سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 6

حقائق الفرقان
۹۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
اول معصیت کا جو اس نے بد نظری کے ارتکاب میں کی ۔ اسی طرح جو لوگ بد صحبتوں اور بد مجلسوں
میں جاتے ہیں صرف وہاں جانا ایک خفیف سا فعل نظر آتا ہے مگر اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ انہیں
بد صحبتوں سے چور، ڈاکو، فاسق ، فاجر ، ظالم وغیرہ بن جاتے ہیں اور پھر ان باتوں کے ایسے خُوگر ہو
جاتے ہیں کہ اگر کوئی خود بھی ان میں سے چھوڑ نا چاہے تو مشکل سے چھوڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک قانون یہ ہے کہ جب انسان ایک فعل کرے تو اس پر دوسرا فعلِ الہی بطور نتیجہ
کے وارد ہوتا ہے جس طرح جب ہم ایک کوٹھڑی کے دروازے بند کرتے ہیں تو ہمارے اس فعل پر
دوسرا فعل البھی یہ ہوتا ہے کہ وہاں اندھیرا ہو جاتا ہے اسی طرح سے انسان سے جو اعمال ایمان اور کفر
کے لحاظ سے صادر ہوتے ہیں ان پر ایک فعلِ النبی یا قہر خداوندی ۔۔۔۔۔ بھی صادر ہوتا ہے جس کا ذکر
اس اگلی آیت میں ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۳۹)
چونکہ وہ لوگ اول انکار کر چکے تھے اس لئے سخن پروری کے خیال نے ان کو رسول اللہ صلعم
کی مجلسوں میں بیٹھنے اور آپ کی باتوں پر غور کرنے نہ دیا اور انہوں نے آپ کے اندار اور عدم انذار
کو برابر جانا۔ اس کا نتیجہ کیا ہوا ۔ لَا يُؤْمِنُونَ یعنی ہمیشہ کے لئے ایمان جیسی راحت اور سرور بخش نعمت
سے محروم ہو گئے ۔ یہ ایک خطر ناک مرض ہے کہ بعض لوگ مامورین کے انذار اور عدم انذار کی
پرواہ نہیں کرتے۔ ان کو اپنے علم پر ناز اور تکبر ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ کتاب البی ہمارے پاس بھی
موجود ہے ہم کو بھی نیکی بدی کا علم ہے یہ کونسی نئی بات بتانے آیا ہے کہ ہم اس پر ایمان لاویں؟
ان کم بختوں کو یہ خیال نہیں آتا کہ یہود کے پاس تو تو رات موجود تھی اس پر وہ عمل درآمد بھی رکھتے
تھے۔ پھر ان میں بڑے بڑے عالم ، زاہد اور عابد موجود تھے پھر وہ کیوں مردود ہو گئے؟ اس کا
باعث یہی تھا کہ تکبر کرتے تھے، اپنے علم پر نازاں تھے اور وہ اطاعت جو کہ خدا تعالیٰ اسلِیم کے
لفظ سے چاہتا ہے ان میں نہ تھی ۔ ابراہیم کی طرز اطاعت ترک کر دی۔ یہی بات تھی کہ جس نے ان
۔
کو مسیح علیہ یہ السلام اور اس رحمۃ للعالمین نبی کریم صلعم کے ماننے سے جس سے تو د سے توحید کا چشمہ جاری ہے
ماننے سے باز رکھا۔
الحکم جلد ۹ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۷ )

حقائق الفرقان
کفار تین قسم کے ہوتے ہیں۔
۹۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
(۱) وہ جو بات کو سنتے ہی نہیں اور انکار کرتے چلے جاتے ہیں۔
(۲) وہ جو بات کو سن تو لیتے ہیں مگر کچھ توجہ نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہاں ایسی باتیں سنا ہی
کرتے ہیں۔ اور یہ دلیلیں سنی ہوئی ہیں ۔ کچھ قابل توجہ نہیں ۔
(۳) تیسرے وہ جو توجہ کرتے ہیں مگر اچھی چیز کو سمجھ کر بھی قبول نہیں کرتے ۔
جو کفار ایسے ہیں کہ ان کی سخت دلی اُس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ان کو نصیحت کوئی فائدہ نہیں
دیتی۔ عذاب الہی سے ڈرانا بھی کچھ کارگر نہیں ہوتا۔ انہوں نے جن قوتوں سے کام لینے سے انکار کیا
ہے وہ قوتیں ان کی چھین لی جاتی ہیں۔
ان کی مثال ایسی ہے جیسے کہ ایک تحصیلدار اپنے عہدے سے فائدہ نہیں اٹھاتا۔ سرکار کا کام پورا نہیں
کرتا تو بالآخر اُ سے عہدہ تحصیلداری سے علیحدہ کیا جاتا ہے ۔ ایسا ہی جو لوگ خدا کی باتوں کو کسی
حالت میں نہیں ماننے میں آتے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر ہو جاتی ہے۔ پھر کسی بات کا اثر ان
پر نہیں ہو سکتا۔
جیسا کہ بعض ہندو فقیر اپنا ہاتھ اونچا کرتے ہیں اور اسی طرح رہنے دیتے ہیں اور نیچے نہیں
کرتے تو کچھ عرصہ کے بعد پھر وہ ہاتھ وہیں خشک ہو جاتا ہے اور اس میں نیچے آنے کی طاقت رہتی
ہی نہیں پھر اگر وہ چاہیں بھی کہ اُسے نیچے کریں تو بھی نہیں کر سکتے ۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۲)
خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَ
لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ ۔ مہر کر دی اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ آیا ہے اور ان
کے لئے بڑا عذاب ہے۔
تفسیر۔ ختم کہتے ہیں چھاپے کے ساتھ چھا پہ لگانے کو اور اس اثر کو جو کہ چھا پہ لگانے سے حاصل

حقائق الفرقان
۹۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہوتا ہے اور حفاظت اور آخر تک پہنچنے کو۔ اور قُلُوب قلب کی جمع ہے اور قلب کہتے ہیں دل کو۔ اور دل کو
قلب اس لئے کہتے ہیں کہ وہ خون کو قلب کرتا ہے کیونکہ وہ ایک جانب سے لیتا ہے اور دوسری طرف
سے بدن کی طرف بھیجتا ہے یا اس کے تقلب کے لئے کیونکہ وہ قرار نہیں پکڑتا ۔ اور اسی وجہ
سے آنحضرت نے فرمایا ہے الْقَلْبُ بَيْنَ أَصْبُعَى الرَّحْمٰنِ يُقَلِّبُهَا كَيْفَ شَآءَ ( دل رحمن کی دو
اُنگلیوں کے درمیان ہے اُلٹاتا ہے اس کو جیسا کہ چاہتا ہے )
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر۷ ۔ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۲۴۵)
خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَ عَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ (البقرة :٨) هُمْ کا لفظ
یہاں تین بار آیا ہے اور یہ ضمیر جمع مذکر غائب کی ہے جس کے معنے ہیں ” ” وہ لوگ پس معلوم ہوا
کہ یہ ذکر ایسے لوگوں کا ہے جن کا پہلے کوئی ذکر آ چکا ہے اس لئے ھم “ کے معنے سمجھنے کے لئے
ضرور ہوا کہ ماقبل کو ہم دیکھ لیں ۔ تو جب ہم نے ماقبل کو دیکھا تو یہ آیت موجود ہے إِنَّ الَّذِينَ
كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (البقرۃ: ۷) اس بیان سے اتنا تو
معلوم ہوا کہ وہ ایسے منکر لوگ ہیں جن کے لئے ختم اللہ کا ارشاد ہے۔ عام نہیں ۔
پھر قرآن کریم نے صاف صاف بیان فرمایا ہے جہاں ارشاد کیا ہے۔
بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ (النساء : ۱۵۶)
یعنی ان کے کفر کے سبب ان کے دلوں پر مہر لگا دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مہر کا باعث کفر ہے ۔
انسان کفر کو چھوڑے تو مہر ٹوٹ جاتی ہے۔ اسی طرح فرمایا۔
كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارِ (المؤمن : ٣٦)
پس تفصیل دونوں آیتوں کی یہ ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا (البقرة : ۷ ) ( تحقیق جن لوگوں نے کفر کیا ) یا درکھو کہ کفر کرنا کا فرانسان کا اپنا
فعل ہے جیسے قرآن کریم نے بتایا اور یہ پہلی بات ہے جو کافر سے سرزد ہوئی ہے اور یہ کفر
خدا داد روحانی قوتوں ، طاقتوں سے کام نہ لینے سے شروع ہو ا جو دل کی خرابی کا نشان ہے۔

حقائق الفرقان
سُورَةُ الْبَقَرَة
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ ( برابر ہو رہا ہے ان کے نزدیک خواہ ڈرایا تو نے یا
نہ ڈرایا تُو نے ) یعنی تیرے ڈرانے کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ یہ دوسرا فعل کا فرانسان کا ہے کہ اس نے
اپنی عقل و فکر سے اتنا کام بھی نہیں لیا۔ اگر اس میں یہ خوبی نہ تھی کہ ایمان کے لئے خود فکر کرتا ، سوچتا،
عقل سے اپنا کام لیتا تو کم سے کم رسول کریم کے بیانات کو ہی سنتا کہ کفر کا نتیجہ کیسا برا اور اس کفر کا
انجام کیسا برا ہے؟
لا يُؤْمِنُونَ نہیں مانتے۔ یہ تیسرا فعل کا فرانسان کا ہے۔ اوّل تو ضرور تھا کہ قلب سے کام
لیتا جو روحانی قوت کا مرکز ہے۔ اگر اس موقع کو ضائع کر چکا تھا تو مناسب یہ تھا کہ نبی کریم کی
باتیں سنتا۔ پس کان ہی اس کے لئے ذریعہ ہو جاتے کہ ایمان دار بن جاتا اور یہ دوسرا موقع
حصول ایمان کا تھا۔ پھر اگر یہ بھی کھو بیٹھا تو مناسب تھا کہ پکے ایمان داروں کے چال چلن کو دیکھتا جو
ایسے موقع پر اُسی کے شہر میں موجود تھے اور یہ بات اس کا فر کو آنکھ سے حاصل ہو سکتی تھی مگر اس نے یہ
تیسرا موقع بھی ضائع کر دیا ۔ غور کرو! اگر کوئی دانا حاکم کسی کو مختلف عہدے سپر د کرے لاکن وہ
عہدہ دار کہیں بھی اپنی طاقت سے کام نہ لے تو کیا حاکم کو مناسب نہیں کہ ایسے لکھے شخص کو عہدہ سے
اُس وقت تک معزول کر دے جب تک وہ خاص تبدیلی نہ کرے۔
اب اسی ترتیب سے دوسری آیت پر غور کرو۔
خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ - مُہر لگا دی اللہ نے ان کے دلوں پر۔ اس لئے کہ انہوں نے پہلے دل کا
ستیا ناس خود کیا اور کفر کیا۔
وَ عَلَى سَمْعِهِمْ ۔ اور ان کے کانوں پر ۔ یہ دوسری سزا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے کانوں سے
کام نہ لیا۔
وَ عَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۔ یہ تیسری سزا ہے کہ اُن کے آنکھوں پر پٹی ہے کیونکہ انہوں نے
آنکھ سے بھی کام نہ لیا۔
ظاہری مثال
آپ نے قرآن کریم کے فہم میں دل سے اب تک کچھ کام نہ لیا اور یہ بات مجھے تمہارے

حقائق الفرقان
۱۰۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے
سوالوں سے ظاہر ہوئی ہے اور نہ یہ کوشش کی کہ پہلے ان سوالات کے جوابات کسی متکلم ۔ علم سے سنتے ۔ اب
میں آپ کے آگے آپ کی آنکھ کے آگے یہ رسالہ رکھتا ہوں دیکھئے ! آپ روحانی آنکھ سے کام لیتے
ہیں یا نہیں؟ اگر توجہ کی اور کفر چھوڑا تو دیکھ لینا مہر ٹوٹ جائے گی۔ بات یہ ہے کہ ایک عام قانون
جناب الہی نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے جس سے یہ تمام سوال حل ہو جاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمُ (الصف : ٦ ) جب وہ کج ہوئے خدا نے ان کے دلوں کو کج کر دیا۔
یہ بات انسانی فطرت کے دیکھنے سے عیاں ہوتی ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے کچھ قوتیں عطا
فرما کر ان قوتوں کے دینے کے بعد ان قوتوں کے افعال کے متعلق انسان کو جواب دہ کیا ہے اور
انہیں طاقتوں کے متعلق نافرمانی کے باعث انسان عذاب پاتا ہے مثلاً ایک ہوا دار روشن کمرہ کی
کھڑکیاں عمدہ طور پر بند کی جاویں تو اس بند کرنے کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ کمرہ کے اندر اندھیرا ہو
اور کمرہ کی ہوا رک جاوے۔ یہ مثل ٹھیک ان اعمال پر صادق آتی ہے جن کا انسان جواب دہ ہے۔ اسی
طرح آتشک اور خاص سوزاک اُن لوگوں کو ہوگا جو بدی کے مرتکب ہوئے۔
پس جب کھڑکیاں کھول دی گئیں اور پورا اور صحیح علاج کر لیا گیا تو کمرہ پھر ہوا دار ، روشن
اور مریض اچھا ہو جائے گا۔ مہریں اسلام کے رُو سے ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔ اسی واسطے قرآن کریم میں آیا
بِي هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدى ( البقرة : ۱۸۶) مُہریں ہی ٹوٹیں تو نبی کریم سے لے کر کروڑ در
کروڑ آج تک مسلمان ہوئے ۔ ہاں ! تمہارے مذہب کے رُو سے مہر کا ٹوٹنا ضرور محال ہے کیونکہ اگر
مہروں کا ٹوٹنا محال نہیں تو آپ کم سے کم اپنی گاؤ ماتا کو اس کے بھرشٹ جنم سے چھڑاتے ۔ ہمیں اسے
پنڈتانی بنا کر دکھاؤ تو سہی! اس بیچاری کا جنم صرف سزا ہی بھوگ رہا ہے کاش اس کی مہر ٹوٹتی تو نہ
انگریز اسے مارتے اور نہ ہم پر اتنے مقدمات قائم ہوتے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۸ تا ۱ ۱۴)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ خَتَمَ اللَّهُ عَلَى
قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (البقرة: ۸،۷)

حقائق الفرقان
۱۰۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس کے لطیف معنے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو بتائے ہیں۔ ایک آدمی ایسا شر پر ہوتا ہے اور گندا ہوتا ہے شریر
کہ جب اس کو اس کی بھلائی کے لیے کوئی بات کہتے ہیں تو معاوہ انکار کر جاتا ہے۔ اس کو اس خیر خواہی
پر ذرا بھی پرواہ نہیں ہوتی اس واسطے اس کے دل پر مہر لگ جاتی ہے۔ میں نے بارہا یہ کہا ہے کہ میں تم
سے کسی بات کا خواہش مند نہیں ۔ اپنی تعظیم کے لیے تمہارے اٹھنے کا محتاج نہیں۔ تمہارے سلام تک کا
محتاج نہیں۔ باوجود اس کے میں کسی کو کچھ کہتا ہوں اور نصیحت کرتا ہوں لیکن ایسے بھی ہیں کہ ابھی
تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو نصیحت کی اس نے مجھ کو دو ورق کا خط لکھ
کر دیا۔ خلاصہ کلام جو انسان کو دکھ پہنچتا ہے تو کسی گناہ کے ذریعہ سے اس کو پہنچتا ہے۔
مسئلہ تقدیر اور انسانی تصرف
البدر جلد ۱۴ نمبر ۲۰ مورخه ۲۷ نومبر ۱۹۱۳ء صفحه (۳)
ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کو خدا تعالیٰ نے جو قوی اور اعضاء دیئے ہیں وہ دو قسم کے ہیں ۔ ایک وہ
۔
جن پر انسان کا کوئی دخل اور تصرف نہیں ہے۔ مثلاً انسان کے جوڑ ، ہڈیاں، پٹھے، پر دے بنا دیئے ،
ہیں جن میں وہ کوئی دست تصرف نہیں رکھتا۔ اس کا قدا گر لمبا ہے تو وہ اسے چھوٹا نہیں کر سکتا اور اگر چھوٹا وہ قد کی دست تصرف نہیں رکھتا۔ اس کا قدا گر رہا ہے تو وہ اسے چھوٹا نہیں کرتے
ہے تو بڑا نہیں کر سکتا۔ علی ھذا القیاس اعضاء کی ساخت میں کچھ دخل نہیں دے سکتا تو اس قسم کے
اعضاء پر جن میں انسان کا کوئی دخل اور تصرف نہیں ہے شریعت اسلام نے بھی کوئی حکم انسان کو نہیں دیا
کیونکہ اس میں انسان کے اجتہاد کا کوئی دخل نہیں ہے صانع حقیقی نے جو کچھ بنا دیا وہ اُسے بہر حال
منظور کرنا پڑتا ہے اور اسی لئے جو شریعت ایسے امور میں کوئی حکم تجویز کرتی ہے وہ کبھی خدا کی طرف
سے نہیں ہو سکتی ۔
دوسرے وہ اعضاء ہیں جن پر انسان کا دخل اور تصرف ہوتا ہے اور ان کے فعل کے ارتکاب یا
ترک پر وہ قدرت اور استطاعت رکھتا ہے مثلاً زبان کہ اس میں ایک قوت تو چکھنے کی ہے جس سے مزا
کی تمیز کرتی ہے کہ کھٹا ہے یا میٹھا نمکین ہے کہ پھیکا۔ یہ اس کی ایسی قوت ہے کہ انسان کا اس پر تصرف
نہیں ہے جو مزا شئے کا ہو گا تندرست زبان وہی محسوس کرے گی مگر زبان سے بولنا یہ اس کی ایک اور
قوت ہے جس پر انسان مقدرت رکھتا ہے خواہ بولے یا نہ بولے ۔ ایک امر واقعہ کے خلاف بیان

حقائق الفرقان
۱۰۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
کرے یا اس کے موافق کہے۔ اسی طرح آنکھ ہے کہ اس میں جو قوت بینائی ہے اس پر انسان
کا تصرف نہیں ہے مگر کہاں کہاں نظر کو ڈالے اور کہاں کہاں نہ ڈالے یا ایک دفعہ ڈالے مگر
دوسری دفعہ نہ ڈالے اِس پر انسان کا تصرف ہے اس لئے ایسے امور میں جن میں انسان کا
تصرف ثابت ہے احکام بتلائے ہیں کہ انسان ان کی خلاف ورزی نہ کرے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ صفحه (۳۹)
اس بیان سے یہ ثابت ہے کہ انسان کن کن امور میں مجبور اور کن کن میں مختار ہوتا ہے۔ اس لفظ
مختار اور مجبور پر بھی لوگوں نے بحث کی ہے لیکن قرآن شریف اور احادیث اور آثار صحابہ میں یہ الفاظ
کہیں استعمال نہیں ہوئے۔ پھر نہیں معلوم کہ اہل اسلام کو ان الفاظ پر بحث کرنے کی ضرورت کیوں
آپڑی اور اگر یہ الفاظ استعمال میں آگئے ہیں تو بھی ان سے ذات باری پر کوئی حرف نہیں آ سکتا۔
صاف ظاہر ہے کہ جیسے ایک مجبور کو سزا دینی ظلم ہے ویسی ہی ایک مختار کو پکڑنا بھی ظلم ہے۔ تم اس شخص
کے حق میں کیا کہو گے جو ایک آدمی سے جبراً ایک فعل کرواتا ہے اور پھر اسے اس پر سزا دیتا ہے یا ایک
شخص کو تمام اختیارات دے دیئے ہیں کہ جو چاہے کرے مگر پھر اس کی حرکتوں پر اسے گرفت کیا جاتا
ہے ایسے آدمی کا نام سوائے احمق کے اور کیا ہو گا ؟ پس یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ کی ذات ایسے خطاب سے
پاک ہے اور نہ اس کے علم اور قدرت کا یہ تقاضا ہو سکتا ہے کہ مختار یا مجبور کی حالت میں انسان کو سزا
دیوے۔ اس پر یہ سوا اس پر یہ سوال ہوتا ہے کہ پھر انسان سے کیوں باز پرس ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب
ایک کو دخل اور تصرف دے کہ رف دے کر نتائج سے آگاہ کر دیا جاتا ہے اور یہ سب ا ردیا جاتا ہے اور یہ سب اُسے حاکمانہ حیثیت سے عطا
کر کے بتلایا جاتا ہے تو اس وقت اگر کوئی خلاف ورزی کرے تو وہ قابلِ مؤاخذہ ضرور ہوتا ہے۔
دنیاوی حکاموں اور سلطنتوں میں اس کی نظیریں موجود ہیں کہ ایک عہدہ دار یا ملازم کو دخل اور
تصرف مال و زر یا دیگر اشیاء سرکاری پر دیا جاتا ہے، اس کے اختیارات کا اسے علم ہوتا ہے، اس کی
حدود مقرر ہوتی ہیں اور جب ان کو ٹھیک ٹھیک بجالا وے تو قابلِ انعام و شکر یہ ہوتا ہے خلاف ورزی
رے تو سزا پاتا ہے یہی حال انسان کا اس دنیا میں ہے اور خود آسمانی کتابوں کا نازل ہونا اس امر کی

حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
طرف اشارہ کرتا ہے ورنہ شریعت اور قانون کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ اس سے ہم کو پتہ لگتا ہے کہ انسان
کی جواب دہی اس حال میں ہے جب کہ وہ اپنے مولیٰ کریم کی طرف سے نتائج اعمال سے آگاہ کیا گیا
ہے۔ یہ آگاہی اُسے بارگاہ ایزدی میں جواب دہ بناتی ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو پھر آسمانی کتابوں کا
نازل کرنا، انبیاء اور ان کے خلفاء کو مبعوث کرنا خدا کا ایک بے سود فعل ہوتا۔ جیسے آنکھ اپنا کام کرتی
ہے اور وہ کان کا کام نہیں دے سکتی اسی طرح انسان فرشتوں کی طرح بنایا جا تا مگر اس طرح کی بناوٹ
سے وہ کسی ثواب اور اجر کا مستحق نہ ہو سکتا تھا کیونکہ ثواب اور انعامات وغیرہ کا انسان اُسی وقت مستحق
ہوتا ہے جب وہ کوئی امر خلاف طبع کر کے دکھاتا ہے۔ ایک پیشہ ورا گر اپنی خواہش طبعی کے موافق گھر
بیٹھا رہے اور اپنے نفس کے خلاف کوئی تکلیف حرکت کرنے کی اپنے اعضاء سے کام لینے کی گوارا نہ
کرے تو وہ کب کچھ حاصل کر سکتا ہے؟ انسان کا نفس تو آرام کو چاہتا ہے مگر جب تک وہ اس آرام کو
چھوڑ کر کچھ تکلیف خلاف نفس گوارا نہ کرے وہ کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ اسی طرح خادم اپنے آقا کو،
ملازم اپنے افسر کو خوش نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ کچھ اپنے خلاف نفس نہیں کرتا۔ یہ شب و روز کا
نظارہ اس امر کو خوب ظاہر کرتا ہے کہ انسان کے اندر نتائج اعمال کا علم ہے جس سے وہ ترقی
مراتب کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ پس جن راہوں پر وہ چل کر انعام اور ترقی حاصل کرتا ہے ضرور
ہے کہ جب ان کو ترک کرے تو نقصان بھی اٹھاوے۔
بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ بعض انسانی قوی کی ساخت ہی اس قسم کی واقع ہوئی ہے کہ
اس قسم کے اعضاء والوں سے وہ حرکات ہی ناشائستہ سرزد ہوں مثلاً ڈاکو، چور وغیرہ جو ہوتے ہیں دیکھا
جاتا ہے کہ ان کی کھو پریوں کی ساخت ایک خاص قسم کی ہوتی ہے جو دوسرے لوگوں سے بالکل علیحدہ
اور متمیز ہوتی ہے پھر جس حال میں کہ قدرت نے ان کی ساخت ہی ایسی بنائی ہے وہ کس طرح جواب
دہ ہونے چاہئیں؟
اس کا جواب یہ کہ اس سوال کا تعلق علم قیافہ سے ہے جو ایک مومن کا کام ہے۔
حدیث شریف میں ہے اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ ا اللہ کہ تم مومن کی فراست سے

حقائق الفرقان
۱۰۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے عطا کردہ نور سے ہر ایک شئے کو دیکھتا ہے ۔ یادر ہے کہ جس انسان کو
اللہ تعالیٰ نے ایسے اعضاء دیتے ہیں کہ وہ ان کو دبا سکتا ہی نہیں ہے ان کا نام مجنون رکھا ہے جن
پر شریعت کا کوئی حکم جاری نہیں ہے ۔ ہاں اگر اس کے اندر کچھ نہ کچھ قوت ان اعضاء کے تقاضا
کو دبانے کی ہے تو وہ ضرور قابلِ مؤاخذہ ہیں کیونکہ جب وہ بعض حالتوں میں ان قوی کو دبا
سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ حکم خداوندی سے نہیں دبا سکتے یا کم از کم اپنے اس فعل پر نادم ہو کر ان کے
دبانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد نہیں مانگ سکتے ؟
ں کو دیکھا ہے کہ ان میں کچھ نہ کچھ قوت ضرور باقی رہتی ہے۔ روٹی وہ ضرور
کھاتے ہیں بعض کو پیسہ مانگتے بھی دیکھا ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ قوت ضرور باقی ہوتی
ہے۔ اسی طرح ہم ایک چور اور ڈاکو کو دیکھتے ہیں کہ اگر یہ افعالِ بدان سے بہ تقاضائے فطرتی صادر
ہوتے ہیں تو پھر وہ حفاظت کا کیوں انتظام کرتے ہیں اور جب ان کو خطرہ ہو کہ ہم پکڑے جاویں گے تو
کیوں بھاگتے ہیں؟ پس معلوم ہوا کہ ان میں اپنے آپ کو سنبھالنے اور اپنے قومی کو دبانے کی قوت بھی
ہے اور اسی کا نام تو یہ ہے کہ جب انسان ایک طاقت کو بار بار دباتا ہے تو وہ آخر کار زائل ہو جاتی ہے
اور یہی شریعت کا حکم ہے۔ ہاں! اگر اس میں دبانے کی طاقت نہیں ہے تو وہ مجنون اور پاگل ہے اس پر
کوئی حکم شریعت کا نہیں ۔ ہے۔ ہے۔
جو شخص بدی کو بدی جان کر کرتا ہے وہ ضرور قابل مؤاخذہ ہے۔ بعض قو میں ایسی بھی ہیں کہ وہ کہتی
ہیں کہ جن کو تم بدی کہتے ہو ہم اُن کو بدی نہیں تصور کرتے ۔ مگر وہ اپنے اقوال میں جھوٹے ہیں اور
شرارت سے یہ بات کہتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک کنجر سے مجھے گفتگو کرنے کا اتفاق ہوا اُس نے کہا کہ ہم
زنا کو ہرگز بدکاری نہیں سمجھتے۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ اگر یہ تمہارے نزدیک بدکاری نہیں ہے تو پھر
بہوؤں سے یہ کام کیوں نہیں کرواتے ؟ تب اُس نے کہا کہ وہ غیر کی لڑکی ہوتی ہے اُس سے یہ
کنجبر لوگ جب اپنا بیاہ کرتے ہیں تو اس بیاہتا عورت کو بہو کہتے ہیں اور اس سے حرام کاری کروانا سخت گناہ
خیال کرتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
١٠٦
سُورَةُ الْبَقَرَة
خرابی اور گند کروانا ٹھیک نہیں ہے۔ اس کم بخت نے اپنے منہ سے اس کام کو خرابی اور گند کہا حالانکہ
اول کہہ چکا تھا کہ ہم زنا کو بدکاری نہیں خیال کرتے ۔ میں نے اُسے ملزم کیا اور کہا کہ دوسرے
تماش بین جو تمہاری لڑکیوں کے پاس آتے ہیں کیا وہ ان لڑکیوں کو اپنی لڑکیاں خیال کرتے ہیں؟
وہ بھی غیروں کی سمجھ کر آتے ہیں۔ اس بات کو سن کر پھر ا سے کلام کی جرات نہ ہوئی ۔
( البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۴۶)
اسی طرح ایک دفعہ ڈاکو اور چوروں سے میں نے پوچھا کہ تم ڈا کہ اور چوری کو گناہ خیال کرتے
ہو؟ انہوں نے کہا ہرگز نہیں۔ مجھے چونکہ ان کے انتظامات کا علم تھا کہ ڈاکو کس طرح اکٹھے ہوتے ہیں
اور چور کس طرح نقب زنی کرتے ہیں۔ کہاں کہاں پہرہ ان کا ہوتا ہے پھر ایک اندر جاتا ہے ایک
سامان کو پکڑنے والا ہوتا ہے۔ ایک ڈاک چوروں کی بندھی ہوئی ہوتی ہے کہ مال کو جھٹ دوسری جگہ
پہنچا دیں۔ پھر جس زرگر سے ان کی سازش ہوتی ہے وہ سونا چاندی گلانے کا سامان تیار رکھتا ہے کہ دیر
نہ ہو۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جب تم آپس میں مال ایک دوسرے کے حوالے کرتے ہو تو اگر اس
میں سے دوسرا کچھ نکال لیوے یا اگر کہیں دباتے ہو تو دوسرا چوری سے کھود کر لے لے اور تم کو
اطلاع نہ دے یا زرگر اپنے مقررہ حصہ سے کچھ زیادہ رکھ لے تو پھر کیا کرتے ہو؟ اس پر طیش
میں آ کر انہوں نے جواب دیا کہ ہم ایسے خائن بے ایمان کی گردن مار ڈالیں۔ میں نے کہا کہ
خیانت اور چوری تو تمہارے نزدیک گناہ نہیں پھر اس کو سزا کیوں دیتے ہو؟ کہنے لگے کہ نہیں جی
ایسے بے ایمان کو ہم کبھی شامل ہی نہیں کیا کرتے ۔ پھر میں نے ان کو کہا کہ جب تمہارا مال کوئی
بے ایمانی سے لے تو تم اسے گناہ کہتے ہو بتلاؤ تم جو دوسروں کا مال لیتے ہو اور خدا معلوم کن کن
مشکلوں سے انہوں نے کیسے کما یا ہوا ہوتا ہے یہ کونسی ایمانداری ہے؟
غرضیکہ ان نظائر سے پتہ لگتا ہے کہ ہر بدکار اپنی بدی کے ارتکاب میں ضرور ملزم ہے۔ ہاں !
اب یہ سوال ہو سکتا ہے کہ انسان ان بدکاریوں کا کیوں ایسا مرتکب ہوتا ہے کہ پھر چھوڑ نہیں سکتا یا اگر
چھوڑ نا چاہے تو اس کا کیا علاج ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو جو قوی عطا کئے

حقائق الفرقان
۱۰۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں اُن سے جب ان کے تقاضا کے موافق حسب فرمودہ الہی وہ کام نہیں لیا جاتا تو ان کی قوت زائل ہو
جاتی ہے اور جو قوت ان کی بالضد بالمقابل ہوتی ہے وہ ترقی پاتی ہے اور بہت نشو و نما کرتی ہے۔ یہ
ایک ایسا بندھا ہوا قانون ہے کہ جس کے مشاہدہ کثرت سے اس عالم میں ہیں ۔ تم نے دیکھا ہوگا کہ
بعض ہندو فقیروں کے ہاتھ سُوکھے ہوئے اور کھڑے ہوئے ہوتے ہیں اس کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ
ہاتھوں کو ایک عرصہ تک کھڑا کر چھوڑتے ہیں اور قدرت کے منشاء کے موافق ان سے کام نہیں لیتے نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ کام کرنے کی طاقت ہاتھ سے زائل ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر آنکھ کو تم چالیس دن تک
ایسی پٹی باندھ چھوڑو کہ اُس سے کچھ نظر نہ آوے تو آخر کار پھر اس سے قوت بینائی کم ہو جاوے گی۔ سے کچھ کم ہو
اسی طرح سے جو لوگ نیکی کی قوتوں سے کام نہیں لیتے آخر کار وہ دن بدن کمزور ہو کر زائل ہو جاتی ہیں
اور ان کے مقابل پر بدی کی قوت ترقی پکڑتی پکڑتی آخر کار ایک مجز وطبیعت ہو جاتی ہے۔ پس جو
لوگ بدکاریوں میں مبتلا ہیں ان کا علاج یہی ہے کہ وہ ان کو دن بدن دبانا شروع کریں اور نفس کی
مخالفت پر زور دیویں اور ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ سے بھی مدد مانگتے رہیں آخر کار وہ ایک دن اُن سے
نجات پا جاویں گے کیونکہ جیسے ہم نے پیشتر بیان کیا ہے خدا کا لا تبدیل قانون یہی ہے کہ ہر انسانی
فعل کے بعد ایک فعلِ النبی صادر ہوتا ہے۔ انسان اگر نیکی کے قومی سے کام لیتا ہے تو خدا تعالیٰ
دن بدن اسے اور برکت دیتا ہے حتی کہ نیکی اس کی طبیعت کا جزو ہو جاتی ہے۔ شکر نعمت پر ازدیاد نعمت
کی یہی فلاسفی ہے اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے قومی سے ٹھیک کام نہیں لیتے وہ دن بدن
بدیوں پر دلیر ہو کر خدا کا غضب حاصل کرتے ہیں یعنی وہ خدا کی نعمت کا کفر کرتے ہیں اسی لئے
عذاب کے مستحق ہوتے ہیں ۔
پس اس تفصیل سے خوب ظاہر ہو گیا ہے کہ ختم اللہ میں کسی قسم کا جبر انسان کے اوپر نہیں ہے
کیونکہ ختم اللہ تو ایک فعلِ الہی ہے جو کہ انسانی فعل کے بعد حسب قانونِ قدرت ضروری صادر ہونا
تھا۔ خدا تعالیٰ نے ہدایت کے سامان ان کے لئے مہیا کئے مگر انہوں نے اُن سے کام نہ لیا اس لئے جو
قومی ترقی ایمان کے ان کو عطا ہوئے تھے وہ ان سے لے لئے گئے اور حکمت بالغہ کا یہی نتیجہ ہونا

حقائق الفرقان
۱۰۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
چاہیے تھا۔ دیکھو اگر آج تم میں سے ایک کو تحصیلداری کے اختیارات دیئے جاویں لیکن وہ ان کو
استعمال نہ کرے اور تمام دن اور ہی کام کرتا رہے تو کیا گورنمنٹ وہ اختیارات اس کے پاس رہنے
دیوے گی ؟ ہر گز نہیں ۔ پس جبکہ دنیاوی مصلحت اور حکمت اس امر کا تقاضا نہیں کرتی تو خدا تعالیٰ پر
کیوں یہ امر لازم ہو سکتا تھا ؟
ختم۔ اس کے معنے نشان کے ہیں ۔ دوسرے مہر کے ۔ اوّل معنوں کی رُو سے یہ معنے
ہوئے کہ اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پر نشان یا علامت کر دی تا کہ فرشتہ یا فرشتوں کے رنگ
کی انسانی مخلوق ان کو پہچان کر ان سے مناسب حال سلوک کرے۔ اہلِ فراست ان کو پہچان کر ان انسانی مخلوق ان کو پہچان کر ان سے مناس
سے پر ہیز کریں۔
دوسرے معنوں کی رُو سے یہ معنے ہوئے کہ جب کسی شئے پر مہر لگ جاتی ہے اس سے یہ مراد ہوتی
ہے کہ کوئی شئے اس کے اندر اب نہ داخل ہو سکتی ہے نہ باہر آ سکتی ہے یعنی اب ان کے دل ، کان اور
آنکھ کسی حقیقت تک پہنچنے سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔ نہ حق داخل ہو سکتا ہے نہ کفر نکل سکتا ہے۔
قلوب ۔۔۔۔۔ جمع قلب کی بمعنے دل ۔ اس سے مراد گوشت کا وہ ٹکڑا نہیں ہے جو آنکھوں سے نظر آتا
ہے وہ تو ایک گدھے میں بھی ہوتا ہے بلکہ قوت ادراکیہ جس کا ایک مجہول الکنہ تعلق اس انسانی قلب
کے ٹکڑے سے ہے۔ قلب پر ختم کا یہ باعث ہوا کہ ان کو قلب الہی اس لئے دیا گیا تھا کہ وہ سوچتے کہ
شخص ( محمد صلعم ) مدت سے ہم میں رہتا ہے۔ اس کے اخلاق ، عادات ، تعلقات، معاملات، لین
دین وغیرہ سب امور پر نظر مارتے ، اس کی گذشتہ زندگی کو جانچتے ، اس کی خلوت ، جلوت کے حالات کا
مطالعہ کرتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی کیا اور فرمایا قَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ
أَفَلَا تَعْقِلُونَ (یونس : ۱۷) ۔ اس دعوئی اور تحدی پر غور کرتے جب اس نے قلب سے قلب کا کام نہ
لیا اور اس کو معطل رکھا تو آخر اللہ تعالیٰ نے وہ نو را ایمان ان سے لے لیا۔
سمع بمعنے کان اور سننا۔ اس پر ختم کا یہ باعث ہوا کہ اگر اس کا قلب اس قابل نہ تھا تو پھر
لے بے شک میں رہ چکا ہوں بڑی عمر اس سے پہلے تم میں تو کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی