سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 27

حقائق الفرقان
۳۴۹
خاص خاص مگر ہم معنی وعدوں کا بیان
=
=
=
=
=
=
سُورَةُ الْبَقَرَة
تکوین ( پیدائش) باب ۱۷-۱۹ خاتون سارہ آپ کی اولاد بے شمار ہوگی ۔
۱۶ - ۱۰ خاتون ہاجرہ آپ کی اولاد بے شمار ہوگی ۔
۱۱-۲۵ آپ کے فرزند اسحق کو برکت دی اللہ تعالیٰ نے ۔
۱۷۔۲۰ آپ کے فرزند اسمعیل کو برکت دی اللہ تعالیٰ نے ۔
۲۱۔ آپ کے دردو غم کو سنا اللہ نے۔
۱۶۔۱۱ آپ کے دردو غم کو سنا اللہ نے
۲۴-۲۶ آپ کے فرزند کے ساتھ خدا تھا۔
=
=
=
=
=
=
=
=
پیدائش
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
=
۲۰-۲۱ آپ کے فرزند کے ساتھ خدا تھا۔
۱۰ - ۲۵ ی تقسیم اللہ تعالیٰ نے زمانہ یقطان میں کر دی تھی۔
۱۷۔ آپ کی اولاد کو زمین کنعان دی گئی ۔
۱۵ - ۱۸ آپ کی اولا د کوز مین عرب عنایت ہوئی۔
۱۶۔ آپ کے فرزند کا اللہ تعالیٰ نے نام رکھا۔
۱۷۔۱۹ آپ کے فرزند کا اللہ تعالیٰ نے نام رکھا۔
۱۷ ۱۶ آپ کا فرزند بادشاہوں اور قوموں کا باپ ہوا۔
۲۰۱۷ - ۲۶-۲۵۔ آپ کا فرزند بادشاہوں اور قوموں کا باپ ہوا ۔
۱۵- ۴ آپ کا فرزند پہلوٹا اور وعدہ وراثت اور تسلی کا پہلا مصداق تھا۔
سارہ ہاجرہ
۱۶ - ۱۲ ۔ آپ کو برکت دی گئی اور فرزند کی بشارت دی گئی اور آپ کو
بتایا گیا کہ وہ عربی ہوگا۔
نکتہ ۔ اُردو تر جموں میں لفظ وحشی اور جنگلی لکھا ہے جو ٹھیک لفظ عربی یا اُمّی کا مترادف ہے
دیکھیں تو اہل کتاب اسے کیونکر گوارا کر سکتے ہیں )

حقائق الفرقان
۳۵۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
پیدائش ۷ ا باب ۱۵ ۔ آپ کے فرزند کے باعث آپ سرے ۔ پ سرے سے سرد ہوئیں۔
پیدائش کے باب ۵۔ آپ کے فرزند کے باعث آپ کے شوہر کا نام ابرام سے ابرہام ہوا۔
۱۷
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب ۔ دوم حصه صفحه ۱۹۲ تا ۱۹۵)
دعاؤں سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔ ان کے نتائج عرصہ دراز کے بعد بھی ظہور پذیر ہوتے ہیں
لیکن مومن کبھی تھکتا نہیں۔ قرآن شریف میں دعاؤں کے نمونے موجود ہیں ان میں سے ایک ابراہیم
علیہ السلام کی دعا ہے وہ اپنی اولاد کے لئے کیا خواہش کرتے ہیں۔
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ
اس دعا پر غور کرو حضرت ابراہیم کی دعا روحانی خواہشوں اور خدا تعالیٰ کے ساتھ آپ کے تعلقات
بنی نوع کی بھلائی کے جذبات کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے۔ وہ دعا مانگ سکتے تھے کہ میری اولاد کو
بادشاہ بنادے مگر وہ کیا کہتے ہیں۔ اے ہمارے رب میری اولاد میں انہیں میں کا ایک رسول مبعوث
فرما۔ اس کا کام کیا ہو؟ وہ ان پر تیری آیات تلاوت کرے اور اس قدر قوت قدسی رکھتا ہو کہ وہ ان کو
پاک و مطہر کرے اور ان کو کتاب اللہ کے حقائق و حکم سے آگاہ کرے۔ اسرار شریعت ان پر
کھولے۔
یہ ایسی عظیم الشان دعا ہے کہ کوئی دعا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ابتدائے آفرینش سے جن
لوگوں کے حالات زندگی ہمیں مل سکتے ہیں ۔ کسی کی زندگی میں یہ دعا پائی نہیں جاتی ۔ حضرت
ابراہیم کی عالی ہمتی کا اس سے خوب پتہ ملتا ہے ۔ پھر اس دعا کا نتیجہ کیا ہوا اور کب ہوا ؟ عرصہ دراز
کے بعد اس دعا کے نتیجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان پیدا ہوا اور وہ دنیا کے لئے ہادی
مصلح ٹھہرا۔ قیامت تک رسول ہوا اور پھر و اور پھر وہ کتاب لایا جس کا نام قرآن ہے اور جس سے بڑھ
اور ح
کر کوئی رشد ، نور اور شفا نہیں ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مؤرخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
ایک دعا ہے جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جناب رب العزت اور رب العالمین اللہ جل شانہ
کے حضور مانگی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ اس دنیا میں اسلام کے آنے اور اس کے ثمرات کے ظہور کے

حقائق الفرقان
۳۵۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
لئے اللہ تعالیٰ کے فضل نے حضرت ابراہیم کے ذریعہ ایک دعا کی تقریب پیدا کر دی ہے جس کا
مطلب یہ ہے کہ تو ہمارا رب اور مربی اور محسن ہے۔ تیری عالمگیر ربوبیت سے جیسے جسم کے قومی کی
پرورش ہوتی ہے۔ عمدہ اور اعلیٰ اخلاق سے انسان مزین ہوتا ہے ویسی ہی ہماری روح کی بھی پرورش
فرما اور اعتقادات کے اعلیٰ مدارج پر پہنچا۔ اے اللہ ! اپنی ربوبیت کے شان سے ایک رسول ان میں
بھیجیو جو کہ مِنهم یعنی انہی میں کا ہو اور اس کا کام یہ ہو کہ وہ صرف تیری (اپنی نہیں ) باتیں
پڑھے اور پڑھائے اور صرف یہی نہیں بلکہ ان کو سمجھا اور سکھلا بھی دے۔ پھر اس پر بس نہ
کیجیو بلکہ ایسی طاقت ، جذب اور کشش بھی اسے دیجیو جس سے لوگ اس تعلیم پر کار بند ہو کر مزگی اور
مطہر بن جاویں۔ تیرے نام کی اس سے عزت ہوتی ہے کیونکہ تو عزیز ہے اور تیری باتیں حق اور حکمت
سے بھری ہوئی ہوتی ہیں ۔ اس دعا کی قبولیت کس طرح ہوئی وہ تم لوگ جانتے ہو اور یہ صرف اس دعا
ہی کے ثمرات ہیں جس سے ہم فائدے اٹھاتے ہیں۔ (الحکم جلد نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۱)
حضرت ابراہیم نے سات دعائیں کی ہیں :۔
ا - رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ ٢ - وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ٣- وَآرِنَا
مَنَاسِكَنَا - وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ٥ - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ ٦ - وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ --- وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ -
(البقرة: ۱۳۰۱۲۹)
ا۔ اے ہمارے رب ہم کو اپنا فرمانبردار بنالے۔ ۲ ۔ ہماری اولاد میں سے ایک فرمانبردار
جماعت جو دوسرے کے لئے امام ہو ، بنا۔ ۳۔ ہمیں اپنی عبادت کے طریقے سکھا۔ اس میں تنبیہہ ہے
اس بات کی طرف کہ کوئی من گھڑت طریق مقبول نہیں ہے۔ ۴۔ اور ہماری فرمانبرداری میں جو
غلطیاں یا کمزوریاں ظاہر ہوں ان سے درگزر فرما۔ ۵-۶۔۷۔ اور پھر ان میں ایک رسول مبعوث کر
جوان کو کتاب اور پختہ باتیں سکھائے اور ان کا تزکیہ کرے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۶)

حقائق الفرقان
۳۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
حضرت ابوالملة ابوالحنفاء ابراہیم علیہ السلام اپنی دُعا میں کہتے ہیں وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا
مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ (البقرۃ:۱۳۰) پھر اگر مزگی کی
ضرورت نہ تھی تو اس دعا کی کیا ضرورت ۔ تلاوت کو اس لئے مقدم رکھا ہے کہ علم تزکیہ کے مراتب سکھاتا
ہے اور تزکیہ کو بعد میں اس لئے رکھا ہے کہ بدوں تزکیہ علم کام نہیں آتا اس لئے کتاب کے بعد تزکیہ کا
ذکر کر دیا۔
الحکم - جلد ۶ نمبر ۳۳ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹)
غرض یہ حالت اس وقت اسلام کی ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ مزکی کی ضرورت نہیں ۔ قرآن
موجود ہے میں پوچھتا ہوں اگر قرآن ہی کی ضرورت تھی تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
قرآن شریف کے آنے کی کیا حاجت تھی؟ کسی درخت کے ساتھ لڑکا لڑکا یا مل جاتا ؟ اور قرآن شریف
خود کیوں یہ قید لگاتا ہے۔ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ (البقرۃ: ۱۳۰) وغیرہ میں سچ کہتا
ہوں کہ معلم کے اور مز لم کے اور مزگی کے بدوں قرآن شریف جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت غیر مفید
ہوتا آج بھی غیر مفید ہوتا۔
خدا تعالیٰ نے ہمیشہ سے یہ طریق پسند فرمایا ہے کہ وہ انبیاء ومرسلین کے ذریعہ ہدایت بھیجتا ہے
یہ کبھی نہیں ہوا کہ ہدایت تو آ جاوے مگر انبیاء و مرسلین نہ آئے ہوں۔
الحکم- جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه (۳)
۱۳۱، ۱۳۲- وَ مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ ابْرَاهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ
اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ
اسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ -
رجمہ اور ابراہیم کے دین سے کون منہ پھیرتا ہے مگر وہی جس نے اپنے آپ کو بے وقوف ثابت
کیا اور بے شک ہم نے اس کو دنیا میں چن لیا اور آخرت میں بھی وہ صالحین میں ہے۔ جب ہی کہ
ابراہیم کو اس کے رب نے کہا کہ تو فرمانبردار بن جا تب ہی اس نے عرض کی میں تو رب العالمین کا
فرمانبردار ہو چکا۔

حقائق الفرقان
۳۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر۔ دنیا کے لوگ عزت چاہتے ہیں ۔ اولاد چاہتے ہیں۔ کامیابی چاہتے ہیں۔ ذکر خیر
چاہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان تمام نعمتوں سے ابراہیم کو متمتع کیا۔ ان کی اولاد دیکھو کہ کوئی حساب
نہیں ۔ عظمت کا یہ حال ہے کہ مسلمان، یہودی ، صابی ، پارسی ، عیسائی باوجود بہت سے اختلاف
کے ان کو یکساں معزز و مکرم مانتے ہیں افسوس کہ بعض لوگوں نے باوجود صديقًا نَبِيًّا نص صریح
کے بعض روایات کی بنا پر انہیں جھوٹ بولنے کا الزام دیا ہے۔ تو رات میں ہے کہ جو تیری بے ادبی
کرے گا میں اسے ذلیل کروں گا۔ جو تیرے لئے برکت مانگے گا میں اسے برکت دوں گا اسی لئے
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّد پڑھنے کی ہدایت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے عدیم النظیر انسان کی ملت
سے کون يرغب بے رغبتی کرتا ہے۔
ملة - اللہ تعالیٰ کوئی شریعت کسی نبی کی معرفت یا نبیوں کی معرفت قوم کو دیتا ہے جس کے
ذریعے سے اس قوم کے آگے خدا کے قریب پہنچ سکیں تو اس کا نام ملت ہے۔
دین و ملت میں یہ فرق ہے کہ دین کی نسبت اللہ اور لوگوں کی نسبت ہو سکتی ہے یعنی دین اللہ مگر
ملت اللہ نہیں کہتے۔
سفة - جو کپڑا برا بنا ہوا ہوا سے سفیہ کہتے ہیں ۔ ثَوْب سَفِیة ۔ ایسے ہی جو مہار خراب ہوا سے
بھی سفیہ کہتے ہیں۔ زمامٌ سَفِيه غرض سفیہ کا اطلاق او چھے، کم عقل اور اُس شخص پر ہوتا ہے جو
دین و دنیا میں ناعاقبت اندیشی سے کام لے ۔ لا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَهُمْ قرآن شریف میں آیا۔
ابراہیم میں جو خوبی بدرجہ کمال تھی ۔ وہ یہ ہے کہ جب اللہ نے اُسے فرمایا اسلم فرماں بردار بن جاتو
اس نے پوچھا نہیں کہ کس بات میں ۔ بلکہ کہہ دیا اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ میں پہلے فرمانبردار ہو چکا
کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ میرا رب جو کچھ کہے گا وہ ربوبیت کی شان سے کہے گا اور اس حکم میں
میری ہی تربیت منظور ہوگی ۔ پھر یہ کہ اپنی جان تک ہی اس تعلیم کو محدود نہیں رکھا بلکہ اپنی اولا د کو بھی اسی
ملت کی وصیت کی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱)
ے مال ان کے حوالے نہ کرو جو کم عقل ہوں۔ ۲ میں تو رب العالمین کا فرمانبردار ہو چکا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۵۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیکھو خدا نے حضرت ابراہیم علیہ السّلام کو بطور نمونہ پیش کیا ہے اور فرماتا ہے کہ ابراہیم کے دین
کو کوئی نہیں چھوڑ سکتا مگر وہی جو سفیہ ہو۔ ابراہیم “ کو خدا نے برگزیدہ کیا۔ یہ سنوار والے لوگوں میں
سے تھا۔ تمام محبتوں ، عداوتوں اور تمام افعال میں ادنیٰ کو اعلیٰ پر قربان کرنے کا لحاظ رکھو پھر تمہیں
ابراہیم سا انعام دیں گے۔ فرمانبرداروں کی راہ اختیار کرو۔ میں تو حضرت صاحب کی مجلس میں
بھی قربانی ہی سیکھتا رہتا تھا ۔ جب وہ کچھ فرماتے تو میں یہ دیکھتا تھا کہ آیا یہ عیب مجھ میں تو نہیں ؟
البدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْراهمَ - ہر ایک سلیم الفطرت انسان کے قلب میں اللہ تعالیٰ نے یہ ایک
بات حجت کے طور پر رکھ دی ہے کہ وہ ایک مجمع کے درمیان معزز ہو جاوے۔ گھر میں اپنے بزرگوں کی
کوئی خلاف ورزی اس لئے نہیں کی جاتی کہ گھر میں ذلیل نہ ہوں ۔ ہر ایک دنیا دار کو دیکھتے ہیں کہ نہ
محلہ داری میں ایسے کام کرتا ہے جن سے وہ با وقعت انسان سمجھا جاوے۔ شہروں کے رہنے والے بھی
ہتک اور ذلت نہیں چاہتے ۔ پھر اس مجمع میں جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے۔ اس مقام پر جہاں
انبیاء و اولیاء موجود ہوں گے وہاں کی ذلت کون عاقبت اندیش سلیم الفطرت گوارا کر سکتا ہے کیونکہ
عزت و وقعت کی ایک خواہش ہے جو انسان کی فطرت میں موجود ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ ایک
نظیر کے ساتھ اس خواہش اور اس قاعدہ کو جس کے ذریعہ انسان معزز ہو سکتا ہے بیان کرتا ہے۔ نظیر
کے طور پر جس شخص کا ذکر یہاں کیا گیا ہے اس کا نام ہے ابراہیم ( علیہ السلام ) ۔
اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو کیسی عزت دی۔ یہ اس نظارہ سے معلوم ہو سکتا ہے جو خدا نے فرمایا لَقَدِ
اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا ۚ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ہم نے اس کو برگزیدہ کیا دنیا میں اور آخرت
میں بھی سنوار والوں سے ہوگا ۔
اللہ تعالیٰ کے مکالمات کا شرف رکھنے والے ، شریعت کے لانے والے، ہادی ورہبر، بادشاہ اور
اسی قسم کے عظیم الشان لوگ ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے ہوئے۔ یہ ابراہیم علیہ السّلام کی اولاد کے
لئے نتیجہ دکھایا ہے۔ حضرت موسیٰ ، حضرت داؤد ، حضرت مسیح علیہ السلام سب حضرت ابراہیم کی نسل

حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے تھے اور حضرت اسمعیل اور ہمارے سید و مولی بادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی اولاد سے ہیں۔
ایک اور جگہ یہ بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابراہیم اور اس کی اولاد کو بہت بڑا ملک دیا مگر
غور طلب امر یہ ہے کہ جڑ اس بات کی کیا ہے؟ کیا معنی ؟ وہ کیا بات ہے جس سے وہ انسان اللہ تعالیٰ
کے حضور برگزیدہ ہوا اور معزز ٹھہرایا گیا ۔ قرآن کریم میں اس بات کا ذکر ہوتا ہے جہاں فرمایا ہے
إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمُ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ جب ابراہیم کے رب نے اس کو حکم دیا کہ تو
فرمان بردار بن جا تو حضرت ابراہیم عرض کرتے ہیں میں رب العلمین کا فرمان بردار ہو چکا۔ کوئی حکم تو
نہیں پوچھا کہ کس کا حکم فرماتے ہو۔ کسی قسم کا تامل نہیں کیا۔ فرمانبرداری کے حکم کے ساتھ ہی معابول
اُٹھے کہ فرمانبردار ہو گیا۔ ذرا بھی مضائقہ نہیں کیا اور نہیں خیال کیا کہ عزت پر یا مال پر صدمہ اُٹھانا
پڑے گا یا احباب کی تکالیف دیکھنی پڑیں گی ۔ کچھ بھی نہ پوچھا۔ فرمان برداری کے حکم کے ساتھ اقرار
کر لیا کہ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ۔ یہ ہے وہ اصل جو انسان کو خدا تعالیٰ کے حضور برگزیدہ اور معزز بنا
دیتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا سچا فرماں بردار ہو جاوے۔
فرمان برداری کا معیار کیا ہے؟ ایک طرف انسان کے نفسانی جذبات کچھ چاہتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کے احکام کچھ اور ۔ اب دیکھیں کہ آیا خدا تعالیٰ کے احکام کو انسان مقدم کرتا ہے یا اپنے
نفسانی اغراض کو ۔ اسی طرح رسم و رواج، عادات ، کسی کا دباؤ ، حب جاہ و رعایت قانون قومی ایک
طرف کھینچتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا حکم ایک طرف ۔ اس وقت دیکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کی طرف
جھکتا ہے یا اس پر دوسرے امور کو ترجیح دیتا ہے۔ اب اگر اللہ تعالیٰ کے احکام کی قدر کرتا اور اُن کو مقدم
کر لیتا ہے تو یہی خدا کی فرمانبرداری ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خود بھی خدا تعالیٰ کی اطاعت کی اور انہی باتوں کی وصیت اپنی
اولاد کو بھی کی اور یعقوب نے بھی یہی وصیت کی کہ اے میری اولاد اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک
عجیب دین کو پسند کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر وقت فرمانبرداری میں گزارو۔ چونکہ موت کا کوئی وقت معلوم
نہیں ہے اسی لئے ہر وقت فرمان بردار ہوتا کہ ایسی حالت میں موت آوے کہ تم فرمانبردار ہو۔ میری

حقائق الفرقان
۳۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
تحقیقات میں یہی بات آئی ہے کہ سچی تبدیلی کر کے اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱،۱۰)
ان آیتوں میں ان کلمات شریف میں اللہ تعالیٰ ایک شخص کی راہ پر چلنے کی ہدایت فرماتا ہے اور
وہ انسان اس قسم کا ہے جس کو ہر مذہب وملت کے لوگ عموماً یا غالباً عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ
کون؟ ابوالا نبیاء ۔ حنفاء کا باپ ۔ ابراہیم ، اپ ۔ ابراہیم علیہ الصلواۃ والسّلام ۔ یہ ابراہیم و یہ ابراہیم وہ ہے جس کی نسبت اس
سے پہلے فرمایا وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْراهِمَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ فَاتَهُنَّ کہ جب ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں
کے بدلے انعام دینا چاہا تو اُس نے اس کو پورا کر دکھایا۔
اللہ تعالیٰ جب انسان کو سچے علوم عطا کرتا ہے اور اس کا ان علوم کے مطابق عمل درآمد ہو پھر اس
میں قوت مقناطیسی پیدا ہو جاتی ہے اور نیکیوں کا نمونہ ہو کر دوسروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ یہ درجہ اس
کو تب ملتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کا وفادار بندہ ہو اور اس کی فرمانبرداری میں ایسا ثابت قدم اور
مستقل مزاج ہو کہ رنج میں راحت میں ، عُسر میں ٹیسر میں ، باساء میں ضراء میں ، غرض ہر حالت میں
قدم آگے بڑھانے والا ہو اور اللہ جل شانہ کی وفاداری میں: ی میں چست ہو۔ اس ہو۔ اس کو حاجتیں پیش آتی ہیں مگر
وہ اس کے ایمان کو ہر حال میں بڑھانے والی ہوتی ہیں کیونکہ بعض وقت حاجت پیش آتی ہے تو دعا کا
دروازہ اس پر کھلتا ہے اور توجہ الی اللہ اور تضرع الی اللہ کے دروازے اس پر کھلتے ہیں اور اس طرح پر وہ
حاجتیں مال و جان کی ہوں عزت و آبرو کی ہوں ۔ غرض دنیا کی ہوں یا دین کی اس کے تقریب الی اللہ کا
باعث ہو جاتی ہیں کیونکہ جب وہ دعائیں کرتا ہے اور ایک سوز ورقت اور دل گداز طبیعت سے
باب اللہ پر گرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں کامیاب ہو جاتا ہے تو باب شکر اس پر کھلتا ہے اور پھر وہ
سجدات شکر بجالا کر از دیا د نعمت کا وارث ہوتا ہے جو ثمرات شکر میں ہیں اور اگر کسی وقت بظاہر نا کامی
ہوتی ہے تو پھر صبر کے دروازے اس پر کھلتے ہیں اور رضا بالقضاء کے ثمرات لینے کو تیار ہوتا ہے اسی
طرح یہ حاجتیں جب کسی بد بخت انسان کو آتی ہیں اور وہ مالی ، جانی یا اور مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے تو یہ
حاجتیں اور بھی اس کی دوری اور مہجوری کا باعث ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ بیقرار مضطرب ہو کر قلق کرتا اور

حقائق الفرقان
۳۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
نا امید اور مایوس ہو کر مخلوق کے دروازہ پر گرتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ سے ایسا بے گانہ اور نا آشنا ہوتا
ہے کہ ہر قسم کے فریب و دغا سے کام لینا چاہتا ہے اگر کبھی کامیاب ہو جائے تو اس کو اللہ تعالیٰ کے فضل
و رحمت کے ذکر اور اس کی حمد و ستائش کا موقع نہیں ملتا بلکہ وہ اپنی کرتوتوں اور فریب و دعا اور
چالبازیوں کی تعریف کرتا اور شیخی اور تکبر میں ترقی کرتا اور اپنی حیل و تجاویز پر عجب و ناز کرتا ہے۔ اگر
نا کام ہوتا ہے تو رضا بالقضاء کے بدلے اس کی مقادیر کو کوستا اور بری نگاہ سے دیکھتا اور اپنے رب کا
شکوہ کرتا ہے۔ غرض یہ حاجتیں تو سب کو ہیں اور انبیاء اولیاء وصدیقوں اور تمام منعم علیہ گروہ کے لئے
بھی مقدر ہوتی ہیں مگر سعید الفطرت کے لئے وہ تقرب الی اللہ کا باعث ہو جاتیں اور اس کو مزید
انعامات کا وارث بنا دیتی ہیں اور شقی مضطرب ہو کر قلق کرتا ہے اور ناکام ہو کر سخط علی اللہ کر بیٹھتا
ہے کامیابی پر وہ مبتلا فی الشرک ہو جاتے ہیں اور ناکامی پر مایوس ۔
مشکلات اور حوائج کیوں آتے ہیں؟ ان میں باریک در بار یک مصالح الہیہ ہوتے
ہیں کیونکہ مشکلات میں وسائط کا مہیا کرنا تو ضروری ہوتا ہے ۔ اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ مَنْ
يَشْفَعُ شَفَاعَةً حَسَنَةً (النساء: ۸۲) کا ثواب لینا بھی کیسی نعمت الہی ہے اور پھر ان میں حکمت
ہوتی ہے کہ ان خدمات کے ثمرات مساعی جمیلہ ان کی فکر اور محنت پر اللہ تعالیٰ کو انعام دینا منظور ہوتا
ہے اور اس طرح پر نہ سنن النبی باطل ہوتے ہیں اور نہ سلسلہ علم ظاہری کا باطل ہوتا ہے۔
غرض سچا اور پکا مومن وہ ہوتا ہے جیسا کہ حضرت امام نے شرائط بیعت میں لکھا ہے کہ رنج میں ،
راحت میں ، سر میں، ٹیسر میں قدم آگے بڑھا وے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب ان امور کا پیش آنا
ضروری ہے تو ہر ایک حالت میں فرمانبردار انسان کو چاہیے کہ ترقی کرتا رہے اور دعاؤں کی طرف توجہ
کرے تا کامیابی کی راہیں اسے مل جائیں اور یہ ساری باتیں ابراہیمی ملت کے اختیار کرنے سے
پیدا ہوتی ہیں ۔
ابرا ہیمی ملت کیا ہے؟ یہی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کہا اسلم تو فرمان بردار ہو جا۔ انہوں نے کچھ
نہیں پوچھا یہی کہا اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
اے جو کوئی بھلائی کی سفارش کرے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۵۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اسلام کسی دعولی کا نام نہیں بلکہ اسلام یہ ہے کہ اپنی اصلاح کر کے سچا نمونہ ہو۔ صلح و آشتی سے
کام لے۔ فرمانبردار ہو۔ سارے اعضاء قلب، زبان، جوارح ، اعمال و اموال انقیاد النبی میں لگ
جائیں ۔ منہ سے مسلمان کہلا لینا آسان ہے۔ شرک ، حرص طمع اور جھوٹ سے گریز نہیں۔ زنا، چوری،
غفلت اور کینہ پروری ، ایذاء رسانی سے دریغ نہیں ۔ پھر کہتا ہے میں فرمانبردار ہوں۔ یہ دعوئی غلط
ہے۔ کیسا عجیب زمانہ تھا جب یہ دعوے کہ نَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ " نَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ عَلَى رؤوس
الْأَشْهَادِ کئے جاتے تھے۔ ایسے پاک مدعیوں کی طرح مومن بننا چاہیے جن کی تصدیق میں خدا نے
بھی فرمایا کہ ہاں سچ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے مخلص عابد ہیں ۔ مومن کو اسلام کہنے کے ساتھ ہی اَسْلَمْتُ
کہنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ یہی نکتہ معرفت کا ہے جو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے اور اسی کے نہ سمجھنے کی وجہ
سے فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المؤمن (المؤمن: من: :- (۸۴) کے مصداق ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ میں پھر کہتا
ہوں کہ ملت ابراہیم بڑی عجیب راحت بخش چیز ہے۔ وہ ملت وہ سیرت کیا ہے؟ اسلم فرمانبردار ہو کر
چلو قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ پھر اس ملت اور سیرت کو چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام نے شفا
بخش رحمت اور نور پایا تھا اس لئے نہ صرف اپنے ہی لئے اس کو پسند کیا بلکہ وطی بِهَا ابْراهِم - الآية
اسی سیرت اور ملت کی ابراہیم نے اپنی اولاد کو وصیت کی۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱، ۱۲ )
حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے عمل درآمد اور ان کی تعلیم کا خلاصہ قرآن شریف نے ان
آیات میں بیان فرمایا ہے کہ جیسا اس کے رب نے اُسے کہا اسلم تو فرمانبردار ہو جا تو ابراہیم نے
کوئی سوال کسی قسم کا نہیں کیا اور نہ کوئی کیفیت دریافت کی کہ میں کس امر میں فرماں برداری اختیار
کروں بلکہ ہر ایک امر کے لئے خواہ وہ کسی رنگ میں دیا جاوے اپنی گردن کو آگے رکھ دیا اور جواب
میں کہا اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ کہتے ہیں میں تو رب العلمین کا تابعدار ہو چکا۔ ابراہیم علیہ السّلام کی یہی
فرمانبرداری اپنے رب کے لئے تھی جس نے اسے خدا کی نظروں میں برگزیدہ بنا دیا۔ وہ لوگ
لے اور ہم تو سب سے بڑھ کر اسی کو دل سے چاہنے والے ہیں ۔ ۲۔ اور ہم تو اسی اکیلے اللہ کی عبادت کرنے
والے ہیں ۔ سے یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جو ان کے پاس علم تھا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۳۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
جو ابراہیم کا دین یعنی ہر طرح اپنے آپ کو خدا کے سپرد کرنا اختیار نہیں کرتے غلطی کرتے ہیں اور
اس لئے اللہ تعالیٰ ان کو سفیہ قرار دیتا ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اسے دنیا میں بھی
برگزیدہ کیا۔ پس وہ لوگ جو کہ دنیا میں ترقی کرنا چاہتے ہیں وہ غور کریں کہ خدا کی فرمانبرداری سے
وہ ابراہیمی مراتب حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر ایک قسم کی عزت ابراہیم علیہ السلام کو حاصل ہے اور
یہ سب کچھ اسلمت کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک خطر ناک مرض ہے کہ بعض لوگ مامورین کے انذار
اور عدم انذار کی پرواہ نہیں کرتے۔ اُن کو اپنے علم پر ناز اور تکبر ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ کتاب البی
ہمارے پاس بھی موجود ہے۔ ہم کو بھی نیکی بدی کا علم ہے۔ یہ کونسی نئی بات بتانے آیا ہے کہ ہم اس
پر ایمان لاویں۔ ان کم بختوں کو یہ خیال نہیں آتا کہ یہود کے پاس بھی تو تو رات موجود تھی ۔ اس پر
وہ عمل درآمد بھی رکھتے تھے۔ پھر ان میں بڑے بڑے عالم ، زاہد اور عابد موجود تھے ۔ پھر وہ
کیوں مردود ہو گئے ؟ اس کا باعث یہی تھا کہ تکبر کرتے تھے۔ اپنے علم پر نازاں تھے اور وہ
اطاعت جو کہ خدا تعالیٰ اسلِیم کے لفظ سے چاہتا ہے ان میں نہ تھی ۔ ابراہیم کی طرز اطاعت
ترک کر دی۔ یہی بات تھی کہ جس نے ان کو مسیح علیہ السّلام اور اس رحمۃ للعالمین نبی کریم صلعم کے
ماننے سے جس سے تو حید کا چشمہ جاری ہے ماننے سے باز رکھا۔
الحکم جلد ۹ نمبرے مؤرخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۷ )
مسلمان بنو۔ اسلم کی آواز پر اسکیت کا جواب عمل سے دو۔ دوست احباب رشتہ داروں
اور عزیزوں کو نصیحت کرو کہ اسلام اپنے عمل سے دکھاؤ تمہیں خدا تعالیٰ نے بہت عمدہ موقع دیا ہے
کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنے وقت پر آیا ہے جو راستبازوں کا پورا نمونہ ہے اور تم میں
موجود ہے وہ تم سے بھی چاہتا ہے کہ تم دین کو دنیا پر مقدم کرو۔ اس پر عمل کرو گے تو نا کام نہ رہو گے۔
مومن کبھی ناشاد نہیں رہ سکتا بلکہ سدا ہی بہشت میں رہتا ہے۔ اس کو دو بہشت ملتے ہیں دنیا میں بھی
اور آخرت میں بھی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۷ مئی ۱۹۰۵ء صفحه ۶)

حقائق الفرقان
۳۶۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
جو قربانی کرتا ہے اللہ اس پر خاص فضل کرتا ہے۔ اللہ اس کا ولی بن جاتا ہے پھر اسے محبت کا
مظہر بناتا ہے۔ پھر اللہ انہیں عبودیت بخشتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس میں لامحدود ترقیاں ہو سکتی ہیں
چنانچہ حضرت ابراہیم کو بھی کہا گیا اسلم تو انہوں نے فوراً کہا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ۔ خیر جب
یہ عبودیت کا تعلق مستحکم ہو جاتا ہے تو پھر اس میں عصمت پیدا ہوتی ہے اور خدا اسے تبلیغ کا موقعہ دیتا
ہے پھر اس کو ایک قسم کی دھت ہو جاتی ہے خواہ کوئی مانے یا نہ مانے۔ اس میں ایک ہمدردی پیدا ہوتی
ہے اور وہ قول موجہ سے لوگوں کو امر بالمعروف کرتا ہے پھر وقت آتا ہے جب حکم ہوتا ہے کہ لوگوں سے
یوں کہو۔ جوں جوں ترقی کرتا جاتا ہے خدا کا فضل اور درجات بڑھتے جاتے ہیں ۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
رشک (غبطة) تمام انسانی ترقیات کی جڑ ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر رشک کرنا ہے تو
ابراہیم سے کرو۔ دیکھو اس نے اپنے اخلاص و وفا کے ذریعے کیسے کیسے اعلیٰ مدارج پائے۔ ابراہیم کی
ملت سے کون بے رغبت ہو سکتا ہے مگر وہی جس کی دینی دنیوی عقل کم ہو۔ اس کی ملت کیا تھی ؟ بس
حنیف ہونا۔ حنیف کہتے ہیں ہر امر میں وسطی راہ اختیار کرنے والے کو۔ عربی زبان میں جس کی ٹانگیں
ٹیڑھی ہوں اُسے احنف کہتے ہیں۔ اس واسطے حنیف کے معنے میں بعض لوگوں کو دھوکا ہوا ہے حالانکہ
ایسے شخص کو احنف بطور دعا و فال نیک کہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہر چہ گیر ملتی علت شودے کے
مریض سیدھے کے معنے بھی اُلٹے ہی لیتے ہیں ۔ جس آدمی کو سیدھا کہا جاوے گویا اس کے یہ معنے ہیں ہیں۔
کہ تم بڑے بیوقوف ہو۔
ابراہیم کی راہ یہ ہے کہ افراط تفریط سے بچے رہنا۔ کسی کی طرف بالکل ہی نہ جھکنا بلکہ دین و دنیا
دونوں کو اپنے اپنے درجے کے مطابق رکھنا چنانچہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ " (البقرۃ: ۲۰۲) ایک ہی دعا ہے ۔ رابعہ بصری ایک عورت گزری ہے ایک دن کسی
لے جو بھی اس پر مشکل یا بیماری آتی ہے وہ اس کو آ ل یا بیماری آتی ہے وہ اس کو آگے بڑھانے کا ذریہ کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ ۲۔ اے ہمارے صاحب!
تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی