سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 39

حقائق الفرقان
۴۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے بھی سخت تر ہے۔ اور کافروں سے مت لڑ وادب والی مسجد کے پاس جب وہ نہ لڑیں تم سے اُس جگہ
پس اگر وہ تم سے لڑیں تو تم اُن کو قتل کرو۔ یہی سزا ہے حق چھپانے والوں کی۔
تفسیر وَاقْتُلُوهُمْ - هم سے کون مراد ہیں؟ وہی جو الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ کے مصداق ہیں یعنی
جو جنگ کرتے ہیں۔
وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ قتل سے ایک نفس کا نقصان ہوتا ہے مگر فتنہ ایسی بلا ہے کہ اس میں
قوم کی قوم ہلاک ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ ایک بچہ فتنہ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ اس کی مثال دیا سلائی سی
ہے کہ پہلے ایک گرین بھی سلفر اس میں نہیں ہوتا مگر جب اسے گھسا کر کسی لکڑی سے لگاتے ہیں تو پھر
بعض اوقات محلوں کے محلے بلکہ شہروں کے شہر جل جاتے ہیں۔ پس تم چھوٹی بات کو چھوٹ نہ سمجھو بلکہ بڑا
سمجھو اور فتنوں سے بچتے رہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۳)
۱۹۴ - وَ قُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ يَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوا فَلَا
عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّلِمِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور لڑو ان سے تا کہ باقی نہ رہے فتنہ اور فساد مفسدوں کا اور ہو جائے اکیلے سچے اللہ ہی
کا دین پھر اگر وہ باز آ جائیں تو پھر کسی قسم کی زیادتی نہیں مگر ظالموں ہی پر ۔
تفسير - وَقُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ يَكُونَ الدِّينُ لِلهِ ۔ یہ مسئلہ خوب یاد رکھنا چاہیے کہ
اللہ مذاہب کا ابطال نہیں چاہتا بلکہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا تو سارے جہان کو
ایک مذہب پر قائم کر دیتا۔ فَلَوْ شَاءَ لَهَدْكُمْ أَجْمَعِينَ (الانعام: ۱۵۰) دوسرے مقام پر فرما یا کولا
دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَاتٌ وَمَسْجِدُ ( الحج : ۴۱)
یعنی اگر اللہ آدمیوں کی ایک دوسرے سے مدافعت نہ کرتا رہتا تو عیسائیوں کی ، مسلمانوں کی ،
مجوسیوں کی ، یہودیوں کی عبادت گاہیں منہدم ہو جاتیں ۔ جس سے معلوم ہوا کہ مذاہب کا اختلاف

حقائق الفرقان
۴۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ کے منشا کے ماتحت ہے ۔ اللہ تعالیٰ جو انبیاء کو بھیجتا ہے تو امن قائم کرنے کے لئے۔ یہ منشا نہیں ہوتا
کہ لوگوں کو پکڑ کر مسلمان بنا ئیں بلکہ وہ لَا إِكْرَاةَ فِي في الدِّينِ (البقرۃ: ۲۵۷) کے ماتحت چلتے ہیں
کیونکہ انسان اس وقت تک خدا کے نزدیک تو مومن نہیں ہوتا جب تک کہ دل سے ایمان نہ لائے ۔
اور پھر ضروری ہے کہ اس کے ایمان کے آثار اس کے ظاہری کاموں میں ہویدا ہوں اور کوئی اس کو
روک نہ سکے۔ پس جہاد بھی اس وقت تک جائز ہے کہ مومن کفار کے فتنہ میں نہ رہے اور جو
ایمان لا چکے ہیں وہ اپنی عبادت بلا کسی خوف و روک کے ادا کر سکیں ۔ وہ نفاق سے کام لینے پر مجبور نہ
ہوں بلکہ يَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ اللہ کے لئے ان کا دین ہو اور کوئی فتنہ نہ رہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ (البقرة: (۲۱۸) شرارتیں اور فتنے اللہ کو ناپسند
ہیں۔ پس اس وقت تک لڑائی جائز ہے کہ جب تک فتنہ رہے۔
وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا (البقرة: ۲۱۸) یعنی
وہ تم سے لڑتے رہیں گے جب تک کہ تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ کر لیں ۔ پس جب یہ خوف جاتا
رہے اور کفار بالا کراہ کسی مسلمان کو کافر نہ بنا سکتے اور فتنہ بازیوں سے ہٹ جائیں تو پھر تمہارے
النبی حد بندی (امن ) کو توڑنے کا کوئی موقع نہیں مگر ان لوگوں کے لئے جو فتنہ ڈالتے رہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۳، ۳۴)
وَ يَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ (الانفال: ۴۰) ۔ ظاہر و باطن لوگوں کا دین ایک ہو جائے ۔ مذہبی آزادی ہو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۱)
وَقُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقرة: ۱۹۴) - مقابلہ کرو یہاں تک کہ فتنہ اور شرارت نہ رہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴)
اس لئے لڑو کہ لوگ آزمائشوں اور دین میں پھیلائے جانے سے بچ جاویں اور ظاہر و باطن میں
اے دین میں کچھ زبردستی نہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
مسلمان ہو کر بسر کریں۔ ایسا نہیں کہ ڈر کے مارے اندر سے مسلمان اور باہر سے کافر ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۹۷)
اور ان سے ( کافران مکہ اور ان کے خصال وصفات کے آدمی ) لڑو جب تک روک ٹوک اُٹھ
جاوے اور دین اللہ کے لئے ہو یعنی فرائض دین بلا روک ٹوک ادا کئے جاسکیں اور محل خلل اندازی
چھوڑ دیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۳ حاشیہ )
حاشیه)
۱۹۶ - وَ انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۚ وَأَحْسِنُوا
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بے شک اللہ نیکی
کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
تفسیر وَ انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ لڑائی کے وقت مالوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے اس لئے اسکی
ترغیب دی دیکھو ! ابوبکر و عمر قوم کے لحاظ سے سے ابو جہل وغیرہ سے بڑ ہ سے بڑے نہ تھے تھے مگر انہوں نے اللہ
کی راہ میں خرچ کیا تو وہ بڑے بن گئے۔ میں ہمیشہ اس امر کو ذوق سے دیکھا کرتا ہوں کہ مہاجرین
نے خدا کے لئے وطن چھوڑا تو ان کو بدلے میں ملک کی سلطنت ملی ۔ انصار نے یہ کام نہ کیا اس لئے ان
کو یہ اجر بھی نہ ملا ۔ خدا کی راہ میں خرچ کرنا کبھی ضائع نہیں جاتا۔ ایک صحابی نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں سو اونٹ دیا تھا کیا اس کا کچھ ثواب ملے گا
فرما یا اسلمْتَ عَلَى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ ( بخاری - کتاب الادب باب مَنْ وَ وَصَلَ رَحِمَهُ فِي ا في الشرك ثُمَّ
أَسْلَمَ) اُسی کی برکت سے تو تو مسلمان ہوا۔ ایسا ہی ایک اور قصہ ہے کہ کوئی خشک فتوای گر تھے ان
کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا جو ہر صبح چڑیوں کو چوگا ڈالتا تھا۔ اس فتوی گرنے کہا کہ کیوں ناحق اپنا
مال ضائع کرتا ہے۔ تیرے اس جو دوسخا کا بوجہ کفر کوئی فائدہ نہیں۔ کچھ مدت ہوئی تو اسے حج کرتے
پایا۔ اُس وقت سمجھا کہ یہ اسی خیرات کا اثر تھا۔ ایسا ہی ایک اور بدکار نے ایک پیاسے کتے کو اپنے
لے جو بھلائی نیکی ( اسلام لانے سے پہلے تجھ سے وقوع میں آئی اسی کے طفیل تو مسلمان ہوا ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۴۹۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
موزے سے پانی نکال کر پلایا تو خدا نے اسے نجات کی راہ بتائی۔
بہر حال انفاق فی سبیل اللہ بہت سے ثمرات رکھتا ہے اور ہر زمانے میں انفاق کا ایک رنگ ہوتا
ہے۔ یہ زمانہ فوجی تیاریوں پر خرچ کرنے کا نہیں بلکہ قلمی جہاد کا ہے۔ پس اسی میں مدد کرنا ہر مومن پر
فرض ہے۔ اگر تم یہ خرچ نہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے تئیں ہلاک کر لو گے کیونکہ جب دشمن کا
مقابلہ نہ کیا گیا تو اس کا نتیجہ سوا اپنی بربادی اور گمنامی کے اور کچھ نہیں ۔ اس لئے فرماتا ہے۔ وَلا
تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ ۔ تم اپنے ہاتھوں سے اپنے تئیں ہلاکت میں نہ ڈالو۔
وَ أَحْسِنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ - احسان کی عادت ڈالو تا تم خدا کے محبوب بن جاؤ۔
روح کے خواص میں سے ایک یہ بات ہے کہ ہر شخص محبوبیت کے مقام کا خواہاں ہے۔ شاعر شعر کہتا
ہے۔ لیکچرار لیکچر تیار کرتا ہے خوبصورت بن ٹھن کے نکلتا ہے۔ دولتمند مال خرچ کرتا ہے اس لئے کہ
وہ محبوب بن جائے۔ اس محبوبیت کے مقام کے حصول کا ایک ذریعہ اللہ بتا تا ہے وہ یہ کہ تم محسن بن
جاؤ۔ پھر تم محبوب بنو گے اور محبوب بھی کس کے اللہ کے۔ کوئی شخص اپنے محبوب کو ذلیل نہیں کرتا۔ پس
وہ جس کا خدا محب ہو وہ کیونکر ذلیل ہو سکتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۴)
انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ (البقرة: ۱۹۶ ) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اگر تم اس پر عمل نہیں کرتے تو ہلاک
ہو جاؤ گے۔ کئی قسم کی ضرورتیں درپیش ہیں۔ حضرت امام کی تعلیم کی اشاعت اور تبلیغ ، مہمانوں کی امام ،
خبر گیری، مکانات کی توسیع کی ضرورت، مدرسہ کی ضروریات، غرباء ومساکین رہتے ہیں ان کا انتظام،
مدرسہ میں غریب طالب علم ہیں ان کے خرچ کا کوئی خاص طور پر متکفل نہیں اور مستقل انتظام نہیں۔
اس کے علاوہ اور بہت سی ضروریات ہیں۔ اسی مسجد کا خادم ایک بڑھا ہے اور حضرت اقدس کا ایک سچا
خادم حافظ معین الدین ہے۔ ایسے لوگوں کی خبر گیری کی ضرورت ہے۔ غرض یہاں کی ضروریات کو مد نظر
رکھ کر ہر شخص کو جو کچھ اس سے ہو سکے اپنے مال سے، کپڑے سے الگ کرنا چاہئے۔ یہ مت خیال کرو کہ
بہت ہی ہو، کچھ ہو خواہ ایک پائی ہی کیوں نہ ہو۔ ہر قسم کا کپڑا یہاں کام آ سکتا ہے۔ پس یہاں کی

حقائق الفرقان
۴۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ضروریات کو پیش نظر رکھ کر ان میں دینے کے لئے کوشش کرو۔ صحابہ کی سوانح پڑھوتا تمہیں معلوم ہو کہ کیا
کرنا پڑا تھا۔ تم جو ان سے ملنا چاہتے ہو وہی راہ اور رنگ اختیار کرو۔ اللہ تعالیٰ ہم تم سب کو اس امر کی
توفیق دے کہ ہم سچے مسلمان بنیں اور امام کے متبع ہوں۔ آمین
الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
انفاق فی سبیل اللہ کی حقیقت اور اس کے اسرار قرآن مجید اور احادیث میں اور آثار میں بہت ملتے ہیں۔
ایک موقع پر فرمایا ہے انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ١٩٦) - فرمایا
اپنے اموال کو اللہ کی راہ میں خرچ کروا گر نہیں کرو گے تو اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دو گے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا انسان کو ہلاکت سے بچاتا ہے مخلوق الہی سے احسان کرنے
کے نتائج و ثمرات کے قصے میں تمہیں کیا سناؤں اور کہاں تک سناؤں ان سے تو ایک کتاب بنتی ہے تاہم میں
تمہیں دو گواہیاں سناتا ہوں اور اگر اپنی شہادتیں سناؤں تو کہو گے باتیں بناتا ہے۔
رابعہ بصری کے پاس ایک مرتبہ ہمیں مہمان آ گئے ۔ ان کے گھر میں اس وقت صرف دو روٹیاں تھیں
انہوں نے سوچا کہ ان دو روٹیوں سے ان مہمانوں کو تو کچھ بھی نہ ہوگا بہتر ہے کہ اللہ سے سودا کرلوں ۔
اتنے میں کوئی سائل آیا اور انہوں نے وہ دو روٹیاں اپنے نوکر کی معرفت اس کو دے دیں ۔ نوکر حیران
ہوا کہ دو بھی ہاتھ سے دے دیں ۔ مگر رابعہ جانتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے عَشْرُ أَمْثَالِهَا (الانعام: ۱۶۱)
کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک خادمہ کھانا لے کر آئی کسی بیوی نے ان کے گھر میں بھیجا تھا۔
رابعہ نے اس خادمہ سے پوچھا کہ کتنی روٹیاں ہیں اس نے کہا ، ۱۸ ۔ تب رابعہ نے کہا لے جاؤ۔ یہ میری
نہیں ہیں ۔ انہیں تو اللہ تعالیٰ پر ایمان تھا کہ دو کی بجائے ہیں آنی چاہئیں ۔ غرض وہ خادمہ جب لوٹ کر
گئی تو اس کی مالکہ نے اسے ڈانٹا کہ تو اتنی دیر کہاں رہی میں نے رابعہ کے گھر کھانا بھجوانا تھا۔ اس لونڈی
نے وہ قصہ سنایا تو ملکہ نے کہا کہ وہ حصہ تو رابعہ کا نہ تھا۔ پھر وہ ہیں روٹیاں لے کر گئی تو رابعہ نے لے لیں
اے اُس کا دس درجہ بڑھ کر فائدہ ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور ان مہمانوں کو کھلا دیں جس سے وہ سیر ہو گئے ۔ بعض جگہ ایک روٹی اتنی بڑی ہوتی ہے کہ ایک آدمی
مشکل سے کھا سکتا ہے۔ میری خالہ اتنی بڑی روٹی پکاتی تھیں کہ محلہ میں بانٹ دیتے۔
غرض رابعہ جانتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ
امثالها (الانعام: ۱۶۱) وہ لونڈی اس راز سے آگاہ نہ تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ کرشمہ دکھا دیا۔
ایسا ہی ایک شخص کو پھانسی کا حکم ہوا اسے ایک آدمی راستہ میں ملا تو اس نے اس کو دو پیسے کا سوال
کر دیا اس نے اس کو دو پیسے دے دیئے ۔ سپاہیوں نے بھی تعرض نہ کیا وہ جانتے تھے کہ اب تو اس کو
پھانسی کی سزا ہو گئی ہے ۔ آگے نان بائی کی دوکان تھی وہاں سے اس نے دو پیسہ کی روٹی خرید لی جب
اور آگے گئے تو اس کے کان میں ایک سوالی کی آواز آئی۔
تیرا دو ہیں جہانیں بھلا ہو کچھ کھلا دے؟
اس نے اس کو دونوں روٹیاں دے دیں ۔ ادھر یہ واقعہ پیش آیا کہ جب یہ شخص پھانسی کے مقام
پر پہنچا اور اس کے تختہ پر قدم رکھا۔ بادشاہ کو کسی نے کہا کہ اس مقدمہ کی اصلیت تو یہ ہے۔ بادشاہ نے
یہ سن کر فوراً سوار بھیجا کہ اس کو پھانسی نہ دی جاوے تحقیقات ہوگی اور اس طرح پر اس صدقہ نے اس کو
بچا دیا۔ یہ واقعات ہیں مگر ان کے ماننے کے لئے ایمان کی ضرورت ہے۔ میں نے اپنی آنکھ سے
دیکھا ہے ایک ہمارا حسن اور آشنا تھا وہ مارا گیا۔ جس روز وہ مارا گیا اس کے ایک ملازم نے مجھے کہا کہ
آج نہیں جانا میں نے انکار کر دیا راستہ میں اس کو دشمن نے مار ڈالا ۔ ہمارے ساتھ اس کے بڑے
بڑے سلوک تھے اس کے مقدمہ کی تحقیقات ہونے لگی۔ مجھے اس حج سے ملنے کا موقع ملا جس نے مجھے اس حج سے ملنے کا موقع ملا جس نے
تحقیقات کی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس مقدمہ کی اصلیت ہم نے معلوم کر لی ہے اور کل اتنے آدمیوں کو
پھانسی لگ جاوے گی ۔ میں اس کے پاس سے اٹھا تو ایک غلبہ نیند کا ہوا۔ میں لیٹ گیا تو میں نے
ے جو کوئی نیکی لے کر آوے تو اس کے لئے اُس کا دس درجہ بڑھ کر فائدہ ہے ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۴۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیکھا کہ جن کے متعلق پھانسی کا حکم دیا گیا تھا ۔ وہ چار پائی پر بیٹھے ہیں اور کچھ سکھ مجھ کو دکھائے گئے جو
زمین پر بیٹھے تھے۔ میں نے اس کی تعبیر یہ کہی کہ یہ سب چھوٹ جاویں گے اور اس کے قاتل وہ سکھ ہیں
جو سزا پائیں گے۔ میں نے اس حج سے جا کر کہا کہ آپ کا فتوای جھوٹ ہے اس نے کہا کہ کل ۹ بجے
دیکھ لینا۔ میں نے اس کو کہا کہ ہم کو بھی کسی نے بتا دیا ہے ۔ اس نے کہا تمہیں خبر نہیں میرے فیصلہ کی
اپیل بھی نہیں وہ اب چھوٹ نہیں سکتے ۔ میں نے کہا کچھ ہو وہ مجرم نہیں قاتل اور ہیں اور یہ چھوٹ
جاویں گے اور مرتے نہیں ۔ ان گرفتاروں میں بعض میرے بھی آشنا تھے۔ ٹھیک ۹ بجے جب کہ ان کی
پھانسی کا مقررہ وقت تھا ۔ سیالکوٹ سے تار آ گیا کہ اصل مجرم پکڑے گئے ہیں ان کو یہاں بھیج دو۔
مقدمہ یہاں منتقل کر دو۔ میں نے اس حج کو کہا کہ اب تو چھوٹ گئے ۔ اس نے کہا کچھ پرواہ نہیں مقدمہ
وہاں چلا جاوے۔ میں نے ایسے وجوہات لکھے ہیں کہ یہ بچ سکتے ہی نہیں ۔ مگر وہاں تحقیقات پر مقدمہ
نئی طرز کا ہو گیا اور وہ رہا ہو گئے۔ تب وہ حج کہنے لگا بڑا آشچرج ہے۔ تب اس نے پوچھا کہ اب کون
سزا پائے گا میں نے کہا دو سکھ ہیں ۔ ان مجرموں میں ایک سرکاری گواہ وعدہ معافی پر بن گیا ۔ وہ بچ گیا
اور باقی پھانسی پاگئے ۔ اس پر اس حج نے کہا کہ ایک تو بچ گیا۔ میں نے کہا کہ مجھے تو یہ نہیں دکھایا گیا کہ
یہ بچے۔ چنانچہ اس نے وہاں سے نکل کر خوشی میں شراب پی اور شراب پی کر ایک لڑکی کو چھیڑا۔ اس کے
رشتہ داروں نے وہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
اس قسم کے عجائبات بہت ہوتے ہیں ۔ صدقات اور خیرات واقعی انسان کو بہت سے عذابوں
سے بچا لیتے ہیں اور یہ انسانی فطرت اور عام اقوام کے طرز عمل میں داخل ہے جو لوگ اپنے اموال میں
سے خیرات کا حصہ نہیں نکالتے وہ ہلاکت کی طرف چلے جاتے ہیں ۔ اس لئے قرآن مجید نے کامیابی کا
یہ اصل تعلیم کیا کہ مومن کامیاب ہونے والے مومن اپنے اموال سے زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ اس لئے
مومن کا یہ کام ہونا چاہئے ۔
رابعہ بصری کے قصہ کا میں آپ بھی تجربہ کار ہوں ۔ طالب علمی کے زمانہ میں اپنی سرگزشت
ایک مرتبہ میں نے نہایت عمدہ صوف لے کر دو صد ریاں بنوائیں اور انہیں

حقائق الفرقان
سُورَةُ الْبَقَرَة
الگنی پر رکھ دیا ۔ مگر ایک کسی نے چرالی۔ میں نے اس کے چوری جانے پر خدا کے فضل سے اپنے دل
میں کوئی تکلیف محسوس نہ کی بلکہ میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ اس سے بہتر بنا دینا چاہتا ہے۔ تب میں نے
شرح صدر سے اناللہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور اس صبر کے شکر یہ میں دوسری کسی حاجتمند کو دے
دی۔ چند روز ہی اس واقعہ پر گزرے تھے کہ شہر کے ایک امیر زادہ کو سوزاک ہوا اور اس نے ایک شخص
سے جو میر ابھی آشنا تھا کہا کہ کوئی ایسا شخص لاؤ جو طبیب مشہور نہ ہو اور کوئی ایسی دوا بتاوے جس کو میں
خود بنالوں ۔ وہ میرے پاس آیا اور مجھے اس کے پاس لے گیا۔ میں نے سن کر کہا کہ یہ کچھ بھی نہیں
صدری ہے۔ میں جب وہاں پہنچا تو وہ اپنے باغ میں بیٹھا تھا میں اس کے پاس کرسی پر جا بیٹھا تو اس ؛
نے اپنی حالت کو بیان کر کے کہا کہ ایسا نسخہ تجویز کر دیں جو میں خود ہی بنالوں ۔ میں نے کہا ہاں ہو سکتا
ہے جہاں ہم بیٹھے تھے وہاں کیلے کے درخت تھے میں نے اس کو کہا کہ کیلے کا پانی ۵ تولہ لے کر اس
میں ایک ماشہ شورہ قلمی ملا کر پی لو۔ اس نے جھٹ اس کی تعمیل کر لی کیونکہ شورہ بھی موجود تھا، اپنے ہاتھ
سے دوائی بنا کر پی لی۔ میں چلا آیا۔ دوسرے دن پھر میں گیا تو اس نے کہا کہ مجھے تو ایک ہی مرتبہ پینے
سے آرام ہو گیا ہے۔ اب حاجت ہی نہیں رہی۔ میں تو جانتا تھا کہ یہ موقع محض اللہ تعالیٰ کے فضل نے
پیدا کر دیا ہے اور آپ ہی میری توجہ اس علاج کی طرف پھیر دی۔ میں تو پھر چلا آیا مگر اس نے میرے
دوست کو بلا کر زربفت کمخواب وغیرہ کے قیمتی لباس اور بہت سے روپے میرے پاس بھیجے ۔ جب وہ
میرے پاس لایا تو میں نے اس کو کہا کہ یہ وہی صدری ہے۔ وہ حیران تھا کہ صدری کا کیا معاملہ ہے؟
آخر سارا قصہ اس کو بتایا اور اس کو میں نے کہا کہ زربفت وغیرہ تو ہم پہنتے نہیں اس کو بازار میں بیچ لاؤ۔
چنانچہ وہ بہت قیمت پر بیچ لایا ۔ اب میرے پاس اتنا روپیہ ہو گیا کہ حج فرض ہو گیا۔ اس لئے میں نے
اس کو کہا کہ اب حج کو جاتے ہیں کیونکہ حج فرض ہو گیا ہے۔ غرض اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کو
کچھ بھی نقصان نہیں ہوتا ہاں اس میں دنیا کی ملونی نہیں چاہئے ۔ بلکہ خالصاً لوجہ اللہ ہو اللہ کی رضا
مقصود ہو اور اس کی مخلوق پر شفقت ملحوظ ہو۔ پس تم مظفر و منصور ہونے کے لئے نمازوں میں خشوع
ا یقینا ہم اللہ ہی کے ہیں اور یقیناً ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۰۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
پیدا کرو۔ لغویات سے بچو اور پھر اپنے اموال سے زکوۃ دو۔
الحکم جلد ۱۹ نمبر ۶،۵ مورخہ ۷، ۱۴ رفروری ۱۹۱۵ ء صفحه ۵ تا ۷ )
حفظ نفس و تربیت اولاد پر فرمایا لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) اپنے تئیں
ہلاکت میں مت ڈالو۔
الحکم جلد ۱۹ نمبر ۵، ۶ مورخہ ۷، ۱۴ / فروری ۱۹۱۵ء صفحہ ۶ تا ۷ )
لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمُ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة : ۱۹۶) ۔ یعنی اپنے تئیں خود ہلاکت میں نہ ڈالو۔
اسی سنت الہی کی اتباع میں حضرت ابراہیم علیہ السّلام آگ میں خود گود کر نہیں گرے تھے بلکہ
لوگوں نے کہا حَرِّقُوهُ وَانْصُرْ احَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ (الانبياء - ٢٩)
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۶)
۱۹۷ - وَ اَتِمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أَحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ
الْهَدْيِ ۚ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدَى مَحِلَّهُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ
مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ فَإِذَا
أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَّمْ
يَجِدُ فَصِيَامُ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ
ذلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ
اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ ۔ اور حج اور عمرے کو اللہ ہی کے لئے پورا کرو پھر اگر تم راستہ میں روکے جاؤ تو جیسی قربانی میسر
ہو ( بھیجو ) اور تمہارا سر نہ منڈواؤ جب تک قربانی اپنے محل پر نہ پہنچ جائے۔ تو جو کوئی تم میں سے بیمار ہو
یا اُس کو کچھ تکلیف ہوسر کی طرف سے تو ( بال منڈوانے کا ) بدلہ دے روزے یا خیرات یا قربانی سے
پھر جب تم نے امن پایا تو جو کوئی عمرے کو حج سے ملا کر فائدہ اٹھانا چاہے تو جیسی قربانی میسر ہو ( کرنی
چاہیے ) پھر جو کوئی قربانی نہ کر سکے تو تین روزے رکھ لے حج کے دنوں میں اور سات روزے (رکھو )
جب واپس آؤ یہ پورے دس ہوئے یہ حکم اس کے لئے ہے جس کا گھر بار مکہ میں نہ ہو اور اللہ ہی سے
اے ابراہیم کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی ذرا مدد کرو اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو ۔

حقائق الفرقان
۵۰۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ڈرو اور جانو کہ اللہ ہی سخت سزادینے والا ہے ( کافروں کو ) ۔
تفسیر وَ آتِمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلهِ ۔ مکہ والوں نے مسلمانوں کو حج وعمرہ سے منع کیا ہو ا تھا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم حج کرو گے ۔ یہ کب تک روکتے رہیں گے۔
فَإِنْ أَحْصِرْتُم ۔ اگر تم رو کے گئے (جیسے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ) تو بھی اندیشہ کی بات نہیں
اخیر تمہاری فتح ہے۔
ذَلِكَ لِمَنْ لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ - ذلِک میں بحث ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ
یہ حج و عمرہ کو ملا کر کرنے کی بیرونی لوگوں کو اجازت ہے مکہ والوں کو نہیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ مکہ والے بھی وا
کر سکتے ہیں۔ مجھے وہ بات پسند ہے کہ یعنی مکہ والے تمتع نہیں کر سکتے ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۴)
حج ۔۔۔۔ اسلام کا ایک اعلیٰ رکن ہے۔ باوجود اس کے کہ نوٹس اور اشتہاروں کی کثرت ہو رہی ہے
اور ہر جگہ مجلسیں اور سوسائٹیاں جوش و خروش سے قائم ہو رہی ہیں مگر پھر بھی دنیا میں کوئی مجلس ایسی
دید و شنید میں نہیں آئی جس کے ممبر پانچ وقت جمع ہوتے ہوں مگر جناب النبی نے اطاعت اور طہارت
کے ساتھ پانچ وقت جمع ہونے اور مل کر اس کی عظمت و جبروت کو بیان کرنا مسلمانوں کا فرض کر دیا
ہے۔ کوئی شہر اور قصبہ نہ دیکھو گے جس کے ہر محلہ میں اسلام کی یہ پنجگانہ کمیٹی نہ ہوتی ہولیکن اس روزانہ
پانچ وقت کے اجتماع میں اگر تمام باشندگانِ شہر کو اکٹھا ہونے کا حکم دیا جاتا تو یہ ایک تکلیف مالا بطاق
ہوتی ۔ اسی لئے تمام شہر کے رہنے والے مسلمانوں کے اجتماع کے لئے ہفتہ میں ایک دن جمعہ کا مقرر
ہوا پھر اسی طرح قصبات اور دیہات کے لوگوں کے اجتماع کے لئے عید کی نماز تجویز ہوئی اور چونکہ یہ
ایک بڑا اجتماع تھا اس لئے عید کا جلسہ شہر کے باہر میدان میں تجویز ہو الیکن اس سے پھر بھی کل دنیا کے
مسلمان میل ملاپ سے محروم رہتے تھے اس لئے کل اہلِ اسلام کے اجتماع کے لئے ایک بڑے
صدر مقام کی ضرورت تھی تا کہ مختلف بلاد کے بھائی اسلامی رشتہ کے سلسلہ میں یکتا باہم مل جاویں
لیکن اس کے لئے چونکہ ہر فرد و بشر مسلمان اور امیر اور فقیر کا شامل ہونا محال تھا اس لئے صرف

حقائق الفرقان
۵۰۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
صاحب استطاعت منتخب ہوئے تا کہ تمام دنیا کے مسلمان ایک جگہ جمع ہو کر تبادلہ خیالات کریں اور
مختلف خیالات و دماغوں کا ایک اجتماع ہوا اور سب کے سب مل کر خدا تعالیٰ کی عظمت و جبروت کو بیان
کریں۔ حج میں ایک کلمہ کہا جاتا ہے لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَ
النِّعْمَةَ لَكَ وَ الْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ جس کا مطلب یہ ہے کہ اے مولی ! تیرے حکموں کی اطاعت
کے لئے اور تیری کامل فرمانبرداری کے لئے میں تیرے دروازے پر حاضر ہوں۔ تیرے احکام اور
تیری تعظیم میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ غرضکہ یہ حقیقت ہے مذہب اسلام کی جس کو مختصر الفاظ میں بیان
کیا گیا ہے۔ پھر دن میں پانچ دفعہ کل مسلمانوں کو اللہ اکبر کے لفظ سے بلایا جاتا ہے۔ کوئی نادان
اسلام پر کیسے ہی اعتراض کرے کہ ان کا خدا ایسا ہے ویسا ہے مگر وہ خدا تعالیٰ کے لئے اللہ اکبر سے
بڑھ کر لفظ وضع نہیں کر سکتا۔ نماز کے لئے بلاتے ہیں تو اللہ اکبر سے شروع کرتے اور ختم کرتے ہیں تو
رحمہ اللہ پر۔
حج کے برکات میں سے ایک یہ تعلیم ہے جو کہ اس کے ارکان سے حاصل ہوتی ہے کہ انسان
سادگی اختیار کرے اور تکلفات کو چھوڑ دے۔ اس کے ارکان کبر و بڑائی کے بڑے دشمن ہیں۔
دور دراز کا سفر اختیار کرنا پڑتا ہے۔ احباب اور اقارب چھوٹتے ہیں ۔ سستی اور نفس پروری کا استیصال
ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر ایک بات یہ ہے کہ ہزاروں ہزار سال سے ایک معاہدہ چلا آتا ہے وہ یہ
کہ جناب الہی کے حضور حاضر ہو کر منظور کرتا ہے اور بہت سی دعائیں مانگتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۱۳)
حج - عاشق جب سنتا ہے کہ میرا محبوب فلاں شخص کو نظر آیا اور فلاں مقام پر ملا تو وہ دیوانہ وار
اس کی طرف دوڑتا ہے اور اسے تن بدن کا کچھ ہوش نہیں رہتا۔ نہ گرتے کی خبر ہے نہ پاجامہ کی۔ پھر
وہاں جا کر دیوانہ وار مکانوں میں گھومتا ہے بعینہ یہ عبادت حج کا نظارہ ہے۔ یہ بھی کسی غیر کے لئے
جائز نہیں۔ ایک شخص نے مجھے کہا وہاں مکہ میں جا کر کیا لینا ہے۔ علی گڑھ حمایت الاسلام کا جلسہ کافی
اے میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں ۔ سب تعریف
اور نعمت اور بادشاہت تیرے لئے ہی ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۰۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ اس کو معلوم نہیں تھا کہ خدا کیا ہے؟ البدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۲)
اسلامی پانچویں اصل حج ہے۔ حج کیا ہے۔۔۔۔ اہلِ اسلام کے قومی اجتماع کا ایک سفر ۔ مسلمان
بھائی محلے محلے کے آپس میں ہر روز پانچ دفعہ پانچ نمازوں میں باہم مل لیا کریں۔ یہ بات محلوں کی
مسجدوں میں پانچ بار حاصل ہو جاتی ہے اور شہر شہر کے اہلِ اسلام کا باہم ملنا برسویں روز حج کے ذریعے
سے حاصل ہوتا ہے۔
۔۔۔۔ تمام بلاد اسلام کے مسلمان بھائیوں کے اجتماع کے واسطے صدر مقام وہ جگہ تجویز ہوئی
جہاں سے ایسے عظیم الشان حکیمانہ مذہب کا نشود نما اور ابتدا شروع ہوئی۔ الا ہر ایک مسلمان فقیر ہو یا
امیر ہر سال اس کا وہاں جانا خلاف فطرت تھا اور خلاف امکان ۔ اس لئے حکم ہوا آسودہ لوگ ،
استطاعت والے مسلمان وہاں جاویں۔ مختلف بلاد کے حالات جاننے اور ان کے علوم وفنون کے
ادھر سے اُدھر ۔ اُدھر سے ادھر لانے میں اصحاب استطاعت ہی غالباً عمدہ طور پر کامیابی کا ذریعہ ہو
سکتے ہیں۔
کمال اتحاد اور باہم پرلے درجہ کی یکتائی کے واسطے اور اس لحاظ سے بھی کہ امراء اور رؤساء کے
ساتھ ان کے غریب نوکر چاکر بھی ہوں گے اور ضرور ہے کوئی عاشق النبی غریب اور مسکین مسلمان بھی
وہاں جا پہنچے حکم دیا تمام حجاج سادہ لباس صرف دو چادروں پر اکتفا کریں۔ کسی کے سر پر عمامہ اور
ٹوپی نہ ہو۔ کوئی کرتہ نہ پہنے۔ کمال درجے کی بے تکلفی اور سادگی سے باہم ملیں اور لبيك لبيك
اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لا شَرِيكَ لَكَ کی صدا بلند کریں۔ اتنا بڑا اجتماع اس صدر مقام میں کہاں ہو۔ شہر سے
کئی کوس کے فاصلے پر نہایت بڑے وسیع میدان میں جہاں کسی مخلوق کی تعظیم کا نام و نشان ہی نہیں نہ
کوئی پتھر ، نہ کوئی درخت ، نہ کوئی ندی ، نہ کوئی رتھ ۔۔۔۔۔۔
،
لطیفہ ۔ ذرا ناظرین صاحبان اس امر پر غور کریں ۔ میرے اکلوتے فرزند نے سَلَّمَهُ اللهُ ۔
وَسَلَّم (جس کی جدائی سے نہایت سخت رنج میں ہوں۔ وَاشْكُوا بَنِي وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (يوسف: (۸)
۲
ন
لے میں حاضر ہوں۔ میں حاضر ہوں۔ اے اللہ میں حاضر ہوں ۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ ۲ اللہ تعالیٰ اسے سلامتی
عطا فرمائے۔ (ناشر) سے میں اپنے ہم و غم کا اللہ سے ہی اظہار کرتا ہوں ۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی