سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 4
حقائق الفرقان
۷۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
عملاً تو ثابت کر رہے ہیں پس اب اصل وجود ارکان پر زیادہ قلم فرسائی کرنے کی ضرورت نہیں رہی ۔
ہاں شاید مقابلہ بین الصور تین منظور ہو تو خدا پرست قلب کی اعانت سے غور کریں کہ اسلامی طریق
میں کیسا جلال ، کمال، تمکین اور وقار پایا جاتا ہے۔ اس بے رنگ، بے چوں ، واحد ، احد، لم یلد، کم
یولد کے حضور اقدس میں بے رنگ ، بے تصویر مکان میں باوقار ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونا، الله
اکبر سے افتتاح کرنا اور سورۂ فاتحہ جیسی پر معنی دعا کا پڑھنا اور پھر فرط انکسار سے اللہ اکبر
کی عظمت کا تصور کر کے پشت مستقیم کو جھکا کر سُبْحَانَ رَبِّي العَظِیم پڑھنا اور پھر زمین پر منہ رکھ کر
بال گرا کر سُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلیٰ کہنا کیا یہ کم اثر کرنے والے اعمال ہیں ۔ کیا یہ فطرت انسانی کے
موافق نہیں ہیں؟ میں نہیں سمجھتا کہ ایک ایسے شخص کو جو عبادت حق کو کسی صورت میں کیوں نہ ہو
انسان کی عبودیت کا لازمی فرض جانتا ہے اسلامی صورت نماز سے انکار ہو۔
یہاں ایک اور لطیف بات سوچنے کے قابل ہے کہ اسلامی احکام دو قسم کے ہیں احکام اصلی اور
تابع یا محافظ اصلی - مقصود بالذات احکام اصلی ہوتے ہیں اور احکام محافظ صرف احکام اصلی کی بقا اور
حفاظت کے لئے وضع ہوئے ہیں۔
نماز کے سب ارکان ظاہری احکام محافظ ہیں اور اس امر کا ثبوت اس وقت بخوبی ہوتا ہے
جب یہ ارکان عذر کی حالت میں انسان کے ذمے سے ساقط ہو جاتے ہیں مثلاً نماز میں بحالت
مرض على اختلاف الأحوال قومہ، قعدہ ، جلسہ وغیرہ سب معاف ہو جاتے ہیں مگر وہ اصلی حکم اور حقیقی
فرض جو مقصود بالذات ہے یعنی قلبی خشوع و خضوع جب تک قالب عنصری میں سانس کی آمد و رفت
کا سلسلہ جاری ہے کبھی بھی انسان کے ذمے سے نہیں ملتی۔ یہی اور صرف یہی نماز ہے جسے اسلام نے
لائق اعتبار اور مستحق ثواب کہا ہے۔ سنو!
وَاذْكُرُ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ وَ
لَا تَكُن مِّنَ الْغَفِلِينَ - (الاعراف : ٢٠٦)
لے اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو دل میں گڑ گڑانے اور ڈرنے اور پکارنے سے کم آواز بولنے میں صبح اور شام کے
وقتوں اور مت رہ بے خبر ۔ ۱۲ ۔
حقائق الفرقان
۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ أَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَ
لَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ (العنكبوت: ۴۶)
ان آیات سے نماز کی علت غائی خوب ظاہر ہوتی ہے کہ نماز منکرات اور فواحش سے محفوظ رہنے
کے لئے فرض کی گئی ہے اگر نماز کی اقامت اور مداومت سے نمازی کے اقوال وافعال میں کچھ روحانی
ترقی نہیں ہوئی تو شریعت اسلامی ایسی نماز کو مستحق درجات ہر گز نہیں ٹھہراتی ۔ اب مجاز و ظاہر کہاں رہا ؟
نبی عرب علیہ الصلواۃ کے لئے کچھ کم فخر کی بات نہیں اور اس کے خدا کی طرف سے ہونے کی
قوی دلیل ہے کہ اس نے خدا کی عبادت کو طبلوں ، مزماروں ، سارنگیوں اور بربطوں سے پاک کر دیا
اللہ کے ذکر کی مسجدوں کو رقص و سرود کی محفلیں نہیں بنایا اور یہاں تک احتیاط کی کہ تصاویر اور مجسمہ
بنانے کی اور مسجدوں میں موہم بالشرک نقش و نگار کرنے کی قطعی ممانعت کر دی کہ ایسا نہ ہو یہی مجاز
رفته رفته مبدل حقیقت ہو کر اور یہی مجسمے معبودی تماثیل بن کر تو حید کے پاک چشمے کو مکڈ ر کر ڈالیں ۔
جب ہم ایک خوش قطع گرجا میں عیسائی جھنڈ کو بزعم عبادت جمع ہوئے دیکھتے ہیں ۔ سجے
سجائے بنے ٹھنے۔ نیٹوانیاں اور گوری گوری پور پانیاں قرینے سے کرسیوں پر ڈٹی ہوئیں ۔ اس
66
وقت ہمیں عیسائیوں کا یہ فقرہ کہ مسلمانوں میں صرف رسمی اور مجازی عبادت ہے بڑا حیرت انگیز
معلوم ہوتا ہے۔ یقیناً اہل اسلام کی غیور طبیعت نصاری کی اس حقیقت سے آشنا ہونے کی کبھی
کوشش نہ کرے گی ۔
اس موقع پر طریق اذان پر بھی کچھ تھوڑا سا لکھنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔
ہر قوم نے پراگندہ افراد کو جمع کرنے یا منشائے عبادت کو حرکت دلانے کے لئے
کوئی نہ کوئی آلہ بنا رکھا ہے۔ کسی نے ناقوس نر سنگا کسی نے گھنٹے گھنٹیاں مگر انصاف شرط ہے۔ ان میں
سے کوئی وضع بھی اذان سے مقابلہ کر سکتی ہے؟
لے تو پڑھ جو اتری تیری طرف کتاب اور کھڑی رکھ نماز بے شک نماز روکتی ہے بے حیائی سے اور بری بات سے
اور اللہ کی یاد ہے سب سے بڑی اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس پیارے رسول نے جس کی واقعی صفت میں قرآن فرماتا ہے۔
وَ يَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ (الاعراف: ۱۵۸)
ان تمام رسمی بندشوں ، سیپوں اور سینگوں کی تلاش سے اُمت کو سبکدوش کر دیا۔ ذری انصاف سے ان
کلمات کو سوچو۔ اس ترکیب کے سر پر نگاہ کرو کہ کوئی قوم بھی دنیا میں ہے جو اس شد ومد سے پہاڑوں
اور مناروں پر چڑھ کر اپنے سچے اصولوں کی ندا کرتی ہے؟ عبادت کی عبادت اور بلاہٹ کی بلا ہٹ
دنیا میں ہزاروں حکماء وریفارمر گزرے ہیں اور قومی گڈریے پیدا ہوئے ہیں مگر تتر بتر ہوئی بھیڑوں
کے اکٹھا کرنے اور ایک جہت میں لانے کا کس نے ایسا طریق نکالا؟ کس نے کبھی ایسی ترکی پھونکی
جس کی دلکش آواز معا روحانی جوش اور ولولہ تمام ظاہر و باطن میں پیدا کر دے؟ اللہ اکبر! کیسی
صداقت ہے کہ ایک قوم علی الاعلان صبح و شام پانچ دفعہ اپنے بے عیب عقیدے کا اشتہار دیتی ہے۔
تعیین اوقات، پابندی وقت ! آہ کیسے مقبول کلمات ہیں کہ جب کسی قوم کی ترقی کی راہ کھلی ۔ اسی
مشعل جان افروز کے نور سے تمام موانعات کی تاریکی دور ہوئی !!
شریعت موسوی میں احکام نماز منضبط نہیں ہوئے تھے۔ توریت طریق نماز سے بالکل ساکت
ہے صرف علمائے دین کو دہ یکی دیتی اور پلوٹھے لڑکے کو ہیکل مقدس میں لا کر نذر دیتی ۔ وقت خاص
دعا پڑھی جاتی اور لڑکے کا باپ تمام احکام شرعی کو بجالا کر یہودہ سے دعا مانگتا تھا کہ اس اسرائیلی لڑکے
کو برکت دے جیسے تو نے اس کے آباواجداد پر برکت نازل کی تھی ۔ لیکن جب یہود اور ان کے علماء کا
اعتقاد باری تعالیٰ کی نسبت زیادہ تر معقول اور پاکیزہ ہو گیا اور خداوند عالم کے مشکل بشکل انسان
ہونے کا فاسد عقیدہ دفع ہونے لگا تب نماز یا دعا کی حقیقت ان کی سمجھ میں آنے لگی کہ نماز انسان کے
لئے بارگاہ الہی سے تقرب کا وسیلہ ہے مگر چونکہ شریعت موسوی میں کوئی خاص قاعدہ نماز کا مقرر نہ تھا
لہذا روایت اور رواج پر مدار رہا اور بقول ڈالنجر صاحب کے یہود بھی ایک نماز گذار قوم ہو گئے اور
لے اور اتارتا ہے ان سے بوجھ ان کے اور پھانسیاں جو ان پر تھیں۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۷۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہر روز تین گھنٹے عبادت خدا کے قرار دیئے گئے یعنی نو بجے اور بارہ بجے اور تین بجے مگر چونکہ نماز ر نو
میں مجتہدین کی ضرورت تھی اور اس کا علم قطعی نہ تھا کہ خودحضرت موسی کیونکر نماز پڑھتے تھے لہٰذا
اکثر اوقات یہود کی نماز صرف ایک مصنوعی فعل ہوتا تھا ۔
حضرت مسیح نے جو آخری رسول یہود کے تھے اور ان کے حواریین نے بھی عبادت کی تاکید کی۔
مگر افسوس اس میں بھی یہ نقص رہ گیا کہ کوئی محدود و معین قاعدہ نماز کا انہوں نے ترتیب نہ دیا اس لئے
چند عرصے کے بعد عبادت خدا کا معاملہ بالکل عوام الناس کی رائے پر موقوف ہو گیا اور پادریوں ہی
کے اختیار میں رہا جنہوں نے نماز کی تعداد اور مدت اور الفاظ وغیرہ مقرر کرنا اپنے ہی فرقے میں منحصر کر
دیا اسی وجہ سے دعاؤں کی کتابیں تصنیف ہوئیں اور قسیسین کی کمیٹیاں اور مجلسیں منعقد ہوئیں تاکہ
اصول دین اور ارکان ایمان مقرر کریں اور اسی وجہ سے راہبوں نے عجیب پر تکلف طریقہ عبادت کا
نکالا اور گرجوں میں ہفتہ وار نماز قرار دی گئی یعنی چھ روز کی غذائے روحانی نہ ملنے کی مکافات صرف
ایک روز کی نماز سے کی گئی ۔ الغرض یہ سب خرابیاں منتہی درجے کو پہنچ گئیں کہ ساتویں صدی عیسوی
میں رسول عربی نے ایک مہذب اور معقول مذہب تلقین کرنا شروع کیا۔ آنحضرت نے نماز پنجگا نہ
کا طریقہ اس لئے جاری کیا کہ آپ خوب جانتے تھے کہ انسان کی روح حق سبحانہ و تعالیٰ
کی حمد وستائش کرنے کی کیسی مشتاق رہتی ہے اور نماز کے اوقات مقرر کر دینے سے آپ نے ایک
ایسا مضبوط قاعدہ نماز گزاری کا معین کر دیا کہ نماز کے وقت انسان کا دل عالمِ روحانی سے عا عالم روحانی سے عالم مادی کی
طرف ہرگز متوجہ نہیں ہو سکتا۔ جو صورت اور ترکیب آپؐ نے نماز کی اپنے قول و فعل سے مقرر کر دی
ہے اس میں یہ خوبی ہے کہ اہلِ اسلام ان خرابیوں سے محفوظ رہے ہیں جو اس لڑائی جھگڑے سے پیدا
ہوتی تھیں جو عیسائیوں میں نماز کی ترکیب پر ہمیشہ ہوا کرتے تھے اور پھر ہر مسلمان کو گنجائش رہی کہ
بکمال خشوع و خضوع عبادت خدا میں مصروف ہوئے۔
پابندی اوقات میں ایک قدرتی تاثیر ہے کہ وقت معینہ کے آنے پر قلب انسانی میں
ا تنقید الکلام ترجمه لائف آف محمد بائی سیدامیر علی ۱۲
حقائق الفرقان
44
سُورَةُ الْبَقَرَة
بے اختیار جذب و میلان اس ڈیوٹی کے ادا کرنے کے لئے پیدا ہو جاتا ہے اور روحانی قومی اس
مفروض عمل کی طرف طوعا و کرہا منجذب ہو جاتے ہیں۔ جو نہی اس غیر مصنوعی ناقوس (اذان) کی آواز
سنائی دیتی ہے ایک دین دار مسلمان فی الفور اس ایلیکٹریسیٹی کے عمل سے متاثر ہو جاتا ہے۔ پابندِ
صلوۃ گویا ہر وقت نماز ہی میں رہتا ہے کیونکہ ایک نماز کے ادا کرنے کے بعد معا دوسری نماز کی تیاری
اور فکر ہو جاتی ہے۔
نماز پنجگانہ کا باجماعت پڑھنا اور جمعہ و عیدین کی اقامت جس حکمت کے اصول پر مبنی ہیں
انتظامات ملکی کا دقیقہ شناس اس کی خوبی سے انکار نہیں کر سکتا ۔ ہزاروں برسوں کے دور کے بعد جو دنیا کرسکتا۔ جود
نے ترقی کی اور چاروں طرف غلغلہ تہذیب بلند ہوا اس سے بڑھ کر اور کوئی تجویز کسی کی عقل
میں نہ آئی کہ کلب بنائے جائیں انجمنیں منعقد ہوں اور وقت کی ضروریات کے موافق قوم کو بیدار
کرنے والی تقریریں کی جائیں لیکن ظاہر ہے کہ بایں ہمہ ترقی علوم ایسی انجمنوں کے قیام و استحکام
میں کس قدر دقتیں واقع ہوتی ہیں ۔ مگر مبار کی ہو اس افضل الرسل خاتم الرسالة کو کہ اس نے کیسے وقت
میں کیسی انجمنیں قائم کیں! ان کے قیام و استحکام کے کیا کیا طریقے نکالے جنہیں کوئی مزاحم کوئی مانع
توڑ نہیں سکتا۔ اعضائے انجمن کے اجتماع کے لئے ٹکٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ اشتہار چھاپے جاتے
ہیں۔ اس الہی طریق میں وقت معین پر اذان دی جاتی ہے جو اس پاک انجمن ( مسجد ) میں پہنچائے
بغیر چھوڑ ہی نہیں سکتی ۔
قرب و جوار کے لوگوں کا ہر روز پانچ مرتبہ ایک جگہ میں جمع ہونا اور پھر شانے سے شانہ جوڑ اور پاؤں
سے پاؤں ملا کر ایک ہی سچے معبود کے حضور میں کھڑا ہونا قومی اتفاق کی کیسی بڑی تدبیر ہے! ساتویں
دن جمعہ کو آس پاس کے چھوٹے قریوں اور بستیوں کے لوگ صاف و منظف ہو کر ایک بڑی جامع مسجد
میں اکٹھے ہوں اور ایک عام بلیغ تقریر ( خطبہ ) حمد ونعت کے بعد ضروریات قوم پر کرے۔
عیدین میں کسی قدر ڈور کے شہروں کے لوگ ایک فراخ میدان میں جمع ہوں اور اپنے ہادی کی
شوکت مجسم کثیر جماعت بن کر دنیا کو آفتاب اسلام کی چمک دکھاویں اور بالآخر اس پاک سرزمین
حقائق الفرقان
۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں
اس فاران میں جہاں سے اولا نور توحید چمکا گل اقطار عالم کے خدا دوست حاضر ہوں ساری
بچھڑی ہوئی متفرق امتیں اسی دنگل میں اکٹھی ہوں ۔ وہاں نہ اس مٹی اور پتھر کے گھر کی بلکہ اس
رب الارباب معبود الگل کی جس نے اس ارضِ مقدسہ سے توحید کا عظیم الشان واعظ بے نظیر ہادی
نکالا، حمد وستائش کریں۔
اسی طرح ہر سال اس یادگار ( بیت اللہ ) کو دیکھ کر ایک نیا جوش اور تازہ ایمان دل میں پیدا
کریں جو بحسب تقاضائے فطرت ایسی یادگاروں اور نشانوں سے پیدا ہونا ممکن ہے۔ سخت جہالت
ہے اگر کوئی اہلِ اسلام کسی موحد قوم کو مخلوق پرستی کا الزام لگاوے۔ ایسے شخص کو انسانی طبیعت کے عام
میلان اور جذبات کو مد نظر رکھ کر ایک واجب القدر امر پر غور کرنا چاہیے کہ اگر قرآن کے پورے اور
خالص معتقدین کے طبائع میں بت پرستی ہوتی تو ان کو اپنے ہادی منجی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے روضۂ مقدسہ سے بڑھ کر کونسا مرجع تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مکہ معظمہ میں آنحضرت کا مرقد مبارک نہیں
ہونے دیا تا کہ توحید الہی کا سر چشمہ پاک ہر قسم کے شائبوں اور ممکن خیالات کے گرد و غبار سے پاک
صاف رہے اور مخلوق کی فوق العادت تعظیم کا احتمال بھی اُٹھ جائے۔
مسلمانوں کے ہادی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آخری دُعا
اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلُ قَبْرِي مِنْ بَعْدِى عِيدًا " اے اللہ ! میری قبر کو میرے بعد عید نہ بنائیں۔
خوب یاد ہے اور وہ بجان و دل اپنے نبی کی اس دُعا کے ظاہر نتیجے کی تصدیق کر رہے ہیں اور ہمیشہ
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کے ساتھ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھ کر اللہ اور عبد میں امتیاز بین
دکھلاتے ہیں۔ بہت صاف امر ہے اور حقیقت شناس عقل کے نزدیک کچھ بھی محل اعتراض نہیں ۔ اُس
ہادی کو جس نے تمام دنیا کی متداولہ عبادت کے طریقوں سے جن میں شرک اور مخلوق پرستی کے مجزو
اعظم شامل تھے اپنے طریق عبادت کو خالص کرنا منظور تھا اور ایک واضح و ممتاز مسلک قائم کرنا ضرور
اس لئے واجب ہوا کہ وہ اپنی اُمت کے رُخ ظاہر کو بھی ایسی سمت کی طرف پھیرے جس میں قوائے
روحانی کی تحریک اور اشتعال کی قدرت و مناسبت ہو۔
حقائق الفرقان
۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہر ایک مسلمان کو یقین ہے کہ مکے میں بیت اللہ کو توحید کے ایک بڑے واعظ نے تعمیر کیا اور
آخری زمانے میں اسی کی اولاد میں سے ایک زبردست کامل نبی مکمل شریعت لے کر ظاہر ہوا جس
نے اس پہلی تلقین و تعلیم کو پھر زندہ اور کامل کیا۔ پس نماز میں جب ادھر رُخ کرتے ہیں یہ تمام
تصور آنکھوں میں پھر جاتے ہیں اور اس مصلح عالم کی تمام خدمات اور جاں فشانیاں جو اس نے
اعلائے کلمة اللہ میں دکھلائیں یاد آ جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ نماز علاوہ ان تمام خوبیوں کے جو اس پر مداومت کا لازمی نتیجہ ہیں بڑا بھاری قومی
امتیاز اور نشان ہے۔ روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ میں ایک منافق مسلمانوں کو دھوکا دینے یا ان کے رازوں
پر مطلع ہونے کے لئے شامل ہو سکتا ہے اور اس کی قوم کو اس پر اطلاع بھی نہ ہو کیونکہ ان امور کی
بجا آوری میں اپنی قوم کے نزدیک وہ کسی بیماری لزوم ، فاقہ، سفر و تفرج یا خیرات کا حیلہ تراش سکتا ہے
اور مسلمان بھی اُسے بے تردد و فادار مسلمان کہہ سکتے ہیں بشرطیکہ انہیں اُمور میں مسلمان ہونا
محصور ہو۔ مگر سخت مشکل اور پردہ برانداز امر نماز ہے جسے کوئی شخص بھی جو اپنے مذہب کا کچھ بھی
پاس اور ہیبت دل میں رکھتا ہو کبھی بھی ادا کرنا گوارا نہیں کر سکتا خصوصا ایک علیحدہ قومی نشان اور
ایک بالکل الگ ہیئت میں الگ مذہبی سمت کی طرف متوجہ ہو کر اور بایں ہمہ اپنی قوم میں بھی شامل
رہے ناممکن ہے۔ اب غور فرمائے آنحضرت کو اس خصوص میں کیا مشکلات پیش آئیں ۔
تاریخ اور قومی روایت متفقاً شہادت دیتی ہے کہ بیت اللہ زمانہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
برابر ابا عَنْ جَد قوموں کا مرکز اور جائے تعظیم چلا آیا ہے۔ کفار مکہ گو بت پرستی کے لباس میں تھے اس
بیت ایل کو مقدس عبادت گاہ یقین کرتے۔ جب آنحضرت نے دین حق کا وعظ شروع فرمایا اور خدا کا
کلام دن بدن پھیلنے لگا اور دشمنان دین مخالفت میں ہر طرح کے زور لگا کر تھک گئے آخر یہ حیلہ سوچا کہ
نفاقا اسلام میں داخل ہو گئے اور اس طرح وہ لوگ سخت سخت اذیتیں اور مخفی دیر پا مصائب مسلمانوں کو
پہنچانے لگے بناءً على هذا - بانی مذہب کو ضرور ہوا کہ اس معجون مرکب کے اجزا کی تحلیل کے لئے کوئی
بھاری کیمیاوی تجویز نکار عویز نکالے۔ آپ نے ا نے ابتداء مکے میں بیت المقدس کی جانب نماز میں منہ پھیرا۔ اس
حقائق الفرقان
۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ربانی الہامی تدبیر سے قریش مکہ جو نہایت بہت پرست تھے اور اہلِ کتاب اور ان کے مذاہب کو بہت
بُرا جانتے تھے مسلمانوں کی جماعت سے بالکل الگ ہو گئے۔ اب کوئی منافق ظاہر طور پر بھی شامل
ہونے کو گوارا نہ کر سکا اور خاص مکے میں بجز خالص مخلص اصحاب اور یارانِ جاں نثار کے اور کوئی پیرو نہ
بنا۔ اس تدبیر سے ایک اور عظیم فائدہ یہ ہوا کہ بانی کو اپنے مشن کی ترقی اور خالص پیروؤں کا اندازہ
معلوم ہو گیا اور آئندہ کے واسطے معتمد وفاداروں اور غدار منافقوں میں امتیاز گلتی ہو
ں
گیا۔
پھر جب مدینے میں آپؐ تشریف لے گئے جہاں بکثرت یہود رہتے تھے اور جو اوّل اوّل
باغراض مختلفہ آپ کی تشریف آوری سے خوش ہوئے اور آپ کے تابعین میں خوب مل جل گئے ۔
پھر آخر اپنی امیدوں کے برخلاف دیکھ کر خفیہ خفیہ اضرار و افساد میں ریشہ دوانی کرنے لگے۔ تب
آنحضرت نے ربانی الہامی ہدایت سے، جو ایسے تاریک وقتوں میں اپنے پاک نبیوں کو کشائش کی
راہ دکھاتی ہے، اصلی قدیمی ابراہیم ، اسمعیل کے بیت اللہ کی طرف نماز میں تو جہ کی ۔ اس سے خالص
انصار اور غدار یہودیوں میں امتیاز کی راہ نکل آئی ۔ قرآن بھی اسی مطلب کا اشارہ کرتا ہے۔
وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى
عَقِبَيْهِ - (البقرة: ۱۴۴)
۱۴
اس بات کو بھولنا نہیں چاہیے کہ ایسی جدید قوم کو جس کے استیصال کے درپے مختلف قو میں ہو رہی
تھیں ایسے نئے مذہب کو جس او لا مخلصین و منافقین میں تمیز کرنا اور دشمنوں کے جابرانہ حملوں کا اندفاع
اختیار کرنا تھا نہایت ضرور تھا اور عقلاً ، نقلاً اس سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا کہ ایسی ہی تدبیر سے کام لے۔
پس گوابتداء میں سمت قبلہ کسی مصلحت کے لئے معین کی گئی ہو اور عادۃ اللہ نے اس میں کوئی
راز مرکوز رکھا ہو مگر انتہا میں بھی یادگار کے طور پر اور اس امر کے نشان اور یاد آوری کے لئے کہ یہ
کامل مذہب ، یہ توحید کا آفتاب اُسی پاک زمین زمین سے نمودار ہوا ۔ وہ خداوندی حکمت بحال رکھی گئی
ور نہ اہل اسلام کا عقیدہ تو یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی ذات مکان اور جہت کی قید سے منزہ ہے اور
لے اور وہ قبلہ جو ہم نے ٹھہرایا جس پر تو تھا نہیں مگر اسی واسطے کہ معلوم کریں کون تابع ہے رسول کا اور کون
پھر جاوے گا الٹے پاؤں ۔ ۱۲
حقائق الفرقان
M
سُورَةُ الْبَقَرَة
عنصری و کونی صفات سے اعلیٰ اور مبرا ہے۔ کوئی جہت نہیں جس میں وہ مقید ہو۔ کوئی خاص مکان نہیں
جس میں مخصوصا وہ رہتا ہو ۔ اسی مطلب کی طرف قرآن کریم اشارہ کرتا ہے اور معترض کے اعتراض
کو اپنے علم بسیط سے پہلے ہی رڈ کر دیا ہے۔
وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَتُوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ (البقرة : ١١٦)
پھر اور زیادہ مقصود حقیقی کی راہ بتاتا اور فرماتا ہے ۔
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَالْمَسْكِينَ وَ
ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ ۚ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأتَى الزَّکٰوةَ وَالْمُؤْفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا
عُهَدُوا ۚ وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُتَّقُونَ ۔ (البقرة : ۱۷۸)
ان آیات نے صاف بتادیا کہ سمت قبلہ کی جانب توجہ کرنا مقصود بالذات اور اہم نہیں ہے۔ اصلی
اور ابدی نیکیاں اور آسمانی خزانے میں جمع ہونے والی خوبیاں یہی ہیں جو ان آیات میں مذکور ہوئیں ۔
ایک اور لطیف بات قابلِ غور ہے کہ آغاز نماز میں جبکہ مسلمان رو بقبلہ کھڑا ہوتا ہے یہ آیت
پڑھتا ہے۔
إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ "
(الانعام: ۸۰)
او
لے اور اللہ کی ہے مشرق اور مغرب سو جس طرف تم منہ کرو وہاں ہی متوجہ ہے اللہ ۔ ۱۲ - ۲ نیکی یہی نہیں کہ منہ کرو
اپنے مشرق کی طرف یا مغرب کی ولیکن نیکی وہ ہے جو کوئی ایمان لاوے اللہ پر اور پچھلے دن پر اور فرشتوں پر اور
کتابوں پر اور نبیوں پر اور دیوے مال اس کی محبت پر ناطے والوں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور راہ کے مسافر کو اور
مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں اور کھڑی رکھے نماز اور دیا کرے زکوۃ اور پورا کرنے والے اپنے اقرار کو
جب پورا کریں اور ٹھہرنے والے سختی میں اور تکلیف میں اور وقت لڑائی کے وہی لوگ ہیں جو سچے ہوئے اور وہی بچاؤ
میں آئے ۔ ۱۲ - ۳ میں نے اپنا منہ کیا اس کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین ایک طرف کا ہو کر اور میں نہیں
شریک کرنے والا ۔ ۱۲
-
حقائق الفرقان
اور یہ آیت۔
۸۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ
وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام: ۱۶۳ ، ۱۶۴)
اس آیت کا افتتاح میں پڑھنا خوب آشکار کرتا ہے کہ اہلِ اسلام کا باطنی رخ اور قلبی تو جہ کدھر
ہے۔ کعبہ حقیقی اور قبلہ تحقیقی انہوں نے کس چیز کو ٹھہرا رکھا ہے؟
ایک انگریز مؤرخ لکھتا ہے کہ
فضائل اسلام میں سے ایک یہ بھی فضیلت ہے کہ اسلام کے معاہد ہاتھ سے نہیں
بنائے جاتے اور خدا کی خدائی میں ہر مقام پر اس کی عبادت ہو سکتی ہے۔ أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ
الله (البقرة : ١١٦) جس مقام پر خدا کی عبادت کی جاوے وہی مقام مقدس ہے اور اُسی کو مسجد
سمجھ لیجئے ۔ مسلمان چاہے سفر میں ہو چاہے حضر میں، جب نماز کا وقت آتا ہے چند مختصر اور پر جوش
فقرات میں اپنے خالق سے اپنے دل کا عرض حال کر لیتا ہے۔ اس کی نماز اتنی طولانی نہیں ہوتی
کہ اس کا جی گھبرا جائے اور نماز میں جو کچھ وہ پڑھتا ہے اُس کا مضمون یہ ہوتا ہے کہ اپنے
عجز وخاکساری کا اظہار اور خداوند عالم کی عظمت اور جلال کا اقرار اور اس کے فضل و رحمت پر تو گل ۔
عیسائی کیا جانیں کہ اسلام میں عبادت خدا کا مزا کیسا گوٹ ٹوٹ کے بھرا ہے ہے !!
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۷۵ تا ۲۸۸)
نماز میں ایک خاص قسم کا فیضان اور انوار نازل ہوتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا برگزیدہ بندہ
ان میں ہوتا ہے اور ہر ایک شخص اپنے ظرف اور استعداد کے موافق ان سے حصہ لیتا ہے پھر امام
کے ساتھ تعلق بڑھتا ہے اور بیعت کے ذریعہ دوسرے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کا سلسلہ وسیع
ہوتا ہے۔ ہزاروں کمزوریاں دُور ہوتی ہیں جن کو غیر معمولی طور پر دُور ہوتے ہوئے محسوس کر لیتا
اے میری نماز اور قربانی اور میرا جینا اور مرنا اللہ کی طرف ہے کوئی نہیں اس کا شریک اور یہی مجھ کو حکم ہوا اور میں سب کا اور مجھ کوحکم ہوا اور
سے پہلے حکم بردار ہوں ۔ ۱۲
تنقید الکلام ترجمه لائف آف محمد از سیدا میر علی - ۱۲
جس طرف تم منہ کرو وہاں ہی متوجہ ہے اللہ ۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے اور پھر ان کمزوریوں کی بجائے خوبیاں آتی ہیں جو آہستہ آہستہ نشوونما پا کر اخلاق فاضلہ کا
ایک خوبصورت باغ بن جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۴ ء صفحه ۸ )
وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ مِنْ کے معنے یہاں پر ہیں بعض اور کچھ کے ۔ اور ما کے ہیں جو یا
شئے کے یا اس کے ۔۔۔۔ اور رَزَقْنَا رزق سے بنایا ہوا الفظ ہے اور رزق کہتے ہیں اس چیز کو جس
سے نفع اُٹھا سکتے ہوں اور کبھی بمعنے نصیب اور حصہ کے آتا ہے اور کبھی بمعنے مرزوق یعنی جو چیز
رزق کے طور پر دی جاتی ہے اور گا ہے اس کے معنے شکر اور ملک کے ہوتے ہیں ۔ دوم اور
سوم معنوں کی مثال قرآن مجید میں بھی آئی ہے جیسا کہ فرمایا ہے ۔ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمُ أَنَّكُمُ
تُكَذِّبُونَ (الواقعه : ۸۳) (اور اپنا نصیبہ اور حصہ تہ یہ بناتے ہو کہ تکذیب کرتے ہو ) اور فرمایا۔
ارَعَيْتُم مَّا أَنْزَلَ اللهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَامًا وَ حَللا ( يونس : ٦٠ ) ( تم بتاؤ تو سہی
کہ جو رزق اللہ نے تمہارے لئے اُتارا ہے پس تم نے خود ہی اس میں سے کچھ تو حرام قرار دیا اور
کچھ حلال بنا دیا) اور فرمایا وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا (هود:۷) (اور جو کوئی
زمین پر چلنے والی چیز ہے ان سب کا رزق اللہ ہی پر ہے ) ھم کے معنے ہیں ان کو۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۵ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۸۸)
تیسری صفت متقی کی اس مقام پر یہ بیان کی کہ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ جو کچھ رزق ہم نے ان
کو دیا اس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔
متقی کی چونکہ ابتدائی منازل میں نظر بہت وسیع نہیں ہوتی اور خدا شناسی کے مکتب میں ابھی اس
کے داخلہ کا ہی ذکر ہے اس لئے فرمایا کہ جو کچھ رزق ہم نے ان کو دیا ہے وہ اس میں سے کچھ ہماری راہ
میں دیتا ہے۔ اصل میں حق تو یہ تھا کہ سب کا سب ہی دے دیتا کیونکہ جس کا دیا ہے اُسی کو دیتا ہے مگر
ابتدائی حالت میں جو بخل بتقاضائے نفس دخیل کار ہوتا ہے وہ ایسا کرنے سے روکتا ہے۔ یہ نکتہ ایک
دفعہ حضرت اقدس نے بیان فرمایا تھا۔ یہاں رزق سے مراد خوردنی اشیاء ہی نہیں ہیں بلکہ ہر ایک
اے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ( ناشر )
حقائق الفرقان
۸۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
نعمت جو خدا کی طرف سے انسان کو ملی ہے وہ مراد ہے یعنی وہ ہمہ تن بنی نوع انسان کی ہمدردی
کے لئے تیار رہتا ہے اور ہر ایک گوشہ اور پہلو سے اس خدمت کو بجالاتا ہے۔ اس کی نظیر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے جو کہ انسان کے ہر ایک حال اور مذاق کے موافق آپ نے
دی ہے آپ کے انفاق سے جیسے ایک تاجر اسلامی اصول کے مطابق تجارت کر کے خدا کی رضا
حاصل کرتا ہے ویسے ہی ایک جنگجو جنگ کی تعلیم لے کر رضائے الہی کو حاصل کر سکتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی رضا مندی کے واسطے اپنی عادتوں کو بدلنا ، اخلاق رذیلہ کو چھوڑ دینا یہ بھی ایک
انفاق فی سبیل اللہ ہے۔ اسی طرح زبان سے نیک باتیں لوگوں کو بتلانی اور برائیوں سے روکنا بھی
اس میں داخل ہے ۔ اگر خدا نے علم دیا ہے تو اسے لوگوں کو پڑھاوے۔ اگر مال و دولت دی ہے تو
اسے اللہ تعالیٰ کے بتلائے ہوئے طریقوں سے اس کے محل پر صرف کرے ۔
اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے واسطے خرچ کرنے والا کبھی ضائع نہیں ہوتا بلکہ اس کی اولاد تک کی
اللہ تعالیٰ حفاظت کرتا ہے اور نہ مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے کبھی کم ہوتا ہے بلکہ اس میں اور
زیادتی ہوتی ہے ۔
ز بذل مال در راہش کسے مفلس نمی گردد خدا خود می شود نا صر ا گر همت شود پیدا !
فی زمانہ حال انفاق کا بڑا محل یہ ہے کہ اپنے حوصلوں کو وسیع کر کے اس الہی سلسلہ احمدیہ کی
اشاعت کے واسطے مال و زرد یا جاوے۔ اُس وقت بھی جس نے مال وزر سے پیار نہ کیا اور دین کی
خدمت میں اُسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے صرف کیا وہی اعلیٰ مرتبہ پا گیا اور صدیق
بنا۔ اب بھی جو کرے گا بنے گا اور خدا اس کی محنت اور سعی کو ضائع نہ کرے گا۔
اُمیدِ دیں روا گرداں، امید تو روا گردد زصد نومیدی و یاس و الم ، رحمت شود پیدا ۲
اے اس کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کوئی مفلس نہیں ہو جایا کرتا اگر ہمت پیدا ہو جائے تو خدا خود ہی
مددگار بن جاتا ہے۔ ۲ تو دین کی امید پوری کرتا کہ تیری امیدیں پوری ہوں سینکڑوں نا نکڑوں نا امیدیوں اور
یاس اور غم کے بعد رحمت پیدا ہو جائے گی۔ (ناشر)