سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 5

حقائق الفرقان
۸۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
در انصار نبی بنگر، کہ بچوں شد کار تا دانی که از تائید دین، سر چشمه دولت شود پیدا اے
بجواز جان و دل تا خدمتی از دست تو آید بقائے جاوداں یابی ، گر این شربت شود پیدا ۲
البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳۰/۲۳ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه (۶)
دوسری بات جو سکھائی گئی ہے مُنعم علیہ بننے کے واسطے وہ شفقت علی خلق اللہ ہے یعنی
مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ( البقرة:(۴) اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرتے رہو۔ یہاں
کوئی چیز مخصوص نہیں فرمائی بلکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو۔۔۔۔ اپنے
ہاتھوں اور پاؤں کو خدا کے لئے مخلوق کی ہمدردی اور بھلائی میں خرچ کرو اور ایسا ہی اگر اللہ تعالیٰ نے
مال دیا ہے، کپڑا دیا ہے ، غرض جو کچھ دیا ہے اسے مخلوق کی ہمدردی اور نفع رسانی کے لئے خرچ کرو۔
میں دیکھتا ہوں کہ اکثر لوگ نئے کپڑے بناتے ہیں لیکن وہ پرانے کپڑے کسی غریب کو نہیں دیتے بلکہ
اسے معمولی طور پر گھر کے استعمال کے لئے رکھ لیتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ اگر کسی کو خدا کے فضل سے
نیا ملتا ہے اور خدا تعالیٰ نے اسے اس قابل بنایا ہے کہ وہ نیا کپڑا خرید کر بنالے تو وہ کیوں پرانا اپنے کسی
غریب اور نادار بھائی کو نہیں دیتا ؟ اگر نیا جو تا ملا ہے تو کیوں پر انا کسی اور کو نہیں دے دیتے ہو؟ اگر اتنی
بھی ہمت اور حوصلہ نہیں پڑتا تو پھر نیا دینا تو اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ نے تکمیل ایمان کے
لئے دو ہی باتیں رکھی ہیں تعظیم لامر اللہ اور شفقت علی خلق اللہ ۔ جو شخص ان دونوں کی برابر رعایت نہیں
رکھتا وہ کامل مومن نہیں ہو سکتا۔ کیا تم میں سے اگر ایک ہاتھ ایک ٹانگ کسی کی کاٹ دی جاوے تو وہ
نقصان نہ اُٹھا دے گا اسی طرح پر ایمان کا بہت بڑا جزو ہے شفقت ر ایمان کا بہت بڑا جزو ہے شفقت علی خلق اللہ ۔ مگر میں دیکھتا ہوں
کہ اس پر زیادہ توجہ ہی نہیں رہی اور یہی وجہ ہے کہ ایمان کا پہلا جز وتعظیم لامر اللہ بھی نہیں رہی
ہے۔ جب انسان اس قسم کا بن جاتا ہے کہ الغیب پر ایمان لاتا ہے اور خدا کی عبادت کرتا اور اُس
کی مخلوق پر شفقت کرتا ہے پھر خدا تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ ہم اس کا بدلہ کیا دیں گے؟
اے آنحضرت کے انصار کی طرف دیکھ کہ کس طرح انہوں نے کام کیا تا کہ تجھے پتہ لگے کہ دین کی مدد کرنے سے
دولت کا منبع پیدا ہو جاتا ہے۔ ۲۔ دل و جان سے کوشش کرتا کہ تیرے ہاتھوں سے کوئی خدمت اسلام ہو
جائے اگر یہ شربت پیدا ہو جائے تو تو بقائے دوام حاصل کرلے گا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۸۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
أولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہ لوگ مظفر و منصور ہو جائیں گے۔ دنیا میں با مراد اور کامیاب ہونے کا یہ
زبردست ذریعہ ہے اور اس کا ثبوت موجود ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی لائف پر نظر کرو
ان کی کامیابیوں اور فتح مندیوں کی اصل جڑ کیا تھی ؟ یہی ایمان اور اعمال صالحہ تو تھے ورنہ اس سے
پہلے وہی لوگ موجود تھے ، وہی اسباب تھے ، وہی قوم تھی لیکن جب ان کا ایمان اللہ تعالیٰ پر بڑھا
اور ان کے اعمال میں صلاحیت اور تقوی اللہ پیدا ہوا تو خدا تعالیٰ کے وعدوں کے موافق وہ دنیا میں
بھی مظفر و منصور ہو گئے تا کہ ان کی اس دنیا کی کامیابیاں آخرت کی کامیابیوں کے لئے ایک دلیل
اور نشان ہوں ۔ یہ نسخہ صرف کتابی نسخہ نہیں ہے نسخہ نہیں ہے بلکہ ایک تجربہ شدہ اور بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے جو اسے
ستعمال کرتا ہے وہ یقینا کامیاب ہوگا اور منعم علیہ گروہ میں داخل ہو جاوے گا۔ پس اگر تم چاہتے ہو
کہ با مراد ہو جاؤ تم چاہتے ہو کہ منعم علیہ بنو تو دیکھو! اس نسخہ کو استعمال کرو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ جون ۱۹۰۴ صفحه (۸)
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ اس آیت شریفہ میں
کامیابی کے تین اصول بتلائے گئے ہیں ۔ ایمان بالغیب، دکھا اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنا۔ دراصل
ہر ایک کام جس کو انسان اختیار کرے اس میں انسان تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے جبکہ یہ تین کام
کرے۔سب سے اول غیب سے کام لیا جاتا ہے۔ تمام ریاضی کی بنیاد غیب پر ہے۔ نقطہ، دائرہ اور خط
سب فرضی ہوتے ہیں اور اسی پر سب ریاضی کا علم بنتا ہے۔ علم حساب بھی فرضی باتوں سے شروع ہوتا
ہے۔ لڑکوں کو سوال حل کرنے کے لئے دیا جاتا ہے کہ ایک شخص کے پاس دس ہزار روپیہ ہے۔ وہ
تجارت کرتا ہے اس بھاؤ خریدتا ہے اُس بھاؤ بیچتا ہے۔ بتلاؤ کیا منافع ہوگا ۔ یہ سب فرضی باتیں ہیں
نہ کوئی شخص ہے، نہ کچھ روپیہ ہے، نہ کوئی تجارت ہے لیکن اسی سے بچہ بڑا حساب دان بن جاتا ہے۔
پولیس بھی غیب سے کام چلاتی ہے۔ اس کو پکڑو، اس کی تلاشی لو، آخر مقدمہ نکل ہی آتا ہے۔
ایسا ہی دعا اور توجہ ہے۔ میری تحقیق ہے کہ جو شخص ہدایت کے واسطے دعا نہیں مانگتا وہ کبھی
فائدہ نہیں اُٹھاتا۔

حقائق الفرقان
۸۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
تیسر اگر کامیابی کا خرچ کرنا ہے۔ ہر ایک کام کے واسطے پہلے کچھ خرچ کرنا پڑتا ہے پھر
اتنا ہی نفع ہوتا ہے ۔ ریل بنائی جاتی ہے۔ ایک میل پر ایک لاکھ روپے کے خرچ کا اندازہ ہوتا
ہے ۔ جب یہ خرچ ہو چکتا ہے تو پھر آمدنی بھی کروڑوں کی ہوتی ہے۔
البدر کلام امیر حصہ دوم مؤرخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱ ۳۲۰)
- وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ
يُوقِنُونَ
-
ترجمہ۔ اور جو لوگ مانتے ہیں اس کلام کو جو تیری طرف اتارا گیا اور جو اتارا گیا تجھ سے پہلے
لوگوں پر اور وہ پیچھے آنے والی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
تفسیر - وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ -
پھر ان متقیوں کے لئے ہدایت ہے جو اس سے زیادہ ترقی کر کے اس وحی کو مانتے ہیں
جو تیری طرف نازل ہوئی اور جو تجھ سے پہلے نازل ہوتی رہی اور آخری کی گھڑی پر بھی وہ
یقین رکھتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۳)
مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ سے وہ سب وحی مراد ہے جو کہ خدا وند کریم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم پر نازل فرمائی ہے خواہ وہ کسی رنگ میں ہو اور ما أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وہ گل وحی الہی ہے جو کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء پر نازل کی گئی اور گل اس لئے لیا ہے کہ ما کا لفظ جبکہ یہ
موصولہ یعنی بمعنے جو ہو تو عام اور سب کو شامل ہوتا ہے لیکن چونکہ سب انبیاء کا ہم کو علم نہیں جیسا کہ خداوند
کریم نے فرمایا ہے وَ مِنْهُم مَّنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ (المومن : ۷۹ ) ( اور به اور بعض انبیاء سے وہ ہیں
جو کہ ہم نے تیرے آگے بیان نہیں کئے ) تو پھر جو کچھ ان پر اتارا گیا ہے اس کا ہمیں کب علم ہو
سکتا ہے؟ پس لفظ ما کو موصولہ یعنی بمعنے جو قرار نہیں دینا چاہیے اس کو مصدر یہ قرار دیا جائے یعنی
جو کہ ما بعد کے فعل کو مصدر بنا دیتا ہے جس سے فعل اور باقی اسماء بنائے جاتے ہیں تا کہ ترجمہ یہ
ہو جائے اور جو ایمان لاتے ہیں تیری طرف اُتارے جانے پر اور تجھ سے پہلے اُتارے جانے

حقائق الفرقان
۸۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
پر اور پیچھے آنے والی پر یقین کرتے ہیں اور اس صورت میں اُن کا رڈ ہوگا جو کہ نبوت کے اور وحی کے
منکر ہیں جیسے کہ برہمو لوگ ہیں کہ نبوت کے صریح منکر ہیں اور عبداللہ بن عباس اور عبد اللہ بن مسعود عبدالله بر
اور بہت سے اور صحابہؓ نے فرمایا ہے کہ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ الح سے مراد وہ مومن ہیں جو کہ
عربوں میں سے ہوئے ہیں اور وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ ال سے مراد اہلِ کتاب کے
مومن ہیں اور مجاہد تابعی نے کہا ہے کہ ان دونوں سے عام مومن مراد ہیں اور تفسیر ابن کثیر میں اسی کو
پسند کیا گیا ہے اور الَّذین کا مکر رلانا اور پہلے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ اور دوسرے میں علی ھدی کہنا اور پھر
دوباره او ليک لانا اور نئی خبر کا لانا صحابہ کے قول کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ ان سب باتوں سے یہی
ثابت ہوتا ہے کہ دو متغائر عبارتوں سے متغائر لوگ مراد ہیں لیکن سورۃ بقرہ کے آخر میں جو یہ آیا ہے
کہ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَ مَلبِكَتِهِ ( البقرۃ : ۲۸۲) تو یہ مجاہد کے قول کی تائید کرتا ہے کیونکہ اس سے
یہی ثابت ہوتا ہے کہ سب کا مومن بہ یکساں ہے اور آخرۃ چونکہ قرآن مجید میں بعض مقام پر دار یا
یوم ملا کر لایا گیا ہے جیسا کہ آتا ہے وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ (یوسف:۱۱۰) ( اور ضرور پیچھے آنے والی
حیاتی کی حویلی بہتر ہے ) اور الْيَوْمُ الْآخِر ( پیچھے آنے والا دن ) اور دار آخرت اور یوم آخر
سے مراد حشر کا وقت ہے لہذا مفسّروں نے یہاں پر اکیلے الْآخِرَةِ سے بھی حشر کا وقت اور
قیامت ہی مرا د رکھا ہے لیکن ماقبل پر یعنی مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ اور مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ (البقرۃ:۵) پر نظر
کرنے سے حضرت خاتم النبیین کی دوسری بعثت ثابت ہوتی ہے جس کا کہ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي
الْأُمِّيِّنَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ
قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (الجمعة: ۳، ۴)
اللہ وہ ہے کہ جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول بھیجا ہے جو کہ ان سے ہے کہ ان پر اللہ کی آیتیں
پڑھتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اگر چہ اس سے پہلے کھلی کھلی گمراہی
میں تھے اور ان آخرین میں بھی اس رسول کو بھیجے گا جو اب تک ان پہلوں کے ساتھ نہیں ملے ) میں
ذکر آیا ہے کیونکہ یہاں سے صاف صاف ثابت ہے کہ آنحضرت ایک دفعہ تو امی لوگوں میں مبعوث

حقائق الفرقان
۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوئے یعنی بھیجے گئے اور ایک دفعہ ان پیچھے آنے والوں میں بھی مبعوث ہوں گے جو کہ ان پہلوں کے
ساتھ نہیں ملے ۔ پس ما قبل پر نظر کرنے سے وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرۃ:۵) کے یہ معنے ہوں گے
کہ وہ لوگ پیچھے آنے والی بعثت نبی کریم پر یقین کرتے ہیں۔ یہ تو اس صورت میں ہوں گے جب
ما قبل میں یعنی ما أُنزِلَ میں ما مصدر یہ لیا جائے یعنی دوسرے ترجمہ کے لحاظ سے یہاں پر بھی بعثت
مراد ہو گی جیسی کہ ما أُنزِلَ سے بعثت مراد ہے اور اگر ما موصولہ بمعنی جو بنایا جاوے یعنی پہلا ترجمہ لیا
جائے تو اس سے وحی مراد ہے جو کہ پیچھے آنے والی ہے جیسے کہ ما أُنْزِلَ سے وحی مراد ہے پس پہلے ترجمہ
کے لحاظ سے وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرۃ: ۵) کے یہ معنے ہوں گے اور وہ لوگ پیچھے آنے والی وحی پر
یقین لاتے ہیں۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۵ نومبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۹۲ تا ۱۹۴)
متقی کی چوتھی علامت وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ
يُوقِنُونَ (البقرة: ۵) اور وہ لوگ جو اس ( کلام النبی اور تمام اس وحی کے ساتھ ) ایمان لاتے ہیں جو
تیری طرف نازل ہوا ( اور یہ امر ان پر واضح ہونے سے کہ خدا کی صفت تکلّم ہمیشہ سے ہے ) تجھ سے
پہلے جو ( کلام النبی ) نازل ہوئی اس کو بھی مانتے ہیں ( اور اس صفت تکلم کو صرف تجھ تک بھی محدود نہیں
کرتے) اور پیچھے آنے والی ( کلام النبی ) پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ بتلاتا ہے کہ متقی کی صفت ایک یہ بھی ہے کہ مکالمہ النبی پر اس کا ایمان
ہوتا ہے اور وہ خدا کو کسی زمانہ ماضی، حال اور مستقبل میں گونگا نہیں مانتا۔
خدا تعالیٰ کے اس صفت تکلم کا ذکر ایمان، اقام الصلواۃ اور انفاق رزق کے بعد اس لئے ضروری
ہے کہ ان اعمال کا یہ تقاضا عملی طور پر ایک متقی کے واسطے ہونا چاہیے کہ آیا اس کی محنت خدا شناسی کا
کوئی راستہ اس کے واسطے صاف کر رہی ہے کہ نہیں؟ اور جس راہ پر میں نے قدم مارا ہے کیا اس پر
دوسرے بھی قدم مار کر تسلی یافتہ ہوئے ہیں کہ نہیں؟ تو اس کو یہ نظیر زمانہ ماضی، حال میں ملتی ہے جس
سے آئندہ کے لئے اُسے یقینی حالت پیدا ہو جاتی ہے۔
خدا تعالیٰ کی صفت تکلم کے بارے میں انسانوں کے تین گروہ ہیں (۱) وہ تو سرے سے

حقائق الفرقان
۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
انکار کرتے ہیں اور خدا کو گونگامان بیٹھے ہیں (۲) وہ جن کا یہ اعتقاد ہے کہ ازمنہ گزشتہ میں خدا ایک
حد تک بول چکا مگر آئندہ وہ لوگوں سے یا کسی سے بولتا نہیں (۳) جن کا یہ اعتقاد ہے کہ خدا تعالیٰ
ہر زمانہ میں کلام کرتا ہے۔ تیسری قسم کے لوگ ہی ہمیشہ بامراد اور کامیاب ہوتے رہے ہیں اور
ہر ایک مومن کی یہی صفت ہونی چاہیے اور یہی اعتقاد ہے جو کہ اعلیٰ اعلیٰ مراتب اور درجات
حاصل کرواتا ہے ۔ اس کے مخالف جس قدر عقیدہ ہیں وہ اللہ تعالیٰ کو ایک کامل ہستی نہیں مانتے بلکہ
ان کا اللہ ناقص خدا ہے۔ ان کا مذہب ناقص مذہب ہے۔ یہ شرف سچے اور زندہ مذہب ہونے کا
صرف اسلام اسلام ہی ہی کو ! حاصل ہے اور چونکہ متکلم ازل سے ایک ہی ذات پاک ہے اس لئے یہ بھی
ضروری ہے کہ اصولاً ہر ایک زمانہ کے الہام کی تعلیم ایک ہی ہو اور ہر زمانہ کے الہامات ایک
دوسرے کے مؤید اور مصدق ہوں ۔
مکالمہ البہی کے ذکر کا اس مقام پر یہ فائدہ بھی ہے کہ انسان کو حرص پیدا ہوتی رہے کہ خدا مجھ
سے بھی کلام کرے اور اپنے اعمال کو سنوار کر ادا کرے جیسے ایک شخص کو سخی دیکھ کر اس کے پاس سوالی
جمع ہو جاتے ہیں کہ ان کو بھی ملے اور جن اعمال سے یہ شرف مکالمہ کا حاصل ہو سکتا ہے ان کو اول بیان
فرمادیا ہے کہ وہ سب اعمال ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے مطابق ہوں ۔
کلام النبی کے نزول اور اس کی ضرورت پر ہمیں ریمارک دینے کی ضرورت نہیں ہے
براہینِ احمدیہ سے اس کا عقدہ پورے طور پر حل ہوتا ہے ۔ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ لَو مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ پر اس
لئے مقدم رکھا ہے کہ سب سے مقدم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے یعنی وہ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
جس کو ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ تصدیق کرتا ہے یہ نہیں کہ جو رطب و یابس اور ترجمه در ترجمه در ترجمہ پادریوں
وغیرہ کے اپنے خیالات صحفِ سابقہ میں ملے ہوئے ہیں ان کو بھی مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ میں شمار کر لیا
جاوے بلکہ سابقہ اور آئندہ سب کا معیار ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ ہے اور اسی لئے بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ سے
بھی یہ مقدم ہے۔

حقائق الفرقان
۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
بِالْآخِرَةِ کے ساتھ ما انزل کا کلمہ استعمال نہیں کیا ہے کیونکہ آئندہ مکالمہ النبی کا جس قد ر سلسلہ ہو
گا وہ آنحضرت صلعم کے طفیل ہو گا اور مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ سے اس کا وجود الگ نہ ہوگا اور چونکہ اس
کے ذریعہ سے مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ پر ایک کامل یقین حاصل ہوتا جاوے گا اِس لئے آخرۃ کے ساتھ
يُوقِنُونَ کا لفظ رکھا ہے۔
اس کا اطلاق خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خود آنحضرت صلعم کی ذات پر اس
طرح ہوا کہ اس سورت کے بعد اور بھی حصہ قرآن کریم کا آپ پر نازل ہوا اور صحابہ اس
کو مان کر گویا اس آیت پر عامل ہو گئے ۔
آخرة ۔ اس کے معنے پیچھے آنے والی بات کے کئے ہیں۔ کلام النبی پر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا
ہے کہ آئندہ مکالمہ الہیہ کی طرف اشارہ ہے۔ اب اعمال کے لحاظ سے دیکھا جاوے تو ہر ایک عمل کے
بعد جو ایک نتیجہ اس کا ہے اس پر یقین کا ہونا ضروری ہے کیونکہ جب تک انسان کے دل میں یقینی طور
پر یہ بات نہ بیٹھ جاوے کہ میرا ہر ایک عمل خواہ اس کا تعلق صرف قلب سے ہے یا اس میں اعضاء بھی
شامل ہیں ضرور ایک نتیجہ نیک یا بد پیدا کرے گا اور میری اس عملی تخمریزی پر ثمرات مرتب ہوں گے
تب تک گناہ سے رہائی ہرگز ممکن ہی نہیں ہے اور بجز اس علاج کے اور کوئی علاج گناہ کا نہیں ۔
(دیکھو البدر جلد ۱ صفحہ ۶۹) جب کوئی آگ کو جلانے والی جانتا ہے تو اس میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ اصفحہ ۶۹) جب کوئی آگ کو جلانے والی جانتا
بچہ اسی وقت تک انگار کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے جب تک اس کے دل میں یہ نہیں بیٹھا ہوا میں
ہوتا کہ یہ جلا دیوے گی لیکن جب یہ علم اُسے ہو جاتا ہے تو پھر ہر گز ہاتھ نہیں بڑھاتا ۔ غرضیکہ گناہ
کا صدور اس وقت تک ہے جب تک یقینی علم گناہ کے بدنتائج پر نہیں ہے۔ جس قدر حرام خور یاں
اور فسق و فجور ہوتے ہیں اگر انسان ایک قلب سلیم لے کر اپنے اپنے محلہ میں یا تعارف میں ایسے
بدکاروں کے آخرت یعنی نتائج دیکھے تو اسے پتہ لگے گا کہ یہ آخرت کا مسئلہ بالکل ٹھیک ہے۔
غفلت اور گناہ ایک ایسی شئے ہے کہ بلا اثر کئے کے ہرگز نہیں رہ سکتا ۔ مثلاً اگر غلطی سے ہی
کا نٹا لگ جاوے تو کیا اس کا دُکھ نہ ہوگا یا زہر کھالی جاوے تو کیا ہلاکت کا باعث نہ ہوگی؟ اسی لئے یا نہ

حقائق الفرقان
۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
خدا تعالیٰ نے بدکاروں کے انجام اپنی کتاب میں لکھ دیتے ہیں کہ عبرت ہو اور اسی لئے پہلی باتوں
کے ساتھ تو لفظ ایمان کا رکھا ہے مگر آخرت کے ساتھ یقین کا۔
اور جب متقی کے اعمال ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے موافق اپنے اپنے محل اور موقعہ پر ہوں گے تو اس کی
آخرت یہ ہوگی کہ مرتبہ یقین کا اُسے حاصل ہوگا۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳)
مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ۔ پہلے لوگوں کو جو ہدایت نامے آئے وہ سب قرآن شریف میں موجود ہیں ۔
ہمیں کیا معلوم ہے کہ جہان کب سے ہے اور خدا کے نبیوں اور رسولوں اور کتابوں کا کیا شمار ہے۔
یسوعی لوگ دنیا کی عمر پانچ چھ ہزار سال قرار دیتے ہیں اور آر یہ لوگ بھی کچھ ہند سے لکھ کر دنیا کی عمر قرار
دیتے ہیں مگر قرآن شریف نے کوئی حد بندی نہیں کی ۔ ہاں اُن تمام مشتر کہ ہدایت کی باتوں کو جو
پہلوں پر نازل ہوئیں اور ہمارے لئے ضروری ہیں اس پاک کتاب میں جمع کر دیا ہے۔
۶
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲)
أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں اللہ کے بتائے ہوئے راستہ پر اور یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں ۔
تفسير أوليكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ ، وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ یہ لوگ ا ۔ یہ لوگ اپنے رب کی طرف سے
ہدایت کے گھوڑوں پر سوار ہو جاتے ہیں۔ اور یہی لوگ وہ ہیں جو مظفر و منصور ہوں گے۔
منعم علیهم
اللہ نے دنیا میں مظفر و منصور ہونے کا گر بتا دیا۔ وہ لوگ جو حق و حقیقت ۔ سے دور ہیں وہ
کے بعد مغضوب علیہم ہو جا ہو جاتے ہیں ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱٫۴ ۱۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
یہی لوگ ( جن کا اوپر ذکر ہوا ) اپنے رب سے ہدایت پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو
مظفر و منصور ہوں گے ۔
اس سے سابقہ آیات میں متقی کی تعریف اور معنے بیان کر کے اب اللہ تعالیٰ نے بطور نتیجہ کے بتلا
دیا کہ متقیوں کے لئے اس کتاب سے ہدایت پر ہونے کے یہ معنے ہیں کہ جب انسان ایمان
بالغیب رکھ کر اور حقوقِ الہی اور حقوق العباد کو کما حقہ ادا کر کے اور خدا تعالیٰ کے کلیم ہونے پر ایمان لا کر

حقائق الفرقان
۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنے اعمال کے نتائج اور ثمرات پر کامل یقین رکھتا ہے تو ہر ایک حجاب دُور ہو کر اس کو کامیابی نصیب
ہوتی ہے اور متقی کے ہدایت پر ہونے کی یہ ایک دلیل بیان فرمائی ہے کہ اگر وہ کامیاب ہو جاویں تو پھر
اُن کی کامیابی ان کے راہ راست پر ہونے کی دلیل ہے۔ دعویٰ کر کے دشمن پر ایک خاص غلبہ پانا ایک
خاص نشان صداقت کا ہوتا ہے۔ آنحضرت اور آپ کی جماعت کو دیکھو اللہ تعالیٰ کا یہ کس قدر احسان
ہے اور کیسا شکر کا مقام ہے کہ ہم لوگوں کو اب ان باتوں کو سماعی طور پر نہیں ماننا پڑتا ہے بلکہ خدا کے
کرم و فضل سے ایک علی ھدی اور صلح وجود ہمارے زمانہ میں موجود ہے اور عرصہ بائیس سال سے
جو کامیابی وہ دشمنوں پر حاصل کر رہا ہے وہ اس کے راہِ راست پر ہونے کی دلیل ہے اور یہی وہ اوہ کر
منہاج نبوت ہے جس کو وہ دکھلاتا ہے اور کم بخت نادان دشمن نہیں دیکھتے ۔۔۔۔۔۔۔ کامیابی یعنی
امن ، آرام اور سکھ کی زندگی کے اسباب اور اس کے اصول اس میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرما کر
اب آگے مغضوب علیہم گروہ کے حالات بیان کئے ہیں ۔
مفل
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۰)
مُفْلِحُونَ - مظفر و منصور، کامیاب۔ یہ ہدایت یافتوں کا نشان ہے۔ اگر آجکل مسلمان
ہدایت پر ہوتے تو وہ ایسے ذلیل و حقیر نہ بنتے بلکہ اپنے ہر کام میں مظفر ومنصور ہوتے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ ر اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲)
- إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے حق کو چھپا یا برابر ہے ان پر کیا ڈرایا تُو نے انہیں یا نہ ڈرایا تو نے انہیں
وہ نہ مانیں گے (کبھی)۔
تفسیر۔ یہ غضب گفر سے پیدا ہوتا ہے۔ پس فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا جن لوگوں نے کفر اختیار
کیا وہ ایمان نہیں لائیں گے بطور جملہ معترضہ اس کی وجہ بیان فرمائی۔ جملہ معترضہ مبتدا و خبر کے درمیان
میں کئی وجوہات سے آتا ہے۔ ایک وجہ بیان کرنے کے لئے چنانچہ یہاں اسی لئے فرمایا سواء
عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ کہ برابر ہو گیا ہے ان پر تیرا ڈرانا یا نہ ڈرانا ۔ یعنی وہ

حقائق الفرقان
۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
کافر تیرے انذار و عدم انذار کو مساوی سمجھتے ہیں۔ جب کسی کی نصیحت کا عدم وجود برابر سمجھ لیا گیا تو
پھر کچھ پرواہ نہ رہی ۔ اس ناعاقبت اندیشی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایمان ز ہ ہوتا ہے کہ ایمان نصیب نہیں ہوتا۔
تین مرضیں ہیں ۔ سب سے پہلے تو وہ جو بات کو سنتا ہی نہیں ۔ پہلے ہی سے انکار کر دیا
(۲) دوسرا وہ جس نے سنا مگر اس کا سننا نہ سننے کے برابر ہے (۳) تیسرا وہ جو نگاہ سے کام نہیں
لیتا کہ نہ ماننے والوں کا کیا حشر ہو رہا ہے کوئی بات ہو اس کو غور سے سن لینا پھر فکر کرنا بہتر ہے کہ
یہ میرے لئے برکت کا موجب ہے یا نقصان کا ۔ پھر دیکھے کہ اس کے ماننے والے آرام میں
ہیں یا نہیں اور اس کے نہ ماننے والوں کا انجام کیا ہو رہا ہے؟
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
گے
بیشک وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور تیرے انذار اور عدم انذار کو برابر جانا وہ مومن نہ بنیں ۔
كَفَرُوا یعنی اپنے اختیار سے کفر کیا۔ کفر کے معنے انکار حق کو چھپانا، ڈھانک دینا۔ اور یہ سب باتیں
انسانی اختیار میں ہیں ۔ جس طرح سے ادویات میں خواص اور تاثیرات ہیں کہ جو ان کو استعمال کرتا ہے
وہ ان سے ضرور مؤثر ہوتا ہے اسی طرح سے انسانی اعمال کی بھی تاثیرات ہیں کہ اس کا ہر ایک عمل اس
کی روح پر ایک اثر کرتا ہے اور وہ اثر اس کی ایمانی حالت میں ایک کیفیت پیدا کرتا ہے اور جس
طرح سے کہ ایک طبیب اغذیہ اور ادویہ کے خواص سے واقف انسانوں کو مفید اور مضر اشیاء کا علم بتلاتا
ہے اور جو اس کی بتلائی ہوئی بات پر یقین کر کے عمل کرتے ہیں وہ سکھ اور امن سے رہتے ہیں اور جو
نہیں عمل کرتے بلکہ اس کے علم کو غیر ضروری خیال کر کے اپنی ضد اور ہٹ پر رہتے ہیں وہ دکھ بھگتے ہیں
اسی طرح انبیاء کو انسانی اعمال اور افعال اور اقوال کے خواص کا علم ہوتا ہے وہ ایسے وقت میں آتے
ہیں جبکہ انسان بستر بیماری پر ہوتے ہیں یعنی ایک معالج کے حکم میں ان کے پاس آتے ہیں جو لوگ
اس کی باتوں کا انکار کرتے ہیں اور جن مضر باتوں سے وہ روکتا ہے اُس سے نہیں رکھتے بلکہ اس کی
ضرورت کو ہی محسوس نہیں کرتے وہ ضرور دکھ پاتے ہیں۔ یہی بلا اب اس زمانہ میں بھی لوگوں کو لاحق
حال ہے کہ ایک نذیر کے وجود اور عدم وجود کو برا بر خیال کر رہے ہیں۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے

حقائق الفرقان
۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایمان نہ لانے کی وجہ یہ بتلائی ہے کہ انہوں نے ایمان بالغیب سے کام نہ لیا اور کفر کیا اور آخرت یعنی
نتائج اعمال پر جو یقین چاہیے تھا اس کے نہ ہونے سے ایک مامور کے ڈرانے اور نہ ڈرانے کو برابر جانا
یعنی اس کی ضرورت نہ سمجھی ۔ نتیجہ اس سے یہ نکلا کہ جب خدا تعالیٰ کی کسی نعمت کی قدر نہیں کی جاتی اور
ایک شئے کے ہونے اور نہ ہونے کو یکساں سمجھا جاتا ہے تو وہ ایمان جس پر بڑے بڑے علوم حقہ کا
مدار ہوتا ہے اُسے نصیب نہیں ہوتا جیسے کہ اس سے پیشتر کسی حصہ درس قرآن میں ذکر ہوا ہے کہ اگر
ایک شخص اُستاد کے بتلانے پر الف کو الف اور ب کو ب نہ مانے تو پھر وہ تحصیل علوم سے محروم رہے گا
اسی طرح جب ایک شخص عربی یا انگریزی زبان کے سیکھنے اور نہ سیکھنے کو برا بر خیال کرے تو وہ ان
دونوں زبانوں سے کیا فائدہ حاصل کرے گا ؟ کچھ بھی نہیں ۔ اسی طرح سے جو لوگ خدا کے
ماموروں پر ایمان نہیں لاتے اور ان کی ہداتیوں پر عمل درآمد نہیں کرتے وہ دولت ایمان سے تہی
دست رہتے ہیں ۔ ایمان اُس وقت نصیب ہوتا ہے جبکہ انذار کو ترجیح دیوے اور یہ بھی انسان کا
اختیاری امر ہے کیونکہ ایمان لانے اور کفر کرنے میں خدا نے کسی کو مجبور نہیں کیا بلکہ فرما یا إِنَّا هَدَيْنَهُ
السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا (الدھر: ۴) یعنی ہم نے اسے راستہ دکھا دیا ہے اب وہ خواہ شاکر ہو خواہ
کافر ۔ بلکہ ایک اور جگہ فرماتا ہے وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدى (الانعام: ۳۶) یعنی خدا نے
اگر جبر کرنا ہوتا تو ہدایت کے واسطے کرتا کہ سب کے سب مومن ہو جاتے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۳۰)
غرض جب خدا نے مخلوق کو پیدا کیا اور اس پر اپنا کمال رحم کیا کہ اس کے فائدے کی اشیاء اس
کے لئے بنائیں جس سے اس کے وجود کا قیام اور دفعیہ حوائج ہوتا رہتا ہے۔ تو جس حالت میں اس نے
ہدایت کے واسطے مجبور نہ کیا تو کفر اور ضلالت کے واسطے کیوں مجبور کرتا اور نیک اعمال کی بجا آوری پر
رضا مندی اور بداعمالی پر نارضامندی کا کیوں اظہار کرتا ؟
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ ۔ قبل ازیں یہ بات تھی کہ ایک صادق صداقت لے کر آیا اور اس کا ان لوگوں نے
کفر یعنی انکار کیا۔ اب دوسری بات یہ کی کہ اس انکار کے بدنتائج جو ایک صادق آ کر بیان کرتا ہے ان

حقائق الفرقان
१५
سُورَةُ الْبَقَرَة
کولوگ بیہودہ اور لغو جان کر اس کے وجود کی ضرورت کو محسوس نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ اگر تو مبعوث
ہوتا تو کیا اور نہ مبعوث ہوتا تو کیا۔ اس کی بعثت سے پہلی حالت جو ان لوگوں کی ہوتی ہے بعثت کے
وقت اس میں کچھ تغیر نہیں کرتے اس لئے خدا تعالیٰ ان کو ایمان لانے کی توفیق بھی عطا نہیں کرتا۔ اس
لئے خدا تعالیٰ نے بطور نتیجہ کے آگے بیان کیا ہے کہ لا يُؤْمِنُونَ یہ لوگ ایمان نہ لاویں گے کیونکہ
ایمان تو مان لینے کا نام ہے۔ مگر جب انہوں نے ایک شخص کے وجود اور عدم وجود کو ہی برابر جانا تو
ایمان لانا کیسا ؟ ایمان تو بعد شنید اور بعد ارادہ اتباع کے ہوتا ہے ۔
خوب یاد رکھو! کہ اس آیت میں دو اسباب بیان کئے ہیں جن کا نتیجہ ہوا کرتا ہے کہ ایک
صادق کے ماننے کی توفیق نہیں ملا کرتی ۔ ایک تو انکار دوسرے اس کے وجود اور عدم وجود یا انذار
اور عدم انذار کو برابر جاننا۔ اب بھی جو لوگ منکر ہیں اور پھر اپنے انکار پر چلے آتے ہیں اس کا
باعث یہی ہے۔ بعضوں کا انہماک تو دنیاوی اشغال کی طرف اس قدر ہے کہ ان کو خبر ہی نہیں کہ
خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو کیوں پیدا کرتا ہے؟ اگر کسی سے نام سن بھی لیا تو پھر اس امر کی ضرورت
محسوس نہیں کرتے کہ تحقیق و تفتیش کر کے اس کا جھوٹا یا سچا ہونا تو دیکھ لیں ۔ اس قسم کے لوگ
دولت ایمان سے محروم رہتے ہیں ۔
نتائج عمل
یہ دنیا جائے اسباب ہے اور ہم رات دن مشاہدہ کرتے ہیں کہ جیسے ایک نیک عمل کے بجالانے
سے دوسرے نیک عمل کی توفیق ملتی ہے اسی طرح ایک بدی کرنے سے دوسری بدی کرنے کی جرات بھی
پیدا ہوتی ہے۔ مثلاً دیکھو انسان جب اوّل بد نظری کرتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دوبارہ اس
حسن و ادا کو دیکھتا ہے پھر کوئی خط و خال پسند آیا اور محبت نے غلبہ کیا تو آہستہ آہستہ اس کے کوچہ اور گلی
میں جانے کا شوق پیدا ہوتا ہے جس پر اس نے بد نظری کی تھی اور اگر ملاقات کا اتفاق ہوا تو ہاتھ،
زبان ، آنکھ اور خدا معلوم کن کن اعضاء سے وہ معصیت میں مبتلا ہوتا ہے یہ نتیجہ کس بات کا تھا ؟ اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی