سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 40
حقائق الفرقان
۵۰۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللَّهُمَّ أَطْلُبُ وصَالَهُ إِنْ كَانَ مَعَ رَضَاكَ ) مجھ سے نماز اور زکوۃ اور روزے اور حج کے اسرار
پر سوال کیا اُس وقت میں نے اسے جواب دیا۔ نیاز مندی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک نیازمندی خادمانہ۔
خدام کی نیاز مندی اپنے آقا اور بادشاہ کے سامنے ۔ دوسری نیازمندی عاشقانہ۔ عاشق کی محبوب کے
ساتھ ۔ پہلی قسم کے نیاز مند کو مناسب ہے درباری لباس پہن کر بڑے ادب اور وقار سے مالک
کے دربار میں حاضر ہوا اور تمام حکام اور مربیوں کی اطاعت سے کان پر ہاتھ رکھ کر اطاعت کا اقرار
کرے۔ ہاتھ باندھ حکم کا منتظر رہے۔ جھک کر تعظیم دے۔ زمین پر ماتھا رکھے۔ حضور کے غریب
نوکروں کے لئے نذر دے۔ یہی مجملاً حقیقت نماز اور زکوۃ ہے۔
عاشقانہ نیاز میں ضرور ہے عاشق اپنے محبوب کے سامنے عشق میں بھوک اور پیاس بھی دیکھے۔
نہایت درجہ کے اس عزیز کو بھی جس کی نسبت لکھا ہے انسان کے ماں باپ چھوڑ کر اس سے متحد اور ایک
جسم ہوگا۔ کچھ دیر کے لئے ترک کرے اور جہاں یقینی طور پر سن لیا ہو کہ میرے محبوب کی عنایات اور
تو جہات کا مقام ہے وہاں دوڑتا کودتا سر کے عمامہ اور ٹوپی سے بے خبر پہنچے۔ پروانہ وار وہاں فدا
ہو۔ کہیں دشمنوں کی روک ٹوک کی جگہ سن پائے تو وہاں پتھر چلاوے۔ یہی ؟ چلاوے۔ یہی مجمل حقیقت روزے اور
حج کی سمجھو ۔ مولوی محمد قاسم مرحوم نے یہ صوفیا نہ تقریر مفصل اپنے کسی رسالہ میں لکھی ہے۔ اس
جواب پر میرے عزیز فرزند نے مجھے کہا آپ جب اسرار شرائع اسلام بیان کرتے ہیں تو ان پر دو
اعتراض وارد ہوتے ہیں ۔
اول یہ اسرار جو آپ بیان کرتے ہیں اگر واقعی اور سچے ہیں تو خود خدا نے یا جناب رسالت مآب
رض
نے یا آپ کے صحابہ نے کیوں بیان نہ کئے؟
دوم ان اعمال کے ساتھ اسلام نے یہ چند رکعات اور دعائیں کیوں لگا دیں۔ اگر صرف
اجتماع قومی ہی جمعہ اور جماعت عید ین اور حج میں مقصود تھا ؟
خاکسار نے اس عزیز سے کہا۔ قانون قدرت پر نظر کرو۔ فونوگراف، لیتھوگراف ۔ ٹیلیگراف،
چھاپہ، ریل ، اسٹیم کے اسرار عناصر میں اس رار عناصر میں اس وقت سے موجود ہیں جب سے عناصر کو خالق عناصر نے
لے اور اے اللہ میں اس کا وصال اگر وہ (وصال) تیری رضا کے ساتھ ہو طلب کرتا ہوں۔ (ناشر)
۲ پیدائش ۲۴:۲
حقائق الفرقان
۵۰۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
پیدا کیا ( یہاں میرا عزیز غور کرے ( الا نہ خدا نے اس وقت ان اسرار کو بیان فرمایا نہ اس کے ان
مقربین بارگاہ نے جو اس وقت تھے ان کی تشریح کی پھر کیا اس وقت کے بیان نہ کرنے سے لازم آتا
ہے کہ یہ اسرار موجود ہی نہ تھے اور یہ منافع جو آج ظاہر ہوئے ان عناصر میں اسی زمانہ میں موجود ہو
گئے ہیں ۔ عزیز من ! قانون شریعت ہاں اسلام بعینہ قانونِ الہی سمجھو۔ عزیز من! قانونِ قدرت اور
طبعیات میں صرف وہی اسرار اور منافع نہیں جو حکمائے یونان اور یورپ اور بقول آریہ سماج
دانایان هند ( تو به ) آریہ دیش نے بیان کئے بلکہ اور بے انت اسرار بھی ہیں۔ اگر طبعی قانون کے
اسرار بے انتہا ہیں اور صرف اس قدر نہیں جواب تک حکماء نے بیان کئے ہیں تو احکام اسلام کے اسرار
بھی ایسے ہی سمجھو۔ معلوم نہیں زمانے کی ترقی پر کیا کیا اسرار قانونِ قدرت اور قانونِ شریعت میں
ظاہر ہوں گے سلف اُمت اگر اسرار بیان کرتے تو کس قدر اور کیا بیان کرتے ۔۔۔۔
دوسرے اعتراض کا جواب یہ ہے ۔ صرف اجتماع قومی ہی مقصود بالذات نہیں ہوتا بلکہ اسلام کا
منشاء ہے کہ ہر ایک فعل میں، ہر ایک قول میں ہم کو ہمارا خالق اور رازق مربی یادر ہے۔ کوئی فعل اور
قول بڑوں شمول نام باری و رضائے ایز دی نہ ہو۔ ہر وقت فانی اشیاء سے بقا کی طرف ۔ جسم سے روح
کی طرف توجہ رہے۔ دیکھو پاخانے کو جاتے ہوئے ایک جسمانی نجاست پھینکنے کی جگہ جاتے ہیں۔
اسلام سکھاتا ہے پائخانے میں جاتے وقت کہو اللهمَّ اِنّى اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ اور
جب پائخانے سے نکلے تو اس واسطے کہ ایک جسمانی دکھ سے نجات پائی اور جسم سے جسمانی نجاست
دور ہو گئی ۔ روحانی نجاستوں کے دُور ہونے کی دعا مانگے اور کہے غُفْرَانَكَ یعنی ہر ایک بُرائی پر تیری
مغفرت مانگتا ہوں ۔
دوسری بات بجواب اعتراض دوم یہ ہے کہ اگر یہ روحانی محرکات النبی اذکار اور الہی عبادتیں ان اعمال
کے ساتھ نہ ہوتیں تو یہ اعمال متروک ہو جاتے ۔ باہمی اختلافات سے یہ انجمنیں مثل اور دنیوی انجمنوں
کے فنا ہو جاتیں یا یہ اعمال صرف دنیوی منافع پر محدو درہ جاتے ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۳۷ تا ۴۰)
اے اے اللہ میں گندگی و نجاست اور تکلیف دہ چیزوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۰۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۹۸ - الْحَجُّ اَشْهُرُ مَعْلُومَتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا
فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ اللهُ وَ تَزَوَّدُوا
فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَأُولِي الْأَلْبَابِ -
ترجمہ۔ حج کے چند مہینے مشہور و معلوم ہیں تو جو شخص ان مہینوں میں حج کا قصد کر لے تو وہ عورت
سے صحبت نہ کرے اور نہ کسی قسم کی ) بدکاری کرے اور نہ جھگڑا حج ( کے دنوں ) میں اور جو کچھ نیکی
کرو تم وہ اللہ کو معلوم ہے اور تم سامان اور توشہ ساتھ لو اور عمدہ سے عمدہ توشہ تو تقوای (اور اللہ
سے ڈرنے کا ) ہے اور مجھ ہی سے ڈرو اور مجھ ہی کو سپر بناؤ اے عقل والو!
تفسیر - معلومت اسلام کے تعارف میں ہر ایک جانتا ہے۔
رفت ۔ جماع کا ذکر کرنا۔ جماع کے سامان خود جماع ۔ تینوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ ابنِ
عباس نے پہلے معنوں کو پسند کیا ہے۔
بعض لوگ إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتٰبِ اللهِ (التوبة : ۳۶) سے
استدلال کر کے کل کا نام حج قرار دے لیتے ہیں لیکن ائمہ اربعہ میں میں نے دیکھا ہے کہ وہ تمام سال
احرام باندھنے کو پسند نہیں کرتے ۔
تَزَوَّدوا ۔ کھانے پینے ۔ سواری کا انتظام ۔ یہ سامان بہت ضروری ہیں ۔ مدینہ کی راہ میں میں نے
ایک نوجوان شخص کو دیکھا کہ جب وہ سخت تھک گیا تو ایک شخص کو ٹانگ سے پکڑ کر اونٹ پر سے گرادیا
اور خود او پر چڑھ گیا۔ اگر اس کے پاس زادراہ ہوتا تو یہ جدال کیوں کرتا۔
فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقوی ۔ سامان کا عظیم الشان فائدہ تو یہ ہے کہ آدمی سوال اور گناہ سے بچ جاتا
ہے۔ جس کے پاس زادراہ نہ ہو وہ چوری کرنے پر مجبور ہوتا ہے اور غالباً اس قسم کی حکایتیں انہی قسم کی
کمزوریوں کی وجہ سے بن گئی ہیں۔ ایک نابینا عورت کی کسی نے چادر اتار لی تو وہ کہنے لگی ۔ وے بچہ
حاجیا میری چادر تو دیتا جا۔
لے مہینوں کی گنتی تو اللہ کے یہاں بارہ ہی ہے اللہ کے دین میں محفوظ ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۰۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
فسوق ۔ جو کچھ ایمان کے خلاف ہے وہ فسق ہوا۔
جدال ۔ بے جا لڑائی کرنا۔ ایک دو کہانیاں مجھے یاد آ گئی ہیں۔ ایک دفعہ راہ میں ایک شخص کی
مجھ سے چابی گم ہوگئی۔ وہ مجھے کہے کہ میں بعینہ وہی چابی لوں گا۔ میں نے کہا کہ بہت اچھا۔ خدا تعالیٰ
قادر ہے۔ اصل بات یہ تھی کہ کچھ ڈا کو ہمارے اسباب وسامان پر پڑے تھے اس روز وہ چابیاں لے
گئے۔ چونکہ میرا صندوق سب سے بھاری تھا اس لئے اس شخص کا مطالبہ تھا کہ تمہاری وجہ سے ہماری
چابی گئی ہے وہ مہیا کر دو ۔ اب ان ڈاکوؤں کی چند سپاہیوں سے مٹھ بھیڑ ہوئی اور وہاں وہ چابیاں چھوڑ
گئے اور اتفاق سے وہ سپاہی ہمارے قافلہ میں آگئے اور اس طرح وہ چابی ہمیں مل گئی۔
دوسرا قصہ یاد آیا کہ ایک دفعہ دو بھائی حج کرنے چلے ۔ میں نے ان سے کہا کہ تم جو خرچ کرتے
ہو لکھتے جاؤ بعد میں حساب کر لینا مگر انہوں نے اسے برادرانہ تعلقات کے خلاف سمجھا لیکن آخر جا کر
ان کی لڑائی ہوئی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴، ۲۵ مؤرخه ۸ و ۱۵ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۴)
تیسری بات مجھے یاد آئی کہ بدوؤں کی عادت ہے کہ جب ایک کھانا کھانے لگے تو جتنے بدو ہوں
سب اسی پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اس طرح وہ بھوکے رہتے ہیں ۔ میں اپنے اونٹ والے کو آدھی رات
بر بعد خالی
کے وقت کھجوریں دیا کرتا تھا۔ ایک دفعہ میں نے اسے کہا جاؤ پانی لاؤ۔ وہ گیا اور تھوڑی دیر بعد
واپس آیا۔ میں نے کہا کیا ہوا۔ کہا تری إِنْ شَاءَ اللهُ مُصْبِحِيْنَ صبح معلوم ہوا کہ ایک رئیس کے
یہاں قافلے میں پانی کی بوند نہیں تھی ۔ بات یہ ہوئی کہ اس نے پانی مانگا۔ انہوں نے انکار کیا۔
اسے غصہ جو آیا تو ان کے مشکیزوں میں سوراخ کر دیا۔ یہ باتیں میں نے اس لئے سنا ئیں تا آپ کو
معلوم ہو کہ جھگڑے کیوں پیدا ہوتے ہیں اور یہ کہ اتنے مختلف المزاج لوگوں میں ایسے معاملات کا
پیش آنا ممکن ہے۔ پس خدا فرماتا ہے کہ بیجا لڑائی مت کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
لے ان شاء اللہ آپ صبح ہونے پر ( جو ہوا) دیکھیں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۱۹۹ - لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ
عَرَفْتِ فَاذْكُرُوا اللهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَ اذْكُرُوهُ كَمَا هَذَيكُمْ ۚ وَ إِنْ
كنتُم مِّنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ -
ترجمہ۔ تم کو منع نہیں کچھ مال کی تجارت کرنا ہے تو پھر جب کوچ کرو عرفات سے تو مشعر الحرام
( مولفہ ) کے پاس اللہ کی یاد کرو۔ اور اللہ کو یاد کرو اس طرح جس طرح اُس نے تم کو بتایا ہے ( رسول
کے ذریعہ ) اور اس سے پہلے تو تم البتہ راہ بھولے ہوؤں میں سے تھے۔
تفسیر - أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُم - چونکہ اس راہ میں کچھ آسودگی بھی چاہیے پس اس کے
لئے اجازت ہے کہ تم کچھ تجارت بھی کرو۔ بعض علماء ظاہر مال کو برا سمجھتے ہیں مگر خدا تعالیٰ اسے فضل
فرماتا ہے۔
الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ - مزدلفہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
۲۰۰ - ثُمَّ اَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَ اسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
بود و دو
غفور رحيم -
-
ترجمہ۔ پھر تم بھی چلو جہاں سے دوسرے لوگ چلیں اور اللہ ہی سے گناہ بخشواؤ بے شک اللہ بڑا
ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - ثُمَّ اَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ - دو غلط رسمیں تھیں ان کی اصلاح فرمائی۔ ایک تو یہ کہ
مکہ والے عرفات کے کنارے رہتے آگے نہیں بڑھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سب وہاں اکٹھے جائیں۔
دوسری رسم یہ تھی کہ مزدلفہ سے سویرے کوچ نہ کرتے تھے بلکہ شیر پہاڑی پر جب دھوپ آ جاتی
تو اس وقت چلتے ۔
وَاسْتَغْفِرُوا اللهَ ۔ ہر عبادت کے بعد استغفار کا حکم ہے۔ دیکھو بڑی عبادت سجدہ ہے اور سجدہ
کے بعد پڑھا جاتا ہے اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي ایسا ہی جب نماز سے فارغ ہو جائیں تو
ا اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے عافیت عطا فرما۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
استغفار پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بیان فرمایا کہ جب حج کی عبادت ختم ہونے کے قریب آئے تو استغفار
پڑھو۔ نبی کریم کسی مجلس سے جب اٹھتے تو ۷۰ سے ۱۰۰ (بار ) تک استغفار پڑھتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۵)
۲۰۲،۲۰۱۔ فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ
أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ
مِنْ خَلَاقٍ وَ مِنْهُم مَّنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ -
ترجمہ۔ پھر جب تم اپنے حج کے ارکان تمام کر چکو تو اللہ کو یاد کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کو یاد
کرتے ہو بلکہ اس سے بڑھ چڑھ کر۔ تو بعض آدمی ایسا ہوتا ہے جو دعا مانگتا ہے کہ اے ہمارے رب !
تو ہمیں دنیا ہی میں دے دے تو اس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں ۔ اور آدمیوں میں سے بعض
آدمی ایسا ہوتا ہے جو دعا مانگتا ہے کہ اے ہمارے صاحب! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے اور آخرت
میں بھی بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔
تفسیر - فاذكروا الله - اس اکٹھ میں شاعر اپنی شاعری کا کمال دکھاتا۔ بہادر اپنی بہادری کا ۔ فرمایا
تم اپنی مفاخرت کے بدلے حضرت حق سبحانہ کا ذکر کرو۔
فَمِنَ النَّاسِ ۔ بعض لوگ صرف یہاں دنیا کمانے کے لئے آتے ہیں بعض دین و دنیا دونوں
کے لئے ۔ وہ بھی اچھے ہیں۔ دنیا کے حسنات میرے نزدیک یہ ہیں۔ ا۔ صحت ۲۔ علم اور اس پر عمل
۔ اللہ کی سچی عبادت اور اخلاص و توفیق خیر ۴۔ رزق میں اتنا جتنا ضرورت ہو ۵۔ نیک اولاد
۶ ۔ نیک بی بی ۷ ۔ عمدہ مکان ۸ لباس اچھا ۹ دوست اچھے ۱۰ ۔ خاتمہ بالخیر۔ اور
آخرت کے حسنات کے لئے ۔ میں یہ کہہ لیا کرتا ہوں کہ جو تیرے حضور حسنہ ہوں ۔
جسے تیرے پاک بندوں اولیاء و انبیاء نے حسنہ کہا ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۵)
حقائق الفرقان
۵۱۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے اپنے اللہ کا ذکر کرو اپنے باپوں کی مانند۔ اِس میں یہ سمجھا یا کہ ہر ایک شخص کا باپ ایک ہی ہوتا
ہے۔ اللہ بھی ایک ہی مانو۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبرے۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۳۳)
۲۰۵ - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يُشْهِدُ اللهَ عَلَى مَا
فِي قَلْبِهِ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ -
ترجمہ ۔ اور بعض آدمی ایسا ہے کہ دنیا کی زندگی میں اُس کی بات تجھ کو پسند آتی ہے اور وہ اپنے
دل کی بات پر اللہ کوگواہ قرار دیتا ہے حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہے۔
تفسير - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ - بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو باتیں بنانا خوب
آتی ہیں۔ باتیں بنانے کے لئے اس فن کی کتابوں کو پڑھتے ہیں مگر مومن کا یہ کام نہیں ہوتا۔ وَ مَا
أَنَا مِنَ الْمُتَكَفِينَ ( ص : ۸۷) امام مالک سے کسی نے چالیس سوال کئے ۔ ایک دو کا جواب دے کر
کہا وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ -
وَ يُشْهِدُ اللهَ ۔ یعنی بات بات پر قسم کھانا کہ واللہ، بالله، بخدا یوں بات ہے۔
الدُّ الْخِصَامِ ۔ جھگڑالو حق کا طالب نہیں ہوتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۵)
۲۰۶ - وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَ يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَ
اللهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ -
ترجمہ۔ وہ جب لوٹ کر گیا یا حاکم یا والی بنا تو دوڑتا پھرا ملک میں تاکہ اس میں شرارت
پھیلا دے اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرے ( یا عورت اور بچوں کو) اور اللہ تعالیٰ شرارت اور فساد کو پسند
نہیں کرتا۔
تفسیر ۔ توٹی ۔ حاکم بن جائے ۔
لے اور نہ میں تکلیف کرنے والوں میں سے ہوں ( یعنی جھوٹی بات بنا کر پھنسانے والا نہیں ہوں ) ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
سٹی ۔ کوشش کرتا ہے۔
۵۱۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ - ظالموں کا قاعدہ ہے لوگوں کی کھیتیاں برباد کر وا دیتے ہیں اور غرباء کے بال
بچوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔
بہت ہی افسوس سے ایک اور معنی بھی سناتا ہوں وہ یہ کہ لواطت کرتا ہے اور لواطت والا اپنی نسل
کو ہلاک کرتا ہے اور حرث سے مراد عورت بھی ہے۔
۲۰۷
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
٢٠٧ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَ
لَبِئْسَ الْمِهَادُ
ترجمہ۔ اور جب اس سے کہا جاوے اللہ سے ڈر تو اُس کو غرور آمادہ کرتا ہے گناہ پر تو ایسے کے لئے جہنم
ہی بس ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا اور قرارگاہ ہے۔
تفسير الْعِزَّةُ - دنیا کی نمائش اور عزت پر مرتا ہے۔ ایک شخص کو میں نے لڑکی کے نکاح پر کہا تھا
کہ وہ خرچ کر لوجود نیا کے بڑے معزز نے کیا یعنی محمد رسول اللہ نے کیا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۵)
۲۰۸ - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ
بالعِبَادِ -
ترجمہ اور بعض آدمی ایسا (اچھا نیک) ہوتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لئے اپنی جان دے دیتا
ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی شفقت رکھتا ہے بندوں پر۔
تفسیر - ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ ۔ واسطے چاہنے اللہ کی رضامندی کے۔
مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ۔ اپنے آپ کو فروخت کر دیتا ہے۔ اس کا سکھ۔ اس کا آرام اس کی کوئی
خواہش اپنے نفس کے لئے نہیں ہوتی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۰۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ
الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! داخل ہو جاؤ سلامتی میں (یعنی اسلام میں ) سب کے سب یا
پورے پورے اور نہ چلو شیطان کے قدموں پر ( شریر فسادی کی چال نہ چلو ) بے شک وہ تمہارا
کھلا کھلا دشمن ہے۔
تفسير - ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَةً - فرمانبرداری میں داخل ہو جاؤ ۔ فرمانبرداری انسان کو کامیاب کر
لیتی ہے۔ ابتدا سے یہ سبق شروع ہے۔ پہلے بتا یا يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
(البقرة:۵) پھر فرمایا اعْبُدُوا رَبَّكُمُ (البقرة : ۲۲) إِمَا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى (البقرة: ٣٩)
پھر ابراہیم کی طرز پر چلنے کا وارث کیا۔ پھر فرمایا کہ اس راہ میں جان پر بھی پڑے تو تامل نہ کرو
کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
۲۱۱
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
٢١١ - هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلائِكَةُ وَ
قُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأَمُورُ ۔
ترجمہ کیا وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ خود اللہ آجاوے ان کے پاس ابر کے سائبانوں میں اور
فرشتے ، اور معاملہ طے ہو جائے حالانکہ اللہ ہی کے طرف سب کام لوٹتے ہیں ۔
تفسير هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللهُ - اِس کی تفسیر پارہ ۹ سورہ انفال رکوع ۱، ۲ سے
ہوتی ہے وہ پڑھ لینا چاہیے جہاں اللہ تعالیٰ کی مدد کا ذکر ہے کہ گھٹا ٹوپ بادل آ گیا جو کفار کے
نقصان اور مومنوں کے فائدے کا موجب ہوا ۔ اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ
لے جو لوگ مانتے ہیں اس کلام کو جو تیری طرف اتارا گیا اور جوا تارا گیا تجھ سے پہلے لوگوں پر ۔ ۲۔ فرمانبرداری کرو
تمہارے اُس رب کی ۔ سے پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ (الانفال : (۱۲) اور ملائکہ کا بھی ذکر ہے اِذْ تَسْتَغِيثُونَ
رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ إِنِّي مُمِنْ كُمْ بِالْفٍ مِنَ الْمَلَكَةِ مُرْدِفِينَ - (الانفال : ١٠)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)
-
خداوند کا بدلیوں میں آنا۔ یہ آسمانی کتب کا محاورہ ہے اور بعض اوقات ایسے محاورے نہ
سمجھنے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں جن کا کچھ حل نہیں
سوجھتا پاره ۲ رکوع ۹/۲۵ میں ایک آیت ہے ۔ هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي
ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ ۔ یعنی کیا اب اب یہ اس بات
کے منتظر ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر بادلوں کے سائبانوں میں ظاہر ہو اور فرشتے اور فیصلہ ہو جائے اور
تمام باتیں اللہ ہی کی طرف رجوع کرتی ہیں ۔ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ اور نزول ملائکہ کے معنے
سمجھنے کے لئے پارہ ۹ سورۃ انفال رکوع ۱ کو بغور سے پڑھنا چاہیے جہاں اس پیشگوئی کی
تفصیل کر دی ہے وہ یوں کہ فرماتا ہے ۔ إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِنكُمْ
بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلَكَةِ مُرْدِفِينَ - وَمَا جَعَلَهُ اللهُ إِلَّا بُشْرَى وَ لِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ وَمَا النَّصْرُ
إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔ جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے
منظور فرمایا کہ میں تمہیں ہزار فرشتے سے جو لگا تار آنے والے ہیں مدد دینے والا ہوں ۔ یہ اللہ
نے فقط خوشخبری دی اور تاکہ اس سے تمہارے دل تسلّی پائیں اور فتح تو صرف اللہ ہی کے ہاتھ
ہے۔ وہ زبردست حکمت والا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ جنگ میں ملائکہ اترے اور انہوں نے حسب
حكم البي إِذْ يُوحَى رَبُّكَ إِلَى الْمَلَيكَةِ إِنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ
كَفَرُوا الرعب ۔ ( میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مومنوں کو ثابت قدم رکھو اور ان کے قلب کو مضبوط
لے جب تم کو ڈھانپ لیا اونگھ نے اللہ کی طرف سے تسکین کے لئے اور اتارتا تھا تم پر بادل سے پانی تا کہ پاک
کرے تم کو اس کے ذریعہ سے۔ ۲۔ جب تم پانی مانگنے لگے تمہارے رب سے تو اس نے قبول فرمائی تمہاری دعاء
میں تم کو مدد دوں گا ہزار فرشتوں سے ایک کے پیچھے ایک آنے والوں سے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۵۱۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کرتے رہو اور میں کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال دوں گا ) ۔ مومنوں کو ثابت
قدم رکھا اور کافروں پر رعب چھا گیا اور وہ بھاگ نکلے ۔ علاوہ ازیں اللہ جل شانہ کی
نصرت بدلیوں کی صورت میں اُتری یعنی بارش ہوئی اور اس سے مسلمانوں کے قدم ریت میں
جم گئے اور ان کی پیاس بھی جاتی رہی اور یہی پانی دیگر ضروریات کے کام آیا جس سے مومن
از سر نو تازہ ہو گئے اور خوب جم کے لڑے اور ان کو فتح حاصل ہوئی جس سے وہ پیشگوئی پوری
نکلی جو پہلے ان يَأْتِيَهُمُ اللهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ میں کی جاچکی تھی چنانچہ فرماتا ہے اذ
يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ وَيُذْهِبَ
عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَنِ وَلِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقدام - پاره ۲ رکوع ۹/۲۵ اور
سورۃ انفال رکوع کی ان آیات کے تطابق کی طرف فَإِنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ اشارہ کر رہا ہے
جو دونوں کے اخیر میں ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۸ ۔ اگست ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۷۹، ۳۸۰)
فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ ۔ بدر کے متعلق جو پیشگوئی تھی کہ مینہ برسے گا اور بہادر لوگ گھٹ
جائیں گے سورہ انفال رکوع ۲ اِذْ يُغَشِيكُمُ النُّعَاسَ آمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَاءً
ليُطَهِّرَ كُمُ اس کی طرف اشارہ ہے۔ تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۴۲)
۲۱۲ - سَلُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ كَمْ أَتَيْنَهُم مِّنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ وَمَنْ يُبَدِّلُ
نِعْمَةَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ بنی اسرائیل سے پوچھ لوکس قدر کھلے کھلے نشانات ان کو ہم نے دیئے اور جو شخص بدل
ڈالے اللہ کے انعام کو اُس کو ملے بعد تو بے شک اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
تفسیر - سَلْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ كَمْ آتَيْنَهُمْ مِنْ اتم بينة - اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قوتیں عطا
کی ہیں وہ دوست و قسم کی ہیں۔ ایک وہ جن پر انسان کو کوئی دخل و تصرف نہیں اور ترک یا فعل ان قوا ان قومی کے
متعلق انسان کا کچھ نہیں ۔ ان قوتوں کے لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں ۔ مثال
کے لئے دیکھو انسان کا قد۔ ایک قد میرا ہے اور ایک میری ہی عمر کے کسی اور شخص کا ۔ اسی طرح بدن
حقائق الفرقان
۵۱۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں ہڈیوں کی تعداد، پٹھے اور شریانیں ہیں ان میں انسان کا کچھ دخل نہیں ۔ ایسا ہی کوئی شخص
جناب النبی کو گالیاں دے رہا ہے تو کان سننے سے نہیں رہ سکتے ۔
دوم وہ حصہ انسانی قوی کا جس پر انسان کو قابو ہے۔ دونوں کی سہل مثال میرے نزدیک زبان
ہے۔ اس میں جبر و اختیار کے دونوں رنگ موجود ہیں۔ زبان پر میٹھا ، نمک ، کسیلا رکھ کر پھر زبان سے کہو
کہ وہ نمکین کو میٹھا کہے تو یہ ہرگز نہ ہوگا۔ ہاں یہی زبان ہے اس سے چاہے کوئی خدا کو، انبیاء کو گالیاں
دے کر جہنم اپنا گھر بنالے اور خواہ ذکر و محامد الہی کر کے جنت الفردوس کا وارث بن جائے نتیجہ اس
ساری بات کا یہ نکلا کہ اگر کوئی شخص پوچھے کیا انسان مجبور ہے تو کہو نہیں ۔ اور اگر کوئی کہے مختار ہے تو کہو
نہیں ۔ ایک فریق ایسا ہے جو سمجھا ہے کہ انسان مجبور ہے چنانچہ اس قسم کے اشعار کہے ہیں۔
درمیان قطر دریا تخته بندم کرده بازے گوئی کہ دامن تر مکن ہوشیار باش کے
میرے نزدیک یہ نا نہی ہے۔ انسان کو مجبور پیدا کر کے پھر اسے دوزخ میں ڈالنا ظلم ہے اس
واسطے میں نہ انسان کو بالکل مجبور کہتا ہوں نہ بالکل مختار ۔ قرآن کی صداقت کا ایک یہ نشان بھی ہے کہ
اس میں ایسے کچے الفاظ بالکل نہیں اختیار کئے گئے ۔ چنانچہ کسی آیت قرآنی بلکہ حدیث صحیح ، حسن اور
ضعیف میں بھی جبر و اختیار کا لفظ نہ پاؤ گے۔
پس تم یا درکھو کہ جس حصہ میں انسان کو جناب الہی سے اختیار حاصل ہے اس میں بعض امور کے
کرنے کا حکم ہے اور بعض کے نہ کرنے کا۔ اب جو منشاء خداوندی کے برخلاف کرے اس کے متعلق
باز پرس ہوتی ہے۔ انبیاء کی آمد اسی حصہ کی اصلاح کے متعلق ہے اور انہی قومی کی ہدایت پر مبنی ہے جو
انسانی مقدرت کے نیچے ہیں۔
حضرت یوسف کی وجہ سے بنی اسرائیل کو مصر میں بہت عزت حاصل ہو گئی تھی مگر کوئی قوم جب
آسودہ حال ہو جاتی ہے اور ان میں کوئی بڑا ولی پیدا ہو جاتا ہے تو پھر آہستہ آہستہ کچھ مدت بعد اس نسل
کے لوگوں میں کا ہلی اور سستی آجاتی ہے۔ اس ولی کے جو صاحبزادے ہوتے ہیں وہ بھی چونکہ مریدوں
اے تونے میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر مجھے سمندر کی گہرائی میں پھینک دیا ہے اور پھر یہ بھی کہہ رہا ہے کہ خبردار
تمہارا دامن بھی گیلا نہ ہونے پائے ۔ (ناشر)