سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 31

حقائق الفرقان
۳۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
بائیں طرف تھوکنا، لاحول پڑھنا، استغفار، درود اور الحمد شریف کا کثرت سے وظیفہ کرنا۔ ان
ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ان آیات کا مضمون سن لو۔
تم نے سنا ہو گا اور مخالفوں نے بھی محض اللہ کے فضل سے اس بات کی گواہی دی ہے اور تم میں
سے بعض نے اپنی آنکھ سے بھی دیکھا ہوگا کہ حدیث شریف میں آیا الْمَبْطُونُ شَهِيدٌ ( بخاری کتاب
الاذان باب فضل التهجير الى الظهر) وہ جو دستوں کی مرض سے وفات پاوے وہ شہید ہوتا ہے۔مبطون
کہتے ہیں جس کا پیٹ چلتا ہو یعنی دست جاری ہو جاویں۔ اب جائے غور ہے کہ آپ ( حضرت مسیح
موعود علیہ الصلواۃ والسّلام) کی وفات اسی مرض دستوں ہی سے واقع ہوئی ہے۔ اب خواہ اسی
پرانے مرض کی وجہ سے جو مدت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور ایک نشان کے آپ کے
شامل حال تھا یا بقول دشمن وہ دست ہیضہ کے تھے۔ بہر حال جو کچھ بھی ہو یہ امر قطعی اور یقینی ہے کہ آپ
کی وفات بصورت مبطون ہونے کے واقع ہوئی ہے ۔ پس آپ بموجب حدیث صحیح کہ مبطون
جو مرض دست سے خواہ کسی بھی رنگ میں ہو وفات پانے والا شہید ہوتا ہے۔ پس اس طرح سے خود
دشمنوں کے منہ سے بھی آپ کی شہادت کا اقرار خدا نے کرا دیا تقتَلُ فِي سَبِيلِ الله سے مراد لڑائی اور
جنگ ہوتی ہے۔ لڑائی اور جنگ ہی میں صلح ہوتی ہے۔ خدا نے آپ کو پیغام صلح دینے کے بعد اُٹھایا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب جنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے کیونکہ اب صلح کا پیغام ڈالا گیا ہے مگر خدا کی
حکمت اس میں یہی تھی کہ آپ کو حالت جنگ ہی میں بلا لے تا آپ کا اجر جہاد فی سبیل اللہ کا جاری اور
آپ کو رتبہ شہادت عطا کیا جاوے۔ یہی وجہ ہے کہ عملی طور پر اس صلح کی کارروائی کے انجام پذیر
ہونے سے پہلے جبکہ ابھی زمانہ زمانہ جنگ ہی کہلاتا تھا اُٹھا لیا ۔۔۔۔۔ اب اللہ تعالیٰ کہتا ہے ۔ يايُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا ہم سناتے ہیں ذرا غور سے توجہ سے اور خبردار ہو کر سن لو۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
کیا کہتے ہیں؟ یہی کہ تم ان لوگوں کے حق میں یہ کبھی بھی مت کہیو جو خدا کی راہ میں جان خرچ کر گئے
ہیں اور خدا کی راہ میں شہید ہوئے ہیں ۔ کیا مت کہیو ؟ یہ مت کہیو کہ وہ مر گئے ہیں ۔ وہ مرے نہیں
بلکہ وہ زندہ ہیں ۔ آپ نے خدا کی راہ میں تبلیغ احکام الہیہ میں ، خدا کی راہ میں حالت سفر میں

حقائق الفرقان
۳۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
وفات پائی ہے۔ پس یہ خدا کا حکم ہے اور کوئی بھی اس بات کا مجاز نہیں کہ آپ کو مردہ کہے آپ مردہ
نہیں ۔ آپ ہلاک شدہ نہیں بل احیا بلکہ زندہ ہیں ۔ یا درکھو کہ یہ نہی البی ہے ۔ ہم وجوہات نہیں یاد الہی ۔
جانتے کہ ایسا کیوں حکم دیا گیا بلکہ اس جگہ ایک اور نکتہ بھی قابلِ یاد ہے اور وہ یہ ہے کہ اور
جگہ جہاں شہداء کا ذکر کیا ہے وہاں احیاء عند رسم کا لفظ بھی بولا ہے مگر اس مقام پر عند ربهم
کا لفظ چھوڑ دیا ہے۔ دیکھو انسان جب مرتا ہے تو اس کے اجزاء متفرق ہو جاتے ہیں مگر یہ خدا کا خاص
فضل ہے کہ اس نے حضرت مرزا صاحب کی جماعت کو جو بمنزلہ آپ کے اعضاء کے اور اجزاء کے تھی
اس تفرقہ سے بچا لیا اور اتفاق اور اتحاد اور وحدت کے اعلیٰ مقام پر کھڑا کر کے آپ کی زندگی اور حیات
ابدی کا پہلا زندہ ثبوت دنیا میں ظاہر کر دیا۔ صرف تخمریزی ہی نہیں کی بلکہ دشمن کے مونہہ پر خاک ڈال
کر وحدت کو قائم کر دیا۔
دیکھو یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے الْمَبْطُونُ شَهِيدٌ اور دوسری طرف
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں جھنجھوڑ کر کہا ہے کہ مردہ مت کہو بلکہ یہ کہو کہ احیاء یہ بات ہماری
سمجھ میں نہیں آتی ۔ ہم نے خود دم نکلتے دیکھا، غسل دیا، کفن دیا اور اپنے ہاتھوں سے گاڑ دیا اور خدا
کے سپر د کیا پھر یہ کیسے ہو کہ مرے نہیں بلکہ زندہ ہیں مگر دیکھو اللہ فرماتا ہے کہ تمہارا شعور غلطی کرتا
ہے۔ میں یہ مسئلہ اپنے بھائیوں کے سامنے پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر غیرت پیدا کریں اور سچے
جوش جو حق اور راستی کے قبول کرنے سے ان میں موجود ہو گئے ہیں ان کا اظہار کریں اور
ہمیں دکھا دیں کہ واقعی ان میں ایک غیرت اور حمیت ہے اور ان مخالفوں سے پوچھیں کہ دشمن جو کہتا
ہے کہ ہیضہ سے مرے ہیں۔ اچھا مان لیا کہ دشمن سچ کہتا ہے پھر ہیضہ سے مرنا شہادت نہیں ہے؟
پیغام صلح جنگ کو ثابت کرتا ہے اور دشمن بھی اس بات کو تسلیم کرے گا کہ واقعی آپ کی وفات عین
جہاد فی سبیل اللہ میں واقع ہوئی ہے۔ دشمن نے خود بھی ہر طرح سے مورچہ بندی کی ہوئی تھی اور
اپنے پورے ہتھیاروں سے اپنی حفاظت کے سامان کرنے کی فکر میں لگ رہا تھا۔ اراکین اور امراء
اے دستوں کی مرض سے وفات پانے والا شہید ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو دعوت دے کر آپ نے اپنے تمام دعاوی پیش کئے تھے یا کہ نہیں ! پس ان سب لوازم کے
ہوتے ہوئے بھی اگر دشمن آپ کے احیاء کے قائل نہیں تو جانور ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جون ۱۹۰۸ ءصفحہ ۷، ۸ )
۱۵۶ تا ۱۵۸ - وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ
الْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ - الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَ
أُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ اور ضرور ضرور ہم انعام دیں گے تم کو بدلہ میں تھوڑے خوف اور بھوک اور کمی ہر مالوں اور
جانوں اور پھلوں کے۔ کیا معنے اگر تم ذرا سا بھی اللہ تعالیٰ سے خوف کرو اور اس کی رضا جوئی کے لئے کسی
خوف کی برداشت کر لو اور اللہ کی راہ میں روزہ وغیرہ بھوک کو اختیار کرو۔ اموال اور جانوں اور پھلوں کو
اس کی راہ میں دے دو یا کھو بیٹھو۔ اور خوشی کی خبر سنا دو ان مستقل مزاجوں کو جو سکھ اور دکھ دونوں میں
اللہ تعالیٰ کو نہیں چھوڑتے بلکہ ثابت کر دکھاتے ہیں کہ ہم اللہ کے اور اسی کی طرف ہمارا جانا ہے۔ ایسے
لوگ ان کے لئے شاباش ہے اور رحمت ، وہی راہ راست پر ہیں۔
تفسیر لَنَبْلُونَكُمْ ۔ اس کے معنے ہیں ضرور ضرور ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے کہ ہم تمہیں انعام دینا
چاہتے ہیں مگر کچھ تھوڑا سا خوف دے کر ۔
خَوْفٌ ۔ صوفی کہتے ہیں الہی خوف ۔ فقہاء کے نزدیک یہ معنے ہیں کہ اکل حرام سے خوف۔ اور
شافعی کہتے ہیں جہاد کی تکالیف کا خوف ۔
الجوع ۔ اس کی بھی تین صورتیں ہیں (۱) روزہ (۲) مال حرام ملتا ہے تو نہ لے۔ اور اگر اس نہ
لینے سے فاقہ آتا ہو تو اس فاقہ کو مقدم کر کے اسے برداشت کرے (۳) بعض وقت اپنے پیٹ کو خالی
رکھ کر دینی امور میں امداد دے۔
نَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ - مالوں کی کمی کی بھی کئی صورتیں ہیں (1) اللہ کی راہ میں خرچ کر

حقائق الفرقان
لد ۔۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیا۔ (۲) رشوت ، حرامزدگی ، باطل سے مال ملتا ہے اُسے نہ لیا۔ غرض نَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ ہوتا
ہے زکوۃ دینے سے۔ حرام سے بچنے سے یا کسی النبی حکمت کے ماتحت کسی چیز کے قبضہ سے نکل
جانے سے۔
وَالْأَنْفُسِ ۔ جانوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنا۔
الثَّرات ۔ پھلوں کی زکوۃ ۔ اور اس سے مراد اولا د بھی ہے۔
انا لله ۔ ایک شخص کا کوئی بہت پیارا مر گیا۔ وہ بہت مضطرب تھا۔ ایک دوست نے اسے آکر
ایک کہانی سنائی کہ ایک شخص نے کسی کے پاس جواہرات امانت رکھے تھوڑے دن بعد جب وہ واپس
لینے کو آیا تو اس نے رونا چیخنا چلا نا شروع کر دیا اس پر وہ شخص بولا جس کا بہت پیارا مر گیا تھا کہ پھر تو وہ
بڑا ہی بیوقوف تھا جو امانت کو واپس دیتے ہوئے روتا ہے۔ جب اس کے منہ سے یہ بات نکلی تو اس کے
دوست - نے کہا آپ اپنی طرف نگاہ کریں ۔ لڑکے بھی آپ ۔ لڑکے بھی آپ کے خدا کی امانت تھے اگر خدا نے واپس
لے لئے تو پھر جزع فزع کا کیا مقام ہے؟
إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ یعنی اگر خدا با وجود اس کا مالک ، اس کا بادشاہ اور اس کا خالق و رب ہونے
کے کوئی چیز لے لیتا ہے تو غم کی بات نہیں کیونکہ ہم نے بھی اسی کے حضور جانا ہے اور وہاں جا کر اس کا
نعم البدل پانا ہے بلکہ اسی دنیا میں بھی ۔ میرے نوٹڑ کے لڑکیاں (عبداللہ ، اسامہ، حفیظ الرحمن، محمد احمد ،
عبدالقیوم ، امتہ اللہ ، رابعہ ، عائشہ، امامہ ) مر چکے ہیں ہر ایک کے مرنے پر میں نے یہی خیال کیا ہے کہ
آخر ایک دن ہم نے جدا ہونا تھا یا میں نے مرنا تھا یا ان میں سے کسی نے ۔ بہر حال خدا کے پاس جا کر
پھر جمع ہونا تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اور بہت اولا ددے دی ۔ وَالْحَمْدُ لِلهِ ۔
أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَونَ - صَلَوات کہتے ہیں کہ بدی کا اثر اور سزا جس بات پر مرتب نہ ہو۔
ان خاصه عنایات کا نام صلوات ہوتا ہے۔
رحمة ۔ یعنی علاوہ ان خاص عنایتوں کے عام رحمتوں سے بھی حصہ ملتا ہے۔ یہ تو ایک دعوی تھا اب
اس کا ثبوت میں بیان فرماتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مؤرخہ ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۵)

حقائق الفرقان
لد ۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
والثمرات - جنگ میں بیٹے بھی مرتے ہیں کھیتی کی نگرانی نہیں ہو سکتی ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۰)
اور ہم تم کو انعام دیں گے کسی قدر خوف کے بدلے اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے کم
کرنے کے بدلے اور خوشخبری دو صبر کرنے والوں کو کہ جنہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو
اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)
جناب ہاجرہ علیہا السلام کو ایک بڑا ابتلا پیش آیا جس کا اشارہ ان باتوں سے ہوا ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمُ بڑا
بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ (البقرۃ: ۱۵۶) اور انعام
دیں گے ہم تم کو بدلہ میں تھوڑے سے خوف اور بھوک اور مالوں کی کمی اور جانوں کے اور پھلوں
کے نقصان کے اور ان ۔ کے اور ان پانچوں پر امنا ہاجرہ نے اِنَّا لِلَّهِ اور اِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہا ۔ ہم سب اللہ کے ہیں
اور اسی کی طرف جانا ہے۔ پس اپنے دو اقوال سے صبر و استقلال اور ایمان کا اظہار فرمایا۔ اس واسطے
اللہ تعالیٰ کریم و رحیم نے اس کی اولاد کو آمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ (قریش: ۵) امن دیا ان کو عظیم الشان ڈر
س أَطْعَبَهُم مِّنْ جُوعٍ (قریش (۵) کھانا دیا ان کو بھوک سے اور بلدہ کو بلدۂ مبارک فرما کر
کثرت اموال و انفس و ثمرات اور الصبر کا نعم الاجر صلوات و رحمت عطا فرما کر اس کی اولا دکو
ہدایت یافتہ فرمایا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۵)
مصائب شدائد پر صبر کرنے والوں کو اجر ملتے ہیں چنانچہ حدیث شریف میں آیا کہ ہر مصیبت پر
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھ کر یہ دعا مانگو اللهُمَّ اجْرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْنِي خَيْرًا مِنْهَا
(المسلم - كتاب الجنائز باب ما يقال عند المصيبة) اور قرآن شریف میں مشکلات اور مصائب پر
صبر کرنے والوں کے واسطے تین طرح کے اجر کا وعدہ ہے۔ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمُ
مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا إِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ
ا جس نے ان کو بھوک کے وقت کھانا دیا ۔ (ناشر) ۲ اے اللہ میری مصیبت میں ( صبر کرنے پر ) اجر
اور ثواب عطا فرما اور مجھے ( اس نقصان پر ) اس سے بہتر بدلے میں بخش ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
لد ١٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
هُمُ الْمُهْتَدُونَ یعنی مصائب پر صبر کرنے والوں اور انا للہ کہنے والوں کو تین طرح کے انعامات
ملتے ہیں۔
ا۔ صلوات ہوتے ہیں ان پر اللہ کے۔
۲۔ رحمت ہوتی ہے ان پر اللہ کی ۔
۔ اور آخرکار ہدایت یافتہ ہو کر ان کا خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔
اب غور کرو جن مصائب کے وقت صبر کرنے والے انسان کو ان انعامات کا تصور آ جاوے جو
اس کو اللہ کی طرف سے عطا ہونے کا وعدہ ہے تو بھلا پھر وہ مصیبت ، مصیبت رہ سکتی ہے اور غم غم رہتا
ہے؟ ہرگز نہیں ! پس کیسا پاک کلمہ ہے الحمد للہ اور کیسی پاک تعلیم ہے وہ جو مسلمانوں کو سکھائی گئی
ہے! یہ نہایت ہی لطیف نکتہ معرفت ہے اور دل کو موہ لینے والی بات ۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف
اسی آیت سے شروع ہوا اور رسول اکرم صلعم کے تمام خطبات کا ابتدا بھی اسی سے ہوا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مؤرخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۳،۲)
میں نے تمہیں یہ چند آیتیں جو قرآن کریم کی سنائی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ نے چند ایک نصیحتیں
اپنے بندوں کو فرمائی ہیں جن میں سے ایک صبر بھی ہے ۔ صبر کے نتیجے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو
کس طرح اور کیونکر دیتا ہے اس کی بہت سی مثالیں ہیں ۔ جن کو اگر مفصل بیان کیا جاوے تو بیان
بہت لمبا ہو جاتا ہے مگر میں تمہیں بتلائے بغیر بھی نہیں رہ سکتا ۔ شاید تم میں کوئی نیک بی بی ہو جو
اس پر محض اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے عمل کرے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک
عورت تھی جس کا خاوند زمینداری کرتا تھا ۔ ان کا لڑکا بیمار تھا۔ ایک روز خاوند باہر کام پر گیا اور
پیچھے سے لڑ کا فوت ہو گیا ۔ اس کی بیوی نے لڑکے کو ایک چار پائی پر ایک کونے میں لٹا دیا اور آپ
خوب عمدہ لباس پہن کر خاوند کے آنے سے پیشتر عمدہ کھانا تیار کر کے شاداں و فرحاں بیٹھ رہی ۔
جب خاوند آیا تو اس نے لڑکے کا حال دریافت کیا۔ عورت نے جواب دیا اس نے آج آرام کیا

حقائق الفرقان
لد له
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ خاوند نے سمجھا کہ ٹھیک کہتی ہے جبھی تو اس نے عمدہ لباس پہنا ہے غرض دونوں نے کھانا کھایا
اور ہر طرح سے لطف اٹھایا جب کھانا کھا کر اور جماع سے بھی فارغ ہو چکے تو عورت نے خاوند سے
پوچھا ہمارے پاس کسی شخص کی امانت کچھ روز رہے پھر وہ صاحب امانت اپنی امانت مانگنا چاہے تو
ہم کو بخوشی وہ امانت دے دینا چاہیے یا نہیں ؟ خاوند نے کہا کہ امانت والے کو دینا چاہیے۔ پس
عورت نے کہا کہ بچہ بھی امانت کے طور پر ہمارے پاس تھا۔ صاحب امانت نے اسے لے لیا۔ پھر
خاوند تر ساں و ہراساں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سارا ماجرا بیان کیا ۔ حضور نے فرمایا
کہ اس صبر کے معاوضہ میں جو تیری بیوی نے کیا اللہ تعالیٰ نے ان کو سات یا نو بچے دیئے جو سب کے
سب قاری ہوئے ایک شخص بیان کرتا ہے کہ میں نے ان سب کو دیکھا ہے۔
دیکھو کس قدر بدلہ عظیم اللہ تعالیٰ نے ایک صبر کرنے پر دیا۔ سنو؟ عورتوں میں دستور ہے کہ جب
دو چار مل کر بیٹھتی ہیں تو غیبت ، بد گوئی ، گلہ اور طرح طرح کی شرارتیں کرتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں جب عورتیں آپ کی مرید ہونے کو آتی تھیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَتُ يُبَايِعُنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ (الممتحنة : ١٣)
یعنی اے محمد رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) جب تیرے پاس مومن عورتیں اس غرض کے واسطے
آویں کہ وہ تجھ سے بیعت کریں پس ان سے یہ اقرار لے کر بیعت کر کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو
شریک نہ کرو۔ یعنی کوئی منت اور نذر غیر اللہ کی نہ مانیں اور نہ غیر اللہ سے مرادیں مانگیں ۔
چوری نہ کریں۔ زنانہ کریں ہاتھ کا زنا ، کان کا زنا، ناک کا ، آنکھ کا اور وہ زنا تو بدرجہ اولیٰ نہ کریں جسے
عام زنا یا بدکاری کہتے ہیں، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں۔ اولا د کو قتل کرنے کی کئی راہیں ہیں ۔ اوّل تو اس
وقت کئی عورتیں اپنی لڑکیوں کو جب وہ پیدا ہوتی تھیں مار ڈالتی تھیں ۔ چنانچہ اب بھی میں دیکھتا ہوں
کہ ایسا ہوتا ہے۔ دوئم اولاد ہونے کے بعد ایسی دوا کھاتی ہیں کہ جو مانع حمل ہو۔ تیسر احمل کا گرا
لے اے نبی ! جب تیرے پاس ایماندار عورتیں آئیں کہ تجھ سے بیعت کریں اس بات کی کہ شرک نہ کریں گی نہ
اللہ کے ساتھ کسی کا ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
دینا۔ چہارم اگر لڑکیاں بیمار ہو جاویں تو ان کا علاج نہ کرنا اور یہ کہنا کہ ان کو موت کہاں آتی ہے۔
پھر بہتان باندھنے سے باز آؤ ۔ بہتان وہ عیب کی بات ہے کہ جو کسی شخص میں نہ ہوا اور اس
پر وہ عیب لگا یا جاوے ۔ وہ بہتان جو تم اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے بناتی ہو اور بھلے کاموں میں
تیری نافرمانی نہ کریں۔ پھر ایسی عورتوں کے واسطے مغفرت مانگ ۔ پس ہر ایک عورت کا جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرید ہونا چاہتی ہے یا اپنے آپ کو مرید سمجھتی ہے یعنی مسلمان کہلاتی
ہے ضروری ہے کہ وہ ان بری باتوں کو چھوڑ دے ورنہ وہ نام کی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے استغفار میں شامل ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے حصہ نہیں لے سکتی ۔ وکر خدا تعالی ۔
غور کرو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قرآن کریم کے پہنچانے میں کتنی کتنی مصیبتیں بھی آئیں
آخر حضور نے اس کو پہنچایا۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم میں سے کوئی بھی ایسی نہیں جس نے صرف
خدا تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے سارے قرآن کو ایک بار بھی سمجھ کر پڑھا ہو یا سنا
ہو۔ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی جس کو کافروں نے کہا کہ تو رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو گالی دے مگر اس نے انکار کیا۔ اس پر ان شریروں نے اس کی شرمگاہ میں برچھی مار کر
گلے سے نکالی ۔ اس کا خاوند دیکھتا تھا اسے کہا تو بھی گالی دے ورنہ تیرا بھی ایسا ہی حال ہو گا چنانچہ اس
نے بھی انکار کیا اور انہوں نے اس کی ایک ٹانگ ایک اونٹ سے اور دوسری دوسرے سے باندھ کر ان
کو الگ الگ چلا دیا اور اس کو اس طرح پر پھڑوا کر مروا ڈالا ۔ دیکھو وہ کیسے مبارک لوگ تھے۔ اس قرآن
کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر کیا کیا تکلیفیں برداشت کیں اگر تمہارے کسی پیارے شخص
کی کوئی چٹھی آوے تو جب تک تم اسے پڑھ یا پڑھا نہ لو تمہیں چین نہیں آتا ۔ قرآن اللہ تعالیٰ کی چٹھی
اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان شخص لانے والا مگر اس کی کچھ پرواہ نہیں کی جاتی ۔
پیار یو! اللہ تعالیٰ بڑا نکتہ گیر اور نکتہ نواز ہے ہر وقت اس سے ڈرنا چاہئے ۔ میں تمہیں ایک آپ بیتی
کہانی سناتا ہوں شاید تم میں سے کوئی نیک بی بی نصیحت پکڑے ۔ میری والدہ صاحبہ نے اسی برس تک
قرآن پڑھایا اور ان کے ہم نو بچے تھے۔ ہمارے ہاں ایک بڑا مال و اسباب اور کتب خانہ بھی تھا۔

حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
جن دنوں روس اور روم کی لڑائی ہو رہی تھی میں نے اپنی والدہ سے ایک روز کہا کہ اچھا ہوا گر تم اپنا ایک
بچہ اس وقت قربان کر دو اور اسے مسلمانوں کی مدد کے لئے لڑائی میں بھیج دوخواہ میں ہی کیوں نہ ہوں ۔
میری والدہ نے کہا کہ ایں! میرے جیتے جی ! تم مجھ سے الگ ہو جاؤ نہیں ہو سکتا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
سب اولا دیں بجز میرے ان کی زندگی میں فوت ہو گئیں۔ ایک روز میں اس کتب خانہ کے مکان میں
لیٹا ہوا تھا جب کہ وہ بالکل خالی پڑا تھا۔ میری والدہ صاحبہ وہاں آئیں اور انہوں نے اس حالت کو دیکھ
کر بہت بلند آواز سے کہا کہ انا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرة لبقرة:۱۵۷) میں نے کہا کہ اتاں یہ آواز
کی بلندی بے صبری سے معلوم ہوتی ہے۔ مجھے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ تمہارے مرنے پر شاید میں بھی نہ
پاس ہوں گا یا اسی کے قریب الفاظ ہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا جب ان کا انتقال ہوا تو میں کہیں دور تھا۔
غرض اللہ تعالیٰ بڑا ہی بے نیاز اور نکتہ نواز ہے تم اپنے الفاظ سمجھ کر خدا سے ڈر کر منہ سے نکالا کرو۔ پھر میں
دیکھتا ہوں کہ عورتیں اللہ تعالیٰ کے احکام کی بالکل پرواہ نہیں کرتیں اور اپنے رسومات کی ایسی پابند ہیں ا
جس کی کچھ حد نہیں ہے۔ ہمارے پڑوس میں ایک عورت کے گھر میں بچہ پیدا ہوا ہے۔ میرا دل اس
بات کو دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ اس نے اپنی کسی منت کے واسطے قبل از تولد اور عین تولد پر تو بکرے
ذبح کر دیئے مگر جو امر مسنون اور ساتویں دن عقیقہ کرنے کا حکم تھا اس کے واسطے اس کے پاس خرچ
نہیں۔ کبھی اس لڑکے کا باپ آوے گا تو شاید کرے گا۔ ایک اور عورت ہمارے پڑوس میں رہتی ہے کہ
جو اپنی اولاد کو ایسے ایسے خطرناک الفاظ سے پکارتی ہے کہ اگر اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آمین
کہنے میں شامل ہوویں اور آمین کہہ دیں اور اس کی وہ بد دعا قبول ہو جاوے تو شاید اللہ تعالیٰ پر اسے
کتنی بڑی بدظنی اور ناراضی ہو۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۲۷،۲۶ مورخه ۶ و ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ صفحه ۸، ۹)
دیکھو یہ سب کچھ صبر ہی کا نتیجہ تھا۔ سنو! جس گھر میں کوئی مصیبت یا تکلیف آتی ہے اللہ تعالیٰ
وہاں اپنے فرشتوں کو بھیجتا ہے کہ جو کچھ گھر والے کہیں تم ساتھ آمین کہو۔ پس جو عورت بے صبری سے
کلمات زبان پر لاتی ہے اگر اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آمین کہہ دیں اور وہ دعا منظورِ خدا
ا ہم تو اللہ کے ( مال ) ہیں اور ہم تو ہر حال میں اُسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۰۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہو جاوے تو اس عورت کا کیا حال ہو۔ ایسی بے صبریوں میں کوئی آنکھیں کھو بیٹھتی ہے کوئی ہاضمہ بگاڑ
لیتی ہے۔ کسی کا سر خراب ہو جاتا ہے۔ غرض طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ پس بڑے
صبر سے کام لو۔ کاش میری بیویاں بھی میرے کہنے پر بتمامہ عمل کرتیں تو میں ان کو اس سے کہیں
زیادہ محبت کرتا جواب کرتا ہوں ۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶، ۲۷ مورخه ۶ و ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰)
صاحبزادہ میاں مبارک احمد کی وفات اور پھر خود حضرت اقدس علیہ الف صلوۃ والسلام کا کوچ
کرنا واقعی اپنے اندر ضرور ابتلا کا رنگ رکھتے ہیں مگر اس سے خدا ہم کو انعام دینا چاہتا ہے۔
انعام الہی پانے کے وا کے واسطے ضروری ہوتا ہے کہ کچھ خوف بھی ہو ۔ خوف کس کا؟ خوف اللہ کا ،
خوف دشمن کا ، خوف بعض نادان ضعیف الایمان لوگوں کے ارتداد کا ۔ مگر وہ بہت تھوڑا ہوگا ۔ یہ
ایک پیشگوئی ہے اور اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ
الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ الخ ۔ خدا فرماتا ہے کہ میری راہ میں کچھ خوف آوے گا ۔ کچھ جُوع
ہوگی ( جوع یا تو روزہ رکھنے سے ہوتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کچھ روزے رکھو ) اور یا اس رنگ
میں جُوع اپنے او پر اختیار کرو کہ صدقہ خیرات اس قدر نکالو کہ بعض اوقات خود تم کو فاقہ تک
نوبت پہنچ جاوے ۔ اپنے مالوں کو خدا کی راہ میں اتنا خرچ کرو کہ وہ کم ہو جاویں اور جانوں کو
بھی اسی کی راہ میں خرچ کرو ۔ علی ھذا پھلوں کو بھی خدا کی راہ میں خرچ کرو ۔ و کبیر
الصَّبِرِينَ - الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اور ایسے لوگوں کو جو
مصائب اور شدائد کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں اور نیکی پر ثبات رکھتے ہیں۔ خدا کو نہیں چھوڑتے اور
کہتے ہیں کہ ہم سب النبی رضا کے واسطے ہی پیدا ہوئے ہیں ۔ جس طرح وہ راضی ہو اس راہ سے ہم اس
کے حضور اس کو خوش کرنے کے واسطے حاضر و تیار اور کمر بستہ ہیں۔ ہم نے اس کے حضور حاضر ہونا
ہے۔ پس جس کے حضور انسان نے ایک نہ ایک دن حاضر ہونا ہے وہ اگر اس سے خوش نہیں تو پھر اس
ملاقات کے دن سرخروئی کیسے ہوگی؟ پس تم خود ہی پیشتر اس کے کہ خدا کی طرف سے تم پر خوف، جوع
اور نقص اموال اور ثمرات کا ابتلا آوے خود اپنے اوپر ان باتوں کو اپنی طرف سے خدا کی خوشنودی

حقائق الفرقان
۴۰۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے حصول کے واسطے وارد کر لو تا کہ دوہرا اجر پاؤ اور یہ قدم خدا کے لئے اُٹھاؤ تا کہ اس کا بہتر بدلہ خدا
سے پاؤ۔ یہ مصائب دینی نہیں بلکہ صرف معمولی اور دنیوی ہوں گے ۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ دشمن
برا بھلا کہہ لے گا ۔ کوئی گندہ گالیوں کا بھرا اشتہار دے دے گا یا خفگی اور ناراضگی کے لہجہ میں کوئی
بودا سا اعتراض کر دے گا۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کن يَضُرُوكُمُ إِلَّا أَذًى (آل عمران۔ (۱۱۲) یہ
تکلیف ایک معمولی سی ہو گی کوئی بڑی بھاری تکلیف نہ ہو گی ۔ دیکھو خدا نے ہم کو بڑی مصیبت
سے بچالیا کہ تفرقہ سے بچالیا۔ اگر تم میں تفرقہ ہو جاتا اور موجودہ رنگ میں تم وحدت کی رسی میں
پروئے نہ جاتے اور تم تتر بتر ہو جاتے تو واقعی بڑی بھاری مصیبت تھی اور خطرناک ابتلا ۔ مگر یہ
خدا کا خاص فضل ہے۔ اگر کچھ تھوڑی سی تکلیف ہم کو ہو گی بھی تو یہیں ہوگی اس کا مابعد الموت سے
کوئی واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ ما بعد الموت کو باعث اجر اور رحمت الہی ہو گی اور اس تھوڑی سی مشکل پر صبر
کرنے اور مستقل رہنے اور سچے دل سے اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہنے کا بہتر سے بہتر بدلہ دینے کی
قدرت اور طاقت رکھنے والا تمہارا خدا موجود ہے وہ خاص رحمتیں جو کہ ورثہ ۔ انبیاء اور شہدا ہوتی ہیں وہ
بھی تمہیں عطا کرے گا اور عام رحمتیں بھی تمہارے شامل حال کرے گا اور آئندہ ہدایت کی راہیں اور
ہر مشکل سے نجات پانے کی، ہر دکھ سے نکلنے، ہر سکھ اور کامیابی کے حصول کی راہیں تم پر کھول دے گا۔
دیکھو میں یہ اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ ” بلوح خدا ہمیں است خدا کے اپنے وعدے ہیں اور خدا
اپنے وعدے کا سچا ہے۔
آج کا مضمون اور اس کی تحریک محض خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے دل میں ڈالی گئی ہے ورنہ
نہ میں نے اس کا ارادہ کیا تھا اور نہ اس کے واسطے کوئی تیاری کی تھی ۔ پس یہ خدا کی بات ہے۔ میں تم کو
پہنچاتا ہوں اور تاکید کرتا ہوں کہ ایسے اوقات میں تم کثرت دعا، استغفار ، درود، لاحول، الحمد شریف
کا ورد کیا کرو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۴ رجون ۱۹۰۸ صفحه ۸ )
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم خوف، جوع ، نقصان مال و جان و پھل کے ذریعے تمہارے اندرونی
صفات کو ظاہر کریں گے اور صابروں کو ، اور صابروں کو بشارت دے جن کا یہ حال ہے کہ جب انہیں مصیبت پہنچے تو وہ

حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
حال و قال سے کہتے ہیں ہم اللہ کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔
صبر کی مختصر حقیقت یہ ہے کہ انسان ہر ایک نیکی اور نیک بات پر جما رہے۔ بدی سے رکا
رہے۔ گو یا صبر تمام نیکیوں کا جامع ہے ۔ مشکل کے وقت بدی سے بچنا یہی تو صبر ہے۔ شہوت میں
عفت ، غضب کے وقت حلم ، حرص کے مقابل میں قناعت ، وقار ، استقلال نار ، استقلال، ہمت ، عزه ، عزم پر کارفرما
رہنا۔ شرع و عقل سلیم کی مخالفت نہ کرنی ۔ یہ سب صبر ہے۔
( تشحیذ الا ذہان جلدے نمبرے ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۷)
صلوة کے معانی صلوۃ۔ تعریف کرنا، دعا کرنا۔
وَصَلِّ عَلَيْهِمْ - دعا کرو، تعریف کرو۔ اللہ تعالیٰ جس طرح اپنے رسول کی تعریف کر سکتا ہے دوسرا
اس طرح کیونکر کر سکتا ہے۔ صلوۃ کے معنے رحمت کے نہیں ہیں کیونکہ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ ( البقرة - ۱۵۷) صَلَوْنَ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ (البقرۃ: ۱۵۸) میں صلوۃ کے معنے رحمت
کے نہیں بنتے ۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۵ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۹۳)
پھر میں دیکھتا ہوں کہ انسان جس دنیا اور مال و اولاد کی خاطر ایسی ایسی تکلیفیں اٹھاتا ہے۔
ان میں سے کوئی ایک بھی اس کی مصائب میں حصہ نہیں لے سکتا ۔ ذرا پیٹ میں درد ہو تو اس کے
ہٹانے والا کوئی نہیں۔ غور کرو۔ مجھے حضرت مرزا صاحب نہایت ہی پیارے ہیں ۔ میں نے ملک،
وطن، نوکریاں، زمین، ہر قسم کے ذرائع تحصیل مال و منال ان کے حضور خاص رہنے کی خاطر
چھوڑیں ہیں۔ اگر کہیں جاتا بھی ہوں تو صرف ان کے حکم کی تعمیل ہوتی ہے اور بھی یہاں تک مجھے وہ
پیارے ہیں کہ اگر میرے پچاس بیٹے ہوں تو میں اس کے ایک بیٹے پر ان پچاس کو قربان کر دوں
لاکن غور کرو جب مجھے کوئی دکھ، درد، تکلیف پہنچتی ہے۔ وہ بھی بجز رضاء الہی کے ہرگز ہرگز ہرگز میرے
دکھ درد کا حصہ نہیں لے سکتے ۔ پس اللہ تعالیٰ ہی سے مدد مانگو اور صبر اور استقلال سے کام لو۔ اس کی
لے وہ بول اٹھتے ہیں ہم تو اللہ کے ( مال ) ہیں اور ہم تو ہر حال میں اُسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں ۔
اُن کے رب کی نوازشیں اور رحمت ہیں۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی