سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 44
حقائق الفرقان
۵۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
خوب جانتا ہے اس کے غضب سے ڈرتے رہو۔ وہ اگرچہ بردبار ہے مگر اس کی برد باری یہ معنے نہیں
رکھتی کہ وہ اپنے قانون کی خلاف ورزی پر باز پرس نہ کرے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱)
۲۳۸- وَ إِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ
فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةٌ
النِّكَاحِ وَ أَنْ تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوى وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِمَا
تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
ترجمہ اور اگر تم طلاق دے دو عورتوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے حالانکہ تم مہر ٹھہرا چکے ہو تو آدھا
( دے دو) جو تم نے مہر ٹھہرایا، مگر یہ کہ عورتیں معاف کر دیں یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں
نکاح کی گرہ ہو تو اب کچھ دینا لازم نہیں ۔ اور اگر تم معاف کر دو تو یہ پرہیز گاری کے بہت ہی قریب
ہے، اور آپس کی بزرگی مت بھولو بے شک اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
تفسیر - ولا تَنْسَوُا الْفَضْلَ ۔ باہمی نیکی ترک نہ کرو۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳)
۲۳۹- حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ وَالصَّلُوةِ الْوُسْطَى وَقُوْمُوا لِلَّهِ قُنِتِينَ -
ترجمہ۔ نمازوں کی پابندی کرو اور خاص کر بیچ کی نماز کی اور اللہ کے سامنے ادب سے کھڑے
رہو۔
تفسیر - حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ - جہاد کا مسئلہ تھا۔ اِس میں نماز کا ذکر بظا ہر خلاف ترتیب
معلوم ہوتا ہے لیکن میرے نزدیک اصل ترتیب تو یہی تھی کہ جہاد کا ذکر ہو کیونکہ اوّل سے آخر تک یہی
بیان چلا جاتا ہے درمیان میں طلاق وغیرہ کے مسائل تو ضرور تا آگئے تھے اور صلوٰۃ وسطی کی تاکید اس
لئے فرمائی کہ جنگ دو پہر ڈھلنے کے وقت شروع ہوتا تھا اور ظہر و عصر کی نماز جمع کرنی پڑتی تھی اس لئے
حقائق الفرقان
۵۵۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس نماز کی خصوصیت سے تاکید فرمائی کہ جنگی اشغال تمہیں نماز سے نہ روکیں ۔
ایک صوفی نے اس آیت پر ایک نکتہ لکھا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ نے جہاد کے بیان میں خانہ داری
کے امور کا بیان کرتے کرتے نماز کا بھی ذکر کر دیا گویا یہ سمجھایا کہ جیسا ہم نے ان جہاد کے مسئلوں
کے درمیان طلاق وغیرہ کے ضروری مسئلے بیان کر دیئے اسی طرح تم بڑے بڑے ضروری کاموں
میں نماز کو درمیان رکھ لیا کرو اور اسے قضا نہ کر دینا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱)
۲۴۱- وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِازْوَاجِهِمْ
مَّتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ اخْرَاجِ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِي مَا فَعَلْنَ
فِي أَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوفٍ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ اور جو لوگ مرجائیں تم میں سے اور چھوڑ جائیں بیبیاں ( تو چاہئے کہ ) وصیت کر مریں اپنی
بیبیوں کے واسطے سلوک کرنے کی ایک سال تک اور نہ نکالنے کی پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر کچھ گناہ نہیں
جو کچھ کریں وہ اپنے ۔ لئے دستور کے موافق اور اللہ بڑا عزت والا بڑا حکمت والا ہے۔
تفسير وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ ۔ یہ بھی جہاد ہی کی بات ہے کیونکہ آخر مسلمان بھی مقتول ہوتے
تھے۔ ان کی بیبیاں پیچھے رہ جاتیں۔ ان کے لئے وصیت فرمائی کہ ایک سال تک نہ نکالی جاویں۔ یہ
آیت چار ماہ دس دن کے حکم کے خلاف نہیں بلکہ وہ عدت کی مدت ہے جو عورت پر واجب ہے اور یہ
بطور وصیت اس متوفی کے وارثوں کو حکم ہے کہ ایک سال تک اس بیوہ کو خرچ دیتے رہیں ۔
وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - چونکہ لوگ بیوہ کے نکاح کے بارے میں کہتے ہیں یہ ہماری عزت کے
خلاف ہے۔ اس لئے فرمایا کہ میرا نام عزیز ہے۔ میں سب سے زیادہ عزت والا ہوں ۔ میں یہ حکم
دیتا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ بیوہ کا نکاح نامناسب ہے۔ اس لئے فرمایا ہم حکیم ہیں ہر قسم کی
حکمت کو خوب سمجھتے ہیں اس لئے یہ حکم دیا جو نا مناسب نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱)
حقائق الفرقان
۵۵۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ - ایک سال تک خود نہ نکالے گووه ۱۰ دن ۴ ماہ بعد اپنی مرضی سے نکل
سکتی ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۴۳)
۲۴۴ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمُ الُوْفُ حَذَرَ الْمَوْتِ
فَقَالَ لَهُمُ اللهُ مُوْتُوا ثُمَّ أَحْيَاهُمْ إِنَّ اللهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ
أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ -
ترجمہ کیا تم نے نظر نہیں کی ان کے حال پر جو نکلے اپنے گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے ،موت
کے ڈر کے مارے تو اللہ نے ان کو کہا کہ مرجاؤ پھر ان کو زندہ کر دیا بے شک اللہ بڑا مہربان ہے لوگوں
پر ولیکن اکثر لوگ (اس کا ) شکر نہیں کرتے ۔
تفسیر - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ - اس آیت کے متعلق بہت سے اختلاف ہیں مگر
میں جو معنے کروں گا وہ کامل یقین اور پورے انشراح صدر کے ساتھ ہیں۔
اسی آیت کے اخیر میں فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
يَشْكُرُونَ ۔ اللہ کے آدمی پر بڑے بڑے احسان ہیں ۔ پہلے ہم کو انسان پیدا کیا ۔ اگر کتے اور سو ربنا
دیتا تو ہم کیا دخل دے سکتے تھے۔ پھر چوہڑے چمار بنا دیتا تو ہم کیا دخل دے سکتے ۔ پھر کمزور قوموں
میں پیدا کر دیتا تو ہمارا کیا بس تھا۔ پھر ماں کے پیٹ سے نکل کر ہم پاگل ہو جاتے یا اندھے یا بہرے
یا گونگے یا اپانچ تو ہمارا کیا زور تھا۔ دیکھو اس کا ہم پر کیسا فضل ہے کہ معدوم سے موجود کیا۔ موجود
ہوئے تو آدمی بنایا۔ میرے ایک دوست ذلیل قوم سے تھے ان کو اس بات کا رنج تھا۔ وہ مجھے کہتے
جب ہم وہ پیشہ چھوڑ چکے جو ذات کا موجب تھا تو پھر لوگ ہمیں کیوں حقارت سے دیکھتے ہیں ۔ میں
نے کہا میرے نزدیک تمہارا ہی قصور ہے۔ یہ لقب تمہارا کسی تمہاری مخفی بدکاری کا نتیجہ ہے جو اس
زمین میں تم لوگوں نے کی ۔ اگر تم اس لعنتی سرزمین کو چھوڑ کر سو میل دور چلے جاتے تو کم از کم لوگ تمہیں
شیخ تو کہتے ۔ اس پر وہ بولا کہ یہاں ہماری حویلیاں ہیں یہ ہے وہ ہے۔ میں نے کہا معلوم ہوتا ہے کہ
حقائق الفرقان
۵۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ابھی تمہیں ان بدکاریوں سے کچھ تعلق ہے۔
یوسف کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا پاک معاملہ تھا۔ جس ملک میں وہ رہتا ( تھا) ان کے لئے ترقی
کے سامان نہ تھے۔ اللہ نے انہیں ایک عجیب تدبیر سے مصر پہنچایا۔ وہاں جب پہنچے تو ان کی نیکی ،
نیک غنیتی ، عاقبت اندیشی، علم و دیانت ، شجاعت ایسی تھی کہ مقربانِ بارگاہ بادشاہی سے بنا دیا۔
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اب بھی جو بچہ ان خصلتوں کو لازم پکڑے گا ان مدارج کو پہنچے گا جن پر
یوسف علیہ السلام پہنچایا گیا۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۖ وَكَذَلِكَ
نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - (يوسف : (۲۳)
پس انہی حضرت یوسف کے طفیل بنی اسرائیل مصر میں آباد ہوئے ۔ میں نے بارہا بتایا ہے
کہ جب خدا کے فضل سے کوئی قوم مالدار اور آسودہ حال ہوتی ہے اور اسے عزت ، مکان ، اولاد،
صحت و عافیت ، جتها ، جتھا مل جاتا ہے تو وہ خدا کو بھلا خدا کو بھلا دیتی ہے۔ یہ ہے۔ کبھی تو اس کے افراد علموں پر گھمنڈ
کرتے ہیں چنانچہ ایک نے کہا اِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي " (القصص: (القصص: ۷۹ ) ہم مولوی فاضل
ہیں یا حکیم ہیں یا مدبر ہیں اس لئے ہم کو یہ کامیابی ہوئی اور کبھی مال و منال ، جاہ وجلال پر غزہ کرتے
ہیں ۔ جب قوم کی یہ حالت ہو جاتی ہے تو پھر اس کا تنزل شروع ہوتا ہے پھر بعض کی تو قطع نسل ہو
جاتی ہے اور وہ بالکل بے نام و نشان ہو جاتے ہیں اور بعض حاکم سے محکوم بن جاتے ہیں اور ان کا نام
عزت سے نہیں لیا جاتا۔
بنی اسرائیل پر جب یہ زمانہ آیا تو وہ خدا کے احکام کو بھول گئے اور خدا نے ان پر ذلت و مسکنت
لیس دی ۔ بیگاروں میں پکڑے جاتے ۔ پزاوے پکانے کا کام ان کے سپرد ہوا ۔ ایک صوفی
لکھتا ہے کہ انسان کا قاعدہ ہے کہ جب اس کے پیٹ میں درد ہو تو پہلے وہ اپنی تدبیروں سے کام
اے اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو جو کچھ سکھا یا وہ مضبوط علمی با تیں تھیں اور اسی طرح ہم بدلہ
دیتے ہیں ہمارے دیکھنے والوں نیکو کاروں کو۔ ۲۔ اس کے سوا نہیں کہ یہ مال تو دیا گیا ہے یا مجھ کو ملا ہے
میرے تجربہ اور کمال سے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
لیتا ہے ۔ مثلاً فاقہ کرنا ۔ پھر گھر میں جو سیانا ہو اس کی رائے پر چلنا ۔ پھر اپنے محلہ کے حکیم سے
مشورہ لیتا ہے پھر اس طبیب سے جو بڑا ہو۔ یہاں تک کہ پھر کسی اور مشہور طبیب کی طرف رجوع
کرتا ہے جو کسی دوسرے شہر میں ہو ۔ آخر یہاں تک نوبت پہنچتی ہے کہ پھر وہ اس ملک کو چھوڑ کر محض
علاج کی خاطر دوسرے ملک میں چلا جاتا ہے۔ جب وہاں بھی کچھ نہیں بنتا تو پھر کسی خدا رسیدہ
کے قدموں پر گرتا ہے ۔ جب وہاں سے بھی مایوسی ہو تو پھر پکار اُٹھتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الانبياء :(۸۸) تب خدا کی رحمت کا دریا جوش مارتا ہے اور وہ
اسے شفا دیتا ہے۔ اسی طرح بنی اسرائیل کی حالت جب یہاں تک پہنچی تو انہوں نے خدا کے حضور
تضرع کیا اور موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے ۔ وہ انہیں اس ملک سے نکال لائے وہاں ان کے لئے
کیا تھا ؟ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ " و (البقرۃ:۵۰) اولاد کو ذبح کرنے اور
عورتوں کو بے پرد کرنے کی تجویزیں تھیں ۔ پس یہ حَذَرَا المَوْتِ تھا جس سے ہزا ر و ہزار اس
ملک سے نکلے ۔
اب موسیٰ نے ان کو حکم دیا يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ
لكم (المائدۃ: ۲۲) مگر انہوں نے بے ادبی سے کہا کہ وہ زور آور ہیں ہم سے تو مقابلہ نہیں کیا
جاتا جاؤ تم اور تمہارا خدا لرو۔ اس پر اللہ نے فرمایا ہم نے تمہیں زندہ قوم بنانے کے لئے اپنے نبی کی
معرفت یہ حکم دیا تھا نہیں مانتے تو جاؤ۔
موتوا ۔ ہلاک ہو جاؤ۔ اس پر ان پر وہ حالت طاری ہوئی جو ۶ پارہ سورہ مائدۃ رکوع ۴ میں درج
ہے اور وہ موسی کی دعا کا اثر تھا جو انہوں نے ان الفاظ میں کی ۔ فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ الْقَوْمِ
لے کوئی سچا معبود نہیں تیرے سوا۔ تیری پاک ذات بے عیب ہے میں ہوں کمزور مصیبتوں میں پھنسا ہوا۔
تمہارے بیٹوں کو وہ ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو وہ جیتا رہنے دیتے تھے۔ سے اے قوم! اُس
پاک ملک میں داخل ہو جاؤ جس کو اللہ نے تمہارے لئے محفوظ رکھا ہے ( اور لکھ دیا ہے کہ وہ تمہیں کو ملے ) ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۵۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
الْفَسِقِينَ (المائدة: ٢٦) قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ
فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ (المائدة: (۲۷) کہ چالیس سال خراب خستہ حال مارے مارے
جنگلوں میں پھرتے رہیں ۔ چنانچہ جب یہ لوگ جو بے ادبی میں شامل تھے ہلاک ہو چکے اور چالیس
سال میں ان کے بچے جوان ہوئے یا وہ لوگ رہ گئے جو بے ادبی میں شریک نہ تھے۔ تو پھر
ثُمَّ أَحْيَاهُم - ان کو زندہ قوم بنا دیا۔
ھم ۔ سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہی مرکز زندہ ہوئے بلکہ متکلم مخاطب غائب کا ضمیر اس کے مثیل کی
طرف بھی پھرتا ہے۔ متکلم کی مثال سُنتے ۔ مَا قُتِلْنَا هَهُنا (ال عمران: ۱۵۵) ہم اس جگہ مقتول نہ
ہوتے ۔ حالانکہ جو قتل ہو چکے ہیں وہ کس طرح بول سکتے تھے۔ مراد ان کے مثیل ہیں۔ مخاطب کی
مثال وَ إِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً (البقرة: ۵۶) غائب کی مثال ما
يُعَمَّرُ مِنْ مُعَبَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمْرة (فاطر : ۱۲) جس کی عمر بڑھائی گئی اُسی کی گھٹانے کا ذکر
بظاہر معلوم ہوتا ہے مراد اس کا مثیل ہے۔
لد
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱، ۴۲)
۲۴۵- وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ اور اے مسلمانو ! اللہ کی راہ میں لڑو اور جانو کہ اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسير - وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ دشمن کا مقابلہ کرو مگر اعلاء کلمتہ اللہ کے لئے نفسانی غرض شامل نہ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۲)
ہو۔
لے تو جدائی کر دے ہم میں اور فاسق نافرمان قوم میں ۔ ۲۔ اللہ نے فرمایا وہ ملک ان پر حرام ہوا چالیس برس،
ہلاک ہو جاویں ملک میں ۔ تُو نافرمان قوم پر کچھ افسوس نہ کرنا۔ سے ہم یہاں مارے ہی نہ جاتے۔ ۴۔ پھر جب تم
نے موسیٰ اسے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم تیری باتوں کو ہرگز نہیں مانیں گے جب تک کہ ہم خود اللہ کو کھلم کھلا سامنے نہ دیکھ
لیں۔ ۵ نہ کوئی عمر دیا جاتا ہے بڑی عمر والا اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۴۶ - مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَ
اللهُ يَقْبِضُ وَ يَبْضُطُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ کون ہے جو اللہ کی راہ میں مال کو الگ کر دیتا ہے عمدگی کے ساتھ ۔ اللہ بڑھاتا ہے
اس کو بہت اور اللہ لیتا ہے اور اس کو بڑھاتا ہے اور تم اُسی کے طرف لوٹو گے ( یعنی جیسا کرو گے
ویسا پاؤ گے ) ۔
تفسير - يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا - قرض کے لفظ پر بعض نادانوں نے اعتراض کیا ہے کہ
مسلمانوں کا خدا مفلس ہے جو اپنی مخلوق سے قرض مانگتا ہے ایسے لوگوں کو کہنا چاہیے کہ گورنمنٹ بھی
بینک میں روپیہ لیتی ہے تو کیا وہ غریب ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ، ہر چہ گیرد علتے علت شود، کے
ماتحت اس لفظ کے معنے بھی ہمارے ملک میں آ کر بگڑ گئے ۔ قرض کے معنے ہیں مال کا حصہ کاٹ کر
دینا۔ مقراض اسی سے نکلا ہے پس اب ان معنوں پر کوئی اعتراض نہیں۔
يَقْبِضُ ۔ اور لیتا ہے۔
يَبْصُط ۔ پھر اسے بڑھاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۲)
قرض کے معنی - الْقَرَضُ وَيُكْسَرُ مَا سَلَّفْتَ مِنْ إِسَأَةٍ وَ إِحْسَانٍ وَمَا تُعْطِيهِ لِتُقْضِيهِ
وَأَقْرَضَهِ أَعْطَاهُ قَرْضًا وَقَطَعَ لَهُ قِطْعَةً يُجَازِى عَلَيْهَا (قاموس اللغة) پہلے معنی کے لحاظ
سے ایسے فعل کا نام قرض ہے جس کا بدلہ ہم نے پانا ہے ۔ یہ قرضہ دو قسم کا ہوا کرتا ہے۔
ایک برا اور ایک بھلا ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ
امثالها (الانعام: ۱۶۱) یعنی کون ہے جو صرف اللہ کے واسطے اچھے اعمال کرے۔
اے ترجمہ جس کے باطن میں خرابی ہے وہ جو فعل بھی کرے علت سے خالی نہیں ہوتا ۔ ۲۔ قرض قاف کی فتحہ
اور کسرہ دونوں سے آتا ہے اور اس کا مفہوم ہے تو جو برا سلوک اور احسان کا معاملہ کرے اور جو تو دے تا وہ تجھے
واپس دیا جائے قرض کہلاتا ہے ۔ اَقْرَضَہ ۔ اس نے اسے قرض دیا اور اپنے مال میں سے ایک حصہ کاٹ کر دیا جس کا
اسے بدلہ دیا جائے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۶۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
پس اللہ تعالیٰ اس کو اس کا بڑھا کر اجر دے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ
اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَ اللهُ يَقْبِضُ وَ يَبْضُطُ وَ إِلَيْهِ
تُرْجَعُونَ ( البقرة: ۲۴۶) جیسے ترک اسلام لکھ کر تو نے ہم کو مقروض کیا تو ہم نے خدا کے فضل سے الزامی
جوابوں سے اور پھر تحقیقی جوابوں سے مع تمہارے اصل سوالوں کے وہ قرضہ مع شیء زائد ادا کر
دیا۔ اللہ تعالیٰ اس دینے والے کو اس کے اجر میں بہت بڑھا کر دے ۔ آمین ۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ ہر
ایک نیکی کا بدلہ بڑھ چڑھ کر دیتا ہے۔ دوسری ایک آیت اس کی تصریح کرتی ہے اور وہ یہ ہے الَّذِینَ
يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنُبُلَةٍ مِائَةٌ حَبَّةٍ وَ
اللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ ( البقرة - ۲۶۲) ۔ خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے والوں کی مثال اُس دانہ کی
ہے جس نے سات بالیاں نکالیں ہر بالی میں سودانے ۔ اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے اس سے بھی
بڑھ چڑھ کر دیتا ہے۔ قرآن مجید میں صاف موجود ہے ۔ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ
اغْنِيَاءُ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا ( ال عمرا ،عمران: ۱۸۲) یعنی کا فر ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم
غنی ہیں ۔ کیا معنی ؟ ہم ان کی بات کو محفوظ رکھیں گے ۔ اور فرمایا ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ انْتُمُ الْفُقَرَاء
إِلَى اللهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ (فاطر : ۱۶) اے لو گوتم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی غنی ہے۔ قرآنی
صداقتیں تو ہر جگہ اور ہر وقت نمایاں ہیں۔ کیا جو شخص پر امیسری نوٹ لیتا یا سیونگ بینک میں ایک
غریب سود خوارا پنا روپیہ رکھتا ہے ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ گورنمنٹ غریب ہے۔ ہرگز نہیں ۔
رہی یہ بات کہ خدا کے سپر د کیا ہوا مال بڑھتا ہے یا نہیں اس امر کی صداقت تمام جہان کو
کھیتوں کے نظارہ سے ظاہر ہو جاتی ہے کہ ایک ایک دانہ سے کتنا غلہ حاصل ہو جاتا ہے۔ یہی
مطلب ہے اس آیت کا جس میں لکھا ہے مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ
أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللهُ يَقْبِضُ وَ يَبْصِطُ وَ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ( البقرة: ۲۴۶) اس کا ترجمہ ہوا کا ترجمہ ہوا کون
ہے جو اللہ کے حضور اعلیٰ نیکی کرے ( یا اس کی رضا کے لئے مال کو دے) بڑھا کر دے گا اس کے لئے
حقائق الفرقان
۵۶۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ تعالیٰ ۔ اور اللہ لیتا ہے اور بڑھاتا ہے اور اسی کی طرف تم جاؤ گے اور بدلہ پاؤ گے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۱،۲۸۰)
۲۴۷ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَلَا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى إِذْ قَالُوا لِنَبِيِّ
لَّهُمُ ابْعَثُ لَنَا مَلِكًا تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ كُتِبَ
عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوا قَالُوا وَ مَا لَنَا اَلَّا نُقَاتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَدْ
أخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا وَ ابْنَا بِنَا فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا إِلَّا قَلِيلًا
مِنْهُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ کیا نظر نہیں کی تم نے بنی اسرائیل کی ایک جماعت کے حال پر موسیٰ کے بعد جب انہوں
نے کہا اپنے نبی سے ٹھہرا دے ہمارے لئے ایک بادشاہ ہم لڑیں اللہ کی راہ میں ۔ اُس نبی نے
کہا کیا عجب ہے اگر فرض ہو جائے تم پر جہاد اور تم نہ لڑو انہوں نے جواب دیا ہمیں کیا عذر ہے کہ
ہم نہ لڑیں اللہ کی راہ میں حالانکہ ہم نکالے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنے بال بچوں سے پھر
جب فرض ہو گیا اُن پر جہاد تو پیٹھ پھیر بیٹھے سب مگر چند آدمی اُن میں کے (اللہ کی راہ میں مضبوط
رہے) اور اللہ بخوبی جانتا ہے ظالموں کو ۔
تفسير مِنْ بَعْدِ مُوسى - مِنْ بَعْدِ لانے سے صاف ظاہر ہے کہ پہلا واقعہ موسیٰ کے زمانہ
کا ہے۔
قَالُوا لِنَبِي لَهُمُ ۔ اس زمانہ میں جوڑوحانی بادشاہ ہوتا اُسے نابی کہتے ۔ اس قو بی کہتے ۔ اس قصہ میں اللہ
مسلمانوں کو سمجھاتا ہے کہ ایک وقت آئے گا تم میں بھی روحانی بادشاہ الگ ہو جاویں گے اور جسمانی
الگ ۔ چنانچہ ابوبکر وعمر مد ینہ کی خلافت تک روحانی و جسمانی بادشاہ جمع رہے پھر ملک سے الگ منتخب
ہوتے رہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحہ ۴۲)
اے عبرانی زبان میں ۲ ملک : بادشاہ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۴۸ - وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا قَالُوا أَنَّى
يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُوتَ سَعَةً مِّنَ
الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَ زَادَةً بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ وَ
اللهُ يُؤْتِي مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اُن سے کہا اُن کے پیغمبر نے بے شک اللہ نے مقرر فرمایا تمہارے لئے ایک قدآور
بادشاہ ۔ قوم نے کہا اس کی حکومت ہم پر کب ہو سکتی ہے حالانکہ ہم حکومت کے زیادہ حق دار ہیں
اُس سے اور وہ تو نہیں دیا گیا فارغ البالی مال سے ۔ نبی نے کہا کہ اللہ نے پسند فرمایا ہے اُس کو تم
پر اور اُس کو کشادگی دی علم اور جسم میں اور اللہ دیتا ہے اپنا ملک جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑی
وسعت دینے والا بڑا جاننے والا ہے ۔
تفسیر وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ - یہ بہت سوچنے کی بات ہے کہ خدا کے انتخاب پر آدم سے
ایں دم تک ایک اعتراض ہوتا چلا آیا ہے۔ پہلے آدم پر اعتراض کیا گیا پھر داؤد کا ذکر کہ دشمن قلعہ کی
دیواریں پھاند کر چڑھ آئے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے یداؤد اِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ - (ص:۲۷)
ہماری سرکار پر بھی اعتراض ہوا کہ قرآن علی رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ (الزخرف: ۳۲)
پر
کیوں نہ اترا۔ پھر ہمارے امام پر بھی کم اعتراض نہ ہوئے۔ لوگ کہتے رہے کہ الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ
امامت بنو فاطمہ کا حق ہے۔ مغلوں کو کیوں دی؟ ایک شخص نے مجھے کہا پنجاب کے ایک کوردہ کا رہنے
والا ہے۔ کم از کم دہلی کا تو ہوتا۔ جواب دیتا ہے کہ زادَةً بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ یہ علم وقوت میں
تم سے بڑھ کر ہے اس کو نہیں مانتے تو کم از کم یہ خیال تو کرو کہ اللہ تم سے وسیع علم والا ہے اور یہ اس کا
انتخاب ہے۔ وہ مالک ہے جسے چاہے سلطنت دے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۳)
ا اے داؤد ! ہم نے تجھ کو بنا یا نا ئب ملک میں ۔ ۲ بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۴۹ - وَ قَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ايَةَ مُلْكَهُ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ
مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ بَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ الُ مُوسَى وَال هَرُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَئِكَةُ إِنَّ فِي
ذلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ -
ترجمہ۔ اور اُن سے کہا اُن کے نبی نے اُس کی حکومت کی نشانی یہ ہے کہ ملے گا تم کو ایسا قلب جس
میں تسلی ہو تمہارے رب کی طرف سے اور ورثہ ہے اس کا جو چھوڑا ہے ہارون اور موسیٰ کے ہم رنگوں
نے جس کو فرشتے اٹھائے پھرتے ہیں ۔ اس میں تمہارے لئے پوری نشانیں ہیں جب تم ایمان
رکھتے ہو۔
تفسیر ۔ پھر ایک اور نشان بتایا کہ ان يَأْتِيَكُمُ التَّابوت تمہیں ایسے دل ( قلب ) عطا ہوں گے کہ
ان میں تسلی ہوگی ۔ یعنی اس کے زمانے میں لوگوں کے قلوب میں ایک خاص سکینت واطمینان نازل
ہوگا ۔ اور یہ بَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ الُ مُوسَی وَال هَرُونَ ۔ اور یہ وہی قوت قدسیہ کا اثر ہے جو موسی و
ہارون کی اولاد میں ورثہ بہ ورثہ چلا آیا ہے کہ لوگ ان کے ساتھ آرام پاتے اور ان کے ساتھ وابستہ ہو
جاتے ہیں اور خود بخود لوگوں کے دل ان کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ انہیں ایک خاص جذب دیا جاتا
ہے۔ ان کی تقریر میں ایک خاص اثر ہوتا ہے۔ جب وہ کسی امر میں فیصلہ دیتے ہیں تو دشمن بھی اس
وقت مان جاتے ہیں ۔
تَحْمِلُهُ الْمَلائِكَةُ ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ دلوں کا اُٹھا نا فرشتوں کا کام ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه (۴۳)
يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ ۔ تابوت کے معنی دل کے ہیں۔ نووی شرح مسلم میں اس کی شہادت ہے۔ بخاری
میں ہے التّابوت - القلب - قرآن حل کرتا ہے انزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ (الفتح : ۵)
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳)
ے جس نے اطمینان اتارا ایمانداروں کے دلوں میں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ نے طالوت کو تمہارے لئے بادشاہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پر اس کی بادشاہی
کیونکر ہو سکے گی بلکہ ہم اس کی نسبت بادشاہی کے زیادہ حقدار ہیں اور اس کے پاس مال کی طرف
سے کوئی وسعت نہیں ۔ اُس نے کہا اللہ نے اسے تم پر چن لیا اور اسے علم و جسم دونوں میں کشائش
دی ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ااا حاشیہ)
۲۵۰ - فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ مُبْتَلِيكُمُ بِنَهَرٍ فَمَنْ
شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّى وَ مَنْ لَّمْ يَطْعَمُهُ فَإِنَّهُ مِنِّى إِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ
غُرْفَةً بِيَدِهِ فَشَرِبُوا مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ فَلَمَّا جَاوَزَهُ هُوَ وَالَّذِينَ آمَنُوا
مَعَهُ قَالُوالَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمُ
ملقُوا الله كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ
الصبرين -
ترجمہ ۔ پھر جب روانہ ہوا قد آور بادشاہ فوجوں کے ساتھ تو نبی نے کہا کہ اللہ آزمائے گا تم کو ایک
نہر سے تو جو پئے گا اس کا پانی وہ میرا نہیں اور جس نے اس کو نہ چکھا وہ میرا ہے مگر جو بھر لے ایک
چلو اپنے ہاتھ سے۔ پس سب نے پی لیا اس کا پانی مگر ان میں سے تھوڑے آدمیوں نے (نہیں
پیا) پھر جب پار ہو گئے نہر کے وہ قدآور بادشاہ اور اُس کے ساتھ والے ایمان دارلوگوں نے کہا
ہم کو تو آج طاقت نہیں ہے جالوت اور اُس کے لشکر سے مقابلہ کی ۔ کہہ اٹھے وہ لوگ جن کو یقین تھا
کہ وہ اللہ سے ملنے والے ہیں کہ اکثر تھوڑی سی جماعت غالب آ گئی ہے بڑی بڑی جماعتوں پر
اللہ کے حکم سے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
تفسیر۔ جہاد کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ فی سبیل اللہ ہو اور سپاہی اپنے آفیسروں کی
فرمانبرداری کریں۔ حدیثوں میں آیا ہے کہ بعض موقعہ پر امتحان لینا منع ہے لیکن اس بات کی مثالیں بھی
موجود ہیں کہ بعض موقعوں پر امتحان لے لینا چاہیے ۔ یہاں اس صورت آخرہ کی مثال اس آیت
میں ہے۔