سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 9
حقائق الفرقان
۹۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہی خطرناک راہ ہے۔ مومنوں کی تعریف میں فرمایا ہے يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى
جنوبهم (ال عمران : ۱۹۲) اب جو بجائے ذکر اللہ کے مخلوق کے عیب بیان کرتا پھرے وہ مومن کیسا
ہوا اور پھر اپنی غلطی پر اڑ جانا اور یہ سمجھنا کہ ہم نے خدا سے کوئی وعدہ لے لیا ہے اور بھی برا ہے۔ اپنی
آنکھ کے شہتیر کو نہ دیکھنا اور دوسروں کی آنکھ کے تنکے کو گھنونی نظر سے دیکھنا اچھا نتیجہ نہیں رکھتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶ )
١٠١ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا فَرِيقًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ
يَرُدُّوكُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ كَفِرِينَ -
ترجمہ۔ اے ایماندارو! اگر تم کہا مانو گے پادریوں کے گروہ کا تو وہ تم کو تمہارے ایمان کے بعد
پلٹا دیں گے کافر ۔
تفسیر۔ اِن تُطِيعُوا۔ یعنی جیسے یہود وغیرہ چاہتے تھے کہ اسلام ، صاحب اسلام ، اصحاب اسلام
کے اندر عیب تلاش کریں اور خود کتنے عیب دار ہوں مگر دوسروں کی معمولی خطا کو بھی گرفت کرنے سے نہ
رہیں ۔ اسی طرز عمل پر اگر تم چلو گے تو کافر ہو جاؤ گے۔
یوں تو کوئی ایسا مسلمان نہیں ہوتا جو یہودیوں کا فرمانبردار بن جائے ۔ پس تُطِيعُوا کے معنے یہی ہیں
کہ ان کے طرز عمل پر چلو گے۔ جیسے وہ عیب چینی کرتے پھرتے ہیں ایسے ہی تم کرتے رہو گے۔ تو اس کا
نتیجہ اچھا نہ ہوگا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ صفحہ ۶۶ )
١٠٣ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ
ترجمہ۔ اے ایماندارو! اللہ کو بخوبی سپر بناؤ اور اس کی نافرمانی سے ڈرو جتنا اس سے ڈرنے کا
حق ہے اور تمہاری موت اس مسلمانی طریقے کے سواکسی اور طریقے پر نہ ہو۔
تفسیر - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِہ ۔ مطلب یہ ہے کہ اے ایمان والو! تقوی
اختیار کرو جیسا کہ تقوی اختیار کرنے کا حق ہے۔ تقوی کیا ہے اور اس کا نتیجہ کیا ہے اور اس کے پہلوؤں ہے اور اس کا نتی
ے کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں۔
حقائق الفرقان
۹۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
سے انسان کس طرح آگاہ ہو سکتا ہے۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ خدا تمہیں تقوی کا حکم دیتا ہے کہ
حق تقوای ادا کرو۔ تقوی کہتے ہیں اس بات کو جس سے انسان دُکھوں اور تکالیف سے بچ سکتا ہے۔
عربی زبان میں اس کا نام تقوی رکھا ہے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران: ۱۰۳)
ایمان والو، متقی بن جاؤ اور جو تقوی کا حق ہے وہ ادا کرو اور نہ مریومگر اس حالت میں کہ تم
فرمانبردار ہو۔ گویا تم موت کو کہہ دو کہ آ جب تیری مرضی ہے تو ہم کو مسلمان پائے گی ۔
موت کا کسی کو کیا علم ہے کہ کب آ جائے گی اور یہاں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تمہیں ایسی حالت
میں موت آوے کہ تم کامل فرمانبردار ہو۔ یہ بڑا مشکل مرحلہ ہے جو کبھی طے نہیں ہو سکتا۔ جب تک
ہر گھڑی انسان موت کے لئے تیار اور فرمانبردار نہ ہو۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۲، ۲۳ مورخه ۲۱ و ۲۸ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۱۶)
اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقْتِه “ (ال عمران: (۱۰۳) قيل منسوخة بقوله " فَاتَّقُوا الله
مَا اسْتَطَعْتُمُ “ (التغابن : ۱۷ ) وقيل لابل محكمة فوز الکبیر میں ہے حق تقاته کا حکم شرک
اور کفر اور اعتقادی مسائل میں ہے اور ما استطعتم کا حکم اعمال میں ہے مثلاً جو کوئی وضو نہ کر سکے
تیم کرلے۔ جو کوئی کھڑا نماز نہ پڑھ سکے بیٹھ کر پڑھ لے اور یہ توجیہ سیاق آیت سے ظاہر ہے۔ یہ
لمسی
رد نسخ۔ تصانیف حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۷۳)
یا ۔ اے۔ أَيُّهَا ۔ سن لو تمہیں کو سناتے ہیں ۔
الَّذِينَ آمَنُوا ۔ وہ لوگ جو ایمان لائے ۔
اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ ثقته ۔ بیٹا اپنے باپ کا کہا مانتا ہے۔ شاگرد اپنے استاد کا محکوم اپنے حاکم کا۔
دوست اپنے دوست کا اور یہ سب تعلیم کسی فائدہ کے حصول پر مبنی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارا حکم اسی فائدہ کے حصول پر بنی ہے اللہ تعالی فرما
بھی مان لو تا تم فلاح دارین پاؤ ۔ وہ حکم کیا ہے؟ تقوی اختیار کرو اپنا سارا زور لگا کر۔ زورلگا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶ )
و۱۸
تنہائی میں بیٹھ کر اگر ایک شخص کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوتے ہیں کہ ایسا مکان ہو، ایسالباس
حقائق الفرقان
۹۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہو، ایسا بسترہ ہو، ایسے ایسے عیش و عشرت کے سامان موجود ہوں ، اس اس طرح کے خوشکن اسباب
میسر آ جاویں تو اس کی موت مسلمان کی موت نہیں ہو سکتی ۔ مومن اور مسلمان انسان کی تو ایسی
حالت ہو جانی چاہئے کہ مرتے وقت کوئی غم اور اندیشہ نہ ہو ۔ اسی واسطے فرمایا لا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ انْتُمْ
مسْلِمُونَ (ال عمران : ۱۰۳) یعنی فرمانبردار ہو کر مر یو۔ کس کو خبر ہے کہ موت کے وقت اس کی ہوش بھی
قائم ہوگی یا نہیں ۔ کئی مرنے کے وقت خراٹے لیتے ہیں۔ دہی بلونے کی طرح آواز نکالتے ہیں
اور طرح طرح کے سانس لیتے ہیں ۔ کئی کتے کی طرح ہاہا کرتے ہیں۔ جب یہ حال ہے اور دوسری
طرف خدا بھی کہتا ہے کہ مسلمان ہو کر مریو ، ایسے ہی رسول نے بھی کہا۔ تو یہ کس کے اختیار میں ہے
جو ایسی موت مرے جو مسلمان کی موت ہو، گھبراہٹ کی موت نہ ہو۔ اس کا ایک ستر ہے کہ جب انسان
سکھ میں اور عیش و عشرت اور ہر طرح کے آرام میں ہوتا ہے سب قوئی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ کوئی
مصیبت نہیں ہوتی ۔ اس وقت استطاعت اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا کے حکم کی نافرمانی کر کے حظ
نفس کو پورا کرے اور کچھ دیر کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔ پر اگر اس وقت خدا کے خوف
سے بدی سے بچ جاوے وے اور اس کے احکام کو نگاہ رکھے تو اللہ ایسے شخص کو لو وہ وہ ۔ موت دیتا ہے
جو مسلمان کی موت ہوتی ہے۔ اگر وہ اس وقت مرے گا جب کہ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ (القارعة :)
یعنی جب اس کی تر از وزور والی ہوگی تو وہ با مراد ہو گا اور مسلمان کی موت مرے گا۔ ورنہ ہم نے
دیکھا ہے کہ مرتے وقت عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ میں کون ہوں؟ دوسری کہتی ہے دس خاں میں
کون ہوں؟ تیسری پوچھتی ہے دسو خاں جی میں کون ہاں اور اسی میں اس کی جان نکل جاتی ہے۔
الحکم جلدا انمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۷ء صفحه ۱۱)
وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ۔ اب موت کا وقت تو معلوم نہیں ۔ بعض وقت انسان سوتا ہوتا
ہی مرجاتا ہے اور مسلمان بننے کا موقع نہیں ملتا اس لئے آج سے ہی تیاری کر لو اور ہر وقت یہی سمجھو کہ
موت قریب ہے تا تمہارا انتقال بحالت اسلام ہو۔ انسان جب کوئی نیکی شروع کرتا ہے تو ہر نیکی کا قول
یا فعل یا عمل دوسرے نیک قول یا فعل یا عمل کو پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔ گویا ایک نیکی دوسری نیکی کے
حقائق الفرقان
١٠٠
سُورَةُ آل عِمْرَان
لئے بمنزلہ زنجیر کی کڑی کے ہے ۔ پس تقوی اختیار کرو گے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم مسلمان ہی مرو
گے۔ تقوی کی بہت سی راہیں ہیں ایک ان میں سے یہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶ )
یہاں اسلامی شریعت نے تقوی کے معنی بتلائے ہیں ۔ تقویٰ کی جڑ، شاخوں اور اس کی
روکوں کا اظہار کیا ہے اور یہ بتلایا ہے کہ سچے متقی کون ہوتے ہیں میں نے اس پہلی زیر نظر
آیت کے لفظ تقوی کی تفسیر کے واسطے یہ دوسری آیت پڑھی ہے۔ لکن میرا جی چاہتا ہے کہ
تمہیں پہلے یہ بتاؤں کہ تقوی کیا ہوتا ہے کبھی جی چاہتا کہ تمہیں پہلے یہ بتلاؤں کہ تقویٰ کے نتائج
کیا ہوتے ہیں ۔ کیونکہ جب نتیجہ مد نظر ہوتا ہے تو انسان اس کام کو شرح صدر سے کرتا ہے ۔ پس
پہلے مجھے بھی یہ پسند ہے کہ تمہیں بتاؤں کہ تقویٰ کے نتائج کیا ہیں پس مختصراً بتلا دیتا ہوں ۔
ایک مومن کی طبیعت چاہتی ہے کہ صرف اس لئے کہ ہمارے مالک رب العالمین کا حکم ہے ہم
مانے کو تیار ہیں ہمیں بتلا دو کہ تقوی کیا چیز ہے۔ مگر ایک اور شخص یہ سوال پیش کر سکتا ہے کہ ہم کسی کام کوکر
نہیں سکتے جب تک ہمیں یہ علم نہ ہو کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ پس بہتر ہے کہ ہم پہلے نتائج کا ہی اظہار کریں۔
ہر ایک انسان کی فطرت میں یہ بات رکھ دی گئی ہے کہ میں ایک طاقت عظیم یا عظیم کا محبوب بن
جاؤں۔ ۔ جب یہ یہ خواہش خوا " موجود ہے تو ایک بیمار جو بہت طبیبوں کا علاج کر چکا ہے مفلس ہو گیا ہے۔ گھر
والوں کو دو بھر معلوم ہوتا ہے۔ پر جب وہ ہر طرف سے تھک کر میری طرف آتا ہے تو اخراجات کثیر کا
زیر بار ہو کر آتا اور پھر میرے سامنے نذر رکھتا ہے۔ حالانکہ کیا اس کو یقین ہے کہ اس سے مجھے شفامل
جاوے گی ۔ یا اس کی طبابت اکمل ہے۔ پھر ہماری طبابت ہی کیا ہے۔ اس کا بہت سارا حصہ کنچینیوں،
ڈاکٹروں ، حجاموں ، جراحوں کے سپرد ہے اور بہت تھوڑا حصہ ہمارے پاس ہے۔ پھر باوجود اس قلیل
مقدار طب کے پھر وہ ہمارے ہاتھ سے زہر کھانے کو بھی تیار ہے۔ پس یہ وہی بات ہے کہ اپنے سے
رہ عظیم کا متبع بننا چاہتا ہے۔
پھر انسان طاقتوروں کا بھی اپنا بننا چاہتا ہے مثلاً حکام کا جیسے کوئی شخص کہہ دیتا کہ فلاں ڈاکٹر یا
زیادہ
حقائق الفرقان
۱۰۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
فلاں حکیم یا فلاں ڈپٹی انسپکٹر وغیرہ میرا اپنا ہے یعنی میرا دوست ہے۔
یہ
پس جو لوگ مذہب کے پابند ہیں یعنی خدا کی ہستی کو مانتے ہیں ( کیونکہ اس وقت میں خدا کی ہستی پر
بحث کرنے کے واسطے کھڑا نہیں ہوا ۔ اور وہ اور قو میں جن کے سامنے ہمیں یہ بحث کرنے کی ضرورت
ہوتی ہے ) وہ اس ہستی کو خوب جانتے ہیں کہ وہ بڑا علیم اور قادر ہے ۔ اگر کوئی شخص اس پر اعتراض بھی کر
دے تو میں تھوڑا سا ثبوت دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میرے ایک بڑے مہربان نے مجھ پر سوال کیا کہ
قرآن کریم میں آیا ہے کہ جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ (المائدة: ٩٨) یعنی
کعبہ ہم نے ایک عزت کا گھر بنایا ہے وہاں لوگ حج کو جاتے اور قربانیاں کرتے وغیرہ۔ یہ اس لئے
کہ خدا ہے اور قادر ہے اور علیم ہے۔ کیا یہ دلیل مکہ کے وجود سے ثابت ہو جاتی ہے اگر کوئی شخص کہہ
۔
دے کہ دو ہزار برس تک یہ جہت ایسا ہی مکرم اور معظم رہے گا۔ کیا کوئی عالم یہ دعویٰ کر سکتا ہے ہرگز
نہیں ۔ پھر خدا کہتا ہے کہ ہم نے اس مسجد کو عزت والا بنا دیا ہے دنیا کی ہزاروں سلطنتیں پلٹ جاویں
دنیا الٹ پلٹ ہو جاوے اور یہ سب کچھ ممکنات میں سے ہے پر ایسے جنگل و بیابان میں ایک کوٹھہ
ہے اور اس کے لئے دعوی کیا جاتا ہے اور دنیا میں شور مچادینا کہ اس کو مٹا کر تو دکھلاؤ۔ پھر اس کو کوئی مٹا
نہ سکے گا پھر یہ بات کیسی پوری ہوئی یہ اس لئے کہ تمہیں پتا لگ جاوے کہ کوئی خدا کی ذات ہے اور وہ
زمین و آسمان کی باتیں جانتا ہے اور یہ کہ وہ ہر ایک بات کا جاننے والا ہے اور وہ قادر ہے۔
پس جب ایسے علیم و قادر سے محبت ہو تو پھر کیا بات ہے۔
متقی کے واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ا - إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (التوبة: ۴) ۔ اللہ متقی کو پیار کرتا ہے
- إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸)۔ اللہ قبول کرتا ہے متقی کی بات کو ۔
وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : (۲۸۳) متقی کو وہ علم سکھائیں جو تمہیں نہیں آتا۔
مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۴) ۴) ۳، متقی
کو ہر تنگی اور دکھ سے نکلنے کا راستہ ہم بتا دیں گے اور اس کو اتنا رزق دیں گے کہ وہ شمار بھی نہ کر سکے گا ہم
لد
لے اللہ نے قرار دیا کعبہ کو جو معز ز گھر ہے لوگوں کے قیام کا سبب ۔
حقائق الفرقان
۱۰۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
اس کو تنگ سے تنگ حالت سے فراخی کی راہ بتادیں گے ۔ رزق کی بھی تکالیف ہوتی ہیں ۔ اس کے
سوائے اور کئی قسم کے مشکلات ہوتے ان سب سے نکالیں گے۔ اور رزق وہاں سے دیتا ہوں کہ اس کو
خبر بھی نہ ہو۔
ه - إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال:۳۰) ہم تمہارے مخالفوں کو اڑا دیں گے
اور تمہارے لئے راہ نکالیں گے اور دشمن نا کام ہوں گے۔
میں نے اپنی عمر میں کبھی تنگی نہیں دیکھی پر اس کی حقیقت کو خوب سمجھتا ہوں ۔
ا۔ پس متقی خدا کا محبوب بنتا ۔ ۲ علم سیکھتا ۔ ۳۔ تنگی سے نجات پاتا ۔ ۴۔ کامیاب ہوتا اور اس
کے دشمن ناکام ہوتے ہیں ۔ ۵ ۔ رزق لیتا ۔۶۔اس کی باتیں قبول ہوتیں ۔
اب متقی کی حقیقت اور نتائج کو تو تم نے سمجھ لیا۔ اب ہم یہ بتلاتے ہیں کہ تقوی کیا چیز ہے۔
ا۔ پہلی جڑ تقوی کی خدا پر ایمان لانا ہے۔
۲۔ دوسری جزا وسزا پر ایمان ہے ۔ ۳۔ فرشتوں پر ۔ ۴۔ کتابوں پر ۔ ۵۔ انبیاء پر ایمان لانا۔
ان پانچ جڑوں کی میں تفسیر کرنا چاہتا ہوں جو دل کے متعلق ہے۔
دنیا میں بدی بھی ہوتی ہے جس کا نتیجہ دکھ اور نیکی بھی ہوتی جس کا نتیجہ سکھ ہوتا ہے اور اس کا کوئی
انکار نہیں کر سکتا۔ بہت سی آہ و فریاد یں نالہ وزاری گھر والوں اور پڑوسیوں کو بے قرار کر دیتی ہیں جو دکھ کی
وجہ سے ہوتی ہیں ایک وجودی کو وجع مفاصل کی بیماری ہوئی اور شدید ہوئی تو ایک دن گھبرا کر یہ شعر کہا
إِنْ كَانَ مَنْزِلَتِي فِي الْحُبِّ عِنْدَكُمْ مَا قَدْ لَقِيْتُ فَقَدْ ضَعَيْتُ أَيَّامِي "
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم تو محبت کی ترنگ میں کہتے ہیں کہ تو میں اور میں تو ہو گیا ۔ پر اب معلوم ہو
گیا کہ تو اور ہے اور میں اور ہوں۔ پس ایک ہی چیز سے دکھ اور سکھ پہنچے یہ نہیں ہو سکتا پھر ہر ایک چیز کے
اغراض اور اسباب الگ الگ ہوتے ہیں ۔ دکھ کی جڑھ بدی اور سکھ کی جڑھ نیکی پر ہوتی ہے وہ خواہ کسی
ے اگر تم اللہ کوسپر بناؤ گے تو وہ تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا فیصلہ دے گا۔ ۲۔ تمہارے ہاں محبت میں میرا
مقام اگر یہی ہے جو مجھے ( تکلیف) پہنچی ہے تو میں نے اپنے دن ( تجھ سے محبت کرنے میں ) ضائع کر دیئے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۰۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
علم پر موقوف ہو۔ پر خدا کا ماننا بھی بہت سی بدیوں سے روک دیتا ہے۔ میں جب کبھی کسی شہر میں جاتا
ہوں تو اپنے مذاق کے لوگوں کے پاس جا کر ڈیرہ کرتا ہوں ۔ اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ گویا گانے والوں کے
مکان پر ، اور فقیر تکیہ پر، برہمن ٹھا کر دوارے میں اور عیسائی مشن کمپاؤنڈ میں ۔ اس کی تلاش کر کے جا
ڈیرہ لگاوے گا ۔ پس انسان جس سے تعلق پیدا کرتا ہے اسی کے پاس رہنا اور سہنا اس کو مطلوب ہوتا
ہے۔ اسی سے حسب استطاعت رنگین ہوتا ہے ۔ حکام اپنے ہم مذاق حکام کے مکانوں پر جاتے ۔
پس اسی طرح جب انسان کو خدا پر ایمان اور تعلق ہوتا اس کی ربوبیت ، پاک ہستی ، رحمانیت ،
رحیمیت اور مالکیت پر ایمان ہوتا ہے اور یہ کہ کس طرح یہ ربوبیت کا محتاج ہے اور اس کے محامد کا
مطالعہ کرتا ہے تو اس طرف خیال آجاتا ہے کہ میں ایک گندہ اور نا پاک انسان ہو کر کس طرح اس پاک
اور قدوس خدا کے دربار میں منہ دکھلاؤں گا ۔ جب تک ایک مناسبت انسان میں نہیں ہوتی اس وقت
تک دوسرے سے تعلق پیدا نہیں کر سکتا۔ جیسے ہمیں اپنے مذاق کا ہی آدمی پیارا لگتا ہے۔
پس تمام نیکیوں کی جڑ اور حصل حصول اور خوبیوں کے واسطے عظیم الشان ذریعہ خدا کی شان ہی ہو
سکتی ہے۔ پولیس ہم کو بدیوں کے ارتکاب سے روکتی پر تمام بدیوں کی جڑ تو دل میں ہوتی اور اس کو
جب تک خدا نہ روکے رک نہیں سکتا ۔ پس اس کی ہستی کا اقرار اور اس پر ایمان اور اس پر یہ یقین کہ اس
کو بدیوں اور بداعمالیوں سے پیار نہیں ۔ گناہ سے بچنے کا عمدہ ذریعہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
ایک دفعہ میرے ایک دوست نے مجھے سوال کیا کہ جب ہم دوزخ سے سزا پا کر بہشت میں چلے
جاویں گے تو کیا حرج ہے کہ کچھ وقت کے لئے اس عذاب کو برداشت کر لیں اور پھر بہشت میں چلے
جاویں ۔ میں نے اس کو جواب دیا کہ ہم اس وقت ایک بازار میں چلے جاتے ہیں اور یہاں ہمارا
واقف بھی کوئی نہیں۔ میں تمہیں دور و پیہ نذر دیتا ہوں مجھے سر پر دو جوت لگا لینے دو۔ تو وہ ڈر گیا کہ یہ
کہیں ایسا کر نہ بیٹھے اور کہا کہ دیکھنا کہیں ایسی حرکت کر نہ بیٹھنا۔ پس میں نے کہا کہ دیکھو یہاں تم کو
دور و پیر بھی ملتے ہیں اور کوئی ہمارا شناسا بھی نہیں ہے تو تم صرف دو جوت کو پسند نہیں کرتے ۔ پھر کیا دو کو ۔
وجہ کہ اس ذلت کو تم ساری دنیا کے سامنے پسند کرو گے ۔ پس یہ شہادت تو تمہاری اپنی فطرت میں
حقائق الفرقان
موجود ہے۔
۱۰۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
پس انسان کو بیٹھے بیٹھے کبھی نیک اور کبھی بدارا دے پیدا ہو جاتے ہیں یہ کیوں ہوتے ہیں جبکہ
کوئی کام بدوں اسباب اور علل کے نہیں ہوتا۔ تو نیک اور بدارادے کی تحریک کیوں ہوئی ۔ اس
محرک کو ہماری شریعت میں فرشتہ کہتے ہیں ۔ ہم اسی پر قناعت کرتے اور نیکی کے محرک کا نام فرشتہ
رکھتے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ملائکہ و شیاطین کو ہر وقت انسان کے دل سے تعلق
رہتا ہے اور موقع پر تحریکیں کرتے ہیں ۔ اگر وہ تحریک نیکی کی ہے تو فرشتہ کی طرف سے ہے اور
بتدریج پھر وہ تحریک ہوتی اور بڑھتی جاتی ہے اور وہ انسان اس میں لگ پڑتا ہے ۔ یہاں تک کہ
اس کے ملائکہ اور شیاطین میں جنگ ہو پڑتی اور ملائکہ جیت جاتے اور پھر وہ شخص فرشتوں سے
مصافحہ کر لیتا ہے ۔ اس کے متعلق قرآن کریم میں فرمایا۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ ( حم السجدة: (۳) پس ایسے لوگوں پر پھر ملائکہ نازل ہوتے اور خدا
کہتا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں مت غم کھاؤ ۔ پس اس طرح ملائکہ کا ماننا بھی نیکی سکھلاتا اور بدی سے
روکتا ہے۔
ا
وَأَتَى الْمَالَ عَلَى حُبَّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَنى (البقرۃ:۱۷۸) ہوتے ہیں ۔ اللہ کی محبت اور
اللہ کی مخلوق پر رحمت کرنے کے لئے مال خرچ کرتے ہیں یہ ان میں تقوی کا ثبوت ہوتا ہے اور وہ
شخص دیتا کہاں ہے تم لوگ میرے رشتہ داروں سے واقف نہیں میرے حالات جوانی سے واق
واقف
نہیں۔ پر میرے رشتہ دار خوب واقف ہیں۔ اس لئے خدا نے حکم دیا ہے کہ
ا۔ مال سے رشتہ داروں کی خبر لو ۔ جب انسان دیکھتا ہے فلاں میرے رشتہ دار نے میرے بچہ کو ا
لے کچھ شک نہیں کہ جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب تو اللہ ہی ہے ( پھر سب کا دھیان اور مطلق گناہ چھوڑ دیا )
اور اسی حالت پر جمے رہے تو ان پر فرشتے اُترتے ہیں ۔ (ناشر) ہے اور پیارا مال دیا اللہ کی محبت میں رشتہ
داروں ( یا اللہ کے مقربوں کو ) اور یتیموں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۰۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
مارا تھا فلاں نے مجھے گالی دی تھی وغیرہ وغیرہ۔ تو اس کا دل ایسے رشتہ داروں کو چیز دینے سے تعرض کرتا
ہے۔ پر خدا کے حکم کے سامنے ان باتوں کی پرواہ نہ کر کے اس کی پرورش کرتا ہے یہ اس تقوی کا نتیجہ
ہے۔ پھر
۲۔ اموال کے خرچ کرنے میں انسان یہ خیال کرتا ہے کہ یہاں سے مجھے بہت کچھ عوض میں
ملے گا ۔ مجھے یہ عزت ملے گی اور خدا فرماتا ہے کہ قرابت کے بعد مال یتیموں کو دو ۔ کیونکہ یتیم سے تو
بدلہ کی امید نہیں اور یہ مظہر بنتا ہے تقوی کا۔
۔ پھر تیسری ایک اور جگہ ہے مال کے خرچ کرنے کی ۔ ایک شخص درزی ہے اور اس کے پاس
سوئی دھاگہ اور قینچی نہیں وہ سکون کی حالت میں ہے کام نہیں کر سکتا۔ جب تک اس کے پاس سامان نہ
ہو۔ پس سامان بنوا دینا مسکین کی خبر گیری ہے۔
۴۔ پھر مسافروں کو مشکلات پیش آتے ہیں اور ہم ان مشکلات سے خوب واقف ہیں ۔ بعض لوگ
ایسے ہوتے ہیں کہ ہاتھ پھیلانے کی حقیقت کو بھی نہیں جانتے ۔ پس مسافر نوازی بھی تقوی کی راہ ہے
پانچ ہی اصول تقوی کے بتلائے ہیں اور پانچ ہی ظاہر نتائج تقوامی کے بتلائے ہیں پھر سائل پر عجیب
حالت ہے۔ ایک شخص سوال کرتا دوسرا اس کو کچھ دیتا تو نہیں پر کہتا کہ اس کے پاس تو ہزاروں روپیہ ہیں۔
پر یہ خیال نہیں کرتا کہ ہر ایک شخص کو دنیا میں کسی نہ کسی موقع پر ضرور سوال کی ضرورت پڑی ہے۔
سید عبد القادر جیلانی کہتے ہیں کہ جب سوالی آوے تو چار باتوں پر خیال کرلیا کرو ۔ ۔ کبھی تو
مسئول کی جیب واقعی خالی ہے اور دے نہیں سکتا۔ ۲۔ کبھی جیب تو پر ہوتی پر بخل کی عادت اس کو
نکالنے نہیں دیتی ۔ اسی طرح پھر سائل کی دو حالتیں ہیں ۔ ا۔ کبھی تو واقعی اس کے پاس کچھ نہیں اور وہ
سوال پر مجبور ہوا ہے۔ اور کبھی اس کو ضرورت نہیں پر حرص نے دست سوال پڑھایا ہے۔
اب اگر یہ اس کو دیتا نہیں تو اس کا سوال لغو گیا۔ پس سید لکھتے ہیں کہ یہ شخص خدا سے استغفار
کرے۔ قَوْلُ مَعْرُوفٌ وَ مَغْفِرَةٌ یہ مغفرت کے وہ معنے فرماتے ہیں۔ استغفار کہ یا الہی اگر کسی گناہ
کی وجہ سے میری جیب خالی ہے تو اس کو پر کر ۔ یا بخل کی وجہ ہے تو مجھے اس عادت کے عذاب سے
حقائق الفرقان
١٠٦
سُورَةُ آل عِمْرَان
نجات دے اور اس سوالی کو یا تو توفیق اور رزق عطا کر جو کسی گناہ کی وجہ سے تنگی کا زیر بار ہے۔ یا اگر
اس کے گھر میں روپیہ ہے تو اس پر رحم کر کہ اس حرص کے عذاب سے نجات پاوے۔
پانچواں مظہر ہے تقوی کا رقاب، مثلاً قرضہ ۔ ڈگری غلامی والے کو دیوے۔ یہ تقوی کے مظہر
ہیں اموال پر۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۹ تا ۱۱)
۔
اس آیت شریفہ کے آخر ارشاد فرمایا ہے۔ تم ایسی زندگی بسر کرو کہ تم پر موت آوے تو تم اس
وقت اللہ کریم کے فرمانبردار رہو جیسے فرمایا لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ اَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران : ۱۰۳)
اس تعلیم کو دیکھو اس میں مسلمانوں کو کس قدر مستعد اور تیار رہنے کی تاکید ہے۔ برادران ! موت کا کوئی
وقت مقرر نہیں ہے۔ اس لئے ہر وقت مسلمان بنے رہوتا کہ جب موت آوے تم کو کوئی حسرت اور
افسوس نہ ہو۔ گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی ہدایت اس آیت میں کس خوبی کے
ساتھ بیان کی ہے۔ پس غفلت چھوڑ دو کہ یہ مسلمان کی شان نہیں ہے۔ چلتے ، پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ،
سوتے ، جاگتے غرض ہر حالت میں مسلمان بنے رہو۔ ( الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۶ )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقْتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران : ۱۰۳) یا درکھو
آج کا دن کل کے دن کی آمد کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت شام کی تیاری ہو رہی ہے۔ یہ وقت جب
تک نہ گزر جائے شام نہ ہوگی ۔ مرتے وقت غشی بھی ہوتی ہے۔ طب والے کہتے ہیں کہ اس وقت غشی
کی حالت ہوتی ہے جبکہ گھر والے پکارتے ہیں کہ تم نے مجھے پہچانا ہے مرنے والا دیکھتا ہے مگر کہتا کچھ
نہیں اس وقت وہ اسی غشی کی سی حالت میں ہوتا ہے۔ پس جبکہ انسانی زندگی کا ہر لمحہ موت کے قریب کر
رہا ہے تو انسان کو چاہئے کہ اس کی تیاری کرے ۔ اس لئے اس آیت میں یہ ہدایت کی ہے کہ تقوی
اختیار کرو اور ایسا تقوای جو تقوی اللہ کا حق ہے اور یاد رکھو کہ تمہیں ایسی حالت میں موت آوے کہ تم
مسلمان ہو۔ چونکہ انسان کو معلوم نہیں کہ موت کی گھڑی کسی وقت آجاوے اس لئے اس آیت پر
عملدرآمد اسی حالت اور صورت میں ہو سکتا ہے کہ انسان ہر وقت اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار رہے اور
کامل متقی ہو۔ تقوی اللہ کیا ہے؟ عقائد صحیحہ ہوں اور ان کے عقائد کے موافق اعمال صالحہ ہوں۔ تقوای کا
حقائق الفرقان
۱۰۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان دکھوں سے بچ جاتا ہے اور سکھوں کو پالیتا ہے۔ متقی اللہ کا محب ہوتا ہے۔ متقی کو تمام
تنگیوں سے نجات ملتی ہے۔ اس کو مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ (الطلاق : ۴) رزق ملتا ہے۔ متقی کی
دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔ متقی کے دشمن ہلاک ہوتے ہیں اور وہ مقابلہ دشمن میں ممتاز ہوتا ہے۔ متقی پر
الہی علوم کھولے جاتے ہیں۔ پس میں بھی پہلی نصیحت یہی کرتا ہوں کہ متقی بنو، متقی بنو۔ ہاں اللہ تعالیٰ
کے لئے متقی بنو اور تم اللہ تعالیٰ کے سچے فرمانبردار بن جاؤ اور اسی فرمانبرداری پر تمہارا خاتمہ ہو۔ یہ
فرمانبرداری عجیب نعمت ہے ابوالملتہ ابراہیم علیہ السلام پر تمام برکتیں اسی فرمانبرداری کی وجہ سے نازل
ہوئیں اِذْ قَالَ لَهُ رَبُّكَ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرۃ : ۱۳۲) اس لئے تم بھی اگر
برکات سماوی سے بہرہ اندوز ہونا چاہتے ہو تو متقی بنو اور تقوی کی حقیقت سچے مسلمان میں پیدا ہوتی
ہے۔ پس تم بھی مسلم بنو اور تمہارا خاتمہ اسلام پر ہو۔ (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ صفحه ۳)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِه (ال عمران : (۱۰۳) یعنی مومنو ! اللہ تعالیٰ کو اپنا سپر
بناؤ۔ دکھوں سے بچنے کے لئے اور مشکلات اور مصائب سے رہائی پانے کے لئے یہی ایک گر ہے کہ
اللہ تعالیٰ کو اپنا سپر بنالو۔ وہ اگر حامی اور مددگار ہو تو پھر کوئی دشمن باقی رہ نہیں سکتا۔ وہ سب کو نا کام اور
نامراد کر دے گا لیکن اب یہ غور طلب بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پر کس طرح بنا یا جاوے؟ ایک آدمی منہ
سے تو کہتا ہے کہ اے اللہ تو مجھ کو بچا۔ پھر دل میں بُڑے بڑے منصوبے باندھتا ہے اور ایک اور شخص
ہے جو دل سے منصوبے نہیں باندھتا لیکن زبان سے بھی کچھ نہیں کہتا۔ یہ کوئی طریق سپر بنانے کا
نہیں ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔ حق تقتہ جو سپر بنانے کا حق ہے۔ اس طرح پر سپر
بناؤ۔ سپر بنانے کا حق یوں ہوتا ہے کہ خدا کی رضا کو حاصل کرے۔ لیکن اب یہ ایک اور سوال پیدا ہوتا
ہے کہ وہ رضا حاصل کیونکر ہو؟ انسان جبکہ دوسرے انسان کی رضامندی کی راہوں کو باوجود یکہ وہ
کھانے پینے میں اس سے ایک قرب اور مشابہت رکھتا ہے اور جینت کے لحاظ سے بھی ایک
ا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو ۔ ۲۔ جب ہی کہ ابراہیم کو اس کے رب نے کہا کہ تو فرمانبردار بن جا تب
ہی اُس نے عرض کی میں تو رب العالمین کا فرمانبردار ہو چکا۔
حقائق الفرقان
۷۰۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
مشابہت اور علاقہ رکھتا ہے معلوم نہیں کر سکتا تو اللہ تعالیٰ جو وراء الورا ہستی ہے اس کی رضا مندی کی
راہوں کو کیونکر معلوم کرے؟ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی راہ جیسا کہ نادان برہمو کہتا ہے۔ بودی اور
کمزور عقل اور محدود اور نا کافی تجربہ سے ہرگز معلوم نہیں ہو سکتی ۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر دنیا میں رنج اور غم
کیوں موجود ہوتا ؟ پس معلوم ہوا کہ اللہ کی رضا مندی کی راہ اس وقت تک معلوم نہیں ہو سکتی جب تک
کہ وہ خود نہ بتلاوے مگر پھر معاً یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تعالیٰ تو غنی عن العالمین ہے۔ وہ
کوئی محتاج نہیں ہے۔ پھر کیا تدبیر اور سبیل کی جاوے کہ ان رضا کی باتوں کا پتہ لگ جاوے جن
پر عملدرآمد کرنے سے سچا تقویٰ پیدا ہوتا ہے اور جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سپر ہو جاتا ہے
اور ہر قسم کی کامیابیاں عطا فرماتا ہے اور یہ بات بھی ساتھ ہی ہے کہ کیا وہ ہر ایک کو بتلاتا ہے کہ
میں یوں راضی ہو جاؤں گا ۔ جب ہم غور سے دیکھتے ہیں تو یہ بھی اس کی عادت نہیں ہے۔ پس
معلوم ہوا کہ خدا کو راضی کرنے کی راہ بدوں اس کے بتلائے معلوم نہیں ہو سکتی ۔ جس کے لئے
خاص فرشتے خاص بندے مقرر کئے ہیں ۔ جن کے ذریعہ وہ آگاہ کرتا ہے۔ وہ مرسل اور رسول
ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے ۔ بلکہ خدا کی بات کہتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ا مؤرخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۵)
لیکن یہ مشکل پیش آئے گی کہ دنیا میں دھو کے بھی ہوتے ہیں جھوٹے مدعی اور خیالی مصلح بھی
ہوتے ہیں اور ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ وحی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ اندر ہی کی آواز ہوتی ہے
جو دل سے ہی نکلتی اور دل پر ہی پڑتی ہے۔ اور پھر ایسے بھی ہیں جو ایسے مدعیوں کو مجنون اور دوکاندار
کہتے ہیں اور دنیا میں دوکاندار بھی ہوتے ہیں۔ پھر یہ قاعدہ کیسا عجیب ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
مجھ کو سپر بناؤ اور پھر سپر بھی اس طرح جو سپر بنانے کا حق ہے۔ رضاء الہی کی اطلاع بدوں بتلائے نہیں
مل سکتی اور سب کو نہیں ملتی ۔ صرف چند خواص کو ملتی ہے اور ادھر یہ ڈبد با پڑی ہوئی ہے کہ ہزاروں انسان
دغا اور فریب کرتے ہیں اگر کوئی اس معاملہ میں بھی جھوٹ کہہ دے تو کیونکر پتہ لگے گا۔
اور پھر اس کے بعد یہ فرمایا ہے لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ اَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (آل عمران : ۱۰۳) تم فرمانبردار