سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 45
حقائق الفرقان
۵۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
فَلَمَّا فَصَل ۔ شہر سے جدا ہوئے ۔
إِنَّ اللهَ مُبْتَلِيكُمُ ۔ ابتلا کہتے ہیں اس امر کو جس کے ذریعے فرمانبردار اور نافرماں بردار، کچے
اور پکے میں امتیاز ہو جاوے۔ جب طالوت ایک فوج لے کر چلے تو کئی تماش بین بھی ساتھ ہو لئے اس
لئے آپ نے ایک امتحان میں ڈالا تا جو حقیقی فرمانبردار ہیں وہ میرے ساتھ رہیں۔
نھر۔ اس کے دو معنے ہیں ایک تو نہر ۔ دوم آرام و آسائش ۔ چنانچہ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي
جَنَّتٍ وَ نَهَرٍ (القمر: ۵۵) میں نھر کے معنے آسائش کے ہیں۔ ٹھر کے معنے ہوں تو کیا متقی نہر میں
ڈوبے رہیں گے؟
فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنی ۔ اس جنگل میں شہد بہت تھا۔ پس جب نھر کے معنے آسائش
کے ہوں تو اس سے مراد شہد کا پینا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۴ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۴۳)
فَإِنَّهُ مِنْ - أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ " کے معنی حل ہوتے ہیں
-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه (۴۴۳)
إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُم - ایک علم ہوتا ہے ایک عمل شنیدہ کے بود مانند دیده! لَيْسَ الخَبْرُ
كَالْمُعَايَنَة! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوسف کے معاملہ میں ( جب ان کے پاس چوبدار
آیا کہ بادشاہ تمہیں بلاتا ہے اور وہ نہ گئے ) فرمایا کہ اگر میں ہوتا تو چلا جاتا مگر خود جب مسجد سے قریب
اپنی ایک بیوی کے ساتھ کھڑے تھے اور پاس سے کچھ آدمی گزرے تو آپ نے انہیں روک لیا اور کہا
دیکھو یہ میری بیوی صفیہ ہے !!
يظنون ۔ یقین کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۴۳)
لے بے شک متقی لوگ باغوں میں اور ہر طرح کی ترقی میں ہیں۔ ۲۔ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔
سے سنی سنائی بات آنکھ سے دیکھی ہوئی بات کی طرح نہیں ہو سکتی۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۵۱- وَ لَمَّا بَرَزُوا لِجَالُوْنَ وَجُنُودِهِ قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ
ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور وہ جب نکلے جالوت اور اُس کے لشکر سے لڑنے کو دعا کی کہ اے ہمارے
پروردگار ! انڈیل دے ہم پر صبر اور استقلال اور جمادے ہمارے پاؤں اور مدد فرما ہماری کافر
قوم کے مقابلے میں ۔
تفسیر - صَبْرًا ۔ یہاں صبر کے معنے استقلال کے ہیں ۔ حدیث میں صبر کی دعا منع ہے کیونکہ
-
جو صبر مانگتا ہے ( گویا وہ ۔ مرتب ) بلا مانگتا ہے ۔ ہاں ضرورت کے وقت استقلال کی دعا ۔
ممنوع نہیں ۔
۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه (۴۳)
۲۵۲ - فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللهِ وَ قَتَلَ دَاوُدُ جَالُوْتَ وَ اللهُ اللَّهُ الْمُلْكَ وَ
الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاءُ وَ لَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ
لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَلَكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ پھر اس نیک قوم نے ان کو بھگا دیا اللہ کے حکم سے ۔ اور مار ڈالا داؤد نے جالوت کو اور دے
دی اللہ نے اُس کو سلطنت اور دانائی اور سکھا دیا اس کو جو چاہا اور اگر اللہ ایک کو ایک کے ہاتھ سے دفع
نہ کرتا تو ضرور تباہی ہو جاتی ملک میں لیکن اللہ بڑا مہربان ہے لوگوں پر ۔
تفسیر ۔ قَتَلَ دَاوُدُ جَالُوتَ ۔ یہ ایک مقام ہے جس پر بعض نادانوں کو تاریخی طور پر اعتراض
کرنے کا موقعہ ملا۔ پہلا اعتراض یہ ہے کہ جس ندی پر آزمائش ہوئی تھی وہ جدعون کے زمانے کی بات
ہے۔ جہاں داؤ دو جالوت کی لڑائی کا ذکر ہے وہاں ندی کا ذکر نہیں بلکہ جدعون اور طالوت میں ۱۵۶
سال کا فرق ہے۔ دوسرا اعتراض تابوت سکینہ کے متعلق ہے کہ داؤد اور جالوت کی لڑائی سے ہمیں سال
پہلے عمالیق لوگ صندوق لے گئے تھے۔ ان میں مری پڑ گئی تو ان کو وہم ہو گیا کہ ہو نہ ہو اسی
صندوق کی نحوست ہے اس لئے انہوں نے اس صندوق کو ایک چھکڑے پر لاد کر بیلوں کو ہانک
دیا۔ ساؤل ایک شخص تھا۔ اس کی زمین پر یہ چھکڑا جا ٹھہرا۔ کہتے ہیں یہ ہیں برس پہلے کی بات ہے۔
حقائق الفرقان
۵۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
تیسرا اعتراض ۔ کوئی ندی وہاں نہ تھی جہاں داؤ دو جالوت کی لڑائی ہوئی۔
ان تینوں اعتراضوں کے جواب میں یہ کہتا ہوں کہ ہم نھر کے معنے آرام و آسائش کرتے ہیں۔
پس ندی کے موجود نہ ہونے کا اعتراض ختم ہوا۔
دوم یہ کہ یہ باتیں تم نے سموئیل کی کتاب باب ۱۷ سے لی ہیں اسی سموئیل کے باب ۱۰۰۹ میں لکھا ہے
کہ داؤد بربط نوازوں میں نوکر تھا۔ پھر لکھا ہے کہ داؤد اپنے بھائی کی روٹی لے کر آیا وہاں ایک عملیقی کے
ساتھ جھگڑا دیکھا۔ یہ نوجوان تھے بول اُٹھے۔ میں اس کا مقابلہ کرتا ہوں۔ اس پر سموئیل نے کہا کہ یہ کون
ہے؟ دیکھئے۔ پہلے تو اسے بربط نو از بتا یا پھر یہ کہ بادشاہ کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ کون ہے؟
پھر لکھا ہے کہ اس نے کہا جو نا مختون سے مقابلہ کرے میں اُسے لڑکی دوں گا اور ( پھر ) اپنی زرہ
نکال کر دی ۔ اس اختلاف کو دیکھ کر محققین یورپ نے فیصلہ دیا ہے کہ سموئیل کا باب ۱۷ الحاقی ہے۔ پس
جس کی اصلیت خود ہی مشتبہ ہے اس سے قرآن پر اعتراض صحیح نہیں۔
پھر ہم پوچھتے ہیں تمہاری تاریخوں میں طالوت کا لفظ کہاں ہے؟ پس یہ کہنا کہ اس کا نام ساؤل
تھا یا نہ تھا فضول ہے کیونکہ قرآن شریف نے ان میں سے کسی کا نام ہی نہیں لیا۔ جہاں طالوت کا ذکر
ہے وہاں جالوت کا نہیں اور جہاں جالوت کا ہے وہاں طالوت کا نہیں ۔
پس دونوں کا زمانہ متحد کہاں سے ثابت ہوا۔ پھر ہم کہتے ہیں طالوت کے معنے ہیں لمبے قد والا ۔
بائبل میں بھی لمبے قد والا ہی لکھا ہے۔ پس یہ نام نہیں۔ ایسا ہی جالوت اس کو کہتے ہیں جو میدان میں
جولان کرے۔ پس اس طرح کوئی اعتراض نہیں رہتا کیونکہ یہاں کسی کا نام ہے ہی نہیں ۔ پھر ہم یہ بھی
کہتے ہیں کہ داؤد کا مقابلہ جہاں ہوا وہاں شورق نام ندی ہے۔ پرانے جغرافیے جو ہیں ان میں اس کا
موقع موجود ہے۔ پھر آخری فیصلہ کے طور پر ہم کہتے ہیں کہ تمام صحیح قرآنوں میں فَهَزَمُوْهُم بِاذْنِ
اللہ پر وقف ہے۔ پس وہ قصہ الگ ہے اور یہ الگ ۔
وَ لَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمُ بِبَعْضٍ - کئی موقع پر میں اس کی تفصیل کر چکا ہوں کہ
خدا تعالیٰ نے خود اپنی مرضی سے جہان میں اختلاف رکھا ہے اور اسی پر کارگاہ عالم کا دارومدار ہے۔
حقائق الفرقان
۵۶۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اگر جہان میں سب اسی خیال کے ہوں کہ بھنگی کا کسب برا ہے تو اعلیٰ قوموں کی زندگی وبالِ جان
ہو جاتی۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۳، ۴۴)
فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللهِ - یہاں قف ہے۔ پچھلا قصہ ختم ہوا۔
قَتَلَ دَاوُدُ جَالُونَ ۔ ایک میدان میں آنے والے کو داؤد نے بھی قتل کیا تھا۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳)
قَتَلَ دَاوُدُ جَالوت عربی میں غالبا جب نکرے کا اعادہ ہوتا ہے تو وہ پہلا مراد نہیں ہوتا۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۷۴)
۲۵۴ - تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُمْ مَنْ كَلَّمَ اللَّهُ وَ
رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتٍ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَأَيَّدُنُهُ بِرُوحِ
الْقُدُسِ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ
الْبَيِّنَتُ وَلكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُم مَّنْ أَمَنَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا
اقْتَتَلُوا وَلَكِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ -
ترجمہ ۔ یہ سب رسول ہیں ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر بزرگی دی اُن میں سے بعض تو ایسے ہیں کہ
ان سے اللہ نے باتیں کیں اور بعض کے درجے بلند کئے اور مریم کے بیٹے عیسی کو ہم نے کھلے کھلے نشان دیئے
اور اس کی تائید کی پاک کلام سے اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو آپس میں نہ لڑتے وہ لوگ جو پیچھے ہوئے ان
کے (اور وہ بھی ) اس کے بعد کہ آ چکیں اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں مگر انہوں نے اختلاف کیا تو کوئی تو
ان میں سے ایمان پر قائم رہا اور کسی نے حق کو چھپایا اور اگر اللہ نے چاہا ہوتا تو وہ لوگ آپس میں نہ
لڑتے لیکن اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
تفسیر - مِنْهُم مَنْ كَلَّمَ اللهُ - کلام تو سب پیغمبروں سے ہوا مگر بعض کو مخصوص، بوجہ کثرت کلام کیا۔
البَيِّنت ۔ کھلی باتیں۔ عیسی کی تعلیم اخلاق کی تھی اور اخلاقی رنگ کا وعظ ہر مذہب میں مقبول
ہوتا ہے اس لئے اسے بینت فرمایا۔
حقائق الفرقان
۵۶۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ أَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ۔ اس اخلاقی تعلیم کو اپنے پاک کلام سے مؤید کیا ۔ روح القدس
کبھی کلام لانے والے فرشتے کو بھی کہتے ہیں مگر عام معنے یہی ہیں۔ پاک کلام ۔
قرآن شریف میں ہے وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) ایک
دوسری جگہ فرمایا - يُنَزِّلُ الْمَلَئِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ اَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنْذِرُوا
انَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ - (النحل : ٣)
مَا اقْتَتَكَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ یعنی اگر کوئی لڑائی کرتا تو ہم اس کے ہاتھ کوشل کر
دیتے۔ بد زبانی کرتا تو زبان بند کر دیتے ۔ مگر بندوں کو اللہ نے مجبور پیدا نہیں کیا اور نہ ان کے
اختیارات کو چھینا بلکہ مقدرت عطا کی ہے۔
و لكن اخْتَلَفُوا - جب خدا نے جبر نہ کیا ۔ اختیارات نہ چھینے تو ان لوگوں نے تو اس مقدرت
کے سبب شرارتیں کیں ۔ ہم زور سے کام لیتے تو وہ نہ لڑتے مگر جب ہم نے ہدایت پر مجبور نہ کیا تولڑ نے
اور گمراہی پر کیوں مجبور کرنے لگے۔
فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ ۔ مگر کچھ ایسے تھے جنہوں نے ایمان کے مطابق عمل کیا۔
وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَ ۔ بعض ایسے تھے جنہوں نے امن میں خلل ڈالا ۔ امن کی تعلیم کا
انکار کیا۔
وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلُوا - جناب البی تو ایسی طاقت رکھتے ہیں کہ ان لوگوں کو یہ قدرت نہ
دیتے ۔ مگر وہ ایسا نہیں کرتے کیونکہ وہ جبر کرنے والا نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مؤرخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۵) بدرقا
فَضَّلْنَا - بحث فضیلت باعتبار تعلقات روحانی و خدمات دینی ۔ اللہ کو علم ہے۔
لے اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۔ ہے وہی اللہ اتارتا ہے فرشتوں
کو کام دے کر آپ ہی جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے کہ ڈرا دو یہ بتا کر کوئی سچا معبود نہیں مگر میں، تو مجھ سے کہ ڈرا دو یہ تو
ہی کو سپر بناؤ مجھ ہی سے ڈرو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۷۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
آتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ۔ یہ سورۃ مدنی ہے۔ یہود کے خلاف مسیح کی فضیلت کا اظہار ضروری تھا۔
بِرُوحِ الْقُدُسِ - کلام پاک
وَ لَوْ شَاءَ الله - جبراً - مگر اللہ نے انسان کے ایسے قومی بنائے ہیں کہ وہ اپنی مقدرت سے
بعض کام کرتا ہے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳، ۴۴۴)
۲۵۵
٢ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَكُم مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِي يَوْمٌ لَّا
بَيْعَ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةُ وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کر لو اس سے پہلے کہ
آ جاوے وہ دن جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی اور نہ دوستی و پہچانت اور نہ سفارش اور حق چھپانے
والے منکر ہی ظالم ہیں ۔
تفسير يَوْمَ لا بَيْعَ فِيهِ وَلَا خُلَةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ - ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ وہاں نہ کوئی نئی
بیچ ہو سکے گی نہ خلت نہ شفاعت ۔ یہاں بیچ ، خلت ، شفاعت کی مطلق نفی ہرگز نہیں ہے۔ عربی میں لا
دو طرح کے آتے ہیں۔ ایک وہ جس کے بعد تنوین آتی ہے اور ایک وہ جس کے بعد تنوین نہیں آتی۔
پہلے کی مثال یہی آیت ہے اور دوسرے کی مثال لا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ (البقرة: ۱۹۸)
ان دونوں لا میں فرق ہے۔
تنوین نہ ہو تو اس کے معنے ہیں بالکل نہیں ۔‘ لا نفی جنس کا ہے اور اگر تنوین ہو تو اس سے
مراد ہے بعض صورتوں میں نہیں ۔ یہ لا مشبہ بہ لیس ہے ۔ اب چونکہ یہاں تنوین ہے اس لئے
یہاں بیچ کی مطلق نفی نہیں۔ اسی لئے دوسرے مقام پر فرمایا فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمُ
به (التوبة: 1) اور نہ خُلة کی مطلق نفی ہے۔ چنانچہ فرمایا الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ
عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ (الزخرف: ۶۸) اور نہ شفاعۃ کی چنانچہ اس سے آگے اِلَّا بِإِذْنِہ آتا ہے۔
لے وہ عورت سے صحبت نہ کرے اور نہ ( کسی قسم کی ) بدکاری کرے اور نہ جھگڑا۔ ہے بشارت اور خوشی ہو اس
سوداگری پر جو تم نے اللہ سے کی ۔ (ناشر) سے اس دن جتنے دوست ہیں سب ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں
گے صرف متقی ہی دوست بنے رہیں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۷۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ الْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ - کافر اپنی جان پر بھی ظلم کرتا ہے اور دوسروں پر بھی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۵)
لَا خُلَةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ - یہ کافر کے لئے ہے کیونکہ دوسرے مقام پر فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي
بَايَعْتُمُ به (التوبة: (۱۱) ۲ - الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٦٨) ااا
إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔ ( تشخيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۴۴)
۲۵۶ - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا
في السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةً إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا
بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ
الْعَظِيمُ -
ترجمہ اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ سدا زندہ ہے سب کا تھا منے والا
مدیر عالم اسے اونگھ اور نیند نہیں آتی ۔ آسمان اور زمین کے اندر جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے۔ ایسا کون ہے
جو سفارش کرے اُس کی درگاہ میں بغیر اس کی اجازت کے وہ مخلوق کے روبرو اور پیٹھ پیچھے کا سب حال
جانتا ہے اور مخلوق اس کی معلومات میں سے خود کسی چیز کا پورا پورا علم نہیں حاصل کر سکتی مگر جس قدر وہ
چاہے اُس کی کرسی یعنی علم میں آسمان اور زمین سب سمارہے ہیں اُسے بوجھل نہیں معلوم ہوتی ان دونوں
کی حفاظت اور وہ بڑا عالی شان عظمت والا ہے۔
تفسیر - اللهُ لا إلهَ إِلَّا هُوَ - معبود وہی ہے جس کی بات کو مانا جائے۔ پس اس کی فرمانبرداری کرو۔
الْقَيُّوم - حافظ و ناصر ۔
سنه - کسی شخص نے اعتراض کیا تھا کہ اُونگھ سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ اس کے ہاتھ میں
دوشیشے دیئے گئے اور کہا گیا کہ تم اس کی حفاظت کرو۔ جب اسے نیند کا غلبہ ہوا تو اس نے اپنے تئیں
بہت روکا ۔ مگر اُونگھ جو آئی دونوں شیشے آپس میں ٹکر کھا کر ٹوٹ گئے۔
حقائق الفرقان
۵۷۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
كرسيه - گرمی کے معنے علم کے ہیں۔ بخاری میں یہ معنے موجود ہیں ۔ ایک شعر بھی یاد آ گیا۔
تَحَفُ بِهِ بِيْضُ الْوُجُوهِ وَ عُصْبَةٌ كَرَاسِي بِالْأَحْدَاثِ حِينَ تَنُوبُ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ امتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۵)
و
ہماری مکرم کتاب صحیح بخاری میں جسے ہم کتاب اللہ کے بعد اصح الکتب مانتے ہیں لکھا ہے کرسیه
علمه، یعنی کرسی کے معنے علم کے ہیں ۔ پس معنی وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ (البقرة: ۲۵۶)
کے یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا علم تمام بلندیوں اور زمین کو وسیع و محیط ہو رہا ہے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۱، ۱۲۲)
ہر ایک عیب سے پاک ۔ تمام صفات کا ملہ کے ساتھ موصوف ۔ جس کا نام ہے اللہ ۔ اس کے بغیر
کوئی بھی پرستش و فرمانبرداری کا مستحق نہیں ۔ دائم اور باقی تمام موجودات کا مدبر اور حافظ جس کو کبھی
سستی ، اُونگھ اور نیند نہ ہو۔ اُسی کے تصرف اور ملک اور خلق میں ہیں۔ آسمان وزمین اُسی کی ہستی اور
یکتائی کو ثابت کرتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں کہ اس کی کبریائی ، عظمت کے باعث اس پاک ذات کی
پروانگی کے سواکسی کی سپارش بھی کر سکے۔ پس کسی کو مقابلہ و حمایت کی تو کیا سکت ہو گی ۔ وہ جانتا ہے
تمام جو کچھ آگے ہوگا اور جو کچھ گزر چکا ہے۔ موجودات کی نسبت کیا کہنا ہے۔ کوئی بھی اس کے علم سے
کسی چیز کا اس کی مشیت کے سوا احاطہ نہیں کر سکتا۔ اس کا کامل علم آسمانوں اور زمینوں پر حاوی ہے اور
وہ آسمانوں اور زمینوں کی حفاظت سے کبھی نہیں تھکتا ۔ وہ شریک اور جوڑ سے ہے بلند ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۵)
۲۵۷ - لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرُ
بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا وَ
اللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔
-
ترجمہ ۔۔ دین میں کچھ زبردستی نہیں بے شک ہدایت گمراہی سے صاف صاف الگ ہو چکی ہے تو جو نہ
مانے جھوٹے معبود کو اور اللہ ہی کو مانے تو البتہ اس نے مضبوط رسی پکڑ لی جو ٹوٹنے والی نہیں اور اللہ بڑا
لے اس کے اردگرد خوبصورت لوگوں اور واقف حالات علماء کا گروہ جب وہ حالات وارد ہوں تو اکٹھا ہو جاتا
ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔
۵۷۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر - لا إِكْرَاهَ في الدائن ۔ ایک انبیاء کی راہ ہوتی ہے ایک بادشاہوں کی ۔ انبیاء کا یہ قاعدہ نہیں
ہوتا کہ وہ ظلم و جور و تعدی سے کام لیں۔ ہاں بادشاہ جبر وا کراہ سے کام لیتے ہیں۔ پولیس اس وقت
گرفت کر سکتی ہے جب کوئی گناہ کا ارتکاب کر دے مگر مذہب گناہ کے ارادہ کو بھی روکتا ہے۔ پس جب
مذہب کی حکومت کو آدمی مان لیتا ہے تو پولیس کی حکومت اس کی پر ہیز گاری کے لئے ضروری نہیں
ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جبر و اکراہ کا تعلق مذہب سے نہیں ۔ پس کسی کو جبر سے مت داخل کرو
کیونکہ جو دل سے مومن نہیں ہوا وہ ضرور منافق ہے۔ شریعت نے منافق اور کافر کو ایک ہی رسی میں جکڑا
ہے۔ غلطی سے ایسی کہانیاں مشہور ہو گئی ہیں کہ اسلام بزور شمشیر دنیا میں پھیلایا گیا ہے۔ بھلا خیال تو
کرو اگر اسلام میں جبر جائز ہوتا تو ہندوستان میں اتنے سو سال حکومت رہی پھر یہ ہزاروں برسوں کے
مندر،شوالے اور پستکیں کیوں موجود پائی جاتیں؟
عالمگیر کو بھی الزام دیتے ہیں کہ وہ ظالم تھا اور بالجبر مسلمان کرتا ۔ یہ کیسی بیہودہ بات ہے۔ اس کی
فوج کے سپہ سالار ایک ہندو تھے۔ بڑا حصہ اس کی عمر کا اپنے بھائیوں سے لڑتے گزرا۔ اس کی موت
بھی تانا شاہ کے مقابل میں ہوئی۔ پھر اسلام بادشاہوں کے افعال کا ذمہ دار نہیں ۔ مسلمانوں نے یہی شاہ کےمقابل میں ہوئی۔ پھر اسلام بادشاہوں کے فعال
غلطی کی کہ معترضین کے مفتریات کو تسلیم کر لیا حالانکہ اسلام دلی محبت و اخلاق سے حق بات ماننے کا نام
ہے۔ اسی لئے اسلام میں جبر نہیں۔ یہ آیت ضروری یا د رکھنی چاہیے۔ اسلام میں ہرگز اکراہ نہیں ۔
چنانچہ پارہ گیارہ رکوع ۱۰ میں فرماتا ہے۔
وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَانْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ - (يونس: ١٠٠)
قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ - رُشد کہتے ہیں۔ اصَابَةُ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ یعنی واقعی بات کو پالینا
لے اور اگر تیرا رب چاہتا (یعنی جبراً) تو ضرور ایمان لے آتے سب کے سب جو زمین میں ہیں اکٹھے تو کیا تو
زبر دستی کر سکتا ہے لوگوں پر کہ وہ ایمان لاہی لیں ۔
حقائق الفرقان
۵۷۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور حق تک پہنچ جانا۔ بھی کہتے ہیں اس حق وصواب کی جگہ سے رُک جانے کو ۔ اسلام کے چند اصول
بیان کرتا ہوں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس میں رشد وفی کو کیا امتیاز سے بیان کیا ہے۔
فرمایا۔ شرک نہ کرو۔ وعید بتلایا۔ اِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ (النساء:۴۹) کوئی
حضرت ! رت مسیح کو پوجے یا امام حسین یا سید عبد القادر جیلانی کو یا درخت یا تالاب۔ پہاڑ۔ جانور کو سب
ہیں کیونکہ یہ سب چیزیں خادم ہیں سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( الجاثيه : ۱۴)
پس جو مخدوم ہونے کی بھی حیثیت نہیں رکھتی وہ تمہاری معبود کس طرح بن سکتی ہے؟ انجیل ۔ وید ۔
برابر ہیں ۔
رض
۔
ژند و ستا بدھ کی تعلیم میں میں نے عظمت الہی کی یہ را ہیں ہر گز نہیں پائیں ۔ قرآن کا ایک ایک
رکوع مسلمانوں کو توحید کا سبق دیتا ہے پھر بھی اگر یہ شرک میں گرفتار رہیں تو ان کی قیمتی۔ کیا کو کا دیتا میں تو ان
خوب فرما یا ابغِيكُمُ الهَا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ (الاعراف:۱۴۱) تم خود جہان والوں سے
افضل اور پھر انہی میں سے کوئی چیز تمہاری معبود بنے ؟
پھر اسلام میں عام اخلاق کی نسبت دیکھو کہ شراب سے بڑی سختی کے ساتھ منع کیا کیونکہ یہ سب
بُرائیوں کی جڑ ہے۔ ایک شخص ایک عورت پر عاشق ہو گیا۔ اس نے کہا وصل کی شرط میں اس بت کی
پرستش کرو ۔ ۲ ۔ خاوند کو قتل کر دو ۔ ۳۔ شراب پی لو۔ اس نے کہا کہ ایک شراب پینا مان لیتا ہوں باقی
بہت خوفناک گناہ کے افعال میں نہ کروں گا ۔ جب شراب پی تو پھر دوسری چیزوں کا بھی مرتکب ہو گیا۔
اسلام کا تیسرا اصول۔ پردے کی تعلیم ہے۔ میں نے کسی کتاب میں جو خدا کی طرف منسوب کی
جاتی ہے یہ تعلیم نہیں پائی ۔ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ اور قُلْ لِلْمُؤْمِنَتِ يَغْضُضْنَ مِنْ
ابْصَارِهِنَّ (النور: ۳۱، ۳۲) مومن مرد اور عورتیں نیچی اور نیم باز نگاہیں رکھنے کی عادت ڈالیں۔
له
لے بے شک اللہ یہ قصور نہیں معاف کرتا کہ کسی کو اُس کے برابر سمجھا جائے، اُس کا شریک کیا جائے۔ ہے اور تابع
کر دیا تمہارے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں سب کا سب سے میں تم کو لادوں کوئی اور معبود حالانکہ
اُس نے بزرگی دی تم کو موجودہ سب جہان والوں پر ۔ (ناشر) کے ایماندار مردوں سے کہہ دے کہ اپنی
آنکھیں نیچی رکھا کریں ۔ اور ایماندار عورتوں سے کہہ دے نیچی نگاہ رکھا کریں اپنی ۔
حقائق الفرقان
۵۷۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
دیکھا جماع الاثم (خمر) اور حبائل الشیطان ( عورت ) سے کس طرح روکا ۔ پھر نماز کی
تاکید کی ۔ جو شخص پانچ نمازوں کا پابند ہے وہ کبیرہ گناہ شراب وغیرہ کا ارتکاب بھی نہیں کرے
گا۔ پھر اسلام میں مال حرام سے ممانعت کی ۔ شراب وغیرہ کا پینا مال کثیر پر موقوف ہے اور مال کثیر
زیادہ تر طریق حرام ہی سے آتا ہے اس لئے منع کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہے
اللَّهُمَّ ارْزُقُ الَ مُحَمَّدٍ قُوْتًا -
پھر اسلام میں جزا وسزا کا مسئلہ ہے ۔ یہ بھی کل گناہوں سے روکنے والا ہے۔ پھر اسلام کا
یہ اصل کہ وہ تمام پسندیدہ امور کے کرنے اور قبیحہ امور کے نہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک موقع پر فرما رہے تھے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (ال عمران : (11)
ایک قوم نے اپنا سفیر واسطے تحقیق دین اسلام کے بھیجا تھا وہ یہ کلمہ سنتے ہی واپس گیا اور اپنی قوم
سے جا کر کہا سب مسلمان ہو جاؤ ۔ وہ حیران ہوئے تو اس نے بتا یا کہ جس مذہب کا اصل
امر بالمعروف، نہی عن المنکر ہو وہ کیونکر برا ہو سکتا ہے بلکہ اس میں نہ داخل ہونے والا برا ہے۔
فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ طاغوت طغووت سے نکلا ہے ۔ حد بندی سے آگے بڑھنے والے کو طاغی
کہتے ہیں۔ سیلاب کو بھی طغیانی اسی لئے کہتے ہیں کہ پانی ندی کی حد مقررہ سے باہر نکل کر اچھلتا ہے۔
شریعت نے ہر بات کے لئے حد رکھی ہے پس جو اس حد سے نکلا ہے وہ طاغی ہوا اور جو تمام
حد بندیوں کو توڑ کر نکل جاوے وہ طاغوت کہلاتا ہے ۔ پس جو حضرت حق سبحانہ کا، جو منزہ ہے
تمام عیوب و نقائص سے اور جامع ہے کمالات و خوبیوں کا ، فرمانبردار ہو تو فَقَدِ اسْتَمْسَكَ
بالعُروة الوثقی اس نے بڑی مضبوط پکڑنے کی چیز کو پکڑا۔ عروہ کہتے ہیں پکڑنے کی چیز کو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مؤرخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۶،۴۵)
اتم نیک ترین امت ہو پیدا کئے گئے ہو لوگوں کے لئے تم نیک کاموں کا حکم کرتے ہو اور برے کاموں سے منع
کرتے ہو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۷۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى ۔ دین کے معاملہ میں جبر نہیں ۔ وہ کھلی چیز
ہے۔ رشد اور غنی الگ الگ چیزیں ہیں ۔ رُشد اختیار کرنے اور غنی کے چھوڑنے میں کسی اکراہ کی
ضرورت نہیں۔ اس آیت میں تین لفظ ہیں دین، رشد اور غی۔
الدین اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں جو دین کی توضیح اور تفسیر فرمائی ہے وہ یہ ہے ان
الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ - اللہ تعالیٰ کے حضور دین کی حقیقت اور ماہیت کیا ہے؟ الْإِسْلَام
اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان کو
لے اور اس پر روح اور راستی سے عمل درآمد کرے۔ دین کے متعلق جبرائیل علیہ السلام نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور سوال کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
کو بلکہ ہم کو آگاہ کیا ہے کہ یہ جبرائیل تھا۔ آتَاكُمْ لِيُعَلِّمَكُمْ دِينَكُمْ ۔ پس دین کی حقیقت اور اس کا
صحیح اور سچا مفہوم وہ ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بیان فرمایا۔ الاسلام کے معنے
یہ ہیں ۔ سر رکھ دینا ۔ جان سے ۔ دل سے ۔ اعضاء سے ۔ مال سے۔ غرض ہر پہلو اور ہر حالت میں
اللہ تعالیٰ ہی کی فرمانبرداری کرنا۔
دین کے لئے اللہ تعالیٰ نے بہت سی چیزیں عطا فرمائی ہیں جن کے ذریعہ ہم اس کی کامل
اطاعت، فرمان پذیری اور وفاداری کا اظہار کر سکتے ہیں اور پھر ان کے وراء الورا اندر ہی اندر قوی
پر حکمرانی کر سکتے ہیں اور ان کو الہی فرمانبرداری میں لگا سکتے ہیں ۔ غرض دین کی اصل حقیقت جو
قرآن شریف نے بتائی ہے وہ مختصر الفاظ میں کامل وفاداری ، سچی اطاعت اور اللہ تعالیٰ کی
فرمانبرداری ہے۔
الدین کا پہلا کن یعنی الایمان ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل کے توسط سے جو
کچھ صحابہ کو اور ہم کو سکھایا ہے وہ ان سوالات میں بیان ہوا ہے جو صحابہ کی موجودگی میں جبرائیل نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے اور جن کی اصل غرض لِيُعَلِّمَكُمْ دِينَكُمْ تھی ۔ ان میں سے
پہلا یہ ہے۔ مَا الإيمان ؟ یا رسول اللہ ! ایمان کس چیز کا نام ہے؟ فرمایا آن تُؤْمِنَ بِالله ایمان کی