سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 20

حقائق الفرقان
۲۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
جاؤ جلا وطن کر دیا گیا حالانکہ ان سے معاہدہ لیا جا چکا تھا کہ وہ ایسے کام نہ کریں گے جن سے یہ جلا وطنی
کرنی پڑے ۔ ادھر مکہ والوں نے پیغام بھیجا کہ تم ان مسلمانوں کی عورتوں کو مارو اور ہم باہر سے
لشکر لے کر ان پر حملہ کرتے ہیں ۔ چنانچہ وہ ایک اپنے ساتھ گردونواح کی قوموں کو جمع کر لائے
سورۂ احزاب میں اس کا ذکر ہے۔ آخر خدا تعالیٰ نے اس لڑائی سے مسلمانوں کو بچا لیا۔ جب وہ لوگ
چلے گئے تو آپ نے بنو قریظہ سے پوچھا کہ تم پہلے دو واقعے قینقاع اور بنونضیر کے دیکھ چکے
اور پھر بھی شرارت سے باز نہ آئے اور اب تمہارے حق میں ایک فیصلہ کرتا ہوں جو تمہیں ماننا
پڑے گا۔ بد قسمت انسان نیک کی بات کو نہیں مانتا اس لئے انہوں نے کہا ہمیں سعد بن معاذ کا
فیصلہ منظور ہے نہ آپ کا۔ اس نے کہا کہ میری رائے تو یہ ہے کہ جنگ کے شرکاء کو قتل کر دیا
جاوے۔ یہ فیصلہ انہیں چارونا چار منظور کرنا پڑا ۔ جن کو قتل کی سزا دی گئی ان کی تعداد کم از کم دوسو چاروناچار
پچاس اور زیادہ سے زیادہ نو سو کی بتائی گئی ۔
خیر یہودیوں کے فرقے تو اس طرح تباہ ہوئے ۔ باقی رہے عیسائی ان کالاٹ پادری عامر تھا
اُس نے لوگوں کو خواب سنایا کہ میں نے محمد ( رسول اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھا ہے کہ وہ پرا گندہ اور ملک
ملک اکیلا پھر تا ہو ا مر جائے گا۔ آپ نے فرمایا خواب تو سچ دیکھا ہے مگر میر انہیں اپنا یہ انجام دیکھا ہے
چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ وہ مکہ گیا اس خیال سے کہ کچھ انتظام مسلمانوں کے خلاف کروں مگر وہاں اس نے
شراب پی کر بدمستی کی تو نکالا گیا مگر روما چلا گیا۔ وہاں بادشاہ کو سکھا یا مگر بادشاہ کسی امر پر ناراض ہوا
راتوں رات نکل کر بھاگنا پڑا اور آخر اسی طرح مارا گیا۔ حدیث میں وَحِيدًا ، طَرِيدًا ، شَرِيدًا آیا
ہے۔ اب میدان صاف تھا۔ دو گروہ رہ گئے ایک منافقوں کا اور دوسرے مسلمانوں کا۔ منافقوں کی
نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوا الضَّلَالَةَ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ورلی زندگی کو اختیار
کر لیا اس لئے ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے چنانچہ جب ان لوگوں کی
تباہی آئی کوئی ان کا حامی و ناصر نہ ہوا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۵)
لے اکیلا ، دھتکارا ہوا ، مار بھگایا ہوا ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ تعالی قرآن مجید میں نصیحت کرتا ہے بایں طور کہ جو اگلی قوموں کی برائیاں اور خوبیاں ہیں ان
کا بیان کرتا ہے تا کہ مسلمان ان برائیوں سے بچیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ ان عذابوں سے محفوظ
رہیں گے جو ان برائیوں کی وجہ سے ان پر نازل ہوئے اور ان خوبیوں کو اختیار کریں جن کی برکت
سے ان پر طرح طرح کے انعام ہوئے۔
ان آیات میں یہودیوں کے متعلق فرمایا کہ بہت سے لوگ ڈر لی زندگی کو پسند کرتے ہیں وہ
چاہتے ہیں کہ موجودہ حالت اچھی رہے۔ پس وہ اس آواز کی طرف رغبت کرتے ہیں جو چند منٹ کے
لئے لطف دے اور وہ نظارہ اُن کے مرغوب خاطر ہوتا ہے جو عارضی ہو لیکن اس سچے سرور کی پرواہ
نہیں کرتے جو دائمی ہے اور جس پر کبھی فنا نہیں ہوتی ۔
ایسے لوگوں کے لئے یہی دنیا کو دین پر مقدم کرنا ایک عذاب ہو جاتا ہے اور وہ ہر لحظہ ، ہر گھڑی
ان کو دکھ دیتا رہتا ہے اور کسی وقت بھی کم نہیں ہوتا۔ چونکہ عاقبت انہوں نے پسند نہیں کی وہ خدا سے
بعد میں ہوتے ہیں۔ جو عذاب ہے وہ اس سے معذب ہوتے ہیں لیکن اس قسم کے عذابوں کے
وعدے ہر مذہب میں نہیں۔ یہ اسلام کی خصوصیت ہے کہ جس عذاب کا وعدہ دیا جاتا ہے اس کا نمونہ
دنیا میں بھی دکھا دیا جاتا ہے تا کہ یہ عذاب اس آنے والے عذاب کے لئے ایک ثبوت ہو۔
دیکھو! وہ قوم جس میں آج اچھے لڑکے نہیں ان پر کبھی وہ وقت بھی آ جاتا ہے کہ ان میں اچھے
لڑکے پیدا ہوں ۔ وہ قوم جن میں زور آور نہیں ایک وقت ان پر آتا ہے کہ ان میں زور آور پیدا ہوں
اگر ان کے پاس آج سلطنت نہیں تو اس زمانہ کی امید کی جاسکتی ہے جب ان میں بھی امارت
آ جائے ۔ ہندوؤں کی حالت گذشتہ و موجودہ پر غور کرو ۔ جب ہم بچے تھے تو یہ ہندواتنے تعلیم یافتہ
نہ تھے کہ معلم بن سکیں اسی لئے اکثر مسلمان معلمین نظر آتے تھے پھر ہمارے دیکھتے دیکھتے یہ تعلیم میں
اس قدر ترقی کر گئے ہیں کہ اب معلم ہیں تو ان میں سے۔ افسر ہیں تو ان میں سے۔ وہ اپنی طاقت پر
اب یہاں تک بھروسہ رکھتے ہیں کہ ہم کو اس ملک سے نکال دینے یا گورنمنٹ پر دباؤ ڈال دینے پر
تلے بیٹھے ہیں۔ اس بات کا ذکر میں نے صرف اس لئے کیا ہے کہ قوموں میں جہالت کے بعد علم آ جاتا

حقائق الفرقان
۲۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ زوال کے بعد ترقی ہو سکتی ہے اور ایسا ہوتا رہتا ہے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے ایک قوم ہے ( یہود )
جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کیا تھا ہم نے ان کو یہ سزا دی کہ اور قوموں میں تو
تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں مگر ان میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی اور ان کا کوئی ناصر و مددگار نہ ہوگا چنانچہ یہودیوں
کی کوئی مقتدرانہ سلطنت روئے زمین پر نہیں۔ چپہ بھر زمین پر بھی ان کا تسلط نہیں۔ اگر ان کو تکلیف
دی جاوے تو کوئی نہیں جو ان کی حامی بھرے۔ تیرہ سو برس سے خدا کا یہ کلام سچا ثابت ہو رہا ہے۔ پس
ہمیں اس سے یہ سبق لینا چاہیے کہ خدا کے خلاف جنگ نہ کریں اور ہرگز ہرگز ور لی زندگی کو مقدم نہ کر
لیں ورنہ لَا يُنْصَرُوْنَ کی سزا موجود ہے۔ (البدر جلد ۸ نمبر ۷ ، ۸، ۹ مؤرخہ ۲۴ وا ۳ دسمبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۲)
۸۸- وَلَقَدْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَآتَيْنَا عِيسَى
ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ أَيَّدُ نُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ أَفَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولٌ بِمَا
لا تَهْوَى أَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ بات تو یقینی ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی پھر اس کی تائید میں ہم نے لگا تار
رسول بھیجے موسیٰ کی وفات کے بعد ( یہاں تک کہ بھیجا اور دیئے ) عیسی بن مریم کو کھلے کھلے نشانات اور
اس کی مدد کی کلام پاک سے ( بھلا اے بنی اسرائیل!) جب کبھی تمہارے پاس ایسا رسول آیا جو تمہاری
من مانی باتوں کا بیان کرنے والا نہ تھا تو تم نے اس سے تکبر ہی کیا ( انجام یہ کہ ) کسی فریق کو تم نے جھٹلایا
اور کسی فریق کے در پے قتل ہور ہے ہو ۔
تفسیر۔ ہم نے تو ان لوگوں کی بہتری کے لئے موسی کو کتاب دی۔ پھر اور رسول بھیجے۔ اخیر میں
عیسی بن مریم کو کھلے نشانات کے ساتھ مبعوث کیا اور اسے اپنے کلام پاک سے موید کیا۔ پھر بھی اکثر
لوگوں کی عادت ہے کہ جب کوئی رسول آیا اور اس نے ان کی خواہشوں کے خلاف کہا تو یہ اکڑ بیٹھے ۔
پھر بعض کی تکذیب کی اور بعض کے قتل کے منصوبے کرنے لگے۔ مگر اس کا انجام ان کے حق میں اچھا
نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو فہم عطا کرے۔ عاقبت اندیشی دے۔ یہ دنیا چند روزہ ہے۔ سب یا رو
آشنا الگ ہونے والے ہیں ہاں کچھ دوست ایسے ہیں جو دنیا و آخرت میں ساتھ ہیں۔
(البدر جلد ۸ نمبر۷، ۸ مورخہ ۲۴ و ۳۱ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۲)

حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
کیسا اللہ کا فضل اور اس کا رحم اور اس کی غریب نوازی ہے کہ ہمیشہ اپنا پاک کلام ہماری
تہذیب کے لئے بھیجتا رہتا ہے۔ اگر کسی آدمی کے نام وائسرائے یا حاکم یا کسی امیر کا خط آ جاوے
تو وہ اس سے بڑا خوش ہوتے ہیں اور اس کی تعمیل کو بہت ضروری سمجھتے ہیں اور اس کی تعمیل کرتے
ہیں مگر قرآن کریم جو رب العلمین اور تمام جہان کے مالک و خالق کا حکم نامہ ہے اس کی لوگ پرواہ نہیں
کرتے اور ہمیشہ اس کی مخالفت ہی کرتے ہیں ۔
کوئی موسی ی پری پر ہی دارن مدار نہ تھا تھا وَ قَفَيْنَا مِنْ بعدہ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ اس اس کے بعد بھی بھی رسول آتے آتے رہے
سلیمان و داؤ دبھی اس اس کے بعد ہی آئے ے عیسی بن مریم کو بھی کھلے کھلے نشانات اور تعلیم کھلے کھلے نشانات اور تعلیمیں جن پر کوئی
اعتراض نہ آتا تھا دیئے ۔ وہ اخلاقی تعلیم تھی ۔ مان لیتے تو کیا حرج تھا ؟
پھر جب تعلیم آئی بِمَا لَا تَهْوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ تم اسے پسند نہیں کرتے اور اسے
اپنے مناسب حال بناتے ہو ۔ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُم ایک کو تو تم نے جھٹلایا وَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ اور ایک کواب
بھی قتل کرنا چاہتے ہو۔
الفضل جلد نمبر ۲۷ مؤرخہ ۱۷ / دسمبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے موسی کو بھیجا اور پھر اس کے بعد کئی رسول اور بھیجے حتی کہ عیسی کو بھیجا
أَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ اور اسے اپنے کلام سے مؤیّد کیا ۔ پارہ ۲۵ سورۃ شوری کے آخری رکوع کی
آیت وَ كَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ اَمْرِنَا سے معلوم ہوتا ہے کہ روح سے مراد کلام ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۵)
وَلَقَدُا تينا - موسیٰ کو کتاب دی ۔
روح - کلام الہی ۔ مسیح علیہ السلام تو موٹی موٹی باتیں ارشاد فرماتے تھے ۔ اخلاقی امور ، کوئی
بار یک باتیں نہیں بتاتے تھے۔
البينت - حجت نیرہ، شہادت عظیم الشان نشان ۔
هوى - گرنا
ھوی کے معنے پیارا لگنا۔
بِمَا لَا تَھری ۔ جن چیزوں کو تم پسند نہیں کرتے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۹)

حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۸۹- وَ قَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا
يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ انہوں نے کہہ دیا کہ ہمارے دل غلافوں میں ہیں ( غلافوں میں کیا ہیں ) بلکہ ان کے کفر کے
سبب سے اللہ کی لعنت اُن پر پڑ گئی ہے پس تھوڑے ہیں جو ایماندار ہیں۔
تفسیر - - غلف خلف - جس کا کا ختنہ نہ ہو اس پر ایک پردہ رہ جاتا ہے۔ اغلف وہ شخص جو نامختون ہے۔
دوسرے معنے غلاف میں ہیں جیسے کہ آیا ہے قلوبنا في آكِنَّةٍ (حم السجدة : ٢) تیسرے معنی
بڑے مکرم معظم لوگ ہیں جن پر کسی کا اثر نہیں پڑتا۔
فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ ۔ کم ہی ایمان لاتے ہیں یہ محاورہ ہے یعنی ایمان نہیں لاتے۔
ہم
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۵)
وَقَالُوا قُلُوبُنَا غُلْفٌ - عربی زبان میں نامختون کو غلف کہتے ہیں اور عرب لوگ نا مختون کو اچھا نہ
جانتے تھے۔ مگر انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ کے لئے اس لفظ کو بھی اپنے لئے پسند کیا
رے دل نا مختون ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بَلْ لَعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ یہ تمہارے کفر کے
اور کہا کہ ہمارے دل نام
سبب تم پر لعنت ہوئی ۔
الفضل جلد نمبر ۲۷ مؤرخہ ۱۷ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
بہت سے لوگ فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المؤمن: ۸۴) پر نازاں ہوتے ہیں اور نئی
ہدایت کے ماننے سے پس و پیش کرتے ہیں وہ کہتے ہیں قلوبنا غلف یعنی ہمارے دل نا مختون ہیں ۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ بات نہیں بلکہ کفر کے سبب ان پر لعنت پڑگئی ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه (۹)
غلف ۔ توریت میں اس لفظ کو نا مختون کہا ہے وہاں اس لفظ کے یہ معنے ہیں کہ جو ملت ابرا ہیمی
کے خلاف ہو۔ یہ معنے بھی ہیں کہ ہمارے دل غلافوں میں ہیں ۔
لَعَن ۔ دھتکارا ہوا۔ علم پر عمل نہ کرنا اور پاک بندوں سے مخالفت کرنا غضب ہے۔
اے ہمارے تو دل پردوں میں ہیں ۔ ( ناشر ) ۲ یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جوان کے پاس علم تھا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
۹۰ - وَ لَمَّا جَاءَهُمْ كِتَبٌ مِّنْ عِنْدِ اللهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِنْ
قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمُ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ فَلَعْنَةُ
اللهِ عَلَى الْكَفِرِينَ -
ترجمہ۔ اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے (وہی) کتاب آئی جس سے ان کے پاس کی
کتاب کی تصدیق ہوتی ہے اور یہ لوگ پہلے منکروں کو وہ کھول کھول کر بتا دیا کرتے تھے اب جبکہ
وہ اُن کے پاس آ گیا جس کو وہ پہچانتے تھے تو خود ہی منکر ہو بیٹھے تو منکروں پر اللہ کی لعنت ہی ہوا
کرتی ہے۔
تفسیر - مُصَدِّقُ ۔ ایسے لوگوں کی وہ کتا بیں تھیں جن میں کچھ باتیں آئندہ کی نسبت لکھی ہوئی
تھیں۔ قرآن کریم سے ان کی تصدیق ہوگئی ۔ چنانچہ تو رات باب ۱۸ ، استثناء آیت ۱۸ میں مذکور ہے
کہ جب حضرت موسیٰ کے ساتھ جانے والوں نے گھبرا کر کہا کہ اے خدا ! ہم تیری آواز سننا
نہیں چاہتے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اب وحی تم میں نہیں بلکہ تمہارے بھائیوں میں اترے گی اور پھر
اس رسول کے نشان بتائے ۔ (۱) وہ بت پرستی کا دشمن ہو گا (۲) بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے
ہو گا (۳) اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا ۔ (۴) جو کہے وہ مانیو ور نہ رکھ پاؤ گے (۵) جو کہے گا وہ
پورا ہو گا (۶) وہ موسی کا مثل ہوگا ۔ اعمال حواریوں میں اس مسئلہ کو بالکل حل کر دیا گیا ہے جہاں لکھا
ہے کہ تم دعائیں کرو۔ ضرور ہے کہ مسیح کے دوبارہ آنے سے پہلے وہ باتیں پوری ہو جاویں جو ہمارے
باپ دادا کو کہی گئیں ۔ اس سے صاف ثابت ہے کہ یہ پیشگوئی مسیح کے حق میں نہ تھی ۔
يَسْتَفْتِحُونَ ۔ یہ باتیں تم کافروں پر کھولا کرتے تھے اور ان کے مقابلہ میں فتوحات کی دعائیں
کیا کرتے تھے۔
وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ ۔ اور پہلے اس آنے والے رسولوں کے متعلق خوب کھول
کھول کر بیان کرتے تھے۔ باب استفعال ۔ مبالغہ کے لئے بھی آتا ہے۔ یہ بھی معنے ٹھیک ہیں کہ آپ
کے نام سے ہی فتح طلب کرتے تھے۔ البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۹)

حقائق الفرقان
۲۷۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
مَا عَرَفُوا ۔ دوسری جگہ فرمایا ہے يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ (البقرة: ۱۴۷)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶،۱۵)
وَ لَمَّا جَاءَهُمْ كِتَبٌ مِّنْ عِنْدِ اللهِ ۔ جب ان کے پاس اللہ کی کتاب آئی جو اس کتاب کی اور
پیشگوئیوں کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے۔
تم نبی کریم صلعم کی آمد آمد کی خبر دے رہے تھے جیسا میں نے اپنے زمانہ میں دیکھا کہ لوگ
مہدی کے لئے رو رو کر دعائیں کرتے تھے مگر وہ آیا بھی اور چلا بھی گیا مگر کسی کو خبر نہ ہوئی ۔۔۔۔۔ اصل
بات یہ ہے فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ - آئے پر انکار ہی ہوتا ہے۔ پھر دل لعنتی ہو جاتے ہیں
ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
الفضل جلد نمبر ۲۷ مؤرخہ ۱۷ دسمبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
انسان میں ایک مرض ہے جس میں یہ ہمیشہ اللہ کا باغی بن جاتا ہے اور اللہ کے رسول اور نبیوں
اور اس کے اولوالعزموں اور ولیوں اور صدیقوں کو جھٹلاتا ہے۔ وہ مرض عادت، رسم و رواج اور دم نقد
ضرورت یا کوئی خیالی ضرورت ہے ۔ یہ چار چیزیں میں نے دیکھا ہے چاہے کتنی نصیحتیں کرو۔
جب وہ اپنی عادت کے خلاف کوئی بات دیکھے گا یا رسم کے خلاف یا ضرورت کیخلاف تو اس سے بچنے
کے لئے کوئی نہ کوئی عذر تلاش کرلے گا۔ میں نے کئی آدمیوں کو دیکھا ہے ان کو کسی برائی یا بد عادت
سے منع کیا جاوے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم کتنی نیکیاں کرتے رہتے ہیں۔ یہ بد عادت ہوئی تو کیا۔
معلوم ہوتا ہے وہ بدی ان کو بدی نہیں معلوم ہوتی ۔
خلفاء اور اولیاء اور ماموروں کی مخالفت کی یہی وجہ ہے۔ یہ قرآن کریم آیا اور اس
نے ان کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہی پہلے لوگوں سے بیان کیا کرتے تھے مگر جب قرآن شریف
آیا كَفَرُوا بہ انہوں نے اس کا انکار کر دیا فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْکٰفِرِينَ تو اللہ سے وہ بعید ہو گئے ۔ ایک
آدمی جب جھوٹ بولنے لگتا ہے تو پہلے تو مخاطب کو کہتا ہے کہ میری بات کو جھوٹانہ سمجھنا میں تمہیں سچ سچ
بتاتا ہوں میں تو جھوٹے کو لعنتی سمجھتا ہوں مگر ہوتا دراصل وہ خود ہی جھوٹا ہے۔
الفضل جلد نمبر ۲۸ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
ا اہل کتاب ( محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ) کو پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ أَنْ يَكْفُرُوا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ بَغْيًا أَنْ يُنَزِّلَ
اللهُ مِنْ فَضْلِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ فَبَاءُ بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ وَ
لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ۔
ترجمہ ۔ ان لوگوں نے اپنی جانوں کو بُرے سودے میں ڈالا صرف اسی ضد پر اللہ کے اتارے
ہوئے کلام سے منکر ہو گئے کہ اللہ نے اپنے بندوں میں سے ایک بندے ( محمد ) پر جس کو اس نے
اپنے ارادہ میں فضل کے لائق پایا اپنا فضل نازل کیا (اسی بے جا ضد کے سبب سے ) غضب پر
غضب چڑھا لائے اور ان منکروں پر اب ذلت اور رسوائی کا عذاب ہوگا۔
تفسیر - بِئْسَمَا اشْتَرَوُا بِهِ أَنْفُسَهُمْ - یہ بہت بری بات ہے۔ وہ اللہ کا انکار کرتے ہیں صرف
بغاوت کی وجہ سے۔ داؤ دو سلیمان کا انکار کیا اور ان کی مخالفت کی ۔ اس وجہ سے ان پر لعنت پڑی اور
وہ تتر بتر ہو گئے۔ ہسپانیہ میں اللہ کی مخالفت ہوئی۔ ان پر عذاب الہی نازل ہوا ۔ مسلمانوں کو وہاں
سے نکال دیا گیا۔ صرف عمدہ عمدہ کتا بیں لے جانے کی اجازت دی گئی ۔ مگر ان کتابوں کے تینوں جہاز
جو انہوں نے بھرے تھے جمع آدمیوں کے غرق کر دیئے گئے ۔ بغداد میں احکام الہی کا مقابلہ کیا گیا تو
ان کا نام و نشان اٹھاد یا لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِنْدَرَم کے تفاؤل پر اس کا نام دار السلام رکھا گیا
تھا۔ عیسائیوں نے مسیح کی مخالفت کی۔ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا اور ان پر غضب پر غضب نازل
ہوا۔ ان کی کتاب میں لکھا تھا کہ اگر تم آخری نبی کو مان لو گے تو تم کو اجر ملے گا اور تم کو نجات دی جاوے
گی مگر انہوں نے نہ مانا اس لئے ان کو عذاب مہین ہوگا ۔
بِغَضَبِ عَلی غَضَب مسیح کی مخالفت کا غضب پھر اس نبی کی مخالفت کا غضب ۔
الفضل جلد ا نمبر ۲۸ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۸)
لے ان کے لئے ان کے رب کے ہاں سلامتی والا گھر ہے ۔ (ناشر)
عَذَابٌ مُّهِين ۔ یہ سزا ہے استکبار کی جس کی وجہ سے انکار کیا۔

حقائق الفرقان
۲۷۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
۹۲ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنْزَلَ اللهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ
يَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَهُمْ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ
اللهِ مِنْ قَبْلُ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور جب ان کو کہا جاتا ہے کہ یہ کلام جو اللہ کی طرف سے اترا ہے اس کو مان لو جواب دیتے
ہیں کہ ہم تو اُس کلام کو جو ہم پر اتر چکا ہے مانتے ہیں اور جو اس کے سوا ہے اس کے منکر ہیں۔ حالانکہ وہ
( قرآن ) حق اور حکمت سے بھرا ہوا (ہے) اُن کے پاس والے کلام کو سچا ٹھہراتا ہے ان سے کہہ دو
(اچھا) جب تم (اپنی کتاب کو مانتے ہو تو پھر اللہ کے نبیوں کے درپے قتل کیوں ہور ہے ہواؤل سے ۔
تفسير - وَهُوَ الْحَقُّ ۔ اور وہ حق ہے اگر کتاب سچی بھی ہو اور سچ کی تصدیق کرنے والی بھی ہو تو
پھر انسان کیوں نہ مانے؟
تَقْتُلُونَ - مقابلہ کرتے رہے ۔ اگر کہیں کہ وہ نبی نہ تھے تو اس کے جواب میں فرمایا کہ اچھا
موسیٰ کو تو تم سب نبی مانتے ہو پس تم نے اس کی کیوں حکم عدولی کی ؟
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶)
فَلِمَ تَقْتُلُونَ ۔ دیکھومتی باب ۲۳ آیت ۳۷۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۸)
جہاں تک تاریخ پستہ دے سکتی ہے اللہ تعالیٰ کے مُرسل و مامور اپنے اعداء کے سامنے ناکام ہو کر
نہیں مرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور نہ مارے جاتے ہیں۔ مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے۔
مگر یہ مقاتله و مقابلہ کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں اور مامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر و منصور
اور کامیاب ہو کر دنیا سے جاتے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۲۲۷، ۲۲۸)
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا اَنْزَلَ اللهُ ۔ اور جب ان کو کہا جاوے کہ اس کتاب کو مانو جس کو اللہ نے
اتارا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم اس کو مانتے ہیں جو ہمارے اوپر اتاری گئی حالانکہ وہ بھی ایک حق ہے۔

حقائق الفرقان
۲۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
فرمایا ۔ اگر تم اس کو ماننے والے ہوتے تو تم نبیوں کا مقابلہ کیوں کرتے ۔ وہ اگر کہیں کہ ہم ان کو
نبی نہیں سمجھتے تو فرمایا کہ موسی بھی تو توحید لائے تھے تم نے ان کا کیوں انکار کیا ؟
الفضل جلد ا نمبر ۲۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵)
قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ اللهِ ۔ تم نے کس لئے اللہ کے انبیاء کو قتل کیا جو پہلے آئے۔
میرے خیال میں تو صاف ظاہر ہے کہ انبیاء تو قتل نہیں ہوئے میرے نزدیک قتل کے معنے سخت مقابلہ
کے ہیں۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۶۹)
۹۳، ۹۴- وَلَقَدْ جَاءَكُمْ مُوسَى بِالْبَيِّنَتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَ
انْتُم ظُلِمُونَ وَ اِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا
أتَيْنَكُمْ بِقُوَّةٍ وَاسْمَعُوا قَالُوا سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَ أَشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ
بِكُفْرِهِمْ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُمْ بِهِ إِيْمَانُكُمْ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ۔ (اور اچھا جب کہ ) تمہارے پاس موسیٰ کھلے کھلے نشان لے کر آچکا تھا تو تم نے اس کے
پیچھے بچھڑے کی پوجا ( کیوں ) شروع کر دی تھی اور تم ( کیوں ) مشرک ہو گئے؟ اور (اچھا ) جب کہ
ہم نے کوہ طور کوتم پر بلند رکھ کر شریعت کی پابندی کا تم سے عہد لیا تھا کہ جو حکم تم کو دیئے جاتے ہیں ان کو
خوب مضبوط پکڑو اور خوب سنو ( بظاہر تو انہوں نے ) یہی کہا کہ جی ہاں ہم نے سنا ( مگر دل میں وہی
نیت ) نافرمانی کی رہی اور ان کے کفر کے سبب سے اُن کے دلوں میں بچھڑے کی محبت خوب رچ گئی ،
اُن سے کہہ دو کہ جب تم ایسے ہی ایمان دار ہو تو پھر یہ تمہارا ایمان تم کو بُری راہ سکھاتا ہے۔
تفسير عَصَيْنَا ۔ مان تو لیا مگر ہم سے اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔
اشْرِبُوا ۔ رچ گئی تھی۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۱۶)
ایک پہاڑی پر جس کا نام حراء ہے ہماری سرکار سے بھی اللہ نے کلام کیا ۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ
سے بھی ایک پہاڑ پر کلام ہو اجس کا نام طور ہے ۔ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّور کے معنے ہیں کہ اس کے دامن
میں سب قوم کو کھڑا کیا ۔ جیسے بولتے ہیں لاہور شہر راوی کے اوپر ہے۔ ایسا ہی ہجرت کی ایک حدیث

حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں ہے فَرُفِعَ لَنَا الْجَبَل تو اس کے یہ معنی نہیں کہ پہاڑ اکھیڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
اوپر رکھ دیا گیا۔
خُذُوا مَا آتَيْنَكُم بِقُوَّةٍ - جیسے بنی اسرائیل کو تو رات محکم پکڑنے کا حکم تھا ایسا ہی ہمیں
قرآن مجید کے بارے میں حکم ہے۔ اگر مانو گے تو فائدہ ہوگا اور اگر نہ مانو گے تو گھاٹا ہی گھاٹا
ہے۔ عورتوں کا بڑا حصہ تو قرآن سنتا ہی نہیں ۔ امیر بھی بدبختی سے قرآن نہیں سن سکتے نہ با جماعت نماز
پڑھ سکتے ہیں۔ زمینداروں کو فرصت نہیں ۔ فصل خریف سے فراغت پا کر کماد پیڑ نے کا موسم آ جائے
گا۔ پھر ہم سے سوال کئے جاتے ہیں کہ سفر میں روزہ معاف ہے تو کٹائی کے موقع پر بھی کر دیجئے
حالانکہ میں ایسا مجتہد نہیں ۔ تمہیں دنیا میں خبر ہے یہود نے کیا کیا ؟ انہوں نے سبت ( خواہ ہفتہ میں
ایک دن عبادت کا ، اس کے معنے کرو، خواہ آرام کے معنے لو ) میں بے اعتدالی کی ۔ آرام میں ، آسودگی
میں انسان اپنے مولی ، ۱۔ اپنے مولی ، اپنے حقیقی محسن کو بھول جاتا ہے۔ میں نے اپنی اولاد کے لئے بھی دولت کی دعا
نہیں کی۔ اس اعتداء کی پاداش میں ان کو ایسا ذلیل کیا جیسے بندر، کہ قلندر کے نچانے پر ناچتا ہے۔ یہی حال
آجکل مسلمانوں کا ہے۔ ان کا اپنا کچھ بھی نہیں انگریزوں کے نچانے پر ناچتے ہیں۔ جولباس ان کا
ہے وہی یہ اختیار کرتے ہیں ۔ جو فیشن وہ نکالتے ہیں ، جو ترقی کی راہ بتلاتے ہیں بلا سوچے سمجھے
اس پر چل پڑتے ہیں ۔ ایسی حالت میں کب لا خَوْفٌ وَلَا يَحْزَن ہو سکتے ہیں۔ یہ حالت کیوں ہوئی
اس لئے کہ خدا کی کتاب کو چھوڑ دیا۔
میرے پیارو ! تم خدا کی کتاب پڑھو۔ اس پر عمل کرو !!
الفضل جلد نمبر ۲۱ مورخه ۵ نومبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
خُذُوا مَا آتَيْنَكُمُ بِقُوَّت ۔ بڑی قوت سے اس پر عمل کرو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۶۹ )
اے ہمارے سامنے پہاڑ ظاہر ہوا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
۹۶۰۹۵ - قُلْ إِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللَّهِ خَالِصَةً مِّنْ دُونِ
النَّاسِ فَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - وَ لَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ
أَيْدِيهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ -
ترجمہ (اور اچھا یہ بھی ) تم ان سے کہہ دو کہ اگر آخرت کا گھر اللہ کے نزدیک سب لوگوں کے سوا
خالص تمہیں کو ملے گا تو تم سب کے سب میرے مرنے کے لئے بددعائیں کرو جب تم سچے ہو۔ اور وہ
ہرگز ہرگز اس فیصلہ کی آرزو نہ کریں گے جو اُن کے سامنے ہے کیونکہ وہ آگے بڑے کرتوت کر چکے ہیں
اور اللہ تو ظالموں سے خوب واقف ہے۔
تفسیر - تَمَنَّوُا الْمَوْتَ ۔ اِس کے دو معنے ہیں ۔ دونوں پسند ہیں۔ ایک تو یہ کہ تم سب مل کر اس
نبی کے مرنے کی دعائیں کر لو اور پھر دیکھو کہ یہ دعا مقبول ہوتی ہے یا نہیں یا الٹی تم پر پڑتی ہے یا وہ
جنگ کر لو جو ایک گروہ کو فنا کر دے۔ موت بمعنی جنگ ۔ قرآن کریم میں بھی آیا ہے۔ چنانچہ فرمایا و
لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ - (ال عمران ال عمران: ۱۴۴)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶)
قُلْ إِنْ كَانَتْ ۔ اچھا تو یہ بتاؤ کہ آخرت پر ایمان لاتے ہو اور اپنے آپ کو کامیاب ہونے
والا سمجھتے ہو تو آؤ ایک فیصلہ کن جنگ کر لومگر ہم جانتے ہیں کہ یہ زندگی کے بڑے شائق ہیں ۔ مگر یہ
یا در ہے کہ بڑی عمر پا نا عذاب سے نہیں بچا سکتا۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۶۹)
۹۷ - وَ لَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيُوةٍ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا يَوَدُّ
أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَبَّر
اور
وام
وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ اور تو ان کو سب سے زیادہ دنیا کی زندگی پر حریص لوگوں سے پائے گا اور یہ مشرک
نصاری وغیرہ آرزو کرتے ہیں کہ کاش ان میں سے ہر ایک ہزار ہزار سال کی عمر پاوے اور اگر ہر
لے اور بے شک تم ایسی جنگیں چاہتے تھے جنگوں کے پیش آنے سے پہلے ۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی