سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 7
حقائق الفرقان
۱۰۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کانوں سے آپ کی (یعنی آنحضرت صلعم ) کی تعلیمات اور دعاوی اور دلائل کو ہی سنتا مگر جب یہ بھی نہ
سنا تو آخر خدا نے یہ قوت بھی لے لی۔
ابصار يمعنی بصر یعنی بینائی ۔ اس پر پٹی اس لئے پڑ گئی کہ سمع اور قلب کے جاتے رہنے کے
بعد اگر قوت بینائی سے جو باقی رہ گئی تھی اس سے کام لیتا۔ آپ کے ساتھ جو نشان تائیدات البہی کے
تھے اُن پر نظر ڈالتا۔ اپنے شہر کے چیدہ اور قابلِ قدر آدمیوں کو دیکھتا کہ وہ کس کے ساتھ ہوتے جاتے
ہیں تو بھی اُسے راہ حق مل جاتا مگر جب اس نے اس سے بھی کام نہ لیا تو خدا نے یہ بھی اس سے لے لیا۔
غرضیکہ کفر کیا تو قلب گیا۔ انذار اور عدم انذار کو برابر جانا تو کان گئے ۔ تائیدات سماویہ کو نہ دیکھا تو
آنکھیں گئیں ۔
غِشَاوَةٌ کے معنے جھلی ، پردہ۔
عَظِيمٌ ۔ اُس کو کہتے ہیں جو ہر ایک پہلو سے بڑا ہو۔ چونکہ انہوں نے ہر ایک پہلو سے صداقت
کو چھوڑا اس لئے عذاب عظیم ہی مناسب حال تھا جو کہ ہر طرف سے اُن کو احاطہ کرتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۴)
اس سوال کے جواب میں کہ جب خدائی مہر دلوں پر لگ گئی تو ہدایت کیونکر ممکن ہوگی ؟ فرمایا۔
اسی قرآن میں مہر کی وجہ اور جس لاکھ کی مہر ہے اس کا پتہ اور اس کا سبب مرقوم ہے وہ سبب اور وہ
مہر دو۔ روہ لاکھ ہٹا دو ۔ وہ خدائی مہر خودا کھڑ جائے گی ۔ سُنو !
وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ (النساء : ٢) : ۱۵۶)
كَذلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ (المومن : ٣٦)
كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ " (المطففين : ۱۵)
دیکھو کفر اور تکبر اور بداعمالی کے کسب سے مہر لگتی ہے ان بڑی باتوں کو چھوڑ دو، مہر ہٹی ہوئی دیکھ
لے اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر غلاف ہے کوئی نہیں پر اللہ نے مہر کی ہے ان پر مارے کفر کے۔
ہے۔ اسی طرح مہر کرتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے۔ سے کوئی نہیں پر زنگ پکڑ گیا ہے ان کے دلوں پر
جو دے کماتے تھے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
١١٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
لو۔ خدائے تعالیٰ نے اپنے قانون میں یہ بات رکھ دی ہے کہ جن قوی سے کام نہ لیا جاوے وہ قوی
بتدریج اور آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ قوای جن سے کام نہیں لیا گیا اسی طرح
سے بیکار اور معطل رہتے رہتے بالکل سکتے ہو جاتے ہیں اور ان پر صادق آتا ہے کہ اب ان قوای پر
اور ان قوالی کے رکھنے والوں پر مہر لگ گئی ہے۔ ہر ایک گناہ کا مرتکب دیکھ لے جب وہ پہلے پہل کسی
برائی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس وقت اس کے ملکی قوامی کیسے مضطرب ہوتے ہیں۔ پھر جیسے وہ ہر روز
برائی کرتا جاتا ہے ویسے آہستہ آہستہ وہ اضطراب اور حیا اور تامل جو پہلے دن اس بدکار کو لاحق ہو ا تھا
وہ اُڑ جاتا ہے۔ انسانی نیچر اور فطرت اور اس کے محاورے کی بولی پر غور کرو۔ شریر اور
بدذات آدمی کو ایک ناصح فصیح نہیں کہتا کہ ان کی عقل پر پتھر پڑ گئے، ان کے کان بہرے ہو گئے ،
ان کی سمجھ پر تالے لگ گئے ۔ کیا ان مجازوں سے حقیقت مراد ہوتی ہے؟
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۸)
- وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ ہم نے اللہ اور قیامت کے
دن کو مانا حالانکہ وہ ماننے والوں میں نہیں ۔
تفسیر ۔ ان تمام لوگوں میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بتاتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور یوم الآخر پر
ایمان لائے اور وہ دراصل ایمان دار نہیں ہیں ۔
اس سے پیشتر کے رکوع میں مُنْعَمُ عَلَيْهِم اور مَغْضُوبِ عَلَيْہ گروہ کا ذکر ہوا ہے اور اب
ضالین کا ذکر ہے یعنی ان لوگوں کا جو کہ گمراہی میں ہیں ۔ منافق کو بھی چونکہ ڈھل مل یقین ہوتا ہے
کبھی ادھر اور کبھی اُدھر ۔ صراط مستقیم پر اس کا قدم نہیں ہوتا اس لئے وہ بھی ضال یعنی گمراہ ہوتا ہے۔
قرآن کریم میں یہ ذکر اس لئے ہیں کہ ہر ایک مومن اپنے نفس کو ٹٹولے اور جو مذموم صفت
اسے نظر آوے اسے دور کرے اور نفس کے اس دھوکے میں نہ آوے کہ اس سے مراد وہ منافق سے
ہیں جو کہ کسی نبی یا مامور پر ایمان کے بارے میں نفاق رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو حقیقی مومن جو با
حقائق الفرقان
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں۔ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ اپنی حالت قلبی اور اللہ تعالیٰ کی عنایات اور تائیدات کا رنگ اپنے وجود
میں امتحان کر کے اس بات کو پرکھے کہ اگر میں منافق نہیں ہوں تو کیوں ناکامیاں میرے شامل
حال ہیں اور جن کو میں منافق کہتا ہوں ان سے میرے حالات متمیز ہیں کہ نہیں ۔ حضرت احمد
مرسل یزدانی نے ۲۵ مارچ کی ایک تقریر میں فرمایا ہے کہ اگر یہ لوگ نیکی اور تقوی کا دعوی
کرتے ہیں تو ان کا دعوی کیوں قرآن کے برابر آ کر ٹھیک نہیں بیٹھتا ۔ خدا تو وعدہ کرتا ہے وَهُوَ
يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) اور إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال: ۳۵) اگر یہ لوگ واقعی
طور پر متقی ہیں تو خدا ان کا کیوں کفیل نہیں اور خدا کا قول کیوں صادق نہیں آتا۔ پس ہر ایک نفس کو
دیکھنا اور غور کرنا چاہیے۔ میں جو دوسروں کو منافق اور کافر وغیرہ کہہ کر الہی تائید اور نصرت سے محروم
کہتا ہوں کہیں وہی محرومی میرے شامل حال تو نہیں ہے۔ پس اگر دیکھے کہ وہ بھی ظلمتوں میں پھنسا ہوا
ہے اور البی تائید اس کے معاملات اور کاروبار میں شریک نہیں ہے اور اُسے کھلی کھلی اور تین صراط مستقیم
نہیں تو سمجھے کہ کوئی شعبہ نفاق یا کفر کا ضرور دل میں ہے اور ممکن ہے کہ اس کی اسے خبر بھی نہ ہو۔
من بمعنے جو ، وہ ، کون ۔ یہ لفظ ایک، دو، تین اور اس سے زیادہ کے واسطے آتا ہے۔ يَقُولُ
بمعنے بتلاتا ہے۔ خواہ زبان سے خواہ ہاتھ سے خواہ اپنے اور اعضاء سے۔ تحریر سے یا تقریر سے۔ غرض
دوسرے کو بتلا دینے کے موقع پر استعمال ہوتا ہے اس سے قال کا لفظ عام ہے۔ یہ ضرور نہیں کہ
بالمشافہ گفتگو ہو۔ اسی لئے اکثر قصے اس قسم کے بنے ہوئے ہوتے ہیں کہ دیوار نے میخ کو کہا کہ تو مجھے
کیوں چھید رہی ہے۔ میخ نے کہا اس سے پوچھ جو مجھے ٹھوک رہا ہے۔ میخ اور دیوار کی زبان نہیں ہوتی ۔
یہاں زبان سے مراد زبان حال ہے۔
امَنَّا بِاللهِ ۔ اللہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ گل قرآن شریف کی باتوں کو ماننا۔ اسلام میں
اللہ لفظ کے یہ معنے ہیں کہ ایسا خدا جو کہ تمام صفات کا ملہ اور عالیہ سے متصف اور جمیع خصائل اور
رزائل سے منزہ ہو اور اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے جو کہ کتا بیں نازل کرتا ، اپنے بندوں سے کلام کرتا،
ان کی ہدایت کے لئے نبی اور رسول اور مجد دمبعوث کرتا، جو اس کا طالب ہوتا اس کو اپنی راہیں دکھاتا،
لے اور وہی نیک بندوں کی حمایت کرتا ہے۔ ۲۔ اُس کے ولی اور مستحق تو متقی ہی ہیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۱۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
نیکی کا بدلہ نیک اور بدی کا بدلہ بد دیتا اور اپنے دوستوں کو عزت دیتا اور ان کے لئے خوارق عادت کام
کرتا اور اپنے دوستوں کے دشمنوں کو ذلیل کرتا، ایسے خدا کو جو ماننے والا ہوا سے نفاق کی کیا ضرورت
ہے اور کسی کا ڈر ہے کہ وہ حق کو چھپاوے اور در پردہ خدا کے دشمنوں سے بھی تعلقات رکھے۔
يَوْمِ الْآخِرِ پر ایمان کے یہ معنے ہیں کہ انسان جزاوسزا کا قائل ہو۔ اس کے دل میں یہ بات
جمی ہوئی ہو کہ نیکی کا بدلہ بدی اور بدی کا بدلہ نیکی نہیں ہو سکتا ۔ پھر جس کو یہ ایمان حاصل ہوا اور ادھر وہ
خدا کو ایک متصرف مقتدر ہستی مانتا ہو تو بتلاؤ نفاق کہاں رہے گا۔ اس لئے خدا تعالیٰ آگے فرماتا ہے
کہ یہ لوگ اس دعوی میں جھوٹے ہیں۔ صرف ظاہری باتوں اور فعلوں سے دکھلانا چاہتے ہیں کہ ہم
بھی مومن ہیں ۔
وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ ۔ وہ مومن ہر گز نہیں ہیں ۔ جب ما کا صلہ با آوے تو اس سے تاکید
مراد ہوتی ہے واؤ یہاں حالیہ ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۲)
بہت لوگ ایسے ہیں جو کہہ تو دیتے ہیں کہ ہم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے مگر وہ ذرا
بھی مومن نہیں ہوتے ۔
ایمان کے سبق کا شروع اللہ پر ایمان لانے سے ہے اور اس سبق کا اختتام آخرت کے ماننے پر
ہے اس لئے اس کے اندرونی حصوں کا ذکر نہیں آیا وہ سب ان دونوں کو ماننے میں آ گیا۔ اللہ پر
ایمان جبھی مکمل و مسلم ہو سکتا ہے جب اس کے ملائکہ ، کتب و رسولوں پر ایمان لایا جاوے۔ ماننے کے
معنے صرف زبان سے کہنا نہیں بلکہ تصدیق قلب اور عملوں کے ذریعہ اپنے ایمان کا ثبوت ضروری ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۴)
قرآن میں بہت جگہ پر اس قسم کا ذکر پایا جاتا ہے کہ اکثر لوگ اس قسم کے بھی ہوا
کرتے ہیں کہ زبان سے تو وہ بڑے بڑے دعوے کیا کرتے ہیں مگر عملی طور پر کوئی کارروائی
نہیں دکھاتے ۔ زبان سے وہ ایسی ایسی باتیں بھی کہہ لیتے ہیں جن کو ان کے دل نہیں مانتے ۔
چنانچہ قرآن کریم کے شروع میں ہی لکھا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ
حقائق الفرقان
۱۱۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرة: 9) ایسے لوگ اللہ پر ایمان لانے اور آخرت پر ایمان لانے کے زبانی
دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر ان کے دل مومن نہیں ہوتے ۔ اسی لئے باوجود اس کے کہ وہ اللہ پر اور
یوم آخرت پر ایمان لانے کا دعوی کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو مومنوں میں سے نہیں سمجھتا۔
وہ لوگ تو کہتے ہیں کہ ہم کو اللہ پر اور آخرت پر ایمان ہے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ کہ
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)
وہ اللہ کے نزدیک مومن نہیں ۔
رو
١٠- يُخْدِعُونَ اللهَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَ مَا
ووور
يشعرون -
ترجمہ ۔ وہ اللہ کو چھوڑتے ہیں اور ایمان والوں کو فریب دیتے ہیں ) اور وہ کسی کو بے نصیب نہیں
کرتے مگر اپنے آپ کو اور وہ کچھ شعور بھی نہیں رکھتے۔
تفسیر۔ وہ اللہ کو چھوڑتے ہیں اور ان کو جو ایمان لائے حالانکہ وہ تو اپنے نفسوں ہی کو ( دراصل )
محروم کرتے ہیں اور اپنے نفع و نقصان کا کچھ شعور نہیں رکھتے ۔
يُخْدِعُونَ کا ترجمہ ”دھوکہ دیتے ہیں“ کریں تو اس میں بہت سی مشکلات ہیں اس لئے میرے
نزدیک اس کے معنے ترک کرتے ہیں صحیح ہیں ۔ ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑا تو اس کا خمیازہ یہ اٹھایا
کہ اپنے آپ کو محروم کر لیا۔
عبداللہ بن ابی بن سلول ایک شخص تھا وہ بھی انہی مِنَ النَّاسِ “ میں سے تھا۔ نبی کریم ایک مجلس
میں وعظ کہنے لگے۔ اس روز بہت جھگڑہ تھا سواری میں غبار جو اُٹھا تو اس نے رومال اپنے منہ پر رکھ لیا
اور کہا کہ باتیں تو اچھی ہیں اگر گھر ہی سناتے تو اچھا تھا یہاں ہم کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اس پر صحابہ میں
بہت گفتگو ہوئی۔ ایک صحابی نے عرض کیا اس سے درگزر کر دیں۔ پہلے ہمارا ارادہ تھا کہ اسے اپنا بادشاہ
بنا لیں يُتَوجُوهُ وَ يُعَصِبُوهُ یعنی تاج شاہی اس کے سر پر رکھ دیں اور نمبرداری کی پگڑی اسے
بندھا دیں مگر اب گھل گیا کہ یہ شخص اس قابل نہیں ۔ اس نے اپنے تئیں ذلیل کر لیا۔ دیکھو وہ پھر
کیسا تباہ ہو ا مومنوں کے سامنے ہلاک ہوا اور اس نے کوئی شرف نہ پایا۔
حقائق الفرقان
۱۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
منافق اپنے تئیں بڑا ہو شیار سمجھتا ہے اور اسے یہ خیال ہوتا ہے کہ میں بڑا دانا ہوں کہ دونوں
طرفوں کو گانٹھ رکھا ہے لیکن در حقیقت منافق بڑا کمزور ہوتا ہے اس میں نہ قوت فیصلہ ہوتی ہے نہ
تاب مقابلہ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۴)
سچی اخلاص اور محبت اور اطاعت سے جو نتائج پیدا ہوتے ہیں وہ صرف زبانی باتوں اور
ریا کاری کے اعمال سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ اگر صرف زبانی قول پر نجات کا مدار ہوتا تو پھر قول تو
منافقوں کا بھی اللہ تعالیٰ نے نقل کر کے دکھایا ہے بلکہ وہ ایسے قول سے بجائے نجات کے عذاب کے
حقدار بن گئے ۔ ایک ہی قول ہے کہ ایک ایسے شخص کے زبان سے نکلتا ہے جس کا دل اور زبان ایک
ہے نیت میں اخلاص ہے۔ اسی قول سے وہ واصل الی اللہ اور باری تعالیٰ کا مقرب ہوتا ہے۔ وہی
ایک قول ہے جو کہ ایسے شخص کی زبان سے نکلتا ہے جس کا قلب اور زبان ایک نہیں ہے۔ وہ خدا تعالیٰ
اور قطع تعلق کا باعث کا باعث ہوتا ہے۔ خدا اور یوم آخر پر ایمان کا اصل نتیجہ کیا تھا کہ خدا سے
تعلقات بڑھتے اور اس کے انعامات اور اکرام کا مور د وہ ہوتا مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ منافقوں
نے اس کا الٹا پھل پایا یعنی ترقی معکوس ۔ کہ بجائے قریب ہونے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اور دُور ہوتے
گئے اور ان کے نفسوں کو دھوکا لگا۔
سے بعد اور
يُخْدِعُونَ کے معنے يَتْرُكُونَ یعنی چھوڑتے ہیں اور يَخْدَعُونَ کے معنے محروم کر لیتے ہیں ۔
عام ترجموں میں جو اس کے معنے فریب اور دھوکہ دینے کے کئے جاتے ہیں ان کی تصدیق قرآن
کی کسی آیت سے نہیں ہوتی ہے بلکہ قاموس وغیرہ لغت کی کتب میں خَادِعَہ کے معنے
ترکہ کے لکھے ہیں ۔ قرآن سے بھی ان معانی کی تصدیق ہوتی ہے جیسے سورۃ نساء میں ہے۔
إِنَّ الْمُنْفِقِينَ يُخْدِعُونَ اللهَ وَهُوَ خَادِعُهُمُ (النساء : ۱۴۳) یعنی منافق خدا تعالیٰ کو چھوڑتے
ہیں اور خدا ان کو چھوڑتا ہے ۔
خدا کو چھوڑ دینے کے یہ معنے ہیں کہ اس کے اوامر اور نواہی کی پرواہ نہ کرنی۔ بعض وقت ایک
انسان مصیبت میں گرفتار ہوتا ہے اور اس وقت شکایت کرتا ہے کہ خدا اس کی مدد کیوں نہیں کرتا؟ اس کا
حقائق الفرقان
۱۱۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
باعث یہی ہوتا ہے کہ اس نے اپنے تعلقات خدا سے قائم نہیں رکھے ہوئے ہوتے اور اسی وجہ سے خدا
نے اس کی حفاظت سے اپنا ہاتھ اُٹھایا ہوا ہوتا ہے جیسے کہ آجکل طاعون اس نظارہ کو دکھا رہی ہے۔
وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ - خَدَعَ کے معنے أَمْسَكَ کے ہیں یعنی یہ لوگ نہیں روک
سکتے فوائد سے یا نہیں بخل کرتے یا نہیں محروم رکھتے مگر اپنی جانوں کو۔ جب اللہ تعالیٰ اور اس کے
بندوں سے قطع تعلق کر لیا تو تعلق سے جو فوائد حاصل ہونے تھے اُن سے وہ محروم ہو گئے ۔ محرومی
نفاق کا نتیجہ ہے۔
وَمَا يَشْعُرُونَ ۔ ان میں شعور نہیں ۔ شعور ایک حیوانی صفت ہے۔ اللہ تعالی ۔۔۔۔۔ یہاں منافقوں کو
شرم دلاتا ہے کہ تم تو حیوانات سے بھی گئے گزرے ہوئے ، ان میں شعور ہوتا ہے تم اس سے بھی محروم
ہو۔ ہمیشہ اس امر کا خیال رکھو کہ کلمہ جو منہ سے نکالتے ہو اس کا تعلق دل اور زبان دونوں سے ہوا اور تمہارا
ہر ایک عمل اس کی تصدیق کرتا ہو۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۱)
خادع کے معنے ترک کے ہیں پس جہاں يُخْدِعُونَ اللهَ ہے وہاں ” وہ چھوڑتے ہیں اللہ کو
ترجمہ کیوں نہیں کرتے ۔ خَدَعَ کے معنے ہیں اَمْسَگ ۔ اور عرب کا محاورہ ہے فُلان كَانَ يُعْطِی
فَخَدَعَ فُلَانًا دیتا تھا اب اُس نے دینا چھوڑ دیا ۔ پس وَهُوَ خَادِعُهُمُ (النساء: ۱۴۳) کے معنے یہ
کیوں نہیں کرتے کہ اللہ ان منافقوں کو محروم رکھنے والا ہے۔ اسی طرح تمام الاشباہ والنظائر
میں ایسا ہی برتاؤ کرو اور مثلاً وَ وَجَدَكَ ضَالاً (الضحی : میں (۸) ضلال کا اثبات نبی کریم کے کے ۔ لئے
ہے مگر مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ (النجم: (۳) میں خلال کی نفی بھی آپ کے حق میں موجود ہے ۔ تو
دونوں پر ایمان لا کر ایک جگہ ضلال کے معنے محبّ ، طالب ، سائل کے کرو جو اما السَّابِلَ فَلَا
تَنْهَرُ (الضحی : (۱) کی ترتیب سے ظاہر ہوتے ہیں اور دوسری جگہ گمراہ کے معنے لو جو ماغوی کے
۲
مناسبت سے درست ہیں۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۱۲، ۱۳)
يُخْدِعُونَ ، مُخَادِعَةُ سے ہے اور مُخَادِعَہ کے معنے ہیں ترک کے ۔ پس يُخْدِعُونَ اللهَ
لے نہ بہکا تمہارا صاحب۔ ہے اور سائل کو نہ جھڑ کنا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
١١۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے معنے ہوئے يَتْرُكُونَ الله ( وہ چھوڑتے ہیں اللہ کو ) جیسا کہ ایک دوسرے محل پر آیا ہے نسوا
الله (التوبة: ۶۷ ) ( چھوڑ دیا انہوں نے اللہ کو ) کیونکہ اس کے مقابل الله عز وجل کی نسبت بھی نَسِيَهُمْ
آیا ہے اور اس کے معنے بجز ترک کے اور کچھ نہیں ہیں اور يُخْدِعُونَ، خَدَعَ سے ہے اور خَدَعَ کے
معنے امساک یعنی رکھنے اور بخل کے ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہے فُلانٌ كَانَ يُعْطِي فَخَدَعَ ( فلاں دیا کرتا
تھا لیکن اب دینے سے رک گیا ہے اور بخل کرتا ہے ) اور منافقوں میں یہ وصف تھا جیسا کہ خداوند علیم
نے اور محل پر بیان فرمایا ہے کہ فَلَمَّا الهُم مِّنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا (التوبة:۷۶) ( پس جب اللہ نے
اپنے فضل سے ان کو دیا تو بخل کرنے لگے (یا) انہوں نے بخل کیا اور فرما یا هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا
تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا (المنافقون: ۸ ) ( یہ وہ ہیں جو ۔ جو کہتے ہیں کہ نہ خرچ
کروان پر جو رسول اللہ کے پاس ہیں تا کہ وہ پراگندہ ہو جاویں ) اور نفس کہتے ہیں ذات اور حقیقت
اور عین شئے اور روح اور قلب اور خون اور پانی اور جسم اور حشم اور عظمت اور عزت اور ہمت
اور اکڑ بازی اور فراخی اور تروتازگی اور کلام طویل کو اور بمعنے پاس بھی آتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے تعلم
مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ (المائدة: ۱۱۷ ) ( تو جانتا ہے اس کو جو میرے پاس ہے اور میں
اس کو نہیں جانتا جو تیرے پاس ہے ) اور علماء نے کہا ہے کہ یہ اجسام کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ خداوند
تعالیٰ کے لئے بھی آتا ہے جو کہ جسم سے پاک اور منزہ ہے جیسا فرمایا ہے كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ
الرَّحْمَةَ (الانعام: ۵۵) ( تمہارے رب نے اپنے نفس پر (یعنی اپنے پر رحمت مقرر کی ہے ) اور فرمایاؤ
يُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ (آل عمران: ۲۹) اور اللہ تم کو اپنے نفس سے ڈرا کر بچانا چاہتا ہے ) پس معنے یہ
ہوئے وہ چھوڑتے ہیں اللہ اور مومنوں کو۔ حالانکہ وہ نہیں بخل کرتے مگر اپنی جانوں پر ۔۔۔ منافقوں نے
اپنے جانوں کو اللہ کریم کی راہ میں خرچ کرنے سے روکا ۔ پس اس سے انہوں نے اپنے نفسوں کو اس
عزت و نصرت اور رزق و فلاح سے محروم کر دیا کہ جس کا خداوند کریم نے اللہ کے راستہ میں صرف کرنے
والوں کو وعدہ فرمایا ہوا تھا جیسا کہ اس نے فرمایا ہے وَ لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ
الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون: ۹) (اور اللہ ہی کے لئے عزت ہے اور اس کے رسول اور
مومنوں کے لئے لیکن منافق لوگ نہیں جانتے ) اور فرما یا انا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ
حقائق الفرقان
۱۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
سے
الدُّنْيا (المؤمن : ۵۲ ) ( ضرور ہم مدد دیتے ہیں اپنے رسولوں کو اور مومنوں کو دنیا میں ) اور فرمایا او
كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا (البقرة: ۲۶) ( جب کبھی رزق دیا جائے گا ان کو ( مومنوں کو ) اس سے )
منافق لوگ لاالہ الا اللہ کا اظہار کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے اپنے مال و جان کو
حفاظت میں کر لیں ۔ پس منافق لوگ کشتی کے کناروں کی مانند ہوتے ہیں جب اور جس طرف
ہوا چلتی ہے تو اس وقت اور اسی طرف کشتی بھی چل پڑتی ہے اور یہ بھی کچھ بعید نہیں کہ انفس
یہاں پر وہی مراد ہو جو کہ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَتُ بِأَنْفُسِهِمْ
خَيْرًا ( النور : ۱۳) ( کیوں نہ مومنوں اور مومن عورتوں نے ا- نے اپنے آپ میں اچھا گمان کیا )
اور نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ ابْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ انْفُسَكُمْ (آل عمران: ۶۲ ) ( ہم
پکاریں اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنے آپ کو اور تم کو ) میں ہے اور کوئی اور معنے انفس سے
یہاں پر نہ لئے جاویں تو اس صورت میں معنے یہ ہوں گے کہ منافق لوگ دعوی کرتے ہیں کہ ہم مومن
ہیں اور پھر وہ خود ہی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بخل کا حکم دیتے ہیں اور مومنوں پر خرچ کرنے سے
لوگوں کو روکتے ہیں اور خدع فساد کو بھی کہتے ہیں تو اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ وہ نہیں بگاڑتے
مگر اپنی جانوں کو اور شعور اس علم کو کہتے ہیں جو کہ بذریعہ حواس یعنی آنکھ، کان وغیرھما کے
حاصل ہو۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۸ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۲۶۰ تا ۲۶۲)
(1) خدعہ کا لفظ ہے ۔ سورہ بقرہ کے دوسرے رکوع میں موجود ہے۔ يُخْدِعُونَ اللهَ
وَ مَا يَخْدَعُونَ (البقرہ : ۱۰) اور سورہ نساء رکوع ۲۱ میں وَهُوَ خَادِعُهُمُ (النساء : ۱۴۳) اس کا
ترجمہ مترجموں نے دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو ۔ اور دھو کہ نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو ۔ اور اللہ تعالیٰ
دھوکہ دیتا ہے ان کو یا بجائے دھوکہ فریب دیتا ہے، دغا دیتا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔
اللہ تعالیٰ ان نا پاک معنی کی تصدیق قرآن مجید میں نہیں فرماتا۔ اس ترجمہ کے معائب یقینا
یا غالباً آپ پر ظاہر ہوں گے۔ اس لئے مجھے شاید ضرورت نہیں ۔ اب میں اس کے ایسے معنے عرض
کرتا ہوں کہ جن کی تصدیق قرآن کریم میں ہے اور لغت عرب اس کی تصدیق کرتی ہے۔
يُخْدِعُونَ اللَّهَ - يَتْرُكُونَ الله - قاموس میں ہے ۔ خَادِعُهُ يَتْرُ كُہ۔ ترجمہ اس کا چھوڑتے
حقائق الفرقان
۱۱۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں ۔ ترک کرتے ہیں اللہ کو۔ وَهُوَ خَادِعُهُمْ اور وہ چھوڑنے والا ترک کرنے والا ہے ان کو۔ قرآن
کریم میں دوسرے موقعوں پر منافقوں کے حق میں فرمایا ہے ۔ وَ تَرَكَهُمْ فِي ظُلمت (البقرة : ١٨) وَ :
يَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ (الاعراف: ۱۸۷) وغیرہ ۔
۔
يَخْدَعُونَ کے معنے يُمْسِكُونَ يَبْخُلُونَ کیا معنی؟ خادع - مزید کے معنے ہیں ۔ ترک اور
مجرد کے معنے ہیں ۔ امسك بخل اور یہ معنی صراح و صحاح و قاموس میں موجود ہیں ۔ قرآن
کریم ان معنوں کی تصدیق فرماتا ہے کہ منافق کہتے ہیں ۔ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ
حَتَّى يَنْفَضُّوا (المنفقون: ۸) اور فرماتا ہے بَخِلُوا (آل عمران:۱۸۱) اور فرماتا ہے ۔ يَبْخَلُونَ
الحکم جلد ۲ نمبر ۵ ، ۶ مورخه ۲۷ مارچ و ۶ را پریل ۱۸۹۸ء صفحه ۸)
(آل عمران : ۱۸۱)۔
11 - فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا
يَكْذِبُونَ ۔
ترجمہ ۔ اُن کے دلوں میں کمزوری ہے اس لئے اللہ نے بھی ان کی کمزوری بڑھادی اور ان کے لئے ٹیس
دینے والا عذاب ہے کیونکہ وہ غلط کہتے ہیں۔
تفسیر۔ ان کے دلوں میں ایک مرض ہے تو اللہ نے ان کے اس مرض کو بڑھنے دیا اور ان کے لئے
دُکھ دینے والا عذاب ہے یہ سبب اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔ مرض کا بڑھنا اس لئے فرمایا کہ
جب تھوڑے سے مسئلوں میں اس کی کمزوری کا یہ حال ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا تو پھر جب یہ مسئلے
بہت بڑھ جائیں گے تو یہ کمزوری اور بھی بڑھے گی ۔ پس یہ مرض روز افزوں ہے۔ اسی طرح جب
چھوٹی سی جماعت کے سامنے حق بات نہیں کہہ سکتا تو بڑی جماعت کے سامنے تو اور بھی جھوٹ بولے گا
اور یہی باتیں اس کے لئے دُکھ دینے والی ہو جائیں گی ۔ آخرت کا عذاب تو ہے ہی مگر منافق کے لئے
لے اور اُن کو گھٹا ٹوپ اندھیروں : میں چھوڑ دیا۔ ہے اور اللہ ان کو چھوڑ دیتا ہے اپنی سرکشی میں ( ناشر )
سے تم ان پر نہ خرچ کرو جو رسول اللہ کے یہاں رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ تر بتر ہو جائیں ۔ ۴۔ انہوں نے بخل
کیا۔ ۵ بخل کرتے ہیں۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
دنیا میں بھی یہ کم عذاب نہیں ۔
۱۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
زَادَهُمُ الله پر مفسرین نے بہت اختلاف کیا ہے مگر جب یہ امر واقعہ ہے تو اس پر اختلاف کیسا ؟
یہ سب کچھ نتیجہ ہے جھوٹ بولنے کا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۵)
نفاق ایک قلبی مرض کا نام ہے۔ اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ اس کے مریض میں قوت فیصلہ
بہت کمزور ہوتی ہے اور اسے کسی کے مقابلہ کی طاقت نہیں ہوتی ۔ ابتداء میں جبکہ اسلام کی جمعیت کم تھی
اور مسائل تھوڑے تھے تو ایسی حالت میں جب ان کو جھوٹ اور مداہنہ سے کام لینا پڑا حالانکہ اُس
وقت ادنیٰ سے ادنی انسان بھی مقابلہ کرتا تھا۔ تو جب اسلام کی جمعیت ترقی کرے گی اور مسائل
بڑھتے جاویں گے تو اپنی اس کمزوری کی وجہ سے ہر ایک بات اور حکم پر وہ امنا و صدقنا کہیں گے
حالانکہ ان کے دل میں وہ بات نہ ہوگی ۔ گویا اس طرح سے ان کو زیادہ جھوٹ بولنا پڑے گا اور جن جن
باتوں کو ان کے دل تسلیم نہیں کرتے ان ان باتوں کو زبان سے ماننا پڑے گا اور انجام یہ ہوگا کہ ہلاکت
کا طعمہ بن جاویں گے۔ ( البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۱۱ )
جیسے ایک مریض بعض اوقات اپنا ذائقہ تلخ ہونے کی وجہ سے مصری کو بھی تلخ بتاتا ہے وہ کہہ
دیتا ہے کہ مجھے اس سے لذت نہیں آتی۔ اس کے کہنے پر کیا انحصار ہے خدا تعالیٰ نے خود فیصلہ کر دیا
ہے فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا اور پھر صاف صاف ارشاد کر دیا لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) جس جس قدر انسان پاکیزگی تقوی اور طہارت میں ترقی کرے گا اُسی
اُسی قدر قرآن شریف کے ساتھ محبت اس کے مطالعہ اور تلاوت کا جوش اور اس پر عمل کرنے کی
توفیق اور قوت اسے ملے گی لیکن اگر خدا تعالیٰ کے احکام اور حدود کی خلاف ورزی میں دلیری
کرتا ہے اور گندی صحبتوں اور ناپاک مجلسوں اور ہنسی ٹھٹھے کے مشغلوں سے الگ نہیں ہوتا۔ وہ اگر
چاہے کہ اس کو قرآن شریف پر غور وفکر کرنے کی عادت ہو تدبر کے ساتھ اس کے مضامین عالیہ سے
حظ حاصل کرے ۔ ایں خیال است و محال است و جنون ۔
1
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۶، ۱۷)
لے اسے وہی چھوئیں گے اور سمجھیں گے جو پاک کئے گئے ہیں۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۲۰
سُوْرَةُ الْبَقَرَ
صرف زبانی دعوی کرنے والوں کے دلوں میں ، جنہیں نہ قوت فیصلہ نہ تاب مقابلہ، مرض
ہے۔ اللہ اس مرض کو بڑھائے گا اس طرح پر کہ جوں جوں اسلام کے مسئلے بڑھیں گے ان کے
دل میں شبہات بڑھیں گے یا یہ عملی طور پر انکار کریں گے ۔ پھر یہ چھوٹی سی جماعت کے مقابل
میں گیدی ہیں تو بڑوں کے سامنے کیا کچھ بزدلی نہ دکھا ئیں گے یا تھوڑے مسائل کا فیصلہ نہیں کر
سکتے تو بہت سے مسائل کا فیصلہ کیا کریں گے ۔ چونکہ انہوں نے جھوٹا دعوی ایمان کا کیا اس لئے
ان کو دکھ دینے والا عذاب ہے۔
الفضل جلد نمبر ۸ مورخه ۶ / اگست ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
جب ہمارے نبی کریم اور رسول رؤف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ سے مدینہ طیبہ میں رونق افروز
ہوئے تو چند دشٹ۔ منافق ، دل کے کمزور ، جن میں نہ قوت فیصلہ تھی اور نہ تاب مقابلہ، آپ کے حضور
حاضر ہوئے اور بظاہر مسلمان ہو گئے اور آخر بڑے بڑے فسادوں کی جڑ بن گئے ۔ وہ مسلمانوں میں آ
کر مسلمان بن جاتے اور مخالفان اسلام کے پاس پہنچتے تو مسلمانوں کی بدیاں کرتے ۔۔۔۔۔ اس شریر گروہ
کے متعلق یہ آیت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سر دست جماعت اسلام تعداد میں بہت ہی قلیل اور
تھوڑی سی ہے اور مسائل اسلام بھی جو پیش ہوئے ہیں بہت کم ہیں۔ یہ بد بخت منافق اگر اس قلیل
جماعت کے سامنے تاب مقابلہ نہیں لا سکتے اور اپنے دل کی مرض سے بزدل ہو کر مسلمانوں کی ہاں میں
بظاہر ہاں ملاتے ہیں تو یاد رکھیں ان کا یہ کمزوری کا مرض اور بڑھے گا کیونکہ یہ جماعت اسلام روز افزوں
ترقی کرے گی اور یہ موذی بدمعاش اور بھی کمزور ہوں گے۔ اور ہوں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
نیز اسلام کے مسائل روز بروز ترقی کریں گے ۔ جب یہ لوگ تھوڑے سے مسائل کا فیصلہ نہیں کر
سکتے تو ان مسائل کثیرہ کا کیا فیصلہ کر سکیں گے جو یوماً فيوماً روز افزوں ہیں۔ بہر حال ان کا مرض الله
تعالیٰ بڑھائے گا اور اسلام کو ان کے مقابلہ میں ترقی دے گا۔
رض
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۸۸)
حضرت عبد اللہ بن عباس اور عبد اللہ بن مسعود سے اور اور بہت سے صحابہ سے یہی مروی ہے کہ
مرض سے مراد شک ہے یعنی ان کے دلوں میں شک کا مرض تھا یا بزدلی اور صادق و کا ذب اور