سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 19

حقائق الفرقان
۲۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً -اس پر دعوی کہ ہم کو آگ نہ چھوئے گی۔ وہ
جھوٹ کہتے ہیں ۔ ہم جناب النبی کا قاعد جناب الہٰی کا قاعدہ بتلاتے ہیں ہیں بَلَى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ
جنہوں نے بدیاں کیں اور ان کو ان کی بدیوں نے گھیر لیا تو وہی دوزخی ہیں اور وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصلحت جو لوگ ایمان لاتے اور عمل صالح کرتے ہیں ان کو دنیا میں بھی جنت اور آخرت میں
بھی جنت ہے۔
الفضل جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
اور کہتے ہیں ہم کو آگ نہ لگے گی مگر کئی دن گفتی کے ۔ تو کہہ! کیا لے چکے ہو اللہ کے یہاں
سے قرار تو البتہ خلاف نہ کرے گا اللہ اپنا اقرار یا جوڑتے ہو اللہ پر جو معلوم نہیں رکھتے ۔ کیوں
نہیں؟ جس نے کمایا گناہ اور گھیر لیا اس کو اس کے گناہ نے ۔ سو وہی ہیں لوگ دوزخ کے ، اُسی
میں رہیں گے ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۴ حاشیه )
اللہ تعالیٰ ستار ہے اور جب تک کسی کی بدیاں انتہا تک نہ پہنچ جاویں اور احاطت به خَطِيته
(البقرۃ: ۸۲) نہ ہو جاوے اور حد سے تجاوز نہ کر جاوے خدا تعالی کی ستاری کام کرتی ہے بعد اس کے
پھر سزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس سے پہلے کہ تمہاری بدیاں اور کمزوریاں اپنا اثر
کر چکیں اور یہ زہر تمہیں ہلاک کر دے۔ اس کی تریاق تو بہ کا فکر کرو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۴ ء صفحه ۸)
اسی لئے فرقے یہود کے خلوت نشین اور جتی ستی جنگلوں میں وحشیانہ زندگی بسر کرتے تھے اور
عیسائی پوپوں کی طرح خداداد انعامات سے محروم تھے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۴)
وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ
احْسَانًا وَ ذِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنى وَالْمَسْكِينِ وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَ أَقِيمُوا
الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّکٰوةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُم إِلَّا قَلِيلًا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ -
ترجمہ ۔ اور ہمارا بنی اسرائیل سے یہی اقرار تھا کہ تم اللہ کے سوا کسی دوسرے کی بندگی نہ کرنا
اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا اور قرابت دار اور یتیموں اور بے دست و پا لوگوں سے

حقائق الفرقان
۲۵۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
نیک سلوک کرنا اور عام لوگوں کو نیکی اور بھلائی کی نصیحت کرتے رہنا اور نماز کو ہمیشہ ٹھیک پڑھتے
رہنا اور زکوۃ دیا کرنا ، پھر تم نے ان باتوں سے منہ پھیر لیا سوا تھوڑے آدمیوں کے ۔ تم سب کے
سب اقرار سے پھر جانے والے ہو۔
تفسیر۔ ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔
جب عہد لیا ہم نے بنی اسرائیل سے کہ تم خدائے واحد کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرنا اپنے
والدین کے ساتھ احسان کرنا اور اپنے قریبی رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں کو بھلی باتیں بتلاؤ اور
نیک سلوک کرو اور نماز کو مع پابندی ارکان کے قائم رکھو۔ زکوۃ دیتے رہو مگر افسوس ہے کہ تم میں
تھوڑے لوگ ایسے تھے جو اپنے عہد پر قائم رہے باقی سب کے سب بدل گئے ۔
قرآن شریف میں اس قصہ کو بیان کرنے سے ایک تو پیشگوئی کا اظہار کرنا تھا کہ تم ایک زمانہ
میں چل کر بد عہد ہو جاؤ گے۔
دوسرے مسلمانوں کو تاکید اس امر کی کی گئی کہ دیکھو ایسا نہ ہو کہ کہیں تم بھی یہود جیسی کرتوتیں کرنے
لگو مگر افسوس کہ مسلمانوں نے سب کچھ بھلا دیا اور وہی روش اختیار کی جس سے ان کو منع کیا گیا تھا۔
۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ کے رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۴ )
حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے چالیس سال کی عمر میں اطلاع دی کہ خدا نے مجھے
سول بنایا تیرہ برس برس آپ مکہ میں رہے۔ اس کے کے بعد بعد جب آپ کی عمر عمر سال ۵۳ سال کی کی ہوئی ہوئی حکم الہی کے
مطابق ہجرت کر کے چلے گئے ۔ مکہ میں آپ کو کئی قسم کی سہولتیں تھیں۔ اول تو یہ کہ ایک ہی قسم کے
مخالفین سے پالا پڑتا تھا یعنے مشرکوں سے پھر بوجہ اس کے کہ آپ کا خاندان نہایت معزز تھا اور آپ کے
قرابت دار بھی وہاں تھے کوئی ایذاء رسانی کی جرات نہ کر سکتا تھا۔ آپ ان لوگوں کے رسم و عادات کو بھی
سمجھتے تھے۔ آپ کے کئی پرانے دوست بھی تھے جو ہر وقت مدد کرتے۔ برخلاف اس کے مدینہ میں جب
آپ آئے تو بڑی مشکلات پیش آئیں۔ پہلی مشکل تو یہ کہ مکہ کی مخالفت بدستور تھی (۲) پھر مدینہ میں بھی
مشرکین موجود تھے (۳) ایک منافقوں کا گروہ بھی وہاں پیدا ہو گیا یہ بدذات گروہ بڑا خوفناک ہوتا ہے،

حقائق الفرقان
۲۵۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اندر سے کچھ باہر سے کچھ ۔ (۴) عیسائی بھی تھے (۵) بنو قینقاع یہودی بڑے مشہدے اور او باش
تھے (۶) بنونضیر ۔ (۷) بنو قریظہ ۔ پھر ان کے علاوہ مدینہ کے ارد گرد غطفان ۔ مصر کا گروہ تھا
( مجھے یہاں ایک نکتہ یاد آ گیا۔ ایک شیعہ نے مجھ سے کہا بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِن لَّمْ
تَفْعَلْ فَمَا بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ ( المائدة : ۶۸) سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بڑا خطر ناک کام تھا۔ میں نے کہا
کہ بیشک ۔ اتنی قوموں کی مخالفت میں پیغام النبی پہنچانا بڑا مشکل تھا یہی وجہ ہے کہ آپ کی تسلی کے واسطے
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة: ۶۸) آیت نازل فرمائی۔
مکہ کے لوگ تو ایسے تھے کہ نہ ان کے پاس کتاب نہ انبیاء کے علوم نہ وہ اتنے چالاک ۔ مگر مدینہ
کا دشمن بڑا خطرناک اور چالاک دشمن تھا کیونکہ عیسائی اور یہودی سب پڑھے ہوئے تھے۔ ان کا ایک
کالج بھی وہاں تھا جسے بیت المدارس کہتے تھے۔ پھر ان میں رہبان بھی تھے جو کچھ روحانی طاقتیں بھی
رکھتے تھے اور اپنا خاص اثر بھی ۔ اس واسطے حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے تجویز کی کہ سب
قوموں کو بلایا اور ان سے کہا کہ تم جانتے ہو میں یہاں آ کر آباد ہو گیا ہوں میری قوم کے لوگ میرے
دشمن ہیں ۔ تم جانتے ہو کہ اس قوم کا رُعب تمام علاقہ عرب پر ہے پس ان کے ساتھ اور قو میں بھی
مل کر ہمیں ایذاء پہنچائیں گی ۔ پس ضرور ہے کہ ہم بیرونی دشمنوں سے بچنے کے لئے اتفاق
کریں۔ میں اس کے لئے چند شرائط پیش کرتا ہوں جن پر اگر ہمارا تمہارا اتفاق ہو جائے تو کوئی
فساد نہ رہے چنانچہ آپ نے ان کے سامنے عہد نامہ کا یہ مسودہ پیش کیا جو انہوں نے مان لیا اور جو
اس رکوع میں مفصل مذکور ہے۔ اس میں حقوقِ النبی اور حقوق العباد دونوں آ گئے ۔
لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا الله ۔ یہی آپ کا اصل منشاء تھا جو ان سے منوالیا کہ ہم لوگ اللہ کے سوا کسی کی
عبادت نہ کریں گے۔ یہودیوں کے لئے اس کا مان لینا کوئی مشکل امر نہ تھا۔
۔
بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۔ یہ عام اخلاقی باتیں ہیں ۔
ے پہنچادے جو تیری طرف وحی کی گئی تیرے رب سے ۔ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تو نے اللہ کی رسالت نہ پہنچائی ۔
اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا - خوش معاملگی کرنا۔ قُولُوا حُسْنًا کے یہی معنے ہیں۔
اقِيمُوا الصَّلوةَ - اپنے اپنے طور سے نمازیں پڑھنا اور زکوۃ دیتے رہنا یہ تو دین الہی کے متعلق
معاہدہ ہوا۔ اب دوسری طرف ۔ یہ وعدہ لیا (۱) تم اپنے خون نہ بہاؤ گے یعنی آپس میں نہ لڑو
گے (۲) اپنے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر انہیں در بدر نہ کراؤ گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۴)
خلاصہ دین انبیاء کیا ہے؟ تمام انبیاء کے دین کا خلاصہ یہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل
سے وعدہ لیا ہے۔ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ لَا إِلَهَ إِلَّا الله - اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرنی۔ بس
یہی خلاصہ ہے تمام دینوں کا اور یہی لا إِلهَ إِلَّا الله کے معنے ہیں ۔
عبادت کسے کہتے ہیں لوگوں کو اس کے معنے نہیں آتے ۔ بعض اس کے معنے بندگی کرنے کے
کرتے ہیں اور بعض پرستش اور پوجا کے کرتے ہیں۔ اس کے کئی ارکان ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی بے نظیر
تعظیم جیسی اس کی تعظیم کرے اور کسی کی نہ کرے۔ مثلاً ہاتھ باندھنے ، اس کے آگے جھکنا (رکوع ) اس
کے آگے سجدہ میں گر جانا، حج کرنا ، روزے رکھنا، اپنے مال میں سے ایک حصہ اس کے لئے مقرر کر دینا،
اُٹھنے بیٹھنے میں اسی کا نام لینا ۔ آپس میں ملتے وقت اس کا نام لینا جیسے السّلام علیکم ورحمۃ اللہ اور اس کی
تعظیم میں قطعا دوسرے کو شریک نہ کریں۔
دوسرا رکن ۔ اس کی محبت کے مقابلہ میں کسی دوسرے سے محبت نہ کرنا۔
تیسرا رکن ۔ اپنی نیاز مندی اور عجز وانکساری کامل طور پر اس کے آگے ظاہر کرے۔
چوتھا رکن ۔ یہ ہے کہ اس کی فرمانبرداری میں کمال کر دے۔ ماں باپ محسن و مربی، بھائی بہن،
رسم و رواج اس کے مقابلہ میں کچھ نہ ہوں ۔ لَا تَجْعَلُوا اللهِ أَنْدَادًا لَا تَعْبُدُوا إِلَّا الله - اللہ کے سواکسی
کی عبادت نہ کریں۔ بعض روپیہ سے محبت کرتے ہیں۔ جو لوگ چوری ، جھوٹ، دغا سے کماتے ہیں وہ اللہ
سے نہیں بلکہ روپیہ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اگر اس کے دل میں خدا کی محبت ہوتی تو وہ ایسا نہ کرتا۔
اس سے اُتر کر ماں باپ کے ساتھ احسان ہے۔ بڑے ہی بد قسمت وہ لوگ ہیں جن کے ماں

حقائق الفرقان
۲۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
66
وہ
باپ دنیا سے خوش ہو کر نہیں گئے ۔ باپ کی رضا مندی کو میں نے دیکھا ہے اللہ کی رضا مندی کے
نیچے ہے اور اس سے زیادہ کوئی نہیں ۔ افلاطون نے غلطی کھائی ہے ۔ وہ کہتا ہے ” ہماری روح جو
او پر اور منزہ تھی ہمارے باپ اسے نیچے گرا کر لے آئے ۔“ وہ جھوٹ بولتا ہے۔ وہ کیا سمجھتا ہے
کہ روح کیا ہے۔ نبیوں نے بتلایا ہے کہ یہاں ہی باپ نطفہ تیار کرتا ہے پھر ماں اس نطفے کو
لیتی ہے اور بڑی مصیبتوں سے اسے پالتی ہے۔ نو مہینے پیٹ میں رکھتی ہے۔ بڑی مشقت
ہے اور
سے حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ كُرْهًا (الاحقاف : ۱۶) اسے مشقت سے اُٹھائے رکھتی ۔
مشقت سے جنتی ہے۔ اس کے بعد وہ دو سال یا کم از کم پونے دو سال اسے بڑی تکلیف سے رکھتی ہے
اور اسے پالتی ہے۔ رات کو اگر وہ پیشاب کر دے تو بسترے کی گیلی طرف اپنے نیچے کر لیتی ہے اور
خشک طرف بچے کو کر دیتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ اپنے ماں باپ ( یہ بھی میں نے اپنے ملک کی زبان
کے مطابق کہہ دیا ور نہ باپ کا حق اوّل ہے اس لئے باپ ماں کہنا چاہیے ) سے بہت ہی نیک سلوک
کرے۔ تم میں سے جس کے ماں باپ زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کرے اور جس کے ایک یا دونوں
وفات پاگئے ہیں وہ ان کے لئے دعا کرے،صدقہ دے اور خیرات کرے۔
ہماری جماعت کے بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مردہ کو کوئی ثواب وغیرہ نہیں
پہنچتا۔ وہ جھوٹے ہیں ان کو غلطی لگی ہے۔ میرے نزدیک دعا، استغفار، صدقہ، خیرات بلکہ حج ،
زکوۃ ، روزے یہ سب کچھ پہنچتا ہے۔ میرا یہی عقیدہ ہے اور بڑا مضبوط عقیدہ ہے۔
ایک صحابی نبی کریم صلعم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میری ماں کی جان اچا نک نکل گئی
ہے اگر وہ بولتی تو ضر ورصدقہ کرتی ۔ اب اگر میں صدقہ کروں تو کیا اُسے ثواب ملے گا ؟ تو نبی کریم صلعم
نے فرمایا۔ ہاں ۔ تو اس نے ایک باغ جو اس کے پاس تھا صدقہ کر دیا۔
میری والدہ کی وفات کی تار جب مجھے ملی تو اس وقت میں بخاری پڑھا رہا تھا۔ وہ بخاری بڑی
اعلیٰ درجہ کی تھی۔ میں نے اس وقت کہا اے اللہ ! میرا باغ تو یہی ہے تو میں نے پھر وہ بخاری وقف کر
دی ۔ فیروز پور میں فرزند علی کے پاس ہے۔

حقائق الفرقان
۲۵۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَذِي الْقُرْبی ۔ پھر حسب مراتب قریبیوں سے نیک سلوک کرو اور یتیموں اور مسکینوں سے نیک
سلوک کرو۔
قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا ۔ قَالَ کا لفظ عربی زبان میں فَعَلَ کے برابر لکھا ہے بلکہ اس سے وسیع
لکھا ہے اس سے کم ضَرَبَ کا لفظ لکھا ہے ۔ لوگوں کو بھلی باتیں کہو ۔ بد معاملگیاں چھوڑ دو ۔
بد معاملگیوں سے باز آ جاؤ۔
وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكوة ۔ نمازیں پڑھو اور زکوۃ دیا کرو۔
ثُمَّ تَوَلَّيْتُمُ إِلَّا قَلِيلًا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ ۔ تم پھر جاتے ہو۔ باز نہیں آتے ۔ اگر کسی کا
روپیہ ہاتھ میں آگیا تو اسے شیر مادر سمجھ لیا اور اسے دینے میں آتے ہی نہیں ۔ اللہ تم پر رحم کرے۔
الفضل جلد نمبر ۲۵ مورخه ۳ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
۸۶،۸۵- وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَ لَا تُخْرِجُونَ
انْفُسَكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنْتُمْ
آوری
وَ انْتُمْ تَشْهَدُونَ - ثُمَّ اَنْتُمْ هَؤُلَاءِ
عَلَيْكُم
تَقْتُلُونَ انْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُم مِّنْ دِيَارِهِمْ تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ
بالاثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ إِنْ يَأْتُوكُمْ أَسْرَى تُفْدُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّم
إِخْرَاجُهُمْ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَاءُ مَنْ
يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يُرَدُّونَ إِلَى
أَشَدَّ الْعَذَابِ وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے تم سے یہ عہد لے لیا کہ تم اپنوں ہی کی خونریزی نہ کرو اور خویشوں ہی کو وطن
سے نہ نکالو تو اس عہد کا تم نے اقرار بھی کر لیا اور تم شاہد بھی ہو گئے۔ پھر تمہیں وہ لوگ ہو کہ اپنوں ہی کو مار
ڈالتے ہو اور اپنوں میں سے ہی ایک فریق کو ان کے گھروں سے نکال دیتے ہو اور گناہ و ظلم ان پر کرنے
کے لئے پشتی دیتے ہو غریبوں کو اور اگر کسی دوسری قوم کی قید میں ہو کر وہ تمہارے پاس آجائیں تو فدیہ
دے کر تم اُن کو چھڑانے لگتے ہو حالانکہ اُن لوگوں کا پہلے گھروں ہی سے نکالنا تم پر حرام تھا، تو کیا تم کتاب

حقائق الفرقان
۲۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو اور بعض احکام سے انکار کرتے ہو تو جو شخص تم میں سے یہ طریق اختیار
کرے اُس کی سزا اس کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے کہ دنیا کی زندگی میں بھی ذلیل کیا جاوے اور قیامت کے
دن تو سخت سے سخت عذاب میں ڈالا جاوے اور اللہ تعالیٰ تمہارے کرتوتوں سے ہرگز بے خبر نہیں۔
تفسیر۔ میثاق ۔ پختہ وعدہ ۔ نبی کریم نے بھی تمام اقوام سے وعدہ لیا۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۴)
وَ انْتُمْ تَشْهَدُونَ ۔ تم نے اس معاہدہ پر اپنی گواہیاں ثبت کر دیں۔ اس سے آگے خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ پھر تم وہی ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرانا اور جلاوطن بنانا چاہتے ہو۔ یہ اس طرح کہ
تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ، بدکاری اور ظلم کے لئے ان کی پیٹھ بھرتے ہو۔ مدد دیتے ہو۔
قیدیوں کو تو فدیہ دے کر چھڑاتے ہو مگر جو اس سے برا کام ہے جلا وطن کرانا اس سے باز نہیں آتے۔
افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الكتب ۔ یہ مرض آج کل بہت ساری ہے کہ ایک ہی کتاب کے بعض
احکام کی تو تعمیل کی جاتی ہے بعض کی مطلق پر واہ نہیں کرتے ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں مگر
زکوۃ کا خیال تک نہیں ۔ روزے رکھتے ہیں مگر نہیں سوچتے کہ کسی پر ظلم کرنا برا ہے۔ یوں تو تہجد گزار
ہیں مگر لڑکیوں کو میراث دینے کی قسم ہے۔ یہ بہت بری بات ہے اس سے بچو ورنہ اس کی سزا جہنم ہے۔
وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ۔ یہ ایک پیشگوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی۔
۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۴، ۱۵)
اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی
ہے۔ اس کا نام قرآن ہے میں نے اس کو سامنے رکھ کر بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے اور ژنداور اوستا کو
پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے ۔ قرآن بڑا آسان ہے۔ میں
ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان نوجوان
تھا۔ ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔ اُس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے وَ لَقَدْ يَسَّرْنَا
القرآن القمر : ۴۱) مگر قرآن کہاں آسان ہے۔ میں نے کہا آسان ہے۔ ہم دوسری کتابوں کو جمع
اے اور بے شک ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کے لئے۔

حقائق الفرقان
۲۶۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
کرتے اور ان کی زبانوں کو سیکھتے تو پہلے ہمیں ان کتابوں کا ملنا مشکل اور پھر ان زبانوں کا سیکھنا مشکل
اور پھر ان کو ایک زبان میں کرنا مشکل ۔ پھر اس کی تفسیر کون کرتا ۔ قرآن کریم نے دعوی کیا ہے فِيهَا
كتب قيمة البينة: ۴) جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں ان تمام کا جامع قرآن ہے
باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔
قرآن کریم میں تین خوبیاں ہیں ۔ پہلی کتابوں کی غلطیوں کو الگ کر کے ان کے مفید حصہ کو عمدہ
طور پر پیش کیا ہے اور جو ضروریات موجودہ زمانہ کی تھیں ان کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا اس کے سوا جتنے
مضامین ہیں اللہ کی ہستی ، قیامت ، ملائکہ، کتب، جزا سزا اور اخلاق میں جو پیچیدہ مسئلے ہیں ان کو بیان
کیا جیسے کہ کوئی بدکار ہمارے مذہب پر نا پاک حملہ کرے تو اس کے مقابلے کے لئے فرمایا کہ ان کو
گالیاں مت دو ۔ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام : ۱۰۹) پھر وہ اللہ کو اپنی نادانی کے سبب گالیاں
دیں گے۔ كَذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ (الانعام : ۱۰۹) ہر ایک اُمت کے لئے وہ اعمال جو اس
کے کرنے کے قابل تھے وہ اس کے سامنے خوبصورت کر کے پیش کئے گئے تھے۔ مگر پھر اندھوں کے
لئے روشنی کا کیا فائدہ۔ میں نے اس کا مقابلہ دوسری کتابوں سے کیا ہے۔ انجیل کو دیکھو وہ تو اس سے
شروع ہوتی ہے کہ فلاں بیٹا فلاں کا اور فلاں بیٹا فلاں کا مگر قرآن کریم الْحَمْدُ لِلهِ سے شروع ہوتا ہے
اور انجیل کے اخیر میں لکھا ہے کہ پھر اس کو یہودیوں نے پھانسی دے دیا۔ ہماری کتاب کے آخر میں
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ - مَلِكِ النَّاسِ النَّاسِ : ۲ تا ۴) لکھا ہے۔ بڑا افسوس ہے کہ مسلمانوں
کے پاس ایک ایسی اعلیٰ کتاب ہے مگر وہ عمل درآمد کے لئے بڑے کچے ہیں۔ حدیث شریف میں آتا ہے
کہ اگر کوئی کسی کی انگلی بھر زمین ظلم سے لے لے گا تو قیامت کے دن سات زمینیں اس کے گلے کا طوق
ہوں گی مگر اس پر کوئی عمل نہیں ہے۔ اسی طرح معاملات میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک آدمی رات بھر سوچتا
رہتا ہے کہ کسی کے گھر روپیہ ہو تو اس سے کسی طریقہ سے لیا جائے۔ پھر اگر کسی نہ کسی طریقہ سے لے لیتے
ے جس میں پائیدار کتابوں کی صداقتیں ہیں۔ (ناشر) ۲ے کہہ دے میں لوگوں کے رب کا آسرا لیتا ہوں۔ لوگوں
کے بادشاہ کی پناہ لیتا ہوں ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۶۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں تو پھر واپس دینے میں نہیں آتے ۔ اسی طرح زنا ، لواطت، چوری ، جھوٹ، دغا، فریب سے منع کیا گیا
تھا مگر آجکل نوجوان اسی میں مبتلا ہیں۔ اسی طرح تکبر اور بے جا غرور سے منع فرمایا تھا لیکن اس کے
بر خلاف میں دیکھتا ہوں کہ اگر کسی کو کوئی عمدہ بوٹ مل جاوے تو وہ اکڑتا ہے اور دوسروں کو پھر کہتا ہے
او بلیک مین ( کالا آدمی ) دوسروں کی تحقیر کرتا ہے اور بڑا تکبر کرتا ہے۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے مدینہ تشریف لے گئے تو مکہ میں تو آ پ کو بہت سی
سہولتیں تھیں ۔ مکہ میں آپ کے چھوٹے بڑے، بوڑھے، ادھیڑ ہر قسم کے رشتہ دار بھی تھے۔ اور آپ
کے حمایتی بھی وہاں بہت تھے ۔ مکہ میں آپ کے دوست غمخوار بھی تھے اور آپ دشمنوں کو خوب جانتے
تھے اور ان کی منصوبہ بازی کا آپ کو خوب علم ہو جاتا تھا اور آپ ان کی چالاکیوں اور اپنے بچاؤ کے
سامان کو جانتے تھے۔ تو جب آپ مدینہ شریف میں تشریف لائے تو آپ کو اس دستم لائے تو آپ کو اس دشمن کی شرارت کا
کچھ علم نہ ہوتا تھا اور پھر آپ کے یہاں اور بھی دشمن تھے۔ بنو قینقاع اور بنو قریظہ اور بنو نضیر آپ کے
دشمن تھے اور پھر جہاں آپ اُترے تھے وہاں ابو عامر راہب جو بنی عمرو بن عوف میں سے تھا اس کا
جتھا آپ کا دشمن تھا۔ ادشمن تھا۔ یہود تھا۔ یہود چاہتے تھے کہ ایران کے ساتھ مل کر ان سے آپ کو ہلاک کروا دیں ا کروادیں اور
عیسائی قیصر کے ساتھ ملنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے ساتھ غطفان اور فزارہ کو بھی ملا لیا تھا۔ یہ نو
مشکلات آپ کو تھیں ۔
اس سے بڑھ کر یہ کہ یہاں ایک منافقوں کا گروہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔ ان منافقوں نے
عجیب عجیب کارروائیاں کیں ۔ وہ آپ کے پاس بھی آتے تھے اور آپ کے دشمنوں کے پاس بھی
جاتے تھے۔اور بارھویں بات جو اس سے بھی سخت تھی وہ یہ کہ مکہ والے ان پڑھ تھے اور وہ بے قانون
تھے۔ ان کا مقابلہ صرف عقل سے ہی تھا۔ مگر یہاں تمام اہلِ کتاب پڑھے لکھے ہوئے تھے اور ان
کے پاس بڑی بڑی کتابیں تھیں تو رات اور انجیل اور اس کے سوا اور بھی کتابیں ان کے پاس تھیں۔ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوچا کہ مدینہ میں مشکلات بہت ہیں اس لئے آپ ۔ نکلات بہت ہیں اس لئے آپ نے عیسائیوں اور مشرکوں
سے معاہدہ کروالیا کہ لا تَسْفِكُونَ دِمَاءَ كُمْ آپس میں خوں ریزی نہ کرنا وَلَا تُخْرِجُونَ أَنْفُسَكُم مِّنْ

حقائق الفرقان
۲۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
دِيَارِكُمْ ایک دوسرے کو اپنے ملک سے نکالنا نہیں ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ تم نے اقرار تو کیا۔ وَ انْتُمْ
تَشْهَدُونَ اور تم گواہی دیتے ہو۔
جیسے تم نے ہمارے ہاتھ پر اقرار کیا۔ کہنا تو آسان تھا مگر معاملات میں دین کو دنیا پر مقدم کر
کے دکھلانا ۔ ثُمَّ انْتُمْ هَؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ اَنْفُسَكُمُ پھر تم وہی ہو کہ تم نے وعدہ تو کیا مگر ایفا نہ کیا اور تم
خوں ریزی کرتے ہو وَ تُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ اور تمہیں اس سے منع کیا تھا کہ کسی کو اپنے
گھر سے نہ نکالنا۔ مگر تم ان کو ان کے گھروں سے باہر نکالتے ہو۔ تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ ان کی پیٹھ بھرتے
ہو ظلم اور زیادتی سے کبھی کبھی کوئی نیک کام بھی کر لیتے ہو۔ وَ إِنْ يَأْتُوكُمْ أَسْرَى تُقْدُوهُمْ اگر کوئی
قیدی آجائے تو اُسے چھڑا دیتے ہو حالانکہ تمہیں اس سے منع کیا گیا تھا۔ افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَبِ
وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ کتاب کے بعض حصے پر تو ایمان لاتے ہو اور بعض سے انکار کرتے ہو۔ فَمَا جَزَاء
مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْى تم تو دنیا کی عزت بڑھانے کے واسطے ایسا کرتے ہو ۔ مگر پھر
ایسوں کی جزا یہ ہے کہ وہ ذلیل ہوں گے ۔ آخرت کی ذلت تو ہو گی ہی وہ دنیا میں بھی ذلیل ہوں گے
اور سخت ذلت اٹھائیں گے اور ان کو سخت سے سخت عذاب ملے گا اور آخرت میں بھی ان کو سخت عذاب
میں دھکیلا جائے گا ۔ وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اللہ تمہاری کرتوتوں سے غافل نہیں ہے۔
الفضل جلدا نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
کیا اس تحریر کا کچھ حصہ مانتے ہو اور کچھ سے انکاری ہو گئے ہو۔ پس کوئی نہیں سزا اس کی جو ایسا
کرے تم میں سے مگر یہ کہ ذلیل ہو اس دنیا میں اور قیامت کے دن بڑے عذاب کی طرف بھیجے
جاویں گے اور اللہ غافل نہیں تمہاری کرتوتوں سے ۔
تفصیل۔ مدینہ کے بارعب بنی اسرائیل اور یہود کو یہ خطاب ہے۔ یہ لوگ مدینہ کے نواح میں
خیبر ، فدک وغیرہ کے مالک تھے اور بڑے جاہ و حشم کی جماعت تھی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
سے معاہدہ کیا تھا۔ آخران بد عہدوں نے اس عہد نامہ کے بعض حصوں کی خلاف ورزی کی اور یہاں
تک گستاخی میں بڑھے کہ استیصالِ اسلام کی دھمکیاں دیں۔ ان کے متعلق یہ آیت قرآن کریم میں

حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ اس میں دو خبریں دی ہیں ۔ اول یہ کہ اس بد عہدی پر تم دنیا میں ذلیل ہو گے اور یہ امر بظاہر محال
تھا کیونکہ ایک طرف کمزور قلیل جماعت اسلام کی اور مقابلہ میں یہ زبردست زمینوں کے مالک۔
تجارتوں میں ممتاز ۔
دوسری خبر یہ ہے کہ قیامت میں تم پر عذاب ہوگا۔ یہ دو اطلاعیں قبل از وقت دی گئیں ۔ پھر تیسری
بات یہ ہے کہ وہ قوم با رعب و صاحب جاہ و حشم مع تمام قبائل عرب کے جن کو احزاب کہتے ہیں
مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے مگر آخر وہ یہود عرب سے جلا وطن کئے گئے۔ ان کا نام بنونضیر اور بنو قینقاع تھا کانام
اور بنو قریظہ کے یہود بالغ سب کے سب مارے گئے ۔ دیکھو د نیوی خبر اور اخروی خبر دو خبریں تھیں اور
ان کے مقابلہ میں دو واقعات تھے جن کے متعلق وہ خبریں تھیں۔ ایک خبر نے اپنے واقعہ کے ساتھ
صداقت کی مہر لگا دی ہے کہ دوسری خبر عذاب قیامت بھی اپنے واقعہ کو ضرور لائے گی۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن - صفحہ ۴۱، ۴۲)
أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ( البقرة : ۸۶) کیا تم قرآن کے بعض حصوں پر
ایمان لاتے ہو اور بعض کا انکار کرتے ہو۔ یہ انکار کتاب اللہ نہیں تو کیا ہے؟ جب کہ کُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کی ہدایت کی گئی ہے۔ پھر اس حکم کی ضرورت نہ سمجھنا اور عملی طور پر اس کو بیکار
ٹھہرانا اس سے بڑھ کر کس قدر ظلم اور حماقت ہوگی ؟ اتقوا الله جو لوگ ایسا کرتے ہیں کہ قرآن شریف
کے بعض حصص کا انکار کرتے ہیں خواہ علمی طور پر خواہ عملی وہ یاد رکھیں ان کی پاداش اور سزا بہت
خطرناک ہے۔ خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا (البقرة : ۸۶) اسی دنیا میں وہ ذلیل ہو جائیں گے اور اب
دنیا کی تاریخ کو پڑھ لو اور انبیاء علیہم السلام کے معاملات پر غور کرو کہ جن لوگوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا
بلکہ انکار کیا ان کا انجام کیا ہوا؟ کیا وہ اسی دنیا میں ذلیل اور خوار ہوئے ہیں یا نہیں؟ جہاں تک تاریخ
پتہ دے سکتی ہے یا آثار الصنادید سے پتہ مل سکتا ہے وہاں تک صاف نظر آئے گا کہ خدا تعالیٰ کا یہ
ارشاد صاف اور ثابت شدہ امر ہے۔ (الحکم- جلدے نمبر ۳ مؤرخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحه ۴۷٬۴۶)

حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
- أوليكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيُوةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ
الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ -
ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اس دنیا کی زندگی کو آخرت سے ( بہتر سمجھ کر ) مول لے لیا تو ایسے
لوگوں کی سزا تخفیف اور کم نہیں ہو سکتی اور ان کا کوئی معاون اور مددگار نہ ہوگا۔
تفسیر مدینہ طیبہ میں ایک شخص ایک مسلمان کے ہاتھ سے اتفاقیہ طور پر مارا گیا۔ یہ واقعہ گذر گیا مگر
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تمام شہر کے لوگوں کو بلا کر فرمایا کہ ہم مقتول کے وارثوں کو خون بہا
دینا مناسب سمجھتے ہیں تا کہ اس کی قوم کے لوگ ہماری مخالفت نہ کریں مگر امن عامہ کے شریک اس
دیت کے دینے میں شریک نہ ہوئے بلکہ ایک مسلمان عورت تکلا سیدھا کرانے کے لئے قینقاع ( جو
لوہار تھے ) کے محلہ میں گئی ۔ وہ گھونگٹ نکالے ہوئے تھی۔ شریر لوہار نے کہا کہ یہ کپڑا کیوں منہ پر
ڈالے ہوئے اُس نے جواب دیا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پردہ کا حکم دیا ہے۔ اس
پر اس بدمعاش نے شرارت سے لوہے کی ایک میخ پچھلی طرف کپڑے میں ٹھونک دی۔ عورت اٹھنے لگی
تو اس کا کپڑا بھی پھٹ گیا اور گھونگٹ بھی اتر گیا ۔ یہ حالت دیکھ کر بجائے اس کے کہ معذرت
کرتے انہوں نے تمسخر اڑایا۔ عورت نے گھبرا کر کہا کہ کوئی ہے جو میری مدد کرے۔ ادھر سے ایک
مسلمان بھائی نے یہ بات سن لی وہ مدد کو دوڑا۔ آپس میں وہاں لڑائی چھڑ گئی جس سے ایک قتل ہو
گیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب خبر بھیجی تو فرمایا کہ ہم نے بیرونی انتظام کے لئے یہ معاہدہ کیا
تھا۔ تم اندرونی معاملات میں ایسے تیز ہو جاتے ہو کہ قتل تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ جب وہ بہت تنگ
ہوئے تو مدینہ چھوڑ کر چلے گئے ۔
ادھر بنو نضیر سے ایک حماقت ہوئی کہ کسی اپنے معاملہ کے لئے نبی کریم صلعم کو اپنے محلہ میں بلا لیا
اور وہاں ایک شخص کو سکھا یا کہ جب یہ دیوار کے پاس بیٹھے ہوں تو تم اوپر سے چلی کا پاٹ گرا دو ۔ آپؐ کو
ان کی اس سینہ دم اٹھ اوران داؤ نہ کی اس بدی کی خر کی نہ کسی طرح مل گئی اس لئے آپ یک دم اٹھ کر چلے گئے اور ان کا داؤ نہ چل نیتی
سکا۔ یہ بات بڑھ گئی ۔ ان میں کچھ شاعر بھی تھے وہ مکہ میں گئے اور وہاں کے سرداروں کو جا کر
بھڑ کا یا اور بعض نے مسلمان عورتوں سے تغزیل کیا۔ اس لئے بنو نضیر کو حکم ہوا کہ یہاں سے
چلے

·

آج 10 میں سے 10 باقی