سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 24

حقائق الفرقان
۳۱۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
فقره هفتم - بعض صحابہ اور سلف سے تقید اور تخصیص اور ابطال وغیرہ کو نسخ کہنا ثابت ہے الا اول
تو ان کے اور ساتھ والوں نے نسخ کے ایسے عام معنے نہیں لئے ۔ دوم ۔ اگر نسخ تغیر کہتے تھے تو ان کے
یہاں ایسے معنے کی نسخ قرآن میں آجاوے۔ اخبار سے ممنوع نہ تھی۔ ہمارے صاحبان نسخ کے معنوں
میں ان کا محاورہ لیتے ہیں اور پھر سنن ثابتہ ہے۔ قرآن کی یہ نسخ تجویز نہیں کرتے ۔ عملدرآمد میں اس
اصطلاحی نسخ کو نسخ بمعنے رفع الحکم کا مرتبہ دے رکھا ہے۔
فقره هشتم - ماننسخ کا جملہ جملہ شرطیہ ہے اور شرط کا وجو دضرور نہیں ہوتا ۔ دیکھو
إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَد (الزخرف: (۸۲) والی آیت پس آیت ماننسخ سے مطلق نسخ کا وقوع بھی
ثابت نہیں ہو سکتا۔ قرآن میں آیات منسوخہ کا موجود ہونا اس سے کیونکر ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رکھو میں
مطلق وقوع نسخ کا انکار نہیں کرتا بلکہ کہتا ہوں کہ قرآن اور صحیحین اور ترمذی میں بالاتفاق منسوخ کوئی
حکم نہیں ( ترمذی میں جمع صلواتیں ظہرین و مغر بین اور قتل شارب کی حدیث بھی منسوخ نہیں تفصیل
اُس کی دراسات وغیرہ میں موجود ہے )
فقرہ نہم:۔ میں نے بہت ایسے لوگ دیکھے جن کا یہ ڈھنگ ہے کہ جب دو بظاہر متعارض حکموں کو
دیکھا اور تطبیق نہ آئی لا اعلم کہنے سے شرم کھا کر ایک میں نسخ کا دعوی کر دیا۔ یا جب کوئی نص ا اپنے
فتوے کے خلاف سنی اول تو لگے اس میں تو جیہات جمانے ۔ جب یہ کوشش کارگر نہ ہوئی جھٹ دعولی
کر دیا کہ ان میں سے فلاں حکم اجماع کے خلاف ہے۔ جب اجماع کی غلطی معلوم ہوئی تو اجماع کو
مقید کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ اجماع اکثر کے اعتبار سے ہے۔ جب اس کو بھی کسی نے خلاف ثابت کیا تو نسخ
کا دعوی کر دیا۔ حالانکہ بظاہر متعارض حکموں میں ایک کو عزیمت پر محمول کر لینے اور اباحت اصلیہ کو
عارضی حرمت پر ترجیح کا موجب جان لینے اور شریعت کو اسباب اور موانع کا مبین مان لینے سے قریباً
کل تعارض دفع ہو سکتے ہیں۔ یہ عجیب قاعدہ تفصیل طلب ہے۔ الا اس خط میں گنجائش نہیں چند مثالیں
سن رکھو۔ میں ذکر سے وضو کرنا ۔ یا عدم انزال میں غسل کر لینا۔ ایسا ہی ایک مومن صابر کا دس کفار کا
مقابلہ کرنا اور رسول سے گوشہ کرنے میں صدقہ دینا عزیمت ہے اور یہ کام نہ کرنا رخصت ۔ وتر کی ایک

حقائق الفرقان
۳۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
یا تین یا پانچ یا سات یا نو رکعتیں باختلاف انواع سب درست ہیں اور یہ اختلاف ایسا ہے جیسے نماز
میں کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم نے کوئی سورۃ پڑھی کبھی کوئی ۔ خرگوش کے استعمال میں
اگر کوئی کراہت کی دلیل پیش کرے (گو دلائل پیش شدہ صحیح نہیں ہیں ) تو اس کا کھانے والا اباحت
اصلی کو بعد میں تسلیم تعارض مربح کہہ سکتا ہے۔
مومن کا عمد اقتل ابدی سزا کا سبب ہے اور قاتل کا سچا ایمان اور رحمت الہیہ اور شفاعت شافعین
بلکہ تو بہ وغیرہ اس ابدی سزا کے مانع ہیں اور تجاذب کی حالت میں قوالی کا مؤثر ہونا ظاہر ہے۔
فقرہ دہم۔ روز مرہ کے مسائل میں رفع یدین اور فاتحہ کا مسئلہ لو ۔ جناب شیخ عبد الحق دہلوی
سفر السعادت کی شرح میں فرماتے ہیں۔
علماء مذہب ما بایں مقدار اکتفا نمی کنند و گویند که حکم رفع (رفع يدين عند الركوع والرفع منه
والرفع ابتداء مر الثالثه) منسوخ است و چون ابن عمر را که راوی حدیث رفع است دیدند که بعد
رسول اللہ صلعم عمل بخلاف آل کرده ظاهر شد که عمل رفع منسوخ است و از ابن همام نقل فرموده در نماز
ابتدا حال اقوال وافعال از جنس این رفع ( رفع یدین در سجدتین ) مباح بوده که منسوخ شده است پس
دور نیست که این نیز از این قبیل باشد و مشمول نسخ بود - انتهی ۔ شیخ نے نسخ کا مدار اول تو ابن عمر کے نہ
کرنے پر رکھا۔ دوم اس پر کہ جب سجدے کے رفع یدین اجماعاً منسوخ ہے تو رکوع کو جاتے اور اٹھتے
اور تیسری رکعت کی رفع بھی منسوخ ہو گی اور یہ دونوں باتیں تعجب انگیز ہیں ۔ اول تو اس لئے کہ ابن عمر
ا ہمارے مسلک کے لوگ صرف اسی تعداد پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ رفع کا حکم (یعنی رفع یدین رکوع
کے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت اور تیسری رکعت کے شروع میں کرنا ) منسوخ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت
ابن عمر رضی اللہ عنہ جو کہ رفع یدین والی حدیث کے راوی ہیں ان کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے
بعد دیکھا گیا کہ انہوں نے نماز میں رفع یدین نہیں کیا اور ان کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ رفع یدین کا حکم منسوخ ہو چکا ہے
اور ابنِ ہمام سے روایت ہے کہ ابتدا میں نماز میں رفع یدین کی طرح کے اعمال (یعنی : سجدوں میں رفع ) جائز تھے
جو بعد میں منسوخ کر دیئے گئے پس بعید نہیں ہے کہ یہ حکم (یعنی رفع یدین رکوع کے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت
اور تیسری رکعت کے شروع میں کرنا ) اسی طرح کے احکام میں سے ہو جو منسوخ ہو چکے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۱۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کا رفع نہ کرنا ابوبکر بن عیاش نے روایت کیا ہے اور یہ شخص معلول مختلط الخبر ہے۔ دیکھو بخاری کی
جزء الرفع اور ابن معین نے تَوَهُمْ مِنْ ابْنِ عَيَّاشٍ لَا أَصْلَ لَهُ
دویم ۔ عینی نے بیہقی سے روایت کیا کہ مجاہد کی روایت ( ابن عیاش والی ) ربیع لیث ، طاؤس،
سالم ، نافع ، ابوالز بیر ، محارب بن دثار جیسے ثقون کے خلاف ہے یہ ثقہ لوگ ابن عمر سے اس رفع یدین
کا کرنا نقل کرتے ہیں۔
سیوم ۔ ابن عمر سے مسند احمد میں مروی ہے إِنَّهُ إِذَا رَأَى (ابن عمر) مُصَلِّيَّا لَمْ يَرْفَعُ
حصبة اور بخاری نے جزء الرفع میں کہا رَمَاهُ بِالْحَطی۔ بھلا جو شخص یہ تشدد کرے کہ رفع
یدین نہ کرنے پر پتھر مارے وہ خود نہ کرے۔
66
چہارم ۔ خاری نے جزو “ میں فرمایا ہے لَمْ يَثْبُتْ مِنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ
- کے فرما
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعُ -
پنجم ۔ ناسخ کو منسوخ کے مساوی ہونا چاہئے یہاں ایک طرف ابن عمر کا معلول اور بے اصل
اثر دوسری طرف ابن عمر سے صحیح ثابت اثر بلکہ مرفوع روایت اور بیہقی کی حدیث جناب ابو بکر سے
اور دار قطنی کی عمر رضی اللہ عنہ سے بلکہ پچاس صحابہ کی روایت اور بیہقی کی وہ روایت جس میں فمازالت
سے
تلك الصلوة حتى لقى الله والی موجود ہے اور سیوطی کا اس حد ، اور سیوطی کا اس حدیث کو ازہار میں احادیث متواتر
سے شمار کرنا۔
ششم ۔ مانا کہ ابن عمر سے عدم رفع ثابت ہے پھر کیا غیر معصوم پر صرف یہ حسن ظن کر کے کہ اُس
نے خلاف امر مشروع نہ کیا ہوگا۔ نبی معصوم کے ثابت فعل کو منسوخ کہہ دینا، انصاف ہے اور کیا صحابی کا
عدم فعل شرعی امر کا ناسخ ہو سکتا ہے۔
اے ابن عیاش کا وہم ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ۔ ہے کہ جب وہ (حضرت ابن عمر ) کسی کو نماز پڑھتے دیکھتے کہ اس
نے رفع یدین نہیں کیا۔ تو اس کو کنکریاں مارتے ۔ بخاری نے جزء الرفع میں (حَصَبَہ کی بجائے) رَمَاهُ بِالْحَصَى
کے الفاظ بیان کیے ہیں ۔ اسے کنکریاں مارتے۔ کنکریاں مارتے۔ ۳ ۔ رسول اللہ کے صحابہ میں ۔ صحابہ میں سے کسی سے ثابت نہیں۔ ابت نہیں ہے کہ
اس نے رفع یدین نہیں کیا۔ (ناشر) ۴ آپ کی یہی نماز رہی یہاں تک کہ آپ اللہ سے جاملے ۔

حقائق الفرقان
۳۱۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہفتم ۔ صحابہ پر بڑا سوء ظن ہے کہ اُنہوں نے منسوخ حدیث رفع یدین کو بیان کیا اور ناسخ کی
روایت نہ کی ۔
ہشتم ۔ جائز ہے کہ ابن عمر نے رفع یدین کو عزیمت خیال فرمایا اور عدم رفع کو رخصت اور رخصت
پر عمل کیا۔
نہم۔ قیاس نص کا ناسخ نہیں ہوتا۔
دہم۔ یہاں اصل یعنی سجدے کی رفع یدین کو منسوخ کہنا ہی صحیح نہیں ۔ فرع یعنے نُسخ رفع
عِنْدَ الرَّكُوعِ وَالرَّفْعُ عِنْدَ الرَّفْعِ مِنْهُ وَعِنْدَ الثَّالِثَةِ لے کیونکر ثابت ہو سکتا ہے۔
فائدہ۔ ابن زبیر سے یہ رفع ثابت ہے اور نسخ کی روایت ان سے بالکل ثابت نہیں ایسا ہی
ابن مسعود سے نصاً نسخ ثابت نہیں۔ دوسری بات کی غلطی سجدتین کی رفع نسائی میں مالک بن حویرث
سے۔ ابوداؤد میں عبداللہ بن زبیر سے۔ جس کی تصدیق ابن عباس نے کی ۔ ابن ماجہ میں ابو ہریرہ
سے موجود ہے۔ ان روایات پر جو کچھ کلام ہے اس کا محل اور ہے اور سجد تین کی رفع ۔ انس ۔ ابن عمر ۔
ابن عباس حسن بصری ۔ عطاء طاؤس ۔ امام مالک ۔ شافعی کا مذہب ہے۔ اگر اجماعاً یہ رفع منسوخ
ہوتی تو یہ خلاف کیوں ہوتا۔
دوم ۔ اثبات کی روایات کو ایسی جگہ نفی کی روایات پر خواہ مخواہ ترجیح حاصل ہے۔
سوم ۔ ثقہ کی زیادتی مقبول ہونے میں جمہور کا اتفاق ہے اور سجدتین کی رفع ثقات کی زیادتی ہے۔
چہارم ۔ جن لوگوں نے نفی کی روایت کی ہے ان کی روایت اس لئے مضر نہیں کہ یہ رفع یدین
سجد تین کے وقت رسول اللہ صلعم نے کبھی ترک کی اور راوی نے رفع یدین کرتے نہ دیکھا اس لئے
عدم رفع کی روایت کر دی۔ صاحب البدایہ والنہایہ نے ترک فاتحہ خلف الامام پر اجماع صحابہ کا دعوی
کیا ہے۔ ابطال دعولی اجماع کی تفصیل کا محل نہیں انشاء اللہ کسی اور جگہ مذکور ہوگا۔
ا رکوع کرتے وقت رفع یدین کرنا اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرنا اور تیسری رکعت کے آغاز میں رفع
یدین کرنا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ ترمذی نے عبادہ کی حدیث میں کہا ہے کہ اکثر اہل علم صحابہ کرام
سے فاتحہ خلف امام کے وجوب پر ہیں اور بخاری نے جز القراۃ میں فرمایا ہے بے شمار تابعین قرآت
خلف الامام کا فتوی دیتے تھے۔ وَلَمْ يَكُنْ أَحْمَدُ يُقَدِّمُ عَلَى الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ عَمَلًا وَلَا رَأَيًا
وَلَا قِيَاسًا وَلَا قَوْلَ صَاحِبِ وَلَا عَدْمَ عِلْمِهِ بِالْخِلَافِ الَّذِي يُسَيِّيْهِ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ
اجْمَاعًا وَيُقَدِّمُوْنَهُ عَلَى الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ وَقَدْ كَذَّبَ أَحْمَدُ مَنِ ادَّعَى الْإِجْمَاعَ وَلَمْ يَمْتَنِعُ
تَقْدِيمُهُ عَلَى الْحَدِيثِ الثَّابِتِ وَكَذلِكَ الشَّافِعِيُّ أَيْضاً نَصَّ فِي رِسَالَةِ الْجَدِيدَةِ عَلَى أَنَّ مَا لَمْ
يُعْلَمُ فِيْهِ الْخِلَافُ فَلَيْسَ إِجْمَاعًا وَ نَصُوصُ رَسُولِ اللَّهِ صَلْعَمْ عِندَ الْإِمَامِ أَحْمَدَ
وَسَائِرِ أَئِمَّةِ الْحَدِيثِ أَجَلٍ مِنْ أَنْ يُقَدَّمَ عَلَيْهَا تَوَهُمُ اجْمَاعِ مَضْمُونَهُ عَدْمُ الْعِلْمِ
بِالْخِلَافِ وَلَوْ سَاغَ تَعَطَّلَتِ النُّصُوصُ وَسَاغَ لِكُلِّ مَنْ لَّمْ يَعْلَمُ مُخَالِفًا فِي حُكْمِ مَسْئَلَةٍ أَنْ
يُقَدِّمَ جَهْلَهُ بِالْمُخَالِفِ عَلَى النُّصُوصِ فَهَذَا هُوَ الَّذِي أَنْكَرَهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ وَالشَّافِعِيُّ مِنْ
دَعْوَى الْإِجْمَاعِ لَا يَظُنُّ بَعْضَ النَّاسِ أَنَّهُ اسْتِبْعَادُهُ الْوُجُود ۔۔۔۔۔ فقرہ ۔ سورہ کافرون
میں لکم دینکم ولی دین کا جملہ عام لوگوں کی زبان پر منسوخ ہے اور فی الواقع منسوخ نہیں کیونکہ
لے امام احمد حدیث صحیح پر مقدم نہیں کرتے تھے نہ کسی عمل کو ، نہ کسی رائے کو ، نہ کسی قیاس اور نہ کسی صحابی کے قول اور نہ
اس کی لا علمی اس مخالف ! ا می اس مخالف امر سے جسے بہت سے لو سے لوگ اجماع کا نام دیتے ؟ کا نام دیتے ہیں اور اسے حدیث یح پر مقدم ریت صحیح پر مقدم کرتے ہیں اور
امام احمد نے اس شخص کی تکذیب کی ہے جس نے اجماع کا دعوی کیا اور اسے ثابت شدہ حدیث پر مقدم کرنے سے باز
۔
نہ آیا اسی طرح امام شافعی بھی رسالۃ الجدید میں اس بات پر نصّ لائے ہیں ۔ جس امر پر اختلاف کا علم نہیں وہ
اجماع نہیں ہے۔ امام احمد اور دیگر آئمہ حدیث کے نزدیک حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصوص اس بات سے
بالا اور برتر ہیں کہ ان کے مقابل پر اجماع کا واہمہ جس کا مضمون اختلاف سے لاعلمی پر مشتمل ہو مقدم کیا جائے ۔ اگر
اس کو مقدم کرنا جائز قرار دیا جائے تو نصوص بے کار ہو کر رہ جائیں۔ اور ہر اس شخص کے لئے جو کسی مسئلہ کے حکم میں
مخالف (امر ) کو نہیں جانتا اس کے لئے جائز ہو جائے گا کہ نصوص کے مقابل پر اپنی جاہلانہ رائے کو مقدم کرلے۔
اور یہ وہ بات ہے جس کے امام احمد اور امام شافعی نے اجماع قرار دینے کا انکار کیا ہے۔ کچھ لوگ یہ خیال نہ کریں یہ
مستبعد ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
دین کے معنے لغت میں جزا اور سزا کے ہیں پس آیت کے معنی یہ ہوئے کہ جس کو تم پوجتے ہو ہم اُسے نہیں
پوجتے اور جس کو ہم پوجتے ہیں تم نہیں پوجتے تم کو تمہاری سزا ہے اور ہم کو ہماری جزا۔ دیکھو حماسہ
وَلَمْ يَبْقَ سِوَى الْعُدْوَانِ دَتَاهُمْ كَمَا دَانُوْ وَرَدَ كَمَا تُدِينُ تُدَان مشہور ہے اور اگر دین
کے مشہور معنے میں لیں تب آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ ہر گاہ تم باز نہیں آتے اور صرف سچے معبود ہی کی
پرستش نہیں کرتے اور بتوں کی پرستش کرتے ہو تو ہم بھی وہ کریں گے جو ہمارے دین میں ہے کہ تم
سے بجہاد پیش آویں گے۔ غرض آیت جہاد کی مانع نہیں ۔
فقرہ عزیز من خاتمه خط پر ایک ضروری فائدہ لکھ کر خط کو اب ختم کرتا ہوں ۔
فائدہ حدیث یا قرآن کے موافق ہے یا قرآن کی تفسیر ہے یا ایسے حکم کی مثبت ہے جس کا ذکر
ہمیں قرآن کریم میں معلوم نہیں ہوا پس جو حدیث صحیح ہمیں زائد علی کتاب اللہ نظر آئے وہ نبی کریم کا
استنباط ہے قرآن کریم سے۔ ہمارے فہم سے بالا تر ہے اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَمَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ
فَقَدْ اَطَاعَ الله - " (النسا : (۸) وَمَا النَكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ (الحشر:۸)
دیکھو حدیث سے بھتیجے کا نکاح اس کی پھوپھی پر اور بھانجے کا اس کی خالہ پر حرام ہے۔ حدیث
سے رضاعت کی حرمت نسبتی حرمت کی طرح ثابت ہے حالانکہ قرآن کریم میں أُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاء
ذلكم تمام موجود ہے۔ وطن میں رہن کا رکھنا جدہ کو وارث بنانا بنت الا بن کو سندس دلانا حائض پر روزہ
نماز چند روز موقوف سمجھنا۔ نہایت ضعیف خبر سے نبیذ التمر کے ساتھ وضو کر لینا حالانکہ قرآن میں پانی
نہ ہو تو تیم کا حکم ہے۔ ادنی مہر کے لئے مفلس سے مفلس کے لئے دس درہم معین کرنا۔ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ
الْكَافِرش پر عمل کرنا۔ چور کا پاؤں کاٹنا حالانکہ قرآن میں ہاتھ کاٹنا مذکور ہے۔ طواف میں قیاساً طہارت
ا اور (زیادتی کے جواب میں ) زیادتی کے سواء چارہ نہ رہا ہم نے ان کے ساتھ وہی (سلوک) کیا جو
انہوں نے ہمارے ساتھ کیا ۔ اسی طرح كَمَا تَدِينُ تُدَانُ " آیا ہے جیسا کرو گے تم سے بھی ویسا ہی کیا جائے
گا ۔ ۲۔ جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی اطاعت کی۔ سے اور جو کچھ تم کو
رسول دے ، لے لو۔ (ناشر) ہے اور ان کے علاوہ سب عورتیں تم پر حلال ہیں۔ ۵۔ مسلمان کافر کا وارث نہیں
ہوتا۔ (صحیح البخاری، کتاب الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر ، روایت نمبر ۶۷۶۴)

حقائق الفرقان
۳۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کی شرط کا ایزاد کرنا حالانکہ قرآن مطلق ہے۔ مغمی علیہ سے اعمال حج دوسرا ادا کر دے اسے جائز قرار
دینا حالانکہ صوم عن المیت میں ان لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَٹی کا عذر ہے۔ عاقلہ پر دیت
کا حکم لگانا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخرى ما خلاف بجالانا ۔ نہایت ہی ضعیف حدیث سے نماز میں
ہنس پڑنے کو ناقض وضو جانا اور اونٹ کے گوشت کھانے کو ناقض نہ ماننا۔ ضعیف خبر سے غسل جنابت
میں مضمضہ و استنشاق کو فرض کر دینا با اینکہ وضو میں مضمضہ و استنشاق کی فرضیت سے انکار ہے۔ موزہ پر
مسح کرنے میں جواز کا فتوای اینکه عمامہ پر مسح سے انکار ہے۔ اور حدیثیں دونوں کی مساوی ہیں اور ایسی
ہی صد ہا جگہ احادیث سے قرآن پر ایزاد مانا اور کہیں انکار کرنا۔ اور مقدام بن معدیکرب کی اس
حدیث پر خیال نہ کیا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الَّا إِنِّي أُوتِيْتُ رِجُلُ الْقُرْآنِ
وَمِثْلَهُ مَعَهُ أَلَا يُوْشِكُ رَجُلٌ شَبْعَانَ عَلَى آرِيكَتِهِ يَقُولُ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْقُرْآنِ ۔۔۔ أَلَا لَا يَحِلُّ
لَكُمُ الْحِجَارُ الْأَهْلِي وَلَا كُلَّ ذِي تَابٍ مِنَ السَّبْعِ وَلَالْفُطَةُ مُعَاهَ ۔۔۔
( خطوط جواب شیعہ ورد نسخ - تصانیف حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۷ تا ۸۲ )
مَا نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ ۔۔ الخ ( البقرة : ۱۰۷) اگر مٹا دیں ہم کوئی بھی نشان یا اسے دنیا سے بھلا ہی دیں
تو لاتے ہیں ہم بہتر اس سے یا اس کی برابر ۔ کیا معنی؟ اگر ہم کوئی نشان کسی طرح کا ہوا گر ہم مٹادیں
اور مٹا کر ایسا کر دیں کہ وہ بھول ہی جاوے تو ہم اس سے بہتر لاتے ہیں۔ دیکھو ہزاروں اشیاء دنیا سے
مٹیں اور بھلائی گئیں مگر موجودہ وقت میں اللہ نے اس سے بہتر موجود کر دیں۔ یہی حال شرائع سابقہ کا
بھی ہوا۔ فقط
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱)
ایک زمانہ مجھ پر ایسا بھی گزرا ہے کہ ایک تفسیر کے شوق میں میں بمبئی گیا اور ایک دوست سے
لے اور یہ کہ آدمی کو وہی ملے گا جو اس نے عمل کیا ۔ ۲۔ اور نہیں اٹھائے گا بوجھ کوئی کسی کا۔ سے سنو مجھے قرآن اور
اس کی مثل ( کلام ) اُس کے ساتھ دیا گیا ہے۔ سنوقریب ہے کہ کوئی شخص : ں جو سیر ہو اپنے تخت پر بیٹھے ہوئے کہے کہ تم
پر یہ قرآن پکڑ نالازم ہے۔ سنو تمہارے لئے پالتو گدھا حلال نہیں اور نہ کوئی کچلیوں والا درندہ اور معاہد کی گری پڑی
چیز (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۲۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس کے متعلق پوچھا اس نے کہا ہاں مل سکتی ہے۔ دوسرے دن جب میں اس دوست کے پاس گیا تو
گو میں طالب علم تھا تاہم اللہ تعالیٰ نے مجھے طالب علمی کے زمانہ میں بھی مالدار رکھا ہے میں جیب میں
کچھ روپیہ ڈال کر لے گیا میں نے اس دوست سے کہا کہ وہ کتاب آئی ہے تو عطا کرو۔ انہوں نے کہا
کہ ہاں کتاب تو آ کتاب تو آگئی ہے مگر اس کی قیمت پچاس روپیہ ہے ۔ اس کتاب کے ساٹھ صفحہ ہیں اور ایک
اس کا ضمیمہ ہے۔ اس کے ۵۸ صفحہ ہیں ۔ میں نے کہا بہت اچھا لائیے ۔ اور میں نے پچاس روپیہ کا
نوٹ اس کے ہاتھ میں دے دیا وہ بولے کہ وہ کتاب طبع شدہ ہے اور اسی شہر بمبئی میں چھپی ہے۔ میں
نے کہا اچھا ہے اس پر انہوں نے وہ کتاب مجھے دی اور میں اس کو لے کر فوراً اٹھ کھڑا ہوا اور تھ تھوڑی دیر
کے لئے باہر چلا گیا۔ وہاں تیلی کی گلی مشہور ہے اس کا یہ واقعہ ہے۔ پھر میں اندر گیا تو وہ حیران ہوا اور
پوچھا کہ آپ باہر کیوں چلے گئے تھے میں نے کہا فقہی بحث ہے کہ تکمیل بیچ کے لئے تفارق جسمی بھی
قول کے ساتھ ضروری ہے یا نہیں۔ محدثین اور شوافع کا قول ہے کہ تفارق جسمی بھی چاہئے میں نے اس
پر عمل کر لیا ۔ اس لئے باہر گیا تھا تاکہ بالا تفاق کتاب میری ہو جاوے ۔ میری ۳۵ ویں پشت میں
میرے ایک دادا نے اس مسئلہ پر عمل کیا تھا میں نے اس کی سنت ادا کر لی ۔ پھر اس نے پوچھا کتاب کو
بھی دیکھا میں نے کہا ” جمادے چند دادم جاں خریدم، اس کتاب کا نام مجھے قدرت ہی نے سکھا دیا
تھا میں جب اس دوست ۔ دوست کے پاس اٹھنے لگا تو اس نے کہا میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے جواب دیا
کہ آپ کی مہربانی ہے۔ تب اس نے کہا کہ اظہار محبت میں یہ پچاس روپیہ نذر کرتا ہوں ۔ میں نے کہا کہ
میں ہوں تو طالب علم مگر میری جیب میں اب بھی روپیہ موجود ہے ۔ اس نے بہر حال وہ پچاس روپیہ
واپس کر دیا۔
اسی طرح پر جب میں مدینہ طیبہ میں گیا تو ایک ترک کو مجھ سے بہت محبت تھی اس نے کہا کہ
اگر کوئی کتاب آپ کو پسند ہو تو ہمارے کتب خانہ سے لے جایا کریں گو ہمارا قانون نہیں ہے مگر آپ
کے اس عشق و محبت کی وجہ جو آپ کو قرآن کریم سے ہے آپ کو اجازت ہے۔
لے میں نے اتنی زیادہ بے جان چیزوں کے عوض اپنی جان خرید لی ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
ناسخ منسوخ کا مسئلہ کیسے حل ہوا میں نے کہا کہ مسئلہ ناسخ و منسوخ کے متعلق کوئی کتاب دو ۔
انہوں نے مجھے ایک کتاب دی جس میں ۶۰۰ آیت منسوخ لکھی تھی مجھے یہ بات پسند نہ آئی ۔ ساری
کتاب کو پڑھا اور مزہ نہ آیا۔ میں اس کتاب کو واپس لے گیا اور کہا کہ میں جوان آدمی ہوں اور خدا
کے فضل سے یہ ۶۰۰ آیت یاد کر سکتا ہوں ۔ مگر مجھے یہ کتاب پسند نہیں ۔ وہ بڑا بڑھا اور ماہر تھا اس نے
ایک اور کتاب دی ۔ اس کا نام اتقان ہے اور ایک مقام اس میں بتا دیا جہاں ناسخ و منسوخ کی بحث
ہے۔ خوشی ایسی چیز ہے کہ میں نے ابھی پچاس والی کو پڑھا بھی نہیں ۔ مگر اسے لایا اور اس کو پڑھنا
شروع کیا۔ اس میں لکھا تھا کہ ۱۹ آیتیں منسوخ ہیں ۔ میں اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ گویا بادشاہ
ہو گیا۔ میں نے کہا کہ ۱۹ یا ۲۱ آیتیں تو فوراً یاد کرلوں گا ۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی مگر مجھے ایسا قلب اور علم
دیا گیا تھا کہ اس پر بھی وہ کتاب مجھے پسند نہ آوے۔ آخر میں نے کہا کہ یہ بھی پوری خوشی کا موجب نہیں
پھر مجھے خیال آیا کہ پچاس روپے والی کتاب بھی تو پڑھ دیکھیں۔ اس کو پڑھا تو انہوں نے لکھا کہ خدا تعالیٰ
نے جو علم مجھے دیا ہے اس میں ۵ آیتیں منسوخ ہیں ۔ یہ پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب کیا
مشکل ہے۔ میں نے جب ان پانچ پر غور کی تو خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھ دی کہ ناسخ و منسوخ کا جھگڑا ہی غلط
ہے کوئی پانچ سو چھ سو بتا تا تھا کوئی انیس ، اکیس ، کوئی پانچ اس سے معلوم ہوا کہ یہ تو صرف فہم کی بات
ہے۔ اور میں نے یہ قطعی فیصلہ خدا کے فضل سے کر لیا کہ ناسخ و منسوخ کا علم صرف بندوں کے فہم پر
ہے۔ ان پانچ نے سب پر پانی پھیر دیا۔ یہ فہم جب مجھے دیا گیا تو اس کے بعد ایک زمانہ میں لاہور کے
اسٹیشن پر شام کو اترا۔ بعض اسباب ایسے تھے کہ چینیاں والی مسجد میں گیا۔ شام کی نماز کے لئے وضو کر
رہا تھا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے بھائی میاں علی محمد نے مجھ سے کہا کہ جب عمل قرآن مجید وحدیث پر
ہوتا ہے تو ناسخ و منسوخ کیا بات ہے۔ میں نے کہا کچھ نہیں۔ اگر چہ وہ پڑھے ہوئے نہیں تھے (عالم مراد
ہے۔ ایڈیٹر ) گو میر ناصر کے استاد تھے ۔ انہوں نے اپنے بھائی سے ذکر کیا ہوگا ۔ یہ ان دنوں جوان
تھے اور بڑا جوش تھا۔ میں نماز میں تھا اور وہ جوش سے ادھر ادھر ٹہلتا رہا۔ جب میں نماز سے فارغ ہوا تو
کہا ادھر آؤ ۔ تم نے میرے بھائی کو کہہ دیا کہ قرآن میں ناسخ منسوخ نہیں ۔ میں نے کہا ہاں نہیں ہے۔

حقائق الفرقان
۳۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
تب بڑے جوش سے کہا کہ تم نے ابو مسلم اصفہانی کی کتاب پڑھی ہے وہ احمق بھی قائل نہ تھا میں نے
کہا پھر تو ہم دو ہو گئے ۔ پھر اس نے کہا کہ سید احمد کو جانتے ہو ۔ مراد آباد میں صدرالصدور ہے۔ میں
نے جواب دیا کہ میں رام پور لکھنو اور بھوپال کے عالموں کو جانتا ہوں ان کو نہیں جانتا ۔ اس پر کہا
کہ وہ بھی قائل نہیں ۔ تب میں نے کہا بہت اچھا پھر ہم اب تین ہو گئے ۔ کہنے لگا کہ یہ سب بدعتی
ہیں ۔ امام شوکانی نے لکھا ہے کہ جو نسخ کا قائل نہیں وہ بدعتی ہے۔ میں نے کہا تم دو ہو گئے ۔ میں
ناسخ و منسوخ کا ایک آسان فیصلہ آپ کو بتاتا ہوں تم کوئی آیت پڑھ دو جو منسوخ ہو اس کے ساتھ
ہی میرے دل میں خیال آیا کہ اگر یہ ان پانچ آیتوں میں سے کوئی پڑھ دے تو کیا جواب دوں ۔
خدائے تعالیٰ ہی سمجھائے تو بات بنے ۔ اس نے ایک آیت پڑھ دی میں نے کہا کہ فلاں کتاب نے
جس کے تم بھی قائل ہو اس کا جواب دے دیا ہے۔ کہنے لگا ہاں پھر میں نے کہا اور پڑھو تو خاموش ہی
ہو گیا۔ علماء کو یہ وہم رہتا ہے ایسا نہ ہو ہتک ہو ۔ اس لئے اس نے یہی غنیمت سمجھا کہ چپ رہے۔
بھیرہ میں ایک شخص نے نسخ کا مسئلہ پوچھا اور میں نے اپنے فہم کے مناسب جواب دیا اور کہا کہ
پانچ کے متعلق میری تحقیق نہیں تو اس دوست نے کہا کہ اب ان پانچ پر نظر ڈال لیں ۔ میں نے تفسیر کبیر
رازی میں یہ تفصیل ان مقامات کو دیکھا تو تین مقام مجھے خوب سمجھ میں آگئے اور دوسمجھ میں نہ آئیں ۔
تفسیر کبیر میں اتنا تو لکھا ہے کہ شدت اور خفت کا فرق ہو گیا ہے۔ غرض میں ان کتابوں کو پڑھتا ہوں مگر
تعاون علی البر کے لئے نہ اس محبت اور جوش سے جو مجھے پیارے کی پیاری کتاب سے ہے۔
پھر میں ایک مرتبہ ریل میں بیٹھا ہوا ایک کتاب پڑھ رہا تھا ۔ جیسے بجلی کو ند جاتی ہے۔ میں نے
پڑھا کہ فلاں آیت منسوخ نہیں ہے۔ میں بڑا خوش ہوا کہ اب تو چار مل گئیں صرف ایک ہی رہ گئی ۔
بڑی بڑی کتابوں کا تو کیا ذکر میں چھٹ بھیوں کی بھی پڑھ لیتا ہوں ۔ مگر اسی غرض تعاون علی
البر کے لئے ۔ اس طرح پر ایک میں وہ پانچویں بھی مل گئی اور اس طرح پر خدا کے فضل سے
مسئلہ ناسخ و منسوخ حل ہو گیا۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۱۲ صفحه ۵،۴ )
آقِیمُوا الصَّلوةَ میں تعظیم الہی ہے اور زکوۃ میں مخلوق سے ہمدردی ہے۔ جو کچھ کرو گے۔ اللہ

حقائق الفرقان
۳۲۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
تعالیٰ سے اجر پاؤ گے۔ وہ دانا و بینا ہے۔ (البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۷۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عملدرآمد میں دیکھو وہاں بھی قرآن کریم کی تفسیر ملے گی ۔
مثلاً صلوٰۃ اور زکوۃ کے الفاظ قرآن مجید میں آئے ہیں ۔ اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
عملدرآمد تمہیں بتائے گا کہ ان الفاظ کا کیا مفہوم ہے ۔ ہمارے بعض دوستوں کو بھی اس قسم کا ابتلا آیا
تھا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن شریف میں نماز حج وغیرہ دکھاؤ۔ میں نے کہا کہ پہلے گھوڑے، خچر میں
امتیاز بتاؤ۔ پھر البغال والحمید میں تفرقہ کر کے دکھاؤ میں نے ان کے لئے بہت دعا کی اور خدا تعالیٰ
نے ان کو سمجھ دی اور یہ ابتلا جاتا رہا۔ میں نے کہا کہ جب تم بغال اور حمیر میں فرق کرنے کے لئے
ان کو دیکھتے ہو تو کیوں تم اس شخص کی نماز نہیں دیکھتے جس پر قرآن نازل ہوا ایک بات میری سمجھ میں
آئی ہے کہ اگر قرآن مجید میں صلوٰۃ کی تمیز ہوتی تو وہ بھی عربی میں ہوتی پھر ان لفظوں کے کئی کئی معنی
کرتے اور کس قدر مشکلات پیدا ہوتیں ۔ پھر ایک اور نکتہ ہے۔ جب میں رامپور میں طالب العلم تھا
کسی مقلد نے غیر مقلد کو کہا کہ نذیر حسین کے کیا معنی ہیں تو غیر مقلد طالب العلم نے کہا کہ اصل میں
نذیر عدو حسین ہے لفظ عدو محذوف ہو گیا ہے حالانکہ نذیر ان کا نام تھا اور حسین کا لفظ باظہار قومیت
شامل کر لیا گیا ۔ والا اس طرح حذف مضاف سے عبدالنبی بھی جائز ہو جاوے کیونکہ بحذف مضاف
عبد سبّ النبی ہو سکتا ہے۔ اور کہیں کنایہ وغیرہ نکال کر خدا جانے کیا کیا معنی کرتے۔ پس ہمارے مولیٰ
نے کامل رحم فضل سے نماز پڑھوا کر دکھا دی اور ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابی نے دیکھ لی حتی کہ یہودو
نصاری اور مجوس نے بھی نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لی اب کسی اور معنی کی ضرورت نہیں ۔ نہ تقدیم تاخیر،
نہ کنایہ نہ حذف و محذوف کی ۔ گجرات کے ضلع میں دتہ شاہی ایک قوم ہے وہ کام (شہوت) کرو
دہ (غضب) لوبھ (حرص ) موہ ( بے جا محبت ) ہنکار ( غرور ) کو چھوڑنے کا نام ہی نماز رکھتے ہیں۔ یہاں
ایک گلوسقہ ہے جب وہ جماعت میں نہ تھا تو کہتا تھا کہ یہ خود منارہ ہیں، سر گنبد ہے اور آپ نماز ہیں ۔
غرض اس قسم کی بیہودہ توجیہیں پیدا کر لی جاتی ہیں۔
مسلمانوں پر یہ دکھ اور مصیبت کا وقت ہے ایسے وقت میں یاد رکھو کہ قرآن کریم کی تفسیر

حقائق الفرقان
۳۲۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
قرآن شریف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عملدرآمد سے کرو۔ اور پھر تمام امت میں مشتر کہ رنگ
کو دیکھ لو۔ پھر احادیث صحیحہ کو پڑھو ۔ ایک بڑی گندی قوم گزری ہے جو احادیث کا انکار کرتی ہے۔
ایک نے یہ گندا لفظ کل کہا اور بڑی جرات سے کہا کہ روات احادیث شیاطین ہیں وہ نہیں مرے گا
جب تک خود شیطان نہ بن لے۔
وہ لوگ بڑے ہی محروم ہیں جو اس علم حدیث سے محروم ہیں میں بچپن سے ۷۵ ۷۶ سال کی
عمر تک پہنچا ہوں اور میرا یہ تجربہ ہے کہ علم حدیث کے بغیر دین آتا ہی نہیں ۔ تم ہی بتاؤ جس نے علم
حدیث پڑھا ہے اس کی گواہی حدیث کے متعلق ماننی چاہیے یا اس کی جس نے یہ علم پڑھا ہی یہ علم پڑھا ہی نہیں۔ پھر
ایک وہ طریقہ قرآن کریم کے فہم کا ہے جو میرے ہادی نے مجھے سمجھایا ہے۔ میں نے ایک بار حضرت
مرزا صاحب کے حضور عرض کیا کہ آپ کے طریق میں مجاہدات کیا ہیں؟ فرمایا۔ اگر شوق ہے
فصل الخطاب کے لکھنے کی وجہ ان مجاہدات کا جو ہمارے طریق میں ہیں تو ایک کتاب
عیسائی مذہب کے رد میں لکھو۔ میں نے جب اس کتاب کے لکھنے کا ارادہ کر لیا تو ایک مسیحی کو مقر ر کیا کہ
وہ جو اعتراض قرآن شریف پر رکھتا ہے لکھے ۔ اس نے ایک ہزار کے قریب اعتراض لکھ کر بھیج دیا۔
میں نے اس کے اعتراضوں کو پڑھ کر ساری بائیبل کو کئی مرتبہ پڑھا اور نوٹ کرتا گیا۔ (وہ بائیل اب
کسی نے چرالی ہے ) میں نے کل اعتراضات کے الزامی جواب نوٹ کر لئے اور پھر حقیقی جوابات کی
طرف متوجہ ہوا تو بعض اعتراضوں کے جواب سمجھ میں نہ آئے ۔ میں نے مرزا صاحب سے عرض کیا کہ
بعض اعتراضوں کے جواب حقیقی نہیں ہو سکتے ۔ یا تو ان اعتراضات کا ذکر ہی نہ کریں یا الزامی جواب
دے کر خاموش ہو جائیں ۔ میرا ایک دوست تھا اللهم اغفره و ارحمه مولوی عبد الکریم نام ، انہوں
نے کہا کہ الزامی جواب پسند نہیں ۔ میں نے حضرت صاحب سے ذکر کیا ۔ آپ کی عادت تھی کہ ہنستے
ہنستے کپڑا منہ پر رکھ لیتے تھے۔ یہ سن کر فرمایا کہ بڑی بے انصافی کی بات ہے کہ جس بات کو آپ کا
قلب نہیں مانتاد شمن کو وہ آپ کیونکر منوائیں گے۔ اس بات کو سن کر میرا اعتقاد آپ کی نسبت بہت بڑھ

·

آج 10 میں سے 10 باقی