سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 3

حقائق الفرقان
٦١
سُورَةُ الْبَقَرَة
رض
عبدالقیس کے قافلہ کے قصّہ میں روایت کیا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا ہے کہ ایمان اس امر
کی شہادت ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور صلوۃ کا قائم کرنا اور
زکوۃ کا دینا اور رمضان کے روزے رکھنے اور مسجد حرام کا حج کرنا ہے۔ امام احمد اور ابوعوانہ نے
اپنی صحیح میں اس حدیث کو روایت کیا ہے اور نسائی میں مروی ہے کہ آنحضرت نے فرمایا ہے کہ
مومن وہ ہے کہ جس کو لوگ اپنے مال و جان پر امین سمجھیں اور امام احمد اور عبدالرزاق نے روایت
کیا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ زانی جب زنا کرتا ہے تو زنا کرنے کے وقت ہرگز مومن نہیں ہوتا
اور نہ چور چوری کرنے کے وقت مومن ہوتا ہے اور نہ شرابی شراب پینے کے وقت مومن ہوتا ہے
اور نہ کوئی اُچکا کسی ذی قدر شئے کے اُچک کر لے جانے کے وقت مومن ہوتا ہے جب لوگ نظریں
اُٹھا کر اس کو دیکھتے ہوتے ہیں اور وہ پھر بھی اُچک لے جاتا ہے اور نہ خائن خیانت کے وقت مومن
ہوتا ہے تم اس سے بچو۔ اور ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ ان سے ایمان نکل کر سایہ بان کی طرح
ان کے اُوپر ہوتا ہے۔ تو جب وہ اس عمل کو قطع کر دیتا ہے تو اللہ اس کی طرف ایمان کو لو ٹا دیتا ہے اور صحیح
مسلم میں مروی ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں ۔سب سے
ادنی راستہ سے موذی چیز کا دور کرنا ہے اور حیا ایمان کی ایک بڑی شاخ ہے اور جب آنحضرت سے
یہ سوال ہوا ہے کہ کونسا ایمان افضل ہے تو آپ نے یہ جواب دیا ہے کہ اخلاقِ حسنہ ۔ اس کو امام احمد
نے روایت کیا ہے۔ اور امام احمد کی ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ تو محبت بھی اللہ ہی کے لئے
کرے اور عداوت بھی محض اللہ ہی کے لئے کرے اور اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں لگائے اور فرمایا
ہے کہ جو شخص محض اللہ ہی کے لئے دیتا ہے اور اللہ ہی کے لئے روکتا ہے تو اس نے اپنا ایمان کامل کر لیا
ہوتا ہے۔ اس کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور بخاری میں ہے کہ ایمان کا نشان انصار کی محبت ہے اور
مسلم میں ہے کہ حضرت علیؓ نے فرمایا ہے کہ مجھ سے مومن ہی پیار کرے گا نہ اور ۔ اور ابوسلیمان دارانی
سے مروی ہے کہ آنحضرت نے قافلہ کو فرمایا تھا کہ تمہارے ایمان کا کیا نشان ہے؟ تو انہوں نے
عرض کی کہ آپ کے بھیجے ہوؤں نے ہم کو پانچ چیزوں کا حکم دیا ہے کہ ہم شہادت دیں کہ اللہ کے

حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
سوا اور کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور صلوٰۃ کو قائم کریں اور زکوۃ دیں اور رمضان
کے روزے رکھیں اور خانہ کعبہ کالج کریں اور ان پر عمل کریں اور پانچ اشیاء کا حکم دیا ہے انہوں نے کہ اور دیا
ہم ان پر ایمان لائیں ۔ اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور کتابوں پر اور رسولوں پر اور بعد الموت
اُٹھائے جانے پر ۔ اور پانچ چیزوں کو ہم نے جاہلیت اور اسلام میں اپنا خُلق بنایا ہے اور وہ یہ ہیں کہ
مصیبت کے وقت صبر کرنا اور آرام و آسائش کے وقت شکر کرنا اور قضاء وقدر کی رفتار پر راضی رہنا۔
اور دشمنوں کی ملاقات کے مقاموں پر صدق دکھانا اور دشمنوں پر شماتت نہ کرنا اور اس سے زیادہ
آنحضرت نے اُن کو یہ فرمایا کہ وہ جمع نہ کرو جو تم نہ کھاؤ اور نہ وہ بناؤ کہ جن میں نہ رہو اور نہ ان
اشیاء کی رغبت یا ان میں ترقی کرو کہ جن کو تم چھوڑ جانے والے ہو۔ اور اس اللہ تعالیٰ سے ڈرو کہ
جس کے طرف تمہارا رجوع ہو گا اور جس پر تم پیش کئے جاؤ گے اور اس کی خواہش کرو کہ جس کی
طرف تم جانے والے ہو اور جس میں تم رہو گے اور یہ ایمان کبیر میں مذکور ہیں ۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۲ جلد نمبر ۴ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۳۹ تا ۱۴۴)
ایمان لاتے ہیں اس حالت میں کہ وہ لوگوں سے غائب ہوتے ہیں جیسا فرمایا ہے وَ خَشِيَ
الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ (یس : ۱۲ ) جو ڈرا الرحمن سے غائب ہونے کی حالت میں ۔ اور فرمایا ۔ يَخْشَونَ رَبَّهُمُ
بِالْغَيْبِ (الانبياء : (۵۱) ڈرتے ہیں اپنے رب سے پوشیدہ ہونے کی حالت میں ۔ پس اس کی
مثال ایسی ہے جیسا کہ حضرت یوسف علیہ السّلام کا قول قرآن مجید میں منقول ہے کہ لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ
اخْنُهُ بِالْغَيْبِ (يوسف:۵۳) تاکہ وہ جان لے کہ غائبانہ حالت میں میں نے اس کی خیانت نہیں
کی۔ تو ان معنوں کے رو سے مطلب یہ ہوگا کہ متقی لوگ ان لوگوں کی مانند نہیں ہوتے کہ جن کے حق
میں آیا ہے۔ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا
معكم (البقرۃ: ۱۵) جب مومنوں کو ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کو
اکیلے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ہی ساتھ ہیں بلکہ جیسے وہ لوگوں کے سامنے ایمان لاتے
ہیں ان اشیاء ( اللہ اور نبوت ، رسالت، کتاب اللہ کے منجانب اللہ ہونے اور قیامت وغیرھا) پر جو کہ

حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
لوگوں سے غائب ہیں۔ پس بِالْغَیب یہاں پر ایسا ہے جیسا کہ بِاللهِ امَنَّا بِاللہ میں ہے۔ اور
دلائل بیہقی میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا الا إِنَّ اعْجَبَ الْخَلْقِ إِلَى إِيْمَانًا قَوْمٌ يَكُونُونَ بَعْدَ كُمْ
يَجِدُونَ صُحُفًا فِيهَا كُتُبْ يُؤْمِنُونَ بِمَا فِيهِ ۔ ہاں ! سب مخلوق سے مجھے زیادہ پسند ان لوگوں کا
ایمان ہے جو کہ تم سے پیچھے آئیں گے تو کچھ صحیفے پائیں گے کہ جن میں کتا بیں ہوں گی اور وہ ان
پر ایمان لائیں گے۔
رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۴ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۵۰)
صلوة کی اقامت سے یہ مراد ہے کہ سجود، رکوع ، تلاوت کو پورا کیا جائے اور خشوع
اور حضور کے ساتھ پڑھی جائے اور خوب توجہ رکھی جائے ۔ تفسیر ابن جریر میں ہے کہ حضرت
عبداللہ بن عباس نے یہی معنے بیان فرمائے ہیں ۔ اقامت چیز کے ادا کرنے کو بھی کہتے ہیں ۔
پس ان معنوں کے لحاظ سے یہ مقصد ہو گا کہ صلوۃ کا حق ادا کرتے یا یوں کہنا چاہیے کہ اس کو
کما حقہا ادا کرتے ہیں اور امام راغب نے لکھا ہے کہ یہ لکڑی کی اقامت سے ہے جو کہ سیدھا
کرنے کے معنوں میں ہے یا بمعنے مداومت یا بمعنے محافظت ہے۔ پس معنے یہ ہوں گے کہ صلوٰۃ کو
سیدھا کرتے ہیں یا اس پر مداومت کرتے ہیں یا اس کی محافظت کرتے ہیں جیسا قرآن مجید میں
آ يَا هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ (المعارج: ۲۴) وہ اپنی نمازوں پر مداومت کرتے ہیں ۔
هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (المؤمنون: ١٠) وہ اپنی نمازوں پر حفاظت کرتے ہیں ۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۵۔ نومبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۶۹)
يُقِيمُونَ الصَّلوة - وہ نماز کو قائم کرتے ہیں يُقِيمُونَ قائم کرتے ہیں یعنی کھڑی کرتے
ہیں ۔ اس لفظ کے استعمال میں یہ لطیفہ ہے کہ چونکہ ابتدائی منازل میں مومن کی نفس امارہ سے جنگ
ہوتی ہے نفس اس کو بار بار دنیا اور اس کے لذات اور افکار کی طرف کھینچتا ہے اور ادھر یقینی امر کے
تحصیل کے واسطے اس کے دل میں امنگ ہوتی ہے۔ ایسے موقع پر متقی کو ایک جنگ کرنا پڑتا ہے اس
لئے فرمایا کہ بوجہ وساوس کے متقی کی نماز بار بار گرتی ہے مگر وہ ہر آن اسے پھر قائم کرتا ہے۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جسے پڑھنے والے خوب مشاہدہ کرتے ہوں گے یا کر چکے ہوں گے

حقائق الفرقان
زیادہ تفصیل کی کیا ضرورت ہے۔
۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
الصلوة ۔ وہ خاص نماز جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھ کر دکھلائی ۔ صلوٰۃ کا لفظ صلی
سے نکلا ہے جس کے معنے ہیں کسی لکڑی کو گرم کر کے سیدھا کرنا ۔ اور چونکہ نماز سے بھی انسان کی
تمام کجی نکل کر وہ سیدھا ہو جاتا ہے اس لئے نماز کو صلوٰۃ کہتے ہیں ۔ وہ کجیاں کیا ہیں؟ فحش اور غیر
پسندیدہ امور کی طرف انسان کا میلان ۔ ان سے یہ نماز روکتی ہے جیسے فرما یا إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت: ۴۶) ۔
اِنسان کی نجات کا مدار ایمان کے بعد دو باتوں پر ہے ایک تعظیم لأمر الله ۔ دوسرے
شفقت على خَلْقِ الله۔ پہلی بات تعظیم لامر اللہ کے لئے صلوٰۃ ہے کہ انسان دنیاوی حکام کی
ملازمت میں مشغول ہوتا ہے اور اس کی ناراضگی کا خطرہ ہوتا ہے اور نماز کا وقت آتا ہے تو ان سب
حاکموں کو چھوڑ کر وہ احکم الحاکمین کے حکم کی اطاعت کرتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے اور جس الغیب
ہستی پر وہ ایمان لایا تھا پانچ دفعہ دن میں اس ایمان کی عملی شہادت اپنے اعضاء سے دیتا ہے اسی
طرح تاجر اپنی تجارت اور ہر پیشہ ور اپنے پیشے میں جب نماز کے اوقات کی پابندی كَمَا حَقَّہ کرتا
ہے تو یہ اس کے مومن ہونے کی دلیل ہوتی ہے اور یہ ثبوت ہوتا ہے اِس امر کا کہ اس نے اپنا معبود،
اپنا حاکم اور اپنا رازق اللہ تعالیٰ ہی کو مانا ہو ا ہے اور اپنی تجارت یا پیشہ کو اس کا شریک نہیں بنایا ہے۔
صلوۃ کے معنے دعائے رحمت کے بھی ہیں اور اختصاراً یہاں تمام حقوق الہی پر شامل ہے اس
لحاظ سے يُقِيمُونَ الصَّلوةَ کے یہ معنے بھی ہوئے کہ وہ تمام حقوق الہی کو قائم کرتے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۶،۵ )
قرآن مجید کی اصل غرض اور غایت تقویٰ کی تعلیم دینا ہے۔ اتقاء تین قسم کا ہوتا ہے پہلی قسم
انتقاء کی علمی رنگ رکھتی ہے یہ حالت ایمان کی صورت میں ہوتی ہے اس کو يُؤْمِنُونَ بِالْغَیب کے الفاظ
میں ادا کیا ۔ دوسری قسم عملی رنگ رکھتی ہے جیسا کہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ میں فرمایا ہے۔ انسان کی وہ
ے کچھ شک نہیں کہ نماز روکتی ہے کھلی بے حیائی اور کار بد سے ( یہود اور نصاری بننے سے)۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
نمازیں جو شبہات اور وساوس میں مبتلا ہیں کھڑی نہیں ہوتی ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے يَقْرَؤُن نہیں
فرمایا بلکہ يُقيمون فرما یا یعنی جو حق ہے اس کے ادا کرنے کا۔ ہر ایک چیز کی ایک علت غائی ہوتی ہے
اگر اس سے رہ جاوے تو وہ بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ يُقِيمُونَ الصَّلوة سے لوازم الصَّلوةَ معراج ہے اور یہ
وہ حالت ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق شروع ہوتا ہے مکاشفات اور رویا صالحہ آتے ہیں۔ لوگوں سے
انقطاع ہو جاتا ہے اور خدا اتا ہے اور خدا کی طرف ایک تعلق پیدا ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ تبتل تام ہو کر خدا سے
کامل تعلق پیدا کر لیتا ہے۔
الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۰ مورخه ۲۱ مارچ ۱۹۱۰ صفحه (۳)
صلوة اس تعظیم اور عبادت کا نام ہے جو زبان ، دل اور اعضاء کے اتفاق سے ادا کی
جاوے کیونکہ ایک منافق کی نماز جو کہ ریاء اور دکھلاوے کی غرض سے ادا کی گئی ہو نماز نہیں ہے۔ نماز
بھی ایک تعظیم ہے جس کا تعلق بدن سے ہے۔ بدن کا بڑا حصہ دل اور دماغ ہیں۔ چونکہ زبان نماز کے
الفاظ ادا کرنے میں اور دل و دماغ اس کے مطالب و معانی میں غور کر کے توجہ الی اللہ کرنے میں اور
ظاہری اعضاء ہاتھ پاؤں وغیرہ ظاہری حرکات تعظیم کے ادا کرنے میں شریک ہوتے ہیں اور ان سب
کے مجموعہ کا نام بدن یا جسم ہے اس لئے بدنی عبادت کا نام صلوۃ ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۳)
يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ وہ اپنی نمازوں ، دعاؤں کو سنوار سے ادا کرتے ہیں
اور پھر جو کچھ ہم نے دیا۔ اس سے خرچ بھی کرتے رہتے ہیں ۔ بہت دنوں سے یہ بات میرے دل
میں قائدہ کی طرح جم گئی ہے کہ جو کبھی کچھ بھی خدا کی راہ میں نہیں دیتا۔ نہ دعا مانگتا ہے وہ ہدایت سے
محروم رہ جاتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
اسلامی نماز
اسلامی دوسری اصل نماز ہے ۔۔۔ نماز کیا ہے؟ خدا سے دلی نیاز ، اور یہ عبادت تمام مذاہب
میں اصل عبادت ہے۔
اور کچھ شک نہیں دلی جوشوں کا اثر ظاہری حرکات اور سکنات پر ضرور پڑتا ہے اور ظاہر

حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
حرکات و سکنات کی تاثیر قلب پر ضرور پہنچتی ہے۔ باری تعالیٰ ہی کے دست قدرت میں محبوس رہنے کا
ثبوت اور اس کی بارگاہ میں بکمال ادب حاضر ہونے کا بیان اگر ہمارے اعضاء کر سکتے ہیں تو نماز کا
قیام اور نماز میں ہاتھ باندھنا بے شک عمدہ نشان ہیں۔ دلی عجز وانکسار، غایت درجے کا تذلل اگر کوئی
ظاہری نشان رکھتا ہے تو حالت رکوع و سجدہ ہر گز کم نہیں ۔
اسلامی نماز میں جو کلمات ہیں ان میں صرف باری تعالیٰ کا معبود ہونا اور اس کی رحمت عامہ
اور خاصہ اور سزا اور جزا کا بیان ہے پھر اسی مالک کی عبودیت کا اقرار اور اسی کی امداد کا
اعتراف ہے پھر نمازی اپنے اور تمام لوگوں کے لئے راہ راست پر چلنے کی دعا مانگتا ہے اور
بارگاہ حق میں عرض کرتا ہے مجھے ایسے لوگوں کی راہ دکھا جن پر تیرا فضل ہے اور ان بروں کی راہ
سے بچا جن پر الہی تیرا غضب ہے یا جو لوگ راہ سے بہک گئے ۔
پھر کچھ الہی تعریف کے الفاظ ہیں پھر تمام نیک لوگوں کے لئے دعا ہے پھر واعظ تو حید ابراہیم
راست باز پر ( جو تمام بنی اسرائیل اور بنی اسمعیل کے مورث اعلیٰ ہیں اور جن کی اولاد میں محمد صاحب
بھی ہیں ) اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعا ہے کیونکہ ان کے مساعی جمیلہ سے شرک کا بڑا استیصال
ہوا اور توحید نے عروج پایا۔ پھر اپنے لئے دعا ہے۔
انسان کا خاصہ ہے اس کے دل پر کسی واعظ کی نصیحت کا اثر ایک ہی بار کچھ نہیں پڑتا ۔ انسان
کے دل کا زنگ جو اسے محسوسات میں لگائے رکھنے سے پیدا ہو جاتا ہے ایک دفعہ کے تذکار سے دُور
نہیں ہوتا۔ قانون قدرت میں محسوسات میں زنگ زدہ اشیاء ایک دفعہ کے مصقلہ پھیرنے سے روشن
اور چمک دار نہیں ہوتیں۔ سورۂ فاتحہ بھی بڑی بڑی روحانی بیماریوں کے زنگ کا مصقلہ تھی اسی واسطے
ایک نماز میں کئی بار پڑھی جاتی ہے۔
بتاؤ کون قوم ہے جو مناروں پر چڑھ کر بلند آواز سے کمال دلیری اور جوش سے اپنے معبود اور
نہایت ہی بڑائی والے خدا کی عظمت اور اس کے معبود ہونے کی شہادت دے اور اپنے محسن ہادی کی
رسالت پر شہادت دے۔ پانچ وقت مکرر الفاظ سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بڑی بلند آواز سے

حقائق الفرقان
۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
منارے پر چڑھ کر بلاوے اور اپنی عبادت کی خوبی بتلاوے اور پھر اپنی اس منادی کو خدا کی کمال تعظیم
پر ختم کرے؟ سوچو! یہی معنی کلمات اذان کے ہیں۔ ہاں ! ہادی اسلام نے قوم کو گھنٹوں،
سیپوں ، ناقوسوں ، سارنگیوں، بربطوں سے قوم کو معافی بخشی بلکہ یوں کہیے بچالیا۔
یہ اسلامی ہی مذہب کی خصوصیت ہے کہ اپنی ہر ایک کتاب کی ابتدا میں اپنے خالق کی
ستائش کریں۔ اپنے محسن کی تعریف کریں۔ اس کے لئے دعا مانگیں ۔ لکچروں کی ابتدا میں یہی حال
ہے ( لکچر کا ترجمہ خطبہ ہے) بلکہ لیکچر کی خوبی بھی اسلامیوں پر ختم ہے کھڑے ہو کر لکچر دینا تو ان کی ہر
نماز جمعہ میں دیکھ لومگر غور کے قابل یہ ہے کہ عین لیکچر میں جہاں اور قوموں کو تالی بجانے کا موقع ملتا
ہے وہاں اسلام میں اللہ اکبر اور سُبحان اللہ موزوں ہے۔
( فصل الخطاب المقدمة اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۳۲ تا ۳۴)
دُنیا کے مذاہب پر غور کرنے اور قریباً گل اقوام عالم کو ایک ہی بڑے مرکز اور مرجع کی طرف
بالاشتراک رجوع ہو ہو دیکھنے اور قانون قدرت کے معجز بے نقص کتاب کے مطالعہ کرنے سے
فطرت سلیم، قوت ایمانی ، ت ایمانی ، نور فراست کے اتفاق سے فوراً شہادت دے اُٹھتی ہے کہ ایک ہمارا
خالق زمین و آسمان ہے جس کی قدرت کاملہ کل عالم پر محیط اور تمام اشیاء میں جاری وساری ہے۔ غرض
ایک ہمہ قدرت ، فوق الگل وجود کا خیال یا اعتقاد قریباً گل اقوامِ دُنیا میں پایا جاتا ہے۔ یہ فطرت کا
اشتراک اور قوائے باطنیہ کی اضطراری توجہ ایک اعلیٰ ہستی کی جانب وجود باری کی عجیب دل نشین دلیل
ہے۔ اب عالم اسباب یا اسباب عالم پر جب انسان نظر کرتا ہے تو خوب سمجھتا ہے کہ عالم کون و فساد
کے انقلابات میں وہ ہمیشہ مجبور و معذور ہے اور یہ کہ تمام اختیارات کے مواد اور مقدورات کے اسباب
اس کی قدرت سے باہر ہیں۔ مثلاً جب دیکھتا ہے کہ بڑے بڑے قوائے طبعی سورج، چاند، ستارے،
ہوا، بادل وغیرہ میرے بے مز د خدمت گار ہیں بلکہ جب وہ اپنے اسباب قریبہ یعنی جسم ہی کو دیکھتا ہے
کہ کیسے مناسب آلات اور موافق ادوات اس کو ملے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی مفقود ہو جائے تو
جبر کسر کے لئے اس کا یا اس کے مثل بے نقص جزو کا موجود کرنا اس کے امکان سے خارج ہے۔

حقائق الفرقان
۶۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
پس یہ تصورات انسان کے دل میں ضرور سخت جوش اور عجیب جذبات پیدا کرتے ہیں اور دلی
نیاز بڑی شکرگزاری کے ساتھ مل کر اس کو اس منعم ومحسن کی ستائش وحمد کی طرف مائل کرتا ہے اور جس
قدر زیادہ اس کو اپنی احتیاج و افتقار کا علم اور فوق القدرت سامانوں کے بہ آسانی بہم پہنچ جانے کا
یقین ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ اس کا دل اس منعم کے احسانات کی شکرگزاری سے بھر جاتا ہے۔ یہی دلی
نیاز اور قلبی شکرگزاری جو سچی محبت اور باطنی اخلاص سے ناشی ہوتی ہے اور یہی جوش و خروش جو انسان
کے دل میں ہوتا ہے واقعی اور اصلی نماز ہے۔
اس میں کچھ شک نہیں کہ ہمارے ظاہری اقوال و افعال ، حرکات و سکنات کا اثر ہمارے
قلب پر پڑتا ہے یا یوں کہو کہ جو کچھ ہمارے باطن میں مرکوز ہے حرکات ظاہری ہی اس کی
آئینہ دار ہیں ۔ بہت صاف بات ہے کہ اچھا پیچ اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ مشاہدہ گواہ ہے کہ
جس وقت ہم کسی سچے دوست یا کسی بڑے محسن کو دیکھتے ہیں جس کی مہربانیاں اور عطایات
ہمارے شامل حال ہیں تو بے اختیار بشاشت اور طلاقت کے آثار ہمارے چہرے پر آشکار ہوتے
ہیں اور اگر کسی مخالف طبع مکر وہ شکل کو دیکھ پاویں تو فی الفور کشیدگی اور انزجار کا نشان پیشانی پر نمودار ہو
جاتا ہے۔ غرض اس سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ تمام واردات اور عوارض مثلاً انبساط ،
انقباض، یاس، رجا، فرحت، غم، محبت، اور عداوت اعضائے ظاہری کو باطنی سمیت یکساں متغیر و متأثر
کر دیتے ہیں ۔ پس اب سوچنا چاہیے کہ جب اس خالق ، مالک ، رزاق، منعم کا تصور انسان کے قلب
میں گزرے گا اور اس کے عطایات اور نعمتوں کی تصدیق سے اس کا دل و جان معمور ہو جائے گا تو
یہ دلی جوش اور اضطراری ولولہ اس کو ساکن ، غیر متحرک چھوڑ دے گا؟ نہیں نہیں ۔ ضرور طوعاً و کرہا
اعضائے ظاہری سے ٹپک پڑے گا۔ جڑ کو صدمہ پہنچے اور شاخوں کو جس تک نہ ہو غیر معقول بات ہے۔
غیر مہذب اقوام کے مذہبی رسوم کے آزاد دل سے تحقیقات کرو تو عجیب و دلکش اصول کا
مجموعہ تمہیں ملے گا کہ اس اُو پر دیکھنے والی ہستی نے قوائے روحانی کی ابتدائی شگفتگی کے زمانے میں
جس کو زمانہ حال کے مہد بین زمانہ جہالت و تاریکی بولتے ہیں ۔ کن کن صورتوں اور رنگوں میں

حقائق الفرقان
۶۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس فیاض مطلق کی حمد و سپاس کے قلبی زبر دست اثر کو ظاہر کیا ہے۔ خارجی بدآ ثاری اور عوارض کو
چھوڑ دو۔ اصلی بے رنگ و بے لوث فطرت پر غور کرو تو تمہیں دنیا کی قوموں میں رنگا رنگ حرکات
دکھائی دیں گے جو بایں ہمہ رنگا رنگی کیسے اس بے رنگ کا معبود و مسجود ہونا ثابت کر رہے ہیں !
اس بیان سے صرف اس قدر مقصود ہے کہ ہر قوم کے نزدیک کوئی نہ کوئی طریق معبود حقیقی کی
یاد کا ضرور ہے جس کو وہ لوگ اپنی نجات کی دستاویز سمجھتے ہیں اور یہ کہ عقائد باطنی کے حسن و قبح کی
تصویرا ویر اعضاء و جوارح کے آئینے میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ہر قوم میں میں جوشِ قلبی کی کی تحریک اور اور اس کی کی آگ بھڑکانے بھڑ کانے کے کے لئے لئے کئی ایک ظاہری اعمال کا التزام
پایا جاتا ہے مثلاً بدن کو پانی سے طاہر کرنا، کپڑا صاف رکھنا، مکان لطیف و نظیف رکھنا۔ ظاہری صفائی
اور حسب فطرت اصلاح بدن سے بے شک اخلاق پر قومی اثر پڑتا ہے۔ نجاست، گندگی، ناپاکی ، چرک،
غلا پن سے کبھی وہ علو ہمت ، بلند حوصلگی، پاکیزگی اخلاق پیدا نہیں ہو سکتی جو واجبی صفائی اور
طہارت کا لازمی نتیجہ ہے ۔ بد یہی بات ہے کہ ہاتھ منہ دھونے وغیرہ افعال جوارح سے حتماً
ایک قسم کی بشاشت اور تازگی عقلی قومی میں پیدا ہوتی ہے۔ علی الصباح بستر غفلت سے اُٹھ کر
بدنی طہارت کی طرف متوجہ ہونا تمام مہذ بین بلاد میں ایک عام لازمی عادت ہے۔ صاف عیاں
ہوتا ہے کہ تقاضائے فطرت سے اس کے زور و اجبار سے یہ دائمی عادات پیدا ہوئے ہیں اور
طبیعت اعضاء و جوارح سے جبراً اس خدمت کا لینا پسند کرتی ہے۔ پس اگر ایسی عبادت میں جس میں
روحانی جوشوں اور اصلی باطنی طہارت کا اظہار مقصود ہو ایسی طہارت ظاہری کو لازمی اور لا بدی کر دیا
جاوے تو کس قدر اس شوق و ذوق کو تائید ہوگی ۔ صاف واضح ہے کہ جہاں فانی طہارت اور ظاہری
صفائی کا حکم ہوگا وہاں باطنی طہارت اور باطنی صفائی کی کتنی اور زیادہ تاکید ہوگی ۔
غرض اس میں شک نہیں کہ صفائی ظاہر کی طرف طبعا ہر قوم متوجہ ہے اور اس میں بھی شک نہیں
کہ نہایت بد بخت سیاہ دڑوں ہیں جو صرف جسمانی صفائی اور ظاہری زیب وزینت کی فکر میں لگے
رہتے ہیں۔ یقینا بہت سے انہیں ظاہری رسوم کی پابندی اور انہیں فانی قیود میں ایسے الجھے ہیں کہ

حقائق الفرقان
۷۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
قساوت قلبی اور بداخلاقی کے سوا کوئی نتیجہ ان کے اعمال وافعال پر مترتب نہیں ہوا۔ اس کی وجہ صرف
یہ ہوئی کہ انہوں نے ظاہر ہی کو مقصود بالذات اور قبلہ ہمت ٹھہرا لیا۔ یا ان کے پاس کوئی
روحانی شریعت نہ تھی جو مجاز سے حقیقت کی طرف ان کو لے جاتی مگر اس سے نفس فعل طہارت قبیح
یا مستوجب ملامت نہیں ٹھہرتا۔ اس عملی افراط و تفریط کے اور ہی موجبات اور بواعث ہیں ۔
ہمیں اس وقت اور قوموں کے رسوم سے تعریض کی ضرورت نہیں اس وقت ہم اسلامی
طہارت ( وضو ) کو پیش نظر رکھتے ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ غیر قوموں نے اسلامی اعمال پر انصاف سے
غور نہیں کیا۔ انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ مسلمانوں نے ، ہاں محمد رسول اللہ صلعم کی سنت پر چلنے والوں نے
ہرگز ظاہری طہارت میں خوش نہیں کیا۔ وہ اسی کو مقصود بالذات نہیں سمجھتے کیونکہ ایک پیچھے آنے والے
جلیل الشان حقیقی فعل نماز کا یہ عمل مقدمہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ یہ عمل تو صرف نشان یا دلیل دوسرے امر
کی ہے۔
وضو میں مسلمانوں کو جو دعا پڑھنے کی نصیحت کی گئی ہے یقیناً معترض کو راہ حق پر آنے کی ہدایت
کرتی ہے۔ سنو اور غور کرو! وَهُوَ هَذَا :
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ سُبْحَنَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
غسل جنابت میں بھی یہی دعا مانگی جاتی ہے اور بعد اِس دعا کے یہ فقرہ کہا جاتا ہے
اب غسل پورا ہو ا ۔ یعنی ظاہر باطن سے مل کر پورا ہوا ۔
یا د رکھنا چاہیے کہ عذر اور ضرورت کے وقت یہ طہارت ساقط ہو جاتی ہے۔ یہ کافی دلیل
اس امر کی ہے کہ عمل بھی صرف مقصود بالعرض ہے۔ مثلاً پانی نہ ملنے کی صورت میں غسل اور وضو
اے اے اللہ ! مجھے اپنی طرف خالص رجوع کرنے والوں سے بنا اور مجھے پاک رہنے والوں کی جماعت میں شامل
کر ۔ اے اللہ ! تو قدوس ہے تیری حمد ہی میں دل سے شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تجھ سے مغفرت
چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع لاتا ہوں ۔ ۱۲

حقائق الفرقان
ا
سُورَةُ الْبَقَرَة
دونوں حالتوں میں اس آسان شریعت نے تیم کر لینے کا حکم دیا ہے جس سے مقصود اتنا ہے کہ اعضائے
ظاہری کا جرس بجا کر قوائے باطنی کے غافل قافلے کو بیدار اور بر سر کار کیا جائے ۔
یہ ناپاکی اور پاکی ( طہارت ) کا لفظ اور اس کا مفہوم اسلام میں ایسا نہیں برتا گیا جیسا
وسوسہ ناک طبائع اور وہمی مزاجوں کے درمیان معمول ہوا ہے کہ انسان کی ذات میں کوئی ایسی نجاست
نفوذ کر گئی ہے جس نے اس کو گھنونا اور لوگوں کے پرہیز و اجتناب کا محل بنا دیا ہے اور جس کا ازالہ
سوائے اس ظاہری طہارت کے ہو نہیں سکتا۔ میں سچ سچ تمہیں بتاتا ہوں کہ اسلام ان تو ہمات سے
بالکل پاک ہے۔
احبار ۱۵ باب ۸ اور ۱۸ باب ۱۵ میں ہے کہ ” جریان والا کپڑے دھو دے اور غسل کرے۔ شام
تک نا پاک ہے اور جس پر وہ سوار ہو اور جو کوئی اس کی سواری کو چھوئے وہ بھی نا پاک “ اور خروج ۱۹
باب ۱۰ ” اور خدا نے موسیٰ سے کہا کہ لوگوں کے پاس جا اور انہیں پاک کر اور ان کے کپڑے دھلوا اور
تیسرے دن تیار رہیں کہ خداوند تیسرے دن لوگوں کی نظر میں کوہ سینا پر اتر آئے گا۔“ اسلامی شریعت
کے احکام سے انہیں مقابلہ کر لو صاف کھل جائے گا۔ اسلامی شریعت نے روحانیت کی کیسی توجہ دلائی
ہے۔ ذرا رنگ یا پانی چھڑ کنا اور چلو بھر میں کفارے والی بادشاہت میں داخل ہونے کی شرط
قرار دی گئی ہے اس پر رسوم ظاہری سے انکار ! قرآن سنیں ۔ اس کے مقابل میں کیا فرماتا ہے:۔
صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً (البقرة : ١٣٩)
یہی اعتقاد قدیم سے مسلمانوں میں چلا آیا ہے کہ طہارت باطنی ہی راساً مطلوب ہے چنانچہ
اسلام کے قدیم فلاسفر امام غزالی نے ان لوگوں کی نسبت جو صرف ظاہری طہارت پر مرتے ہیں اور
مایا کرتے تھے
جن کے قلوب کبر دریا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں کہ ہیں لکھا ہے کہ رسول اللہ صلعم فرما یا کر ۔
کہ سب سے اہم اور اعظم طہارت پاک کر نا دل کا ہے تمام بری خواہشوں اور بیہودہ رغبتوں سے اور
دفع کرنا ہے نفس سے تمام مکروہ و مذموم خیالات کو اور ان تصورات کو جو انسان کے دل کو خدا کی یاد
سے باز رکھتے ہیں ۔
لے رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ اللہ سے بہتر ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
جب ہم نے اتنا ثابت کر دیا کہ قلبی حالت اعضاء و جوارح کو حرکت دیئے بغیر رہ نہیں سکتی اور یہ
کہ ظاہر و باطن میں لازم و ملزوم کی نسبت ہے تو گو یا نفس ارکانِ نماز سے کچھ بحث نہیں کیونکہ
جذبات قلب اور اس کی واردات کا ظہور اور کیفیت روحانی کے عروض کا ثبوت اعضاء و جوارح کی
زبان حال ہی سے مل سکتا ہے البتہ گفتگو اس امر میں رہ جاتی ہے کہ آیا یہ ہیئت مقتضائے فطرت انسانی
سے مناسبت رکھتی ہے یا نہیں یا اس سے بڑھ کر اور پسندیدہ صورت و ترکیب فلاں قانون اور فلاں
مذہب میں رائج ہے یا اب نئی صورت وہم و تصور میں آ سکتی ہے۔
میں بڑی جرات اور قوی ایمان سے کہتا ہوں کہ اس کی مثال یا اس سے بڑھ کر مقبول و مطبوع
صورت نہ تو کسی مذہب میں رائج ہے اور نہ اور نئی عقل میں آ سکتی ہے۔ یہ جامع مانع طریق ان تمام عمدہ
اصولوں اور مسلّمہ خوبیوں کو حاوی ہے جو دنیا کے اور مذاہب میں فرداً فرداً موجود ہیں اور تمام ان
نیازمندی کے آداب کو شامل ہے جو ذو الجلال معبود کے عرشِ عظیم کے سامنے قوائے انسانی میں پیدا
ہونے ممکن ہیں۔ وہ خاص اوراد و کلمات جو اس مجموعی ترکیب کے اجزا ۔ قومہ، رکوع ، قعدہ سجود،
جلسے وغیرہ میں زبان سے نہیں دل سے نکالے جاتے ہیں اس کی بے نظیری کے کافی ثبوت ہیں۔
انصاف سے سوچئے! کہ یہ ہیات قوائے قلبی پر کس قدر قوی اثر کرنے والی ہے۔ تعیین ارکان
سے کون قوم انکار کر سکتی ہے۔ دعا میں سر ننگا کرنا، سیدھا کھڑا ہونا، آنکھیں بند کرنا، آخر میں برکت
دیتے وقت ایک ہاتھ لمبا کرنا اور ذرا انگلیوں کو نیچے کی طرف جھکانا اور کبھی کبھی خاص حالت میں گھٹنے
ٹیکنا یا گھٹنے پر کہنی ٹکا کر اُس پر سر رکھ دینا۔ یہ سب امور بتفاوت نصاری میں معمول ہیں۔ کوئی انہیں
کہے ان ظاہری رسوم سے کیا نکلتا ہے عبادت دل سے تعلق رکھتی ہے اسی پر اکتفا کرنا چاہیے صاف بات
کا وہ کیا جواب دیں گے؟ پس اسلامی صورت سے کیوں چڑتے ہیں؟
مجھے امید ہے کہ نصارای نفس وجود ارکان سے تو کچھ تعرض نہ کریں گے کیونکہ اس طبعی حالت
میں وہ اضطراراً اہل اسلام کے ساتھ شریک کر دیئے گئے ہیں۔ بایں معنی کہ وہ بھی دعا یا نماز میں کسی
نہ کسی صورت وڑکن کا ہونا تو ضرور تسلیم کرتے ہیں ۔ اگر زبان سے اور مذہبی مباحث کے وقت نہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی