سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 41
حقائق الفرقان
۵۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے حضور حضور سننے کے عادی ہو جاتے ہیں اس واسطے ان کو بہت سی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ پھر
ان کا اثر قوم پر پڑتا ہے اور آخر وہ قوم پانچوں عیب شرعی ہو جاتی ہے چنانچہ اسی قانون کے موافق
بنی اسرائیل میں یہ عیوب آ گئے اور پھر ان پر خدا کی طرف سے ذلت اور مسکنت لیس دی گئی ۔
بیگاروں میں پکڑے جاتے تو وہی ، اینٹیں پکوانے کے کام لئے جاتے تو ان سے ، پھر ایک اور
قانون النبی ہے کہ جب اصل گناہوں والے لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں تو پھر اس نکبت زدہ قوم میں ہی
سے خدا کا کوئی پاک بندہ پیدا ہوتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ وہ قوم سنبھلتی ہے ۔ چنانچہ جب
بنی اسرائیل کی نکبت انتہا کو پہنچی اور اصل مجرم ہلاک ہو چکے تو حضرت موسیٰ پیدا ہوئے چنانچہ ان
کے ذریعہ بنی اسرائیل کو پھر نجات کی راہیں دکھائی گئیں ۔ آپ کا منشاء تھا کہ جہاد کے لئے یہ قوم تیار ہو
اور ملک شام کی وارث ہو اس لئے آپ نے حکم دیا۔ يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ
اللهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ (المائدة : ٢٢)
حضرت موسی تو انہیں فاتح بنانا چاہتے تھے مگر انہوں نے بے ادبی کا کلمہ منہ سے نکالا کہ وہ
بڑے بہادر ہیں ہم سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ، جا تو اور تیرا رب جا کر لڑتے پھرو۔ قرآن کے درس
میں کوئی بنی اسرائیلی شامل نہیں ہوتا ۔ پس یہ قصہ کیوں سنایا ؟ اس لئے کہ حضرت نبی کریم نے بھی
اپنی قوم کو شرک میں مبتلا دیکھا۔ آپ کا بھی یہی منشاء تھا کہ اس ملک سے نکل کر صحابہ مقابلہ کریں اور
فاتح بنیں آپ کی قوت قدسیہ کا اثر یہاں تک بڑھا ہوا تھا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحابہ سے پوچھا کہ کیا تم جہاد کو تیار ہو تو انہوں نے جواب دیالا نَقُولُ كَمَا قَالُوا لِمُوسَى اذْهَبْ
انْتَ وَرَبُّكَ فَقَا تِلَا بَلْ نُقَاتِلُ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِك " ( بخارى - كتاب المغازى باب
قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ ۔۔۔۔۔ یعنی ہم حاضر ہیں آپ جہاں چاہیں لے جائیں۔
ايتم بينة - ایک آیت تو یہ کہ فرعون کی غلامی سے نکالا نجَّيْنَكُمْ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمُ
اے اے قوم! اُس پاک ملک میں داخل ہو جاؤ جس کو اللہ نے تمہارے لئے محفوظ رکھا ہے ( اور لکھ دیا ہے کہ
وہ تمہیں کو ملے ) اور تم الٹے پھرو۔ ۲ے ہم نہیں کہیں گے وہ جو انہوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تو اور تیرا رب جاؤ
اور دونوں جنگ کرو ۔ بلکہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور آپ کے بائیں بھی لڑیں گے۔
حقائق الفرقان
سُوءَ الْعَذَابِ ۔ (البقرة : ۵۰)
۵۱۸
۲۔ پھر جنگل میں موقع پر پانی برسایا اور بلا محنت رزق دیا۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
۔ بادشاہ ہو گئے لیکن چونکہ انہوں نے انعام البہی کی قدر نہ کی اس لئے ان پر پھر طرح طرح
کے عذاب آئے۔
عقاب۔ یہ عقاب نکلا ہی عقب سے۔ مطلب یہ کہ اللہ کی سزا اعمال کے عقب میں نازل ہوتی
ہے چنانچہ فرمایا مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمُ (الشوری: ۳۱) مَا اور مِنْ حصر
کے لئے ہیں گویا بڑی تاکید سے فرماتا ہے کہ تمہاری تکالیف تمہاری نافرمانی کا نتیجہ ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۶)
العقاب۔ وہ عذاب جو نا فرمانی کے بعد نازل ہوا۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۲)
بنی اسرائیل کو کس قدر کھلے کھلے نشان دیئے ۔ ان کے دشمن کو ان کے سامنے اسی بحر میں
جس سے وہ صحیح سلامت نکل آئے ان کے دیکھتے دیکھتے ہلاک کیا۔ ان کے املاک کا وارث
کیا اور پھر یہ کہ بنی اسرائیل سب کے سب غلام تھے ۔ حضرت موسی خود فرماتے ہیں وَ تِلْكَ نِعْمَةُ
تَيْتُهَا عَلَى أَنْ عَبَدَتَ بَنِي إِسْرَائِيلَ (الشعراء : ۲۳) خدا نے ان پر یہاں تک فضل کیا کہ غلامی
سے بادشاہی دی ، نبوت دی، تمام جہانوں کے لوگوں پر فضیلت دی۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ اِذْ جَعَلَ
فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا وَاتْكُمْ مَا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ (المائدة: (٢) لیکن
بنی اسرائیل نے ان انعامات ! انعامات الہی کی کچھ قدر نہیں کی تو وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَ
جب
اے ہمیں نے تمہیں فرعونیوں کے پنجے سے چھڑا یا تھا وہ تمہیں بڑی بڑی تکلیفیں دیتے تھے ۔ ۲ے اور تم پر جو
کچھ مصیبت پڑتی ہے وہ تمہاری ہی بداعمالیوں کی وجہ سے ہے۔ سے اور یہ نعمت جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا
ہے اس لئے ہے کہ تو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو ۔ ہے اُس نے تم میں پیغمبر پیدا کئے اور تم کو بادشاہ بنایا
یعنی سلطنت والی قوم اور تم کو وہ کچھ دیا جو تمہارے زمانے میں کسی کو ہم نے نہیں دیا تھا دنیا جہان سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
بَاءُ بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ (البقرة : ۲۲) کا فتوی ان پر چل گیا ۔ وہی یہود جو تمام جہان کے لوگوں پر
فضیلت رکھتے تھے دنیا میں اُن کے رہنے کے لئے کوئی اپنی سلطنت نہیں ۔ جدھر جاتے ہیں بندروں کی
طرح دھتکارے جاتے ہیں ۔ یہ کیوں ؟ وَ مَنْ يُبَدِّلُ نِعْمَةَ اللهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُ فَإِنَّ اللَّهَ
شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ اب یہاں بنی اسرائیل نہیں بیٹھے سب مسلمان ہی ہیں ۔ مسلمانوں پر خدا نے
بنی اسرائیل سے بڑھ کر انعامات کئے ۔ ان کو نہ صرف بنی اسرائیل کے ملکوں کا وارث کیا بلکہ اور ملک بھی
دیئے۔ ملک شام کے علاوہ افریقہ تک حکومت دی۔ جبل الطارق پر یہی حکمران تھے۔ مشرق میں
کاشغر، بخارا سے چائنا تک پہنچے لیکن جب مسلمانوں نے خدا کی نعمتوں کی قدر نہ کی تو جبل الطارق
جبرالٹر بن گیا۔ کاشغر وغیرہ پر روس کی حکومت ہوگئی۔ گنگا کا کنارا اور سندھ انگریزوں کے قبضہ میں آیا۔
ایسا کیوں ہوا؟ جو بنی اسرائیل نے کیا وہی مسلمانوں نے کیا۔ خدا نے ان کو ایسا دین دیا جو کل دینوں
سے بڑھ کر ہے۔ ایسی کتاب دی جو کل کتب الہیہ کی جامع ہے۔ ایسا نبی دیا جو تمام انبیاء کا سردار ہے
(اور احمدیوں کو تو وہ امام دیا جو تمام اولیاء کا سردار ہے ) بنی اسرائیل کے فرعون کو تو سمندر میں غرق کیا مگر
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرعون ( ابو جہل ) کو باوجود یکہ ہم کتابوں میں یہی پڑھتے آتے
تھے إِمَّا أَنْ لَّا يَكُونَ فِي الْبَحْرِ إِمَّا أَنْ يُغْرَقَ ، خشکی میں غرق کر کے دکھا دیا۔ کس قدر افسوس ہے
کہ مسلمان ان نعمتوں کی بے قدری کر رہے ہیں۔ اس کتاب کی جس کو ذلِكَ الْكِتب (البقرۃ:۳)
فرمایا ( یعنی اگر کوئی کتاب ہے تو یہی ہے ) کچھ پرواہ نہیں کی جاتی ۔ اس میں اس قدر علوم ہیں کہ
شاہ عبدالعزیز فرماتے ہیں کتابیں جمع کرنے کے لئے ۳ کروڑ روپیہ چاہیے ( یہ ان کے زمانے کا ذکر
ہے، اب تو اس قدر کتا بیں ہیں کہ کئی کروڑ روپے بھی کافی نہ ہوں ) لیکن کئی مسلمان ہیں جو اس کے
ہیں جانتے۔ پھر خود پسندی ، خود رائی کا یہ حال ہے کہ نہ قرآن سے واقف ، :
حدیث سے آگاہ۔ نہ حفظ نفس ، حفظ مال، حفظ اعراض کے اصول سے باخبر مگر اپنی رائے کو کلام النبی
ے اور ان پر ذلت اور مسکینی کی مار پڑی اور وہ اللہ کے غضب میں آگئے ۔ (ناشر) کے یا تو یہ (ہلاکت) سمندر
میں نہیں ہوگی یا یہ (سمندر میں ) غرق ہوگا۔ (ناشر)
برد
حقائق الفرقان
۵۲۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
پر ترجیح دینے کو تیار ۔ قرآن کو امام و مطاع نہیں بناتے ۔ تم لوگوں نے دین کے لئے اپنے گھر بار۔
اپنے خویش و اقارب ۔ اپنے احباب وغیرہ کو چھوڑا ہے اگر تم بھی قرآن کی تعلیم حاصل نہ کرو تو
افسوس ہے۔
(البدر جلد ۸ نمبر ۴۶، ۴۷ مؤرخہ ۱۶ استمبر ۱۹۰۹ ء صفحه اول )
٢١٣ - زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ
الَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَاللهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ -
ترجمہ۔ مغروروں کو مرغوب کر دی گئی ، اور پسند آ گئی ہے حق چھپانے والوں کو دنیا ہی کی زندگی اور
وہ ہنسی کرتے ہیں مسلمانوں سے اور متقی اُن کے مرے بعد فاتح اور غالب اور بڑھ چڑھ کر (اور اعلیٰ
درجہ پر ) ہوں گے قیامت میں ۔ اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بے حساب ۔
تفسیر زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا - خوبصورت دکھلائی گئی ہے کافروں کے لئے ورلی زندگی بین کا
فاعل نہیں بتایا۔ یہ امر تحقیق طلب ہے۔ قرآن مجید میں تین موقعہ پر اس کا فاعل مذکور ہے۔ ایک جگہ
حضرت حق سبحانہ فرماتا ہے۔ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ ) قُلُوبِكُم (الحجرات: ۸) دوم
ایک مقام پر فرمایا کہ تم کسی کے بزرگوں کو گالیاں نہ دو وہ تمہارے معبود حقیقی کو گالی دیں گے۔
لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام : عام : ۱۰۹) اس سے
آگے فرماتا ہے ۔ كَذَلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ غرض ایمان کی خوبیاں اور ایمان کے
متعلقات ان کو خوبصورت دکھلانے والا تو اللہ ہے اور وہ جو بدی کو خوبصورت دکھاتا ہے اس کا ذکر اس
آیت میں ہے زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَا دِهِمْ (الانعام: ۱۳۸) اور وَ إِذْ زَيَّنَ لَهُمُ
الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ (الانفال:۴۹) ۔
جو اللہ سے دور آدمی ہیں وہ بد عملیوں کو خوبصورت دکھاتے ہیں۔ غرض زین کے دو فاعل ہیں
لے اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں ۔ ۲۔ اور تم برانہ کہا کرو
اُن کو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں کہیں وہ برا کہہ بیٹھیں گے اللہ کو دشمنی سے بے جانے بوجھے۔ سے اسی طرح
ہم نے پسند کر دیئے ہیں ہر ایک جماعت کو ان کے کام ۔ ہے پسند کر دیا ہے بہت مشرکوں کو اپنے بچوں کا مار ڈالنا ان
کے شریکوں نے ۵۔ اور جب اُن کو پسند کرا دیئے شیطان نے ان کے کام ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
نیک کاموں کے لئے نیک اور بدکاریوں کے بیان بد (شیطان ) ۔
سورة نحل آیت ۶۴ میں بھی آیا ہے تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ
الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ۔
وَ يَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ جب کوئی مامور آتا ہے تو دوگر وہ ہو جاتے ہیں ایک مانتا ہے
ایک نہیں مانتا۔ اللہ کی کتاب کتاب سے مجھے یوں معلوم ہوا ہے کہ جوا کا بر ہوتے ہیں وہ قطع تعلق کرتے
ہیں ۔ اکا بر علوم کے لحاظ سے فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المؤمن : ۸۴) جاہ وجلال۔ مال
ومنال کے لحاظ سے۔ حضرت نوٹ کے پیروؤں کو کہا گیا آرا زِلْنَا بَادِيَ الرَّأي (هود: ۲۸)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۶)
زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا - کفر کا مزین شیطان ہے کیونکہ اللہ تو ایمان کا مزین ہے حَبَّبَ إِلَيْكُمُ
الإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ (الحجرات: ۸)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۴۲)
۲۱۴ - كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللَّهُ النَّبِيِّنَ مُبَشِّرِينَ وَ
مُنْذِرِينَ وَ اَنْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا
اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَ مَا اخْتَلَفَ فِيْهِ إِلَّا الَّذِينَ أُوتُوهُ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ
الْبَيِّنَتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ
بِإِذْنِهِ وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ سب لوگ ایک ہی رنگ سے رنگین تھے پھر بھیج دیئے اللہ نے پیغمبر خوش خبری سنانے
والے ڈرانے والے اور اُتاریں ان کے ساتھ سچی کتابیں وہ کتاب فیصلہ کرتی ہے لوگوں میں جس
اے اللہ کی قسم ! بے شک ہم نے رسول بھیجے امتوں کی طرف تجھ سے پہلے پھر شیطان نے ان کے کرتوت اُن کو اچھے کر
دکھائے تو شیطان ہی منکروں کا دلی دوست ہے آج ۔ ۲۔ یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جو ان کے پاس علم تھا۔ (ناشر )
سے ہم میں کے ذلیل (سطحی رائے والے) اور یہ ہماری رائے کھلی ہے ۔ (ناشر) کے اللہ نے تمہارے لئے ایمان
پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۵۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
بات میں وہ جھگڑا کریں۔ اور کتاب میں جھگڑا نہ ڈالا مگر انہیں لوگوں نے جن کو کتاب ملی تھی ( اور وہ
بھی ) اس کے بعد کہ اُن کے پاس کس قدر کھلے کھلے نشان آچکے آپس کی ضد سے تو اللہ تعالیٰ نے
ایمانداروں کو اپنی طرف سے ہدایت دے دی اُس سچی بات کی جس میں ( کتاب والے ) جھگڑتے
تھے اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ بتا دیتا ہے۔
تفسیر۔ لوگوں کا دین ایک تھا۔ پھر بھیجے اللہ نے نبی خوشی اور ڈر سنانے والے اور اتاری ان کے
ساتھ کتاب سچی کہ فیصل کرے لوگوں میں جس بات میں جھگڑا کریں۔
( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۴ حاشیه )
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً - نیک و بد تو دنیا میں ہوتے ہیں مگر ایک وقت لوگوں پر ایسا آتا ہے
کہ ان میں سے غیرت ایمانی اُٹھ جاتی ہے اور وہ مذہبی بحثوں کو فساد جاننے لگتے ہیں۔ ایک منصف فخر
کے طور پر کہتا ہے کہ میرا ایک دوست بڑا پیارا تھا تیس برس سے ملاقات چلی آتی ہے اور میں نے کبھی
اس کے سامنے خدا کا نام نہیں لیا ۔ اُمَّةً وَاحِدَةً کے میرے نزدیک یہی معنے ہیں کہ بے غیرت ہو کر
ایک رنگ میں رنگین ہو جانا۔ ایسے وقت میں اللہ کے مامور آتے ہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ فَبَعَثَ الله
النبین ۔ نبیوں کو مبعوث کرتا ہے۔
بَغْيًا بَيْنَهُم - یعنی محض ضد کی وجہ سے نہیں مانتے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
سے کچھ دن پہلے مسیلمہ کذاب نے پیغمبری کا دعوی کیا۔ ایک صحابی کا آشنا مسیلمہ کا مرید تھا۔ اس سے
پوچھا گیا تم نے مسیلمہ کو کیوں مان لیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کیا نقص دیکھا تو وہ کہنے لگا
اكْذَبُ بَنِي يَمَامَةَ أَحَبُّ إِلَى مِنْ أَصْدَقِ قُرَيْش - قریشی خواہ کیسار است باز ہو آ خرقریشی ہے اس سے
مجھے اپنی قوم کا اکذب اچھا۔ پس یہ وجہ ہوتی ہے اختلاف کی ۔
میں کل بتلا چکا ہوں کہ جس حصہ میں انسان کا دخل نہیں اس میں شریعت نازل نہیں ہوتی اور جس
میں دخل اور اختیار ہے اس میں شریعت ہے۔
قانون سرکاری اور شریعت میں یہ فرق ہے کہ قانون گورنمنٹ اس وقت گرفتار کر سکتا ہے
حقائق الفرقان
۵۲۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
جب گناہ کا اثر کسی دوسرے پر عملی رنگ میں پڑے مگر شریعت گناہ کے مبدء کو پکڑتی ہے مثلاً بد نظری
ہے۔ اب پولیس اسے نہیں پکڑتی لیکن شریعت نے یہ برکت کا کام دنیا میں کیا ہے کہ جو شخص
شریعت پر عمل پیرا ہو وہ پولیس کے ہاتھ میں آتا ہی نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحہ ۳۷،۳۶)
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً - اِس کی تفسیر سورہ یونس (آیت (۲۰) وَ مَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً
وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا میں ہے۔ گان حرف ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ سب کافر تھے یا سب مومن بلکہ
1
یہ کہ انسان بحیثیت انسان ایک گروہ ہے جیسے کتے الگ گھوڑے الگ۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۲)
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً ( البقرۃ: ۲۱۴) اس کا ترجمہ میری سمجھ میں یہی ہے کہ سب آدمی ایک
جماعت ہیں جس طرح تمام دنیا کی اشیاء کی جماعت بندی ہے انسان بھی ایک جماعت ہے۔ اس میں
مؤمن، کافر مسلمان ، شریر سب ہی ہیں صلح جو بھی ہیں شرارت پیشہ بھی ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک جگہ فرمایا ہے قریش میں امام ہیں شریروں کے شریر اور خیار کے خیار ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا سمجھانے والا ، ابو جہل جیسا انکار کرنے والا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے تیرہ
برس تک کیسے کیسے دلائل اور سلطان سنے مگر اس کے دل پر ذرا بھی اثر نہ ہوا۔ ایک دفعہ ایک نوجوان
نے مجھ سے کہا کہ میں مصر جانا چاہتا ہوں تا کہ وہاں جا کر عربی سیکھوں اور پھر دین سیکھوں کیونکہ ہمارا
دین عربی میں ہے اور بغیر عربی کے دین نہیں آ سکتا۔ میں نے کہا تم ابو جہل سے بڑھ کر زبان دان نہیں
بن سکتے ۔ مصر جاؤ ۔ روم میں جاؤ یا شام میں ابو جہل کو جیسی عربی زبان آتی تھی ویسی تم کو نہ آئے گی لیکن تمکو نہ
ابو جہل مسلمان نہ ہوا۔ یہ دنیا کے عجائبات ہیں سب لوگ ایک جماعت ہیں پھر باوجود یکتائی کے کس قدر
تفاوت اور فرق ہے کوئی اس کو بیان نہیں کر سکتا۔
البدر جلد ۱۲ نمبر ۳۰،۲۹٬۲۸ مورخه ۳۰ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه ۴،۳ )
ا سب لوگ ایک ہی رنگ میں رنگین تھے پھر الگ الگ ہوئے اختلاف کئے ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۵۲۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۱۵ - أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا يَأْتِكُمُ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ
قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا
مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللهِ اَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ۔
ترجمہ کیا تم خیال کرتے ہو کہ ( یوں ہی ) چلے جاؤ گے جنت میں حالانکہ تم کو (ابھی ) پیش نہیں
آئی وہ حالت جیسے تم سے پہلے والوں کو پیش آئیں سختیں اور تکلیفیں اور فقر وفاقہ اور اقہ اور جھڑ جھڑائے گئے
یہاں تک کہ کہہ اٹھار سول اور اُس کے ساتھ والے ایمان دار کب آئے گی اللہ کی مدد؟ سن رکھو! اللہ کی
مدد قریب ہی ہے۔
تفسیر۔ اب اس آیت کے متعلق مجھے یہ کہنا ہے کہ خدا نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے
کہ وہ آرام چاہتا ہے چنانچہ جہاں اس نے روح کے تقاضے بیان کئے ہیں وہاں یہ ذکر بھی کیا ہے کہ وہ
آرام کو چاہتی ہے۔ جس قدر معالجات ہیں ۔ علوم ہیں ۔ اموال خرچ کئے جاتے ہیں ان سب کا منشا یہی
ہے کہ آرام حاصل ہو اور آرام کے لئے جامع لفظ ہے جنت ۔ جنت کہتے ہیں باغ کو ۔ باغ میں جانے
سے غم غلط ہوتا ہے۔ نظارۂ قدرت دیکھا جاتا ہے۔ پھولوں سے دل کو راحت حاصل ہوتی ہے۔
احباب کی ملاقات کا لطف آتا ہے۔ پھر طرح طرح کے میوے کھائے جاتے ہیں ۔ گویا باغ میں
آنکھوں کا مزا ، کانوں کا مزا، زبان کا مزا، ناک کا مزا سب کچھ شامل ہے۔ سائنسدان بھی اس بات کو
مانتے ہیں کہ باغ میں جو ہوا چلتی ہے وہ خاص طور پر راحت بخش ہوتی ہے۔ شدت گرمی میں جو آرام
باغوں میں ہوتا ہے وہ بھی بے مثل ہے۔
الغرض انسان کی فطرت میں آرام کی خواہش ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ میں ظاہر فرما
کر کہتا ہے کہ تم چین کے مقام میں جانا چاہتے ہو مگر کیا بغیر کچھ کئے کئے؟ ہر گز نہیں ۔ ہر شخص کو چین کے
حصول کے لئے کچھ کام کرنا پڑے گا۔
جنت میں جانے کے کچھ اصول ہیں ان میں چند کل انبیاء و اولیاء میں مشترک ہیں منجملہ ان کے
ایک نفس کی بے انت خواہشوں کو روکنا۔ تین قسم کی خواہشیں ہیں ۔
حقائق الفرقان
۵۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایک ۔ مال کی خواہش ہے چنانچہ اس کے لئے انبیاء نے یہ قاعدہ بنا یا لا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمُ
بِالْبَاطِلِ ملا (البقرة: ۱۸۹) اس میں ملازم، پیشہ ور وغیرہ سب آ گئے ۔
دوم ۔ کان، آنکھ، زبان حسن کے بہت مشتاق ہیں۔ حسین چیز کو دیکھنا ، اس کی خوشبو کو سونگھنا، اس
کی آواز سننا ، ان تمام باتوں کی خواہش کا نام شہوت ہے۔ شہوت آنکھ سے شروع ہوتی ہے اس لئے
اللہ تعالیٰ حکم دیتا۔ علم دیتا ہے سورہ نور میں قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ
ازكى لهم (النور: ۳۱) اسی طرح مومنات کے لئے حکم ہے۔
سوم ۔ غضب ۔ اس کے متعلق بھی بڑی تعلیمیں ہیں۔ چنانچہ پارہ ۶ کے شروع میں فرماتا ہے۔
إِنْ تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا (النساء: ۱۵۰ ) ۔ : ۱۵۰) یعنی تم
اپنے حال کو نہیں دیکھتے کہ خدا کے مقابلہ میں کیا کیا بغاوتیں کی ہیں پھر بھی اللہ تعالیٰ اس پر گرفت
نہیں فرماتا۔ وہ قادر ہو کر عفو کرتا ہے پس تم بھی در گذر کیا کرو۔ خلاصہ یہ ہوا کہ انسان چین چاہتا ہے
اور چین کے حصول کے لئے خواہش کرتا ہے۔ مال کی ۔ شہوت کی ، غضب کی لیکن جو ان کو ناجائز
طریق سے حاصل کرتا ہے یا ان کا بے جا استعمال کرتا ہے وہ پکڑا جاتا ہے۔ زانی کو دیکھو کہ وہ جب
شہوت کو بے جا طور سے استعمال کرتا ہے تو اسی عضو پر آتشک و سوزاک سے سزا کھاتا ہے جس سے
خدا کے قانون کو توڑا۔ اسی طرح چور کا حال ہے کہ وہ مال کے لئے شریعت کی مخالفت کرتا ہے اس
لئے کبھی کوئی چور دولتمند نہ دیکھو گے ۔ ایک چور کسی عورت کا چوڑا اتار کر لے گیا۔ عورت نے دیکھ لیا
مگر پکڑ نہ سکی ۔ آخر کئی سالوں کے بعد چوراسی عورت کے دروازے سے گزرا تو اس عورت
نے کہا کہ اسے بدبخت میرے ہاتھوں میں تو پھر بھی چوڑا ہی موجود ہے تبھی پر خدا کی پھٹکار پڑی۔ اسی
لے تم ایک دوسرے کے مال آپس میں ناحق نہ کھاؤ۔ کے ایماندار مردوں سے کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نیچی
رکھا کریں اور اپنی فرجوں کی حفاظت کیا کریں یہ ان کے واسطے زیادہ پاک ہے۔ (ناشر) سے اگر تم نیکی کو ظاہر
کرو یا چھپا کر کرو یا کسی کی برائی سے درگزر کرو تو بے شک اللہ بھی بڑا درگزر کرنے والا بڑی طاقت والا
ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
طرح غضب والے جو ارتکاب جرائم کرتے ہیں اس کی سزا پاتے ہیں ۔ پس خداوند تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جنت جب ملے گی جب تم
ا - بأساء- غریبی ۔ یہ بھی پیدا ہوتی ہے مال کی کمی سے۔
-
۲۔ ضراء - بیماری۔
زُلْزِلُوا ۔ دوسرے مقام پر حِيْنَ الْبَأْسِ (البقرۃ:۱۷۸) فرمایا ہے۔ یہ غضبی قوت کے
ماتحت ہے۔
ان تین امتحانوں میں پورے نہ نکلو گے تو جنت نصیب نہ ہو گی۔ اس پر صحابہ نے عرض کیا کہ
حضور جب یہ حال ہے کہ مال کو جائز طریقوں سے حاصل کرنا ہے پھر کمسیر یٹ (فوجی اخراجات )
کہاں سے آئے گی۔ فرمایا جو مال سے میسر ہو خرچ کرو اور صرف کمسیریٹ ہی نہیں بلکہ والدین کو بھی
دو اور رشتہ داروں کو بھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۷)
٢١٦ - يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلْ مَا انْفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَ
الْأَقْرَبِينَ وَ الْيَتَنى وَ الْمَسْكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ
اللهَ بِهِ عَلِيمٌ -
۲۱۶
ترجمہ۔ اے پیغمبر ! تجھ سے پوچھتے ہیں کہاں خرچ کریں؟ تم کہہ دو کہ مال جو کچھ تم خرچ کرو تو وہ
ماں باپ اور قرابت داروں اور یتیموں اور بے سامانوں اور مسافروں پر (خرچ کرو) اور تم جو کچھ مال
خرچ کرو گے تو اللہ اس کو بخوبی جانتا ہے ( یعنی نیک بدلہ دے گا ) ۔
تفسیر ۔ مَاذَا يُنفِقُونَ ۔ کہاں دیں ۔ کتنا خرچ کریں۔ دونوں معنی ہیں ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ما ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۴۲)
حقائق الفرقان
۵۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۱۷ - كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهُ لَكُمْ وَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ
خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا
پروروور
تَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔ فرض کر دیا گیا تم پر ( دفاعی ) جنگ و جہاد اور وہ تمہارے لئے مشکل کام ہے اور عجب
نہیں کہ تم ایک ایسی چیز کو نا گوار سمجھو جو تمہارے لئے بہتر ہو اور ایسی چیز کو پسند کرو جو تمہارے حق
میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو۔ ( تو اللہ ہی کے کہنے پر چلو ) ۔
تفسیر۔ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ ۔ یہ بھی اس اُمت کے لئے مقد ر تھا کہ دشمنوں کے ظلم کی وجہ
سے ان سے لڑنا پڑے۔
كره لكم ۔ تمہارے لئے ایک بڑی مشکل ہے۔ اس کا ترجمہ یہ کرنا کہ تمہیں بری لگتی ہے۔ کسی
رافضی کا ترجمہ ہو سکتا ہے، کم از کم میں ایک ایسا انسان ہوں جو صحابہ کے لئے یہ بات گوارا نہیں کر سکتا
اور نہ اس مقدس جماعت کے منہ سے یہ لفظ نکل سکتا ہے۔ صحابہؓ کے لئے مشکلات البتہ تھیں، مال :
تھا ، جاہ وجلال نہ تھا ، جتھا نہ تھا اور دشمن کے لئے یہ سب کچھ حاصل تھا۔
نه
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۳۷)
وَهُوَ كُرْهُ لَكُمْ - کے معنی برا جاننے کے نہیں بلکہ مشقت کے - حَمَلَتْهُ اللهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ
كرها (الاحقاف: ۱۶)
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۴۲)
تُحِبُّوا ۔ مثلاً انسان کہتا ہے کہ مال جس حیلے سے ملے لے لوں ۔ کسی حسین کو دیکھے تو چاہتا ہے
جیسے بھی ہو میرے قبضے میں آ جائے مگر اس کے نتائج بہت خراب ہیں ۔
وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سب ان ہدایتوں کے اصولوں سے بے خبر ہو۔ ہم سب
کچھ جانتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحہ ۳۷)
اے اُس کو پیٹ میں رکھا اس کی ماں نے تکلیف سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۱۸ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ قُلْ قِتَالُ فِيهِ كَبِيرٌ وَ
صَدُّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَ كُفْرُ بِهِ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ
عِنْدَ اللهِ وَ الْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَ لَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى
يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَ مَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ
فَيَمُتْ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَ أُولَئِكَ
اصحب النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ -
ترجمہ۔ اور اے پیغمبر ! تجھ سے پوچھتے ہیں ادب کے مہینوں میں لڑنے کا حال تو کہہ دے ان مہینوں
میں لڑنا بڑا گناہ ہے اور اللہ کے راستہ سے روکنا یعنی حج سے اور اس کو نہ ماننا اور کعبہ شریف سے روکنا
اور مکہ والوں کو مکہ سے نکال دینا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑھ کر گناہ ہے ( یعنی ادب کے مہینوں
میں لڑنے سے ) اور شرارت تو قتل سے بھی بڑھ کر ہے اور وہ تم سے ہمیشہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ
تم کو ہٹالیں تمہارے دین سے اگر اُن سے ہو سکے اور بن پڑے اور تم میں سے جو شخص اپنے دین سے
پھر جائے اور کفر ہی کی حالت میں مر جائے تو ان کا کیا کرایا دنیا اور آخرت (دونوں) میں اکارت گیا اور
یہی لوگ ہیں جن کا انجام ایک آگ ہے جس کی جلن میں وہ مدتوں جلتے بھنتے رہیں گے۔
تفسیر۔ تجھ سے پوچھتے ہیں مہینے حرام کو اور اس میں لڑائی کرنی تو کہ لڑائی اس میں بڑا بڑا گناہ گناہ۔ ہے اور
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۹۸ حاشیہ )
روکنا اللہ کی راہ سے ۔
عرب میں خانہ جنگیاں ہوتی رہتی تھیں ۔ چھوٹی چھوٹی بات پر خون کی ندیاں بہہ جاتی
تھیں ۔ ایک فریق دوسرے کی مانتا نہ تھا اس واسطے ان میں طوائف الملو کی رہتی تھی ۔ جہاں کوئی
جوہڑ ہوتا وہ جنگ گاہ بن جاتا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ لوگ مویشی رکھتے تھے اور ہر ایک یہی چاہتا
کہ میں ہی اپنے مویشی کو آرام پہنچاؤں اس لئے ان کے دارات مقاتلات بن جاتے تھے۔
بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اس قوم میں دو بڑے عیب تھے
ایک ۔ بُت پرستی ۔ دوم - باہم لڑائی ۔ ان دونوں کی اصلاح آپ نے فرمائی ۔ چنانچہ قرآن مجید