سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 4
حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
میں شرارت کی مگر نا کام رہے۔ میں بارہا وَ اتَّبَعُوا مَا تَتْلُوا الشَّيْطِينُ ( البقرۃ : ١٠٣) اور مَا أُنْزِلَ
عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ (البقرة : ۱۰۳) کی تفسیر میں یہ سمجھا چکا ہوں کہ کبھی کسی
خفیہ کمیٹی مخفی منصوبے میں شامل نہ ہو ۔ یہی پاک تعلیم انبیاء کی ہے کہ ان کی کوئی بات مخفی نہیں ہوتی ۔
ہمارے حضرت صاحب کو اگر کوئی خلوت میں کچھ کہتا تو آپ اتنے زور سے گفتگو کرنے لگتے کہ نیچے
گلی میں چلنے والے سن سکتے ۔ ان مخفی کمیٹیوں کی ہزار ہزار صفحے کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں۔ یہ
مدت سے قائم ہیں مگر حضرت نبی کریم سے لے کر حضرت عثمان تک ان کا نام ونشان نہیں ملتا ۔ یہ ان کا
رعب اور ان کی قدرت نمائی تھی کیونکہ خدا نے اعلان کرا دیا تھا وَمَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ
إلا بِإِذْنِ الله (البقرة : ۱۰۳) میری بڑی عمر ہو گئی ۔ میں بچہ تھا پھر جوان ہوا پھر ادھیٹر پھر
بوڑھا مگر میں آج تک کبھی کسی خفیہ محفل یا کمیٹی یا جلسہ میں شامل نہیں ہوا ۔ میرا ایک بہت پیارا
دوست شہر میں تھا مگر میں نے اس سے بھی کبھی مخفی ملاقات نہ کی نہ مخفی اس سے گفتگو رکھی ۔ یہ
-
خدا کا مجھ پر بڑا فضل ہے جو منصو بہ بازوں کو حاصل نہیں ہو سکتا وہ مجھے حاصل ہوا ۔
میں تمہیں کہاں تک سناؤں۔ سناتے سناتے تھک گیا مگر خدا کی نعمتوں کے بیان کرنے سے میں
نہیں تھکتا اور نہ مجھے تھکنا چاہیے۔ اس نے مجھ پر بڑے بڑے فضل کئے ۔ یہاں ایک اخبار کے
ایڈیٹر نے اپنی نظم چھاپی ۔ مجھے معلوم نہ تھا۔ میں اسے پڑھتا اور سجدہ میں گر گر جاتا ۔ چونکہ وہ بہت
درد سے لکھی ہوئی تھی اس لئے اس نے میرے درد مند دل پر بہت اثر کیا۔ وہ صوفیانہ رنگ میں
ڈوبی ہوئی نظم ہم تھی۔ کو میں جس بات پر شکر کرتا وہ یہ تھی کہ خدا مجھ پر وہ وقت لایا ہی نہیں کہ مجھے معلوم
نہ تھا۔ میں نے ہوش سنبھالتے ہی مولوی خرم علی ، مولوی اسمعیل، مولوی محمد اسحق کی کتابوں نصيحة
المسلمين، تقوية الايمان - رویاۃ المسلمین کو پڑھا اور ان سے توحید کا وہ سبق پڑھا کہ ہر غلطی
لے اور کتاب ( الہی کو چھوڑ کر ) اس کے پیچھے پڑ گئے جو شیاطین بدکار ۔ ۲؎ اور اتباع کیا اس کا جو اتارا گیا
بابل میں ہاروت و ماروت دوفرشتوں پر ۔ سے اور وہ تو کسی کو بھی اس کے ذریعہ تکلیف نہیں پہنچا سکتے ( ہاں ضرر
تو اسی کو پہنچتا ہے ) جس کو اللہ چاہے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
سے بحمد اللہ محفوظ رہا۔
۳۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
غرض خدا تعالیٰ جن کو نوازتا ہے ان کے لئے عالم اسباب کو بھی ان کا خادم کر دیتا ہے۔ زکریا
اور مریم کے گھر میں جو اولاد ہوئی اس میں ایک اسباب پرست تعجب کر سکتا ہے پھر یہ تمثیل
جس عروس عرب کے لئے ہے وہ بھی کسی کے لئے باعث تعجب ہو ۔ مگر یہ سب کچھ پیشگوئی کے
ماتحت ہوا ۔
یہاں اِس آیت یت میں جو مریم کے صفات بیان کئے ہیں تو اس سے یہ مطلب نہیں کہ اور کوئی عورت
ایسی نہیں گزری۔ بلکہ قرآن کریم کا قاعدہ ہے کہ جو مرض ہو اس کا علاج کرتا ہے جو مرض نہ ہو اس کا ذکر
نہیں کرتا۔ احمق لوگوں نے سلمان پر کفر کا فتوی دیا تو خدا نے فرمایا وَمَا كَفَرَ سُلَيْن (البقرة: ۱۰۳)
ایک عورت کی تہمت دی تو فر ما یا أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمن (النمل: ۴۵) حضرت مریم کو یہودیوں
نے برا کہا تو فرمایا کہ ان کو خدا نے برگزیدہ کیا، پاک بنایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۹،۵۸)
۴۴- يُمَرْيَمُ اقْنُتِى لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْبَعِي مَعَ الرَّاعِينَ -
ترجمہ ۔ اے مریم ! تو فرمان بردار بن جا اپنے رب کی اور سجدہ کر اور جھکنے والی جماعتوں کے
ساتھ تو بھی جھک۔
تفسیر ۔ وَاسْجُدائی ۔ یہودیوں میں رکوع تک تو نماز ہے سجدہ ایک الگ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹)
ے اور سلیمان تو حق چھپانے والی باتوں سے کوئی تعلق نہ رکھتا تھا۔
اور میں ایمان لائی۔ اپنا معاملہ سپر د بحق کر دیا سلیمان کے ساتھ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
۴۵- ذلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَ مَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ
يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَ مَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ
يَخْتَصِمُونَ -
ترجمہ ۔ یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم بھیجتے ہیں تیری طرف اور تو موجود تو تھا ہی نہیں ان کے پاس
جب انہوں نے قلمیں ڈالیں (دریائے پُر دن پر ) کہ کون مریم کی پرورش کا ذمہ دار ہو اور جب
وہ جھگڑ رہے تھے اس وقت بھی تو وہاں موجود نہ تھا۔
تفسیر ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ۔ بس یہی وہ بات ہے جس کے لئے میں نے ابتداء میں
تقریر کی کہ اس قصہ میں مکہ کی نسبت پیشگوئی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹ )
یہ کہانی غیب نہیں ہو سکتی ۔ ہم مسلمانوں کو ایرانیوں مجوسیوں کے قصے یاد ہیں جس طرح
زکریا کو نا اُمیدی میں ملا اسی طرح اے صحابہ کرام تم بھی ایسی مشکلات میں کامیاب ہو جاؤ
گے ۔ یہ پیشگوئی تھی جو اس قصے میں فرمائی ۔ دیکھو یسعیاہ ۵۴ ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶)
وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ - آیت اِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ سے الگ ہے اور اس آیت کا
مضمون اس آیت سے ملتا ہے جہاں مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَا الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ (ص : ۷۰)
جب کوئی انتخاب خداوندی ہوتا ہے تو ملاء اعلیٰ میں اس کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے اور کچھ رائے زنی
ہوتی ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۵۹ )
لے مجھ کو کچھ خبر نہ تھی ( کہ میں آسمان میں منتخب ہورہا ہوں ) جب اعلیٰ درجہ کے فرشتے آپس میں جھگڑتے تھے۔
حقائق الفرقان
لد۔
سُورَةُ آل عِمْرَان
۴۶- اِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يُمَرْيَمُ إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ
الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ -
ترجمہ ۔ جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ تجھ کو خوش خبری دیتا ہے اپنے کلام سے ( ایک لڑکے
کی ) اُس کا نام مسیح عیسی مریم کا بیٹا ہے وہ عزت دار ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ کے مقرب بندوں
میں سے ہوگا۔
تفسیر - بِكَلِمَةٍ مِنْهُ - ملائکہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ اس کلام کی نقل کرتے
ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں پہنچے۔
كلمة بمعنے کلام آتا ہے۔ مسلمانوں کی بدقسمتی سے ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ کلمہ لفظ مفرد کو کہتے
ہیں اس لئے وہ کلمہ بمعنی کلام سنکر حیران ہوتے ہیں۔ سنو! کلمہ متحمل خبر صدق و کذب کا نہیں ہوتا ۔ مگر خدا
فرماتا ہے تمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا (الانعام: ۱۱۶) اور وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا
الْمُرْسَلِينَ إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ ، وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغُلِبُونَ (الصفت: ۱۷۲ تا ۱۷۴)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹ )
بِكَلِمَةٍ مِنْهُ ۔ ہم تجھے اللہ کے کلام سے ایک بشارت سناتے ہیں۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶)
۴۷- وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَ مِنَ الصَّلِحِينَ -
ترجمہ ۔ اور باتیں کرے گا لوگوں سے جھولے میں ( یعنی چھوٹی سی عمر میں ) اور عقل کے زمانہ میں (یعنی
تیس برس کے اُدھر بھی ) اور نیکوں میں سے ہوگا۔
تفسیر وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا اِس آیت پر لوگوں نے بے وجہ بحث کی ہے اور
اس بے وجہ کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگوں کی طبیعتیں اعجوبہ پسند ہیں۔ حالانکہ بات صاف ہے کہ بعض
لے تیرے رب کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں ۔ ۲ اور بے شک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے واسطے
یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہی ضرور فتح یاب رہا کریں گے۔ اور بے شک ہمارالشکر ہی غالب ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۴۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
عورتوں کے بچے پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں پھر بعض بچے گونگے بہرے ہوتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ
پیشگوئی میں مریم کو تسلی دیتا ہے کہ وہ گونگا نہیں ہوگا بلکہ کلام کرنے والا ہوگا۔ اس وقت جبکہ بچے بولنا سیکھ
لیتے ہیں۔ جیسا کہ بڑا سمجھدار ہو کر کلام کرے گا۔ گھلا کے معنے بخاری میں حلیم کے لکھے ہیں۔ اس
میں یہ بتایا ہے کہ وہ تیری زندگی ہی میں ادھیڑ عمر تک بھی پہنچ جاوے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخہ ۷ ارجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹)
۴۸- قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدُوَّ لَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ
يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ ۔ کہنے لگی اے میرے رب ! کس زمانہ میں وہ لڑکا ہو گا ابھی تو مجھے کسی بشر نے ہاتھ بھی نہیں
لگایا۔ فرمایا اسی طرح اللہ تعالی پیدا کر دیتا ہے جو چاہتا ہے جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو بس اتنی
ہی بات ہے کہ کہہ دیتا ہے ہو جا تو وہ کام ہو جاتا ہے۔
تفسیر ۔ قَالَ كَذلِك ۔ اسی طرح ہو کر رہے گا جیسے کہا سورۃ مریم میں اسی گلایک پر وقفہ ہے۔
اللهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۔ اللہ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔
كن فيكون ۔ اس پر مجھے بار ہا سوال اُٹھا ہے کہ یہ کس موقعہ پر آتا ہے۔ تو میں نے جہاں تک
دیکھا یہ حیات بعد الموت پر بولا جاتا ہے۔ سورۃ لیس میں ہے أَوَ لَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّبُوت ۔۔۔۔۔ (إلى)
إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - فيكون - (آیت ۸۲، ۸۳)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۹)
لے کیا وہ ذات جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ایک اندازے سے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ پیدا کر دے
انسان کو ( مرے بعد آخرت میں) کیوں نہیں وہ ضرور قادر ہے اور وہی بڑا پیدا فرمانے والا بڑا جاننے والا ہے۔ اس
کے سوا نہیں کہ جب وہ چاہے کسی چیز کو بنانا تو وہ اس چیز کو کہہ دیتا ہے ہو تو وہ ہو جاتی ہے۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۴۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
۴۹ تا ۵۱ - وَيُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ رَسُولًا إِلَى
بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ
الطينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ وَابْرِيُّ الْأَكْمَهَ
وَالْأَبْرَصَ وَ أَحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللهِ وَانَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي
بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ وَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ
يَدَى مِنَ التَّوْرَيةِ وَلِأُحِلَّ لَكُم بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ وَجِئْتُكُمْ
بِايَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ ۔
ترجمہ ۔ اور اس کو سکھا دے گا کتاب اور دانائی کی بات اور تورات اور انجیل ۔ اور رسول بنائے گا
بنی اسرائیل کی طرف (وہ کہے گا) میں بے شک جناب الہی سے ایک نشان لایا ہوں تمہارے پاس یہ کہ مٹی
سے تمہارے لئے تجویز کرتا ہوں پرندے کے روپ میں پھر اس میں پھونکتا ہوں تو وہ اڑنے والا ہو
جائے گا اللہ کے حکم سے اور میں بری کرتا ہوں اندھے اور کوڑھی کو اور میں اللہ کے حکم سے موٹی کو زندہ
کرتا ہوں اور تمہارے کھانے اور نہ کھا۔ انے اور نہ کھانے کی چیزوں کے متعلق تم کو خبر دیتا ہوں جو تم اپنے گھروں میں
ذخیرہ کرتے ہو بے شک اس میں تمہارے لئے ایک دلیل ہے ( میری نبوت کی ) جب تم ایمان والے
ہو۔ اور میں توریت کی تصدیق کرتا ہوں جو میرے سامنے ہے اور حلال کروں تمہارے لئے وہ بعض
چیزیں جو حرام کی گئیں ہیں تم پر اور میں جناب الہی سے لایا ہوں تمہارے لئے نشانی تو اللہ کوسپر بناؤ اور
ڈر واللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
تفسیر - يُعَلِّمُهُ الْكِتَبَ ۔ لکھنا۔
اخْلُقُ - تجویز کرنا۔ جیسے تَخْلُقُونَ افْعًا (العنكبوت : ١٨) خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ
☑
جميعا (البقرۃ:۳۰) میں ۔
احی ۔ ایک احیاء ساحران موسی کا۔ ایک اللہ تعالیٰ کا۔ ایک نبیوں کا قرآن میں مذکور ہے۔ یہاں
لے جھوٹی باتیں بناتے ہو۔ ۲۔ جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
لدالله
سُورَةُ آل عِمْرَان
تیسراہی مراد ہو سکتا ہے ۔ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵)
بِمَا تَأْكُلُونَ ۔ نبی بتاتا ہے کھانا کیا چاہیے اور رکھنا کیا چاہیے ۔ شریعت تو رات کے احکام کو
تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۶)
یاد دلایا۔
ال عمران رکوع ۵ میں مسیح کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ
الثوريةَ وَالْإِنْجِيلَ (ال عمران : ۴۹) جس سے ظاہر ہے کہ کتاب توریت کی تعلیم مسیح علیہ السلام
کو دی گئی تھی اور انجیل صرف حکمت اور دانائی کی باتیں تھیں نہ کہ شریعت ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۵ مؤرخہ یکم فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۹)
اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللهِ (آل (آل عمران: ۵۰)
میں مٹی سے پرندہ کی سی ایک چیز بناتا ہوں اور پھر اس میں پھونک مارتا ہوں پھر وہ خدا کی اذن سے
اُڑ نے لگتا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲۹)
اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ - ان آیات میں پانچ الفاظ تشریح طلب ہیں
خلق طِين يَكُونُ طَيْرًا أُبْرِئُ الْأَكْمَةَ أَحْيِ الْمَوْتَى -
خلق کے معنے تجویز کرنے کے ہیں ۔ بڑا ثبوت ان معنوں کا یہ آیت ہے خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِي
الْأَرْضِ جميعاً (البقرۃ:۳۰) اب اگر یہ معنے کریں کہ اللہ تعالی زمین میں سب کچھ پیدا کر چکا ہے تو
یہ معنے واقعات کے خلاف ہیں۔ اسی واسطے تفسیر کبیر میں اس کے معنے تقدیر واندازہ کے لکھے ہیں۔
دوسری شہادت الْخَالِقُ الْبَارِئُ (الحشر: ۲۵)
المصور تصویر تو ہر ایک چیز کی نظر آتی ہے۔ اس سے پہلے بری کی حالت ہے یعنی جیسے کوئی
مصو ر سنگ مرمر کی بھدی شکل کو تراش خراش کر کے بناتا ہے۔ پھر اس بُری سے اندازہ ہوتا ہے
ے جب وہ تم کو بلائیں اُن سے مُردے زندہ ہوتے ہیں ( یا وہ مردوں کو زندہ کرتے ہیں )۔ ہے اور اس
کو سکھا دے گا کتاب اور دانائی کی بات اور تورات اور انجیل ۔ سے جس نے زمین کی سب کی سب
چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔ ہے جو اندازہ کرنے والا تجویز کرنے والا، پیدا کرنے والا ہے،
موجد ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ آل عِمْرَان
خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (الفرقان :(۳) میں بتایا ہے کہ خلق کا مرتبہ اندازہ سے بھی پہلے کا
ہے ۔ وہ کیا ہے تجویز !
لَكُمْ ۔ تمہاری بھلائی کے لئے ۔
-
طين - قرآن مجید میں طین کا دو جگہ ذکر ہے۔ ایک جگہ شیطان کا قول خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَ
خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ (الاعراف: (۱۳) تراب وماء کے ملنے کو کہتے ہیں لین ۔ کیچڑ جو ہوتا ہے اس
میں خاصیت ہے کہ جس رنگ میں چاہیں ڈھال لیں مگر آگ نہیں ڈھل سکتی ۔ یہاں مسیح فرماتے ہیں
کہ میں تجویز کر سکتا ہوں مگر اس کے لئے جو طین ہو یعنی کوئی شخص میری تعلیم کو تسلیم کرے اور اپنے میں
طین کی صفات رکھے ( جس رنگ میں چاہیں ڈھال سکیں ) ۔ تو وہ يَكُونُ طَيْرًا جناب الہی میں اُڑنے
والا ہو جاوے گا۔ طیر کا لفظ مومن کے لئے حدیث میں آیا ہے۔
فَأَنْفُخُ فِيهِہ ۔ میں اس میں کلام کی ایسی روح پھونکوں گا کہ وہ مادہ پرستی سے نکل کر بلند پرواز
انسان ہو جائے گا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۰۰۵۹)
حضرت مسیح کے اس قول پر آنِي اخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطين (ال عمران : ۵۰) مجھے یہ سمجھ آئی ہے
کہ مسیح علیہ السلام ایک بات کہتے ہیں کہ مِنَ الطين ہو ۔ شیطان اور آدم کے قصہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ طینی بنو پھر عرش الہی تک اڑ سکو گے گویا وہ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ شیطان کا مظہر نہ بنو۔ شہید بھی طیر
ہوتے ہیں گویا اس درجہ تک پہنچ جاؤ کہ شہید ہو سکو۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۳ مؤرخه ۰ ار پریل ۱۹۰۳ صفحه ۳)
خلق کے معنے پیدا کرنے کے ہیں تو یہ اسلامی عقائد کے خلاف ہے کیونکہ خدا فرماتا ہے هَلْ
مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللهِ (فاطر : ۴) خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ (الانعام : ۱۰۲) خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الزمر: ٢٣)
لے اس نے سب ہی کو پیدا کیا ہے پھر اس کا بخوبی اندازہ کر دیا ہے ۔ ۲ مجھے پیدا کیا تو نے آگ سے اور اُس کو
مٹی سے۔ سے مٹی جس میں پانی ملا ہوا نہ ہو۔ ماء : پانی ۔ مرتب آے مٹی سے تمہارے لئے تجویز کرتا ہوں ۔
ھے کیا کوئی اور پیدا کرنے والا ہے اللہ کے سوائے ۔ 1 اُسی نے پیدا کیا سب چیزوں کو ۔ کے اللہ ہی ہر چیز کا
پیدا فرمانے والا ہے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا (النحل : ٢١)
لده
سُورَةُ آل عِمْرَان
ابْرِيُّ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ ۔ مذاہب عالم پر نظر کرنے سے ہندوؤں کا یہ مذہب معلوم ہوتا ہے کہ وہ
ہر دکھیارے کو کہتے ہیں۔ اس نے پچھلے جنم میں بدی کی ہے جس کی یہ سزا بھگت رہا ہے۔ قرآن شریف اس یہ
عقیدہ کے مخالف ہے چنانچہ وہ مردوں کے لئے فرماتا ہے وَ مِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ " (المؤمنون
۱۰۱) اور مسیح بھی۔ چنانچہ آپ کے پاس ایک جنم کا اندھا آیا جو ان کی دُعا سے اچھا ہوا تھا۔ حواریوں
نے سوال کیا کہ حضرت یہ جنم کے اعمال
ما ہوا یا ماں باپ کے اعمال سے۔ آپ نے فرمایا
دونوں باتیں غلط ہیں بلکہ یہ اس لئے اندھا ہوا تا خدا کا جلال ظاہر ہو۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے
وقت تناسخ کے خیالات بعض لوگوں میں تھے۔ قرآن شریف فرماتا ہے کہ مسیح نے بھی تناسخ کی تردید کی
اور کہا کہمیں اکمہ اور ابرص کو مِمَّا تَعْمَلُونَ سے بری ٹھہراتا ہوں یہ پچھلے جنم کی بدیوں کی وجہ سے
اکمہ یا ابرص نہیں ہوئے ۔ قرآن شریف میں مرض کے مقابلہ میں شفا کا لفظ ہے۔
سے اندھا ہوا
احي الموتى - احیاء موتی تین طرح کا ہے۔ ایک اللہ کا جیسا کہ سورۃ بقرۃ میں حضرت ابراہیم نے
کہا ربي الذي يُحْيِ وَيُمِيتُ ( البقرۃ:۲۵۹) اور ایک جگہ آیا هُوَ يُخي وَيُمِيتُ (یونس : ۵۷)
وہی مارتا اور جلاتا ہے۔ خدا کے فعل کا تو کوئی شریک نہیں ہو سکتا۔
ایک احیاء موتی وہ ہے جو کفار نے موسی کے مقابلہ میں کیا فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ (طه: ۶۷)
ایک احیای موٹی انبیاء کا ہے چنانچہ نبی کریم کی نسبت فرمایا - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا
لهِ وَالرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال:۲۵) مسیح رسول تھا پس اس کا احیاء بھی
رسولوں والا احیاء ہونا چاہیے ۔ وہ کیا ہے۔ بدوں کا نیک بن جانا۔ ایک شخص نے یہ معنے سن کر مجھے
لے وہ تو کچھ بھی نہیں پیدا کر سکتے ۔ ۲ے اور ان کے آگے عظیم الشان ر کے آگے عظیم الشان روک ہے۔ ہے۔ سے میرا رب وہی ہے جو
جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ وہی اللہ جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ ۵ پس یکا یک ان کی رسیاں اور لکڑیاں ۔
اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی باتیں سنا کرو جب وہ تم کو بلائیں اُن سے مُردے زندہ ہوتے ہیں ( یا وہ مردوں
کو زندہ کرتے ہیں )۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۴۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
کہا تھا۔ یہ تو معمولی بات ہے۔ میں نے اسے کہا کہ آپ نے اگر کوئی ایسا مردہ زندہ کیا تو بتاؤ تو وہ
دم بخودرہ گیا۔
وَ انَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ ۔ اس کے یہ معنے غلط ہیں کہ لوگوں کو ان کا کھایا پیا بتا دیتے تھے۔ یہ
نبیوں کا کام نہیں ہوتا ۔ طبیبوں کا ہو سکتا ہے۔ نبی تو کھانے پینے اور ذخیرہ رکھنے کے متعلق احکام بتاتے
ہیں۔ پس عیسی کہتے ہیں میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں اس بات پر کہ تمہیں کیا کیا چیز کھانا حلال ہے اور مال
میں سے کتنا حصہ نہ کتنا حصہ زکوۃ دینی چاہیے اور کیا پاس رکھنا چاہیے جائز ہے۔
میں ایک دفعہ ایک جگہ گیا تو وہاں ایک صاحب کی تعریف ہونے لگی کہ وہ جو کچھ رات کو کھایا
جاوے بتا دیتے ہیں۔ حالانکہ اصل بات یہ تھی کہ وہ طبیب تھے ان کی دکان کے پاس ہی سبزی کی
ایک ہی دوکان تھی پس وہاں سے خریدنے پر وہ دیکھ لیتے کہ آج ان کے گھر کیا پکا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مؤرخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۰)
ان آیات کے معنے سے پہلے یہ دیکھ لینا چاہیے کہ اسی سورۃ آل عمران کے ابتدا میں بتادیا گیا ہے
کہ آیات دو قسم ہیں ایک محکمات ایک متشابہات ۔ محکمات ام الکتب یعنی اصل ۔ پس متشابہات کے
ایسے معنے لئے جائیں گے جو گے جو محکمات کے خلاف نہ ہوں ! نہ ہوں اور ایسا ہر متکلم کے کلام کے لئے کرنا پڑتا ہے۔
مثلاً ایک شخص اپنے نوکر سے کہتا ہے کہ آج ہم ریل پر سوار ہو کر فلاں مقام پر چلتے ہیں پھر سٹیشن پر جا
کر اسے کہے کہ ٹکٹ لاؤ۔ تو اب اگر چہ ٹکٹ کئی قسم کے ہیں ڈاکخانہ سے بھی ٹکٹ ملتے ہیں۔ پھر ان کی
بہت سی قسمیں ہیں لیکن محکم بات کے مطابق جب وہ اس متشابہ بات کے معنے لے گا تو ضرور ریل کا ٹکٹ
لائے گا ۔ اسی طرح جب دوسری محکم آیات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ خلق و احیاء وغیب دانی صرف اللہ
ہی سے خاص ہے تو اب ان الفاظ کو عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب کریں گے۔ تو چونکہ وہ ایک بشر تھے
اس لئے ان کے وہ معنے نہیں لئے جائیں گے جو اللہ تعالیٰ کے لئے لئے جاتے ہیں اور مجازی معنے بھی ہم
نہیں لیتے بلکہ لغت میں ایک لفظ کے کئی معنے ہیں پس جو معنی حضرت عیسی کے مناسب حال ہیں وہی
لئے جائیں گے ۔ دوم یہ سورۃ عیسائیوں کی تردید ہے پس ایسے معنے نہیں لئے جائیں گے جس سے ان
حقائق الفرقان
۴۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
(۳۵
کے عقائد کی تائید ہو اور عیسی کی خدائی کا ثبوت ملے۔ سوم - متشابہات کے معنے معلوم کرنے کے لئے دعا
کا حکم ہے سو بہت سی دعاؤں کے بعد یہی مجھ پر کھلا ہے کہ خلق اللہ تعالیٰ کی صفت ہے چنانچہ فرماتا ہے
أَوَ لَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِى اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُة (العنکبوت: ۲۰) اور سورۃ بروج میں فرمایا إِنَّهَ
هُوَ يُبْدِى وَ يُعِيدُ (آیت: ۱۴) اور فرمایا آلا لَهُ الْخَلْقُ (الاعراف: ۵۵) اسی کے شایان ہے پیدا کرنا
اور فرمایا اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْي ( الزمر : ٦٣) اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور فرما یا قُلْ هَلْ مِنْ
شُرَكَابِكُمْ مَنْ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ قُلِ اللهُ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ (يونس : ۵
اعلان کر دے کیا ہے تمہارے شرکاء سے جو پیدا کرے پھر اسے دُہرائے ۔ کہہ دے اللہ ہی پیدا کرتا
ہے پھر لوٹاتا ہے۔ پس تم کہاں بہکے جاتے ہو۔ پھر اَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ
الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (الرعد: ۱۷) فرما کر بتا دیا کہ اللہ کا
خلق اور ہے اور مخلوق کا خلق اور ۔ اسی بنا پر اللہ تعالی مشرکوں کو ملزم بناتا ہے۔ کیا شرکاء نے کوئی ایسا خلق
کیا جیسا کہ اللہ نے اور پھر خلق میں تشابہ ہو گیا ؟ ہر گز نہیں۔ پس اعلان کر دے کہ اللہ ہی ہر چیز کا خالق
ہے اور وہ اکیلاز بر دست حکومت والا ہے۔ کوئی اس کے افعال میں اس کا ثانی نہیں ۔ وہ جیسا خود لیس
كمثله شيخ " (الشوری: ۱۲) ہے ایساہی اس کے افعال ۔
الله
اب ہم دیکھتے ہیں کہ آیا خلق کسی اور معنے میں بھی لیا جاتا ہے تو قرآن مجید ہی سے اس کی شہادت ملتی
ہے کہ خلق بمعنی اندازہ ہے ۔ فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ (المؤمنون : ۱۵) پس بہت بابرکت ہے
اللہ جو بہت عمدہ اندازہ کرنے والا ہے۔ اندازہ کے معنے اس لئے کئے کہ خالق تو بغیر اللہ کے اور کوئی
لے کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کسی طرح اللہ پہلی بار پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر بار بار بناتا ہے اس کو ۔ ۲۔ البتہ وہی
پہلی بار پیدا کرتا ہے اور بار بار بھی پیدا کرے گا۔ سے یا انہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے برابر والے ایسے جنہوں
نے کچھ پیدا کیا ہے اللہ کے جیسا کہ مشتبہ ہوگئی ہے ان پر دونوں کی پیدائش ۔ تم کہہ دو (نہیں) سب کا خالق اللہ ہی
ہے اور وہی اکیلا بڑا غالب ہے۔ ۴۔ اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں۔ (ناشر) ہے تو کیا ہی بابرکت ہے اللہ کی
ذات جو سب تخلیق کرنے والوں سے بہتر ہے۔
حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہے نہیں ۔ دوسرے مقام پر فرمایا خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳) اور خَلَقَ لَكُمْ مَّا
في الْأَرْضِ جَمِيعًا (البقرۃ: ۳۰) میں بھی خلق کے معنے اندازہ کے ہیں کیونکہ خلق تو ابد تک جاری ہے۔
پس دوسرا لفظ ہے طنین ۔ آدم کے حق میں اس کے دشمن کی شہادت ہے خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ یعنی تو
نے آدم کو طین سے پیدا کیا ہے۔ طین میں خوبی یہ ہے کہ اسے جس قالب میں ڈھالنا چاہیں ڈھل جاتی ہے
اسی لئے وَبَدَءٌ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ طِينٍ فرمایا یعنی آدم کی فطرت ایسی ہے کہ جس طرز میں ڈھالنا چاہیں
ڈھل جاتی ہے۔ طیر کا اطلاق بلند پرواز انسان پر ہوتا ہے۔ شہیدوں کے حق میں فرمایا ہے کہ وہ جنت
میں سبز پرندوں کی شکل میں ہوں گے اور مجاہدوں کو بھی طیر و فر مایا کہ وہ اُڑ کر موقعہ جنگ پر پہنچتے ہیں ۔
انْفُخُ فِیہ کے معنے کلام الہی سے تربیت کے ہیں چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا اِنِّی خَالِقٌ بَشَرًا
مِنْ طِينٍ فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (ص: ۷۲ ، ۷۳) میں طین
سے ایک بشر خلق کر کے پھر جب وہ ٹھیک ٹھاک ہو جائے تو میں اس میں کلام الہی نفخ کروں گا
پھر سب کے سب اس کے فرمانبردار ہو جائے و جائیں ۔ بِاذْنِ اللہ کے معنے بہ فضل اللہ کے ہوتے ہیں۔
رسول اللہ کا کوئی کام سوا اذن اللہ کے نہیں ہوتا ۔ فرمایا وَ مَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ
الله" (النساء: ۶۵) کسی رسول کی اطاعت نہیں ہوتی بجز اللہ کے فضل کے ۔ پس اب معنی صاف
ہیں۔ حضرت عیسی فرماتے ہیں میری فرمانبرداری کرو اور ایسے تیار ہو جاؤ جیسے کیچڑ کہ اسے جس طرز میں
چاہو کسی شکل میں لایا جا سکتا ہے۔ پھر میں اللہ کے فضل سے کلام الہی کے ساتھ تمہاری تربیت کروں گا
اور جب تمہارا عمل درآمد اس کے مطابق ہو گا تو تم بلند پرواز انسان بن جاؤ گے اور روحانیت کے اُوپر
پرندے بن کر اڑو گے۔
ابْرِى الْأَكْمَةَ وَالْأَبْرَصَ کے معنے ہیں کہ میں مادر زاد اندھوں اور جزا میوں کو بری ٹھہراتا ہوں یا
ا ہاں اس نے سب ہی کو پیدا کیا ہے پھر اس کا بخوبی اندازہ کر دیا ہے۔ ۲ جس نے زمین کی سب کی سب
چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔ (ناشر) سے میں بنانے والا ہوں ایک آدمی مٹی سے ۔ پس جب میں اس کو بنا
چکوں اور اس میں اپنی وحی پھونکوں تو تم اس کے فرمانبردار ہو جانا۔ (ناشر) ۴ اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر
اسی واسطے کہ ان کا کہا مانا جاوے اللہ کے حکم سے ۔ ( ناشر )