سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 37
حقائق الفرقان
٤٦٩
سُورَةُ الْبَقَرَة
عظیم الشان لیلۃ القدر تھا كما قال الله تعالى وَمَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (القدر : ۳) - اسی
طرح پر یہ آخری زمانہ یعنی دور شمس و قمر کا زمانہ ایک قسم کی لیلۃ القدر ہے کہ اس میں بھی اس
,
مسیح موعود علیہ السلام پر نزول ملائکہ اور روح یعنی جبرائیل کا ہو رہا ہے جس کو کوئی مخالف نہیں ٹال سکتا
کیونکہ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ " (القدر: (القدر: (۵) ہے اور اسی لئے یہ مسیح موعود سلامتی کا شہزادہ ہے کمافی
سَلامٌ * هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر: ۶) ۔ چونکہ معارف الالهام وكما قال الله تعالى - سلام قف
الہامات مسیح موعود کے بے نہایت ہیں، اس لئے میں اب اس خطبہ کو یہیں ختم کرتا ہوں ۔ بَارَكَ الله
لَنَا وَلَكُمْ فِي الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ وَنَفَعَنَا وَإِيَّاكُمْ بِالْآيَاتِ وَالذِكْرِ الْحَكِيمِ إِنَّهُ تَعَالَى جَوَادٌ
قَدِيمٌ كَرِيمٌ مَلِكُ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ -
۴
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۸ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۳ تا ۵ )
۱۸۷ - وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ -
ترجمہ ۔ اور (اے پیغمبر) جب تم سے ہمارے بندے میرا حال پوچھیں تو ( اُن کو سمجھا دو) میں بہت
ہی پاس ہوں (یعنی بڑا ہی مہربان ہوں ) ۔ میں جواب دیتا ہوں پکارنے والے کی پکار کا جب وہ مجھے
پکارے لیکن دعا کرنے والوں کو چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر دل سے فریفتہ تو ہوں تا کہ وہ
سیدھے رستے لگ جائیں یعنی کامیاب ہو جائیں۔
تفسیر ۔ یعنی جب میرے جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے پس جواب یہ ہے کہ
ایسا نزدیک ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں ۔ جو شخص مجھ پر ایمان لا کر مجھے پکارتا ہے تو
لے اور تو کیا جانے شب قدر کیا ہے۔ ۲ے اپنے رب کے حکم سے۔ سے وہ سلامتی کی رات ہے جب تک فجر طلوع
ہو۔ کے اللہ تعالی قرآن عظیم میں ہمارے اور تمہارے لئے برکت رکھ دے اور ہمیں اور تمہیں آیات سے اور
حکمت والے ذکر ( قرآن مجید ) سے نفع پہنچائے۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے نہایت سخی ، قدیم ، کریم ، بادشاہ ، نہایت
شفقت کرنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
٤٧٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں اس کا جواب دیتا ہوں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۴)
وَ إِذَا سَأَلَكَ ۔ اگر لوگ یہ سوال کریں کہ روزوں سے کیا فائدہ ہوتا ہے تو ایک تو یہاں لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ (البقرۃ: ۱۸۴) اور دوم یہ کہ انسان کو خدا کا قرب حاصل ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے میں بہت قریب ہو جاتا ہوں اور دعائیں قبول کرتا ہوں۔
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔ اِس کے یہ معنے نہیں کہ جو مانگو وہی ملے ۔ کیونکہ دوسرے
مقام پر فرما دیا۔ جوپے رکوع ۱۰ سورۃ انعام (آیت : ۴۲) میں ہے بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا
تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ - یعنی اگر چاہے تو اس مصیبت کو ہٹا دیتا ہے۔ یہاں بھی ان کے ساتھ اس
طرف اشارہ کر دیا ہے۔
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا ئی ۔ فرمایا ہے یعنی جس قدر تم میرے فرمانبردار ہوتے جاؤ گے
ایمان میں ترقی کرتے جاؤ گے اُسی قدر میں دعائیں قبول کروں گا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۲)
روزہ جیسے تقوی سیکھنے کا ایک ذریعہ ہے ویسے ہی قرب الہی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے اسی
لئے اللہ تعالیٰ نے ماہِ رمضان کا ذکر فرماتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا ہے۔
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ -
یہ
یہ ماہ رمضان کی ہی شان میں فرمایا گیا ہے اور اس سے اس ماہ کی عظمت اور ستر البہی کا پتہ لگتا
ہے کہ اگر وہ اس ماہ میں دعائیں مانگیں تو میں قبول کروں گا لیکن ان کو چاہیے کہ میری باتوں کو قبول
کریں اور مجھے مانیں ۔ انسان جس قدر خدا کی باتیں ماننے میں قوی ہوتا ہے خدا بھی ویسے ہی اس کی
باتیں مانتا ہے۔ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کور شد سے بھی خاص تو ا خاص تعلق ہے اور
اس کا ذریعہ خدا پر ایمان ، اُس کے احکام کی اتباع اور دُعا کو قرار دیا ہے۔ اور بھی باتیں ہیں جن سے
قرب الہی حاصل ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۱۲)
حقائق الفرقان
۴۷۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
روزہ ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ الصَّوْمُ لِی ( بخاری کتاب الصوم
باب فضل الصوم) روزہ میرے لئے ہے کیونکہ روزے میں خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ ہے۔ جس
طرح خدا تعالیٰ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ اس کی کوئی عورت ہے۔ ایسا ہی روزہ دار بھی تھوڑے وقت
کے واسطے محض خدا کی خاطر بنتا ہے۔ اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ (البقرۃ:۴۶ ) میں بھی صبر کے معنے روزے
کے کئے گئے ہیں ۔ روزے کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے۔
(البدر جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۲)
اگر لوگ پوچھیں کہ روزہ سے کیسے قرب حاصل ہو سکتا ہے تو کہہ دے فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ یعنی میں قریب ہوں
اور اس مہینہ میں دعائیں کرنے والوں کی دعائیں سنتا ہوں۔ چاہیے کہ پہلے وہ ان احکاموں پر عمل
کریں جن کا میں نے حکم دیا اور ایمان حاصل کریں تا کہ وہ مراد کو پہنچ سکیں اور اس طرح سے بہت
ترقی ہوگی ۔
الحکم جلدا انمبر ۱ ۴ مؤرخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۵ )
۱۸۸ - أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَ
انْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ
وَعَفَا عَنْكُمْ فَالُنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا
حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُوا
الصِّيَامَ إِلَى الَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَ اَنْتُمْ عَلِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ
اللهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
ترجمہ۔ حلال کر دیا گیا ہے تم کو روزوں کی راتوں میں تمہاری بیبیوں سے صحبت کرنا وہ تمہارے
لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو اللہ تعالیٰ نے جانا کہ تم اپنے نفس کا نقصان کرتے تھے اس پر بھی
متوجہ ہوا تمہارا رب تمہاری طرف اور تمہارا قصور معاف کر دیا تو اب صحبت کرو ان سے اور خواہش
کرو اس چیز کی جو لکھ دیا اللہ نے محفوظ کتاب میں تمہارے لئے (یعنی ہم بستری سے بچہ ہونے کی
حدود
-
حقائق الفرقان
۴۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
خواہش رکھو) اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ( رات کی ) کالی دھاری سے فجر کی سفید دھاری تم کو
صاف دکھائی دینے لگے پھر روزہ پورا کرورات تک ۔ اور رات کو بھی صحبت نہ کر وعورتوں سے جب
تم اعتکاف (یعنی اللہ کی یاد میں بیٹھے ہو مسجدوں میں یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں ان کے پاس بھی نہ
جانا ( یعنی خلاف حکم الہی ہرگز نہ کرنا ) اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنی نشانیاں لوگوں
کے لئے تا کہ وہ دکھوں سے بچیں ۔
تفسیر - الرفث عورت سے رغبت کرنا ۔ جماع کرنا۔ جماع کی باتیں کرنا۔
هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ - عورتوں کو لباس فرمانے میں ان کے بہت سے حقوق فرمائے ہیں۔ عورتوں کو
ساتھ رکھنا چاہیئے ۔ یہ فلاسفی میری سمجھ میں نہیں آتی کہ لحاف کشمیر میں ہوا اور موسم سرما پنجاب میں بسر
کرے۔ جاڑا لگے تو کہہ دے میرا لحاف کشمیر میں ہے۔
تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ ۔ یہ لوگ ایک غلط رسم میں مبتلا تھے۔ ان میں کوئی سو جاتا تو پھر رات کو نہ
کھانا کھاتا نہ بیوی سے جماع کرتا۔ فرمایا اللہ نے تم پر فضل کیا۔ مغرب کے بعد سو جائے تو اُٹھ کر کھانا
کھاوے ایسا کرنے کی ( ممانعت نہیں )۔
حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمْ ۔ ایک شخص نے ایک دفعہ کہا کہ صبح صادق ایک انتظامی بات ہے پانچ منٹ
ادھر ہو گئے تو کیا اور اگر اُدھر ہو گئے تو کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے عجیب طور سے اسے اس کا جواب سمجھایا۔ وہ
جولاہا تھا۔ اسے خواب آیا کہ میں تانی پھیلا رہا ہوں مگر ایک طرف سے شیخ کے ساتھ باندھنے میں پانچ
انگلی کا فرق رہ گیا ہے اور وہ چلا رہا ہے یا تو میخ کو ادھر کر و یا رسہ کولمبا کرو ورنہ میری تانی بگڑتی ہے اور
کوئی اسے کہہ رہا ہے کیا ہو اصرف پانچ اُنگلی کا فرق ہے۔ اس پر اس کی جاگ کھلی اور بہت نادم ہوا اور
اسے تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا کے معنے سمجھ میں آئے ۔
كَذلِكَ يُبَيِّنُ الله - واقعی یہ طریق عوام و خواص کو سمجھانے کا کب آتا ہے جو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۲)
حقائق الفرقان
۴۷۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۸۹ - وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمُ بَيْنَكُمُ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَامِ لِتَأْكُلُوا
فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ آپس میں ایک دوسرے کے مالوں کو ناحق نہ کھاؤ اور حکام تک بواسطہ ان مالوں کے اس
لئے نہ پہنچنا کہ کسی طرح لوگوں کا کچھ مال خرد برد کر لو۔
-
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰)
تفسیر - وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ - فرمایا ہے کہ ہم نے یہ سارا علم حصول تقوی کے۔ یہ لئے بیان کیا ہے
پس تم مالی معاملات میں وہ راہ اختیار کرو جو خدا کو پسند ہے۔ مجھے افسوس آتا ہے اس ملک کے لوگوں
پر۔ یوں تو چوہڑوں کی نسبت مشہور ہے کہ ان کا چھڑر احلال و حرام پر چلتا ہے مگر میں کہتا ہوں کئی گھر
مسلمانوں کے چوہڑوں کے گھر بن رہے ہیں۔ ایک ضرب المثل ہے، ضرب المثل کہنا تو نہیں چاہیے
کیونکہ اس کے کہنے والے تو حکماء ہوتے ہیں۔ یہ کسی سفیہ کا قول ہے کہ دنیا کمائے مکر سے اور روٹی
کھائے شکر سے۔ یہ بالکل ایک گندہ قول ہے اور کسی مادہ پرست تاریکی کے فرزند کا ہے۔
تُدُلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ - رشوت نہ دو اور نہ یونہی مقدمہ بازی میں ناحق خرچ کرو۔ باطل کہتے
ہیں اس کو کہ اجازت شرعیہ کے خلاف کچھ حاصل کیا جائے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۲)
باطل طریق سے اموال کا لینا بہت خطرناک بات ہے۔ پس ہر ایک اپنے اپنے اندر سوچو اور غور
کرو کہ کہیں بطلان کی راہ سے تو مال نہیں آتا۔ اپنے فرائض منصبی کو پورا کرو۔ ان میں کسی قسم کی سستی
اور غفلت نہ کرو ۔ لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ( بخاری - کتاب الایمان
باب مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ) (الحكم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۶)
تقوی کے لئے ایک جزئی بیان کی ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کا مال مت کھایا کرو۔
حرام خوری اور مال بالباطل کا کھانا کئی قسم کا ہوتا ہے۔ ایک نوکر اپنے آقا سے پوری تنخواہ لیتا ہے مگر وہ
اے تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو اپنے نفس کے لئے
پسند کرتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۴۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنا کام سستی یا غفلت سے آقا کے منشاء کے موافق نہیں کرتا تو وہ حرام کھاتا ہے۔ ایک دکاندار یا پیشہ ور
خریدار کو دھوکا دیتا ہے اسے چیز کم یا کھوٹی حوالہ کرتا ہے اور مول پورا لیتا ہے تو وہ اپنے نفس میں غور
کرے کہ اگر کوئی اسی طرح کا معاملہ اس سے کرے اور اسے معلوم بھی ہو کہ میرے ساتھ دھو کہ ہوا تو
کیا وہ اسے پسند کرے گا؟ ہر گز نہیں ۔ جب وہ اس دھوکا کو اپنے خریدار کے لئے پسند کرتا ہے تو وہ
مال بالباطل کھاتا ہے۔ اس کے کاروبار میں ہرگز برکت نہ ہوگی ۔ پھر ایک شخص محنت اور مشقت سے
مال کماتا ہے مگر دوسر اظلم ( یعنی رشوت ، دھوکا، فریب ) سے اس سے لینا چاہتا ہے تو یہ مال بھی مال
بالباطل لیتا ہے۔ ایک طبیب ہے اُس کے پاس مریض آتا ہے اور محنت اور مشقت سے جو اس نے
کمائی کی ہے اس میں سے بطور نذرانہ کے طبیب کو دیتا ہے یا ایک عطار سے وہ دوا خریدتا ہے تو اگر
طبیب اس کی طرف توجہ نہیں کرتا اور تشخیص کے لئے اس کا دل نہیں تڑپتا اور عطار عمدہ دوا نہیں دیتا اور
جو کچھ اسے نقد مل گیا اُسے غنیمت خیال کرتا ہے یا پرانی دوائیں دیتا ہے کہ جن کی تاثیرات زائل ہو گئی
ہیں تو یہ سب مال بالباطل کھانے والے ہیں۔ غرض کہ سب پیشہ ورحتی کہ چوڑھے چمار بھی سوچیں کہ کیا
وہ اس امر کو پسند کرتے ہیں کہ اُن کی ضرورتوں پر ان کو دھوکا دیا جائے ۔ اگر وہ پسند نہیں کرتے تو پھر
دوسرے کے ساتھ خود وہی ناجائز حرکت کیوں کرتے ہیں؟ روزہ ایک ایسی شے ہے جو ان تمام بری
عادتوں اور خیالوں سے انسان کو روکنے کی تعلیم دیتا ہے اور تقوی حاصل کرنے کی مشق سکھاتا ہے۔ جو
شخص کسی کا مال لیتا ہے وہ مال دینے والے کی اغراض کو ہمیشہ مد نظر رکھ کر مال لیوے اور اُسی کے
مطابق اُسے شے دیوے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱۲ )
مت کھاؤ آپس میں مال ناحق اور نہ پہنچاؤ اُن کو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کاٹ کر لوگوں کے مال
سے مارے گناہ کے اور تم کو معلوم ہے۔ (فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول ۔ ایڈیشن دوم صفحہ ۵۸ حاشیہ )
ناحق کسی کا مال لینا ایسا ضروری نہیں جیسے کہ اپنی بیوی سے جماع کرنا یا کھانا پینا۔ اس لئے
خدا تعالیٰ سکھاتا ہے کہ جب تم خدا تعالیٰ کی خاطر کھانے پینے سے پر ہیز کر لیا کرتے ہو تو پھر ناحق کا
مال اکٹھا نہ کرو بلکہ حلال اور طبیب کما کر کھاؤ۔ اکثر لوگ یہی کہتے ہیں کہ جب تک رشوت نہ لی جاوے
حقائق الفرقان
۴۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور دغا فریب اور کئی طرح کی بددیانتیاں عمل میں نہ لائی جاویں روٹی نہیں ملتی ۔ یہ ان کا سخت جھوٹ
ہے۔ ہمیں بھی تو ضرورت ہے۔ کھانے پینے پہننے ، سب اشیاء کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہماری بھی اولاد
ہے ان کی خواہشوں کو ہمیں بھی پورا کرنا پڑتا ہے اور پھر کتابوں کے خریدنے کی بھی ہمیں ایک دُھت
اور ایک فضولی ہمارے ساتھ لگی ہوئی ہے گو اللہ کی کتاب ہمارے لئے کافی ہے اور دوسری کتابوں کا
خرید کرنا اتنا ضروری نہیں مگر میرے نفس نے ان کا خرید کرنا ضروری سمجھا ہے اور گو میں اپنے نفس کو اس
میں پوری طرح سے کامیاب نہیں ہونے دیتا مگر پھر بھی بہت سے روپے کتابوں پر ہی خرچ کرنے
پڑتے ہیں مگر دیکھو ہم بڑھے ہو کر تجربہ کار ہو کر کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کی ضرورت سے
زیادہ دیتا ہے۔ بد سے بد پیشہ طبابت کا ہے جس میں سخت جھوٹ بولا جا سکتا ہے اور حد درجہ کا حرام مال
بھی کمایا جا سکتا ہے۔ ایک راکھ کی پڑیا دے کر طبیب کہہ سکتا ہے کہ یہ سونے کا کشتہ ہے فلانی چیز کے
ساتھ اسے کھاؤ اور ایسے ہی طرح طرح کے دھو کے دیئے جا سکتے ہیں۔ جس طبیب کو پورا فہم نہیں۔
پوری تشخیص نہیں اور دوائیں دے دے کر روپیہ کماتا ہے تو وہ بھی بطلان سے مال کماتا ہے۔ وہ مال
طیب نہیں بلکہ حرام مال ہے۔ اسی طرح جتنے جعل ساز ، جھوٹے اور فریبی لوگ ہوتے ہیں اور دھوکوں
سے اپنا گزارہ چلاتے ہیں وہ بھی بطلان سے مال کھاتے ہیں۔ ایسا ہی طبیبوں کے ساتھ پنساری بھی
ہوتے ہیں جو جھوٹی چیزیں دے کر سچی چیزوں کی قیمت وصول کرتے ہیں اور بے خبر لوگوں کو طرح
طرح کے دھو کے دیتے ہیں اور پھر پیچھے سے کہتے ہیں کہ فلاں تھا تو دانا مگر ہم نے کیسا اُلو بنا دیا۔ ایسے
لوگوں کا مال حلال مال نہیں ہوتا بلکہ وہ حرام ہوتا ہے اور بطلان کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ مومن کو ایک
مثال سے باقی مثالیں خود سمجھ لینی چاہئیں ۔ میں نے زیادہ مثالیں اس واسطے نہیں دی ہیں کہ کہیں کوئی
نہ سمجھ لے کہ ہم پر بدظنیاں کرتا ہے اسی واسطے میں نے اپنے پیشہ کا ذکر کیا ہے۔ میں اسے کوئی بڑا علم
نہیں سمجھتا میں اسے ایک پیشہ سمجھتا ہوں ۔ طبیبوں سے حکماء لوگ ڈرتے ہیں اس لئے انہوں نے اس
پیشہ کا نام صنعت رکھا ہے۔ یاد رکھو یہ بھی ایک کمینگی کا پیشہ ہے۔ اس میں حرام خوری کا بڑا موقع ملتا ہے
اور طب کے ساتھ پنساری کی دکان بنانا اس میں بہت دھو کہ ہوتا ہے۔ نہ صحت کا اندازہ ایسے لوگوں کو
حقائق الفرقان
٤٧٦
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوتا ہے نہ مریض کی پوری تشخیص ہوتی ہے اور پھر نہایت ہی معمولی سی جنگل کی سوکھی ہوئی بُوٹی دے کر
مال حاصل کر لیتے ہیں یہ بھی سخت درجہ کا بطلان کے ساتھ مال کھانا ہے۔ وہ جو میں نے اپنے جنون کا
ذکر کیا ہے چند روز ہوئے کہ ایک عمدہ کتاب بڑی خوشنما بڑی خوبصورت اور دل لبھانے والی اس کی
جلد تھی جس پر رنگ لگا ہوا تھا۔ اس کو جو کہیں رکھا تو اور چیزوں کو بھی اس سے رنگ چڑھ گیا جس سے
ہمیں بہت دکھ پہنچا۔ غرض ! پس جلد گر نے جو جلد کی قیمت لی ہے حقیقت میں وہ حلال مال نہیں بلکہ
بطلان سے حاصل کیا ہوا ہے۔ اسی طرح اور بھی پیشے ہیں مگر ان کا ذکر میں اس واسطے نہیں کرتا کہ کسی کو
رنج نہ پہنچے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ حکام تک مال نہ پہنچاؤ ۔ بعض لوگ یونہی لوگوں کو وسو سے
ڈالتے رہتے ہیں اور لوگوں کو نا جائز طور پر پھنسانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اس لئے بعض لوگ ان
سے ڈر جاتے ہیں اور نقصان اُٹھا لیتے ہیں۔ غرض روزہ جو رکھا جاتا ہے تو اس لئے کہ انسان متقی
بنا سیکھے ۔ ہمارے امام فرمایا کرتے ہیں کہ بڑا ہی بد قسمت ہے وہ انسان جس نے رمضان تو پایا مگر
اپنے اندر کوئی تغیر نہ پایا۔
الحکم جلدا انمبر ۴۱ مؤرخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶،۵ )
۱۹۰ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَيْسَ
البر بأن تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأَتُوا الْبُيُوتَ مِنْ
أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
ترجمہ۔ (اے پیغمبر!) تجھ سے لوگ نئے چاند کے (حالات ) دریافت کرتے ہیں تو جواب دے
کہ اس سے لوگوں کے ( کاموں کے ) وقت معلوم ہوتے ہیں اور حج کے، اور گھروں میں پچھواڑوں
کی طرف سے آنا کچھ نیکی نہیں بلکہ نیکی تو اس کی ہے جس نے اللہ کو سپر بنایا اور اللہ سے ڈرا اور
گھروں میں آؤ تو دروازوں میں سے آؤ اور اللہ ہی سے ڈرو تا کہ نہال با مراد ہو جاؤ۔
تفسیر۔ یہ سورۃ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی۔ مدینہ طیبہ کا وقت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
گزرا ہے اس کا پتہ چار باتوں سے لگتا ہے۔
مکہ معظمہ میں آپ کو اور آپ کی جماعت کو شدید تکلیفیں دی گئیں یہاں تک کہ جن لوگوں کے
حقائق الفرقان
۴۷۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
جتھے تھے وہ بھی ہار کر افریقہ میں چلے گئے ۔ جب جتھے والوں کی یہ حالت تھی تو جن کا جتھا نہیں تھا ان کی
حالت خود ظاہر ہے۔ صرف اسی بات کی طرف غور کر کے ان کے مشکلات کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ
اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر افریقہ چلے گئے جو بالکل بیابان و غیر آباد تھا۔ پھر وہاں تک پہنچنا بھی کوئی
آسان نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تین برس آئے وہ تو ایسے تھے کہ بڑی مشکلات کا سامنا
تھا۔ کسی سے نکاح نہیں کر سکتے روٹی وغیرہ کسی کے ساتھ نہیں کھا سکتے ۔ کوئی ان کو سلام نہیں دیتا تھا۔ غلہ
جو باہر سے آتا تھا اسے بنی ہاشم خرید نہیں سکتے تھے۔ پھر تیسری تکلیف یہ تھی کہ جب آپ مدینہ میں
چلے گئے تو بد بخت لوگوں نے مدینہ کے ارد گرد شام کی تجارت کا بہانہ بنا کر تمام نواحی مدینہ کی قوموں
پر رعب ڈالنے کے لئے قافلے پر قافلے بھیجنے شروع کئے ۔ چوتھی بات تکلیف کی یہ تھی کہ وہاں بھی
دشمن موجود تھے۔ بنو قینقاع ، قریظہ، بنونضیر، عیسائی وغیرہ سات قوموں کا جمگھٹا تھا۔ ان سب ضرر
دینے والوں کے ظلم وستم سے بچنے کے لئے جہاد کے سوا کوئی تدبیر نہ تھی۔ چنانچہ یہ سورۃ اوّل سے آخر
تک جہاد کی ترغیب میں نازل ہوئی پہلے رکوع میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آیت : فرما فرما ۶) کر که یہی
اشارہ کیا ہے مصلح کہتے ہیں اُسے جس کے سر پر فتحمندی کا کا تاج ہو۔ پھر تیسرے رکوع میں بشیر
الَّذِينَ آمَنُوا فرما کر مفتوح ملکوں کا نقشہ دکھایا ہے کہ ان میں نہریں بہتی ہوں گی۔ باغ ہوں گے جن
کے وارث مومن ہوں گے اور اس کے ساتھ کفار کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ نار الحرب میں ہلاک ہوں
گے۔ پھر بنی اسرائیل کا ذکر کیا ہے کہ انہوں نے موسیٰ علیہ السّلام کے حکم کے خلاف جہاد میں جانے
سے مضائقہ کیا تو اِهْبِطُوا مِصْرًا " (آیت : ۶۲) کے ماتحت مسکنت میں کچلے گئے ۔ اس میں اشارہ کیا
کہ تم یوں نہ کرنا۔ اس کے بعد کئی طور سے ترغیبیں دی ہیں اور بتایا ہے کہ جہاد میں خوف، جوع ،
مال و جان کا نقصان سب کچھ ہو گا لیکن اگر تم استقلال سے کام لو گے تو پھر تمہارے لئے بشارت ہے۔
ہاجرہ علیہا السلام کے واقعہ پر غور کرو کہ اس نے صبر کا کیا اجر پایا۔ پھر قصاص کی ترغیب دی اور یہ بھی بتایا
کہ یہ سب کچھ بیچ ہے جب تک تقوی نہ ہو کیونکہ یہی تقوی تمام کامیابیوں کی جڑ ہے۔ پھر تقوی کے
اے یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔ ۲۔ تم کسی شہر میں چلے جاؤ۔
حقائق الفرقان
۴۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
حصول کے ذریعے بتائے ہیں چنانچہ ان میں سے ایک ذریعہ کا ذکر پچھلے رکوع میں فرمایا کہ روزے
رکھو۔ مناہی سے بچنے کی مشق کرتے رہو۔ جب ایک مہینہ کی نسبت صحابہ کو یہ علم ہوا کہ اس میں یہ
فضیلتیں ہیں تو انہوں نے دوسرے تمام چاندوں کی نسبت بھی سوال پیش کیا۔ یہ شانِ نزول ہے
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ كا تو فرمایا کہ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ
وَ لَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ ۔ اِس سے پہلے ایک دفعہ جو لَيْسَ الْبِرُّ آیا اس میں بتایا کہ تم
مشرق و مغرب کے فاتح ہو جاؤ گے مگر تقوی نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ یہاں یہ بتایا کہ ظاہری رسوم کی
پابندی کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی جب تک کہ اس کی روح پر تمہارا عمل نہ ہو ۔ ہمارے علاقہ ( بھیرہ ضلع
شاہ پور ) میں ایک رسم ہے کہ حرام کا دودھ الگ برتنوں میں رکھتے ہیں اور حلال کا الگ برتنوں میں مٹی
کے برتنوں کا تو بڑا اہتمام ہوتا ہے مگر پیٹ میں سب کچھ جمع کر لیتے ہیں ۔ اس ظاہر داری پر کیسا افسوس
آتا ہے کہ مٹی کے برتن میں تو حلال و حرام کے لئے تفرقہ کر لیں مگر حقیقی برتن ( پیٹ) کے لئے کچھ پرواہ
نہ کریں۔
اسی طرح نمازوں میں صفیں سیدھی کرنے کی تو بہت تاکید ہوتی رہتی ہے مگر جو اس کا اصل مقصد ہے
جب وہ نہ ہو تو یہ ایک معمولی رسم رہ جائے گی ۔ وہ یہ کہ کوئی بڑا بن کر آگے نہ ہو اور پیچھے نہ ہو اور آپس میں
ایک جان ہو کر رہو۔ پس اگر تم ایک نہ ہو جاؤ اور دلوں میں کھوٹ رہے تو پھر ٹخنے کا ٹخنے سے ملا نا عبث ہے۔
وَأَتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَا بھا ۔ ہر ایک چیز کے حصول کے لئے ایک راہ ہوتی ہے پس اسی راہ سے
اسے طلب کرو۔ جب انسان اس راہ پر نہ چلے گا تو منزل مقصود کو ہر گز نہ پہنچے گا۔ ان میں ایک رسم بھی
تھی کہ گھروں میں واپس آتے تو چھت پھاڑ کر گزرتے ۔ اس سے منع فرمایا کہ یہ رسم ہے اس کے
اصل کی طرف توجہ کرو۔
وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - أَى أَنْتُمْ تَصِيرُونَ مُفْلِحِینَ یعنی تم تقوی اختیار کرو شاید کہ وہ
مفلح تم ہی ہو جاؤ۔ وہی مفلحون جن کا ذکر رکوع نمبر ا میں آیا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ تم بھی ( اے احمد یو!) اپنے دلوں کو صاف کرو۔ منصوبہ بازیوں میں شریک نہ ہو۔ کسی
حقائق الفرقان
۴۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے مقابلہ کرو تونفس کے لئے نہیں بلکہ محض اللہ کے لئے ۔ رسول کریم نے فرمایا کہ کوئی شخص اپنی شجاعت
کے اظہار کے لئے لڑتا ہے۔ کوئی اپنی قوم کی عزت و جلال کے لئے ۔ کوئی کسی خیال سے۔ کوئی کسی خیال
سے مگر جو لڑتا ہے کلمتہ اللہ کے اعلاء کے لئے وہی خدا کے نزدیک سچا مجاہد ہے۔ اب بتاتا ہے کہ لڑائی کرو تو
کن سے کرو۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۲، ۳۳)
یہ رکوع شریف جو میں نے ابھی پڑھا ہے یہ رمضان شریف کی تاکیدوں اور اس کے احکام اور
فضائل اور فوائد کے بیان کے بعد نازا کے بعد نازل فرمایا گیا ہے۔ اس رکوع کا مضمون اور مطلب رمضان کے بعد
ہی سے بلا فصل شروع ہوتا ہے جو آج کی تاریخ ہے۔ یہ مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ بہ نسبت اور مہینوں
کے ایک خاص فضل اور انعام مسلمانوں پر اس میں نازل ہوا ہے۔ گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت کا یہی مہینہ ابتدائی سال ہے۔ آخر رمضان میں جو وحی نازل ہوئی ہے تو تبلیغ شوال ہی سے
شروع فرمائی ہے۔ وہ جونور تاریکیوں سے دُور کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا اور جس کا
ذکر انزَلْنَا إِلَيْكُم نُورا میں کیا ہے اس کا شروع یہی مہینہ ہے۔
رمضان میں تقوی کا سبق یوں ملتا ہے سخت سے سخت ضرورتیں بھی جو بقائے نفس اور بقائے
نسل کے لئے ضروری ہیں ان کو بھی روکنا پڑتا ہے۔ بقائے نفس کے لئے کھانا پینا ضروری چیز ہیں اور
بقائے نسل کے لئے بیوی سے تعلق ایک ضروری شے ہے مگر رمضان میں کچھ عرصہ کے لئے یعنی دن بھر
ان ضرورتوں کو خدا کی رضا مندی کی خاطر چھوڑنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ سبق سکھایا ہے کہ
انسان جب بڑی ضروری خواہشوں اور ضرورتوں کو ترک کرنے کا عادی ہوگا تو غیر ضروری کے چھوڑ نے
میں اس کو کیسی سہولت ہوگی ۔ دیکھو ایک شخص کے گھر میں تازہ دودھ ٹھنڈے شربت ، انگور، نارنگیاں
موجود ہیں۔ پیاس کے سبب سے ہونٹ خشک ہو رہے ہیں ۔ کوئی روکنے والا نہیں۔ باوجود سہولت اور
ضرورت کے اس لئے ارتکاب نہیں کرتا کہ مولیٰ کریم ناراض نہ ہو جائے اور اسی طرح عمدہ عمدہ
کھانے ، پلاؤ، کباب اور دوسری نعمتیں میسر ہیں اور بھوک سے پیٹ میں بل پڑ جاتے ہیں اور پھر کوئی
اے ہم نے اتارا تمہاری طرف جگمگاتا ہوا نور۔
حقائق الفرقان
۴۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
نہیں جو ان کھانوں سے روکنے والا ہو مگر یہ اس لئے استعمال نہیں کرتا کہ مولیٰ کریم کے حکم کی خلاف
ورزی نہ ہو۔ جبکہ یہ حال ہے کہ ایسی حالت اور صورت میں کہ اس کی عمدہ سے عمدہ نعمتیں جو اس کے
بقائے نفس کے لئے اشد ضروری ہیں یہ صرف مولی کریم کے حکم کی رضا مندی کی خاطر ان کو چھوڑتا ہے
اور پھر دیکھتا ہے کہ چھوڑ سکتا ہے تو بھلا ایسا انسان جو خدا کے لئے ضروری چیزیں چھوڑ سکتا ہے وہ شراب
کیوں پینے لگا اور خنزیر کیوں کھانے لگا جس کی کچھ بھی ضرورت نہیں ہے؟ یا مثلاً کوئی رشوت خور ربا خوری
کرنے والا یا چور یا ایسا انسان جو قرض لیتا ہے کہ ادا کرنے کی نیت نہیں ہے جبکہ دیانت داری
سے کام لیتا ہے اور مولیٰ کریم کی اجازت اور پروانگی کے سوا کچھ نہیں کرتا وہ ایسا خبیث مال لینے میں
کیوں جرات کرے گا؟ ہرگز نہیں ۔ اسی طرح گھر میں حسین جوان بیوی موجود ہے مگر اللہ ہی کی
رضا کے لئے تیس دن چھوڑ سکتا ہے تو بد نظری کے لئے جی کیوں للچائے گا ؟ غرض رمضان شریف
ایک ایسا مہینہ تھا جو انسان کو تقوی ، طہارت، خدا ترسی ، صبر و استقلال ، اپنی خواہشوں پر غلبہ،
فتمندی کی تعلیم عملی طور پر دیتا تھا۔ ان ترقیوں کو دیکھ کر جو صحابہ نے رمضان میں تقوی میں کی تھیں ۔
انہوں نے دوسرے مہینوں کے فضائل و فوائد سننے کی خواہش ظاہر کی اور سوال کیا۔ اللہ تعالیٰ نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا جواب یوں دیا تھا قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ ۔ کہہ دولوگوں کے فائدہ
کے لئے یہ وقت مقرر فرمائے ہیں ۔ کیسا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو صحت ، فرصت ، پھر
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے علم بھی عطا ہوا ہے اور اگر نہیں تو کوئی درد دل سے سنانے والا
موجود ہے۔ عاقبت اندیشی کی عقل دی ہے مگر باوجود اس قدر اسباب اور سہولتوں کے میسر آ جانے پر
بھی اگر اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کی فکر نہیں کرتا اور منافع اُٹھانے کی سعی میں نہیں لگتا تو اس سے بڑھ کر
بد قسمت کون ہو سکتا ہے۔
مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ ۔ کیا عجیب وقت بنایا ہے تمہارے فائدہ کے لئے اور نفع اٹھانے کا بہت بڑا
موقع دیا ہے اور اس لئے بھی کہ تم حج کرو۔ یا د رکھوج اللہ کی سنن میں سے ہے۔
یہ ایک سچی بات ہے کہ جہاں بدکاریاں کثرت سے ہوں وہاں غضب الہی نازل ہوتا ہے