سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 8

حقائق الفرقان
۱۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
حق و باطل میں امتیاز کرنے والی قوت کی کمی کی بیماری تھی یا حسد کی بیماری تھی جس کی وجہ سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے اقبال اور رفعت شان کو دیکھ دیکھ کر حسد اور غم کی آگ سے جل جاتے تھے
اور فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا دعا اور بے مرضا دعا اور بشارت ہے ۔ پس اس اس صورت میں ترجمہ یہ ہوگا (پس اللہ ان کی بیماری
کو زیادہ کرے ) پس وہ بزدل ہو گئے قلیل جماعت سے حالانکہ وہ روز افزوں ترقی کر رہی ہے اور
تھوڑے سے مسائل کو امتیاز نہ کر سکے حالانکہ وہ زائد ہو رہے ہیں۔
رسالت تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبرے ۔ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۲۷۶)
بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ۔ باء بمعنے سبب کے ہے اور ما مصدر یہ ہے ( جو کہ اپنے ما بعد کے فعل
کو بمعنے مصدر بنا دیتا ہے ) اور کان کا مصدر کون ہے اور یہ لغت عرب میں مستعمل ہے اور گان
دوام و استمرار کا فائدہ دیتا ہے جیسا کہ خدا وند کریم نے فرمایا ہے كَانَ اللهُ عَلِيمًا (اللہ ہمیشہ
جاننے والا ہے )۔
انسان کو جھوٹ سے بہت ہی بچنا چاہیے۔ دیکھو کہ نفاق جیسے گندے گناہ اور مرض کا سبب بھی
یہی جھوٹ ہے۔ پھر نفاق بھی ایسا کہ جس کی نسبت فرمایا ہی فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ( پس وہ رجوع نہ کریں
گے ) اور جہاں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نفاق کے علامات بیان فرمائے ہیں وہاں پر فرمایا
ہے کہ منافق کے پاس جب امانت رکھو تو خیانت کرے گا اور جب جھگڑتا ہے تو گالی گلوچ دیتا ہے اور
جب وعدہ کرتا ہے تو خلاف کرتا ہے اور جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور قرآن مجید میں جھوٹ
بولنے والوں پر لعنت آئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب دریافت کیا گیا کہ مومن سے
فلاں فلاں گناہ ہو سکتے ہیں فرمایا ہاں ۔ لیکن جب جھوٹ کی نسبت دریافت کیا گیا تو فرمایا۔ نہیں۔
الغرض کہ جھوٹ بہت بڑا مرض ہے مومن کو اس سے ہمیشہ بہت ہی بچنا چاہیے۔
( رسالت تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۸۔ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۲۸۸،۲۸۷)
زاد ۔ چونکہ ان پر یہ ابتلا نئے مسائل کی وجہ سے تھا جو کہ ان کے رسم و رواج یا عام خیالات

حقائق الفرقان
۱۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے خلاف تھے۔ اس واسطے فرمایا کہ ایسے مسائل تو دن بدن بڑھتے جائیں گے۔ ابھی قرآن شریف
نازل ہو رہا ہے ساتھ ہی ان کا مرض بھی بڑھتا جائے گا۔
عَذَابٌ أَلِيمٌ ۔ یہ لوگ ہمیشہ دکھ میں رہیں گے کیونکہ مسلمانوں کی فتوحات دن بدن ترقی
کریں گی۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲)
۱۲ ، ۱۳ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ -
الَّا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب اُن سے کہا گیا یا کہا جائے کہ ملک میں شرارت مت کرو جواب دیا ہم تو ملک کے
خیر خواہ ہی ہیں۔ سن رکھو یہ ہی ہیں شریر فسادی لیکن وہ شعور بھی نہیں رکھتے ۔ د یہی
تفسیر۔ اِذَا ظرف زمان ہے۔
یہ عطف ہے مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ الخ پر ۔ پس اول میں تو کمالِ ایمان کا ادعا ہے اور دوم میں
کمال اصلاح کا ادعا ہے۔ گویا وہ کہتے ہیں کہ ہم کامل ایمان اور کامل اصلاح والے ہیں اور اس
زمین سے مراد مدینہ منورہ کی زمین ہے اور جن کو کہا جاتا ہے یا کہا جائے وہ تو منافق ہی ہیں ۔ ہاں
کہنے والوں کا یقینی پتہ نہیں لگتا کہ وہ کون ہیں؟ آیا اہلِ اسلام ان کو یہ کہتے تھے کہ مدینہ کی سر زمین
میں فساد نہ کرو یا کہ کفار ان کو یہ کہتے تھے۔ میرا خیال ہے کہ کہنے والے کفار ہیں اور ان کے
نزد یک منافق لوگ یہ فساد کرتے تھے کہ اہلِ ایمان کے پاس جاتے اور ان سے باتیں چیتیں
کرتے ہیں تو ان کے اس ملاپ کو فساد قرار دے کر اس سے منع کرتے ہیں کہ تم ان سے
ملتے ہو اور جب ان کی اس ممانعت سے وہ باز نہ آتے تو پھر وہ کہتے کہ اچھا پھر تم بھی ان معروف
لوگوں کی مانند ایمان لے آؤ اور منافق ان کو جواب میں کہتے کہ کیا ہم بھی ان نادانوں کی طرح
ایمان لائیں چنانچہ ان کا یہ سوال و جواب بھی اس کے بعد متصل بدیں الفاظ خداوند علیم نے بیان
فرمایا ہے کہ وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا أَمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْ مِنْ كَمَا آمَنَ السُّفَهَا ( اور جب ان کو
م ان سے کیوں

حقائق الفرقان
۱۲۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
کہا جائے کہ تم ایمان لاؤ جیسا کہ وہ لوگ ایمان لائے ہیں تو کہیں گے کیا ہم ان کی مانند ایمان لائیں
جو کہ نادان ہیں ) ( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۲۹۱ تا ۲۹۴)
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں نفاق سے فساد نہ پھیلاؤ تو کہتے ہیں ہم تو طرفین میں
اصلاح کرنے والے ہیں ۔ سنو ! بے شک یہی لوگ مفسد ہیں مگر وہ سمجھتے نہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۵)
جب واعظ وعظ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ جو کام تم کرتے ہو اس کا نتیجہ خطر ناک ہے۔ تم دنیا
میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں کہ تو بہ ! ! ہم فسادی ہیں؟ ہم تو با مسلمان الله الله بابرہمن رام را رام کے
اصل پر چل کر سب کے ساتھ اپنا تعلق رکھتے ہیں اور بڑی سنوار والے ہیں ۔ اللہ فرماتا ہے الا إِنَّهُم
هُمُ الْمُفْسِدُونَ یہی بڑے مفسد لوگ ہیں کہ دعوے زبان سے کچھ ہیں ہاتھ سے کچھ کرتے ہیں۔
ایک نماز ایسی چیز ہے کہ کلمہ شہادت کے بعد کوئی عمل نماز کے برابر نہیں ۔ حضرت نبی کریم نے فرمایا
میرا جی چاہتا ہے کہ جب تکبیر ہو جائے تو میں دیکھوں کہ کون کون جماعت میں نہیں آیا اور ان کے گھر
جلا دوں ۔ مگر باوجود اس کے کئی لوگ جو نماز با جماعت نہیں پڑھتے تم ان میں سے نہ بنو۔ منافق اصل
میں بڑا مفسد ہوتا ہے اس میں شعور نہیں ہوتا۔ خدا تمہیں سمجھ دے جو میں نے کہا ہے اسے سمجھو۔
الفضل جلد نمبر ۸ مورخه ۶ راگست ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
۱۴ تا ۱۷ ۔ وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا أَمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا أَمَنَ
السُّفَهَاءُ اَلَّا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَ لكِنْ لا يَعْلَمُونَ وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا
قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ
ودید مستهزءون دور - الله اللهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ أُولَئِكَ -
الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب ان سے کہا گیا یا کہا جائے کہ دین اسلام کی باتیں مانو جیسے لوگوں نے مانیں ۔ جواب
دیا کیا ہم مان لیں جیسے مان لی بیوقوفوں نے سن رکھو یہی ہیں کم عقل بے وقوف لیکن وہ جانتے نہیں۔

حقائق الفرقان
المولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
جب ایمان داروں سے ملے کہہ دیا ہم ایمان لا چکے ہیں اور جب اپنے شریر سرداروں کے پاس گئے ، کہا
بے ریب ہم تمہارے ہی ساتھ ہیں ۔ بے ریب ہم تو ریب ہم تو صرف ہنسی میں اڑانے والے ہیں مسلمانوں کو۔
اللہ بھی ہنسی میں اڑا دے گا انہیں ۔ ابھی ان کو ڈھیل دے رہا ہے وہ اپنے بھرے اور گمراہی میں دل
کے اندھے ہو رہے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے ناکامی مول لی کامیابی بیچ کر، تو ان کی سوداگری
بے سود ہوئی اور انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں دیا اور وہ راہ یاب اور کامیاب نہ ہوئے۔
تفسیر ۔
آیا ہے اس کے معنے ایمان لانے کے ہیں نہ یہ کہ وہ ایمان لائے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ما مصدر یہ ہے ؟ یہ ہے جو کہ اپنے مابعد کے فعل کو بمعنے کو بمعنے مصدر بنا دیتی ہے لہٰذا امن جو اس کے بعد
ال جنس کے لئے ہے یعنی جنس انسان اور کبھی اس سے معتبر افراد مراد ہوتے ہیں تو اس لحاظ سے
یہاں پر کامل انسان مراد ہوں گے۔۔۔۔۔۔
سفیہ کہتے ہیں ضعیف العقل، کذاب ، جلد باز ، بڑے ظالم ، مخالف حق ، ضعیف الرائے ،
انجان کو ۔ اسی وجہ سے بچوں اور عورتوں کو سفھاء کہا گیا ہے جیسا کہ اس آیت کریمہ میں
ہے لَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ ( النساء : ٦ ) ( نہ دو ضعیف العقلوں کو اپنے مال ) یعنی بچوں اور
عورتوں کو ۔۔۔۔۔
امَنَ النَّاسُ : کمال ایمان لانا ، نامناسب کے ترک کرنے اور مناسب کے کرنے کے ساتھ
ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان من میں جو استفہام کا ہمزہ ہے یعنی دریافت کرنے کا۔ یہ یہاں پر انکار کے لئے ہے۔ پس
کیا ہم ایمان لائیں“ کا مطلب یہ ٹھہرا کہ ہم سے ایسی بیوقوفانہ حرکت کبھی نہیں ہو سکتی یعنی ہم ایسا ایمان
نہ لائیں گے۔ اور ان دونوں کے لانے سے مطلب یہ بنا کہ گویا منافقوں کو کہا گیا کہ ایسا کامل ایمان
لے آؤ جیسا کہ وہ کامل لوگ لائے ہیں ۔ ان کے فساد کے بیان کے وقت تو ان کی نسبت
لَا يَشْعُرُونَ فرمایا ہے اور ایمان کے بیان میں لا يَعْلَمُونَ فرمایا ہے اس لئے کہ فساد ایک ظاہری
اور محسوس امر ہے لہذا اس میں لَا يَشْعُرُونَ فرمایا جو کہ حواس ظاہرہ کے علم کو کہتے ہیں اور ایمان کے

حقائق الفرقان
۱۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
بہت کچھ لوازم اور آثار اگر چہ محسوس بحواس ظاہرہ ہیں لیکن چونکہ نفس ایمان امور مخفیہ سے ہے اور
حواس باطنہ سے تعلق رکھتا ہے لہذا ایمان کے بیان میں لا يَعْلَمُونَ فرمایا ہے جو کہ باطنی علوم پر بولا
جاتا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ جس طرح یہاں پر كَمَا آمَنَ النَّاسُ فرمایا ہے اس طرح کے فساد کے
متعلق گیا کو ذکر نہیں فرمایا اس لئے کہ ایمان میں تو ان کو کہا گیا ہے کہ فلاں کی مانند ایمان لاؤ
اور اس کی مثل ہو سکتی تھی لہذا یہاں پر گھا لایا گیا اور فساد میں ان کے واقعی فساد کا بیان ہے اور
چونکہ منافقوں کا فساد بے مثل تھا اور اس کے بے مثل ہونے کا بیان کرنا مقصود تھا لہذا فساد کے بیان
میں گما کو ذ کر نہیں کیا ۔ (رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۸ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۳۰۳، ۳۰۴)
جب ان سے کہا جائے کہ ایمان لاؤ جیسے کہ عام لوگ ایمان لائے تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں
جیسے یہ کم عقل لوگ ایمان لا رہے ہیں ۔ سُنو ! ! لا رہے ہیں ۔ سُنو ! یہی بے عقل ہیں ولیکن یہ علم انہیں کہاں کہ اپنی بے عقلی کو
سمجھیں ۔۔۔۔۔ جب وہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے سرداروں
کے پاس تنہا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو انہیں خفیف بنانے والے ہیں۔
هزوا کے معنے ہیں کسی کو خفیف بنانا اور یہ ٹھٹھے کا لازمہ ہے۔ اللہ انہیں ذلیل کرے گا اور ان کو ڈھیل دیتا
ہے وہ الہی حد بندیوں سے گزر کر اندھے ہو رہے ہیں يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ کا لمبا جواب دینے کی ضرورت
نہیں ۔ چونکہ اس ملک کے لوگ عربی سے نابلد ہیں اس لئے انہیں یہ سمجھانا کہ مشاکلت کے لئے ہے
فضول ہے سیدھا جواب یہی ہے جو ہم نے معنوں میں ظاہر کیا۔ یہی لوگ ہیں کہ جنہوں نے ضلالت کو
ہدایت کے بدلے خرید لیا۔ تو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا اور وہ ہدایت یاب نہ ہوئے ۔
اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدی پر اعتراض ہے کہ جب ان کے پاس ہدایت نہیں تو یہ خریدو
فروخت کیسی؟
اس کا جواب ایک تو یہ ہے کہ ان کو ہدایت لینی چاہیے تھی پر انہوں نے نہ لی ۔ دوم یہ کہ انسان کی
فطرت میں ہدایت کا مادہ ہے مگر انہوں نے اس کے بدلے گمراہی کو لیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۵)

حقائق الفرقان
۱۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ تعالیٰ نے اس ( سورۃ فاتحہ ۔ ناقل ) میں تین فرقوں کا ذکر کیا ہے ۔ ایک اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
۲۔ ایک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ ۳۔ ایک الضَّالِّينَ ۔ میرا اعتقاد ہے کہ تمام قرآن سورہ الحمد کی تفسیر ہے
اور اس میں ایک خاص ترتیب سے انہی تین گروہوں کا ذکر ہے چنانچہ سورہ بقر ہی کولو کہ هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ میں مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کا ذکر ہے إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِم كا اور أُولَئِكَ الَّذِينَ
اشْتَرَوُا الضَّلَلَةَ بِالْهُدَی میں ضالین کا ۔
یہ ابتداء کا حال ہے اب جہاں قرآن ختم ہوتا ہے وہاں سورۃ نصر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ
میں مُنْعَمْ عَلیہم کا بیان ہ اور تبت یدا ابي لَهَبٍ میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا اور هُوَ الهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدُ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ میں ضالون کی تردید ہے اس واسطے ہم واسطے ہم کو چاہیے کہ
بہت فکر کریں اور اپنا آپ محاسبہ کریں اپنے اعمال کو دیکھیں کہ ہم کس فریق کے کام کر رہے ہیں آیا
مُنْعَمُ عَلَيْهِم كے يا مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے یا ضالین کے
منعم علیہم
تم ان تین گروہوں کے اوصاف پر غور کرو مُنْعَمْ عَلَیہم گروہ کے لئے سب سے پہلی صفت
بیان کرتا ہے کہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ایمان بالغیب ایسا ضروری ہے کہ دنیا کا کوئی کام اس کے بغیر نہیں
ہوتا۔ پہاڑے ، مساحت ، اقلیدس، طبعیات سب کے لئے فرضی بنیاد پر کام ہوتا ہے یہاں تک
کہ پولیس بھی ایک بد معاش کے کہنے پر بعض مکانوں کی تلاش شروع کر دیتی ہے تو کیا وجہ کہ
انبیاء کے کہنے پر کوئی کام نہ کیا جائے جس کا تجربہ بارہا کئی جماعتیں کر چکی ہیں ۔ پھر فرمایا
يُقِيمُونَ الصَّلوةَ دعاؤں میں نمازوں میں قائم رہتے ہیں ، وہ مالوں کو خرچ کرتے ہیں بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
اور مِنْ قَبْلِكَ اور آخرت پر ان کا ایمان ہوتا ہے۔
ا جس وقت اللہ تعالیٰ کی مدد ظاہر ہو جائے فتح مکہ ہو ۔ ۲ے ہلاک ہو گیا غصیلا مغرور اور تباہ ہو گیا۔ سے وہ اللہ
ایک ہی ہے ( تو اسی ایک کا ہو جا۔ اللہ بے نیاز ہے ( صرف اسی کا نیازمند بن ) ۔ نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا
گیا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
دوسرا گروہ
۱۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر دوسرے گروہ کی صفات بیان کیں کہ ان کے لئے تذکیر و عدم تذکیر مساوات کا رنگ رکھتی
ہے۔ وہ سنتے ہوئے نہیں سنتے ۔ ان میں عاقبت اندیشی نہیں ہوتی صم بکم ہوتے ہیں پھر انہی کی
نسبت اخیر قرآن میں فرمایا کہ ایسے لوگوں کو مَا كَسَب یعنی جتھا اور مال دونوں پر بڑا گھمنڈ ہوتا
ہے مگر خدا تعالیٰ دونوں کو غارت کر دیتا ہے ۔
منافقين
پھر تیسرے گروہ ضالون کا ذکر فرمایا کہ ان کو صفات النبی کا صحیح علم نہیں ہوتا اور ان میں نہ تو
قوت فیصلہ ہوتی ہے نہ تاب مقابلہ ۔ قرآن شریف کے ابتداء کو آخر سے ایک نسبت ہے۔ پہلے
مُفْلِحُونَ فرمایا ہے تو اذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ میں اس کی تفسیر کر دی اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ میں اور ضَالِین کا رَوْ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ میں کر دیا ہے۔ غرض عجیب
ترتیب سے ان تینوں گروہوں کا ذکر کیا ہے۔ ان سب کی صفات بیان کر کے میں تمہیں مکر رنصیحت کرتا
ہوں کہ تم سوچو مُنْعَمُ عَلَيْهِمُ میں سے ہو یا مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں ۔۔۔۔۔۔ یا ان لوگوں میں جن کو
ضالین کہا گیا ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰)
الحمد میں تین قوموں کا ذکر فرمایا ہے۔ ایک منعم علیہم ۔ دوم مغضوب علیہم ۔ مغضوب کا فاعل نہیں
بیان کیا۔ کیونکہ ان پر خالق بھی غضبناک ہے اور مخلوق بھی۔ سوم ضالین کا۔ اب اس کی تفصیل میں پہلے رکوع
میں منعم علیہم کا بیان کہ وہ ایمان بالغیب رکھتے ہیں۔ مقیم الصلوۃ ہوتے ہیں - مُنْفِقٌ فِي سَبِيلِ اللهِ
ہوتے ہیں ۔ مومن بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ہوتے ہیں اور مومن بالآخر - اس کے بعد
مغضوبوں کا ذکر کیا کہ ان کے دل حق کے شنوا زبان حق کی گویا نہیں ہوتی اور بہرے اندھے تکالیف
کے لحاظ سے عذاب میں ہوتے ہیں۔ اس لئے فرمایا وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (البقرة: ۸) اب فرماتا
ے اور اُن کے لئے بڑا عذاب ہے۔

حقائق الفرقان
۱۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہے کہ ضال لوگ کس طرح ہوتے ہیں؟ یہ بیان دو رکوع میں ہے۔ چنانچہ أُولئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوا
الضَّللَةَ بِالْهُدى (البقرۃ: ۱۷) فرما کر بتا دیا کہ یہ ضالین کا بیان ہے جنہوں نے ہدایت کے بدلے
ضلالت کو مول لیا ہے۔ اور اس سے ا سے اگلے رکوع میں يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا
يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرۃ: ۲۷) فرمایا کہ ضالین وہ ہیں جو بد عہد ہیں۔ غرض أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
کا نام متقی، مغضوب کا نام لا يؤمن ۔ ضالین کا ذکر ان دورکوعوں میں ہے۔
اب ایک اور بات قابل سمجھنے کے ہے۔ بہت سے لوگ پڑھے ہوئے یا ان پڑھ ایسے ہیں کہ انہوں
نے غضب ڈھایا ہے کہ وہ عمل کو جزو ایمان نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں عمل ہو یا نہ ہو عقیدہ تو اچھا ہے۔ بعض
لوگوں نے تو یہاں تک اس میں غلو کر لیا ہے کہ وہ دعوی ایمان بالله و بالآخرہ کا کرتے ہیں حالانکہ وہ
مومن نہیں ہوتے۔ ”ما“ کے بعد جو ”ب“ آئے تو معنے بالکل کے ہوتے ہیں۔ یعنی بالکل مومن نہیں ۔
اب تم اپنی اپنی جگہ غور کرو کہ تمہارے اس دعوے کے ساتھ کہ ہم مومن ہیں، ہم احمدی ہیں،
ہم مرزائی ہیں، دلائل کیا ہیں ؟ ایسا نہ ہو کہ تم کہو - آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ (البقرة:9) اور خدا تعالیٰ
لد
فرمائے وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرة : ٩)
لوا لئے دیکھو ! ایسے لوگوں کے لئے
فرماتا ہے کہ ان کے افعال کو دیکھیں تو اللہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ کہیں
مخلوق کا لحاظ ہے کہیں رسم و عادت کا کہیں دم نقد فائدے کا۔ مگر انہوں نے اللہ کو کیا چھوڑنا ہے اپنے
تیں محروم کیا ہے ۔ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (ال عمران:۹۸) اور اس کا وبال ان کی اپنی جان
پر ہے۔ ہمارے نبی نے تو تصدیق کو بھی اعمال سے گنا ہے۔ فرما یا النَّفْسُ تَمَتَّى وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ
يُصَدِّقُ (بخاری - کتاب القدر) انسان کا نفس کچھ خواہشیں کرتا ہے جن کا علم کسی کو نہیں ہوتا اور شرمگاہ
لے یہی لوگ ہیں جنہوں نے ناکامی مول لی کامیابی بیچ کر ۔ ۲ بہکاتا ہے اس سے بہتوں کو اور راہ پر لاتا ہے اس ہے سے لاتا
سے بہتوں کو اور وہ تو گم راہ نہیں کرتا اس سے کسی کو مگر بدکار (گم راہ ہوتے ہیں ) ۔ (ناشر) سے ہم نے اللہ اور
قیامت کے دن کو مانا۔ ہے حالانکہ وہ ماننے والوں میں نہیں۔ ۵ تو بے شک اللہ بے پرواہ ہے سب جہان
سے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
اس کی تصدیق کرتی ہے۔ گو یا عمل کا نام بھی تصدیق ہے۔ غرض اعمال ایمان کا جزو ہیں ۔
الفضل جلد نمبر ۸ مورخه ۶ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
لَقُوا ، لقی کی جمع ہے لِقَاء سے، جس کے معنے قرب کے ہیں۔ پس لَقِی کے معنے ہوئے قَرُبَ
نزدیک ہوا اور لقُوا کے معنے ہوئے وہ نزدیک ہوئے ۔ جیسا کہ قرآن مجید کے ایک اور مقام پر آیا
ہے کہ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعُنِ ( ال عمران : ۱۶۷) ( جس دن قریب قریب ہوئیں دو جماعتیں ) اور اس
کے معنے ملنے کے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی قریب ہی ہے۔
خَلَوْا، خَلی کی جمع ہے جس کے معنے ہیں مضی گیا۔ جیسا کہا کرتے ہیں الْقُرُونُ الْخَالِيَةُ
گذشتہ صدیاں ۔ اور جب خلا کے بعد باء آتا ہے تو اس کے معنے اکیلا ہونے کے ہوتے ہیں جیسا
که خَلَوْتُ به ( میں اس کے ساتھ اکیلا ہوا)۔
شیطن کے لفظ میں اختلاف ہے کہ یہ شَطَنَ سے ، یا شیط سے، پس اگر اوّل سے ہے تو اس
کے معنے ہوئے بہت دُور ہونے والا کیونکہ شَطَنَ بمعنے بَعْدَ ( دُور ہوا) کے آیا ہے اور اگر دوم سے
ہے تب اس کے معنے ہوئے ، بہت ہلاک ہونے والا اور بہت بطلان والا ۔ کیونکہ شیط ہلاکت
اور بطلان کو کہتے ہیں اور ہر ایک سرکش چیز کو شیطان کہتے ہیں اور یہاں پر جو شَیطِينِهِمْ آیا ہے
اس سے مراد ان کے سردار اور بڑے ہیں ۔ حضرت ابن عباس اور ابن مسعود اور اور بہت سے
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے فرمایا ہے کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو کہ کفر میں ان کے سردار
تھے ۔ جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے کہ وہ کہیں گے کہ اِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا
السبيلا (الاحزاب : ۶۸ ) ( بے شک ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی تو انہوں نے
ہم کو اس راستہ سے بہکا دیا ) اور انھا اس خبر کے لئے آتا ہے جس سے مخاطب جاہل نہ ہو اور نہ اس کی
صحت سے انکار کرتا ہو۔ دلائل الاعجاز میں عبد القاهر جرجانی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے اِستهزاء حقیر
کرنے اور جاننے اور اہانت کرنے کو کہتے ہیں اور یہ لفظ هَزَئ سے بنایا ہوا ہے اور هَزَئ کہتے ہیں
ہلکا پن اور ہلتے ہلانے کو۔ چنانچہ کہا جاتا ہے ناقةٌ تهزا ( اونٹنی تیز اور ہلکی چلتی ہے )
رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۸۔ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۳۰۹،۳۰۸)

حقائق الفرقان
۱۳۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا ( البقرة : ۱۵) یہ آیتیں سورۃ بقرہ کے دوسرے رکوع کی
ہیں۔ الحمد شریف میں خدا تعالیٰ نے تین راہیں بتائی ہیں ایک انْعَمْتَ عَلَيْهِم کی راہ ۔ دوسرے
مَغْضُوبِ ۔ تیسرے الضَّالِّین کی راہ ۔
انْعَمْتَ عَلَيْهِم کے معنے خود قرآن شریف نے بتائے ہیں کہ وہ انبیاء، اصدقاء، شہداء اور
صالحین کی جماعت ہے۔
انبیاء وہ رفیع الدرجات انسان ہو الدرجات انسان ہوتے ہیں جو خدا سے خبریں پاتے ہیں اور مخلوق کو پہنچاتے
ہیں ۔ پھر وہ راستباز ہیں جو انبیاء کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر وہ لوگ ہیں جن کے لئے وہ
باتیں گویا مشاہدہ میں آئی ہوئی ہیں اور پھر عام صالحین ۔
اس گروہ کی تفسیر خدا تعالیٰ نے آپ ہی سورۃ بقرۃ کے شروع میں بیان کر دی ہے کہ ہدایت
کی راہ کیا ہے؟ وہ یہ کہ ؟ وہ یہ کہ اللہ پر ایمان لائے ، جزا ، جزا وسزا پر ایمان لاوے اور پھر اللہ ہی کی نیاز مندی
کے لئے تعظیم لامر اللہ کے واسطے نمازوں کو درست رکھنا اور شفقت علی خلق اللہ کے واسطے جو کچھ
اللہ تعالیٰ نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کریں ۔
پھر اس بات پر ایمان لاویں کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے تسلی اور تعلیم پا کر دنیا کی اصلاح کے سے کسی اور مقیم پا کر دنیا کی اصلاح ہے
لئے معلم اور مزکی آئے ہیں ۔ یاد رکھو صرف علم تسلّی بخش نہیں ہو سکتا جب تک معلم نہ ہو ۔ بائبل
میں نصیحتوں کا انبار موجود ہے اور عیسائی بھی بغل میں کتاب لئے پھرتے ہیں ۔ پھر اگر ایمان
صرف کتابوں سے مل جاتا تو کیا کمی تھی مگر نہیں ایسا نہیں ۔ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو بھیجتا ہے جو
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ (الجمعة: الجمعة : (۳) کے مصداق ہو۔ ہوتے ہیں۔
ان مزکی اور مطہر لوگوں کی توجہ، انفاس اور روح میں ایک برکت اور جذب ہوتا ہے جو ان کے
ساتھ تعلق پیدا کرنے سے انسان کے اندر تزکیہ کا کام شروع کرتا ہے۔ یاد رکھو انسان خدا کے حضور
نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ کوئی اس پر خدا کی آیتیں تلاوت کرنے والا اور پھر مزگی کرنے والا اور پھر علم
ا جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنا تا اور ان کو پاک صاف کرتا اور ان کو کتاب و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اور عمل کی قوت دینے والا نہ ہو۔ تلاوت تب مفید ہو سکتی ہے کہ علم ہو اور علم تب مفید ہو سکتا ہے جب عمل
ہو اور عمل تزکیہ سے پیدا ہوتا ہے اور علم معلم سے ملتا ہے۔
بہر حال مومنوں کا ذکر ہے کہ ان کو ایمان بالغیب کی ضرورت ہے جس میں ، حشر و نشر ، صراط
جنت و نارسب داخل ہیں۔ یہ اس کا عقیدہ اول درست ہو جائے تو پھر نماز سے امر الہی کی تعظیم پیدا
ہوتی ہے اور خدا کے دیئے ہوئے میں سے خرچ کرنے سے شفقت علی خلق اللہ ۔ پھر برہموؤں
کی طرح نہ ہو جاوے جو الہام کی ضرورت محسوس نہیں کرتے بلکہ وہ اس بات پر ایمان لائے
کہ خدا تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا کلام اتارا اور آپ سے پہلے بھی اور آپ کے بعد
بھی مکالمات الہیہ کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔ یہ تو منعم علیہ گروہ کا ذکر ہے۔
اس کے بعد وہ لوگ مغضوب ہیں جو خدا تعالیٰ کے ماموروں کے وجود اور عدم وجود کو برابر سمجھ
لیتے ہیں اور ان کے اندار اور عدم انذار کو مساوی جان لیتے ہیں اور پروانہیں کرتے اور اپنے ہی
علم و دانش پر خوش ہو جاتے ہیں وہ خدا کے غضب کے نیچے آجاتے ہیں ۔ یہی حال یہود کا ہو ا۔
پھر تیسرا گر وہ گمراہوں کا ہے جن کا ذکر ان آیات میں ہے جو میں نے پڑھی ہیں۔ ان کے
کاموں میں دجل اور فریب ہوتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو کلام الہی کا خادم کہتے ہیں مگر مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ
بڑی بڑی تجارتیں کرتے ہیں مگر ہدایت کے بدلے تباہی خریدتے ہیں اور کوئی عمدہ فائدہ ان کی تجارت
سے نہ ہوا۔
ا
میرے دل میں بارہا یہ خیال آیا ہے کہ ایک تنکے پر بھی شئے کا اطلاق ہوتا ہے اور وہی شئے کا لفظ
وسیع ہو کر خدا پر بھی بولا جاتا ہے۔
یا درکھو نفاق دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ کہ دل میں کوئی صداقت نہیں ہوتی ۔ وہ اعتقادی منافق ہوتا
ہے۔ اس کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ عیسائیوں کا مذہب ہے۔ انجیل کی حالت کو دیکھو کہ اس کی اشاعت پر
کس قدر سعی بلیغ کی جاتی ہے مگر یہ پوچھو کہ اس کتاب کے جملہ جملہ پر اعتقاد ہے؟ تو حقیقت معلوم ہو
لے حالانکہ وہ ماننے والوں میں نہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
جائے گی۔ اسی طرح پر میں دیکھتا ہوں کہ خدا کا خوف اُٹھ گیا ہے۔ وہ دعولی اور معاہدہ کہ دین کو دنیا پر
مقدم رکھوں گا قابلِ غور ہو گیا ہے۔ اب اپنے حرکات و سکنات ، رفتار و گفتار پر نظر کرو کہ اس عہد کی
رعایت کہاں تک کی جاتی ہے۔ پس ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہو ایسا نہ ہو کہ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِینَ کے ا
نیچے آجاؤ۔ منافق کی خدا نے ایک عجیب مثال بیان کی ہے کہ ایک شخص نے آگ جلائی مگر وہ روشنی جو
آگ سے حاصل کرنی چاہیے تھی وہ جاتی رہی اور ظلمت رہ گئی ۔ رات کو جنگل کے رہنے والے درندوں
سے بچنے کے واسطے آگ جلایا کرتے ہیں لیکن جب وہ آگ بجھ گئی تو پھر کئی قسم کے خطرات کا
اندیشہ ہے۔ اسی طرح پر منافق اپنے نفاق میں ترقی کرتے کرتے یہاں تک پہنچ جاتا ہے اور اس کا
دل ایسا ہو جاتا ہے کہ وہ حق کا گو یا شنوا اور حق کا بینا نہیں رہتا۔ ایک شخص اگر راہ میں جاتا ہو اور سامنے
ہلاکت کا کوئی سامان ہو وہ دیکھ کر بیچ سکتا یا کسی کے کہنے سے بچ سکتا یا خود کسی کو مدد کے لئے بلا کر بیچ
سکتا ہے مگر جس کی زبان، آنکھ، کان کچھ نہ ہو اس کا بچنا محال ہے۔ یا جوج ماجوج بھی آگ سے
بڑے بڑے کام لے رہے ہیں مگر انجام وہی نظر آتا ہے۔ مومن کا کام ہے کہ جب دعویٰ کرے تو کر
کے دکھاوے کہ عملی قوت کس قدر رکھتا ہے۔ عمل کے بدوں دنیا کا فاتح ہونا محال ہے۔
یا درکھو ہر ایک عظیم الشان بات آسمان سے ہی آتی ہے۔ یہ امر خدا کی سنت اور خدا کے قانون میں
داخل ہے کہ امساک باراں کے بعد مینہ برستا ہے۔ سخت تاریکی کے بعد روشنی آتی ہے اسی طرح پر
فیج اعوج اور سخت کمزوریوں کے بعد ایک روشنی ضروری ہے وہ شیطانی منصوبوں سے ٹل نہیں سکتی بہتوں
کے لئے اس میں ظلمت اور دکھ ہو اور ایک نمک کا تاجر جواس میں جا رہا ہے اسے پسند نہ کرے۔
بہت سے لوگ روشنی سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور اکثر ہوتے ہیں جو اپنے کانوں میں انگلیاں
دے لیتے ہیں مگر احمقوں کو اتنی خبر نہیں ہوتی کہ خدائی طاقت اپنا کام کر چکی ہوتی ہے۔ غرض یہ ہے کہ
علم حاصل کرو اور پھر عمل کرو۔ علم کے لئے معلم کی ضرورت ہے ۔ یہ دعوی کرنا کہ ہمارے پاس
علم القرآن ہے صحیح نہیں ہے۔ ایک نوجوان نے ایسا دعوی کیا۔ ایک آیت کے معنے اس سے پوچھے تو
اب تک نہیں بتا سکا۔ ہمارے ہادی کامل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوتو یہ تعلیم ہوتی ہے قُلْ رَّبِّ زِدْنِي

·

آج 10 میں سے 10 باقی