سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 32

حقائق الفرقان
رضاء پر راضی ہو جاؤ اور قرآن کریم پر عمل کرو۔
۴۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶، ۲۷ مورخه ۶ و ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰)
۱۵۹ - إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ
عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ بے شک صفا اور مروہ کے پہاڑ اللہ کی باتوں کا شعور حاصل کرنے کے لئے ہیں تو جو شخص خانہ
کعبہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس پر کچھ گناہ نہیں اگر دونوں کے درمیان طواف کرے اور جوا۔ اپنے شوق
سے کوئی آدمی نیکی کرے تو بے شک اللہ قدردان بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر صبر کا نتیجہ دیکھ صفا و مروہ پر کہ کیسے مقام پر ہاجرہ نے رہنا اختیار کر لیا جو بے کھیت کا
ملک ہے پھر صبر کے بدلہ اللہ تعالیٰ نے اس کی اولاد کو کیسا سکھ دیا۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۶، ۲۷ مورخه ۶ و ۱۳ رستمبر ۱۸۹۸ صفحه ۸) و
ہاجرہ نام ایک عورت تھی جو میری تحقیق کے مطابق ملک مصر کی ایک شاہزادی تھی ۔ ابراہیم کی
کرامتوں کو دیکھ کر بادشاہ نے اپنی لڑکی ابراہیم کے نکاح میں دے دی۔ نوجوان اور خوبصورت اور
باکرہ تھی اُس وقت ابراہیم کی عمر ۸۴ سال تھی جبکہ وہ حاملہ ہوئی ۔ میں بہت ہی مختصر سناتا ہوں کہ پہلی
بی بی نے اسے نکلوا دیا۔ اس پر اللہ سے مکالمہ ہوا کہ کیوں نکلی؟ آپ نے عرض کیا کہ بڑی بی بی رہنے
نہیں دیتی ۔ خدا نے فرمایا واپس جاؤ اور اس کی فرمانبردار ہو کر رہو۔ اس صبر کے بدلے میں ہم تمہیں
ایک لڑکا دیں گے جس کی اولا د تمام جہان کے لئے موجب ہدایت ہو گی اور آسمان کے تارے اور
ریت کے ذرے گننے آسان ہوں گے مگر تیری اولاد کو کوئی نہ گن سکے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ پھر جب
دوبارہ اس بی بی نے ہاجرہ کو دکھ دیا تو ابراہیم انہیں مکہ میں چھوڑ گئے ۔ ابراہیم سے پوچھا کہ ہمیں کس
کے سپرد کرتے ہو؟ آپ نے اس کا جواب نہیں دیا۔ پھر پوچھا کہ کس کے حکم سے یہاں لائے
ہو؟ فرمایا خدا کے حکم سے۔ اس پر اس نیک بخت صابرہ بی بی نے کہا تو پھر اب تمہاری ضرورت نہیں۔
اس بی بی کے پاس نہ روپیہ تھا نہ مال اسب ں نہ روپیہ تھا نہ مال اسباب تھا نہ مویشی تھے۔ بچہ بھی چھوٹا تھا وہاں کوئی غمگسار نہ تھا۔

حقائق الفرقان
۴۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
درندوں کا بھی ڈر تھا کوئی آبادی بھی نہ تھی ۔ مگر اس صبر کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج مکہ ایک عظیم الشان شہر آباد
ہے جو کروڑہا مخلوق کا ملجا و ماوی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو میرے نام کے لئے صبر کر کے اس کے
نتائج سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ صفا و مروہ سے جا کر یہ شعور، یہ معرفت حاصل کریں کیونکہ وہ
مقام اللہ کی طرف سے صبر کے نتائج کے شعور کے حصول کا ذریعہ مقرر شدہ ہے جو حج کرنے جائے وہ
وہاں ذرا چل کر پھر کر دیکھے کہ ہمارا فضل اس صابرہ پر کیسا ہوا۔ ہم کیسے قدردان ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۶،۲۵)
ان الصفا - صبر کے نتائج نیک کی مثال ۔ ایک بیوی کے صبر سے مکہ مرجع خلائق بن گیا ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۰)
صبر اور پھر اس پر اجر کی ایک مثال بیان فرماتا ہے اور وہ صفا و مروہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے
شعائر اللہ سے قرار دیا ہے۔ اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت ہاجرہ
اپنے بیٹے اسمعیل کے ساتھ حکم الہی کے ساتھ چھوڑ دی گئیں ۔ وہاں آپ نے صبر سے کام لیا تو اس کا
جو انجام ہوا وہ صفا ومروہ پر جا کر دیکھ لو کہ کیسی گھمسان کی آبادی ہے اور کس طرح پر دور دراز علاقوں
سے لوگ دیوانہ وار وہاں دوڑتے آتے ہیں اور کس طرح پر وہ مقام جو بالکل ایک ویرانہ تھا خدا کے
فضل سے مرجع خلائق بن رہا ہے اور کس کثرت کے ساتھ برکات کا نزول ہوتا ہے۔ پھر فرماتا ہے کہ
حضرت ہاجرہ کی بھی خصوصیت نہیں بلکہ جو صبر کرے اجر پائے گا ۔ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ
عَلِيمٌ -
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبرے ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۸،۳۲۷)
۔
۱۶۴ - وَالْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ تمہارا معبود و مقصود و مطلوب ایک ہی ہے کوئی معبود نہیں بجز اس کے وہ رحمان رحیم ہے۔
تفسیر۔ تمہارا معبود صرف ایک ہی ہے جسے اللہ کہتے ہیں۔ ہر ایک کا ملہ صفت سے موصوف ۔ ہر
ایک برائی سے پاک بن مانگے احسانات کرنے والا ۔ مانگنے والوں کے سوال و محنت پر عنایت فرما۔

حقائق الفرقان
اس اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں ۔
۴۱۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۱۱)
اوپر کی آیات میں کفار پر لعنتوں کا ذکر ہے اب ان سے بچنے کا ایک نسخہ بتلایا ہے ۔
(1) اللہ کی طرف جھک جانا جو اپنی ذات وصفات میں یگانہ ہے۔ یہاں اس معبود کی دو عظیم الشان
صفتوں کا ذکر ہے۔
الرحمن - بلا مبادلہ رحم کرنے والا ۔
الرحيم - سچی محنتوں کو ضائع نہ کرنے والا بلکہ ان پر ثمرات مرتب کرنے والا ۔ اب اپنی ہستی
اور صفت رحمانیت کا ثبوت دیتا ہے۔ پہلا ثبوت آسمان و زمین کی پیدائش ہے اور رات و دن کا
اختلاف۔ ایک چھوٹی سی پیالی انسان کسی کے پاس دیکھے تو یہ کبھی وہم میں نہیں آتا کہ خود بخود بن گئی۔ تو
اتنا بڑا آسمان وزمین دیکھ کر یہ یقین کیوں حاصل نہ ہو کہ ان کا پیدا کرنے والا بھی کوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۶)
وَ الْهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمنُ الرَّحِيمُ (البقره: ۱۶۴)
لا إله إلا الله یہ ایک چھوٹا سا فقرہ ہے جسے ہر ایک طبقہ کے مسلمان خواہ مرد ہوں خواہ عورت بچہ
ہو یا بوڑھا بدا طوار ہو یا نیک اطوار اعلیٰ ہو یا ادنی غرض کہ سب جانتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ دو
برس اور ڈیڑھ برس کا بچہ بھی لا إله إلا الله جانتا ہے۔ اگر کسی سے سوال ہو کہ میاں تم مسلمان ہو؟ تو
وہ جھٹ لا إله إلا اللہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا ثبوت دے دیتا ہے۔ اب غور کرو اور سوچو کہ
اس اقرار اور اس کے تکرار کرنے میں کیا سر ہے؟ کیا یہ ایک چھوٹی سی بات ہے جو کہ اہل اسلام کو
بتلائی گئی تھی۔
نہیں ، ہر گز نہیں ۔ اس چھوٹے سے فقرے میں دو باتیں ہیں ۔ اول حصہ میں تو انکار اور دوسرے دو
میں اقرار ہے۔ اور ان چند ایک چھوٹے حرفوں میں اس قدر قوت اور زور ہے کہ اگر ایک شخص سو برس
تک کا فر رہے اور کفر کے کام بھی کرتا رہے لیکن اگر وہ اپنے آخر وقت میں لا الہ الا اللہ کہہ دے تو وہ
کافروں سے الگ اور مسلمانوں میں شمار ہونے لگ جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفتیں اور م

حقائق الفرقان
لد اله
سُورَةُ الْبَقَرَة
جنگیں اور بڑی بڑی خونریزیاں اور جانفشانیاں انہی دو حرفوں پر تھیں۔ انہی حرفوں کے ذریعہ سے
اجنبی لوگ دور دور سے آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے بن جایا کرتے تھے۔ کیا تمہارے
خیال میں یہ کوئی منتر جنتر ہے؟ نہیں ۔ یہ کوئی منتر جنتر نہیں ہے کہ بے معنے منہ سے کہہ دینے سے کوئی
شعبدہ نظر آ جاتا ہے۔ جب یہ بات ہے تو کیا ہر ایک مسلمان کا فرض نہیں ہے کہ وہ کم از کم غور تو کر لے
کہ یہ ہے کیا ؟ کہ جس کے ذریعے سے سو برس کا شریر النفس دشمن معتبر دوست بن جاتا ہے اور سو برس
کا دوست اس کے انکار سے دشمن بن جاتا ہے۔
پیدائش کے بعد کچھ خواہشیں ہوتی ہیں جو کہ انسان کو لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ بھوک چاہتی ہے کہ کولگی
غذا ملے اور شکم سیری ہو۔ پیاس چاہتی ہے کہ ٹھنڈا پانی ملے ۔ آنکھ چاہتی ہے کہ کوئی خوش منظر شے
سامنے موجود ہو۔ کان چاہتے ہیں کہ سریلی اور میٹھی آواز ان میں پہنچے۔ اسی طرح ہر ایک قوت الگ
الگ اپنا تقاضا وقتا فوقتا کرتی ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انسان بعض وقت ایسے کام بھی کرتا ہے جن
کو اس کا جی نہیں پسند کرتا۔ بعض تو ان میں سے ایسے ہیں کہ قوم ، اپنے بیگانے ، برادری اور اہل محلہ
اور شہر والوں کی مجبوری سے کرتا ہے اور بعض کام حاکموں کے ڈر سے کرنے پڑتے ہیں جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ انسان میں کسی نہ کسی کی بات کے ماننے کا بھی مادہ موجود ہوتا ہے۔ انسان تو در کنار
حیوانوں میں بھی ہم ایک اطاعت کا مادہ پاتے ہیں ۔ بندروں کو دیکھو کہ کس طرح سے ایک شخص کی
بات مانتے چلے جاتے ہیں اور اسی طرح سے سرکس میں کتے گھوڑے ، شیر ، ہاتھی وغیرہ بھی اپنے
مالک کا کہا مانتے ہیں۔ پس انسان کو حیوانوں سے متمیز ہونے کے لئے ان سے کہیں بڑھ چڑھ کر
اپنے آقا اور مولا کی اطاعت کرنی چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چھوٹے سے کلمہ میں اول تو ہر ایک کو اپنے بیگانے
یار، دوست ، خویش ، ہمسائے اور نفس و خواہش کی فرماں برداری سے منع فرمایا ہے اور یہ اس کلمہ کا اوّل
حصہ لا الہ ہے۔ لیکن اگر کسی کا بھی کہا نہ مانا جاوے تو زندگی محال ہوتی ہے۔ انسان نہ کہیں اٹھ سکتا
نہ نہ نہ ہے، نہ بیٹھ سکتا ہے۔ نہ کسی سے مل جل سکتا ہے، نہ صلاح مشورہ لے سکتا ہے۔ نہ کوئی کسب وغیرہ کر سکتا

حقائق الفرقان
۴۱۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے اور اپنی ضروریات مثل بھوک، پیاس، لباس اور معاشرت وغیرہ سب سے اسے محروم رہنا پڑتا
ہے۔ اس لئے آگے اِلا اللہ کہہ کر ان سب باتوں کا گر بتلا دیا ہے کہ تم سب کچھ کر ولیکن اللہ کے
فرماں بردار بن کر کرو۔ پھر دیکھو کہ دنیا تمہاری بنتی ہے کہ نہیں ۔ کھانا کھاؤ۔ کیوں؟ صرف اس لئے کہ
خدا کا حکم کلوا ہے۔ پانی پیو۔ کیوں؟ صرف اسی لئے کہ اشربوا خدا کا حکم ہے۔ اپنی بیبیوں سے
معاشرت کرو ۔ کیوں؟ صرف اس لئے کہ عَاشِرُوهُنَّ کا حکم ہے۔ غرضیکہ اسی طرح سے اپنے
بیگانے ، ماں باپ اور حکام وقت کی اطاعت وغیرہ سب کاموں کو خدا کے حکم اور اطاعت ۔ ماعت کے موافق
بجالاؤ ۔ یہ معنے ہیں الا اللہ کے کہ میں حالت عسر اور پیسر میں صرف خدا کا فرماں بردار ہوں ۔
اب انسان کو غور کرنا چاہیئے کہ صبح سے لے کر شام تک اور شام سے لے کر صبح تک جس قدر حرکت
وسکون وہ کرتا ہے اگر وہ خدا کے حکم سے اور فرمان کے بموجب کرتا ہے تو وہ اس کلمہ میں سچا ہے ورنہ وہ
اسے کہنے کا کیونکر مستحق ہے۔
میں یہاں کس لئے آیا ہوں ۔ دیکھو بھیرہ میں میرا مکان پختہ ہے اور یہاں میں نے کچے مکان
بنوائے اور ہر طرح کی آسائش مجھے یہاں سے زیادہ وہاں مل سکتی تھی۔ مگر میں نے دیکھا کہ میں بیمار
ہوں اور بہت بیمار ہوں ۔ محتاج ہوں اور بہت محتاج ہوں ۔ لاچار ہوں اور بہت ہی لاچار ہوں ۔ پس
میں اپنے ان دکھوں کے دور ہونے کے لئے یہاں ہوں ۔ اگر کوئی شخص قادیان اس لئے آتا ہے کہ وہ
میرا نمونہ دیکھے یا یہاں آ کر یا کچھ عرصہ رہ کر یہاں کے لوگوں کی شکایتیں کرے تو یہ اس کی غلطی ہے
اور اس کی نظر دھوکا کھاتی ہے کہ وہ بیماروں کو تندرست خیال کر کے ان کا امتحان لیتا ہے۔ یہاں کی دوستی
اور تعلقات، یہاں کا آنا اور یہاں سے جانا اور یہاں کی بود و باش ، سب کچھ لا اله الا الله کے ماتحت
ہونی چاہئے ، ورنہ اگر روٹیوں اور چار پائیوں وغیرہ کے لئے آتے ہو تو بابا! تم میں سے
اکثروں کے گھر میں یہاں سے اچھی روٹیاں وغیرہ موجود ہیں پھر یہاں آنے کی ضرورت کیا ؟
تم اس اقرار کے قائل ٹھیک ٹھیک اسی وقت ہو سکتے ہو جب تک تمہارے سب کام خدا کے لئے
ہوں ۔ اگر کوئی تمہارا دشمن ہے تو اس سے خوف مت کرو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ

حقائق الفرقان
۴۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا (مریم (۹) که ایمان داروں اور نیک عمل کرنے والوں
کے لئے ہم خود دوست مہیا کر دیں گے۔ بڑی ضروری بات یہ ہے کہ تمہارا ایمان لا إله إلا الله پر
کامل ہو۔
مطالعہ کرو کہ ایک چھوٹے سے کلمے کی اطاعت کی جو ایک انگلی کے ناخن پر کھلا لکھا جا سکتا ہے کس
قدر تاکید ہے۔ اس لئے اپنے ہر ایک کام اور عزت اور آبرو کے معاملہ میں اور سکھ اور دکھ میں
جناب الہی سے صلح کرو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ سوائے خدا کے سایہ کے اور
کوئی سایہ نہ ہوگا۔ یہ واقعہ دنیا میں بھی پیش آتا ہے۔ بیٹھے بٹھائے انسان کے پیٹ میں سخت درد شروع
ہو جاتی ہے اور انسان ماہی بے آب کی طرح لوٹنے لگ جاتا ہے۔ بیوی سے بڑھ کر غمگساری اور ماں
سے بڑھ کر محبت میں اور کوئی نہیں ہوتا۔ لیکن دونوں میں سے ایک بھی اس کے دکھ کو دور نہیں کر سکتی جب
تک خدا کا فضل نہ ہو۔ پس لا إِلَهَ إِلَّا الله کا مطالعہ کرو، اس پر کار بند ہو اور خدا کے سواکسی اور کے
فرمانبردار نہ بنو۔ اسی سے تم کو عزت آبرو اور دوست وغیرہ سب حاصل ہوں گے۔ تجربہ اور فہم کے لحاظ
سے ہم جانتے ہیں کہ اس وقت خدا کا منشا ہے کہ لا إلهَ إِلَّا الله کا راج ہو۔ پس تم اس دعوی میں سچے
بن کر دکھلاؤ۔
( البدر جلد ۳ نمبر ۵ مورخہ یکم فروری ۱۹۰۴ صفحه ۵۰۴ )
۱۶۵ - إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي
تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا اَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا
بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَ
السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَايْتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں اور رات اور دن کے اختلاف یا آگے پیچھے آنے میں اور
جہازوں میں جو سمندروں میں چلتے ہیں لوگوں کی نافع چیزوں کو اپنے اندر لے کر اور بارش میں جو اللہ
نے اوپر سے اتاری۔ پھر زندہ کیا اس سے زمین کو خشک ہو جانے کے بعد اور پھیلائے اس میں ہر قسم
کے رینگنے والے اور ہواؤں کے ادلنے بدلنے میں اور بادل میں جو گھیرے ہوئے ہوتے ہیں آسمان

حقائق الفرقان
لدان
اور زمین کے درمہ کے درمیان نشان ہیں عقل مندوں کے لئے ۔
سُوْرَةُ الْبَقَرَة
تفسیر ۔ چونکہ صرف فلسفیانہ ہستی باری کے ماننے سے انسان کو جناب الہی سے محبت اور اس پر ایمان،
بلکہ اعلیٰ محبت اور اعلیٰ ایمان اور مقامات قرب و رضوان نہیں مل سکتے اس لئے قرآن کریم ہستی باری تعالیٰ
کے دلائل کے ساتھ ساتھ اپنے احسانات کا بسیط بیان فرماتا ہے۔ از بس کہ فطرت انسانی میں یہ
مادہ خمیر کیا گیا ہے کہ سلیم اور حق شناس قلوب محسن کے ساتھ محبت کرنے اور اطاعت کرنے میں
کمال دلیری دکھاتے ہیں ۔ اس واسطے احسان الہی کا بیان ان دلائل کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے اور یہ بھی
فطرت انسانیہ کا تقاضا ہے کہ ہر ایک شخص اپنے سے زیادہ قوی ، زیادہ علم والے، زیادہ تر دانا کے کہنے کی
قدر کرتا ہے اور بڑی قدر کرتا ہے اور ایسے قادر، حاکم حکیم کی ماتحتی کو اپنے لئے فخر وعزت یقین کرتا
ہے۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اپنی ربوبیت رحمانیت رحیمیت اور مالکیت اور کاملہ صفات
کا بیان بڑے زور سے فرماتا ہے۔ تو کہ آدمی کا ایمان و یقین احکام الہیہ پر بڑھے۔ پھر اس ذریعہ سے
اس مقام پر پہنچتا ہے جس کا نام وَ رِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ (التوبة: ۷۲) ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷، ۲۸)
یہ فطری بات ہے کہ جب مختلف اشیاء کو خاص ترتیب سے رکھا ہوا دیکھتے ہیں تو ایک بچہ بھی سمجھ
جاتا ہے کہ ان کا اس ترتیب سے رکھنے والا ضرور کوئی ہے چہ جائیکہ ایک عقلمند انسان آسمان کو دیکھے،
زمین کو دیکھے ، اس کی مختلف مخلوقات کو ایک خاص نظام میں دیکھے ۔ دن رات کے کاموں میں
ایک خاص انتظام نظر آئے اور پھر یہ نہ مانے کہ ان کا مرتب کرنے والا بھی کوئی ہے میں تمہیں ایک
قصہ سناتا ہوں ۔
دارالسلطنت بغداد میں کچھ ایسے آدمی جمع ہو گئے جو دہر یہ تھے۔ ان میں سے چند آدمی ایک
دفعہ حضرت امام ابو حنیفہ کے پاس آئے۔ جب امام صاحب نے انہیں اپنے مکان میں جمع ہوتے
دیکھا تو نہایت متفکر چہرہ بنالیا۔ انہوں نے کہا حضرت آپ کس خیال میں ہیں؟ ہم تو ایک مسئلہ
اے اور اللہ کی خوشنودی جو سب سے بڑھ کر بات ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۱۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
دریافت کرنے آئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا میں تو اس حیرت میں ہوں کہ یہاں بغداد میں لاکھوں
آدمی رہتے ہیں ہر ایک کی ضرورت مختلف ہے۔ کوئی چین سے کوئی جبش سے کوئی کسی اور بحری مقام
سے وابستہ ہے پھر ہر ایک ضرورت کے لئے جہاز پر جہاز اڑے چلے آتے ہیں اور سنتا ہوں نہ ان پر
کوئی ملاح ہے، نہ ان کا کوئی مالک ہے، نہ انہیں کوئی چلانے والا ہے۔ اس پر اس دہر یہ جماعت کا بڑا
بولا کہ معلوم ہوتا ہے آپ کے دماغ کو کوئی صدمہ ہو گیا ہے ۔ یہ کام بغیر کسی مدبر بالا رادہ کے نہیں چل
سکتا اور نہ چل رہا ہے۔ آپ نے فرمایا بغداد کی کارروائی تو بغیر کسی مدبر کے نہ چلے مگر آسمان وزمین کا
کارخانہ خود بخود چلتا ر ہے۔ اس پر وہ بہت ہی نادم ہوئے اور چلے گئے۔
مجھے بھی کئی دہریوں سے گفتگو کا اتفاق ہوا۔ ایک دفعہ میں نے ایک دہریہ سے اس دری کی
طرف اشارہ کر کے جس پر ہم بیٹھے تھے پوچھا اس کا یہ دھاگا یہاں سے پلٹ کر ادھر کیوں گیا ہے۔
اس نے کہا مد بر بالا رادہ دری کے بٹنے والے نے اسے پیچدار بنالیا۔ میں نے کہا آپ نے اس دری کا
بننے والا دیکھا۔ کہا نہیں ۔ مگر ایسی دریاں بنتے میں نے دیکھی ہیں ۔ جب اسے سمجھایا گیا کہ تم لوگ تو
تماثل اجسام کے قائل نہیں تو اس نے ہنس کر بات کو ٹالنا چاہا۔
یہاں وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ تک تو اپنی ہستی اور صفت رحمانیت کا ثبوت دیا اب رحیمی
صفت کا بیان ہوتا ہے پہلے تو جہازوں کولوجن سے لوگوں کو بہت نفع پہنچتا ہے۔ یہ دوسرے ممالک کے
ناموں کا بائیکاٹ کرنے والے اور سودیشی تحریک کے بانی اس آیت کا انکار کرنے والے ہیں اگر ہم
آج یہ تفریق کریں گے کہ فلاں ملک کی چیز خواہ کیسی اچھی ہو ہم نہیں لیتے ۔ توکل پھر بعض شہروں کا
بائیکاٹ کریں گے پھر مذہبی تفریق درمیان میں آئے گی ۔ مسلمان کہیں گے ہم ہندوؤں کی نہیں
خریدتے اور ہندو کہیں گے ہم عیسائیوں سے یہ معاملہ نہیں رکھتے ۔ پھر مذہبوں کی آپس میں تفریق ہو
گی۔ وہابی کہیں گے ہم حنفیوں کی بنی ہوئی چیزیں نہیں خریدتے اور حنفی کہیں گے ہم احمدیوں کی نہیں
خرید تے ۔ اس طرح تو بڑا فساد پڑے گا۔
پھر اوپر سے پانی کا برسنا اور اس پانی سے فائدہ اُٹھانا۔ یہ بھی رحیمی صفت کے ماتحت ہے۔ پھر

حقائق الفرقان
۴۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
جانداروں کا پیدا کرنا جو طرح طرح کی ضرورتوں میں ہمارے کام آتے ہیں۔ کوئی بوجھ اُٹھاتا ہے کوئی
ہل چلاتا ہے، کوئی حفاظت کرتا ہے، کوئی غذا بناتا ہے۔
وَ تَصْرِيفِ الرِّيحِ ۔ ہواؤں کے بارے میں بڑی بڑی کتابیں بنی ہوئی ہیں۔ ایک ہوا ہے جو
جہازوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جاتی ہے۔ ایک ہوا ہے جو ریل کو چلاتی ہے۔ ایک
گندگیوں کو صاف کرتی ہے۔ ایک بیماری کے جرم فنا کرتی ہے۔ ہوا کی تعریف میں بھی خدا کی قدرتوں
اور اس کے رحیم ہونے کے بہت سے نشانات ہیں۔ پھر بادل جو آسمان وزمین میں مسخر ہے گویا کہ وہ
سقہ ہے جو جناب النبی کے امر کا منتظر ہے جہاں اسے حکم ہو پانی پہنچائے ۔ یہ سب کچھ بیان کر کے
فرماتا ہے کہ اولوالالباب کا تو اعلیٰ درجہ ہے معمولی عقل والے بھی اس سے اس نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہے اور وہ رحمن و رحیم ہے اس کا مد مقابل کوئی نہیں ۔
حسن واحسان میں اس سے بڑھ کر کوئی نہیں ۔ پس عشق و محبت بھی اسی ذات سے سزاوار
ہیں ۔ اکثر لوگ ہیں جو کسی کی آن پر ، آواز پر ، اداؤں پر ، مال پر، جاہ وجلال پر علم وفضل پر،
حسن و خوبی پر لٹو ہو جاتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ یہ سب چیزیں فانی ہیں ۔ بہت سی عورتیں جو اپنے
حسن دل آویز کی وجہ سے دوسروں کے ابتلا کا موجب تھیں ایک وقت ان پر ایسا آیا کہ آتشک ہوئی
اور ناک گرگئی ۔ بہت سے ایسے امراء ہیں کہ ایک دم میں غریب ہو گئے ۔ بہت سے ایسے علماء
ہیں کہ حواس باختہ ہو گئے پھر جس کمال کی وجہ سے ان کی قدر ہوتی تھی وہ جاتا رہا تو کسی نے بات
تک نہ پوچھی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۶)
بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں کہ دونوں میں کس قدر مختلف القوی اشیاء موجود ہیں
اور پھر ان میں کیسا با ہمی تعلق ہے۔ تم کو کس قدر وقتا فوقتاً ضرورتوں کا سامنا ہوتا ہے پھر آسمان اور
زمین میں کتنا سامان تمہاری ضرورتوں کے علاوہ تمہاری راحت کے واسطے بھی موجود ہے اور رات و دن
کے اختلاف میں کہ کس طرح دونوں طول البلد میں بائیں اختلاف کہ ہر ایک دوسرے کے پیچھے
موجود ہے اور عرض بلد میں بایں اختلاف کہ کم و زیادہ موجود رہتے ہیں اور ان جہازوں میں جولوگوں

حقائق الفرقان
۴۱۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے لئے ہر قسم کے منافع کے واسطے سمندر میں پہلے پہلے پانیوں پر بڑے بڑے بوجھوں کے ساتھ دوڑ
رہے ہیں اور اس میں کہ اللہ تعالیٰ ویران و غیر آباد زمینوں کو اس پانی سے آباد کر دیتا ہے جس کو وہ آپ
بادلوں سے اُتارتا ہے اور اس میں کہ پینے کے لئے پانی، کھانے کے لئے کھانے ، غرض آسمانوں اور
زمین کی پیدائش اور رات دن کی روشنی و اندھیری اور بادلوں کی بارش کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہی زمین
میں ہر قسم کے جانداروں کو پھیلا یا اور ہواؤں کے اِدھر اُدھر پھیرنے میں کہ کہیں ان ان میں کوئی حیوانات
نباتات کی زندگی کا باعث ہیں۔ کہیں خون کے صاف کرنے اور گھسے پسے اجزا کے نکالنے میں مددگار ۔ کرنے
کہیں جہازوں اور کشتیوں کے لے جانے میں مفت کے مزدور کہیں بادلوں کو ایک جگہ سے دوسری
جگہ لے جانے میں فرمانبردار ۔ کہیں ضرورت کے موافق ذرات کو جمع کر دیں۔ کہیں صفائی میں مدد
دیں اور بادلوں میں جو آسمان وزمین کے درمیان اللہ تعالیٰ کے قبضہ حکم میں مسخر ہورہے ہیں۔ ضرور ہی
ان باتوں میں اللہ تعالیٰ کی ہستی ، اس کی یکتائی، اس کی کاملہ صفات ، حکمت، قدرت، علم ، رحم وغیرہ
وغیرہ کے نشان ہیں مگر صرف اس قوم کے واسطے جو عقل سلیم رکھتے ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۱، ۲۱۲)
و
المُسَخَّر - مفت کام میں لگائے گئے ۔ تسخیر کے علم والے دیکھیں۔ ہمارے لئے بغیر کسی عمل
پڑھنے کے سب کچھ مسخر ہے۔ ( تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۱،۴۴۰)
ہماری کتاب بڑی عجیب ہے۔ ہماری کیا ؟ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بلکہ اللہ تعالیٰ کی۔
دنیا کی کوئی کتاب نہیں جو سائنس کی طرف توجہ دلاتی ہو۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنَّ فِي
خَلْقِ السَّمواتِ (البقرة : ۱۶۵) اس میں آسمان کی بناوٹ کا ذکر ہے۔ وَ الْأَرْضِ پھر زمین کے بارہ
میں سارا علم جیالوجی داخل کر دیا وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ میں علم جغرافیہ آجاتا ہے۔ وَالْفُلْكِ الَّتِي
تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ اس میں سٹیمر، جہاز ، قطب شمالی کی سوئی ، سمندر، پانی ، ہوا اور
کشتیوں کا علم آجاتا ہے ۔ وَ مَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا اس
میں بخارات اور بارشوں اور نباتات کا علم آجاتا ہے ۔ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ اس میں جانوروں کا

حقائق الفرقان
۴۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
علم آجاتا ہے ۔ وَ تَصْرِيفِ الرِّيحِ اس میں ہوا اور ہوا کی قسموں کا ذکر ہے۔ کاربالک ہائیڈ روجن وغیرہ
موٹی موٹی چیزیں ہیں۔ علاوہ ان کے اور بھی ہوا میں کئی اجزا ہیں ۔ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَ
الْأَرْضِ بادلوں میں روشنی ، لچک ، ایتھر کا کارخانہ الگ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کتاب
کسی علم سے نہیں ڈرتی - لایت لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ اس: اس میں نشان ملتے ہیں مگر عقلمندوں ہیں مگر عقلمندوں کے لئے ۔ وہ
کون لوگ ہیں الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ (ال عمران: ۱۹۲) اس میں
اب ہی مجھے ایک لطیفہ خیال میں آیا کہ اس موجودہ سائنس پر جس قدر لوگ غور کرتے ہیں وہ دو قسم
کے ہیں۔ ایک وہ جو اٹھتے بیٹھتے جب سوچتے ہیں تو ساتھ ہی خدا کو بھی یاد کر لیتے ہیں ۔ ایک وہ جو
قدرت الہی پر غور کرتے ہیں تو مولا کو بھول جاتے ہیں۔ یہاں یہ فرمایا ہے کہ اگر تم سائنس پر غور کرو
تو اللہ کو بھی یاد کیا کرو کیونکہ ایسے وقت میں جو اللہ کا خیال نہیں رکھتے ان کو سکھ حاصل نہیں ہوتا۔ میں
نے سنا ہے کہ جس نے کو نین بنائی تھی اس کو قید کر دیا گیا تھا اس خیال سے کہ اس نے کسی جن کو
قابو کر کے اس سے یہ کام لیا ہے۔
البدر - جلد ۱۲ نمبر ۶ مورخه ۸ را گست ۱۹۱۲ صفحه (۳)
١٦٦ - وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِ اللَّهِ
وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وَ لَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ
الْقُوَّةَ لِلهِ جَمِيعًا وَ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ -
ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے جیسا اور وں کو بھی ٹھہراتے ہیں (ان
غیروں کو ) ایسا چاہتے ہیں جس طرح اللہ سے محبت رکھنی چاہئے اور ایمان داروں کو تو ( سب سے بڑھ
کر ) اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے اور کاش سمجھ لیتے ظالم وہ بات جو عذاب دیکھنے پر سمجھیں گے کہ سب طرح
کی قوت اللہ ہی کو ہے اور بے شک اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
تفسیر۔ پس جو مومن ہے وہ اپنا محبوب اللہ کو بناتا ہے۔ وہ نہ اپنے پیرومرشہ ، پیر و مرشد سے اتنی محبت کرتا ہے
جتنی اللہ سے چاہیے اور نہ اپنی بیوی سے نہ دنیا کی کسی اور چیز سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۶)
لے جو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۴۲۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ لَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا ۔ جو ایسا نہیں کرتے وہ مشرک ہیں۔ جب کوئی عذاب آ جاتا ہے تو پھر
جس صاحب قوت یا صاحب جمال یا صاحب مال سے خدا کے برابر محبت کرتے تھے وہ کسی کام نہیں
آتا۔ اس وقت پتہ لگتا ہے۔ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۔ کہ بل بو تہ سب اللہ ہی کے لئے ہے۔ کوئی قوت
خدا کے مقابل کام نہیں دے سکتی۔ حسن و جمال ، علم وفضل کی قوت تو تلواروں کے ماتحت ہے الہی قوت
کسی کے ماتحت نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۷)
بعض آدمی بعض اشیاء کو مختلف اغراض کے باعث پرانوں سے پیارا سمجھتے ہیں ۔ تم نے سنا ہوگا
کہ ہزاروں اپنے پرانوں کو خدا کے سوا اور اشیاء کی محبت پر تیاگ دیتے ہیں ۔ پس سچی تعلیم اور
کامل تعلیم میں بجائے اس کے کہ باری تعالیٰ کو پرانوں سے پیارا کہا جاوے اُس کو ہر ایک چیز سے
زیادہ پیارا ہونے کا یقین کرایا جاوے اور یہی فائدہ ہے جو قرآن کریم کے لفظ مِنْ دُونِ اللہ سے
حاصل ہوتا ہے اور یہی قرآن کریم کی تکمیل ہے۔
تصدیق ریق براہین احمدیہ کمپیوٹر وٹرائز ائز ڈایڈیشن ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۱ ، ۱۴۲)
قرآن شریف نے ایک اور شرک کی طرف بھی توجہ دلائی ہے وہ یہ ہے کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ
يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِ اللهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ یعنی جیسا پیار
اللہ سے کرتے ہو یہ کسی اور سے کرنا خدا کا شریک بنانا ہے۔ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ
اندادا - ند بنانا یوں ہے کہ مثلاً ایک طرف آواز آ رہی ہے حی علی الفلاح اور دوسری طرف کوئی
اپنا مشغلہ جس کو نہ چھوڑا تو یہ بھی شرک ہے ۔ (البدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه (۲)
١٦٧ - إِذْ تَبَرَّاَ الَّذِينَ اتَّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَ رَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ
بِهِمُ الْأَسْبَابُ ۔
ترجمہ ۔ جب الگ ہو جاویں گے وہ گرو جن کی پیروی کی گئی اُن چیلوں سے جنہوں نے پیروی کی تھی
اور دیکھ لیں گے عذاب اور ٹوٹ جاویں گے ان کے آپس کے سب علاقے ۔
تفسیر تَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ - اسباب کے معنے تعلقات کے ہیں یعنی ان کے باہمی

·

آج 10 میں سے 10 باقی