سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 26
حقائق الفرقان
۳۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر بنی اسرائیل کا بار بار ذکر کیا کہ اے بنی اسرائیل! اللہ کی ان نعمتوں کو یاد کرو جو اس نے تم پر
کیں ۔ پہلوں میں اور ان میں یہ فرق دکھلایا کہ یہاں عدل کو مقدم کر دیا اور ان میں شفاعت
مقدم تھی اس لئے کہ بعض دنیا کو چھوڑ نہ سکے پہلے سپارش سے کام لیا جب اس سے کام نہ چلا تو بدلہ
دینے کو ہوئے ۔ دوسروں نے مال کا دینا مقدم کیا جب کام نہ چلا تو لگے سپارش کرانے ۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸)
أولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ پھر مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا ذکر فرمایا ہے اور ان کا وعید بیان کیا۔ وَ لَهُم
عَذَابٌ عَظِيمٌ پھر ضَالِین کا ذکر کیا ۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ ان کی سزا ہے ۔ فَمَا رَبِحَتْ
تجارتهم رکوع سوم میں فرمایا ہے کہ قرآن کریم پر عمل کرنے سے منعم علیہم بن جاؤ گے اور اس کے
خلاف کرنے کی سزا دوزخ کی آگ ہے ۔ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ پھر ضالین کا ذکر فرمایا
کہ مَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ۔ رکوع چہارم میں ایک منعم علیہ ( آدم ) ایک مغضوب وضال شیطان کا
قصہ بیان کیا۔ پھر رکوع ۵ میں بنی اسرائیل کا ذکر شروع کیا اور أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے ظاہر کر دیا کہ وہ
ایک منعم قوم نعم علیہ قوم تھی۔ پھر قسم قسم کے انعاموں کا جوان پر ہوئے مذکور ہے اور ساتھ ہی ان اسباب کا ذکر
فرماتا ہے جن سے یہی منعم علیہ قوم مغضوب علیہ بنی۔ از آن جملہ گائے کی پرستش ، موسی کی فرمانبرداری
چھوڑ کر زمیندارہ پسند کرنا۔ چھوٹے چھوٹے گناہوں کی پرواہ نہ کرنا۔ یہاں تک کہ کفر وقتل انبیاء تک
نوبت پہنچ گئی۔ پھر سلیمان کے زمانہ میں امن و آسودگی میں بجائے شکر الہی کے بغاوت و عملیات و
خفیہ کمیٹیوں کی طرف مائل ہونا ۔ مسیح کا انکار ۔ پھر اس رسول علیہ السلام کا انکار ۔ اب اس رکوع ۱۵ میں
یہ قصہ ختم ہوتا ہے۔
فرماتا ہے کہ او بہادر سپاہی کی اولاد ! میں نے تمہیں ہم عصر لوگوں پر بہت سی بزرگیاں
دیں، پر تم نے اس بزرگ کی شان کو قائم نہ رکھنا چاہا۔ تم اس دن سے ڈرو جب کہ کوئی جی کسی کے
کام نہ آئے گا چنانچہ بنی قریظہ قتل ہوئے ۔ سعد بن معاذ کو انہوں نے خیر خواہ سمجھا پر اس نے
بھی ان کے خلاف ہی رائے دی ۔ بنی نضیر کا تعلق عبد اللہ بن ابی سے تھا اس نے کہا۔ یہی ۔ وَ اِن
حقائق الفرقان
۳۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُم (الحشر : ۱۲) مگر موقعہ پر نہ کوئی سفارش کر سکا اور نہ ہی نصرت دے سکا۔
وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ کیسی عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ تیرہ سو برس گزر چکے مگر لا يُنصَرُونَ کا فتوای
ایسا اٹل فتوی ہے کہ اب تک کوئی قوم بنی اسرائیل کی ناصر دُنیا میں نہیں ۔ چپہ بھر کہیں ان کی سلطنت
نہیں ہے۔ جس ملک میں جاتے ہیں ایسے اسباب مہیا ہو جاتے ہیں کہ ذلیل ہو کر نکلنا پڑتا ہے اس کی
جڑ یہ ہے کہ یہ شود خوار قوم ہے۔ جب لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پنجے سے چھٹکارا نہیں ہو سکتا تو اپنے
بادشاہوں کے پاس چغلیاں کھاتے ہیں اور پھر انہیں حکم ہوتا ہے نکل جاؤ۔ میں اکثر مخالفان اسلام کو
چیلنج دیا کرتا ہوں کہ ایسی پیشگوئی کسی قوم کی نسبت کر دکھاؤ ۔ راست بازوں سے مقابلہ کرنا بڑا
خطرناک ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ واار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۰)
اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ ۔ یہ اس پہلی بات کو دہرایا ہے۔ لیکچرار کو بھی ایسا ہی
چاہیے کہ بات کی تشریح کر کے پھر خلاصہ دہراوے۔
۔۔۔۔ لا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلُ اور رکوع ۶ لَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةُ یعنی شفاعت پہلے ہے اس کی
وجہ یہ ہے دنیا میں دو قسم کے آدمی ہیں۔ پہلے وہ شفاعت کی طرف جھکتے ہیں۔ جب اس نے کام نہ دیا
تو جرمانہ بھرنے پر بھی حاضر ۔ دوسرے اس کے خلاف ہیں۔ اس کے بعد اور سلسلہ اَنْعَمْت کا لیا
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۹)
ہے۔
۱۲۵ - وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِمَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ فَأَتَتَهُنَّ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ
إِمَامًا قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظَّلِمِينَ -
ترجمہ۔ اور جب کہ ابراہیم کو چند باتوں کے بدلہ میں اس کے رب نے کچھ انعام دینا چاہا اور
ابراہیم نے اچھی طرح ان باتوں کو پورا کیا تو ہم نے کہا کہ ہم ضرور تجھ کو ہمیشہ کے لئے لوگوں کا
پیشوا بنائیں گے۔ ابراہیم نے عرض کی اور میری اولاد میں سے ۔ اللہ نے فرمایا نہیں ظالموں کو ہمارا
اقرار نہیں پہنچتا۔
ے اور اگر تم سے لڑائی ہونے لگے گی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۳۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر - وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِمَ رَبُّهُ - اب بنی اسرائیل کے بعد ایک اور سلسلہ کی طرف متوجہ ہوا
ہے۔ وہ بھی انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تھے۔ منعم ہونے کے بعد ان میں سے بھی مغضوب وضال ہو گئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ار مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۰)
ابتلى - امتحان ، آزمائش ۔ اور امتحان کے معنے ہیں کسی کی محنت لینا اور محنت کے بدلہ میں
کچھ دینا۔ ایک جگہ اظہار کے معنے بھی آتے ہیں ۔ مبلی السرائر ( الطارق : ۱۰) یہاں بھی محنت
لینے کے معنے ہو سکتے ہیں۔
امام ۔ اس دھاگے کو کہتے ہیں جو معماروں کے پاس ہوتا ہے جس کو شاقول کہتے ہیں ۔ دیکھو
پھر اس لفظ کو کس قدر وسیع کیا ہے کہ جس کی اتباع سے انسان اپنا سیدھا اور ٹیڑھا پن دیکھ سکے ایسے
شخص کو امام کہتے ہیں ۔ قرآن بھی امام ہے، محمد رسول اللہ بھی امام ہیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے سچے متبع بھی ہیں ۔
ذُرِّيَّة ۔ پھیلنا نسل
۲
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸)
ابتلى - عربی زبان میں کہتے ہیں کسی چیز کے ظاہر کر دینے کو ۔ قرآن شریف میں یہ محاورہ
ہے يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ - فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَ لَا نَاصِرٍ (الطارق : ١،١٠) ارق: ۱۰ ۱۱ ) أَبْلَاهُ : أَظْهَرَ رَدُ أَتَهُ وَ
جودته فلاں چیز کے روی یا جید ہونے کو ظاہر کیا ۔ پس اللہ نے ابراہیم کو کچھ احکام دیئے
(کلیمت کے یہی معنے ہیں ) جو انہوں نے پورے کئے ۔ تو ان کا جید ہونا ظاہر ہو گیا۔
ایک دوسرے مقام پر فرمایا ہے ۔ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا
بايتِنَا يُوقِنُونَ (السجدة: (۲۵) یعنی ہم امام اس وقت بناتے ہیں جب انسان احکام الہی پر ثابت
قدم ہو جاوے اور ہماری آیات پر پورا یقین رکھے۔ خیر جب ابراہیم کے جید ہونے کو ظاہر کر دیا تو
ارشاد ہوا ۔ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ۔ میں تمہیں نمونہ اور مقتدا بنانے والا ہوں ۔ آپ نے اپنی
ے تمام بھید جانچے جائیں گے۔ (ناشر) ۲ ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔ پھر اس کے واسطے نہ کوئی
طاقت ہوگی نہ مددگار ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
الد ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
اولاد کے بارے میں دریافت کیا تو ارشاد ہوا کہ مشرک اس عہد کے لائق نہیں ۔ اس سے معلوم ہوا
کہ آپ کی قوم میں ایسے لوگ بھی ہونے والے تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ وا ا ر مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۰)
١٢٦ - وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ اَمْنَا ۖ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ
مُصَلَّى وَ عَهِدْنَا إِلَى ابْرُهِمَ وَ اِسْمَعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَ
الْعَافِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ۔
ترجمہ۔ اور ہم نے خاص کعبہ کو دجال کے فتنہ سے سلامتی کا گھر اور لوگوں کے ثواب میں جمع ہونے کی
جگہ بنا دیا ہے اور ابراہیم کے مقام کو تم نماز کی جگہ ٹھہرا لو ۔ اور ہم نے ابراہیم اور اس کے بیٹے اسماعیل
سے یہ عہد کیا تھا کہ تم دونوں میرے گھر کو پھیرے پھرنے والوں ، اللہ کی یاد میں گوشہ میں بیٹھنے والوں
اور رکوع و سجود کرنے والوں کے واسطے پاک صاف رکھیو۔
تفسير - وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ (البقرة : ۱۲۶) بیت اللہ کولوگوں کے لئے جھنڈ درجھنڈ
آنے کی جگہ بنایا۔
کو
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۳۳۴)
مثابة ۔ ایسا بنایا کہ یہاں لوگ آتے رہیں گے ۔ ثبہ کہتے ہیں جماعت کو۔ نائب ایک جماعت
جو دوسری جماعت سے آکر مل جائے ۔ يَقُوبُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ مَقَابَةً کے دوسرے معنے
ثواب کی جگہ ۔ یہاں دونوں معنے صحیح ہیں ۔
عهدنا - مضبوط وعدہ لینا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱)
مثابة - ثبه جماعت کو کہتے ہیں اور مشابہ جماعتوں کے آنے یا امن کی جگہ کو کہتے ہیں۔
فاتمهن سے ابراہیم کے مقام کا صاف پتہ لگتا ہے۔
ہم نے ابراہیم کو بڑا ضروری حکم بھیجا کہ اس گھر کو ان لوگوں کے لئے ہمیشہ پاک رکھیو جو طواف،
اعتکاف اور رکوع و سجود کے لئے یہاں آئیں ۔ حضرت ابراہیم نے قد آدم دیوار بنانے میں سات
لے اُن کے بعض بعض سے آ ملیں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۴۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
رڈے رکھے۔ سات ہی مرتبہ طواف کیا اور ہر جگہ دعائیں کیں۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ صفحه ۷۸)
وَ اتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ ابراهمَ مُصَلَّى - جس مقام پر ابراہیم نے نماز پڑھی اس درجہ کی تم
فرماں برداری کرو اور عبادت کرو۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۹)
أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَافِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (البقرة: ١٢٦) کا مطلب یہ
ہے کہ مکہ معظمہ کو بت پرستی اور بتوں سے پاک کر دو۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن - صفحہ ۱۳۴)
ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے
والوں کے لئے ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۳۳۴)
۱۲۷ - وَ إِذْ قَالَ ابْرُهُمُ رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا مِنَّا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ
مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ
أَضْطَرَةً إِلى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اور جب ابراہیم نے دعا مانگی، اے میرے رب ! تو اس شہر کو امن اور سلامتی کا شہر بنادے
اور یہاں کے رہنے والوں کو جو تجھ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے ہوں ان کو پھلوں سے
روزی دیجیو، اللہ نے فرمایا اور منکر کو میں تھوڑا سا فائدہ دوں گا پھر اس کو آگ کے عذاب میں بے بس
کردوں گا اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
تفسیر ۔ اور جب کہا ابراہیم نے اے رب کر اس شہر کو امن کا اور روزی دے اس کے لوگوں کو میوے۔
جو کوئی ان میں یقین لاوے اللہ پر اور پچھلے دن پر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۱ حاشیه )
رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا آمِنًا - واقعی بیت اللہ امن کا گھر بنا کہ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ
لے اور لوگ اُچک لئے جارہے ہیں اس کے آس پاس سے۔
حقائق الفرقان
۳۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
حَوْلِهِمْ (العنكبوت: ١٨) وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ (القريش: ۵) کا نظارہ پیش نظر ہے۔
چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام لا يَنَالُ عَهْدِي الظَّلِمِينَ (البقرۃ:۱۲۵) سے سمجھ گئے
تھے کہ یہاں کچھ شریر بھی ہوں گے اس لئے عرض کیا کہ وارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ أَمَنَ
مِنْهُم بِاللهِ یعنی مومنوں کو رزق طیب دے ۔ اللہ نے فرمایا ۔ نہیں ۔ ہم رحمن ہیں اس لئے ہم
کا فر کو بھی روٹی دیں گے مگر دنیا میں ۔ مومن کی طرح آخرت میں بھی نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱)
وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ - یہ قید حضرت ابراہیم نے پچھلے خوف سے لگائی
کہ وہاں وَ مِنْ ذُرِّيَّتِی کے جواب میں لا يَنَالُ عَهْدِی الظَّلِمِينَ (البقرۃ: ۱۲۵) فرمایا تھا مگر یہ
له
قیاس غلط نکلا۔ فرمایا وَ مَنْ كَفَرَ فَا مَتِّعَهُ قَلِيلًا کا فر کو بھی رزق دوں گا ۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۹، ۴۴۰)
لے اور ہر قسم کے خوف سے امن میں رکھا ۔ ۳۲ ظالموں کو ہمارا اقرار نہیں پہنچتا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۴۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۲۸ تا ۱۳۰ - وَ إِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ اسْتَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ
مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا
امَّةً مُسْلِمَةٌ لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ
الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
-
ترجمہ۔ (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ابراہیم اور اسماعیل نے کعبہ کی بنیادیں اٹھاتے ہوئے (کہا)
اے ہمارے رب ! تو ہمارے بنائے ہوئے مکان کو پسند فرمالے تو تو خوب سننے والا خوب جاننے والا
ہے۔ اے ہمارے رب ! تو ہم دونوں کو اپنا ہی فرمانبردار بنالے اور ہماری اولاد میں سے ایک
جماعت تیری فرمان بردار پیدا کر اور ہم کو اپنے حدوں سے آگاہ کر اور ہم کو تیری طرف جھکنے کی توفیق
عطا فرما، ہاں اے صاحب ! بس تو ہی تو بہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ اے ہمارے رب !
تو ان لوگوں سے جو یہاں آباد ہوں ایک رسول قائم کر جو تیرے احکام و نشان اُن پر پڑھے اور اُن کو
لکھی ہوئی محفوظ باتیں سکھائے اور پکی دانائی کی تعلیم دے اور اُن کو پاک وصاف کرے بے شک تو
ہی بڑا عزت والا حکمت والا ہے۔
تفسیر - السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔ دعا ئیں سنتا ہے ۔ دلوں کے بھیدوں ،ضرورتوں، اخلاص کو جانتا ہے۔
مَنَاسِكَنا - طریق عبادت ۔
تب - رجوع برحمت کر ۔
-
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ۔ تم قرآن سنتے ہو۔ یہ بھی ابراہیم کی دُعا کا اثر ہے۔
حكمة کے معنے ہیں پکی بات ۔ عربوں نے اس کے معنے لئے ہیں جو بات انسان کو معز ز بنانے
والی اور قبیح باتوں سے ہٹانے والی ہو ( پارہ ۱۵ رکوع ۳ میں اس کی تشریح ہے )۔
ان آیات میں شیعہ کا رڈ بھی ہے کہ جو رسول آئے گا وہ تزکیہ نفوس کرے گا۔ گنہ گاروں کو
حقائق الفرقان
۳۴۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
پاک انسان بنا دے گا مگر شیعہ کے عقائد کے مطابق آدم سے لے کر قیامت تک کوئی گناہ ایسا نہیں
ہو سکتا جن کا ارتکاب صحابہ نے (نہ) کیا ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱)
رکوع ۱۵ میں حضرت ابراہیم نے لے دعائیں کیں ۔ رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا أَمِنَّا ملا کر ایک
پھیرے میں ایک دعا ۔ اب بھی سات طواف ہیں ۔ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ (البقرة: ۱۳۸) یہ پیشگوئی
ہے جو پوری ہوئی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مسجد ( خانہ کعبہ ) کی تعمیر کے وقت سات دعائیں کی ہیں۔
(1) - رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا ( البقرة : ۱۲۸) اے ہمارے رب! قبول ہی کر لے ہم سے۔
(۲) رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا
(البقرۃ: ۱۲۹) اے ہمارے رب ! اپنا ہی ہمیں فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد سے ایک گروہ
معلم الخیر تیرا فرمانبردار ہو اور دکھا ہمیں اپنی عبادت گا ہیں اور طریق عبادت۔
(۳) ۔ وَاجْنُبْنِي وَ بَنِي أَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ (ابراهيم:۳۶) بچالے مجھے اور میری اولاد
کو اس سے کہ بت پرستی کریں۔
(۴) وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ ( البقرة : ۱۲۷) اور رزق دے مکہ والوں کو پھلوں سے۔
(۵) - فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمُ (ابراهيم : ۳۸)
کچھ لوگوں کے دل اس شہر والوں کی طرف جھکا دے۔
(1) - وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا (البقرۃ: ۱۳۰) ان میں عظیم الشان رسوا ان میں عظیم الشان رسول بھیج ۔
(۷) - اِجْعَلْ هُذَا الْبَلَدَ امِنَّا (ابراهیم: ۳۶) اس شہر کو امن والا بنا۔
اور قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں۔
لے اللہ تمہیں کافی ہے ان کی مخالفت کے لئے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۴۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اوّل ۔ جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ (المائدة: ۹۸) اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو عزت والا
اور حرمت والا گھر بنایا۔
دوم - وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ (البقرۃ: ۱۳۱) اور بے ریب
برگزیدہ کیا ہم نے اسے اس دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔
سوم - طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَافِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (البقرۃ:۱۲۶) ستھرا رکھو اس
میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے ۔ اور
فرما یاؤ هُدًى لِلنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے ۔
چهارم - أَطْعَمَهُم مِّنْ جُوعِ (قریش: ۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد ۔
پنجم ۔ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ ( البقرۃ:۱۲۶) بیت اللہ کولوگوں کے لئے جھنڈ درجھنڈ
آنے کی جگہ بنایا۔
ششم - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ( الجمعة: ۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول انہی میں
سے۔ پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔ پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور حکمت ۔
ہفتم ۔ وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا ( آل عمران : ۹۸) اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا۔
سات دعا ئیں حضرت ابراہیم علیہ السلام و برکاتہ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۳، ۳۳۴)
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم - الآية اس وصیت پر غور کر کے ہمیں اندازہ کرنا چاہیے کہ
ہم اپنی اولاد کے لئے کیا خواہش کرتے اور کیا ارادہ رکھتے ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
حقائق الفرقان
۳۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور جب اٹھانے لگا ابراہیم بنیادیں اس گھر کی اور اسمعیل ۔ اے رب ہمارے قبول کر ہم
سے۔ تو ہی ہے اصل سنتا جانتا۔ اے رب ہمارے اور کہ ے اور کر ہم کو حکم بردار : بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی
ایک امت حکم بردار اپنی اور بتا ہم کو دستور حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر ۔ تو ہی ہے اصل معاف
کرنے والا مہربان ۔
اے رب ہمارے! اور اٹھا ان میں ایک رسول انہیں میں کا۔ پڑھے ان پر تیری آیتیں
اور سکھاوے ان کو کتاب اور پکی باتیں اور ان کو سنوارے۔ تو ہی ہے زبردست حکم والا ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۱۹۱، ۱۹۲ حاشیہ )
اب ان آیات قرآنی (۱۲۸ تا ۱۳۰ - ناقل ) کو آیات توریت سے تطبیق دی جاتی ہے۔ توریت
میں لکھا ہے حضرت حق سبحانہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے آپ کے پلوٹھے بیٹے حضرت اسمعیل کی
نسبت وعدہ فرمایا۔
” میں نے تیری دعا اسمعیل کے حق میں قبول کی ۔ دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے
برومند کروں گا اور اسے بہت بڑھاؤں گا اور اُس سے بارہ سردار پیدا ہوں گے اور اس سے
بڑی قوم بناؤں گا ۔“
66
کتب سابقہ کے ناظرین اور الہامی مضامین پر گہری نگاہ کرنے والے اگر انصاف سے
دیکھیں تو یہ پیشین گوئی صاف محمد بن عبداللہ بن اسمعیل بن ابراہیم کے حق میں ہے ۔ اس بشارت
میں کئی امور غور طلب ہیں ۔
کرتے
-
اول ۔ ” برکت دوں گا، برومند کروں گا، بہت بڑھاؤں گا“ نہایت انصاف سے دیکھنے کو مجبور
تے ہیں اور بڑی بلند آواز سے کہتے ہیں کہ اسمعیلی وعدوں کو جسمانی مت کہو۔ صرف جسمانی
وعدے میں برکت اور فضیلت نہیں بلکہ بالکل نہیں۔ وہ تو موت کے گہرے کنوئیں میں رہنے کا باعث
ہے، منصفو! کیا اگر ابراہیم کی اولاد بت پرست ، رہزن ، چور، جاہل، بد تہذیب، قمار باز ، زانی، مکار،
بدکار ہی رہتی تو حضرت اسمعیل کو کوئی عاقل کہہ سکتا کہ تو برومند ہوا، تجھے برکت ملی ، تجھے فضل عطا ہوا،
حقائق الفرقان
۳۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
تجھ سے بڑی قوم بنی۔ ہر گز نہیں ۔ ہرگز نہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کی اولاد میں ایک زبردست رسول
پیدا ہوا جس نے اس متفرق گروہ کو ایک قوم بنایا۔ اسی کے وسیلے سے وہ قوم برومند ہوئی اور اسے
یہاں تک بڑھایا کہ انمَا الْمُؤْمِنُونَ اخْوَة کہہ کر ابد الآباد تک ہر ملک اور ہر جنس کی آئندہ آنے
والی نسلوں کو ان کی ترقی کا ضمیمہ بنایا۔ فداہ ابی واقی، صلی اللہ علیہ وسلم کو
دوم ۔ جو بشارات عہد جدید میں حواریوں اور اناجیل کے منصفوں نے مسیح کی نسبت خیال کر کے
مندرج کی ہیں وہ سب کی سب ادنی لگاؤ اور ابہام سے بڑھ کر کوئی وقعت نہیں رکھتیں۔ یہاں نہ صرف
لگاؤ ہی لگاؤ بلکہ تصریح و توضیح موجود ہے کہ بنی اسمعیل ( قوم عرب ) فضیلت والے، برکت والے،
برومند ۔ امام قوم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد برکت مہد میں ہوئے۔
سوم ۔ فضیلت اُسی وقت پوری فضیلت ہوتی ہے جب اپنے اقران و امثال پر ہو اور تمام
عالم شاہد ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عرب اور حجاز والوں نے بنی اسرائیل پر کبھی
کوئی علو حاصل نہیں کیا ۔ متعصب عیسائی میں عرب کی بشارات پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں جو
یہودیوں کے اُن اعتراضوں سے کہ بشارات مسیح پر انہوں نے کئے ہیں زیادہ زور آور نہیں ہیں
چنانچہ اس بشارت پر یہ اعتراض کیا ہے’ اسحاق کی نسبت روحانی وعدہ ہے اور اسمعیل کی نسبت
جسمانی اگر چہ اس کا جواب ابھی ہو چکا ہے الا مزید توضیح کے لئے کسی قدر تفصیل کی جاتی ہے۔
ہم اسمعیلی اور اس اور اسحاقی وعدوں کو بمقابلہ یکدگر تو رات سے جمع کر کے جمع کر کے ناظرین با انصاف کے
سامنے پیش کرتے ہیں اور ان کے نور ایمان اور انصاف سے پوچھتے ہیں کہ کس طرح سے وہی وعدہ
اسمعیل کے حق میں تو جسمانی اور اسحق کے رنگ میں روحانی ہو سکتا ہے اور چونکہ باری تعالیٰ کے وعدے
ابراہیم کے ساتھ دو طرح کے ہیں ایک عام طور پر ابراہیم کی اولاد کے لئے اور ایک خاص طور پر اسمعیل
اور الحق کے لئے ۔ اس لئے قبل از مقابلہ ہم مشتر کہ وعدے بیان کریں گے کیونکہ وہ وعدے جیسے الحق
کے حق میں ہیں ویسے ہی اسمعیل کے حق میں بھی ہیں۔ اگر ان سے اسحق کو ترجیح ہو سکے تو انہیں سے
اے یقینا مومن بھائی بھائی ہیں۔ ۲۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر میرے ماں باپ فدا ہوں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۳۴۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اسمعیل کو بھی ہو سکتی ہے۔ اگر یہ وعدے روحانی ہیں تو اسحق اور اسمعیل دونوں کے لئے اور اگر جسمانی ہیں
تو بھی دونوں کے لئے ۔ اور اگر عام ہیں۔ روحانی ہوں یا جسمانی تو بھی دونوں کے لئے۔
مشتر کہ وعدے
ا۔ جب ابراہیم کنعان میں پہنچا تو خدا نے کہا یہ زمین میں تیری اولا دکو دوں گا۔ پیدائش باب ۷:۱۲
۲۔ جب ابراہیم لوط سے جدا ہوئے خدا نے کہا آنکھیں کھول چاروں طرف کی زمین تیری اولاد کو
دوں گا۔ پیدائش باب ۱۴:۱۳ تا ۱۶
۔ مصر سے فرات تک کی زمین میں تیری اولاد کو دوں گا۔ پیدائش باب ۱۸:۱۵
۴۔ تیری اولاد کو وسیع اور بے شمار کروں گا ۔ پیدائش باب ۵:۱۵
۔ جب ابراہیم ننانوے برس کے ہوئے خدا نے وعدہ کیا کہ تجھے زیادہ سے زیادہ کروں گا۔ تجھ
سے قو میں پیدا ہوں گی اور بادشاہ ہوں گے اور کنعان کی زمین بوراثت دائمی تجھ کو دوں گا۔
پیدائش باب ۶:۱۷ تا ۸
یہ وہ وعدے ہیں جو ابراہیممؑ کی اولاد کے لئے مشترکہ ہیں اور یہ خدا کے سچے وعدے دونوں
بھائیوں اسمعیل اور اسحق کے حق میں ظاہر ہوئے ۔ کنعان کا ملک ایک زمانے تک بنی اسحق کے قبضے
میں رہا پھر تیرہ سو برس سے آج تک بنی اسمعیل یا ان کے خادموں کے قبضے میں ہے۔ ایسا ہی وہ
ملک جو لوط کے جدا ہوتے وقت ابراہیم نے دیکھا اور ایسے ہی مصر سے فرات تک کا ملک دونوں
صاحبوں کو ملا ۔ اسمعیل اور الحق سے ابراہیم کی اولاد بہت بڑھی ۔ ان سے تو بڑھی ۔ ان سے قو میں پیدا ہوئیں ۔
بادشاہ نکلے ۔ کنعان کے مالک ہوئے۔ کوئی تخصیص بنی اسحق کے لئے اس میں نہیں بلکہ زبور ۹:۱۰۵
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسحق سے جسمانی وعدہ تھا کیونکہ لکھا ہے کہ ” وہ عہد جو ابراہیم سے ہوا
اور اسحق سے اس کی قسم کھائی اور بنی اسرائیل سے دائمی باندھا گیا اور یعقوب سے بطور قانون کے
مقرر ہو ا وہ کنعان کی زمین دینے کا وعدہ تھا ۔“
وو