سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 38

حقائق الفرقان
لد ۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور جہاں عظمت اور ذکر الہی ہو وہاں فیضانِ الہی کثرت سے نازل ہوتا ہے۔ قومی روایات سے
متفقہ یہ شہادت ملتی ہے کے بیت اللہ کا وجود تو بہت بڑے زمانہ سے ہے لیکن حضرت ابوالملة
ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے جس کی تاریخ صحیح موجود ہے۔ اَبا عَنْ جدّقوموں کا مرکز اور جائے
تعلیم چلا آیا ہے اور پتہ ملتا ہے کہ رات دن میں کوئی ایسا وقت بیت اللہ میں نہیں آتا کہ وہاں اللہ
تعالیٰ کی عظمت و جبروت کے اوراد نہ پڑے جاتے ہوں ۔ مکہ معظمہ میں اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس
کی صفات کا زندہ اور بین ثبوت موجود ہے چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ
الْبَيْتَ الْحَرَامَ (المائدة: (۹۸) یعنی اس الہی گھر کو معزز گھر بنایا۔ اس کو لوگوں کے قیام اور نظام کا محل
بنایا اور قربانیوں کو مقر ر کیا کہ تم کو سمجھ آ جائے کہ خدا ہے اور وہ علیم و خبیر خدا ہے کیونکہ جس طرح اس نے
فرمایا ہے اُسی طرح پورا ہوا ۔
میں نے ایک دہریہ کے سامنے اس محبت کو پیش کیا۔ وہ ہوگا لگا ہی تو رہ گیا۔ لوگوں کے مکانات
اور پھر مذہبی مقامات کو دیکھو کہ ذراسی انقلاب سے ساری عظمت خاک میں مل جاتی ہے۔ بابل کس
عظمت و شان کا شہر تھا مگر آج اس کا کوئی پتہ بھی نہیں دے سکتا کہ وہ کہاں آباد تھا۔ کا ر نھج میں ہنی بال کا
معبد، پیرامون کا مندر جہاں سکندر عظیم الشان بادشاہ آ کر نذر دیتا تھا اور اپنے آپ کو اس کا بیٹا
منسوب کرتا تھا۔ آتش کدہ آذر غرض بڑے بڑے مقدس مقامات تھے جن کا نام و نشان آج زمانہ
میں موجود نہیں ہے مگر مکہ معظمہ کی نسبت خدائے علیم و حکیم نے اس وقت جبکہ وہ ایک وادی غیر ذی زرع
تھا یہ فرمایا کہ وہاں دنیا کے ہر حصہ سے لوگ آئیں گے۔ وہاں قربانیاں ہوں گی اور خدا تعالیٰ کی
عظمت و جبروت کا اظہار ہوتا رہے گا۔ صدیاں اس پر گذر گئیں ۔ دنیا میں بڑے بڑے انقلاب
ہوئے۔ سلطنتوں کی سلطنتیں تباہ ہو کر نئی پیدا ہو گئیں مگر مکہ معظمہ کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی وہ آج بھی
اُسی شوکت اور جلال کے ساتھ نظر آتی ہے جس طرح پر کئی سو سال پیشتر ۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی علیم و خبیر،
ہستی کا کیسا پتہ لگتا ہے۔ اگر انسانی منصوبہ اور ایک خیالی اور فرضی بات ہوتی تو ان کا نام ونشان
اسی طرح مٹ جاتا جیسے دنیا کے اور بڑے بڑے مقدس قرار دیئے گئے مقامات کا نشان مٹ گیا۔

حقائق الفرقان
لد ١٧
مگر نہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی باتیں تھیں جو ہر زمانہ میں اس کی ہستی کا زندہ ثبوت ہیں ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مؤرخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ صفحه ۴ تا ۶ )
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ کی شانِ نزول
جب صحابہ نا به ( رضوان اللہ علیہم نے دیکھا کہ ایک ماہِ رمضان کی یہ عظمت اور شان ہے اور
اس میں قرب البہی کے حصول کے بڑے ذرائع موجود ہیں تو ان کے دل میں خیال گذرا کہ ممکن ہے
کہ دوسرے چاندوں (مہینوں ) میں بھی کوئی ایسے ہی اسرار مخفیہ اور قرب النبی کے ذرائع موجود ہوں
وہ معلوم ہو جاویں اور ہر ایک ماہ کے الگ الگ احکام کا علم ہو جاوے اس لئے انہوں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ دوسرے چاندوں کے احکام اور عبادات خاصہ بھی بتا دیئے جاویں۔
ہلال اور قمر کا تفاوت۔ یہاں لفظ اھلہ کا استعمال ہوا ہے جو کہ ہلال کی جمع ہے۔ بعض کے
نزدیک تو پہلی دوسری اور تیسری کے چاند کو اور بعض کے نزدیک ساتویں کے چاند کو ہلال کہتے ہیں
اور پھر اس کے بعد قمر کا لفظ اطلاق پاتا ہے۔ احادیث میں جو مہدی کی علامات آئی ہیں ان میں سے
ایک یہ بھی ہے کہ ایک ہی ماہ رمضان میں چاند اور سورج کو گرہن لگے گا۔ وہاں چاند کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قمر کا لفظ استعمال کیا ہے اور اعلیٰ درجہ کا قمر ۱۳ ، ۱۴ ، ۱۵ تاریخ کو ہوتا
ہے اور اس کے گرہن کی بھی یہی تاریخیں مقرر ہیں۔ اس سے کم زیادہ نہیں ہو سکتا اور ایسے ہی سورج
گرہن کے لئے بھی ۲۷، ۲۸ ، ۲۹ تاریخ ماه قمری کی مقرر ہے۔ غرض کہ قمر کا لفظ اپنے حقیقی معنوں کی
رو سے مہدی کی علامت تھی لیکن لوگوں نے تصرف کر کے وہاں قمر کے بجائے ہلال کا لفظ ڈال دیا
ہے اور یہ ان کی غلطی ہے۔
صحابہ کرام کے اس سوال پر کہ اور چاندوں کے برکات وانوار سے ان کو اطلاع دی جاوے
اللہ جل شانہ نے یہ جواب دیا قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ - یعنی جیسے ماہ رمضان تقوی سکھانے
کی ایک شے ہے ویسے ہر ایک مہینہ جو چڑھتا ہے وہ انسان کی بہتری کے لئے ہی آتا ہے۔ انسان کو
چاہیے کہ نئے چاند کو دیکھ کر اپنی عمر رفتہ پر نظر ڈالے اور دیکھے کہ میری عمر میں سے ایک ماہ اور کم ہو گیا

حقائق الفرقان
۴۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے اور نہیں معلوم کہ آئندہ چاند تک میری زندگی ہے کہ نہیں۔ پس جس قدر ہو سکے وہ خیر و نیکی کے بجا
لانے میں اور اعمال صالحہ کرنے میں دل و جان سے کوشش کرے اور سمجھے کہ میری زندگی کی مثال
برف کی تجارت کی مانند ہے۔ برف چونکہ پگھلتی رہتی ہے اور اس کا وزن کم ہوتارہتا ہے اس لئے اس
کے تاجر کو بڑی ہوشیاری سے کام کرنا پڑتا ہے اور اس کی حفاظت کا وہ خاص اہتمام کرتا ہے ایسے ہی
انسان کی زندگی کا حال ہے جو برف کی مثال ہے کہ اس میں سے ہر وقت کچھ نہ کچھ کم ہوتا ہی رہتا ہے
اور اس کا تاجر یعنی انسان ہر وقت خسارہ میں ہے ۔ ۶۴ - ۶۵ سال جب گذر گئے اور اس نے نیکی
کا سرمایہ کچھ بھی نہ بنایا تو وہ گویا سب کے سب گھاٹے میں گئے ۔ ہزاروں نظارے تم آنکھ سے دیکھتے
ہو۔ اپنے بیگانے مرتے ہیں۔ اپنے ہاتھوں سے تم ان کو دفن کر کے آتے ہو اور یہ ایک کافی عبرت
تمہارے واسطے وقت کی شناخت کرنے کی ہے اور نیا چاند تمہیں سمجھاتا ہے کہ وقت گزر گیا ہے اور تھوڑا
باقی ہے اب بھی کچھ کر لو۔ لمبی لمبی تقریریں اور وعظ کرنے کا ایک رواج ہو گیا ہے ورنہ سمجھنے اور عمل
کرنے کے لئے ایک لفظ ہی کافی ہے۔ کسی نے اسی کی طرف اشارہ کر کے کہا ہے
مجلس وعظ رفتنت هوس است مرگ ہمسایہ واعظ تو بس است اے
پس ان روزانہ موت کے نظاروں سے جو تمہاری آنکھوں کے سامنے اور تمہارے ہاتھوں میں ہوتے
ہیں نے عبرت پکڑو اور خدا تعالیٰ سے مدد چاہو اور کاہلی اور سستی میں وقت کو ضائع مت کرو مطالعہ کرو اور
خوب کرو کہ بچے سے لے کر جوان اور بوڑھے تک اور بھیڑ بکری اونٹ وغیرہ جس قدر جاندار چیزیں ں
ہیں سب مرتے ہیں اور تم نے بھی ایک دن مرنا ہے۔ پس وہ کیا بد قسمت انسان ہے جو اپنے وقت کو
ضائع کرتا ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وقت کی کیسی قدر کرتے تھے کہ جب ان کو ماہِ رمضان کے فضائل
معلوم ہوئے تو معا دوسرے مہینوں کے لئے سوال کیا کہ قرب النبی کے اگر اور ذرائع بھی ہوں تو معلوم
ہو جاویں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱۲، ۱۳)
اے تیرا وعظ و نصیحت کی مجلس میں جانا ایک بے جاہوس ہے، تیرے لئے تو تیرے ہمسایہ کی موت ہی سب
سے بڑا واعظ ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
لد ٧لد
سُورَةُ الْبَقَرَة
لَيْسَ البر ۔ انسان کو ایک زبردست طاقت کا خیال ہمیشہ رہتا ہے اور یہ انسانی فطرت کا خاصہ
ہے کہ ہر ایک مذہب میں جناب النبی کا عظمت و جبروت ضرور مانا جاتا ہے۔ جولوگ اس سے منکر ہیں
وہ بھی مانتے ہیں کہ ایک عظیم الشان طاقت ضرور ہے جس کے ذریعہ سے یہ نظام عالم قائم یہ نظام عالم قائم ہے اس کے
قرب کے حاصل کرنے والے تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ بعض کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ جسمانی
سامان حاصل کر کے جسمانی آرام حاصل کیا جاوے جیسے ایک دکاندار کی بڑی غرض و آرزو یہ ہوتی ہے
کہ اس کا گا ہک واپس نہ جاوے۔ ایک اہلِ کسب ایک دور و پیہ کما کر پھولا نہیں سما تا لیکن ایسے لوگ
انجام کار کوئی خوشحالی نہیں پاتے۔ وجہ یہ ہے کہ ان کی خواہش محدود ہوتی ہے اسلئے محدود فائدہ اُٹھاتے
ہیں اور محدود خیالات کا نتیجہ پاتے ہیں۔ بعض اس سے زیادہ کوشش کرتے ہیں اور ان پر خواب اور
کشف کا دروازہ کھلتا ہے اس قسم کے لوگوں میں بھلائی اور اخلاق سے پیش آنے کا خیال وارادہ
بھی ہوتا ہے مگر چونکہ اُن کی عقل بھی محدود ہوتی ہے اس لئے ان کی راہ بھی محدود
ہوتی ہے۔ ایک حد کے اندر اندر رہتے ہیں اور ان کو مشیر بھی محدود الفطرت ملتے ہیں ۔ تیسری قسم کے
لوگ کہ کوئی بھلائی ان کی نظر میں بھلی اور برائی بدی کسی محدود خیال سے نہیں ہوتی بلکہ ان کی نظر وسیع اور
اُس بات پر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات واراء الوراء ہے۔ کوئی عقل اور علم اُسے محیط نہیں بلکہ کل
دنیا اس کی محاط ہے۔ اس کی رضا مندی کی راہوں کو کوئی نہیں جان سکتا بجز اس کے کہ وہ خود کسی پر ظاہر
کرے۔ یہ نظر انبیاء اور رسل اور ان کے خلفاء راشدین کی ہوتی ہے وہ نہ خود تجویز کرتے ہیں اور نہ
دوسرے کی تراشیدہ تجاویز مانتے ہیں بلکہ خدا کی بتلائی ہوئی راہوں پر چلتے ہیں۔ عرب کے نادانوں کو
خیال تھا کہ جب وہ گھر سے حج کے لئے نکلیں اور پھر کسی ضرورت کے لئے اُن کو واپس گھر آنا پڑے تو
گھروں کے دروازہ میں سے داخل ہونا وہ معصیت خیال کرتے تھے اور پیچھے سے چھتوں پر سے ٹاپ
کر آیا کرتے تھے اور اسے ان لوگوں نے نیکی خیال کر رکھا تھا خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ باتیں نیکی میں
داخل نہیں بلکہ نیکی کا وارث تو متقی ہے۔ تم اپنے گھروں میں دروازہ کی راہ سے داخل ہوا کرو اور تقوای
اختیار کرو تا کہ تم فلاح پاؤ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ءصفحہ ۱۳ ، ۱۴ )

حقائق الفرقان
لد ٢٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
رمضان شریف کے ذریعہ سے مسلمانوں کو تقوی میں ایک ریاضت کرائی جاتی ہے کہ جب مباح
چیزیں انسان خدا کی خاطر چھوڑ دیتا ہے تو پھر حرام کو کیوں ہاتھ لگانے لگا۔ پھر فرمایا کہ ایک وقت تو
خدا تعالیٰ کی صفت رحم اور درگذر کی کام کرتی ہے مگر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب دُنیا کے گناہ حد سے
بڑھ جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا ہے پھر بھی ایسے وقت میں ایک سمجھانے والا ضرور آتا
ہے جیسا کہ آج ہمارے درمیان موجود ہے اور اس زمانہ میں بائبل کی کثرت اشاعت جو ہوتی ہے
باوجود یکہ عیسائی اپنے عقائد میں اس کو قابلِ عمل نہیں جانتے ۔ پھر کروڑوں روپے اس پر خرچ کرتے
ہیں۔ اس میں بھی یہی حکمت الہی ہے کہ توحید اور عبادت الہی اور اعمال صالحہ کا وعظ اس کے ذریعہ سے
بھی تمام دنیا پر ہو رہا ہے۔ صحابہ نے اھلۃ کے متعلق جو سوال کیا وہ اس واسطے تھا کہ جب رمضان کی
عبادت کے برکات انہوں نے دیکھے تو ان کو خواہش ہوئی کہ ایسا ہی دوسرے مہینوں کی عبادت کا
ثواب بھی حاصل کریں اس واسطے اُنہوں نے یہ سوال پیش کیا ۔ فرمایا۔ دو بڑے نشان آسمان پر
دکھائے گئے سورج گہن اور چاند گہن ماہِ رمضان میں ۔ ایسا ہی دونشان زمین پر ہیں ۔ قحط اور طاعون ۔
فرمایا۔ حج کے متعلق حضرت ابراہیم کو خدا تعالیٰ نے حکم دیا تھا کہ اذن في الناس بالحج الحب عیب - سے
آج تک یہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے۔ جس طرح کبوتر اپنے کا بک کو دوڑتے ہیں اس طرح لوگ حج
کو جاتے ہیں۔ زمانہ جاہلیت عرب میں رسم تھی کہ سفر کو جاتے ہوئے کوئی بات یاد آتی تو دروازے
کے راہ سے گھر میں نہ آتے ۔ اس سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا اور اس میں ایک اشارہ اس امر کی طرف
ہے کہ ہر ایک کام میں اس راہ سے جاؤ اور اس دروازے سے داخل ہو جو خدا نے مقرر کیا اور اس کے
رسول نے دکھایا اور رسول کے خلفاء اور اس زمانہ کا امام بتلا رہا ہے۔ فرمایا۔ خدا چاہتا تو اپنے رسول
کے واسطے اپنے خزانے کھول دیتا اور تمہیں کچھ خرچ کرنے کی ضرورت نہ ہوتی مگر پھر تمہارے واسطے
کوئی ثواب نہ ہوتا ۔ جب خدا کسی قوم کو عزت دینا چاہتا ہے تو یہی سنت اللہ ہے کہ پہلے اس سے اللہ کی
راہ میں مالی، جانی، بدنی خدمات لی جاتی ہیں۔ فرمایا۔ اس زمانہ میں غلام کے چھڑانے کا ثواب
مقروض کے قرضہ کے ادا کرنے سے ہو سکتا ہے۔ (البدر جلد ۶ نمبر ۴۶ مؤرخہ ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ صفحه اول )
ے لوگوں میں حج کے لئے اعلان کر۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
لد ١٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس سوال کے جواب میں کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پیغمبر ہوتے تو اُس وقت کے سوالوں
کے جواب میں لا چار ہو کر یہ نہ کہتے کہ خدا کو معلوم ہے یعنی مجھے معلوم نہیں؟“ فرمایا۔
خاکسار عرض پرداز ہے۔ مخالف اور موافق لوگوں نے حضور علیہ السّلام سے جس قدر سوال کئے
اُن کا جواب اگر ممکن تھا تو حضور علیہ السلام نے ضرور دیا ہے۔ قرآن میں حسب ذیل سوالات کا تذکرہ
موجود ہے۔ منصف غور کریں۔ اول رمضان کے مہینہ اور روزوں کے چاند کا تذکرہ جب قرآن کریم
نے کیا تو لوگوں نے رمضان کے اور چاندوں کا حال دریافت کیا جیسے قرآن کہتا ہے اور ماہ رمضان
کے تذکرہ کے بعد اس سوال کا تذکرہ کرتا ہے۔
يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ (البقرۃ: ۱۹۰) پوچھتے ہیں تجھ سے رمضان کے سوا اور چاندوں کا حال یعنی
ان میں کیا کرنا ہے اس سوال کا جواب سوال کے بعد ہی بیان کیا گیا اور جواب دیا۔ قُلْ هِيَ
مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ تو اِس سوال کے جواب میں کہہ دے کہ یہ چاند لوگوں کے فائدہ
اُٹھانے کے وقت ہیں اور بعضے چاندوں میں حج کے اعمال ادا کئے جاتے ہیں ۔
دوسرا سوال یہ ہے
يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ ( البقرہ : ۲۱۶) سوال کرتے ہیں کیا خرچ کریں۔ اس کا جواب قرآن
نے دیا ہے۔
مَا انْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ وَالْيَتْلَى وَ الْمَسْكِينِ وَابْنِ
السَّبِيلِ (البقرة: ٢١٦)
جو کچھ خرچ کرو مال سے تو چاہیے کہ وہ تمہارا دیا اور خرچ کیا تمہارے والدین اور تمہارے
رشتہ داروں اور یتیموں اور غریبوں اور مسافروں کے لئے ہو۔
تیسرا سوال يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ (البقرة : (۲۱۸) پوچھتے ہیں تجھ سے حرمت والے مہینہ
کے متعلق کہ اس میں جنگ کا کیا حکم ہے؟ تو جواب دیا۔
قُلْ قِتَالُ فِيْهِ كَبِيرٌ وَصَةٌ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ (البقرة: ۲۱۸)

حقائق الفرقان
لد ٦٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
تو جواب دے اس مہینہ میں لڑائی کرنا بری بات ہے اور اس سے حج وعمرہ کی سی عبادت سے
روکنا لازم آتا ہے۔
چوتھا سوال يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ( البقرة : ۲۲۰) پوچھتے ہیں تجھ سے شراب اور جوئے
کی بابت ۔ تو جواب دے۔
فِيهِمَا اثْم كبير (البقرۃ: ۲۲۰ شراب خوری اور قمار بازی نہایت بڑی اور بری
بدکاری ہے۔
پانچواں سوال يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ (البقرة : (۲۲۰) پوچھتے ہیں ۔ کیا خرچ کریں ۔ تو
جواب دے۔
الْعَفْوَ (البقرۃ: ۲۲۰) اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔
چھٹا سوال - يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ (البقرة: (۲۲۳) پوچھتے ہیں حیض میں عورت سے صحبت
جائز ہے یا نہیں؟ تو جواب دے۔
قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ - ( البقرة : ۲۲۳)
حیض کے دنوں میں جماع کرنا دکھ دیتا ہے ۔ حیض کے دنوں میں عورتوں کی صحبت سے
الگ رہو۔
ساتواں سوال ۔ وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَثْمى (البقرة : (۲۲۱) پوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق ؟
جواب دے۔
إصْلَاحُ لَهُمْ خَيْرٌ ( البقرۃ: ۲۲۱) یتیموں کے مال ، عزت، پرورش غرض ہر طرح اُن کی اصلاح
اور سنوار عمدہ بات ہے۔
آٹھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدة :(۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال
ہے؟ جواب دے۔
أحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ ( المائدة : ۵)

حقائق الفرقان
لد ٧٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات کے سلیم الفطرتوں میں ستھرے اور پسندیدہ ہیں
وہ تو حلال کر دی گئیں ۔
نواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ (الانفال: ۲) تجھ سے پوچھتے ہیں غنیمت کی تقسیم کا مسئلہ تو
جواب دے۔
الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ غنیمت کی تقسیم اللہ پھر رسول کے اختیار میں ہے۔
دسواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ (الكهف : (۸۴) ذوالقرنین کا قصہ تجھ سے پوچھتے
ہیں تو جواب میں قصہ سنا دے۔
إِنَّا مَكَّنَا لَهُ فِي الْأَرْضِ (الكهف : (۸۵) سے ذوالقرنین کا قصہ شروع کر دیا اور بقدر ضرورت
اسے تمام کیا۔ یہ ذوالقرنین وہ ہے جس کا ذکر دانیال ۸ باب ۸ میں ہے۔
گیارھواں سوال ۔ وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ (طه: ۱۰۶) تجھ سے پوچھتے ہیں ایسے مضبوط پہاڑ کیا
ہمیشہ رہیں گے؟ تو جواب دے۔
يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسَفًا (طه : (۱۰۶) اُڑا دے گا اور پہاڑوں کو پاش پاش کر دے گا میرا رب ۔
بارھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح ( بنی اسراءیل : ۸۶) تجھ سے سوال کرتے ہیں قرآن
کس کا بنا یا ہو ا ہے؟ تو جواب دے۔
مِنْ أَمْرِ رَبِّي (بنی اسراءیل : ۸۶) یہ قرآن میرے رب کا حکم اور اسی کا کلام ہے۔
یا د رکھو میں نے روح کا ترجمہ قرآن کیا ہے اس کے کئی باعث ہیں۔
اول۔ قرآن میں خود اس وحی اور کلام النبی کو رُوح کہا گیا۔ وَ الْقُرْآنُ يُفَسِرُ بَعْضُهُ
بَعْضًا دیکھو وَ كَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) اور اس طرح وحی کی ہم نے
تیری طرف روح اپنے حکم سے۔
دوم - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوح (بنی اسرائیل : (۸۶) کے ماقبل اور مابعد صرف قرآن کریم کا تذکرہ
اے ہم نے اس کو قدرت دی تھی ملک میں ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۴۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ ہاں ممکن ہے کہ ہم اس آیت میں روح کے معنے اُس فرشتہ کے لیں جو وحی لاتا تھا اور جس کا نام
اسلامیوں میں جبرائیل ہے۔ یا یوں کہیں کہ روح کے مخلوق اور غیر مخلوق ہونے کا سوال ہوا۔ جواب دیا
گیا۔ روح حادث اور رب کے حکم سے ہوا ہے۔
تیرھواں سوال - يسلُكَ أَهْلُ الْكِتب ( النساء: (۱۵۴) مانگتے ہیں تجھ سے یہودی اور عیسائی
اہل کتاب أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتبًا مِنَ السَّمَاءِ (النساء: (۱۵۴) کہ ان پر اتار دے تو ایک کتاب
آسمان سے۔ یہ یہ سوال اہلِ کتاب نے اس لئے کیا کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دعوی کیا ہے
کہ میں موسیٰ کی مانند نبی ہوں اور وہی ہوں جس کی بابت توریت استثناء کے ۱۸ باب ۱۸ میں پیشگوئی
موجود ہے اور اس نبی کی پیشگوئی تو ریت میں اس طرح لکھی تھی ۔ " تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا اور اپنا
کلام اسکے منہ میں ڈالوں گا ۔ (استثناء ۱۸ باب (۱۸) پس لا محالہ اس نبی کے واسطے کوئی ایسی کتاب
آسمان سے نہ اترے گی جو لکھی لکھائی آجاوے کیونکہ توریت میں تو لکھا ہے اپنا کلام اس کے منہ میں
دوں گا پس ایسے سوال کے جواب میں فرمایا۔
وو۔
فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَى أَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالُوا أَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً (النساء : ۱۵۴)
باقی پانچ سوال یہ ہیں جن کے جواب میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا ہے۔ میرا رب
جانتا ہے۔
اول - يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسُهَا (الاعراف: ۱۸۸) پوچھتے ہیں قیامت کی
گھڑی کب ہو گی؟ جواب دیا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللهِ (الاعراف: ۱۸۸) تو کہہ اس کا علم میرے
رب ہی کے پاس ہے۔
دوسرا - يَسْتَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ (الذريت: (۱۳) پوچھتے ہیں جزا کا دن کب ہوگا ۔ جس کا
جواب کچھ نہیں دیا۔ غالباً اس لئے کہ وہ ہمیشہ ہی یا کہ اس لئے کہ ان کی مراد قیامت ہے ۔
لے بے شک موسیٰ سے تو اس سے بڑھ کر درخواست کر چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم کو دکھا دے اللہ کو
کھلم کھلا ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
تيرا - يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسُهَا ( النازعات: ۴۳) پوچھتے ہیں وہ گھڑی کب
ہوگی ؟ جس کا جواب ديا فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاتِهَا إِلى رَبِّكَ مُنْتَههَا (النازعات: ۴۵،۴۴) مجھے
ایسے قصّوں سے کیا۔ اس کا علم رب تک ہے ۔
چوتھا - يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ (الاحزاب : (۶۴) پوچھتے ہیں اس ساعت سے۔ جس کا
جواب دیا ۔ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللهِ (الاحزاب : (۶۴) اس کا علم (الاحزاب: ۶۴) اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے۔
پانچواں - يَسْتَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا (الاعراف: ۱۸۸) جس کا جواب دیا عِلْمُهَا عِنْدَ
اللہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا تو ایسی باتوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے ۔ اس کا علم اللہ کے پاس ہے۔ لاکن
اس سوال کا جواب نہ دینے سے نبوت میں کوئی نقص نہیں آتا کیونکہ حضرت مسیح فرماتے ہیں۔
اس دن اور اس گھڑی کو میرے باپ کے سوا آسمان کے فرشتہ تک کوئی نہیں جانتا۔ (متی ۲۴ باب ۳۶)
اور جگہ فرماتے ہیں ۔
اس دن اور اس گھڑی کی بابت سوا باپ کے نہ تو فرشتے جو آسمان پر ہیں اور نہ بیٹا کوئی نہیں جانتا
ہے۔ (مرقس ۱۳ باب ۳۲)
سائل اور اس کے ہم خیال غور کریں۔ اس گھڑی کی بابت حضرت مسیح کیا فتوای ۔ ایسی گھڑی کا اور
وقت نہ بتانا اگر نبوت اور رسالت میں خلل انداز ہے تو حضرت مسیح کی نبوت اور رسالت بلکہ عیسائیوں
کی مانی ہوئی مسیح کی الوہیت میں خلل پڑے گا۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴ تا ۱۹)
پھر آپ نے يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ (البقرۃ: ۱۹۰) پڑھ کر فرمایا کہ صحابہؓ نے رمضان کے
مہینے کی برکات سن کر دوسرے چاندوں کی نسبت بھی پوچھا۔ اصل میں تمام عبادتیں چاند سے متعلق ہیں
اور دنیا داروں کی تاریخیں سورج سے۔ اس میں یہ نکتہ ہے کہ چاند کے حساب پر عبادت کرنے کی وجہ
سے سورج کی کوئی تاریخ خالی نہیں رہتی جس میں امت محمدیہ کے افراد نے روزہ نہ رکھا ہو یا زکوۃ نہ
دی ہو یا حج نہ کیا ہو۔ کیونکہ قریباً گیارہ روز کا ہر سال فرق پڑتا ہے اور ۳۶ سال کے بعد وہی دن پھر

حقائق الفرقان
آجاتا ہے۔
۴۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
البدر جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۲ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱)
۱۹۱ - وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ
الْمُعْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ کی راہ میں تم اُن سے لڑو جو لوگ تم سے لڑیں اور زیادتی نہ کرو۔ بے شک اللہ دوست
نہیں رکھتا زیادتی کرنے والوں کو۔
تفسیر - الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ - جو تم سے لڑائی کرتے ہیں ۔ وہ بھی از خود نہیں بلکہ ایک امام
کے ماتحت ۔
فرما یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ( بخارى كتاب الجهاد و
السَّيْرِ باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الإِمَامِ وَيُتَّقى به) امام ایک سپر ہے اسکے پیچھے لڑا جاتا ہے۔ ایک سپاہی
دوسرے سپاہی کو مارتا ہے مگر اس کا واقف نہیں ہوتا۔ کوئی پوچھے یہ جو اس کے مقابلہ کے لئے آگ ہو
رہا ہے آخر کوئی وجہ؟ تو اس کا یہی جواب ہوگا کہ وجہ ان کے آفیسر کو معلوم ہے۔ پس سپاہی کے لئے
ضروری ہے کہ وہ اپنے آفیسر کا تابع رہے۔
وَلَا تَعْتَدُوا ۔ حد سے نہ بڑھو۔ یہ اس لئے فرمایا کہ سپاہی کو جوش میں حد کی خبر نہیں رہتی اس لئے
اس کی ہر ایک حرکت اپنے آفیسر کے ماتحت ہونی چاہیے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مؤرخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۳)
اللہ کے رستے میں ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے مت بڑھو۔ اللہ حد سے بڑھنے
والوں کو پیار نہیں کرتا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۳ حاشیہ )
مقابلہ کرو اعلاء کلمۃ اللہ میں اُن سے جو تم سے مقابلہ کرتے ہیں اور حد سے نہ بڑھنا۔اس کے
معنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانشین نے یہ کئے ہیں کہ لڑکے، عورتیں ، بڑھے، فقیر اور
تمام صلح جو نہ مارے جائیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴)
اور خدا کی راہ میں انہیں سے لڑو جو تم سے لڑیں اور اور حد سے مت بڑھو۔ اللہ حد سے بڑھنے
والوں

حقائق الفرقان
کو دوست نہیں رکھتا۔
۴۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۸۸)
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ (البقرۃ: ۱۹۱) اللہ تعالیٰ کی راہ میں، اعلاء کلمتہ اللہ میں، اللہ کے بندوں
کی عزت اور وقعت کے لئے دشمنان دین، دشمنان قرآن کریم، نبی کریم کے دشمنوں، آپ کے
جانشینوں کے دشمنوں سے مقابلہ کرو مگر اس راہ سے جس راہ سے وہ مقابلہ کرتے ہیں۔ وہ اگر تلوار اور تیر
سے کام لیں تو تم بھی تلوار اور تیر سے کام لو۔ لیکن اگر وہ تدابیر سے کام لیتے ہیں تو تم بھی تدابیر ہی سے
مقابلہ کرو۔ ورنہ اگر اس راہ سے مقابلہ نہیں کرتے تو یہ اعتدا ہو گا اور اللہ تعالیٰ اعتدا کرنے والوں کو
دوست نہیں رکھتا ۔ غرض جو راہ دشمن اختیار کرے اسی قسم کی راہ اختیار کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۴ تا ۶ )
پھر قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ (البقرة: ) 191 کی تفسیر میں فرمایا کہ اسلام کے دشمن اسلام کے
خلاف کوشش کرتے رہتے ہیں۔ مسلمانوں میں نہ تعلیم ہے، نہ روپیہ، نہ وحدت، نہ اتفاق، نہ وحدت
کے فوائد سے آگاہ، نہ یکجہتی کی روح ، نہ اپنی حالت کا علم ۔ ملاں کی ذلیل حالت دیکھ کر مسجدوں میں
جانا تک چھوڑ دیا۔ تم سنبھلو اور ان کوششوں کے خلاف دشمن کا مقابلہ کرو مگر حد سے نہ بڑھو۔
اپنے مومن بھائیوں سے حسن ظنی کرو۔ ایک نے مجھے کہا تھا حسن ظنی کر کے کیا کریں۔ اس میں
سراسر نقصان ہے۔ میں نے کہا کم از کم اپنی والدہ کے معاملہ میں تو تم کو بھی حسن ظنی سے کام لینا پڑے
گاور نہ تمہارے پاس اپنے باپ کے نطفہ سے ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ اسلام پر قائم رہو۔ یہ وہ مذہب
ہے جس کا ماننے والا کسی کے آگے شرمندہ نہیں ہوتا۔ اس کا اللہ تمام خوبیوں کا جامع ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۲ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱)
۱۹۲ - وَ اقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ اَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ وَ
الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا تُقْتِلُوهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقْتِلُوكُمُ
فِيهِ فَإِنْ قُتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ كَذلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ۔ اور قتل کرو ان کو جہاں پاؤ اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکال دیا اور دکھ دینا قتل

·

آج 10 میں سے 10 باقی