سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 10

حقائق الفرقان
۱۰۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہو کر ہی مرو، فرمانبرداری جب ہو کہ جب فرمان ہو اور فرمان میں میں نے ابھی کہا ہے کہ اس دبد ہا اور
شک کی گنجائش ہے کہ کسی نے دھوکا ہی نہ دیا ہو۔ اس مشکل کی راہ صاف کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ
نے چند ضروری امور کو بیان فرمایا ہے جن سے آدمی حق و باطل میں فی الفور امتیاز کر لیتا ہے۔ میں اس کو
ایک عام فہم طریق پر بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ سنو! ہر ایک چیز خواہ وہ دکھ دینے والی ہو یا سکھ ہو یا سکھ دینے والی
دونوں کو ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا پاتے ہیں ۔ اگر تریاق کو پاتے ہیں تو سانپ بھی تو ہیں اگر
عمدہ عمدہ دوائیں اور تجربہ کار ڈاکٹر اور حاذق طبیب موجود ہیں تو مہلک بیماریاں اور ناتجربہ کار احمق مدعی
حکمت بھی پائے جاتے ہیں اور عمدہ عمدہ غلہ اور ترکاریاں پائی جاتی ہیں تو اپنے گھروں میں سنڈ اس اور
پیشاب بھی ہے اور کب اختیار میں ہے کہ دونوں چیزوں کو یکساں طور پر استعمال کر کے سکھ اٹھا سکیں۔
آپ دیکھیں گے کہ دکھ یا سکھ دینے والی چیزوں میں باہم فرق کر کے ان کو الگ کر دیا گیا ہے۔ ایک
کا نشاد کھ دیتا ہے لیکن ایک عمدہ اور مضبوط جوتا اس کو مسل دیتا ہے۔ پس کانٹوں سے سکھ دینے کے لئے
ہم سمجھتے ہیں کہ جو تا عمدہ چیز ہے اور سردی کی تکلیف میں سنجاب اور سمور اور پشمینہ اور روٹی کے لحاف
کیسی آرام دہ چیزیں ہیں جو سردی کا مقابلہ کر سکتی ہیں اور ہم خوب سمجھ سکتے ہیں کہ یہ چیزیں سردی سے
محفوظ رکھ سکتی ہیں نہ کہ برف اور اس پر سرد ہوا۔ اسی طریق پر اللہ تعالیٰ نے روحانی سکھوں اور ابدی
راحتوں کا ذریعہ جب کہ اپنا فرمان اور رضا کا حصول رکھا ہے اور وہ بدوں ان لوگوں کے جو اس کی
طرف سے آتے ہیں ظاہر نہیں ہوتی اس کی شناخت کے اسباب بھی ضرور ہی رکھ دیئے ہوں گے تا کہ سیچ
اور جھوٹ میں صاف تمیز ہو سکے ۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اور اس لئے آتے ہیں کہ
ہم کو اس راہ کا ۔ راہ کا پتہ دیں جس پر چلنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جاتا۔ اراضی ہو جاتا ہے ان میں اور اس مخلوق میں جو بچھوؤں
سانپوں کی طرح دکھ دینے کو تیار رہتی ہے امتیاز اور تفریق کے ذریعے رکھ دیئے ہیں جن سے صاف
معلوم ہو جاتا ہے کہ راستبازکون ہے اور جھوٹا کون ہے؟ مگر ہاں سلیم دل اور حق کی تلاش کی پیاس ہو۔
موٹی عقل والا بھی جس طرح کانٹے کی تکلیف محسوس کر کے جوتا پہن لیتا ہے اور سردی کے لئے گرم کپڑا
پہن کر آرام پاتا ہے۔ اندرونی دکھوں کو محسوس کرنے والا اور روح اور اخلاق کے علاج کو چاہنے والا

حقائق الفرقان
١١٠
سُورَةُ آل عِمْرَان
ذرہ اسی لطیف عقل سے کام لے تو راست باز کو پہچان سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے تو محض اپنے فضل سے
اس کو واضح کر دیا ہے۔ پھر وہ کیا بات بتلائی جس سے اس راہ حق پر ہم پہنچ سکیں۔ دیکھو یہ تو ایک مانی
ہوئی بات ہے کہ دکھ دینے والی چیزوں میں سے خانہ جنگیاں اور تفرقے بھی ہیں کوئی گھر اور بستی جب
کہ اس میں اختلاف اور پھوٹ ہو کبھی آباد نہیں رہ سکتی ۔ بڑے سے بڑا دکھ جو انسان کو مشکلات اور
مصائب میں ڈالتا ہے پریشانی اور پراگندگی ہے اور یہ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس کے مریض کو
سخت درد اور دکھ کا سامنا ہوتا ہے۔ اب اس مرض کا علاج جو بتلائے اور وہ کارگر اور مفید اور مجرب
ثابت ہو اس کی صداف اس کی صداقت اور حذاقت میں کیا کلام ہو سکتا ہے اور یہ ایک مسلم بات ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے پیشتر عرب کی حالت وحدت اور امن کے لحاظ سے کیسی خطر ناک تھی ان
میں بہت بڑی عداوت پھیلی ہوئی تھی ذرا ذراسی بات پر خاندانوں کے خاندان کٹ مرتے تھے اور اس
کو سب محسوس کرتے تھے کہ یہ بہت خطرناک شئی ہے ۔ ( الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۵)
۱۰۴ - وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۚ وَكُنتُمْ
عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَتِهِ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ -
ترجمہ اور مضبوط پکڑو، اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ سے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہو
اور اللہ کے احسان نہ بھولو جو تم پر ہیں وہ دن یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اُسی نے
تمہارے دلوں میں الفت پیدا کی تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے اور تم آگ کے گڑھے کے
کنارے پر تھے تو اس نے تم کو اس سے بچالیا اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنی نشانیاں
تمہارے لئے تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔
تفسیر ۔ اور سب کے سب مل کر اللہ کے دین کو مضبوط پکڑو اور فرقہ فرقہ مت بنو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)

حقائق الفرقان
سُورَةُ آل عِمْرَان
حَبْلِ الله - قرآن شریف اور اسلام ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۷)
وَاعْتَصِمُوا ۔ اپنے آپ کو دکھوں سے بچالو۔ کس ذریعہ سے؟
بِحَبْلِ اللهِ ۔ ایک اللہ کا رسن ہے اس پر دو قو میں زور لگا رہی ہیں تم سارے مل کر زور لگاؤ تا
ذلت اور شکست کے دُکھوں سے بچ جاؤ ۔ ہمارے زمانہ طالب علمی میں یہ رشتے کا کھیل نہیں ہوتا تھا مگر
اب تو سکولوں میں یہ کھیل رائج ہے۔ اس لئے اس آیت کی خوب سمجھ آ سکتی ہے۔
شفا - کناره
منَ النَّارِ - غضب ، غیظ ، کینے ، ایک دوسرے کی جلن ۔
فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا - ان تمام جہنموں سے قرآن نے نکالا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶ ، ۳۷ مؤرخہ یکم، ۸ رجولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶)
دنیا میں اختلاف ہے ہر ایک کا مذاق جدا جدا ہے ۔ مگر باوجود اس قدر اختلاف کے پھر بھی
ان میں ایک وحدت ہے۔ خدا تعالیٰ واحد ہے اس لئے وہ چاہتا ہے کہ وحدت پیدا ہو۔ فرماتا ہے
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا (ال عمران : ۱۰۴) یعنی تم سب کے سب مل کر اللہ کے رسے کو مضبوط پکڑ
لو۔ تمہاری کھیل جو رسہ کھینچنے کی ہے اس سے مجھے یہ نکتہ سوجھا ہے کہ جیسے وہاں فریق مقابل کو زک دینے
کے لئے ضروری ہے کہ سب کے سب یک دل ہو کر با وجود اختلاف قومی و خیالات زور لگاتے رہیں ۔
اسی طرح اللہ کے رسے کو جس سے مراد قرآن مجید ہے دوسری قوموں کی زد سے بچانے کے لئے
ضروری ہے کہ تم مل کر کام کرو۔
قرآن مجید پر تمام قو میں تمدنی، تاریخی، طبعی علمی، عقلی غرض کہ ہر طرح کے اعتراض کر رہی ہیں
اور چاہتے ہیں کہ قرآن مجید کی تعلیم کو نہ پھیلنے دیں۔ پس تمہیں چاہیے کہ ان کا زور توڑنے کے لئے
اپنے میں علمی قوت پیدا کرو اور اتفاق سے رہو۔
وحدت کے لئے ایک اختلاف کی بھی ضرورت ہے۔ دیکھو اگر رسے کے کھیل میں دوسری طرف
مخالف زور لگانے والا کوئی نہ ہو تو یہ کھیل ہو ہی نہیں سکتا ۔ اسی طرح ( حبل اللہ ) قرآن مجید کے مقابل میں

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ آل عِمْرَان
زور لگانے والے لوگ بھی ضرور ہونے چاہئیں تھے۔ پر اب ضرور ہے کہ تم اتفاق سے یک دل اور یک
جان ہو کر زور لگاؤ تا ایسا نہ ہو کہ فریق مخالف فتح پائے۔ (البدر جلد ۷ نمبر ۳۶ مؤرخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ صفحه ۵)
دیکھو میں تمہیں دردِ دل سے کہتا ہوں کہ وحدت بڑی چیز ہے اور ہر قسم کی کامیابیوں کی جڑ
ہے۔ صحابہ کرام نے اس کا مزہ چکھا ہے۔ ان کی قوم ایک کسمپرس حالت میں تھی ۔ صرف وحدت کے
ذریعے ساری دنیا میں عظیم الشان اور مظفر و منصور ہو گئی ۔
جب تک ہر ایک آدمی اپنے اغراض کو چھوڑ کر دوسرے کی ہمدردی میں فنا نہ ہو جاوے یہ بات
حاصل نہیں ہوتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ عمائد مکہ کو دعوت دی اور کہا کوئی تم میں سے
ہے جو ہمارا بوجھ اٹھا سکے۔ علی اس وقت ایک نو جوان لڑکے تھے ۔ آنکھیں بھی اس وقت خراب تھیں۔
بڑی جرات سے کہا کہ میں حاضر ہوں یا رسول اللہ ! اُس وقت لوگوں نے ہنسی اڑائی مگر خدا کے نزدیک
یہ قول ایسا قابلِ قدر تھا کہ تیرہ سو برس گزر گئے اور مولیٰ مرتضی کی اولاد کا بچہ بچہ سید (سردار ) کہلاتا
ہے۔ وہ سچا خادم بنا تو خدا نے اسے مخدوم بنا دیا۔
ايته ۔ یہ خدا کی خدائی کے نشانات ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۶، ۶۷)
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تفرقہ ڈالنے اور تفرقہ بڑھانے والی باتیں چھوڑ دیں ۔ ایسی
لغو بحثوں سے جن سے نہ دین کا فائدہ نہ دنیا کا ، مونہہ موڑ لو اور سب سے مل کر وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ کا،
جميعا کہ حبل اللہ قرآن مجید کو محکم پکڑو ۔ دیکھو! لڑکوں میں ایک رشتے کا کھیل ہے۔ اگر ایک طرف
کے لوگ اور باتوں میں لگ جاویں تو وہ رستے میں کس طرح جیت سکتے ہیں ۔ اسی طرح اگر تم اور
بحثوں میں لگ جاؤ گے تو قرآن مجید تمہارے ہاتھوں سے جاتا رہے گا۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۲۹ جون ۱۹۱۱ ء صفحه ۲)
البی رسن (قرآن) کے ساتھ اکٹھے ہو کر اپنا بچاؤ کرو اور الگ الگ نہ ہونا۔ اس آیت کریمہ
میں ایک حکم ہے کہ ایسا کرو اور دوسری نہی ہے کہ ایسا نہ کرو۔ امر و حکم میں ارشاد ہے کہ ایک ہو جاؤ۔

حقائق الفرقان
۱۱۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
پس شخصی وحدت تو یہ تھی کہ ہر ایک انسان کا دل و زبان اور اس کے تمام اعضاء میں باہم وحدت ہو۔
ایسا نہ ہو کہ دل میں کچھ ہے اور زبان پر کچھ اور آنکھ کچھ اشارہ کرتی ہے اور اعضاء کچھ اور کہتے ہیں
اور قومی وحدت یہ تھی کہ باہم ایسے تنازع نہ ہوتے ۔ امانت جسے رعایا کہتے ہیں کو عام تکلیف نہ پہنچتی
بلکہ اس امانت الہیہ کو ہر طرح آرام و راحت ملتی اور خود غرضی اور لالچ دینا جو رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ
ہے پھوٹ کا موجب نہ ہوتا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷۸)
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا ۔ سب کے سب مل کر حبل اللہ کو پکڑ لو۔ مجھے نہایت رنج اور قلق
سے کہنا پڑتا ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ حبل اللہ یعنی قرآن کریم کو مضبوط پکڑنا چاہیے تھا
مگر اس کی پرواہ نہیں کی جاتی۔ تمہاری کوئی حرکت اور سکون ، کوئی رسم اور پابندی اس رسن سے الگ
نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کو سپر بنانے کے واسطے اس کی رضا مندی کی راہوں کو معلوم کرنا از بس ضروری تھا اور
وہ بیان ہوئی ہیں قرآن کریم میں ۔ اس لئے اس کو مضبوط پکڑنے کا ارشاد ہوا ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۶)
ہر مدرسہ میں ایک رسہ ہوتا ہے۔ کچھ لڑ کے ایک طرف سے پکڑتے ہیں اور کچھ دوسری طرف
سے اور آپس میں کھیلتے ہیں۔ کبھی وہ فتح پالیتے ہیں اور کبھی وہ۔ اور کبھی رستہ بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر
اللہ کریم فرماتا ہے ہم نے بھی ایک رستہ بھیجا ہے مگر سب مل کر ایک ہی طرف کھینچو۔ تفرقہ، رنج ، بغض
اور عداوت کو بالکل چھوڑ دو ۔ ایسی کوئی بات تم میں نہ پائی جاتی ہو جس سے تفرقہ پیدا ہو ۔ دیکھو تم
طالب علموں میں سے کسی کا باپ اعلیٰ عہدہ پر ہے۔ کوئی خوبصورت ہے۔ کسی کے پاس مال و دولت
ن ہے کوئی عقلمندی کا دعوی کرنے والا ہے۔ کوئی طاقت والا ہے مگر ان پر نازمت کرو اور بھول میں
مت پڑو۔ یاد رکھو اللہ ایک دن میں تباہ کر دیا کرتا ہے۔ بڑے بڑے امیروں اور دولتمندوں کے
بچوں کو میں نے بھیک مانگتے اور بھیک مانگ کر مرتے دیکھا ہے اور بعضوں کو میں نے اپنے والدین کو
گالی نکالتے دیکھا ہے کہ انہوں نے یہ پختہ حویلیاں اور درودیوار ایسے بنائے ہیں اور ایسے محل بنا کر مر
گئے ہیں کہ ہم آسانی سے بیچ بھی نہیں سکتے ۔ (الحکم جلدا انمبر ۳۱ مؤرخہ ۳۱ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۱۲)
لے ہر برائی کی جڑ۔

حقائق الفرقان
االه
سُورَةُ آل عِمْرَان
پھر اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ - الآيه ۔ اس انعام الہی کو
یاد کرو جو تم پر ہوا ہے۔ تم باہم دشمن تھے تمہارے دلوں میں ایسی الفت ڈالی کہ تم باہم بھائی بھائی ہو گئے۔
رات کو دشمن سوئے تھے صبح کو اخوان بن کر اُٹھے کیسا فضل ہے۔ یادرکھو جب کوئی مامور من اللہ آتا ہے
اُس وقت ایک نئی برادری پیدا ہوتی ہے، نئی اولاد پیدا ہوتی ہے اور نئے تعلقات پیدا ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس برداری کا نام اخوان رکھتا ہے۔ سارے عرب میں قریش ایک معزز اور سر بر آوردہ قوم
تھی اور قریش میں بنو ہاشم کا خاندان اور بنو ہاشم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گھرانہ ممتاز اور معزز تھا۔
پھر دنیا میں حقارت سے دیکھی ہوئی قوم غلاموں کی ہے مگر دیکھو کہ اسلامی اخوت نے کیا کرشمہ دکھایا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد بہن زینب کا نکاح زید بن حارث سے کر دیا گیا تا کہ دنیا کو
بتا یا جاوے کہ اخوت اس کا نام ہے جو اسلام نے قائم کی ہے۔ بلال کا رشتہ قریش میں کرا دیا گیا۔
حسان کا رشتہ ماریہ کی بہن سے کرادیا۔ غرض یہ ایک نمونہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھایا جو
اللہ تعالیٰ کے انعام میں سے تھا۔ یہ سچی بات ہے کہ جب تک اخوت کا رنگ پیدا نہ ہو سپر بنانے کے
ایک حصہ سے محروم رہتا ہے۔ پس یا درکھو جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل اسی وقت ہوتا ہے جب اخوت
کا مرتبہ پیدا کریں۔ وہ اپنے چھوٹوں کی جو غرباء ہیں خبر گیری کریں اور کسی کو حقیر نہ سمجھیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مؤرخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ ءصفحہ ۷ )
یہ بھی مانتے ہیں کہ فعل بدوں فاعل کے نہیں ہوتا۔ غرض اس قسم کے بہت سے علوم فطرتاً دیئے
جاتے ہیں۔ پس تم اگر ان فطرتی علوم سے کام لو تو اللہ تعالیٰ پھر نفس مطہر دے کر خود قرآن مجید سکھا دیتا
ہے۔ غرض تم اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو یاد کرو کہ تم باہم اعداء تھے اس نے تمہیں بھائی بنادیا اس اخوت
کی قدر کرو اور سچے دل سے قدر کرو۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ )
عورتوں کے بارے میں مردوں کو فرمایا۔ قومونَ عَلَى النِّسَاءِ ( النساء: ۳۵) پس مردوں کا
فرض ہے کہ ان کی تادیب و اصلاح کریں نیک معاشرت رکھیں رفق و مدارات سے پیش آئیں۔ بچوں میں
ا مردم ستم اور حاکم ہیں عورتوں پر۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۱۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
بد عادتیں نہ پڑنے دیں۔ اگر ہوں تو دور کرنے کی سعی کریں۔ محلہ میں شہر میں جو بد عادات اور رسومات
رواج پذیر ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں اور ان سب کے لئے عمدہ عمدہ تدابیر سوچتے رہیں ۔ ہر
مومن اپنے نفس سے سوال کرے کہ اس نے کسی بدی کا اپنے نفس یا اپنے گھر میں یا اپنے محلہ یا اپنے
شہر یا اپنے ملک سے قلع قمع کیا ہے؟
بدیاں انسان زیادہ تر حصول رزق کے لئے کرتا ہے۔ فرمایا بسط رزق تو اللہ تعالیٰ کے
قبضہ قدرت میں ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ء صفحه (۳)
سب کے سب حبل اللہ کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ نہ کرو۔ مدرسوں میں رسہ کشی کا ایک کھیل ہوتا ہے
اور تم نے دیکھا ہو گا اس میں دو پارٹیاں ہوتی ہیں ایک ایک طرف اور دوسری دوسری طرف جس
طرف کے لڑکے وحدت کے ساتھ مل کر زور نہ لگائیں وہ جیت نہیں سکتے ۔ یہ لڑکوں کی فطرت میں ایک ۔
امر رکھ دیا ہے۔ مسلمانوں کو بھی ایک حبل اللہ دیا گیا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ سب کے سب مل کر زور لگا
دیں ۔۔۔ یا درکھو کہ اگر پوری طاقت و ہمت اور یک جہتی سے اس حبل اللہ کو مضبوط نہ پکڑو گے تو مخالفین
اس رسہ کو لے جائیں گے (خدا نہ کرے ایسا ہو ) اس رسہ کو مضبوط پکڑنے سے یہ مطلب ہے کہ
قرآن مجید تمہا را دستور العمل ہو۔ تمہاری زندگی اس کی ہدایتوں کے ماتحت ہو۔ تمہارے ہر ایک کام ہر
حرکت و سکون میں جو چیز تم پر حکمران ہو وہ خدا تعالیٰ کی یہ پاک کتاب ہو جونور اور شفا ہے۔
( بدر جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶۰۵ )
کس قدر حیرت انگیز تبدیلی اور تعجب میں ڈال دینے والی بات ہے ان سالہا سال بلکہ
صدیوں کی خانہ جنگیوں کو دور کر دینے والی صرف ایک ہی بات تھی یا کچھ اور ۔ اور وہ یہ تھی کہ وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر آئے تو بہ کرتے ۔ وہ تو بہ کچھ ایسی تھی اور اس ہاتھ میں کچھ ایسی
شفار رکھی گئی تھی کہ جو آتا اس کی تمام اندرونی بیماریاں صاف ہو جاتی تھیں اور بجائے اس کے پاکیزہ
خیالات اور سکھ دینے والی باتیں آبستی تھیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدسی قوت نے بڑے
بڑے سوچنے والے لوگوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ غرض یہ ایک بڑی بھاری شناخت صادق کی

حقائق الفرقان
١١۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہے کہ وہ ایک وحدت کی روح اپنے ساتھ لے کر آتا ہے۔
اس وقت بھی ہزاروں ہزار مولوی ، سجادہ نشین ، صوفی، مشائخ موجود ہیں اور بیشمار کتا بیں بھری
پڑی ہیں مگر دیکھو کہ کیا ان سب میں باہم اتحاد اور یگانگت ہے۔ ایک دوسرے پر کفر کے فتوے دیئے
جا رہے ہیں اگر ایک شہر کے علما کو بھی دیکھو تو معلوم ہوگا کہ ان میں باہم اتحاد نہیں ہے پھر دین کو دنیا پر
مقدم کرنے کی ہدایت کو وہ کیونکر پھیلا سکتے ہیں حقیقت میں وہ اس بات سے نا آشنا محض ہیں کہ باہم
محبت کس طرح بڑھتی ہے۔ غرض جب انسان کسی صادق کی تلاش کرتا اور اپنی اندرونی بیماریوں کو
محسوس کر لیتا ہے تو اس کو خود بخود پتا لگ جاتا ہے کہ جس کو میں نے صادق سمجھا ہے اس کے ساتھ تعلق
پیدا کرنے سے مجھے ان بیماریوں کے متعلق کیا سکھ پہنچا ہے۔ جیسے ایک سردی سے ٹھٹھرا ہوا انسان
جب روئی سنجاب یا سمور کے کپڑے پہن لیتا ہے تو اس کو واضح طور پر معلوم ہونے لگتا ہے کہ اس کو
آرام پہنچتا ہے۔ اسی طرح پر روحانی بیماریوں کا مریض جب اپنے مسیح کے پاس جاتا ہے اور اس سے
تعلق پیدا کرتا ہے تو محسوس کرتا ہے کہ مجھ سے فلاں گلی سڑی چیز اس کی اطاعت اور فرمانبرداری میں
نکل رہی ہے اور یہ فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ پس پہلی بات جو صادق کی شناخت کے لئے اور اس
برخورداری کے لئے ضروری ہے وہ ایک قسم کی وحدت اور یکتائی ہے تا کہ خدا کا فضل جو وحدت پر
نازل ہوتا ہے اس سے متمتع ہو جاؤ۔
اس وقت بھی ایک صادق اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے اور تم نے اسے پہچانا ہے مگر تم اپنے
اندر مشاہدہ کرو کہ اس کی اطاعت اور فرمانبرداری میں کیا سکھ پارہے ہو اور کون سی بیماریاں تمہاری دور
ہو رہی ہیں ۔ باہم مودت پیدا کرو کیونکہ فضل الہی کے جذب اور کشش کے لئے پہلا اصول وحدت
ہے اور سوچو کہ پہلے کن لوگوں کے ساتھ تعلق اور صحبت تھی اس کے ہاتھ پر تو بہ کرنے کے بعد کیا تبدیلی
ہوئی ۔ ایک معاہدہ ہم سے لیا جاتا ہے اور جس وقت وہ معاہدہ لیا جاتا ہے میری طبیعت گھبرا جاتی ہے
ایک انسان جس کو میں پورے شعور اور کامل بصیرت کے ساتھ یقین کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہے یہ وعدہ لیتا ہے کہ میں رنج میں ، راحت میں عسر میں، لیسر میں قدم آگے بڑھاؤں گا اور

حقائق الفرقان
۱۱۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ میں گھبرا اٹھتا ہوں اور معا میں سمجھتا ہوں کہ یہ فقرہ انسانی فطرت اور طبع
کا نتیجہ نہیں ہے انسان یہ بات ایجاد کر سکتا ہی نہیں انسان کی ایجاد تو یہ ہے کہ خالق سے خلقت رکھنی
مشکل ہے پیچھے تو بہ کر لیں گے۔ میاں ایہہ جگ مٹھاتے اگلا کس ڈٹھا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مؤرخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۶،۵ )
یا درکھو! دنیا ایک مدرسہ ہے اس مدرسہ کی رسہ کشی میں وہی کامیاب ہوگا جو حبل اللہ کو ہاتھ سے نہ
دے گا۔ پس اس وقت ضرورت ہے کہ تم میں عملی زندگی پیدا ہوا اور تفرقہ نہ ہو۔ میں پھر تمہیں اللہ کا حکم
سناتا ہوں وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا - ( بدر جلد ۱۲ نمبر ا مؤرخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۶)
تفرقہ مت کرو دیکھو تفرقہ نہ کرو اگر تفرقہ کرو گے تو جانتے ہو اس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ یہ حبل اللہ
تمہارے ہاتھ سے نکل جائے گی اور اس کے ساتھ ہی تم بھی بودے ہو جاؤ
گے خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمُ (الانفال :۴۷) تنازعہ کرو
گے تو بودے ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا نکل جائے گی پھر تمہارا جتھاٹوٹ کر قوت منتشر ہو جائے گی اور دشمن تم
پر قابو پا جائیں گے ہاں اگر تنازعہ پیدا ہو تو اس وقت تمہیں صبر سے کام لینا چاہئے ۔ الہ اللہ تعالیٰ نے یہی
ارشاد کیا ہے کیونکہ جب جھگڑا پیدا ہوتا ہے تو ایک طرف غضب آتا ہے اگر دوسری طرف بھی اس
غضب سے کام لیا جاوے تو نتیجہ اس کے سوا نہیں ہوگا کہ پھر اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے آ کر ہلاک
ہو جاؤ گے۔ پس ایسے موقع کے لئے محض اپنے کرم اور غریب نوازی سے یہ تعلیم دی کہ صبر کرو اگر صبر سے
کام لو گے تو نتیجہ کیا ہو گا اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ ( البقرۃ: ۱۵۴) تنازعہ کے باطل کرنے کا یہی طریق ہے کہ
صبر سے کام لو۔ انسان جب صبر کرتا ہے تو ایک نور اس کے قلب پر اترتا ہے جس سے اس کو سکینت
اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور وہ جوش کی آگ جو اس کے اندر بھڑکنے والی تھی بالکل ٹھنڈی ہو جاتی
ہے۔ یہ ظہور ہوتا ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ کا خدا تعالیٰ کی معیت اس طرح پر اپنا کام کرتی ہے اور پھر
جس کے ساتھ خدا ہو اس کی کامیابی اور فتح میں کیا کلام ” خداداری چه غم داری ۲ انسان خدا کی محبت
ے اور آپس میں نہ لڑو کہ ہمت ہار دو گے ، پھسل جاؤ گے اور تمہاری ہوا بگڑ جائے گی۔
اگر تو خدا تعالیٰ سے پختہ تعلق رکھتا ہے تو غم کس بات کا۔

حقائق الفرقان
۱۱۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
اگر چاہتا ہے تو اس کے لئے لازمی شرط یہی ہے کہ متقی ہو اور پھر صبر کرے مگر تم دیکھو کہ تم میں ادنی ادنیٰ
باتوں میں تنازعہ ہو جاتا ہے۔ یہاں ہمارا بازار ہے کتنی دوکانیں ہیں ان میں کتنا سودا ہے میں تو جانتا
ہوں اس کا نام بازار رکھنا بھی شرم ہے۔ بہر حال جو کچھ بھی ہے، ہے۔ ان گنتی کے دوکانداروں میں ہر
ایک یہی سمجھتا ہے کہ جو سودا اس نے رکھا ہے کوئی دوسرا نہ رکھے اور اسے ہی سارا نفع ہو۔ پھر جگہ پر جھگڑا
ہوتا ہے ایک کہتا ہے مجھے یہ جگہ ملے دوسرا کہتا ہے مجھے دو یہ۔ میں حیران ہو جاتا ہوں کہ یہ کیا کرتے
ہیں کیا ان کی غرض اتنی ہی ہے ۔ وہ مجھ سے پوچھتے تو میں انہیں بتا تا کہ اگر تم نفع چاہتے ہو تو خدا پر ۔ وہ تو بتاتا تو خدا
بھروسہ کرو کسی دوکان یا کسی سودے کو اپنا خدا مت بناؤ۔ ان پر بھروسہ کرو گے تو ہلاک ہو جاؤ گے۔
نہ دنیا کا فائدہ ہوگا اور دین بھی ہاتھ سے جائے گا ۔ نفع دینا اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور یہ اس کے
فضل سے ملتا ہے۔ ہاں تدبیر کرو مگر اپنی تدبیروں کو خدا نہ سمجھ لو اور ان پر بھروسہ نہ کرو تمہاری تجارتیں
تمہارے لئے موجب برکت دین ہوں ۔ وہ دنیا کسی کام کی نہیں جو دین کو بگاڑ دے۔ کیا دنیا میں پہلے
سے ایسے تاجر موجود نہیں جن کو دین سے واسطہ نہیں ۔ تم کوشش کرو اور خدا تعالیٰ سے توفیق چاہو کہ تمہاری
تجارتیں بھی تمہارے لئے دین ہو جائیں ۔ الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه (۳)
۱۰۵ - وَلْتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ
يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
ترجمہ۔ اور چاہئے کہ ہو تم میں سے ایک جماعت نیکی سکھانے والی جولوگوں کو بہتری کی طرف
بلائے اور ان کو اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے روکے اور یہی لوگ مظفر و منصور
ہوں گے۔
تفسیر - امه - گروه
أولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ امر بالمعروف، نہی عن المنکر کو میں نے تو آزما لیا۔ اس سے انسان
مظفّر ومنصور ہو جاتا ہے۔ ایک مظفر و منصور ہونا تو تم نے دیکھ لیا کہ میں بھی تمہیں سے ایک تھا اور تمہارا
پیر بن گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ جولائی ۱۹۰۹ صفحہ ۶۷ )

حقائق الفرقان
۱۱۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
١٠٦ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ وَ
أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ -
ترجمہ۔ اور تم نہ ہو جانا ان لوگوں کی طرح جو متفرق ہو گئے اور آپس میں جھگڑے ڈالے اس کے بعد
کہ ان کے پاس بہت کچھ نشانات آچکے۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے بڑا عذاب ہے۔
تفسیر - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا۔ دیکھو تفرقہ بہت بری چیز ہے اور اس کا انجام دکھ اور در داور
ذلت کی زندگی کے سوا کچھ نہیں ۔ عیب چینی اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کرنا چھوڑ دو۔ اس قسم کی
نازک خیالی ٹھیک نہیں کہ فلاں کی جیب میں دو پیسے ہیں شاید اس نے کہیں سے چرائے ہیں۔ اب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چور بحالت ایمان ، چوری نہیں کرتا اور جو چور ہے اس کا گویا خدا
کے رزاق ہونے پر ایمان نہیں اور چوری کو خدا کے وعدہ پر مقدم کرتے ہو ۔ اس لئے کافر ہو۔ دیکھو!
ایک شخص کہاں سے کہاں جا پہنچا۔ رسول کریم نے فرمایا کہ تم اپنے باپوں کو گالیاں نہ دو۔ صحابہ نے
عرض کیا حضرت کوئی اپنے باپ کو باپ کو بھی گالی دیتا ہے ( اب تو ہے ( اب تو بیٹے باپ کو مارتے بھی ہیں ) تو آپ نے
فرمایا جب تم نے کسی کے باپ کو گالی دی تو گویا اپنے باپ کو دی کیونکہ وہ تمہارے باپ کو گالی دے گا۔ ، با
بدی کا بدلہ بدی سے دینا گویا ایک اور بدی کرنا ہے۔ صبر بڑے بڑے پھل رکھتا ہے۔ ہم یہاں سب
کیوں آئے ۔ ہر ایک شخص اپنی اپنی نسبت جانتا ہے۔ میں تو یہاں دین سیکھنے کے لئے آیا تھا۔ ایک دفعہ مرزا
صاحب کے منہ سے اتنا نکلا تھا کہ تم اپنے وطن کا خیال تک بھی نہ لاؤ۔ سوا سکے بعد میں نے وطن کی کبھی خواہش
نہیں کی۔ یہاں میں نے مالی جانی نقصانات اٹھائے مگر صبر کیا۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ اس صبر کا اجر مجھے مل گیا
کہ میں مظفر و منصور ہو گیا۔ کوئی وظیفہ کوئی عمل تم سے الگ مجھے نہیں آتا پھر بھی میں نے وہ بات حاصل کی جو
میرے ایسے انسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتی۔ انسان کی روح میں ایک تڑپ معیت کی بھی ہے۔
اللہ وعدہ کرتا ہے کہ میں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔ ایک معمولی انسان کا ساتھ کتنی بڑی بات ہے۔ پس
جس کے ساتھ خدا ہوا سے اور کیا چاہیے۔

حقائق الفرقان
۱۲۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
غرض تفرقہ پیدا ہوتا ہے ایک دوسرے کی بات نہ سننے سے جس کی تم لوگوں کو عادت ڈالنی
چاہیے۔ میرے سامنے یہ سوال پیش کیا گیا ہے کہ مسلمان کیوں ترقی نہیں کرتے؟ یہ مسلمان کب بنیں
گے؟ میں نے اس سوال پر بہت غور کیا ہے۔ دوسری قوموں کے پاس تو تعلیم کوئی تھی نہیں مگر ضرورت
محسوس کر کے انہوں نے وحدت قائم کر لی اور اس کا پھل کھایا۔ ہندو ہیں بس ان میں دولت رام نام
چاہیے۔ پھر وہ کہہ دیں گے کہ یہ ہماری قوم کا ہے۔ پھر نع به ہماری قوم کا ہے۔ پھر نصاری ہیں انہوں نے قومی وحدت کا مسئلہ
اختیار کر لیا ہے۔ دوسرا اصل ان قوموں نے یہ سمجھ لیا کہ محنت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا پس انہوں نے محنت
اختیار کر لی ۔
مسلمان ہیں ان کو خود مذہب نے سکھایا کہ تم وحدت پیدا کرو اور محنت کرو مگر انہوں نے اس کی
کچھ پرواہ نہ کی ۔
دوسری قوموں کا یہ حال ہے کہ انہوں نے عبادت کو تو ایک خاص شخص کے گلے پر منڈ دیا ہے۔
چنانچہ میں جن راجوں کے ہاں ہوتا تھا ان میں ایک مدبر کو دیکھتا کہ وہ بڑی محنت سے کام کرتا۔ جب
نوکر آکر عرض کرتا کہ مہا راج پوجا کرتا کہ مہاراج پوجا کا وقت ہے تو وہ کہہ دیتا کسی برہمن کو چند پیسے دے کر پوجا کرالو۔ اسی
طرح عیسائی ہیں انہوں نے الا بلاء یسوع کے سر پر ڈال دی جو ان کے لئے کفارہ ہو گیا۔ اب دنیارہ گئی
سواس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے اور اس میں کامیاب ہوئے ۔ مسلمانوں نے نہ تو دین کو سنبھالا نہ دنیا
کو۔ دین کا حال تو یہ ہے کہ سرحدی مولوی ہیں انہوں نے فتوای دے دیا کہ انگریزی علاقہ سے کوئی دس
بھیڑیں لائے ایک ہمیں دے دے باقی حلال ۔ اور دنیا کا یہ کہ بس ساری دنیا میں سکتے ہیں تو مسلمان ۔
ترقی کریں تو کیونکر کریں۔ وحدت پیدا کرو تا کامیاب بنو۔ ایک دن آتا ہے کہ کچھ لوگ بے عیب
تجویز کئے جاویں گے وہ مسلمان ہوں گے۔ وہ خدا کی رحمت میں ہوں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۷)

·

آج 10 میں سے 10 باقی