سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 23
حقائق الفرقان
۳۰۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
ننسخ - باطل کرنا، ازالہ کرنا، نقل کرنا، حالتوں کو بدل دینا۔
توریت و انجیل کا اصل نہیں ملتا ۔ مٹ گئیں ۔ اُن کی جگہ ان سے اعلیٰ و افضل ترین کتاب یعنی
قرآن شریف عطا کیا گیا۔
اية - نشان عبرت، ایک فقرہ قرآنی، (نبی)۔
مَا نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ کے یہ معنے ہوئے کہ اس کو اس طرح سے مٹادے کہ نام و نشان تک بھی باقی نہ
رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام عربی اقوام کے رسم و رواج ، اخلاق و عادات میں کیسی تبدیلی پیدا
کر دی۔ شرک کو بالکل مٹا کر وحدانیت کو پھیلا دیا ۔ ( بدر - میلا دیا ۔ ( بدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۲)
فقرہ اوّل ۔ نسخ کے معنے ۔ نسخ لغت میں ایک چیز کے باطل کر دینے اور دور کر دینے اور اس کے
بدلہ اور چیز کو رکھ دینے کے ہیں۔ اور نقل اور تحویل اور تغییر کے معنوں میں بھی آیا ہے۔ قاموس میں لکھا
ہے۔ نسخه كَمَنَعَهُ أَزَالَهُ وَغَيَّرَهُ وَأَبْطَلَهُ وَأَقَامَ شَيْئًا مَقَامَهُ وَالشَّيْءُ نَسَخَةَ وَالْكِتَابُ كَتَبَهُ
(قاموس) -
النَّسِخُ ابْطَالُ شَيْءٍ وَإِقَامَةُ غَيْرِهِ مَقَامَهُ نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظَّلَّ وَهُوَ مَعْلَى مَا نَنْسَخُ
(مجمع البحار)۔
وَالنَّسْخُ النَّقْلُ كَنَقْلِ كِتَابٍ مِنْ آخَرَ وَالثَّانِي: الْإِبْطَالُ وَالْإِزَالَةُ وَهُوَ الْمَقْصُودُ
ههنا (ابو سعود النَّسْخُ فِي اللُّغَةِ الْإِبْطَالُ وَالْإِزَالَةُ وَيُرَادُ بِهِ النَّقْلُ وَالتَّحْوِيلُ وَالْأَكْثَرُ
عَلَى أَنَّهُ حَقِيقَةٌ فِي الْإِزَالَةِ مَجَازُ فِي النَّقل - (حصول) - -
النَّسْخُ الْأَوَّلُ وَالنَّقْلُ وَالتَّحْوِيلُ وَالثَّانِي الرَّفْعُ وَالْإِزَالَةُ - (مظهرى)
لے نَسَخَة ( بروزن مَنَعَهُ ) اُسے اس کی جگہ سے ہٹا دیا۔ اسے تبدیل کر دیا اور اسے کینسل کر دیا۔ اور کسی اور چیز کو
اس کا قائم مقام بنادیا۔شی کے لئے نسخہ اور کتاب کے لئے کتبہ آتا ہے۔ ۲ نسخ کسی چیز کو باطل کر کے
کینسل کر کے اس کی جگہ پر دوسری چیز رکھ دینا۔ سورج نے سایہ مٹادیا اور ماننسخ کا یہی مفہوم ہے ۔ ( ناشر )
سے نسخ کے معنی نقل کرنے کے ہیں جیسے ایک کتاب دوسری سے نقل کرنا اس کے دوسرے معنی ابطال اور ازالہ کے
ہیں۔ اس سے مراد نقل اور تحویل ہیں ۔ اکثر کی رائے میں ازالہ ، حقیقی معنی ہیں۔ اور نقل مجازی معنی ہیں ۔
نقل اور تحویل نسخ کے پہلے معنی ہیں "رفع اور ازالہ اس کے دوسرے معنی ہیں ۔
マ
۔
حقائق الفرقان
۳۰۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
فقره دوم :- فقرہ اوّل میں معلوم ہو چکا کہ نسخ کے معنے ابطال اور تغیر اور نقل کے ہیں اور یہ
بھی معلوم ہوا کہ آیت ماننسخ میں ابطال کے ہی معنے مطلوب ہیں جیسے ابوسعود مجمع الجار سے
ظاہر ہے اور اور علاوہ بریں جب ہم ناسخ اور منسوخ کا ذکر کرتے ہیں تو نقل والے معنے ضروری نہیں
لئے جاتے ۔ کیونکہ اس صورت میں سارا قرآن منسوخ ہے اور تغیر کے معنی بھی مراد نہیں کیونکہ
مطلق کی تقید اور عام کی تخصیص اور ایزاد شروط اور اوصاف کو اگر نسخ کہیں تو قرآن کی منسوخ
آیتیں سینکڑوں کیا ہزاروں ہو جاتی ہیں۔ تخصیص اور نسخ اور تقید اور نسخ کا تفرقہ ثابت ہے۔
و نثبت انشاء اللہ تعالیٰ۔ یاد رکھو کہ ابطال ہی کے معنے میں نسخ کا لفظ قرآن کریم میں وارد ہوا
ہے۔ والقرآن يفسر بعضه بعض قال الله تعالى - إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي
أمْنِيَّتِهِ ۚ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ الخ ( الحج : ۵۳) - آى يُزِيلُهُ وَيُبْطِلُهُ اور یاد رکھو کہ نسخ
کے حقیقی معنے ابطال اور ازالہ کے ہیں۔ حقیقی معنے کو بدون ضرورت چھوڑ نا مناسب نہیں اور ان معنے کے لحاظ
سے قرآن میں کوئی آیت منسوخ موجود نہیں ہے۔ یادر ہے کہ میں مطلق نسخ کے وقوع کا منکر نہیں ہوں ۔
فقره سوم :- جن آیات کو لوگوں نے منسوخ مانا ہے ان کے معنے کرنے میں نسخ کے ماننے والوں نے
ابطال کے معنے میں ضرور تساہل کیا ہے۔ مجھے ایک زمانہ میں اس مسئلہ کی جستجو تھی اُس وقت ایک رسالہ
ایسا ملا جس میں پانچ سو آیت سے زیادہ منسوخہ آیات کا بیان تھا۔ میں اسے سوچتا اور مصنف کی
لا پرواہی پر تعجب کرتا تھا۔ تھوڑے دنوں بعد سیوطی کی اتقان دیکھی ۔ تو ایسی خوشی ہوئی جیسے بادشاہ کو
ملک لینے کی۔ یا عالم کو عمدہ کتاب ملنے کی یا قوم کے خیر خواہ کو کامیابی کی ہوتی ہے۔ مجھ کو امام سیوطی کی
ذکر کردہ آیات میں بھی تردد تھا۔ الا چھوٹا منہ بڑی بات پر خیال کر کے خاموش رہا پھر چند دنوں بعد
فوز الكبير في اصول التفسیر راحت بخش دل مضطر ہوئے اس میں مصنف علامہ نے صرف پانچ
ا قرآن کا بعض بعض ا بعض بعض دوسرے حصہ کی تفسیر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَانُ ۔۔۔۔۔۔ اس
نے جب کچھ آرزو کی تو شریر و بد کار اس کی خواہش میں روک ڈالنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ شیطان کی خواہش کو مٹا دیتا
ہے اور باطل کر دیتا ہے۔ آئی يُزِيلُه ويُبْطِلُهُ - یعنی اس کا ازالہ اور ابطال کرتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
آیتیں منسوخ مانی ہیں۔ میں نے ان پانچ مقام کی تحقیق تفاسیر سے کی تو ان پانچ مقامات کا منسوخ ماننا
نفس الامر کے مطابق نہ پایا۔
فقره چهارم :- عزیز من ایمان اور انصاف کا مقتضی ہے۔ اگر ہم دو احکام شرعیہ کو متعارض دیکھیں
تو بحکم وَ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرا (النساء : ۸۳) کے ہم ضروریقین
کریں کہ یہ تعارض ہمارے فہم کی غلطی ہے۔ اگر تطبیق دو آیتوں یا حدیثوں کی ہمیں نہیں آئی تو اللہ کے
ہزاروں ایسے بندے ہوں گے جو تطبیق دے سکتے ہوں گے۔ ہم بڑے نادان ہیں اگر اپنی کمزوریوں
کو نہیں سمجھتے ۔ بڑی غلطی پر ہیں اگر اس فیض الہی کے منتظر نہ ہیں جس کے ذریعہ تطبیق حاصل ہو۔ بڑی
نا امیدی ہے اگر قبض کی حالت میں بسط کا انتظار نہ ہو۔ صاف دھوکہ ہے اگر فوق کل ذی علم
علیم ہمیں بھول جائے ۔
فقره پنجم : فوز الکبیر میں لکھا ہے ۔ شیخ جلال الدین سیوطی در کتاب اتقان بعد ازاں که از
بعض علماء آنچه مذکور شد به بسط لائق تقریر نمود و آنچه بر رائے متاخرین منسوخ است بر وفق ابن العربی
محور کرده قریب بست آیت شمرده - فقیر را در اکثر آن بست آیت نظر است - فلنورد کلامه مع
التعقب فمن البقرة كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ
لِلْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ (البقرة: (۱۸) - الْآيَةُ مَنْسُوخَةٌ قِيلَ بِآيَةٍ مَوَارِيْتَ وَقِيلَ لِحَدِيثِ
لَا وَصِيَّةً لِوَارِثَ وَقِيلَ بِالَّا جُمَاعِ حَكَاهُ ابْنُ الْعَرَبِي -
اے اگر وہ قرآن اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پایا جاتا ۔ ۲۔ شیخ جلال الدین
سیوطی اپنی کتاب اتقان میں بعض علماء سے منسوب بات کا تذکرہ کرنے کے بعد اور اس (جس آیت کے نسخ کا
تذکرہ ہے۔ مترجم) کے بارہ میں تفصیل سے لکھا ہے کہ متاخرین کی رائے میں جو منسوخ ہے۔ اور ابن العربی نے
بھی جو آیات منسوخ شمار کی ہیں ان کی تعداد میں ہے، میری نظر میں ان کی تعداد بیس سے زیادہ ہے۔ (ناشر)
پس اس کا کلام مؤقف مع التعقب (یعنی اس موقف پر تبصرہ کے ساتھ ) پیش کرتے ہیں ۔ سورہ بقرہ میں
ہے۔ تم پر لازم کیا جاتا ہے جب سامنے آموجود ہو تم میں سے کسی کی موت اگر ( وہ مرنے والا ) چھوڑے کچھ مال ( تو
چاہئے کہ ) کہے میرے ماں باپ اور رشتہ داروں کے لئے یہ آیت منسوخ ہے کہا گیا ہے کہ آیت مواریث سے اور
کہا گیا کہ حدیث لا وَصِيَّةَ لِوَارِ ميَّةَ لِوَارِثِ سے اور کہا گیا کہ اجماع سے۔ یہ ابن عربی نے حکایت کیا ہے۔
حقائق الفرقان
له ولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس پر مؤلّف علامہ کہتا ہے کہ یہ آیت آیت یوصیکم الله (النساء: ۱۲) سے منسوخ ہے اور
لاوصية لوارث کی حدیث اس نسخ کو ظاہر کرتی ہے۔
فقیر کہتا ہے یہ آیت منسوخ نہیں کیونکہ کتب۔ آہ۔ کے معنے ہیں لکھی گئی تم پر جب آجاوے ایک
کو تم میں سے موت۔ اگر چھوڑے مال ۔ الوصية ماں باپ اور نزدیکیوں کے لئے اور ظاہر ہے کہ
جب موت حاضر ہوگئی تو آدمی مر گیا۔ ان ترک کا لفظ وجود موت پر قرینہ ہے۔ اس آیہ شریفہ سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص مال چھوڑ مرے تو اس کے حق میں کوئی وصیت لکھی گئی ہے۔ جب ہم
نے قرآن کریم میں جستجو کی تو اس میں پایا يُوصِيكُمُ اللهُ فِي أَوْلادِكُم آہ معلوم ہوا کہ والدین اور
رشتہ داروں کے حق میں یہ وصیت الہیہ لکھی ہوئی ہے وَالْقُرْآنُ يُفَسِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا اور اسی وصیت
پر عمل کا کتب علیکم والی آیت میں حکم ہے۔ پس یہ آیت كُتِبَ عَلَيْكُمْ اور آ اور آیت يُوصِيكُمُ اللهُ
آپس میں متعارض نہ ہوئیں بلکہ ایک دوسرے کی جز ٹھہریں اور لا وَصِيَّةَ لِوَارِث والی حدیث بھی
معارض نہ رہی کیونکہ بلحاظ حدیث یہ حکم ہے کہ يُوصِيكُمُ اللہ میں وارثوں کے حقوق مقرر ہو چکے
ہیں ۔ اور شارع نے ان کے حصص بیان کر دیئے ہیں ۔ اب وارث کے لئے وصیت نہیں رہی۔ ہاں
وارثوں کے سوا اور لوگوں کے حق میں وصیت ہو تو ممنوع نہیں ۔ آگے کی آیت میں حکم ہے جس نے بدلا
وصیت کو سننے کے بعد ضرور اس کا گناہ بدلنے والوں پر ہوا اور اللہ ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔
( کیوں نہ ہو خدائی وصیت کا بدلنا مسلمان کا کام نہیں ) اور آیت فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفًا کا
ترجمہ ہے جس کو ڈر ہو کہ کسی موصی نے کبھی کی یا گناہ کیا پس اُس نے سنوار دیا تو اسے گناہ نہیں تحقیق اللہ
بخشنے والا مہربان ہے۔ ظاہر ہے جس موصی نے خدائی وصیت کے خلاف کیا اُس نے بے شک کجی کی
اس کے سنوار نے والے کو کوئی گناہ نہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ موصی سے وہ وصیت والا مرد ہو جس نے
ثلث سے زیادہ وصیت کی یا ثلث میں یا ثلث کے اندر کسی برے کام پر اور بری طرز پر روپیہ لگا
دینے کی وصیت کی اور آیات يُوصِيكُمُ میں مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ بدون تقید مذکور ہے اس لئے یہاں
بتا دیا کہ کبھی اور بدی کی سنوار معاف ہے اس سنوار نے پر کوئی جرم نہیں اگر اس نے اس موصی کی
لے قرآن کا ایک حصہ دوسرے حصہ کی تفسیر کرتا ہے۔ ۲ے وارث کے لئے وصیت نہیں ہے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۳۰۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
وصیت میں اصلاح کی اور اس میں ایما ہے کہ اصلاح کے وقت غلطی بھی ہو جاتی ہے الا ان کی معافی ہے۔
دوسری وجه آیت منسوخ نہ ہونے کی الوالدین اور الاقربین یہاں معرف باللام ہیں۔ پس
کہتے ہیں کہ یہاں خاص والدین اور اقارب کا ذکر ہے اور چونکہ آیت يُوصِيكُمُ اللهُ میں اکثر
وارثوں کے حق بیان ہو چکے ہیں اور حدیث لا وصية لوارث 1 میں وارث وارثین کے حق میں وصیت
کرنے کی ممانعت آ چکی ہے اس لئے الوالدین اور الاقربین سے وہ ماں باپ اور رشتہ دار مراد ہیں جو
وارث نہیں ۔ مثلاً کسی شخص کے ماں باپ غلام ہوں یا مورث کے قاتل ہوں یا کافر ہوں اور ایسے وہ
اقارب ہوں جو محروم الارث ہوں پس آیت مخصوص البعض ہے۔ اگر یہ تر ڈ دہو کہ یہ وصیت اکثر اہل
اسلام میں فرض نہیں اور یہاں کتب کا لفظ فرضیت ظاہر کرتا ہے تو اس کا ازالہ یہ ہے کہ اول تو
بالمعروف کا لفظ ندب کے لئے ہے۔ دوم ابن عباس حسن بصری مسروق طاؤس مسلم بن بیسار ۔ علاء
بن زیاد کے نزدیک اس وصیت کا وجوب ثابت ہے۔ اور پہلے معنے ہی کافی مان لو۔
۳
دوسری آیت : - " وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ » (البقرة : ۱۸۵ ) - قِيلَ
مَنْسُوخَةٌ بِقَوْلِهِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ" (البقرة : ١٨٦) وَقِيلَ مُحْكَمَةٌ وَلَا
مُقَدَّرَةٌ قُلْتُ عِنْدِي وَجْهُ أَخَرُ وَهُوَ أَنَّ الْمَعْنَى وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ الطَّعَامَ فِدْيَةٌ هِيَ
طَعَامُ مَسْكِينَ فَأَضَمَّ قَبْلَ الذِكْرِ لِأَنَّهُ مُتَقَدَّمَةٌ رُتْبَةً وَذِكْرُ الضَّمِيرِ لِأَنَّ الْمُرَادَ مِنَ الْفِدْيَةِ
هُوَ الطَّعَامُ وَالْمُرَادُ مِنْهُ صَدَقَةُ الْفِطْرِ -
k
لے وارث کے لئے وصیت نہیں۔ ہے اور جو طاقت رکھتے ہیں وہ کھانا بھی دیں۔ سے تم میں سے جو شخص مقیم
ہو یا اس مہینے کو پاوے (اس میں حاضر ہو) تو چاہئے کہ اس کے روزے رکھے۔ (ناشر) کے آیت وَعَلَى الَّذِينَ
يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ ۔ کہا گیا منسوخ ہے اللہ کے فرمان فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهر سے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ آیت
محکم ہے ( منسوخ نہیں) اور لامقد رہے۔ میں کہتا ہوں کہ میرے نزدیک ایک اور پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ آیت
عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ ۔۔۔۔۔ میں ضمیرہ طعام مسکین سے اضمار قبل الذکر ہے۔ کیونکہ طعام مسکین کا ٹکڑا اگر چہ بعد
میں آیا ہے لیکن مرتبہ میں مقدم ہے۔ ضمیر کا ذکر کیا گیا ہے کیونکہ فدیہ سے مراد طعام ہی ہے اور اس سے مراد صدقہ
فطر ہی ہے۔
حقائق الفرقان
how
سُورَةُ الْبَقَرَة
عَقَبَ اللهُ تَعَالَى الْأَمْرُ بِالصِّيَامِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ كَمَا عَقَبَ الْأَيْتِ
الثَّانِيَةِ بِتَكْبِيرَاتِ الْعِيدِ
خلاصہ کلام یہ ہوا کہ کسی نے کہا ہے کہ یہ آیت منسوخ ہے۔ آیت فمن شھد کے ساتھ اور کسی
نے کہا منسوخ نہیں اور لا مقدر ہے۔ یادر ہے کبیر میں لکھا ہے (الْوَاسِعُ اسْمٌ لِمَنْ كَانَ قَادِر أَ عَلَى
الشَّيْءِ مَعَ الشَّدَّةِ وَالْمُشَقَةِ ) ۔ " پس لا کا مقدر کہنا نہ پڑا۔ یا اس کے معنے ہیں جو لوگ طعام دینے
کی طاقت رکھتے ہیں فطرانہ میں ایک مسکین کا کھانا دے دیں۔
☑
فقیر کہتا ہے۔ لا مقدر کرنے کی حاجت اس لئے بھی نہیں کہ باب افعال کا ہمزہ سلب کے واسطے
بھی آتا ہے۔ دیکھو مفلس کے معنے فلوس والا نہیں بلکہ یہ ہیں جس کے پاس فلوس نہ ہو پس یہاں
يطيقون ۔ الخ کے معنے ہوئے جس میں طاقت نہ ہو روزہ کی وہ روزہ کے بدلے کھانا کھلاوے
جیسے بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت اور اس آیت کا منسوخ نہ ہونا روایت کیا ہے بخاری نے عباس سے اور
حافظ ابو نصر بن مردویہ نے عطاء سے۔
تیسری آیت: " كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ ، الخ (البقرة: ۱۸۴) مَنْسُوخٌ بِقَوْلِهِ تَعَالَى
أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصَّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ ، ( البقرۃ:۱۸۸) اور دلیل میں لکھا ہے کہ موافقت
کا مقتضی تھا کہ اہل کتاب کی طرح عورت سے صحبت کرنا اور کھانا نیند کے بعد حرام ہوتا۔ فوز الکبیر
والے فرماتے ہیں یہ تشبیہ نفس وجوب میں ہے پس آیت منسوخ نہ ہوئی اور سچ ہے تشبیہ میں کل وجوہ کی
مساوات نہیں ہوا کرتی نیز وہ حکم قرآن میں موجود نہیں ۔
چوتھی آیت: " يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالِ فِيهِ “ الخ (البقرة: ۲۱۸) منسوخ ہے
اے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں صدقۃ الفطر کے بعد روزوں کا حکم دیا جیسا کہ دوسری آیت کے بعد تکبیرات کا حکم بیان
کیا۔ کے لفظ میں وسعت ہے اس شخص کے لئے جو کسی بات کی قدرت تو رکھتا ہے مگر سخت تکلیف اور مشقت کے
ساتھ ۔ سے جس طرح حکم دیا تھا تم سے پہلے والوں کو۔ (ناشر) ۴ حلال کر دیا گیا ہے تم کو روزوں کی راتوں میں
تمہاری بیبیوں سے صحبت کرنا۔ ۵ اے پیغمبر تجھ سے پوچھتے ہیں ادب کے مہینوں میں لڑنے کا حال ۔
حقائق الفرقان
۳۰۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَةٌ ، " (التوبة : ٣٦) کے ساتھ ۔ فوز الکبیر میں ہے یہ آیت تحریم قتال پر
دلالت نہیں کرتی بلکہ یہ آیت تو قتال کے مجوز ہے۔ البتہ یہ آیت علت کو تسلیم کر کے مانع کا اظہار کرتی
ہے۔ پس یہ معنے ہوئے کہ اشهر حرم میں قتال بڑی سخت بات ہے لیکن فتنہ اس سے بھی برا ہے پس
فتنہ کے مقابلہ میں قتال برانہ ہوگا۔
66
پانچویں آیت ۔ وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمُ “ (البقرة: ۲۳۵) الى قوله " مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ
الخ (البقرة: ٢۴١) - مَنْسُوخَةٌ بِآيَةِ أَرْبَعَةَ أَشْهَرٍ وَعَشْرًا وَالْوَصِيَّةُ مَنْسُوخَةٌ بِالْمِيْرَاثِ
وَالسُّكْنى بَاقِيَةٌ عِنْدَ قَوْمٍ مَنْسُوخَةٌ عِنْدَ آخَرِينَ فوز الکبیر میں ہے کہ جمہور مفسرین اسے
منسوخ کہتے ہیں۔ پھر کہا وَيُمْكِنُ أَنْ يُقَالَ يَسْتَحِبُّ أَوْ يَجُوزُ لِلْمَيِّتِ الْوَصِيَّةُ وَلَا يَجِبُ عَلَى
الْمَرْأَةِ أَنْ تَسْكُنَ فِي وَصِيَّةٍ وَعَلَيْهِ ابْنُ عَبَّاسٍ وَهَذَا التَّوْجِيْهُ ظَاهِرُ مِنَ الْآيَةِ - " میں کہتا
ہوں کہ اس ظہور میں کچھ کلام نہیں ۔ مجاہد اور عطا سے مروی ہے کہ آیہ منسوخ نہیں اور حسب اس
وصیة کے سال بھر کامل اگر عورت اپنے شوہر کے گھر میں رہنا چاہے ان کو منع کرنا درست نہیں اور اگر
چار مہینے دس دن کے بعد یا وضع حمل کے بعد نکلنا چاہے اور دوسری جگہ چلی جائے تو مختار ہے۔ اور یہی
مذہب ہے ایک جماعت کا اور پسند کیا اس کو ابن تیمیہ نے۔
چھٹی آیت: - وَ إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُمُ بِهِ الله (البقرة: ۲۸۵)
مَنْسُوخَةٌ بِقَوْلِهِ تَعَالَى "لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: (البقرة: ۲۸۷)۔ صاحب صاحب فوز الكبير
ے اور لڑو مشرکوں سے سب کے سب ۔ ۲ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ ۔۔۔ الآية - يہ آيت ۔ یہ آیت منسوخ ہے۔ آیت
أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا سے اور وصیت منسوخ ہے آیت میراث سے ( بیوہ کے لئے ایک سال تک مرحوم خاوند کے گھر
میں ) رہائش رکھنا ایک گروہ کے نزدیک باقی ہے جبکہ دوسروں کے نزدیک یہ منسوخ ہے۔ سے پھر کہا ويُمكن أن
يُقال ۔ یہ کہا جائے ممکن ہے کہ میت کے لئے وصیت کرنا مستحب ہے اور عورت ( بیوہ) کے لئے واجب نہیں کہ وہ
وصیت ( کی پوری مدت ) میں رہائش رکھے اور ابن عباس کا یہی موقف ہے اور آیت کریمہ سے یہ توجیہہ ظاہر ہے۔
(ناشر) ہے اگر چہ تم ظاہر کرو جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے یا اس کو چھپاؤ اللہ تم سے حساب لے گا۔ ۵۔ اللہ کسی کو
تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق۔
حقائق الفرقان
٣٠٨
سُورَةُ الْبَقَرَة
فرماتے ہیں یہ مَا فِي أَنْفُسِكُمْ عام مخصوص البعض ہے ۔ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا کی آیت شریف نے
بیان کر دیا کہ مَا فِي أَنْفُسِكُمْ سے مراد بے جا کینہ اور نفاق ہے نہ وہ تو ہمات جو دل ۔ پر بے اختیار
آجاتے ہیں کیونکہ طاقت سے باہر باتوں کا حکم نہیں اور نہ انسان کو اس کی تکلیف بلکہ ما موصول معرفہ
ہے۔ پس حاجت تخصیص بھی نہیں ۔
وو
66
ساتویں آیت:- " اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ " (آل ل عمران : ۱۰۳) قِيلَ مَنْسُوخَةٌ بِقَوْلِهِ
فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمُ » (التغابن: (۱) وَقِيلَ لَا بَلْ مُحْكَمَةٌ - فوز الکبیر میں ہے حَتَّ
تقاته کا حکم شرک اور کفر اور اعتقادی مسائل میں ہے اور ما اسْتَعَطتُمْ کا حکم اعمال میں ہے مثلاً
جو کوئی وضو نہ کر سکے تیمیم کر لے ۔ جو کوئی کھڑا نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھ لے اور یہ توجیہ سیاق
آیت سے ظاہر ہے۔
دور
۳۴)
آٹھویں آیت : - "وَ الَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَأْتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ " (النساء:
قَالُوا مَنْسُوخَةٌ بِقَوْلِهِ تَعَالَى " وَ أُولُوا الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَولَى بِبَعْضٍ (الانفال: ۷۶) فوز الكبير
میں ہے۔ آیت کا ظاہر یہ ہے کہ میراث وارثوں کے لئے ہے۔ اور احسان وسلوک مولی الموالاۃ کے
واسطے۔ نسخ کوئی نہیں ۔
نویں آیت:- وَ إِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ (النساء: 9) آہ ۔ یہ آیت منسوخ ہے اور کہا گیا منسوخ
نہیں لوگوں نے سستی کی اس پر عمل کرنے میں ۔ ابن عباس نے کہا یہ استحبابی حکم ہے۔ سچ ہے۔ بھلا اس
کا نسخ کرنے والا کون ہے۔
دور
دسویں آیت : ” وَ التِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ " (النساء: ۱۶) کہا گیا منسوخ ہے آیت سورہ نور
ے اللہ کو بخوبی سپر بناؤ اور اس کی نافرمانی سے ڈرو جتنا اس سے ڈرنے کا حق ہے۔ ۲۔ تو اللہ ہی کو سپر بناؤ تم سے
جہاں تک بن پڑے۔ سے اور تم نے جس سے عہد و اقرار مضبوط کر لیا ہو تو اُن کو اُن کا حصہ دے دو۔ ہے اور قرابت
دار ایک دوسرے کے حق دار ہیں آپس میں۔ (ناشر) ۵ے اور جب تقسیم (ترکہ ) کے وقت ( دور کے ) رشتہ دار اور
یتیم بچے اور مساکین آ موجود ہوں ۔ 4 اور مسلمانو ! تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں بدکاری کی مرتکب ہوں۔
حقائق الفرقان
۳۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے۔ فوز الکبیر میں ہے۔ یہ بالکل منسوخ نہیں بلکہ واللاتی آہ میں حکم ایک غایت کے انتظار کا ہے۔
سورہ نور میں اس غایت کا بیان ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ سبیل ہے جس کا وعدہ
دیا تھا پس نسخ نہ ہوئی ۔ یا فاحشة کے معنی میں عام طور کی شرارتیں مراد ہیں بدون زنا کے۔ پس
مطلب یہ ہے کہ عورت کو عام طور پر بعض شرارتوں کے باعث گھر میں روکا جا سکتا ہے۔
گیارہویں آیت ۔ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ “ (المائدة: ۳) آہ اس مہینے میں اباحت قتال کے
ساتھ منسوخ ہے فوز الکبیر میں ہے قرآن اور سنت ثابتہ میں اس کا نسخ موجود نہیں ۔
بارہویں آیت " فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمُ » (المائدة: ۴۳)
منسوخ ہے وَ أَنِ احْكُمُ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ " (المائدۃ:۵۰) کے ساتھ ۔ فوز الکبیر میں ہے کہ
اس کے معنے ہیں کہ اگر تو حکم کرے اہل کتاب کے مقدمات میں تو ما انزل اللہ پر حکم کر اور ان کی
خواہشوں پر نہ جا۔ حاصل یہ ہوا کہ یا تو ہم اہل ذمہ کو چھوڑ دیں وہ اپنے مقدمات اپنے افسروں کے
پاس لے جاویں اور وہ اپنی شریعت کے موافق فیصلہ کریں اگر ہمارے پاس آویں تو حسب شریعت
خود فیصلہ کر دیں۔
66
تیرہویں آیت ۔ أَوْ أَخَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ “ (المائدة: ۱۰۷) منسوخ ہے۔ وَ أَشْهِدُوا
ذَوَى عَدْلٍ مِنْكُمْ “ (الطلاق: ۳) کے ساتھ فوزاً (الطلاق: ۳) کے ساتھ فوز الکبیر میں ہے کہ امام احمد نے آیت کے ظاہر پر
حکم دیا ہے اور اس آیت کے معنے اور لوگوں نے یہ کئے ہیں ۔ أَوْ آخَرُنِ مِنْ غَيْرِكُمْ أَيْ مِنْ غَيْرِ
قَارِبِكُمْ فَيَكُونُونَ مِنْ سَائِرِ الْمُسْلِمِينَ
وو
ھویں آیت : " ان يكُنُ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صُبِرُونَ “ الاية چودھویں
الاية (الانفال: ٦٦ ) منسوخ
لے اور نہ تعظیم والے مہینے کو۔ لے پھر اگر وہ تیرے پاس آئیں تو ان میں فیصلہ کر دے یا ان سے منہ پھیر لے ( تیرا
اختیار ہے)۔ سے اور اگر تم فیصلہ کرو ان میں اللہ کے اتارے ہوئے حکم کے موافق۔ (ناشر) ۴ تمہارے
سوائے اور دو شخصوں کی۔ ۱۵ اور گواہ کر لو د و انصاف والے گواہ ۔ ۲ یعنی تمہارے اقارب کے سوا دوسروں
میں سے۔ پس وہ باقی سب مسلمانوں میں سے ہوں گے۔ کے اگر ہوں گے تم میں سے ہیں آدمی صابر ۔
حقائق الفرقان
۳۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
بالاية بعدھا۔ میں کہتا ہوں ان دونوں آیتوں میں کوئی تعارض نہیں ۔ اول تو اس لئے پہلی آیت
شرطیہ جملہ ہے امر نہیں ۔ پس جو کوئی آیت ان يكُن مِنْكُمْ کا مخاطب ہے اس وقت اس کے صابر دس
گنے دشمنوں کو کافی تھے۔ جو لوگ الآن کے وقت نکلے اس مجموعہ کے صابر دو چند کے مقابلہ میں غالب
ہو سکتے تھے۔ اگر یہ پچھلے وہی پہلے ہوں تو بھی مختلف اوقات میں انسانی حالت کی تبدیل کوئی تعجب انگیز
نہیں ۔ اور اصل بات یہ ہے کہ جنگ بدر پہلی جنگ ہے جس میں صحابہ کرام کو عمائد مکہ اور صنادید قریش
سے مقابلہ کا اتفاق پڑا تو اس پہلی جنگ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آئندہ تو تم کو اگر تم صابر ہوئے تو دس
کے ساتھ۔ ہمیں کو دوسو کے ساتھ ۔ سو کو ہزار کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا اور اب تو اس پہلی بار میں
اللہ نے تخفیف کی تمہارا مقابلہ اگر دو چند سے ہوا تو کامیاب رہو گے ۔ الآن اور عَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ
ضعفا (الانفال: ۶۷) صاف تفرقہ کی دلیل ہے۔
66
پندرہویں آیت - انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا " الخ (التوبة: ۴۱) ۔ مَنْسُوْخَةً بِايَةِ الْعُذْرِ ا
٦٢:
وَهُوَ قَوْلُهُ " لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَج ( النور : ۶۲ ) وقوله " لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ“ (التوبة: ٩١)
فوز الکبیر میں کہا ہے خفافا کے معنے ہیں کہ نہایت تھوڑے جہاد کے سامان ( جیسے ایک سواری ایک
نوکر اور معمولی زادراہ ) سے بھی لڑائی کرو۔ اور ثقالا کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے نوکر اور سواریاں
اور زادراہ تمہارے پاس ہو۔
سولہویں آیت : - " الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً (النور: ۴) - منسوخة بقوله وَ انْكِحُوا
الْأَيَامَى مِنْكُمْ (النور: ۳۳) - فوز الکبیر میں ہے امام احمد ظاہر آیت پر حکم کرتے تھے۔ اور امام
احمد کے سوا اور لوگوں نے کہا کہ کبیرہ کا مرتکب زانیہ ہی کا کفو ہے یا یہ کہ زانیہ کا نکاح پسند کرنا اچھی
بات نہیں بلکہ آیت شریف میں محرم ذلك کا اشارہ زنا اور شرک کی طرف ہے پس نسخ نہ ہوئی یا
ے اور جانا تھا کہ تم میں کمزوری ہے۔ ہے آیت انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا، منسوخ ہے آیت العذر سے اور وہ ہے سے ہے
لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ اور آیت لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ - (ناشر) ۳ بدکار مرد بد کار عورت سے نکاح کرتا
ہے۔ ہے اور جس کا خاوند نہ ہو تم میں سے اُس کا نکاح کر دو۔
حقائق الفرقان
۳۱۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
فانكحوا الا یا حی عام ہے اور عام کا ناسخ خاص کو کہنا اجماعی نہیں ۔
ستارہویں آیت : " لِيَسْتَأْذِنَكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم “ (النور: ۵۹) بعض اسے منسوخ
کہتے ہیں اور بعض منسوخ نہیں کہتے مگر لوگوں نے اس پر عمل کرنے میں سستی کی ہے۔ فوز الکبیر میں ہے
ابن عباس کہتے تھے منسوخ نہیں اور یہی وجہ اعتماد کے لائق ہے۔
و
اٹھارویں آیت : لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ “ (الاحزاب : ۵۳) الآية منسوخة بقوله
تَعَالَى إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ قُلْتُ تَحْمِلُ أَنْ يَكُونَ النَّاسُ مُقَدَّمًا فِي التَّلَاوَةِ وَهُوَ الأَظْهَرُ میں کہتا
ہوں بعد کا مضاف اليه الجناس الَّتِي مَرَّذِكَرُهَا فِي قَوْلِهِ إِنَّا أَحْلَلْنَا - الآية ۔ پس معنے آیت کے
یہ ہوں گے کہ اے نبی تجھے حلال نہیں عورتیں ان چار قسم کے سوا ( تری بیبیاں اور مملوکہ اور بنات عم،
بنات عمات بنات ، بنات خال ، بنات خالات جنہوں نے ہجرت کی اور وہ مومنہ جس نے اپنا آپ تجھے بخش
دیا) اور ولا ان تبدل اس کی تاکید ہے۔
انیسویں آیت : - " إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِمُوا الآية (المجادلة : ١٣) منسوخة
بالآیة بعدھا۔ میں کہتا ہوں اوّل تو یہ استحبابی حکم ہے اور اس استحباب کو مٹانے والی قرآن میں
کوئی آیت نہیں بلکہ شیخ ابن عربی نے فتوحات میں لکھا ہے کہ میں تو اگر حدیث سے مشورہ لیتا ہوں
تو بھی چونکہ وہ کلمات نبویہ سے مشورہ صدقہ دے لیتا ہوں ۔ جزاه الله
بیسویں آیت: - " فَأْتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا (الممتحنة: ١٢)
قِيلَ مَنْسُوخَةٌ بِآيَةِ الصَّيْفِ وَقِيلَ بِآيَةٍ أُخْرَى وَقِيلَ مُحْكَم۔ فوز الکبیر والے فرماتے
ہیں ظاہر یہی ہے کہ آیت منسوخ نہیں ۔ یہ حکم الزمان ہے۔
ا
آیت لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ منسوخ ہے آیت إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ سے۔ میں کہتا ہوں کہ احتمال ہے۔۔۔۔۔
آیت میں بعد کا مضاف الیہ وہ اجناس ہیں جن کا ذکر آیت إِنَّا أَحْلَلْنَا لَک میں گزرا ہے۔
جب تم پیغمبر سے کان میں کچھ بات کرنا چاہو تو کان میں بات کرنے سے پہلے کچھ خیرات کر دیا کرو۔ (ناشر)
ے ان لوگوں کو دے دو جن کی عورتیں جاتی رہیں ( یعنی تمہارے قبضہ میں آگئیں ) جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا۔
حقائق الفرقان
۳۱۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اکیسویں آیت : قُمِ اليْلَ إِلَّا قَلِيلا ، (المزمل: ۳) آخر سورۃ کے ساتھ منسوخ ہے اور
بات یہ ہے کہ قیام اللیل ایک امر مسنون ہے ۔ آیات شریفہ میں فرضیت قطعی نہیں اور سنیت
قیام اللیل کی بالا تفاق اب بھی موجود ہے۔
فقره ششم :- ضعف اور قلت کے وقت صبر اور درگذر کا حکم قرآن شریف میں بہت جگہ ہے لوگ
کہتے ہیں کہ یہ آیتیں آیت قتال سے منسوخ ہیں اور یہ بات صحیح نہیں بلکہ قتال کا حکم تاخیر میں رہا ہے۔
سیوطی نے کہا دیکھو باب ناسخ منسوخ اتقان میں ۔
الثَّالِثُ مَا أُمِرَ بِهِ لِسَبَبٍ ثُمَّ يَزُولُ السَّبَبُ كَالْأَمْرِ حِيْنَ الضُّعْفِ وَالْقِلَّةِ بِالصَّبْرِ
وَالصَّفْحِ ثُمَّ نُسِخَ بِالْجَابِ الْقِتَالِ وَهَذَا فِي الْحَقِيقَةِ لَيْسَ نَسُخًا بَلْ هُوَ مِنْ قِسْمِ الْمُنْسَاءِ
كَمَا قَالَ تَعَالَى أَوْنُنْسِهَا الْمُنْسَاءُ هُوَ الْأَمْرُ بِالْقِتَالِ إِلَى أَنْ يَقَوِي الْمُسْلِمُونَ إِلَى أَنْ قَالَ
66
وَبِهَذَا يَضْعُفُ مَا لَهِجَ بِهِ كَثِيرُونَ مِنْ أَنَّ الْآيَةَ فِي ذَلِكَ مَنْسُوخَةٌ بِايَةِ السَّيْفِ وَلَيسَ كَذلِكَ
بَلْ هِيَ مِنَ الْمُنْسَاء بِمَعْلَى أَنَّ كُلَّ أَمْرٍ وَرَدَ يَجِبُ امْتِقَالُهُ فِي وَقْتِ مَا لَعَلَّتِي تَقْتَضِي ذَالِكَ
الْحَكَمُ ثُمَّ يَنْتَقِلُ بِانْتِقَالِ تِلْكَ الْعِلَّةِ إِلَى حُكْمٍ أَخَرَ وَلَيْسَ بِنَسْخِ إِنَّهَا النَّسْخُ الْإِزَالَةُ
لِلْحُكْمِ حَتَّى لَا يَجُوزُ امْتِنَالُهُ ( یہ حتی لا یجوز کا لفظ یاد رکھنے کے قابل ہے خصوصاً الآن خفف
اور اشفقتم وغیرہ میں )
لے کھڑا رہا کر رات کو مگر تھوڑی ہی رات (ناشر) ۲ تیسرے وہ جس کا حکم ایک سبب کی بنیاد پر دیا گیا۔ پھر وہ
سبب جاتا رہا جیسے ضعف اور قلت ( کمزوری کی حالت اور تعداد کی کمی کی صورت ) میں صبر اور درگذر کا حکم دیا گیا اور
پھر قتال کی فرضیت کے حکم سے وہ منسوخ کیا گیا۔ اور یہ فی الحقیقت نسخ نہیں ہے بلکہ وہ از قسم نسی“ ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ آوْنُنْسِهَا ۔ اور نسی امر بالقتال سے متعلق ہے۔ یہاں تک کہ مسلمان طاقت پکڑ لی ۔۔۔۔۔ پھر کہا
اس سے وہ موقف کمزور ہو جاتا ہے جس کو بہت سے لوگوں نے اپنایا کہ ( صبر و در گذر والی ) آیت منسوخ ہے آیت
سیف سے۔ بات ایسے نہیں ہے بلکہ مفہوم یہ ہے کہ جو حکم بھی وارد ہوا ہے اس کو ماننا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے۔
اس موقع پر جو بھی اس کے عملدرآمد کا متقاض ا متقاضی ہو اور اس سبب ۔ سبب کے بدل جانے پر حکم دوسرے حکم کی طرف من طرف منتقل ہو
جائے گا۔ اس میں کوئی نسخ نہیں ہے۔ نسخ تو صرف ازالہ حکم ہے یہاں تک اس پر عمل درآمد جائز نہ رہے۔ (ناشر)