سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 34
حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ کی کتابوں میں سے سب سے جامع کتاب قرآن مجید اور تمام کمالات انبیاء کا جامع محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ آدمی پہلے قرآن کریم پڑھے پھر حضرت نبی کریم کے سوانح عمری ( جن میں
احادیث شامل ہیں ) ۔ میں کامل یقین سے گواہی دیتا ہوں کہ ایسا کامل انسان پھر پیدا نہیں ہو سکتا۔
اب عملی حصہ کا ذکر آتا ہے وَ الَی الْمَالَ عَلَی حُبه یعنی محبت الہی کے ساتھ مال کو خرچ کرے۔
بعض لوگ حبہ کا ترجمہ کرتے ہیں وہ مال جس سے محبت ہے مگر میرے نزدیک جس عمل میں اخلاص و
ثواب نہ ہو وہ کسی کام کا نہیں ۔
ذوی القربی ۔ اب اس مال کے مصارف بتلاتا ہے۔ انسان غیروں کو دیتا ہے مگر رشتہ داروں
کو نہیں دیتا کیونکہ ان سے بوجہ رات دن کے معاملات کے بعض اوقات ناراضی بھی
ہوتی ہے۔
والیتی ۔ پھر یتیم کو دے کیونکہ اس سے بدلے کی امید نہیں ۔
وَالْمَسْكِينَ ۔ پھر ان لوگوں کو دے جو بے دست و پا ہیں ۔ میرے خیال میں تین قسم کے لوگ
مساکین ہو سکتے ہیں ایک تو وہ جو کام نہیں کر سکتا ہوجہ معذوری اور یہ دو طرح ہے۔ مثلاً ایک شخص لوہاری
کا کام جانتا ہے مگر اوز ار نہیں رکھتا۔ سینا تو جانتا ہے مگر سوئی اور قیچی وگر نہیں۔ پس یہ اسباب ان کو مہیا کر
دینے چاہئیں کیونکہ بغیر ان کے وہ بھی اپانچ کے حکم میں ہیں۔ ایک اور مثال سنو! کوئی کسب جاننے والا
ہے تو سہی مگر وہاں اس کے ہنر کا کوئی قدردان نہیں یا دکان چلانے کے لئے مکان نہیں ۔ پس اپاہج ہو
عدم مال کی وجہ سے یا عدم اعضاء کی وجہ سے ہر دوصورت مستحق امداد ہے۔
وَابْنَ السَّبِيلِ مسافر کو بعض وقت بہت مشکلات پیش آ جاتی ہیں مثلاً نقدی چوری ہو گئی یا
کسی اتفاق سے چند پیسے کرایہ سے گم ہو گئے وغیرہ یا ٹکٹ گم ہو گیا۔
و السَّابِلِينَ ۔ سوال کرنے والوں سے آجکل بہت برا سلوک کیا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کی
عادت ہے کہ جب کوئی سوالی ان کے سامنے آیا تو انہوں نے اس پر عیب لگانے شروع کئے ۔
و فِي الرِّقَابِ ۔ گردنوں کے چھڑانے سے مراد غلاموں کا آزاد کرنا ہے۔ ایک دفعہ ایک
حقائق الفرقان
۴۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
غیر مذہب کا شخص بڑے زور سے کہہ رہا تھا غلاموں کی آزادی دلانے والا عیسائی مذہب ہے۔
میں نے کہا کہ مسیح ناصری نے کوئی قانون ان کے لئے نہیں بنایا نہ کوئی حصہ مقرر کیا مگر ہماری شریعت
میں قانون ہے جو ان آیات میں مذکور ہے اور پھر بیت المال کا حصہ ان کے لئے مقرر ہے۔
چھ مصرفوں کا ذکر تو یہاں کیا اور پارہ ۱۰ میں دو مصرف اور بتائے ہیں ایک مؤلفۃ القلوب۔
میرے نزدیک اس زمانہ میں بھی یہ بہت ضروری ہے۔ دوم اس محکمہ زکوۃ کے جو ملازم ہیں ان کی تنخواہ۔
و اقام الصلوة ۔ وہ پاک عبادت جس کا نام نماز ہے غفلتوں ، ہستیوں ، ناکامیوں میں اسے
قائم رکھے۔
واتى الزكوة - زکوۃ دے۔ تزکیہ نفس بھی کرے۔
وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَاسَاء - باساء کہتے ہیں غریبی ، تنگ دستی کو۔ یہ بری بلا ہے۔ کسی کے گھر میں
شادی ہو۔ غریب کے گھر میں بیوی بچوں کے اصرار کی وجہ سے جو وہ کپڑوں اور زیوروں کی وجہ سے کر
رہے ہیں ماتم ہو رہا ہے۔ امراء میں عید ہے مگر غریب کے گھر رونا پڑا ہوا ہے مگر مومن ان مشکلات کی
کچھ پرواہ نہیں کرتا۔ پھر اس سے بڑھ کر مشکل ایک اور ہے۔
و الضراء ۔ وہ کیا ہے ۔ بیماری ۔ چاہے کا نٹا ہی کیوں نہ چھا ہوا ہو ۔ پیٹ میں کیوں نہ درد ہو۔
آنکھ ہی دکھتی ہو سارا مریض کے لئے اندھیر ہو جاتا ہے اور دولت ، بیوی ، بچے ، عیش وعشرت کے
سامان سب بڑے معلوم ہوتے ہیں۔ ایک شخص میرے پاس آیا کہ بیوی حسین موجود ہے قوت
رجولیت نہیں خودکشی کرلوں گا اگر تم نے کوئی امید نہ دلائی ۔ دیکھو کیسا نازک مقام ہے مگر مومن نہیں
گھبرا تا ده استقلال و استقامت سے رہتا ہے۔ پھر اس سے بھی بڑھ کر ایک اور مصیبت ہے۔
وَحِيْنَ الْبَأْسِ ۔ وہ ہے مقدمات کی ۔ (خواہ جہا د شمشیر کی صورت میں ہو۔ خواہ جہاد قلم کے
رنگ میں ہو ) یہ بہت بری بلاء ہے۔ دیکھو جنگوں میں کتنی سلطنتیں تباہ ہوئیں ۔ کتنی مقروض ہوئیں ۔
کتنے جوان سپاہی اور سپہ سالار ہلاک ہوئے۔ ایسے وقت سچا مومن وہ ہے جو مستقل مزاج رہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۰،۲۹)
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ الْبَقَرَة
حسن اعتقاد و حسن اقوال وحُسنِ اعمال اور فقر ، بیماری، مقدمات و مشکلات میں صبر واستقلال
اس مجموعہ کو قرآن نے تقوی کہا ہے ۔ دیکھو رکوع لَيْسَ البر (البقرۃ: ۱۷۸) اور اس کا ایک درجہ
سورہ بقرہ کے ابتداء میں ہے جیسے فرمایا ہے کہ الغیب پر ایمان لاوے ۔ پرارتھنا اور دعا اور بقدر
ہمت و طاقت دوسروں کی ہمدردی کے لئے کوشش کرنے والا متقی ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱)
وَ الصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُتَّقُونَ (البقرة: ۱۷۸) دکھوں ، بیماریوں اور قحطوں اور جنگوں میں صبر کرنے والے۔ وہی صادق
ہیں اور وہی متقی ہیں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن - صفحہ ۲۴)
پسندیدہ باتیں یہی تو نہیں کہ مشرق اور مغرب کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لی ۔ نیکی اور عمدہ بات تو
اُس شخص کی ہے جس نے دل سے مانا زبان سے اقرار کیا اور اپنے کاموں سے کر دکھایا کہ وہ اللہ کو مانتا۔
جزاوسزا کے دن پر یقین رکھتا ہے۔ ملائکہ اور اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب اور سچے نبیوں پر اس کے اعتقاد لایا
اور باایں کہ اسے خود حاجت وضرورت ہے اور زندگی کا امیدوار ہے مگر اپنے مال سے رشتہ داروں کی
خبر گیری کرتا ہے اور یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں ، سائل کی پرورش، غلاموں کے آزاد کرنے میں
مال کو خرچ کرے ، عبادت و نمازوں کو ٹھیک درست رکھے۔ اپنے مال سے مقرری حصہ جسے زکوۃ کہتے
ہیں ادا کرتا رہے اور نیکی تو ان کی ہے جو تمام ان بھلے معاہدوں اور اقراروں کا ایفا کریں جو انہوں نے
خدا تعالیٰ سے یا اس کے کسی بندہ سے باندھے۔ باتوں میں صداقت کو کام میں لاویں ۔ امانت
میں خیانت نہ کریں ۔ افلاس میں ، مرض میں ، جنگ کی شدت میں تنگی میں ، تکلیف میں وفادار،
ثابت قدم مستقل مزاج رہیں ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۱۸)
تقوی کی جڑ اور بنیاد سچے عقائد ہیں اور ان کی جڑ کی بھی جڑ کیا ہے؟ آمَنَ بِاللہ اللہ تعالیٰ پر
ایمان لانا۔ کہ وہ ہر بدی سے منزہ اور گل صفات کاملہ کا مالک اور حقیقہ وہی معبود ، مقصود اور مطلوب
ہے۔ اس کے اسماء، افعال اور صفات پر کامل ایمان لانا اور کہ وہ نیکی سے خوش اور بدی سے ناراض ہو
حقائق الفرقان
۴۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
کر نیکی کے عوض انعامات اور بدیوں پر سزا دینے والا اور قادر مقتدر ہستی ہے۔ وہ ربّ ہے، رحمن ہے،
رحیم ہے، مالک یوم الدین ہے۔ غرض انسان اس طرح سے جب حقیقی طور سے اللہ کی صفات سے
آگاہی حاصل کر کے ان پر کامل ایمان لاتا ہے تو پھر ہر بدی سے بچنے کے واسطے اس کو جناب النبی
سے ایک راہ عطا کی جاتی ہے جس سے بدیوں سے بچ جاتا ہے۔ فطرت انسانی میں یہ امر روز ازل
سے ودیعت کر دیا گیا ہے کہ انسان جس چیز کو اپنے واسطے یقیناً مُضر جانتا ہے اس کے نزدیک
تک نہیں جاتا۔ بھلا کبھی کسی نے کسی سلیم الفطرت انسان کو کبھی جان بوجھ کر آگ میں ہاتھ ڈالتے
یا آگ کے انگارے کھاتے ہوئے دیکھا ہے یا کوئی شخص اس حالت میں کہ اس کو اس امر کا وہم
ہی ہو کہ اس کے کھانے میں زہر کی آمیزش ہے اس کھانے کو کھاتے دیکھا ہے؟ یا کبھی کسی نے
ایک کالے سانپ کو حالانکہ وہ جانتا ہو کہ اس کے دانت نہیں توڑے گئے اور اس میں زہر اور
کاٹنے کی طاقت موجود ہے کسی کو ہاتھ میں بے خوف پکڑنے کی جرات کرتے دیکھا ہے؟ یا د رکھو
کہ اس کا جواب نفی میں ہی دیا جائے گا کیونکہ یہ امر فطرت انسانی میں مرکوز ہے کہ جس چیز کو یہ ضرر
رساں یقین کرتا ہے اس کے نزدیک نہیں جاتا اور حتی الوسع اس سے بچتا رہتا ہے۔ تو پھر غور کا مقام
ہے کہ جب انسان خدا پر کامل یقین رکھتا ہو اور اس کے صفات سے خوب آگاہ ہو اور یہ بھی یقین رکھتا
ہو کہ خدا نیکی سے خوش اور بدی سے ناراض ہوتا ہے اور سخت سے سخت سزا دینے پر قادر ہے اور سزا دیتا
ہے اور یہ کہ گناہ حقیقت میں ایک زہر ہے اور خدا کی نافرمانی ایک بھسم کر دینے والی آگ ہے اور اس
کو آگ کے جلانے پر اور زہر کے ہلاک کر دینے پر اور سانپ کے کاٹنے سے مرجانے پر جیسا ایمان
ہے اگر ایسا ہی ایمان خدا کی نافرمائی اور گناہ کرنے پر خطرناک عذاب اور ہلاکت و عذاب کا یقین ہو تو
کیونکر گناہ سرزدہو سکتا ہے اور کیونکر خدا کی نافرمانی کے انگارے کھائے جا سکتے ہیں۔ دیکھو انسان اپنے
مربی ، دوست، یار، آشنا اور کسی طاقتور با اختیار حاکم کے سامنے کسی بدی اور گناہ کا ارتکاب نہیں کر سکتا
اور گناہ کرتا ہے تو چھپ کر کرتا ہے کسی کے سامنے نہیں کرتا۔ تو پھر اگر اس کو خدا پر اتنا ایمان ہو کہ وہ
غیب در غیب اور پوشیده در پوشیدہ انسانی اندرونہ اور وسوسوں کو بھی جانتا ہے اور یہ کہ کوئی بدی خواہ کسی ا اور
حقائق الفرقان
۴۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اندھیری سے اندھیری کوٹھڑی میں جا کر کیا جاوے اس سے پوشیدہ نہیں ہے اور یہ کہ وہ انسان کا بڑا
مربی ، رب محسن اور احکم الحاکمین ہے تو پھر انسان کیوں گناہ کی جگرسوز آگ میں پڑسکتا ہے۔
ا
پس ان باتوں میں غور کرنے سے نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ انسان کو خدا اور اس کے صفات اور افعال
اور علیم وخبیر اور ہر بات سے واقف ہونے اور قادر مقتدر اور منتقم اور شدید البطش ہونے پر ایمان
نہیں ۔ ہر بدی خدا کے صفات سے غافل ہونے کی وجہ سے آتی ہے۔
صفات النبی پر ایمان لانے کی کوشش کرو۔ انسان اگر خدا کے علیم خبیر اور احکم الحاکمین ہو ۔ لمین ہونے پر ہی
ایمان لاوے اور یقین جانے کہ میں اُس کی نظر سے کسی وقت اور کسی جگہ بھی غائب نہیں ہو سکتا تو پھر
بدی کہاں اور کیسے ممکن ہے کہ سرزد ہو۔ غفلت کو چھوڑ دو کیونکہ غفلت گناہوں کی جڑ ہے ورنہ اگر غفلت اور
خدا کے صفات سے ۔ سے بے علمی اور بے ایمانی نہیں تو کیا وجہ ہے کہ خدا کو قادر مقتدر اور احکم الحاکمین علیم وخبیر
اور اخذ شد ید والا مان کر اور یقین کر کے بھی اس سے گناہ سرزد ہوتے ہیں حالانکہ اپنے معمولی دوستوں،
آشناؤں، حاکموں اور شرفاء کے سامنے جن کا نہ علم ایسا وسیع اور نہ ان کی طاقت اور حکومت خدا کے برابر۔
ان کے سامنے بدی کا ارتکاب کرتے ہوئے رُکتا ہے اور خدا سے لا پرواہ ہے اور اس کے سامنے گناہ
۔۔۔۔۔ کئے جاتا ہے اس کی اصل وجہ صرف ایمان کی کمی اور صفات الہی سے غفلت اور لاعلمی ہے۔
پس یقین جانو کہ اللہ اور اس کے اسماء اور صفات پر ایمان لانے سے بہت بدیاں دور ہو جاتی ہیں
پھر انسان کی فطرت میں یہ بھی رکھا گیا ہے کہ انسان اپنی ہتک اور بے عزتی سے ڈرتا ہے اور جن باتوں
میں اسے اپنی بے عزتی کا اندیشہ ہوتا ہے ان سے کنارہ کش ہو جاتا ہے۔ پس غور کرنا چاہیے کہ دنیا میں
اس کا دائرہ بہت تنگ ہے۔ زیادہ سے زیادہ اپنے گھر میں یا محلے میں یا گاؤں یا شہر میں یا اگر بہت ہی
مشہور اور بہت بڑا آدمی ہے تو ملک میں بدنام ہو سکتا ہے مگر قیامت کے دن جہاں اولین و آخرین خدا
کے کل انبیاء ، اولیاء ، صحابہ اور تابعین اور کل صالح اور متقی مسلمان بزرگ باپ دادا اور پڑدادا وغیرہ
اور ماں بہن ، بیوی بچے غرض کل اقربا اور پھر خود ہمارے سرکار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
موجود ہوں تو ذرا اس نظارے کو آنکھوں کے سامنے رکھ کر اس ہتک اور بے عزتی کا خیال تو کرو اور
حقائق الفرقان
۴۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس نظارے کو ہمیشہ آنکھ کے سامنے رکھو اور پھر دیکھو تو سہی کیا گناہ ہونا ممکن ہے؟ جب انسان ذراسی
بے عزتی اور معدود چند آدمیوں میں ہتک کے باعث ہونے والے کاموں سے پر ہیز کرتا ہے اور
ڈرتا رہتا ہے کہ کہیں میری ہتک نہ ہو جاوے۔ تو پھر جس کو اس نظارے کا ایمان اور یقین ہو جس کا
نام يوم الآخرۃ ہے تو بھلا اس سے بدی کہاں سرزد ہوسکتی ہے۔ پس يوم الآخرة پر ایمان لانا
بھی بدیوں سے بچاتا ہے۔
تیسرا بڑا ذریعہ نیکی کے حصول و توفیق اور بدی سے بچنے کا ایمان بالملائکہ ہے۔ ہر نیکی کی تحریک
ایک ملک کی طرف سے ہوتی ہے اس تحریک کو مان لینے سے اس ملک کو اس ماننے والے سے اُنس اور کا
محبت پیدا ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ تعلق گہرا ہو جاتا ہے اور اس طرح سے ملائکہ کے نزول تک نوبت
پہنچ جاتی ہے۔ پس چاہیے کہ انسان کے دل میں جب کوئی نیکی کی تحریک پیدا ہو فوراً اس کو مان لے اور اس
کے مطابق عمل درآمد کرے اور اس پر اچھی طرح سے کار بند ہو جاوے ورنہ اگر اس موقع کو ہاتھ سے دے
دے گا تو پچھتانا بے سود ہوگا۔ بعض لوگ پچھتاتے ہیں کہ فلاں وقت اور موقع کیسا اچھا تھا یہ کام ہم نے
کیوں اس وقت نہ کر لیا۔ پس نیکی کی تحریک کا موقع فرصت اور وقت مناسب اور نیک فال سمجھ کر فور امان
لینا چاہیے۔ اس طرح سے نیکی کی توفیق بڑھتی جاتی ہے اور انسان بدیوں سے دور ہوتا جاتا ہے۔
پھر اس بات کا اعتقاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی کامل رضا مندی اور خوشنودی کے حصول کا ذریعہ
صرف کتب الہی اور انبیاء ہیں۔ خدا کے مقدس رسولوں کی پاک تعلیم اور کتب الہیہ کی سچی پیروی کے
سوا خدا کی رضا مندی ممکن ہی نہیں۔ خدا کی پہچان اور اس کی ذات صفات اور اسماء کا پتہ خدا کی کتابوں
اور اس کے رسولوں کے بغیر لگ ہی نہیں سکتا۔ خدا کے اوامر و نواہی اور عبادت و فرمانبرداری کے احکام
معلوم کرنے کا ذریعہ کتب الہیہ ہی ہیں جو خدا کے پاک رسولوں کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہیں ۔
غرض انسان کے عقائد درست ہوں تو فروعات خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ انسان کو لازم ہے ہوجا
کہ اصل الاصول پر توجہ کرے فروعات تو ضمنی امور ہیں اور اصول کے ماتحت غور کر کے دیکھو کہ جس
من جس کمیٹی اور سوسائٹی نے صرف فروعات میں کوشش کی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔ دیکھو اگر
ہے
حقائق الفرقان
لدله ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
جڑ ہی خشک ہو تو پتوں کو پانی میں تر کرنے سے کیا فائدہ؟ جڑ سیراب ہونی چاہیے درخت مع اپنی تمام
شاخوں اور پتوں کے خود بخو دسر سبز و شاداب ہو جاوے گا اور ہرا بھرا نظر آنے لگے گا ورنہ اگر جڑ ہی
قائم نہیں تو پتوں اور شاخوں کو خواہ پانی میں ہی کیوں نہ رکھو وہ ہرگز ہرگز ہری بھری نہ ہوں گی بلکہ دن
بدن خشک ہوتی جاویں گی۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۶،۵ )
فرماتا ہے تم مشرق مغرب کو فتح کر رہے ہو یہ نیکی نہیں۔ نیکی تو اُس وقت ہو گی جب اس فتح مندی
کے ساتھ اللہ پر تمہارا ایمان ہوگا اگر اللہ پر ایمان نہیں تو پھر تمہاری ہستی کیا ہے؟ پھر یوم آخرت پر ایمان
ہو۔ جو لوگ کہتے ہیں ” دنیا ٹھگے مکر سے روٹی کھائے شکر سے وہ بے ایمان ہیں ۔ دیکھو جب تک
وو
66
خشیة اللہ نہ ہو، آخرت پر ایمان نہ ہو حرام خوری سے نہیں رک سکتے۔ میں نے ریاستوں میں رہ کر
دیکھا وہاں نوشیروانی ہوا کرتی تھی۔ ایک شخص عرضیاں سنایا کرتا تھا۔ ایک اہل غرض نے اس عرضیاں
سنانے والے کو سور و پیہ دیا کہ تم یہ عرضی اس ترتیب سے سنا دینا چنانچہ اس نے عرضی بڑی عمدگی سے سنائی
اور کہا حضور بڑی قابل توجہ ہے اور ساتھ سورو پیرکھ دیا کہ اس نے مجھے رشوت کا دیا ہے۔ رئیس کے دل
میں عظمت بیٹھ گئی کہ یہ کیسا ایمان دار آدمی ہے۔ میں اسے جانتا تھا کہ وہ بڑا حرام خور ہے میں نے کہا۔ یہ
کیا ؟ کہا مولوی صاحب آپ نہیں جانتے یہ سور و پیہ ظاہر کر دیا اس سے پچھلا تو ہضم ہو جائے گا اور آئندہ
کے لئے راہ کھل جائے گا یہ راجہ لوگ تو اُلو ہوتے ہیں ہم نے اس حیلہ سے اپنا اُ تو سیدھا کر لیا۔
دیکھو میرے جیسا شخص اگر خائن ہو جائے تو ہزاروں روپے کما سکتا ہے مگر آخرت پر ایمان ہے
جو اس بات کا وہم تک بھی آنے نہیں دیتا ۔ مسلمانوں کو سمجھاتا ہے کہ فاتح ہونے میں بڑائی نہیں بلکہ
ایمان بالله و ایمان بالیوم الآخر میں بڑائی ہے ۔ پھر ملائکہ پر ایمان ہو جو تمام نیک تحریکوں کے
مرکز ہیں۔ پھر اللہ کی کتابوں پر اور اللہ کے نبیوں پر ایمان ہو۔ پھر خدا کی راہ میں کچھ دے۔ میں نے
تجربہ سے آزمایا ہے جو کنجوس ہو وہ حق پر نہیں پہنچتا۔ بعض دفعہ سخاوت والے انسان کے لئے کسی محتاج
کے دل سے دعا نکلتی ہے۔ جا تیرا دونوں جہان میں بھلا ! اور پھر وہ عرش تک پہنچتی ہے اور اسے جنت
نصیب ہو جاتا ہے۔ ایک یہودی تھا وہ بارش کے دنوں میں چڑیوں کو چوگا ڈالا کرتا ۔ بزرگ ملاں تھا
حقائق الفرقان
۴۴۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس نے حقارت سے دیکھا اور یہ ملاں بڑی بد بخت قوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی گدی نشین ملا نمبردار کے
ماتحت ہوتا ہے اور گدی نشین کو تو سب کچھ حلال ہے۔ رنڈیاں ان کے دربار کی زینت ہیں۔ نماز روزہ
کو جواب دے رکھا ہے۔ بزرگوں کے نام سے کھاتے ہیں۔ خیر! ایک وقت آیا کہ وہ یہودی مسلمان
ہوا۔ وہ حج کو گیا۔ وہاں ملا بھی حج کر رہا تھا ۔ اپنا روپیہ کب خرچ کیا ہوگا ۔ کرایہ کا ٹٹو بن کر گیا ہو گا۔
یہودی نے کہا۔ دیکھا۔ وہ چوگا ڈالنا ضائع نہ گیا۔ ایک واقعہ رسول کریم کے زمانے میں بھی ایسا ہوا کہ
کسی نے سو اونٹ دیئے تھے ۔ پوچھا ۔ کیا وہ اکارت گئے۔ فرمایا نہیں اسْلَمْتَ عَلَى مَا اسْلَفتَ
مِنْ خَيْرٍ تھیں ۔ اسی سے تو تمہیں اسلام کی توفیق ملی ۔ پس فرماتا ہے کہ مال دو۔ باوجود مال کی محبت کے
غیروں کو دیتے ہیں مگر رشتہ داروں کے دینے میں مضائقہ ہوتا ہے۔ فرمایا ان کو بھی دو اور یہ نہ کہو کہ اس
کے باپ کے دادا کو ہمارے چچا کے نانا سے یہ دشمنی کی تھی۔ پھر فرمایا یتیموں کو مسکینوں کو، مسافروں کو
دو۔ اللہ کے نیک کاموں ، اسلام کی اشاعت میں خرچ کرو ۔ مشکلات کے تین وقت آتے ہیں۔ ایک
قرض ۔ سو اس میں بھی امداد کرو۔ ایک غریبی جس میں انسان بہت سی بدیوں کا ارتکاب کر گزرتا
ہے۔ ایک بیماری ۔ فرمایا ان سب میں استقلال سے کام لو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دیوے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۲)
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَالْمَلائِكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَالْمَسْكِينَ وَ
ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأتَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا
عُهَدُوا ۚ وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُتَّقُونَ - (البقرة: ۱۷۸)
تفسیر ۔ انسان پر جناب الہی نے بڑے بڑے کرم غریب نوازیاں اور رحم کئے ہیں۔ اس کے سر سے
لے کر پاؤں تک اس قدر ضرورتیں ہیں کہ یہ شمار نہیں کر سکتا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِن تعدوا
لے تو نے ماضی میں جو بھلے کام کئے انہی کی بدولت تو نے اسلام قبول کیا ۔ (ناشر)۔ ۲ نیکی یہی نہیں کہ تم
حقائق الفرقان
۴۴۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا (ابراهیم : ۳۵) اگر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور غریب نوازیوں کا مطالعہ کرو تو کیا
گن سکتے ہو؟ ایک بال جو ان کا سفید ہو جائے تو گھبرا اٹھتا ہے اور حجام کو بلا کر نوچ ڈالتا ہے۔ اس وقت
معلوم ہوتا ہے کہ یہ کیسی نعمت ہے۔ پھر کھانے پینے میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کھا نا غریب سے غریب
آدمی کے سامنے بھی جو آتا ہے تو دیکھو کہ وہ پانی، غلہ، نمک کہاں کہاں سے آیا ہے اور اگر دال،
گوشت، چاول بھی میز پر آجاوے تو دیکھو کہاں کہاں کی نعمت ہے اور ہر ایک کا جدا جدا مزا ہے۔ پھر
ہوا، روشنی وغیرہ کوئی ایک نعمت ہو تو اس کا شمار اور ذکر ہو۔ کسی نے مختصر ترجمہ کیا ہے۔
ابر و باد مه و خورشید هم در کار اند تا تو نا نے بکف آری و غفلت نکنی کے
سورج ، چاند کو دیکھتے ہیں ۔ بادل اور ہوا کو دیکھتے ہیں ۔ یہ سب تیری روٹی کے فکر میں ہیں ۔
پھر جس کا نمک کھائیں اور حکم نہ مانیں تو یہ نمک حرامی ہوئی یا کچھ اور؟ کوئی کسی کا نوکر ہو، اگر وہ
آقا کی فرمانبرداری نہیں کرتا تو وہ نمک حرام کہلاتا ہے۔ پھر کس قدر افسوس ہے انسان پر کہ اللہ تعالیٰ
کے لا انتہا انعام واکرام اس پر ہوں اور وہ غفلت کی زندگی بسر کرے ۔ دو قسم کے لوگ دنیا
میں ہیں ۔ ایک کامیاب ہوتے ہیں، فاتح اور ملکوں کے بادشاہ ہوتے ہیں ۔ صحابہ پر بھی وہ
وقت آیا ۔ اس لئے فرمایا ۔ لَيْسَ الْبِرَّ - الخ آجکل جو مشرق و مغرب کی طرف منہ کر رہے ہو جدھر
توجہ کرتے ہو جناب الہی دستگیری کر رہا ہے اور خدا کی توجہ بھی اسی طرف ہے ۔ پس یا د رکھو ہماری
بقیہ حاشیہ۔ اپنے منہ مشرق یا مغرب کی طرف کر لیا کرو بلکہ نیکی تو اُس کی ہے جس نے (سچے دل سے ) اللہ کو
مانا اور آخرت کے دن کو اور فرشتوں کو اور (اللہ کی کتابوں کو اور نبیوں کو۔ اور پیارا مال دیا اللہ کی محبت میں
رشتہ داروں ( یا اللہ کے مقربوں کو ) اور یتیموں اور بے اسبابوں اور مسافروں اور مانگنے والوں اور غلاموں اور
پھندوں میں پھنسے ہووں کے چھڑانے میں ، اور نماز کو ٹھیک درست رکھا اور زکوۃ دیتا رہا اور ( نیک لوگ ) جب
کسی سے کچھ اقرار کر لیتے ہیں تو پورا کرتے ہیں تنگی اور تکلیف اور لڑائی کے وقت صابر و مضبوط رہتے ہیں یہی
لوگ سچے ہیں ( دین اسلام میں ) اور بس یہی متقی ہیں ۔ لے اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنے لگو تو پورا کبھی نہ گن سکو
گے ۔(ناشر) کے بادل، ہوا، سورج اور چاند سب خدمت پر مامور ہیں تا کہ تو اپنا رزق حاصل کر سکے اور غفلت نہ
کرے۔(ناشر)
حقائق الفرقان
۴۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
مہربانیوں سے آرام پاتے ہو اگر وہ باتیں جو ہم بیان کرتے ہیں تو تمہارا فاتح ہونا اور مالدار ہونا
کچھ کام نہیں آئے گا۔ ولكن البر - الاية نیک تو وہ شخص ہے یا نیکی تو اس شخص کی ہے جس کا اللہ
تعالیٰ پر ایمان ہو ۔ ایمان کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی کامل صفات کو مان لینا ۔ پھر
جب انسان کامل طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور جھک جاتا ہے اور اپنے آپ کو اسی کے قبضہ قدرت میں
یقین کرتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی اسی کا ہو جاتا ہے۔ من كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ کسی چیز پر ایمان،
وہ بری ہو یا بھلی اس کی پہچان کیا ہے؟ بھلی چیز پر ایمان ہو تو اس کے لینے میں مضائقہ نہیں کرتا۔ مثلاً
کھانا آتا ہے اور بھوک ہو تو اس کے لینے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے۔ لیکن اگر بجائے کھانے کے
آگ سامنے رکھ دی جاوے تو ہر چند بھوک ہو مگر چونکہ جانتا ہے کہ یہ آگ ہے، ہاتھ اس کی طرف اٹھتا
ہی نہیں۔ میرے جیسی فطرت تو آگ کو تا پنا بھی پسند نہیں کرتی ۔ بارہا میں نے سنایا ہے کہ اگر پانچ سو
اونٹ کی قطار ہو تو ایک لڑکا بھی ان کی نکیل پکڑ کر لئے جاتا ہے۔ لیکن اگر ایسے کنوئیں میں دھکیلنا چاہو تو
پانچ سو آدمی بھی ایک اونٹ کو پکڑ کر کھینچیں تو وہ آگے نہیں بڑھتا ۔ پس اسی طرح پر اگر انسان کو یقین ہو
کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کیسی قادر ذات کیسی قادر، رحیم، علیم، خبیر، ربّ ، رحمان ، رحیم اور مالک یوم الدین اور وہ شہنشاہ
احکم الحاکمین ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہر وقت یہ خواہش نہ ہو کہ اسے راضی کیا جاوے۔ پھر اس نے اپنے
رسولوں کی معرفت بتا دیا ہے کہ وہ کسی بدی پر راضی نہیں ۔ میں سمجھ ہی نہیں سکتا کہ ایک شخص ایمان حقیقی بتادیا وہ
رکھ کر سب نبیوں کی مشترکہ تعلیم کی خلاف ورزی کیوں کرتا ہے؟ کیا کسی بھی نبی کی تعلیم ہے کہ جھوٹ
بولیں، دنیا کے حریص ہوں، کاہل اور سست بن جاویں دھوکہ دیں ۔ حضرت حق سبحانہ تعالیٰ کی عبادت
سے غافل ہو جاویں۔ شریر اور بد معاشوں سے تعلق پیدا کریں؟ خدا تعالیٰ اس کو کبھی پسند نہیں کرتا اور
ان تمام بدیوں سے بچنے کی ایک ہی راہ ہے کہ اللہ پر ایمان ہو۔
پس جو شخص من آمن باللہ کا مصداق ہو وہ تمام نیکیوں کا گرویدہ اور بھلائیوں کا پسند کرنے والا
ہوگا ۔ اگر اس طرح پر سمجھ نہیں آتا تو ایک اور راہ ہے جس پر چل کر انسان بدیوں سے بچ سکتا
لے جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اس کا ہو جاتا ہے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۴۴۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ یوم آخرت پر ایمان ہو کہ بدیوں کی سزا ملے گی اور نیکیوں کا بدلہ نیک ملے
گا ۔ اگر انسان جزائے اعمال کو مانتا ہو اور اسے ایمان ہو تو وہ بدیوں سے بچ جاتا ہے۔ ایک
شریف الطبع انسان کو کہہ دیں کہ دور و پیہ دیتے ہیں، بازار میں دو جوتے لگا لینے دو، وہ کبھی پسند نہیں
کرے گا۔ پھر یوم آخرت میں کب کوئی گوارا کر سکتا ہے۔ پس اس پر ایمان لاکر بدی نہیں کر
سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ ایک نوکر اپنے فرض منصبی میں سستی کر کے تنخواہ پاسکتا ہے۔ ایک اہل حرفہ
دھوکہ دے کر قیمت وصول کر سکتا ہے۔ ایک شخص دوست کو دھوکہ دے کر آؤ بھگت کرا سکتا ہے۔
یہ ممکن ہے لیکن اگر آخرت پر ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ کے حضور جا کر ان اعمال کی جوابدہی کرنا ہے تو
ایسا عاقبت اندیش بدی کا ارتکاب نہیں کر سکتا ۔ ایک لڑکا جو قلاقند کھاتا ہے اور باپ کو کہتا ہے کہ
نب لئے تھے یا کاپی لی تھی، وہ سوچ لے کہ اس کا انجام کیا ہوگا ؟ ایسا ہی جولڑ کا اپنے ہاتھوں سے
اپنے قوائے شہوانی کو تحریک دیتا ہے، اس کا نتیجہ لازمی ہے کہ آنکھ اور دماغ خراب ہو جاوے۔ ہر
ایک کام کے انجام کو سوچو !
پھر نیکی کی تحریک کے لئے ملائکہ بڑی نعمت ہیں۔ وہ انسان کے دل میں نیکی کی تحریک کرتے
ہیں ۔ اگر کوئی ان کے کہنے کو مان لے تو اس طبقہ کے جو ملائکہ ہیں ، وہ سب اس کے دوست ہو
جاتے ہیں۔ قرآن مجید میں فرمایا ۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيوة الدُّنْيَا (حم السجدة: ٣٢) السی
پاک مخلوق کسی کی دوست ہو اور کیا خواہش ہو سکتی ہے؟ پھر ایمان بالکتب ہے اللہ کے فرمان اور حکم
نامہ سے بڑھ کر کیا حکم نامہ ہوگا ۔ بہت سے افعال ہیں جن کی بابت لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ قانون،
قاعدہ اور تحریر کے خلاف ہے۔ یہاں سے کیسی نصیحت ملتی ہے کہ جب قوم، برادری اور ملکی قوانین کی
خلاف ورزی اچھے نتائج پیدا نہیں کرتی تو اللہ تعالیٰ کی کتاب ، اس کے قوانین اور قواعد کے خلاف کر
کے ہوس انسان کب سرخرو ہو سکتا ہے؟ یہ تمام امور انسان کے عقائد کے متعلق ہیں۔
جب عقائد کی اصلاح ہو جاوے تو انسان کی عملی حالت پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ فرمایاؤ آتی
اے ہمیں تمہارے دلی دوست ہیں دنیا کی زندگی میں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
マママ
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ (البقرة : ۱۷۸) مال کو دے کہ اس کو محبت ہے یا خدا کی محبت کے لئے رشتہ داروں کو
دے۔ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا بڑے بہادروں اور پاک بندوں کا کام ہے ۔ کہیں
شادی غمی، ناطہ رشتہ اور سلوک بدسلوک میں رنج پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر بہت سے مشکلات پیدا ہو
جاتے ہیں۔ اس واسطے ان سے سلوک بڑا بھاری کام ہے۔ پھر یتامیٰ سے سلوک کرو ۔ مساکین
جو بے دست و پا ہیں ان کی خبر گیری کرے ۔ ایک جلد ساز ہے اس کے پاس تراش نہیں یا اور
ضروری سامان نہیں ۔ موچی کے پاس چھڑا نہیں ۔ لوہار کے پاس ہتھوڑا نہیں ۔ یہ سب مساکین
میں داخل ہیں ۔ وَابْنَ السَّبِيلِ مسافروں کو دو ۔ پھر سائلین کو دو۔ کیا خبر ہے ان کے پاس ہے
یا نہیں، تم انہیں دو۔ وَ فِی الرِّقَابِ غلاموں کے آزاد کرنے میں خرچ کرو ۔ دیوانی کے مقدمات
میں قیدی ہو جاتے ہیں ، ان کو چھوڑانے میں خرچ کرو۔
اس کے بعد أَقَامَ الصَّلوةَ اور اتی الزکوة ہے۔ نماز مومن کا معراج ہے ۔ نماز اللہ کی
تسبیح وتحمید ہے۔ اللہ کے حضور دعا ہے۔ اس کے حضور جھک کر عرض کرنا ہے۔ اپنے محسن مربی خصوصاً
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع کے لئے دعا ہے۔ پھر زکوۃ ہے۔ پھر وہ جو اپنے عہد کو
پورا کرتے ہیں۔ پہلا اقرار تو قَالُوا بَلی (الاعراف: ۱۷۳) میں ہوا ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کو اپنا ربّ
مانتا ہے تو چوری کیوں کرتا ہے؟ بدذاتی کیوں کرتا ہے؟ جاہل ہے، پھر مسلمان کہلا کر اسلام کے
دعولی سے تمام نیکیوں کا اقرار کرتا ہے ۔ وَالْبَأْسَاء انسان کو بیماری میں مشکلات آتے ہیں۔ مجھ پر
تو اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوا ہے۔ مجھے تو پتہ بھی نہیں لگا ۔ گویا سویا ہوا تھا بیدار ہو گیا ۔ مومن اور نیک
مرد وہی ہیں جو بیماری، غریبی میں نافرمان نہیں ہوتے ۔ مقدمات میں سچائی کو ہاتھ سے نہیں
دیتے ۔ یہی لوگ راستباز اور متقی ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں متقی کرے۔ جس قدر مجلس میں بیٹھے
ہیں خدا ان سے راضی ہو اور ناراض نہ ہو ۔ تم بھی خدا تعالیٰ سے راضی ہو اور وہ دستگیری کرے۔
کبھی اس کا شکوہ نہ کرو۔
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۱، ۲۲ مورخہ ۷ و ۱۴ جون ۱۹۱۱ء صفحہ ۶ )
لكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ ۚ وَإِلَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ