سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 22

حقائق الفرقان
۲۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ مَارُوتَ فرشتوں کے نام ۔ ان کے ذریعے علم پا کر یہود نے دشمنوں پر فتح حاصل کر لی ۔ ان کو بتایا
گیا اب تم محمد رسول اللہ کے مقابلہ میں ان ہتھیاروں سے کام نہیں لے سکتے کیونکہ الہی حکم سے یہ خفیہ
کمیٹی نہیں ۔ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ زَوجِهِ ۔ آجکل بھی فری میسن عورتوں کو شامل نہیں کرتے ۔ وَ مَا هُمْ
بِضَارِّينَ اس کی تشریح اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى (المجادلة:9) میں پڑھو اس میں
لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ بھی ہے۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۹،۴۳۸)
ہمارے ایک بہت پیارے کے والد فری میسن تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی کمیٹی
کب سے ہے۔ کہا حضرت سلیمان کے وقت سے۔ میں نے کہا پھر کب سے ۔ کہا بابل کے وقت
سے۔ پھر میں نے پوچھا کہ قانون کے ذریعہ سے جس شخص کو نہ مار سکو کیا اس کے ذریعہ سے قتل کر سکتے
ہو۔ کہا کہ اس کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ پھر میں نے چند اور سوالات کئے جن کے ذریعہ سے معلوم
ہوا کہ مار ڈالتے ہیں۔ عورت فری میسن نہیں بن سکتی۔ ان کے چند اشارات ہوتے ہیں اشاروں سے
باتیں کرتے ہیں ۔ ایک اور فری میسن سے بھی باتیں ہوئیں ۔ پھر مجھ کو خدا تعالیٰ نے عالم رویا میں کو
یہاں ایک شخص دکھایا کہ یہ فری میسنوں کی طرف سے خاص طور پر یہاں رہتا ہے۔ یہ لوگ
رات دن دشمنوں کے پیچھے لگے رہتے ہیں ۔ مذہب سے ان کو کوئی تعلق نہیں ۔ ان کی بعض کتابوں میں
لکھا ہے کہ حضرت محمد صلعم اور حضرت ابوبکر و عمر نے ملک عرب میں سے اس کمیٹی کا نام و نشان تک اُڑا
دیا اور پینتیس سال تک اس کا کوئی پتہ ونشان باقی نہ رہا اور آپ کے اصحاب میں سے کوئی اس کمیٹی میں
قطعاً شریک نہ ہوا۔ پھر جناب علی مرتضیٰ کے عہد میں انہوں نے سرنکالا۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۷۱ )
بہت سے لوگ ہیں کہ جب فرشتوں کی تحریک ہوتی ہے تو وہ اس تحریک کو پیچھے ڈال دیتے ہیں
اور اللہ کی پاک آیات کو واہیات بناتے ہیں۔ بڑے تعجب کی بات ہے کہ جب قبض وغیرہ ہو تو انسان
میکائیلی تحریکوں کے ماننے کو تیار ہو جاتا ہے مگر جب روحانی قبض ہو تو پھر کہتے ہیں کہ خیر ۔ اللہ غفور رحیم

حقائق الفرقان
۲۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ اس کی جڑ یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو مقدم کر لیتا ہے۔ حضرت سلیمان کے عہد میں جب
لوگوں کو امن حاصل ہوا اور مال ثروت کی فراوانی ہوئی تو ان میں نئی نئی تحریکیں ہونے لگیں ۔ آسمانی
کتب کا جو مجموعہ ان کے پاس تھا اس سے طبیعت اکتا گئی تو کسی اور تعلیم کی خواہش ہوئی ۔ مگر وہ تعلیم ایسی
تھی جو خدا سے دور دور ر پھینکنے کی والی تھی۔ نقش سلیمانی وغیرہ اسی تعلیم کی یادگار بعض مسلمانوں میں مروج ہے۔
بنی اسرائیل نے جب خدا کی کتاب سے دل اُٹھایا تو ان لغو باتوں میں پڑ گئے جو بعض شیطانی اثروں
کے لحاظ سے دلر با باتیں بن گئیں ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ سب اس زمانہ کے شریروں کی کارروائی
ہے۔ سلیمان علیہ السّلام نے ان کو یہ تعلیم نہیں دی بلکہ از خود یہ باتیں انہوں نے گھڑ لیں اور ایسی دلر با
باتوں کی اشاعت کی ۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
لو
انسان میں عجیب در عجیب خواہشیں پیدا ہوتی رہتی ہیں ۔ جب وہ بچہ ہوتا ہے پھر جب ہوش
سنبھالتا ہے پھر جب جوان ہوتا ہے پھر جب بری صحبتوں میں پھنستا ہے۔ جب اچھی صحبتوں میں آتا
ہے جب کامیاب زندگی بسر کرتا ہے جب نا کام ہوتا ہے تو اس کے حالات میں تغیر پیش آتے رہتے
ہیں۔ میں نے ایک خطرناک ڈاکو سے پوچھا کہ کبھی تمہارے دل نے ملامت کی ہے تو وہ کہنے لگا کہ
تنہائی میں تو ضرور ضمیر ملامت کرتا ہے مگر جب ہماری چار یاری اکٹھی ہوتی ہے تو پھر کچھ یاد نہیں رہتا اور
نہ یہ افعال بُرے لگتے ہیں یہ سب صحبتِ بد کا اثر ہے۔ قرآن کریم میں کُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ
(التوبة: ۱۱۹) کا اسی واسطے حکم آیا ہے تا کہ انسان کی قوتیں نیکی کی طرف متوجہ رہیں اور نیک حالات
میں نشو نما پاتی رہیں ۔ غرض انسان کے دکھوں میں اور خیالات ہوتے ہیں سکھوں میں اور کامیاب
ہو تو اور طریق ہوتا ہے ۔ ناکام ہو تو اور طرز ۔ طرح طرح کے منصوبے دل میں اٹھتے ہیں اور پھر ان کو
پورا کرنے کے لئے وہ کسی کو محرم راز بناتے ہیں اور جب بہت سے ایسے محرم راز ہوتے ہیں تو پھر
انجمنیں بن جاتی ہیں اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا تو نہیں مگر یہ حکم ضرور دیا۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ
تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ - إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ
ا سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ الله - ( المجادلة: ١١،١٠)
ایمان والو! ہم جانتے ہیں کہ تم منصوبہ کرتے ہو۔ انجمنیں بناتے ہومگر یادر ہے کہ جب کوئی
انجمن بناؤ تو گناہ ، سرکشی اور رسول کی نافرماں برداری کے بارے میں نہ ہو بلکہ نیکی اور تقوای کا
مشورہ ہو۔
بنی اسرائیل جب مصر کی طرف گئے تو پہلے پہل ان کو یوسف علیہ السّلام کی وجہ سے آرام ملا۔ پھر
جب شرارت پر کمر باندھی تو فراعنہ کی نظر میں بہت ذلیل ہوئے مگر آخر خدا نے رحم کیا اور موسیٰ علیہ السلام
کے ذریعہ سے ان کو نجات ملی۔ یہاں تک کہ وہ فاتح ہو گئے اور وہ اپنے تئیں نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَ
احباؤة (المائدة: 19) سمجھنے لگے لیکن جب پھر ان کی حالت تبدیل ہو گئی ۔ ان میں بہت ہی
حرام کاری ، شرک اور بدذاتیاں پھیل گئیں تو ایک زبردست قوم کو اللہ تعالیٰ نے ان پر مسلط کیا۔
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أَوْلَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِلْلَ الدِّيَارِ وَ
۲
كَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا - (بنی اسرآءيل: ۶)
۷۰ برس وہ اس بلاء میں مبتلا رہے۔ آخر جب بابل میں دکھوں کا زمانہ بہت ہو گیا اور ان میں
سے بہت صلحاء ہو گئے حتی کہ دانیال ، عزرا ، حز قیل ، ارمیا ایسے برگزیدہ بندگان خدا پیدا ہوئے اور ے
انہوں نے جناب الہی میں ہی خشوع خضوع سے دعائیں مانگیں تو ان کو الہام ہوا کہ وہ نسل جس نے
گناہ کیا تھا وہ تو ہلاک ہو چکی اب ہم ان کی خبر گیری کرتے ہیں۔
اللہ کے کام دو طرح کے ہوتے ہیں ایک تو ایسے کہ ان میں انسان کو مطلق دخل نہیں ۔ مثلاً اب
سردی ہے اور آفتاب ہم سے دور چلا گیا ہے پھر گرمی ہو جائے گی اور آفتاب قریب آ جائے گا۔ یہ کام
اپنے ہی بندوں کی معرفت کرایا اور ان لوگوں کو سمجھایا کہ یہ بادشاہ اب ہلاک ہونے والا ہے پس تم
مید وفارس کے بادشاہوں سے تعلق پیدا کرو کیونکہ عنقریب یہ دکھ دینے والی قوم اور ان کی سلطنت
لے ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں۔ ۲۔ جب آیا ان دو میں سے پہلے فساد کا وعدہ تو ہم نے بھیجے تم تم
پر اپنے بندے سخت لڑائی والے تو وہ پھیل گئے شہروں میں اور وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہلاک ہو جائے گی۔ پس اللہ نے دو فرشتے ہاروت ماروت نازل کئے ۔ ہرت کہتے ہیں زمین کو مصفا
کرنے کو اور مرت زمین کو بالکل چٹیل میدان بنا دینا۔ گویا یہ امران فرشتوں کے فرض میں داخل تھا کہ
یہ لوگ برباد ہو جائیں اور بنی اسرائیل نجات پا کے اپنے ملک میں جائیں۔
پس وہ ہاروت ماروت نبیوں کی معرفت ایسی باتیں سکھاتے تھے اور ساتھ ہی یہ ہدایت کرتے
تھے کہ ان تجاویز کو یہاں تک مخفی رکھو کہ اپنی بیبیوں کو بھی نہ بتاؤ کیونکہ عورتیں کمزور مزاج کی ہوتی ہیں
اور ممکن بلکہ اغلب ہے کہ وہ کسی دوسرے سے کہہ دیں۔ پس اس تعلیم کو پوشیدہ رکھنے کے لحاظ سے میاں
بی بی میں بھی افتراق ہو جاتا تھا۔ یعنے میاں اپنی بی بی کو اس راز سے مطلع نہ کرتا تھا۔ اور پھر یہ بات
جب پختہ ہو گئی تو مید و فارس کے ذریعہ بابل تباہ ہو گیا اور خدا نے بنی اسرائیل کو بچا لیا مگر جتنا ضرر
دشمنوں کو پہنچایا گیا چونکہ اللہ کے اذن سے تھا اسی واسطے وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ طیبہ میں تشریف لائے تو مکہ والوں کو بڑا
غیظ و غضب پیدا ہوا ۔ پس انہوں نے یہودیوں سے دوستی گانٹھی اور یہودی وہی پرانا نسخہ استعمال
کرنے لگے کہ آؤ کسی بادشاہ سے مل کر اس محمدی سلطنت کا استیصال کریں اسی واسطے ایرانیوں سے
توسل پیدا کیا۔ یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ ایرانیوں کے گورنر بعض عرب کے مضافات میں بھی تھے۔
انہوں نے اپنے بعض آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرفتار کرنے کے لئے بھی بھجوائے مگر کچھ کامیابی
نہ ہوئی۔ اس کی وجہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آگے تو تم اسے یہود یو! خدا کے حکم سے ایسے منصوبوں میں
کامیاب ہوئے تھے۔ اب تم چونکہ یہ نسخہ اللہ کے رسول کے مقابلہ میں استعمال کرتے ہو اس لئے ہرگز
کامیاب نہ ہو گے۔ چنانچہ چند آدمی شاہ فارس کی طرف سے گرفتار کرنے آئے آپ نے ان کو فرمایا
میں کل جواب دوں گا ۔ صبح آپؐ نے فرمایا کہ جس نے تمہیں میری طرف بھیجا ہے اس کے بیٹے
نے اسے قتل کر دیا ہے۔ وہ یہ بات سن کر بہت حیران ہوئے ۔
بات میں بات آگئی ہے ہر چند کہ وہ ایسی عظیم الشان نہیں ہے۔ وہ یہ کہ جب دوا پیچی نبی کریم
کے حضور آئے تو صبح صبح داڑھیاں منڈوا کر آئے ۔ آپ نے فرمایا یہ تم کیا کرتے ہو۔ ہم اس امر کو

حقائق الفرقان
۲۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
کراہت کے ساتھ دیکھتے ہیں ( جہاں اُوپر کا قصہ لکھا ہے وہاں یہ بات بھی ہے خیر ) اور خائب و خاسر
واپس پھرے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب یہ یہودی ایسی باتیں سیکھتے ہیں جو ان کو ضر ر دیتی ہیں ان
کے حق میں مفید بالکل نہیں ہیں ۔ جواب یہ کرتے ہیں آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہیں ۔ ہاروت
ماروت نے جو سکھایا تھا وہ چونکہ نبیوں کے حکموں کے ماتحت تھا اس لئے کامیابی کا موجب ہوا لیکن
اب چونکہ نبی کی نافرمانی میں وہ ہتھیار چلتا ہے اس لئے کچھ کام نہ دے گا ۔ کیا اچھا ہوتا کہ وہ ایسی بری
شے کے بدلے میں اپنی جانوں کو نہ بیچتے بلکہ اب تو یہ ان کے لئے بہتر ہے کہ ایمان لائیں۔ متقی بن
جاویں تو اللہ کے ہاں بہت اجر پائیں۔ ( بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۳، ۴)
إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ ۔ سونے کو کٹھالی میں رکھنا تا کہ اس کا کھرا اور کھوٹا پن معلوم ہو جاوے۔ آزمائش،
امتحان ۔ دیکھو يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذريت : ١٣) أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا ۔۔۔
(العنكبوت: ٣) أَمْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۔ الانفال:۲۹) وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ ۔۔۔ (البقرة: ۱۵۶)
بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً - (الانبياء : ٣٦)
فَلا تكفر ۔ پھر کفر کا ارتکاب نہ کرنا۔ تعلیم کے خلاف نہ کرنا۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۷۱ )
سحر کے کئی ایک اقسام ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں (۱) ترکیب و تحلیل کا علم (۲) پولیٹیکل
اکانومی ۔ پالیٹکس (۳) ہاتھ کی چالا کی (۴) قوت نفس روح جس میں تو جہ سے کام لیا جاتا ہے۔
سلب امراض و محبّ عداوت کے کام لئے جاتے ہیں ۔ (۵) تو ہمات یعنی ارواح خبیثہ سے تعلق پیدا
کر کے پھر ان سے کام لینا یہ تعلق پیدا کرنے اور پھر اس کو قائم رکھنے کے لئے عجیب عجیب کام ان کو
کرنے پڑتے ہیں ۔ ہر وقت جنبی رہتے ہیں ۔ مرگھٹ کی آگ پر مردوں کی کھو پر یوں میں کھانا پکاتے
ہیں۔ انسانی چمڑے پر بیٹھتے ہیں وغیرہ ذلک ۔ ایسے لوگ بھی ہم نے بچشم خود دیکھے ہیں جو سورج کو
ے ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے۔ ۲ کیا لوگوں کو خیال ہے کہ وہ چھوڑے جائیں ۔ ۳ تمہارے
مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہی ہیں ۔ ہے اور ہم تمہارا امتحان لیں گے۔ ۵ ۔ برائی و بھلائی سے آزما کر ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
چڑھنے کے وقت سے ڈوبنے تک برابر دیکھتے رہتے ہیں پھر ان کی قوت نفس بہت بڑھ جاتی ہے اور وہ
غیر معمولی کام دنیا میں کر سکتے ہیں ۔ ( تشحید الاذہان جلدے نمبرے ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۵)
۱۰۵ تا ااا - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَ قُولُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوا وَ
لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا
الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ
مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ
بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - أَلَمْ تَعْلَمُ
انَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِي وَلَا
نَصِيرٍ - أَمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَسْتَلُوا رَسُولَكُمْ كَمَا سُبِلَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ وَمَنْ
يَتَبَدَّلِ الْكُفْرَ بِالْإِيْمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ
الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ
بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ ۚ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّکٰوةَ وَ مَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ
مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو! تم ( یہودیوں کی طرح رسول اللہ کو ) رَاعِنَا نہ کہو بلکہ اُنظُرْ نَا کہا کرو اور اچھی
طرح سن لیا کرو اور منکروں کو دکھ کی مار پڑنے والی ہے۔ ان اہل کتاب میں سے جو منکر ہو گئے ہیں اور
مشرک بھی ، یہ چاہتے ہی نہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے کوئی خیر و برکت تم پر نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ
تو اپنی رحمت سے خاص کر رہا جس کو چاہ رہا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔ ہم جو کسی نشان کو
مٹاتے یا اس کو بھلا دیتے ہیں تو اُس سے بہتر یا اُس کے مانند لاتے ہیں کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر
ایک شے کا اندازہ کرنے والا ہے۔ کیا تو نہیں جانتا کہ آسمان اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کی ہے۔ اللہ
کے سوا تمہارا کوئی بھی حامی اور مددگار نہیں ہے۔ (اے ایماندارو!) کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے

حقائق الفرقان
۲۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
(ایسے ہی بے جا ) سوالات کرو جیسا کہ اس سے پہلے موسیٰ سے سوالات کئے گئے اور جو شخص ایمان کو
کفر سے بدلتا ہے وہ ضرور راہ راست سے سے بھٹک گیا ہے۔ ان اہل کتاب میں سے بہت سے لو ن سے لوگ ایسے
ہیں جو یہی چاہتے ہیں کہ تم کو تمہارے ایمان لانے کے بعد پھر کافر کر دیں اُس حسد کی وجہ سے جوان
کی جانوں میں ہے حق بات ظاہر ہو جانے کے بعد ان کو ان کی حالت میں پڑے رہنے دو اور ان کی
صحبت سے ہٹ جاؤ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کے ساتھ آ جائے گا (یعنی خود پکڑلے گا، سزادے
دے گا ) بے شک اللہ ہر چاہے ہوئے پر قادر ہے۔ اور تم درستی کے ساتھ نماز میں لگے رہو اور زکوۃ
دیا کرو اور تم ہر ایک نیکی جو آگے بھیجتے جاتے ہو اپنے لئے اللہ کے پاس اسے پاؤ گے۔ بے شک
اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
-
تفسیر اللہ جل شانہ نے ان آیات میں چند باتیں بطور نصیحت فرمائی ہیں ۔ پہلی بات بہت سے
لوگ جن کے دلوں میں کینہ اور عداوت ہوتی ہے تو اپنے حریف کو ایسے الفاظ سے مخاطب کرتے ہیں
جس میں ایک پہلو بدی کا بھی ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ڈرپوک ہوتے ہیں کھل کر کسی کو برا
نہیں کہہ سکتے ۔
راعنا ایک لفظ ہے جس کے کئی معنی ہیں ۔ یہ رعونت ، بڑائی ، خود پسندی ، حماقت کے معنوں میں
بھی آتا ہے اور اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ آپ ہماری رعایت کریں۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو یہ سکھایا
ہے کہ ایسا لفظ اپنے کلام میں اختیار نہ کر وجود و معنی ہو بلکہ ایسے موقع پر انظُرُ نا کہا کرو۔ اس میں بدی کا
پہلو نہیں ہے۔
ایک شخص نے مجھ سے اصلاح کا ثبوت قرآن مجید سے پوچھا میں نے یہی آیت پڑھ دی۔
اللہ تعالیٰ یہ نصیحت فرما کر متنبہ کرتا ہے کہ جو لوگ انکار پر کمر باندھے ہیں اور حق کا مقابلہ کرتے ہیں وہ
دکھ درد میں مبتلا رہتے ہیں ۔
اس کے آگے عام کافروں کا رویہ بتایا ہے کہ یہ اہلِ کتاب اور مشرکین تمہارے کسی سکھ کو محض
جل جل کر کہاں ہوتے رہیں از روئے حسد دیکھ نہیں سکتے ۔ اس حسد سے ان کو کچھ فائدہ سوا اس کے کہ جل جل کر کباب ہوتے رہیں
نہیں پہنچ سکتا۔

حقائق الفرقان
۲۹۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ حسد بڑا خطرناک مرض ہے اس سے بچو۔ اللہ تعالیٰ کے علیم و حکیم ہونے پر ایمان ہو تو یہ مرض
جاتا رہتا ہے۔ دیکھو ململ کا کپڑا ہے کوئی اسے سر پر باندھتا ہے۔ کوئی اس کا قمیص بناتا ہے۔ کوئی زخموں
کے لئے پٹی ۔ سب جگہ وہ کام دیتا ہے اور سبھی جگہ واقعہ میں اس کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اگر انسان
سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ کے عجائبات قدرت سے جو کام ہو رہے ہیں وہ بلا ضرورت و حکمت کے نہیں تو
معترض کیوں ہو؟ اگر خدا تعالیٰ نے ایک قوم کو اپنی رحمت خاصہ کے لئے چن لیا ہے تو یہ کیوں جلتے
ہیں؟ یہ تو عام قانون قدرت ہے کہ آج ایک درخت بغیر پھول اور پھل پتوں کے بالکل سوختنی ہیئت
میں کھڑا ہے ۔ اب بہار کا موسم آیا تو اس میں پتے لگنے شروع ہوئے پھر پھول پھر پھل۔ اسی طرح
قوموں کا نشو و نما ہے ایک وقت ایک قوم برگزیدہ ہوتی ہے لیکن جب وہ انعامات کے قابل نہیں رہتی تو
خدا تعالی دوسری قوم کو چن لیتا ہے اور وہ پہلی قوم ایسی مٹ جاتی ہے کہ بالکل بھلا دی جاتی ہے یا اس
کی حالت تبدیل ہو جاتی ہے۔ غرض اِس جہان میں اس طرح بہت تغیر ہوتے رہتے ہیں۔ ایک
شریعت دی جاتی ہے پھر اس کی بجائے دوسری۔ اس بنا پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم کوئی نشانِ قدرت
نہیں بدلتے اور نہ اسے ترک کرتے ہیں مگر کہ اس کی مثل یا اس سے اچھا لاتے ہیں کیا تم کو یہ خبر نہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ اسی کا راج آسمانوں اور زمینوں میں ہے۔ وہ حق و حکمت سے ایسی
تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔ اس پر کسی کا بس نہیں چلتا۔ اس کے سواکسی کو مددگار اور کارساز نہ پاؤ گے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۲) ا
۔
لا تَقُولُوا رَاعِنَا۔ بعض لوگ شرارت کے طور پر ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو ذومعنی ہوتے
ہیں ۔ ہمارے ایک آشنا تھے۔ ان کی ایک کتاب جو مناظرہ کے متعلق تھی پڑھی ۔ ایک جگہ یہ فقرہ
لکھا تھا۔ آپ ہر ایک صداقت کو ایک ہی کو لہو میں نہ پیڑیں۔ میں نے کہا کہ اس محاورہ کے استعمال
کی کیا ضرورت تھی؟ کہنے لگے کہ مخاطب تیلی ہے یہ اس پر چوٹ کی ہے! پھر ایک جگہ دکھائی جہاں
لکھا ہوا تھا کہ مٹ کا مٹ ہی بگڑا ہوا ہے اور بڑے فخر سے کہا کہ یہ شخص جس کے مقابلہ میں یہ تحریر
ہے رنگ ریز ہے۔

حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
میرے نزدیک یہ طریق اچھا نہیں متانت کے خلاف ہے۔ افسوس کہ مسلمانوں میں بھی یہ برائی
پھیل گئی۔ ایک قصیدہ کے چند اشعار مجھے یاد ہیں جو اوّل سے آخر تک اسی قسم کی شرارت سے پر تھے
ایک مصرعہ تمہیں سناتا ہوں ع تا سرت باشد ہمیشہ تاجدار
یہاں تاجدار کے ایک معنے ظاہر ہیں اور دوسرے یہ کہ تاجدار یعنی تیرا سر دیوار سے ٹکر کھائے گیا
ہو۔ اس طرح کے کلام سے ہمارے سردار نے ہمیں منع کیا ہے چنانچہ وہ فرماتا ہے راعِنَا نہ کہو کیونکہ
اس کے معنے ایک تو یہ ہیں کہ ہماری رعایت کرو۔ ہم نہیں سمجھے دوبارہ سمجھا دو۔
دوم راعن کا لفظ عبرو میں گالی ہے ۔ احمق ، رعونت والے کو کہتے ہیں۔ اگر ایسی ضرورت پیش
آ جائے تو بجائے رَاعِنَا کے جو ذو معنی لفظ ہے اُنظُرُ نا بولو جس کے معنے ہیں ہم غرباء کی طرف بھی آپ
نظر رکھیں ۔
ان منکروں کے لئے جو اس قسم کے الفاظ نبی کریم کے حضور بولتے ہیں دُکھ دینے والا عذاب ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ واار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۸)
انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے قوتیں ترقی کرنے کے لئے رکھی ہیں ۔ اور منشاء اُن کا یہ ہے کہ
ایک دوسرے پر بڑھو اور ترقی کرو ایک آدمی دوسرے سے بڑھتا چلا جائے ۔ یہ فطرت انسان کی تمام
ترقیات کے لئے رکھی گئی ہے۔ لیکن بعض لوگ ناجائز استعمال کر کے حسد سے کام لیتے ہیں۔
ایک شخص جو خوش چلن، نیک اور خوش رہنے والا ہو اس سے ان باتوں میں ترقی کرنے کے بجائے
حسد کرتے ہیں۔ حسد کی صفت کو نا جائز استعمال کر کے اس کے منافع سے محروم رہتے ہیں۔ نیکیوں میں
رشک کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ حسد کو جب ناجائز استعمال کرتے ہیں تو محسود کی نسبت بُرے الفاظ زبان
سے نکالتے ہیں ۔ اللہ جلشانہ اس رکوع شریف میں فرماتا ہے کہ ایمان والو! لوگ دغا ، فریب اور
حسد کے وقت برے برے الفاظ استعمال کیا کرتے ہیں ۔ تم کو چاہئے کہ تم ایسے دور نے ذومعنی
الفاظ بھی استعمال نہ کیا کرو۔ دیکھو راعنا ایک دوڑ نہ لفظ ہے تم محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے
سامنے یہ لفظ بھی مت بولا کرو کیونکہ یہود کی زبان میں اس کے کچھ اچھے معنے نہیں ہیں۔ اس کی بجائے
لے تا کہ تمہارے سر پر ہمیشہ تاج رہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
تم انظر نا کہا کرو۔
يَوَدُّ - يُحِبُّ
۲۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
مَا يَوَدُّ الَّذِينَ ۔ یہ منکر اہل کتاب چاہتے ہی نہیں کہ تم پر کوئی مکرم چیز اتاری جائے۔
انْظُرْنَا ۔ آپ ہماری طرف توجہ فرماویں۔ آپ ہم پر نظر عنایت فرماویں۔
امَنُوا ۔ مسلمانوں کو روکا تو پھر یہودیوں کو بھی رُکنا پڑا۔
حدیث میں ہے کہ عشاء کے واسطے عَتَمَةً کا لفظ نہ بولو کیونکہ یہ جنگلیوں کا لفظ ہے ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۲)
الَّذِينَ كَفَرُوا ۔ یہ کافر دو قسم کے ہیں اہل کتاب (یہود، نصاری ، مجوس ) دوسرے وہ جن کے
پاس کوئی کتاب نہیں ۔ سنی سنائی باتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ غرض یہ دونوں گروہ پسند نہیں کرتے کہ تم پر
کوئی ایسا امرا تارا جائے جو خیر و برکت کا موجب ہو مگر اللہ تعالیٰ خصوصیت دے دیتا ہے اپنی رحمت
سے جسے چاہے ۔ مکہ والوں نے کہا کہ عَلَی رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ (الزخرف:۳۲) مگران
کا یہ اعتراض فضول تھا کیونکہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ واقعی یہی مبارک وجود ( حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) اس رسالت کا مستحق تھا ۔ میرا اعتقاد ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم انسانیت ہیں نہ ایسا کوئی عظیم الشان ہوا اور نہ ہوگا۔ ایک شخص نے مجھے پوچھا کہ اس کی کیا دلیل
ہے۔ میں نے کہا کہ تم کسی اصل مذہبی کے قائل ہو یا نہیں۔ کہا دعا کا قائل ہوں۔ میں
نے کہا ۔ دیکھو تم مانتے ہو کہ تمام مسلمان نماز پڑھتے ہیں اور زمین گول ہے۔ پس رُوئے زمین پر کوئی
ایسا وقت نہیں گزرتا جب کوئی مسلمان نماز نہ پڑھ رہا ہو اور نماز میں درود شریف نہ پڑھتا ہو۔ پھر میں
پوچھتا ہوں کیا دنیا میں کوئی ایسا پیشوا ہے جس کے مرید ہر وقت اس کے علو مدارج کے لئے دعا کر رہے
ہوں اور پھر الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ " کے مطابق وہ تمام نیکیاں جو یہ لوگ (مسلمان) کرتے ہیں
حضور کے نامہ اعمال میں بھی لکھی جاتی ہوں گی یا نہیں؟ پھر فضائل نبوی میں دوسری بات مجھے یہ سوجھی
لے بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے ۔ (ناشر) ۲ نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی بجالانے
والے کی مانند ہے۔(ناشر)

حقائق الفرقان
۲۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے کہ دنیا میں جس قدر مرکز ہدایت کے ہیں وہ دراصل صرف دو ہیں ایک آتشکده آذر اور دوم بیت
المقدس ۔ ان دونوں کا اثر عرب پر بالکل نہیں پڑا مگر ہمارے سردار نے عرب والوں کو اپنا دین منوالیا
اور پھر ان کے ذریعہ ان دونوں مرکزوں ( بیت المقدس، آتشکده آذری) پر بھی فتح پائی۔
مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا ـ نسخ کے معنے ہیں نقل کے۔ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ
تَعْمَلُونَ (الجاثية: ۳۰) اور نسخ کے معنے ہیں مٹا دینے کے جیسے فرمایا إِذَا تَمَلَى الْقَى الشَّيْطَنُ
في أَمْنِيَّتِهِ ۚ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ أَيْته (الحج: ۵۳) نُفْسِهَا نکلا ہے
نسیان سے۔ اس صورت میں اس کے معنے ہیں ہم بھلا دیتے ہیں یا نسأ بمعنی تاخیر ہے۔ اس صورت
میں اس کے معنے ہیں ہم مؤخر کر دیتے ہیں ۔“
سو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر ہم کسی چیز کو بدلا تے یا مٹاتے ہیں یا بالکل بھلاتے اور کسی
دوسرے سے تاخیر میں ڈال دیتے ہیں تو اس میں ہمارے مصالح ہوتے ہیں۔
اس کی مثال سنئے ! قرآن مجید میں ایک تعلیم ہے یايُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَأَنْذِرُ وَ رَبَّكَ
فَكَبِرُ ۔ (المدثر: ۲ تا ۴) اور پھر اخیر میں کھانے پینے کے احکام نازل فرمائے اور ارشاد کیا
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) تو اب پہلی تعلیم کو جو مقدم کیا اور دوسری کو مؤخرتو خاص
مصلحت سے ہے ( یعنی پہلے عقیدہ درست ہو جاوے پھر شریعت نازل ہو ) ۔
ا
دوسری مثال یہ ہے کہ بعض مذاہب ایسے ہیں جو بالکل نسيا منسیا ہو گئے اور بعض ایسے
جن کے اصول کچھ تو موجود ہیں مگر بہت کچھ تبدیل ہو گئے۔
پھر آیت کے معنے علاوہ کلام النبی کے مطلق نشان بھی ہیں مثلاً خزاں میں درختوں کے پتے مٹ
اہم محفوظ رکھتے اور لکھاتے جاتے تھے جو تم کرتے تھے۔ (ناشر) ۲ اس نے جب کچھ آرزو کی تو شریر و بد کاراس
کی خواہش میں روک ڈالنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ شیطان کی خواہش کو مٹا دیتا ہے اور باطل کر دیتا ہے اور پھر اپنی ہ
آیتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ (ناشر) سے اے خلعت نبوت پہننے والے (چادر پوش)۔ اٹھ اور لوگوں کو ڈرا ۔ اور
اپنے رب کی بڑائی بیان کر۔ (ناشر) ۴ آج میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۰۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
جاتے ہیں پھر ان جیسے یا ان سے بہتر پیدا کرتے ہیں۔
نفس نسخ کے متعلق بحث فضول ہے کیونکہ یہ ممکن ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ کارخانہ ہستی میں ایسا
ہوتا رہتا ہے۔ ہاں یہ بات کہ قرآن مجید میں نسخ ہے یا نہیں؟ اس کے متعلق جہاں تک میرا فہم
ہے۔ میں یہی کہوں گا کہ آج تک کوئی ایسی آیت نظر نہیں آئی جو منسوخ اور موجود فی القرآن ہو۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی زبان سے بھی کوئی ایسا لفظ مروی نہیں
جس سے ایسی آیات کا موجود فی القرآن ہونا پایا جاتا ہو۔
أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ - فرمایا کہ اس نسخ ( تغییر ) کا سبب ہم نہیں بلکہ
تمہارے حالات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اس لئے ہمیں احکام میں تغییر کرنا پڑتا ہے۔
كَمَا سُبِلَ مُوسَى مِنْ قَبل ۔ موسیٰ علیہ السّلام سے کیا سوالات ہوئے۔ ایک کا ذکر سورہ نساء پارہ ۶
کے پہلے رکوع میں ہے جہاں فرماتا ہے فَقَالُوا أَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً (النساء: ۱۵۴)
حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِامرہ ۔ اس وقت تک کہ اللہ حکومت تمہیں دے تمہیں چاہیے کہ در گزر سے کام
لو اور نماز سنوار کر پڑھتے رہو اور زکوۃ دیتے رہو۔ زکوۃ ہر ایک دے سکتا ہے۔ یہ بھی زکوۃ ہے کہ
کوئی اپنے نفس کا تزکیہ کرے ۔ پھر کسی کو نیک بات بتانا یہ بھی زکوۃ ہے۔ نیا لباس ملے تو پرانا کسی کرے۔ پھر کس کو بات بتاتا بھی ہے۔ نیا لے تو پرانا
غریب کو دینا یہ بھی زکوۃ ہے۔ اور ایک وہ زکوۃ ہے جو مشہور ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ واار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۹)
ننس ۔ بھلا دیتے ہیں۔ چھوڑ دیتے ہیں۔
ما ننسخ ۔ جو کچھ ہم کھو دیں یا بھول جائیں مٹا دیں ۔ خدا ہم کو اُس سے بہتر دے سکتا اور سکھلا
سکتا ہے۔ قرآن شریف میں کوئی ایسا حکم نہیں جو منسوخ ہو چکا ہے اور اس پر عمل کرنا اس وقت ممنوع ہو۔
تنسخ ۔ ہم دنیا کے کچھ مذاہب کو مٹا دیں گے۔
وَاللهُ يَخْتَصُّ - اللہ تعالیٰ اس وقت ایک شخص کو خصوصیت و کو خصوصیت دے رہا ہے۔
لے انہوں نے کہا تھا کہ ہم کو دکھا دے اللہ کو کھلم کھلا ۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی