سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 30

حقائق الفرقان
۳۸۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر بِكُلِّ آيَةٍ - ۱۲ باب پیدائش ۔ یسعیاہ :۲۲ یاه : ۴۲ ، ۴۵ ، ۶۰ - بیت اللہ کے اعزاز کی بہت سی
پیشگوئیاں ہیں جو مکہ کے متعلق ہیں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم خواہ کس قدر آیات پیش کرو یہ مانیں گے نہیں ۔ تیری کیا مانیں جو ان میں
اپنا اتفاق نہیں۔
۱۴۷۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴)
الَّذِينَ آتَيْنُهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا
مِنْهُمْ لَيَكْتُبُونَ الْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اہل کتاب ( محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ) کو پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور اور کچھ
لوگ اُن میں کے ایسے بھی ہیں جو ضرور چھپاتے ہیں حق بات کو حالانکہ وہ جانتے ہیں۔
تفسیر - يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ - انسان بیٹے کو پہچانتا ہے اور اسے اپنا بیٹا مانتا ہے
حالانکہ اگر شک کرنے لگے تو پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اس کے نطفے سے نہ ہو۔ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اتنی حد تک تو ہم سمجھا چکے ہیں کہ جتنی حد تک بیٹے کے لئے ثبوت درکار ہے اور اگر شک
کرنے لگے تو پھر کئی شبہات ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۴)
يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُم - قرائن سے اپنی اولاد کو پہچانتا ہے۔ شبہ تو ہو سکتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۰)
۱۴۸ - الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ ۔
ترجمہ۔ سچ تیرے پروردگار کی طرف سے ہی ہے تو تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا۔
تفسیر۔ اس سوال کے جواب میں کہ ہادی اسلام متشکلک تھے، تحریر فرمایا۔
بڑی دلیل سائل کی سورہ بقرہ کی آیت ذیل ہے۔
الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ ۔ (البقرة : ۱۴۸)
سو اس کا پہلا جواب یہ ہے ! ب یہ ہے لا تكون نفی کا کا صیغہ ہے نہ نہی کا اور تاکید کے واسطے نون مشدد
اس کے آخر ز یادہ کیا گیا تو لا تكونن ہو گیا ۔ مشدّ دنون ماضی اور حال پر نہیں آ سکتا ۔ پس لا تكونن

حقائق الفرقان
۳۸۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
استقبال کا صیغہ ہوگا ۔ اب اس تحقیق پر آیت کے یہ معنے ہوں گے۔
یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے (چونکہ الہی الہام اور دلائل سے یہ حق ثابت ہو گیا ) تو تو کبھی
شک والوں میں سے نہ ہوگا ۔
دوسرا جواب ۔ ہم نے مانا لا تكون نفی نہیں نہی کا صیغہ ہے مگر ہم کہتے ہیں نہی دو قسم کی ہوتی
ہے۔ ایک طلب ترک فعل ۔ دوم طلب عدم فعل ۔ سائل کا اعتراض اس صورت میں ہے کہ یہاں نہی کو
بغرض طلب ترک فعل لیا جاوے۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ مخاطب فعل شک کو ترک کر دیوے مگر ہم کہتے
ہیں یہاں شک معدوم ہے اور نہی کا منشاء یہ ہے کہ جیسے شک معدوم ہے آئندہ بھی معدوم رہے۔
تیسراجواب۔ سائل ! یہاں آیت فَلا تكونن میں ایسا کون سا امر ہے جس کے باعث ہم کو
خواہ مخواہ ماننا پڑے کہ لا تكونن کے مخاطب ہادی اسلام ہیں۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ہم کہہ سکتے ہیں
بدلائل مذکورہ سابقہ حضور علیہ السّلام کو اپنی رسالت پر یقین تھا اور قرآن کریم میں اختلاف نہیں ۔ اس
لئے ثابت ہو الا تكونن کا مخاطب کوئی مترد داور شک کرنے والا آدمی ہے نہ حضور علیہ السّلام ۔
چوتھا جواب ۔ ہم نے مانا اس جملہ لا تكونن کے مخاطب ہمارے پاک ہادی علیہ السّلام ہیں مگر
عبری اور عربی کا طرز کلام با ہم قریب قریب ہے اور کتب مقدسہ کا غیر محرف حصہ اور قرآن با
کریم دونوں ایک ہی متکلم کے کلمات ہیں اور دونوں ایک ہی مخرج سے نکلے ہیں اور دونوں کا محاورہ
ہے کہ اعلیٰ مورث کو مخاطب کیا جاتا ہے اور مراد اس مورث کی قوم ہوتی ہے۔ کسی کو خطاب کرتے ہیں
اور کسی دوسرے کو مقصود بالخطاب رکھتے ہیں۔ دیکھو پر میاہ ۔ ہائے کہ وہ دن بڑا ہے یہاں تک کہ اس
کی مانند کوئی نہیں ۔ وہ یعقوب کی مصیبت کا وقت ہے۔ پیرمیاه ۳۰ باب ۷ تا ۱۰۔اے میرے بندہ
یعقوب ! ہراساں مت ہو۔ یرمیاہ ۴۶ باب ۲۸
خداوند کا یہوداہ کے ساتھ بھی ایک جھگڑا ہے اور یعقوب کو جیسے اس کی روشیں ہیں ویسی سزادے گا۔
ہوسیع ۱۲ باب ۲۔ دلاوری سے لبالب ہوں کہ یعقوب کو اس کا گناہ اور اسرائیل کو اس کی خطا جتا دوں ۔
میکاہ ۳ باب ۸ یعقوب کی رونق کو اسرائیل کی رونق کی مانند پھر بحال کرے گا ۔ نجوم ۲ باب ۲۔

حقائق الفرقان
۳۸۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اے گرازین ! ( یہ ایک گاؤں کا نام ہے جو افسوس اور ملامت کے قابل نہیں ) تجھ پر افسوس ہے۔
اے بیت صیدا ! ( یہ بھی گاؤں ہے ) تجھ پر افسوس ۔ متی ا باب ۲۱۔اے یروشلم ! اے یروشلم ! ( یہ
بیت المقدس ہے ) جو نبیوں کو مار ڈالتی ہے۔ متی ۲۳ باب ۳۷۔ ایسی صد ہا کتب مقدسہ صد ہا جگہ دیکھ لو۔ با
اب اس طرح کے محاورات قرآن کریم سے سنو۔
(1) يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء (الطلاق: ۲) اے نبی ! جب تم لوگو! عورتوں کو طلاق دو۔
(۲) يَأَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ( الاحزاب : ٢)
اے نبی ! خدا سے ڈر اور کفار کی فرمانبرداری اور منافقوں کی اطاعت مت کر ۔ بے شک اللہ تعالیٰ
جو کچھ تم ( عام لوگوں کو خطاب ) کرتے ہو اس پر خبردار ہے۔
(۳) وَسُئَلُ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا (الزخرف: ۴۶) پوچھ ان رسولوں سے جو تجھ سے
پہلے گزرے۔
ان مقامات میں دیکھ لو یا" کے لفظ سے مخاطب کون ہے اور طَلَّقْتُم سے کون؟ اِتَّقِ کے لفظ
میں مخاطب کون اور تَعْمَلُونَ کے لفظ لفظ سے کون معلوم ہوتا ہے؟ مَنْ سے مر ے مراد کون ہے اور قبلک کس کا
پتہ دیتا ہے؟
پانچواں جواب۔ میں نے مانا لا تكونن نہی کا صیغہ ہے اور نہی بھی بمعنی طلب ترک ہے اور
یہاں مخاطب بھی سرور کائنات اور فخر موجودات ہیں صلی اللہ علیہ وسلم اور مراد بھی وہی ہیں مگر میں کہتا
ہوں جب لا تَكُن نہی کے صیغہ پر نون مشدّده تاکید کے لئے آیا اور نون تاکید مشدّد ماضی اور حال پر
ہرگز آتا نہیں ۔ جس فعل پر آتا ہے اس کو استقبالی فعل کر دیتا ہے۔ پس لَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ کے
معنی یہ ہوں گے۔
اے محمد تو زمانہ ماضی اور حال میں شک کرنے والا نہیں رہا ۔ اب آگے زمانہ استقبال میں بھی
متر د داور متشکلک نہ رہیو ۔ گویا یہ النبی دعا ہے جو یقینا قبول ہے یا جس حالت میں تیری جبلت ہی ایسی
ے سہو کتابت ہے قطع چاہیے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۸۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
تعلیم پر تر ڈ دوالی نہیں تو اب تو میرے مطالب ، دلائل سے مدلل ہو چکے ۔
چھٹا جواب ۔ میں نے بفرض محال مان لیا تردّد واقع ہوا تو کیا ایسا تردد حسب مسلمات
عیسائیوں کے نبوت کے عہدہ سے معزول کر سکتا ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں ۔ دیکھو موسیٰ علیہ السلام کی
توریت، کتاب خروج اور کتاب قاضی ، موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی نجات کے لئے
منتخب فرمایا تو حضرت موسیٰ فرماتے ہیں۔ میں کون ہوں جو فرعون کے پاس جاؤں اور بنی اسرائیل کو مصر
سے نکالوں۔ خروج ۳ باب ۱۱۔ پھر موسیٰ علیہ السّلام لگے عذر کرنے کہ میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اور
پھر اللہ تعالیٰ نے بتاکید کہا کہ تو جا میں تیرے ساتھ ہوں۔ پھر اپنی کمزوری پر ان سب باتوں پر بقول
عیسائیوں کے اطمینان نہ ہوا تو عرض کیا کہ کسی اور کو مصر میں بھیج ۔ تب باری تعالیٰ ( موجودہ توریت کہتی
ہے ) کا غصہ موسیٰ پر بھڑکا۔ دیکھو ۔ تب خداوند کا قہر موسیٰ پر بھڑ کا ۔ خروج ۴ باب ۱۴
اور جدعون نے جو کچھ کیا ہے وہ کتاب قاضی ۶ باب ۳۶۔۴۰ درس سے ظاہر ہے۔ کیسے
امتحانات کرتا رہا؟ ذرا منصف عیسائی اس پر پھر غور کریں۔
ایک عیسائی کے تین سوال ا ن سوال اور ان کے جوابات ۔ تصانیف حضرت خلیفہ المسح ال خلیفتہ المسح الاول کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۱ تا ۱۴)
۱۴۹، ۱۵۰ - وَ لِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا
يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ
وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا
پروروور
تعملون -
ترجمہ اور ہر ایک کے لئے ایک طرف ہے جدھر کو وہ منہ پھیرتا ہے تو ( مسلمانو !) تم نیکیوں کی طرف
دوڑو ۔ تم جہاں کہیں ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب کو اکٹھا کر لائے گا بے شک اللہ ہر چیز کا اندازہ کرنے والا
ہے۔ اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد معظم یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر اور وہ قبلہ برحق ہے
تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بے خبر نہیں اس سے جو تم کام کرتے ہو۔

حقائق الفرقان
۳۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيْهَا - تو جہ دو طرح کی ہے ایک یہ کہ کسی طرف کو منہ کرنا۔ دوسرے
یہ کہ کسی کی پرستش کرنا۔ ایک شخص نے اعتراض کیا کہ مسلمان سنگ اسود کو بوسہ دیتے ہیں ۔ میں نے
کہا۔ کیا تم کسی کے بوسہ لینے کو پرستش سمجھتے ہو؟ پھر اس نے کہا کہ تم قبلہ کی طرف منہ جو کرتے ہو۔
میں نے کہا کہ تم میری طرف منہ کر کے کھڑے ہو ۔ کیا یہ پرستش ہے؟ پھر نماز کے تمام ارکانوں کی
طرف خیال کرو کعبہ کی طرف منہ نہیں رہتا بلکہ رکوع میں زمین کی طرف ہوتا ہے ۔ دائیں بائیں
بھی منہ ہوتا ہے۔ پس کسی کی طرف منہ کرنا اور بات ہے اور پرستش کرنا اور بات۔ پھر یہ کہ مکہ معظمہ کی
نسبت نہ کوئی خواہش ہے نہ کوئی درخواست مکہ معظمہ سے ہوتی ہے نہ کوئی اس سے التجا کرتے ہیں ہاں
حضرت نبی کریم کے روضہ مقدسہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے میں لوگ یہ خیال کر سکتے تھے کہ یہ
نبی کی پرستش کرتے ہیں۔ مگر جو لوگ مکہ کے درمیان ہوتے ہیں ان کی اور خصوصا حنفی مصلی والوں کی تو
مدینہ کی طرف پیٹھ ہوتی ہے۔
انسان کی ایک روح ہوتی ہے روح کا تو آگا پیچھا دایاں بایاں کچھ نظر نہیں آ سکتا۔ پس جو
عبادت روح سے متعلق ہے اس کے ساتھ جہات کو کوئی تعلق نہیں مگر جسم میں چونکہ جہات ہیں اس لئے
اس کے لئے عبادت میں بھی ایک جہت کی ضرورت تھی ۔ تو جہ الی القبلہ سے یہی مقصود ہے کہ مسلمان
اپنی عبادت میں خدا تعالیٰ کے فرمان کی پابندی کر کے پورے موجد اور فرمانبردار ہونے کا ثبوت دیتا
ہے کہ میری اپنی کوئی خواہش نہیں (حتی کہ تیرے حضور کھڑا ہونے میں بھی ) پھر یہ کہ مسلمان اس
لئے اس طرف منہ کرتے ہیں کہ حکم مکہ سے سے صادر ہوا۔ اس لئے اسی طرف توجہ کرتے ہیں۔ پھر یہ کہ
یک جہتی بڑی اچھی چیز ہے۔ کوئی کسی طرف کوئی کسی طرف منہ کر لیتا تو یہ بات اچھی نہ ہوتی بلکہ یہ امر
افتراق کا موجب ہو جاتا۔ عبادت کے لئے ایک نہ ایک جہت ضرور اختیار کرنی پڑتی ہے جنہوں نے
خدا تعالیٰ کے حکم کو چھوڑا ان کو پتھروں اور درختوں کی پرستش کرنی پڑی ہے۔ ہندوؤں میں ایک فرقہ
ہے جو لنگ پوجا کرتے ہیں دوسرا گر وہ جلہری کی پوجا کرتا ہے۔ ایک ہندو رئیس نے ایک مندر بنایا
اور اس میں تین لاکھ لنگ اور تین لاکھ جلہری کی مورتیں بنا کر رکھیں ۔ کیسا تعجب ہے۔

حقائق الفرقان
۳۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا ۔ جہاں کہیں تم ہو گے اسی طرف منہ کر لو گے تو پھر گویا تم
سب کو اکٹھا کیا۔ شاہ لٹھا کیا۔ شاہ عبدالعزیز صاحب نے جو ہمارے شیخ المشائخ ہیں ایک دلچسپ نکتہ لکھا ہے
که خداوند کریم نے مکہ معظمہ ہمارا جائے تو جہ بنایا ۔ کعبہ میں چار مصلی ہیں۔ حنفی لوگ کہتے ہیں
( جن کا مصلی شمالی جانب ہے ) کہ ہم اسی طرف اور اسی طرز سے نماز پڑھتے ہیں جس طرف سے
رسول کریم نے پڑھی یعنی ہماری پیٹھ بھی اسی طرف رہتی ہے جدھر رسول کریم کی۔ شافعی کہتے ہیں
کہ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّى (البقرة : ۱۳۶) کی تعمیل ہم ہی کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا مصلی
اس کے قریب ہے۔ حنبلی کہتے ہیں ہمارا مصلی سنگ اَسود کے قریب ہے۔ مالکی اِن سب کی تردید
کرتے ہیں مگر تا ہم ان سب کی توجہ تو ایک ہی طرف ہے ما اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ میں غالبا انہی
چار مصلوں کی نسبت پیشگوئی تھی ۔
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ - بعض ملکوں میں جب کسی غیر ملک کے لفظ جاتے ہیں تو ان کے معنے بھی بدل
جاتے ہیں چنانچہ یہ حرام کا لفظ ہے یہ ہمارے ملک میں برے معنوں میں استعمال ہوتا ہے حالانکہ
عربی زبان میں حرام بڑی عزت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایک کنچنی نے مسجد بنوائی ایک ظریف
نے اس کی تاریخ نکالی ۔ بیت الحرام ۔ یہ بہت بری بات ہے کہ اچھے لفظوں کو برے معنے میں لایا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴)
جاوے۔
وَلِكُلٍ وجُهَةٌ ۔ کسی نہ کسی امر کی طرف متوجہ رہتا ہے۔
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ : پس تم نیکیوں کی توجہ میں پیش دستی کرو۔
عَمَّا تَعْمَلُونَ ۔ مسلمانوں نے یہ کیا کہ کعبہ تو فتح کر لیا مگر پھر چار مصلوں پر تقسیم کر کے توقع کر
جھگڑا ڈال دیا۔
ے اور ابراہیم کے مقام کو تم نماز کی جگہ ٹھہرالو ۔ ( ناشر )
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰)

حقائق الفرقان
۳۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۵۱ - وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا
كُنتُمْ فَوَتُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمُ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ
ظَلَمُوا مِنْهُمْ ، فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ
تهتدون ۔
ترجمہ۔ اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد مکرم یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر ( اور مسلمانو ! )
تم بھی جہاں کہیں ہوا کرواسی کے طرف اپنے منہ کر لیا کرو تا کہ نہ رہے لوگوں کا تم پر کوئی الزام مگر
اُن میں کے ظالم ( تو بے جا الزام لگا ئیں گے ہی ) سو تم اُن سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو تا کہ میں
اپنا فضل تم پر تمام کروں اور اس لئے کہ تم سیدھی راہ پا جاؤ ۔
تفسیر - حجة - الزام نہ ر ہے کہ تم ابراہیمی ملت کے مدعی اور توجہ کعبہ کی طرف نہیں کرتے ۔
وَاخْشَونی ۔ یہ بہت ضروری نصیحت ہے کہ کسی سے ڈر کے گناہ کا ارتکاب نہ کرو۔ ڈر رکھو
ایک اللہ کا ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴)
۱۵۲، ۱۵۳ - كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايْتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَ
يُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ - فَاذْكُرُونِي
اذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ -
ترجمہ۔ جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک رسول تمہیں میں کا جو ہماری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتا
ہے اور تمہاری اصلاح کرتا ہے اور تم کو قرآن پڑھاتا ہے اور دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور تم کو (وہ)
اچھی باتیں بتاتا ہے جو تم جانتے نہ تھے ۔ پس تم میری یاد میں لگے رہو میں تم کو نہیں بھولوں گا اور تم
میرا احسان مانتے رہو اور (کبھی ) ناشکری نہ کرو۔
تفسیر - یزیکم ۔ وہ اس کوشش میں ہے کہ تم میں سے ایک مزئی گروہ پیدا ہو جائے۔
الْحِكْمَةَ - پکی باتیں ۔
وَ اشْكُرُوا لی ۔ دوسرے مقام پر فرمایا ہے لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ

حقائق الفرقان
عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراهيم: ۸)
۳۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۴)
كما ارسلنا ۔ اسی واسطے ہم نے رسول بھیجا۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۰)
۱۵۴، ۱۵۵ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلُوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ
الصَّبِرِينَ - وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لا
تَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو! نیکیوں پر ہمیشگی اور بدیوں سے بچنے اور دعائیں کرنے پر مضبوط رہو
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اور نہ کہو اُن لوگوں کو مردے جو اللہ کی راہ میں مارے
جائیں بلکہ وہ (اللہ کے نزدیک ) زندہ ہیں لیکن تم سمجھ نہیں سکتے ۔
تفسیر اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ - جہاں تک میں نے تجربہ کیا ہے دکھوں، رنجوں، مصیبتوں وغیر ہا
مسائل کے صاف کرنے میں اور پیش آمدہ امور کے متعلق فیصلہ دینے میں اللہ جل شانہ، نے جو راہ انسان
کو دکھائی ہے اس سے بہت کم لوگ کام لیتے ہیں چنانچہ ایک راہ کا یہاں ذکر ہے۔
فرماتا ہے۔ اولوگو ! جو ایمان لا چکے ہوا استعانت کرو تو اللہ سے اور وہ بھی صبر وصلوۃ سے۔صبر
سے مراد ہے روزہ اور بدیوں سے بچنا اور صلوۃ سے مراد ہے دعا ۔ ہر ایک تم میں سے اس بات پر غور
کرے کہ لوگ اپنے مقصود کے پورا کرنے کے لئے بار یک دربار یک فکر کرتے ہیں یہاں تک کہ
میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رستہ میں اُنگلی اِدھر اُدھر گھماتے جاتے ہیں کہ ہم یہ کریں
گے وہ کریں گے مگر یہ طریق جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بدیوں سے بیچ کر روزہ رکھ کر جناب الہی
میں خشوع و خضوع سے دعا کریں اس طریق پر انبیاء کے سوا دوسرے لوگ کم چلتے ہیں ۔
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ ۔ ایسے لوگ جو صبر سے اور دعا سے استعانت کرتے ہیں اُن کے ساتھ ہم
ہو جاتے ہیں۔ میں نے مشکل سے مشکل امور میں اس طریق کا تجربہ کیا اور میں شہادت دیتا ہوں
لے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ کردوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میری مار بڑی سخت ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۳۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
کہ لم أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا (مریم:۵)
افسوس کہ مسلمانوں کے پاس ایسا عمدہ نسخہ ہو اور پھر بھی وہ ناکام رہیں ۔ کسی کو بیبیوں کی
نسبت شکایت کسی کو قرض کی نسبت کسی کو عدم ترقی کا شکوہ ۔ یہ سب کچھ کیوں ہے؟ اس لئے کہ
استعانت کا یہ طرز چھوڑ دیا۔ جب سلطنت اسلام موجود تھی تو اس وقت کی حالت کا ایک شخص نقشہ
کھینچتا ہے۔ شب چو عقد نماز بر بندم چه خورد با مداد فرزندم
( گلستان سعدی باب دوم )
اس وقت کا یہ حال ہے تو آج جو کچھ ہو ا تھوڑا ہے۔ دنیا طلبی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
ایک مسلمان بادشاہ دہلی سے ملتان جاتا تھا خواجہ فرید الدین سے اس کے وزیر کو عقیدت تھی ۔ اپنے
پیر و مرشد کے آگے کچھ نقد روپیہ اور کچھ کا غذ رکھے۔ نقد روپیہ تو خواجہ صاحب نے لے لیا اور گاؤں کی
نسبت پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ اس نے کہا۔ یہ دس گاؤں بطور جا گیر پیش کرتا ہوں تا لنگر خانہ وغیرہ کے خرچ
میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ فرمایا۔ اس کو اٹھا لو۔ حدیث میں آیا ہے کہ جس قوم میں زمینداری کا
سامان آ جائے وہ ذلیل ہو جاتی ہے۔ قرآن شریف سے استنباط فرمایا ہے جہاں یہودیوں کا واقعہ
بیان فرمایا کہ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَا سَأَلْتُمْ (البقرۃ: ۲۲) اور پھر ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَ
المسكنة (البقرة: ۶۲) پھر کہتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور تنگی معیشت کا ذکر کیا کہ اتنے روپیہ کے سوا
میرے پاس کچھ نہیں ۔ ہنس کر کہنے لگے کہ میرے گھر ساری عمر میں اتنا کبھی جمع نہیں ہوا۔
یہ عجیب کیمیا ان کے پاس موجود تھی ۔ اہل اللہ لوگ اپنی خواہشیں بہت مختصر رکھتے ہیں اور
پھر انہیں حصولِ مطالب کا ایک گر آتا ہے اور وہ گر یہی ہے جو اوپر بیان ہوا۔
اموات - جو لوگ خدا کی راہ میں مقابلہ کرتے ہیں اور اس حالت میں فوت ہو گئے یہ مت کہو کہ وہ
اپنی عمریں برباد کر گئے وہ عمریں برباد نہیں ہوئیں ان کے اعمال غیر منقطع ہیں اس لئے انہوں نے
لے اور تجھ سے دعا مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔ ۲ ترجمہ ۔ رات کو میرا دل نماز میں کیسے لگے جب یہ پریشانی
دامن گیر ہو کہ صبح سویرے میرے بچے کیا کھائیں گے۔ سے تم کسی شہر میں چلے جاؤ تم جو تم لوگ مانگتے ہو وہ تمہیں
مل جائے گا۔ اور ان پر ذلت اور مسکینی کی مار پڑی۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
حیات جاوید پائی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ صفحه ۲۴، ۲۵)
اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ ۔ یہ مشکلات سے نکلنے کا علاج ۔ طاعت الہیہ کرو اور بدیوں سے بچو۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۰)
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں تھے تو صرف ایک بت پرست قوم آپ کی دشمن تھی لیکن
اس دشمن کے ہوتے آپ کے گنبہ اور قوم کے لوگ آپ کا ساتھ دیتے تھے۔ آپ ان کے باریک
منصوبوں کو بھی خوب سمجھتے تھے۔ آپ کا بال بال ان کے رشتوں میں گتھا ہوا تھا اور تکالیف کے باعث
آپ کو اور آپ کے اتباع کو بہت مشکلات پیش آئے مگر جب آنحضرت مدینہ میں پہنچے تو ہر ایک قسم
کی تکلیف بڑھ گئی کیونکہ ایک بت پرست قوم تو دشمن تھی ہی مگر اب اوس اور خزرج کے بت پرست
فرقے بھی دشمن ہو گئے ۔ پھر پڑھے لکھے یہودی بھی آمادۂ مخالفت ہوئے۔ ان کی چالبازیاں
رسول اللہ صلعم کی ایزا کے لئے بہت باریک تھیں جن کا اشارہ اول ہاروت ماروت کے قصہ میں ہو چکا ہے
پھر ان کے علاوہ بہن بنونضیر اور بنو قریظہ دشمن اور بنو قینقاع دشمن ۔ قریظہ دشمن اور ان سب کے علاوہ
عیسائیوں کی طرار قوم دشمن پھر ان کے بھی علاوہ دوسری اقوام عرب تھیں جن کی نظروں میں آپ کا
وجود مبارک کھٹکتا تھا اور سب سے مشکل یہ تھی کہ ان قوموں کی باریک اندرونی چالوں سے کیسے آگاہی
ہو۔ یہ سب ایک دوسرے کو اور دوسری قوموں کو اکساتے تھے۔ اس لئے مدنی آیات میں آیا ہے
يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَ إِنْ لَّمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ
مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ (المائدة: ۶۸) کیونکہ سخت مشکلات کا سامنا تھا
ان کے سامنے ملت ابراہیم کو پیش کیا گیا ہے جیسے کہ پیچھے ذکر ہوا اور اسی سخت مشکل کے وقت دوا
تجویز کی گئی ہے جو کہ بتلاتی ہے کہ اس کا کیا فائدہ ہوا اور رکن رکن نے اس کا تجربہ کیا اور انہوں نے کیا
برکات اور فوائد اس دوا سے حاصل کئے اور کیا نتیجہ نکلا ؟ وہ دو علاج ہیں جن کا اس آیت میں ذکر ہے
لے اے رسول! پہنچادے جو تیری طرف وحی کی گئی تیرے رب سے ۔ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تو نے اللہ کی رسالت نہ
پہنچائی ۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ یعنی اے ایمان والو! تم پر بڑی مشکلات کا وقت
ہے تم میری مدد اور عون حاصل کرو اس کا طریق ایک صبر اور ایک صلوٰۃ ہے۔
صبر کے دو معنے ہیں ایک تو عام طور پر روزہ رکھنا اور واقعی میں روزہ اور نماز دونوں جناب النبی کی
طرف توجہ کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ دوسرے معنے صبر کے نیکیوں پر مستقل رہنا اور بدیوں کا ارتکاب نہ
کرنا ۔ مشکلات کے وقت انسان اللہ کی فرمانبرداری اور اطاعت کو چھوڑ بیٹھتا ہے۔ مثلاً بیماری ہو یا
ہتک عزت ہو ۔ کوئی مقدمہ ہو یا تجارت کا مقابلہ ہو یا کسی کام میں اُسے خسارہ ہوا ہو تو ایسی تمام
مشکلات کے وقت ایک ناعاقبت اندیش انسان اللہ تعالیٰ کی نارضامندی کو جائز کر لیتا ہے مگر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایسے وقت تم یہ نہ کرنا کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرو اور اطاعت الہی میں بہانہ تلاش کر کے
کمزوری کرو۔ انسان اگر خدا کی مدد لینا چاہتا ہے تو اس کا یہی طریق ہے کہ مطلق عبادت کو ترک نہ
کرے اور نہ کسی نافرمانی کا ارتکاب کرے۔ روزہ کا اصل میں یہی مطلب ہوتا ہے کہ بقائے نوعی اور
بقائے شخصی کے لئے جو اُسے ضروریات ہیں اُسے وہ ترک کئے ہوتا ہے اور باوجو دضرورت کے ترک
کرتا ہے تو پھر غیر ضروری باتوں کو کب اختیار کرتا ہے۔ تو یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی مدد و طاقت پر مستقل
رہنے اور بدی سے بچنے پر آیا کرتی ہے۔ صبر کے بعد پھر دعا ( صلوۃ) کرے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان
اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ صابروں کا ہم ساتھ دیتے ہیں مَعَ الصَّبِرِينَ کے لفظ سے مجھے بہت بڑی خوشی ہوا
کرتی ہے کیونکہ جب ایک دولتمند وکیل اور حاکم یا کوئی اور ڈی وجاہت کسی کو یہ کہہ دے کہ ہم تیرے
ساتھ ہیں تو اسے کس قدر خوشی حاصل ہوتی ہے اور اس کی ڈھارس بندھتی ہے تو پھر جب احکم الحاکمین
بتلا دے کہ ہم صابروں کے ساتھ ہیں تو کس قدر خوشی ہونی چاہیے !
اس سے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میں سے بہت سے قتل تو ہوں گے مگر وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ
يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَات تم یہ نہ سمجھنا کہ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مریں گے وہ مردہ ہوگئے بل احیاء
ولكن لا تَشْعُرُونَ بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم کو ان کی زندگی کا شعور نہیں ہے۔ اللہ کی راہ میں جو مارا
جاوے اسے احیاء کہتے ہیں اور تین طرح سے وہ زندہ ہوتے ہیں جن کو ایک جاہل بھی سمجھ سکتا ہے اور

حقائق الفرقان
۳۹۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
متوسط درجہ کے آدمی بھی اور ایک مومن بھی سمجھ سکتا ہے۔
گویا ان کی حیات قائم رہتی ہے۔ اسے تو ایک مومن سمجھ سکتا ہے۔ دوسری بات کہ متوسط درجہ
کا عرب سمجھ سکتا ہے کہ اہل عرب کا محاورہ ہے کہ جس کا بدلہ لیا جاوے اسے وہ مردہ نہیں کہتے بلکہ زندہ
کہتے ہیں ۔ شہید کے بارے میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو تم میں سے مرے گا اس کا بدلہ لیا جاوے گا۔
تیسری بات کہ ایک جاہل بھی سمجھ سکتا ہے یہ ہے کہ جب میدان ہاتھ آوے اور فتح ہو جاوے تو پھر
مردوں اور مقتولوں کو مردہ اور مقتول نہیں سمجھتے اور نہ ان کا رنج و غم ہوتا ہے میرا اپنا اعتقاد ہے کہ شہید کو
ایک چیونٹی کے برابر بھی درد محسوس نہیں ہوتا اور میں نے اس کی نظیر میں خود دیکھی ہوئی ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۹ )
آج یہ جو دو آیت میں نے تمہارے سامنے پڑھی ہیں یہ میرے کسی خاص ارادے ، غور وفکر کا
نتیجہ نہیں اور نہ میں نے کوئی تیاری قبل از وقت اس مضمون اور ان آیات کے متعلق آج جمعہ کے خطبہ
میں سنانے کی کی تھی ۔ وعظ کا بیشک میں عادی ہوں مگر یہ آیتیں محض اللہ تعالیٰ کی ہی طرف سے دل میں
ڈالی گئیں۔
اس کا مطلب سمجھنے کے واسطے میں پہلے تمہیں تاکید کرتا ہوں ۔ توجہ سے سنو اور یا درکھو جب تمہیں
کوئی وسوسہ پیدا ہو تو پہلے دائیں طرف تھوک دو پھر لاحول پڑھو اور ان باتوں کو کثرت سے استعمال
کرو۔ دعا کرو۔ پھر تاکید سے کہتا ہوں کہ اب تمہارا کام یہ ہے کہ ہتھیار بند ہو جاؤ، کمریں کس لو اور
مضبوط ہو جاؤ۔ وہ ہتھیار کیا ہیں؟ یہی کہ دعائیں کرو ۔ استغفار ، لا حول ، درود ، اور الحمد شریف کا ورد
کثرت سے کرو۔ ان ہتھیاروں کو اپنے قبضہ میں لو اور ان کو کثرت سے استعمال کرو۔ میں ایک
تجربہ کار انسان ہونے کی حیثیت سے اور پھر اس حیثیت سے کہ تم نے مجھ سے معاہدہ کیا ہے اور
میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے تم کو بڑے زور سے اور تاکیدی حکم سے کہتا ہوں کہ سر سے پاؤں تک
ہتھیاروں میں محفوظ ہو جاؤ اور ایسے بن جاؤ کہ کوئی موقعہ دشمن کے وار کے واسطے باقی نہ رہنے دو۔
لے دائیں سہو کتابت ہے۔ اصل میں بائیں طرف ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی