سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 29

حقائق الفرقان
رض
۳۷۳
نه صحابہؓ صرف خود امن میں ہوئے بلکہ دوسروں کے امن کا موجب ہوئے ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
چوتھی پیشگوئی - أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة: ١١٦) جدھر صحابہ نے قدم اُٹھا یا وہی ملک
تصرف میں آیا۔
پانچویں پیشگوئی - إِنَّا أَرْسَلْتُكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا ( البقرۃ: ۱۲۰) چنانچہ ماننے والوں کو
بشارتیں عطا ہوئیں اور منکروں کو سزائیں ہوئیں ۔
چھٹی پیشگوئی یہ ہے جو او پر بیان ہوئی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۲)
یوں تو قرآن مجید کا لفظ لفظ اعجاز ہے اور آیت آیت نشان۔ لیکن اس سے پہلے پارہ میں یہ
سات پیشگوئیاں بہت زبردست ہیں :۔
ا - وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصُّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهرُ (البقرة : (۲۶) جو ایمان لائے جنہوں نے عمل صالح کئے ان کے لئے باغات ہیں جن
کے نیچے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں ۔ دنیا میں اس کا نظارہ یوں نظر آیا کہ وہ تمام ممالک جو بوجہ
اپنے باغات اپنی زرخیز زمین اور چشموں اور نہروں کے مشہور ہیں مسلمانوں کے قبضے میں
آئے اور ایک ملک کے بعد دوسرا ملک اسی جیسا جب فتح کرتے اور یہ فتوحات پیہم ہوتی
تھیں تو اس آیت کے معنے کھلتے تھے۔ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا
مِنْ قَبْلُ وَ أَتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا (البقرة: ۲۲) یعنی جب جنت سے کوئی پھل ان کو دیا جائے گا تو وہ پکار
اُٹھیں گے یہ تو وہی ہے جو پہلے ہم کو دیا جا چکا ہے اور دیئے جائیں گے اس جیسا اور ۔
دوم - أوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ( البقرة : 1 ) یعنی جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں
اور جو کچھ اللہ کے دیئے سے دیتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں اُس پر جو تیری طرف اُتارا گیا اور جو کچھ
ا تم جس طرف منہ پھیر وادھر اللہ ہی کی توجہ کا لحاظ رکھو ۔ ۲۔ بے شک ہم نے تجھے حق اور حکمت کے ساتھ بھیجا ہے
تو ( ماننے والوں کے لئے ) بشارت دینے والا اور (منکروں کے واسطے ) ڈرانے والا ہے۔(ناشر)

حقائق الفرقان
۳۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
تجھ سے پہلے نازل کیا گیا اور آخرت پر یقین لاتے ہیں یعنی مسلمان وہی مظفر و منصور ہوں گے چنانچہ
آخر ایک زمانہ نے دیکھا کہ صحابہ اپنے تمام مخالفین پر فتحیاب ہوئے اور اپنی ہر ایک آرزو میں کامیاب
ہوئے۔
صحابہؓ کو در پیش
سوم - لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ۱۱۳) جس قدر خوف صحا
تھے آخر وہ سب کے سب جاتے رہے ۔ وہ سعادت مند لوگ نہ صرف خود امن میں ہوئے بلکہ
ایک جہان میں امن پھیلا ۔ جو خوف پیش آیا وہ دور کیا گیا اور کوئی حزن نہ تھا جوان کے لئے قائم
رہتا۔
چهارم - اِنَّا اَرْسَلْتُكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا ( البقرۃ:۱۲۰) یعنی اے نبی ہم نے تجھے حق کے
ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا چنانچہ ماننے والوں کو بشارتیں عطا ہوئیں اور منکروں کو
سزائیں ملیں ۔ یہ نظارہ بھی ایک دنیا نے دیکھا۔
پنجم وَ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ
عَلِيمٌ (البقرۃ : ١١٦) مشرق اور مغرب اللہ کا ہے پس اے صحابہ ! جدھر تمہارا رُخ اُدھر ہی اللہ کا
رخ اللہ تعالیٰ کشائش والا اور جاننے والا ہے۔ اس آیت میں جو پیشگوئی تھی وہ جس شان وشوکت
پوری ہوئی بڑے بڑے معاندین و مخال معاندین و مخالفین اس کے قا اس کے قائل ہیں ۔ صحابہ کو خدا خدا نے وہ عزم ، وہ
ہمت ، وہ برکت دی کہ جدھر انہوں نے گھوڑوں کی باگیں اُٹھائیں ۔ فتح و ظفر استقبال کو آئی ۔ جس
سے
ملک پر فوج کشی کی فوراً تصرف میں آیا۔
ششم
وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(البقرة: ۱۳۸) یعنی اگر یہ کفار روگردانی کرتے ہیں تو سوا اس کے اور کوئی بات نہیں کہ یہ پرلے درجے
کی مخالفت وضد میں ہے۔ ان سب کے لئے اللہ تجھے کافی ہے اور وہ سمیع علیم ہے۔
الله الله !! تمام عمائد ورؤساء مکہ بلکہ بڑی بڑی ملک عرب کی بہادر قو میں ایک طرف۔ عرب ہی
کی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ایران و شام والوں نے بھی بڑا بڑا زور لگایا اور انہوں نے اپنی طرف سے

حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ نہ صرف مال بلکہ اپنی جان تک ضائع کرنے سے انہوں نے دریغ
نہیں
کیا لیکن اِس ساری جد و جہد کا نتیجہ یہ نکلا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کامیاب ہوئے اور یہ تمام مخالفین
ناکام ۔ سارا جہان ایک طرف اور محمد عربی (صلعم) ایک طرف۔ ایک اللہ نے سب کے مقابل میں
کیسی کفایت کی۔ تاریخ عالم اس پر شاہد ہے ہمیں ظاہر کرنے کی حاجت نہیں ۔
تشخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۷ ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۵ تا ۳۲۷)
۱۴۰،۱۳۹ - صِبْغَةَ اللهِ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَ نَحْنُ لَهُ
عبدُونَ - قُلْ اَتُحَاجُّونَنَا فِي اللهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ وَلَنَا أَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ
أَعْمَالُكُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ -
ترجمہ ۔ الہی رنگ سے کس کا رنگ بہتر ہے اور ہم تو اسی اکیلے اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں۔ ان
لوگوں سے کہہ دو کہ تم اللہ کے بارے میں ہم سے کیا جھگڑتے ہو وہ تو ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی
رب ہے اور ہمارے اعمال کا بدلہ ہمیں ملے گا اور تمہارے اعمال کا بدلہ تمہیں اور ہم تو سب سے بڑھ کر
اسی کو دل سے چاہنے والے ہیں ۔
تفسير - صبْغَةَ اللهِ - البی رنگ میں رنگین ہو جاؤ۔
اتحاجوننا في الله ۔ مسلمانوں کے خدا پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ اسے تمام خوبیوں کا
صاحب اور تمام عیبوں ، نقصوں ، کمزوریوں سے منزہ مانتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۲)
۱۴۳ ، ۱۴۴ - سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلَهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي
كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ وَ كَذلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَ
يَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا
لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً

حقائق الفرقان
۳۷۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللهُ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ
لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ۔ قریب ہے کہ بے وقوف کہیں گے کہ مسلمانوں کو کس نے پھیر دیا اُس قبلہ کی طرف سے جس
کی طرف وہ پہلے تھے۔ ان سے کہہ دو کہ مشرق اور مغرب (سب) اللہ ہی کا ہے وہ جس کو چاہتا ہے
سیدھی راہ چلاتا ہے۔ اور ایسی باتوں کے سبب سے ہم نے تم کو ایک جماعت اعلیٰ درجہ کی نیکی سکھانے
والی بنایا ہے تا کہ تم لوگوں کے سامنے گواہ یعنی نمونہ بنو اور رسول تمہارا گواہ یعنی نمونہ ہو (اور اے
پیغمبر!) جس قبلہ کی طرف تم تھے اُس کو اس لئے ہم نے بدل دیا کہ ہم دیکھیں کہ کون رسول کی پیروی
کرتا ہے الگ ہو کر اُس سے جو پھر جاتا ہے الٹے پاؤں اور (یہ قبلہ کا بدلنا ) بڑا شاق گزرا مگر اللہ نے
جن کو ہدایت دی (انہیں کچھ بڑی بات معلوم نہ ہوئی ) اور اللہ ایسا نہیں کہ تمہاری نماز ضائع کر
دے۔ بے شک اللہ لوگوں پر بڑی شفقت رکھنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر۔ میں نے اس آیہ کریمہ پر مدتوں غور کیا ہے ہمارے مفسر لوگ تحویل قبلہ کے متعلق
لکھتے ہیں ۔ مجھ کو روایت سے باہر جانے میں جب تک الہام یا وحی نہ ہو نکلنا دشوار ہے ہیں صحابی ہیں
جو اس آیہ کو تحویل قبلہ کے متعلق بتاتے ہیں۔
بنی اسرائیل کے متعلق سورۃ البقر میں خوب بوچھاڑ ہے۔ اُن کو اور ان کے علماء وغیرہ سب کو
خوب خوب بتایا ہے اور ان کے حالات گزشتہ یاد دلائے ہیں۔ ان کی غلط کاریاں اور اپنے احسانات و
انعامات یاد دلائے ہیں ۔ پھر اُن کی غلطیاں اور جہالتیں بتا کر ابراہیمی لوگوں کی غلطیاں بتائی ہیں ۔
میرے استاد حضرت رحمت اللہ صاحب کو نبی کریم نے خواب میں بتایا تھا کہ تم سے مباحثہ ہو
گا۔ تم نے آیت ۱۹ اور ۲۱ سے استدلال کرنا۔
یہ اعتراض ہوتا ہے کہ جب تم ابراہیمی تھے تو تم نے قبلہ سے کیوں منہ پھیرا ؟ خدائے تعالیٰ
فرماتا ہے کہ سب مشرق و مغرب ہمارا ہی ہے۔ ہم اپنے مصالح سے جس کو چاہیں ہدایت کریں۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۹)

حقائق الفرقان
۳۷۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ - یہ بڑی یا د رکھنے والی بات ہے کہ صرف عیب چینی بہت بری بات ہے۔
میں چھوٹا بچہ تھا تو ایک کتاب میں نے پڑھی جس کا نام دل بہلاؤ تھا۔ اس میں سے دو کہانیاں مجھے
یاد ہیں ایک یہ کہ حضرت مسیح کہیں جارہے تھے آپ نے ایک مردہ کتا دیکھا تو کسی نے کہا کہ دیکھئے کیا
خراب شکل ہے۔ آپ نے فرمایا اس کے دانت بہت خوبصورت ہیں ۔ کتاب والا اس کہانی سے یہ عمدہ
نتیجہ نکالتا ہے کہ اچھے آدمی خوبیوں کی طرف نظر رکھتے ہیں مگر بڑے جنہیں میں بد قسمت کہوں گا نکتہ
چینیوں کی طرف جھک جاتے ہیں ۔
پھر ایک اور کہانی لکھی ہے کہ ایک سورآتا تھا۔ مسیح دیوار کی طرف ہو گئے اور کہا کہ آپ سلامتی
سے نکل جاویں ۔ کسی نے کہا کہ ایک سور سے ایسا ادب۔ فرمایا میں زبان کو درست رکھتا ہوں ۔
تین قومیں دنیا میں ہیں ایک عیسائی ۔ انہوں نے تمام انبیاء کے معاصی کو بیان کرنے کا ٹھیکہ لیا
سالے نکلتے رہتے ہیں ان میں مقدس لوگوں کی اس قدر عیب چینیاں
نام سے جو رسالے
ہے۔ معصوم نبی کے نام ۔
ہوتی ہیں کہ ان کو دیکھ دیکھ کر ہماری کتابوں میں بھی بدگمانیاں پھیل گئی ہیں۔ اس کا نتیجہ دیکھو کہ خود یہ
قوم فسق و فجور میں مبتلا ہو گئی ہے حتی کہ شریعت کے قانون کا نام لعنت رکھا ہے اور زنا کوئی جرم ہی
نہیں۔
دوم - بد
بد قسمتی سے مسلمانوں میں چند شریر اتنفس لوگوں نے دنیا کے لئے دین کا جھوٹا پیرا یہ
اختیار کر کے غلط فہمیاں پھیلائیں اور مومنوں کے دو فریقوں میں سے ایک کی عیب چینی کر کے ان میں
فساد ڈلوادیا۔ بیلوگ تمام صحابہؓ ، تابعین ، از واج النبی کو فاسق ، فاجر ، ظالم ، کافر کہتے ہیں حتی کہ ان
وا
کے ایک مفسر نے لکھا ہے آدم سے لے کر ایں دم تک کوئی گناہ نہیں جس کا مرتکب عمر نہیں اور
دوسرے بد بخت تمام اہلِ بیت پر تبرا کرتے ہیں ۔
تیسری قوم آریہ کی ہے ان کی نظر بھی عیب ہی پر پڑتی ہے اپنی خوبی کے اظہار کا کوئی ذریعہ
نہیں ۔ ہاں دوسرے مقدسوں کو گالیاں سناتے ہیں۔ اس کی سزا انہیں یہ ملی کہ خود نیوگ کا مسئلہ ان میں
جاری ہوا جو فسق و فجور کی جڑ ہے۔

حقائق الفرقان
۳۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ تین قو میں میں نے دیکھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی قسم ! کہ انہوں نے اس بد گوئی کا نتیجہ نیک نہیں
اُٹھایا۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے لوگوں کو عیب شماری کا شوق ہے مگر میں سچ کہتا ہوں اور اپنے
مشاہدے سے کہتا ہوں کہ جو دوسروں کے عیب از راہ تحقیر نکالتا ہے وہ مرتا نہیں جب تک خود اس عیب
میں مبتلا نہ ہو جائے۔ اس رکوع میں بھی ایسے ہی لوگوں کا ذکر ہے۔
سُفَهَاءُ جَمْعُ سَفِيهِ - ثَوْبَ سَفِية وہ رڈی کپڑا جو بہت ہی خراب ہو۔ سفیہ کہتے ہیں اُس شخص کو
جو دینی دنیوی عقل عمدہ نہ رکھتا ہو۔ قرآن کریم میں ۔ ہم میں ہے۔ لا تُؤْتُوا السُّفَهَاءُ أَمْوَالَكُمُ (النساء:1)
یہ کام سفہاء کا ہے کہ دوسروں کی عیب شماری کرتے رہیں اور ہر وقت اعتراض ہی کرتے رہیں ۔
مَا وَلَهُمْ ۔ کس چیز نے ہٹا دیا ان کو ۔
كذلك - به سبب ایسی ہی باتوں کے ۔ اسی لئے انہی تدبیروں سے۔ یہاں گذلِک کے
یہی معنے ہیں۔
أمَّةً وَسَطًا ۔ اعلیٰ درجہ کے لوگ ۔
شُهَدَاء - نگران ۔
لِنَعْلَمَ ۔ تا ہم دیکھیں ۔
-
مِمَّن ۔ ان لوگوں سے الگ کر کے ۔
ايْمَانَكُمْ ۔ تمہاری نمازوں کو ۔
حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مکہ معظمہ میں تھے اس وقت بیت المقدس کی طرف
منہ کر کے نماز پڑھتے تھے۔ ہر قوم میں ایک نہ ایک مسئلہ بہت عزیز ہوتا ہے اور اس پر سب قوم متفق
ہوتی ہے۔ دیکھو ہندو ہیں ان میں جھوٹ ، فریب ، دغا ، زنا ، شراب سب کچھ ہے مگر ایک مسئلہ ہے ان
میں قومیت کا کہ برہمن کھتریوں ہ برہمن کھتریوں سے بیاہ نہ کرے۔ کھتری شودروں سے الگ رہیں ۔ اس میں
کوئی خلاف نہیں کرتے۔
اے مال ان کے حوالے نہ کرو جو کم عقل ہوں ۔ (ناشر)
مسئلے کے

حقائق الفرقان
۳۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایک مسلمان جھوٹ بول لے، چوری کرے، دغا دے، حرام خوری سے مال چھین لے ۔
سب کچھ کرے مگر مسلمان ہی سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کوئی مسلمان سؤر کھالے تو میں نہیں سمجھتا اسے
کوئی مسلمان سمجھے حالانکہ دوسری حرام چیزوں کے مرتکب ہونے سے ایسا نہیں سمجھا جاتا۔
اسی طرح عرب والوں میں ایک مسئلہ تھا اور وہ مکہ معظمہ کی تعظیم کا تھا۔ وہ ہر بدی کا ارتکاب کر
لیتے تھے مگر کبھی مکہ پر چڑھائی نہ کرتے۔ چڑھائی تو در کنار اس کے حدود میں شکار نہ کرتے۔ کوئی پناہ
لیتا تو پھر اس سے تعرض نہ کرتے۔ قرآن کریم میں اسی لئے أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوع (القريش: ۵) اور
يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ " (العنكبوت : ۲۸ ) فرمایا۔ یہاں تک ادب تھا کہ مکہ میں آمد و رفت
کے دنوں تمام جنگ موقوف ہو جاتے تھے۔
ایسے موقعہ پر اللہ نے دل میں ڈالا کہ مکہ قبلہ ہونا چاہیے مگر چونکہ وہاں بت پرستی تھی اور
یہ دین محض توحید تھا اس لئے پہلے اجازت نہیں ملی ۔ پھر جب مدینہ میں گئے تو وہاں یہودی
بیت المقدس کی تعظیم کرتے تھے۔ اس وقت ارشاد باری تعالیٰ ہوا کہ مکہ کو قبلہ بنایا جائے تا معلوم
ہو کہ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۳، ۲۴)
بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے پر آ ر یہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ تم بیت اللہ کی
پوجا کرتے ہو۔ یہ خیال ان کا بالکل غلط ہے ۔ وہ نہیں جانتے کہ انسان جب عبادت الہی کرے گا تو
کسی نہ کسی سمت کو تو اس کا منہ ہو ہی جائے گا۔ ہر صورت یہ اعتراض انسان پر آ سکتا ہے کیونکہ وہ
بھی مشرق کی طرف عبادت میں اور آگ کی طرف ہون میں منہ کرتے ہیں اس لئے آریہ لوگ خود
بھی اس کے نیچے ہی ہیں ۔ اہل اسلام اگر نماز اس طرح سے پڑھتے کہ کسی کا منہ پورب کو کسی کا
پچھم کو کسی کا اوتر کو اور کسی کا دکن کو تو کیا اس سے سب کے خیالات و اعتقادات کا یکساں ہونا اور
سب کے اتفاق و محبت کا اظہار ہو سکتا تھا۔ پھر جو خوبی اور خوبصورتی دوش بدوش کھڑے ہو کر اور ایک نا
ا جس نے ان کو بھوک کے وقت کھانا دیا اور ہر قسم کے خوف سے امن میں رکھا۔
لوگ اُچک لئے جارہے ہیں اس کے آس پاس ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
جانب کو منہ کر کے عبادت الہی کرنے میں پائی جاتی ہے وہ دوسری صورت میں کہاں پیدا ہو سکتی ہے۔
لطف تو اس میں ہے کہ ایک خدا کے پرستار ایک کتاب کے ماننے والے ایک ہی رسول کے مطبع ایک
ہی جانب کو منہ کر کے عبادت الہی کرتے ہوں جو اُن کی یکجہتی اور ان کے ہم اصول ہونے پر ایک
مضبوط دلیل ہے۔
اور اس میں کیا مزا ہے کہ زبان سے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک خدا کی پرارتھنا کرتے ہیں اور
جب پرارتھنا کرنے کے لئے بیٹھیں تو جس طرف کو ایک مہاشہ کا منہ ہو ادھر دوسرے کے چوتڑ ہوں
اور جدھر تیسرے کے چوتڑ ہوں اُدھر چوتھے کا منہ ہو۔ گویا کہ جنگل میں ایک دوسرے سے روٹھے
ہوئے بیٹھے ہیں۔
اب غور کر کے دیکھو کہ آیا یہ فطرت انسانی کے عین مطابق ہے یا وہ۔ پھر کسی کی عبادت کے لئے
دل میں اعتقاد ہوتا ہے معبود کے سامنے انسان اپنے آپ کو ذلیل خیال کرتا ہے۔ تعظیمات کے الفاظ
بولتا ہے۔ اس سے دعائیں مانگتا اور التجائیں کرتا ہے۔ اس کے حسن واحسان کا اقرار کرتا ہے اس سے
امن وامان کی درخواست اور مصائب کے دور ہونے کی نہایت تذلیل کے ساتھ دعائیں کرتا ہے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۸۰)
دو قسم کے اہل مذاہب ہیں ایک اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے والے دوسرے
مذاہب پر عیب چینی کرنے والے ۔ آخر الذکر جھوٹے ہیں ۔۔۔۔ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا
عَلَيْهَا یہ طعنہ دیا کفار نے کہ ان مسلمانوں کا مرکز تو مکہ تھا کیوں ان کو وہاں سے نکال دیا گیا۔
جواب دیا گیا مشرق و مغرب اللہ کا ہے عنقریب فتح ہوگا۔
۔۔۔۔ شهداء - بادشاه - سبعہ معلقہ کا ایک شعر اس پر گواہ ہے۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰)
اور وہ قبلہ جو ہم نے ٹھہرایا جس پر تو تھا نہیں مگر اسی واسطے کہ معلوم کریں کون تابع ہے رسول
کا اور کون پھر جاوے گا اُلٹے پاؤں۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۲۸۶ حاشیہ )

حقائق الفرقان
۳۸۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور نہیں کیا تھا ہم نے وہ قبلہ جس پر تو تھا مگر اس لئے کہ ظاہر ہو جاوے کہ کون رسول کے تابع ہے
اُس سے جو پھر جاتا ہے ایڑی پر ۔ (فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۳۱ حاشیہ ) ۔
تحویل قبلہ کے بارے میں بہت سی بخشیں ہیں اور آج کل تو زیادہ تر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ
مسلمان کعبہ کی عبادت کرتے ہیں جو بالکل غلط ہے کیونکہ عبادت تو یہ ہے کہ جلب نفع و دفع مضرت
کے خیال سے کسی کی غایت درجہ تعظیم کی جائے اور کعبہ نہ تو نافع ہے نہ ضار ۔ پس عبادت کعبہ کی نہیں کی
جاتی بلکہ رب الکعبہ کی ۔
۲۔ ساری نماز پر اول سے آخر تک غور کر لو کعبہ کی مدح و ثناء اس میں کہیں بھی نہیں ۔
عبادت کی جاتی ہے اس کی جو حُسن و احسان کا سر چشمہ ہو، جو صد ہو مگر کعبہ اس کا
مصداق نہیں ۔
۔ کسی کی طرف منہ کرنا یہ امر کوئی عبادت نہیں کہلاتا کیونکہ تمام آدمی آخر کسی نہ کسی طرف منہ
کر کے ہی کھڑے ہوتے ہیں پھر نماز میں نیت استقبال الی القبلہ شرط نہیں ۔
۔ ایک حکم ہوتا ہے ایک حاکم ۔ پس ہم تو حاکم کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں اور اس طرح پر
قبلہ رخ نماز ادا کرنا خانہ کعبہ کی عبادت نہیں بلکہ اس حکم کے دینے والے کی عبادت ہے۔
رب
۶
- إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اقرار کیا جاتا ہے کہ زبان و دیگر جوارح سے آے
العلمين ، الرحمن الرحیم ، مالک یوم الدین تیری ہی عبادت کرتا ہوں ۔ پس قبلہ رخ ہونا
کعبہ کی پرستش کس طرح بن سکتا ہے اور نماز شروع کرتے ہی إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ
السَّمواتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام: ۸۰) پڑھا جاتا ہے جس سے تمام ایسے
اعتراض رفع ہو جاتے ہیں اور ان کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔
اے (اے سب خوبیوں والے صاحب!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں حالانکہ ہم تجھی سے مدد بھی چاہتے ہیں ۔ (ناشر)
میں نے تو اپنا منہ اسی کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے سب سے الگ ہو کر ایک ہی کا بن کر۔
میں تو مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۳۸۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ے۔ اس کعبہ کی نسبت بائبل میں بھی بہت سی پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں اور انہی میں حضرت ہاجرہ،
حضرت اسمعیل اور پھر حضرت نبی کریم صلعم کی بعثت کا مذکور ہے ملاحظہ ہو پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰
پھر خداوند کے فرشتے نے اسے ( ہاجرہ کو ) کہا کہ میں تیری اولاد کو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی
نہ جائے۔ پھر دیکھو ے ا باب اور پھر ابراہیم نے خدا سے کہا کہ اسمعیل تیرے حضور جیتا رہے اور
اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ۔ دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے بہرہ مند کروں گا اور بہت
بڑھاؤں گا۔
دو
(۱) یسعیاہ باب ۴۲ پڑھیئے دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالتا۔ میرا برگزیدہ جس سے میرا جی
راضی ہے میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں کے درمیان عدالت جاری کرائے گا۔ وہ نہ چلائے
گا۔ اپنی صدا بلند نہ کرے گا اور اپنی آواز بازاروں میں نہ سنائے گا ۔ وہ مسلے ہوئے سٹے کو نہ توڑے گا
اور یکتی ہوئی بتی کو نہ بجھائے گا۔ وہ عدالت کو جاری کرائے گا کہ دائم رہے۔ اس کا زوال نہ ہوگا نہ مسلا
جائے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے اور بحری ممالک اس کی شریعت کی راہ تکیں ۔“
(ب) میں خداوند نے تجھے صداقت کے لئے بلایا۔ میں تیرا ہاتھ پکڑوں گا اور تیری حفاظت
کروں گا اور لوگوں کے عہد اور قوموں کے نور کے لئے تجھے دوں گا۔“
(ج) اے بحری ممالک اور ان کے باشندو! تم زمین پر سر تا سر اسی کی ستائش کرو۔ بیابان اور
اس کی بستیاں قیدار کے آباددیہات اپنی آواز بلند کریں گے ۔ سلع کے بسنے والے ایک گیت گائیں
گے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں گے۔ وہ خداوند کا جلال ظاہر کریں گے۔ بحری ممالک میں
اس کی ثناء خوانی کریں گے ۔ خداوند ایک بہادر کی مانند نکلے گا۔ وہ جنگی مرد کی مانندا اپنی غیرت کو اسکائے
گا ۔ وہ چلائے گا۔ ہاں وہ جنگ کے لئے بلائے گا۔ وہ اپنے دشمنوں پر بھاری کرے گا۔
(د) خدا وندا اپنی صداقت کے سبب راضی ہوا۔ وہ شریعت کو بزرگی دے گا اور اسے عزت بخشے گا۔
(ح) کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ اس کی راہوں پر چلیں ۔ وہ اس کی شریعت کے شنوا نہ ہوئے
اس لئے اس نے اپنے قہر کا شعلہ اور جنگ کا غضب اس پر ڈالا ۔

حقائق الفرقان
۳۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہ آیت پکار پکار کر بتلا رہی ہے کہ موسوی شریعت کے بعد پھر ایک کامل شریعت بنی آدم کو ملنے
والی ہے اور وہ ملک عرب میں ہوگی اور نئے سرے سے خدا کی توحید قائم ہوگی جو اس کی مخالفت کرے
گاوہ پیا جائے گا اور ہلاک ہوگا ۔
وو
پھر پڑھو ساٹھواں باب ۔ " میں اپنی شوکت کے گھر کو بزرگی دوں گا ۔۔ اس کے بدلے تو ترک
کی گئی اور تجھ سے نفرت ہوئی ۔ ایسا کسی آدمی نے تیری طرف گزر بھی نہیں کیا۔ میں تجھے شرافت دائمی
اور پشت در پشت لوگوں کا سردار بناؤں گا ۔ آگے کو کبھی تیری سرزمین میں ظلم ( بت پرستی ) کی آواز
سنی نہ جائے گی اور نہ کہ تیری سرحدوں میں خرابی یا بربادی کی تو اپنی دیواروں کا نام نجات اور اپنے
دروازوں کا نام ستو دگی رکھے گی ۔۔۔ تیرا سورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا اور تیرے چاند کو زوال نہ ہوگا
کیونکہ خداوند تیرا ابدی نور ہوگا اور تیرے نام کے دن آخر ہو جائیں گے اور تیرے لوگ سب کے
سب راستباز ہوں گے۔ وہ ابد تک سرزمین کے وارث اور میری لگائی ہوئی ٹہنی اور میرے ہاتھ کی
کاریگری ٹھہریں گے تا کہ میری بزرگی ظاہر ہو۔ ایک چھوٹے سے ایک ہزار ہوں گے اور ایک حقیر سے
ایک قومی گروہ ہوگی ۔ میں خداوند اس کے عین وقت میں یہ سب کچھ جلد کروں گا ۔“
وو
66
تمام قوموں کو دیکھ لو بیت اللہ صرف مسلمانوں ہی کے قبضے میں ہے اور وہیں سے بت پرستی کا
نام و نشان تک مٹایا گیا اور وہی ایک سے ہزار ہوئے اور حقیر تھے پھر قوی بنے ۔ پھر اعمال باب ۳
پڑھیے اور متوجہ ہو کہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں تا کہ خداوند کے حضور سے تازگی بخش ایام آئیں اور
یسوع مسیح کو پھر بھیجے جس کی منادی تم لوگوں کے درمیان آگے سے ہوئی ۔ ضرور ہے کہ آسمان اسے
لئے رہے اس وقت تک کہ سب چیزیں جن کا ذکر خدا نے اپنے سب پاک نبیوں کی زبانی شروع سے
کیا اپنی حالت پر آئیں کیونکہ موسیٰ نے باپ دادوں سے کہا کہ خداوند جو تمہارا خدا ہے تمہارے
بھائیوں میں سے تمہارے لئے ایک نبی میری مانند اُٹھائے گا۔ جو کچھ کہ وہ تمہیں کہے اس کی سب
سنو ۔ اور ایسا ہوگا کہ ہر نفس جو اس نبی کی نہ سنے وہ قوم میں سے نیست کیا جائے گا۔“
خوب غور کر کے دیکھ لو کہ مسیح کے دوبارہ نزول سے پہلے حضرت موسی کی پیشگوئی کے مطابق

حقائق الفرقان
۳۸۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
بنی اسحق سے نہیں بلکہ بنی اسمعیل سے ایک نبی ضرور مبعوث ہونے والا تھا۔ یہ ایسی صاف اور صریح پیشگوئی
ہے۔ اس کی کوئی تاویل نہیں ہو سکتی۔ ( تشحید الاذہان جلدے نمبر ۷ ۔ جولائی ۱۹۱۲ صفحہ ۳۲۸ تا ۳۳۱)
۱۴۵ - قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَهَا فَوَلِ
وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَتُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً وَإِنَّ
الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا
روروور
يعملون -
ترجمہ ۔ ہم دیکھ رہے ؟ دیکھ رہے ہیں تیرے منہ کا پھر پھر جانا آسمان کی طرف تو ضرور ہم پھیر دیں گے تجھ کو
اُس قبلہ کی طرف جس کو تو چاہتا ہے، پسند کرتا ہے۔ لو! اب پھیر لو اپنا منہ خانہ کعبہ کی طرف اور
( مسلمانو!) تم بھی جہاں کہیں ہوا کرو تم اس کی طرف اپنا منہ کر لیا کرو اور اہل کتاب بخوبی جانتے ہیں
کہ قبلہ کا بدلنا حق ہے ان کے رب کے حکم سے ۔ اللہ ان کے کرتوتوں سے بے خبر نہیں ۔
تفسیر - تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ - تیری توجہ اس بات کی طرف کہ آسمان سے وحی نازل ہو اور
آخری قبلہ کھلے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۴)
تَقَلُّبَ وَجْهِكَ ۔ جناب النبی سے کام کرانے کے لئے بڑی توجہ کی ضرورت ہے ۔
أَنَّهُ الْحَقُّ - یعنی مکہ فتح ہو جائے گا۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰)
۱۴۶- وَلَئِنْ آتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ بِكُلِّ آيَةٍ مَّا تَبِعُوا قِبْلَتَكَ وَمَا
انْتَ بِتَابِع قِبْلَتَهُمْ وَ مَا بَعْضُهُم بِتَابِعِ قِبْلَةَ بَعْضٍ وَ لَبِنِ اتَّبَعْتَ
أَهْوَاءَهُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ إِنَّكَ إِذًا لَمِنَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ: اگر تو اہل کتاب کے سامنے ساری دلیلیں پیش کرے تو بھی تیرے قبلہ کی پیروی نہ کریں
گے اور نہ تو ہی پیروی کرنے والا ہے ان کے قبلہ کی اور نہ اہل کتاب میں سے کوئی کسی کے قبلہ کی
پیروی کرنے والا ہے اور (اے مخاطب ! ) اگر تو چلا ان کی خواہشوں پر علم حاصل ہوئے بعد جب تو
بے شک بے جا کام کرنے والوں میں سے ہو جائے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی