سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 25
حقائق الفرقان
۳۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
گیا کہ جب تک اس کا قلب مطمئن نہیں ہوتا یہ بات کرتا ہی نہیں اور مجھے بزور کہا کہ یہ بے انصافی ہے
کہ جس بات کو خود نہ سمجھو دوسروں کو منواؤ ۔ میں نے سمجھا کہ اس کا ایمان بڑا عجیب ہے اور یہی وجہ ہے و ۔ کا
جو ایک بات کو بیسیوں مرتبہ بیان کرتا ہے۔ میں یہ سن کر خاموش ہو گیا اور دل میں آیا کہ پھر کیا کریں۔
جب اٹھنے کے قریب ہوئے تو فرمایا کہ جو مقامات حل نہیں ہوتے ان کو خوشخط لکھ کر سامنے لگا لو۔ جب
آمد رفت کے وقت ان پر نظر پڑے تو دعا کرو چند روز کے بعد وہ انشاء اللہ حل ہو جائیں گے۔ میں ان
ایام میں صوفیت سیکھتا تھا۔ میں نے سوچا کہ خوشخط لکھنا اور پھر سامنے لڑکا نا تو مشکل کام ہے اس لئے
دل ہی میں لڑکا دو یہ میرا اپنا ذوق تھا۔ اب بھی یہ گر یا د رکھنے کے قابل ہے جو آیت سمجھ میں نہ آوے
اس کو خوشخط لکھ کر سامنے لڑکا دو اور دعا کرتے رہو اللہ تعالیٰ کے فضل سے حل ہو جائے گی۔ غرض میں نے
ان سوالات میں سے بعض کو اپنے دل پر لٹکادیا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں حل کر دیا۔ انہیں
سوالوں میں سے والفجر اور والنجم کی تفسیر ہے جو میں نے لکھی ہے ۔ اگر کوئی چاہے تو وہ سوال
موجود ہیں ۔ میں اس کے حوالہ کر سکتا ہوں غرض تم کو کوئی آیت سمجھ میں نہ آوے تو اس طریق سے کام لو
اور جناب الہی میں گر پڑو کہ تیری کتاب ہے میری سمجھ میں یہ آیت نہیں آتی ۔ دعاؤں میں لگے رہو اور
منتظر رہو کہ کب انکشاف ہو جاتا ہے۔ کیا میں نے اس موقع پر اپنے خیال کو ترجیح دی ہے یا کسی تفسیر کی
سپارش کی ہے بلکہ یہ چوتھا مرتبہ بتایا ہے کہ قلب مطہر لے کر جناب النبی میں گر جائے یہ اصول ہیں فہم
قرآن کریم کے لئے ۔
دول
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۶،۵ )
مَا نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قدير (البقرۃ: ۱۰۷) یہاں آیت کا لفظ ایک وسیع لفظ ہے انسانوں پر بھی بولا جاتا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ
ایک ویران بستی پرگزرنے والے کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَ لِنَجْعَلَكَ آيَةً لِلنَّاسِ ۔ (البقرة : ٢٦٠) وَ
یہاں اس گزرنے والے کو آیت فرمایا ہے جو لوگ دنیا میں مامور ہو کر آتے ہیں وہ بھی آیت اللہ
اے ہم جو کسی نشان کو مٹاتے یا اس کو بھلا دیتے ہیں تو اُس سے بہتر یا اُس کے مانند لاتے ہیں کیا تو نہیں جانتا کہ
اللہ تعالیٰ ہر ایک شے کا اندازہ کرنے والا ہے۔ ۲ تا کہ ہم بنائیں تجھ کو نشان و نمونہ لوگوں کے لئے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوتے ہیں اور ان کا اس دنیا سے کوچ کر جانا ان کے عنصری وجود کی نسخ ہوتی ہے۔ بلکہ ایک زمانہ ایسا
بھی آتا ہے کہ بعض آیات بھول بھی جاویں۔ لاکن رحمت الہیہ نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ہم کو عمده
تسلی بخش ہے۔ جس پر ہم ایمان لا کر یقین کرتے ہیں کہ آپ کی اولاد سے آپ سے خیر کان اللہ نزل
من السماء یا کم سے کم آپ کی مثل آنے والا ہے اور نسخ کے ایسے وسیع معنے لینے میں السید عبدالقادر
الجیلانی جیسے بزرگ ہمارے ساتھ ہیں۔
ریویو آف ریلیجز - جلدے نمبر ۶، ۷ ماہِ جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۳)
۱۱۲، ۱۱۳ - وَ قَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ
لِلَّهِ
أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ
وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ -
ترجمہ ۔ اور اہل کتاب نے جو کہا کہ یہودیوں اور نصاری کے سوا کوئی بہشت میں ہرگز داخل نہ ہوگا
اُن کی یہ آرزوئیں بالکل جھوٹ ہیں اُن سے کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی حجت پیش کرو۔ (ہاں بہشت
میں وہ داخل ہو گا ) جس نے اپنی ذات کو ہر طرح اللہ کے سپرد کر دیا اور وہ نیکو کار اللہ کا دیوانہ اور شیدا
ہو تو ایسے کو اجر ہے اُس کے رب کے پاس اور نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ غم رکھتے ہیں ۔
تفسیر - قَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ - آدمی جب اکیلے بیٹھتے ہیں تو دوسروں کی عیب چینی کرنے
لگ جاتے ہیں اور پھر اپنے تئیں کچھ سمجھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ دوسروں کی حقارت سما جاتی ہے اور
کہتے ہیں کہ ہم ہی جنت میں جائیں گے۔ یہ صرف ہوائی باتیں ہیں۔
هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۔ برہ کے معنے ہیں قطع کے۔ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل قاطع یا حجت نیرہ پیش
-
کرو اور بڑھن کے معنے ظاہر کیا“ کے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴و۱۱ / مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۱۹ )
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقرة : ۱۱۳) ہاں جس نے فرمانبردار کیا ! مانبردار کیا اپنی ساری طاقتوں کو اللہ کا اور وہ محسن بھی ہو پس اس
حقائق الفرقان
۳۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے لئے اجر ہے اس کے پروردگار کے پاس اور ایسے لوگوں پر نہ خوف ہوگا اور نہ وہ نمکین ہوں گے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۲۸)
اللہ تعالیٰ کے فرمان بردار بنیں اور اس کے حکم کے مقابل کسی اور کے حکم کی پرواہ نہ کریں۔
فرمانبرداری کا اثر اور امتحان مقابلہ کے وقت ہوتا ہے۔ ایک طرف قوم اور رسم و رواج بلاتا ہے دوسری
طرف خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔ اگر قوم اور رسم ورواج کی پر واہ کرتا ہے تو پھر اُس کا بندہ ہے اور اگر
خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کرتا ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں کرتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ پر سچا ایمان رکھتا ہے
اور اس کا فرمانبردار ہے اور یہی عبودیت ہے۔ قرآن مجید نے اسلام کی یہی تعریف کی ہے۔ مَنْ
أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ - سچی فرمانبرداری یہی ہے کہ انسان کا اپنا کچھ نہ رہے۔ اس کی
آرزوئیں اور امیدیں، اس کے خیالات اور افعال سب کے سب اللہ تعالیٰ ہی کی رضا اور
فرمانبرداری کے نیچے ہوں ۔ میرا اپنا تو یہ ایمان ہے کہ اس کا کھانا پینا ، چلنا پھر نا سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی
کے لئے ہو تو مسلمان اور بندہ بنتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی فرمان برداری اور رضامندی کی راہوں کو بتانے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔ چونکہ ہر شخص کو مکالمہ الہیہ کے ذریعہ الہی رضا مندیوں کی خبر نہیں ہوتی ہے۔ اگر کسی کو ہو بھی تو
اُس کی وہ حفاظت اور شان نہیں ہوتی جو خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلوں کی وحی کی ہوتی ہے اور
خصوصا سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ جس کے دائیں بائیں ، آگے پیچھے ہزاروں ہزار ملائکہ
حفاظت کے لئے ہوتے ہیں اس لئے کامل نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں اور وہی مقتدا
اور مطاع ہیں ۔ پس ہر ایک نیکی تب ہی ہو سکتی ہے کہ جب وہ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہو اور پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نیچے ہو ۔ (البدر جلدے نمبر ۹ مؤرخہ ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۶،۵ )
خدا تعالیٰ سے غافل اور بے پرواہ نہ ہو یہ منشائے اسلام ہے۔ پس یا درکھو کہ عقائد کے لحاظ سے
دنیا میں بینظیر چیز اسلام ہے ۔ میں راستی سے کہتا ہوں کہ ایمان کے لحاظ سے، اعمال کے لحاظ سے
دنیا میں کوئی مذہب اسلام سے مقابلہ نہیں کر سکتا مگر میں یہ بھی ساتھ ہی کہوں گا کہ اسلام ہو۔
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
دعوی اسلام : اسلام نہ ہو ۔ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ كا مصداق ہو۔ ساری توجہ خدا تعالیٰ ہی کی
طرف لگا دیوے اور ایسے طریق پر کہ گویا وہ خدا کو دیکھ رہا ہے یا کم از کم اتنا ہی ہو کہ اس بات کو کامل
طور پر سمجھے کہ خدا مجھ کو دیکھ رہا ہے۔ خدا تعالیٰ کے انعام کو یاد کر کے اور یہ دیکھ کر کہ کیسی کتاب ، کیسا
مذہب اُس نے عطا کیا ہے!
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مؤرخہ ۳ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵)
۱۱۴ - وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَ قَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ
الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ
قَوْلِهِمْ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی حقیقت و ہدایت پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی
سچائی و ہدایت پر نہیں حالانکہ دونوں کتاب پڑھتے ہیں ایسا ہی انہوں کہا جو بے پڑھے ہوئے جاہل
ہیں ۔ بس اللہ ہی ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔
تفسیر - وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرِى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرِى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَ
هُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (البقرة : ۱۴)
یہود نے کہا عیسائی کچھ راہ پر نہیں اور عیسائیوں نے کہا یہود کچھ راہ پر نہیں حالانکہ ممکن ہے بلکہ
واقعی یوں ہے کہ عیسائیوں میں بہت سی خوبیاں ہوں ۔ پس یہود کا عام طور پر یہ کہنا کہ عیسائی کچھ راہ
پر نہیں غلطی اور ناسمجھی ہے۔ ایسا ہی ممکن ہے بلکہ واقعی ہے کہ یہود میں کچھ بھلائی بھی ہو۔ پس
عیسائیوں کا علی العموم یوں کہہ دینا کہ یہود کچھ بھی راہ پر نہیں بڑی نا سمجھی اور بے انصافی ہے۔ غرض
علی العموم کسی مذہب کو یوں کہہ دینا کہ وہ بالکل ہی بھلائی سے مبرا ہے کوئی علمی بات نہیں ۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸)
اے اور یہود کہتے ہیں نصاری کچھ بھی نہیں اور نصاری کہتے ہیں یہود کچھ بھی نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب ( مقدس ) کو
پڑھتے ہیں ۔ نادان ایسا ہی کہا کرتے ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہمیں تو قرآن کریم یہود و نصاری کے اس غلط قول کو نصیحت کے طور ہمیں بتاتا ہے۔
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ
يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (البقرة: (۱۱۴) یہود نے کہا نصرانی کچھ بھی نہیں ۔
نصرانیوں نے کہا یہود کچھ ہی نہیں حالانکہ کتاب پڑھتے ہیں ۔ اس ھتے ہیں۔ اس طرح تو بے علم لوگوں نے کہا ہے یا
کیا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰)
یہ ایک عیب ہے کہ کوئی شخص دوسرے کی نسبت رنج پیدا کر لیتا ہے۔ اگر آدمی حد سے بڑھ
جائے تو یہ بھی ایک قسم کا جنون ہے ۔ ایسا ہی نصاری اور یہود میں رنج پیدا ہو گیا کیونکہ یہودیوں
نے حضرت عیسی کو حقارت سے دیکھا اور رنج کیا تھا اس لئے نصاری ان پر عیب جوئی کرتے ہیں
اور ایک دوسرے کو لاٹھی یقین کرتے ہیں ۔
وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ - حالانکہ وہ کتاب پڑھتے ہیں اور پڑھے ہوؤں کا یہ حال ہے۔ ایسا ہی
آجکل مولوی وہابی یا حنفی اور یا دوسرے متفرق الطریق لوگ دوسروں پر اس قدر فتوے لگاتے ہیں
جن کا شمار نہیں ہو سکتا۔ پھر وہ سب پڑھے ہوئے ۔ اب جاہلوں کی بات تو سمجھتے نہیں ۔ اب ان کو
سمجھائے کون ۔
فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۔ یہ لوگ جو مسجدوں سے منع کرتے ہیں آخر ذلیل ہوں گے۔ کامیابی کا منہ
نہ دیکھیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وااار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۹، ۲۰)
عیب چینی کی راہ بہت ہی خطرناک راہ ہے۔ عیسائیوں نے اس راہ پر قدم مارا ۔ نقصان اٹھایا۔
ایک نبی کی معصومیت کے ثبوت کے لئے سب کو گناہ گار قراردیا۔ پھر آریہ نے یہی طریق اختیار کیا۔ وہ
بھی دوسرے مذاہب کو گالیاں دینا جانتے ہیں ۔ پھر شیعہ ہیں وہ بھی خلفائے راشدین پر تبرہ بھیجنے کے
گناہ میں پڑ گئے ۔ ایک دفعہ امرتسر میں میں نے ایک شخص کو قرآن کی بہت ہی باتیں سنائیں۔ میرا
ازار بند اتفاق سے ڈھیلا ہو گیا ۔ آخر اس نے مجھ پر یہ اعتراض کیا کہ تمہارا پاجامہ سخنوں سے کیوں نیچا گیا۔ آخراس مجھ
ہے۔ میں نے کہا اتنے عرصہ سے جو تم میرے ساتھ ہو تمہیں کوئی بھلائی مجھ میں نظر نہیں آئی سوائے اس
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
عیب کے اور یہ عیب جو تم نے نکالا یہ بھی ٹھیک نہیں کیونکہ حدیث میں جو توبہ خُیلا آیا ہے اور
یہاں اس بات کا وہم تک نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
قَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ
يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ -
گویا اس طرح کہنا لا يعلم لوگوں کا دستور ہے۔ عیب شماری کی طرف ہر وقت متوجہ رہنا
ٹھیک نہیں۔ کچھ اپنی اصلاح بھی چاہیے۔ ہمیشہ کسی دوسرے کی عیب چینی سے پہلے اپنی گذشتہ عمر پر
نگاہ ڈالو کہ ہم نے اتباع رسول پر کہاں تک قدم مارا اور اپنی زندگی میں کتنی تبدیلی کی ہے۔ ایک عیب
کی وجہ سے ہم کسی شخص کو برا کہہ رہے ہیں ۔ کیا ہم میں بھی کوئی عیب ہے یا نہیں اور اگر اس کی بجائے
ہم میں یہ عیب ہوتا اور ہماری کوئی اس طرح پر غیبت کرتا تو ہمیں برا معلوم ہوتا یا نہیں ۔۔۔ عیب شماری
سے کوئی نیک نتیجہ نہیں نکل سکتا ۔ کسی کا عیب بیان کیا اور اُس نے سن لیا۔ وہ بغض و کینہ میں اور بھی بڑھ
گیا پس کیا فائدہ ہوا؟ بعض لوگ بہت نیک ہوتے ہیں اور نیکی کے جوش میں سخت گیر ہو جاتے ہیں اور
امر بالمعروف ایسی طرز میں کرتے ہیں کہ گناہ کرنے والا پہلے تو گناہ کو گناہ سمجھ کر کرتا تھا پھر جھنجھلا کر کہہ
دیتا ہے کہ جاؤ ہم یونہی کریں گے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۰،۹)
جب کوئی کسی کا دشمن ہو جاتا ہے تو اس کی کسی خوبی کا قائل نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جب کوئی ایسی چیز ہوتی ہے کہ جس میں کچھ بھی خوبی اور کوئی بھی فائدہ نہ ہو تو ہم اس کو دنیا میں
رہنے نہیں دیتے جیسے فرمایا - أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ - (الرعد: ١٨) الله تعالى
فرماتا ہے کہ یہود کا نصاری کو یہ کہنا کہ یہ کچھ بھی نہیں اور نصاری کا یہود کو یہ کہنا یہ کچھ نہیں عداوت پر
مبنی ہے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ یہ یہود و نصاری ہی سے متعلق نہیں بلکہ فرمایا۔ كَذلِكَ قَالَ
لے جس نے اپنا کپڑا (ازار ) گھسیٹا تکبر کرتے ہوئے۔ (ناشر)
ے پر لوگوں کو نفع دینے والا وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
الَّذِینَ یعنی جو کوئی بھی ایسا کہے وہ سب اسی بنا پر مبنی ہے۔ پھر قرآن میں سب سے بڑا سبب عداوت
کا فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ (الانعام : ۴۵) لکھا ہے یعنی جب لوگ قرآن کریم یا کتاب اللہ کو چھوڑ
دیتے ہیں تو ان میں بغض وعداوت پڑ جاتی ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آجکل جو مسلمانوں میں باہم ناچاقی کی وبا پھیلی ہوئی ہے تو اس کا
سبب قرآن کو پس پشت ڈال دینا ہے۔ مسلمانوں میں پہلے یہ وبا شروع ہوئی تو جبر و قدر کا جھگڑا شروع
ہوا پھر خوارج کا پھر شیعوں کا۔ میں کہتا ہوں کہ انہوں نے قرآن کریم کو چھوڑ کر جبر و قدر کو کیوں
چھیڑا۔ میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں کسی کو رڈی نہیں سمجھتا۔ اس جھگڑے کو بھی مفید ہی سمجھتا ہوں ۔ میں تم
کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھ کو ہر گز کسی سے بھی بغض نہیں حتی کہ شیطان سے بھی نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں
کہ خدائے تعالیٰ نے اس کو بھی کسی غرض سے ہی پیدا کیا ہے۔
بھوپال میں میرے استاد مولوی عبد القیوم صاحب تھے ۔ جب میں ان سے رخصت ہونے لگا تو
میں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتلائیے کہ جس سے میں ہمیشہ ہی خوش رہوں ۔ فرمایا کہ تم اپنے آپ کو
خدا اور رسول نہ سمجھنا۔ میں نے عرض کیا کہ بھلا میں اپنے آپ کو خدا اور رسول کیسے سمجھ سکتا ہوں؟
انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم خدا کس کو کہتے ہو؟ میں نے کہا ۔ فَقَالُ لِمَا يُرِيدُ (هود: ۱۰۸)
یعنی خدا وہ ہے کہ جو چاہے سو کر گزرے ۔ انہوں نے فرمایا کہ بس اگر تمہاری خواہش پوری نہ ہو
تو اپنے نفس کو کہنا کہ میاں تم کوئی خدا ہو؟ اس نکتہ سے مجھے اب تک فائدہ پہنچا ہے اور میں بہت
راحت و آرام میں رہتا ہوں ۔
دوسری بات یہ کہ رسول نہ بننا۔ میں نے کہا وہ کیسے؟ فرمایا کہ رسول کے پاس خدا سے حکم آتا
ہے۔ اس کو خوف ہوتا ہے کہ اگر لوگ میری باتوں کو نہ مانیں گے تو دوزخ میں جائیں گے اس لئے
وہ کڑھتا ہے مگر جو تمہا را فتوای نہ مانے تو وہ تو دوزخ میں نہیں جا سکتا۔ اس لئے تم اس کا بھی کبھی رنج نہ تو وہ تو
کرنا کہ فلاں شخص نے ہمارا کہنا کیوں نہ مانا۔ ہمارا
ہمارے شیخ المشائخ شاہ ولی اللہ صاحب کے والد ماجد کو ایک مرتبہ الہام ہوا کہ اس وقت
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
جو لوگ تمہارے پیچھے نماز پڑھیں گے سب جنتی ہیں ۔ ایک شخص پر ان کو شبہ پڑ گیا کہ یہ نیک نہیں
معلوم ہوتا ۔ جب انہوں نے نماز پڑھ کر سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہی شخص ان میں نہ تھا۔ دریافت
کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ وضو کرنے کے لئے چلا گیا تھا اور بعد میں نماز ہو چکی ۔ مگر مقتدیوں کو
شمار کرنے سے معلوم ہوا کہ اتنے ہی ہیں جس قدر پہلے تھے۔ ایک شخص نے اٹھ کر بیان کیا کہ میں
وضو سے تھا جب میں نے دیکھا کہ یہاں جماعت طیار ہے تو میں فوراً ہی شامل ہو گیا۔
ا
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸،۷۷) -
۱۱۵ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي
خَرَابِهَا أُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا
خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور اُس شخص سے زیادہ تر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اُس کا نام لینے اور یاد کرنے
سے روکتا ہے اور اُن کے اجاڑنے کی کوشش کرتا ہے یہ لوگ اس قابل نہیں کہ اب ان پاک مکانوں
میں داخل ہو سکیں نڈر ہو کر ۔ ان لوگوں کی دنیا ہی میں ذلت ہے اور آخر کار تو بڑا عذاب ہوگا۔
تفسیر - بعض بعض مسجدوں کے دروازوں پر لکھ کر لگا دیتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص نہ آئیں ۔
ایسے لوگ دنیا میں ذلیل ہوں گے اور آخرت میں ان کو بڑا عذاب دیا جائے گا۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸)
خايفين - خدا کا خوف دل میں رکھ کر ادب و تعظیم و عاجزی سے آتے اور کسی کا نقار دل میں
نہ ہوتا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ و ۱۱ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۰)
إِلَّا خَائِفِينَ ۔ اللہ کے خوف سے معمور ہو کر آئے ۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۹)
افسوس کہ لوگ اگر ذرا بھی آسودگی پاتے ہیں تو مخلوق النبی کو حقارت سے دیکھتے ہیں اس کا انجام
خطرناک ہے۔ ان لوگوں میں تحقیر کا مادہ یہاں تک بڑھ جاتا ہے کہ اگر کسی کی طاقت مسجد کے متعلق
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے تو وہ ان لوگوں کو جو اس کے ہم خیال نہیں مسجد سے روک دیتا ہے اور یہ نہیں سمجھتا کہ آخر وہ بھی خدا
ہی کا نام لیتا ہے۔ ایسا کر کے وہ اس مسجد کو آباد نہیں بلکہ ویران کرنا چاہتا ہے۔ بارا ہویں صدی تک
اسلام کی مسجدیں الگ نہ تھیں بلکہ اس کے بعد سنی اور شیعہ کی مساجد الگ ہوئیں پھر وہابیوں اور
غیر وہابیوں کی اور اب تو کوئی حساب ہی نہیں ۔ ان لوگوں کو یہ شرم نہ آئی کہ مکہ کی مسجد تو ایک ہی ہے اور
مدینہ کی بھی ایک ہے۔ قرآن بھی ایک نبی بھی ایک ، اللہ بھی ایک ۔ پھر ہم کیوں ایسا تفرقہ ڈالتے
ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ مسجدوں میں خوف الہی سے بھرے داخل ہوتے۔
صرف اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسجد میں آئے اور جماعت ہو
رہی ہو تو وقار اور سکینت سے آئے اور ادب کرے جیسا کہ کسی شہنشاہ کے دربار میں داخل ہوتا ہے لیکن
وہ اگر خوف الہی سے کام نہیں لیتے اور مسجدوں میں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں اُن کے لئے دُنیا میں
بھی ذلت ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے۔ یاد رکھو کسی کو مسجد سے روکنا بڑا بھاری ظلم ہے۔
اپنے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے طرز عمل کو دیکھو کہ نصرانیوں کو اپنی مسجد مبارک میں گر جا کرنے
کی اجازت دے دی۔
صحابہ کرام کو تسلی دیتا ہے کہ اگر تمہیں مسجد میں داخل ہونے سے روکتا ہے تو کچھ غم نہ کرو میں
تمہارا حامی ہوں جس طرف تم گھوڑوں کی باگیں اُٹھاؤ گے اور منہ کرو گے اسی طرف میری بھی
توجہ ہے چنانچہ جدھر صحابہ نے رخ کیا فتح و ظفر استقبال کو آئی ۔ یہ بڑا اعلیٰ نسخہ ہے کہ کسی کو عبادت
گاہ سے نہ روکو اور کسی مخلوق کی تحقیر نہ کرو۔ مگر اس سے یہ مطلب نہیں کہ دنیا میں امر بالمعروف نہ
کرو۔ ہر گز نہیں ۔ بلکہ صرف حُسنِ سلوک اور سلامت روی سے پیش آؤ ۔ جو کسی کی غلطی ہو اس کی
فوراً تردید کرو۔ مثلاً عیسائی ہیں جب وہ کہیں کہ خدا کا بیٹا ہے تو ان کو کہو خدا تعالیٰ اس قسم کی
احتیاج سے پاک ہے۔ جب آسمان وزمین میں سب کچھ اسی کا ہے اور سب اس کے فرماں بردار
ہیں تو اس کو بیٹے کی کیا ضرورت ہے۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ / فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
حقائق الفرقان
۳۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۱۶ تا ۱۱۸ - وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
وَاسِعٌ عَلِيمٌ - وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ بَلْ لَّهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضِ كُلٌّ لَهُ قُنِتُونَ - بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا
يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ۔ اور مشرق اور مغرب تو اللہ ہی کا ہے تم جس طرف منہ پھیر و اُدھر اللہ ہی کی توجہ کا لحاظ رکھو
بے شک اللہ بڑی وسعت دینے والا بڑا جاننے والا ہے۔ اور کسی قوم نے کہا کہ اللہ نے ایک بیٹا
اختیار کیا یہ بات اللہ کے شان کے لائق نہیں۔ پاک ذات ہے وہ ، ہاں آسمان وزمین میں جو کچھ ہے
اُسی کا مال ہے۔ وہ سب کے سب اللہ کے فرماں بردار ہیں ۔ وہ آسمان و زمین کو ( بغیر مادہ اور نمونہ
کے ) بنانے والا ہے اور وہ جب کسی چیز کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو سوائے اس کے نہیں اس کو کہہ دیتا ہے
کہ ہو تو وہ ہو جاتی ہے۔
تفسیر اور اللہ کی ہے مشرق اور مغرب ۔ سو جس طرف تم منہ کر دو ہاں ہی متوجہ ہے اللہ ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۲۸۶ حاشیہ )
فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ - جدھر تم توجہ کرو گے ادھر ہی خدا کی بھی توجہ ہو گی کیونکہ مشرق و
مغرب اسی کا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مؤرخه ۴ و ۱۱ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۰)
لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ ۔ سارا جہان خدا کا ہی ہے جس طرف تم توجہ کرو خدا کی فتح و نصرت
تمہارے ساتھ ہوگی۔
آین۔ ظرف مکان بھی ہے اور ظرف زمان بھی ہے ۔ اس میں سارا جہان مخاطب ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور جس وقت توجہ کروپس اسی طرف توجہ ہے اللہ کی ۔ فی الواقع جدھر صحابہ متوجہ
ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان کی توجہ کو مثمر ثمرات بنایا۔
-
قَالُوا اتَّخَذَ الله ۔ بیٹا ہونا سبحان کے بالکل خلاف ۔ خلاف ہے۔ عیسائیوں نے اب انے ایک مجلس کا نام تقدیس
رکھا ہے اور اس میں بیٹا ہونے کا ذکر کرتے ہیں ۔ اس لئے فرمایا کہ یہ تقدیس نہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
قنوت نماز میں کھڑا ہونا ، فرمانبرداری ، دعا مانگنا ، عام عبادت سب کو قنوت کہتے ہیں۔
قضی ۔ قَدَّرَ ، اندازہ کیا، حکم جاری کیا، کام کو پورا کیا، پیدا کیا ، خبر دی۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۷۸)
قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا اتخاذ ولد کی تردید فرماتا ہے۔ ایک یہ فرما کر کہ سبحانہ ۔ دوم له ما في
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ - سوم كُلٌّ لَهُ قُنِتُونَ - چهارم بَدِيعُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ - پنجم إِذَا قَضَى أَمْرًا -
قضی کے معنے ایک تو اَمَرَ دوم خَلَقَ ۔ سوم أَخْبَرَ - چوتھا فارغ ہوا۔ اس کی مثال فَلَمَّا
قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى قَوْمِهِمْ مُنْذِرِينَ (الاحقاف: ۳۰)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ا ر مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰)
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة : (۱۱۶) جس طرف تم منہ کرو اسی طرف خدا کا منہ
پاؤ گے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۱۲۴)
فَثَمَّ وَجْهُ الله - جدھر تم ( صحابہ ) توجہ کرو ادھر جناب الہی کی توجہ ہو گی ۔ ملک فتح ہو جائے
گا۔ وحدت وجودی غلطی پر ہیں ۔۔۔۔ سبحنه - عقائد باطلہ عیسائیان کے مطابق اللہ کامل
قدوس نہیں بن سکتا ۔
-
كن فيكون - مرنے کے بعد زندہ وہی کرتا ہے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۹)
١١٩ - وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ كَذَلِكَ قَالَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتُ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَا الْآيَتِ لِقَوْمٍ
يُوقِنُونَ -
ترجمہ۔ اور جاہل نادانوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہم سے کیوں کلام نہیں کرتا یا ہماری طرف کوئی نشان
کیوں نہیں بھیجتا۔ اُن سے پہلے کے لوگ بھی اسی طرح اعتراض کرتے رہے ان سب کے دلوں کی
ایک ہی حالت ہو گئی ہے۔ بے شک ہم نے اپنی آیتوں کو ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں کھول
لے تو جب وہ پورا ہو گیا لوٹ کر پہنچے قوم کی طرف ڈراتے ہوئے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
کھول کر بیان کر دیا ہے۔
۳۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر - لو لا يُكَلِّمُنَا الله - یعنی اللہ ہمیں کیوں الہام نہیں کرتا۔ اس کی مثال یہ ہے جیسے کوئی جاہل
جٹ کہے کہ بادشاہوں پیاروں کی معرفت احکام بھیجتا ہے خود کیوں ہم سے مطالبہ نہیں کرتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰)
۱۲۳ ، ۱۲۴ - يبنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَ أَنِّي
فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ - وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا وَ لَا
يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلُ وَلَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ -
ترجمہ۔ اے اسرائیل کی اولا د وہ نعمت جو تم کو میں نے بخشی تھی اس کو یاد کرو اور ہمیں نے تم کو بزرگی
دی تھی اُس وقت کے سب لوگوں پر۔ اب اس وقت سے ڈرو جس وقت کوئی جان کسی جان کے کچھ کام نہ
آئے گی اور نہ اُس کی طرف سے کوئی بدلہ لیا جاوے گا اور نہ اُس کو کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ وہ مدد ہی
دیئے جائیں گے۔
تفسیر۔ الحمد شریف میں تین قوموں کا ذکر ہے ایک انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا۔ ایک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا
اور ایک ضالین کا۔ قرآن کریم نے یہاں تک ان تین گروہوں کا رنگ برنگ میں ذکر کیا ہے۔
رکوع اول میں بتایا کہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا دوسرا نام متقین ہے ان کو انعام ملتا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ا ر مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰)
اللہ جل شانہ نے الحمد میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور ضَالِین کا ذکر فرمایا
ہے۔ علمی طور پر فرمایا کہ جو لوگ نمازوں کے پابند ہیں ، اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، کتاب اللہ
اور آخرت یا جزا سزا پر ایمان رکھتے ہیں وہ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں ہیں مگر دوسرے لوگ جو انکار کرتے
ہیں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہیں ۔ تیسرے وہ جو ضالین ہیں جو تجارت کے ذریعہ سے تمام مذہبوں
سے واقف ہو سکتے تھے اور وہ نصاری ہیں ۔ پھر فرمایا کہ بد عہد لوگ ضال ہوتے ہیں۔ ان کا ذکر
لمبا کیا پھر مَغْضُوب اور مُنْعَمُ عَلَيْهِمْ کا نام لے کر بتایا۔