سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 35

حقائق الفرقان
لدلد
سُورَةُ الْبَقَرَة
ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَالْمَسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ (البقرة : ۱۷۸) اس
آیت میں حقیقی نیکی کو انہی دو حصوں پر منقسم فرمایا ہے جن میں سے پہلے حصہ میں ایمان یا طاعت لأمر الله
کا ذکر ہے اور دوسرے میں مال کے خرچ کرنے یا شفقت علی خلق اللہ کا حکم ہے اور انفاق فی سبیل اللہ
میں ذَوِی الْقُرْبی کے بعد دوسرے درجہ پر مستحق امداد یتامی کو قرار دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے بھائیوں پر رحم کرنے کے متعلق جو تاکید فرمائی ہے۔ اس سے حدیث کی کتابیں بھری پڑی
ہیں۔ چنانچہ ایک حدیث میں فرمایا ہے ۔ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ
كَمَثَلِ الْجَسَدِ إِذَا اشْتَكَى عُضُوًا تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمى (صحيح بخاري كتاب الادب
باب رحمة الناس والبهائم ) یعنی مومن باہم ایک دوسرے پر رحم کرنے اور ایک دوسرے سے محبت
کرنے اور ایک دوسرے پر مہربانی کرنے میں ایک جسم کے حکم میں ہیں۔ اگر جسم کے ایک عضو کو
تکلیف پہنچے تو اس کی خاطر سارا جسم تکلیف اٹھاتا ہے اور پھر خصوصیت سے ان بے کس بچوں پر رحم
کے لئے جنہیں یتیم کہتے ہیں ۔ فرمایا ۔ آنا وَ كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ فِي الْجَنَّةِ هُكَذَا (صحيح
البخاری کتاب الطلاق باب اللعان) یعنی میں اور وہ شخص جو یتیم کی خبر گیری کرتا ہے۔ جنت میں اس طرح
سے ملے ہوئے ہوں گے۔ جس طرح دو انگلیاں باہم ملی ہوئی ہیں۔ ایک سچے مومن کی آرزو اس سے
بڑھ کر کیا ہوسکتی ہے کہ نہ صرف جنت میں ہو بلکہ جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو۔ اس
کے لئے فرمایا کہ جو یہ چاہتا ہے کہ یتیم کا کفیل بن جاوے۔ خواہ وہ یتیم کوئی اس کا اپنا رشتہ دار ہو یا کوئی
اور ہو۔ میرے دوستو ! تم میں سے کون ہے جو یہ نہ چاہتا ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
جنت میں ہو۔ پس تم علیحدہ علیحدہ تو یتیموں کے کفیل بن نہیں سکتے ۔ اگر تم اس ثواب میں شریک ہونا
چاہو تو یتیم فنڈ کے لئے کچھ اپنے ذمہ لگالو خواہ وہ تھوڑی رقم ہی ہو۔ یہاں انجمن کی زیر نگرانی تمہاری
قوم کے بہت سے یتیم بچے پرورش پا رہے ہیں اور بہت سے ہیں جن کی درخواستیں آتی ہیں ۔ پس جو
شخص تم میں سے، جو شخص تم میں سے ان کی پرورش کے لئے چندہ دیتا ہے وہ یتیم کی کفالت کرتا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کے مخلص جلد اس طرف توجہ کر کے یتیم فنڈ کی موجودہ حالت کو

حقائق الفرقان
۴۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایسا بنانے کی کوشش کریں گے کہ اس کے لئے دوبارہ مجھے کہنے کی ضرورت نہ ہو ۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۴ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲)
١٧٩ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ
الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنْثَى بِالْأُنثى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٍ فَاتِّبَاعٌ
بِالْمَعْرُوفِ وَ اَدَاء إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ فَمَنِ
اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! تم پر لازم کیا جاتا ہے برابری کرنا مارے جانے والوں میں شریف کے
بدلے شریف ، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت جس ( قاتل کو ) معاف کیا گیا اُس
کے بھائی (مقتول کے وارث ) کی جانب سے کچھ تو ملنا چاہئے دستور ( شرع) کے مطابق (اور عوض
خون کا مقتول کے وارث کو ) دے دینا چاہئے نیک سلوک سے یہ آسانی اور مہربانی ہے تمہارے رب
کی طرف سے پھر جو زیادتی کرے اس کے بعد تو اس کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔
تفسیر۔ کتب لکھا گیا ہے یہ قانون ۔
قصاص۔ بدلہ جو وارثان مقتول ، قاتل سے لیتے ہیں ۔ اس میں جہاد کا ایماء ہے کہ جب
قصاص ضروری ہے تو پھر تم بھی اپنے مقتولوں کا بدلہ لو جو کفار وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں۔
محد - آزاد ۔ اصیل ۔ باقی رہی یہ بات کہ حرہ عبد کے مرد ، عورت کے مقابلہ میں بھی مارا جائے یا نہیں؟
اس کا جواب پے سورۃ مائدۃ رکوع ۱۱ میں موجود ہے اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ (المائدة : ۴۶)
عفی لے ۔ قتل کا بدلہ یا دیت کا کچھ حصہ ہی معاف کر دیا جائے۔
فَاتَّبَاعُ بِالْمَعْرُوفِ ۔ وارثان مقتول کو تابع ہونا چاہیے ۔ قاتل کے ساتھ قاعدہ حکومت وعرف
کے مطابق اور چونکہ بدلہ قتل نہیں لیا گیا اس لئے خوبی سے ادا کریں۔
ذلِكَ تَخْفِيفَ مِنْ رَبِّكُمْ وَ رَحْمَةٌ - عرب میں ایک کے بدلے سینکڑوں قتل کر دیئے جاتے
ے کہ جان کے بدلے جان ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
تھے۔ بڑوں کا جو غلام ہوتا اگر وہ قتل ہو جاتا تو اس کے بدلے میں کئی حُر مارے جاتے۔ اس لئے
الْحُرُّ بِالْحُر کا قانون مقرر کر کے فرماتا ہے یہ خاص تخفیف ہے تمہارے رب سے اور اس کی
رحمت۔ اس سے پہلے ایک معمولی بات پر جنگیں ہو کر ہزاروں کے گشت و خون کی نوبت پہنچ جاتی مگر
اب یہ بات نہیں بلکہ صرف ایک کے بدلے میں ایک کو قتل کرنے کا حکم ہے۔
فَمَنِ اعْتَدی ۔ اگر پھر وہی اپنا رواج چلاؤ گے تو تمہیں ایک دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا ۔ خدا
کی طرف سے یا حکام کی طرف سے جو کہ وہ مناسب موقعہ و حال تجویز کریں گے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۰)
۱۸۰ - وَ لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيُوةٌ يَأُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ -
ترجمہ اور قصاص میں زندگی ہے تمہارے لئے اے عقل والو! تا کہ تم دکھوں سے بچو۔
تفسیر۔ اس قصاص میں تمہاری زندگی ہے وہ اس طرح کہ اب ایسا نہ ہوگا کہ ایک کے بدلے میں
ہزاروں کے گشت وخون کی نوبت پہنچے بلکہ حکومت قصاص لے گی اور قاتل و وارثان مقتول بیچ کر کام
گے اس طرح آبادی کی تعداد بڑھ جائے گی ۔
ي أولي الألباب - صاحبان عقل کو خصوصیت سے خطاب فرمایا کیونکہ اس راز کو موٹی عقلیں نہیں سمجھ
سکتیں ۔ کیونکہ بدلہ لینا ہر کس و ناکس کا کام نہیں ہے بلکہ شریعت کے بہت سے ایسے کام ہیں جو انسان کی
اپنی ذات سے وابستہ ہیں ۔ بہت سے ایسے ہیں جو حکام سے مخصوص ہیں ۔ جن لوگوں نے اس
بھید کو نہیں سمجھا انہوں نے نقصان اُٹھایا ۔ اللہ تعالیٰ نے ایک اور مقام پر فرمایا أَطِيعُوا اللهَ وَ
اطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء : ۲۰) جو لوگ حکام کی پابندی نہیں کرتے وہ خطرے
میں ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۳ مؤرخہ یکم اپریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۰)
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ۔ اس رکوع میں تقوی کی بات چلی ہوئی ہے۔ لَيْسَ الْبِرَّ میں تقوی کے اصول
بتائے ہیں اب قصاص کے حکم میں فرماتا ہے کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ہے یہ جانوں کے متعلق تقوی کا جو
لے اللہ اور اُس کے رسول کا حکم مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
ママフ
سُورَةُ الْبَقَرَة
بیان فرمایا۔ اب مال کے متعلق جو تقوی ہے وہ بیان کرتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مؤرخه ۸ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۱)
۱۸۱ - كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ
لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ تم پر لازم کیا جاتا ہے جب سامنے آ موجود ہو تم میں سے کسی کی موت اگر ( وہ مرنے والا )
چھوڑے کچھ مال ( تو چاہیے کہ ) کہے میرے ماں باپ اور رشتہ داروں کے لئے (شرعی ) دستور
کے موافق ۔ یہ حق ہے متقیوں پر۔
تفسیر اِذَا حَضَرَ - حاضر ہونے کی دو صورتیں ہیں ایک شدت بیماری ۔ دوم یہ کہ موت ہی
آ جائے ۔ پس ایک ایک شق کے لحاظ سے تو یہ معنے ہوئے کہ جب کوئی ایسا بیمار ہو تو وصیت کر دیا کرے
اپنے مال کے متعلق ۔ وصیت کس کے لئے ہو ۔
لِلْوَالِدَيْنِ ۔ اپنے ماں باپ کے واسطے ۔ کیا وصیت ہو؟ ایک تو یہ معنے ہیں کہ اپنے ماں باپ
سے کہہ جائے میرے بعد یوں انتظام کرنا۔ دوم یہ کہ اپنے ماں باپ کے حق میں وصیت کر جائے اس
صورت میں جبکہ وہ شرعی قانون کے لحاظ سے ترکہ کے وارث نہ بن سکیں مثلاً وہ کافر ہوں ، غلام ہوں یا
اپنے بیٹے کے قاتل ہوں ۔ پس ان صورتوں میں وارث اگر ان کے لئے وصیت کر جائے تو جائز ہے یا
یہ مطلب کہ ان کو اپنے کاموں کا وصی کر دے۔ یہ سب احکام بھی جہاد کی تمہید میں ہیں۔ کیونکہ جنگ کا
زمانہ تھا اس لئے صحابہ کو فرمایا اپنی وصیتیں کر چھوڑو۔ اور اگر حَضَر کے معنی یہ ہوں کہ موت آ ہی
جائے تو پھر یوں معنے ہوں گے کہ لکھی گئی ہے تمہارے لئے وصیت جو والدین اور اقارب کے متعلق
ہے وہ بالکل مناسب ہے اور حق ہے متقیوں پر کہ اس کے مطابق عمل درآمد کرو۔ وہ وصیت کہاں لکھی
اء کا دوسرا رکوع يُوصِيكُمُ اللهُ (النساء : ١٢ )
ہے؟ دیکھوں
سورة نساء كاد
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مؤرخہ ۸ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۱)

حقائق الفرقان
۴۴۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۸۲ - فَمَنْ بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا اثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللَّهَ
سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ پھر جو کوئی ( شرعی ) وصیت کو سن سنا کر بدل دے تو بس اُس کا گناہ انہیں لوگوں پر ہے جو
اُس ( وصیت کو ) بدلیں ، بے شک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے۔
تفسير إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔ فرماتا ہے کہ ہم علیم خدا ہیں۔ سمجھ بوجھ کر حصص مقرر کئے ہیں اور
وصیتوں کے بدلانے کو بھی سنتے ہیں چنانچہ فرماتا ہے وَ مَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ يَتَعَدَّ
يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا ( النساء: ۱۵)
حُدُودَة
فمن بدله - اب سن لو کہ کیا کچھ تبدیل کیا گیا ہے۔ سب سے اول تو یہ کہ لڑکیوں کو ورثہ نہیں دیا
جاتا۔ خدا تعالیٰ نے عورت کو بھی حرث فرمایا ہے اور زمین کو بھی ۔ ایسا ہی زمین کو بھی
ارض فرمایا ہے اور عورتوں کو بھی ۔
فَإِنَّمَا اثْمه - چنانچہ اس کا نتیجہ دیکھ لو کہ جب سے ان لوگوں نے لڑکیوں کا ورثہ دینا چھوڑا ہے
ان کی زمینیں ہندوؤں کی ہوگئی ہیں۔ جو ایک وقت سو گھماؤں زمین کے مالک تھے اب دو بیگھہ کے بھی
نہیں رہے۔ یہ اس لئے کہ صریحات سورۃ نساء رکوع میں فرما یا وَ لَهُ عَذَابٌ تُمهِين " (النساء: ۱۵)
اب اس سے زیادہ اور کیا ذلت ہوگی۔ عورتوں پر جو ظلم ہورہا ہے وہ بہت بڑھ گیا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے و
لَا تُمْسِلُوهُنَّ صِرَارًا (البقرة ـرة : ۲۳۲) دوسرا وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ " (النساء : ۲۰) : تیرا
وَلَا تُضَارُوهُنَّ (الطلاق: ) چوتھا فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ (النساء:۲۰) پنجم وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي
عَلَيْهِنَّ (البقرۃ: ۲۲۹) باوجود اس کے وراثت کا ظلم بہت بڑھ رہا ہے۔ پھر دوسرا یہ کہ بعض
لے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی ( باندھی ہوئی ) حدوں سے بڑھ چلے ( تو اللہ ) اس کو
دوزخ میں ( لے جا ) داخل کرے گا (اور وہ ) اس میں ہمیشہ ( ہمیشہ رہے گا۔ (ناشر) ہے اور اس کو ذلت کی مار
دی جائے گی ۔ ۳۔ اور اُن کو تکلیف دینے کو نہ رکھنا ۔ ۴ اور ان بیبیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہو سہو۔ ۵
اور ان کو ایذا نہ دو۔ ہے اور تم کو بی بی ( کسی وجہ سے ناپسند ہو۔ کے اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں
کا اُن پر حق ہے۔ یعنی ورثہ نہ دینے کا ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
ظالم عورت کو نہ رکھتے ہیں نہ طلاق دیتے ہیں ۔
۴۵۰
سُوْرَةُ الْبَقَرَة
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مورخه ۸ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۱)
۱۸۳ - فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ
إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
-
ترجمہ ۔ پھر جس نے خوف کیا وصیت کرنے والے کی جانب سے کسی ایک کی طرف جھکنے یا کسی کی
حق تلفی یا گناہ کا پس صلح کرا دے آپس میں ( وارثوں کے ) تو اس پر کچھ گناہ نہیں بے شک اللہ بڑا
ڈھانپنے والا ، سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا ۔ اس حکم وصیت میں ایک اور وصیت کا ذکر ہے
بالفاظ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّة ( النساء: ۱۲ ) پس اس وصیت میں اگر کوئی کبھی کرے تو اس کی اصلاح کر لی
جائے۔
جنفًا کے معنے غَيْرَ مُتَجَانِفِ لِاثْمٍ (المائدۃ: ۴) سے ظاہر ہوتے ہیں یعنی نہ جھکنے والا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مورخه ۸ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۱)
۱۸۴ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و تم کو ( عام ) روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جس طرح حکم دیا تھا تم سے پہلے
والوں کو تا کہ تم دکھوں سے بچو۔
تفسیر - كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ ۔ اس میں رمضان کا ذکر نہیں فرمایا تمہید ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ - روزوں کی فلاسفی یہ ہے کہ انسان کو دو چیزوں کی
بہت ضرورت ہے ایک بقاء شخصی کے لئے غذا کی ۔ دوم بقاء نوعی کے لئے بیوی کی ۔اب دیکھو انسان
گھر میں تنہا بیٹھا ہے۔ پیاس بڑی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ دودھ موجود ہے برف موجود ہے۔

حقائق الفرقان
لد ١٥
سُورَةُ الْبَقَرَة
شربت حاضر ہے کوئی روکنے والا بھی نہیں مگر پھر بھی سچا روزہ دار مطلق ان چیزوں کے کھانے کا ارادہ
تک نہیں کرتا ۔ اسی طرح بیوی پاس ہے کوئی چیز مانع بھی نہیں مگر پھر بھی وہ اس سے محتر ز ہے۔ یہ کیوں؟
محض اس لئے کہ روزہ دار ہے اور اس کے مولی کا حکم ہے کہ ان دونوں چیزوں سے ڈکار ہے۔ یہ مشاقی
ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ باوجود سامانوں کے مہیا ہونے اور ضرورت کے۔۔۔ ہم ان چیزوں سے رکے
رہیں جن سے رکے رہنے کی نسبت اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ اسلام میں ہر سال ایک ماہ تو
بالالتزام یہ مشق کرائی جاتی ہے اور ایک طرح سے چار ماہ کے لئے یہ مشق ہوتی ہے کیونکہ عادت نبوی
تھی کہ ہر دوشنبہ اور جمعہ کو روزہ رکھتے پھر ایام بیض (۱۲، ۱۳، ۱۴ ) میں بھی روزہ رکھتے ۔ گویا ہر مہینے میں
بالا وسط دس دن ۔ اس ۔ اس حساب سے روزہ کے لئے سال کے چار ماہ ہوتے ؟ ر ماہ ہوتے ہیں ۔ اب خیال کرو کہ جولوگ
چار ماہ یہ مشق کرتے ہیں وہ رشوت کیونکر لیں گے۔ اکل بالباطل کیوں کریں۔ کوئی ضرورت انسان کو ان
ضرورتوں سے بڑھ کر پیش نہیں آ سکتی جو بقاء شخصی و بقاء نوعی کے لئے ضروری ہیں۔ جب ان
ضرورتوں میں باوجود سامانوں کے مہیا ہونے اور کسی روک کے نہ ہونے کے صرف اللہ کی
فرمانبرداری کے لئے محتر زرہا ہے تو پھر ایک صریح حرام امر کا کیوں مرتکب ہونے لگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مورخه ۸ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۱)
سب کے بعد تقوی کی وہ راہ ہے جس کا نام روزہ ہے جس میں انسان شخصی اور نوعی ضرورتوں کو اللہ
تعالیٰ کے لئے ایک وقت معین تک چھوڑتا ہے۔
لد
اب دیکھ لو کہ جب ضروری چیزوں کو ایک وقت ترک کرتا ہے تو غیر ضروری کو استعمال کیوں
کرے گا۔ روزہ کی غرض اور غایت یہی ہے کہ غیر ضروری چیزوں میں اللہ کو ناراض نہ کرے اس لئے
فرما یا لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
الحکم جلدے نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
روزہ کی حقیقت کہ اس سے نفس پر قابو حاصل ہوتا ہے اور انسان منتقی بن جاتا ہے۔ اس سے
پیشتر کے رکوع میں رمضان شریف کے متعلق یہ بات مذکور ہے کہ انسان کو جو ضرورتیں پیش آتی ہیں
ان میں سے بعض تو شخصی ہوتی ہیں اور بعض نوعی اور بقائے نسل کی ۔ شخصی ضرورتوں میں جیسے کھانا پینا ہے

حقائق الفرقان
۴۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور نوعی ضرورت جیسے نسل کے لئے بیوی سے تعلق ۔ ان دونوں قسم کی طبعی ضرورتوں پر قدرت حاصل
کرنے کی راہ روزہ سکھاتا ہے اور اس کی حقیقت یہی ہے کہ انسان متقی بننا سیکھ لیوے۔ آجکل تو دن
چھوٹے ہیں۔ سردی کا موسم ہے اور ماہ رمضان بہت آسانی سے گزرا مگر گرمی میں جو لوگ روزہ رکھتے
ہیں وہ جانتے ہیں کہ بھوک پیاس کا کیا حال ہوتا ہے اور جوانوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ان کو بیوی
کی ( بیویوں کی ) کس قدر ضرورت پیش آتی ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں انسان کو پیاس لگتی ہے۔
ہونٹ خشک ہوتے ہیں۔ گھر میں دودھ، برف، مزہ دار شربت موجود ہیں مگر ایک روزہ داران کو نہیں
پیتا۔ کیوں؟ اس لئے کہ اس کے مولیٰ کریم کی اجازت نہیں کہ ان کو استعمال کرے۔ بھوک لگتی ہے ہر
ایک قسم کی نعمت زردہ ، پلاؤ ، قلیہ ، قورمہ، فرنی وغیرہ گھر میں موجود ہیں اگر نہ ہوں تو ایک آن میں اشارہ
سے تیار ہو سکتے ہیں مگر روزہ داران کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتا۔ کیوں ؟ صرف اس لئے کہ اس کے
مولی کریم کی اجازت نہیں۔ شہوت کے زور سے پٹھے پھٹے جاتے ہیں اور اس کی طبیعت میں سخت
اضطراب جماع کا ہوتا ہے۔ بیوی بھی حسین ، نو جوان اور صحیح القوای موجود ہے مگر روزہ دار اس کے
نزدیک نہیں جاتا۔ کیوں؟ صرف اس لئے کہ وہ جانتا ہے کہ اگر جاؤں گا تو خدا تعالیٰ ناراض ہوگا ۔ اُس
کی عدول حکمی ہوگی۔ ان باتوں سے روزہ کی حقیقت ظاہر ہے کہ جب انسان اپنے نفس پر یہ تسلط پیدا
کر لیتا ہے کہ گھر میں اس کی ضرورت اور استعمال کی چیزیں موجود ہیں مگر اپنے مولیٰ کی رضا کے لئے وہ
حسب تقاضائے نفس ان کو استعمال نہیں کرتا تو جو اشیاء اس کو میسر نہیں اُن کی طرف نفس کو کیوں راغب
ہونے دے گا۔
رمضان شریف کے مہینہ کی بڑی بھاری تعلیم یہ ہے کہ کیسی ہی شدید ضرورتیں کیوں نہ ہوں مگر
خدا کا ماننے والا خدا ہی کی رضامندی کے لئے ان سب پر پانی پھیر دیتا ہے اور ان کی پرواہ نہیں
کرتا۔ قرآن شریف روزہ کی حقیقت اور فلاسفی کی طرف خود اشارہ فرماتا اور کہتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ روزہ تمہارے لئے
اس واسطے ہے کہ تقوی سیکھنے کی تم کو عادت پڑ جاوے۔ ایک روزہ دار خدا کے لئے ان تمام چیزوں کو

حقائق الفرقان
۴۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایک وقت ترک کرتا ہے جن کو شریعت نے حلال قرار دیا ہے اور ان کے کھانے پینے کی اجازت دی
ہے صرف اس لئے کہ اس وقت میرے مولی کی اجازت نہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پھر وہی شخص ان
چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرے جن کی شریعت نے مطلق اجازت نہیں دی اور وہ حرام کھاوے
پیوے اور بدکاری میں شہوت کو پورا کرے ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱۲)
صوم ایک محبت الہی کا بڑا نشان ہے۔ روزہ دار آدمی کسی کی محبت میں سرشار ہو کر کھانا پینا چھوڑ
دیتا ہے اور بیوی کے تعلقات اس سے بھول جاتے ہیں ۔ یہ روزہ اسی حالت کا اظہار ہے۔ یہ بھی
غیر اللہ کے لئے جائز نہیں ۔
البدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۲)
روزے داری کا ستر یہ ہے کہ سلیم الفطرت پیاس کے وقت گھر میں دودھ، بالائی ، برف رکھتا ہے
کوئی اس کو روکنے والا نہیں ۔ بھوک کے وقت گھر میں انڈے ، مرغیاں، پلاؤ موجود اور کوئی روکنے والا
نہیں۔ قوت شہوانیہ موجود گھر میں اپسرا دلر با موجود۔ پھر اس کے نزدیک نہیں جاتا۔ صرف انہی حکم کی
پابندی سے وہ رکتا ہے۔ اس مشق سے وہ حرام کاری حرام خوری سے کس قدر بچے گا ! مگر یہ تو بتاؤ کہ
سمادھی کا حبس نفس چرند پرند کرتے ہیں اور کاربن کا روکنا مفید ہو سکتا ہے؟ پرانا یام میں آریہ سانس بند
کرتے ہیں۔
( نورالدین بحوالہ ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۱)
ہماری کتاب قرآن شریف روزہ کا حکم دیتی ہے تو اس کی وجہ بھی بتاتی ہے کہ کیوں روزہ
رکھنا چاہیے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (البقرۃ: ۱۸۴) روزہ رکھنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم دکھوں سے بچ جاؤ
گے اور سکھ پاؤ گے۔ رمضان ہی میں کیوں رکھیں ؟ اس کی وجہ بتائی شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ
الْقُرْآنُ (البقرة: ۱۸۶) چونکہ اس میں قرآن نازل ہوا ، یہ برکات الہیہ کے نزول کا موجب ہے اس
لئے وہ اصل غرض جو لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ میں ہے، حاصل ہوتی ہے۔
الحکم - جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵)

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۸۵ - أَيَّامًا مَّعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا
فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَ أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ چند روز گنتی کے ( روزے رکھنا ہے ) پھر جو شخص تم سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں
سے گنتی پوری کرے (یعنی اور دنوں میں روزے رکھ لے ) اور جو طاقت رکھتے ہیں وہ کھانا بھی دیں
ایک بے سامان کو پھر جو اپنی خوشی سے کچھ نیکی کرنی چاہے تو وہ اس کے لئے بہتر ہے، اور روزہ رکھنا
بہر حال اچھا ہے تمہارے حق میں جب تم سمجھو۔
تفسیر وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَ ۔ اور جو صوم کی طاقت ۔ اور جو صوم کی طاقت رکھتے ہیں یعنی جنہیں روزے رکھنے میسر آ
جاویں۔
فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ ۔ وہ ایک مسکین کا کھانا بطور صدقہ دیں۔ یہ صدقۃ الفطر کی طرف
اشارہ ہے۔ چنانچہ تعامل سے ثابت ہے کہ ہر روزہ دار نماز عید سے پہلے ایک مسکین کا کھانا صدقہ دیتا
ہے دوسرا میرا اپنا طرز پسندیدہ جو آثار سلف کے مطابق ہے یہ ہے کہ خود روزہ رکھا اور اپنی روٹی کسی
غریب کو کھلا دی اور جو لوگ اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ جو لوگ طاقت نہیں رکھتے وہ فدیہ دیں یہ بھی
ٹھیک ہے۔ نفلی روزوں میں ایسا کر لیں کہ ہر دو شنبہ و جمعہ وایام بیض کو روزہ نہیں رکھ سکتے تو اس روز
مسکین کو کھانا کھلا دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا کیونکہ آپ تو ماہ صیام میں موسم بہار کی
ہوا سے بڑھ کر جو دو سخا میں ہوتے تھے۔
فَمَنْ تَطَوع ۔ جو شخص کوئی نیکی خوش دلی سے کرے وہ بہت اچھی ہے اور یہ کہ روزہ رکھنا تو بہت
ہی مفید ہے اس سے دُعا کی قبولیت ہوتی ہے۔ صبر و استقلال اور نواہی سے بچنے کی مشق ہوتی ہے اپنی
اصلاح ہوتی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ کمزور لوگوں کے لئے اس قسم کے مجاہدات منع ہیں جن میں روزہ
رکھتے ہوں اور وہ اخیر میں خشکی دماغ سے نیم سودائی ہو جاویں اور کسی کام کے نہ رہیں۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مؤرخه ۸ ، ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۱، ۳۲)

حقائق الفرقان
۴۵۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
أَيَّا مَا مَعْدُودَت ۔ ہر مہینے میں تین یا دہائی میں ایک۔
يُطِيقُونَه ۔ جو روزہ اچھی طرح رکھ سکتے ہیں ۔ حدیث میں ہے أَيُّكُمْ يُطِيقُ ذَلِكَ۔ وہ بعض
قصوروں کے کفارہ میں فدیہ ( صدقۃ الفطر ) دے دیں ۔
فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ - یعنی نفلی روزوں کو مثلاً ۱۳ - ۱۴۔۱۵ میں نہ رکھ سکے تو پھر رکھ لے۔
فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا ۔ ایک آدمی کے کھانے کے بدلے تین چار کا کھانا دیدے۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۱)
١٨٦ - شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ
الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا
أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْنَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔
ترجمہ ۔ رمضان کا مہینہ جس کے بارے میں قرآن اتارا گیا (کیسا قرآن جو ) لوگوں کا
رہنما ہے اور سیدھی راہ کے کھلے کھلے نشانات اور حق ناحق کا جس میں فیصلہ ہے تو ( مسلمانو ) تم
میں سے جو شخص مقیم ہو یا اس مہینے کو پاوے ( اس میں حاضر ہو ) تو چاہیے کہ اس کے روزے
رکھے پھر جو شخص تم میں ں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ دوسرے دنوں سے گنتی پوری کر لے
(رمضان کے سوا اور دنوں میں روزے رکھ لے) اللہ تمہارے ساتھ آسانی کرنا چاہتا ہے
سختی نہیں کرنا چاہتا نتیجہ یہ کہ تم پوری کر لو گنتی اور اللہ نے جو تمہاری رہنمائی فرمائی ہے اس کے
شکریہ میں اس کی بڑائی اور تعظیم کرو، اور تا کہ تم اس کا احسان مانو شکر کرو۔
تفسیر - شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ - قرآن شریف کا طرز ہے کہ پہلے عام فضائل
سکھاتا ہے پھر خاص فضیلت کی بات ۔ اسی طرح پہلے عام رذائل سے ہٹاتا ہے پھر ارذل الرذائل
شرک سے۔ پہلے عام بات کا حکم ہوتا ہے پھر خاص کا۔ مثلاً پہلے عمرہ وغیرہ کا ذکر ہے پھر حج کا۔ پہلے
صدقات کی ترغیب ہے پھر زکوۃ کی۔ اسی طرح پہلے یہاں عام طور پر نفلی و فرضی روزوں کا حکم دیا

حقائق الفرقان
۴۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے پھر رمضان کے روزوں کا حکم دیتا ہے۔ پہلے شهر رمضان کی فضیلت بیان کی ہے کہ اس میں
قرآن شریف نازل ہوا۔ چونکہ قرآن کا اطلاق جزو سورہ پر بھی ہو سکتا ہے اس لئے اس کا یہ مطلب
نہیں کہ تمام قرآن ماہ رمضان میں نازل ہوا ہے بلکہ صرف ایک جزوسورۃ کا نزول بھی کافی ہے۔
میں نے جو تحقیق کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن دنوں غار حرا
میں عبادت فرمایا کرتے تھے وہ دن رمضان کے تھے اور وہیں پہلی سورۃ کا جزو نازل ہوا۔ اس پر یہ
اعتراض کیا جاتا ہے کہ اگر رمضان اس لئے فضیلت کا مہینہ ہے کہ اس میں قرآن کا کوئی جزو نازل ہو اتو
اس فضیلت میں دوسرے مہینے بھی شامل ہیں ۔ اس لئے گو یہ دوسرے معنے بھی بہت سچ ہے کہ وہ رمضان
جس کے بارے میں قرآن شریف نازل ہو انگر شروع نزول ایک رنگ رکھتا ہے۔
بَيِّنت ۔ کھلے ہدایت نامے۔
الْفُرْقَانِ ۔ قرآن سے مجھے اس کے یہ معنے معلوم ہوئے کہ فرقان نام ہے اس فتح کا جس کے
بعد دشمن کی کمر ٹوٹ جائے اور یہ بدر کا دن تھا۔ غزوہ بدر بھی ماہ رمضان میں ہوا ہے۔ غرض رمضان
المبارک کیا بلحاظ فتوحات دنیاوی اور کیا باعتبار ابتداء نزول قرآنی یا تاکید قرآنی ہر طرح قابل قدر
حرمت ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۲)
أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ - اس کے متعلق قرآن نازل ہوا۔ قرآن میں روزے کی تاکید ہے۔
قرآن روزوں میں شروع ہوا۔ دونوں معنی صحیح ۔
شَهِدَ ۔ مسافر نہ ہو بلکہ حاضر ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۱)
رمضان کے دن بڑے بابرکت دن ہیں ۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں خاص احکام دیئے
ہیں اور ان پر عمل کرنے کی خاص تاکید کی ہے۔ جو لوگ مسافر ہیں یا بیمار ہیں ان کو تو سفر کے بعد اور
بیماری سے صحت یاب ہو کر روزے رکھنے کا حکم ہے مگر دوسرے لوگوں کو دن کے وقت کھانا پینا اور بیوی
سے جماع کرنا منع ہے۔ کھانا پینا بقائے شخص کے لئے نہایت ضروری ہے اور جماع کرنا بقائے نوع کے
لئے سخت ضروری ہے۔ اس مہینہ میں خدا تعالیٰ نے دن کے وقت ایسی ضروری چیزوں سے رکے رہنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی