سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 11
حقائق الفرقان
۱۲۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
ط
ااا - كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ لَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ
الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ -
ترجمہ تم نیک ترین امت ہو پیدا کئے گئے ہو لوگوں کے لئے تم نیک کاموں کا حکم کرتے ہو اور
برے کاموں سے منع کرتے ہو اور ( صدق دل سے اللہ کو مانتے ہو۔ اور اگر اہل کتاب مانتے تو البتہ
بہتر تھا ان کے لئے ۔ کچھ تو ان میں سے ایمان دار ہیں اور اکثر ان میں کے بد عہد فاسق ہیں ۔
تفسیر - كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ
تُؤْمِنُونَ بِاللهِ (ال عمران : 111) (یعنی تم سب امتوں سے جو پیدا ہوئیں بہتر ہولوگوں میں پسندیدہ
باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو )
الحکم جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۸۹۹ صفحه ۳)
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ - ہو تم عمده و اعلیٰ جماعت ۔ خَيْر عمدہ واعلیٰ جماعت ۔ خیر تفضیل کا صیغہ ہے ز کا صیغہ ہے زیادت کے معنوں میں
آتا ہے۔
-
أُخْرِجَتْ لِلنَّائیں ۔ لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔ ہر ایک شخص کو چاہیے کہ وہ
پنے نفس کا محاسبہ کرے اور دیکھے کہ میں نے آٹھ پہر میں لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا کام کیا۔
امت محمدیہ کا منشاء ہی یہی ہے کہ لوگوں کی بھلائی کے لئے جان تک لڑا دی جائے۔ سر ہندی بزرگ نے
لکھا ہے کہ میں جب رات کو سونے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اپنے فرضِ منصبی کو کہاں تک ادا کیا ہے۔
گو یا حَاسِبُوا قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا ، وَوَازِنُوا قَبْلَ أَنْ تُوَازَ نُوا عمل فرماتے تھے۔ اب اس
بھلائی کی تصریح فرماتا ہے۔
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ - پسندیدہ باتیں جنہیں قرآن ، عقل اور ایک شریف سلیم الفطرت
پسند کرتا ہے وہ کرے اور جو اس کے خلاف ہو اس سے روکے۔
وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ ۔ پھر خود بھی ان بھلائیوں پر عمل کرنے والے بنو اور تمام اخلاق فاضلہ کا
لے اپنا محاسبہ کر و قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔ اپنا مواز نہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا موازنہ کیا جائے ۔
حقائق الفرقان
۱۲۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
سر چشمہ تو اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا پورا ایمان ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخه کم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۷، ۶۸)
تم برگزیدہ خیر رساں قوم ہو۔ تمہیں سارے جہان کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کیا گیا ہے۔ تم
نیک باتوں کا امر کرتے اور بری باتوں سے منع کرتے اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ اور
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱)
اور وہ لوگ جو دین کے لئے وعظ کرنے کو کھڑے ہوتے ہیں ان کی بھی دو ہی حالتیں ہوتی
ہیں ایک وہ جو محض اس لئے کھڑے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کریں اور امر
بالمعروف کا جو فرض ان کو ملا ہے اس کو ادا کریں۔ بنی نوع انسان کی بھلائی کا جو حکم ہے اس کی تعمیل
کریں اور اپنے آپ کو اس خیر امت میں داخل ہونے کی فکر ہوتی ہے جس کا ذکر یوں فرمایا گیا ہے
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ الآية تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے مبعوث ہوئے ہو
امر بالمعروف کرتے رہو اور نہی عن المنکر ۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۱۴)
ایک قوم کی طرف سے ایک شخص دریافت حال و تحقیق کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
مجلس میں آیا۔ اس وقت آپ فرما رہے تھے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (ال عمران : (11) ۔ یہ سنتے ہی اپنی قوم کی طرف لوٹ گیا اور کہا کہ
سب ایمان لاؤ۔ انہوں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا۔ پسندیدہ سے پسندیدہ باتوں کا حکم کرتا اور بدیوں
سے روکتا ہے۔ بس تمہیں اور کیا چاہیے۔ بد قسمت اور شقی انسان کے لئے سارا قرآن مجید مجید بھی موجب
ضلالت ہو جاتا ہے۔ تعجب آتا ہے کہ بعض لوگ مسلمان ، مومن احمدی کہلاتے ہیں۔ پھر فریب ، دغا،
چوری ، جھوٹ ، کینہ ، بغض، بدظنی ، ناجائز کمائی نہیں چھوڑتے ۔ اللہ ہدایت بخشے ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
میں دنیا پرست واعظوں کا دشمن ہوں کیونکہ ان کی اغراض محدود، ان کے حوصلے چھوٹے ،
خیالات پست ہوتے ہیں ۔ جس واعظ کی اغراض دینی ہوں وہ ایک ایسی زبر دست اور مضبوط چٹان پر اوہ پر
حقائق الفرقان
۱۲۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
کھڑا ہوتا ہے کہ دنیوی وعظ سب اس کے اندر آ جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک امر بالمعروف کرتا ہے۔ ہر
بھلی بات کا حکم دینے والا ہوتا۔ دینے والا ہوتا ہے اور ہر بری بات سے روکنے والا ہوتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵ )
۱۱۲ - لَن يَضُرُّوكُمُ إِلَّا أَذًى وَإِنْ يُقَاتِلُوكُمْ يُوَتُؤْكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا
دور دور
ينصرون -
ترجمہ۔ وہ تمہارا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے مگر ذرہ ہی تکلیف ہے اور اگر وہ تم سے لڑے تو پیٹھ ہی پھیریں گے
تم سے پھر وہ مدد نہیں دئے جائیں گے۔
تفسیر - الا آدمی ۔ محض زبانی بکواس کر لیں۔ اس کے سوا اور کیا بگاڑ سکتے ہیں ۔
ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ ۔ میں تو اس کے یہی معنے کرتا ہوں ۔ پھر کبھی بھی ان کو نصرت نہ دی جاویگی ۔
تیرہ سو برس سے یہود کا یہ حال دنیا دیکھ رہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۱۸ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۸)
لَنْ يَضُرُّوكُمُ إِلَّا آدمی ۔ یہ تکلیف ایک معمولی سی ہو گی کوئی بڑی بھاری تکلیف نہ ہوگی ۔
دیکھو خدا نے ہم کو بڑی مصیبت سے بچالیا کہ تفرقہ سے بچالیا۔ اگر تم میں تفرقہ ہو جا تا اور موجودہ رنگ
میں تم وحدت کی رسی میں پروئے نہ جاتے اور تم تتر بتر ہو جاتے تو واقعی بڑی بھاری مصیبت تھی اور
خطرناک ابتلا ۔ مگر یہ خدا کا خاص فضل ہے اگر کچھ تھوڑی سی تکلیف ہم کو ہو گی بھی تو یہیں ہو گی اس کا
ما بعد الموت سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ ما بعد الموت کو باعث اجر اور رحمت الہی ہوگی ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ رجون ۱۹۰۸ ء صفحه ۸ ) ا ۸)
۱۱۳- ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ
النَّاسِ وَ بَاءُهُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا
يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا
يَعْتَدُونَ -
ترجمہ ان یہود پر ذلت لگائی گئی جہاں کہیں پائے گئے مگر کہ ہوں ساتھ حبل اللہ کے یا ساتھ
حقائق الفرقان
المولد
سُورَةُ آل عِمْرَان
حَبْلُ النَّاس کے اور گرفتار ہو گئے اللہ کے غضب میں اور لگا دی گئی اُن پر مسکنت یہ اس لئے کہ وہ اللہ
کے نشانات کے منکر اور حق پوشی کرتے اور ناحق تمام انبیاء سے لڑتے ہیں ۔ یہ دلیریئیں اس لئے کیں
کہ انہوں نے نافرمانی اختیار کی اور وہ حد بندیوں سے آگے بڑھ گئے ۔
تفسیر - إِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللهِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ ۔ ہاں مسلمانوں کے معاہدہ کے نیچے یا
دوسرے لوگوں کے معاہدہ و تعلقات کے اندر اس سے کچھ محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
تقدیر عبارت یوں ہے أَيْنَ مَا ثُقِفُوا مَا عُصِمُوا مِنَ الذِّلَّةِ إِلَّا عُصِمُوا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ
یہ عُصِبُوا میں نے دو آیات سے نکالا ہے وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ (آل عمران : ۱۰۴) اور مَنْ
يَعْتَصِمُ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ( ال عمران: ۱۰۲) مطلب یہ ہے کہ جہاں پائے
گئے ذلت سے نہیں بچیں گے ۔ مگر مسلمانوں کے عہد نامہ میں اس بری ذلت سے کچھ نہ کچھ بچ سکتے
ہیں ۔ ایک اور معنے ہیں وہ یہ کہ یہودی ہمیشہ ذلت میں رہیں گے ہاں اگر اللہ کے رسن کے نیچے آجاویں
یعنی مسلمان ہو جاویں یا کوئی اور مذہب اختیار کر لیں تو پھر بچ سکیں گے۔ یہودی۔ یہودی رہ کر کبھی
فلاح نہیں پاسکتے ۔ الا کو عاطفہ بھی بنایا ہے یعنی والا مطلب یہ ہے کہ وہ ذلت سے نہ بچیں گے خود
مسلمانوں سے عہد نامہ کریں یا کسی دوسرے مذہب سے۔
الْمَسْكَنَةُ ۔ یعنی سلطنت کے لئے ہاتھ پاؤں نہیں مارسکیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۸)
وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ (ال عمران: ۱۱۳ ) مفردات القرآن میں لفظ قتل کے نیچے لکھا ہے
قَتَلْتَه ذللته ۔ تو اس معنی کر کے تم لوگ ذلیل کرنا چاہتے ہو انبیاء کو ناحق اور قتل کے معنی سخت مارنا یا مار
ڈالنا بھی آیا ہے تو اس لئے معنی ہوئے سخت مارنا یا مار ڈالنا چاہتے ہو۔ يَقْتُلُونَ مضارع کا صیغہ ہے
مطلب یہ ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذلیل کرنے یا سخت مارنے یا قتل کرنے میں تمام انبیاء کا
قتل ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَاءِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا
اے جہاں کہیں بھی پائے گئے ذلت سے بچائے نہیں گئے مگر اللہ کے کسی عہد کی وجہ سے بچائے گئے ۔ ( ناشر )
ے اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ سے۔ سے جو اللہ کو مضبوط پکڑلے تو بے شک اس نے پالی سیدھی راہ۔
حقائق الفرقان
۱۲۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا (المائدة: ٣٣)
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
۱۱۴ تا ۱۱۶ - لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ أَيْتِ اللَّهِ أَنَاءَ
الَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ - يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ
يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْاتِ وَ أُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِينَ وَمَا
يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللهُ عَلِيمٌ۔ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ -
وہ سب یہود برابر
ترجمہ
برابر نہیں ہیں اہل کتاب میں سے ایک جماعت ت معلم خیر بھی ہے سیدھی
سادھی پڑھتی رہتی ہے آیات اللہ رات کے حصوں میں اور وہ فرمانبرداری کرتے ہیں۔ ایمان لاتے
ہیں ساتھ اللہ کے اور یوم آخر خر کے اور نیک کاموں کا حکم کرتے ہیں اور برے کاموں سے روکتے ہیں اور
جلدی کرتے ہیں نیک کاموں میں یہی لوگ سنوار والوں میں سے ہیں۔ اگر وہ کچھ بھی نیکی سے کریں تو
اس کی ناقدری ہرگز نہ کی جائے گی اور اللہ خوب جانتا ہے متقیوں کو۔
تفسير مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ ۔ ہر مذہب میں دو قسم دو قسم کے لوگ ہیں ۔ ایک وہ جو شریر
ہوتے ہیں۔ وہ غیر مذہب کی مخالفت محض از راہ شرارت کرتے ہیں ان میں طلب حق ہر گز نہیں ہوتی ۔
دوسرے وہ جو شرارتوں میں شریک نہیں ہوتے ۔ وہ نیکی میں بقد ر ا پنی طاقت کے بڑھتے رہتے ہیں۔
اللہ پر، قیامت پر ایمان لاتے ہیں۔ اپنی عقل و فہم کے مطابق پسندیدہ کام کرتے اور برے کاموں
سے رکے رہتے ہیں اور کسی نبی وغیرہ کی ہتک نہیں کرتے ۔ اس قسم کے لوگوں کو خدا نے امید وار ٹھہرایا
ہے کہ مَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ جو کچھ بھی وہ بھلائی کریں اس کی ناقدری نہ ہوگی ۔
وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالمُتَّقِينَ ۔ کیونکہ اللہ کو متقین کا علم ہے پس ان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے ہمیں
رائے زنی کا کوئی حق نہیں ( ان نیکیوں کی قدردانی بھی یہ ہے کہ اسلام قبول کرنے کے لئے شرح صدر ہو
جاوے) باقی رہے جو کھلم کھلا انکار کرتے اور شرارت و ایذارسانی سے پیش آتے ہیں وہ تو کچھ خرچ بھی
کریں تو اکارت جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۶۸)
ے اس واقعہ کے سبب سے ہم نے بنی اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ جو کسی کو مار ڈالے بغیر بدلے یا بغیر ملک میں شرارت
کرنے کے تو گویا اس نے تمام آدمیوں کو مارڈالا۔
حقائق الفرقان
۱۲۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
١١٩ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمُ
خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي
صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَا لَكُمُ الْآيَتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو! نہ بناؤ راز دار اپنے سوا وہ کچھ کی نہیں کرتے تمہارے حق میں خرابی کی ۔ وہ
سب چاہتے ہیں وہ جو تم کو تکلیف دے تحقیق ظاہر ہوئی بغض کی بات اُن کے مونہوں سے اور وہ دشمنی
جو اُن کے سینوں میں چھپی ہوئی ہے وہ تو بہت ہی بڑی ہے۔ تحقیق ہم نے کھول کھول کر بتا دیں تم کو
اپنی آیات اگر تم عقلمند ہو۔
تفسیر - بطانة - اندرونی دوست نہ بناؤ۔ اس کی تصریح سورۃ ممتحنہ میں خوب فرمائی ہے۔ اب
اس سے آگے اُن کے طرز عمل سے اطلاع دی ہے تا محفوظ رہ سکو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۱۸ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۸) ر
۱۲۲ - وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَرِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ وَاللَّهُ
سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔
ترجمہ۔ اور جب تو صبح کو نکلا اپنے اہل سے تو مومنوں کو بٹھاتا تھا لڑائی کے موقعوں پر اور اللہ بڑا سننے
والا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر۔ مکہ کے لوگوں میں خود پسندی اور خودی بہت تھی ۔ اس کی جڑ آسودگی ہے کیونکہ تمام
جہان کی پوجا کا مال ان کے پاس آتا تھا۔ پھر مکہ ایک بڑا معبد تھا تمام عرب والے اس کی پوجا کرتے
تھے اس لئے یہ لوگ اپنے تئیں مہنت سمجھتے تھے۔ تیسری وجہ ان کی خود پسندی کی رِحْلةَ الشَّتَاءِ وَ
الصَّيْفِ (القريش: ۳) تھی یعنی وہ تجارت کے لئے موسم گرما میں عراق ، شام و مصر وغیرہ کی طرف
جاتے تھے اور سرما میں ہندوستان، چائنا کی طرف جتنی تجارت پیشہ تو میں ہیں وہ ایک وقت آسودگی
کی وجہ سے خودی اور خود پسندی میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
خودی اور خود پسندی والے ہر بات پر ناک چڑھانے کے عادی ہو جاتے ہیں اور وہ ہمیشہ
حقائق الفرقان
۱۲۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
دوسروں کی نسبت یہی کہتے ہیں ۔ ہم اسے کیا سمجھتے ہیں۔ پس جب کوئی دوسرے کی بات سنے نہیں تو حق
کس طرح پا سکتا ہے۔ ان کی اس خودی اور خود پسندی کی اصل جڑ تو اُن کے بہت تھے جیسے ہندوستان میں
مہاں دیو ہے۔ ایسے ہی وہاں مہبل تھا۔ جیسے یہاں دیویاں ہوتی ہیں وہاں نائلہ تھی۔ ہر بت کے پجاری
لاکھوں روپے کماتے تھے۔ انہوں نے جب دیکھا کہ ایک نوجوان ہمارے ہی خاندان کا ہمارے تمام
کارخانہ مکرمت پر پانی پھیرنا چاہتا ہے تو وہ آگ بگولا ہو گئے اور ادھر انہی کی قوم کے لوگ ورقہ بن نوفل،
علی ، صدیق ، زید بن حارث وغیرہ مسلمان ہو گئے تو یہ اور بھی گھبرائے اور مقابلہ کی ٹھانی اور
حتی الوسع انہوں نے کوشش کی کہ کسی طرح اسلام کا استیصال کیا جائے ۔ نبی کریم کو ۱۳ برس اِس
گھمسان میں گذرے۔ دیکھو کس قدر بڑی ہمت کیسی بلند پروازی ، کتنا محکم ارادہ ہے اور کیسا
استقلال تھا۔ پھر صحابہ میں جن کی قومیت اور عصبیت نہ تھی وہ بھاگ اٹھے۔ فرمایا جبش میں چلے
جاؤ۔ وہاں وہ لوگ جا کر رہے۔ پہلے رنگ میں تو بتایا کہ شریر سے شریر حکومت کے نیچے کس طرح
مسلمانوں کو رہنا چاہیے ۔ دوسری میں یہ بتایا کہ نیک دل عیسائی گورنمنٹ کے تحت میں کیونکر زندگی
بسر کرنی چاہیے ۔ گویا آپ کو یقین تھا کہ ایک وقت مسلمانوں پر آنے والا ہے کہ وہ غیر قوموں پر
حاکم ہوں گے اور پھر ایک وقت وہ بھی آتا ہے کہ وہ محکوم ہوں گے۔ یہ تو مکہ کے حالات تھے۔ اب
جب آپ مدینہ میں آئے تو یہاں کے رسم و رواج سے آپ کو آگاہی نہ تھی ۔ ان کی جماعتوں میں
کوئی منصوبہ کرتا تو کوئی خبر تک دینے والا نہ تھا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مورخہ یکم و ۸ ر جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۸)
منافقوں کے علاوہ ایک طرف یہود تھے۔ بنو قینقاع، بنو نضیر، بنو قریظہ ۔ دوسری طرف پادری جن
کا لارڈ بشپ ابو عامر ہر قل سے تعلقات رکھتا تھا۔ اس طرح پر اس سلطنت کا خدشہ تھا۔ پھر مدینہ کے
مشرک اوس و خزرج تھے۔ پھر یہاں تک ہی بس نہ تھی بلکہ مکہ والے تجارت کے بہانے سے اِدھر اُدھر را
گھومتے اور ریشہ دوانیاں کرتے پھرتے تھے اور قوموں کو اُکساتے پھرتے ۔ پھر ایران کے بادشاہوں
سے ان کی ساز باز تھی ۔ ان کو حضرت نبی کریم کی جماعت پر برانگیختہ کرتے رہتے۔ چونکہ دشمنوں کا
حقائق الفرقان
۱۲۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
یہاں تک زور تھا اسی واسطے بَلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ (المائدة: ١٨) وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ ( المآئدۃ: ۶۸ ) کا وعدہ ہوا ۔ ایسے مشکلات میں اللہ تعالیٰ تیرا محافظ ہے۔
بہر حال ان حالات میں شریر دشمن نے مدینہ پر حملہ کرنا چاہا۔ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ میں نے رویا دیکھی ہے اس سے خدشہ معلوم ہوتا ہے۔ پس باہر نکل کر نہیں لڑنا چاہیے مگر بعض تیز
طبیعت صحابہ نے عرض کیا۔ نہیں حضور باہر ہی چلنا چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صحابہ کا
جوش دیکھا تو فر ما یا اچھا۔ آپ نے دوز رہیں پہن لیں ۔ صحابہ یہ دیکھ کر ڈرے اور سمجھ لیا کہ امر بہت
خطر ناک معلوم ہوتا ہے ۔ پھر عرض کیا کہ حضور اندر ہی لڑیں گے۔ آپ نے فرمایا نبی جب کسی چیز کی
تیاری کر لیتا ہے تو ڑک نہیں سکتا۔ اب یہ اس موقع کا ذکر ہے۔
تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ کو بٹھاتا تھا مومنوں کو جگہ بہ جگہ جہاں انہیں کھڑے ہو کر
لڑنا چاہیے۔ اس سے ایک سبق تمہارے لئے نکلتا ہے کہ دشمن کا مقابلہ، مناظرہ، مباحثہ بے شک کرو مگر
اپنے امام کی منشا کے ماتحت۔ کیونکہ یہ ترتیب جس کا انجام فتح و ظفر ہو اللہ کے بندے ہی جانتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۹)
-۱۲۳ - اِذْ هَمَّتْ طَائِفَتْنِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۖ وَعَلَى اللَّهِ
فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ۔
ترجمہ۔ جب ارادہ کیا دو جماعتوں نے تم میں سے کہ پھسل جائیں حالانکہ اللہ مددگار ہے اُن دونوں کا
اور اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ایماندار۔
تفسیر - اِذْهَمَّتْ ظَائِفتن ۔ یہ گروہ بنو سلمہ اور بنو حارثہ تھے۔ خدا نے پردہ پوشی کی۔ انہوں
نے خود ہی اپنے نام بتائے ۔ کسی نے کہا تَفْشَلا کے الزام کے نیچے آنا کیوں ظاہر کرتے ہو؟ کہنے
لگے وَاللهُ وَلِيُّهُمَا کی خوشخبری خموش نہیں رہنے دیتی۔
مومن انسان کبھی کبھی کمزور ہو جاتا ہے۔ یہ جنگ کا موقع ، پھر شہوت کا مقابلہ، غیظ و غضب کا
لے پہنچادے جو تیری طرف وحی کی گئی تیرے رب سے۔ ۲ے اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۲۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
مقابلہ، بزدلی کا مقابلہ۔ یہ ایسی باتیں ہیں کہ بڑے ابتلا کا مقام ہیں ۔
اب نظیر دیتا ہے کہ بدر میں جب تم تھوڑے اور بے مقدور تھے عمائد مکہ پر فتحیاب ہو چکے ۔
پس تم اللہ کو اپنا سپر بناؤ وہ تمہیں ہلاکت سے محفوظ رکھے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۹)
۱۲۵، ۱۲۶ - إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَنْ يَكْفِيَكُمُ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمُ بِثَلَثَةِ
الفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ مُنْزَلِينَ - بَلَى إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا وَ يَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ
هُذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمُ بِخَمْسَةِ الْفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوَّمِينَ -
ترجمہ۔ جب تو کہہ رہا تھا ایمان داروں کو کیا تم کو اتنی مدد کافی نہیں کہ تمہارا رب مدد کرے تمہاری
تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں سے۔ کیوں نہیں ! اگر تم صابر رہو اور اللہ کوسپر بناؤ (اور ) وہ کافر
تمہارے پاس آئیں اُسی جوش میں تو تمہارا رب تمہاری مدد کرے نشان دار پانچ ہزار فرشتوں سے۔
تفسیر - بِثَلَثَةِ الفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ ۔ ہندوستان میں سید صاحب نے کسی قدر احتیاط سے ملائکہ کے
عقائد میں ذکر نہیں کیا اور مصر میں مفتی عبدہ ، مسلمانوں کی بدقسمتی ہے جنہوں نے ملائکہ سے انکار کیا ہے۔
یہ اندرونی نادان دوست ہیں حالانکہ ملائکہ کا اعتقاد تمام انبیاء کی تعلیم کی جز ہے اور نبوت کی سیڑھیوں میں
پہلی سیڑھی تو یہی ملائکہ پر ایمان ہے۔ میں اس کے متعلق پہلے مفصل سنا چکا ہوں ۔
مُسَوَّمِینَ ۔ ان کو نشان لگا ہوا ہے۔
بِخَمْسَةِ الْفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ - جوں جوں انسان کا قرب اللہ سے بڑھتا ہے توں توں ملائکہ
سے زیادہ تعلق پیدا ہوتا ہے اس لئے صبر و تقوی سے کام لینے پر بجائے تین ہزار کے پانچ ہزار فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۹)
۱۳۱ ، ۱۳۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرَّبُوا أَضْعَافًا مُضْعَفَةً وَاتَّقُوا
اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ -
ترجمہ سنو ایمان دارو! کسی قسم کا بھی سودمت کھاؤ بڑھ بڑھ کر اور اللہ ہی کو سپر بناؤ تا کہ تم فتح مند
حقائق الفرقان
۱۳۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہو جاؤ ۔ اور بچو اس آگ سے جو تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے ۔
تفسیر۔ تھوڑی سی بات سے بڑی باتوں کا امتحان کیا جاتا ہے۔ اس زمانہ میں تو یہ مسئلہ صاف ہے
کیونکہ ہر امر کے لئے امتحان لیا جاتا ہے۔ امتحان کے معنے ہیں کسی کی محنت کو جانچ لینا اور اس کا بدلہ
دینا۔ ایک جگہ فرمایا ہے أُولَئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقوى الحجرات: ۴) پھر ایک امتحان کا
ذکر بقرہ میں کیا ہے إِنَّ اللهَ مُبْتَلِيكُمْ بِنَهَرٍ (البقرة : ۲۵۰)
۲
ایسا ہی یہاں جہاد کے لئے ایک امتحان ہے کہ سود لینا چھوڑ دو کیونکہ بیاج خور مال میں
وسعت حوصلہ سے کام نہیں لے سکتا اور جو مال خدا کی راہ میں نہیں چھوڑ سکتا وہ جان کیونکر دے گا۔ پس
یہاں فرمایا کہ اول تو تم سود کو چھوڑو۔
ربو کے لفظ پر بعض لوگوں نے بحث کی ہے۔ کہتے ہیں کہ دیو کے معنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بیان نہیں کئے ۔ ان نادانوں سے کوئی پوچھے کہ کیا قرآن کے لفظ لفظ کے معنے حدیثوں میں آئے
ہیں؟ جب خدا تعالیٰ ایک چیز کو حرام فرماتا ہے اور اس کی خلاف ورزی کو خدا سے جنگ قرار دیتا ہے تو
کیا وہ ایسا لفظ تھا جس کے معنے لغت عرب سے واضح نہ ہوتے ہوں ۔ نقدی کے اُو پر میعاد معینہ
کے لحاظ سے زیادہ لینا شود کہلاتا ہے۔ ہاں بعض بار یک باتیں بھی ہیں جو عام فہم نہیں ہیں مگر تا ہم
کوئی ایسی مشکل بات نہیں ۔ بعض نابکار لوگ کہتے ہیں کہ سود کے بغیر کام نہیں چل سکتا حالانکہ بارہ سو
برس ( بارہ سو برس میں نے اس لئے کہا کہ تیرھویں صدی میں مسلمانوں نے سود لینا شروع کر دیا ) کا
تجربہ بتاتا ہے کہ بغیر سود کے سب کام چل سکتے ہیں۔ میں اس بات کا گواہ موجود ہوں کہ بغیر ربوا کے
لینے اور دینے کے انسان تمام کام کر سکتا ہے۔
میں نے بھی ملازمت کی ۔ کاشت کاری بھی کی۔ تجارت بھی کی ۔ لاکھ لاکھ روپے کی تجارت کی مگر
مجھے کبھی شود کی ضرورت نہیں پڑی۔ ایسے ایسے وقت بھی مجھ پر گذرے ہیں کہ رات کو کھانے کے لئے
سامان نہیں مگر پھر بھی میرے مولی نے میری دستگیری کی۔
ے وہی لوگ ہیں ۔ اللہ نے امتحان لیا ان کے دلوں کا تقوی کے لئے ۔ ۲ے اللہ آزمائے گا تم کو ایک نہر سے۔ (ناشر)
-
حقائق الفرقان
۱۳۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
اضْعَافًا مُضْعَفَةً ۔ اس کے ترجمے کے لئے میں نے بہت غور کیا بڑھ بڑھ کر“ سے زیادہ کوئی
لفظ اس مفہوم کو ادا کرنے والا نہیں ۔ یہ معنے کرنے کہ ایک کے سات سو پھر سات سو کا ڈ گنا چودہ سو ایک
روپیہ پر بیاج لینا منع ہے بہت ہی حماقت ہے۔
ایک سود کی وہ قسم بھی ہے جو لینا پڑتا ہے۔ مثلاً ملازموں کی تنخواہ سے کچھ حصہ کا ٹا جاتا ہے بینک کا
شود ہے اسے میرے خیال میں مالِ غنیمت سمجھنا چاہیے اور اسے کسی نیک کام میں لگا دینا چاہیے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۹، ۷۰ )
عِنْدِي
أعدت - امام ابوحنیفہ ایک عظیم الشان امام گزرے ہیں وہ فرماتے ہیں آخَوَفُ آيَةً عندانی في
الْقُرْآنِ " اس لئے کہ جہم تو بے ایمانوں کے لئے ہے پس یہ مومنوں کا گھر کیوں ہو؟
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰)
۱۳۴ - وَ سَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَ
الْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور جلدی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت حاصل کرنے لئے اور جنت کی جس کی قیمت
( یا چوڑائی ) آسمان اور زمین ہے۔ وہ تیار کی گئی ہے متقیوں کے لئے ۔
تفسیر سَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ - اللہ کی ، رسول کی اطاعت کرو ۔ اگر کوئی غلطی ہو جاوے تو
بخشش مانگو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۰)
۱۳۵ - الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ
عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ جو آسودگی اور ضرر میں خرچ کرتے رہتے ہیں اور دباتے ہیں غیظ و غضب کو اور درگزر
کر جاتے ہیں بعض لوگوں سے اور اللہ محبت کرتا ہے محسنوں کو ۔
تفسیر وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۔ ایک تو یہ بات ہے کہ غیظ و غضب پی
جائے۔ پھر اس سے بڑھ کر ایک اور درجہ ہے کہ نہ صرف اپنے جذبات کو روک لے بلکہ معاف بھی کر
اے میرے نزدیک قرآن میں سب سے زیادہ خوف دلانے والی آیت ہے۔
حقائق الفرقان
۱۳۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
دے۔ حضرت عائشہ کے معاملہ میں حضرت ابوبکر اپنے ایک بھائی پر ناراض ہو گئے اور اس کا وظیفہ
بند کر دیا۔ خدا نے فرمایا الَّا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰)
١٣٦ - وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُو
لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَ لَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَ
روپوور
هُمْ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ جب بدی کر۔ ابدی کرتے ہیں یا اپنے حق میں ظلم کر بیٹھتے ہیں تو انہیں اللہ یاد آ جاتا ہے پھر وہ
استغفار کرتے ہیں اپنے قصوروں کے لئے اور کون قصوروں کو معاف کرتا ہے مگر اللہ ۔ اور جنہوں نے
اصرار نہیں کیا اپنے کئے پر اور وہ جانتے ہیں۔
تفسير فَاحِشَةً ۔ ایسی بدی جسے کھلم کھلا لوگ بُرا سمجھیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۷۰)
۱۴۰ - وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ۔
ترجمہ - سست نہ ہو اور نہ ملین : واور نہ غمگین ہو تم ہی نہ ملین ہو تم ہی اعلیٰ ہو اگر تم مومن ہو۔
تفسیر وَلا تَهِنُوا نفس کے مقابلہ میں اور دشمن کے مقابلہ میں سستی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۰ )
۱۴۵ - وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَاتَ أَوْ
قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَ اللهَ شَيْئًا
وَ سَيَجْزِي اللَّهُ الشَّكِرِينَ -
ترجمہ اور نہیں ہے محمد مگر ایک رسول ۔ اس کے پہلے سب رسول مر چکے، کیا اگر وہ مر جائے تو تم
الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے گا اور قریب ہی
اللہ جزا دے گا شکر گزار بندوں کو۔
تفسیر اور محمد تو ایک رسول ہے۔ پہلے اس سے بہت رسول ہو چکے۔ پھر کیا اگر وہ مر جاوے یا
لے کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔