سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 28
حقائق الفرقان
۳۶۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
شخص نے ان کے سامنے دنیا کی بہت سی مذمت کی ۔ آپ نے توجہ نہ فرمائی لیکن جب دوسرے دن پھر
تیسرے دن بھی یونہی کہا تو آپ نے فرمایا اس کو ہماری مجلس سے نکال دو کیونکہ یہ مجھے کوئی بڑا
دنیا پرست معلوم ہوتا ہے جبھی تو اس کا بار بار ذکر کرتا ہے۔ پس ایک وسطی راہ اختیار کرنا جس میں
افراط و تفریط نہ ہوا براہیمی ملت ہے مومن کو یہی راہ اختیار کرنی چاہیے اور میں خدا کی قسم کھا کر شہادت
دیتا ہوں کہ ابراہیم کی چال اختیار کرنے سے نہ تو غریب الوطنی ستاتی ہے نہ کوئی اور حاجت ۔ نہ انسان
دنیا میں ذلیل ہوتا ہے نہ آخرت میں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْتُهُ فِي الدُّنْيَا
وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ وہ دنیا میں بھی برگزیدہ لوگوں سے تھا اور آخرت میں بھی۔ بعض
لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا میں خواہ کیسی ذلت ہو آخرت میں عزت ہو اور بعض آخرت میں کسی عزت
کے طالب نہیں یا تھوڑی چیز پر اپنا خوش ہو جانا بیان کرتے ہیں چنانچہ ایک دفعہ میں نے ایک کتاب
میں پڑھا کہ کوئی بزرگ لکھتے ہیں کہ ہمیں تو بہشت میں پھونس کا مکان کافی ہے اور دنیا کے متعلق لکھا
ہے کہ یہاں کفار کوٹھیوں میں رہتے ہیں مسلمانوں کے لئے کچے مکانوں میں رہنا اسلامیوں کی ہتک
ہے۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ جب اس دنیا میں وہ اپنی ہتک پسند نہیں کرتا تو اس عالم میں اپنا ذلیل
حالت میں رہنا اسے کس طرح پسند ہے؟ یہ خیال ابراہیمی چال کے خلاف ہے!
ابراہیم نے جن باتوں سے یہ انعام پایا کہ دنیا و آخرت میں برگزیدہ اور اعلیٰ درجہ کا معزز انسان
ہوا وہ بہت لمبی ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے ایک ہی لفظ میں سب کو بیان فرمادیا کہ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ اسْلِمُ
لا
قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِین پھر انسان کو اپنی بہتری کے ساتھ اپنی اولا د کا بھی فکر ہوتا ہے مسلمانوں
میں کئی قسم کے لوگ گزرے ہیں بعض کو اپنی اولاد کا اتنا فکر ہوتا ہے کہ دن رات ان کے فکر میں مرتے
ہیں اور بعض ایسے کہ اولاد کے متعلق اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
البدر جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
اسلام کی حقیقت یہی ہے کہ انسان اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے اور
حقائق الفرقان
۳۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنی گردن فرمانبرداری کے لئے رکھ دے۔ اپنی خواہش، اپنا ارادہ کچھ باقی نہ رہے اور یہی مومن
ہونے کے معنے ہیں۔
اگر مسلمان مسلمان کہلا کر ، ایمان باللہ کا دعوی کر کے اللہ تعالیٰ کے احکام کا جوا اپنی گردن پر نہیں
رکھتا اور اپنی خواہش اور ارادے کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کی مرضی اور حکم کا پابند اور مطیع نہیں ہوتا تو اس کو
اپنے اندر غور کرنا چاہیئے کہ اسلام اور ایمان کے لوازم سے اس نے کیا لیا۔
اور اس بات کا معلوم کرنا کہ آیا میں نے خدا تعالیٰ کے ہاتھ اپنی جان اور مال کو بیچ دیا ہے یا
نہیں بڑی صفائی کے ساتھ ہو سکتا ہے اور بہت ہی آسان ہے اگر وہ اپنے ارادوں ، اپنی خواہشوں،
اپنے دوستوں ، اپنی ملکی رسم و رواج قومی عادات اور شعائر کو مقدم کرتا ہے اور الہی قوانین اور فرامین کی
اتنی بڑی پرواہ نہیں کرتا کہ رسم و رواج یا سوسائٹی اور برادری کے اصولوں پر اللہ تعالیٰ کی باتوں کو مقدم
کرلے تو اس کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس نے کچھ بھی نہیں بیچا یا کہو کہ مومن اور مسلمان کہلانے کے ساتھ
اپنی جان و مال کو بیچ کر بھی اس پر نا جائز تصرف کیا ہے۔
پس یہ بہت خطرناک اور نازک مقام ہے ۔ مسلمان یا مومن باللہ کہلا نا آسان ہو تو ہو مگر بننا
کاری دارد ۔ مسلمان بننے کا نمونہ ابراہیم علیہ السّلام کی زندگی میں دیکھو ۔ اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمُ
قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعُلمین پھر مسلمان بننے کا کامل نمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں
مشاہدہ کرو۔
لا
غرض مومنوں کے جان و مال اللہ تعالیٰ نے خرید لئے ہیں اور اس کے معاوضہ معاوضہ میں وہ فوز عظیم اور
وہ عظیم الشان ابدی راحت اور آسائش کا مقام اس نے دیا ہے جس کو جنت کہتے ہیں ۔ اب جبکہ مومن
اپنے ایمان کے اقرار کے ساتھ اپنے جان اور مال بیچ چکے تو پھر اللہ تعالیٰ کی راہ میں ان کے خرچ
کرنے سے مضائقہ کیا ؟ ؟
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱)
إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ( البقرة : ۱۳۲) ایک ہی نکتہ ہے اور وہ کامل
حقائق الفرقان
۳۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
اتباع اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اسے کہا کہ تم ہمارے فرمانبردار
ہو جاؤ تو کہا حضور میں تو فرما مانبردار ہو چکا اور آپ کا پ کا کیوں فرمانبردار نہ بنوں آ۔ آپ تو
رب العالمین ہیں ۔ ابراہیم فرمانبرداری کی نوعیت اور وجہ نہیں پوچھتا۔ حکم کے ساتھ ہی
فرمانبرداری کا اقرار کیا ہے۔ یہاں تک ہی نہیں بلکہ وَ وَكَّى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ
يُبَنِي إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة : ۱۳۳) یعنی اسی
فرمانبرداری کی ابراہیم نے اپنے بیٹے کو وصیت کی اور یعقوب نے بھی کہا کہ اے میرے بیٹو! اللہ
تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو برگزیدہ کیا ہے جو فرمانبردار بننے کا دین ہے۔ پس تم فرمانبردار
ہو کر ہی مرو ۔
اسی ایک نکتہ پر سارے کمالات کا دارو مدار ہے۔ غرض فرمانبرداری کامل فرمانبرداری تمام
سکھوں کی جڑ ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ انسانی اور جسمانی علوم سکھ کا موجب ہوتے ہیں تو جاودانی علوم
کیوں جاودانی راحت کا ذریعہ نہ ہوں؟ میں اپنے تجربہ سے اور تمام راستبازوں کے تجربہ کے علم سے
کہتا ہوں کہ جاودانی علوم سے متمتع ہونے والا کبھی گھبراؤ میں نہیں ہوتا۔ اتنا سکون راحت اسکیت کہنے
والے کے سوا کسی اور کو نہیں مل سکتا۔
الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۱، ۱۲ مورخه ۲۸ مارچ دے را پریل ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷، ۱۸)
b
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ صدق اور اخلاص کہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہوا کہ اسلِمُ قَالَ
اسلمت (البقرة: ۱۳۲) اے ابراہیم تو فرمانبردار ہو جا عرض کیا حضور میں تو فرمانبردار ہو چکا۔ اسلم نہیں
کہا اسْلَمْتُ کہا یعنی اپنا ارادہ رکھا ہی نہیں معا حکم الہی کے ساتھ ہی تعمیل ہو گئی ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ / فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
وَ مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ ابْرُهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا ۚ وَإِنَّهُ فِي
الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ - إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ وَ وَصَّى بِهَا إِبْرَاهِمُ
بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ - أَمْ كُنْتُمْ
حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ الهَكَ
وَالهَ أَبَابِكَ ابْرُهِمَ وَاسْتَعِيلَ وَ اسْحَقَ الهَا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ۔ (البقرة : ۱ ۱۳ تا ۱۳۴)
دنیا کی بڑی بڑی قومیں اہل اسلام تمام عیسائی، تمام یہودی سارا یورپ سارا امریکہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو بڑی تعظیم سے یاد کرتے ہیں اور سب ابراہیم علیہ السلام کے عظیم الشان انسان
ہونے کے معتقد ہیں ۔ ابراہیم علیہ السلام میں اس قدر خوبیاں اور برکتیں تھیں کہ ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ اے ابراہیم ! اگر تمام آسمان کے ستارے اور زمین کے ذرات گن سکتا ہے تو گئے ۔ اسی
قدر تیری اولاد ہو گی ۔ مکہ معظمہ میں جہاں جہاں حضرت ابراہیم کھڑے ہوئے، جہاں جہاں چلے
پھرے اور جہاں جہاں دوڑے ہیں یہ سب حرکات اللہ تعالیٰ نے عبادات میں داخل کر دیں۔ اخیر عمر
میں ایک شہزادی بھی آپ کے نکاح میں آئی ۔ ننانوے سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے ایک صالح اور
نیک لڑکا عطا فرمایا ۔ مال مویشی کثرت سے تھے اور بیبیاں اور بچے بھی تھے ۔ دنیوی دلجمعی کے اسباب
بھی سارے مہیا تھے ۔ جب مہمان آیا تو معاً عجل حنیذ بھنا ہوا گوشت مہمان کے سامنے لا حاضر
کیا۔ اگر اسباب مہیا نہ ہوتا تو معا یہ تیاری ناممکن تھی۔
سارے
وہ گر جس کے سبب سے اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو یہ دین و دنیا کی برکتیں عطاء کی تھیں وہ کیا تھا؟ جو
پیغمبر موسی داؤد عیسی ساروں کو ابرہیم کی ہی برکت سے حصہ ملا تھا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ
عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ اور كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ میں بھی اسی مماثلت کی دعا
سکھلائی ہے ۔ جڑان برکتوں کی اور گران تمام نعمتوں کا کیا تھا؟ بس یہی ایک گر تھا اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّه
أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِين جب کہا اس کو اس کے رب نے کہ تو فرماں بردار ہو جا۔ عرض کیا کہ
میں فرمانبردار ہو چکا۔ تُو تو رب العالمین ہے ۔ تیری فرمانبرداری سے کون اعراض کرے سوائے اس
کے جو کہ بے وقوف ہو ۔ اللہ اللہ ! رب العالمین اور اس کی سچی فرمانبرداری ! اس سے بڑھ کر اور کیا
چاہئے؟
یه گردینی و دنیوی برکتوں کا نہ صرف اپنے ہی لئے ابراہیم علیہ السلام نے تجویز کیا بلکہ اپنے بیٹوں
حقائق الفرقان
۳۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے لئے اور ان بیٹوں نے ابراہیم کے پوتوں کے لئے بھی یہی اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة: ۱۳۲)
سے سبق حاصل کر کے استحضار موت کے وقت وصیتیں کیں ۔ وَ وَطی بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَ
يَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ - أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاء
إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ الهَكَ وَإِلَهَ
ابَابِكَ ابْرَاهِمَ وَاسْتَعِيلَ وَ اسْحَقَ الهَا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ۔ میں بھی تم کو تمام خوشحالیوں
کا گر بتاتا ہوں کہ تم بھی رب العالمین کے فرمانبردار بن جاؤ۔ کسی میں تکبر فرمانبردار بن جانے
میں حجاب ہوتا ہے۔ کسی میں کسل فرمانبرداری کے لئے حجاب ہوتا ہے کیسل کو دور کرو اور اتباع نبوی کا
التزام رکھو ۔ اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
(ال عمران: ۳۲۰) دوسری جگہ فرمایا ہے اِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ
وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - (البقرة رة:۳۹) : : ٣٩) مگر مشکل یہ ہے کہ یا تو کسل ہوتا ہوتا ہے یا اپنی ہی اٹکل سے کاموں
کے وقت اپنا ایک مذہب بنا لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ متبع ہو جاؤ اور فرمانبردار بن
جاؤ ۔ آمین
۱۳۳
( البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ / دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه (۲)
وَ وَصَّى بِهَا إِبْرَاهِمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ
الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔
ترجمہ۔ اور فرمانبرداری اور اطاعت کی ابراہیم اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو وصیت کر دی کہ
اے میرے بیٹو! یہی ہے وہ خاص دین اسلام جو اللہ نے تمہارے لئے چن لیا ہے تو دیکھو تمہاری
موت اس مسلمانی طریقہ کے سوا کسی اور طریقہ پر نہ ہو۔
تفسیر ۔ اصطفی ۔ پسند کیا۔
(اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو (جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا ہوں ) تو تم میری
چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔ ۲ے جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے
رہیں گے اُس اُس وقت جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے
لئے وہ غمگین ہوگا ۔
حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
لا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ موت اختیار میں نہیں ۔ موت سے پہلے بے ہوشی ہو جاتی ہے۔
ایسی ایسی حالتوں میں موت آتی ہے کہ اس سے پہلے ایک منٹ اپنے انجام کی خبر نہیں ہوتی ۔ پھر انسان
پر کئی قسم کی حالتیں آتی ہیں باوجود اس کے ارشاد ہے اِلَّا وَ انْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ اس میں نکتہ یہ ہے کہ
انسان موجودہ حالت میں ترقی کرے اور آئندہ بھی نیکی کا ارادہ رکھے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ بدی کر
کے تو بہ کر لیں گے یا آئندہ من جائیں گے وہ غلطی کرتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱)
ابراہیم کا پوتا یعقوب اپنی اولاد کو مخاطب کر کے کہتا ہے یبَنِي إِنَّ اللَّهَ اصْطَفى - الآية ال
میری اولاد اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک دین برگزیدہ کیا ہے فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ انْتُمْ مُسْلِمُونَ پس
تم کو تاکید کرتا ہوں کہ تمہاری موت نہ آوے مگر ایسے رنگ میں کہ تم مسلمان ہو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار
بندے ہو۔
انسان کو موت کا وقت معلوم نہیں اور پتہ نہیں اس وقت حواس درست ہوں یا نہ ہوں اور پھر یہ
امر اختیاری نہیں اس لئے یہ عقدہ کس طرح حل ہو؟ ایک صحیح حدیث نے اس مسئلہ میں میری
راہنمائی کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان جب عمل کرتا ہے تو فرشتے اس کے اعمال کو لکھتے
جاتے ہیں سعادت کے اعمال بھی اور شقاوت کے اعمال بھی ۔ اور موت کے قریب ان کی میزان کی
جاتی ہے اور پھر وہ مقادیر الہیہ سبقت کرتی ہیں۔ اگر وہ لوگوں کی نظر میں نیک تھا پر اللہ سے معاملہ
صاف نہیں یا اللہ سے معاملہ صاف ہے مگر لوگوں کی نگاہ میں نہیں تو وہ کتاب باعث ہوتی ہے کہ اس کا
خاتمہ اللہ کی رضا یا سخط پر جیسی صورت ہو، ہو۔ پس ہر روز اپنے اعمال کا محاسبہ چاہیئے ۔ ایک صحابی نے
ہماری سرکار صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا کہ جاہلیت میں میں نے کچھ صدقات کئے تھے کیا وہ
بابرکات ہوں گے؟ ارشاد ہوا کہ أَسْلَمْتَ عَلى مَا اسْلَفت یہ اسلام ان ہی کی برکت سے تجھے
نصیب ہوا ہے۔ موت علی الاسلام اس طرح نصیب ہو سکتی ہے کہ انسان ہر روز محاسبہ کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ
لے تو نے ماضی میں جو نیک اعمال کیسے ہیں ۔ انہی کی بدولت تو نے اسلام قبول کیا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے اپنا معاملہ صاف کرے اگر تعلقات صحیحہ نہ ہوں تو تو بہ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۱۲ ، ۱۳)
میرے ایک شیخ تھے وہ فرمایا کرتے تھے کہ غايَةُ الْعِلْمِ حَيْرَةُ غرض وہ بات جو خدا تعالیٰ
کو پسند ہے جس سے وہ راضی ہوتا اور اپنے فضلوں سے انسان کو بہرہ مند کرتا ہے وہ نہ بہت باتوں سے
مل سکتی نہ بہت کتابوں کے پڑھنے سے بلکہ وہ بات تعلق رکھتی ہے دل سے۔ وہ اس کی ایک کیفیت ہے
جس کو عام الفاظ میں وفاداری ، اخلاص اور صدق کہہ سکتے ہیں اور یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے ماموروں کی
اطاعت سے اور سچی پیروی سے ۔۔۔ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام جس کی نسل سے ہو۔ سے ہونے کا آج سب
سلطنتیں فخر کرتی ہیں اس نے اس راہ کو اختیار کیا۔ اس نے صدق دل سے اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِینَ کہا
اور اسی ایک امر کی اولاد کو وصیت کی ۔ نتیجہ کیا ہوا خدا تعالیٰ نے اسے ایسا معزز و مکرم بنایا کہ اس کی
اولاد کی گنتی تک نہیں ہو سکتی ۔ وہ بادشاہ جو اس کے مقابلہ میں اُٹھا آج کوئی اس کا نام تک بھی نہیں
جانتا۔
یقیناً سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کسی کا احسان اپنے ذمہ نہیں رکھتا وہ اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ
دے دیتا ہے جس قدر کوئی خدا کے لئے دیتا ہے۔ دیکھو ابو بکر رضی اللہ عنہ نے مکہ میں ایک معمولی کوٹھا
چھوڑا ہو گا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کی کس قدر قدر کی ۔ اس کے بدلہ میں اسے ایک سلطنت کا مالک بنا
دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک اونٹ چرانے والے کو کس وسیع مملکت کا خلیفہ بنادیا۔ جناب علی نے
خدمت کی اس کی اولاد تک کو مخدوم بنادیا۔ غرض میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور صدق و اخلاص
سے چھوٹی سے چھوٹی خدمت بھی ہزاروں گنا بدلہ پاتی ہے۔ وہ تھوڑی سی بات کا بہت بڑا اجر دے دیتا
ہے پھر جو اس کے ساتھ سچا رشتہ عبودیت قائم کرتا۔ ودیت قائم کرتا ہے۔ اس کے عظمت و جلال سے ڈر جاتا ہے۔ دین کو
دنیا پر مقدم کرتا ہے جیسا کہ تم نے اپنے مرشد و مولی مہدی ومسیح کے ہاتھ پر اقرار کیا ہے تو خدا تعالیٰ اس
کی تائید اور نصرت میں ایسا لگ جاتا ہے کہ
اے علم کی انتہا حیرت ہے۔ (ناشر)
ه
حقائق الفرقان
۳۶۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
بر کسے چوں مہربانی سے گنی از زمینی آسمانی مے کنی کے
کا اسے سچا مصداق بنا دیتا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تم سچ سچ وہ نمونہ دکھاؤ جو
ابراہیم نے دکھایا۔ کہنے والوں کی آج کمی نہیں ۔ تم سے تمہارا امام عمل چاہتا ہے عملی حالت درست ہوگی
تو خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے انعام و اکرام تمہارے شامل حال ہو جائیں گے۔ وہ ہزاروں ہزار
ابراہیم بنا سکتا ہے تم ابراہیم بنو بھی۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ ابراہیم اور اس کے خاندان نے یہ مجرب نسخہ
بتایا کہ تمہاری موت ایسی حالت میں ہو کہ تم مسلمان ہو۔ موت کا کیا پتہ ہے کہ کب آ جاوے۔ ہر عمر
کے انسان مرتے ہیں بچے ، بوڑھے، جوان ، ادھیڑ ۔ موسم میں جو تغیر ہو رہا ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے انذار ہے۔ شروع سال میں زمینداروں سے سنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ اس قدر غلہ ہوگا کہ سمانہ سکے گا
مگر اب وہی زمیندار کہتے ہیں کہ سردی نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ آئندہ کے لئے خطرات پیدا ہور ہے
ہیں اس لئے یہ وقت ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے صلح کر لو اور اس ایک ہی مجرب نسخہ کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔
لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ موت کی کوئی خبر نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر وقت
مسلمان بنے رہو۔ یہ مت سمجھو کہ چھوٹے سے چھوٹے عمل کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا کام آئے گا۔
نہیں۔ خدا تعالیٰ کسی کے فعل کو ضائع نہیں کرتا ۔ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا
کہ میں جب کافر تھا تو اللہ کی راہ میں خیرات کیا کرتا تھا کیا اُس خیرات کا بھی کوئی نفع مجھے ہو گا۔
فرما یا أَسْلَمْتَ عَلى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ تیری وہی نیکی تو تیرے اس اسلام کا موجب ہوئی ۔ خدا تعالیٰ
پر سچا ایمان لاؤ اور اس کو سچی فرمانبرداری کے نمونے سے ثابت کرو۔ ٹھیک یاد رکھو کہ ہر نیک
بیج کے پھل نیک ہوتے ہیں ۔ بڑے بیچ کا درخت برا پھل دے گا۔
گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو "
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مؤرخہ ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۵ صفحه (۶)
تنہائی میں بیٹھ کر اگر ایک شخص کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں کہ ایسا مکان ہو،
لے جب تو کسی پر فضل کرتا ہے تو اسے زمینی وسفلی وجود سے آسمانی وجود بنا دیتا ہے۔ (ناشر) کے گندم سے گندم اور جو
دو
سے جو ہی اُگتا ہے اس لئے تم اپنے مکافات عمل سے غافل مت رہو، جیسا کرو گے ویسا بھرو گئے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۶۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایسا لباس ہو، ایسا بستر ا ہو، ایسے ایسے عیش و عشرت کے سامان موجود ہوں ، اِس اِس طرح کے
خوشکن اسباب میسر آ جاویں تو اس کی موت مسلمان کی موت نہیں ہو سکتی ۔ مومن اور مسلمان
انسان کی تو ایسی حالت ہو جانی چاہیے کہ مرتے وقت کوئی غم اور اندیشہ نہ ہو ۔ اسی واسطے فرمایا
لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُون یعنی فرمانبردار ہو کر مریو۔ کس کو خبر ہے کہ موت کے وقت اس کی ہوش
بھی قائم ہوگی یا نہیں ۔ کئی مرنے کے وقت خراٹے لیتے ہیں۔ دہی بلونے کی طرح آواز نکالتے ہیں
اور طرح طرح کی سانس لیتے ہیں ۔ کئی کتے کی طرح ہاہا کرتے ہیں ۔ جب یہ حال ہے اور دوسری
طرف خدا بھی کہتا ہے کہ مسلمان ہو کر مریو ۔ ایسے ہی رسول نے بھی کہا۔ تو یہ کس کے اختیار میں ہے کہ
ایسی موت مرے جو مسلمان کی موت ہو گھبراہٹ کی موت نہ ہو؟ اس کا ایک ستر ہے کہ جب انسان سکھ
میں اور عیش و عشرت اور ہر طرح کے آرام میں ہوتا ہے۔ سب قوامی اس میں موجود ہوتے ہیں کوئی
مصیبت نہیں ہوتی ۔ اس وقت استطاعت اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا کے حکم کی نافرمانی کر کے
حظ نفس کو پورا کرے اور کچھ دیر کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔ پر اگر اس وقت خدا کے خوف
سے بدی سے بچ جاوے اور اس کے احکام کو نگاہ رکھے تو اللہ ایسے شخص کو وہ موت دیتا ہے جو م مسلمان کی
موت ہوتی ہے۔ اگر وہ اس وقت مرے گا جبکہ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينة (القارعة :) یعنی جب اس کی
تراز و زور والی ہو گی تو وہ با مراد ہوگا اور مسلمان کی موت مرے گا ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ مرتے وقت
عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ میں کون ہوں؟ دوسری کہتی ہے دس خاں میں کون ہوں؟ تیسری
پوچھتی ہے دسو خاں جی میں کون ہاں؟ اور اسی میں ان کی جان نکل جاتی ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)
ابراہیم نے اپنی اولاد کی بہتری چاہی تو اس کے لئے ایک وصیت کی يُبَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمْ
الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ اے میرے بچو! اللہ نے تمہارے لئے ایک دین پسند
فرمایا پس تم فرمانبرداری کی حالت میں مرو۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو گناہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر توبہ
کر لیں گے مگر یہ غلطی ہے کیونکہ عمر کا کچھ بھروسہ نہیں۔
(البدر جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
حقائق الفرقان
٣٧٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۳۴ - اَمْ كُنتُم شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا
تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِى قَالُوا نَعْبُدُ الهَكَ وَإِلَهَ أَبَابِكَ ابْرُهِمَ وَاسْتَعِيلَ وَ
اسْحَقَ الهَا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ کیا تم اُس وقت موجود تھے جب یعقوب کی موت قریب آ پہنچی جس وقت اُس نے اپنے
بیٹوں سے پوچھا کہ میرے مرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ انہوں نے جواب دیا ہم تیرے معبود
اور تیرے باپ دادا ابراہیم اور اسماعیل اور احق کے معبود کی جو ایک ہی اکیلا اللہ ہے، عبادت کریں
گے اور ہم اُسی کے مسلمان بندے بنے رہیں گے۔
تفسیر ۔ کیا تم حاضر تھے جس وقت پہنچی یعقوب کو موت ؟ جب کہا اپنے بیٹوں کو تم کیا پوچو گے میرے
پیچھے؟ بولے ہم عبادت کریں گے تیرے اور تیرے باپ دادوں کے رب کی ۔ ابراہیم اور اسمعیل اور
اسحق ۔ وہی ایک رب اور ہم اسی کے حکم پر ہیں ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴ حاشیہ )
أَمْ كُنْتُمْ شُهَدَاء - الآية تم تو موجود تھے تمہارے اسلاف گواہی دیتے ہیں کہ یعقوب نے
آخر وقت کیا ارشاد کیا ؟ کس کی اطاعت کرو گے؟ انہوں نے کہا نَعْبُدُ الهَكَ ہم اللہ کے فرمانبردار
ہوں گے جو تمہارا اور اسحق اور ابراہیم کا معبود تھا اور وہ ایک ہی تھا۔ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ہم ہمیشہ اسی کے
فرمانبردار رہیں گے۔ پس یہ حق وصیت کا ہے اور تمام وعظوں کا عطر اور اصل مقصد یہی ہے جو تمہارے
سامنے پیش کیا ہے اور یہ وصیت ہے اس شخص کی جو ابو الا نبیاء اور ابوالحنفاء ہے اور اسی کی وصیت
کو میں نے تمہارے سامنے پیش کیا ہے پس تم اپنے کھانے پینے ،لباس، دوستی ، محبت ، رنج ، راحت،
عُسر ، ٹیسر ، افلاس، دولتمندی ، صحت اور مرض ، مقدمات و صلح میں اس اصول کو مد نظر رکھو کہ اللہ کی
فرمانبرداری سے کوئی قدم باہر نہ ہو۔ پس یہ وصیت تمام وصیتوں کی ماں ہے اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے
کہ ہر حال میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری مد نظر ہو اور یہ ہو نہیں سکتی جب اللہ تعالیٰ سے بغاوت ہو
اور یہ بھی بغاوت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک کو بڑا بناتا ہے اور اس کو برگزیدہ کرتا ہے مگر یہ اس کی مخالفت کرتا اور
اس سے انکار کرتا ہے۔ برہموؤں نے اسی قسم کا دعویٰ کیا ہے جو وہ رسالت اور نبوت کے منکر ہیں۔ یہ
بغاوت ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ مطاع ہوا اور وہ گو یا ارادہ البہی کا دشمن اور باغی ہے۔
حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کرو۔ علوم پر ناز اور گھمنڈ نہ کرو۔ رنج میں راحت
میں اور عُسر یسر میں قدم آگے بڑھاؤ۔ الحکم جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۱۳ )
۱۳۶ - وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصْرَى تَهْتَدُوا قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِمَ حَنِيفًا
وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ -
ترجمہ اور ان کا یہ کہنا کہ یہود ہو جاؤ یا نصاری بن جاؤ جب نجات پاؤ گے ( بالکل جھوٹ ہے )
تم جواب دو کہ ہم نے تو ابراہیمی طریقہ اختیار کر لیا ہے ابراہیم سب طرف سے منہ پھیر کرا کیلے سچے
اللہ کو پوجنے والا تھا اور وہ ہرگز مشرکوں میں سے نہ تھا۔
تفسير - كُونُوا هُودًا أَوْ نَصْرَی تَهْتَدُوا فرماتا ہے کہ یہودی و نصرانی بننے میں (اسی طرح تم سمجھو
صرف مرزائی کہلانے میں ) بھلائی نہیں بلکہ مومن کی شان یہ ہے کہ فرمانبرداری کرے جس جس وقت
جناب النبی کوئی حکم دیں مان لے۔ اس میں ان لوگوں کا رڈ بھی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم اپنے نبی کو مانتے
ہیں ہمارے پاس کتاب ہے ہمیں کسی اور امام یا مجد دیا ہدایت یا وحی کی ضرورت نہیں ۔ مومن کی شان
تو یہ ہے کہ ہم ایمان لائے جو پہلے اتر چکا اور جواب ہماری طرف اترا۔ ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے کہ
بعض احکام کو یا انبیاء کو مانیں اور بعض کو نہ مانیں ۔
سوائے اسلام کے کسی نے اس اصل سے فائدہ نہیں اُٹھایا کہ اپنے سے پہلے تمام انبیاء اور
ان کی تعلیمات کو بھی سچا مانتا ہے اور موجودہ کو بھی اور بعد آنے والی ہدایتوں پر بھی ایمان لانے کی
ہدایت کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱، ۲۲)
۱۳۷ - قُولُوا آمَنَّا بِاللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَ مَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَهِمَ وَ اسْمَعِيلَ وَ
اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِي مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِي النَّبِيُّونَ مِنْ
رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ ان کو سنا دو کہ ہم اللہ کو مان چکے اور جو کلام ہم پر اُترا ہے اُسے مان چکے اور جو ابراہیم اور
اسمعیل اور اسحق اور یعقوب اور اُن کی پاکباز اولاد پر نازل ہوتا رہا ( اس پر بھی ہم نے یقین کر لیا ہے )
لے ہمیں وہ پاس والی سیدھی راہ چلا۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۳۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور جو کچھ موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ملا ہے (اسے بھی ہم نے مان لیا
ہے ) ہم تو ان اللہ کے رسولوں میں کچھ بھی فرق نہیں کرتے سب کو رسول مانتے ہیں اور ہم اس ایک ہی
اللہ کے فرمانبردار ہو چکے ہیں ۔
تفسیر قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرھم ۔ کہو ہم نے یقین کیا اللہ پر اور جو
اُترا ہم پر اور جو اُترا ابراہیم پر۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۸ حاشیه )
۱۳۸ - فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا ۚ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي
شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ پھر اگر یہ اہل کتاب (یعنی یہود اور نصاری) اسی طرح ایمان لائیں جس طرح تم ایمان
لائے ہو تو بے شک وہ سیدھا راستہ پا جائیں گے اور اگر منہ پھیر لیں گے تو اس کے سوا نہیں کہ وہ ایک
ضد پر اڑ رہے ہیں اللہ تمہیں کافی ہے ان کی مخالفت کے لئے اور وہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر۔ پھر اگر وہ یقین لاویں جس طرح پر تم یقین لائے تو راہ پاویں اور اگر پھر جاویں تو اب وہی
ہیں ضد پر سواب کفا۔ ب کفایت ہے تیری طرف سے ان کو اللہ اور وہی ۔ ہے سنتا جانتا۔
شقاق ۔ ضد میں ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۹ حاشیه )
فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ یہ ایک پیشگوئی ہے کہ سارا جہان ایک طرف ہو اور تو اکیلا ایک طرف۔سب
کے مقابلہ میں صرف ہم تیرے لئے کافی ہیں۔ رکوع اول میں ایک پیشگوئی ہے أُولئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ یعنی مظفر و منصور ہوں گے۔
دوسری پیشگوئی ۔ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ (البقرة: ۲۶) چنانچہ
اسی دنیا میں ان کو باغات ملے ۔
تیسری پیشگوئی ۔ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرۃ:۱۱۳) چنانچہ وہ خوف جاتا رہا
ے اچھی خبر سنادو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے یہ کہ ان کے لئے عمدہ عمدہ باغ ہیں ۔
ے نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ غم رکھتے ہیں ۔ ( ناشر )