سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 43
حقائق الفرقان
ولدا
سُورَةُ الْبَقَرَة
لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم : ۲۲) مگر بعض ایسے لوگ ہیں کہ نکاح کر کے نہ تو بساتے ہیں نہ طلاق دیتے
ہیں۔ طلاق کی اجازت پر اگر یہ عمل کرتے تو عورتوں پر یہ ظلم وستم نہ ہوتا۔ میں نے دنیا بھر ؟ ا میں مکہ ایک ایسا
شہر دیکھا جہاں عورت کو ذرا بھی تکلیف ہو تو وہ قاضی کی عدالت میں چلی جاتی ہے۔ اسی وقت شوہر کو بلایا
جاتا ہے اور حکم ہوتا ہے کہ یا تو ابھی طلاق دو یا آئندہ نیک سلوک کی ضمانت دو۔ دیکھو میں تمہیں تاکید کرتا
ہوں کہ عورتیں بہت ہی کمزور ہیں۔ تم ان مظلوموں پر رحم کرو۔ ان سے نیکی کے ساتھ معاشرت کرو۔
لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ (البقرۃ: ۲۲۹) کو یا درکھو۔ اگر نشوز کا خوف ہو کوئی لڑائی ہو تو ایک اپنے
قبیلے سے ایک اس کے قبیلے سے حکم مقرر کر کے جلد فیصلہ کر دو حتی الوسع عفو و در گذر ، چشم پوشی سے
ام لو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت ہے استَوْصُوا بِالنِّسَاء خَيْرًا ۔ " اسے مت بھولو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۹، ۴۰)
۲۲۹- وَالْمُطَلَّقْتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَثَةَ قُرُوءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ
يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ إِنْ كُنَّ يُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ
بُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِهِنَّ فِي ذَلِكَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلَاحًا ۖ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي
عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةً وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ اور طلاق پائی ہوئی عورتیں اپنے کو روکے رکھیں تین حیض یا تین طہر (کے اندر نکاح نہ
کریں) اور انہیں جائز نہیں کہ چھپا رکھیں اس کو جو پیدا کیا اللہ نے ان کے پیٹوں میں اگر وہ اللہ پر
ایمان رکھتی ہیں اور پچھلے دن پر اور اُن کے خاوند زیادہ حق دار ہیں اُن کو لوٹا لینے کے اس مدت میں
اگر چاہیں اچھی طرح رکھنا۔ اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں کا اُن پر حق ہے دستور کے مطابق اور
مردوں کو عورتوں پر فوقیت ہے۔ ( تو عورتیں مردوں کو حقارت سے نہ دیکھیں ) اور اللہ زبردست
حکمت والا ہے۔
ا تاکہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ ۔ ۲ے اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا مردوں کا اُن پر حق ہے۔ سے میری مانو
عورتوں کے ساتھ بھلائی اور نرمی کا سلوک کیا کرو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر ثَلثَةَ قُرُو ۔ یہ عدت کی مدت ہے۔ قرء کہتے ہیں حیض کو اور طہر کو بھی۔ اللہ تعالیٰ
اپنی خاص حکمت سے ایسے ذو عمل الفاظ قرآن مجید میں لاتا ہے تا کہ جنہیں قرآن کا عشق ہے ان
کے لئے تدبر کا میدان وسیع ہو۔ ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں جو کہتے ہیں میں نے بخاری
رسول علیہ السلام سے سبقاً سبقاً پڑھی ہے۔ جب قرء کی بحث آئی تو میں نے عرض کیا یہ حیض ہے؟
یا رسول اللہ ! تو فرما یا إِذَا فَرَغَتْ مِنْ قَرْء مکر رسہ کر ر عرض کیا پھر بھی آپ نے یہی قرء کا لفظ فرمایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۰)
قروء ۔ اس کے معنوں میں اختلاف ہے طہر یا حیض ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۲)
اسلام نے عورت کو صاف اجازت دی ہے وہ بھی واقعات ضروری کے پیش آنے پر مرد سے
طلاق لے سکتی ہے۔ اسے اسلام کی اصطلاح میں خلع کہتے ہیں۔ بایں ہمہ خدا تعالیٰ کی کتاب فرماتی
ہے وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ( البقرة : (۲۲۹) اور عورتوں کے حقوق کی رعایت
مردوں کے ذمہ ویسی ہے جیسی کہ عورتوں پر مردوں کے حقوق کی۔ ہم نے تمام دنیا کے قوانین اور
آسمانی کتابوں میں وہ آزادی اور حقوق عورتوں کے نہیں دیکھے جو قرآن کریم میں بیان کئے ہیں۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶)
نکاح کے فوائد دو قسم کے ہوتے ہیں اول شخصی منافع ۔ دوم - نوعی مقاصد شخصی منافع میں مثلاً
ا۔ حفظ صحت بعض بیماریوں میں ۔ ۲ ۔ آرام یار و غمگسار کے ساتھ ہونے کا۔ ۳۔ قوائے شہوانی کے
اقتضاء کا طرفین سے بلا مزاحمت پورا ہونا ۔ ۴۔ ان قوائے انسانیہ کا نشوونما جن کے باعث انسان
دوسرے سے تعلق پیدا کرتا یا کسی کا لحاظ کرتا ہے۔ ۵۔ حلم و مروت و برد باری کا اسی مدرسہ میں سبق
حاصل ہوتا ہے۔ امور خانہ داری کی اصلاح ۔ حفظ ننگ و ناموس و حفظ مال و اسباب ۔
نوعی مقاصد مثلاً حفظ نوع ، تربیت اولاد ۔ کیونکہ بے تحقیق نطفوں کی علی العموم خبر گیری
نہیں ہوا کرتی ۔ روسی شاہی خانہ زاد اول تو خصوصیت سلطنت کے باعث مستثنیٰ ہیں پھر سوائے
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ الْبَقَرَة
جنگی کاموں کی کیا تربیت پاتے ہیں ۔ اس لئے شادی کا حکم اول تو جسمی طاقت اور مالی وسعت
پر صادر ہوا ہے ۔ قرآن کریم میں آیا ہے وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّى
يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ (النور: ۳۴)اور فرمایا وَ مِنْ اليَتِهِ أَنْ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ
أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً (الروم: ۲۲) اور فرمایا۔ نِسَاؤُكُمْ
حَرْثٌ لَكُمْ - (البقرة : ۲۲۴)
پس عورت طلاق لے سکتی ہے ۔ اگر مرد اس کی نفسانی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے۔
۲۔ قابلِ ولادت نہ ہو۔ ۳۔ معاشرت کے نقائص رکھتا ہو۔ ۴۔ نان و نفقہ نہ دے سکے۔ اِسی
واسطے قرآن کریم میں ہے وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا ۔ اور ان احکام کی عام تعمیل پر فرمایا ۔ کی ۔
وَلَا تُضَارُوهُنَّ وَلا تَتَّخِذُوا آیت الله هزوا اسی طرح مرد طلاق دے سکتا ہے۔
اگر عورت تقویٰ کے متعلق نفسانی اغراض پوری نہ کر سکے ۔ قابلِ ولادت نہ ہو۔ معاشرت کے
نقائص رکھتی ہو ۔ نکاح کے منافع شخصیہ اور نوعیہ کی خلاف ورزی کرتی ہو ۔ بد چلنی کے باعث
فساد و مزاحمت کا باعث ہو۔ پھر کبھی طلاق فوری ہو سکتی ہے جیسے لعان ۔ واقعی ہم بستری سے پہلے وعدہ
میں اور کبھی تدریجی ہوتی ہے جیسے فہمائش ۔ شروط طلاق اور منصفوں کے فیصلہ کے بعد ۔
تعداد ازواج پر منع، تعدد ازواج کے نقصانات
نمبر ۱۔ عورتوں کے قتل کے واقعات ہوں گے۔ جب پہلی بی بی ناپسند ہو اور کوئی دوسری پسند آ
جاوے تو ان بلا دو اقوام میں جن میں دوسری بی بی کرنا ممنوع ہے اور بائیں قوم بہادر ہے پہلی کو ماردیں
ے اور چاہیے کہ وہ لوگ پاک دامن بنے رہیں جن کو نکاح کا مقدور نہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو غنی بنادے اپنے فضل
سے۔ ۲ اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے پیدا کر دیا تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے بیبیوں کو
تاکہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ اور تمہارے میں پیار رکھ دیا اور مہربانی سے تمہاری بیبیاں تمہاری کھیتیاں
ہیں۔ (ناشر) کے اور اُن کو تکلیف دینے کو نہ رکھنا۔ (ناشر) ۵ اور ان کو ایذا نہ دو۔ (ناشر) ہے اور اللہ کے
احکام اور نشان کے ٹھٹھے نہ اڑاؤ ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
ولد لد
سُورَةُ الْبَقَرَة
گے۔ نمبر ۲۔ خود کشی ہو گی ۔ جیسے آسٹریا کے ولی عہد کو یہ مصیبت پیش آئی جب پسندیدہ بی بی بیاہنے
کی اجازت قانون اور قوم نے نہ دی ۔ نمبر ۳۔ یا بے غیرتی ہو گی جیسے بعض انڈین کے لئے
پیش افتاد امر ہے کہ مرد دیکھتا ہے اور بول نہیں سکتا۔ نمبر ۴۔ زنا کاری کی کثرت ہو گی جبکہ پہلی
پسند نہیں اور دوسری کا مجاز نہیں اور قوالی بہت مضبوط رکھتا ہے۔ نمبر ۵۔ یا آخر نیوگ کا فتوای ہو گا جیسا
آریہ میں ہوا۔ نمبر ۶ قطع نسل بعض حالتوں میں ضرور پیش آئے گا۔ نمبرے ۔ دختر کشی کی رسم اسی سے
پیدا ہوئی ہے کہ نہ لڑکیاں رہیں اور نہ مصائب پیش آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکتہ ۔۱۔ عورتوں مردوں میں ایک قدرتی فرق ہے عورت جبر سے بھی اپنا کام دے
سکتی ہے بخلاف مرد کے۔ اس واسطے علی العموم عدالتوں میں زنا بالجبر کے مقدمات میں عورتیں ہی مدعی
ہیں۔ نہ جوان مرد ۔ ۲۔ عورت کے بہت مرد ہوں تو اس کی صحت قطعا نہ رہے گی رہے گی ۔ کنچنیوں کے حالات
سے یہ تجربہ ہو سکتا ہے۔ ۳۔ اس کے نطفہ بے تحقیق کی پرورش مشکل ہو گی کون ذمہ دار ہوگا ۔ ۴۔ ایک
وقت میں اگر کئی طالب اس کے پیش ہو گئے تو مزاحمت اور جنگ ہوگا بشرطیکہ قوم با ہمت ہو۔ ۵۔ قدرتی
طور پر ایک عورت ایک برس میں ایک مرد کے نطفہ سے زیادہ چند مردوں کے نطفوں کے بچے پیٹ میں
نہیں رکھ سکتی اور ایک مرد چند عورتوں میں اپنے بچہ وہ نطفہ رکھ سکتا ہے۔ یہ قدرتی اجازت تعداد از واج
کی معلوم ہوتی ہے۔ ۶۔ قرار حمل میں مشکلات ہوں گے۔ وضع حمل کی ضرورتیں پیش آ جائیں گی اور حمل
کے بعد مرد کو دیانند جماع کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر کثرت ازواج نہ ہو تو قوی مردوں کی جماعت
میں ان کا فتوی کون سنے گا۔ گو مجھے تو اب بھی یقین ہے کہ بیا ہے آر یہ لوگ جن کی ایک بی بی ہے اور
تندرست ہیں اس دیانندی فتوای پر عمل درآمد کم کرتے ہوں گے۔ ہاں البتہ حیوانات میں خود ئر حیوان
اور ان کی مادہ حمل کے بعد ضرور متنفر ہو جاتے ہیں مگر انسانوں میں یہ نیچر ۔۔۔ قابل غور ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۲ تا ۶۴)
حقائق الفرقان
۵۴۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
٢٣٠- الطَّلَاقُ مَرَّتْنِ فَإِمْسَاكَ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحُ بِإِحْسَانٍ وَلَا
يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا اتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إِلَّا أَنْ يَخَافَا اَلَّا يُقِيمَا
حُدُودَ اللهِ فَإِنْ خِفْتُمُ اَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا
افتد به به تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا ۚ وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ
هُمُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ ۔ طلاق دو ہی دفعہ ہے پھر یا تو عورت کو روک رکھنا دستور کے موافق یا (اس کو )
رخصت کرنا ہے نیک سلوک کر کے اور تم کو نا جائز ہے اُس مال میں سے کچھ بھی واپس لینا جو تم
عورتوں کو دے چکے ہو مگر یہ کہ جو رو خاوند ڈریں کہ اللہ نے جو حدیں باندھی ہیں ان پر قائم نہ رہ
سکیں گے پس اگر ایماندار ڈریں کہ حدود اللہ کو قائم نہ رکھ سکیں گے تو ایسی صورت میں عورت اپنا
پیچھا چھڑانے کو کچھ بدلہ دے دے تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں اُن سے آگے
مت بڑھوا اور جو اللہ کی حدوں سے آگے بڑھ جائے تو یہی لوگ بے جا کام کرنے والے ہیں ۔
تفسیر۔ طلاق ایک اسلامی حکم ہے جو شریعت نے ضرور کا جائز رکھا ہے کیونکہ بعض وقت جو حقیقی
تعلق میاں بی بی کا ہے وہ قائم نہیں رہ سکتا اسی لئے اس کو قطع کرنا پڑتا ہے وہ حقیقی تعلق آیت لتسكنوا
اليها (الروم: (۲۲) میں مذکور ہے کہ تسکین ہوتی ہے۔ ۲۔ مَوَدَّةً دوستانہ بڑھانے کا ذریعہ ہے۔
وَرَحْمَةً ۴۔ خانہ داری کا انتظام ۔
عورت ایک بہت نازک صنف ہے اور ہر طرح مدد کی محتاج ہے۔ وہ تعلیم میں مرد کی برابری نہیں
کر سکتی کیونکہ حمل اور بچہ کی پرورش اور منتقلی کورس کی کمزوری اس کے لاحق حال ہے۔ اس کے اعضا میں
ایک قسم کی نزاکت ہوتی ہے اور پھر بوجہ پردہ عام طور سے اسے تجارب کا موقعہ نہیں ملتا۔ پس جب ہم
دیکھتے ہیں کہ آنکھ کو اگر ذرا بھی دکھ پہنچے تو ایڑی کے زخم سے اس کی زیادہ غور و پرداخت کی جاتی ہے تو
پھر عورت کے چھوٹے سے چھوٹے دکھ کی بھی کیوں نہ پرواہ کی جائے ۔ بعض وقت میاں بی بی کے
ا تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
تعلقات میں اس قسم کی باتیں آ جاتی ہیں کہ ان میں کسی طرح اصلاح نہیں ہو سکتی تو اس صورت میں
بجائے اس کے کہ اس بے چاری کو دکھ دیا جائے ۔ طلاق دینے کا ارشاد ہے مگر یک دم طلاق دینے کی
اجازت نہیں ۔
الطَّلَاقُ مَرَّتن - طلاق دوبار ہے۔ پھر اس کے بعد امساك بمعروف رکھ لے تو پسندیدہ طور
پر ۔ تَسْرِيح باحسان یا رخصت کر دے بہت سلوک سے۔ افسوس مسلمان اس پر عمل نہیں کرتے اور
یک دم سو طلاق دیتے ہیں حالانکہ طلاق متفرق طہروں سے دینی چاہیے۔
شیا ۔ یہ تاکید کے لئے ہے کہ کچھ بھی واپس لینا جائز نہیں۔
فِيمَا افْتَدَتْ ہے۔ عورت کچھ رو پیدے کر مرد سے طلاق لے سکتی ہے۔ اس کا نام ضلع ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۴۰)
الطَّلَاقُ مَرَّتَن ۔ یکدم طلاق جائز نہیں ۔ عہد نبوی میں بہت سی طلاقیں یک دم ایک ہی سمجھی
جاتیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳)
۲۳۱ - فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَةً فَإِنْ
طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا أَنْ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَ
تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اگر طلاق دے دے عورت کو تو طلاق دینے والے مرد پر وہ عورت حلال نہیں جب تک
دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے پھر اگر وہ (دوسرا) خاوند (اُس کو ) طلاق دے دے تو دونوں میاں بی بی
پر کچھ گناہ نہیں اگر دونوں مل جائیں جبکہ دونوں کو یقین ہو کہ اللہ کے حکم کے موافق رہ سکیں گے۔ یہ اللہ
کے ہرائے ہوئے قاعدے ہیں جن کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں ۔
تفسير فَإِنْ طَلَّقَهَا۔ یہ تیسری طلاق کا ثبوت ہے۔
فَلَا تَحِلُّ لَہ ۔ اس سے جو حلالہ کی بد رسم جاری ہوئی وہ اسلام کے لئے ننگ ہے۔ حلالہ اس چیز
کا نام ہے کہ موقت نکاح کرتے ہیں۔ ادھر نکاح و جماع اور صبح طلاق ۔ پھر پہلا شوہر نکاح کر لیتا
حقائق الفرقان
۵۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے۔ یہ بہت بری رسم ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۴۰)
فَإِن طَلَّقَهَا - حلالہ جائز نہیں اپنی مرضی سے طلاق دے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۳)
۲۳۲ - وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ
سَرَّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِتَعْتَدُوا وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ
فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوًا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَ
مَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتٰبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمُ بِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ
اللهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی اور وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو
(اب یا تو ) دستور کے مطابق ان کو رکھو یا اچھی طرح رخصت کر دو اور اُن کو تکلیف دینے کو نہ رکھنا
کہ زیادتی کرنے لگو اور جو ایسا کرے گا تو وہ اپنی ہی جان پر ظلم کرے گا اور اللہ کے احکام اور
نشان کے ٹھٹھے نہ اڑاؤ۔ اور یاد کرو جو اللہ نے تم پر احسان کئے ہیں اور وہ جو اس نے خاص کتاب
اور دانائی کی باتیں اتاریں تاکہ وہ تم کو اس کے ذریعہ سے نصیحت کرے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور
اسی کا ڈر رکھو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔
تفسیر وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوًا ۔ مسلمانوں کو اس سے عبرت پکڑنی چاہیے ۔ جولوگ نہ
عورتوں کو بساتے ہیں نہ چھوڑتے ہیں وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں اور خدا کے عذاب کے نیچے
ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۰)
۲۳۳ - وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ
أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ ذَلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ مِنْكُمُ
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكُمْ أَزْكَى لَكُمْ وَأَطْهَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا
تَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔ اور جب عورتوں کو طلاق دے چکو اور وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو ان کو نہ روکو اس
حقائق الفرقان
۵۴۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے کہ نکاح کر لیں وہ اپنے شوہروں سے جب وہ آپس میں راضی ہو جائیں دستور کے موافق یہ اُس کو
نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں سے اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو یہ تمہارے لئے بڑی
پاکیزگی اور بڑی صفائی کی بات ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
تفسير - وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء - چونکہ جنگ میں بہت ہی قریب کے رشتہ دار مرد اور عورتیں
موجود تھے اور طرف مخالف میں ان مسلمان عورتوں کے رشتہ دار بھی تھے اس لئے بعض وقت یہ
عورتیں نشوز بھی کر لیتی تھیں کیونکہ رشتہ داری کا معاملہ تھا اس لئے اور پھر زناشوئی کے تعلقات پر
اس کا اثر پڑتا تھا اس لئے مجبوراً طلاق دینا پڑتا تھا۔ اس لئے جہاد کے بیان میں طلاق کے مسائل
بیان ہو رہے ہیں ۔
فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ ۔ یہ آیت ایک واقعہ کے بیان سے صاف ہو جائے گی وہ یہ ہے کہ ایک شخص کی
حقیقی بہن نے کسی کے ساتھ نکاح کیا۔ میاں بی بی میں ناموافقت ہوئی تو میاں نے طلاق دے دی مگر
عدت گزرنے سے پہلے اس نے پھر رجوع کر لیا۔ اسی طرح کئی بار ہوا کہ جب وہ وقت گزرنے کو آتا
تو پھر وہ باہمی تعلقات کو جائز کر لیتا۔ آخر جب ایک دفعہ اس نے رجوع کرنا چاہا تو چونکہ قانونِ الہی
کے مطابق پانچ جگہوں کی رضا مندی حاصل کرنا پڑی تھی ۔ اول قرآن ۔اس سے یہ دیکھا جاتا کہ تعلق
جائز ہے یا نہیں ۔ دوم - رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل درآمد - سوم - عورت کی رضا مندی ۔ چہارم ۔ مرد
کی رضا مندی ۔ پنجم - عورت کے کنبہ کی ۔ یعنی جو عورت کا ولی ہے اس کی رضامندی ۔ اس آخری شرط
کے مطابق میاں نے اپنی بی بی سے مصالحت کے بعد پیغام بھیجا کہ چونکہ آپ کی رضامندی ضروری
ہے اس لئے آپ بیٹھیں تا یہ معاملہ طے ہو جائے ۔ اس پر اس نے بہنوئی کو سخت سست کہلا بھیجا اور کہا
کہ میں ہرگز اپنی بہن کو اب تجھ سے نکاح نہ کرنے دوں گا۔ اِس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ جب
میاں بیوی راضی ہیں تو تمہیں روکنا نہیں چاہیے۔
مذکورہ بالا بیان سے یہ بھی ظاہر ہو گیا کہ مخفی در مخفی نکاح یا عربی زبان میں عورتوں سے نکاح کر لینا
شریعت نے جائز نہیں رکھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحہ ۴۰)
حقائق الفرقان
ولدم
سُورَةُ الْبَقَرَة
فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ - تو اب نہ روکو اُن کو کہ نکاح کر لیں اپنے
خاوندوں سے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۸ حاشیه )
أَنْ يَنْكِحُنَ أَزْوَاجَهُنَّ ۔ اپنے پہلے خاوندوں سے ۔
فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ - عدت پوری ہونے کے قریب ہو جائے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳)
۲۳۴- وَ الْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ
يتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلِّفُ
نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا لَا تُضَارَ وَالِدَةُ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ وَ عَلَى
الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ
عَلَيْهِمَا ۖ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ
مَّا اتَيْتُم بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ اور مائیں اپنے بچوں کو کامل دو برس دودھ پلائیں اس شخص کے لئے جو پوری مدت تک
دودھ پلوانا چاہے اور (باپ پر ) جس کا وہ بچہ ہے ماؤں کو کھانا کھلانا اور کپڑا دینا لازم ہے دستور کے
مطابق ۔ نہ تکلیف دی جائے کسی شخص کو مگر اس کے مقدور کے موافق اور نہ نقصان پہنچایا جاوے ماں کو
اس کے بچہ کے سبب اور نہ باپ کو ضر ردیا جائے اس کے بچہ کے باعث اور وارث پر بھی ایسا ہی (لازم
ہے) پھر اگر دونوں نے اپنی مرضی اور صلاح سے دودھ چھڑانا چاہا تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور اگر تم
دودھ پلوانا چاہا پلوانا چاہو تمہاری اولاد کو ( کسی انا اور دایہ سے ) تو کچھ گناہ نہیں جب تم حوالہ کر دو وہ چیز جو تم نے
دینا کہا ہے ( دایہ کو ) دستور کے موافق اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو اور جانو کہ تم جو کچھ
کرتے ہو اس کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔
تفسیر وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ ۔ چونکہ اکثر ایسی مطلقہ بھی ہوتی تھیں جن کی گود میں بچہ دودھ پینے
حقائق الفرقان
۵۵۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
والا ہوتا اس لئے دودھ پلانے کے متعلق بھی فیصلہ ہونا چاہیے ہونا چاہیے تھا جو یہاں بیان کر دیا کہ اول تو مائیں
ہی دودھ پلائیں ۔
لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا ۔ یہ بات خود یا درکھو کہ اسلام جو قاعدہ سکھائے گا وہ انسان کے قومی
و و وحانیہ و عقلیہ و مشاہدہ و تجربہ کے خلاف ہرگز نہ ہوگا۔ جس چیز کی برداشت انسان کی قوت نہیں کر سکتی
اس قوت کے متعلق کوئی حکم نہ ہوگا۔ رمضان کا روزہ ہے تو بیمار و مسافر کے لئے حکم ہے کسی اور دن میں
رکھ لیں ۔ ایسا ہی دودھ پلانے والی اور حاملہ اور بوڑھے آدمی کے لئے اجازت ہے کہ وہ کھانا دے دیا
کرے کیونکہ اسے پھر رکھنے کی امید نہیں۔ پھر نماز ہے اس کے لئے اجازت ہے وضو کر کے نہیں پڑھ
سکتے تو تیم کر کے ۔ اُٹھ کے نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کے پڑھ لیں۔ بیٹھ کر نہیں تو لیٹ کر ۔ ان سب باتوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ نے احکام شریعت میں انسان کی برداشت کو مد نظر رکھا ہے۔ اسلام میں کوئی
مسئلہ تثلیث کی مانند نہیں کہ ایک + ایک + ایک کو ایک ماننا پڑتا ہو۔ نہ کفارہ کا مسئلہ ہے کہ بدی کا
ارتکاب کرے زید اور سزادی جائے بکر کو ۔ نہ اس میں یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ انگور کا پانی اور روٹی
واقعی مسیح کا لہو بن جاتا ہے نہ اس میں بت پرستی ہے جو بہت ہی بود اعقیدہ ہے۔ کیونکہ جب گل چیزیں
انسان کی خادم ہیں اور وہ مخدوم نہیں بن سکتیں تو معبود کس طرح بن سکتی ہیں؟ باوجود اس تعلیم کے میں
نے اکثر بدمعاش شریر اتنفس لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ بدکاری کے بعد یہ غذر کرتے ہیں کہ خدا نے مجھ لوگوں
سے ایسا کروادیا
در گوئے نیک نامی مارا گذر ندادند گر تو نے پسندی تغییر کن قضارا
اگر یہ جواب صحیح ہو تو پھر تمام رسالتیں باطل ٹھہرتی ہیں اسی واسطے فرماتا ہے۔
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - (البقرة: ۲۸۷)
عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ ۔ اگر دونوں باہمی رضا مندی اور باہمی مشورہ سے دودھ چھڑادیں
لے نیک نامی کے گلی کوچہ میں ہم کو جانے کا موقع ہی نہیں دیا گیا اگر تجھے ہماری یہ ادا پسند نہیں تو ہماری قسمت کو تبدیل
کر دے۔(ناشر)
حقائق الفرقان
تو کوئی گناہ نہیں۔
۵۵۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ اتَّقُوا الله - بس اصل حقیقت تو یہ ہے کہ خواہ جہاد کے مسئلے ہوں یا تمدن و معاشرت کے ، ان
میں بہر حال تقوی مد نظر رکھو ۔ اب متقی بننے کا ایک گر بتا تا ہے۔
وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ - جب تم کوئی کام کرو۔ کوئی بھی ہو۔ اصولاً تین نوع میں
گل کام آ سکتے ہیں۔ غضب و انتظام ایک۔ غرض دنیوی حرص دو۔ شہوت ، شجاعت تین ۔ سب میں یہ
بات یا درکھو کہ تم پر کوئی حکمران اور نگران ہے۔ تمام افعال و اقوال میں اگر انسان اس دستور العمل کو نگاہ
رکھے تو مشتقی بن جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱٬۴۰)
۲۳۵ - وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ
ارْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ۚ فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ
فِي أَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ -
ترجمہ اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور چھوڑ جائیں بیبیاں تو وہ اپنے کو چار مہینے دس دن رو کے
رہیں پھر جب وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اگر وہ جائز طور پر کچھ اپنے حق
میں کر لیں اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے بخوبی خبر رکھتا ہے۔
تفسیر وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ ۔ تین صورتیں ہیں ۔ ایک تو یہ کہ حاملہ ہو ۔ اِس صورت
میں دوسرا نکاح نہ کرے جب تک بچہ نہ جن لے ۔ دوم یہ کہ حاملہ نہ ہو اس صورت میں چار ماہ
دس دن انتظار کرے ۔ بصورت فوتیدگی شوہر اور بصورت طلاق دینے کے۔ ثَلثَةَ قُرُوءٍ یہ
سب اس لئے کہ شاید حمل ہو تو اس مدت میں پتہ لگ جاتا ہے یا پچھلے تعلقات زناشوئی کا لحاظ
مقصود ہے۔
فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ - بیوہ کے نکاح ثانی کے متعلق اکثر
مسلمان تامل کرتے ہیں ۔ یہ رسم بہت ہی بری رسم اور اللہ اور اس کے رسول کے احکام کے خلاف
ہے۔ سادات میں سے وہ عورت جس پر کل سادات کو فخر ہے جس سے سیدوں کی اولاد چلی بیوہ تھی ۔
حقائق الفرقان
۵۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
مغول کی عظمت کا سلسلہ بھی جہاں سے شروع ہوتا ہے ان کے مورث اعلیٰ کی بیوی بھی بیوہ تھی جیسا
نسل بڑھانے کا عضو مرد کے ساتھ ہے عورت کے ساتھ بھی ہے۔ کھانے پینے پہننے کی خواہش اگر مرد
میں ہے تو عورت میں بھی ہے۔ اگر عورت کسی کی سخت بیمار ہو تو مرد کو دوسرے نکاح کی فکر پڑ جاتی ہے
اور عورت کے مرنے پر تو کوئی مرد نہیں جو عزم کرے میں نکاح نہیں کروں گا ۔ اگر کوئی ایسا ہو تو میں
اسے سلیم الفطرت مرد نہیں سمجھتا۔ غرض نکاح ثانی سے مرد کی ناک نہیں کٹتی تو عورت کی کیوں کٹنے
لگی ۔ اس بد رسم کا اثر میں نے اپنے طبی پیشہ میں بہت دیکھا جہاں کئی شریف زادیاں اسقاط حمل کی
دوائیاں پوچھتی پھرتی ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۴۱)
٢٣٦ - وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَكْنَنْتُمْ
فِي انْفُسِكُمْ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَكِنْ لَا تُوَاعِدُ وهُنَّ سِرًّا إِلَّا
أَنْ تَقُولُوا قَوْلًا مَّعْرُوفًا وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَبُ أَجَلَهُ
وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
حَلِيمٌ -
۲۳۶
ترجمہ۔ اور کچھ گناہ نہیں تم پر اگر کسی اشارہ کی بات میں عورتوں کو نکاح کا پیام دو یا اپنے دلوں میں
چھپائے رکھو اللہ کو پہلے ہی معلوم ہے کہ قریب ہی ان سے کہو گے مگر تم ان سے وعدہ تو چپکے سے بھی نہ
کرنا مگر ہاں ( کچھ مضائقہ نہیں ) جو کہہ گزر و عام طور کی بات ، نکاح کی گرہ مضبوط نہ کر بیٹھنا جب
تک قرآنی میعاد پوری نہ ہو جائے اور جان رکھو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تو اُسی کا
ڈر رکھو اور (یہ بھی ) جان رکھو کہ بے شک اللہ بڑا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔
تفسیر - وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ ۔ اس حکم کی عدم تعمیل میں بھی بدذاتی سے کام لیا گیا ہے اور
اکثر ملاں باوجود اس نص صریح کے ایام عدت میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔ پوچھو تو کہتے ہیں صرف
روک کے لئے تاکہیں کسی اور جگہ نکاح نہ کرلے۔ دیکھو کیسا بود اعذر ہے۔ بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تم ان حیلوں سے خلقت کے سامنے شاید عہدہ برآ ہو جاؤ مگر خدا تمہارے دلی ارادوں اور منصوبوں کو