سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 46

حقائق الفرقان
۵۷۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
عظیم الشان اور پہلی مجزو ایمان باللہ ہے اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ ایمان کا سر چشمہ اور اس کی ابتدا اللہ
پر یقین کرنے سے شروع ہوتی ہے۔ ایمان باللہ کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ کو جمیع صفات کاملہ سے موصوف اور
تمام محامد اور اسماء حسنی کا مجموعہ اور مسمی اور تمام بدیوں اور نقائص سے منزہ یقین کرنا اور اس کے سواکسی
شئی سے کوئی امید و بیم نہ رکھنا اور کسی کو اس کا نڈ اور شریک نہ ماننا یہ ایمان باللہ ہے۔ جب انسان اللہ
تعالیٰ کو ان صفات سے موصوف یقین کرتا ہے تو ایسے خدا سے وہی قرب اور تعلق پیدا کر سکتا ہے جو
خوبیوں سے موصوف اور بدیوں سے پاک ہوگا۔ پس جس جس قدر انسان فضائل کو حاصل کرتا اور
رذائل کو ترک کرتا ہے اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے قرب کے مدارج اور مراتب کو بڑھاتا اور
اللہ تعالیٰ کی ولایت میں آتا جاتا ہے کیونکہ پاک کو گندے کے ساتھ قرب کی نسبت نہیں ہو سکتی اور
جوں جوں رذائل کی طرف جھکتا اور فضائل سے ہٹتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قرب سے محروم ہو کر اُس
کے فیضان ولایت ولا : سے دور اور مہجور ہوتا جاتا ہے۔ یہ ایک قابلِ غور اصل ہے اور اس کو کبھی بھی ہاتھ سے
دینا نہیں چاہیے۔ صفات الہی پر غور کرو اور وہی صفات اپنے اندر پیدا کر و نتیجہ یہ ہو گا کہ قرب الہی کی
راہ قریب ہوتی جائے گی اور اس کی قدوسیت اور سبحانیت تمہاری پاکیزگی اور طہارت کو اپنی طرف
جذب کرے گی۔ بہت سے لوگ اس قسم کے ہیں جو خود نا پاک اور گندی زیست رکھتے ہیں اور پھر
کہتے ہیں کہ کیوں ہم کو قرب الہی حاصل نہیں ہوتا ؟ وہ نادان نہیں جانتے کہ ایسے لوگوں کو قرب الہی
کیونکر حاصل ہو جو اپنے اندر پاکیزگی اور طہارت پیدا نہیں کرتے ۔ قدوس خدا ایک نا پاک انسان
سے کیسے تعلق پیدا کرے؟
ایمان بالملائکہ کی فلاسفی
ایمان باللہ کے بعد دوسری جزو ایمان کی ایمان بالملائکہ ہے ۔ ایمان بالملائکہ کے متعلق مجھے
اللہ تعالیٰ نے یوں سمجھ دی ہے کہ انسان کے دل پر ہر وقت ملک اور شیطان نظر رکھتے ہیں اور یہ امر ایسا
واضح اور صاف ہے کہ اگر غور کرنے والی فطرت اور طبیعت رکھنے والا انسان ہو تو بہت جلد اس کو سمجھ لیتا
ہے بلکہ موٹی عقل کے آدمی بھی معلوم کر سکتے ہیں اور وہ اس طرح پر کہ بعض وقت یکا یک بیٹھے بٹھائے

حقائق الفرقان
۵۷۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
انسان کے دل میں نیکی کی تحریک ہوتی ہے یہاں تک کہ ایسے وقت بھی یہ تحریک ہو جاتی ہے جبکہ وہ کسی
بڑی بدی اور بدکاری میں مصروف ہو۔ میں نے ان امور پر مدتوں غور کی اور سوچا ہے اور ہر ایک شخص
اپنے دل کی مختلف کیفیتوں اور حالتوں سے آگاہ ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ کبھی اندر ہی اندر کسی خطرناک
بدی کی تحریک ہو رہی ہے اور پھر محسوس کرتا ہے کہ معا دل میں رقت اور نیکی کی تحریک کا اثر پاتا ہے۔
یہ تحریکات نیک یا بد جو ہوتی ہیں بڑوں کسی محرک کے تو ہو نہیں سکتی ہیں ۔ پس یہ وہی بات ہے جو میں
نے ابھی کہی ہے کہ انسان کے دل کی طرف ملائکہ اور شیاطین نظر رکھتے ہیں ۔ پس ایمان بالملائکہ کی
اصل غرض یہ ہے کہ ہر نیکی کی تحریک پر جو ملائکہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے کبھی کسل و کاہلی سے کام نہ
لے اور فورا اس پر عمل کرنے کو تیار ہو جائے اور توجہ کرے۔ اگر ایسا نہ کرے گا تو وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ
يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ" کا مصداق ہو کر پھر نیکی کی توفیق سے بتدریج محروم ہو جائے گا۔
قرب الہی کا دوسر اذریعہ
یہ پکی بات ہے کہ جب انسان نیکی کی تحریکوں کو ضائع کرتا ہے تو پھر وہ طاقت ، وقت ، فرصت اور
موقع نہیں ملتا۔ اگر انسان اسی وقت متوجہ ہو جاوے تو معا نیک خیال کی تحریک ہوتی ہے۔ چونکہ اس
خواہش کا محرک محض فضل الہی سے ملک ہوتا ہے جب انسان اس کی تحریک پر کار بند ہوتا ہے تو پھر
اس فرشتہ اور اس کی جماعت کا تعلق بڑھتا ہے اور پھر اس جماعت سے اعلیٰ ملائکہ کا تعلق بڑھنے لگتا ہے
یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جاتا ہے۔
ایک حدیث میں صاف آیا ہے کہ جب اللہ تعالی کسی سے پیار کرتا ہے تو جبرائیل کو آگاہ کرتا ہے
تو وہ جبرائیل اور اس کی جماعت کا محبوب ہوتا ہے اسی طرح پر درجہ بدرجہ وہ محبوب اور مقبول ہوتا جاتا
ہے یہاں تک کہ وہ زمین میں مقبول ہو جاتا ہے۔ یہ حدیث اسی اصل اور راز کی حل کرنے والی ہے
جو میں نے بیان کیا ہے۔ ایمان بالملائکہ کی حقیقت پر غور نہیں کی گئی اور اس کو ایک معمولی بات سمجھ لیا
جاتا ہے۔ یادرکھو کہ ملائکہ کی پاک تحریکوں پر کار بند ہونے سے نیکیوں میں ترقی ہوتی ہے یہاں تک کہ
ے اور جان رکھو کہ اللہ آڑے آ جاتا ہے آدمی اور اس کے دل کے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۷۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
انسان اللہ تعالیٰ کا قرب اور دنیا میں قبول حاصل کرتا ہے ۔ اسی طرح پر جیسے نیکیوں کی تحریک ہوتی
ہے میں نے کہا کہ بدیوں کی بھی تحریک ہوتی ہے۔ اگر انسان اس وقت تعوذ ، استغفار سے کام نہ لے۔
دعا ئیں نہ مانگے ۔ لاحول نہ پڑھے تو بدی کی تحریک اپنا اثر کرتی ہے اور بدیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
پس جیسے یہ ضروری ہے کہ ہر نیک تحریک کے ہوتے ہی اس پر کار بند ہونے کی سعی کرے اور سستی اور
کاہلی سے کام نہ لے یہ بھی ضروری ہے کہ ہر بد تحریک پر فی الفور استغفار کرے، لاحول پڑھے،
درود شریف پڑھے اور سورۃ فاتحہ پڑھے اور دعائیں مانگے ۔
یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ایمان باللہ کے بعد ایمان بالملائکہ کو کیوں رکھا ہے؟ اس کی
وجہ یہ ہے کہ ساری سچائیوں اور پاکیزگیوں کا سر چشمہ تو جناب النبی ہی ہے مگر اللہ تعالیٰ کے پاک
ارادے ملائکہ پر جلوہ گری کرتے ہیں اور ملائکہ سے پاک تحریکیں ہوتی ہیں۔ ان نیکی کی تحریکوں کا ذریعہ
دوسرے درجہ پر چونکہ ملائکہ ہیں اس لئے ایمان باللہ کے بعد اس کو رکھا۔
ملائکہ کے وجود پر زیادہ بحث کی اس وقت حاجت نہیں ۔ یہ تحریکیں ہی ملائکہ کے وجود کو
ثابت کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں لاکھ مخلوقِ الہی ایسی ہے جس کا ہم کو علم بھی نہیں اور نہ
ان پر ایمان لانے کا ہم کو حکم ہے ۔
ایمان بالكتب
اس کے بعد تیسر انجز و ایمان کا ایمان بالکتب ہے۔ براہ راست مکالمہ اول فضل ہے۔ پھر
ملائکہ کی تحریک پر عمل کرنا اس کے قرب کو بڑھاتا ہے ان کے بعد کتاب اللہ کے ماننے کا مرتبہ
ہے۔ کتاب اللہ پر ایمان بھی اللہ کے فضل اور ملائکہ ہی کی تحریک سے ہوتا ہے۔ اللہ کی کتاب پر
عمل درآمد جو سچے ایمان کا مفہوم اصلی ہے چاہتا ہے محنت اور جہاد ۔ چنانچہ فرمایا۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا
فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ اور سعی کرتے ہیں ہم ان
پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں ۔ یہ کیسی سچی اور صاف بات ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیوں
اختلاف کے وقت انسان مجاہدات سے کام نہیں لیتا۔

حقائق الفرقان
۵۸۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
کیوں ایسے وقت انسان د بد ہا اور تردد میں پڑتا ہے اور جب یہ دیکھتا ہے کہ ایک کچھ فتوای دیتا
ہے اور دوسرا کچھ تو وہ گھبرا جاتا اور کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ کاش وہ جَاهَدُوا فِينَا کا پابند ہوتا تو اس پر
سچائی کی اصل حقیقت کھل جاتی۔ مجاہدہ کے ساتھ ایک اور شرط بھی ہے وہ تقوی کی شرط ہے۔ تقوی کلام
اللہ کے لئے معلم کا کام دیتا ہے ۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ الله ۔ اللہ کی تعلیم تقوی پر منحصر ہے اور
اس کی راہ کا حصول جہاد پر ۔ جہاد سے مراد اللہ تعالیٰ کی راہ میں سعی اور کوشش ہے۔
ترقیات کا مانع
اللہ تعالیٰ کی راہ میں سعی اور جہاد اور تقوی اللہ سے روکنے والی ایک خطرناک غلطی ہے جس میں
اکثر لوگ مبتلا ہو جاتے ہیں اور وہ یہ ہے فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ کسی قسم کا علم جو انسان کو ہو وہ
اس پر ناز کرے۔ اسی کو اپنے لئے کافی اور راحت بخش سمجھے تو وہ سچے علوم اور ان کے نتائج سے محروم رہ
جاتا ہے۔ خواہ کسی قسم کا علم ہو، وجدان کا ، سائنس کا صرف ونحو یا کلام یا اور علوم ، غرض کچھ ہی ہو ۔
انسان جب ان کو اپنے لئے کافی سمجھ لیتا ہے تو ترقیوں کی پیاس مٹ جاتی ہے اور محروم رہتا ہے۔
راست باز انسان کی پیاس سچائی سے کبھی نہیں بجھ سکتی بلکہ ہر وقت بڑھتی ہے۔ اس کا
ثبوت اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ ایک کامل انسان ، اَعْلَمُ یا الله، اتقی لِلهِ ، أَخْشَى لِلہ جس کا نام
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سچے علوم - معرفتیں ۔ سچے بیان اور عمل درآمد میں کامل تھا
اس سے بڑھ کر اعلم ۔ انھی اور آخشی کوئی نہیں ۔ پھر بھی اس امام المتقین اور امام العالمین کو یہ حکم
ہوتا ہے قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔ (طه: ۱۱۵)
اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ سچائی کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور یقین کی راہوں اور
علوم حقہ کے لئے اسی قدر پیاس انسان میں بڑھے گی جس قدر وہ نیکیوں اور تقوی میں ترقی کرے گا۔
لے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے ۔ ۲ اور کہا کراے میرے رب ! مجھے علم
اور زیادہ دے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۸۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
جو انسان اپنے اندر اس پیاس کو بجھا ہوا محسوس کرے اور فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ کے آثار
پائے اس کو استغفار اور دُعا کرنی چاہیے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہے جو اس کے لئے یقین اور
معرفت کی راہوں کو روکنے والی ہے۔
چونکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہیں بے انت اور اس کے مراتب و درجات بے انتہا ہیں پھر مومن
کیونکر مستغنی ہو سکتا ہے۔ اس لئے اسے واجب ہے کہ اللہ کے فضل کا طالب اور ملائکہ کی پاک تحریکوں
کا متبع ہو کر کتاب اللہ کے سمجھنے میں چست و چالاک ہو اور سعی اور مج اور مجاہدہ کرے۔ تقوی اختیار کرے تا
سچے علوم کے دروازے اس پر کھلیں۔
غرض کتاب اللہ پر ایمان تب پیدا ہو گا جب اس کا علم ہوگا اور علم منحصر ہے مجاہدہ اور تقوای پر اور
فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ سے الگ ہونے پر ۔
ایمان بالرسالت
اس کے بعد چوتھا رکن ایمان کا ایمان بالرسول ہے۔ بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جو یہ کہتے
ہیں کہ ہمارے پاس ڈھیروں ڈھیر کتا بیں ہیں۔ پرانے لوگوں کی یادداشتیں ہیں ۔ ہم نیکی اور بدی کو
سمجھتے ہیں ۔ کسی ما مورو مرسل کی کیا ضرورت ہے؟
الحکم جلدے نمبر ۲ ۔ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۵،۱۴)
یہ لوگ اپنے مخازن علوم کو کافی سمجھتے ہیں اور خطرناک جرم کے مرتکب ہوتے ہیں کیونکہ اس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور باغی ٹھہرائے جاتے ہیں اور یہ سچ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی سے تو وہ
مقابلہ کرتے ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ ایک انسان کو معظم و مکرم اور مطاع بنانا چاہتا ہے تو ہر ایک کا فرض
ہے کہ رضاء الہی کو مقدم کرے اور اس کو اپنا مطاع سمجھے ۔ ارادہ الہی کو کوئی چیز روک نہیں سکتی۔ اس کے
مقابلہ میں تو جو آئے گا وہ ہلاک ہو جائے گا۔ پس جو خلاف ورزی کرتا ہے یا یہ سمجھتا ہے کہ میرے علوم
کے سامنے اس کی احتیاج نہیں وہ اس تعظیم ، مکرمت ، اعزاز میں جو اس مطاع مکریم و معظم کے متبعین کو
لے یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جو اُن کے پاس علم تھا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۸۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
ملتا ہے حصہ دار نہیں ہوتا بلکہ محروم رہ جاتا ہے خواہ ایسا انسان اپنے طور پر کتنی ہی نیکیاں کرتا ہو مگر اس
ایک انسان کی مخالفت اور خلاف ورزی سے اس کے اعمال حبط ہو جاتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے
عظیم الشان منشاء کے خلاف کرتا ہے۔ اس پر بغاوت کا الزام ہے ۔ دُنیوی گورنمنٹوں کے
نظام میں بھی یہی قانون ہے ۔ ایک بھلا مانس آدمی جو کبھی بد معاملگی نہیں کرتا۔ چوری اور رہزنی
اس کا کام نہیں ۔ تاجر ہے تو چونگی کا محصول اور دوسرے ضروری محاصل کے ادا کرنے میں سستی نہیں
کرتا۔ زمیندار ہے تو وقت پر لگان ادا کرتا ہے لیکن اگر وہ یہ کہے کہ بادشاہ کی ضرورت نہیں اور اس کے
اعزاز واکرام میں کمی کرے تو یہ شریر اور باغی قرار دیا جاوے گا۔
اسی طرح پر ماموروں کی مخالفت خطر ناک گناہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے حضور ہو سکتا ہے۔ ابلیس نے
یہی گناہ کیا تھا۔ انبیاء علیہم السلام کے حضور شیاطین بہت دھو کے دیتے ہیں۔ میرے نزدیک وہ لوگ
بڑے ہی بد بخت ہیں جو اللہ تعالیٰ کے منشاء کے خلاف کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ذرہ ذرہ اس پر لعنت بھیجتا
ہے۔ جب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ معزز و مکرم اور مطاع ہو تو اس کی مخالفت کرنے والا تباہ نہ ہو تو کیا
ہو؟ یہی ستر ہے جو انبیاء و مرسل اور مامورین کے مخالف ہمیشہ تباہ ہوئے ہیں ۔ وہ جرمِ بغاوت کے
مجرم ہوتے ہیں۔
پس کتابوں کے بعد رسولوں پر ایمان لانا ضروری ہے ورنہ انسان متکبر ہو جاتا ہے اور پہلا گناہ
دین میں خلیفہ اللہ کے مقابل یہی تھا آبی وَاسْتَكْبَر ۔ اس میں شک نہیں کہ سنت اللہ اسی طرح پر ہے
کہ ماموروں پر اعتراض ہوتے ہیں۔ اچھے بھی کرتے ہیں اور برے بھی۔ مگر اچھوں کو رجوع کرنا
پڑتا ہے اور برے نہیں کرتے ۔ مگر مبارک وہی ہیں جو اعتراض سے بچتے ہیں کیونکہ نیکوں کو بھی آخر
مامور کے حضور رجوع اور سجدہ کرنا ہی پڑا ہے۔ پس اگر ملک کی طرح بھی ہو پھر بھی اعتراض سے بچے
کیونکہ خدا تو سجدہ کرائے بغیر نہ چھوڑے گا ورنہ لعنت کا طوق گلے میں پڑے گا۔
جزا و سزا
اس کے بعد پانچواں رکن ایمان کا جزا وسزا پر ایمان ہے۔ یہ ایک فطرتی اصل ہے اور انسان کی

حقائق الفرقان
۵۸۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
بناوٹ میں داخل ہے کہ جزا اور بدلے کے لئے ہو شیار اور سزا سے مضائقہ کرتا ہے۔ یہ ایک فطرتی
مسئلہ ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ ایک بچہ بھی جب دیکھتا ہے کہ یہاں سے دکھ پہنچے گا وہاں
سے ہٹتا ہے اور جہاں راحت پہنچتی ہے وہاں خوشی سے جاتا ہے۔ چلا چلا کر بھی جزا لینے کو تیار ہو جاتا
ہے۔ یہاں تک کہ فاسق و فاجر کی فطرت میں بھی یہ امر ہے۔
ایک آدمی کبھی پسند نہیں کرتا کہ دوسرے کے سامنے ذلیل وخوار ہو۔ ہر ایک چاہتا ہے کہ معزز
ہو۔ میں نے دیکھا ہے کہ فیل ہونے سے ایک بچہ کو کیسی ذلت پہنچتی ہے۔ بعض اوقات ان ناکامیوں
نے خود کشیاں کرا دی ہیں اور پاس ہونے سے کیسی خوشی ہوتی ہے۔ زمینداروں کو اروں کو دیکھا جب بر وقت
بارش نہ ہو ، پھل کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو۔ کیسا رنج ہوتا ہے لیکن اگر غلہ گھر لے آئے تو کیسا
خوش ہوتا ہے ! اسی طرح ہر حرفہ وصنعت والا دکاندار ۔ غرض کوئی نہیں چاہتا کہ محنت کا بدلہ نہ ملے اور
بچاؤ کا سامان نہ ہو۔
پس جب یہ فطرتی امر ہے تو اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایمان کا جزو رکھا ہے کہ جزا وسزا پر ایمان لاؤ
اللہ مالک یوم الدین ہے۔ روزِ روشن کی طرح اس کی جزا ئیں سزائیں ہیں اور وہ مخفی نہ ہوں گی اور
مالکانہ رنگ میں آئیں گی جیسے مالک اچھے کام پر انعام اور برے کام پر سزا دیتا ہے۔ اِس حصہ پر
ایمان لاکر انسان انسان کامیاب ہو جاتا ہے۔ کا ہے مگر اس میں سستی اور غفلت کرنے ر غفلت کرنے سے ناکام رہتا ہے اور
قرب الہی کی راہوں سے دور چلا جاتا ہے۔
دوسراسوال
پھر دوسرا سوال جو جبرائیل نے تعلیم الدین کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا
پ نے اس کا جواب دیا وہ ہے مَا الْإِسْلَامُ ؟ اس کا جواب جو پاک انسان خاتم الانبیاء و
اور آپ
خاتم الاولیاء خاتم الکمالات کی زبان سے نکلا وہ یہ ہے أَنْ نَشْهَدَ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔
جو بات انسان کے دل سے اٹھتی ہے ضرور ہے کہ اس کا اثر اس کے اعضاء و جوارح اور مال پر

حقائق الفرقان
۵۸۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
پڑے۔ کون نہیں سمجھتا کہ شجاعت اگر اندر ہو تو وہ اپنے ہاتھ، بازو اور اعضاء سے محل و موقع پر اس کا
ثبوت نہ دے گا۔ اگر وہ موقع پر بھاگ جاتا اور بزدلی ظاہر کرتا ہے تو کوئی اس کو شجاع نہیں کہہ سکتا۔ اسی
طرح سخاوت ایک عمدہ جو ہر ہے لیکن اگر اس کا اثر مال پر نہیں پڑتا تو وہ سخاوت نہیں بخل ہے۔ ایسا ہی
عفت ایک عمدہ صفت ہے ضرور ہے کہ جس میں یہ صفت ہو وہ بد نظری اور بے حیائی سے بچے اور تمام
فواحش اور ناپاک کاموں سے پر ہیز کرے۔ اسی طرح جس کے اندر قناعت ہو ضروری ہوگا کہ وہ
دوسروں کے مال پر بے جا تصرف سے پر ہیز کرے گا۔ غرض یہ ضروری بات ہے کہ جب اندر کوئی
بات ہو تو اس کا اثر جوارح اور مال پر ضرور ہوتا ہے۔ پس اگر سچی نیازمندی ، فرمانبرداری،
تحریک ملائکہ، کتابوں ، ماموروں، خلفاء اور مصلحوں کی اطاعت میں ہو اور دل میں یہ بات ہو تو زبان
پر ضرور آئے گی اور وہ اظہار کرے گا۔ اگر سچائی سے کسی انسان کو مانا ہوا ہو اور اس کے اظہار سے
مضائقہ ہو تو یا در کھو دل کمزور ہے۔ اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اللہ کے اسماء پر
کامل یقین ہو اور اس کے رسولوں پر ، ملائکہ پر اور کتابوں اور انبیاء پر یقین ہو اور ایسا ہی اس یقین میں اس
کے نواب اور اللہ کا قرب داخل ہے تو اس یقین کا اثر زبان پر آتا ہے اور وہ ایک لذت کے ساتھ کہہ اُٹھتا
ہے أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَةً لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ -
بے ریب سید الاولین والآخرین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کامل صفات والا انسان
کل سچائیوں اور علوم حقہ کالا نے والا ہے۔ جب یہ اقرار اور وہ ایمان ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سچی
نیازمندی کے ساتھ جناب الہی کے حضور پیش ہو اور یہی نماز ہے۔ نماز ظاہری پاکیزگی اور ہاتھ منہ
دھونے اور ناک صاف کرنے اور شرم گاہوں کو پاک کرنے کے ساتھ یہ تعلیم دیتی ہے کہ جیسے میں اس
ظاہر پاکیزگی کو ملحوظ رکھتا ہوں اندرونی صفائی اور پاکیزگی اور سچی طہارت عطا کر اور پھر اللہ تعالیٰ کے
حضور سبحانیت، قدوسیت، مجدیت پھر ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور اس کے ملک و ملک میں
تصرفات اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد کر کے کہ اس قلب کے ساتھ ماننے کو تیار ہوں۔ سینہ پر ہاتھ رکھ کر
تیرے حضور کھڑا ہوتا ہوں۔ اس قسم کی نماز جب پڑھتا ہے تو پھر اس میں وہ خاصیت اور اثر پیدا ہوتا

حقائق الفرقان
۵۸۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے جو إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ میں بیان ہوا ہے۔ پھر پاک کتاب کا کچھ حصہ
پڑھے اور رکوع کرے اور غور کرے کہ میری عبودیت اور نیاز مندی کی انتہا بجر بسجدہ کے اور کوئی نہیں ۔
جب اس قسم کی نماز پڑھے تو وہ نیاز مندی اور سچائی جب اعضاء اور جوارح پر اپنا اثر کر چکی تو اور
جوش مار کر ترقی کرے گی اور اس کا اثر مال پر پڑے گا۔
وحدت کی ضرورت
اور ایک مقررہ حصہ اپنے مال کا دے گا جیسے آج کے دن بھی صدقۃ الفطر ہر شخص پر غنی ہو، جرہ ہو یا
عبد ۔ غرض سب پر واجب ہے کہ وہ صدقہ دے تاکہ اوروں کے لئے طہر کا کام دے اور نماز سے پہلے
ایک مقام پر جمع کرے۔
اس بات کی بڑی ضرورت ہے کہ وحدت پیدا ہو۔ اسلام کے ہر امر میں وحدت کی روح پھونکی ا
گئی ہے۔ جب تک وحدت نہ ہو اس پر اللہ کا ہاتھ نہیں ہوتا جو جماعت پر ہوتا ہے۔ میں درختوں کو دیکھ
کر سوچتا ہوں کہ اگر ایک ایک پتہ کہے کہ میں ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں اور اپنے رب سے مانگتا ہوں
وہ مجھے سرسبز کر دے گا ۔ کیا وہ الگ ہو کر سر سبز رہ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ وہ مرجھا جائے گا اور ادنی سے
جھونکے سے گر جائے گا اِس لئے ضروری ہے کہ ایک شاخ سے اس کا تعلق ہو اور پھر اس شاخ کا کسی ب شاخ سے اس کا تعلق ہو اور پھر اس شار سے
بڑی شاخ سے اور اس کا کسی بڑے تنے سے تعلق ہو جو جڑ اور اس کی رگوں سے اپنی خوراک کو جذب ڈ
کرے۔ یہ سچی مثال ہے۔ جب اللہ تعالی کسی چیز کا بیج لگا تا ہے تو جو شاخ اس سے الگ ہو کر
بار آور اور ثمر دار ہونا چاہے وہ نہیں رہ سکتی خواہ اسے کتنے ہی پانی میں رکھو۔ وہ پانی اس کی سرسبزی اور
شادابی کی بجائے اس کے سڑنے کا موجب اور باعث ہوگا ۔ پس وحدت کی ضرورت ہے اسی لئے
صدقۃ الفطر بھی ایک ہی جگہ جمع ہونا چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عید سے پہلے یہ
صدقہ جمع ہو جاتا اور ایسے ہی زکوة کے اموال بڑی احتیاط سے اکٹھے کئے جاتے یہاں تک کہ منکرین
کے لئے قتل کا فتوی دیا گیا ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے بھائیوں میں ابھی یہ وحدت پیدا نہیں
ے کچھ شک نہیں کہ نماز روکتی ہے کھلی بے حیائی اور کار بد سے ( یہود اور نصاری بننے سے ) ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۸۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوئی یا ہوئی ہے تو بہت کمزور ہے ۔
تم پر اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ تم نے اس کو کامل صفات سے موصوف مانا ہے
اور یہاں تک تم نے توحید سے حظ اُٹھایا ہے کہ اگر کوئی غلطی سے مخلوق میں سے کسی کو ان صفات سے
موصوف مانتا تھا تم نے اس کو بھی اس امام کے طفیل سے چھوڑا اور اب تم پاک ہو گئے کہ مسیح کو خالق اور
باری مجلل محرم اور گھی اور حمیت اور عالم الغیب سمجھو۔ تو جیسے یہ امتیاز حاصل کیا تھا اب کیسی ضرورت تھی
کہ پھر صحابہ کی طرح تمہارے سارے تعلقات اس شجر طیبہ کے ساتھ ہوتے جس کے ساتھ پیوند ہو کر
وہ تمام پھل لانے والے تم ہو سکتے تھے۔ مجھے ہمیشہ تعجب ہوتا ہے جب میں کسی کو ایسے تعلقات سے
باہر دیکھتا ہوں۔ دیکھو! تمہارے تعلقات ، تمہارے چال چلن ، شادی و نمی ، حسن معاشرت، تمدن،
سلطنت کے ساتھ تعلقات، غرض ہر قول و فعل آئندہ نسلوں کے لئے ایک نمونہ ہوگا۔ پھر کیا تم چاہتے
ہو کہ رحمت اور فضل کا نمونہ تم بنو یا لعنت کا۔ پس دعا ئیں کرو کہ تم جو اس پاک چشمہ پر پہنچے ہواللہ تعالیٰ
تمہیں اس سے سیراب کرے اور عظیم الشان فضل اور خیر کے حاصل کرنے کی تمہیں توفیق ملے اور یہ
سب توفیقیں اس وقت ملیں گی جب تمہارے سب معاملات ایک درخت سے وابستہ ہوں ۔
پس ان سارے چندوں اور اغراض میں ایک ہی تنا اور جڑ ہو۔ پھر ایسی وحدت ہو کہ تمام دغا
اور فریب کپٹ سے بری ہو جاؤ ۔ شاید تم نے سمجھا ہو کہ کسی کتاب کا نام کشتی نوح ہے۔ نہیں ۔ کچھ
اغراض و مقاصد ہیں ۔ کچھ عقائد اور اعمال ہیں ۔ اس پر وہی سوار ہو سکتا ہے جو اپنے آپ کو اس کی
تعلیم کے موافق بناتا ہے ۔ پھر ان سب کے بعد تقوی کی وہ راہ ہے جس کا نام روزہ ہے جس میں
انسان شخصی اور نوعی ضرورتوں کو اللہ تعالیٰ کے لئے ایک وقت معین تک چھوڑتا ہے۔
اب دیکھ لو کہ جب ضروری چیزوں کو ایک وقت ترک کرتا ہے تو غیر ضروری کا استعمال کیوں
ہ کی غرض اور غایت یہی ہے کہ غیر ضروری چیزوں میں اللہ کو ناراض نہ کرے اس لئے
فرمایا لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
پھر جیسے پنجگانہ نمازیں ہر محلے میں باجماعت پڑھتے ہیں اور پھر جمعہ کی نماز سارے شہر والے

حقائق الفرقان
۵۸۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اسی طرح ارد گرد کے دیہات والے اور کل شہر کے باشندے جمع ہو کر عید کی نماز ایک جگہ پڑھتے ہیں
اس میں بھی وہی وحدت کی تعلیم مقصود ہے۔ غرض اسلام کے ہر رکن میں ایک وحدت کو قائم کیا ہے
پھر اس کو قائم رکھنے کے لئے خاص حکم بھی دیا لا تَنَازَعُوا باہم کشمکش نہ کرو کیونکہ جب ایک کھچا کھچی
کرتا ہے تو دوسرا بھی اس میں مبتلا ہو جاتا ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہوا بگڑ جاتی ہے۔ جب یہ خود
دوسرے کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو چونکہ وہ بھی کبر الہی کا مظہر ہے اس لئے تکبر کرتا اور
وحدت اُٹھ جاتی ہے۔
( الحکم جلدے نمبر ۳ مؤرخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴، ۱۵ )
اسی لئے حکم دیا کہ نزاع نہ کیا کرو ورنہ پھسل جاؤ گے اور فرمایا صبر کرو۔ ایسا صبر نہیں کہ کوئی ایک
گال پر طمانچہ مارے تو دوسری پھیر دو بلکہ ایسا صبر کرو اور عفو ہو کہ جس میں اصلاح مقصود ہو۔ سچے
مومن بننا چاہتے ہو تو یا درکھو لَا يُؤْمِنْ أَحَدُ كُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ
( بخاری کتاب الایمان باب مِنَ الْإِيْمَانِ أَنْ يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ )
اسی وحدت کے قائم رکھنے کے لئے نمازوں میں یک جہتی تھی ۔ مکہ کا وجود تھا اور اب اس وقت
خدا کا کیسا فضل ہے اور کیسی مبارکی کا یہ زمانہ ہے کہ سب سامان موجود ہیں۔ مکالمہ النبی ہوتا ہے ایک
مطاع مکرم معظم موجود ہے جو اپنے عام چال چلن مخلوق کے ساتھ تعلقات، معاشرت اور گورنمنٹ
کے ساتھ اپنے معاملات کا نمونہ دکھانے سے قوم بنا رہا ہے اس لئے اب کوئی عذر باقی نہیں رہ سکتا۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں، کرنے کی نہیں۔ یہ ان کی غلطی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی
امر و نہی ایسا نہیں دیا ہے جو انسان کی طاقت سے باہر ہو۔ ورنہ اس کی حکیم کتاب قرآن مجید کا یہ ارشاد
کہ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷) باطل ہوگا اور وہ باطل نہیں ہے متقی اور خدا سے
ڈرنے والا ایسی بات منہ سے نہیں نکال سکتا یہ صرف خبیث روح کی تحریکیں ہیں ۔
الإِحْسَانُ۔ اس کے بعد تیسری بات جبرائیل نے پوچھی ہے جس سے دین کی تکمیل ہوتی ہے
ے تم میں سے کوئی مومن نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے نفس کے لئے
پسند کرتا ہے۔ (ناشر) ۲ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۸۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور وہ یہ ہے مَا الْإِحْسَانُ؟ احسان کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی
فرمانبرداری میں ایسا اخلاص اور احتساب ہو کہ تو گویا اس کو دیکھتا ہے اور اگر اس درجہ تک نہ پہنچے تو
کم از کم اپنے آپ کو اس کی نگرانی میں سمجھے ۔ جب تک ایسا بندہ نہ ہو وہ دین کے مراتب کو نہیں سمجھ
سکتا ۔ پس ایسا دین کوئی سلیم الفطرت کہہ سکتا ہے کہ اس میں اکراہ کی ضرورت ہے؟ ہرگز نہیں ۔ لا
إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ (البقرۃ: ۲۵۷) اس وقت بھی ویسا ہی وقت ہے
جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا۔ ہدایت کی راہیں کھلی ہوئی ہیں۔ تجربے،
مشاہدہ، سائنس، قوی کا نشوونما، وجدان صحیح ، فطری قوای ، رشد اور غی" میں امتیاز کرنے کو موجود ہیں ۔
رشد کو اقتصاد بھی کہتے ہیں جو افراط اور تفریط کے درمیان کی راہ ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو خاص
خاص مذاق میں بڑھے ہوئے ہیں ۔ بعض ایسے ہیں کہ اُن کو کھانے ہی کی ایک دھت ہوتی اور اب وہ
اس میں بہت ترقی کر گئے ہیں اور کرتے جاتے ہیں۔ بعض کو دیکھا ہے کہ بچپن میں یہ عادت ہوئی اور
پھر بڑھتے بڑھتے بہت سی بداطواریوں کا باعث بن گئی ۔ ایسا ہی لباس میں افراط کرنے والے،
مکانات میں افراط سے کام لینے والوں کا یہ حال ہے۔ ایسا ہی بعض جمع اموال میں ، بعض فضول
خرچیوں میں بڑھتے ہیں۔ جب ایک کی عادت ڈال لیتے ہیں تو پھر وہ ہر روز بڑھتی ہے۔ غرض افراط
اور تفریط دونوں مذموم چیزیں ہیں ۔ عمدہ اور پسندیدہ اقتصاد یا رشد ہے۔ یہی حال اقوال اور افعال
میں ہے۔ اس طرح پر ترقی کرتے کرتے ہم عقائد تک پہنچتے ہیں ۔ بعض نے تو سوسائٹی کے اصول
رسم و رواج سب کو اختیار کر لیا اور مذہب کا جز و قرار دے لیا اور بعض ایسے ہیں کہ ساری انجمنوں کو لغو
قرار دیتے ہیں۔ غرض دنیا عجیب قسم کی افراط اور تفریط میں پڑی ہوئی ہے۔ رُشد اور اقتصاد کی صراط مستقیم
صرف اسلام لے کر آیا ہے۔ بعض نادانوں نے اعتراض کیا ہے کہ اسلام تو رشد اور اقتصاد سکھاتا
ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقابلہ کیوں کیا ؟ مگر افسوس ہے کہ ان کو معلوم نہیں انہوں نے تو
تیرہ سال تک صبر کر کے دکھایا اور پھر آخر آپ چونکہ کل دنیا کے لئے ہادی تھے تو بادشاہوں اور
اے دین میں کچھ زبردستی نہیں بے شک ہدایت گمراہی سے صاف صاف الگ ہو چکی ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی