْھا میں جو ضمیر ہے اس میں اختلاف ہے۔ بعض پتھروں کی طرف پھیرتے ہیں بعض قلوب
کی طرف ۔ جیسے اِقْذِفِيهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْنِ فِيهِ فِي الْيَمِ (طه: ۴۰) موسی کو صندوق میں ڈال دو اور
صندوق کو دریا میں ڈال دو۔
الفضل جلد نمبر ۲۳ مورخه ۱۹ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)
مگر پھر تمہارے دل سخت ہو گئے اور سخت بھی ایسے کہ پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہو گئے
کیونکہ پتھروں سے تو پانی بھی جاری ہو جاتا ہے مگر تمہارے دل خوف الہی سے پیجے تک بھی نہیں ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۳)
منهم يسمعون
۷۷،۷۶- اَفَتَطْمَعُونَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُم
كَلمَ اللهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ
آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالُوا اتْحَدِّثُونَهُمْ بِمَا فَتَحَ
اللهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَاجُوكُم بِهِ عِنْدَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ (اے مسلمانو!) کیا تم اُن ( سنگ دلوں ) سے اُمید رکھ سکتے ہو کہ وہ تمہاری باتیں مانیں گے )
حالانکہ اُن میں سے ایک فریق ایسا بھی ہے کہ جو کلام اللہ کو سن سمجھ کر پھر اس کو تبدیل کرتا ہے حالانکہ وہ جو کوسن
اس کے درست معنی کا علم رکھتا ھتا ہے۔ جب (وہ) (وہ) مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے
اور جب خلوت میں الگ ہو کر وہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم ایسی باتیں بتا دیتے ہو
مسلمانوں کو جن کی حقیقت اللہ نے تم پر کھول رکھی ہے اسی وجہ سے تو مسلمان تم پر حجت قائم کر کے
تمہارے رب کے حضور تم کو قائل کر لیتے ہیں یا کر لیں گے۔ کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ۔
تفسیر - افَتَطْمَعُونَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَكُمْ تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاری بات مان لیں مگر یہ وہ لوگ ہیں
کہ جس کتاب کو کلام اللہ مانتے ہیں اس کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں بعد اس کے کہ اس کو
يَسْمَعُونَ كَلِمَ اللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ -

حقائق الفرقان
۲۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
خوب سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی کوئی نیک نتیجہ نہیں رکھتی ۔
ليحاجوكم - حجت میں غالب آئیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۴)
انسان کے ذمے تین طرح کے حقوق ہیں۔ اوّل اللہ تعالیٰ کے ۔ دوم ۔ اپنے نفس کے۔
سوم مخلوقات کے۔ ان حقوق کے متکفل قرآن کریم اور احادیث صحیحہ ہیں۔ جناب الہی کے حقوق
کون بیان کر سکتا ہے عقل میں تو نہیں آ سکتے ۔ جس طرح وہ وراء الوراء ہستی ہے اس کے حقوق بھی
ویسے ہی ہیں۔ جب انسان ایک دوسرے انسان کی رضا مندی کے طریقے کو اچھی طرح نہیں جان
سکتا تو خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے رستوں کو کب کوئی پاسکتا ہے اور جب انسان کے حقوق کو نہیں سمجھ
سکتے تو خدا کے حقوق کو کس طرح سمجھ سکتے ہیں۔ مثلاً میں یہاں کھڑا ہوں تم میری رضامندی کی راہ کو
نہیں جانتے ۔ تو وہ ذات جو لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری:۱۲) ہے اس کے حقوق کو کیونکر انسان
سمجھ سکتا ہے؟
اسی طرح انسان کے حقوق بھی ہیں۔ انسان بہت کچھ غلطیاں کر جاتا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ
نے انسان کے لئے ایک قانون بنایا ہے۔ ایک صحابی دن کو روزے رکھتے اور رات کو عبادت کرتے
تھے۔ وہ حضرت سلمان فارسی کے دوست بھی تھے ۔ ایک دفعہ سلمان ان کے گھر تشریف لے گئے
تو ان کی بیوی کے کپڑے خراب تھے ۔ انہوں نے ان کی بیوی سے پوچھا کہ بھا وجہ صاحبہ آپ کی
ایسی حالت کیوں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے کپڑوں کی حالت کیونکر اچھی ہو تمہارے
بھائی کو تو بیوی سے کچھ غرض ہی نہیں ۔ وہ تو دن بھر روزے اور رات کو عبادت میں مشغول رہتے ہیں ۔
حضرت سلمان نے کھانا منگوایا۔ اور اس دوست کو کہا کہ آؤ کھاؤ۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں تو
روزے دار ہوں ۔ تو حضرت سلمان نے ناراضگی ظاہر کی تو مجبورا اُس صحابی نے آپ کے ساتھ کھانا کھا
لیا۔ پھر حضرت سلمان نے جب رات ہوئی تو چار پائی منگوا کر ان کو کہا کہ سو جاؤ ۔ انہوں نے اس سے
لے اس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں ۔ ( ناشر )
-

حقائق الفرقان
۲۴۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
انکار کیا اور کہا کہ میں رات کو عبادت کیا کرتا ہوں تو پھر حضرت سلمان نے ان کو زبر دستی سلا دیا۔
صحابہ ایسے نہ تھے کہ إِذَا جَاءَهُمُ اَمْرُ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ (النساء: ۸۴) جب
کوئی امن و خوف کی بات ہوتی تو اسے پھیلا نہ دیتے تھے۔ تم میں سے اکثر ایسے ہیں جو بات سنی تو
فوراً اس کو پھیلا دیتے ہیں۔
آخران کا معاملہ حضرت نبی کریم صلعم کے پیش ہوا تو آپ نے اُس صحابی کو فرمایا کہ تمہارے
متعلق ہمیں یہ بات پہنچی ہے تو انہوں نے یہ عرض کیا کہ بات تو جیسے حضور کو کسی نے پہنچائی ہے وہ صحیح
ہے۔ تب نبی کریم صلعم نے ان کو فرمایا انَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ۔ یہ بھی فرمایا
تھا وَلِعَيْنَيْكَ عَلَيْكَ حَقًّا ۔ تیرے پر نفس کے بھی حقوق ہیں تیری بیوی کے بھی حقوق ہیں ۔ اس
نے عرض کیا یا رسول اللہ ( اس کی مراد اس سے یہ تھی کہ میں تو خوب مضبوط ہوں آپ مجھے کچھ تو اجازت
دیں) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا ایک مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو( چاند کی تیرہ،
چودہ، پندرہ ) اُس نے پھر کہا یا رسول اللہ ( مطلب یہ تھا کہ میں بہت طاقتور ہوں آپ مجھے اور زیادہ
اجازت دیں) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا دو دن افطار کر کے ایک دن روزہ رکھ لیا کرو۔
اس نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ تو نبی کریم صلعم نے فرمایا اچھا ۔ سب سے بڑھ کر تو صوم داؤ دی تھا۔ تم
ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کر لیا کرو۔ پھر کہا یا رسول الله ( مطلب یہ تھا کہ مجھے قرآن کریم
کے روزانہ ختم کرنے کی تو اجازت فرماویں) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہفتہ میں ایک ختم
کر لیا کرو۔ تو اس نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ ۔ تو نبی کریم صلعم نے فرمایا اچھا قرآن کریم کا ختم تین
دن میں کر لیا کرو اس سے جلدی کی بالکل اجازت نہیں ۔ جب وہ بوڑھے ہو گئے تو پھر ان کو اس سے
تکلیف ہوئی اور اب نبی کریم صلعم تو فوت ہو گئے ہوئے تھے ۔ اب لگے رونے اور پچھتانے کہ
میں نے نبی کریم کی اجازت کو اس وقت کیوں نہ مانا ! جب ایسے ایسے صحابہ کو رضا مندی کا پتہ نہیں لگ لو نہ مانا! پتہ
سکا تو تم کو کیونکر لگ سکتا ہے؟
ہم بیمار ہو جاتے ہیں یا ہمیں کوئی خوشی ہوتی ہے تو تم میں سے بعض ایسے ہیں (جن کا ہم سے کوئی

حقائق الفرقان
۲۴۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
تعلق نہیں ) کہ وہ ہماری رنج و راحت میں بالکل شریک نہیں ہوتے اور ہمیں پوچھتے تک نہیں ۔
وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ ۔ اور جب یہ آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں
کہ دیکھو تم نے فلاں بات جو تم کو سمجھ آ گئی وہ کیوں بتلائی ۔ اب وہ تم کو خدا کے رو بروملزم ٹھہرائے گا۔
اوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ (البقرة : ۷۸) کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے
چھپے اور ظاہر اور ان کے سب بھیدوں کو جانتا ہے تو وہ پھر چھپاتے کس سے ہیں ۔
الفضل جلد نمبر ۲۴ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
منشی جمال الدین مدار الہمام ۔۔۔۔ مغرب کے بعد خود قرآن شریف کا لفظی ترجمہ پڑھایا کرتے
تھے۔ ایک روز میں بھی اس درس میں چلا گیا۔ وہاں یہ سبق تھا۔ وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ
إِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ (البقرۃ: ۷۷) ۔۔۔۔۔ میں نے کہا کیا اجازت ہے ہم لوگ کچھ سوال بھی
کریں؟ منشی صاحب نے فرمایا بخوشی ۔ میں نے کہا یہاں بھی منافقوں کا ذکر ہے اور نرم لفظ بولا ہے۔
یعنی بَعْضُهُمْ اِلى بَعْضٍ اور اس سورۃ کے ابتداء کے ابتداء میں جہاں انہیں کا ذکر ہے وہاں بڑا تیز لفظ ہے۔ اذا
خَلَوْا إِلى شَيْطِينِهِمُ (البقرة : (۱۵) اس نرمی اور سختی کی کیا وجہ ہو گی؟ منشی صاحب نے فرمایا کیا تم
جانتے ہو؟ میں نے کہا۔ میرے خیال میں ایک بات آتی ہے کہ مدینہ منورہ میں دو قسم کے منافق تھے،
ایک اہل کتاب ، ایک مشرک ۔ اہل کتاب کے لئے نرم یعنی بَعْضُهُمْ کا نرم لفظ اور مشرکین کے لئے
سخت إلى شيطينهم بولا ہے۔ منشی صاحب سن کر اپنی مسند پر سیدھے کھڑے ہو گئے اور میرے پاس
چلے آئے ۔ مجھ سے کہا کہ آپ وہاں بیٹھیں اور میں بھی اب قرآن شریف پڑھوں گا ۔ قدرت الہی ہم
وہاں ایک ہی لفظ پر قرآن کریم کے مدرس بن گئے۔ (مرقات الیقین فی حیات نور الدین صفحه ۱۰۲)
پس اے مومنو! کیا تم یہ امید رکھتے ہو کہ وہ ایمان لائیں گے کیونکہ وہ تو ایک ایسا خبیث فریق
تھا کہ باوجود اُس نے کلام الہی کو سننے اور سمجھنے کے تبدیل کر دیا۔ اس رکوع کی تین آیتوں میں خدائے تعالیٰ
نے مسلمانوں کو یہود کا قصہ سنا کر ڈرایا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم بھی ( گئو ما تاجی کے ) پرستاروں
یا ان کے معاونین میں شامل ہو جاؤ۔ اگر تم نے ان جیسی چال اختیار کی تو یاد رکھو کہ جس جس قسم کی

حقائق الفرقان
۲۵۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ذلتیں ان پہلے خبیثوں کو اٹھانی پڑی ہیں تم بھی اُن کے برداشت کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جانا۔ مگر
افسوس کہ اب مسلمانوں پر وہی زمانہ آ گیا جس کے لئے ان کو پہلے ہی تنبیہ کی گئی تھی ۔ آج ہم دیکھتے
ہیں کہ بعض بعض الو کے چرخے گاؤ کشی کے خلاف گئو رکھشا کے ہیڈ نگ دے دے کر گائے کی
پرستش کے ممد و معاون ہیں اور باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں نہایت صفائی کے ساتھ ارشاد الہی
لوگوں کے دلوں سے گائے کی عظمت اٹھا دینے کے لئے ۔ اس کے ذبح اور قربان کرنے کے لئے لکھا
پا کر بھی قرآن کی مخالفت کرتے اور اس کے حرفوں کو تبدیل کر کے ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ
وَهُمْ يَعْلَمُونَ (البقرة : ۷۶) کے مصداق بنتے ہیں۔
ان کی یہ حالت اس امر کا اظہار کرتی ہے کہ یا تو وہ برائے نام ہی مسلمان ہیں ۔ قرآن کو جانتے
ہیں خوب سمجھتے ہیں مگر اپنی خباثت اور منافقت طبع کی وجہ سے وہ ہندوؤں سے سگڑ بھلائی لینے کے
لئے خدائی احکام کی مخالفت اسلام کی آڑ میں کر رہے ہیں۔
یا وہ بالکل قرآن سے واقف ہی نہیں بلکہ لا یعقل بیوقوف ہیں۔ اس لئے بیہودہ بکواس کر
رہے ہیں اور مطلب اس سے صرف اسی قدر ہے کہ کوئی ہمیں بھی قاضی و مفتی سمجھے۔
یا یہ بات ہے کہ اگر چہ وہ بظاہر کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو گئے مگر حقیقتا ان میں کسی دال خور گئو
کی رکھشا کرنے والے اور اس کے پرستار کا خمیر شامل ہے جو ان کو ان کے آبائی فطرت کے مطابق
مجبور کر کے یہ کارروائی کرا رہا ہے۔ ورنہ اگر یہ بات بھی نہیں تو ان کو مفتی و قاضی مقرر کس نے کیا ہے؟ یہ
کہ تم اس امر میں ضرور ہی فتوای دو۔ (البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۳، ۶۴)
۷۹، ۸۰ - وَ مِنْهُمْ أَمِّيُّونَ لَا يَعْلَمُونَ الْكِتَبَ إِلَّا أَمَانِي وَ إِنْ هُمُ إِلَّا
يَظُنُّونَ - فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَبَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ
عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَوَيْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ
لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ اور بعض اُن میں سے وہ ناواقف قوم بھی ہے جو کتاب کو تو کچھ سمجھتی بو جھتی نہیں مگر واہیات
لے جو کلام اللہ کوسن سمجھ کر پھر اس کو تبدیل کرتا ہے حالانکہ وہ اُس کے درست معنی کا علم رکھتا ہے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۵۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
من مانی باتوں کو جانتی ہے اور وہ اس وہم وگمان ہی میں مگن ہو رہے ہیں۔ پھٹکار ہے ان لوگوں کے
لئے جو کتاب کو تو اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں پھر ( جھوٹ ) لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہی اللہ کا حکم ہے تا کہ
ان جھوٹی تحریروں سے تھوڑی سی دنیا کما لیں ۔ پس خرابی اور رسوائی ہے ان کو جنہوں نے یہ (جھوٹ )
اپنے ہاتھوں سے لکھا اور کمائی پر بھی تھو ہے جو وہ کماتے ہیں۔
تفسیر ۔ امی ۔ صرف تلاوت قرآن کرتا ہے اور معنے نہیں جانتا۔
امانی - امیدیں۔
اميون ۔ ماں والے، ماں کے لاڈلے، ان پڑھ۔
ویل ۔ کلمہ افسوس ہے اور جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔
يكتبون ۔ سے مطلب عیسائیوں کے ترجموں سے ہے کہ وہ ترجمے در ترجمے کرتے چلے جاتے
ہیں اور اصل عبارت کا پتہ نہیں ہوتا۔ ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمے کرنے سے فرق پڑپڑ کر
کچھ کا کچھ بن جاتا ہے مگر وہ اس کو کلام الہی کہہ کہہ کر تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر فروخت کرتے رہتے ہیں۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۴ )
امانی - امانی کے تین معنے ہیں (۱) امانی جمع امید کی امیدیں (۲) امانی کے معنے تلاوت ۔
(۳) امانی کے معنے اکاذیب ۔ ان پڑھ ان تینوں باتوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جھوٹے خیالات ،
جھوٹی امیدیں۔ عبارت تو سن لیتے ہیں مگر مطلب نہیں سمجھتے ۔
تمنا قليلا - دنیا ۔ جیسا کہ فرمایا ۔ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ ( النساء: ۷۸ ) مطلب یہ کہ وہ دنیا کی :۷۸) یہ
چند روزہ فائدہ کے لئے دین کو چھوڑتے ہیں ۔
مِمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ - ( بائیبل خصوصًا اس میں اناجیل اور اس کے ملحقات ترجمہ در
ترجمہ ہو کر اس کی مصداق ہو چکی ہے اور اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اصل کیا تھا ) ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۴)
یہ سچی بات ہے کہ ترجمہ مترجم کے ذاتی خیالات ہوتے ہیں ۔ اب دیکھ لو نصاری قوم تراجم کو
لے جھوٹی باتیں ۔ (مرتب)

حقائق الفرقان
۲۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہاتھ میں لے کر کہتے پھرتے ہیں خدا کا کلام ہے۔ کتاب مقدس میں یوں لکھا ہے حالانکہ اصل کتاب
کا پتہ بھی نہیں لگتا کہ کہاں گئی؟ بلکہ یہاں تک مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں کہ ابھی تک یہ فیصلہ بھی
نہیں ہوا کہ وہ اصلی زبان جس میں انجیل تھی عبری تھی یا یونانی۔ حالانکہ مسیح علیہ السلام کے آخری
کلمات ایلی اٹلی لِمَا سَبَقْتَانِی اور ان کی قومی اور مادری زبان سے صاف طور پر یہ پتہ لگتا ہے کہ
وہ عبرانی ہی تھی مگر یہ یونانی کہتے جاتے ہیں اصل یہ ہے کہ اصل کتاب کا پتہ ہی نہیں ہے۔ اب جو کچھ
ان کے ہاتھ میں ہے وہ ذاتی خیالات ہیں ۔
غرض اس قسم کا تو مذہب کمزور ہے اور پھر اس پر طرفہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے طریق اشاعت
کی وجہ سے کہیں خوبصورت عورتوں کے ذریعہ تبلیغ کر کے ، کہیں ہسپتالوں کے ڈھنگ ڈال کر
اخبارات اور رسالجات کی اشاعت سے کوئی قوم ، کوئی خاندان ایسا نہیں چھوڑا جس میں سے کسی نہ کسی
کو گمراہ نہ کر لیا ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۷ )
۸۱ تا ۸۳ - وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً قُلْ اتَّخَذْتُمْ
عِنْدَ اللهِ عَهْدًا فَلَنْ يُخْلِفَ اللهُ عَهْدَةً اَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا
تَعْلَمُونَ بَلَى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَئِكَ أَصْحُبُ
النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ - وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ أَصْحُبُ
الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ -
ترجمہ ۔ اور (ایسے کرتوتوں پر یہ ) کہتے ہیں کہ ہم کو دوزخ کی آگ کچھ گنتی کے تھوڑے ہی دن
جلائے گی۔ ان سے پوچھو تو کہ کیا تم اللہ سے کوئی اقرار لے چکے ہو کہ اللہ اپنے اقرار کے خلاف نہیں
کرے گا یا تم خود اللہ کی طرف سے ایسی باتیں بناتے ہو جس کا کوئی علم تمہارے پاس نہیں۔ ہاں جس
نے گناہ کو اپنا کسب بنالیا اور اُس کی بدیوں نے اُس کو ہر طرف سے گھیر لیا تو ایسے ہی لوگ آگ میں
جلتے بھنتے رہیں گے ہمیشہ۔ اور جو لوگ سچے دل سے ایمان لائے اور اچھے کام کئے ایسے ہی لوگوں کے
لئے جنت ہے اور وہ ان کا سدا رہنے کا ٹھکانا ہے۔
ا اے میرے اللہ اے میرے اللہ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی