سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 3

حقائق الفرقان
۲۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲) یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت رکھتے
ہو تو اس کی پہچان یہ ہے کہ میرے تابع ہو جاؤ۔ پھر تم آپ ہی محبوب ہو جاؤ گے ۔ یہ گر ہے جو
قرآن مجید نے بیان کیا ہے۔ کیسا مجرب نسخہ ہے۔ پہلے آپ آزماتا ہے پھر تمہیں بلاتا ہے۔ ایک اور
راز محبت ہے اور قرآن کریم نے ہی اسے بیان کیا ہے مگر چونکہ بہت ہی باریک ہے۔ عادت کے نہ
ہونے کے سبب اور وقت کے تنگ ہونے کے باعث اس وقت کھول نہیں سکتا ۔ حُبّ کے لئے ایک
مناسبت ہوتی ہے۔ اس مناسبت کے سبب سے عشق و محبت ہوتی ہے۔ ہیر یا رانجھا کو ایک دوسرے
نے جس نظر سے دیکھا۔ کوئی اور ان کے دیکھنے والا نہ تھا۔ یہ ایک بار یک راز ہے اور بڑی صحبت کو چاہتا
ہے۔ میرے دل میں جوش ہے۔ جس سے بتاؤں کہ یہ کیا راز ہے۔
الحکم جلد ۱۳ نمبر ۹، ۱۱،۱۰ مورخہ ۷، ۱۴، ۲۱ مارچ ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۳،۷۲)
لڑکے پڑھنے میں سخت محنت کرتے ہیں یہاں تک کہ انہیں سل اور دق ہو جاتا ہے تابی ۔اے
بن جائیں اور پھر کوئی مرتبہ پائیں۔ اب دیکھئے پاس ہونا موہوم صحت موہوم ، مرتبہ ملنے تک زندہ رہنا
خیالی بات۔ باوجود اس کے لڑکے محنت کئے جاتے ہیں۔ پس وہ انسان کیسا بد قسمت ہے جو اس خدا
کے پاک وعدے کو جو ہر طرح کی قدرت رکھتا ہے کچھ قدر نہ کرے۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ شریعت مشکل ہتا ہے۔ قدر
ہے مگر رسول اللہ اعلان کرتے ہیں میری چال اختیار کرو۔ کوئی کہہ سکتا ہے ہم بڑے گنہگار ہیں ۔ فرماتا سکتا
ہے میرے رنگ میں رنگین ہو جاؤ۔ میرے فرمانبردار بن جاؤ۔ اللہ وعدہ کرتا ہے گناہ بخش کر پھر بھی
اپنا محبوب بنالیں گے کیونکہ ہمارا نام غفور رحیم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶)
محمد واحمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنی پاک تعلیم ، اپنی مقدس و مطہر زندگی
اور بے عیب چال چلن اور پھر اپنے طرز عمل اور نتائج سے دکھا دیا کہ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله میں اپنے اللہ کا محبوب ہوں تم اگر اس کے محبوب بننا چا ہو تو اس کی ایک ہی راہ
ہے کہ میری اتباع کرو۔

حقائق الفرقان
۲۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
جبکہ میں اپنے خدا کا محبوب ہوں پھر بتاؤ کہ کوئی چاہتا ہے کہ اس کا محبوب ناکام رہے۔ پھر خدا
مجھے کبھی نا کام نہ رہنے دے گا۔ میرے دشمن ذلیل اور ہلاک ہو جائیں گے اور یہ باتیں ایسی سچی اور
صاف ہیں کہ تم خود کر کے دیکھ لو۔ میری اطاعت کرو۔ میرے نقش قدم پر چلو اللہ تعالیٰ کے محبوب ہو جاؤ
گے اور تمہارے دشمن مردود اور مخذول ہو کر تباہ ہو جائیں گے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۶،۵)
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران۔ ۳۲) اگر تم اللہ تعالیٰ کے پیارے
بننا چاہتے ہو تو تم میرے تابع ہو جاؤ ۔ اللہ تعالیٰ تم سے پیار کرے گا اللہ تعالیٰ کا محبوب بن کر انسان کو
ذلت و رسوائی اور نا کامی نہیں ہو سکتی اور آدمی ذلیل ترین کبھی نہیں بن سکتا۔ اللہ تعالیٰ کا محبوب بننا اتباع
نبی کریم پر منحصر ہے اور وہ اتباع انسان کر سکتا ہے۔ اس اتباع کے لئے صحابہ کرام کا نمونہ موجود ہے
اور تم سب کر سکتے ہو۔ میں نے بارہا قرآن کریم اس غرض سے پڑھا ہے کہ اس میں کوئی ایسا بھی حکم ہے میں حکم
جس پر ہم عمل نہیں کر سکتے مگر میں نے کوئی قرآنی حکم ایسا نہیں دیکھا جس پر عمل کرنا دشوار ہو۔ قرآن کریم
کے خلاف عمل کرنے میں روپیہ بھی زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ قرآن کریم کی فرمانبرداری میں روپیہ بھی
زیادہ خرچ نہیں ہوتا۔ امریکہ جانے کا خرچ ، پیرس، جرمن ، لنڈن جانے کا خرچ اور اس کے مقابلہ میں
مکہ جانے کا خرچ دیکھو۔ نماز کے خرچ اور اُسترے کے خرچ کا مقابلہ کرو۔ روزے اور شراب کے خرچ
کا مقابلہ کرو پتا لگ جائے گا۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں انسان جناب الہی کا محبوب بن سکتا
ہے۔ مجھ کو آج تک کوئی بات ایسی نظر نہیں آئی کہ جناب الہی یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
فرمانبرداری میں تکلیف ہو۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۲۹،۲۸، ۳۰ مورخه ۳۰ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه ۷ )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ کامل انسان اللہ تعالیٰ کا سچا پرستار بندہ تھا اور ہماری اصلاح کے
لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا۔ ان کے سوا البی رضا ہم معلوم نہیں کر سکتے اور لا
فرما یا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ - جس طرح پر اس نے اپنے غیب اور اپنی

حقائق الفرقان
۲۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
رضا کی راہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ظاہر کی ہیں اسی طرح پر اب بھی اس کی غلامی
میں وہ ان تمام امور کو ظاہر فرماتا ہے۔ اگر کوئی انسان اس وقت ہمارے درمیان آدم ، نوح، ابراہیم ،
موسیٰ علیسی، داؤد محمد ، احمد ہے تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ذریعہ سے ہے اور آپ ہی کے ذریعہ سے ہے اور آپ ہی کی چادر کے نیچے
ہو کر ہے۔ کوئی راہ اگر اس وقت کھلتی ہے اور کھلی ہے تو وہ آپ میں ہوکر ۔ ورنہ یقیناً یقینا سب راہیں بند
ہیں۔ کوئی شخص براہ راست اللہ تعالیٰ سے فیضان حاصل نہیں کر سکتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۴)
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲)
یعنی اے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ تو
میری اطاعت کرو اللہ تعالیٰ تم کو دوست رکھے گا۔
پس چونکہ وہ جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے کی ایک ہی راہ ہے اور ایک ہی کلید اور وہ
ہے اتباع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔
صحابہ کرام کو جو یہ حکم دیا گیا تھا و جو یہ حکم دیا گیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر اپنی آواز بلند نہ کرو اور
محبوب الہی بننے کا جو یہ گر ان کو بتایا گیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرو اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ علیحدہ علیحدہ ترقی نہیں کر سکتے اور نہ ترقی کرنے کا یہ اصول ہے کہ انفرادی طور پر
ترقی کریں بلکہ انبیاء ورسل کے ماتحت ترقی کرنے کا اصل الاصول یہی ہے کہ سب کے سب اکٹھے
ہو کر اس کی اطاعت اور نقش قدم پر چلنے میں ایسے فنا ہوں کہ اسی کا عکس اور نمونہ بنا چاہیں اور اس کے
سایہ میں اس طرح پر جمع ہو جائیں جیسے مرغی کے پروں کے نیچے بچے جمع ہو جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱۵ )
جناب الہی میں محبوب بننے کے لئے اتباع رسول کی سخت ضرورت ہے۔ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله - ساری دنیا کو قربان کر دو۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع پر۔
دیکھو۔ حضرت ابراہیم نے کیسی قربانی کی اور آخر اسی قربانی کے وسیلے سے وہ اس وجاہت پر پہنچا کہ

حقائق الفرقان
۲۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
خدا کے محبوبوں میں ایک ممتاز محبوب نظر آیا۔
جو قربانی کرتا ہے اللہ اس پر خاص فضل کرتا ہے۔ اللہ اس کا ولی بن جاتا ہے پھر اسے محبت کا
مظہر بناتا ہے۔ پھر اللہ انہیں عبودیت بخشتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس میں لامحدودترقیاں ہو سکتی ہیں۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه (۸)
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران: ۳۲) کہ اگر تم کو یہ منظور ہے کہ
خدا کے محبوب بنو تو اس کی اتباع کرو۔
جب انسان کسی کا پیارا بنتا ہے تو پیار کرنے والا اپنے پیارے کی تکلیف کو پسند نہیں کرتا ۔ اگر
کسی غلطی کی وجہ سے وہ کسی تکلیف میں ہو تو اس کی تکالیف کو دور کرتا ہے۔ مگر کچھ ایسے بھی ہوتے
ہیں کہ محبوب کی تکلیف دیکھتے اور اس کو دور نہیں کر سکتے ۔ اس لئے کہ ان میں طاقت دور کرنے کی نہیں
ہوتی مگر خدا تو کامل قدرت اور کامل علم والا ہے۔ پس خدا نے فرمایا کہ اگر تم کو مجھ سے تعلق ہے تو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو پھر تم میرے محبوب بن جاؤ گے ۔ جب تم اس کے محبوب بن جاؤ گے
تو ہر ایک قسم کے سامان تمہارے لئے اللہ تعالیٰ مہیا کرے گا۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۶،۲۵ مؤرخہ ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۸)
اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو اور اس سے سچے تعلقات محبت پیدا کرنے کے خواہش مند ہو تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ کے محبوب بن جاؤ گے اس
اصل سے صحابہؓ نے جو فائدہ اُٹھایا ہے ان کے سوال پر غور کرنے سے معلوم ہو سکتا ہے۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۲)
اسلام نام ہے فرماں برداری کا ۔ سارے جہان کو تو موقع نہیں کہ اللہ کی باتیں سنے اس
لئے پہلے نبی سنتا ہے پھر اوروں کو سناتا ہے۔ سو پہلا مرتبہ یہی ہے کہ نبی کی صحبت میں رہے اور
اس سے فرماں برداری کی راہیں سنے اور سیکھے چنانچہ اس بناء پر نبی کریم صلعم نے یہ سمجھا یا کہ
إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ یعنی سرِ دست تم میرے تابع ہو جاؤ ۔ اس کی تعمیل

حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
اسلام لانے والوں نے جیسا انہیں نبی کریم نے سمجھایا کیا۔ کلمہ سکھا یا کلمہ پڑھ لیا۔ نماز سکھائی تو نماز
پڑھ لی ۔ روزہ، حج ، زکوۃ ۔ جس طرح فرمایا اسی طرح ادا کیا۔ یہ اسلام ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۷ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۸ )
انسان کو اپنے خالق و رازق ومحسن سے محبت ہوتی ہے مگر محبت کا نشان بھی ہونا چاہیے اس لئے
فرماتا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ یعنی کہہ دے اگر تمہیں اپنے مولی سے محبت
کا دعوی ہے تو اس کی پہچان یہ ہے کہ میری اتباع کرو پھر تم محب کیا اللہ کے محبوب بن جاؤ گے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۲)
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران:۳۲) جو چاہتا ہے کہ وہ مولا کریم
کا محبوب ہو اس کو لازم ہے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے اور سچی اتباع کامل محبت سے
پیدا ہوتی ہے اور محبت محسن کے احسانوں کی یاد سے بڑھتی ہے جو شخص اس محسن اور عنایت فرما کی
خلاف ورزی کرتا ہے جو بلا وجہ اور بلا مزد مروت و احسان کرتا ہے وہ سب سے زیادہ سزا کا
مستحق ہوتا ہے۔ اسی لئے ابوالحنفاء کے منہ سے قرآن شریف میں اب آذر کو یہ کہلواد یا اني أَخَافُ أَنْ
يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ (مریم: ۴۶) یعنی جس نے بلا وجہ تم پر احسان کیا تیرا قلب اچھا ہوتا تو
اس کی محبت میں تو ترقی کرتا بر خلاف اس کے تو نے بتوں کی پرستش کی۔ پس اس رحمانی صفت کے
انکار کی وجہ سے عذاب بھی شدید آئے گا۔ الحکم جلدے نمبرا مؤرخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ کہہ دو اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانو تو اگر وہ پھر جائیں تو بے شک اللہ کافروں سے
محبت نہیں کرتا ۔
تفسیر قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ پھر بعض لوگ ایسے ہیں کہ ہر حرکت و سکون میں ایسی
فرمانبرداری نہیں کر سکتے کہ اس میں فنا ہو جاویں اس لئے فرمایا کہ رسول ہونے کی حیثیت سے جو حکم
اس نے دیئے ان پر عمل کرو۔ پس اگر محبوب نہ بنا ئیں تو کفر سے تو نکال لیں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)
اے اے میرے باپ! میں ڈرتا ہوں کہ رحمن کا عذاب تم کو نہ چھو جائے۔

حقائق الفرقان
۳۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَنَ عَلَى الْعَلَمِينَ -
ترجمہ - (یہ مت سمجھو کہ اللہ کسی کو ضائع کر دے گا دیکھو ) اللہ نے پسند فرمایا اور بزرگی دی آدم کو
اور نوح کو اور ابراہیم کے خاندان کو اور عمران کے خاندان کو تمام جہان پر ۔
تفسیر - إِنَّ اللهَ اصْطَفَى آدَمَ ۔ اللہ تعالیٰ نے آدم زاد کو تمام مخلوقات پر برگزیدہ کیا اور یہ ظاہر ہے
ایک عالم کبیر ہے تو آدم عالم صغیر ، تمام اشیاء کا جامع ہے۔ پھر آدمیوں میں سے نوح کو اول الرسل
بنایا۔ آدم کو خدا نے رسول نہیں فرمایا بلکہ خلیفہ کہا۔ اول الرسل نوح ہی ہیں ۔ آپ نے اپنی قوم کو
ترک بدی کی تعلیم دی اور استغفار سکھایا۔ پھر جب دوسرا دور آیا تو ابراہیم کو رسالت سے ممتاز کیا
جنہوں نے تنزیہہ کے علاوہ فرمانبرداری کی تاکید کی اور اِنَّ صَلوتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ
رَبِّ الْعَالَمِين (الانعام : ۱۶۳) کا سبق دیا۔ پھر حضرت موسیٰ کا زمانہ آیا۔ اللہ کی قوم کو اللہ تعالیٰ
نے نبوت بھی دی۔ غرض تمام انعامات سے بھر پور کر دیا اور یہ نہ سمجھو کہ ان میں خاص خاص لوگ ہی
تھے بلکہ عمران کی عورتوں کو بھی مشرف بکلام الہی کیا۔ چنانچہ عمران کی ایک عورت کا ذکر کرتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ء صفحہ ۵۷ )
۳۶- إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَنَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا
فَتَقَبَّلُ مِنِّي إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ جب عمران کی بی بی نے کہا اے میرے رب ! میں نے منت مانی ہے تیرے لئے جو کچھ
میرے پیٹ میں ہے آزاد بنا کر تو قبول فرمالے میری منت بے شک تو بڑا سننے والا بڑا خبر دار ہے۔
تفسیر۔ بعض لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ مریم کی والدہ عمران کی بیوی نہ تھی ۔ یہ غلط ہے۔
یہودیوں ، عیسائیوں میں بزرگوں کے نام پر قوم چلتی ہے ۔ موسی اور ہارون عمران کے بیٹے تھے۔
پس انہی کی نسل میں سے ایک عورت تھی جس کا یہ ذکر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ ارجون ۱۹۰۹ء صفحہ ۵۷ )
ا میری نماز اور عبادت اور میرا جینا اور مرنا سب اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف
پہنچانے والا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
امْرَأَتُ عمان - عمرانیوں کی ایک عورت نے عمران خاوند اور اس کی بی بی مراد نہیں۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶)
محررا - اب تک ہندوؤں میں اور بعض مسلمانوں میں یہ رسم ہے کہ اگر کسی کی اولاد زندہ نہ
رہے تو وہ چڑھاوا چڑھا دیتا ہے۔ گویا اس پاک رسم کی اصل موجود ہے۔ وہ کسی خانقاہ کے نام پر تو نہ
تھی۔ البتہ فرمایا کہ یا اللہ میں نے اپنے کام سے آزاد کر دیا۔ دین کے لئے وقف کر دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)
۳۷- فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا انْثَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا
وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثى وَ إِنِّي سَتَيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أَعِينُهَا بِكَ وَ
ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ -
ترجمہ ۔ پھر جب اُس نے لڑکی جنی بولی اے میرے رب ! میں نے تو یہ لڑکی جنی اور اللہ بڑا جاننے والا
ہے جو وہ جنی اور نہیں ( تمہارے گھرانہ میں اُس عورت کے جیسا کوئی لڑکا ( بھی ) اور میں نے اس کا
نام مریم رکھا ہے اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اُس لڑکی کو اور اس کے بال بچوں کو شیطان مردود سے۔
تفسير - وَضَعْتُهَا انٹی ۔ یہ اس لئے کہا کہ لڑکی کا رواج نہ تھا۔
لَيْسَ الذَّكَرُ كَالْانٹی ۔ اگر یہ خدا کا کلام ہے تو پیشگوئی ہے کہ یہ لڑکی معمولی عورتوں سے بہت
اچھی ہوگی ۔ اگر اس میں عورت کا کلام ہے تو معنے ظاہر ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخہ ۱۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)
لَيْسَ الذَّكَرُ كَالانثى - اللہ نے فرمایا کہ لڑکا اس لڑکی جیسا نہ ہوتا۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۶)
وَ إِنِّي أَعِينُهَا بِک - کیا اچھا ہو کہ مسلمان اس ہدایت پر عمل کریں اور صحبت سے پہلے بہت
بہت دعائیں کر لیا کریں تا کہ ان کی اولا د نیک ہو۔ اولاد
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)

حقائق الفرقان
۳۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَ أَنْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَ كَفَلَهَا
زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا قَالَ يَمَرْيَمُ
انى لَكِ هَذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللهِ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ
حِسَابِ ۔
ترجمہ ۔ تو اس لڑکی کو اس کے رب نے قبول فرمایا اچھی طرح سے پسند کر کے اور اس کو بڑھایا
خوب اچھا اور اس کو سپرد کر دیا زکریا کے، جب کبھی آتا اُس کے پاس زکر یا حجرے میں موجود پاتا
اُس کے پاس کچھ کھانا، پوچھا اے مریم ! یہ تجھے کہاں سے ملتا ہے بولی یہ اللہ کے یہاں سے ( ملتا
ہے ) بے شک اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بے حساب ۔
تفسیر ۔ وَكَفَلَهَا زَکریا ۔ یہ اس لئے فرمایا کہ تا بتائے کہ یہ تمام گھرانہ پاکوں کا ہے جس کی عورتیں
اور مرد انعامات الہی سے مشرف تھے۔
وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا ۔ بہت معمولی بات ہے مگر مفسرین کی اعجوبہ پسند طبیعت نے بے موسمی
میوے کھائے ۔ یہ خواہ مخواہ کی زیادہ علی القرآن ہے۔
قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللهِ - یہ واقعہ صرف اللہ تعالیٰ نے اس لئے بیان کیا کہ تا ظاہر ہو کہ اس
خاندان کے بچے بھی کیسے خدا پرست تھے کہ وہ معمولی چیزیں بھی جب پاتے تو توحید میں ایسے
مستغرق تھے کہ یہی کہتے کہ خدا نے دیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)
٣٩ هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً
إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ -
ترجمہ ۔ وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے اے میرے رب ! مجھے عنایت فرما اپنے پاس
سے ایک نیک اولا د بے شک تو بڑا ہی سننے والا دعا کا ہے ۔
تفسير - هُنَالِكَ دَعَا زَکریا۔ مفسرین نے جھک مارا ہے جو کہا ہے کہ ذکر یان امید تھے۔ نا امید خدا کی

حقائق الفرقان
۳۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
جناب سے کافر ہوتا ہے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ انبیاء دعا نہیں کرتے جب تک خاص تحریک اور اجازت الہی نہ
ہو۔ حضرت نوح کی نسبت پڑھو انچ اَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجُهِلِينَ (هود : ۴۷) پس اس وقت
زکریا کو ایک تحریک ہوئی تو کہا اے خدا ! ایسی نیک اولاد مجھے بھی دے۔ یہ معنے ہیں هَبْ لِي مِن
لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ کے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷)
۴۱،۴۰- فَنَادَتْهُ الْمَلَئِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّى فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ
بِيَحْيَى مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللهِ وَ سَيِّدًا وَ حَصُورًا وَ نَبِيًّا مِنَ الصَّلِحِينَ - قَالَ
رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَمُ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرُ قَالَ كَذَلِكَ
اللهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ -
ترجمہ ۔ تو زکریا کو فرشتوں نے آواز دی اور وہ کھڑا دعا مانگ رہا تھا حجرے میں کہ اللہ تجھ کو خوش
خبری دیتا ہے یحییٰ کی اور وہ مصدق ہو گا کلام الہی سے اور وہ سردار ہو گا اور بدیوں سے بچنے والا
ہوگا اور نبی ہوگا سنوا ر والوں میں سے ۔ زکریا نے عرض کیا ۔ کب ہوگا میرے لئے لڑکا حالانکہ مجھ پر
آچکا ہے بڑھاپا اور میری بی بی بانجھ ہے ۔ فرمایا اسی طرح دیتا ہے اللہ جو چاہتا ہے۔
تفسیر - مُصَدِّقًا۔ وہ راستیوں کی تصدیق کرنے والا ہوگا۔
بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللہ ۔ یہ بشارت ایک کلام کے ذریعہ ہوئی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مورخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۷ )
بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللهِ - اللہ کی کلام سے ایک کا مصدق ہوگا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶)
حَصُورًا ۔ بدیوں سے پاک ۔ یہ غلط ہے کہ وہ ہیجڑے تھے۔ انبیاء کے صفات بلا ضرورت کے
بیان نہیں ہوتے ۔ ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كَفَرَ سُلَيْن (البقرة: ۱۰۳) تو کیا نی کا فربھی
ا میں تجھ کو نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے نہ ہو جانا۔ ۲ اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے
کوئی تعلق نہ رکھتا تھا۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
الله له
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہو سکتا ہے؟ پس یہ حَصُورًا بھی اس الزام کی تردید میں آیا ہے جو ان پر لگایا گیا۔ ایک کنچنی نے زکریا
کے خاندان پر یہ گند بکا تھا۔
اني يَكُونُ لِي غُلَم میں بڑھا ۔ پس میں ایسا لڑکا جو جوان بھی میرے سامنے ہو جائے عجیب
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۸،۵۷ )
سمجھتا ہوں ۔
۴۲ - قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لَى آيَةً قَالَ ايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ
إِلَّا رَمْنَا ۖ وَاذْكُرُ رَبَّكَ كَثِيرًا وَ سَبِّحُ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ -
ترجمہ۔ عرض کی اے میرے رب ! تو مقرر فرمادے میرے لئے کوئی نشانی ۔ فرمایا تیری نشانی یہ
ہے کہ تو نہ بات کرے لوگوں سے تین دن مگر اشارہ سے۔ اور ذکر کرتے رہنا اپنے رب کا بہت اور تسبیح
کرتے رہنا شام اور صبح کو۔
تفسیر - قَالَ ايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَثَةَ أَيَّامٍ إِلا رمزا ۔ تو تین دن لوگوں سے کلام نہ کرے
گا ہاں مگر اشارہ کے ساتھ ۔ جب تو کلام نہ کرے گا تو ہم تیرے لئے وہ بات پیدا کر دیں گے۔ یہ معنے
نہیں کہ آپ تین دن کے لئے آپ گونگے ہو گئے اگر یہ بات تھی تو پھر وَ اذْكُرْ رَبَّكَ كَثِيراً وَ
سبح کے کیا معنے ہوئے؟ میں نے اس نسخہ کو بے اولادوں کے لئے بہت آزمایا اور اکثر مفید یا یا
ہے۔ ایسے لوگوں کو میں نے کہا ہے کہ کم بولنے کی عادت ڈالو اور تسبیح و ذکر میں مشغول رہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳ ، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۸)
۴۳۔ وَ إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يَمَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاكِ وَ طَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ
عَلَى نِسَاءِ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ (اور اے پیغمبر وہ کیفیت بھی بیان کر ( جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ نے تجھ کو
چن لیا اور خاص کر لیا اور تجھ کو پاک صاف بنایا اور برگزیده اور برگزیدہ کیا تجھ کو اُس وقت کی سب عورتوں پر ۔
تفسیر ۔ وَإِذْ قَالَتِ الْمَليكة - دنیا میں دو خیالات کے لوگ رہتے ہیں ایک وہ جو ہر با بات میں
عالم اسباب ۔۔۔ رکھتے ہیں ۔ وہ کسی قدرت کے اسباب کے سوا قائل نہیں ۔ وہ ہر امر میں ایک

حقائق الفرقان
۳۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
بار یک در بار یک راه نکال لیتے ہیں اور اسی کو کامیابی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اگر ناکام رہیں تو کہہ دیتے
ہیں کہ کوئی خاص سبب جو اس سلسلۂ اسباب میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری رہ گیا۔ اگر اس کا
علم ہو جاتا تو کبھی نا کام نہ رہتے ۔ یہ وہ ہیں جن کا سورۃ بقرۃ میں فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي
الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ (البقرة : (۲۰) کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے ایک وہ ہیں جو
عالم اسباب کو بالکل ہی نہیں مانتے ۔ وہ اپنے آپ کو مردہ بدست زندہ سمجھتے ہیں مگر تعجب ہے کہ
عالم اسباب کی کچھ قدر نہیں لیکن ضرورت کے وقت بھیک مانگ لیتے ہیں ۔ بدبختی سے اس ملک
میں ایک ایک عظیم الشان انسان گزرا ہے جس نے زمانہ کے مصائب کو دیکھ کر عالم اسباب کو ترک
کرنا چاہا مگر اس کے پیرو ایسی غلطی میں پڑے کہ عالم اسباب کو ترک کا دعوی کر کے عالم اسباب
کے ارذل ترین پیشہ میں جا پڑے ( یعنی بھیک ) ۔ وہ نفسانی خواہشوں کے مارنے کا دعوی کرتے
ہیں مگر آخر انہی میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ قرآن مجید نے ان دونوں خیالات کے لوگوں کو ناپسند
کیا ہے۔ اس کو تو یہ راہ پسند ہے وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً (البقرة : ۲۰۲) عالم اسباب کی رعایت بھی بہتے رہے اور پھر خدا پر تو گل بھی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے
انسان کو عالم شہادت میں پیدا کیا ہے۔ ایک عالم غیب بھی ہے۔ ساری چیزوں میں تین حد باتیں ہوتی
ہیں۔ ا ۔ ذ ذات، صفات، ات ، اف افعال۔ ذوات ت ) المحسوس نہیں ہوتے۔ ہو۔ ہاں صفات سے ہم یقین کرتے کرتے۔ ہیں کہ
کوئی ذات ہے اور صفات کا علم افعال سے ہوتا ہے اور وہ موصوف جو ہے وہ عالم غیب میں ہے۔ میں
نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے بڑی محنت سے کشاء ورزی کی ہے پھر فصلوں کو کاٹا ہے مگر
کھلیان کو آگ لگ گئی اور سب محنت برباد ہو گئی ۔ عالم اسباب کے معتقد کہہ سکتے ہیں احتیاط
ے تو بعض آدمی ایسا ہوتا ہے جو دعا مانگتا ہے کہ اے ہمارے رب ! تو ہمیں دنیا ہی میں دے دے تو اس کے لئے
آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ ۲۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا ہوتا ہے جو دعا مانگتا ہے کہ اے ہمارے
صاحب ! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و برکت دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے۔
نہ سہو کا تب ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
نہیں کی ۔ یہ سچ ہے کہ عالم اسباب کی رعایت ضروری ہے مگر اللہ کی مرضی بھی کوئی چیز ہے۔
اِس بات کا ذکر خدا تعالیٰ نے ایک آیت میں کیا ہے وَ آتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا
الكهف: ۸۵) لیکن اسباب موافق مقصد کا حصول بھی اللہ کے فضل پر موقوف ہے ۔ اور
ایک جگہ ہ منافقوں کے عذر کا ذکر کر کے کہ ہم جنگ میں نہیں نہیں جا سکے فرماتا ہے يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا
عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا (الاحزاب: ۱۴) اگر وہ نکلنا چاہتے تو پھر ہم
اسباب بھی مہیا کر دیتے ۔ چونکہ عالم اسباب کے کارخانے میں ہمارا علم محیط نہیں اس لئے ان کے
مناسب موقعہ حصول کے لئے النبی امداد کی ضرورت ہے۔ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اس کے آگے پھر
انسان کا بس نہیں چلتا بلکہ خدا کی توفیق و یاوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ نام زنگی کا فور نہند کا یہ مطلب بھی
ہے کہ وہ سیاہی کے تمام مدارج کو طے کر چکا ہے بس آگے سفیدی ہی ہے اسی طرح نا امیدی جب حد کو
پہنچی تو سمجھوا مید آئی۔ عوامید
حضرت یسعیاہ کی کتاب باب ۵۴ میں صاف معلوم ہوتا ہے کہ مکہ معظمہ کی نسبت ذکر فرمایا
ہے کہ یہ شہر عروس عرب ہے۔ اس پر خطرناک مایوسی ہو گی ۔ اس کا کوئی بیٹا بیٹی لائق نہ ہوگا ۔ وہ
خطرناک غلطیوں میں مبتلا ہوں گے پر آخر اس مایوسی میں امید ۔ اس ظلمت میں خورشید نظر آئے
گا۔ یہاں بطور تمثیل مریم اور زکریا کا ذکر کرتا ہے کہ دونوں نے اسباب موجود نہ ہونے کی صورت
میں اپنی مراد پائی ۔ اسی طرح مکہ عروس عرب ہے ( یادر ہے کہ شہر کو عروس کہنا عام ہے۔ لندن کو
عروس البلاد کہتے ہیں شام کو عروس عسقلان ) اس کا بھی ایک بیٹا ہے جو مظفر و منصور ہوگا ۔ اس کے
مقابلہ میں جو اٹھے گا ناکام رہے گا ۔ بڑی بڑی طاقتوں سے لوگ اٹھتے ہیں مگر معا ہلاک ہوتے
ہیں ۔ کام وہی ہوتا ہے جو خدا کرے۔ دیکھو بنگالی ہیں ان کے نادان بچوں نے گورنمنٹ کے مقابلہ
لے اور اس کو دیا تھا اکثر ضروری سامان ۔ ۲ لوگ نبی سے کہنے لگے کہ ہمارے گھر خالی ہیں ۔ (یعنی
غیر محفوظ ) حالانکہ وہ خالی نہیں ( غیر محفوظ نہیں ) ان کا ارادہ تو صرف بھاگنے ہی کا ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی