سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 36

حقائق الفرقان
۴۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کا حکم دیا تھا۔ ان چیزوں سے بڑھ کر اور کوئی چیزیں ضروری نہیں ۔ بے شک سانس لینا ایک نہایت
ضروری چیز ہے مگر انسان اس کو چھوڑ نہیں سکتا ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ اس واسطے بنایا ہے کہ جب انسان
گیارہ مہینے سب کام کرتا ہے اور کھانے پینے، بیوی سے جماع کرنے میں مصروف رہتا ہے تو پھر ایسی
ضروری چیزوں کو صرف دن کے وقت خدا تعالیٰ کے حکم سے ایک ماہ کے لئے ترک کر دے تو پھر دیکھو
جہاں ایک طرف ان ضروری اشیاء سے منع کیا ہے دوسری طرف تدارس قرآن، قیام رمضان اور
صدقہ وغیرہ کا حکم دیا ہے اور اس میں یہ بات سمجھائی ہے کہ جب ضروری چیزیں چھوڑ کر غیر ضروری
چیزوں کو خدا کے حکم سے اختیار کیا جاتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے برخلاف غیر ضروری
چیزوں کو حاصل کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینہ میں دعاؤں کی کثرت، تدارس قرآن، قیام رمضان کا
ضروری خیال رکھنا چاہیے۔ حدیث شریف میں لکھا ہے مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ
مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ( بخاری - کتاب الایمان باب صَوْمُ رَمَضَانَ احْتَسَابًا مِنَ الْإِيمَانِ ) مگر افسوس کہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ رمضان میں خرچ بڑھ جاتا ہے حالانکہ یہ بات غلط ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ
لوگ روزہ کی حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں ۔ سحرگی کے وقت اتنا پیٹ بھر کر کھاتے ہیں کہ دو پہر
تک بد ہضمی کے ڈکار ہی آتے رہتے ہیں اور مشکل سے جو کھانا ہضم ہونے کے قریب پہنچا بھی تو پھر
افطار کے وقت عمدہ عمدہ کھانے پکوا کے وہ اندھیر مارا اور ایسی شکم پری کی کہ وحشیوں کی طرح نیند پر نیند
اور سستی پرستی آنے لگی۔ اتنا خیال نہیں کرتے کہ روزہ تو نفس کے لئے ایک مجاہدہ تھا نہ یہ کہ آگے سے
بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر خرچ کیا جاوے اور خوب پیٹ پر کر کے کھایا جاوے۔ یا د رکھو اسی مہینہ میں ہی
قرآن مجید نازل ہونا شروع ہوا تھا اور قرآن مجید لوگوں کے لئے ہدایت اور نور ہے اسی کی ہدایت
کے بموجب عمل درآمد کرنا چاہیے روزہ سے فارغ البالی پیدا ہوتی ہے اور دنیا کے کاموں میں
سکھ حاصل کرنے کی راہیں حاصل ہوتی ہیں ۔ آرام تو یا مرکز حاصل ہوتا ہے یا بدیوں سے بچ کر
ے جس نے رمضان کے روزے ایمان کی حالت اور ثواب کی نیت سے رکھے ۔ اس کے گذشتہ گناہ معاف کر دیئے
گئے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
لد ٧٥
سُورَةُ الْبَقَرَة
حاصل ہوتا ہے۔ اس لئے روزہ سے بھی سکھ حاصل ہوتا ہے اور اس سے انسان قرب حاصل کر سکتا
اور متقی بن سکتا ہے اور اگر لوگ پوچھیں کہ روزہ سے کیسے قرب حاصل ہو سکتا ہے تو کہہ دے فانی
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ الخ -
الحکم جلد ا ا نمبر ۱ ۴ مؤرخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ صفحه ۵ )
شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ (البقرة : ١٨٦)
رمضان کا مہینہ ایسا با برکت ہے کہ اس کے متعلق قرآن شریف میں ذکر ہوا ہے اور اس میں
ایک خاص عبادت کے احکام نازل ہوئے ہیں ۔
صحه
کیا ہی سچے اور صیح معنے ہیں۔ بعض مفسرین نے اس کلمہ طیبہ کے یہ معنے کئے ہیں کہ قرآن شریف
سارا یک دفعہ رمضان کے مہینہ میں نازل ہوا تھا۔ پھر اس تفسیر کو قرآن شریف کے تئیس سالہ نزول
مختلف اوقات و مختلف مقامات کے مخالف پا کر اپنی تفسیر کی ۔ یوں تفسیر کی ہے کہ پہلے رمضان کے
مہینہ میں قرآن شریف اکٹھا کسی آسمان پر نازل ہوا تھا وہاں سے رفتہ رفتہ تئیس سال کے عرصہ
میں زمین پر آیا ۔ بعض اصحاب نے کچھ اور توجیہات بھی نکالی ہیں ۔ مثلاً یہ کہ قرآن شریف کا کچھ
مہ ماہ رمضان میں بھی نازل ہوا۔ اور یہ صحیح بات ہے لیکن میری رائے میں قرآن شریف کے ماہ
رمضان میں نازل ہونے کی ایک صحیح تاویل یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس مبارک مہینہ میں قرآن زول ہونے کی ایک عما تاریں یہ ہی ہوتی ہے کہ اس مبارک مہینہ میں
حصہ
شریف کے پڑھنے اور سننے اور اس پر عمل کرنے کا اس قدر موقع ہوتا ہے کہ گویا اس ماہ میں ہر سال
نئے طور پر قرآن شریف نازل ہوتا ہے۔ مجھے جنٹلمینوں کی تو خبر نہیں جو ملاقاتوں ، تماشاؤں اور
ناول خوانی وغیرہ سے فارغ ہو کر رات کے ۲ بجے بستر پر گرے تو صبح کے دس بجے اُٹھ کر چائے پی مگر
پرانے لوگوں میں اتنی نیکی اب تک چلی آتی ہے کہ گیارہ مہینے کیسی ہی غفلت میں گزرے
ہوں رمضان کے روزے ضرور اہتمام سے رکھے جاتے ہیں اور اس ماہ میں نمازوں کی پابندی بھی
کی جاتی ہے اور صدقہ و خیرات کا دروازہ بھی حسب مقدور کھولا جاتا ہے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ )

حقائق الفرقان
۴۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے۔ درآنحالیکہ تمام لوگوں کے لئے وہ
بڑا ہدایت نامہ ہے اور روشن حجتیں ہیں ۔ ہدایت ہے اور حق و باطل میں تمیز کرنے والے دلائل ہیں۔
پس جو تم میں سے پاوے اس مہینہ کو تو اس کو چاہئے کہ اس میں روزے رکھے اور جو مریض یا مسافر ہو
تو اور دنوں میں گن کر روزے رکھ لے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی کا ارادہ کرتا ہے اور دشواری
کو نہیں چاہتا اور تاکہ تم پوری کر لو گنتی قضا شدہ روزوں کی اور تاکہ بڑائی بیان کرو اللہ کی اس پر کہ
تم کو ہدایت کی اور تا کہ تم شکر کرو۔
واضح ہو کہ یہ آیت دوسرے پارہ کے رکوع کے میں واقع ہے اور تمہ ہے ان آیات کا جو اس
سے پہلے فضیلت صیام میں بیان فرمائی گئی ہیں ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا
كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - أَيَّامًا مَّعْدُودَت فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى
سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا
فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ ۖ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقرة : بقرة : ۸۵،۱۸۴ ۱۸۵،۱) ۔ احادیث
میں فضائل روزہ رکھنے کے بہت کثرت سے مکتوب ہیں جن کو محب صادق کسی قدر بدر میں شائع
فرمارہے ہیں۔ لہذا میں اس وقت بحوله وقوتہ تعالیٰ صرف قرآن مجید ہی سے کچھ فضائل صیام و ماہ
رمضان کے بیان کروں گا ۔ الا ماشاء اللہ لیکن واسطے تفقہ ان آیات کے اولاً چند امور کا بیان کر دینا
ضروری ہے امید ہے کہ ان کو بتوجہ سنا جاوے۔
(1) اس آیت سے پہلی آیات میں یعنی يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى
اے اے ایماندار و ! تم کو ( عام ) روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جس طرح حکم دیا تھا تم سے پہلے والوں کو تا کہ تم
دکھوں سے بچو۔ چند روز گنتی ۔ چند روز گنتی کے روزے رکھنا ہے ) : ے رکھنا ہے ) پھر جو شخص تم سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں
سے
گنتی پوری کرے ( یعنی اور دنوں میں روزے رکھ لے ) اور جو طاقت رکھتے ہیں وہ کھانا بھی دیں ایک بے سامان
کو پھر جو اپنی خوشی سے کچھ نیکی کرنی رنی چاہے تو وہ اس کے لئے بہتر ہے اور روزہ رکھنا بہر حال اچھا ہے تمہارے حق
میں جب تم سمجھو۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
٤٦٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمُ الآیة ۔ میں اگر الصیام سے مراد الہی رمضان شریف ہی کے روزے لئے جاویں
تو تشبیه بلفظ کما بخوبی چسپاں نہیں ہوتی کیونکہ اہم سابقہ پر رمضان شریف کے روزے فرض نہیں ہوئے
تھے بلکہ مختلف ایام کے روزوں کا رکھنا بغیر کسی خاص تعین کے ثابت ہوتا ہے جیسا کہ قرآن مجید کے
الفاظ أَيَّامًا مَعْدُودَت بھی اسی کی طرف ناظر ہیں ۔ دیکھو کتاب خروج کا باب ۳۴ اور کتاب دانیال
کا باب دہم جس میں تین ہفتہ کے روزوں کا رکھنا حضرت دانیال کا ثابت ہوتا ہے اور کتاب سلاطین
۱۹ باب ورس ۸ سے چالیس دن کا روزہ رکھنا معلوم ہوتا ہے اور اعمال حوار بین کے ۲ باب ورس ۹
سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسائی بھی یہ روزے آیا ما مَعْدُودَت رکھا کرتے تھے۔ غرض کہ تعیین ایک ماہ
رمضان کے کتب بائیبل سے روزوں کے لئے نہیں پائی جاتی ۔ ہاں صرف آیا ما مَعْدُودَت کے روزے
بغیر تعین شھر رمضان کے معلوم ہوتے ہیں۔ اور اگر یہاں پر صرف ایک ادنیٰ امر میں ایجاب میں ہی
حرف کما تشبیہ کے لئے تسلیم کر لیا جاوے تو دوسرا امر یہ ہے کہ وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ
مسکین سے رمضان کے روزے رکھنے اور نہ رکھنے میں اختیار ثابت ہوگا ۔ ہاں البتہ صرف ایک
فضیلت ہی روزہ رکھنے کی ثابت ہو سکتی ہے۔ کما قال الله تعالى وَ أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ لیکن
در صورتیکه مراد كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ سے رمضان کے ہی روزے ہوویں تو یہ مخالف ہے آگے کی
آیت کے، جو بصیغہ امر فَلْيَصُمه وارد ہے اور نیز مخالف ہے وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ کے، کیونکہ اس کا مفہوم
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ارادہ کرتا ہے کہ تم عدت صیام شھر رمضان کا اکمال کرلو، نہ یہ کہ صیام اور فدیہ کے
درمیان تم کو اختیار ہو۔ اور اگر يُطِيقُونَہ کے پہلے لا مقدر مانا جاوے جیسا کہ بعض مفسرین نے لکھا
ہے تو اس طرح سے محذوفات کے ماننے میں مخالف کو بڑی گنجائش مل جاوے گی کہ جس آیت کو اپنے
خیال کے مطابق نہ پایا اس کو اپنے خیال کے مطابق کوئی کلمہ محذوف مان کر بنالیا۔ ہاں البتہ اس امر کا
انکار نہیں ہو سکتا کہ قرائن سے جملہ کلاموں میں اور نیز قرآن مجید میں اکثر محذوفات مان لئے جاتے
ہیں اور اگر ہمزہ باب افعال کا سلب کے لئے کہا جاوے تو اَطاقَ يُطِيقُ کا محاورہ بمعنی عدم طاقت کے
عرب عربا سے ثابت کرنا ضروری ہوگا ۔ مختار الصحاح میں تو لکھا ہے ۔ وَالطَّوْقُ أَيْضًا الطَّاقَةُ

حقائق الفرقان
۴۶۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَأَطَاقَ الشَّيئَ إِطَاقَةً وَهُوَ فِي طَوْقِهِ أَتَى فِي وُسْعِهِ اور یہی محاورہ مشہورہ ہے۔ پس ہمزہ سلب کے
لئے اس میں ماننا غیر مشہور ہے اور الفاظ قرآن مجید کے معنی حتی الوسع مشہور ہی لینے مناسب ہیں نہ
غیر مشہور اور اگر یہ سب کچھ تسلیم بھی کر لیا جاوے تو اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ اس کے منافی ہے
کیونکہ اس کا مفہوم صرف روزے رکھنے کی فضیلت ہے نہ لزوم روزوں کا حالانکہ رمضان کے روزے
فرض ولا زم ہیں نہ غیر لازم یا اختیاری ۔ جیسا کہ فَلْيَصُمُهُ اور وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ سے ثابت ہوتا
ہے۔ اور اگر يُطيقون کی ضمیر فدیہ کی طرف راجع کی جاوے تو بلا وجہ وجیہ کے اضمار قبل الذکر لازم
آوے گا اور اگر پھر اضمار قبل الذکر بھی تسلیم کر لیا جاوے تو ضمیر مذکر کی لفظ فدیہ کی طرف جو مونث ہے
راجع ہو گی پھر اس میں تاویل در تاویل یہ کرنی پڑے گی کہ مراد فدیہ سے چونکہ طعام ہے اس لئے
ضمیر مذکر لائی گئی اور یہ سب امور تکلفات سے خالی نہیں ہیں ۔
-
تیسرا امر یہ ہے کہ مریض اور مسافر کا حکم پہلے ایک مرتبہ بیان ہو چکا ہے ۔ پھر آیت شَهرُ
رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآن کے آگے اس کا مکر رلانا کس فائدہ کے لئے ہے۔ اگر کہا جاوے کہ
واسطے تاکید کے ، تو اس پر کہا جاوے گا کہ یہاں پر یہاں پر مقصود تاکید کب ہے۔ کیونکہ اول تو بین الفدية
والصيام “ اجازت دی گئی ہے اور ثانیاً وَ اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لکم فرما کر صرف روزے کی فضیلت
بیان فرمائی ہے نہ لزوم جس کی تاکید کے لئے فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ آخر دوبارہ فرمایا جاتا۔ اندریں صورت
تکرار بے سود لازم آتا ہے اور اگر مکر رہی فرمانا تھا تو وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَ کو بھی مکر رلایا جاتا۔ خلاصہ
یہ کہ ایک جگہ تو فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ کے آگے وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ بھی فرمایا گیا اور وَ أَنْ
تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ بھی ارشاد ہوا اور دوسری جگہ پر فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ کے آگے وَلِتُكْمِلُوا
الْعِدَّةَ الآية ارشاد ہوا ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان آیات میں دو قسم کے روزے ہیں جن
کا حکم علیحدہ علیحدہ ہے۔ یہ بیان تو اس صورت میں تھا کہ مراد الصیام سے س صورت میں تھا کہ مراد الصیام سے صیام رمضان ہی ہووے۔
لے لفظ طوق “ کے معنی طاقت بھی ہیں ۔ أَطَاقَ الشَّيْئَ اِطَاقَةَ اس نے کسی چیز کی بجا آوری کی طاقت رکھی ۔ ھو
في طوقه ۔ وہ اس کے دائرہ استطاعت میں ہے۔

حقائق الفرقان
۴۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
شق دوم ۔ اور اگر پہلی آیت سے علاوہ رمضان کے دوسرے روزے مراد لئے جاویں مثلاً
ایام بیض کے روزے یاستہ شوال وغیرہ جن کی فضیلت بھی کتب معتبرہ احادیث میں لکھی ہوئی ہے
اور علماء وفقہاء نے ان روزوں کی فضیلت میں یہاں تک لکھا ہے کہ جس نے رمضان اور ستہ شوال کے
روزے رکھے اس نے گویا سال بھر کے روزے رکھ لئے اور اس کی وجہ یہ لکھتے ہیں کہ ہر ایک نیکی
کا ثواب وہ اللہ رحمن و رحیم دس گنا عطا فرماتا ہے۔ کما قال الله تعالى - مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ
عَشْرُ أَمْثَالِهَا (الانعام : ۱۶۱) یعنی جو شخص ایک نیکی بجالا وے گا تو اس کو اس نیکی کا دس گنا ثواب
ملے گا۔ تو تیس روزوں کا ثواب تین سو روزوں کا ثواب ہوا اور چھ روزوں کا ثواب ساٹھ روزوں
کا ثواب ہوا اور سال تمام کے قمری دن بھی تین سو ساٹھ (۳۶۰) ہی ہوتے ہیں۔ علیٰ ہذا القیاس
اگر ایام بیض کے تین روزے دس ماہ کے لئے جاویں تو بھی تیس روزے ہوتے ہیں جس کے تین سو
ہوئے اور پھرستہ شوال بھی لیا جاوے جس کے ساٹھ ہوئے، تو بھی تین سو ساٹھ روزوں کا ثواب حاصل
ہو گیا اور صیام فرض رمضان کے اس پر علاوہ رہتے ہیں ۔ اور صرف دس ماہ ہی کے ایام بیض اس واسطے
لئے گئے کہ ایک ماہ رمضان کا علیحدہ رہا اور چونکہ ستہ شوال کا بھی لے لیا گیا ہے لہذا اس حساب میں
شوال کے ایام بیض بھی نہیں لئے گئے بلکہ صرف دس ماہ کے ایام بیض لے لئے گئے ہیں ۔ الحاصل
اندریں صورت چونکہ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ (البقرة : ۱۸۴) سے ان کی فرضیت مفہوم ہوتی ہے
حالانکہ یہ روزے ایام بیض وغیرہ کے لازم نہیں ہیں۔ اس لئے اس شق کی صورت میں مفسرین اس
آیت کو دوسری آیت فَلْيَصُمُهُ اور یا وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ سے منسوخ قرار دیتے ہیں ۔ مگر ایک کلام
کے سلسلہ میں ایسا ناسخ و منسوخ ماننا عظمت شان کلام الہی کے بالکل منافی ہے۔ چہ جائیکہ بموجب
مسلک ان مفسرین کے جو کسی آیت قرآنی کو منسوح مانتے ہی نہیں ۔ پھر ایک ایسے کلام کے سلسلہ میں
جو متصل ہے ناسخ منسوخ کیونکر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اب خلاصہ کلام یہ ہوا کہ کوئی ایسی توجیہ صرف نظم
قرآن مجید سے ہی پیدا کرنی چاہئے جس سے نہ تو کلمہ لا کو محذوف ماننا پڑے، نہ اضمار قبل الذکر لازم
آوے ، نہ ضمیر مذکر کی مونث کی طرف راجع ہو ، نہ ناسخ منسوخ کا ماننا پڑے ، نہ کسی

حقائق الفرقان
۴۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
قسم کا تخالف آیات مذکورہ کے مفہومات میں لازم آوے اور نہ عدم فرضیت روزوں رمضان
کے مفہوم ہو وے کیونکہ عدم فرضیت صیام رمضان کہ اللہ شرعیہ کے محض خلاف ہے ۔ اگر کسی خ
توجیہ سے یہ تکلفات رفع ہو جاویں تو البتہ ثلج صدران آیات کے تفقہ میں حاصل ہو سکتا
ہے ۔ اب اس جلسہ خطبہ میں صرف ایک توجیہ بیان کی جاتی ہے۔ اگر اہل علم حاضرین جلسہ
کے نزدیک یہ پسند آجاوے تو زہے عز و شرف ورنہ وہ خود بعد خطبہ کے بیان فرماویں اور
اگر بعد خطبہ کے کسی صاحب نے اہل علم میں سے کوئی تطبیق اور توجیہ دیگر بیان نہ فرمائی تو یہی
ثابت ہوگا کہ یہ ہی تطبیق ان کو پسند ہے اور وہ تطبیق یہ ہے کہ اسلام میں دو قسم کے روزے ہیں
جو کتاب وسنت سے ثابت ہیں ۔ ایک لازم اور دوسرے غیر لازم ۔ چونکہ روزہ جو بہ نسبت دیگر
عبادات کے ایک عمدہ عبادت ہے جس سے مومن متبع انوار البہی کو حاصل کر سکتا ہے اور مکالمات النبی
کا تجلی گاہ ہو سکتا ہے جیسا کہ کلام نبوت میں وارد ہوا ہے کہ الصَّوْمُ لِي وَأَنا أُجْزِئُ بِهِ
(بخاری ۔ کتاب الصوم) یعنی بصیغہ مجہول ترجمہ ۔ روزہ مومن کا خاص میرے ہی لئے ہوتا ہے جس
میں ریا وغیرہ کو کچھ دخل نہیں اور اس کی جزا میں خود ہو جاتا ہوں ۔ یا انا اجزی بہ بصیغہ معروف
کہ میں بلا وساطت غیرے خود اس کی جزا دیتا ہوں وغیرہ وغیره من الاحاديث الصحيحه ۔ یہ
احادیث اس امر پر صریح دال ہیں اور سر اس میں یہی ہے کہ انسان روزے میں فجر سے لے
کر شام تک تینوں خواہشوں ، کھانے پینے ، جماع سے رکا رہتا ہے اور پھر اس کے ساتھ اپنے
قلب کو ذکر الہی ، تلاوت ، نماز ، درود شریف کے پڑھنے میں مشغول رکھتا ہے تو پھر اس کی روح
پر عالم غیب کے انوار کی تجلی اور ملاء اعلیٰ تک اس کی رسائی کیونکر نہ ہو گی ۔ اور یہ جو احادیث
میں وارد ہوا ہے کہ رمضان شریف میں شیطان زنجیروں میں بند کئے جاتے ہیں اور جنت کے
دروازے کھولے جاتے ہیں اور ملہم غیبی آواز دیتا ہے کہ اے طالب نیکی کے ! اس طرف کو آ
اور اے بدی کے کرنے والے ! کوتاہی کر ۔ یہ سب ایسی احادیث اسی امر لطیف کی طرف
اشارہ کر رہی ہیں۔ پس کوئی شبہ نہیں کہ ظلمات جسمانیہ کے دور کرنے کے لئے روزہ سے

حقائق الفرقان
۴۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
بہتر اور افضل کوئی عبادت نہیں اور انوار و مکالمات الہیہ کی تحصیل کے لئے روزہ سے بڑھ
کر اور کوئی چیز نہیں ۔ اور حضرت موسیٰ نے جب کوہ طور پر تیں بلکہ چالیس روزے رکھے
تب ہی ان کو تو رات ملی اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے غار حرا کے اعتکاف
میں روزوں کا رکھنا ثابت ہے جس کے برکات سے نزول قرآن کا شروع ہوا اور خود قرآن
مجید بھی اسی طرف ناظر ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ اور مسیح موعود نے بھی چھ
ماہ یا زیادہ مدت تک روزے رکھے ہیں جن کی برکات سے ہزاروں الہامات کے وہ مورد
ہو رہے ہیں ۔ بدیں وجوہ موجہ قرآن اور اسلام نے جو جامع تمام صداقتوں اور معارف کا ہے
دونوں قسم کے روزوں کو واسطے حاصل ہونے مزید تصفیہ قلب کے ثابت و برقرار رکھا۔ ہاں
دونوں قسموں کے حکم جدا گا نہ فرما دیئے گئے ۔ صیام غیر لازم کا حکم تو یوں فرمایا کہ وَ عَلَى الَّذِينَ
يُطِيقُونَه الآية اور صیام لازم کا حکم یوں ارشاد ہوا کہ فَلْيَصُمُهُ اور وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ الآیة ۔ آگے
رہا لفظ كُتب جس کے معنے مفسرین فرض لکھتے ہیں ۔ اس کی نسبت یہ گزارش ہے کہ کچھ ضروری
نہیں کہ اس کے معنی فرضیت ہی کے لئے جاویں بلکہ جو حکم شرعی لازم یا غیر لازم ہو ، اس کو کہہ
سکتے ہیں کہ یہ شرع اسلام میں مکتوب یا لکھا ہوا ہے خواہ وہ حکم لازم ہو یا غیر لازم ۔ یہ اصطلاح
کہ کتب بمعنی فرض کے ہی لیا جاوے اصطلاح علم ہی کی ہے نہ قرآن مجید کی اصطلاح ،
کیونکہ لفظ کتاب یا اس کی مشتقات قرآن مجید میں صد ہا جگہ آئے آئے ہیں ، تاہم وہاں
پر مرادا را دالبی فرضیت نہیں ہے۔ کما قال الله تعالیٰ - وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ
(البقرة: ۲۸۳) أَيْضًا يَكْتُبُونَ الْكِتَبَ بِأَيْدِيهِمُ (البقرة : ٨١) وَغَيْرُ ذُلِكَ مِنَ الْآيَاتِ
الْكَثِيرة سے آگے رہا حکم شیخ فانی، مرضعہ پیر ضعیف یا جوان نہایت لاغر و نحیف و غیر هم کا جن پر روزہ
رکھنا نہایت درجہ پر شاق معلوم ہوتا ہے۔ سو یہ یہ سب سب لو لوگ بایں شرط مشقت حکم مریض میں داخل ہیں ۔ کیونکہ
تعریف مریض کی ان پر صادق آتی ہے کہ ان کے جملہ قومی کے افعال اپنی حالت اصلی پر باقی نہیں
۲
لے اور چاہئیے کہ لکھ دے تم میں سے کوئی لکھنے والا انصاف سے۔ ۲۔ جو کتاب کو تو اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں۔
اور اس کے علاوہ اور بہت سی آیات ہیں۔

حقائق الفرقان
۴۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
رہے۔ اگر یہ لوگ فدیہ بھی دیویں تو مَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ له پر قیاس کئے جاسکتے ہیں مگر فدیہ
بھی اسی شخص پر ہے جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتا ہو ورنہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رمضان کا روزہ
افطار کرنے والے نے خود الٹا ساٹھ مسکینوں کا طعام فدیتاً لے لیا ہے کما فی المشکوۃ اور خود
قرآن مجید ہی فرماتا ہے کہ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ (البقرة: ۱۸۶) اور
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرة : ((۲۸) ۔ وغیرہ وغیرہ من الآيات ۔
اس توجیہ سے وہ تکلفات جو مذکور ہوئے نہیں لازم آتے وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔ اب
واضح ہو کہ جس قدر احکام شرع اسلام میں مقرر ہیں ان میں اسرار عجیبہ اور لطائف غریبہ غور کرنے
سے معلوم ہو سکتے ہیں ۔ ہیں۔ مثلاً یہاں پر جو شَهُرُ رَمَضَانَ واسطے صیام کے اللہ تعالیٰ کے کلام میں مخصوص
فرمایا گیا اس میں ایک عجیب سر یہ ہے کہ یہ مہینہ آغاز سنہ ہجری سے نواں (۹) مہینہ ہے۔ یعنی محرم
صفر ربیع الاول - ربیع الثانی - جمادی الاول - جمادی الثانی رجب شعبان - رمضان -
اور ظاہر ہے کہ انسان کی تکمیل جسمانی شکم مادر میں نو ماہ میں ہی ہوتی ہے اور عد دن کا فی نفسہ بھی ایک
ایسا کامل عدد ہے کہ باقی اعداد اسی کے احاد سے مرکب ہوتے چلے جاتے ہیں، لاغیر ۔ پس اس میں
اشارہ اس امر کی طرف ہوا کہ انسان کی روحانی تکمیل بھی اسی نویں مہینے رمضان ہی میں ہونی چاہئے
اور وہ بھی اس تدریج کے ساتھ کہ آغاز شہور ہجری سے ہر ایک ماہ میں ایام بیض وغیرہ کے روزے
رکھنے سے بتدریج تصفیہ قلب حاصل ہوتا رہا۔ جیسا کہ شیخ نے کہا ہے کہ
تامل در آئینه دل کنی
صفائی بتدریج حاصل کنی ہے
حتی کہ نواں مہینہ رمضان شریف کا آگیا تو اس کے لئے یہ حکم ہوا کہ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ
الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ (البقرة : ۱۸۶) ۔ یہاں تک کہ مومن متبع کو روزے رکھتے رکھتے آخر عشرہ
۳
اے اللہ تمہارے ساتھ آسانی کرنا چاہتا ہے سختی نہیں کرنا چاہتا۔ (ناشر) ۲۔ دل کے آئینے میں غور و فکر کر۔ آہستہ
آہستہ صفائی حاصل کر۔ سے تم میں سے جو شخص مقیم ہو یا اس مہینے کو پاوے (اس میں حاضر ہو ) تو چاہیے کہ اس کے
روزے رکھے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
رمضان شریف کا بھی آگیا ۔ پس اب تو ظلمات جسمانیہ اور تکدرات ہیولا نیہ سے پاک وصاف ہو گیا
تو عالم ملکوت کی تجلیات بھی اس کو ہونے لگیں اور تاریخوں طاق میں مکالمات الہیہ کا مورد ہو گیا اور یہی
حقیقت ہے لیلتہ القدر کی جو آخری عشرہ میں ہوتی ہے اور اس لئے شارع اسلام نے تعیین لیلۃ القدر کی
۲۷ شب مقرر فرمادی کیونکه در صورت ۲۹ دن ہونے شہر رمضان کے وہی ۲۷ شب آخری طاق شب
ہو جاتی ہے، جس میں تکمیل روحانی انسان متبع کے حاصل ہو سکتی ہے۔اس لئے یہ شب ۲۷ کی ایک
عجیب مبارک شب ہے جس میں قرآن مجید بھی نازل ہوا ۔ کما قال الله تعالى - إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ
الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ (القدر - ۲ تا ۴) ايضاً
قال تعالى - إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ مُبْرَكَةٍ ( الدخان (۴) اور چونکہ یہ شب مبارک اور لیلۃ القدر دونوں
رمضان شریف ہی میں ہوتی ہیں لہذا ان تینوں آیتوں میں کوئی اختلاف بھی باقی نہیں رہا۔ اور
إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ میں ضمیر مذکر غائب کا مرجع اس لئے مذکور نہیں ہوا ہے کہ جملہ اہل کتاب
یہود و نصاری حضرت خاتم النبیین صلعم کے اشد درجہ منتظر تھے کیونکہ تمام کتب بائبل میں آپ کی
بشارات اور صفات حمیدہ موجود تھیں اور اب تک موجود ہیں اور اللہ تعالیٰ کا کلام آپ کے منہ میں ڈالا
جانا بھی بائیبل میں اب تک پایا جاتا ہے۔ اس لئے اس کلام الہی کے نزول کا بھی ان کو سخت انتظار تھا
اور نیز مشرکین عرب اپنے باپ دادوں سے سنتے چلے آتے تھے کہ حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے
بنی اسمعیل میں ایک نبی عظیم الشان مبعوث ہونے والا ہے۔ لہذا جملہ اہل مذاہب اور اہل کتاب کو اس
نبی آخر الزمان اور نزول کلام الہی کا انتظار تھا اور ان میں آپ کی بعثت کا ذکر خیر رہتا تھا جیسا کہ
سورہ بینہ کی ہماری تفسیر سے واضح ہے۔ اس لئے آنزللہ کے مرجع کے ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی
بلکہ مرجع کے ذکر کرنے میں وہ نکتہ حاصل نہ ہوتا تھا جو اس کے عدم ذکر کرنے میں ایک لطیفہ حاصل
ہوا اس لئے مرجع ضمیر انزلنه " کا ذکر سابق میں نہیں کیا گیا ۔ کیونکہ اس کا ذکر تو کل اہلِ کتاب
ل بے شک ہم نے اس کو شب قدر میں اتارا ہے ۔ اور تو کیا جانے شب قدر کیا ہے ۔ شب قدر ہزار مہینے سے
بہتر ہے۔

حقائق الفرقان
اور مشرکین عرب میں موجود ہے۔
۴۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اسی طرح پر الہام إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِنَ الْقَادِيَانِ براهین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۴۹۸ حاشیه
در حاشیہ نمبر ۳) میں بھی مرجع کا ذکر نہیں فرمایا گیا کیونکہ اب بھی کوئی فرقہ مذہبی اس قرن میں ایسا موجود
نہیں ہے جو ایک مصلح کامل کا منتظر نہ ہو ۔ اہل کتاب یہود و نصاری بھی مسیح اور الیاس کے نزول کے
منتظر ہیں اور اہل اسلام بھی مہدی معہود اور مسیح موعود کے نزول کا انتظار کر رہے ہیں اور ہنود بھی کلنگی
اوتار کرشن علیہ السلام کی آمد کے لئے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں اور تمام عقلاء اور علماء کی انجمنیں ایک مصلح
کامل کو بلا رہی ہیں۔ اس لئے مرجع کے ذکر کرنے کی یہاں پر بھی ضرورت نہیں بلکہ ذکر کرنے مرجع
میں کلام النبی عالی مقام بلاغت سے نیچے اتر جاتا ہے۔۔۔۔
یہ بھی واضح ہو کہ شریعت اسلام میں تمام اوقات عبادات اور ازمنہ روحانیت کو ایک دور کے ساتھ
قائم کیا ہے جس طرح پر جسمانیات اور زمانیات میں بھی یہ دور مشاہدہ ہورہا ہے۔ دیکھو فصل بہار کو کہ ہر
ایک سال دورہ کرتی رہتی ہے اور نظر کرو تمام شمار اور غلہ جات وغیرہ کو کہ اپنے اپنے وقت پیداوار پر
دورہ کرتے رہتے ہیں اور غذائے انسان و حیوانات ہوتے ہیں ۔ اسی ا۔ اسی طرح پر نظام روحانی کا انتظام
منجانب اللہ فرمایا گیا ہے۔ دیکھو ایک ہفتہ ہی کو کہ یوم جمعہ ہمیشہ دورہ کرتا رہتا ہے جس کی برکات سے
مومنین کا ایمان تازہ ہوتا ہے اور ہفتہ بھر کی خطیئات کا کفارہ ہو جاتا ہے۔ پھر دیکھو رمضان شریف اور
موسم حج کو اور لیلتہ القدر وغیرہ کو کہ ہر سال ایک مرتبہ ان کا دورہ ہو جاتا ہے۔ یہ کیوں؟ اسی لئے کہ
مومنین کا ایمان ان کی برکات سے تازہ ہوتا رہے اور تجلیات الٰہیہ کا ورود جن میں مکالمات الہیہ
ہیں، مومن متبع پر ہوتا رہے۔ اسی طرح پر ہر ایک صدی پر واسطے تجدید دین اسلام کے مجددین کا دورہ
ہوتا رہتا ہے كَمَا فِي الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ ۔ چنانچہ اس چودھویں صدی میں دورہ مسیح موعود کا ہورہا
ہے۔ یہ مسیح موعود عنداللہ قمر بھی ہے اور ایک لحاظ سے شمس بھی ہے۔ كَمَا ثَبَتَ في محله ۔ کے پی شمس و قمر کا
리
یہ
لے بے شک ہم نے اس کو قریب ہی یعنی قادیان میں اتارا۔ (ناشر) کے جیسا کہ حدیث صحیح میں ہے۔ سے جیسا
کہ اپنے محل پر ثابت ہو چکا ہے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
٤٦٨
سُورَةُ الْبَقَرَة
دورہ رمضان شریف کے ساتھ بڑی مناسبتیں رکھتا ہے۔ یعنی جس طرح پر رمضان شریف میں ایک قسم
کی نفس کشی بسبب امساک کے اکل و شرب سے اور جماع سے کی جاتی ہے اسی طرح اس دور قمر میں
مومنین متبعین کو کسی قدر صعوبتیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں برداشت کرنی پڑتی ہیں بلکہ بعض متبعین کو ترک
اکل و شرب و جماع کا بھی تائید اسلام اور تبلیغ دین حق کے لئے کرنا پڑا ہے کہ اکثر جگہ پر ازواج میں
باہم تفریق واقع ہوگئی اور مخالفین اکثر مخلصین کے اکل و شرب میں بھی خارج ہوئے۔ دوسری مناسبت
رمضان کو اس دور قمر کے ساتھ یہ ہے کہ جو معارف قرآنی بذریعہ اس شمس و قمر کے کے دن دنیا پر منکشف
ہوئے وہ پچھلی صدیوں میں نازل نہیں ہوئے تھے اور رمضان کی خصوصیات سے ضروری ہے کہ
هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقرة: ۱۸۶) کا نزول ضرور ہو ۔ یہ تینوں امور
نزول قرآن مجید کے لئے اس لئے ضروری ہیں کہ ایک تو ہدایت عام ہوتی ہے تمام آدمیوں کے
لئے ۔ دوسرے اس ہدایت کے دلائل قطعیہ اور شواہد یقینیہ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ مصداق اس
کا کسوف و خسوف ماه رمضان ۱۳۱۱ ھ اور دیگر بینات واقع ہوئے ۔ تیسرے اس ہدایت عامہ کے
لئے الفرقان ہونا چاہئے جیسا کہ واقعہ لیکھرام اور چراغ دین کے اس کے شواہد ہیں وغیرہ وغیرہ، جو
اس خطبہ میں مفصل بیان نہیں ہو سکتے ۔ پس جب ان ہر سہ امور کا نزول اس دور شمس و قمر میں ہم
کو مشاہد ہو رہا ہے تو پھر ہم کیونکر تسلیم نہ کریں کہ زمانہ بعثت اس مسیح موعود کو ساتھ شهر رمضان
کے بالضرور ایک مناسبت قوی ہے كما قال الله تعالى شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ
هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۔ پس اگر یہ زمانہ مسیح موعود کا شھر رمضان کے ساتھ
کچھ مناسبت نہیں رکھتا تو پھر یہ نزول قرآن یعنی رد شبہات تمام فرق باطلہ کا قرآن مجید سے کیوں ہو رہا
ہے؟ ہر ایک اہل بصیرت سمجھ سکتا ہے کہ علت کے وجود سے معلول کا وجود سمجھا جاتا ہے اور معلول کے
وجود سے علت کا وجود سمجھ میں آجاتا ہے اور جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بعثت کا ایک
اے لوگوں کا رہنما ہے اور سیدھی راہ کے کھلے کھلے نشانات اور حق ناحق کا جس میں فیصلہ ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی