سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 33

حقائق الفرقان
۴۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
تعلقات قطع ہو جائیں گے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۲۷)
۱۶۸ - وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرًا مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَا
كَذلِكَ يُرِيهِمُ اللهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُمْ بِخْرِجِينَ مِنَ النَّارِ -
ترجمہ۔ اور بول اٹھیں گے چیلے جنہوں نے پیروی کی تھی کاش ہم کو دنیا میں پھر ایک بار جانا ملتا تو ہم
بھی اُن سے الگ ہو جاتے جیسے یہ لوگ الگ ہو گئے ہم سے اسی طرح اُن کو دکھا دے گا اللہ تعالیٰ اُن
کے کرتوت افسوس دلانے کو ، اور وہ دوزخ سے نکلنے والے نہیں۔
تفسیر - يُرِيهِمُ اللهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ - ایک پاگل میرے ہاں رہتا تھا۔ سوکر جاگتا تو چند منٹ کے
لئے اس کے ہوش و حواس درست ہو جایا کرتے اُس وقت وہ کہتا " لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
حسنا (اس کا نام ہے ) تو نے کئی گھروں کو آباد کیا اور کئی گھروں کو اُجاڑا۔ پر تیرے کام کچھ نہ آیا۔“
دیکھو! انسان جب خدا کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کے عمل اس کے افسوس کا موجب ہو جاتے ہیں اور
پھر ہر وقت اس کے دل میں ایک آگ لگی رہتی ہے۔ یہ بات یاد رکھو کہ انسان جوانی میں بہت کچھ
غلطیاں کرتا ہے مگر جو لاحول اور استغفار کے عادی ہوتے اور پاک صحبتوں میں رہ کر دعاؤں میں
مشغول ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی دستگیری کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحہ ۲۷)
١٦٩ - يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَيْلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ
الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اے لوگو! اُن چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں کھاؤ حلال پاکیزہ اور نہ چلو شیطان کے
قدموں پر بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
تفسیر كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَللًا طَيِّبًا- بعض مسائل بہت ضروری ہیں۔ میں نے بہت کم ایسی
کتابیں پڑھی ہیں جن میں ان کا مذکور ہو۔ ضروریات ایمان ہمارے علماء نے صرف یہ لکھی ہیں۔
ایمان اللہ پر ، ملائکہ پر کتب پر ، رسل پر ، یوم آخرت پر ، تقدیر پر اور عملی حصّہ میں کلمہ منہ سے بولنا،

حقائق الفرقان
۴۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
کلمہ شہادت کی شہادت ، نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ ۔ بس اس کے آگے خاموشی ہے حالانکہ کئی باتیں اور
بھی ایسی ہیں جو بعینہ اسی طرح فرضِ عین ہیں جیسے کہ نماز روزہ ۔
دیکھو۔ یا د رکھو نیک کام کرنا بھی فرض عین ہے اور بدی سے بچنا بھی فرض عین ہے۔ کسی مسلمان
سے پوچھیں پنج ارکانِ اسلام کیا ہیں تو وہ سنا دے گا مگر اس کے ساتھ چوری ، حرام زدگی ، رنڈی بازی
اور قسم قسم کی بدکاریوں کا ذکر ہو تو افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کی پرواہ نہیں کی جاتی ۔ جھوٹ کا مرض
بڑھتا جاتا ہے مگر بچپن میں اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ
سر چشمه شاید گرفتن به میل چو پر شد نشاید گذشتن به پیل کے
ایک سچی مثل ہے آم کا درخت ہے جب اس کا پودہ زمین سے نکلے تو اکھیڑا جا سکتا ہے مگر جب وہ
بڑا درخت بن جائے تو اُسے اکھیڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بدیوں کی مثال ہے انہیں پہلے ہی
روکو۔ تا نیکی کی طرف تمہاری طبیعت رجوع رہے۔ جس طرح نماز روزہ فرض عین ہے اسی طرح
جھوٹ سے، بدنظری سے، بدسمعی سے ( جو زنا کے مقدمات ہیں ) سستی سے، کاہلی سے طمع سے، حرص
سے، تکبر سے بچنا بھی نہایت ضروری ہے۔ میں نے اپنی تحقیق میں چودہ ضروریات اسلام سمجھے ہیں اور
،
وہ تمام نیکیوں اور بدیوں سے بچنے کے اصول ہیں۔
(1) اللہ پر ایمان۔ اس کے ساتھ اللہ کی صفات پر ایمان ، اس کے افعال پر ایمان ، اس کی
معبودیت پر ایمان ۔ اتنا ایمان لانا ضروری ہے ۔ دوسری بات اللہ کے فرشتوں کی تحریکوں پر ایمان ۔
تیسری بات اللہ کے کلام پر ایمان۔ چوتھی بات اللہ کے پاک رسولوں پر ایمان۔ پانچویں بات
مسئلہ تقدیر پر ایمان جو تمام کامیابیوں کی جڑ ہے ۔ چھٹی بات ختم نبوت پر ایمان ۔ساتویں بات
بعث بعد الموت ۔ یہ سات حصے نیکیوں کے اصول میں ہیں ۔
عملی حصے میں پہلی بات اللہ کی توحید کا اقرار کرنا۔ دوسری بات ہر ایک قسم کی بد عملیوں سے بچنا۔
اے چشمے کا سوراخ ایک سلائی سے بند کیا جا سکتا ہے لیکن جب وہ بھر جاتا ہے تو اس کو ایک ہاتھی کے ذریعہ بھی عبور
نہیں کیا جا سکتا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
له الله
سُورَةُ الْبَقَرَة
تیسری بات نیک اعمال کی طرف اپنے تئیں متوجہ کرنا۔ چوتھی بات نماز ۔ پانچویں بات زکوۃ ۔ چھٹی
بات روزہ ساتویں بات حج ۔
مجھے نہایت افسوس ہے کہ ایسی تعلیم میں نے اپنی اسلامی کتابوں میں کم دیکھی ہے اور اگر ہے بھی تو
انگریزی سکولوں کی پڑھائی کے اثر کے سامنے اس کا کچھ اثر نہیں۔ جس قدر کوئی کسی مصنف کی کتاب
پڑھتا ہے اس مصنف کے عقائد و اعمال کا ایک مخفی اثر پہنچتا رہتا ہے اس کے ازالہ کے لئے ضروری ہے
کہ انگریزی کتب کے خفیہ اثر کو دینی تعلیم سے زائل کیا جائے اور وہ دینی تعلیم قرآن مجید میں ہے۔ اس
سے پہلے تو حید کا بیان کرتا آتا ہے اب ایک گر سمجھاتا ہے کہ لوگو! جو اس زمین میں ہے اس سے کھا لومگر
دو شرطیں ہیں ایک تو یہ کہ حلال ہو ۔ بالباطل رزق نہ ہو ۔ حلال کا علم کیسا ضروری ہے اور حلال کیسا
مفید ہے اس کے متعلق بیان بہت طویل ہے۔ پھر حلال ہو تو طبیب بھی ہو ۔ بعض لوگ مسلمانوں
میں ایسے گزرے ہیں کہ وہ پلاؤ پکوائیں گے تو اس میں تھوڑی سی راکھ ڈلوائیں گے ۔ ایک صوفی
کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ حلوا، ساگ ، دال ، دودھ، چھاچھ سب کچھ ملا کر رکھ چھوڑ تا جب بس
جاتا تو کھاتا ۔ یہ طیب رزق نہیں ہے۔ بس میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ رزقِ حلال کھاؤ پھر وہ
طیب بھی ہو ۔
وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطَن _ وہ چال نہ چلو جس پر شیطان چلا ۔ شیطان وہ ہے جو خدا سے دُور
ہے۔ اس شیطان کا پتہ اس طرح لگتا ہے کہ وہ تمہیں بدی اور بے حیائی کی باتوں کی ترغیب دیتا ہے۔
ا
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحہ ۲۷)
۱۷۰ ، ۱۷۱ - إِنَّمَا يَأْمُرُكُمْ بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا
تَعْلَمُونَ وَ إِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الفَيْنَا
عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَ لَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَ لَا يَهْتَدُونَ -
ترجمہ وہ تو تمہیں عام بدیوں اور کھلی ہوئی قباحتوں کا ہی حکم دے گا اور یہ کہ بے جانے بوجھے اللہ
پر بہتان باندھو ۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ( فقط ) جو حکم اللہ نے اتارا ہے اُسی پر چلو تو جواب
اللہ

حقائق الفرقان
۴۲۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیتے ہیں (نہیں) بلکہ ہم تو اسی چال پر چلیں گے جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادا کو بھلا اگر ان
کے باپ دادا محض بے عقل ہوں اور راہ راست پر بھی نہ چلتے ہوں ( جب بھی کیا وہ انہیں کی چال پر
چلیں گے ) ۔
تفسیر ۔ شیطانی گناہ کے تین اصول ہیں۔ ان میں سے آخری یہ ہے کہ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللهِ مَا لَا
تعلمون کہ جھوٹا خواب یا جھوٹا کشف یا جھوٹا الہام بنائے یا بلا حجت نیرہ کسی چیز کو حلال یا حرام ، بھلا یا
بُرا کہہ دے اور ایک یہ کہ شوء دوم فحشاء یعنی ہر ایسی بدی کہ دوسرے پر اس کا بداثر پڑے۔ ایسے لوگوں
کو جب کہا جائے کہ تم ما اَنْزَلَ کی تابعداری کرو تو وہ کہتے ہیں ہم اپنے باپ دادا کے پیرو ہیں۔ لا
يَعْقِلُونَ خواہ ان کے باپ دادا ایسے ہیں کہ اپنے تئیں کسی بد چیز سے روک نہ سکتے ہوں یہاں تک یہ باتیں
بیان ہوئیں (۱) حلال کھاؤ (۲) طیب ہو (۳) بدیوں کو چھوڑ دو (۴) فحشاء سے پر ہیز کرو۔ (۵) اللہ پر
تقول چھوڑ دو (۶) اندھا دھند تقلید چھوڑ دو (۷) کوئی لا یعقل لا يهتد کام کرتا ہو تو تم وہ نہ کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۲۸،۲۷)
بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم مدارج تحقیقات پر پہنچے ہوئے ہیں ۔ اس غلط خیال
نے بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ اسی سے مشرکوں نے استدلال کر لیا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الفَيْنَا عَلَيْهِ
اباء نا ۔ غرض ایک راستباز کی شناخت کے لئے کبھی کوئی مشکل یہود یا نصاری یا منکرین امام پر نہ آتی
اگر وہ سمجھتے کہ پاک رسول نے کیا دعوی کیا۔ (الحکم جلدے نمبر ۲ مؤرخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
۱۷۲ - وَ مَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَاء وَ
نداء صُمٌّ بُكُمْ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ -
و
ترجمہ ۔ اور اُن لوگوں کی مثال جنہوں نے حق کو چھپایا اُس کے جیسی ہے جو اُس کو چلا چلا کر پکار رہا
ہے جو نہیں قبول کرتا ہے مگر محض بلانا اور پکارنا ۔ بہرے ہیں ( حق سننے سے ) گونگے ہیں ( حق بولنے
سے ) اندھے ہیں ( حق دیکھنے سے ) تو وہ کچھ بھی عقل نہیں رکھتے ۔ ) تو
تفسیر مثال ان لوگوں کی جو بے ایمان ہیں ایسی ہے جیسی کسی پر کوئی آوازے کستا ہے اور وہ سنتا

حقائق الفرقان
۴۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہی نہیں ۔ میرے ایک نوجوان دوست تھے۔ میں ان کو درس قرآن شریف کے سننے کی تاکید کرتا تھا۔
وہ میرے سامنے تو نہ کہتے مگر میرے پیچھے اپنے اس خیال کا اظہار کر دیا کرتے تھے کہ آسودگی ہو تو پھر
قرآن بھی پڑھیں ۔ آخر جب وہ کسی عہدہ پر ممتاز ہوئے تو مجھے لکھا کہ بارہ برس ہوتے ہیں کہ میں
قرآن شریف نہیں پڑھ سکا۔
خدا کرے تم لوگ ایسے نہ بنو کہ تمہارا قرآن سنانے والا ایسے لوگوں سے ہو کہ اس کے سامعین
ایسے ہوں جو نہ آنکھیں رکھتے ہوں کہ دیکھیں، نہ کان رکھتے ہوں کہ سنیں ، نہ زبان رکھتے ہوں کہ حق
بولیں ۔ تم قرآن شریف سنے کو غنیمت سمجھو۔ دنیا کے جھمیلے تو کبھی کم ہونے میں آ نہیں سکتے ۔ ایک کتاب
میں میں نے ایک مثال پڑھی ہے کہ ایک شخص ندی سے گذرنا چاہتا تھا اُس نے تامل کیا کہ یہ موج گزر
جائے تو میں گزروں مگر اتنے میں ایک اور آگئی ۔ آخر وہ اسی طرح خیال کرتے کرتے رہ گیا۔
بس طریق یہی ہے کہ حلال طیب کھاؤ ۔ طبیب کہتے ہیں اسے جو انسان کے لئے دکھ نہ دے اور
پھر شکر کرو۔
سات اصول بتائے ہیں ان کو ہر وقت زیر نظر رکھو۔ حلال طیب کھاؤ ۔ سوء و فحشاء وتقول نہ ہو۔
تقلید بے جانہ ہو۔ کبھی ایسے رنگ میں اپنے تئیں نہ بناؤ کہ گوش حق کے شنوا، آنکھیں حق کی بینا نہ رہیں۔
یہاں تک یہ بیان فرمایا ہے کہ حق کے حصول کا ذریعہ حلال و طیب روزی ہے۔ انسان فاقے پر
فاقہ اُٹھائے مگر حلال کا رزق کھائے۔ جو مالدار ہیں ان کی حالت نہایت نازک ہے۔ غضب النبی بھی مال
والوں پر نازل ہوتا ہے۔ خدا کی ہدایت سے محرومی بھی اکثر مال والوں کے حصہ میں آئی ہے۔ چنانچہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے كَذلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكْبَرَ مُجْرِمِيهَا (الانعام: ۱۲۴) ایک حدیث میں
ہے کہ ابْلِيسُ كَانَ مِنْ خُزَانِ الْجَنَّةِ۔ گویا آدم کی مخالفت میں جس گروہ کو بڑی محرومی ہوئی وہ بھی
مالداروں ہی کا گروہ تھا۔ ایک دفعہ مولوی ریاض الدین احمد نے مجھ سے پوچھا کہ پانچ آدمی قوموں کے
لیڈر سمجھے جاتے ہیں کی شب چندر، دیانند، رائے موہن لال ، سرسید ، مرزا صاحب۔ آپ کوئی موٹا
لے اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر بستی میں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے سردار گناہ گاروں کے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
سامابہ الامتیاز ان میں بتائیں۔ میں نے کہا بس یہ دیکھ لو کہ اکابر کس طرف گئے ہیں اور غریب کس طرف
آئے ہیں ۔ اول اول خدا کے رسیدوں کے ساتھ انہی کو تعلق ہوتا ہے جو بڑے مالدار نہ ہوں۔
ہارون رشید مکہ میں گیا تو ابن المبارک کو بھی ساتھ لیتا گیا جو اہلِ حدیث و اہل باطن میں عظیم الشان
عالم تھا۔ جہاں جہاں ملاقات کو جاتا اس شخص کے مذاق کے مطابق اپنے ہمراہ کسی معتمد کو لے جاتا۔
فضیل عیاض سے ملاقات چاہی تو ابن المبارک سے استدعا کی ۔ یہ گئے ۔ باہر سے دروازہ کھٹکھٹایا۔
اندر سے آواز آئی ۔ کون ہے؟ جواب دیا ۔ ابنِ مبارک - کہا۔ مَرْحَبًا يَا أَخِي وَ صَاحِبِی ۔ پوچھا ۔
میرے ساتھ بھی ایک شخص قریشی ہے۔ کہا مجھے کسی قریش کی ملاقات پسند نہیں ۔ کہا میرا تم پر حق ہے۔ ہے۔ میراتی رہتی
وہ بولا ۔ ہاں ۔ کہا پھر اسے مجھ پر ایک حق ہے۔ کہا۔ اچھا۔ ہارون رشید خاموش بیٹھ گیا۔ فضیل عیاض
اسے دیکھ کر کہنے لگے ۔ یہ جوان ہے تو خوبصورت میں دعا کرتا ہوں کہ جہنم سے بچ جائے ۔ پھر جہنم میں
پڑنے کی وجوہات بتلائیں جس پر ہارون رشید دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ وہ کونسی قوت تھی جو
ایک بادشاہ روئے زمین کو یوں ڈانٹ بتانے کی جرات دے رہی تھی ۔ صرف حلال خوری۔
ایک دفعہ ہارون رشید پھر گیا اور ایک ہزار دینار پیش کیا ۔ فضیل نے بہت ناراضی کا اظہار کیا اور
کہا اسے میرے سامنے سے اُٹھا لو یہ بیت المال کا ہے اور تمہیں اس سے بے تحقیق دینے کا کوئی حق
نہیں ۔ اس کے بعد ایک لونڈی گھر سے نکلی اور اس نے کہا ہم کئی دن سے فاقے میں ہیں اور یہ بڑھا کے گھرتے
روپیہ لانے والوں کو جھڑک دیتا ہے۔ اس پر آپ نے نرمی سے اسے سمجھایا کہ دیکھو حلال بڑی نعمت
ہے۔ ہارون رشید نے چاہا کہ گھر والوں کو یہ روپیہ دے مگر انہوں نے بھی نہ لیا۔
جو حلال رزق چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں غیر معمولی حوصلہ دیتا ہے اور انہیں اپنی جناب سے
رزق عطا فرماتا ہے اور حرام رزق سے کسی نہ کسی حیلے سے بچالیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ صفحه ۲۸)

حقائق الفرقان
۴۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۷۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبُتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ
كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو ! کھاؤ ہمارے رزق سے ستھرے اور اللہ کا شکر کرو اگر تم اس کی عبادت
کرتے ہو۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۸ حاشیه )
۱۷۴ - إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ
لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رحِيم -
ترجمہ ۔ پس اس نے تو حرام کیا ہے تم پر خود مردہ اور خون اور سور کا گوشت اور وہ چیز جو اللہ کے سواکسی
اور کے نام سے پکاری جائے پھر جو مضطر اور ناچار ہو ۔ نافرمانی کرنے والا اور حد سے بڑھ جانے والا
-
نہ ہو۔ تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بے شک اللہ ڈھانپنے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ - مردار کے اندر ایک خطرناک زہر ہوتا ہے جس کا نتیجہ انسان
کے لئے اچھا نہیں۔ چنانچہ جتنی مردار خوار قومیں ہیں ان کی زبان ، جلد عقل موٹی اور بھدی ہوتی
ہے۔ اوروں کو نہیں تو چوہڑوں کو دیکھ لیں شریف گھروں سے کھاتے ہیں، انہی کے ساتھ زیادہ تعلق
رکھتے ہیں مگر پھر بھی مردار خواری کا اثر ان کی شکلوں اور عقلوں سے ظاہر ہے۔
والله ۔ ہم نے ایسی قو میں دیکھی ہیں جو جانور کا خون پی جاتی ہیں یا اسے بھون کر کھا لیتی
ہیں۔ خون میں اس قسم کی زہریں ہوتی ہیں جن سے اعصاب کو تشنج ، فالج ، استرخاء ہو جاتا ہے۔
وَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ ۔ اِس جانور کا گوشت کھانے سے قوت شہوت وغضب میں بہت ترقی ہوتی
ہے اور یہی دوقو تیں ہیں جو تمام قسم کی بداخلاقیوں کی جڑ ہیں۔ یہودی تو اس کا نام تک نہیں لیتے ۔
بعض مسلمانوں میں بھی یہ بات ہے۔ وہ خنزیر یا سو رنہیں کہتے ۔
وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّه ۔ وہ جانور جو نامزد کیا گیا ہو اللہ کے غیر کے لئے ۔ ایسے جانور
تقریب و حاجت روائی کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
غَيْرَ بَاغ ۔ دل سے چاہنے والا نہ ہو۔
۴۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَلَا عَادِ ۔ اور پھر اضطرار کی ضرورت سے حد سے بڑھنے والا نہ ہو۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مورخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۸)
حَرَّمَ عَلَيْكُم ۔ سب چیزیں جو قوای فطری یادین یا اخلاق کی مہلک ہوں حرام ہیں۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۱)
١٧٥ - إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا اَنْزَلَ اللهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ يَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا
قَلِيلًا أُولَبِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ
دو
الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ جو لوگ چھپاتے ہیں جو اتارا اللہ نے کتاب میں اور لیتے ہیں اس کے بدلہ تھوڑا سا مال یہ
لوگ اپنے پیٹوں میں انگارے ہی بھرتے ہیں اور کچھ نہیں کھاتے ہیں اور بات بھی نہیں کرے گا ان
سے اللہ قیامت کے دن اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللهُ - اِس سورہ شریف میں اللہ تعالی نے قسم قسم کی
کامیابیوں اور فتح مندیوں کے اصول بتلائے ہیں ۔ میرے اپنے اعتقاد کے مطابق یہ تمام سورۃ جہاد کی
ترغیب کے لئے ہے اور اس میں جا بجا مجاہدین کو بتایا ہے کہ وہ کس طرح مظفر و منصور ہو سکتے ہیں ۔ پارہ
اوّل میں مُفْلِحُونَ کے معنے مظفر و منصور کے ہیں۔ فتح کا تاج بھلا جہاد کے سواکسی کے سر پر رکھا جا سکتا
ہے؟ پھر اس کے بالمقابل إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا کا ذکر ہے جس کے بعد عذاب عظیم آیا ہے۔ گویا دو گروہ
بتا دیئے ہیں جن میں مقابلہ ہو گا ۔ اللہ تعالیٰ چاہے گا تو میں کسی دوسرے مقام پر اس کی تشریح کروں گا
یہاں صرف اتنا بتا دیتا ہوں کہ ایک جگہ فرمایا اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة:۱۵۴) پھر
صاف بتلا دیا ۔ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتٌ (البقرۃ: ۱۵۵) پھر فرمایا۔ و
اے نیکیوں پر ہمیشگی پریسی اور بدیوں سے ۔ بچنے اور دعائیں کرنے پر مضبوط رہو۔ بر مضبوط رہو۔ ہے اور نہ کہو ان لوگوں کو مردے جو اللہ
کی راہ میں مارے جائیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
:
لَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ (البقرة: ۱۵۶۲) یہ سب چیزیں ایسی ہیں جن کی ضرورت جہاد
میں ہے۔ پھر جہاد میں ضروری ہے کہ اللہ پر پورا ایمان ہو اور یہ موقوف ہے توحید پر اور توحید کامل
نہیں ہوتی جب تک شرک سے نفرت نہ ہو اسی واسطے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ (البقرة:١٦٦)
میں شرک سے منع فرمایا اور بتلایا کہ مومن کو چاہیے اکل حلال سے غازی بنے ۔ پھر اسی پر بس
نہیں کہ حلال کھانے کا عادی بنے بلکہ ترک حرام بھی کرے۔ پھر اس ترک حرام میں سے ایک اعلیٰ
حرام خوری کا ذکر کیا ہے۔
کل کے درس میں اصول محرمات کا ذکر تھا استنباطی طاقت جب پیدا ہوتی ہے جب بطور مثال
کچھ بیان ہو چنانچہ یہاں ایک مثال اس آیت میں ذکر کر دی گئی ہے۔
مَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ الْكِتٰبِ ۔ جو کچھ اتارا اللہ نے ایک کامل مجموعہ میں ۔
ثمنا قليلا - مول بہت تھوڑا۔ یعنی دنیا ۔ جیسے فرما یا قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ ( النساء : ۷۸)
مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ - اِس طرزِ عمل کا نتیجہ سوا اس کے نہیں کہ جل بھن کر اندر
ہی اندر کباب ہوتے رہیں ۔
لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ - لوگ اپنا مال ، اپنی دولت ، اپنی عزت ا۔ ت، اپنی عزت ، اپنی آبرو کسی بڑے
کی بات سننے کے لئے خرچ کر دیتے ہیں۔
پس اللہ کی ذات سے جو تمام حسینوں ، عالموں اور بادشاہوں کا خالق ہے کلام کرنے کو کیوں دل
نہ تڑپتا ہوگا ؟ سوخدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو دوسری سزا یہ دے گا کہ ان سے کلام نہ کرے گا۔ اندھا آدمی
جو دیکھنے کے عجائبات سے واقف نہیں ہوتا وہ اگر دید کی حرص نہ کرے تو تعجب نہیں۔ اسی طرح جسے
کلام الہی کی عدو بن ا عذوبت سے آگاہی نہیں وہ اگر اسے عذاب نہ سمجھے تو نہ سمجھے یہ ہے بڑا عذاب ۔ پھر ایک
اور دکھ ہوگا وہ یہ کہ مز کی نہ کرے گا بلکہ ان کے لئے عذاب ہے۔
لے اور البتہ ہم تمہارا امتحان لیں گے انعام دینے کو کچھ خوف سے اور کچھ بھوکا رکھ کر۔
اور آدمیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے جیسا اور وں کو بھی ٹھہراتے ہیں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
لدامه ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
عَذَابٌ أَلِيمٌ ۔ یہ عذاب عذوبت والا نہیں بلکہ دکھ دینے والا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مورخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۹)
١٦- أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا
أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ -
ترجمہ ۔ یہی ہیں جنہوں نے خریدی ناکامی کامیابی کے عوض اور قہر مہر کے بدلے سواد ہو کس قدر سہار
ہے اُن کو آگ کی ۔
تفسیر اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدی ۔ ان لوگوں نے حرام خوری سے کیا فائدہ لیا سوا اس کے کہ
ضلالت کو ہدایت کے بدلے خریدا۔ یہ اس طرح کہ حرام خوری سے دعائیں قبول نہیں ہوتیں ۔ جب
دعائیں قبول نہ ہوئیں تو یہ کہہ دیا کہ اچھا دعا ئیں بھی دیکھ لیں ۔ اس قول کا نتیجہ کفر ہے۔ پس بجائے
اس کے کہ مغفرت حاصل کریں انہیں عذاب ہوگا ۔
فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ ۔ ان کے نظارے دیکھنے والے یہ کہیں گے۔
بعض صوفیوں نے بھی بعض جرات کے کلمے کہے ہیں ۔ مثلاً یہ کہ دوزخ میں کیا رکھا ہے
حالانکہ وہ دنیا کی ایک معمولی تکلیف کو تو برداشت کر نہیں سکتے ۔ مثلاً تپ چڑھی ہو تو ہال پکار سے
شور بر پا کر دیتے ہیں تو کیا دوزخ جو بڑے دکھ کا مقام ہے اسے انہوں نے کچھ معمولی سمجھ لیا
ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ دید وشنید برابر نہیں ہوتی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۲۹)
۱۷۷ - ذلِكَ بِأَنَّ اللهَ نَزَّلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَبِ
لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ -
ترجمہ ۔ وہ اس لئے کہ اللہ نے اتاری کتاب برحق سچی اور جنہوں نے جھگڑا کیا کتاب میں تو
البتہ وہ بڑے دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا ۔ اس کے معنے ہیں جن لوگوں نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

حقائق الفرقان
۴۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
شِقَاقٍ بَعِيدٍ ۔ یعنی ہمارے اور ان کے درمیان جو تعلقات تھے اور جو وصل تھا اس میں شق آ
گیا شق بھی پرلے درجہ کا۔ پنجابی پاڑن پاڑنا اس مفہوم کو خوب ادا کرتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحه ۲۹)
١٧٨ - لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ
مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأَتَى الْمَالَ عَلَى
حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنى وَ الْمَسْكِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَ السَّابِلِينَ وَ فِي
الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَأتَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عُهَدُوا ۚ وَ
الصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ حِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ
أولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ -
ترجمہ۔ نیکی یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق یا مغرب کی طرف کر لیا کرو بلکہ نیکی تو اُس کی ہے جس نے
(سچے دل سے اللہ کو مانا اور آخرت کے دن کو اور فرشتوں کو اور (اللہ کی) کتابوں کو اور نبیوں کو۔ اور
پیارا مال دیا اللہ کی محبت میں رشتہ داروں ( یا اللہ کے مقربوں کو ) اور یتیموں اور بے اسبابوں اور
مسافروں اور مانگنے والوں اور غلاموں اور پھندوں میں پھنسے ہوؤں کے چھڑانے میں، اور نماز کو
ٹھیک درست رکھا اور زکوۃ دیتا رہا اور (نیک لوگ ) جب کسی سے کچھ اقرار کر لیتے ہیں تو پورا کرتے
ہیں تنگی اور تکلیف اور لڑائی کے وقت صابر و مضبوط رہتے ہیں یہی لوگ سچے ہیں ( دین اسلام میں )
اور بس یہی متقی ہیں ۔
تفسیر۔ نیکی یہی نہیں کہ منہ کرو اپنے مشرق کی طرف یا مغرب کی ۔ ولیکن نیکی وہ ہے جو کوئی ایمان
لاوے اللہ پر اور پچھلے دن پر اور فرشتوں پر اور کتابوں پر اور نبیوں پر اور دیوے مال اس کی محبت پر
ناطے والوں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور راہ کے مسافر کو اور مانگنے والوں کو اور گرد نہیں چھڑانے میں
اور کھڑی رکھے نماز اور دیا کرے زکوۃ اور پورا کرنے والے اپنے اقرار کو جب پورا کریں اور
ٹھہرنے والے سختی میں اور تکلیف میں اور وقت لڑائی کے۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہوئے اور وہی

حقائق الفرقان
بچاؤ میں آئے ۔
۴۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
( فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب حصہ دوم صفحہ ۲۸۶، ۲۸۷ حاشیہ )
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ - چونکہ اس سے پہلے خدا تعالیٰ وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ
فرما چکا ہے کہ جدھر تمہارا رخ ہو گا اُدھر ہی میرا رُخ ہے یعنی میری نصرت تمہارے ساتھ ہو گی اس
پر صحابہ نے خیال کیا ہو گا کہ ہم سے بڑا کون ہے کیونکہ جدھر ہماری توجہ ہے ادھر ہی خدا کی توجہ ہے
اس لئے فرمایا ہے تو ٹھیک مگر نیکی صرف جہاد و فتوحات سے وابستہ نہیں اور نہ صرف مشرق و مغرب کو
فتح کر لینا کافی ہے بلکہ ضروری ہے کہ مَنْ آمَنَ بِاللہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو ۔
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ - اس وقت پر ایمان ہو جہاں انسان اپنے اعمال کے نتائج دیکھتا ہے۔ یہ یاد
رکھو کہ انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ جس کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا ہے اس کی صفات
کے خلاف حتی الوسع کوئی بات نہیں کرتا اس خیال سے کہ اس کی نظر سے گر نہ جائے ۔ پس حضرت حق
سبحانہ کے قرب کے لئے بھی ہم میں ایمان اور فضائل اور کفر ورذائل سے بچنے کی ضرورت ہے۔
وَالْمَليكة ۔ پھر ایمان بالملائکہ بڑا ضروری ہے۔ میرے خیال میں ہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ملائکہ کا
ذکر کیا ہے۔ ایک تو وہاں بیان ہوا جہاں یہود کی خفیہ سوسائٹیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے ہاروت
ماروت کی مدد سے اس زمین کو ہرت ومرت کر دیا۔
پھر دوسرا وہ مقام ہے جہاں بتایا ہے کہ ایک وہ علوم ہیں جن کا تعلق قلب کے ساتھ ہے اور
ایک وہ جن کا تعلق دماغ کے ساتھ ہے ان دونوں میں جو تحریک کرنے والے سردار ہیں ان کا نام
جبرئیل و میکائیل ہے۔
پھر تیسر ا مقام آدم کے قصے میں ہے۔ چوتھی بار یہاں ذکر کیا ہے اور میں نے بار ہا بتایا ہے کہ وہ
تمام پاک تحریکیں جن کا انجام بخیر ہو ملائکہ کی طرف سے ہوتی ہیں ۔
والكتب ۔ پھر اللہ کی رضا مندیوں کی راہیں جہاں مذکور ہیں وہ اس کی بھیجی ہوئی کتابیں ہیں
ان کا ماننا ضروری ہے۔ انسان اگر جناب النبی کے صفات سے آگاہ نہیں ۔ ملائک کی تحریک کو نہیں سمجھتا
تو کلام الہی ہی سے سمجھے جو النین خدا کی جناب سے غیب کی آگاہی پانے والوں کو عطا ہوتی ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی