سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 42
حقائق الفرقان
۵۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں ہے ۔ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا (آل عمران : ۱۰۴)
یعنی تم دشمن تھے ایسے دشمن کہ ابن العم کا لفظ بھی گویا لڑائی کا نشان تھا حالانکہ یہ رشتہ اتحاد وقرب کے
لئے ہے۔
دوسرا عیب شرک کا تھا ۔ اس کا اس قدر زور تھا کہ مکہ معظمہ کے اندر ۳۶۰ بت تھے۔
اس شرک کے متعلق آپ کی تعلیم خصوصیت سے ایسی تھی کہ اس کی جڑیں کاٹ دے چنانچہ اوّل تو
لا إِلهَ إِلَّا اللهُ تمام شرکوں کی جڑ کو کاٹتا ہے۔ اس کے معنے ہیں اللہ کے سوا کوئی ہمارا حاجت روا نہیں ۔
ہم کسی کو سجدہ نہیں کرتے ۔ اس کے سوا کوئی ہماری دعا کو نہیں سنتا ۔ ہم کسی کی نذر کو نہیں مانتے۔
پھر صریح طور پر فرما یا إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَ يَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ (النساء: ۴۹)
آپ جب عورتوں سے بیعت لیتے تھے تو سب سے پہلے یہی وعدہ لیتے تھے ان لا يُشْرِكْنَ بِاللهِ
شيئًا - (الممتحنة: ١٣)
غرض عرب میں دو عیب تھے دونوں کے دور کرنے کے لئے آپ نے بڑی بڑی کوششیں کیں
اور ان کو شرک سے نکال کر توحید کی راہ دکھائی اور خانہ جنگیوں سے چھڑا کر بھائی بھائی بنا دیا۔ قوموں
میں وحدت کا بیج بونے کے لئے چار اصول بتلائے ۔
ا۔ بدظنی کی ترک ۔ کیونکہ یہی جڑ ہوتی ہے تمام لڑائیوں کی ۔ بدظنی سے نکتہ چینی تک نوبت
پہنچتی ہے اور پھر غیبتیں شروع ہو جاتی ہیں اس لئے ارشاد کیا ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ
الظن (الحجرات: ١٣)
۲۔ ٹھٹھا کی ترک ۔ یہ بھی کئی قسم کی لڑائیوں کا موجب ہو جاتا ہے اِس لئے فرمایا ۔
-
ا تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُسی نے تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کی تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔
بے شک اللہ یہ قصور نہیں معاف کرتا کہ کسی کو اُس کے برابر سمجھا جائے، اُس کا شریک کیا جائے اور معاف کر دیتا
ہے اس کے سوائے نیچے کے گناہ (سب قصور ) سے شرک نہ کریں گی اللہ کے ساتھ کسی کا۔ ہے اے ایماندارو!
بچے رہو بہت بدگمانیوں سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۳۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ (الحجرات : ۱۲)
"
۔ اگر کوئی تمہیں تکلیف دے تو تم صبر سے کام لو۔ چنانچہ فرمایا إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ
(البقرۃ: ۱۵۴) دنیا میں جتنی جنگیں ہوتی ہیں اگر ایک طرف صابر ہو تو نفع اٹھائے مگر افسوس کہ
سطحی خیالات کے لوگ صبر کی حقیقت کو نہیں سمجھتے حالانکہ دیکھتے ہیں اگر شہنشاہ کسی کی معیت کا
دعوی کرے تو وہ شخص پھولا نہیں سماتا ۔ پس جس کے ساتھ اللہ اپنی معیت جتائے اُسے
کتنا فخر حاصل کرنا چاہیے اور فرمایا ہے إِنَّمَا يُوَفَّى الصُّبِرُونَ أَجْرَهُمُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(الزمر:11) صابرین کے لئے نیک ثمرات کا وعدہ ہے اور وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْ عَزْمِ
الْأُمُورِ (الشوری: (۴۴) میں بتلایا ہے کہ صبر کرنا بھاری کام ہے۔
لد
۔ چوتھا اصل یہ فرمایا کہ اِن طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا
(الحجرات: ١٠)
ন
غرض بدظنی سے روکا تمسخر سے روکا۔ صبر کے فوائد بتلائے اور یہ کہا کہ اگر آدمیوں میں نقار ہوتو تم
صلح کرا دو۔ ان چار اصولوں کو بتا کر دنیا میں امن عامہ کی بنیاد ڈالی۔
عرب کی جنگجو قوم میں صبر کا مادہ ضرور تھا چنانچہ اسی لئے وہ شہر حرام میں قتال نہ کرتے تھے۔ حتی
کہ اپنے بیٹے یا بھائی یا باپ کے قاتل کو بھی نہ مارتے تھے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
مادہ کو بڑھانے کی کوشش فرمائی اور ان میں وحدت کی روح پیدا کرنے کی تدبیریں کیں۔ ازاں جملہ
ایک یہ تھی کہ اپنی پھوپھی کی لڑکی کا نکاح اپنے غلام سے کر دیا تا کہ غلاموں کو حقیر نہ سمجھا جائے۔
آخر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس ارادہ میں کامیاب ہوئے اور آپ نے ایک ایسی جماعت
لے ٹھٹھا نہ کیا کرے ایک قوم دوسری قوم سے ممکن ہے کہ جن پر ہنستے ہیں وہ بہتر ہوں ہنسنے والوں سے ۔
۲ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ سے اس کے سوا نہیں کہ صبر کرنے والوں کو پورا پورا دیا جائے گا
ان کا اجر بے حساب ہے اور البتہ جس نے صبر کیا اور عیب پوشی کی تو بے شک یہ بہت ہی بڑے ہمت کے کام
ہیں۔ ۵ اگر دو جماعت مسلمانوں کی باہم لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۵۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
پیدا کر لی جو امن عامہ کی بہت طرف داری کرتی تھی ۔ شریر لوگوں نے جب دیکھا کہ یہ تو صبر کرتے
ہیں اس لئے انہوں نے شہر حرام میں بھی ان کو چھیڑ نا شروع کیا۔ اس پر صحابہ نے سوال کیا کہ ہمیں شہر
حرام میں لڑائی کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ یہ بڑے گناہ کی بات ہے اور اس لڑائی کے تین نقصان ہیں۔
صَدَّ عَنْ سَبِيلِ الله ( اللہ کی راہ میں آمد و رفت سے روکا جاتا ہے ) اور پھر اس کا کفر ہے اور عزت والی
مسجد کا کفر ہے اور پھر خاص شہر والوں کا نکالنا تو اس سے بھی بڑا جرم ہے۔
وَ مَنْ يَرْتَدِدُ ۔ دوسرے مقام پر فرمایا ۔ مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةٌ - (المائدة: ۵۵)
پھر فرما یا حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ ۔ وہ اسلام کے مقابلہ میں تیزی سے اُٹھیں گے مگر ان کی کوششیں
اکارت جاویں گی۔ وہ دنیا میں ہلاک ہوں گے۔ میں اس آیت پر یقین کر کے کہتا ہوں کہ جو لوگ
امن عامہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ ضرور نا کام و نامراد ہلاک ہوں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۸) اپریل
۲۱۹ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ
يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
-
ترجمہ ۔ البتہ جو لوگ ایمان لائے اور اللہ کی راہ میں وطن چھوڑے یا گناہ سے باز آ گئے اور جہاد کئے
یا نیک کوشش ( ہر قسم کی کئے ) تو یہی لوگ فضل الہی کے امیدوار ہیں اور اللہ کمزوریوں کو بڑا ڈھانپنے
والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر۔ اِس (آیت) میں ایک غلطی کی اصلاح ہے جو نہ صرف چھوٹوں میں پائی جاتی ہے بلکہ
بڑوں میں بھی اور وہ یہ ہے کہ مستحق کرامت گنہ گاراں انند کا مصرعہ زبان پر رہتا ہے جس نے بہت
لوگوں کو ہیبا کی کا سبق دیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ رحمت الہی کے مستحق تو وہ
لے جو تم میں سے پھر جائے گا اپنے دین سے تو اللہ تعالیٰ لے آئے گا اور ایک ایسی قوم کو کہ وہ اللہ کو دوست رکھتی
ہو گی اور اللہ ان کو دوست رکھتا ہوگا ۔ (ناشر) ۲ ترجمہ ۔ ( ہم ) گنہگا ر ہی مستحق کرامت ہیں ۔
حقائق الفرقان
۵۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
لوگ ہیں جن میں یہ اوصاف ہوں۔ اول ایمان باللہ یعنی یہ یقین ہو کہ تمام خوبیوں سے موصوف اور
تمام نقصوں سے منزہ ذات اللہ کی ہے۔ پھر ملائکہ پر ایمان ہو یعنی ان کی تحریک پر عمل کیا جاوے۔ پھر
کتب اللہ پر ایمان ہو۔ نبیوں پر ایمان ہو۔ یوم آخرت پر ایمان ہو۔ صرف عذاب القبر حق ہی نہ
کہے بلکہ رحمت القبر حق بھی۔ تقدیر (یعنی ہر چیز کے اندازے اللہ تعالیٰ نے بنارکھے ہیں ) پر ایمان ہو۔
پھر اس ایمان کے مطابق عمل درآمد بھی ہو۔ عیسائیوں نے دھوکہ دیا ہے اور وہ یہ سوال کرتے ہیں کہ
نجات فضل سے یا ایمان سے یا عمل سے؟ ہمارا جواب یہ ہے کہ نجات فضل سے ہے کیونکہ قرآن
شریف میں ہے اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ (فاطر : ۳۶) ہے مگر اس فضل کا جاذب ایمان ہے
اور جیسا کسی کا ایمان مضبوط ہے اسی کے مطابق اس کے عمل ہوتے ہیں اسی واسطے یہاں آمنوا کا ذکر
فرمادیا۔ کیونکہ اعمال ایمان کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں چنانچہ اس ایمان کا ایک نشان ظاہر کیا ہے کہ تمام
مقدمات کی بنا تو زمین ہے مگر جب انسان ایمان میں کامل ہو جاتا ہے تو پھر وہ خدا کے لئے اس زمین کو
بھی چھوڑ دیتا ہے یعنی ہجرت کیونکہ کسی چیز کو اللہ کے لئے چھوڑ دینا بہت بڑا عمل صالحہ ہے۔ پھر فرمایا
ایمان کا مقتضی اس سے بھی بڑھ کر ہے وہ کیا جهَدُوا فِي سَبِيلِ اللہ یعنی اس کا دن اس کی رات ۔ اس ا
کا علم ، اس کا فہم ، اس کی محبت ، اس کی عداوت ، اس کا سونا اور اس کا جاگنا، غرض کردار، گفتار۔ رفتار
سارے کے سارے اس کوشش میں ہوں کہ میرا مولی مجھ سے راضی ہو جاوے۔ یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ
قدوس ہے۔ اس کا مقرب نہیں بن سکتا مگر وہی جو پاک ہو ۔ انسان بے شک کمزور ہے اس لئے
وہ غلطیوں کو بخشنے والا ہے مگر اپنی طرف سے کوشش ضروری ہے۔ مومن میں استقلال و ہمت
بہت ضروری ہے۔ یہ غلط خیال ہے کہ نبیوں نے اس وقت مقابلہ کیا جب ان کا جتھا ہو گیا۔
حضرت نوح علیہ السلام کے جتھے کا کیا حال تھا ؟ ما آمَنَ مَعَةَ إِلَّا قَلِيلٌ (هود: (۴) جب آپ
کو مقابلہ کی ضرورت پڑی تو ایک جملہ سے وہ کام لیا جو کل دنیا کی فوج نہیں کر سکتی یعنی لا تذر
۔
اے جس نے ہم کو اتارا سدا رہنے کے گھر میں اپنے فضل سے۔ (ناشر) ہے اور اس پر ایمان تھوڑے ہی لوگ
لائے تھے۔
حقائق الفرقان
۵۳۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح : ۲۷) حضرت موسی کیسی حالت میں تھے؟ فرعون نے کہا
هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبينُ (الزخرف : ۵۳) ان کی تمام قوم غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام
کروالیا۔ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ (یونس: ۸۹)
نبیوں کو خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔ انبیاء کے نزدیک ایسا خیال شرک ہے۔ میں
تمہیں دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ تم یوں سمجھو کہ دعاؤں کے لئے پیدا کئے گئے اور یہی دعائیں
تمہارے سب کام سنواریں گی ۔
البدر جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۴ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه اول )
۲۲۰ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَ مَنَافِعُ
لِلنَّاسِ وَاثْبُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَيَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ
كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ -
ترجمہ (اے پیغمبر!) تجھ سے پوچھتے ہیں شراب اور جوئے کی بابت ، تو کہہ دے اِن دونوں
میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے ( کچھ تھوڑے سے ) فائدے، اور ان دونوں کا گناہ بہت
بڑھ کر ہے اُن کے نفع سے۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں کس قدر خرچ کریں؟ جواب دے ضرورت
سے جس قدر زائد ہو یا جس کے خرچ کرنے سے مال میں نقصان زیادہ نہ معلوم ہو اسی طرح
کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تم سے احکام تا کہ تم فکر کرو۔
رض
تفسیر - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ - لڑائی میں سپاہی کو شراب پلا دیتے ہیں تا کہ اس کے
مزاج میں رحم وغیرہ نہ رہے اور وہ اندھا دھند تلوار چلاتا جائے اس لئے صحابہ نے شراب کے متعلق
سوال کیا۔ پھر لڑائی کے لئے اخراجات کی ضرورت ہے۔ عرب میں ایسے موقع پر یہ دستور تھا کہ بڑے
بڑے امیر لوگ جو اکھیلتے ۔ جو ہارتا اس کے ذمہ قحط اور ضرورتوں کا خرچ ہوتا۔ عرب کے بعض شعروں
ے نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا ۔ ۲ے جو ایک ذلیل آدمی ہے ( یعنی موسیٰ ) یہ تو بات بھی بھی
صاف نہیں کر سکتا۔ سے اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ تجھ پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس
دینے والا عذاب ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے پایا جاتا ہے کہ وہ ہارنے کو بہت پسند کرتے تھے اور اپنی ہار کو فخر سے بیان کرتے تھے۔ اس کی بھی
یہی وجہ تھی کہ ایسے لوگوں کے ذمہ تمام اخراجات ہو جاتے اور قحط میں سارے غریبوں کا نان ونفقہ اسی کو
دینا پڑتا۔ چونکہ اس میں ایک نیکی کا موقع ملتا تھا اس لئے وہ تفاخر کرتے تھے۔
اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان میں بڑی بدکاری ہے۔ بے شک غرباء کو نفع پہنچتا ہے
نَفْعِهِمَا کے یہی معنے ہیں مگر اس بدکاری کا جو نتیجہ ہے وہ سخت گندہ ہے۔ اس کے مقابل میں اس
نفع رسانی کی کوئی حقیقت نہیں کیونکہ جب ان کے ذمہ یہ اخراجات پڑتے اور پاس ایک کوڑی بھی نہ
ہوتی تو نا چاران کو آرمینیا اور کا کس تک ڈاکہ زنی کرنی پڑتی۔
جب صحابہ نے خمرو میسر کے متعلق حکم سنا تو معا ان کے دلوں : سنا تو معا ان کے دلوں میں خیال پیدا ہوا مَاذَا يُنْفِقُونَ
پھر خرچ کہاں سے آوے۔ فرمایا ۔ الْعَفْوَ جو تمہاری حاجت اصلی سے زیادہ ہو۔ مٹھی بھر جو جمع کرو
خدا تعالیٰ اسی میں برکت ڈال دے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۸)
اس آیت شریف سے ثابت ہوا شراب میں اہم ہے اور بڑا اثم ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۴)
يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ (البقرة : ۲۲۰) صدقات کیسے مال سے دیں۔ کس قدر صدقہ نہایت
ضرور ہے۔ اس کے قواعد جیسے اسلام میں مفصل موجود ہیں مجھے معلوم نہیں کہیں اور جگہ بھی ہوں ۔ مسیح
فرماتے ہیں جو کوئی تجھ سے مانگے اُسے دے۔ کہاں سے دے۔ چوری حرام کاری سے بھی ۔ بُری چیز
مانگے ۔ محال بھی مانگے کیا تب بھی ہم دیں ۔ مگر قرآن فرماتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَلَا
تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِأَخِذِيهِ (البقرة: ٢٦٨)
فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۳۶)
لے اور پوچھتے ہیں تجھ سے کیا خرچ کریں تو کہہ جو افزود ہو ( حاجت سے)۔ (ناشر) ۲ اے ایمان والو
خرچ کر وستھری چیزیں اپنی کمائی میں سے اور جو ہم نے نکال دیا تم کو زمین میں سے اور نیت نہ رکھو گندی چیز
پر کہ خرچ کرو اور تم آپ نہ لو ۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۵۳۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
وو۔
عفو یعنی : فؤ، ج نی جو حاجت اصلیہ سے زیادہ ہو حلال اور طیب مال دے ۔ رڈی چیز نہ ہو۔ ابتغاء
لِوَجْهِ اللهِ دے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۱ - جنوری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳۲)
مَاذَا يُنْفِقُونَ ۔ کہاں دیں ۔ کتنا خرچ کریں۔ دونوں معنی ہیں ۔
عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِر - آیات میں ربط قائم ہے۔ جنگ میں شراب اور جو ا آج تک ہوتا ہے
فوجوں میں جوش اور خرچ اِسی ذریعہ سے مہیا کرتے ہیں ۔ صحابہؓ نے اس بارے میں دریافت کیا۔
مَا ذَا يُنْفِقُونَ جو ا منع ہے تو اب راشن وغیرہ کہاں سے لائیں گے۔ اس سے آگے بھی سب سوال
جنگ کے نتائج پر مبنی ہیں۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۴۲)
۲۲۱ - في الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتَى قُلْ إِصْلَاحُ لَهُمْ خَيْرٌ
وَ إِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ وَاللهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَ لَوْ شَاءَ
اللهُ لَاعْنَتَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ۔ دنیا اور آخرت کے معاملہ میں اور تجھ سے پوچھتے ہیں یتیموں کے بارے میں تو جواب
دے ان کی بہتری کے کام کرنا بہتر ہے، اگر تم ان سے مل جُل کر رہو تو وہ تمہارے بھائی بہن ہیں اور
اللہ جانتا ہے بگاڑنے والے اور سدھارنے والے کو۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تم کو مشکل میں ڈال دیتا۔ بے
شک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
تفسیر يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتى ۔ جب لڑائی چھڑتی ہے تو اس میں مقتول بھی ہوتے ہیں اور مقتول
کے بچے یتیم بھی ہوتے تھے اس لئے ان کی نسبت حکم دیا اصلاحٌ لَهُمْ خَيْرُ ان کی بہتری ، بہبودی کا
فکر بہت بڑی نیکی ہے۔ لی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مؤرخہ ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۸)
وَ اللهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِح - امام محمد کے پاس کسی یتیم کے کپڑے تھے آپ نے
انہیں بیچ ڈالا ۔ کسی نے کہا یتیم کے مال میں کیوں تصرف کرتے ہو؟ تو آپ نے یہی آیت پڑھی
اور اسے سمجھایا کہ کپڑے تو پرانے ہو کر ان کی قیمت گھٹتی جاتی تھی اس لئے ان کو بیچ دیا تا مال محفوظ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۹)
رہے۔
حقائق الفرقان
۵۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۲۲ - وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَتِ حَتَّى يُؤْمِنَ وَلَامَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّنْ
مُشْرِكَةٍ وَ لَوْ أَعْجَبَتْكُمْ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَ لَعَبْدُ
مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَ لَوْ أَعْجَبَكُمْ أُولَئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللَّهُ
يَدْعُوا إِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَ يُبَيِّنُ أَيْتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ
يَتَذَكَّرُونَ -
ترجمہ۔ اور (اے مسلمانو!) مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک ایمان نہ لائیں۔ بے شک
مسلمان باندی اچھی ہے شرک کرنے والی عورت سے اگر چہ وہ مشرکہ تم کو بہت ہی بھلی معلوم ہو اور
(اے مسلمان عور تو ! ) تم مشرکوں سے نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لائیں اور البتہ مسلمان غلام بہتر
ہے مشرک سے اگر چہ وہ مشرک تم کو کتنا ہی بھلا معلوم ہو۔ یہ مشرک تو جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ
جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اپنی مہربانی سے خود ہی اور اپنے احکام کھول کھول کر بیان کرتا ہے
لوگوں سے تا کہ وہ یاد کریں اور نصیحت لیں۔
تفسیر - وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكْتِ حَتَّى يُؤْمِنَ - لڑائی میں کفار کی عورتیں قیدی بن کر آتی تھیں اس
لئے صحابہ نے ان کے نکاح کا مسئلہ پوچھا کیونکہ وہ ان کی رشتہ دار تھیں ۔ آپ نے حکم دیا کہ مشرکہ سے
نکاح جائز نہیں۔ اس میں بہت بڑی حکمتیں تھیں۔ ایک تو یہ کہ عورتوں میں شرک بہت ہوتا ہے۔ اگر
مشرکہ عورتیں مسلمانوں کے گھروں میں آجائیں تو ان کی اولاد پر برا اثر پڑتا ہے۔ میں نے ایک
عورت کو ایسے شرک میں مبتلا دیکھا جس کو میر واہمہ تجویز نہیں کر سکتا۔ وہ یہ کہ ایک عورت ہر صبح پا خانہ کو
سجدہ کرتی اور کہتی کہ ہے قدمچہ مائی ! مجھے بیٹا ملے تو میں اپنا بیٹا تھی پر ہوگا یا کروں گی۔
وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ - یعنی اپنی لڑکیوں کی شادیاں مشرکوں کو مت کر دو۔ اسی بنا پر ہمارے
امام نے حکم دیا کہ غیر احمدیوں کو اپنی لڑکیاں نہ دو کیونکہ ان میں بھی شرک ہے اور اس طرح میل جول
سے شرک بڑھ جائے گا۔ شرک میں نے بلا تحقیق نہیں کہا۔ مسیح کے مسئلہ ہی میں جو خوفناک گمراہی ان میں
ہے وہ کم نہیں ۔ وہ کونسی اللہ کی صفت ہے جو اس کی طرف منسوب نہیں کرتے۔ خَالِقِ كَخَلْقِ اللہ اسے ۔
حقائق الفرقان
۵۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
مانتے ہیں۔ احیاء موتی اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ عالم الغیب اسے جانتے ہیں۔ حرام و حلال
کا اختیار اسے دے رکھا ہے۔ پھر ختم نبوت کے بھی وہ قائل نہیں ۔ پس ایسے مشرک لوگوں سے ہمیں
تعلق ازدواج قائم کرنے میں سراسر نقصان ہے اس لئے امام نے منع فرمایا ۔ جن احمد یوں نے
حضرت امام کی اس نصیحت پر عمل نہیں کیا سکھ انہوں نے بھی نہیں پایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۹)
۲۲۳ - وَ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي
الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ
أَمَرَكُمُ اللهُ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ -
ترجمہ اور اے پیغمبر ! تجھ سے پوچھتے ہیں حیض کے بارہ میں تو جواب دے وہ گندگی ہے تو حیض
کے دنوں میں تم عورتوں سے الگ رہو یعنی ( صحبت نہ کرو) اور عورتوں کے پاس نہ جاؤ جب تک وہ
خوب پاک نہ ہوں پھر جب اچھی طرح پاک ہو جائیں تو ان کے پاس آؤ جس طرح اللہ نے تم کو
حکم دیا بے شک اللہ تو بہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور صفائی رکھنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
تفسیر وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۔ عرب کا دستور تھا کہ وہ جنگ میں اپنی عورتوں کو بھی ساتھ لے
جاتے تھے۔ اس رسم کا فائدہ یہ تھا کہ وہ بڑے جوش سے جنگ کرتے تھے اور جان توڑ کر لڑتے تھے
کیونکہ ان کو خیال ہوتا کہ اگر ہم نے پیٹھ پھیری اور بزدلی دکھائی تو ہماری عورتوں کی عصمت محفوظ نہیں
رہے گی اور سب بال بچہ دشمنوں کے قبضہ میں آ جائے گا اس واسطے جنگ کا نام بھی انہوں نے حفیظہ رکھا
تھا کیونکہ جنگ ان کے ننگ و ناموس کی حفاظت کا موجب تھی ۔
اب جنگوں میں جب عورتیں ان کے ساتھ تھیں تو بعض وقت ان کو حیض بھی آ جاتا۔ اس
حالت میں انہوں نے یہ مسئلہ پوچھا کہ کیا حکم ہے؟ اسلام میں حیض کے متعلق عورتوں کو کئی حکم
ہیں ۔ مثلاً یہ کہ وہ روزہ نہ رکھے ) کیونکہ پہلے ہی سے بہت ضعیف ہوتی ہے اس طرح بیماری
بڑھتی ہے ) ۔ نماز نہ پڑھے ۔ وضو نہ کرے کیونکہ ٹھنڈے پانی سے استنجا سخت نقصان پہنچاتا ہے۔
حقائق الفرقان
۵۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَةُ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ وَجَدَهَا أَخَذَهَا (الترمذی، کتاب العلم باب ماجا فی فضل
الفقه على العبادة) کے ماتحت میں ہندو مذہب کے اس طریق کو بہت اچھا سمجھتا ہوں کہ وہ اپنی
عورتوں کو آٹا تک نہیں گوندھنے دیتے تا کہ پانی نقصان نہ پہنچائے ۔ گو وہ اس احتیاط میں حد سے بڑھ
گئے ہیں۔ ہماری پاک شریعت چونکہ انسان کے جان و مال کی محافظ ہے اس واسطے اللہ نے خاص
عبادتیں معاف کر دی ہیں اور ادھر مردوں کو روک دیا۔
هُوَ آدی ۔ بد بودار چیز ہے۔ اس حالت میں انسان جماع کرے تو دکھ کا موجب ہے۔ اس
سے معلوم ہوا کہ خلاف وضع فطرت بھی حرام ہے۔ ایک پاک فطرت کا انسان حضرت علی فرماتا ہے
اگر قرآن میں اس کا ذکر نہ ہوتا تو میر واہمہ تجویز ہی نہیں کر سکتا کہ یہ بدکاری بھی ہے۔
وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ - بالکل نزدیک نہ جاؤ۔ اس سے لواطت کی حرمت بھی ظاہر ہے۔
يَطْهُرْنَ ۔ پاک ہو جاویں۔ ہمارے ملک کی عورتیں بہت نا واقف ہیں خوشبو وغیرہ کا استعمال
نہیں جانتیں ۔
يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ۔ اس کے معنے اللہ نے سورۃ النمل آیت ۵۷ میں بتائے ہیں اَخْرِجُوا ال
لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمُ أَنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ گویا جو شخص لواطت سے اجتناب کرے اسے متظبر
کہتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۹)
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرۃ:۲۲۳) اللہ دوست رکھتا ہے تو بہ
کرنے والوں کو اور دوست رکھتا ہے پاک صاف ہونے والوں کو ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)
اے حکمت کی بات مومن کی گمشدہ (متاع) ہے وہ اسے جہاں بھی ملے لے لیتا ہے۔(ناشر) ۲ نکالو لوط کے
گھر والوں کو تمہاری بستی سے کیونکہ یہ لوگ تو بڑے صاف د پاک رہنے والے ہیں ۔ سے بے شک اللہ تو بہ
کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور صفائی رکھنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۳۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۲۴ - نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَ قَدِمُوا
لأَنْفُسِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمُ مُلْقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ تمہاری بیبیاں تمہاری کھیتیاں ہیں تو تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور آخرت کا
بھی بند و بست رکھو ( اولاد صالح چھوڑو) اور اللہ ہی کا خوف رکھو اور جانو کہ بے شک تم کو اس کے
حضور حاضر ہونا ہے اور ( یہ ) خوش خبری ایمان داروں کو سنا دے۔
تفسیر ۔ عورتوں کو کھیت کہنے کی غرض کیا ہے؟ اول ۔ یہ کہ عورت سے خلاف وضع فطرت عمل نہ کیا
جاوے ۔دوم ۔اس سے بکثرت جماع نہ کیا جاوے۔ سوم ۔ اس کی اور اس کے حمل کی ہمیشہ حفاظت
ہو ۔ چہارم ۔ جن کے بچہ گر جاتے یا مر جاتے وہ اس تشبیہ سے یہ فائدہ اُٹھائیں کہ ایک سال صحبت ترک
کر دیں جس طرح زمین اس ترک سے مضبوط ہو جاتی ہے اسی طرح وہ عورت قابل حمل رکھنے کے ہو
جائے گی ۔ پنجم ۔ اپنے کھیت میں دوسرے کا بیج پڑنے نہ دے اس لئے کہ اس سے فساد ہوگا ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۳، ۲۹۴)
۲۲۵ - وَ لَا تَجْعَلُوا اللهَ عُرْضَةً لِاَيْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَ تَتَّقُوا وَ تُصْلِحُوا
بَيْنَ النَّاسِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ اور نہ بنالو اللہ کو مانع اپنی قسموں کے باعث کہ نہ سلوک کرو نہ پر ہیز گار بنو نہ ملاپ کراؤ
آدمیوں میں اور اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر عُرضَةً - اللہ کے نام کو نیکی کرنے میں روک نہ بناؤ۔ مثلاً خدا کی قسم کھا کر یہ کہ دیا میں
فلاں کے ساتھ نیکی نہیں کروں گا۔ فلاں کے گھر نہ جاؤں گا ۔ وغیرہ
عُرْضَةً - حاجز
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۹)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۲)
حقائق الفرقان
ولد ۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
٢٢٦ - لا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي اَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُ كُمْ بِمَا
كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ -
ترجمہ تمہیں اللہ پکڑتا نہیں تمہاری لغو اور بلا ارادہ قسموں میں ولیکن پکڑتا ہے تم کو ان قسموں پر
جن کا ارادہ تمہارے دلوں نے کر لیا اور اللہ بڑا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔
تفسیر باللغو فِي أَيْمَانِكُمْ ۔ مختلف مذاہب کی رُو سے پانچ طرح کی قسمیں نا جائز ہیں ۔ا۔
غضب کے وقت ۔ ۲ ۔ عادت کے طور پر والله باللہ ۔ بخدا کہنا۔ ۳۔ اپنی جگہ تحقیق سے کہتا ہے مگر
دراصل وہ بات غلط ہے ۔ ۴۔ قسم کھا کر بھول جائے اور ارتکاب اس فعل کا کر لے جس کے نہ
کرنے کی قسم کھا چکا ہو ۔ ۵ ۔ حلال چیز کو کہہ دے کہ یہ میرے لئے حرام ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه (۳۹)
۲۲۷- لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَابِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ ۚ فَإِنْ فَاءُو
فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اُن لوگوں کے لئے جو قسم کھا لیں اپنی عورتوں سے الگ رہنے کی چار مہینے کی مہلت ہے
پھر اگر وہ رجوع کر لیں تو اللہ ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - يُولُونَ ۔ ایلاء کرتے ہیں۔ اپنی بی بی کے پاس نہ جانے کی قسم کھانا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۹)
۲۲۸ - وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ اور اگر انہوں نے ٹھان لی طلاق کی تو بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسير - وَ إِنْ عَزَمُوا الطَّلَاق ۔ یہاں میں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اسلام میں کئی مسئلے موجود
ہیں تا کہ انسان کی جان و مال و عزت کا نقصان نہ ہو۔ کوئی کسی کو دکھ نہ پہنچائے مگر خود مسلمانوں ہی نے
ایک مسئلہ کو تمام دکھوں کی جڑ بنا دیا ہے حالانکہ نکاح آرام و دوستی و رحمت کے لئے تھا چنانچہ فرمایا
ے تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ ۔ (ناشر)