سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 47
حقائق الفرقان
۵۸۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
تاجداروں کے لئے بھی کوئی قانون چاہیے تھا یا نہیں؟ اب دیکھ لو کہ غیر قوموں کی لڑائیوں میں کیا ہوتا
ہے جب دشمن سے مقابلہ ہوتا ہے تو بعض اوقات عورتیں، بچے ، مویشی ،کھیت سب تباہ ہو جاتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ صرف اس لئے کہ مذہب نے ملک داری کا کوئی نمونہ اور قانون پیش نہیں
کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ضرورت کی خود تکمیل کی ہے اور اسی لئے خانہ داری کے اصولوں
پر الگ بحث کی ہے۔ ان لوگوں کو جو حیض و نفاس کے مسائل پر اعتراض کرتے ہیں غور کرنا چاہیے کہ
معاشرت کا یہ بھی ایک جزو ہے۔
غرض ہماری شریعت جامع شریعت ہے جس میں انسان کے فطری حوائج ، کھانے پینے سے لیکر
معاشرت، تمدن ، تجارت ، زراعت ، حرفت، ملک داری اور پھر ان سب سے بڑھ کر خداشناسی
اور روحانی مدارج کی تکمیل کی یکساں تعلیم موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں۔ یہی
باعث ہے کہ اسلام مکمل دین ہے۔ یہ ایک نیا قصہ ہے کہ اسلام ہر شعبہ اور ہر حصہ میں کیا تعلیم دیتا
ہے؟ چونکہ اس وقت کتاب اللہ موجود ہے اور اس کا معلم بھی خدا کے فضل سے موجود ہے اور اس کا
نمونہ تم دیکھ سکتے ہو میں صرف یہی کہوں گا ۔ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ -
اس کی راہ رشد کی راہ ہے اور اس کے خلاف خواہ افراط کی راہ ہو یا تفریط کی ۔ اس کا نام غنی ہے
رشد والوں کو مومن ، متقی ، سعید کہا گیا ہے اور غنی والوں کو کافر ، منافق ، شقی ۔ فَمَنْ يَكْفُرُ
بالطَّاغُوتِ الآيه - جو لوگ البی حد بندیوں کو توڑ کر چلے گئے ہیں ان کو طاغوت کہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی
را ہیں جن کو قر آپ نے واضح کیا اور آ نحضرت نے کھا یا ان میں تو فصم نہیں ہے۔ ادنی درجہ قسم ہے۔
اسے بڑھے تو مصم پھر اس سے بڑھے تو قضم ۔ اللہ وہ اللہ ہے جو تمہاری دعاؤں کو سنتا اور تمہارے
اس
اعمال کو جانتا ہے۔
قفـ
الغرض یہ دین اور اس کا نتیجہ ہے قرب الہی ۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے تو چونکہ
اللهُ نُورُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ ہے اس لئے یہ ظلمت سے نکلنے لگتا ۔ ہے اور اس میں امتیازی طاقت پیدا
ہوتی جاتی ہے۔ ظلمت کئی قسم کی ہوتی ہے۔ ایک جہالت کی ظلمت ہے۔ پھر رسومات، عادات، عدم استقلال
کی ظلمت ہوتی ہے۔ جس جس قدر ظلمت میں پڑتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ سے دور ہوتا جاتا ہے اور جس قدر
حقائق الفرقان
۵۹۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
قرب حاصل ہوتا اسی قدر امتیازی قوت پیدا ہوتی ہے۔
نزول و صعود
پس اگر کسی صحبت میں رہ کر ظلمت بڑھتی ہے تو صاف ظاہر ہے کہ وہ قرب الہی کا موجب نہیں بلکہ
بعد حرمان کا باعث ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے تو جس قدر انسان قریب ہوگا اسی قدر اس کو ظلمت سے رہائی اور
نور سے حصہ ملتا جاوے گا۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہر فعل اور قول میں اپنا محاسبہ کرو۔ اپنا محاسبہ کرو۔ نیچے اور اُوپر کے دو
لفظ ہیں جو سائنس والوں کی اصطلاح میں بھی بولے جاتے ہیں اور مذہب کی اصطلاح میں بھی ہیں۔ میں
نے نیچے اور اوپر جانے والی چیزوں پر غور کی ہے۔ ڈول جوں جوں نیچے جاتا ہے اس کی قوت میں تیزی
ہوتی جاتی ہے اور اسی طرح پتنگ جب اُو پر جاتا ہے پہلے اس کا اُو پر چڑھانا مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن
آخر وہ بڑے زور سے اوپر کو چڑھتا ہے۔ یہی اصل ترقی اور تنزیل کی جان ہے یا صعود اور نزول کے
اندر ہے۔ انسان جب بدی کی طرف جھکتا ہے تو اس کی رفتار بہت سست اور دھیمی ہوتی ہے لیکن پھر اس
میں اس قدر ترقی کرتا ہے کہ خاتمہ جہنم میں ہوتا ہے یہ نزول ہے اور جب نیکیوں میں ترقی کرنے لگتا اور
قرب الی اللہ کی راہ پر چلتا ہے۔ ابتداء مشکلات ہوتی ہیں اور ظالم لنفسہ ہونا پڑتا ہے۔ مگر آخر جب
وہ اس میدان میں چل نکلتا ہے تو اس کی قوتوں میں پُر زور ترقی ہوتی ہے اور وہ اس قدر صعود کرتا ہے
کہ وہ سابق بالخیرات ہو جاتا ہے۔ جو لوگ اس اصل پر غور کرتے ہیں اور اپنا محاسبہ کرتے ہیں کہ ہم
ترقی کی طرف جا رہے ہیں یا تنزل کی طرف۔ وہ ضرور اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ میں مختصر
الفاظ میں کہتا ہوں کہ اصل غرض اور منشاء دین کا سعادت اور شقاوت کی راہوں کا بیان کرنا ہے ۔
ایمان باللہ ، ایمان بالملائکہ ، اللہ کے رسولوں اور اس کی کتابوں پر ایمان، جزا وسزا پر ایمان ہو
اور پھر اس ایمان کے موافق عمل درآمد ہو اور ہر روز اپنے نفس کا محاسبہ کرو۔
الحکم جلدے نمبر ۴ مؤرخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷۶ )
انفصام ۔ ایک دانت سے دبائیں اور نشان پڑ جائے اسے فصم کہتے ہیں اس سے بڑھ کر قصم ،
اس سے بڑھ کر قم ہے۔ فرمایا اس میں تو فصم بھی نہیں ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۴)
حقائق الفرقان
۵۹۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہمیں کتب مغازی میں (خواہ کیسی ہی نا قابل وثوق کیوں نہ ہوں ) کوئی ایک بھی ایسی مثال نظر
نہیں آتی کہ آنحضرت نے کسی شخص کسی خاندان ، کسی قبیلے کو بزور شمشیر و اجبار مسلمان کیا ہو۔
سرولیم میور صاحب کا فقرہ کیسا صاف صاف بتاتا ہے کہ شہر مدینے کے ہزاروں مسلمانوں میں سے کوئی
ایک شخص بھی بزور و اکراہ اسلام میں داخل نہیں کیا گیا۔ اور مکے میں بھی آنحضرت کا یہی رویہ اور سلوک
رہا۔ بلکہ ان سلاطین عظام ( محمود غزنوی، سلطان صلاح الدین، اورنگ زیب) کی محققانہ اور صحیح
تو اریخ میں کوئی ایک بھی مثال نہیں ملتی کہ کسی شخص کو انہوں نے بالجبر مسلمان کیا ہو۔ ہاں ہم ان کے
وقت میں غیر قوموں کو بڑے بڑے عہدوں اور مناصب پر ممتاز و سرفراز پاتے ہیں ۔ پس کیسا بڑا
ثبوت ہے کہ اہل اسلام نے قطع نظر مقاصد ملکی کے اشاعت اسلام کے لئے کبھی تلوار نہیں اُٹھائی ۔
آنحضرت صلعم کے دشمنوں ، اسلام کے مخالفوں نے اکثر یہ طعن کیا ہے کہ آپ کا دین بزور
شمشیر شائع ہوا ہے اور تلوار ہی کے زور سے قائم رہا۔ جن مؤرخین عیسائیوں نے آنحضرت کا تذکرہ
یعنی لائف لکھی ہے آپ پر طعن کرنا انہوں نے اپنا شعار کر لیا ہے اور ان کے طعن کی وجہ فقط یہ معلوم
ہوتی ہے کہ آپ نے اپنے تئیں اور اپنے رفقا کو دشمنوں کے حملوں سے بچایا۔ یہ سچ ہے کہ بعض
برگزیدگان خدا د نیا میں وقتاً فوقتاً پیدا ہوئے ہیں اور سوء اتفاق اور گردشِ تقدیر سے خدا کی راہ میں
اور اعلائے کلمتہ اللہ کی کوشش میں شہید ہوئے ہیں اور بعض لوگ ایسے بھی گزرے ہیں جنہوں نے
خلل دماغ کی وجہ سے اس امر کا دعوی کیا جس کی تکمیل ان سے نہ ہو سکی ۔ الغرض مخبوط بھی گزرے
ہیں اور مجذوب بھی ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی مجنونانہ حرکات کی سزا پائی مگر اس سے یہ کہاں لازم آتا
ہے کہ مثلاً اگر حضرت مسیح مصلوب ہوئے یا مسیلمہ کذاب اپنی کذابیت اور مجذوبیت کی سزا کو پہنچا تو
معاذ اللہ آ نحضرت صلعم کو بھی ان کی تقلید کرنا فرض تھا اور بغیر اپنی رسالت کے اتمام و تکمیل کے شہید ہو
جانا لازم تھا ؟
قوانین اسلام کے موافق ہر قسم کی آزادی مذہبی اور مذہب والوں کو بخشی گئی جو
حقائق الفرقان
۵۹۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
سلطنت اسلام کے مطبع ومحکوم تھے ۔ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ( البقرۃ: ۲۵۷) دین میں کوئی اجبار نہیں۔ یہ
آیت کھلی دلیل اس امر کی ہے کہ اسلام میں اور اہلِ مذاہب کو آزادی بخشنے اور ان کے ساتھ نیکی
کرنے کا حکم ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۸۲، ۸۳)
اسلام کے معنے صلح کے ساتھ زندگی بسر کرنا، چین سے رہنا۔ کیونکہ یہ لفظ سے رہنا۔ کیونکہ یہ لفظ مسلم سے مشتق ہے
جس کے معنے صلح اور آشتی کے ہیں ۔ بعضے پادریوں کی دشمنانہ تحریر نے ، میں سچ کہتا ہوں ، آپ کو
دھوکہ دیا ہے۔ جبر و اکراہ سے اسلام اور تصدیق قلبی کا حصول ممکن نہیں ۔ قرآن کی دوسری سورہ کو جو
مدینہ میں نازل ہوئی اور جس میں جہاد کا حکم ہوا ہے پڑھ لیجئے اور غور کیجئے آپ کا کلام کہاں تک سیچ
ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ، قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ - (البقرة : ۲۵۷)
اسلام میں شرط ہے کہ آدمی صدق دل سے باری تعالیٰ کی الوہیت اور اس کی معبودیت اور اس
کے رسولوں کی رسالت وغیرہ وغیرہ ضروریات دین پر یقین لاوے تب مسلمان کہلاوے اور ظاہر ہے
کہ دلی یقین جبر و اکراہ سے کبھی ممکن نہیں ہے۔ میں بڑی جرات سے کہتا ہوں کہ حضور علیہ السلام اور
ان کے راشد جانشینوں کے زمانے میں کوئی شخص جبر و اکراہ سے مسلمان نہیں بنایا گیا۔ بلکہ محمود غزنوی
اور عالمگیر کے زمانے میں بھی کوئی شخص عاقل و بالغ جبر سے مسلمان نہیں کیا گیا۔ دنیا میں تاریخ موجود
ہے صحیح تاریخ سے اس الزام کو ثابت کیجئے۔ میں نے زمانہ نبوی اور خلافت راشدہ کے وقت اور
محمود عالمگیر کی تاریخ کو اچھی طرح دیکھ بھال کر یہ دعوی کیا ہے۔ زمانہ رسالت مآب میں اور
خلافتِ راشدہ میں صلح اور معاہدہ امن کے بعد گل مذہب کے لوگ مذہبی آزادی حاصل کر لیتے تھے۔
خیبر کے یہود بحرین اور غسان کے عیسائی ، حضرت خاتم الانبیاء اور خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ کے وقت شام
کے یہود اور عیسائی اسلام کی رعایا تھے اور اپنے مذہبی فرائض کی بجا آوری میں بالکل آزاد تھے۔
عالمگیر کے عہد میں بڑے بڑے عہدوں پر ممتاز ہندوستان کے پرانے باشندے اپنی بت پرستی پر
ا اس میں زبردستی نہیں اور حق و باطل واضح ہو گیا ۔ ۱۲
حقائق الفرقان
۵۹۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
قائم دکھلائی دیتے ۔ اگر عالمگیر کی لڑائیوں سے اسلام پر الزام ہے تو عالمگیر نے تانا شاہ سے جو ایک سید
تھا دکن کے ملک میں جنگ کی۔ پھر اپنے مسلمان باپ اور بھائیوں کے ساتھ جو معاملہ کیا و مخفی نہیں۔ پس
عالمگیری جنگ مذہبی جنگ کیوں خیال کی جاتی ہے؟ عالمگیر نے کبھی کسی ہندو کو تلوار اس سبب سے نہیں
لگائی کہ وہ ہندو تھا اور کبھی اس نے زبر دستی ان کو مسلمان نہیں کیا۔ ان کی جو مذہبی عبادت اور رسومات
جو قدیم سے چلی آتی تھیں ان کو نہیں روکا محمود کی نسبت کہیں تاریخ سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اس نے
اشاعت اسلام اور دعوت اسلام میں ہمت صرف کی ہو ۔ گجرات میں اتنے دنوں تک پڑا رہا مگر ایک
ہندو کو مسلمان نہ بنایا۔ اپنے بھائی مسلمان امیر اسمعیل سے جنگ کی۔ کیا وہ لڑائی بھائی کو مسلمان
بنانے کے لئے تھی ؟ اور ہند کے حملے تو راجہ جے پال نے خود کرائے جس نے محمود سے لڑنے میں
ابتدا کی ۔ والا محمود کا تو یہ منشاء تھا کہ تا تار کے بلا کو فتح کرے نہ ہند کو ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۲، ۴۳)
لوگوں نے بہت بڑی غلطی کھائی ہے اسلامی دفاعی جنگوں کے راز کے سمجھنے میں ۔ اور انہوں
نے اسلام پر اعتراض کیا کہ وہ دین کے لئے تلوار اٹھانے کا حکم دیتا ہے۔ حالانکہ اسلام کے لفظ میں
صلح اور آشتی اور سلامتی کا مفہوم اور منطوق موجود ہے اور اسلام نے پکار پکار کر کہا ہے لا إِكْرَاهَ فِي
الدين (البقرة - ۲۵۷) اور قرآن کریم میں ایک بھی آیت اس مضمون کی نہیں ہے کہ تم غیر مذہب والوں
سے مسلمان بنانے کے لئے لڑو۔ پھر خدا تعالیٰ جانے یہ لوگ کیوں ظلم اور زور کی راہ سے اسلام پر افترا
کرتے ہوئے خدا سے نہیں ڈرتے ۔ مسلمان کی تعریف ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ کی ہے کہ مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے عام لوگ عامہ اور مسلمان خاصہ محفوظ
رہیں ۔ غرض یہ افتراء ہے جو مسلمانوں پر کیا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱۲)
حقائق الفرقان
۵۹۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۵۸ - اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ
كَفَرُوا أَوْلِيتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمتِ أُولَئِكَ
اصحب النَّارِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ انہیں کا دوست دار و حامی ہے جنہوں نے اُسے مانا اور وہ انہیں اندھیریوں سے
نکال کر اُجالے میں لاتا ہے۔ اور جو لوگ منکر کا فر ہیں ان کے رفیق حمایتی بد چلن شیطان ہیں وہ
اُن کا فروں کو اُجالے سے اندھیریوں کی طرف لے جاتے ہیں یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اس
میں ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا اللہ جو سمیع علیم ہے اس کی پہچان کیا ہے؟ فرماتا ہے کہ وہ مومنوں
کا والی بن جاتا ہے۔ اب مومنوں کی پہچان بتاتا ہے کہ وہ ظلمات سے نکل کر نور کی طرف آتے جاتے
ہیں ۔ ظلمت کیا ہے جس میں تمیز نہ رہے۔ روشنی کیا ہے؟ جس میں تمیز ہو سکے۔ معمولی روشنی سورج کی
ہے پھر اس سے بڑھ کر نور طب ہے جس سے انسان کے اندرونی امراض معلوم ہوتے۔ پھر اس سے
بڑھ کر نور فلاسفہ ہے کہ وہ خط و خال سے، بال سے ، آواز سے، ناک سے، ہونٹ سے کسی کے اخلاق
پر آگاہ ہو جاتے ہیں۔ پھر جن کو اس سے بھی بڑھ کر انوار دیئے جاویں وہ مومن ہیں چنانچہ فرمایا اتَّقُوا
فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللهِ پس مؤمن ہونے کا نشان ہے کہ اس انسان کی قوت متمیزہ
بڑھتی جاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ تاریکیوں سے نکل کر انوار میں آتا جاتا ہے اور اپنی حالت میں دن
بدن نمایاں تبدیلی پاتا ہے۔
ظلمتیں بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک رسم کی ، مثلاً شادی آگئی ۔ اب رسم کہتی ہے کہ دس ہزار
روپیہ خرچ کرو۔ اب گھر میں تو اپنے روپے ہیں نہیں ۔ پس ساہوکاروں کے پاس جاتا ہے۔ وہ شود
مانگتا ہے۔ خدا فرماتا ہے جو سود دیتا یا لیتا ہے وہ خدا سے جنگ کرتا ہے۔ پھر اسی طرح بڑھتے بڑھتے
ایک گناہ سے کئی گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے۔
اے مومن کی فراست سے ڈرو یقینا وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۹۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر عادت کی ظلمت ۔ ست ہے۔ یہ عادت بری بلا ہے ۔ جس چیز کی عادت پڑ جاوے وہ پیچھا نہیں
چھوڑتی۔ بعض کو قصہ سننے کی دھت ہوتی ہے بعض کو ناول پڑھنے کی ۔ بعض کو چائے پینے کی ، حقہ پینے
کی ، پان کھانے کی۔ پھر ظلمت سے شہوت ، حرص، غضب، سستی ، کاہلی ۔
پس یہ بات یا درکھو کہ جس تعلیم سے قوت ممیزہ بڑھے وہ سچی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۶)
مِنَ الظُّلُمتِ - ا۔ والدین کی ظلمت ۲- احباب کی ظلمت ۳۔ کفر و شرک کی ظلمت
۴۔ جہالت کی ظلمت ۵ محبت کی ظلمت ۶ - عجز وکسل کی ظلمت ۷۔ ظلم کی ظلمت
ے۔ رسم و بدعت کی ظلمت ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۴)
کوئی چیز روشنی کی جاذب ہی نہیں تو روشنی دیدار لینے میں امداد نہ کرے گی گو روشنی فی الحقیقت
دیکھنے کا آلہ ہے۔ جب روشندان یا چراغ وغیرہ سے روشنی لے تو دوست کے دیدار سے وہ
دیدار کا طالب آرام پاسکتا ہے۔ ایسا ہی دیدار اور دیدار سے آرام تو نجات ہے اور وہ روشنی
فضل و کرم خداوندی ہے ۔ ایمان ایک روشندان یا چراغ ہے جو فضل کی روشنی کو کھینچتا ہے اور
ایمان کو اس روشنی کا جاذب قرآن نے بھی کہا ہے ۔ الله وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَتِ
إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) اللہ کام بنانے والا ہے ایمان والوں کا ۔ نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۲، ۲۹۳)
اُجالے میں ۔
۲۶۰،۲۵۹ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَ إِبْرَاهِمَ فِي رَبَّةَ أَنْ اللهُ اللهُ الْمُلْكَ إِذْ
قَالَ ابْراهِمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِ وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أَحْيِ وَ أَمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِمُ
فَإِنَّ اللهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي
كَفَرَ وَ اللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ وَهِيَ
خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا ۚ قَالَ أَنَّى يُحْيِ هُذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ فَأَمَاتَهُ اللَّهُ
مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ
حقائق الفرقان
۵۹۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
-
قَالَ بَلْ لَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانْظُرُ إِلى طَعَامِكَ وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ ۚ وَ
انْظُرُ إِلى حِمَارِكَ وَ لِنَجْعَلَكَ آيَةً لِلنَّاسِ وَ انْظُرُ إِلَى الْعِظَامِ كَيْفَ نُنْشِزُهَا
ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ قَالَ اَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ کیا تو نے نہیں معلوم کیا اس شخص کا حال جس نے جھگڑا کیا ابراہیم سے اللہ تعالیٰ کی ربوبیت
کے متعلق اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نے دیا تھا اُس کو غلبہ و شاہی جب کہا ابراہیم نے میرا رب وہی ہے جو
جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ اُس نے کہا میں ( بھی ) جلاتا اور مارتا ہوں ۔ ابراہیم نے کہا اللہ تو سورج کو
چڑھاتا ہے مشرق سے پس تو چڑھا اُس کو مغرب سے تو کا فرمبہوت اور حیران رہ گیا اور اللہ سمجھ نہیں دیتا
ظالم قوم کو ۔ یا جیسا اس کا حال جو گزرا ایک بستی کی طرف اور وہ گری ہوئی پڑی تھی اپنی چھتوں پر اُس
نے کہا اللہ پاک اس بستی کو کب آباد کرے گا اس کی تباہی کے بعد ۔ تو مار رکھا اللہ نے اُس کو سو برس پھر
اٹھا کھڑا کیا پوچھا تو کتنی دیر رہا، جواب دیا ایک دن یا ایک دن سے کم ، فرمایا بلکہ رہا تو سو برس اب تو
دیکھ اپنے کھانے اور پینے کی چیز کی طرف کہ سڑی تک نہیں یا اُس پر برس نہیں گزرا اور دیکھ تو اپنے
گدھے یا قوم کی طرف اور تاکہ ہم بنائیں تجھ کو نشان و نمونہ لوگوں کے لئے اور دیکھ ہڈیوں کی طرف
کس طرح ہم ان کا ڈھانچ بناتے ہیں پھر پہنا دیتے ہیں اُس پر گوشت تو جب اُس پر کھل گیا حال بولا
میں بخوبی جانتا ہوں کہ بے شک اللہ ہر شے کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر۔ یہ تو میں پہلے بتا چکا ہوں کہ اس ساری سورۃ کا مقصد دشمن سے مقابلہ کے لئے تیار کرنا ہے
اور اس کے ضمن میں تمام قسم کی سچائیاں اور فضائل اور تقوی کی راہیں بتا دی ہیں اور یہ سمجھا دیا ہے کہ
کامیابی کی سچی راہ کا پاک اصل صرف تقوی ہے ۔ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ۔۔۔۔۔ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ (البقرۃ: ۴ تا ۷ ) سے اِس مضمون کو شروع کیا ہے اور یہاں اب بتا یا جاتا ہے کہ بہنا
سے شریر لوگ ہوتے ہیں جو اللہ کے پاک بندوں سے جھگڑا کرتے ہیں۔ وہ بندے اگر چہ کمزور
ہوتے ہیں مگر اللہ عین وقت پر ان کی ایسی دستگیری کرتا ہے کہ دشمن دم بخود رہ جاتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ
ے جو لوگ اللہ کو مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں ۔
حقائق الفرقان
۵۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں مقابلہ میں کامیاب ہو جاؤں گا اور اس غریب جماعت کو ہلاک کر دوں گا مگر آخر وہ خود ہلاک ہوتا
ہے۔ یہ مخالف نادانی سے انبیاء کے ہمراہیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں چنانچہ نوٹ کے ماننے والوں کو اس
کی قوم کے امراء کہتے ہیں آرا زِلْنَا بَادِيَ الرأي (هود: ۲۸) پھر موسیٰ علیہ السلام کو بھی فرعون نے
یہی کہا أَلَمْ تُرَبِّكَ فِينَا وَلِيْدًا وَ لَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ (الشعراء: ۱۹) کیا ہم نے تمہاری
پرورش نہیں کی اور تو اپنی عمر کے بہت سال یہاں نہیں گزار چکا۔ اس کا جواب موسی نے بھی کیا خوب
دیا۔ وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمْتُهَا عَلَى أَنْ عَبَدَتَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ (الشعراء: (۲۳) کیا یہ کوئی بڑی نیکی ہے جس کا
تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے حالانکہ اس کی جڑ یہ ہے کہ تو نے تمام بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے پس کیا ہوا اگر
ان کے ایک بچے نے تمہارے ہاں پرورش پالی اگر تم پرورش نہ کرتے تو کیا اس کے ماں باپ پر اس کی روٹی
دو بھر تھی ؟ غرض پاک لوگوں اور ان کے اتباع کو یہ نادان حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر خدا تعالیٰ ان کو
مقابلہ میں ذلیل کرتا ہے چنانچہ اس کے ثبوت کے لئے حضرت ابراہیم کا قصہ بیان کیا ہے۔ آپ کی قوم
مجوسیوں کی تھی جو سورج چاند کی پرستش کرتے تھے۔ ان میں جس کو خدا نے حکومت دی تھی ابراہیم نے
کہا کہ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ میرا رب ہی ہے کہ جو آبادی اور ویرانی کرتا ہے۔ یہاں احیاء
و امانت کے یقینا یہی معنے ہیں ۔ غلطی کرتے ہیں وہ جو یہاں زندہ کرنے اور مارنے کے معنے لیتے ہیں
کیونکہ یہ تو ایک بیوقوف سے بیوقوف بھی دعولی نہیں کرتا کہ حیات و ممات طبعی کا موجد میں ہوں ۔ اس کے
ثبوت میں ہم موت کے کئی معنے پیش کرتے ہیں جو لغات عرب سے ثابت ہیں۔ موت کے ایک معنے
ہیں نشو و نما کے۔ چنانچہ فرما یا یخی الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (الحدید: ۱۸ ) اور اَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا
احساس کا دُور ہونا۔ قوی کا زوال جیسے اس آیت میں یکیتَنِي مِتُّ قَبْلَ هُذَا وَ كُنْتُ نَسْيًّا
منْسِيًّا (مریم: ۲۴) مر جانے کی دعا جیسے احادیث میں منع ہے ایسے ہی تو رات میں بھی ۔ پس مریم
اپنے لئے موت کی دعا نہیں کر سکتی تھی ۔ ۳۔ زوال عقل ۔ أَو مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ ( الانعام: ۱۲۳)
اے ہم میں کے ذلیل (سطحی رائے والے) اور یہ ہماری رائے کھلی ہے۔ (ناشر) ۲؎ کہ اللہ زمین کو اس کے
مرے بعد زندہ کیا کرتا ہے۔ سے کاش اس سے پہلے ( یعنی درد سے ) مجھے غشی آ جاتی ( یا میں مرگئی ہوتی ) ۔
۳
حقائق الفرقان
۵۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
یعنی کم عقل ، بے ایمان ، انسانیت سے نابلد تھے ۔ آخر وہ انبیاء کی پاک صحبت سے عقلوں والے
ہو گئے ۔ ۴۔ حزن مكدر للحياة - يَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ (ابراهيم: ۱۸)
ہر طرف سے دُکھ اور حیات کو مکدر کرنے والے آئیں گے۔ ۵۔ نیند کے معنے سونے کے بعد اُٹھے تو یہ
دعا احادیث میں آئی الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَا نَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا - ٦ قوت حیات کا بطلان - إِنَّكَ مَيِّت
وَإِنَّهُمْ مَّيْتُونَ (الزمر : ۳۱) ۷۔ جن کا بدلہ نہ لیا جاوے وہ بھی مردہ ہیں ۔ سبعہ معلقہ کا ایک شعر ہے
انْ نَبَشْتُمْ بَيْنَ مِلْحَةَ فَالصَّا قِبِ فِيهَا الْأَمْوَاتُ وَالْأَحْيَاءِ
ل
لَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء - زندہ کہنے سے یہ مراد ہے کہ ان کا
بدلہ لیا جاوے گا ۔ غرض یہ موت کا لفظ متشابہ رنگ میں آیا ہے ۔ پس جو راسخ فی العلم ہوتے ہیں
وہ مختلف المعانی الفاظ کو حسب موقع معنی کا لباس پہناتے ہیں۔
A
ترقی کے رُک جانے کا نام بھی موت ہے۔ ۹۔ فقر کا نام بھی موت ہے۔ ۱۰ ۔ موت العقل ۔
موت العلم اور ذلت کا نام بھی موت ہے۔ أَوَّلُ مَنْ مَّاتَ ابْلِيسُ ۔
پس یہاں حسب موقع موت کے معنے ویرانی کے ہیں۔
ابراہیم نے کہا کہ آبادی و ویرانی میرے رب کے اختیار میں ہے۔ وہ کافر بولا نہیں یہ کام
بادشاہوں کے متعلق ہے۔ میں بھی بادشاہ ہوں پس یہ تو میں بھی کر سکتا ہوں ۔ سبحان اللہ ۔ انبیاء کی
کیا عقل ہوتی ہے۔ فرما یا إِنَّ اللهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ نادان
خیال تو کر تو اپنے مذہب کو چھوڑ بیٹھا ہے تم تو سورج کی پرستش کرتے ہو اس وجہ سے کہ فصول
وغیرہ کو اسی سے وابستہ سمجھتے ہو ۔ اب اگر احیاء وامانت ( ویرانی ۔ آبادی ) تمہارے اختیار میں ہے تو
گو یا سورج تمہارا معبود نہیں بلکہ وہ تمہارے قبضہ اختیار میں ہے۔ پس اگر یہ بات ہے تو تم اس کی
لے اگر تم اس زمین کی کھود کرید کرو گے جو ( مقام ) ملحہ اور صاقب کے درمیان ہے تو اس میں کچھ مردے
( تمہاری قوم کے مقتولین جس کا خون بہا نہیں لیا گیا ) اور کچھ کچھ زندہ ( ہماری قوم کے وہ مقتولین جن کا بدلہ
لے لیا گیا ہے ) ملیں گے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۵۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
چال پر ذرا حکومت دکھاؤ۔
جن لوگوں کو اس نکتہ چینی کی سمجھ نہیں آئی انہوں نے کہا کہ ابراہیم نے ان الله يأتي کہہ کر
تبدیل استدلال کیا ہے اور صوفیوں نے یہ بتایا ہے کہ پہلی دلیل کو قوی کیا ہے۔ یہ بات یا درکھو کہ
انبیاء کا طریق مباحثات میں یہ ہے کہ وہ اپنا آپ درمیان سے نکال دیتے ہیں ۔ وہ جناب النبی
کے حکم کے نیچے ہو کر کام کرتے ہیں اس لئے مناظروں میں ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور وہ کافر
بھونچکا ہو کر رہ گیا۔
ایک بات یاد آئی کہ ابنِ صیاد کے پاس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) گئے اور اسے کہا میرے دل
میں کیا ہے؟ اُس نے کہا ۔ دُخُ ۔ آپ کے دل میں يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانٍ مُّبِينٍ (الدخان: 1)
تھی۔ اس نے بتایا کہ دُخ کے متعلق کوئی مضمون ہے آپ نے فرمایا اخْسَأُ لَمْ تَعْدُ قَدْرَكَ ذلیل رہ۔
اس سے نہیں بڑھے گا۔ مطلب یہ تھا کہ آئندہ ہم احتیاط کریں گے۔ جناب النبی کے حکم کے نیچے
حسب دستور مناظرہ ہوگا پھر تو کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۶، ۴۷)
ابراہیم علیہ السلام نے بادشاہ وقت سے بھی مقابلہ کیا اور یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی عظمت کے
قائم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس مباحثہ میں احیاء اور امانت کی بھی ایک بحث تھی جہاں
ابراہیم علیہ السلام کا قول ربي الذي يُحي وَيُمِيتُ درج ہے اور جو کہ توحید باری تعالیٰ کے متعلق ایک
عجیب فقرہ ہے جس کو ہمارے زمانہ سے بڑا تعلق ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی مردہ زندہ
کئے تھے تو پھر ابراہیم علیہ السلام کا یہ استدلال کوئی قابلِ وقعت شئے نہیں ہو سکتا اور ان کا یہ کام اور کلام
سب خاک میں مل جاتا ہے۔ ہاں ایک معنے کے رُو سے انبیاء بھی احیاء کرتے ہیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْئ ہے اس لئے اس کا احیاء بھی لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْخ ہی ہوگا اور انبیاء کا احیاء اس سے
کوئی لگا نہیں کھائے گا۔ یہ بالکل سچ ہے کہ احیاء موتی صرف رب کا ہی کام ہے اور وہ بھی کسی اور عالم
میں ۔ انبیاء کے احیاء کے یہ معنے ہیں کہ بعض شریر لوگ جو کہ اُن کی پاکیزہ مجالس میں آتے رہتے ہیں
حقائق الفرقان
٦٠٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور ان میں سے بعض اپنی کسی فطری سعادت کی وجہ سے جو کہ ان کے نطفہ میں آئی ہوتی ہے
ہدایت پا جاتے ہیں اُن کی کفر اور فسق کی حالت کا نام موت ہوتا ہے اور ہدایت پا جانے کو احیاء سے
تعبیر کرتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷ )
بھلا دھیان تو کرو اس شخص کی طرف جس نے ابراہیم راست باز سے رب کی بابت بحث
کی ۔ کیا یہ بحث بدلہ تھی اس بات کا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے پادشاہی دے رکھی تھی ۔ جب ابراہیم
علیہ السلام راستباز نے کہا میرا رب تو ایسا طاقتور ہے کہ زندہ کرتا اور مارتا ہے تو اس نادان نے (غور
کرو) کیا جواب دیا؟ میں بھی مارتا اور زندہ کرتا ہوں ۔ جب ابراہیم علیہ السلام نے دیکھا کہ یہ ایسا
نادان ہے کہ زندہ کرنا اور مارنا ہی نہیں سمجھتا۔ تو فرمایا اچھا اللہ تعالیٰ تو سورج کو مشرق کی جانب سے
طلوع کرتا ہے تو سورج کو مغرب کی طرف سے لا دکھا ۔ اتنی بات سن کر کا فر بغلیں جھانکنے لگا اور
اللہ تعالی تو ایسے بدکاروں کو بحث کی سمجھ بھی نہیں دیتا۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۰)
اللہ تعالیٰ نے ۔۔۔۔ بتایا ہے کہ وہ کیونکر دنیا میں احیاء وامانت یعنی ویرانی سے آبادی کرتا
ہے۔ پہلے تو اس مضمون پر ایک مباحثہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مجوسی قوم کے ایک شخص کے
ساتھ ہوا ۔ ان الله الله المُلک میں ضمیر کا مرجع اگر حضرت ابراہیم ہوں تو اشارہ ہے وَ كَذلِكَ
نُرِى إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ (الانعام : ۷۶) کی طرف ۔ اور اگر مرجع وہ خصم عنید ہو تو یہ
کہ مخالف کسی جا گیر و جائیداد پر تصرف رکھتا تھا۔ بعض نادانوں کو اس بات نے بہت گمراہ کیا ہے کہ وہ
خواہ مخواہ ناموں کی تدقیق و تحقیق میں مشغول ہو جاتے ہیں اور اصل مقصود کی طرف توجہ نہیں رہتی۔
بعض لوگوں نے اس مخالف کو نمرود سمجھا ہے اور پھر یہ اعتراض پیش آیا کہ آیا نمرود حضرت ابراہیم کے
زمانے میں تھا بھی یا نہیں؟ حالانکہ اس بات کی کیا ضرورت ہے کہ ہم خواہ مخواہ ناموں کے پیچھے پڑ
جائیں۔ کوئی ہو۔ ہم نے تو یہ دیکھنا ہے کہ جب حضرت ابراہیم نے فرما یار بی الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ میرا
لے اور ہم نے اسی طرح دکھائے ابراہیم کو آسمان اور زمین کے ملک ( وعجائبات و تصرفات ) ۔ (ناشر)