سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 21
حقائق الفرقان
۲۷۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایک اتنی عمر پائے جب بھی ان کو عذاب سے کوئی چھڑانے والا نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ تو اُن کے
کرتوتوں کو خوب دیکھ رہا ہے۔
تفسیر وَ مِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا ۔ یہ تو زیادہ جینے کی حرص میں مجوسیوں سے بھی بڑھے :
ہیں جن میں ایک دعائیہ فقرہ ہے کہ ہزار سال نبوی ۔
بڑھے ہوئے
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶)
لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ ۔ ہزار سال پزی (۲) یا جوج ماجوج کے خروج کی بابت پیشگوئی ہے کہ
ہزار سال بعد ہو گی بعض کہتے تھے اس وقت تک جیئیں۔ پھر تو مان لیں۔ فرمایا یہ بات عذاب سے نہیں
بچا سکتی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۸)
۹۹۹۸- قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ
مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ - مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِلَّهِ وَ
مَلَكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيْكُلَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِلْكَفِرِينَ -
ترجمہ کہہ دو کون دشمن ہے جبرئیل کا اُس نے تیرے دل پر جو کچھ نازل کیا ہے وہ اللہ کے حکم
سے کیا ہے۔ وہ کلام سچ سچ کرنے والا ہے اُن باتوں کا جو سامنے ہیں اور ہدایت ہے اور بشارت ہے
مومنوں کے لئے ۔ جو شخص اللہ کا دشمن ہو اور اس کے فرشتوں اور رسولوں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا تو
بے شک اللہ بھی ایسے منکروں کا دشمن ہے۔
تفسیر قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا الْجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَلى قلبك ۔ لوگ کس طرح اللہ کی بات سے محروم
رہتے ہیں اور کیونکر راستبازوں کے دشمن ہو جاتے ہیں اور کس طرح ضد اور عداوت بے جا کلمات کے
لئے جرات دلاتی ہے۔ ان تین باتوں کا بیان اس رکوع میں ہے۔
بہت سے لوگ ملائکہ کے منکر ہیں۔ بعض مسلمانوں نے بھی ان پر ایمان لانے کو اتنا ضروری
نہیں سمجھا حالانکہ تمام نیک تحریکوں کے سرچشمے یہی ہیں۔ علم عقائد میں ایک کتاب ”کتاب التوحید
نام میں نے دیکھی ہے جس میں اس نیک بخت نے ملائکہ کا ذکر نہیں کیا۔ میں ملائکہ کی نسبت کچھ تفصیل
سے بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان پر ایمان نے مجھے بہت بڑا فائدہ پہنچایا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس دنیا میں کوئی مسبب بغیر از سبب نہیں ایک چیز دوسری چیز سے پیدا ہوتی ہے۔ اس زمانے
کے فلاسفر بھی اس بات کو مانتے ہیں۔ پس خیال کرو کہ بعض وقت بیٹھے بیٹھے آدمی کے دل میں نیک
کام کے لئے ایک لہر اٹھتی ہے اور ایک نیکی کے کرنے کے لئے جوش پیدا ہو جاتا ہے اور اس میں
جدید تحریک نظر آتی ہے۔ حالانکہ انسان اور اس کا علم اور اس کے قومی پہلے سے موجود تھے مگر یہ تحریک
یک دم پیدا ہوتی ہے جس سے معلوم ہوا کہ کوئی نہ کوئی وجود اس کا محرک ہے۔ پس ایسی تحریک کرنے
والے کا نام حدیث و قرآن کی رو سے ملک ہے۔ ملک کو علم ہوتا ہے اس لئے وہ حسب موقعہ و حل ایک
کام کی تحریک کرتا ہے جو انسان فورا اس پر عمل کرتا ہے۔ (ہمارے حضرت اقدس اپنے قلب صافی
میں جس وقت کسی کام کی تحریک پاتے تو اسی وقت خواہ رات کے بارہ بجے ہوں اس کے کرنے میں
مشغول ہو جاتے اور مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ) تو ملک کو اس شخص کے ساتھ ایک محبت پیدا ہو جاتی
ہے اس لئے وہ اور تحریکیں کرتا ہے اور پھر دوسرے ملائکہ کو بھی جو اس کے قریب ہوتے ہیں اطلاع
دیتا ہے کہ یہ قلب اس قابل ہے کہ ہم اسے نیک تحریکیں کرتے رہیں ۔ اس طرح تمام ملائکہ حتیٰ کہ
ملاء اعلیٰ میں اس کی نسبت ایک توجہ پیدا ہوتی ہے اور اس کا تعلق بڑھتے بڑھتے وہ زمانہ آتا
ہے کہ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا (حم السجدة: ۳۱) یہ بالکل سچی بات
ہے جو میں نے کہی تم تجربہ کر کے دیکھ لو۔
پھر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام ملائکہ کا آفیسر جبرائیل امین ہے یعنی تمام محکمے نیکیوں کی
تحریک کے جو قلب سے متعلق ہیں ان کا افسر جبرائیل ہے چنانچہ قرآن مجید میں عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ
مَكِيْن - مُطَاعِ ثُمَّ آمِين (التکویر: ۲۱، ۲۲) آیا ہے۔ رسول کریم نے فرمایا أُوتِيْتُ جَوَامِعَ
الكَلِم میری تعلیم تمام دنیا کی پاک تعلیموں کی جامع ہے کیونکہ تمام نیکیوں کی تحریکوں کے آفیسر کا تعلق
میرے قلب سے ہے۔ جامع کے یہ معنے ہیں کہ دنیا میں کوئی ایسی صداقت ( جو قلبی اور روحانی ہو )
نہ ہوگی جس کے لئے قرآن مجید سے کوئی آیت نہ ملے۔
لے ان پر فرشتے اُترتے ہیں ( یہ کہتے ہوئے) کہ آپ خوف نہ کریں اور دل میں رنجیدہ نہ ہوں ۔ (ناشر)
۲ عرش عظیم کے مالک کے نزدیک بڑا درجہ پایا ہوا ہے۔ اطاعت کیا گیا اللہ کے پاس بڑا امانت دار ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جبرائیل کا کون دشمن ہو سکتا ہے جبکہ وہی نیک تحریکوں کا سر چشمہ ہے۔
اسی نے نازل کیا ہے یہ قرآن تیرے قلب پر ۔ آئندہ جو ہو گا وہ دنیا دیکھ لے گی مگر موجودہ تعلیمات
دنیا میں جس قدر ہیں ان ساری پاک تعلیموں اور نیک تحریکوں کا عطر نکالو پھر محمد رسول اللہ (صلعم )
کی تعلیم سے مقابلہ کرو تو وہ سب کچھ اس میں موجود ہو گا اور میں (نورالدین ) اس بات کا گواہ ہوں
کہ میں نے ساری بائیبل کو دیکھا ہے اور تین (سام ، بجر اور رگ ) ویدوں کو خوب سنا ہے پھر
دسا تیر کو بہت توجہ سے پڑھا ہے اور برہموؤں کی کتابوں کو دیکھا یہی کتابیں میرے
نزد یک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کی ہیں ۔ ان سب میں کوئی ایسی صداقت نہیں
جو قرآن مجید میں نہ ہو اور پھر اتم نہ ہو ۔
مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِین پھر فرماتا ہے کہ جو اگلی کتابوں میں سچ
ہے اس کی تصدیق کرنے کے علاوہ اس میں اور بھی کچھ ہدایتیں ہیں جو پچھلی کتابوں میں نہیں
-
ایک بات سناتا ہوں ۔ اگلی کتابوں میں جو نصائح ہیں ان پر دلائل نہیں۔ چنانچہ ان میں لکھا ہے
خدا ایک ہے ۔ زمین و آسمان میں تیرے لئے کوئی دوسرا خدا نہ ہو ۔ پڑوسی کی مدد کر ۔سبت منا۔
مبارک وہ جو غریب دل ہیں۔ اس قسم کی تعلیمات ہیں مگر ان کے ساتھ دلائل کوئی نہیں مگر قرآن
شریف میں یہ خاصہ ہے کہ ایک طرف دعولی ہے دوسری طرف اس کے دلائل بھی ساتھ دیئے
ہیں ۔ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ
بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا
مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَايْتٍ لِقَوْمٍ
يَعْقِلُونَ (البقرة: (۱۶۵) میں لآیات سے مراد دلائل ہیں۔
لے بے شک آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ہیر پھیر میں اور جہازوں میں جو لوگوں کے
فائدہ کی چیزیں لے کر سمندر میں چلتے ہیں اور برسات میں جس کو اللہ بدلی سے برساتا ہے پھر اُس کے ذریعہ سے
زمین کو جلاتا ہے اُس کے مر گئے پیچھے اور ہر قسم کے جانوروں میں جو اس زمین میں پھیلا رکھے ہیں اور ہواؤں کے
چلانے میں اور اُس بادل میں جو ( اللہ کے حکم سے ) گھرا ہوا رہتا ہے آسمان اور زمین کے بیچ میں ( غرض ہر ایک
میں ) بہت کچھ نشانیاں موجود ہیں اُن ہی کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۲۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ قرآن مجید پہلے مصدق ہوا ۔ پھر اس میں نئی باتیں بھی ہیں۔ یہ تو علمی پہلو سے اس کا کمال
ہے۔ اب عملی پہلو میں اس کا ثبوت لو۔ وہ یہ کہ قرآن کریم پر عمل کرو تو دنیا کے فاتح بن جاؤ گے چنانچہ
صحابہ کی ذات میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ بشری کی ایک تشریح یہ بھی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۲۵ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۶) ۸
مباحثات سے بہت بچنا چاہئے ۔ مباحثات میں ابتداء کبھی نہ کرے ابتداء کسی اور کی طرف سے
ہونی چاہئے ۔ جب ابتدا اپنی طرف سے نہ ہو تو خدا تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے۔
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ ۔ تو کہہ دے جو جبرائیل کا عدد ہے۔ کہتے ہیں کہ کچھ
یہودی مدینہ میں آئے اور نبی کریم سے مباحثہ کیا اور مباحثہ میں کہا کہ کیا ثبوت ہے کہ آپ کو الہامات
ہوتے ہیں ۔ آپ نے جواب دیا کہ وہی ثبوت ہے جو حضرت موسیٰ کے لئے الہام کا ثبوت ہے۔ ایک موسیٰ لئے
جگہ فرمایا ہے۔ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسى (الانعام: ۹۲) اُس نے کہا کہ ہم تو موسیٰ
کے الہام کو بھی نہیں مانتے کہنے کو تو یہ بات کہہ گیا مگر پھر حیران رہ گیا۔ تو
پھر سوچ کر کہنے لگا کہ آپ کے پاس کونسا فرشتہ وحی لاتا ہے۔ آپ نے کہا جبرئیل ۔ اس نے کہا کہ
جبرئیل تو ہمیشہ سے یہود کا دشمن ہے۔ یہ صرف مباحثات کا نتیجہ ہے کہ انسان اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ اپنا
مذہب بھی چھوڑ بیٹھتا ہے ۔ اسی واسطے احادیث میں مذکور ہے کہ زمانہ وغیرہ کو بھی گالی نہ دو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ کے رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۰٬۶۹ )
ميكل - ان تمام ملائکہ کا آفیسر ہے جن کے علوم دماغ سے وابستہ ہیں مثلاً ریاضی ( موسیقی،
ہندسہ، جبر و مقابلہ ) اور طبیعات ( اسٹرانومی، کیمیا) یہ علوم الہیات سے کم درجہ پر ہیں اس لئے جلد سمجھ
میں آ جاتے ہیں۔ مگر جوں جوں علوم اعلیٰ ہوتے جاتے ہیں تو باریک بھی ہوتے جاتے ہیں ۔ ایک دفعہ
ایک اپنے عزیز کو میں نے وہ لیکچر سننے کے لئے بھیجا جو سورج گرہن کو دیکھ کر ایک انگریز نے دینا
تھا۔ وہ لڑکا کہنے لگا میں نے تو کچھ نہیں سمجھا۔ پھر اس نے اپنے ماسٹر سے پوچھا تو اس نے کہا۔ پانچ
سال میں اس کی صحبت میں رہوں تو اس کی باتیں سمجھنے کے قابل ہو سکتا ہوں ۔ غرض دنیا میں کئی قسم کے
علوم ہیں اور وہ تمام علوم ملائکہ کی معرفت لوگوں پر کھلے ہیں ۔ وہ الہیات کے ہوں یا طبیعات کے،
حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
دونوں کا انکار ملائکہ اور ملائکہ کے آفیسرز جبرائیل و میکائیل کا انکار ہے۔ پھر رسولوں کا انکار ہے جو ان
ملائکہ کی تحریکات کے مہبط ہیں۔ پھر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار ہے جو تمام رسولوں
کے کمالات کے جامع ہیں اور ایسے لوگوں کا اللہ تعالیٰ مخالف ہے۔ اور پھر ایسا کفر کرنے والوں کا ایک
نشان ہے کہ وہ سب بدعہد ہیں اور فاسق و فاجر ، اور یہ کھلی ہوئی بات ہے کیونکہ جبرائیل و میکال کا دشمن
وہی ہوگا جو دین و دنیا کے متعلق عمدہ و نیک تحریکوں کا مخالف ہو اور وہ فاسق فاجر کے سوا کون ہو
سکتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ و ۱ / مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۱۷)
میں نے بار ہا سنایا کہ ملک پر ایمان لانے کا منشاء کیا ہے؟ صرف وجود کا ماننا تو غیر ضروری ہے۔
اس طرح تو پھر ستاروں ، آسمانوں ، شیطانوں کا ماننا بھی ضروری ہوگا۔ پس ملائکہ پر ایمان لانے سے یہ وں ، شیطانوں
مراد ہے کہ بیٹھے بیٹھے جو کبھی نیکی کا خیال پیدا ہوتا ہے اُس کا محرک فرشتہ سمجھا جائے اور اس پر عمل کیا
جائے کیونکہ جب وہ تحریک ہوتی ہے تو وہ موقعہ ہوتا ہے نیکی کرنے کا۔ اگر انسان اس وقت نیکی نہ کرے تو
ملک اس شخص سے محبت کم کر دیتا ہے۔ پھر نیکی کی تحریک بہت کم کرتا ہے اور جوں جوں انسان بے پرواہ
ہوتا جائے وہ اپنی تحریکات کو کم کرتا جاتا ہے اور اگر وہ اس تحریک پر عمل کرے تو پھر ملک اور بھی زیادہ
تحریکیں کرتا ہے اور آہستہ آہستہ اس شخص سے تعلقات محبت قائم ہوتے جاتے ہیں بلکہ اور فرشتوں سے
بھی یہی تعلق پیدا ہو کر تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ (حم السجدۃ: ۳۱) کا وقت آ جاتا ہے۔
یہاں خدا تعالیٰ نے خصوصیت سے دوفرشتوں کا ذکر کیا ہے اس میں ایک کا نام جبرئیل ہے۔
دوسرے مقام پر اس کے بارے میں فرمایا ہے۔ إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ ۔ ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي
الْعَرْشِ مَكِينَ - مُطَاعِ ثُمَّ آمِين - (التكوير : ۲۰ تا ۲۲)
یعنی وہ رسول ہے اعلیٰ درجہ کی عزت والا ۔ طاقتوں والا ۔ رتبے والا ۔ اور ملائکہ اس
کے ماتحت چلتے ہیں ۔ اللہ کی رحمتوں کے خزانہ کا امین ہے ۔ پس جب یہ امر مسلم ہے کہ تمام
دنیا میں ملائکہ کی تحریک سے کوئی نیکی ہو سکتی ہے اور ملائکہ کی فرمانبرداری مومن کا فرض ہے تو
پھر اس ملائکہ کے سردار کی تحریک اور بات تو ضرور مان لینی چاہیے ۔ چونکہ یہ تمام محکموں کا
ان پر فرشتے اُترتے ہیں۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۸۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
افسر ہے اس کی باتیں بھی جامع ہیں ۔ پس ہر ایک ہدایت کی جڑ یہی جبرئیل ہے جس کی شان
میں ہے فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلى قَلْبِكَ (البقرة: ۹۸) یعنی اس کی تمام تحریکوں کا بڑا مرکز حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب ہے ۔
روو و
پس ہمہ تن اس کے احکام کے تابع ہو جاؤ کیونکہ یہ جامع تحریکات جميع ملائکہ ہے اور اسی لحاظ سے
قرآن شریف جامع کتاب ہے جیسا کہ فرماتا ہے فِيهَا كُتب قيمة البينة : ۴) تو گویا جو جبرئیل کا
منکر ہے وہ اللہ کا دشمن ہے۔ پھر اللہ کے کلام کا کافر ہے۔ پھر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مخالف
ہے۔ پھر ایک اور ملک کا ذکر فرمایا ہے۔ جہاں تک میں نے سوچا ہے حضرت ابراہیم کی دعا ربنا
اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ:۲۰۲) سے یہ مسئلہ حل
ہوتا ہے کہ انسان کو دو ضرورتیں ہیں ایک جسمانی جیسے عزت، اولاد۔ ان کے اخراجات، کھانے کے
۔
لئے چیزیں، ایک روحانی، جبرائیل کے بعد ایسی تحریکوں کا مرکز میکائیل ہے۔ اللہ نے دین بنایا۔ دنیا
بھی بنائی ۔ یہ جہان بھی بنایا وہ جہان بھی ۔ دونوں تحریکوں کا مرکز ہمارے نبی کریم کا قلب مبارک
تھا۔ اسی لئے فرمایا أُوتِيْتُ جَوَامِعَ الكَلِم المسلم كتاب المساجد ومواضع الصلاة۔ بأب المساجد
و مواضع الصلاة) قرآن شریف میں دنیا و دین دونوں کے متعلق ہدایتیں ہیں۔
بہت سے لوگ ہیں کہ جب فرشتوں کی تحریک ہوتی ہے تو وہ اس تحریک کو پیچھے ڈال دیتے ہیں
اور اللہ کی پاک آیات کو واہیات بناتے ہیں ۔ بڑے تعجب کی بات ہے کہ جب قبض وغیرہ ہو تو انسان
میکائیلی تحریکوں کے ماننے کو تیار ہو جاتا ہے مگر جب روحانی قبض ہو تو پھر کہتے ہیں کہ خیر ۔ اللہ غفور رحیم
ہے۔ اس کی جڑ یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو مقدم کر لیتا ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
لِجِبْرِيلَ ۔ اس کا ذکر دانیال باب ۸ آیت ۱۲ میں ہے۔ جابرایل ۔ خدا کا مقرب ۔
ے جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں۔ صداقتیں ہیں۔ ۲ اے ہمارے صاحب! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے
اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔ سے مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے ہیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۲۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
دینیات کا مرکز جبرائیل ہے اور دنیوی کارخانہ کا میکائیل ۔
تشهید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۸)
۱۰۰ - وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ أَيْتِ بَيِّنَتٍ ۚ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفُسِقُونَ ۔
ترجمہ۔ اور بے شک خود ہمیں نے تجھ پر نازل کی ہیں ایسی کھلی کھلی آیتیں اور فاسقوں کے سوا ان کا
کون منکر ہوسکتا ہے۔
تفسیر۔ اور بے شک ضرور ہی بھیجیں ہم نے تیرے پاس کھلی نشانیاں اور ان کا منکر کوئی نہیں
۔
مگر فاسق لوگ ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ تصانیف حضرت خ رت خلیفہ لمسیح الاوّل کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲)
١٠٣ - وَ اتَّبَعُوا مَا تَتْلُوا الشَّيْطِينُ عَلَى مُلْكِ سُلَيْنَ ۚ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ وَ
لكِنَّ الشَّيْطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ
بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ وَمَا يُعَلِّمُنِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ
فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرُ - فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ وَ
مَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَ يَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا
يَنْفَعُهُمْ وَ لَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَريهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَ
لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور کتاب الہی کو چھوڑ کر ) اس کے پیچھے پڑ گئے جو شیاطین بدکار سلیمان کی حکومت میں پڑھتے
رہتے تھے اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا لیکن شریر ہلاک کرنے والوں
ہی نے کفر کیا جو لوگوں کو دل ربا یا گمراہ کرنے والی باتیں سکھاتے تھے اور اتباع کیا اُس کا جو اتارا گیا
بابل میں ہاروت و ماروت دوفرشتوں پر اور وہ دونوں نہیں سکھاتے تھے کسی ایک کو یہاں تک کہ کہہ لیتے
تھے کہ ہم بڑے بھلے کی امتیاز کے لئے ہیں تو کا فرنہ بنیو ۔ پس سیکھتے ہیں ان دونوں سے ایسی باتیں جس
سے عورت مرد میں فرق کرتے ہیں اور وہ تو کسی کو بھی اس کے ذریعہ تکلیف نہیں پہنچا سکتے (ہاں ضرر تو اسی
کو پہنچتا ہے ) جس کو اللہ چاہے اور (شریر لوگ) ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضرر پہنچاتی ہیں اور نفع نہیں
حقائق الفرقان
۲۸۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیتیں اور بے شک وہ خود بھی جانتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے خریدا ہے اس کا کچھ بھی نتیجہ آخرت میں نہیں
ہے اور البتہ برا ہے جو کچھ انہوں نے اپنی جانوں کے بدلے میں خریدا۔ کاش وہ جانتے۔
تفسیر - آوَ كَمَا عُهَدُوا عَهْدًا عہد کرتے ہیں اور پھر توڑ دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی کتاب
کو اس طرح سے پس پشت ڈال دیتے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں ۔ انسان کے قومی محدود ہیں ایک حد تک
کام کر کے تھک جاتے ہیں ۔ اسی واسطے انسان بعض اوقات لعب کی کتابوں میں مصروف ہو جاتا ہے۔
حضرت سلیمان کے زمانہ میں بڑا امن ہو گیا تھا۔ ایسی ہی حالت میں بیرونی آدمی آتے تھے اور اپنے ہمراہ
عجیب عجیب دلر با اشیاء لاتے تھے تا کہ مقبول ہوں مگر جب مقبول نہیں ہوتے تو برا بھلا کہتے ہیں۔ اس لئے
بہت سے لوگوں نے اپنی عجیب عجیب بدذاتیوں کو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب کیا ہے۔
مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ - سلیمان علیہ السلام کافر نہ تھے بلکہ کافر شیطان تھے جو سحر کی باتیں
کرتے تھے۔
سحر - كُلُّ مَا دَقَ وَ لَطَفَ مَأْخَذُةً ناول، دلر بابا تیں ، حقیقت سے بات کو ہٹا دینا۔ ایسے
اعمال جن سے انسان ارواح خبیثہ سے تعلق پیدا کرتا ہے۔ اعلیٰ درجہ کی لطیف بات کو بھی سحر کہتے ہیں۔
حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے۔ وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا (صحيح بخاري كتاب النكاح
باب الخطبة ) -
پس معلوم ہوا کہ سحر ممدوح بھی ہے اور مذموم بھی۔ سحر کی میں نے بڑی کتابیں پڑھی ہیں۔ بعض
لوگ تو خواص اشیا میں کام کرتے ہیں ۔ ہمارے ملک کے لوگ تو کیمیا کے پھندے میں پھنس گئے
ہیں۔ پھر مغربی ملک کے لوگوں نے ریل اور تار برقی وغیرہ ایجادیں کیں ۔ بار یک در بار یک تدابیر
جس کو پولیٹیکل اکانومی کہتے ہیں۔ ایک ہاتھ کی چلا کی ، ایک قوت نفسانی کی تحریک، ایک روحوں کی بڑی
طاقت ہوتی ہے کبھی لوگوں کو دھوکا دے دیتے ہیں ۔ جیسے حضرت موسیٰ کے مقابل پر ساحروں نے کیا۔
کچھ ستاروں کی تاثیریں ہوتی ہیں۔ ان میں بھی عجیب در عجیب باتیں ہوتی ہیں ۔ سورج کے پوجاری میں
لے ان بدکاروں نے جب کبھی کوئی معاہدہ کیا۔ کے سخر : جس کا ماخذ نہایت باریک اور لطیف ہو۔ ( ناشر )
اور یقینا بیان بھی سحر ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۸۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
نے دیکھے ہیں کہ طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک تمام دن ٹکٹکی باندھ کر سورج کو دیکھتے ہی
رہتے ہیں اور ایسے لوگوں میں ہندوؤں کو بھی دیکھا اور مسلمانوں کو بھی ۔ بعض شریف بھی ہیں ۔ ہمارے
زمانہ میں بعض لوگ بڑے بزرگ کہلاتے ہیں اور وہ ان سب باتوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ ۔ وہ لوگ جو ہم پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کو کیا خصوصیت ہے
وہ غور کریں کہ کیا نبی کا فر ہوا کرتے ہیں ۔ حضرت سلیمان کی نسبت یہودیوں میں ساڑھے نو قو میں
یہ اعتقاد رکھتی ہیں کہ وہ کافر تھے۔ اسی طرح عیسائی بھی کہتے ہیں کہ وہ ایک عورت کی محب
ہو گئے تھے۔ خدائے تعالیٰ نے ان دونوں کی یہاں پر نفی فرمائی ہے۔
محبت
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۷۰)
جب آدمی میں آسائش آجاتی ہے تو وہ ہر نئی چیز میں بڑی دلچسپی لیتا ہے اور اس انہماک میں پھر
جائز و نا جائز امر کو نہیں دیکھتا۔ حتی کہ جس طرح شیعہ حضرت ابوبکر وعمر وعثمان کو بُرا کہتے ہیں اور خارجی
اہلِ بیت کو ۔ اسی طرح وہ ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرنے لگ جاتے ہیں مگر اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔
شیعہ نے اس نکتہ چینی سے کیا فائدہ اُٹھایا۔ اسی طرح حضرت داؤد کے بیٹے سلیمان برگزیدہ نبی تھے مگر د
ان لوگوں نے ان کی بھی عیب چینی شروع کر دی اور ان سے ایسی باتیں منسوب کیں جو ایک نبی کی شان
سے بالکل بعید ہیں ۔ اس کی اصلیت یہ ہے کہ حضرت سلیمان کے عہد میں جب ان کو آسودگی ہوئی تو
ہندوستان، چین اور مصر سے نئے نئے آدمی وہاں جا آباد ہوئے اور ان لوگوں کی دلچسپی کے لئے عجیب
عجیب فن پیش کئے جن میں وہ ایسے مشغول ہوئے کہ سب کچھ بھول گئے ۔
جیسا کہ انسان کی عادت ہے کہ جب ایک طرف متوجہ ہو تو دوسری طرف توجہ ضرور کم ہو جاتی
ہے اسی طرح بنی اسرائیل کی خدا کی طرف توجہ کم ہو گئی اور ان بے ہودہ باتوں کی طرف بڑھ گئی اور
ایسی بڑھی کہ اس کا اثر مسلمانوں تک بھی پہنچا۔ نقش سلیمانی سحر ہاروت ماروت اور ایسی کتابیں اسی
بیہودگی اور لغویت کی یادگار ہیں اور غضب یہ ہے کہ یہ کفر سلیمان پر تھو پا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
ضب یہ ہے کہ یہ فر سیمان پر ھو پا جاتا ہے اللہ تعلی فرماتا ہے
کہ سلیمان نے یہ کفر نہیں کیا اور ہر گز نہیں کیا ۔ آپ پر جو الزام لگائے گئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہرگز کا۔ پر
ہے کہ آپ بلقیس نام ایک ملکہ پر عاشق ہو گئے اور پھر اس کو راضی کرنے کے لئے بت پرستی بھی کی۔ یہ
حقائق الفرقان
۲۸۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
سب جھوٹ ہے۔ خدا نے اصل واقعہ سورہ نمل رکوع ۸ میں بیان فرمایا ہے اور وہاں ظاہر کر دیا ہے کہ وہ
ملکہ تو خود مسلمان ہوئی اور عذرخواہ ہو کر سلیمان کے دربار میں آئی ۔ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِی وَ
اسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (النمل: ۴۵) (۴۵) بعض وقت انبیاء کی نسبت : بت جو الفاظ بولے
جاتے ہیں ان سے ان کی تعریف مقصود نہیں ہوتی بلکہ صرف اس الزام کا اٹھانا ہوتا ہے جو ان پر لگایا
گیا ہے یہاں ما كَفَرَ اِسی لئے آیا ہے۔
وَ لكِنَّ الشَّيْطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ - وہ قومیں جو اللہ سے بہت دور تھیں
الشَّيْطِین کے یہاں یہی معنی ہیں ) جب وہ ملک سلیمان میں آئیں تو بنی اسرائیل کو اپنے ڈھب
کا پا کر اپنی طرف متوجہ کر لیا اور انہیں سحر کی تعلیم شروع کر دی۔ سحر کہتے ہیں دلر با باتوں کو خواہ از قسم
عملیات ہوں یا شعبده بازی با تسخیر كُلّ مَا دَقَ وَلَطَفَ مَأْخَذه " جس کی دریافت نہایت بار یک
در باریک ہو۔
إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا " (بخارى كتاب النکاح باب الخطبة ) بھی آیا ہے اس لئے ناول
بھی سحر میں داخل ہے۔ بعض ناول ایسے ہوتے ہیں کہ انسان بغیر ختم کرنے کے ہاتھ سے چھوڑ ہی
نہیں سکتا۔ حضرت عمر سے کسی نے پوچھا تھا آپ کی طبیعت میں وہ تیزی نہیں رہی جو زمانہ جاہلیت
میں تھی ۔ آپ نے جواب دیا۔ تیزی تو وہی ہے مگر اب وہ کفار کے مقابلہ میں دکھائی جاتی ہے۔ اسی
طرح جن لوگوں کو لکھنا آتا ہے اور طبیعت موزوں واقع ہوئی ہے وہ ناول نویسی کی طرف متوجہ ہو
گئے ہیں ۔ ایسے شغلوں میں پڑ کر انسان اپنی کتاب سے بے خبر ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات یہ بھی نہیں
سمجھا جاتا کہ میری روحانی حالت دن بدن بگڑ رہی ہے۔
اس کے بعد ایک اور نصیحت فرمائی وہ یہ کہ انسان جب کسی کے ساتھ دشمنی کرتا ہے تو پھر اس دشمنی
کے بڑھانے یا اس سے انتقام لینے کے لئے اپنے دشمن کی باتیں سنتا اور اس کے خلاف منصوبے کرتا
اے بلقیس نے کہا اے میرے رب ! میں نے اپنا ہی نقصان کیا اور میں ایمان لائی۔ اپنا معاملہ سپر د بحق کر دیا
سلیمان کے ساتھ ہو کر رب العالمین پر ۔ (ناشر) ۲ ہر وہ جس کا ماخذ نہایت باریک اور لطیف ہو ( وہ سحر
ہے)۔ (ناشر) سے یقینا بیان بھی سحر ہے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۲۸۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور اپنے ساتھ اور لوگوں کو ملاتا ہے۔ ہر وقت اس کو یہی دھت لگی رہتی ہے اور وہ اپنے دین سے بے خبر
ہو جاتا ہے۔ بنی اسرائیل جب قید تھے وہ زمانہ دانیال ، عزرا، حز قیل اور ارمیاہ و غیر هم انبیاء کا تھا۔
جب یہ بابل میں گئے تو بابل والے آسودہ تھے اور آسودگی کی وجہ سے طرح طرح کے گندوں میں
مبتلا ۔ دانیال باب درس ۱۶ اور ۱۲ باب ورس میں ۔۔۔ شراب پینے کا ذکر ہے۔ اللہ نے ہاروت
ماروت دوفرشتے نازل کئے ۔ ہرت کہتے ہیں زمین کو صاف کرنے کو۔ مرت کہتے ہیں نشیب و فراز دیا
کر درخت گھاس کٹوا کر صاف میدان کر دینے کو ۔ ان فرشتوں کے ذریعے یسعیاہ کو آگاہ کیا کہ یہ لوگ
خراب ہو گئے ہیں اس واسطے تم اور کسی سلطنت سے گانٹھو اور اس کے ذریعے سے ان کو ہلاک کر دو ۔ یہ
علم ملائکہ کے ذریعے ان پر نازل ہوا چنانچہ مید و فارس کے بادشاہوں سے دوستی لگا کر بنی اسرائیل نے
بابل والوں کو تباہ کر دیا۔ بابل بڑا شہر تھا۔ یہ بھاری آبادی تھی ۔ کوئی پچاس میل میں ۔ چونکہ بابل
کی تباہی میں اللہ نے فارس کے بادشاہوں کے ذریعہ سے فضل کیا اِس لئے بنی اسرائیل کے
تعلقات فارس والوں سے قائم رہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ میں آئے تو
یہودیوں نے چاہا کہ پھر فارس کے بادشاہ کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کا
استیصال کریں چنا چنانچہ فارس کے بادشاہ نے اپنے یمنی گورنر کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گرفتار بھی کرنا چاہا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان فرستادوں سے کہا کہ جس نے تمہیں میری
گرفتاری کے لئے بھجوایا ہے اس کو میرے خدا نے اسی کے بیٹے کے ہاتھ سے ہلاک کروا دیا ہے
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ لیکن چونکہ یہ ایک نبی کا مقابلہ تھا اس لئے اس میں ناکام رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان
آیات میں انہی واقعات کی طرف ایماء فرماتا ہے۔
وَ مَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ - پیچھے پڑے ہوئے ہیں اس کے جو
ایک زمانہ میں دو فرشتوں پر نازل ہو ا تھا ( ان فرشتوں کا کام تھا کہ بابل کو ویران کر کے صاف
کر دیں اسی واسطے ان کو ہاروت و ماروت کہا گیا ) اس وقت تو یہ کامیاب ہو گئے کیونکہ خدا کے
منشاء کے ماتحت تھا مگر اب تو یہ کفر ہے کیونکہ ایک نبی کے مقابلہ میں ہے۔ اس وقت تو ہم نے ان
حقائق الفرقان
۲۸۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو ہدایت کر دی تھی کہ اسے بے موقع استعمال کر کے کافر نہ بننا اور دوسری یہ بات ہے کہ اپنی
عورتوں کو بھی اس راز کی خبر نہ کرنا کیونکہ عورت کمزور ہے اس کے ذریعے بات نکل جاتی ہے یہ
مطلب ہے يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ کا۔ بس یہاں یہ بات ختم ہوئی۔ اب فرماتا ہے و
يَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ اَب یہ یہود پھر انہی باتوں کو تعلیم و تعلم کرتے ہیں گا ہیں مگر بجائے فائدے کے
نقصان اُٹھاتے ہیں اس لئے کہ آگے تو ملائکہ کے ذریعہ یہ باتیں القاء ہوئی تھیں۔
چنانچہ يَتَعَلَّمُونَ کے ساتھ مِنْهُمَا ( ان دوفرشتوں سے ں سے آیا ہے اب یہ شہ یہ شیطانی القاء ہے۔ بہتر تھا
کہ وہ ان شرارتوں کی بجائے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے اور دنیا و آخرت میں فلاح
پاتے ۔ ایسی منصوبہ بازیوں کی کمیٹیوں کا سورہ مجادلہ رکوع ۲ میں مفصل ذکر ہے جہاں فرمایا اکم
تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنْجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ
مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ (المجادلة: 9) کیا تجھے معلوم نہیں ان لوگوں کا حال جن کو منصوبہ بازی کی خفیہ
کمیٹیوں سے منع کیا اور وہ پھر وہی کرتے ہیں جس سے منع کئے جاچکے ہیں اور وہ خفیہ سازشیں کرتے
ہیں۔ گناہ، سرکشی اور رسول کی مخالفت کی۔ اور پھر آگے چل کر ارشاد فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَ
اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ - إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ
بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - (المجادلة: ١١،١٠)
سنو! اے مومنو! جب تم کوئی خفیہ مشورہ کرو تو اس میں کوئی گناہ اور سرکشی کی اور رسول کی مخالفت
کی بات نہ ہو بلکہ نیکی اور تقوی کے متعلق سرگوشی ہو۔ اُس اللہ سے ڈرو جس کے حضور اکٹھے کئے جاؤ
گے یہ جو خفیہ انجمنیں ہیں یہ شیطانی کام ہے صرف مومنوں کو گھبراہٹ میں ڈالنے کے لئے مگر
الہی اذن کے سوا کوئی ضررا نہیں نہیں پہنچا سکتے اور اللہ تعالیٰ پر ہی چاہیے کہ مومن تو کل کریں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ واار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۷، ۱۸)
يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ ۔ فری میسنوں کے لاج کا نام جادو گھر اب تک مشہور ہے ۔ هَارُونَ