سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 5

حقائق الفرقان
۴۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
اچھا کرتا ہوں ۔ ابرء : جَعَلَهُ بَرِيئًا - تاج العروس میں دیکھ لو۔ چنانچہ فصل الباء من باب
الهمزة صفحہ ۴ میں ہے۔ وَأَبْرَكَ اللهُ مِنْهُ أَتَى جَعَلَكَ بَرِيئًا عام مذہبوں میں یہ خیال ہے کہ
اندھا جذامی انسان ہے اپنے پچھلے جنم کے افعال و اعمال میں گرفتار ہے۔ حضرت عیسی نے بحکم الہی
فرمایا کہ میں ان اندھوں اور جذامیوں کو بری ٹھہراتا ہوں اور قوم میں جو ان کے متعلق پابندیاں تھیں۔
ان کے ساتھ وہ تعلقات قائم نہ کرتے جو دوسرے بھائیوں کے ساتھ تھے وَغَيْرَ ذَلِكَ ان کو اُٹھا دیا۔
ابرص : تاج العروس صفحه ۳۷۳ فصل الباء من الصاد میں لکھا ہے کہ وَهُوَ بَيَاضُ
يَظْهَرُ في ظَاهِرِ الْبَدن کے یعنی پھہری۔ اور تاج العروس صفحہ ۴۰۹ فَضْلُ الْكَافِ مِن بَابِ الْهَاءِ
میں لکھا ہے کہ صَارَ أَعْشَى وَهُوَ الَّذِي يُبْصِرُ بِالنَّهَارِ وَلَا يُبْصِرُ بِاللَّيْلِ وَ بِهِ فَشَرَ الْبُخَارِيُّ
یعنی شب کور ۔ جس سے ظاہر ہے کہ مسیح ابن مریم برص اور شب کوری کے مریضوں کو اپنے دم و دعا سے
اچھا کرتے تھے جو اُمت محمدیہ کے افراد بھی کرتے ہیں ) اچھا کرتا ہوں مگر یہ اندھے اور جذامی کیسے
ہوں گے اس پر غور کرنے کے لئے قرآن مجید کی دوسری آیتوں کو دیکھنا چاہیے جس سے صاف کھلتا ہے
کہ پیغمبر جن اندھوں اور جذامیوں کو اچھا کرتے ہیں وہ روحانی اندھے ہوتے ہیں ۔ مثلاً فرمایا وَ مَنْ
كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا (بنی اسرائیل: (۷۳) جو اس دنیا میں اندھا
ہے وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا۔ یہاں متفق طور سے اعلیٰ سے مراد روحانی اندھے ہیں۔ ایسا ہی پہلے پارہ
میں صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرة: (۱۹) سے ظاہر ہے کہ پیغمبروں کو جن بہروں، گونگوں
اور اندھوں سے سابقہ پڑتا ہے وہ روحانی ہوتے ہیں۔ ایک اور آیت ہے أَفَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنْزِلَ
إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَى (الرعد: ۲۰) کیا وہ جو جانتا ہے کہ جو کچھ تیری طرف اتارا گیا
لے اللہ نے تجھے اس سے بری ٹھہرایا ۔ ۲ے بدن کے اوپر ظاہر ہونے والی سفیدی پھلبہری سے آئمہ کے معنی
ہیں۔ وہ شب کو ر ہوگا۔ شب کور اسے کہتے ہیں جس کو دن کے وقت نظر آتا ہے اور رات کو کچھ دکھائی نہیں دیتا اور امام
بخاری نے اس کی یہی تفسیر کی ہے۔ (ناشر) ۴ اور جو کوئی اس دنیا میں اندھا رہا تو وہ آخرت میں بھی اندھا رہا اور
بہت ہی دور بھٹک گیا راہِ راست سے ۔ ۵- بہرے ہیں حق سننے سے ۔ گونگے ہیں (حق بولنے سے ) اندھے ہیں
( حق دیکھنے سے ) وہ پھرنے والے حق کی طرف نہیں۔

حقائق الفرقان
۵۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
تیرے رب سے حق ہے برابر ہے اس کے جو اندھا ہے یعنی کلام اللہ کا منکر ۔ پس اس آیت میں یہ
فرمایا کہ حضرت مسیح نے کہا میں اپنی تربیت سے ان اندھوں کو راہ حق دکھاتا ہوں اور ان کے روحانی
جذام کو درست کرتا ہوں۔
اس سے آگے فرمایا ۔ وَاحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللهِ احياء و موتی کا مسئلہ بہت صاف تھا مگر بعض
نے اس میں خواہ مخواہ دقت پیدا کر لی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں بتا دیا ہے کہ طبعی موت سے مرے
ہوئے حقیقی مردے کا رجوع دنیا میں پھر ہر گز نہیں ہوتا اور اللہ کی یہ سنت نہیں فرمایا کہ ایسے مردے کو
اِسی دُنیا میں زندہ کرے اور زندہ کرنا اللہ تعالیٰ ہی کا فعل ہے چنانچہ فرمایا آنه محي الموتى (الحج :) اور
فرما یا قُلِ اللهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ( الجاثية : ۲۷) کہہ دے اللہ ہی زندہ کرے گا تم کو پھر تمہیں
موت دے گا اور حضرت ابراہیم اقرار کرتے ہیں رَبِّي الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ (البقرة: ۲۵۹) جس
سے یہ قطعی طور سے ثابت ہو گیا کہ احیاء صرف اللہ کا خاصہ ہے پھر مُردوں کے لئے فَيُمْسِكُ الَّتِي
قَطَى عَلَيْهَا الْمَوْتُ (الزمر : ۴۳) اور مِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (المؤمنون: ١٠١)
فرما کر اپنی سنت بتادی کہ روح قیامت تک پھر دنیا میں آنے سے رکی رہتی ہے۔ اب اگر حضرت عیسی
احي الموتى کا دعوی کرتے ہیں تو اس متشابہ کے معنے ان محکم آیات کے برخلاف نہیں ہو سکتے ۔ جب ہم
تدبر کرتے ہیں تو قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے تین قسم کا احیاء ہے۔ ایک احیاء اللہ کا جیسا کہ گزرا
(۲) ایک احیاء کفار کا یعنی کا فر بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ موسیٰ کے ساحروں کا ذکر ہے۔ فَإِذَا
حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَى ( طه : ۶۷) کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں
ان کے سحر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دوڑ رہی ہیں۔ (۳) ایک احیاء پیغمبروں کا جیسا کہ فرمایا
اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال:۲۵) اللہ اور اس کے رسول کی
مان لو جب وہ تمہیں زندہ کرنے کے لئے بلائے ۔ مسیح علیہ السلام چونکہ رسول تھے اس لئے ان
لے میرا رب وہی ہے جو چلاتا ہے اور مارتا ہے۔ ۲ے پھر ان روحوں کو روک رکھتا ہے جن پر واقعی موت کا حکم جاری
کر چکا ہے۔ سے اور ان کے آگے عظیم الشان روک ہے جب تک کہ وہ آخرت میں اٹھائے جائیں ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
کے احیاء سے مراد پیغمبروں والا احیاء ہی لیا جائے گا ۔ اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا
يَمْشِي به في النَّاسِ (الانعام: ۱۲۳) آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ کلام الہی میں مردہ سے کیا مراد
ہوتی ہے اور اس کی زندگی سے کیا مقصود ہے۔ یعنی جو شخص دین سے غافل ہو جس میں روحانی زندگی
نہ ہوا سے کلام الہی کی اصطلاح میں مردہ کہیں گے۔ جب وہ دین سے باخبر ہو اور اس میں روحانیت
آجائے تو وہ زندہ کہلائے گا۔ اسی طرح حضرت عیسی روحانی مردوں کو زندہ کرتے تھے۔
وَ أُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ ۔ اس کے معنے کرنے کے لئے بھی یہ دیکھ لینا چاہیے کہ
نبی لوگوں کے کھانے پینے اور رکھنے کی چیزوں کے متعلق متنبہ کرتے ہیں ۔ آیا وہ نجومیوں کی طرح یہ
بتایا کرتے ہیں کہ تمہارے گھر میں یہ ہے تم یہ کھا کر آئے ہو یا وہ کھانے پینے کی چیزوں اور مال کے
متعلق جائز و ناجائز کا حکم دیا کرتے ہیں ۔ جب آخری بات ثابت ہے جیسا کہ حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو فرما یا مردار نہ کھاؤ ، دم مسفوح نہ کھاؤ، خنزیر نہ کھاؤ مَا أُهِلَّ بِهِ
لِغَيْرِ الله نہ کھاؤ۔ ایسا ہی حضرت عیسی نے حکم الہی کو واضح کیا کہ یہ چیزیں کھانے کی ہیں یہ نہ کھانے
کی۔ اتنا مال جمع کرنے کی اجازت ہے اتنا اس میں سے خدا کے نام دینا چاہیے۔ وَلِأُحِلَّ لَكُمْ
بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ کے معنی بھی اسی توضیح سے کھل گئے ۔ یہودی اپنی بدعملیوں کی وجہ سے
بعض چیزوں سے بعض نعمتوں سے محروم ہو گئے تھے۔ فرمایا تم میری فرمانبرداری کرو وہ نعمتیں پھر اللہ
تمہیں میسر کر دے گا۔
( تشحید الا ذہان جلدے نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۴۱۶ تا ۴۲۱)
لأُحِلَّ لَكُمْ ۔ اس آیت کے لئے دیر تک میں فکر میں رہا۔ قرآن شریف میں آیا ہے لا تَقُولُوا
لِمَا تَصِفُ الْسِنَتْكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَهُذَا حَرَام (النحل : ۱۱۷) پس مسیح کیونکر کسی چیز کوحرام
یا حلال کہہ سکتے تھے یہ تو خدا کا کام ہے۔ بہت سوچ کے بعد دو ا مر حل ہوئے ایک تو یہ کہ ان ابراهیم
(حَرَّمَ مَكَّةَ ) حرمت مکہ کے معنے سب یہی کرتے ہیں بَينَ حُرُ مَتھا ۔ ابراہیم نے مکہ کی حرمت کو بیان
لے بھلا ایک مردہ تھا پھر ہم نے اس میں جان ڈالی اور اس کو روشنی دی کہ اسے لئے پھرتا ہے لوگوں میں ۔
اور اپنی زبان سے جھوٹ بنا کر نہ کہو کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ چیز حرام ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
کیا۔ پس اس سے یہ مطلب ہوا کہ عیسی حرام و حلال بیان کرتے ہیں۔ دوسرے معنے یہ ہوئے کہ ہر نبی
اپنی قوم کو اعلیٰ معراج پر پہنچانا چاہتا ہے۔ یہودیوں پر ذلت و مسکنت لیس دی گئی تھی ۔ ان کے لئے
طیبات جو مال غنیمت اور سلطنت کے انعامات کے رنگ میں تھے بوجہ ان کی بداعمالی کے حرام کر
دیئے گئے تھے ۔ یعنی وہ ان سے محروم ہو گئے تھے۔ اب عیسی کہتے ہیں میری پیروی کرو یہ سب
انعامات جن سے تم محروم ہو تمہارے لئے حلال کر دیں گے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۰)
۵۳ - فَلَمَّا اَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ
الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللهِ آمَنَّا بِاللَّهِ ۚ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب معلوم کر لیا عیسیٰ نے اُن کا انکار اور حق پوشی، کہنے لگا کوئی میرا مددگار اور حامی ہے
اللہ کی طرف ہو کر ۔ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے طرف دار ہیں ہم نے اللہ کو مانا ہے او اللہ کو مانا ہے اور تو بھی گواہ رہ
کہ ہم فدائی مسلمان ہیں ۔
تفسير مَنْ أَنْصَارِقَى إِلَى اللهِ ۔ اگر کوئی میرے انصار میں سے ہے تو ادھر چلے جدھر میں جا رہا
ہوں معنی اللہ کی طرف۔
الحواريون - مفسرین نے لکھا ہے حواری کہتے ہیں دھوبی کو ۔ چونکہ انہوں نے دلوں کو صاف کر دیا
تھا اس لئے انہیں دھوبی کہا گیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جو بڑے خلوص سے اپنی جان پر کھیلنے کو تیار
ہوں ایسے لوگوں کو حواری کہتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۱ )
۵۵ - وَ مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ -
ترجمہ ۔ انہوں نے عیسی کے مقابلہ میں تدبیریں کیں اور اللہ نے (اس کی نجات کے لئے ) اور اللہ کی
تدبیریں خیر وبرکت تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔
تفسیر مَكَرُوا ۔ یہ آیت یا درکھنے کے قابل ہے۔ دیکھو اس کی ضمیر بظاہر حواریوں کی طرف پھرتی
ہے مگر یہ صحیح نہیں بلکہ ان لوگوں کی طرف راجع ہے جو اَحَشَ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ (ال عمران: ۵۳)

حقائق الفرقان
۵۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
کے مصداق ہیں ۔ پس کبھی ضمیر کا مرجع دُور بھی ہوتا ہے۔ مکر بمعنی تدبیر ہے ۔ عربی سے
نا واقف ع
هرچه گیرد علتی علت شود
کے مصداق اپنی زبان پر قیاس کر کے اس کو اپنے معنوں میں لیتے اور مَكَرَ مَكَرَا ۔ مَكَرُوا کی
گردان پڑھتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۱ )
مکر کے معنی تدابیر، دقیقہ اور ارادات مستحکمہ کے ہیں ۔ پس مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللهُ
خَيْرُ الْمَكِرِينَ (آل عمران : ۵۵) کے معنے ہوئے کہ مسیح علیہ السلام کے مخالفوں نے تدابیر دقیقہ
اور ارادات محکمہ کئے کہ مسیح علیہ السلام کو قتل کریں ۔ اور اللہ تعالیٰ نے بھی تدابیر دقیقہ اور محکمہ سے
کام لیا اور اللہ تعالیٰ کی تدابیر بڑی بھلائی پر مبنی ہیں ۔ خیر کا صیغہ اسم تفضیل یا افعل التفضیل کا ہے
جس کے معنے بڑے کے لئے گئے ۔ ان معنے کا بیان قرآن کے اس مقام پر صاف ہوا ہے جہاں
ارشاد ہوا وَ إِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَ يَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ
اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (الانفال : (۳) اور تقـ (۳) اور تفصیل فرمادی کہ مگر دو قسم کا ہوتا ہے ۔ ایک سیئ
اور دوسرا خیر جیسے فرما یا ولا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّةُ إِلَّا بِأَهْلِهِ (فاطر : ۴۴)
الحکم جلد ۲ نمبر ۵، ۶ مورخه ۲۷ مارچ و ۶ را پریل ۱۸۹۸ صفحه ۸ )
ے جو بھی اس پر مشکل یا بیماری آتی ہے وہ اس کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ ۲۔ انہوں نے عیسی کے
مقابلہ میں تدبیریں کیں اور اللہ نے (اُس کی نجات کے لئے ) اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔
سے اور جب تدبیر کی کافروں نے تیرے لئے کہ تجھے قید کر دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں اور وہ ایک تدبیر کر رہے تھے
تیرے نقصان کی ) اور اللہ تدبیر کر رہا تھا اور اللہ کی تدبیریں خیر و برکت سے بھری ہوئی ہیں۔ (ناشر) ۴ اور بری
تدبیر کا وبال کسی پر نہیں پڑتا مگر اسی تدبیر کرنے والے پر (یا جو اس کے لائق ہے ) ( ناشر )

حقائق الفرقان
ولد
سُورَةُ آل عِمْرَان
۵۷۵۶ - إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَاحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُونَ - فَأَمَّا الَّذِينَ
كَفَرُوا فَأَعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَا لَهُم مِّنْ
تصِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور جس وقت فرمایا اللہ نے اسے عیسیٰ میں تجھے وفات دینے والا ہوں تیری روح قبض
کرنے والا ہوں پھر تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور منکروں سے تجھے پاک کرنے والا ہوں اور
تیری چال چلنے والوں کو منکروں پر غالب کرنے والا ہوں قیامت تک پھر میری ہی طرف تم سب کو لوٹنا
ہے پھر میں فیصلہ دوں گا تم میں جن باتوں میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ تو میں عیسی مسیح کے منکروں کو بہت
ہی سخت عذاب دوں گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کا کوئی بھی حمایتی نہ ہوگا۔
تفسیر۔ اس رکوع میں اللہ نے مجھے ایسا انشراح صدر بخشا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے تمام دنیا
کے مذاہب کو محض فضل الہی سے یقیناً جیت سکتا ہوں ۔ اس قدر انشراح مجھے حاصل ہے کہ میں کسی
مجلس میں جہاں اسلام کے مخالف لوگ بیٹھے ہوں ذرہ بھر بھی بزدل نہیں ہوتا ۔ تمام دنیا کے لئے یہ
قاتل محبت ہے جس کے سامنے کوئی بول نہیں سکتا۔
یہ آیت قیامت تک اسلام کا بول بالا ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ یہ اس لئے میں نے کہا ۔
تا تمہیں اس نعمت کی قدر ہو۔
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ - میں تیری روح کو قبض کرنے والا ہوں۔ توفی کے معنے پر حضرت صاحب نے
سیرگن بحث فرمائی ہے میری تشریح کی حاجت نہیں ۔ آپ نے انعامی اشتہار شائع کئے کہ قبض روح کے
سوا کوئی اور معنے اس کے بلا قرینہ صارفہ بتادے۔ ایک مولوی نے دہلی میں وقیت (آل عمران: ۲۶) کو
پیش کیا مگر وہ کیسا نادم ہوا جب آپ نے فرمایا کہ کیا یہ ایسے باب سے ہے جس باب سے توفی ہے؟

حقائق الفرقان
۵۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
رَافِعُكَ إِلَى ۔ لوگ تجھے جھوٹا ، کذاب سفلی زندگی کا سمجھتے ہیں مگر میں تیری روح کو قبض کر کے
اعلی علیین میں إِنَّ كِتَبَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلبِينَ (المطفين: 19) مقام دوں گا۔
وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمة ۔ پس یہ وہ دلیل ہے جس پر ساری
دنیا کے مذاہب کا امتحان ہے۔ فرماتا ہے کہ میں کرنے والا ہوں وہ جو کہ تیرے تابع ہیں بڑھ کر ان پر جو
تیرا انکار کرتے ہیں اور پھر یہ قیامت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ یہ ایک زبردست پیشگوئی ہے۔
دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں یا مسیح کو ماننے والے یا مسیح کے منکر ، ان دونوں کے درمیان تو یہ فیصلہ
کی راہ بتائی کہ مسیح کے ماننے والے منکروں پر غالب رہیں گے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائی اور
مسلمان مسیح کے ماننے والے یہود پر حکمران ہیں اور پھر اور قو میں جو مسیح کی منکر ہیں وہ بھی محکوم ہی ہیں
اور صرف محکوم نہیں بلکہ فرمایا کہ فَاعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۔ دنیا ہی میں ان کو عذاب دوں گا اور
عذاب بھی سخت ۔ چنانچہ یہود کو جو جو عذاب اور دکھ پہنچے وہ مخفی نہیں اور یہی دنیا کا عذاب آخرت کے
عذاب کا ثبوت ہوگا۔
وَمَا لَهُمْ مِّنْ تُصِرِینَ ۔ پھر یہاں تک ہی ختم نہیں بلکہ غیر قوموں کی محکومیت میں ایسے آئیں
گے کہ اور مظلوموں کے تو مددگار پیدا ہو جاتے ہیں مگر مسیح کے منکروں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔ یہ بھی
ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۱ )
بے بس نہایت خاکسار، بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء، رسول ، مسیح ابن مریم علیہا السلام
کے قسی القلب دشمن کدھر گئے؟ کوئی ان کا پتہ بتا سکتا ہے؟ ان بے ایمان“ ”سانپوں اور سانپوں
کے بچوں پر فتوی لگ گیا۔ ان پر حکم ہو چکا اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع جس جاہ و حشم کے
ساتھ جناب مسیح علیہ السلام کے منکروں پر حکمران ہیں اس سے ہند والے کیا تمام آباد دنیا بے خبر نہیں ۔
۔۔۔ حضرت عیسی علیہ السّلام کے اتباع اور ان کے ساتھ والے مسلمان ہیں یا عیسائی اور ان کے
اے نیکوں کی کتاب اعلیٰ مقام والوں کے رجسٹر میں ہے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
منکر یا یہود ہیں اور تھے یا اس انڈیا میں آریہ اور مختلف بلاد میں کچھ پارسی اور کچھ بدھ۔ یہ تمام منکر
قومیں حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع کے ماتحت ہیں اور ہمیشہ ماتحت رہیں گی اور یہ پیشین گوئی قیامت
تک ثابت اور استحکام کے ساتھ ظاہر رہ کر قاتل کے واسطے آیت صداقت اور نشانِ نبوت رہے گی۔
کیا جس کتاب میں اس پیشین گوئی کا تذکرہ ہے اور جس کتاب میں اس پیشین گوئی کا دعوی اس
طرح پر ہے کہ قیامت تک اسی طرح رہے گی وہ کتاب ایسے علیم وخبیر کی نہیں جو جزئیات اور کلیات پر
محیط اور ان پر یہ تفصیل واقف ہے؟
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۸،۷) ن پر ہی واقف ہے؟
غور کرو یہ کیسی عظیم الشان اور صادق پیشگوئی ہے کہ مسیح کے اتباع ہمیشہ مسیح کے منکروں پر غالب
اور فوق رہیں گے۔ اس کی تصدیق کے لئے دیکھ لو کہ ایک طرف مسلمان یہود کے اصلی مرکز سنٹر
بیت المقدس پر قابض ہیں۔ یہود اصلی منکر اور مسلمان اصلی پیروان مسیح ہیں دوسری طرف آریہ ورتی عارضی
منکروں پر عارضی اتباع نصاری حکمران ہیں اور یوں ہی ہمیشہ رہے گا۔ ممکن ہے کہ جملہ رَافِعُكَ اِلی کو
نہ سمجھ کر تم ضلالت کے گڑھے میں گرے ہو۔ سو یا د رکھو اس کی تصریح بَلْ رَفَعَهُ اللهُ ( النساء ۲۷)
نے کر دی ہے جو قرآن کریم کی دوسری جگہ میں ہے۔ اس کے معنی ہیں اللہ نے اُسے رفعت اور بلندی
بخشی یعنی جسے خدا بلند اور رفع کرنا چاہے اور کر دے کوئی دشمن اسے گرا نہیں سکتا۔ چنانچہ خدا نے یہود
کے گندے اور ذلیل منصوبوں سے اسے بچایا اور رفعت دی۔ یہی وحی خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت
مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السّلام کو بھی ایک عرصہ سے ہو چکی ہے اور براہین احمدیہ میں موجود ہے اور
وہ یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ اس نمونہ سے جو ہمارے زمانہ کے راستباز سے ظاہر
ہے خدا کی واقعی وحی کا پتہ لگ سکتا ہے اس لئے کہ جو وعدہ تطہیر اور رفع اور توفی اور فوق کا حضرت مسیح کو
دیا گیا تھا وہی ہمارے آقا حضرت مسیح موعود کو دیا گیا ہے۔ آپ کے حالات و واقعات بڑی بھاری
چابی ہیں گذشتہ حالات کے قفلوں کے لئے اور پھر بڑا قابل غور لفظ تو فھی ہے۔ یہ بھی ایسا صاف اور
لے کچھ بدھ اور اور قو میں مسیح علیہ السلام سے ابھی ناواقف ہیں اور ان کے پورے منکر نہیں ہوئے ہیں یادر ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
واضح ہے کہ عام بول چال میں ہر ایک شخص جانتا ہے کہ متوفی مردہ کو کہتے ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۲، ۲۳۳)
جب کہا اللہ نے او عیسی ! بے شک میں تجھے پورا اجر دینے والا یا مارنے والا ہوں اور اپنی طرف
بلند کرنے والا اور ان منکروں سے پاک وصاف کرنے والا ہوں اور کرتا رہوں گا تیرے اتباع کو تیرے
منکروں کے اوپر قیامت تک۔ پھر اور اتباع کا دعوی کرنے والو! تم سب کا مقدمہ میرے پیش ہوگا اور
میں حکم کروں گا اور تمہارے درمیان فیصلہ کردوں گا اس مسئلہ میں جس میں تم کو باہم اختلاف ہے۔
مسیح علیہ السلام کی اتباع کے مدعی یا اہلِ اسلام ہیں یا عیسائی اور آپ کے منکروں میں اوّل
درجہ کے منکر یہود ہیں جن کا اصلی ملک کنعان ہے اور جن کا کعبہ یروشلم ۔ دوم درجہ پر آپ کے منکر
مجوسی اور تیسرے درجہ پر مجوس الہند ۔ اعلیٰ اتباع اعلیٰ منکروں پر حکمران اور ادنی درجہ کے اتباع ادنی
منکروں پر حکمران ہو رہے ہیں ۔ لاکن تیرے منکروں کو تو سخت عذاب دوں گا دنیا اور آخرت میں اور
کوئی سلطنت ان کی حامی نہ ہو گی بلکہ ان کا کوئی حامی نہ ہوگا ۔ اور مومن اور جنہوں نے اچھے اعمال
کئے پس ان کو پورا اجر ملے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
( ابطال الوہیت مسیح۔ تصانیف حضرت خلیفہ المسح الاول کمپوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۰)
۶۰۰۵۹ - ذلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ - إِنَّ مَثَلَ عِيسَى
عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ یہ جو ہم تجھ کو پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں آیتوں سے اور حکمتوں سے بھرا ہوا یادگار ہے ۔ عیسیٰ
کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کے جیسی ہے کہ اس کو مٹی سے بنا یا پھر اُس کو کہا ہو جا تو وہ ہو گیا۔
تفسیر - من الایت ۔ یہ بات نشانوں میں سے ایک بھاری نشان ہے۔ یہاں تک تو منکر ان مسیح کا
فیصلہ کیا کیونکہ کفَرُوا سے مراد مسیح کے کافر ہیں ۔ اب سچے اور جھوٹے متبع کا فرق بتلاتا ہے۔
مسلمان کہتے ہیں ہم مسیح کے سچے پیرو ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ ہم ۔ فرمایا إِنَّ مَثَلَ عِيسَی عِنْدَ اللهِ
كَمَثَلِ ادَم عیسی کی مثال آدم کی مانند ہے۔ اس کو ہم نے تراب سے پیدا کیا پھر وہ مر گیا اور مرنے

حقائق الفرقان
۵۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
ارودو
کے بعد کُن فیکون سے قیامت کے دن زندہ ہو گا ۔ اسی طرح عیسی بھی مر چکا اور قیامت کو بامت کو زندہ ہو
گا۔ جس گروہ کے عقائد یہ ہیں وہی حق پر ہیں ۔ اگر تم اس کی الوہیت کے قائل ہو تو کوئی دلیل دو ۔ آدم
کا مثیل ہونے سے اس کی بشریت ظاہر ہے۔ دنیا نے اس کو دیکھا کہ وہ انسانوں کی طرح کھاتا پیتا،
ہکتا موتتا رہا پھر وفات بھی یا گیا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۱، ۶۲)
إِنَّ مَثَلَ عِيسى - باقی رہا مسلمانوں اور عیسائیوں کا فیصلہ سو وہ اس دلیل سے ہار جاتے ہیں۔
ابنِ آدم تو وہ مانتے ہیں ۔ الوہیت کا ثبوت ان کے ذھے ۔
كُن فَيَكُون - خلق تو ہو چکا۔ پس یہ گنج موت کے بعد پر ہے۔ اس سے وفات مسیح کا ثبوت
ملتا ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۶، ۴۴۷)
اور مومن اور جنہوں نے اچھے اعمال کئے پس ان کو پورا اجر ملے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں
کرتا۔ یہ پڑھتے ہیں تجھ پر تیری نبوت کے نشانوں سے اور تذکرہ ہے حکمت والا ۔ اب اللہ وہ فیصلہ
دیتا ہے جس کا اتباع کے باہم اختلاف میں وعدہ فرمایا تھا۔ عیسی آدمی کی طرح ہے۔ آدمی کو اللہ تعالیٰ
نے مٹی سے پیدا کیا پھر اس کو دوسرے تیسرے تو لید نئی زندگی نبوت کے واسطے منتخب فرمایا اور وہ ایسے
ہی ہو گئے ۔ ( ابطال الوہیت مسیح ۔ تصانیف حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱،۶۰)
کن کے معنے ہو جا۔ فیکون کے معنے ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کسی
چیز کے وجود کو چاہتا ہے اسی طرح وہ چیز ظہور میں آ جاتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ کن کا تعلق بعد الموت
ہوا کرتا ہے۔ تمام قرآن کریم میں مرنے کے بعد پھر جی اُٹھنے پر کُن فرمایا ہے۔ قرآن کریم میں
ہے۔ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونُ (الانعام : ۷۴) اور
عظیم الشان امر یہ ہے کہ وہ اللہ جس نے پیدا کیا آسمانوں، بلندیوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ اور جب
کہے گا کن تو پھر ہونے والی چیزیں ہو پڑیں گی۔

حقائق الفرقان
۵۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
اور فرمایا۔
وَ اقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَا يَبْعَثُ اللهُ مَنْ يَمُوتُ بَلَى وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَ
لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمُ
كَانُوا كَذِبِينَ - إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَهُ أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونَ ۔ (النحل : ۳۹ تا ۴۱)
اور پکی قسمیں کھا چکے ہیں کہ اللہ زندہ نہ کرے گا مردوں کو ہاں ایسا نہیں بلکہ زندہ کرنا وعدہ سچ ہے
ولاکن اکثر لوگ بے خبر ہیں۔ تو کہ کھول دے ان کے لئے وہ جس میں اختلاف مچاتے ہیں اور منکر جان
لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔ بے ریب ہماری بات کسی چیز کے پیدا کرنے میں یوں ہے کہ جب کریں اس
کا ارادہ تو کہتے ہیں کہ ہو پس ہو جاتی ہے۔
مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ (يس: ۷۹) کھو کھل ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا۔ اس کلمہ
کے بعد ہے۔
إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - (يس : ۸۳)
اور آخر کہا ہے اس کی بابت ہے کہ جب ارادہ کرتا ہے کسی شئے کا تو فرماتا ہے کہ ہو پس ہو پڑتی ہے۔
هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ـ (المومن : ٦٩ ) وہی
زندہ کرتا اور مارتا ہے پس ؟ ں جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا۔ کرتا ہے حکم تو کہتا ہے ہو جا۔ پس ہو جاتا ہے۔ کہتا ہوجاتا
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۸ ،۱۱۹)
٦١ - الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُسْتَرِينَ -
ترجمہ ۔ سچ تیرے رب کی طرف سے ہے ( تو اے مخاطب ! ) تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا۔
تفسیر الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ پس اے مخاطب ! تیرے رب کی طرف سے یہی بات حق ہے۔ تو
شک میں نہ ہو۔ اس پر بھی جو نہ مانے۔ اس کے لئے آخری فیصلہ بتایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مؤرخہ ۲۴ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶۲)

حقائق الفرقان
۶۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
یہ ٹھیک دلیل یا بات ہے تیرے رب کی طرف سے ( کہ حضرت مسیح میں بشریت سے بڑھ کر
کوئی بات نہ تھی۔ معجزے ، عجائبات ، عمدہ تعلیم یہ باتیں انبیاء میں ہوا کرتی ہیں حالانکہ وہ بشر ہوا کرتے
ہیں ) پھر کبھی نہ ہوگا تو او مخاطب ! یا کبھی نہ رہیو شک کرنے والا ۔
ابطال الوہیت مسیح - تصانیف الوہیت سیح - تصانیف حضرت خلیفة اتحا مسیح الاوّل ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ )
اس سورۃ مبارکہ کا نام ال عمران ہے۔ وجہ تسمیہ اس کی اس نام کے ساتھ یہی ہے کہ اس سورۃ
متبرکہ میں ال عمران کا اصطفا قریب اسی آیتوں میں بیان فرمایا گیا ہے اور جو نزاع اور اختلاف
درمیان اہل کتاب یہود اور نصاری کے واقع تھے ان کا فیصلہ مسلمات اہل کتاب سے بدلائل بینہ کیا
گیا اور حق الامر کے دلائل دیتے ہوئے استدلال کا وہ اسلوب حسن اختیار کیا گیا ہے کہ آئندہ زمانوں
میں قیامت تک جو نزاع درباره آل عمران یعنی حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ کے واقع ہو اس کا فیصلہ
بھی انہیں دلائل مندرجہ آیات سے بخوبی ہو سکتا ہے۔ فَالْحَمْدُ للهِ ۔
ان آیات سے پہلی آیات میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کی نسبت یہ وعدہ فرمایا ہے کہ تم کو
صلیب کی موت سے جو بموجب حکم تو رات کے لعنتی موت ہے بچایا جاوے گا اور تمہاری موت
تَوَفِّی کی موت ہوگی جس میں تم کو رفع الی اللہ یعنی قرب الہی حاصل ہو گا اور منکرین کے
الزامات بیجا سے تم کو پاک کیا جاوے گا اور تمہارے مخالفین کا فرین کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی
عذاب شدید کے ساتھ معذب کیا جاوے گا اور تمہارے موافقین مومنین اور متبعین کو مانند تمہارے رفع
اور فوقیت مخالفین کا فرین پر عطا کی جاوے گی۔ جس طرح پر کہ حضرت آدم کو یہ مراتب بشری یا اصطفا
کے ہماری طرف سے عنایت ہوئے تھے اسی طرح تم کو بھی حاصل ہوں گے وغیرہ وغیرہ جو اوپر کی
آیات میں مفصلاً مذکور ہے۔ اب ان آیات میں فرمایا جاتا ہے کہ یہ سب ادلہ اور جملہ امور جو حضرت
عیسی کے بارہ میں مذکور کئے گئے حق اور ثابت شدہ صداقتیں ہیں تیرے رب کی طرف سے جو تیری
تربیت کا ذمہ وار اور تعلیم کنہ اشیاء کا متکفل ہے۔ اس لئے شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی