سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 48
حقائق الفرقان
٦٠١
سُورَةُ الْبَقَرَة
رب ہے جو آباد کرتا ہے اور ویران کرتا ہے۔ احیاء وامانت کے اس مقام پر یہی معنے ہیں کیونکہ
مردوں کا اس دنیا میں زندہ کرنا سنت اللہ نہیں ۔ اس مخالف نے بھی یہی مطلب سمجھا ۔ اس واسطے
جواب میں کہا انا اخي و أُمِيتُ کہ میں آباد سے ویران اور ویران سے آباد کرتا ہوں ۔ کسی کو جا گیر
دے دی۔ انعام دیا۔ آباد ہو گیا۔ کسی کولوٹ لیا۔ ویران ہو گیا۔ چونکہ یہ جواب بہت ناقص تھا اور وہ
مجوسی ۔ ( قرآن مجید کی متعدد آیات سے یہ امر واضح ہے کہ ابراہیم کے مقابلہ میں مجوسی قوم تھی ) اور
مجوسی اجرام سماوی کی پرستش کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم نے کئی کئی رنگوں میں ان پر اتمام حجت کی ۔
مثلاً ایک جگہ کو کب ، قمر ، سورج کو بطور استفہام انکارى هذا ربي کہہ کر پھر نتیجہ نکالا ہے اني بري ما
تُشْرِكُون مجوسیوں نے بہت برا اثر پھیلا یا (ایران کے لڑیچر میں اجرام کی تعریف پائی جاتی ہے
بعض مسلمان بھی اس اثر سے متاثر ہو گئے ۔ سکندر نامہ دیکھو پھر ابوالفضل کی تصنیف جس میں
آفتاب اب کو حضرت پیر اعظم لکھا گیا ہے ) تھا اس لئے حضرت رت ابراہیمؑ ابراہیم نے نے ا اسے خوب جواب دیا کہ یہ
آبادی و ویرانی تو اجرام سماوی کے اثر سے وابستہ ہے جب آپ محیی و حمیت ہیں تو گویا آپ کو
دعوی ہے کہ سورج پر بھی میں ہی حکمران ہوں اور یہ اجرام سب تمہارے ماتحت ہیں حالانکہ یہ اس
کے اور اس کی جماعت کے عقائد کے خلاف تھا اس لئے وہ یہ جواب سن کر فَإِنَّ اللهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ
مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ مبہوت رہ گیا یعنی اگر سورج تمہارے ماتحت ہے تو اپنا تصرف
دکھاؤ۔
( تشحیذ الا ذہان جلدے نمبرے جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۳۲،۳۳۱)
أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةِ ۔ اس آیت شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی سمجھایا ہے کہ انسان جب
اللہ کے حضور کامل یقین سے دعا کرتا ہے تو وہ کبھی محروم نہیں رہتا۔
دعا میں تین مشکلات لوگوں کو پیش آئی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وہ خدا کی خدائی اور اس کی حکمتوں پر
ایمان نہیں لاتے ۔ قسم تے ۔ قسم قسم کی خواہشیں کرتے ہیں جن کا نتیجہ ان کے حق میں اچھا نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ
جب قبول نہیں کرتا تو وہ نادانی سے دعا ہی کے منکر ہو جاتے ہیں حالانکہ اگر ان کی یہ دعائیں قبول ہوں
تو دنیا فنا ہو جائے ۔ عورتوں ہی کو لو وہ بچوں سے تنگ آ کر انہیں کس طرح کوستی ہیں۔ ایک عورت ایک
حقائق الفرقان
doh
سُورَةُ الْبَقَرَة
نئی قسم کی بددعا د یا کرتی تھی ۔ وہ یہ کہتی لوہے کا جھاڑو لوہے کا جھاڑو ۔ مطلب یہ تھا کہ ایسا صفایا ہو
کہ کوئی نام و نشان نہ رہے۔ اسی طرح گنوار زمیندار اپنے مویشیوں کے حق میں بد دعائیں دیتے
ہیں ۔ ادھر فریق ثانی بھی ۔ اب اگر دونوں کی دعا ئیں خدا تعالیٰ سن لے تو ایک بھی نہ رہے۔ پھر دوسری
بات یہ ہے کہ دعا ایک محنت ہے اور اپنے لئے ایک موت اختیار کرنا ہے۔ دعا جب ایک خاص نقطہ تک
پہنچتی ہے تو اسے قبولیت کا جامہ پہنایا جاتا ہے۔ بعض لوگ ورے ورے ہی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر
یہ نہیں ہوتا تو گھبرا اُٹھتے ہیں۔ پھر بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس نکتہ معرفت سے بے خبر ہیں کہ دعا
ضائع نہیں جاتی بلکہ اگر وہ مقصد حاصل نہ ہو تو اس کا فائدہ ضرور ہے کہ معاصی کے نتائج اور آنے والی
بلاؤں سے بچا لیتی ہے۔ یہاں ان آیات میں جو مذکور ہے اس کی اصل یہ ہے کہ بنی اسرائیل جب
شرارت میں حد سے بڑھ گئے تو خدا تعالیٰ نے ان پر ذلت و مسکنت لیس دی۔ وہ بابل میں جلا وطن
کئے گئے۔ پھر جب انہوں نے خدا کی طرف رجوع کیا تو ان میں حز قیل ، عزرا، دانیال سے برگزیدہ
پیدا ہوئے ۔ حز قیل نے ان کے لئے بہت دعائیں کیں اور گھبرا کر پکار اٹھے کہ اب یہ مردہ قوم
کب زندہ ہوگی ۔ یہ ویرانہ کب آباد ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ نے ان کو رو یا میں سب کچھ دکھایا۔ یہ ایک عام
عنت اللہ ہے کہ جس بات کی تو رات میں تفصیل ہو قرآن شریف اس کی طرف اجمالی اشارہ کرتا ہے
اور جس کا تو رات میں مجمل بیان ہو قرآن شریف اسے مفصل بیان کرتا ہے۔ اس قصہ کو تو رات میں
خوب کھولا گیا ہے۔ وہاں حز قیل باب ۳ میں صاف لکھا ہے کہ آپ نے خواب دیکھا ایک وادی میں
ہڈیاں بھری ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم نبوت ( پیشگوئی) کرو۔ جو سچ بات ہو اس کی مثالیں بہت
مل جاتی ہیں۔ چنانچہ اس طرز کی ایک رؤیا ابو حنیفہ کی بھی ہے کہ آپ نے دیکھا کہ حضرت نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی قبر میں ہڈیوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ معبرین زمانہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے علم میں ایک بے خبری کا مرض آگیا تھا آپ کے ذریعہ سے اب یہ دین
از سر نو زندہ ہوگا۔
اماته الله کے متعلق میں یہ بھی سنائے دیتا ہوں کہ بعض وقت نبی امت کا قائم مقام ہوتا ہے
حقائق الفرقان
۶۰۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
چنانچہ ہماے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج میں دودھ اور شراب پیش کیا گیا تو آپ نے دودھ پیا
تب جبرائیل نے بتایا کہ اگر آپ شراب پیتے تو تمام اُمت بد کار ہو جاتی ۔ ایسا ہی ایک مقام پر قرآن
کریم میں آیا ہے يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء (الطلاق: ۲) پہلے نبی سے خطاب ہے مگر پھر
آگے چل کر کھول دیا ہے کہ نبی قائم مقام اُمت ہے ۔ پس آماته الله سے قوم کی ویرانی و تباہی مراد
ہے جو ایک سو سال تک رہی ۔ پھر وہ قوم از سرِ نو زندہ ہوئی۔
غرض حز قیل کو خدا نے وہ نظارہ رؤیا میں دکھا یا حز قیل اپنے قیاس سے يَوْمًا أَوْ بَعْضَ
یوم کہتا ہے مگر خدا تعالیٰ اسے سو سال بتاتا ہے مگر ساتھ ہی بتایا ہے کہ تم بھی سچے ہو کیونکہ
طعام و شراب پر سال نہیں گزرے اور رویا میں یہ بات ممکن ہے۔ چنانچہ سورۃ یوسف میں ایک ذکر ہے
کہ بادشاہ نے چودہ سال قحط و سرسبزی کے ایک آن میں دیکھ لئے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رویا کا لفظ
یہاں نہیں۔ یہ یہ ان ان کی کی غلطی ہے۔ ہے۔ اِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي
سجدين (يوسف: ۵) انبیاء کے لئے خواب کا اظہار ضروری نہیں ہوتا۔
حضرت صاحب سے سے میں نے ایک دفعہ اس آیت کے معنے دریافت کئے تو آپ نے فرمایا
میں نے جناب الہی میں توجہ کی تو مجھ پر یہی کھلا کہ وہ شخص واقعی مر گیا تھا۔ عرض کیا کہ پھر سو سال کے
بعد اُٹھنا کیا معنی؟ فرمایا کہ انبیاء کو مرنے کے بعد ایک حیات دی جاتی ہے۔ ہمارے نبی کریم
(صلی اللہ علیہ وسلم) نے بھی فرمایا تھا کہ میں چالیس دن کے بعد زندہ کیا جاؤں گا۔ پھر عرض کیا کہ وہ
آیت کس طرح بنے ؟ فرمایا کیا مردہ آیت نہیں ہو سکتے ؟ اللہ تعالیٰ فرعون کی نسبت فرماتا ہے لِمَن
خَلْفَكَ آيَةً " (یونس : ۹۳) چونکہ میری طبیعت میں شرم اور ادب بہت تھا اس لئے میں نے ،
نہ پوچھا کہ انظُرُ إِلى طَعَامِكَ وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ کا کیا مطلب ہوا ؟
یہ
قاضی امیر حسین صاحب نے بھی ایک معنے گئے ہیں۔ وہ امانت کے معنے باستدلال آیت
اے اے نبی ! جب تم طلاق دینی چاہو عورتوں کو ۔ ۲۔ میں نے دیکھے گیارہ تارے اور سورج اور چاند وہ
میری فرمانبرداری کر رہے ہیں۔ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پچھلوں کے لئے تجھے نشانی
بنائیں۔ (ناشر) ۵ے تو دیکھ اپنے کھانے اور پینے کی چیز کی طرف کہ سڑی تک نہیں۔
حقائق الفرقان
۶۰۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
يَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَان (ابراهیم: ۱۸) پریشانی و پرا گندگی کرتے ہیں ۔ آمَا تَهُ اللهُ مِائَةَ
عام سے یہ مراد ہے کہ حز قیل کو خدا نے سوسال تک غم اور پریشانی اور حزن مکڈر الحیاۃ میں
رکھا۔ بیس برس کی عمر میں حزن پیدا ہوا ۔ یروشلم تباہ ہو چکا تھا ۔ ۷۰ برس تباہی رہی ۳۰ برس میں آباد
ہوئی پھر اللہ تعالیٰ نے یوروشلم کو آباد کر دیا تو عز را نبی تشریف لائے۔ دیکھا کہ جہاں پانی نہ تھا وہاں
کھانے پینے کی تمام چیزیں تازہ بتازہ، نو بہ نو ( نہ کہ سڑی کسی ) موجود ہیں بلکہ مال مویشی اور
سواری کے جانور بھی ۔ یہ معنے بھی کسی وقت دلچسپی سے خالی نہیں ۔
وَانْظُرُ إِلَى الْعِظَامِ - آنی یخی کب اور کس طرح زندہ کرے گا، کا عقلی جواب ہے کہ تم اپنی
ہڈیوں ہی کو دیکھو کہ اللہ انہیں آہستہ آہستہ کس طرح اُٹھاتا ہے۔
جہاد میں اس قصے کے بیان کا یہ فائدہ ہے کہ خدا نے فرمایا ویرانی اور آبادی میرے اختیار میں
ہے پس تم اپنے لوگوں میں سے کسی کے قتل ہو جانے پر حزن مت کرو۔ تم اس پر کامل یقین کرو۔ وہ ہمیں
ایک زندہ قوم بنادے گا۔
میں نے ایک مشہور مفسر کو دیکھا ہے کہ اس نے عام کے معنے دن کے کئے ہیں تو اس لحاظ سے
مِائَةَ عام سے ۲۴ چلے مراد لیتا ہے جو حز قیل نبی کو دعا و اضطراب میں جو ایک قسم کی موت تھی کاٹنے
پڑے۔ یہ معنے قاموس نے لکھے ہیں مر قاموس نے انے لکھے ہیں مگر قاموس نے غلطی کھائی ہے۔ وہ لفظ دراصل عیام ہے جسے وہ
عام سمجھا۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۷، ۴۸ )
ایک اور شخص کا ذکر ہے جو ایک بستی کے قریب سے گزرا اور از راہ استعجاب کہنے لگا آئی یخی
هذهِ الله ۔ یہاں بھی لوگوں نے بحث کی ہے کہ وہ کافر تھا یا قیامت کا منکر تھا یا مومن تھا بلکہ نبی تھا۔
بعض کے نزدیک یرمیاہ یرمیاہ بعض کے عزیر بعض کے حز قیل تھا۔ حالانکہ یہ بحث فضول ہے۔ تو اتر اور پھر
یہودیوں کی تاریخ سے ظاہر ہے کہ یہ بستی یروشلم تھی جو بخت نصر بابلی کے ذریعے تباہ ہوئی ۔ حز قیل نبی
گزرے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں رویا میں اس کی آبادی کا نظارہ دکھایا۔ رؤیا کا ثبوت ایک تو حز قیل نبی
لے اس پر موت آئے گی ہر طرف سے۔ (ناشر) ۲ مار رکھا اللہ نے اُس کو سو برس ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۰۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
۔
کی کتاب سے ملتا ہے جو بلا اختلاف یہود کے نزدیک مسلم ہے۔ اس میں لکھا ہے دیکھو ۳۷ باب میں
خداوند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور اس وادی میں جو ہڈیوں سے بھر پور تھی مجھے اُتار دیا ۔ پھر اس نے مجھے
کہا کہ تو ان ہڈیوں پر نبوت کر۔ اسی نبوت سے ( وہ آیت ہوئی ) اور ان سے کہہ اے سوکھی ہڈیو! تم خدا کا
کلام سنو ! دیکھو تمہارے اندر میں روح داخل کروں گا اور تم جیو گے اور گوشت چڑھاؤں گا ۔
تب اس نے مجھے کہا کہ اے آدم زاد! یہ ہڈیاں سارے اسرائیل ہیں ۔ دیکھ یہ کہتے ہیں کہ ہماری
ہڈیاں سوکھ گئیں اس لئے تو نبوت کر کہ دیکھ اے میرے لوگ میں تمہاری قبروں کو کھولوں گا اور
تمہیں تمہاری قبروں سے باہر نکالوں گا اور اسرائیل کے ملک میں لاؤں گا۔
دوم ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مِائَةَ عَامٍ تو سو سال رہا۔ اور وہ خواب دیکھنے والا کہتا ہے لَبِثْتُ يَوْمًا
أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ دن یا اس کا کچھ حصہ ۔ پھر اس کے قول کی اللہ تعالیٰ تصدیق فرماتا ہے فَانْظُرُ
إِلى طَعَامِكَ وَ شَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهُ ۚ وَانْظُرُ إِلى حِمَارِكَ کہ تو اپنی کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھ۔
ان پر سال نہیں گزرے اور گدھے کو دیکھ لو ویسے ہی کھڑا ہے۔ پس یہ دو باتیں سوائے رؤیا کے
کہیں جمع نہیں ہو سکتیں۔ چنانچہ اس کی مثال سورۃ یوسف میں اُس بادشاہ کا خواب ہے جس نے آؤ
بَعْضَ يَوْمٍ میں سات سال کے قحط کا نظارہ دیکھا ۔ وَ قَالَ الْمَلِكُ إِنِّي أَرَى سَبْعَ بَقَاتِ سِمَانٍ
يا كُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَسَبْعَ سُنبُلَتٍ خُضْرٍ وَ أَخَرَ يُبست (يوسف: ۴۴) ( میں سات گائیں
موٹی دیکھتا ہوں ۔ کھاتی ہیں ان کو سات دُبلی اور سات بالیں سبز اور دوسری سوکھی ) یوسف اس
کی تعبیر فرماتے ہیں تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَابًا (یوسف: ۴۸) غرض حز قیل نے نبوت کی کہ یہ بستی
سو سال میں پھر آباد ہو گی اور پھر بنی اسرائیل اپنی سرزمین میں آئیں گے۔ چنانچہ ستر سال گزرنے پر
دانیال نبی کی معرفت بنی اسرائیل کو سمجھایا گیا کہ فارس کے بادشاہوں سے تعلقات قائم کرو۔ پھر
ان کی مدد سے وہ تیس برس میں آباد ہو گئے ۔ یہ دوسرا ثبوت ہے اس کا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبرے ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۳۲، ۳۳۳)
نہ ہونا چاہیے۔
ا اور کہا بادشاہ نے میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی انکو کھا رہی ہیں سات گائیں ڈبلی اور سات بھٹے ہیں
ہرے اور سات ہیں سوکھے۔ ۲۔ تم کھیتی تو کرو گے سات برس لگا تار ۔
حقائق الفرقان
٦٠٦
سُورَةُ الْبَقَرَة
٢٦١- وَ إِذْ قَالَ ابْرُهُمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى قَالَ أَوَ لَمْ تُؤْمِنْ
قَالَ بَلَى وَلكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرُهُنَّ إِلَيْكَ
ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعَيًّا وَاعْلَمُ أَنَّ
اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ (اور اے پیغمبر وہ کیفیت بھی بیان کر) جب کہا ابراہیم نے اے میرے رب مجھ کو دکھا
دے کہ تو کس طرح زندہ کرتا ہے یا کرے گا مُردے۔ فرمایا کیا تجھ کو یقین نہیں ۔ عرض کی جی ہاں !
یقین تو ہے لیکن میں ذرا دل کی تسکین (اور ) چاہتا ہوں ۔ اللہ نے فرمایا تو چار پرندے لے اور بھلا
لے اُن کو اپنے پاس پھر ڈال دے ہر پہاڑی پر اُن میں سے ایک جزء پھر پکار اُن کو تیرے پاس
دوڑتے چلے آئیں گے اور جان رکھ تو کہ بے شک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
تفسیر - وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْہوتی ۔ یہ تیسری مثال بھی جہاد کے متعلق ہے۔
مجاہد فی سبیل اللہ ۔ جب اللہ کی راہ میں مارا جاتا ہے تو ضرور اللہ اس کو ایک حیات بخشتا ہے اور اس پر
ایک فضل ہوتا ہے۔ وہ اپنے (خدا) سے رزق پاتا ہے۔ ابراہیم جو حنفاء کے باپ تھے انہوں نے اس
نظارہ کو دیکھنا چاہا کہ اس عالم میں شہداء کس طرح زندہ کئے جاتے ہیں۔
گنیف سے کسی کا وہم ہوسکتا تھا کہ شاید آپ مانتے نہ تھے اس لئے اس وہم کو سوال و جواب کے
پیرائے میں دور کیا۔
اوَ لَمْ تُؤْمِنْ - ایمان نہیں؟
قال بلی ۔ کہا کیوں نہیں ۔
وَلكِنْ لِيَطْمَين قلبی - شنیده کی بود مانند دیده - دید شنید میں فرق ہے۔ میں نظارۂ قدرت
کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔
فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ - چار پرندوں کے لانے کا حکم دیا۔ چار کی تعداد اس لئے مناسب
ہے کہ انسان کی بھی چار ہی خلطیں سے ہوتی ہیں۔
سننے والا ، دیکھنے والے کی مانند کیسے ہو سکتا ہے؟ ۲ صفرا سودا کون، بلغم (ناشر) ۔
حقائق الفرقان
٦٠٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
صُرْهُنَّ - صر کے عربی میں دو معنے ہیں ایک اپنی طرف مائل کرنا۔ ایک شعر یاد آ گیا۔
لو وَ مَا مَيْلُ الْأَخْلَاقِ فِيهِمْ حَبْلَةٌ وَلكِنْ أَطْرَافُ الرِّيَاحِ تَصَوَّرُهَا
ابن عباس نے بھی اس کے معنے اَمِلُهُنَّ کئے ہیں ۔ الی کا صلہ بھی یہی معنے چاہتا ہے۔ دوسرے
معنے کچل دینے کے ہیں۔ میرے نزدیک کلام الہی میں جتنی وسعت ہو سکے کرنی چاہیے۔ پس دونوں
معنے صحیح ہیں ۔
۔
يَأْتِينَكَ سَعيًا ۔ پہلے کے مطابق یہ مطلب ہے کہ جب تھوڑی سی ربوبیت کا یہ اثر ہے کہ تم ان
کو اپنی طرف بلاؤ تو تمہاری طرف دوڑے آتے ہیں تو پھر رب الارباب کے بلانے سے کیوں نہ
آئیں گے؟
دوسرے معنے کے لحاظ سے یہ مطلب ہے کہ خدا نے ان کو دوسرے عالم میں زندہ کیا اور
یہ کیفیت کشف میں ابراہیم کو دکھا دی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۴۸)
جب حضرت خلیل نے جناب النبی میں عرض کیا کہ کس طرح پر ویرانی سے آبادی ہوگی تو خدا نے
اپنی صفت ربوبیت کی طرف متوجہ کیا کہ تم چار پرندوں کو پالو اور انہیں اپنی طرف بلاؤ۔ چلے آئیں
گے۔ اسی طرح پر میری ربوبیت ایسے اسباب مجتمع کرلے گی جو اس بستی کو آباد کر دے۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبرے ۔ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۳۳)
صُرْهُنَّ اَمِلُهُنَّ نَحْوَكَ مِنَ الصُّورِ الى الميل - پس صڑھنے کے معنی ہوئے اپنی طرف
مائل کرلے۔ مفردات القرآن اور کتب لغت میں ہے۔
حضرت ابراہیم کو ان کے ایک سوال پر اللہ تعالیٰ نے ایک دلیل بتائی ہے کہ کس طرح مردے
زندے ہوں گے۔ اس پر فرمایا۔ دیکھ! ان جانوروں کو جو جسم اور روح کا مجموعہ ہیں۔ تیری ذرہ سی
پرورش کے سبب سے تیرے بلانے پر پہاڑیوں سے تیری آواز سن کر چلے آئیں گے تو کیا میں جو ان کا
لے اور اخلاق کی طرف میلان اُن میں ذمہ داری اور عہد ہے لیکن اس کو ادھر اُدھر کی ہوائیں اپنی طرف مائل
کرتی ہیں ۔ ۲۔ صُرْهُنَّ کے معنی ہیں ۔ انہیں اپنی طرف مائل کر لے۔ یہ صوز سے ہے جس کے معنی مائل کرنا
ہیں۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
٦٠٨
سُورَةُ الْبَقَرَة
حقیقی مالک اور رب پرورش کنندہ ہوں میرے بلائے پر یہ ذرات حیوان کے جمع نہیں ہو سکیں گے۔
اس نظارہ اور فعل پر بتاؤ کیا اعتراض ہے؟
پس ترجمہ آیت کریمہ کا یہ ہوا۔ فرمایا۔ پس لے پرندوں سے چار۔ پھر ان کو مائل کر لے اپنی
طرف یعنی اپنے ساتھ ہلائے۔ پھر رکھ پہاڑی پر ان میں سے ایک ایک کو۔ پس بلا ان کو۔ تیرے پاس
آئیں گے دوڑتے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۶ ،۲۳۷)
٢٦٢ - مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَثْبَتَتْ
سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ۔ خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے والوں کی مثال اس دانہ کی ہے جس نے سات بالیاں
نکالیں ہر بالی میں سو دانے اور اللہ جس کے لیے چاہتا ہے اس سے بھی بڑھ چڑھ کر دیتا ہے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۰)
تفسیر - مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ - ان جنگوں میں ضرورت پڑتی تھی خرچ کی۔ پس اس
کی ترغیب دی۔ یہ بات یاد رکھو کہ انبیاء مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ
العلمين (الشعراء: (۱۱۰) کا اعلان کرنے والے ہیں جو داعی الی الحق ہوں ۔ ان کو کسی آجر کی
ضرورت نہیں۔ میں خودا اپنی طرف دیکھتا ہوں کہ تمہیں درس دیتا ہوں مگر کبھی میرے واہمہ میں بھی
نہیں گزرا کہ کوئی اس کے عوض میں مجھے کچھ دے یا سلام تک بھی کرے۔ عبدالقادر جبہ جیلانی نے
كَخَرُ دَلَةٍ عَلَى حُكْمِ إِبْصَالے میں اپنے پاک دل کا بہت ہی سچا نقشہ کھینچا گو احمق لوگوں نے اس
کے شرک آمیز معنے لئے ہیں مگر اصل یہی ہے کہ انہوں نے یہ بتلایا ہے کہ میرے نزدیک دنیا کی قدر
ایک رائی کے دانے کے برابر نہیں مگر دنیا رائی میں نہیں آسکتی۔
۲
پس خوب یا درکھو کہ انبیاء جو چندے مانگتے ہیں تو اپنے لئے نہیں بلکہ انہی چندہ دینے والوں
لے اور میں تو تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین ہی پر ہے۔ ۲ اتصال باللہ کے
سبب میری نگاہ میں اللہ تعالیٰ کی کل زمین رائی کے دانہ کے برابر ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو کچھ دلانے کے لئے ۔ اللہ کے حضور دلانے کی بہت سی راہیں ہیں ان میں سے یہ بھی ایک راہ
ہے جس کا ذکر پہلے شروع سورۃ میں مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) سے کیا پھر آتی الْمَالَ عَلَى
حيه (البقرة: ۱۷۸) میں ۔ پھر اسی پارہ میں اَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَكُمُ (البقرۃ:۲۵۵) سے ۔ مگر
اب کھول کر مسئلہ انفاق فی سبیل اللہ بیان کیا جاتا ہے۔ انجیل میں ایک فقرہ ہے کہ جو کوئی مانگے تو اسے
دے۔ مگر دیکھو قرآن مجید نے اس مضمون کو پانچ رکوع میں ختم کیا ہے۔ پہلا سوال تو یہ ہے کہ کسی کو
کیوں دے؟ سو اس کا بیان فرماتا ہے کہ اعلاء کلمتہ اللہ کے لئے ۔ خرچ کرنے والے کی ایک مثال تو یہ
۔
ہے کہ جیسے کوئی بیج زمین میں ڈالتا ہے مثل باجرے کے پھر اس میں کئی بالیاں لگتی ہیں ۔ کے پھر میں ہیں۔
وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاء بعض مقام پر ایک کے بدلہ دس اور بعض میں ایک کے بدلہ سات سو
کا مذکور ہے۔ یہ ضرورت، اندازہ، وقت و موقع کے لحاظ سے فرق ہے۔ مثلاً ایک شخص ہے دریا کے
کنارے پر سردی کا موسم ہے۔ بارش ہو رہی ہے۔ ایسی حالت میں کسی کو گلاس بھر کر دے دے تو
کونسی بڑی بات ہے لیکن اگر ایک شخص کسی کو جبکہ وہ جنگل میں دو پہر کے وقت تڑپ رہا ہے پیاس
کی وجہ سے جاں بلب ہو۔ محرقہ میں گرفتار ۔ پانی دیدے تو وہ عظیم الشان نیکی ہے۔ پس اسی قسم کے
فرق کے لحاظ سے اجروں میں فرق ہے۔ رابعہ کا ایک قصہ لکھا ہے کہ ان کے گھر میں ہمیں آدمی مہمان
آگئے گھر میں صرف دو روٹیاں تھیں آپ نے اپنی جاریہ سے کہا۔ جاؤ کہ یہ فقیر کو دے دو ۔ اس نے
دل میں کہا کہ زاہد عابد بیوقوف بھی پرلے درجے کے ہوتے ہیں دیکھو گھر میں ہیں مہمان ہیں اگر انہیں
ایک ایک ٹکڑہ دے تو بھی بھوکے رہنے سے بہتر ہے اور ان مہمانوں کو یہ بات بری معلوم ہوئی لیکن وہ
نہیں جانتے تھے کہ رابعہ کا کیا مطلب ہے۔ تھوڑی دیر ہوئی تو ایک ملازمہ کسی امیر عورت کی ۱۸
روٹیاں لائی۔ رابعہ نے انہیں واپس دے کر فرمایا کہ یہ ہمارا حصہ ہرگز نہیں ۔ واپس لے
جاؤ ۔ اس نے کہا نہیں ، میں بھولی نہیں ۔ مگر رابعہ نے یہ اصرار کیا کہ نہیں یہ ہمارا حصہ نہیں ۔ ناچار وہ
واپس ہوئی۔ ابھی دہلیز میں قدم رکھا ہی تھا کہ مالکہ نے چلا کر کہا کہ تو اتنی دیر کہاں رہی ۔ یہ تو دو قدم پر
لے ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں ۔ کے پیار ا مال دیا اللہ کی محبت میں۔ سے ہمارے دیئے
ہوئے میں سے کچھ خرچ کرلو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۱۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس کا گھر ہے۔ ابھی تو رابعہ بصری کا حصہ پڑا ہے چنانچہ پھر اسے ہیں روٹیاں دیں جو وہ لائی تو آپ
نے بڑی خوشی سے لے لیں کہ واقعی یہ ہمارا حصہ ہے۔ اس وقت جاریہ اور مہمانوں نے عرض کیا کہ ہم
اس نکتہ کو سمجھے نہیں ۔ فرمایا۔ جس وقت تم آئے تو میرے پاس دو روٹیاں تھیں ۔ میرے دل میں آیا کہ
آؤ پھر مولی کریم سے سودا کر لیں اس وقت میرے مطالعہ میں یہ آیت تھی مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ
عَشْرُ امْثَالِهَا۔ اس لحاظ سے دو کی بجائے میں آنی چاہیے تھیں ۔ یہ اٹھارہ لائی تو میں سمجھی کہ میں
نے تو اپنے مولیٰ سے سودا کیا ہے وہ تو بھولنے والا نہیں ۔ پس یہی بھولی ہے۔ آخر یہ خیال سچ نکلا۔ یہ
بات واقعی ہے کہانی قصہ نہیں ۔ میں نے خود بارہا آزمایا ہے۔ مگر خدا کا امتحان مت کرو۔ اُس کو
تمہارے امتحانوں کی کیا پرواہ ہے۔ خدا کے قول کا علم عام کھیتی باڑی سے ہو سکتا ہے۔ بیچ ڈالا جاتا
ہے تو اس کے ساتھ کیڑے کھانے کو موجود، پھر جانور موجود، پھر ہزاروں بلائیں ہیں ، ان سے بیچ کر
آخر اس دانے کے سینکڑوں دانے بنتے ہیں ۔ اسی طرح جو خدا کی راہ میں بیج ڈالا جاوے وہ ضائع
نہیں جاتا۔
اب اس سوال کا جواب تو ہو گیا کہ کیوں دے؟ اب بتاتا ہے کس طرح دے؟ اول تو یہ کہ محض
ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللهِ دے۔ احسان نہ جتائے۔ بعض لوگ ملاں کو کہتے ہیں ہماری روٹیوں کا پلا ہوا۔
تو یہ حد درجہ کی سفاہت وکمینگی کی بات ہے۔ دوم کسی کو تکلیف نہ دے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۴۹)
تمام کتب الہیہ سے زیادہ قرآن مجید میں خیرات کے متعلق ہدایات ہیں۔ اس میں بتایا گیا
ہے کیوں دے؟ اس لئے کہ جو اللہ کی راہ میں دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو بہت عمدہ بدلہ دیتا ہے اس کے
مال کو بڑھاتا ہے وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ - ٢- يُرْبِي الصَّدَقتِ " (البقرة : ۲۷۷) کیا دے؟
عفو
یعنی جو حاجت اصلیہ سے زیادہ ہو۔ حلال اور طیب مال دے۔ رڈی چیز نہ ہو۔ ابتغاء لوجہ اللہ دے۔
چنانچہ فرماتا ہے أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ - ب - وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ (البقرة: ۲۶۸)
لے جو کوئی نیکی لے کر آوے تو اس کے لئے اُس کا دس درجہ بڑھ کر فائدہ ہے۔ ۲۔ خیرات کو پالتا ہے۔ سے اور
خبیث یعنی بری چیزوں کا ارادہ نہ کرنا کہ دینے لگو اس سے ( فقیروں کو ) ۔
حقائق الفرقان
٦١١
سُورَةُ الْبَقَرَة
ج وَ يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ (البقرة: ۲۲۰) - د - وَ مَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ
الله (البقرة: ۲۷۳ کس طرح دے؟ پس جس کو دے اس پر احسان نہ جتائے ۔ اسے دکھ
لله
ہے۔
نہ دے۔ ظاہر دے تو یہ بھی اچھا اور اگر پوشیدہ دے تو یہ اس کے حق میں بہتر ۔ ارشاد ہوتا
(1) لَا تُبْطِلُوا صَدَقْتِكُمُ بِالْمَنِ وَ الْأَذى (البقرة : ۲۶۵) (۲) إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا
هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ کے فرق کو غور سے دیکھنا چاہیے۔ کس کس کو
دے۔ فقراء کو مساکین کو۔ ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں روکے گئے ہوں یعنی طلباء، علماء جو محض دین
کے کاموں میں مصروف ہوں اور اس وجہ سے کوئی کسب نہ کر سکتے ہوں ۔ لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا
فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ - (البقرة: ۲۷۴)
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۱ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۳۲)
٢٦٣ - الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَا يُتَّبِعُونَ مَا أَنْفَقُوا
مَنَّا وَ لَا أَذًى لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
رور دور
يحزنون -
ترجمہ ۔ جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں پھر خرچ کئے پیچھے نہیں جتاتے احسان
اور نہ تکلیف دیتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور نہ ان کو کسی قسم کا آئندہ خوف ہو
گا اور نہ وہ گزشتہ ہی عمل کے لئے غمگین ہوں گے۔
تفسير وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ یہ خیرات کی برکات بتائی ہیں کہ ما ہیں کہ مشکلات میں
خیرات کرنے والے کو خوف اگر لاحق ہو تو وہ دور کیا جاتا ہے اور پھر ا سے حُزن نہیں ہوتا۔ ایک مفسر نے
ا اور تجھ سے پوچھتے ہیں کس قدر خرچ کریں ؟ جواب دے ضرورت سے جس قدر زائد ہو یا جس کے خرچ
کرنے سے مال میں نقصان زیادہ نہ معلوم ہو ۔ ۲۔ تمہارا خرچ کرنا اللہ ہی کی رضا کے لئے ہوا۔
اکارت نہ کرو اپنی خیرات احسان جتا کر اور ایذا دے کر ۔ ۴ (خیرات دیا کرو ) ان تنگ دستوں کو جو
رکے ہوئے ہیں اللہ کی راہ میں چل پھر نہیں سکتے ملک میں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۱۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
سخت غلطی کی ہے جو اس آیت کی نسبت لکھ دیا ہے کہ صرف صحابہ کے لئے تھی اب یہ بات نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۴۹)
۲۶۴ - قَوْلَ مَعْرُوفٌ وَ مَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَا أَذًى وَاللَّهُ غَنِيٌّ
حَلِيمٌ ۔
ترجمہ بھلی بات کہہ دینا اور استغفار کرنا بہتر ہے اُس خیرات سے جس کے پیچھے اذیت اور تکلیف
دینا ہو اور اللہ غنی اور بڑا برد بار ہے۔
تفسیر - قَوْلُ مَعْرُوفُ سائل سوال کرتا ۔ لرتا ہے تو اس وقت چار مشکلات ہو سکتی ہیں ۔مسئول کے
لئے یہ دھو کہ۔ مثلاً جیب میں روپیہ پیسہ ہیں مگر دل دینے میں مضائقہ کرتا ہے۔ کئی عذرات سامنے
آتے ہیں کہ آمدنی کم ہے۔ فلاں فلاں خرچ درپیش ہے پس دوں تو کیونکر دوں؟ احتیاج لازم حال
ہے۔ کنبہ بہت ہے یا پاس کچھ نہیں اور دل چاہتا ہے۔ یہ ظاہر داری کا تقاضا ہے کہ کچھ دے۔ اسی طرح
سائل یا تو ایسا ہے کہ واقعی محتاج ہے یا وہ بطور پیشہ و عادت کے مانگتا ہے۔ جیسے کہ میں نے ایک
عورت کو سونے کا زیور پہنے مانگتے دیکھا پوچھا تو کہا یہی ہمارا پیشہ ہے۔ گویا یہ چار صورتیں ہیں ۔ اب
اللہ ان کے لئے دو نکتے سکھاتا ہے اگر جیب میں ہے اور دے نہیں سکتا تو کوئی اچھی بات ہی کہہ دے
جو اس کے حق میں مفید ہو۔ ایسا ہی پاس کچھ نہیں تو قول معروف ہی اس کے بدلے میں کر دے۔ یہ
مسئول کے لئے ہے اور سائل کے لئے قول معروف یہ ہے کہ اپنے آپ کو سمجھائے۔ باوجود ہونے
کے کیوں سوال کرتا پھرتا ہے؟ اگر واقعی احتیاج سے سوال کرتا ہے تو بھی اپنے لئے قول معروف
کرے کہ کیوں عجز اختیار کر رکھا ہے کوئی پیشہ اختیار کر۔ ایسا ہی اگر مسئول کے پاس ہے اور دیتا نہیں تو
استغفار کرے کہ جو دوسخا مثمر ثمرات طیبہ کے لئے شرح صدر عطا ہو۔ اگر پاس کچھ نہیں اور دینا چاہتا
ہے تو بھی استغفار کرے کہ اللہ تعالیٰ مجھے کشائش دے یا سائل کے لئے استغفار کرے۔ ایسا ہی وہ
سائل جو ہے اگر باوجود مال کا مالک ہونے کے مانگتا ہے تو استغفار کرے کہ کیوں خواہ مخواہ ذلت میں
گرفتار ہے۔ اگر واقعی ہے نہیں پھر بھی استغفار پڑھے کہ اللہ اپنی جناب سے رزق دے اور سوال کی